محبت الہٰیہ کے حصول کا طریق محمدﷺ کی کامل اتّباع ہے
خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۴۹
خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۸۰ء
محبت الہیہ کے حصول کا طریق محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کی کامل اتباع ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۱ / مارچ ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔دنیا میں محبتیں بھی ہوتی ہیں اور دشمنیاں بھی ہوتی ہیں۔یہ محبت اور دشمنی افراد کے مابین بھی
خاندانوں کے درمیان بھی اور بین الاقوامی سطح پر بھی ہوتی ہے۔دنیا کے اپنے اصول ہیں۔دشمنی
اور دوستی یا محبت جائز بھی ہوتی ہے اور ناجائز بھی ہوتی ہے اور دنیا یہ مجھتی ہے کہ اس کا فیصلہ کرنا کہ
کونسی محبت جائز اور کونسی دشمنی جائز ہے اور کونسی نا جائز ہے یہ انسان کا کام ہے۔دشمنیاں ہوس مال
وزر کے نتیجہ میں بھی پیدا ہوتی ہیں۔اقتدار کے لئے بھی ہوتی ہیں۔قومیں قوموں پر چڑھائی کرتی ہیں۔ان کی زمینیں چھینے کے لئے ان کے علاقے ہتھیانے
کے لئے قومیں قوموں سے محبت کرتی ہیں اس لئے نہیں کہ جن سے محبت کا اظہار کیا جاتا ہے انہیں
کچھ فائدہ پہنچانا مقصود ہو بلکہ اس لئے کہ ان سے کچھ فائدہ حاصل کرنا مدعا ہوتا ہے۔یہ تو دنیا کے
دستور ہیں۔لیکن وہ دوستی یا محبت یا دلی تعلق یا وہ دشمنی جسے مذہب اور دین ناجائز قرار دیتا ہے جسے
انسانی فطرت دھتکارتی ہے اس کا فیصلہ قرآن کریم جیسی عظیم کتاب کے نزول کے بعد تو قرآن کریم
خطبات ناصر جلد ہشتم
خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۸۰ء
ہی نے کرنا ہے۔یہ انسان کا کام نہیں کہ وہ اس میدان میں کو دے اور یہ دعویٰ کرے کہ اسے کسی
طاقت نے یہ حق دیا ہے یا یہ طاقت دی ہے کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ خدا اور رسول کا دشمن کون ہے اور
دوست کون۔قرآن کریم نے اس سلسلہ میں ایک تو نہایت ہی اہم اور بنیادی بات انسان کے
سامنے رکھی اور اس کی وضاحت کے لئے بہت سی تفاصیل بیان کیں۔اس وقت میں مختصراً اس
بنیادی چیز کو لے کے قرآن کریم کی تعلیم آپ کے سامنے رکھوں گا۔b
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :۔۔قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ
ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيم - قُلْ اَطِيْعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ -
(ال عمران: ۳۲، ۳۳) محبت اور دشمنی کے بنیادی اصول ان دو آیات میں بیان کئے گئے ہیں۔خدا تعالیٰ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتا ہے کہ یہ اعلان کر دو ان كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ اگر تم
اللہ سے محبت رکھتے ہو تو تمہارا یہ دعوئی اسی صورت میں سچا ثابت ہوگا کہ میری پیروی کرو۔اس کے
نتیجہ میں اللہ تعالیٰ بھی تم سے محبت کرے گا اور تمہارے قصور تمہیں بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بہت
بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔قُلْ أَطِيعُوا اللہ تو کہہ کہ اتباع نبوی میں یہ صداقت مضمر
ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہوئے تم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتے ہو اور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کی بھی اطاعت کرتے ہو لیکن اگر وہ یہ بات نہ مانیں اور اپنی
محبت یا دشمنی کی بنیاد اس بنیاد پر نہ رکھیں کہ کفر کے نتیجہ میں محبت باری سے محرومی اور اتباع کے
نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی محبت کا حصول ہے تو انہیں جاننا چاہیے کہ کافروں سے تو اللہ تعالیٰ محبت نہیں
کرتا۔اِن كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللہ میں ایک دعوی کا ذکر ہے اور ظاہر ہے کہ یہ دعویٰ وہی کرے گا جو
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا۔حقیقی معنی میں وہی کرے گا۔ویسے جو دوسرے مذاہب
سے تعلق رکھنے والے ہیں دعویٰ ظاہری طور پر وہ بھی کرتے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے اور
اللہ تعالیٰ کی محبت کے حصول کے خواہاں ہیں۔یہاں اس دعویٰ کے ساتھ اس آیت کا جو مضمون ہے
وہ یہ بات بھی بتا رہا ہے کہ ہر مقصود کے حصول کے لئے ایک سیدھا راستہ ہے صراط مستقیم۔قیم ہے۔صرف روحانی مقاصد کے حصول کے لئے نہیں بلکہ دنیا کی زندگی میں مقصد دنیوی ہو یا دینی اس زندگی
خطبات ناصر جلد هشتم
۶۵۱
خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۸۰ء
سے تعلق رکھنے والا ہو یا اُخروی زندگی سے تعلق رکھنے والا ایک راہ سیدھی ہے جو اس مقصد کے
حصول کے لئے خدا تعالیٰ نے معین کی ہے اور اس راہ پر چلے بغیر انسان وہاں پہنچ نہیں سکتا، اپنے
مقصد کو حاصل نہیں کر سکتا۔جو شخص مثلاً ربوہ سے سرگودھا جانا چاہے اگر وہ لائل پور کی ، فیصل آباد کی
سڑک پر ادھر منہ کر کے فیصل آباد کی طرف، چلنا شروع کر دے تو وہ سرگودھا نہیں پہنچے گا۔خدا تعالیٰ نے ہر مقصد کے حصول کے لئے ایک معین راستہ مقرر کیا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے کلام کی
اصطلاح میں صراط مستقیم ہے تو اللہ تعالیٰ یہاں یہ فرماتا ہے کہ تمہارا دعویٰ یہ ہے کہ تم خدا سے پیار
کرتے ہو اور خدا کا پیار لینا چاہتے ہو۔تمہیں سوچنا چاہیے کہ خدا کا پیار کن راہوں پر چل کر یا کس
صراط مستقیم پر گامزن ہو کر تمہیں مل سکتا ہے۔یہ کامل اور مکمل کتاب انسان کی ہدایت اور راہنمائی
کے لئے آتی اور اسے کہتی ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ
اعلان کروایا کہ اگر تم خدا تعالیٰ کی محبت حاصل کرنا چاہتے ہو فاتبعونی۔فاتبعونی میں دراصل تین باتیں بیان ہوئیں ہیں۔ایک تو اس میں یہ اعلان ہے کہ تمہارا
بھی یہ دعوی ہے کہ تم خدا کا پیار حاصل کرنا چاہتے ہو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی یہی دعویٰ کہ مجھے
خدا کا پیار چاہیے۔دوسری بات یہاں یہ بیان ہوئی ہے کہ خدا تعالیٰ کے پیار کے حصول کے لئے
خود اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک سیدھی راہ بتائی جو اس کی رضا اور اس کے پیار تک
پہنچاتی ہے اور تیسرے یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس راہ پر گامزن ہوکر اپنے مقصد کو حاصل کرنے
والے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے انتہائی پیار کو وصول کرنے والے ہیں یہ تین باتیں فَاتَّبِعُونی کے اندر
بیان کی گئی ہیں۔تو بتایا یہ گیا کہ دیکھو تمہارے دل میں بھی تڑپ ہے کہ خدا کا پیار حاصل کرو تمہاری اپنی
استعداد کے مطابق وہ تڑپ اور وہ جذبہ تھا۔میرے دل میں بھی تڑپ تھی کہ میں خدا کے پیار کو اور
اس کی محبت کو حاصل کروں۔میرا یہ جذبہ اور میری یہ خواہش میری اپنی استعداد اور طاقت کے
مطابق تھی۔نزولِ قرآن سے پہلے ہی آپ خدا کے حضور جھکتے اور دعائیں کرنے والے تھے اور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ پھر خدا نے میری اس تڑپ کو دیکھ کے مجھے ایک راستہ بتایا
خطبات ناصر جلد هشتم
۶۵۲
خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۸۰ء
اور کہا کہ اس راستے پر چل۔تو میرے پیار کو حاصل کرے گا۔خدا کے حکم سے میں نے وہ راہ
اختیار کی اور خدا کے فضل سے میں نے خدا کی رحمتوں کو اور اس کی رضا کو اور اس کے پیار کی جنتوں
کو حاصل کیا۔اس قدر وسعت کے ساتھ اور قوت کے ساتھ گہرائیوں والی محبت انتہائی طور پر جو
محبت انسان کرتا ہے وہ میں نے کی خدا سے اور خدائے عظیم خدا تعالیٰ جو جلال والا اور قدرتوں والا
ہے اس نے اس قدر نعمتیں مجھے دے دیں کہ انسان کے تصور میں بھی وہ نہیں آسکتیں۔تو فَاتَّبِعُونی میرے دل میں تڑپ تھی۔مجھے ایک راہ دکھائی گئی۔مجھے کہا گیا اس پر چلو خدا
کو پالو گے اس کے پیار کو پالو گے۔میں اس راہ پر چلا۔آپ کی طرف سے یہ اعلان قرآن کریم
نے کیا ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے شہادت دی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حالت یہ ہے۔اِنْ اَتَّبِعُ إِلَّا مَا
يوحى إلى (الانعام : ۵۱) یہاں تو یہ تھا میری اتباع کرو۔وہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
سے یہ اعلان کیا گیا ، خدا تعالیٰ کی شہادت کے طور پر ہے یہ ، إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى اِلی میں تو
صرف اس وحی کی اتباع کرتا ہوں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر نازل ہوتی ہے اس کے علاوہ
اور کسی چیز کے پیچھے نہیں لگتا۔تو کامل اتباع کا اعلان خدا تعالیٰ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے
قرآن کریم میں کروایا کہ یہ اعلان کر دو تو خدا جب کہتا ہے اعلان کرو تو خدا تعالیٰ شہادت دے
رہا، گواہی دے رہا ہوتا ہے کہ یہ سچی بات ہے، یہ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے کہ خدا تعالیٰ کی شہادت اس پر گواہی دے رہی ہے کہ جو وحی نازل ہوئی۔اس سے ایک ذرہ بھر نہ دائیں ہٹے نہ بائیں ہے۔وہ ایک سیدھا راستہ تھا اس پر آپ گامزن
ہوئے۔اس کو چھوڑ نہیں۔اس کو ایک لحظہ کے لئے بھی فراموش نہیں کیا اور اس پر چلنے میں کوئی شستی
اور غفلت نہیں برتی اور آخر خدا تعالیٰ کی محبت کو پالیا اور پایا بھی اس شان کے ساتھ ، اس عظمت
کے ساتھ ، اس رفعت کے ساتھ ، اس وسعت کے ساتھ کہ آپ سے پہلے کسی نبی نے خدا تعالیٰ کی
اس قسم کی محبت کو حاصل نہیں کیا تھا۔تو یہاں یہ تین باتیں میں کہہ رہا ہوں جواللہ تعالیٰ نے بیان کی ہیں اور یہ دلیل دی ہے کہ
تمہارے دل میں اگر واقعہ میں خدا تعالیٰ کے لئے پیار ہے تو اس پیار کا جو مطالبہ ہے وہ یہ ہے کہ تم
خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۵۳
خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۸۰ء
خدا تعالیٰ کی اطاعت کرو اور اس کا نمونہ یہ ہے کہ فِي رَسُولِ اللهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : ۲۲)
ایک کامل نمونہ تمہارے سامنے ہے جس نے ہر حکم کی پورے طور پر سچے طور پر اپنے سارے
دل کے ساتھ اطاعت کی اور وہ حکم بجالائے ان کی اتباع کرو جس طرح حضرت نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے اِن اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى اِلَی - خدا تعالیٰ کی وحی کی اتباع کر کے خدا تعالیٰ کے پیار اور
محبت کو حاصل کیا تھا۔تم بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر خدا تعالیٰ کی نازل
ہونے والی قرآن کریم کی شکل میں وحی کے مطابق زندگی گزار کے خدا تعالیٰ کے پیار کو حاصل
کرلو گے۔وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور شان اور ہے۔آپ کے علاوہ
ہر امتی جو ہے آپ کی اتباع کرنے والا اس میں کمزوریاں بھی ہوں گی ، تڑپ بھی ہوگی ، خدا سے
ملنے کی لیکن بشری کمزوریاں بھی سرزد ہوں گی گھبرائے گا وہ۔اسے ایک بشارت کی ضرورت ہے
آگے سے آگے بڑھنے کے لئے اور وہ بشارت یہاں دے دی گئی وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ تمہارے
قصور تمہیں بخش دے گا اگر اصرار نہ کرو گے تو بہ کرو گے۔اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا بار بار رحم کرنے
والا ہے۔فرما یا اعلان کر دو اَطِيْعُوا اللهَ وَالرَّسُول که اِتَّبِعُونِي جب کہا گیا تو اس کے معنی ہی یہ ہیں
یعنی کہا یہ گیا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرو اللہ تعالیٰ کا پیار تمہیں حاصل ہو جائے گا۔آگے
قرآن کریم نے ہی اس کی تفسیر کی اتبعونی کہ میں جس اتباع کا ذکر ہے اس کے معنی یہ ہیں آطِیعُوا
اللہ خدا تعالیٰ کی کامل اطاعت کرو اور اس رنگ میں اطاعت کرو۔وَالرّسول رسول کی اطاعت کرو
اس رنگ میں اطاعت کرو جس رنگ میں رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے خدا تعالیٰ کی
وحی کی اطاعت کی۔یہ ہے محبت جو انسان خدا تعالیٰ سے کرتا ہے اور یہ ہے جزا محبت کے رنگ میں
جسے انسان خدا تعالیٰ سے حاصل کرتا ہے۔قرآن کریم نے بتایا ہے ہمیں۔لیکن جو اس راستے پر
چلنے سے انکار کرے لا يُحِبُّ الْكَفِرِین تو اسے یاد رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کی دشمنی وہ مول لے گا
اور خدا اسے اپنادشمن سمجھے گا۔
۶۵۴
خطبه جمعه ۲۱ مارچ ۱۹۸۰ء
خطبات ناصر جلد هشتم
تو دوستی محبت یا دشمنی اور عداوت اس رنگ میں ہے قرآن کریم کے نزدیک ، میں نے بتایا
یہ اصولی اور بنیادی چیز ہے جو یہاں بیان کی گئی ہے کہ محبت کرنا خدا سے اس معنی میں ہے کہ
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اُسوہ بنا کر آپ کے نقش قدم پر چلا جائے اور اللہ تعالیٰ کی
کامل اطاعت کی جائے۔اسی رنگ میں جس رنگ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کی کامل
اطاعت کی۔اس فرق کے ساتھ کہ انہوں نے اپنی استعداد اور قوت کے مطابق اپنے رب کی
اطاعت کی اور آپ کے متبعین نے اپنی اپنی قوت اور استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی اطاعت
کرنی ہے لیکن کرنی ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کے۔یہ تو وہ محبت ہے جسے اسلام
بتاتا ہے۔محبت خدا سے محبت خدا کے رسول سے کامل اتباع کامل محبت کے نتیجے میں ہی پیدا ہوگی
نا۔فَاتَّبِعُونِي میں ایک اور اعلان کیا گیا تھا یعنی کامل اطاعت کرو خدا کی محبت حاصل کرنے
کے لئے اور کامل اتباع تم کر نہیں سکتے جب تک مجھ سے بھی کامل محبت نہ کرو تو یہاں دو محبتیں ہیں۔ایک محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنا اس لئے کہ خدا کی نگاہ میں آپ کی عظمت بہت شان رکھتی
ہے اور آپ کے نقش قدم پر چلنا اس کے لئے کہ اس طرح پر اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق
خدا تعالیٰ کا پیار حاصل کیا جا سکے۔اگر کوئی یہ کہے کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کے مطابق
زندگی نہیں گزارنا چاہتا لیکن خدا سے پیار کرنا چاہتا ہوں خدا کا پیار حاصل کرنا چاہتا ہوں
تو اللہ تعالیٰ
نے یہاں یہ اعلان کیا تم خدا کا پیار حاصل نہیں کرو گے۔اِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْكَفِرِينَ جو اس بتائے
ہوئے طریق کا انکار کرتا ہے وہ خدا کی دشمنی مول لیتا ہے۔اس کی محبت حاصل نہیں کرتا۔قرآن کریم نے متعدد جگہ اس کی تفسیر میں یہ بتایا کہ یہ یہ یہ یہ یہ چیزیں ہیں ، اعمال ہیں جن
کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کا غضب بھڑکتا ہے۔وہ میں بتاؤں گا ان آیات کو جب لوں گا کہ اس میں
یہ بھی ہے کہ یہ وہ باتیں ہیں جن سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ساری عمر پر ہیز کرتے رہے۔آپ کی
زندگی میں کوئی ایک واقعہ بھی ایسا نہیں جو اس قسم کا ہو کہ جو خدا کو پسند نہیں خدا تعالیٰ نے بہت سی
باتیں بتائیں اور کہا کہ جو اس قسم کے ہیں اعمال ان سے خدا محبت کرتا ہے۔مثلاً فرمایا۔
خطبات ناصر جلد هشتم
خطبه جمعه ۲۱ مارچ ۱۹۸۰ء
إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (البقرة : ۱۹۶) اعمالِ صالحہ کو احسن رنگ میں جو بجالاتے ہیں
خدا تعالیٰ ان سے پیار کرتا ہے۔یہ بھی ایک عام اصولی بات ہے لیکن اس کی نسبت تفصیلی بات ہے
اور ساتھ ہی یہ بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری زندگی اسی رنگ میں رنگی ہوئی تھی لیکن وہ تو
تفصیل ہے اس وقت میں بتایہ رہا ہوں
کہ یہ فیصلہ کرنا کہ کوئی شخص خدا یا رسول سے محبت کرتا ہے یا
دشمن ہے یہ انسان کا کام نہیں۔یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے اور اس کا نہایت حسین طور پر اعلان کیا گیا
ہے ان آیات میں جن کی تفسیر اس وقت میں نے آپ کے سامنے پیش کی ہے۔اور ہر احمدی سے میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ تمہارا تعلق صرف دو ہستیوں سے ہے محمدصلی اللہ علیہ وسلم
سے اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رب سے۔ان دو سے اپنا تعلق قائم کرو اور اور کسی چیز کی کسی ہستی کی ،
کسی منصوبے کی پرواہ نہ کرو۔اگر اپنے دعویٰ میں سچے ہو گے اسی طرح اپنے دائرہ استعداد میں
جس طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روح نے پکارا تھا کہ خدا سے میں پیار کرتی ہوں اور سچ ثابت کیا
اسے اسی طرح اگر ہر شعبہ زندگی میں، ہر فعل میں اپنے آپ یہ کوشش کریں گے خدا تعالیٰ کا پیار
آپ کو حاصل ہو جائے گا اور خدا کا پیار جسے حاصل ہو جائے ساری دنیا کی دولتیں ، ساری دنیا کی
نعمتیں جو انسان انسان سے حاصل کرتا ہے وہ کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ایک مرے ہوئے کیڑے
کے برابر بھی ان کی حیثیت نہیں ہے تو جو حقیقت زندگی ہے اسے پہچانیں جو صراط مستقیم ہے خدا
سے پیار کو حاصل کرنے کی اس راہ کو اختیار کریں جو نمونہ پیارا، بہت ہی پیارا آپ کے سامنے
رکھا گیا۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اسے آپ اپنا ئیں جس راہ پر آپ کے نقش قدم آپ کو نظر
آتے ہیں اس راہ کو آپ اختیار کریں پھر آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچیں گے کیونکہ اس
راہ کو اختیار کر کے کسی جگہ تو آپ پہنچے نا۔ہر حرکت جو ہے وہ کسی جگہ لے جاتی ہے یا اگر نہیں پہنچیں
گے تو قرب زیادہ سے زیادہ حاصل کرتے رہیں گے اور جس غرض کے لئے اس راہ کو اختیار کیا
محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اور پایا اللہ تعالیٰ کی محبت کو۔اس محبت کو آپ بھی پائیں گے اور اس کے بغیر
آپ کو کچھ نہیں چاہیے۔ہم تو کوشش کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں ہر حرکت
کریں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آتا ہے کہ آپ گھوڑوں سے بہت پیار کرتے تھے ہم
خطبات ناصر جلد هشتم
خطبه جمعه ۲۱ / مارچ ۱۹۸۰ء
بھی کرتے ہیں بعض لوگ نادانی میں اعتراض بھی کر جاتے ہیں اور سمجھتے نہیں کہ جب ہمارے
محبوب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس قدر پیار کیا گھوڑے سے تو ہم کیوں نہ کریں۔ہم بھی کریں
گے۔اللہ تعالیٰ ہر چھوٹے کام میں ہر بڑے کام میں ہمیں توفیق دے کہ ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
نقش قدم پر چلنے والے ہوں گے۔پھر فرمایا :۔نمازیں آج میں جمع کروا دوں گا۔روزنامه الفضل ربوه ۲۳ /اکتوبر ۱۹۸۰ ء صفحه ۲ تا ۵)