دعاؤں کے ذریعہ خدائی افضال و انعامات کا مورد بننے کی کوشش کریں

خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۰۳
خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۰ء
دعاؤں کے ذریعہ خدائی افضال و انعامات
کا مورد بننے کی کوشش کریں
خطبہ جمعہ فرموده ۱۸ / جولائی ۱۹۸۰ء بمقام مسجد نور۔فرینکفرٹ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت اچھی اچھی دعائیں سکھائی ہیں۔ظاہر ہے یہ
دعا ئیں عربی زبان میں ہیں ہمیں یہ دعا ئیں آنی چاہئیں اور ان کے معنے بھی آنے چاہئیں۔ان
دعاؤں میں اللہ تعالیٰ نے ہماری تفصیلی ضروریات کو بھی مد نظر رکھا ہے اور ہمیں اپنی جن کو تا ہیوں کی
وجہ سے اللہ تعالیٰ کی رحمت کی بطور خاص ضرورت ہوتی ہے انہیں بھی مدنظر رکھا ہے۔ان میں سے
بعض بنیادی دُعائیں ہیں جن میں ہماری سب ضرورتیں اور حاجتیں آجاتی ہیں اور ہماری جملہ
کوتاہیوں کے بُرے اثرات کے ازالہ پر بھی وہ حاوی ہیں مثال کے طور پر ایسی بنیادی دعاؤں
میں سے ایک دُعا یہ ہے:۔رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ
النَّارِ - (البقرة : ٢٠٢)
یعنی اے ہمارے رب ہمیں اس دُنیا کی زندگی میں بھی کامیابی دے اور آخرت میں بھی
کامیابی دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔اسی طرح ایک اور چھوٹی سی دُعا ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام نے کی اور خدا تعالیٰ نے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۰۴
خطبہ جمعہ ۱۸ / جولائی ۱۹۸۰ء
اسے قرآن مجید میں بیان کر دیا تا کہ ہم بھی وہ دُعا کریں اور اس سے فائدہ اُٹھا ئیں وہ دُعا یہ ہے
که رَبِّ إِنِّي لِمَا اَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ ( القصص : ۲۵)
اس کے معنے ہیں کہ اے اللہ جو خیر بھی تیری طرف سے نازل ہو میں اس کا محتاج ہوں خیر کے
معنے بہت وسیع ہیں خیر کے معنوں کا پتہ خود قرآن مجید کی بعض دوسری آیات سے لگتا ہے مثلاً اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے :۔قُلِ اللهُم مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُحِنُّ
مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ۔(آل عمران : ۲۷)
اس کے معنی ہیں تو کہہ اے اللہ تو سلطنت کا مالک ہے جسے چاہتا ہے سلطنت دیتا ہے اور
جس سے چاہتا ہے سلطنت لے لیتا ہے۔جسے چاہتا ہے غلبہ بخشتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلیل کر
دیتا ہے سب خیر تیرے ہی ہاتھ میں ہے اور تو یقیناً ہر ایک چیز پر قادر ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ نے
ملک کا ذکر کیا ہے ملک کا یہ لفظ دونوں قسم کے ملکوں پر حاوی ہے یعنی ایسے ملک پر بھی جس کا
بادشاہت سے تعلق ہے اور ایسے ملک پر بھی جس کا بادشاہت سے تعلق نہیں۔مؤخر الذکر ملک کو
دینی اصطلاح میں روحانی بادشاہت کہتے ہیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا :۔مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا
مجھ کو کیا تاجوں سے میرا تاج ہے رضوانِ یار
سو ملک کے لفظ میں دنیوی بادشاہت اور روحانی بادشاہت دونوں شامل ہیں۔سیدنا
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تعلق کسی ایک ملک سے نہیں بلکہ ساری دُنیا کے ساتھ ہے اس لئے
آپ کو جو ملک عطا ہوا ہے اُس سے مراد روحانی بادشاہت ہے۔اسلام میں کوئی مجدد ایسا نہیں آیا
جس کا تعلق اپنے علاقہ اور اپنی صدی سے باہر کے علاقہ اور صدی سے ہولیکن حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں صرف چودھویں صدی کا مجدد نہیں بلکہ مجدد الف آخر ہوں۔اسی
لئے آپ نے خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا ہونے والی اپنی روحانی بادشاہت کا ذکر کرتے ہوئے
فرمایا کہ میرا ملک سب سے جُدا ہے اور میرا تاج صرف رضوانِ یار ہے۔بتا میں یہ رہا ہوں کہ خیر کے معنوں میں دونوں ملک شامل ہیں ایک دُنیوی لحاظ سے ملک اور

خطبات ناصر جلد هشتم
۷۰۵
خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۰ء
دوسرے روحانی لحاظ سے ملک۔دوسری چیز جس کا اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ذکر کیا ہے وہ ہے
عزت۔ایک عزت دنیوی ہوتی ہے اور ایک عزت وہ ہوتی ہے جو اللہ کی نگاہ میں کسی انسان کی ہو
اور وہی فی الاصل قائم رہنے والی عزت ہوتی ہے۔سو اس آیت میں چار چیزوں کا ذکر ہے ایک
دنیوی ملک کا، دوسرے روحانی ملک کا ، تیسرے دنیوی عزت کا اور چوتھے اس عزت کا جو کسی
انسان کی اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہوتی ہے پھر اس میں نفی بھی ہے اور اثبات بھی یعنی ملک اور عزت
ملنے کا بھی ذکر ہے اور کوتاہیوں اور غفلتوں کے نتیجہ میں ملک اور عزت چھینے کا بھی۔ان چاروں
چیزوں کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا بِيَدِكَ الْخَيْرُ یعنی اے اللہ ہر خیر تیرے ہی ہاتھوں میں ہے
اس لحاظ سے دیکھا جائے تو تمام دنیوی نعمتیں اور ہر قسم کے روحانی افضال و انعامات خیر میں شامل
ہیں۔خیر کا لفظ اُن تمام نعمتوں اور رحمتوں پر حاوی ہے جو انسان پر خدا کی طرف سے نازل ہوتی
ہیں ان نعمتوں اور رحمتوں کے حصول کے لئے ہمیں دُعا کی تعلیم دی گئی ہے یہ اسلام ہی ہے جس
نے چلتے پھرتے ، اُٹھتے بیٹھتے ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا ضروری قرار دیا ہے اور اس کے
لئے رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بہت سی دعا ئیں سکھائی ہیں۔قرآنی دعاؤں کے ساتھ
ساتھ وہ سب دعائیں کرنا اور کرتے رہنا ہمارا فرض ہے۔اسی طرح رَبِّ إِنِّي لِمَا اَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ ایک چھوٹی سی دعا ہے جو خود خدا نے
ہمیں قرآن میں سکھائی ہے اسے آپ فارغ اوقات میں اور کام کرنے کے دوران بھی پڑھ سکتے
ہیں آپ کو یہ دُعا بکثرت کرنی چاہیے اور اس طرح خدائی افضال وانعامات کا مورد بننے کی کوشش
کرنی چاہیے۔خطبہ جاری رکھتے ہوئے حضور نے مزید فر ما یا دوسری بات جو میں اس وقت کہنی چاہتا ہوں
یہ ہے کہ ہمارے مسلمان ہونے یا نہ ہونے کے لئے کسی کے فتویٰ کی ضرورت نہیں یہ خیال کرنا
احمقانہ بات ہے کہ جب تک حکومت ہمیں مسلمان تسلیم نہ کرے خدا بھی ہمیں مسلمان نہیں مانے گا۔ہمیں کسی کی سند کی ضرورت نہیں ہاں ہمیں فکر یہ کرنی چاہیے کہ ہمارا خدا ہم سے ناراض نہ ہو جائے۔اس سے کبھی بے وفائی نہیں کرنی اصل تو خدا ہے۔بنیادی حقیقت اس کا ئنات کی توحید باری تعالیٰ

خطبات ناصر جلد هشتم
2+Y
خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۰ء
ہے اس کو چھوڑ کر اس کو ناراض کر کے ہم کہاں جائیں گے۔انسانوں کی پروا نہ کرو انسان کی
حیثیت ہی کیا ہے وہ ایک ایٹم ، ایک ذرہ پیدا کرنے پر بھی قادر نہیں ہے اس لئے بجز خدا کے کسی کی
پروانہ کرتے ہوئے ہمیشہ مسکراتے رہو۔صرف خدا سے ڈرو اور ہمیشہ اس فکر میں رہو کہ وہ ناراض
نہ ہو جائے۔خدا تعالیٰ کی نگاہ میں مسلمان بنے رہنے کی اہمیت واضح کرنے اور اس سے متعلق بعض اور
اُمور کی وضاحت کرنے کے بعد آخر میں حضور نے
فرمایا میں نے دو باتیں آپ
کو بتائی ہیں۔ایک
تو میں نے رَبِّ إِنِّي لِمَا اَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ کی دُعا کرنے کی تلقین کی ہے۔دوسرے
میں نے بتایا ہے کہ خدا سے کبھی بے وفائی نہ کرو خدا کے بن کر خدا میں ہو کر زندگی گزار و اور اپنی
زندگیوں میں اسلام کا ایسا اعلیٰ نمونہ دکھاؤ کہ یہ لوگ ( مغربی جرمنی کے باشندے) اس دُنیا کی
طرف کھینچے چلے آئیں جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی دُنیا ہے۔پھر حضور انور نے فرمایا ( کل ۱۹ جولائی ۱۹۸۰ء کو) ہمبرگ ہوتے ہوئے سکنڈے نیوین
ملکوں میں جانے کا ارادہ ہے۔وہاں ایک نئے مشن کا افتتاح کرنا ہے۔وہاں ایک بلڈنگ ڈیڑھ
ملین کرونہ میں ملی ہے اگر مسجد اور مشن ہاؤس کے لئے ہمیں بعد میں اور زیادہ مناسب اور موزوں
جگہ مل گئی تو یہ دو تین ملین کرونہ میں پک جائے گی کیونکہ وہاں بھی جائیداد کی قیمتیں برابر بڑھ رہی
ہیں۔اللہ تعالیٰ سکنڈے نیوین ملکوں میں اسلام کے پھیلانے اور غالب آنے کے جلد سامان
کرے۔آمین
چونکہ حضور ایدہ اللہ اگلے روز فرینکفرٹ سے ہمبرگ روانہ ہورہے تھے اس لئے حضور انور
نے خطبہ ثانیہ کے دوران احباب فرینکفرٹ کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے فرما یا اللہ تعالیٰ آپ کو
بھی خیر سے رکھے آپ کا حافظ و ناصر ہو اور آپ کی ہر قسم کی پریشانیاں دور کرے۔آمین۔(روز نامه الفضل ربوه ۱۹ اکتوبر ۱۹۸۰ ء صفحه ۲)

آج 10 میں سے 10 باقی