قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے حضرت مسیح موعودؑ کی کتب کا پڑھنا ضروری ہے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۲۳
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی کتب کا پڑھنا ضروری ہے
خطبہ جمعہ فرموده ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء بمقام مسجد احمد یہ مارٹن روڈ۔کراچی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔جماعت احمدیہ کراچی سے جو کرنے کی کچھ باتیں ہیں ان میں سے بعض کے متعلق اس وقت
میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔پہلی بات یہ ہے کہ آپ کو علم ہو یا نہ ہو آپ نے بڑی فراخ دلی سے صد سالہ جو بلی کے
وعدے لکھوائے تھے اور یہ وعدے ایک کروڑ پچپن لاکھ کے تھے۔۶/۱۵ سال گزر چکے اور جس
نسبت سے یہ وعدے وصول ہونے چاہئیں تھے اس نسبت سے وصول نہیں ہوئے۔چونکہ یہ طوعی
وعدے ہیں یہ طوعی چندہ ہے، وعدوں میں آپ نے بڑی ہمت دکھائی ادا ئیگی میں بھی اتنی ہمت دکھانی
چاہیے لیکن اگر جماعت کے سر اور دماغ یہ سمجھتے ہوں کہ جب وعدوں کی فہرست بنائی گئی تھیں اس
وقت کچھ غلطی ہوگئی تھی اور زیادہ لکھوا دیئے گئے تھے تو ہر وقت اس میں تصحیح ہوسکتی ہے لیکن جو وعدہ
ہے وہ پورا ادا ہونا چاہیے۔میرے خیال میں وصولی کے لحاظ سے چھ سال میں ستاسٹھ لاکھ کی
ادا ئیگی ہونی چاہیے تھی۔عملاً اٹھارہ لاکھ کی ہوئی ہے۔بہت زیادہ فرق ہے۔پس جو ذمہ دار افراد
ہیں وہ جماعت سے مشورہ کر کے فہرستوں کو Revise کریں جو ادا ئیگی ہو سکتی ہے جس ادا ئیگی

خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۲۴
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
کی طاقت ہے اس جماعت میں اس کے مطابق وعدے ہونے چاہئیں۔ہمارے ایک احمدی دوست نے ( کراچی سے ان کا تعلق نہیں۔بات سمجھانے کے لئے
میں کراچی سے باہر کی ایک مثال لیتا ہوں ) سولہ لاکھ کا وعدہ بھجوادیا اور پانچ سال میں ایک ہزار
ادا کیا۔میں نے ان کو دفتر کی طرف سے لکھوایا کہ جو وعدے ہیں اس کے مطابق ہم نے اپنی کچھ
تجاویز سوچنی ہیں کچھ منصوبے بنانے ہیں۔آپ نے جس نسبت سے پندرہ سال میں سے پانچ سال
میں ہزارد یا تو پندرہ سال میں تین ہزار کی آپ کو طاقت ہے ( آپ کا عمل بتا رہا ہے ) مگر تین ہزار
کی بجائے آپ نے سولہ لاکھ کا وعدہ لکھوا دیا ہے۔ہم نے خود آپ کا وعدہ سولہ لاکھ کاٹ کے
تین ہزار لکھ لیا ہے۔اس پر انہوں نے لکھا کہ ٹھیک ہے غلطی ہوگئی ، تین ہزار نہیں پچیس ہزار لکھ
دیں وہ میں ادا کر دوں گا۔تو یہ وعدوں کے اوپر جو عمل ہے، جو خرچ کے منصوبے ہیں ، جو Plan کرنا ہے، جو ساری
دنیا میں قرآن کریم کی اشاعت کرنی ہے، جس قسم کی ہم نے مسجد میں بنانی ہیں، جتنی طاقت ہے اتنی
ہی بنانی ہیں، جتنے وعدے ہیں اس کے مطابق تو نہیں ہم بنا سکتے۔اس کی طرف توجہ ہونی چاہیے
اور مشاورت تک ابتدائی رپورٹ مجھے مل جانی چاہیے۔دوسری بات جو آج میں کہنی چاہتا ہوں وہ قرآن کریم کی طرف توجہ دینا ہے۔قرآن عظیم
یہ ہماری کوئی خواہش یا جذبہ یا قرآن کی محبت نہیں جو یہ اعلان کرتی ہے بلکہ قرآن کریم ) حقیقتاً
ایک عظیم کتاب ہے، اتنے علوم اس میں بھرے ہوئے ہیں نہ ختم ہونے والے علوم کہ انسانی عقل
ان کا احاطہ نہیں کر سکتی۔اتنے علوم بھرے ہوئے ہیں کہ قیامت تک کے انسان کو بھی شاید
قرآن کریم کے سارے علوم کا احاطہ نہ ہو سکے اس قدر عظیم کتاب سے جو آپ کی روز مرہ کی
ضرورتوں کو بھی پورا کرنے والی ہے جو آپ کے زمانہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے والی ہے۔جس
سے ہمارا تعلق ہے مثلاً اگلی صدی کے مسائل۔ہم یقین رکھتے ہیں ، ہمارا ایمان ہے قرآن عظیم ان
مسائل کو حل کرے گا مگر جہاں تک ہماری زندگیوں کا سوال ہے ہمیں تو اپنے زمانہ سے دلچسپی ہے نا
اور میں علی وجہ البصیرت جانتا ہوں اور علی وجہ البصیرت اس کا اعلان کرتا ہوں، غیروں کے سامنے

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۲۵
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
بھی کرتا ہوں کہ اس زمانہ کی تمام ضروریات کو قرآن کریم پوری کرتا ہے۔جو اس زمانہ نے نئے
مسائل انسانی معاشرہ میں پیدا کئے ہیں سوائے قرآن کریم کے اور کوئی تعلیم کوئی ازم، کوئی انسانی
دماغ کوئی بڑے سے بڑا فلسفی ان مسائل کو حل نہیں کر سکتا۔اتنی عظیم کتاب ہے کہ اس میں اللہ تعالیٰ
نے یہ اعلان کر دیا۔يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان : ۳۱) کہ قیامت تک اُمت محمدیہ میں
قرآن پر بظاہر ایمان لانے والوں میں ایک ایسا گروہ بھی پیدا ہو گا جو قرآن کریم کو اپنی پیٹھ کے
پیچھے پھینک دے گا اور کوئی توجہ نہیں کرے گا لیکن جو ایسا کرے گا وہ اس کا نتیجہ بھگتے گا، وہ
ترقیات کی تمام راہیں اپنے پر بند کرے گا وہ نور سے نکل کے ظلمات میں آجائے گا اس کا سر مخالف
کے سامنے ہر وقت جھکا رہے گا۔اس کا ہاتھ غیروں کے سامنے ہر وقت پھیلا رہے گا۔ذلّت
کی تمام راہیں اس پر وا ہوں گی۔عزت کے سارے دروازے اس پر بند ہو جا ئیں گے کیونکہ
قرآن کریم نے ہمیں بتایا۔اِنَّ الْعِزَّةَ لِلهِ جَمِيعًا (النساء : ۱۴۰) قرآن کریم نے ہمیں بتایا ہے کہ
تمام خزانے خدا کے ہیں اور اپنی حکمت کا ملہ سے، اپنی منشا کے مطابق وہ اپنے خزانوں کو اپنے بندوں
کے لئے حصہ رسدی دیتا ہے اور اس کے دروازے ان پر کھولتا ہے۔قرآن کریم اگر قیامت تک کے لئے مسائل حل کرنے کی طاقت رکھتا ہے تو قیامت تک
خدا تعالیٰ کے ایسے نیک اور پاک اور مطہر بندے پیدا ہوتے رہنے چاہئیں جو معلم حقیقی یعنی اللہ تعالیٰ
سے سیکھیں اور انسانوں کو قرآن کریم کے اسرار اور بطون سے آگاہ کریں تا کہ جو نئی مصیبتیں انسان
نے اپنے لئے پیدا کر لیں اور نئے مسائل اس کے سامنے آگئے ان کا کوئی حل ہو اور اس کی نجات
کے دروازے کھلیں۔اس زمانہ کے لئے اور اس ہزار سال کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر
قرآنی تفصیل میں بھی اور بیج کی حیثیت میں بھی موجود ہے یعنی جو اس زمانہ کے مسائل ہیں ان کے
متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے ہر وہ تفسیر کر دی جس کی ضرورت تھی اور بڑا لطف
آتا ہے۔کئی دفعہ میں نے سوچا ہے۔کوئی مسئلہ درپیش ہے اور انسانی دماغ کام کرتا ہے، دعائیں

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۲۶
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
کرتا ہے اور ایک آیت کی تفسیر ذہن میں آتی ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہی اس مسئلہ کو حل
کرنے والی ہے اور یہ دماغ میں حاضر ہی نہیں ہوتا کہ یہ بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
اپنی کتاب میں لکھ چکے ہیں اور پھر چند دنوں کے بعد کتب کا مطالعہ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتاب میں وہ چیز موجود ہے۔تو اس زمانہ میں قرآن کریم کو سمجھنے اور جاننے کے لئے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے
اپنی زندگی کی ظلمات کو اور زندگی کے اندھیروں کو قرآن کریم کے نور سے نور میں بدلنے کے لئے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا پڑھنا ضروری ہے۔ساری ہی کتب اور آپ کی
سب تحریریں قرآن کریم کی تفسیر ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم سے
باہر ، قرآن کریم سے زائد ایک لفظ بھی نہیں لکھا نہ قرآن کریم پر کچھ زیادتی کی ، نہ قرآن کریم سے
کوئی کمی کی تفسیر بیان کرتے چلے گئے ہیں۔بعض ایسے بیان ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے یہ نہیں لکھا کہ میں کس آیت کی تفسیر کر رہا ہوں اور ایک بیان دے دیا ہے کسی مسئلے کے
متعلق کسی وقت غور کرتے ہوئے وہ عبارت پڑھتے ہوئے ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے تو نہیں لکھی لیکن ) دماغ میں ایک آیت آجاتی ہے کہ آپ فلاں آیت کی تفسیر کر رہے ہیں اس
لئے کہ جس شخص کے متعلق جماعت کے ہر فرد کا یہ عقیدہ ہے اور یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ اس نے
قرآن کریم سے باہر کچھ نہیں لکھا۔اس کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ فلاں آیت کی تفسیر ہے وہ یہ
جانتا ہے کہ کسی نہ کسی آیت کی تفسیر ہے۔اپنے پاس سے قرآن کریم پر نہ زائد کر رہے ہیں اور نہ
اس میں سے نکال کے باہر پھینک رہے ہیں۔اس لئے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے اور آپ
لوگوں کی توجہ اس طرف اتنی نہ ہونے کی وجہ سے جو ہونی چاہیے آپ کی مدد کرنے کے لئے
میرے دماغ میں ایک سکیم آئی ہے۔ہاں میں یہ بتا دوں کہ قرآن کریم کا ہی ذکر ہے اس آیت میں جس میں ہے۔وَقُل رَّبِّ
زِدْنِي عِلْمًا (طه: ۱۱۵) یہ دعا ہمیں سکھائی گئی ہے قرآن کریم نے کہ اے ہمارے رب! ہمیں علم
میں بڑھاتا چلا جا۔اس سے بھی پتہ لگتا ہے کہ قرآن عظیم غیر محدود علوم کا خزانہ ہے کیونکہ اگر وہ

خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۲۷
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
محمد ود ہوں تو اس وقت جب وہ پہلی ساری باتیں ختم ہو گئیں اس کے بعد اس دعا کا کوئی فائدہ نہیں
لیکن قیامت تک آنے والے انسان کو یہ دعا سکھائی قرآن کریم نے کہ یہ دعا کرتے رہو کہ اے
خدا ! ہمیں قرآنی علوم میں بڑھاتا ہی چلا جا۔قُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا -
اور یہ بھی ہمیں بتا یا اللہ تعالیٰ نے کہ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ (ي
سورۃ بقرہ کی ۲۵۶ ویں آیت کا ایک ٹکڑا ہے ) اس سے پہلے اس آیت میں یہ بیان ہوا ہے کہ جو
کچھ انسان کے سامنے ہے اور جو کچھ انسان کے پیچھے ہے یعنی جو کچھ اس کے علم میں ہے اور جو کچھ
وہ اپنے عدم علم کی وجہ سے جانتا نہیں ، جاہل ہے اُس سے ، وہ سب کچھ ہی اللہ تعالیٰ جانتا ہے یعنی
جو کچھ بھی ہے خواہ وہ انسان جانتا ہو یا نہ جانتا ہو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے اور وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ
مِنْ عِلمِةٍ إِلا بِمَا شَاء اللہ تعالیٰ کا ئنات کو پیدا کرنے والا ، کائنات کی کنہ کو جاننے والا ہے اور
اس کی مرضی کے سوا اس کے علم کے کسی حصہ کو بھی کوئی شخص پانہیں سکتا۔تو ہر علم میں جو زیادتی ہوتی
ہے وہ خدا تعالیٰ کی منشا اور مرضی کے مطابق ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
فرمایا ہے کہ ایک دہر یہ سائنس دان جب کوئی Problem حل کر رہا ہو یا اپنا کوئی فارمولا بنارہا
ہوا اور اس کو سمجھ نہ آرہی ہو، دماغ میں اندھیرا ہو اور ایک تڑپ اس کے اندر پیدا ہوتی ہے کہ کہیں
سے مجھے روشنی ملے تو وہ تڑپ ایک غافل کی دعا کی مانند ہے اور اللہ تعالیٰ ایسا ہی سمجھتا اور اس کے
دماغ میں روشنی پیدا کر دیتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اُس جگہ کسی آیت کا حوالہ
نہیں دیا۔ابھی میں نے جو کہا تھا نا کہ کسی آیت کا حوالہ آپ دیں نہ دیں کہ وہ ہے کسی نہ کسی آیت
کی تفسیر۔پہلے میرے دماغ میں یہ بات نہیں تھی تب آپ سے باتیں کرتے ہوئے یہ آیت آگئی
سامنے ، وہی مثال اس کی کہ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاء۔اس کی تفسیر کرتے
ہوئے آپ نے وہ لکھا ہے کہ کوئی دہریہ کوئی کمیونسٹ، کوئی بت پرست، کوئی بد مذہب علم کے میدان
میں ترقی کرتے ہوئے جب ترقی کرتا ہے تو خدا تعالیٰ کی منشا کے مطابق ترقی کرتا ہے اس کی منشا کے
بغیر ترقی نہیں کرتا اور انسان اللہ تعالیٰ کی مرضی کے سوا اُس کے علم کے کسی حصہ کو بھی پا نہیں سکتا۔اور اس سے اگلا ٹکڑا آیت کا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا علم آسمانوں پر بھی اور زمین پر بھی حاوی ہے۔

خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۲۸
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
کائنات کا اس کے علم نے احاطہ کیا ہوا ہے وہ اس کا پیدا کرنے والا ہے اس کے اندر جو کچھ بھی
خواص پائے جاتے ہیں، جو کچھ خواص میں کمی ہوتی ہے، جو بڑھوتی ہوتی ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کے علم
میں ہے اس کے آمر سے یا اس کے خلق سے وہ چیز ہورہی ہے۔وہ اس سے پوشیدہ اور چھپی ہوئی
نہیں۔وہ انسانوں کی طرح نہیں کہ آج یا د کر لیا یا سن لیا اور کل کو بھول گیا خدا نہ کرے آپ میں
سے بعض بھول ہی جائیں کہ میں آپ کو کیا نصیحت یہاں کر کے گیا ہوں کہ قرآن کریم کا علم حاصل
کرتے رہنا ہے اسے بھولنا نہیں۔اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سورۃ کہف تک کی تفسیر یعنی وہ عبارتیں جہاں
آپ نے آیت بھی لکھی ہے اور آگے اور اس کی تفسیر بھی کی ہے شائع ہو چکی ہے۔ویسے تو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ساری عبارات کسی نہ کسی آیت کی تفسیر ہیں جیسا کہ میں نے ابھی
بتا یا لیکن بعض جگہ آیات دی ہیں بعض جگہ آیت کا Reference ( حوالہ ) نہیں دیا اور معانی
بیان کر گئے ہیں۔یہاں میرے نزدیک ( آپ کے رجسٹروں سے میراعلم اور قیافہ اور اندازہ مختلف ہے)
کراچی کے حلقہ میں پانچ ہزار سے زیادہ خدام الاحمدیہ کی عمر کے احمدی ہیں۔بہت سارے
رجسٹروں پر نہیں آئے اس کی بہت ساری وجوہات ہیں اس وقت ان میں جانے کی ضرورت
نہیں۔خدام الاحمدیہ سے میں نے کہا تھا کہ بتاؤ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت
نے جو تفسیر چھاپی جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آیات کا حوالہ دے کر تفسیر کی
ہے وہ کتنے خدام کے پاس ہے۔اب سورہ فاتحہ ہے۔فاتحہ قرآن کریم کا خلاصہ ہے۔فاتحہ میں خلاصتاً وہ تمام علوم آگئے ہیں جو قرآن عظیم میں
آئے ہیں۔سورہ فاتحہ ایک چیلنج ہے ساری دنیا کے لئے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
یہ چیلنج دیا۔ایک دفعہ ایک عیسائی سے پادریوں نے مل کے سوچ کے سر جوڑ کے یہ سوال کر وا دیا
تھا کہ جب آپ کے نزدیک بھی بائیبل خدا تعالیٰ کا کلام ہے تو پھر قرآن کی کیا ضرورت تھی ، اتنی
موٹی کتاب بائیبل جو کم و بیش ستر کتابوں پر مشتمل ہے وہ قرآن کریم کے مقابلہ میں بہت بڑی ہے

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۲۹
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
تو یہ سوال کر دیا کہ اس کی ضرورت کیا تھی؟ آپ نے اس کا یہ جواب دیا کہ تم قرآن کریم کی
ضرورت پوچھ رہے ہو۔میں کہتا ہوں کہ سورہ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے جو اسرار روحانی بیان کئے
ہیں اور جو علوم اس میں پائے جاتے ہیں جو سات آیات پر مشتمل ایک صفحہ بھی نہیں بنتی (اسی
واسطے جتنے ہمارے قرآن کریم چھپتے ہیں۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ پہلا صفحہ جہاں سورہ فاتحہ ہے
اس کے ارد گر د بیل بوٹے ڈال کے تو اکثر حصہ صفحے کا سجایا ہوا ہے اور بیچ میں وہ سورہ فاتحہ سات
چھوٹی چھوٹی آیات پر مشتمل لکھی گئی ہے) اس سات آیات
مشتمل سورۃ فاتحہ کے علوم کے برابر
می اگر تم اپنی ساری کتاب میں سے نکال کر مجھے دکھا دو تو میں سمجھوں گا کہ تمہارے پاس کچھ
ہے۔لمبا زمانہ گزر گیا اس چیلنج پر انہوں نے اس علمی میدان میں کوئی کشتی نہیں کی تھی۔سر نہیں
پھوڑنے تھے ، جسموں کو زخمی نہیں کرنا تھا، سینوں کو منور کرنے کا سوال تھا۔نہیں آئے ، ۱۹۶۷ ء میں
جب میں اپنی خلافت میں پہلی بار باہر نکلا تو کوپن ہیگن میں جہاں میں نے مسجد کا افتتاح بھی کرنا تھا
تین مختلف سوسائیٹیز (Societies) نے ( دو کا تعلق عیسائی پادریوں سے تھا اور ایک محققین کی
جماعت تھی) کہا ہم نے علیحدہ علیحدہ ملنا ہے۔میں نے ان سے کہا وقت کم ہے، مصروفیت زیادہ
ہے اگر آپ کو تکلیف نہ ہو تو تینوں اکٹھے مجھ سے مل لیں۔چنانچہ انہوں نے اپنے چار چار
نمائندے مقرر کئے اور وہ بارہ اکٹھے ہو کر آئے۔ان کا ایک لیڈر تھا۔بڑی دلچسپ گفتگو ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ جوان کو جواب تھا کہ سورۂ فاتحہ کے مضامین اگر اپنی
ساری کتاب میں سے نکال کے دکھا دو تو ہم سمجھیں گے تمہارے پاس کچھ ہے۔میں نے اس کا
انگریزی ترجمہ ٹائپ کروا کے رکھا ہوا تھا۔ان کو دینے کی غرض سے جس وقت ہم باہر نکلے اور میں
انہیں رخصت کر رہا تھا میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس جواب کا ذکر کرتے
ہوئے کہا اس واسطے میں نے پہلے بات نہیں کی کہ میں نے اس کا فوری جواب نہیں لینا۔یہ آپ
سے مطالبہ کیا گیا تھا بڑا لمبا زمانہ گزرا لیکن آپ نے خاموشی اختیار کی۔آپ میں سے آج کوئی
شخص نہیں کہہ سکتا کہ جس شخص نے یہ مطالبہ کیا تھا وہ تو ۱۹۰۸ء میں فوت ہو گئے تو اب ہم کس کے
سامنے جا کر مطالبہ منظور کریں۔میں نے کہا میں ان کا نائب موجود ہوں اور میں یہ تمہارے سامنے۔

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۳۰
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
رکھتا ہوں۔میرے سامنے کرو پیش جواب اس مطالبہ کا۔پھر مقابلہ ہو جائے کہ سورہ فاتحہ میں جو
علوم ہیں ، اسرار روحانی، وہ زیادہ ہیں یا ان کی ساری کتاب میں زیادہ ہیں وہ انگریزی ترجمہ میں
نے ان کو دے دیا۔میں نے کہا سر جوڑ نا اور پھر مجھے جواب دے دینا۔۶۷ء کا وہ دن جولائی کا کوئی دن تھا اور آج کے دن تک کسی نے جواب نہیں دیا اور وہاں بہ
پرو پیگنڈہ کر دیا کہ میرا رویہ سخت تھا وہاں سے ایک صحافی آئے بڑے مشہو ر وہاں کے صحافی ہیں۔ربوہ بھی آئے تو مجھے کہنے لگے۔وہ کہتے ہیں کہ حضرت صاحب نے کچھ سخت رویہ اختیار کیا تھا۔میں نے کہا میں نے تو یہ رویہ اختیار کیا تھا اس نے کہا۔اچھا یہ بات ہے تو پھر میں جاکے ان کی
خبر لوں گا۔خیر اس نے خبر لی یا نہ لی۔سوال تو یہ ہے کہ قرآن کریم بڑی ہی عظیم کتاب ہے۔اب سورہ فاتحہ کا چونکہ چیلنج دیا ہوا تھا تو مجھے خود خیال آیا کہ اگر وہ تیار ہوجائیں ( جو مجھے یقین
تھا نہیں ہوں گے ) تو مجھے تو شروع کرنی ہوگی تفسیر سورہ فاتحہ کی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام،
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے سورۂ فاتحہ کی تفسیر کی ہے اور
پھر خدا تعالیٰ نے بہت ساری نئی باتیں مجھے بھی سکھائیں سورۃ فاتحہ کی وہ سارا مجموعہ ایک بہت بڑا علم
بنتا ہے پھر آپ بڑھتا چلا جائے گا یہ علم۔یہ اکٹھا تو ہو جانا چاہیے۔تو اسی خیال سے یہ قرآن کریم کی
تفسیر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے وہ چھپوانی شروع کی۔ایک جلد میں سورہ فاتحہ کی تفسیر ہے اور بڑی عجیب تفسیر ہے، بہت ہی پیاری، بہت مزیدار،
بہت لطف آتا ہے پڑھ کے اور سارے خدام کے پاس پتہ ہے اس کی کتنی جلد میں ہیں۔صرف
باسٹھ خدام کے پاس کراچی کے نو حلقوں میں سورہ فاتحہ کی تفسیر صرف چھتیں خدام کے پاس سورہ بقرہ
کی تفسیر ، صرف سولہ خدام کے پاس سارے کراچی میں ال عمران، النساء کی تفسیر ، صرف دس خدام
کے پاس سورہ تو بہ اور اس کے ساتھ کچھ (اور سورتیں ملی ہوئی ہیں ) ان کی تفسیر اور صرف پندرہ خدام
کے پاس سورۃ یونس تا کہف کی تفسیر إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ۔اس واسطے اس سلسلہ میں میرے
ذہن میں دو تجاویز آئی ہیں۔ایک تو میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔وہ اسی جگہ لیتا ہوں دوسری کا ایک
اور مضمون (Point) ہے۔اس ضمن میں الگ بات کروں گا یعنی جو میں نے کلب (Club)

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۳۱
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
کے سلسلہ میں کہا تھا۔میں نے خدام سے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں کتابوں کی خرید کی طرف جو
توجہ نہیں اس کی دو وجوہات ہیں، ایک یہ کہ ملک غریب ہے اتنے زیادہ پیسے خرچ نہیں کر سکتے
دوسرے یہ کہ پڑھنے کی عادت نہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا ہے۔میں انگلستان میں پڑھتا رہا
ہوں ریل میں سفر کئے ہیں۔میری آنکھوں نے یہ مشاہدہ کیا کہ ریل کے ڈبے سے ایک شخص ایک
اسٹیشن پر اترا اور صبح کا اخبار جو اس نے پڑھنے کے لئے خریدا تھا۔مول لیا تھا وہ اپنی سیٹ کے
او پر چھوڑ گیا۔اس کی جگہ اسی اسٹیشن سے ایک اور مسافر سوار ہوا اور اس نے دیکھا ایک اخبار پڑا
ہے اس نے اٹھا کے پر لی سیٹ پر رکھ دیا اور اگلے سٹیشن پر اترا اور وہی اخبار خرید کے لایا۔ان
کو مانگے کا اٹھا کے ہاتھ میں لے کے پڑھنے کی عادت ہی نہیں۔پیسے خرچ کرتے ہیں پڑھ کے
پھینک دیتے ہیں یہ بدقسمتی ہے ہمارے سارے مشرقی علاقوں کی کہ یہاں لوگوں کو پڑھنے کی
عادت نہیں۔علم حاصل کرنے کی عادت نہیں۔سیکھنے کی عادت نہیں Concentration کی عادت
نہیں۔توجہ قائم رکھنے کی عادت نہیں علم سے نور لے کے آگے ہی آگے بڑھنے کی عادت نہیں۔مگر
ہمارے لئے ایک ما بہ الامتیاز ہونا چاہیے، بہت ساری باتوں میں ہے، اس میں بھی ہونا چاہیے۔ایک احمدی میں اور دوسروں میں جو اس علاقہ میں بسنے والے ہیں۔آپ حیران ہوں گے یعنی یہ تو سورہ فاتحہ کی باسٹھ جلدیں ہیں۔امریکہ میں وہ احمدی،
امریکن ، جنہوں نے عیسائیت یا بد مذہب یاد ہر یت کو چھوڑا اور احمدی ہوئے جن کی احمدیت پر
تین چار سال گزرچکے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد ہے ان کی انگریزی کی جو تفسیر ہے پانچ جلدوں
کی وہ ان کے ہر گھر میں موجود ہے اور وہ اسے پڑھتے ہیں اور خالی پڑھتے نہیں جہاں سمجھ نہیں
آتی فون اٹھاتے ہیں اور ہمارے مبلغ کو فون کرتے ہیں کہ یہ آیت ہے یہ تفسیر کی ہے، مجھے سمجھ نہیں
آئی بتاؤ مجھے۔وہاں تین منٹ کا فون نہیں ہوتا۔وہاں اتنے منٹ کا فون ہوتا ہے جتنے پیسے دینے
کے لئے آپ تیار ہیں یعنی وہاں ٹیلی فون ایکیھنچ بتا تا ہی نہیں کہ تین منٹ گزرے، دس منٹ
گزرے، تیس منٹ گزرے، صرف بل بتاتا ہے کہ اتنے منٹ آپ نے فون کیا تھا اتنے پیسے
دے دو لیکن ہمیں تو کتابیں پڑھنے کی عادت ہونی چاہیے۔خصوصاً وہ کتب جو ہماری جان ہیں۔

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۳۲
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پڑھ کے اگر ہم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نور حاصل
نہیں کرنا تو زندہ رہ کے کیا کرنا ہے۔میں نے کہا کلب (Club ) بناؤ۔خدام اپنی بنائیں۔انصارا اپنی بنائیں، لجنہ اپنی اور پہلا مرحلہ یہ ہے ( پہلے جو میں نے بات کی تھی اور سوچا اب اس
سے کچھ زائد بات کرنے لگا ہوں ) کہ ہر گھر میں دو آدمی میاں بیوی ہیں ابھی بچہ نہیں پیدا ہوا یا
آٹھ دس آدمی ہیں اور ان کے Dependents ہیں بچے بڑے ہو گئے ہیں۔پہلا مرحلہ یہ ہے
کہ ہر گھر میں ایک نسخہ تفسیر صغیر کا ہو یا اگر کوئی انگریزی کے شوقین ہیں تو جو انگریزی ترجمہ قرآن
کے فٹ نوٹ ہیں ان میں تفسیر صغیر کو Follow کیا ہے بلکہ اپنی شروع خلافت میں بعض مضامین
پر میں نے روشنی ڈالی تو ملک غلام فرید صاحب نے ان کو بھی انگریزی کے فٹ نوٹس میں لے لیا۔یہ مرضی ہے گھر والے کی کہ وہ تفسیر صغیر رکھتا ہے یا تفسیر صغیر کی طرح کے ہی جو نیچے نوٹ والا ہمارا
انگریزی ترجمہ اور نوٹ ہیں وہ اپنے گھر میں رکھتا ہے۔اور دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تفسیر کی جو پانچ جلدیں
چھپ چکی ہیں وہ اس سال کے اندر اندر ہر گھر میں آجا ئیں۔اس کے لئے میں نے ایک تجویز
سوچی۔میں نے کہا نا کہ ایک ہماری مشکل یہ ہے کہ اتنے پیسے نہیں۔مثلاً ایک خاندان ہے وہ
ڈیڑھ سو روپیہ کما رہا ہے ڈیڑھ سو سے زیادہ ان کی قیمتیں بن جاتی ہیں وہ کیسے یکدم خرید لے گا تو
عقل سے ہم نے کام لینا ہے۔میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ میں سے کوئی بھی بددیانت نہ ثابت ہو اور آپ کو یہ غیرت ہونی
چاہیے کہ آپ میں سے کوئی بددیانت نہ ثابت ہو۔اگر آپ دیانت دار ہیں تو ہمیں ایک لحظہ کے
لئے بھی آپ کو کتاب پکڑانے میں
کوئی ہچکچاہٹ نہیں محسوس ہوتی۔یہ کلب جو میں نے بتائی ہے آپ سوچ کے بنالیں گے سارے کے سارے اس کلب کے ممبر
ہونے چاہئیں۔بے شک اپنے چندے اپنی آمد کے لحاظ سے تھوڑے یا بہت کریں مثلاً دو روپے
مہینہ کریں ، تین روپے مہینہ کریں، پانچ روپے مہینہ کریں، دس روپے مہینہ کر یں۔باقاعدگی سے
ہر شخص پہنچائے ، جگہ پہنچانے کی وہ ہو جہاں اسے زیادہ تکلیف نہ ہو۔۔۔۔۔دس میل دور و پے خرچ

خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۳۳
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
کر کے دورو پے نہ پہنچائے بلکہ ایک پیسہ خرچ کئے بغیر پیدل چل کے اس جگہ پر پہنچے جہاں اس
نے اپنا چندہ Deposit کرانا ہے۔خدام الاحمدیہ اور ان ساری تنظیموں کو اتنا Officiant
اتنا اہل تو ہونا چاہیے کہ وہ ایسا نظام قائم کر سکیں۔آپ کی تعداد کے مطابق میں ربوہ سے یہاں
کتا میں
بھجوا دوں گا اور آپ ہر گھر میں دے دیں۔اس کی قیمت کی ادائیگی کی دو شکلیں بنتی ہیں۔یا
تو میں ربوہ کو کہوں گا کہ آپ سے بالا قساط رقم وصول کریں مثلاً سارا بل اگر دس ہزار کا بنتا ہے اور
آپ نے یہ رقم دس مہینے میں دینی ہے تو ایک ہزار روپیہ دے دیں۔اگر آپ نے ہیں مہینے میں وہ
رقم ادا کرنی ہے (اور یہ پہلے ہی فیصلہ ہو جائے گا) تو آپ وہاں پانچ سو روپیہ مہینہ ادا کریں
با قاعدگی کے ساتھ بغیر اس کے کہ ایک خط بھی یاد دہانی کا آپ کو آئے۔اسی طرح لجنہ کرے اور
انصار کریں لیکن جماعت ایک کمیٹی بنائے جو یہ دیکھے کہ میں جو کہہ رہا ہوں کہ تین تنظیمیں کریں تو
میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ ابھی پہلے مرحلے میں ہی ایک گھر میں تین جلدیں اکٹھی ہو جائیں۔میرا مطلب
یہ ہے کہ ایک ایسا گھر ہے جہاں خدام الاحمدیہ کی عمر کا بچہ ہی کوئی نہیں تو اس کے لئے انصار منتظم
ہوں۔ایک گھر ایسا ہے جہاں مرد ہی کوئی نہیں مثلاً کئی نادان ہماری بوڑھی نو جوان کنواری لڑکیاں
جو نوکری کرنے لگ گئی ہیں اٹھائیس رتیس سال کی اکیلی ہیں یعنی ابھی شادی نہیں ہوئی خاوند ہی
کوئی نہیں ان کے۔تو وہ لجنہ اماءاللہ کی ممبر بنیں گی اور ان سے لے لیں گی۔جماعت احمد یہ ایک
کمیٹی بنائے جو یہ دیکھے کہ یہ آپس میں Co-ordination ہو کہ یہ ایک کاپی جو آنی ہے یہ
خدام الاحمدیہ کے ذریعہ اس گھر میں داخل ہوگی یا انصار اللہ کے ذریعہ لجنہ اماءاللہ کے ذریعہ اور
اس سال کے اندر اندر یہ مرحلہ آپ کو کتابیں ملنے کا پورا ہو جانا چاہیے۔اس کی ادائیگی کی تو دیکھیں گے
کیا شکل بنتی ہے کچھ جلدی ادائیگی کر دیں گے کچھ یکمشت ادا ئیگی کر دیں گے۔کوئی دس مہینے میں
کرے گا۔کوئی بیس مہینے میں کرے گا اس کے مطابق ہوگا۔ایسا مالی بوجھ ڈالے بغیر جسے اٹھانے
کی اس شخص کو طاقت نہیں۔یہ علوم کے خزانے ان کے گھروں میں پہنچنے چاہئیں۔ہم ان کے
گھروں کو نو ر اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی برکات سے بھرنا چاہتے ہیں یہ کتب وہاں ہونی چاہئیں یعنی
یہ مرحلے دو ہیں کتب کے لحاظ سے لیکن یہ ایک وقت میں چالو ہوں گے اور علیحدہ علیحدہ اس کی

خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۳۴
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
رپورٹیں ہوں گی اور میرے پاس آئیں گی اور ایک سال کے اندر اندر ہر گھر میں تفسیر صغیر کا ایک
نسخہ اور پانچ جلدیں تفسیر کی ہو جانی چاہئیں۔جو طاقت رکھتے ہیں وہ تو اگلے جمعہ سے پہلے پہلے
خرید لیں۔مجھے یہ بھی دیکھنا پڑے گا کہ آپ کی ضرورت کے مطابق ربوہ میں جلد میں موجود بھی
ہیں یا نہیں یا چھپوانی پڑیں گی۔اس واسطے میں نے ایک سال لگایا ہے کیونکہ پھر میں ذمہ دار ہوں
انشاء اللہ کہ وہ آپ کو ایک سال کے اندریل جائیں۔دوسری بات میں اپنے طلباء کے متعلق کچھ کہنی چاہتا ہوں۔میرے دل میں بڑی شدت
سے یہ ڈالا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ پر ذہنی عطا کے طور پر جس قدر پہلے رحمتیں کرتا رہا
ہے اس سے بہت زیادہ اس اگلے زمانے میں کرنے والا ہے انشاء اللہ اور جماعت کا فرض ہے کہ
ذہن کو بچائے محفوظ کرے اور اس کی نشو ونما کا انتظام کرے۔یہ سکیم جیسا کہ میں نے مختصراً جلسہ سالانہ
پر بتائی تھی پانچویں جماعت سے عملاً شروع ہوتی ہے۔ویسے شروع ہو جاتی ہے اس کلاس سے جس
میں سکول یا حکومت کا نظام تعلیم امتحان لیتا ہے اکثر امتحان تو سکول میں ہوتے ہیں چوتھی تک غالباً
سارے ہی امتحان سکول میں ہوتے ہیں۔پانچویں کا پہلا امتحان ہے جہاں محکمہ تعلیم بیچ میں آ جاتا
ہے۔وہ بھی شاید ساروں کا نہیں لیتا۔بہر حال پہلی بات جو میں چاہتا ہوں کہ آپ کریں مجھے خوشی
پہنچانے کے لئے وہ یہ کہ ہر وہ احمدی بچہ جو کراچی میں Greater karachi میں اور اس میں
میں شامل کرتا ہوں ضلع حیدر آباد اور دا دو اور تھر پار کر یہ ہماری زمینیں آگئی نا ساری۔یہ اگر کر لیں
تو اس سارے ایریا میں ہر وہ بچہ جو اگلے تین چار ماہ میں امتحان ہونے والے ہیں اگر وقت پر
ہو گئے تو ہر بچہ جو امتحان دے وہ مجھے نتیجہ نکلنے پر خط لکھے اور میں ہر اُس بچہ کو اپنے دستخطوں سے
جواب دوں گا اور یہ تو عام ہے اور ہر بچہ جس نے پانچویں جماعت کا امتحان دیا ہے اور اس علاقہ
میں مختلف محکمہ تعلیم مختلف حصوں کے ذمہ دار ہیں مثلاً کراچی کا اور ہے اور حیدرآباد کا اور ہے مجھے
اس کی تفصیل کا پتہ نہیں لیکن جو مستقل Independent یونٹ میں امتحان لینے والے اس انڈی
پینڈنٹ یونٹ میں ہر وہ بچہ جو اوپر کی تین سو پوزیشنز میں آتا ہے ( پانچویں جماعت میں بے شک
پانچ سو کی پانچ سو پوزیشنیں لے لو ) اس کو علاوہ خط کے (میں سوچ کے بتاؤں گا تر تیب بدلنی

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۳۵
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
پڑے گی مثلاً سورہ فاتحہ جو ہے وہ ذرا دقیق ہے وہ پانچویں جماعت
کا بچہ نہیں سمجھ سکتا۔تو دیکھوں گا
میں کہ کوئی ایسی تفسیر بھی ہو جس کے کچھ حصے میں سمجھوں کہ مضمون کے لحاظ سے ایسے ہیں جو پانچویں
جماعت کے بچے کے ہاتھ میں دے دوں دو چار سال کے بعد چاہے پڑھ لے) میں اپنے
دستخطوں کے ساتھ وہ تفسیر بجھوا دوں گا اگر وہ نمبروں کے لحاظ سے اوپر کے Top کے تین سو میں
آ گیا ہے اور اسی طرح آٹھویں جماعت میں پھر محکمہ تعلیم کا امتحان ہے اور وہ وظیفے کا بھی امتحان
لیتے ہیں لیکن وظیفہ تو اتنے کو دیتے ہیں یا نہیں دیتے بہر حال اس وظیفہ کے امتحان میں پہلے تین سو
جو Top کے ہیں یعنی آٹھویں کے امتحان میں جو گورنمنٹ لے رہی ہے ( سکول کا امتحان نہیں اس
میں۔یعنی جو اپنا سکول امتحان لیتا ہے وہ تو کوئی کسی قسم کا سکول ہے کوئی کسی قسم کا سکول ہے ) اس
کے نتیجہ میں فہرست میں سب سے اوپر جو تین سو طالب علم ہیں ان تین سو میں جتنے بھی احمدی بچے
ہیں ان کو انشاء اللہ میں کتاب دوں گا۔دسویں جماعت میں بورڈ کا امتحان ہے جہاں جہاں بھی اس ایریا میں بورڈ ہیں چوٹی کے دو
سود ماغ جو ہیں ان میں جتنے بھی احمدی ہیں ان کے ذہن کے مطابق یہی جو ہیں پانچ کتب تفسیران
میں سے ایک پر اپنے دستخط کر کے اور پیار کا خط لکھ کے ان کو دوں گا۔اور انٹر میڈیٹ جو ہے اس کے بھی ٹاپ کے تین سولر کے ہر بورڈ کے اور گریجوایشن
(Graduation) بی۔اے، بی۔ایس سی جو ہے اس کے بھی ٹاپ کے دوسو جو ہیں یعنی نتیجہ
کی فہرست میں سب سے اوپر نمبر لینے والے دوسو میں سے جتنے احمدی لڑکے آتے ہیں وہ مجھے خط
لکھیں گے اور یہ بھی لکھیں گے کہ ہماری پوزیشن مثلاً ۱۰۱ ہے،۱۱۰ ہے ( یعنی دوسو کے اندراندر جو
بھی پوزیشن ہے ) ان کو بھی ایسا ہی انعام ملے گا۔جوایم۔اے، ایم۔ایس سی یا یہ ہمارے جو ڈاکٹر بنتے ہیں فزیشن، سرجن یا انجینئر وغیرہ
اور اس ٹاپ کے امتحانات وہ ایم۔اے، ایم۔ایس سی کے مقابلے میں ہی ہیں۔ہر مضمون میں
علیحدہ علیحدہ کلاسیں بن گئی نا۔ہر مضمون کے ٹاپ کے جو سات ہیں یو نیورسٹی میں ان میں سے جتنے
احمدی ہیں ان کو پانچ کا سیٹ یا تفسیر صغیر یا جو انگریزی ترجمہ ہے وہ تحفہ ہم دیں گے لکھ کے کہ

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۳۶
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
تمہیں اللہ تعالیٰ نے اتنی ہمت دی ہے اور بھی ہمت دے۔اور جو اس کے بعد کے ہیں مثلاً پی۔ایچ۔ڈی کہلاتا ہے یا اور یعنی پوسٹ ایم۔اے، ایم
ایس سی یا دوسرے ان کے مقابلے میں جو انجینئر ہیں ان کے بعد کی جو ڈگریاں یہاں لینے والے
ہیں اگر وہ ٹاپ کے سات میں آجائیں گے تو ان کو بھی یہ انعام ملے گا۔تو اب انشاء اللہ میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں میرے لئے کوئی مشکل نہیں نظر آتی کہ
میں نے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا نہ کروں اور آپ دل میں یہ عہد کریں اور آپ کے بچے بھی عہد کریں
کہ ہم وعدہ پورا کریں گے یعنی خط لکھیں گے۔اس سال ہر بچہ امتحان دینے والا جو ہے نا اُس کا خط
مجھے ملنا چاہیے۔چاہے وہ دس ہزار خط ہوں مجھے بڑی خوشی ہوگی ان کا جواب دستخطوں سے میں
دوں گا اور اس ترتیب کے ساتھ ان کو تحفے کتابوں کے بھی دوں گا۔یہ اس سکیم سے مختلف ہے جس کا میں نے اعلان کیا تھا کہ وظیفہ دیں گے پڑھائیں گے۔ایک میں نے یہ اعلان کیا ہے کہ ہر طالب علم یعنی School going Age کا بچہ ہمارا
جو ہے نا وہ دسویں سے پہلے تعلیم نہیں چھوڑے گا۔ایک ایسی جماعت پیدا ہو جانی چاہیے پاکستان
میں جس کا اپنے Age Group کے لحاظ سے کوئی بھی فردایسا نہیں ہے جو میٹرک پاس نہیں ہے۔اور یہ بڑی چیز ہے، سوچیں گھر میں جا کر بہت بڑی چیز ہے۔اگر ہم اس میں کامیاب ہوجائیں
اور ساری جماعت کوشش کرے کہ کامیاب ہونا ہے ہم نے یعنی اس میں یہ شرط نہیں ہے کہ وہ تھرڈ
ڈویژن میں پاس ہوتا ہے یا اچھے نمبر لیتا ہے کہ اگر ایک نمبر کم ہوتا تو وہ فیل ہو جا تا یعنی کوئی فرق
نہیں۔میٹرک ہونا چاہیے اس کو اور اس کے لئے ضروری خرچ جس کی اس کے والدین کو طاقت
نہیں وہ جماعت کو کرنا چاہیے کیونکہ یہ بہت بڑا ہے منصو بہ اور جو میں نے اعلان کیا Genius ہو
یا ٹاپ کے دماغ ہوں ان کو ہم نے سنبھالنا ہے اس سے یہ منصوبہ مختلف ہے اور نوعیت کا ہے کیونکہ
ہر دماغ کو میٹرک سے پہلے ہم نے سنبھالنا ہے لیکن اپنے اثر کے لحاظ سے اور اپنی افادیت کے
لحاظ سے یہ کم اہمیت کا منصوبہ نہیں اور وسعت کے لحاظ سے اس سے بہت بڑا منصوبہ ہے۔آپ کو میں نے اب اپنی تجربہ گاہ بنالیا ہے۔یہ کراچی کے تین ضلعے اور دوسرے تین کل چھ ضلعے

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۳۷
خطبہ جمعہ کے ر مارچ ۱۹۸۰ء
ہو گئے جن پر میں تجربہ کر رہا ہوں۔تو میں نے کہا آپ کو کہ آپ مجھ سے (دل میں ، اونچی آواز
سے نہیں ) یہ عہد کریں کہ آپ جو بچے طالب علم ہیں وہ مجھ سے وعدہ پورا کریں گے۔مجھے ضرور خط
لکھیں گے۔اور جو ماں باپ ہیں وہ یہ وعدہ کریں کہ ان کے بچے ضرور لکھیں۔نمبر ۲ اور جو
جماعتیں ہیں وہ یہ وعدہ کریں کہ مجھے جو بچے خط لکھیں گے ان کی فہرست مجھے بھجوائیں گے۔یہ میں
خاص وجہ سے کہ رہا ہوں کیونکہ ہمارے ہاں ڈاک کا انتظام بھی ناقص ہے۔ہوسکتا ہے کہ سوخط
لکھے جائیں اور مجھے پچاس ملیں اور پندرہ خط غائب ہو جا ئیں۔تو وہ فہرستیں مجھے بھجوانے کا بھی
انتظام ہوتا کہ اگر کوئی خط غائب ہو جائے تو ہمارے علم میں آجائے۔یہ جو سکیم ہے یہ دراصل جو پہلا مضمون کا حصہ تھا اس سکیم سے چکر کھا کے جاملتی ہے۔کیونکہ
اگر ہم نے قرآن کریم سکھانا ہے تو دسویں تک تعلیم ہونی چاہیے ہمارے ہر بچے کی ، جو پڑھنا ہی
نہیں جانتا وہ بھی اگر ذہین ہے تو قرآن کریم کا علم حاصل کر سکتا ہے۔ایک دفعہ (بڑی دیر کی بات
ہے میں بچہ تھا ) ہمارے لاہور سے فورتھ ائیر کے ایک طالب علم اپنے ساتھ ایک غیر احمدی دوست
کو بھی قادیان جلسہ پر لے آئے وہ آپس میں مدرسہ احمدیہ میں بحث کر رہے تھے ، اس زمانہ میں تو
تعداد کہیں کم تھی چھوٹے چھوٹے کمروں میں جماعتیں ٹھہرتی تھیں وہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔آپس میں بحث کر رہے تھے۔ہمارے احمدی فورتھ ائیر کے طالب علم کو جواب نہیں آیا اس کا ، وہ
کہنے لگا میں تو مولوی نہیں ہوں میں ہنے مولوی نوں لے آناں۔خیر وہ ساتھ والے کمرے میں گیا
وہاں ایک شخص سفید پوش پگڑی اس نے پہنی ہوئی ، داڑھی اس نے رکھی ہوئی ، بڑا خوبصورت اس
کا چہرہ ،شکل اس نے دیکھی اس نے سمجھا یہ مولوی صاحب ہی ہوں گے تو وہ اس کو جا کے کہنے لگا کہ
اس طرح میرا دوست میرے ساتھ آیا فورتھ ائیر کا اور ہم باتیں کر رہے تھے۔ایک بات مجھے سمجھ
نہیں آئی۔تو آپ آ کے بتا دیں اس شخص نے کہا چلو میں بتا دیتا ہوں۔وہ ساتھ ہولیا۔وہ یہ سوال
کر رہا تھا کہ (سوال صحیح یا غلط وہ میں چھوڑتا ہوں۔اس وقت اس کے متعلق کہنے کا وقت نہیں )
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بیٹا خلیفہ نہیں ہونا چاہیے اور پھر یہ آگے بیٹوں میں نہیں جانی
چاہیے۔وہ کہنے لگا یہ کون سا مشکل سوال ڈال دیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلیفہ

خطبات ناصر جلد هشتم
۶۳۸
خطبہ جمعہ ۷ / مارچ ۱۹۸۰ء
ہوئے مولوی نورالدین صاحب اور وہ ان کے بیٹے نہیں تھے اور مولوی نورالدین صاحب کے
بعد ہوئے مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب اور وہ مولوی نورالدین صاحب کے بیٹے نہیں تھے۔تو
سوال تو اس نے ویسے ہی کیا تھا اس میں معقولیت نہیں تھی لیکن یہ شخص جس نے جا کر سمجھایا یہ اپنے
دستخط بھی نہیں کر سکتا تھا۔تو یہ تو صحیح ہے کہ وہ ذہین تھے۔وہ لوگ حضرت صاحب کے آ کے خطبے
سنا کرتے تھے۔Literacy اور چیز ہے اور علم اور چیز ہے۔تو Literate تو ہو ہی جاتے ہیں۔کئی دسویں پاس ہیں۔علم ان کو چھو کے بھی نہیں گزرا لیکن میٹرک پاس ہیں۔تو جو بعض
Literate ہیں وہ پڑھ لیتے ہیں لکھ لیتے ہیں لیکن علم سے کوئی پیار نہیں۔سو ہر احمدی کو ہم خالی
Literate نہیں بلکہ عالم بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے Literate ہونا بھی ضروری ہے۔قرآن کریم کی گہرائیوں میں اگر ہم نے اس کو لے کے جانا ہے تو اس کو کم از کم میٹرک تک
کی تو تعلیم ہونی چاہیے۔پھر جو اس میں ہوشیار ہیں انشاء اللہ وہ آگے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو علم کے میدان میں اتنی برکتوں سے بھر دے کہ جو بہت آگے نکلے
ہوئے ہیں ان کے لئے بھی حیرانی کا باعث بن جائے۔روزنامه الفضل ربوه ۱۷ را پریل ۱۹۸۰ء صفحه ۱ تا ۷ )

آج 10 میں سے 10 باقی