کلّ العلم فی القراٰن لٰکن۔ تقاصر عنہ افھام الّرجال
خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۸۹
خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۸۰ء
كُلُّ الْعِلْمِ فِي الْقُرْآنِ لَكِن
تَقَاصَرَ عَنْهُ أَنْهَامُ الرِّجَالِ
خطبه جمعه فرموده ۴ جولائی ۱۹۸۰ء بمقام۔فرینکفرٹ
تشہد وتعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے خطبہ کے آغاز میں اپنی صحت کا
ذکر کرتے ہوئے فرمایا۔دوست جانتے ہیں کہ ۲۵ مارچ کو گردے کی انفیکشن کا مجھ پر حملہ ہوا تھا۔ڈاکٹر کہتے ہیں کہ بیماری ۹۰ فیصد ٹھیک ہو چکی ہے صرف دس ۱۰ فیصد باقی ہے۔جس کے لئے
اینٹی بائیوٹک (جراثیم کش ادویہ استعمال کرائی جارہی ہیں ان ادویہ کے استعمال کی وجہ سے میں
ایک گونہ کمزوری محسوس کرتا ہوں۔سو پہلی بات جو میں کہنی چاہتا ہوں یہ ہے کہ دوست دُعا کریں۔کہ اللہ تعالے اپنے فضل سے مجھے کامل صحت عطا فرمائے تا کہ میں اسی کی دی ہوئی توفیق سے اپنے
فرائض کماحقہ ادا کرسکوں۔حضور نے مزید فرمایا کہ اس بیماری اور کمزوری کی حالت میں میں نے اعلائے کلمہ اسلام کی
غرض سے ایک طویل سفر اختیار کیا ہے۔یورپ کے متعد د مالک کے علاوہ افریقہ نیز امریکہ اور
کینیڈا جانے کا ارادہ ہے۔ایک تو یورپ کے مشنوں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے اور ان میں
دن بدن وسعت پیدا ہو رہی ہے۔ان کی طرف زیادہ وقت اور تو جہ دینے کی ضرورت ہے،
خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۹۰
خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۸۰ء
دوسرے پاکستانی احمدی ان ممالک میں خاصی تعداد میں آچکے ہیں ان کی تربیت اور غیر اسلامی
ماحول سے ان کی حفاظت ضروری ہے۔وقت کا ایک اہم تقاضا یہ ہے کہ مغربیت اور لادینیت کے
اثر سے انہیں بچایا جائے اور انہیں غلبہ اسلام کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے قابل بنایا جائے۔یہ سب امور ایسے ہیں جو وقت اور توجہ چاہتے ہیں اور ان کے لئے سفر اختیار کرنا ضروری ہے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ کی ایک خاص تدبیر کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا۔اس وقت
میں بعض ضروری باتیں کہنا چاہتا ہوں جن کا تعلق غلبہ اسلام کی صدی سے ہے جو چند سال
کے بعد شروع ہونے والی ہے۔اپنے شروع زمانہ خلافت سے مجھے اللہ تعالیٰ کی ایک خاص تدبیر
کارفرما نظر آ رہی ہے اور وہ یہ ہے کہ جو تحریک یا منصوبہ بھی میری طرف سے جاری کیا جائے
غلبہ اسلام کی آسمانی مہم سے اس کا تعلق ضرور ہو گا۔سب سے پہلے میری طرف سے فضل عمر فاؤنڈیشن کا منصوبہ پیش ہوا۔جماعت نے اپنی
ہمت اور توفیق کے مطابق اس میں حصہ لیا اس کے تحت بعض بنیادی نوعیت کے کام انجام دیئے
گئے۔یہ گویا ابتدا تھی ان منصوبوں کی جو خدائی تدبیر کے ماتحت غلبہ اسلام کے تعلق میں جاری
ہونے تھے۔۱۹۷۰ء میں نصرت جہاں کا منصوبہ جاری ہوا۔اس کا تعلق مغربی افریقہ کے ممالک میں
سکول اور کلینک کھولنے سے تھا۔اللہ تعالیٰ نے اس کوشش میں اتنی برکت ڈالی کہ عقل دنگ رہ جاتی
ہے۔اس منصوبہ کے تحت آپ لوگوں نے جو مالی قربانی کی وہ ۵۳ لاکھ روپے تھی۔اس رقم سے
وہاں سکول اور کلینک کھولے گئے۔اللہ تعالیٰ نے اس میں اتنی برکت ڈالی ہے کہ اب ان ملکوں
میں نصرت جہاں کا سال رواں کا بجٹ چار کروڑ روپے کا ہے۔پھر اس سکیم کے تحت بہت سے احباب نے جانی قربانی کا جونمونہ پیش کیا وہ بھی کچھ کم اہم
نہیں ہے۔بہت سے ڈاکٹروں نے مغربی افریقہ میں نئے کلینک کھولنے اور انہیں چلانے کے لئے
خطبات ناصر جلد هشتم
۶۹۱
خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۸۰ء
تین تین سال وقف کئے۔میں نے ان سے کہا تم خدمت کے لئے جارہے ہو۔جاؤ ایک جھونپڑا
ڈال کر کام شروع کر دو۔اور مریضوں کی ہر ممکن خدمت بجالاؤ۔میں ابتدائی سرمائے کے طور پر
انہیں صرف پانچ سو پونڈ دیتا تھا۔انہوں نے اخلاص سے کام شروع کیا۔غریبوں سے ایک پیسہ
لئے بغیر ان کی خدمت کی۔امراء نے وہاں کے طریق کے مطابق اپنے علاج کے اخراجات خود
ادا کئے۔اب وہاں ہمارے ایسے ہسپتال بھی ہیں جن کی بچت تمام اخراجات نکالنے کے بعد
ایک ایک لاکھ پونڈ سالانہ ہے۔دو سال کے اندر اندر سولہ ہسپتال کھولنے کی توفیق مل گئی۔پھر ان
کی تعداد بڑھتی چلی گئی۔اور اب تو میڈیکل سنٹروں کی تعداد چوبیس پچیس ہوگئی ہوگی وہاں لوگ
ہمارے پیچھے پڑے رہتے ہیں کہ ہمارے علاقہ میں بھی ہسپتال قائم کرو۔اسی طرح مغربی افریقہ کے ممالک میں پہلے یہ حالت تھی کہ مسلمانوں کا کوئی ایک پرائمری
سکول بھی نہ تھا۔سارے سکول عیسائی مشنوں کے ہوتے تھے۔مسلمان بچے بھی انہی کے سکولوں
میں پڑھنے پر مجبور تھے۔وہ براہ راست بائبل کی تعلیم دیئے بغیر ان کا عیسائی نام رکھ کر انہیں چپکے
سے عیسائی بنا لیتے تھے۔جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے وہاں پرائمری، مڈل اور ہائر سیکنڈری
سکول کھولنے کی توفیق دی۔اس طرح وہاں مسلمان بچوں
کی تعلیم کا انتظام ہوا۔نصرت جہاں
منصوبہ کے تحت سولہ نئے ہائر سیکنڈری سکول کھولنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔خدا تعالیٰ نے وہاں اس سے
زیادہ تعداد میں سکول کھولنے کی توفیق عطا کر دی۔غلبہ اسلام کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے
کے لئے مضبوط بنیادوں کی ضرورت تھی۔سو اللہ تعالیٰ نے نصرت جہاں منصوبہ کے تحت یہ بنیادیں
فراہم کر دیں۔اب وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری اس خدمت کا اتنا اثر ہے کہ نائیجیر یا میں ہماری
جماعت کے جلسہ سالانہ میں ملک کے صدر نے جس کا تعلق مسلم نارتھ سے ہے جو پیغام بھیجا اس
میں جماعت کی خدمات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ میں تمام مسلمان فرقوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ
خطبات ناصر جلد هشتم
۶۹۲
خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۸۰ء
انہیں بھی ملک وقوم کی اسی طرح خدمت کرنی چاہیے۔جس طرح جماعت احمد یہ نائیجیر یا کر رہی ہے۔اس کے بعد حضور ایدہ اللہ نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ ، اس کی غرض و غایت اور اس کی
اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا۔تیسرا بڑا منصوبہ جو جماعت میں پیش کیا گیا۔وہ صد سالہ
احمد یہ جوبلی کا منصوبہ ہے۔اس کے تحت آپ نے دس کروڑ روپے بطور چندہ دینے کا وعدہ کیا
ہے۔اس کا تعلق غلبہ اسلام کی صدی کے شایان شان استقبال سے ہے۔اس ضمن میں حضور نے
اشاعت قرآن کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک دن مجھے یہ بتایا گیا کہ تیرے دور خلافت میں
پچھلی دوخلافتوں سے زیادہ اشاعت قرآن کا کام ہوگا۔چنانچہ اب تک میرے زمانہ میں پچھلی دو
خلافتوں کے زمانوں سے قرآن مجید کی دو گنا زیادہ اشاعت ہو چکی ہے۔دنیا کی مختلف زبانوں
میں اب تک قرآن مجید کے کئی لاکھ نسخے طبع کروا کر تقسیم کئے جاچکے ہیں۔اس تعلق میں حضور نے
ان نئی سہولتوں کا ذکر کیا جو اشاعت قرآن کے سلسلہ میں بفضل اللہ تعالیٰ میسر آئی ہیں۔اور بتایا کہ
پہلے یورپ کا کوئی اشاعتی ادارہ قرآن مجید شائع کرنے اور اسے خریدنے کے لئے تیار نہ ہوتا تھا۔لیکن خدا تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے کہ ایک بہت بڑی اشاعتی فرم نے بہت بڑی تعداد میں قرآن
مجیدہ شائع کرنے اور اسے فروخت کرنے کا ذمہ اٹھایا ہے۔چنانچہ دو ہفتہ کے اندر اندر اس نے
قرآن مجید کے بیس ہزار نسخے طبع کر کے مجلد حالت میں ہمارے ہاتھ میں پکڑا دیئے اور پھر ہم سے
جماعتہائے احمد یہ امریکہ نے بیس ہزار کے بیس ہزار نسخے خرید کر رقم ہمیں دے دی۔اس کے بعد حضور نے فرانسیسی ، اٹیلین اور سپینش زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم کی
اشاعت کے انتظامات کی تفاصیل بیان فرمائیں اور بتایا کہ خدا نے چاہا تو چند سال تک یہ تراجم
بھی شائع ہو جائیں گے۔مزید برآں دیباچہ تفسیر القرآن کا فرانسیسی ترجمہ طباعت کے لئے پریس
میں جا چکا ہے۔اور اس کی پروف ریڈنگ ہو رہی ہے اور آخری کا پیاں بھی اس کی مل چکی ہیں اور
انشاء اللہ تعالیٰ یہ عنقریب کتابی شکل میں شائع ہو جائے گا۔حضور نے فرمایا۔یہ خدا کا کام ہے اور
خطبات ناصر جلد ہشتم
۶۹۳
خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۸۰ء
وہی اس کی انجام دہی کے سامان کر رہا ہے۔ہر احمدی کو چاہیے کہ وہ خدا تعالیٰ پر کامل تو گل رکھے
اور اسے ہی اپنا کارساز سمجھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کامل تو گل کے معنی بتائے
ال
ہیں کہ خدا کے سوا ہر کسی کو لاشی محض سمجھو۔اور اس بات پر کامل یقین رکھو کہ جو کچھ کرے گا خدا ہی
کرے گا۔وہی تمہاری حقیر کوششوں میں برکت ڈالے گا اور ان کے اعلی سے اعلی نتائج پیدا کر
دکھائے گا۔بعدۂ حضور نے اسی تعلق میں تعلیمی ترقی کے عظیم منصوبہ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا
کہ صد سالہ احمد یہ جوبلی کے منصوبہ نے سرمایہ مہیا کرنا تھا اور پھر اس مالی جہاد کے نتیجہ میں اشاعت
اسلام کے عملی جہاد نے مختلف شکلیں اختیار کرنا تھیں سو اس عملی جہاد کی ایک شکل تعلیمی اور علمی ترقی کا
وہ عظیم منصوبہ ہے جو غلبہ اسلام کے مقصد میں کامیابی کی غرض سے جاری کیا گیا ہے۔حضور نے اس عظیم منصوبہ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالنے کے بعد بتایا۔کہ
منہ
اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات کے جلوؤں کو جو کائنات ارضی و سماوی میں ہر آن ظاہر ہورہے ہیں آیات
قرار دے کر اور ان پر غور کرنے والوں کو اولوا الالباب قرار دے کر دنیوی علوم کو روحانی علوم کی
طرح ہی اہم قرار دیا ہے اور ان دونوں علوم کو ایک دوسرے کا مد و معاون ٹھہرایا ہے۔اس منصوبہ کی
اہمیت یہ ہے کہ افراد جماعت کو دنیوی علوم سے درجہ بدرجہ آراستہ کر کے ان میں قرآنی علوم و معارف
سے بہرور ہونے کی اہلیت پیدا کی جائے کیونکہ یہ امر ظاہر وباہر ہے کہ ایک ان پڑھ کے مقابلہ
میں ایک میٹرک پاس نو جوان قرآن کو سمجھنے اور اس کے علوم و معارف سے استفادہ کرنے کی زیادہ
اہمیت رکھتا ہے۔اسی طرح درجہ بدرجہ ایف اے، ایف ایس سی، بی اے، بی ایس سی ، اور
ایم اے، ایم ایس سی پاس میں قرآن
کو سمجھنے اور اس کے انوار سے منور ہونے کی اہمیت بڑھتی چلی
جاتی ہے۔سو اس منصوبہ کا اصل اور بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہر احمدی اپنی اپنی استعداد کے مطابق
د نیوی علوم میں دسترس حاصل کرے تا کہ وہ قرآنی علوم اور معارف سے بہرہ ور ہو سکے اور
خطبات ناصر جلد هشتم
۶۹۴
خطبہ جمعہ ۴ جولائی ۱۹۸۰ء
اس طرح وہ قرآن کے حسن سے حسن لے کر اور اس کے نور سے نور حاصل کر کے اسلام کو ساری
دنیا میں غالب کرنے کی آسمانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور اس بات کو سمجھ لے کہ اسلام کا
موعودہ غلبہ ایٹم بم وغیرہ کے ذریعہ نہیں بلکہ علمی تفوق کی بنا پر ظاہر ہوگا۔حضور نے آخر میں واضح فرما یا کہ تعلیمی منصوبہ صد سالہ احمد یہ جو بلی کے منصوبہ کا ایک حصہ
ہے اور غلبہ اسلام کی آسمانی مہم سے اس کا گہرا تعلق ہے۔ہر علم کی بنیاد قرآن میں موجود ہے۔کوئی دنیوی علم ایسا نہیں جس کا اصولی اور بنیادی طور پر قرآن میں ذکر نہ ہو۔اس لئے دنیوی علوم
کی تحصیل قرآن کے خلاف نہیں بلکہ اس کے عین مطابق ہے بلکہ قرآن کو سمجھنے اور اس سے ہر
شعبہ زندگی میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے ان علوم کو حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔اور یہی اس
منصوبہ کا اصل مقصد ہے۔حضور نے اس امر کا اظہار فرمایا کہ حضور پاکستان کی جماعتوں میں اس منصوبے کو پورے
طور پر نافذ کرنے کے بعد دو تین سال میں دنیا بھر کی احمدی جماعتوں میں اسے نافذ کر دیں گے۔حضور نے فرمایا دعا کریں کہ علمی ترقی کا یہ عظیم منصوبہ جو خدا تعالیٰ کی معرفت حاصل کرنے اور
قرآنی علوم کے اسرار کو سمجھنے کی اہلیت پیدا کرنے کی غرض سے جاری کیا گیا ہے ہر پہلو سے
کامیاب ہو اور اس کے اعلیٰ سے اعلیٰ نتائج ظاہر ہوں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کام میں میرے
ساتھ تعاون کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔谢谢谢
( دوره مغرب صفحه ۲۲ تا ۲۸)