انسان کی اصل غرض وماخلقتُ الجنّ والانس الّا لیعبدون ہے
خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۱۱
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
انسان کی پیدائش کی اصل غرض جو قرآن نے بتائی ہے
وہ ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
خطبه جمعه فرموده ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء بمقام مسجد احمد یہ مارٹن روڈ۔کراچی
تشہد وتعوذ وسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔66
سورۃ انعام کی بہترویں آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ اعلان کر دو کہ اللہ تعالیٰ کی طرف
سے جو ہدایت آتی ہے اصل ہدایت وہی ہے اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم سب جہانوں کے رب کی
فرمانبرداری کریں۔ہدایت کے معنی یہ ہیں کہ وہ راستہ دکھلایا جانا جس پر چل کر مقصود حاصل ہو۔ہر شے کا،
ہر جاندار کا، انسان
کا علیحدہ علیحدہ مقصودِ حیات ہے۔رہبر اور ہادی ، رہنما اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔انسان کے علاوہ دوسری سب اشیاء کو اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے اور اس کے مطابق وہ اپنے کمال کو پہنچتی اور
اپنے مقصودِ حیات کو حاصل کرتی ہیں۔انسان کے لئے اللہ تعالیٰ نے چونکہ جنتوں کا وعدہ کیا ہے اور
آزادی ضمیر اسے عطا کی ہے ایک مخصوص دائرہ کے اندر اس کی زندگی میں۔اس لئے فرشتوں کی طرح
اسے نہیں بنایا کہ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ جو انہیں کہا جائے وہ کریں بلکہ انہیں کہا جو تمہیں کہا جائے
تمہاری مرضی ہے وہ کرو تمہاری مرضی ہے وہ نہ کرو۔اگر کرو گے خدا تعالیٰ کے حکم کے مطابق ، اپنی
زندگیوں کو ڈھالو گے، تو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرو گے اور اس کی جنتوں کو پاؤ گے اور اس کی
خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۱۲
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
برکتیں اور رحمتیں تمہیں ملیں گی۔اگر نہ کرو گے تو جس مقصد کے لئے اس نے تمہیں پیدا کیا کہ تم اس کے
قرب کو حاصل کرو۔جو مقصد تم حاصل کرو گے مگر اس مقصد کے حصول کی راہ نارِ جہنم میں۔گزرے گی تمہاری آلائشوں اور برائیوں کے نتیجہ میں۔اس آیت میں رَبُّ الْعَلَمِينَ پر ایمان لانے اور رب العلمین کی فرمانبرداری کرنے کا حکم ہے۔اسی سورت میں ۱۶۵ آیت ہے قُلْ أَغَيْرَ اللهِ ابْغِی رَبَّا وَ هُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ یہ چھوٹی سی آیت ہے
بڑا ہی پر لطف حسین اور وسیع مضمون اس میں بیان کیا گیا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ یہ اعلان کرو، انسان کو کہ اگر فطرتِ صحیحہ کے مطابق تم زندگی گزارو، اگر خدا تعالیٰ کی
معرفت تمہیں حاصل ہو ، اگر کائنات جس غرض کے لئے یہ پیدا کی گئی ہے اس کا تمہیں علم ہو تو تم یہ
اعلان کرنے پر مجبور ہو گے۔آغَيْرَ اللهِ آبغِی رَبا کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو اپنا رب بطور مطلوب
کے بنا سکتا ہوں اور دلیل یہ دی کہ اللہ تو وہ ہے جو رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ بڑی وسعت ہے اس دلیل میں
اور بڑی پختگی ہے اس دلیل میں اور بڑا اثر ہے اس دلیل میں اگر ہم سوچیں۔یہاں کہا یہ گیا ہے کہ
تم اس کا ئنات پر غور کرو۔معدنیات ہیں، ہیرے جواہرات ہیں، درخت ہیں جن کی۔۔۔۔کرتے
ہیں ہم۔پانی ہے، زراعت کے ساتھ تعلق رکھنے والی اجناس ہیں، جنگلات سے تعلق رکھنے والے
جنگل ہیں ، پھل دار درخت ہیں، جس چیز کو بھی تم لو اس کی زندگی ربوبیت کی محتاج نظر آتی ہے۔ربوبیت یا عربی میں مصدر ہے، ایک تو فاعل ہے ربّ ، رَبُّ كُلِّ شَيْ ءٍ چل رہا ہے۔ایک مصدر
ہے وہ بھی الرب ، عربی کا لفظ ہے جو مصدر ہے اور اس کے معنے بتائے گئے ہیں تربیت کرنا اور تربیت
اس طرح كه وَهُوَ إِنْشَاءُ الشَّيْءٍ حَالًا فَحَالًا إِلى حَدِ التَّمَامِ کہ درجہ بدرجہ تربیت کرتے ہوئے،
نشو و نما کرتے ہوئے ہر شے کی جو آخری حد ہے یعنی جو اس کی طاقتیں ہیں، جس حد تک وہ نشو و نما حاصل
کر سکتی ہے۔اس حد تک پہنچانا، تو رب كل شيء اس میں وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ جو دلیل دی اس میں
یہ بتایا گیا کہ کسی چیز کولو اور اس کی بناوٹ، اس کی زندگی، اس کی استعداد ذمہ داریوں سے ربودگی ان پر
جہاں تک وہ پہنچی ان تک ہم غور کرو تو پہلی چیز تمہیں یہ نظر آئے گی کہ ہر شے اس عالمین کی ربوبیت کی
محتاج ہے۔دوسری چیز تمہیں یہ آئے گی کہ یہ ربوبیت جو ہورہی ہے یہ اندھی نہیں ، اندھی ربوبیت
خطبات ناصر جلد هشتم
۶۱۳
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
اگر ہوتی تو آگ کبھی اپنی طاقت کو نشوونما کے ذریعہ کمال تک پہنچانے کے بعد جلاتی کبھی ٹھنڈا کرتی
کیونکہ کوئی متصرف بالا رادہ ہستی اپنی مرضی سے اس کی ربوبیت کرنے والی نہ ہوتی کبھی ایک درخت کو
آم کا پھل لگ جاتا، کبھی اس پر انگور لگ جاتے، کبھی اس پہ املتاس لگ جاتا، کبھی اس پر املی لگ جاتی،
کبھی کڑوے پھل لگ جاتے۔ایک درخت تھا وہ پیدا ہوا، وہ بڑھا، اس نے پھل دینے شروع کئے
لیکن logical hole اس کو انگریزی میں کہتے ہیں ایک منطقی ایسی queueable جس کی
ہر چیز دوسرے سے بندھی ہوئی اور جس غرض کے لئے وہ بنی اس غرض کو پورا کرنے والی ، اللہ تعالیٰ
نے فرمایا کہ ہر چیز اس کائنات کی ربوبیت کی محتاج تمہیں نظر آئے گی ، یہ ستارے ہیں، بیگلیکسیز ہیں،
یہ سات آسمان ہیں جن کا ابھی ہمیں تھوڑا سا علم حاصل ہوا ہے۔لیکن زمین کا بھی ویسے تھوڑا ہی علم
حاصل ہوا ہے۔خود انسان کا ، انسانی جسم کا یا انسانی وجود کا مجھے کہنا چاہیے وہ حصہ جس کا اس کی
آزادی کے ساتھ تعلق نہیں ، جس کا اس کی ضمیر کے ساتھ تعلق نہیں۔مثلاً دل کی دھڑکن ہے اس کا
انسان کی آزادی ضمیر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔مثلاً اس کا بلڈ پریشر ہے۔اس کا اس کی
آزادی ضمیر کے ساتھ تو کوئی تعلق نہیں۔مثلاً اس کا ماں کی گود میں بچے کی حیثیت میں ایک وقت میں
ہونا، پھر باہیں اور پاؤں کو ہلانا، پھر رینگنا، پھر کھڑا ہو جانا، پھر چلنا، پھر بڑے ہوجانا، پھر علوم حاصل
کرنا ، ( علوم یہ غلط میرے منہ سے نکل گیا ) پھر اس کی جسمانی طاقتوں کی نشو نما کا ہو جانا، یہ اس کے
اپنے اختیار میں نہیں ، گردہ ہے یہ اپنا کام کر رہا ہے، انسانی جسم کے اندر ایک کائنات ہے بذات خود،
اور بڑا توازن اس کے اندر پایا جاتا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔ایک دوسرے
سے علیحدہ ہو ہی نہیں سکتے۔ایک کا اثر دوسرے پر اتنا ہے کہ آدمی کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔باقیوں کی
بھی رہ جاتی ہے عقل دنگ، کہ یہ کیا قصہ ہے۔یہ جو حصہ ہے انسانی وجود کا جس میں اس
کی ضمیر کا تعلق نہیں،
مگر میں نے کہا انسانی دل اور اس کی دھڑکنوں کا انسان کی ضمیر کے ساتھ ، اس کے ارادہ کے ساتھ ،
کرنا یا نہیں کرنے کے ساتھ تعلق نہیں ، اب آپ اپنے دل کی دھڑکن کو کنٹرول کر سکتے ہیں کہ ایک
منٹ میں کہیں کہ اب تو دس دفعہ دھڑک ، پھر اگلے منٹ میں کہیں کہ نہیں اس منٹ میں تو نے پچاس
دفعہ دھڑکنا ہے، نہیں بالکل نہیں کہہ سکتے۔
خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۱۴
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
یہ ہمارا جسم جو ہے یعنی ہمارے اپنے وجود کا وہ حصہ جس کا ہماری آزادی ضمیر کے ساتھ
تعلق نہیں ، وہ ربوبیت کا محتاج ہے اور ایسی ہستی کی ربوبیت کا محتاج ہے۔جو اس کی اس رنگ میں
ربوبیت کرے کہ انسان کا جو مقصودِ حیات ہے اس میں یہ ربوبیت محمد اور معاون ہو۔اب متصرف
بالا رادہ ہستی جو ہر چیز کی کنہ کو، ہر چیز کے اندر اور باہر کو جاننے والی ہو، نہ ہوتی اور اپنی مرضی سے
ربوبیت کرنے والی نہ ہوتی تو انسانی جسم، اس کے بھیجے کے اعضاء مثلاً از خود بن بھی سکتے تھے کہ جو
انسان عقل رکھنے والا ہے وہ اس کی عقل کا ساتھ نہ دیتے۔یہ چیزیں بہت سارے فلاسفروں نے بھی
کہا کہ ایک انقلاب عظیم ہے یہ جمپ (Jump) کہ جو زندگی ہے وہ باشعور اور عقل مند زندگی بن
گئی ان کے درمیان وہ جو کہتے ہیں نہ Evolutionary Theory ہر جگہ چلائی ہے انہوں نے
جس میں انہوں نے بھی ، اس کے مقابلہ میں فلاسفرز نے یہی کہا ہے اتنا بڑا جمپ (Jump) ہے
اس کو تم explain نہیں کر سکتے ، اس کی حکمت نہیں، اس کی وجہ نہیں بتا سکتے کہ کیسے یہ ہو گیا کہ ایک
مُردہ چیز میں زندگی پیدا ہوگئی، ایک زندہ چیز میں عقل پیدا ہوگئی، ایک عقل میں اخلاق کا شعور پیدا
ہو گیا، اخلاق کے شعور میں یہ احساس پیدا ہو گیا کہ میں خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل کر سکتا ہوں۔فلاسفر ز تو اس تقسیم میں نہیں گئے۔ہمیں اسلام نے جو بتایا میں اس تقسیم میں جارہا ہوں، انہوں نے تو
صرف یہ کہا ہے کہ مردہ سے زندہ پیدا ہونا اتنی بڑی انقلابی چھلانگ ہے کہ یہ تمہاری سوچ بھی اسے
explain نہیں کر سکتی ، تو دلیل یہاں دی ہے وَ هُوَ رَبُّ كُلِّ شَيْءٍ چار الفاظ میں بڑی
زبر دست ، کہ جس چیز کو بھی تم لو اول یہ وہ ربوبیت کی محتاج ہے۔کوئی چیز اپنی انتہائی عروج کو پہنچی
ہوئی نہیں بنتی نہیں رہتی ، کوئی نہیں ہے۔گندم کا بیج لے لو،۔۔۔۔۔۔کا بیچ لے لو۔ایک ہیرا لے لو،
صدیوں میں مٹی کے ذرے مل کے جو تبدیلی ان ذروں میں، زمانے میں وہ تبدیلی پیدا ہوتی ہے
جس سے وہ ہیرا بنتا ہے۔کئی مٹی میں ایسے ڈھیلے پڑے ہوئے ہوں گے اب بھی ، جو ایک ہزار سال
کے بعد ہیرے کی شکل میں وہاں سے کھودے جائیں گے اور اگر آج آپ اسے کھو دیں تو وہ ہیرے
کی شکل میں نہیں آپ کے ہاتھ میں آئیں گے ، وہ مٹی کے ایک ڈھیلے کی شکل میں پتھر ہو گا ، ایک
خاص قسم کا پتھر ہوگا ، ہیرا بہر حال نہیں ہوگا۔دوائیں ہیں، ایک وہ دوا ہے جو جڑی بوٹیاں ہیں۔
خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۱۵
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
نظر آتا ہے، ظاہر ہے باہر اس کا بیج ہے، پھر وہ اُگتا ہے، پھر وہ جھاڑی بنتی ہے، پھر وہ ربوبیت کو
چاہتی ہے، نشوونما کو، ارتقائی نشو ونما کو حالاً فحالاً جور بوبیت کے اندر ہے وہ اس کا تقاضہ کر رہی ہے،
پھر اس میں پھول لگتے ہیں، پھر بیج لگتے ہیں۔بعض ادویات بیجوں سے بنتی ہیں، بعض اس کے پتوں
سے بنتی ہیں ، بعض اس کی ٹہنیوں سے بنتی ہیں اور بعض آپ کو ایک عجیب دوائی بتاؤں ست سلاجیت
ایک بڑا چھوٹا سا پودا ہے پتھر کے اوپر کائی سی جمتی ہے، وہ پودا ہے اور اس میں سے پانی نکلتا ہے اور
وہ ٹپکتا رہتا ہے۔اگر یہ کائی ایسے پتھر پہ جمی ہو جس میں دراڑ پڑی ہو، آپس میں فاصلہ ہو، پتھر کے
دوٹکڑوں کا ، تو اس کے اندر وہ پانی رستہ رہتا ہے۔اور وہ دوائی نہیں ہوتا اس میں کوئی، وہ پانی ہوتا ہے
لیکن وہ دوائی بننے کی طاقتیں رکھتا ہے، وہ اس طرح ہوتا ہے جس طرح ایک بچہ رحم مادر میں ہے۔اس
کا وجود نہیں باہر دنیا کو نظر آیا لیکن وہ پل رہا ہے اور کئی سو سال اس دیوار کے اندر اس کا قوام بنتا ہے،
اس کے خواص جو ہیں ان میں بلوغت اور جوانی پیدا ہوتی ہے، پھر اس کی رنگت بدلتی ہے اور پہلے
انہوں نے سمجھا تھا کہ یہ پتھر کے اندر سے نکلنے والی چیز ہے اب صحیح حقیقت کا انکشاف یہ ہوا ہے کہ پتھر
کے اندر نہیں وہ تو اس میں رس گرا ہے پودوں کا اور وہ سینکڑوں سالوں میں ست سلاجیت کی شکل اس
نے اختیار کی اور سینکڑوں سال لگے اور ایسا دنیا نے یہ معلوم کیا کہ ایک ایسا اینٹی بائیوٹک، بیکٹیریا
اور وائرس دونوں
کو مارتا ہے۔نمبر دو پہلا شہد کھی بناتی ہے۔نمبر دو پہ اس کو رکھ رہے ہیں۔روس کہتے
ہیں اس وقت بہت زیادہ اس پر تحقیق کر رہا ہے، لیکن یہ پہلے دن ست سلاجیت کی شکل میں نہیں
انسان کے ہاتھ میں دی گئی ، میں یہ بات وضاحت سے آج آپ کے ذہن میں داخل کرنا چاہتا ہوں
کہ جس چیز کو بھی لیں وہ ربوبیت کی محتاج نظر آتی ہے اور کئی مدارج میں سے گزر کے وہ اپنی جوانی کو ،
بلوغت کو اور اس شکل کو پہنچتی ہے جس شکل میں پہنچے بغیر وہ اس مقصد کو حاصل نہیں کر سکتی جس مقصد
کے لئے وہ پیدا کی گئی ہے۔وہ جوست سلاجیت کے پودے میں سے رستا ہے تو وہ پانی اس لئے پیدا کیا
گیا تھا کہ اس سے ست سلاجیت بنے سو سال لگا یا دو سو سال لگا میرے ذہن میں نہیں لیکن وہ ہفتوں
اور مہینوں اور سالوں کا نہیں بلکہ سینکڑوں سالوں کا زمانہ ہے جس کے اندرست سلاجیت جو پانی تھی اس
نے دوائی کی شکل اختیار کی۔اگر یہ صحیح ہے تو انسان کو اللہ تعالی کہتا ہے کہ تم غور کرو کہ تمہاری ربوبیت
خطبات ناصر جلد هشتم
۶۱۶
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
کے لئے یہ ساری چیزیں جو خود ربوبیت کی محتاج ہیں تم ان کے محتاج ہو۔یعنی ہر وہ چیز جو کائنات
میں پیدا کی گئی۔جس کو اگر ہم سٹڈی (study) کریں، جس پر جب ہم مطالعہ کریں، جس کی جب ہم
تحقیق کریں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ وہ مختلف مدارج میں سے گزر کے اپنے ولادت سے لفظ استعمال کر لیتے
ہیں، سے لے کے اپنی بلوغت تک تھوڑ از مانہ بڑا زمانہ بہر حال ایک زمانہ ہے بہت سے مدارج ہیں جن
میں سے وہ چیز گزرتی ہے، پھر وہ ایسے مقام کو پہنچتی ہے کہ جسے جس غرض کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے اس
غرض کو وہ پورا کرے اور یہ ساری چیزیں پیدا کی گئی ہیں اس غرض کے لئے کہ انسان اس غرض کو
حاصل کرے مقصودِ حیات کو جس کے لئے انسان پیدا کیا گیا ہے۔مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونِ (الذاریات: ۵۷) انسان کو اس لئے پیدا کیا گیا کہ وہ خدا تعالیٰ کے عبد بنے۔اللہ تعالیٰ کی
صفات کا رنگ اپنی صفات پر چڑھائے۔تَخَلَقُوا بِأَخْلَاقِ اللهِ اللہ تعالیٰ کے اخلاق میں رنگے
جائیں۔انسانی عمل خدا تعالیٰ کی صفات کی عکاسی کر رہا ہو۔اللہ تعالیٰ کے اخلاق کی عکاسی کر رہا ہو۔اللہ تعالیٰ نے اس مضمون کو قرآن کریم میں بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے کہ ربوبیت کون ہستی
کر سکتی ہے؟ اس طرف ہمیں توجہ دلائی جائے۔یعنی آپ کو، ست سلاجیت بنانے کے لئے آپ کو پتہ
نہیں کن مدارج میں سے گزرتی ہے، ابھی تک انسان کو نہیں پتہ ، انسان تو نہیں کر سکتا۔تو جو چیزیں،
جو صفات اس بالا ہستی میں ہونی چاہئیں، جن کے نتیجہ میں صحیح ربوبیت ہو سکتی ہے ان کی طرف
ہماری رہنمائی کی گئی ہے۔ایک چیز جو عام طور ہم بولتے ہیں کہ وہ یہ کہ اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْ ءٍ ہر چیز
کا خالق اللہ تعالیٰ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے جس نے پیدا کیا وہی
جانے۔بڑے مزیدار معنی کئے ہیں اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ کے، جس نے پیدا کیا وہی جانے۔اللہ
خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ جس نے پیدا کیا اسے پتہ ہے کہ ایک چیز کے پاؤں کو کتنی بیشمار چیزوں سے بنا
دیا، ہمیں نظر بھی نہیں آتیں اب وہ۔ایک بڑی دور بینیں انہوں نے بنائی ہیں اور خوردبینیں ، شاید
ان سے ہمیں پتہ لگے، بہت سا علم حاصل ہو رہا ہو گا میرے علم میں نہیں۔تو جب تک وہ مخلوق ، جو
چیز ہے، شے ہے جس کو یہاں کہا گیا ہے اس کا پورا سارے کا سارا تفصیل کے ساتھ علم نہ ہو اس کی
ربوبیت نہیں ہو سکتی۔تو وہ جس نے پیدا کیا وہ جانتا ہے وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيل اور ہر شے
خطبات ناصر جلد هشتم
۶۱۷
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
کے، یہ وکیل کے معنے ہیں، ہر شے کے تمام امور کے لئے وہ کافی ہے یعنی اگر علم ہو اور قدرت نہ ہو
تو پھر بھی تو ربوبیت نہیں ہو سکتی۔تو ہمیں بتایا گیا کہ اگر تم غور کرو تو تمہیں خود یہ کا ئنات بتائے گی کہ
اس نے پیدا کیا کے علم میں اس کا اندرونہ اور بیرو نہ ہے اور عَلى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ ہر شے کے تمام
امور کے لئے وہ کافی ہے۔جو کام وہ شے خود نہیں کر سکتی اللہ تعالیٰ اس کے لئے کرتا ہے یعنی
ربوبیت اپنے طور پر تو کوئی چیز نہیں کر سکتی جب تک پیچھے سے متصرف بالا رادہ ہستی کے احکام
نازل نہ ہوں۔جیسا کہ ، ویسے ضمنی میں ایک مثال دے دوں۔قرآن کریم نے کہا کہ درخت کا
ہر پستہ خدا کے حکم سے گرتا ہے یعنی اس قدر ذاتی تعلق رکھنے والا ہے اللہ تعالیٰ اور صرف انسان سے
نہیں بلکہ اپنی ہر مخلوق ہے۔وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلُ میں یہی مضمون بتایا ہے۔انسان کو کہا کہ
تجھے تو بڑی رفعتوں کے لئے ہم نے پیدا کیا تھا، بڑے اپنے پیار کے لئے تجھے پیدا کیا تھا، اپنی
رضا کی جنتوں کے لئے ہم نے پیدا کیا تھا جو تیری خدمت کے لئے ہم نے چیزیں پیدا کیں ان
سے بھی ہمارا گہرا تعلق ہے اور ہر پہلو ان کی زندگی کا ، ہر ذرہ ان کے وجود کا ان کا ہمیں علم ہے،
جس چیز کی بھی کامل نشو و نما کے لئے ضرورت تھی اس کا ہمیں علم ہے اور ہم اس کے لئے سامان پیدا
کرتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ وہ ان سے فائدہ اٹھائے ، اس کی نشو و نما کامل ہو اور اس کے نتیجہ
میں یہ ہمیں نظر آتا ہے کہ صُنْعَ اللَّهِ الَّذِى اَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ کہ اللہ تعالیٰ کی جو صنعت ہے اس میں
ہر چیز اپنے کمال کو اور اپنی مضبوطی اور استحکام کو پہنچی ہوئی نظر آتی ہے۔یہ جہاں ہمیں کوئی شخص
سائنس دان کہہ سکتا کہ انسان کے جسم کے اندر اکثر ذرے تو وہ بنتے ہیں جو کھانا ہم کھاتے ہیں ناں،
ہماری غذا سے نظام ہضم جو ہے وہ ایسے ذرے بناتا ہے جو ہمارے بدن کا حصہ بن جاتے ہیں
تا کہ وہ ذرے جو بوڑھے ہو گئے کچھ عرصے کے بعد دو دن بعد ، تین دن کے بعد ان کو ایک اور نظام
باہر نکال دے اور ان ذروں کو ان کی جگہ رکھ دے۔جس طرح آج کل انہوں نے بنایا ہوا ہے ناں
پیس میکر (Pacemaker)، وہ دل کی حرکت کو کنٹرول کرنے کے لئے ، اس کی اپنی ایک عمر ہے وہ
جب ختم ہو جاتی ہے پھر ایک اور اس کے اندر رکھ دیتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ کی اس میں بھی شان ہے کہ اس نے زندہ غدودوں کو صنف احسن دیئے
خطبات ناصر جلد هشتم
۶۱۸
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
اس نے ، آنکھ دی بڑی عظمت ہے خدا کی کہ ہمیں ایک ایسی چیز دے دی جس سے ہم دیکھتے ہیں۔بڑا احسان ہے اس کا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اس سے بھی بڑی عظمت اس
بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ اس نے زمین میں ایسے ذرے پیدا کئے جو آنکھ کا حصہ بنتے ہیں
جائے۔جو ہم غذا کھاتے ہیں اس میں ایسے ذرے بھی ہیں۔جو وہ ذرہ ہمارا جسم لے کے تو آنکھ
میں پہنچا دیتا ہے جائے۔وہاں کا جو پرانا ذرہ ہے وہ نکال لیتا ہے، باہر پھینک دیتا ہے۔انہوں
نے اب معلوم کیا ، ویسے ان کی تھیوری بدلتی رہتی ہے، ایک وقت میں میں نے پڑھا تھا کہ سات
سال میں انسانی جسم کا ہر ذرہ بدل جاتا ہے، آنکھ کا بھی ، اس کے دماغ کا بھی ، اس کے بالوں کا بھی ،
اس کی ہڈیوں کا بھی ہر ذرہ بدل جاتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بتا یا تھیوریز بدلتی رہتی ہیں بہر حال
ایک وقت میں میں نے یہ پڑھا تھا یہ تھیوری انہوں نے بنائی۔تو ایسا ذرہ بنا دینا، جو گو بھی میں، جو گاجر
میں، جو مولی میں ، جو شلجم میں ، جو چقندر میں ، جو دوسری ترکاریوں میں، جو بکری میں ، جو گائے
میں، جو بھیٹر میں ، جو بیل میں اور بھینسے میں وہ بھی کھایا جاتا ہے، اور پرندے اور چرندے ہم
کھاتے ہیں شکار کر کے بھی ، اور مرغ اور مچھلی ، پانی کے جانوران کے اندر اور گوشت میں بھی ایسے
ذرے ہیں کہ جس وقت ہمارا ہضم کرتا ہے ان چیزوں کو تو جسم کا نظام دیکھو ایک تو وہ حاصل کرتا
ہے وہ ذرہ ، پھر وہ پہنچاتا ہے آنکھ میں وہ نظام اور بغیر کسی ڈاکٹر کی ضرورت اور بغیر کسی سرجن کے
آپریشن کے۔وہ ایک ذرہ نکل آتا دوسرا وہاں fitted ہو جاتا ہے اور آنکھ اپنا کام کر رہی ہے اور
اللہ تعالیٰ کا فضل اتنا ہر آن نازل ہو رہا ہے اور انسان اس کو بھول جاتا ہے۔ربوبیت کے لئے ایسی ہستی کی ضرورت تھی کہ جب کامل کر دے شے ، چیز کو تو اس کی حفاظت
بھی کرے۔اگر مثلاً مچھلی کے تمام اجزا جو اس میں خدا تعالیٰ پیدا کرنا چاہتا تھا تا کہ انسان کی۔۔۔۔کر سکے پیدا ہو جائیں لیکن اس کے اوپر فرض کرو بیکٹیریا کا حملہ ہو گیا اور ضائع ہو گئیں اور
بھیڑیں مرجاتی ہیں اور ان کی حفاظت کا اگر کوئی ذریعہ ہی نہ ہوتا تو یہ چیزیں مٹ جاتیں۔تو ان ربی
عَلَى كُلِّ شَيْءٍ حَفیظ ہر چیز کی حفاظت خدا تعالیٰ کر رہا ہے اور وہ پتہ ہمیں اس طرح لگتا ہے کہ میں نے
بتایا کہ وائرس کو مارنے والی کوئی چیز انسان کو نہیں پتہ لگی تھی تو شہد کی مکھی جو انسان جیسی عقل تو نہیں
خطبات ناصر جلد هشتم
۶۱۹
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
رکھتی بڑی چھوٹی سی عقل ہے اس کی ، اس طرح کی تو عقل ہے ہی نہیں اس کی بہر حال طبعاً وحی کے
مطابق وہ کام کر رہی ہے اور اس میں وائرس کو مارنے والی چیز میں آگئیں۔پتھروں کے درمیان
وائرس کلر (killer) ست سلاجیت، یہ بھی وائرس کلر (killer) ہے۔نمبر دو یہ اللہ تعالیٰ نے اس کے
سامان پیدا کر دیئے تاکہ ان اشیاء کی جنہوں نے جن کا مقصد حیات یہ تھا کہ انسان کی حفاظت کریں
اس وائرس اور بیکٹیریا سے جو وبائی شکل میں آکے لاکھوں کی تعداد میں ان کو کل (kill ) کر کے
ختم کر سکتا تھا وہ ان چیزوں کی حفاظت کی کہ یہ بن جائیں پوری اور قائم رکھیں اپنی صفات کو۔جو خواص کا قائم رکھنا ہے یہ بھی خدا تعالیٰ کے حکم سے ہوتا ہے۔ان کی صفات کی حفاظت کی تاکہ
انسان کے کام آجائے۔یہ۔۔۔فلق میں بھی یہ مضمون ابھی میں نے بتایا ہے اور وَكَانَ اللهُ بِكُلِ
شَيْءٍ محيطا سورۃ نساء میں ہے اس کے محیط کے معنے عربی زبان میں جب علیا یعنی یہ کہا جائے علم
کے لحاظ سے فلاں چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے تو اس کے معنے اعربی لغت یہ کرتی ہے کہ شے کے وجود کو جانتا ہے،
اس کی جنس کو جانتا ہے اور اس کی جو مقدار، اس کے ساتھ تعلق رکھنے والی چیزیں ہیں ان کو جانتا ہے
ان کی کیفیت کو جانتا ہے۔جو وہ ایک دوسرے کے اوپر ان کا اثر ہورہا ہے ان کے ساتھ جو بیرونی دنیا
میں ہونے والی ہیں ان کو جاننے والا ہے اسے کیوں پیدا کیا کس غرض سے پیدا کیا اس کو جانتا ہے، اندر باہر کا
جاننے والا ہے اور غرض کو پورا کرنے کے لئے جس چیز کی ضرورت ہے وہ پھر ربوبیت آجاتی ہے اور جب تک
ان چیزوں
کا علم نہ ہو تو ربوبیت
کاملہ ہو ہی نہیں سکتی یعنی رب العلمین کی صفت کے ساتھ اس کی یہ
صفت بھی ضروری ہے عقلاً اور ہمیں سمجھایا ہے کہ یہ نہ سمجھنا کہ وہ رب العلمین تو ہے لیکن محیط نہیں
ہے اس کے علم نے ہر شے کا احاطہ کیا ہوا ہے اس معنی میں کہ باریک سے بار یک چیز ، وہ چیزیں بھی
جو آج سے ہزار سال بعد انسان
کو پتہ لگیں گی یا قیامت تک پتہ لگیں گی یا شاید نہ بھی پتہ لگیں بعض
بے وقوف انسان کو۔خدا تعالیٰ کے علم سے تو باہر نہیں، نہ کبھی باہر ہو ئیں ، نہ ہیں ، نہ کبھی ہوسکتی ہیں۔پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔رَبُّ الْفَلَقِ فلق کے معنی ہیں کہ ظلمات میں تجریدی تبدیلی پیدا
کرنے کے بعد ، ویسے تو اس کے معنی انہوں نے کئے ہیں صبح کی ربوبیت کرنے والا۔لیکن جب
میں نے غور کیا تو مجھے یہ معنی اس کے سمجھ آئے ہیں کہ تجریدی ترقی کے حصول پر صبح کی تربیت کرنے
خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۲۰
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
والا رب، فلق جو لفظ ہے اس میں انقلاب کا مفہوم ہے یعنی اندھیرے کے بعد جو روشنی نمودار ہوتی
ہے، ایک سیکنڈ میں اندھیرا دور ہو جاتا ہے روشنی آجاتی ہے۔یہ انقلابی تبدیلی ہے۔فلق کے معنی
میں انقلاب کا مفہوم پایا جاتا ہے اور ر بوبیت کے مفہوم میں ارتقاء کا پایا جاتا ہے مفہوم۔تو انقلاب
اور ارتقاء یہ دونوں ضروری ہیں۔اشیاء کے وجود اور زندگی اور ان کے افادہ اور استفادہ کے لئے۔ایک دفعہ یوگوسلاویہ کے ایمبیسیڈر سے مجھے ملنے کا اتفاق ہوا تو ملنے سے پہلے میں نے تھوڑا
ان کے متعلق علم حاصل کیا۔میں نے ان کو کہا کہ آپ کے ملک میں جو اس وقت موجودہ نظامِ
سیاست ہے وہ۔۔لیکن اس کے بعد جن ادوار میں سے گزرا ہے یہ وہ انقلابی نہیں تھے وہ ارتقائی
تھے۔وہ حیران ہو کے میرے منہ کو دیکھنے لگا۔میں نے اس کو پھر بتایا میں نے کہا دیکھیں چند سال
کے بعد اپنے کانسٹی ٹیوشن میں، دستور میں یہ تبدیلیاں کیں اور وہ انقلاب کے ذریعہ نہیں کی۔آپ
نے مشورے کئے ، سر جوڑے ان میں تبدیلیاں کیں۔پارلیمنٹ تھی آپ کی نمائندے تھے، جس
شکل میں بھی تھے۔پھر اس کے بعد ان کی تین دفعہ ان کی تبدیلیاں ہو چکی ہیں، میں نے کہا اس سن
میں ہو ئیں ، پھر اس سن میں ہوئیں ساری یہ تبدیلیاں اس واسطے زبر دست
تبدیلی چھینج جو ہے وہ انقلاب
کو چاہتا ہے اور وہ بتارہا ہوتا ہے کہ یعنی تہ و بالا کردی گئی چیز۔یہ ہے انقلاب لیکن پھر جس غرض کے لئے
وہ انقلاب لایا گیا ہے۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے انقلاب کی نہیں ضرورت۔ارتقائی مدارج
ربوبیت کی ضرورت ہے۔تو رب الفلق میں ہمیں بتایا گیا کہ خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوں میں یہ
دونوں چیزیں تمہیں نظر آئیں گی۔اس کی ایسی صفات اور صفات کے ایسے جلوے جو انقلابی رنگ
رکھتے ہیں اپنے اندر اور اس کی صفات کے ایسے جلوے جور بوبیت کا رنگ رکھتے ہیں اپنے اندر اور
ہر زندگی کے ساتھ حقیقتا یہ لگے ہوئے ہیں مثلاً ایک بچہ ماں کے پیٹ میں ایک وقت تک اس کے
اندر کوئی چیز نہیں ہوتی۔قرآن کریم نے خود کہا کہ پھر ہم نے اس کے اندر روح پیدا کر دی وہ جو
پیدائش کی روح ہے اس کو قرآنِ کریم کی اصطلاح میں آمر کے نتیجہ میں جو چیز پیدا ہو وہ انقلابی ہوتی
ہے اور جور بوبیت کے نتیجہ میں تبدیلیاں آئیں وہ خلق ہے۔انسان کو کہا کہ یہ ہستی جس نے اس ساری کائنات کو تمہاری خدمت کے لئے پیدا کیا اور کائنات
خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۲۱
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
کی ہر شے سے ذاتی تعلق رکھا تا کہ ان کی صحیح نشو و نما ہو اور تمہاری صحیح خدمت ہو سکے اور اگر یہ نہ ہوتا۔اگر ایک لحظہ کے لئے بھی کسی ایک شے یا سب اشیاء کا خدائے الْحَی کے ساتھ تعلق نہ رہے۔ٹوٹ
جائے تو ہلاکت آ جائے۔فنا ہو ان چیزوں کی اور اگر خدائے اَلْقَيُّوْم کے ساتھ ان کا تعلق نہ رہے
تو وہ قائم نہ رہے اپنی اس شکل میں۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ ہر چیز کے ساتھ ذاتی تعلق رکھا میں نے
ان
کی صحیح نشو نما کی یعنی صحیح سے مراد یہ نہیں کہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے جس غرض کے لئے اللہ نے ان کو پیدا
کیا اشیاء کو اس غرض کو پورا کرنے کے لئے جس قسم کی نشو ونما کی ضرورت اور جس کے نتیجہ میں ان کا
اپنے کمال کو پہنچنا تھا وہ اس کو دی ہے۔تمہارے لئے کیا ہے نا اس لئے تمہیں یہ ماننا چاہیے کہ اگر تم نے
ناشکری کی کفر اور ناشکری ہم معنی استعمال ہوئے ہیں بہت جگہ ، اصل میں ہیں ہی یہ ہم معنی لیکن یہ
ذرا باریک ہیں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا اس وقت۔تو اتنی بڑی کائنات ، ہمارا تصور بھی
اپنے احاطہ میں نہیں لاسکتا اس وسعت کو اور ہر چیز کے اندر اتنی وسعت ، میں نے بتا یا نا، انسانی جسم
کے اندر اتنی وسعت ہے کہ انسان خود اپنے جسم کی تفاصیل ہیں ان کا بھی احاطہ نہیں کر سکا اپنے علم
کے ساتھ اور اپنی تحقیق کے ساتھ۔اس لئے وَاتَّقُوا الله تمہیں وارنگ (Warning) دیتا ہوں
کہ تقویٰ، خدا سے ڈرتے ڈرتے زندگی گزارو۔وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ
خدا تعالیٰ یعنی یہاں جوڑ تقویٰ اور اَنَّ اللهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ کے ساتھ اس کو ملایا ہے۔اس واسطے
میں نے اس مضمون میں بیان کیا اس میں جہاں مجھے یا آپ کو مخاطب کیا خدا نے ، اس کے ساتھ یہ
آیت ملائیں، کہ ہر چیز کا علم رکھنے والا تھا، پھر تمہارا خادم بنایا تھا ہر چیز کا مقصد پیدائش یہ تھا کہ
تمہاری خدمت کرے، ہر چیز کے ساتھ ذاتی تعلق رکھا میں نے ، خدا کہتا ہے اور متصرف بالا رادہ
ہوکر ہر ایک چیز کی صحیح نشوونما کی تاکہ تمہارے کام آسکے اور تمہیں یہ کہا کہ اپنی صحتیں بھی ٹھیک رکھو،
اپنے ذہنوں میں بھی چلا پیدا کر وہ علم کی روشنی حاصل کرو، اپنے اخلاق پہ بھی اللہ تعالیٰ کی صفات کا
اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کا رنگ چڑھاؤ۔روحانی رفعتوں کو حاصل کرو اور میرے قُرب کو پاؤ
اور میری رضا تمہارے نصیب میں ہو۔اگر تم اتنا کچھ حاصل کرنے کے بعد بھی ناشکری کرو گے تو
بڑی خطرناک بات ہوگی۔وَاتَّقُوا اللہ اس واسطے تقویٰ اختیار کرو۔اللہ سے ڈرتے رہو، اپنے
خطبات ناصر جلد هشتم
۶۲۲
خطبه جمعه ۲۹ فروری ۱۹۸۰ء
آپ کو کچھ نہ سمجھو، ہر معاملہ میں خدا تعالیٰ کی پناہ میں آؤ، اسے اپنی ڈھال بناؤ۔یہ بدیوں سے
بچنے کا حکم ہے زیادہ تر زور اس میں ہے وَاتَّقُوا اللهَ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ که اگر
دوری کی راہوں کو اختیار کرو گے ، قہر کے جلوے تمہارے اوپر نازل ہوں گے اور دوسری آیت
میں یہ کہا وَ سَتَلُوا اللهَ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ اللهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا خدائے علیم نے یہ ساری کائنات
تمہارے لئے پیدا کر دی۔تمہیں ساری طاقتیں دے دیں کہ تم ان سے خدمت لے سکولیکن جس طرح
ان کی نشوونما میں ہر ہر فیض خدا تعالیٰ کے حکم اور اذن کے بغیر نہیں ہوتی۔اسی طرح ان سے استفادہ
کرنا بھی خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت کے بغیر ممکن نہیں۔اس لئے وَسُتَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ إِنَّ اللَّهَ
كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا خدا تعالیٰ سے اس کے فضل کے طالب ہو۔دعائیں کرو، اس کی طرف جھکو،
اس سے اس کا فضل اور رحمت مانگو اور اس لئے کہ اِنَّ اللهَ كَانَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا خدا تعالیٰ نے
تمہارے لئے ہی ہر شے بنائی لیکن ان اشیاء سے فائدہ تم اسی وقت حاصل کر سکتے ہو۔جب فائدہ
اٹھانے کی کوشش میں خدا کا فضل اور رحمت تمہارے شامل حال ہو۔اس سے مانگو تا کہ جو تمہارے لئے
پیدا کیا ہے وہ تمہارے حق میں ہی ثابت ہو۔اپنی غلطی اور کوتاہی کے نتیجہ میں جس طرح زہر
انسان کھا کے مرجاتا ہے حالانکہ زندگی کے قیام کے لئے اسے پیدا کیا گیا تھا۔ایک اور شکل میں اگر
اسے استعمال کیا جاتا۔تو رحمتوں کے طالب بنو۔خدا سے ڈرتے ڈرتے اپنی زندگیوں کے دن گزارو
اور بحیثیت جماعت اس وقت ہمیں اللہ تعالیٰ نے اسی لئے پیدا کیا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت
کو دنیا کے دل میں بٹھا ئیں اور توحید کا جھنڈا یہ کوشش کریں کہ ہر گھر پر اہرانے لگے۔دعائیں کریں
کہ اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا کرے ہمیں۔اور جس طرح اس نے ہر شے کی ربوبیت کی اور اس کے
قومی کو کمال نشو و نما تک پہنچا یا۔وہ ہماری ربوبیت کرے اور ہماری غلطیوں اور کوتاہیوں کو معاف
کرتا ہوا جو مقصد ہماری پیدائش کا اس نے ہمیں بتایا بحیثیت جماعت وہ مقصد ہماری زندگیوں
میں ، ہماری نسلوں کی زندگیوں میں پورا ہو اور ہوتا رہے۔آمین
(از آڈیو کیسٹ)