مساجد کے دروازے تمام مؤحّدین کے لئے کھلے ہیں

خطبات ناصر جلد ہشتم
2۔9
خطبه جمعه یکم اگست ۱۹۸۰ء
مساجد کے دروازے تمام موحدین
کے لئے کھلے ہیں
خطبه جمعه فرموده یکم اگست ۱۹۸۰ء بمقام مسجد نور۔ناروے
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہر قسم کی حقیقی اور کامل تعریفیں صرف اللہ ہی کے لئے ہیں۔تمام عبادت گا ہیں یعنی مساجد
اللہ ہی کی ملکیت ہیں اس لئے مسجد کا مالک خدا ہی ہوتا ہے۔ہماری حیثیت تو صرف ایک مہتم اور
نگہداشت کرنے والے کی ہے۔اسی لئے مسجد کے دروازے تمام موحدین کے لئے کھلے ہوتے
ہیں یعنی اُن تمام لوگوں کے لئے جو خدائے واحد و قادر مطلق یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے اس
میں آئیں۔تاہم جو شخص دل میں بری نیت ، گری ہوئی خواہشات اور شرارت کے ارادے سے
مسجد میں آنا اور اس کی بے حرمتی کرنا چاہتا ہے اسے اس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔حضور نے فرمایا مسجد عبادت کی ایک ایسی جگہ ہے جس میں اللہ کو بکثرت یاد کیا جاتا
ہے۔(الحج : ۴۱)۔مسجد عبادت کی ایک ایسی جگہ ہے جس کی بنیاد طہارت ، تقوی اللہ اور
حصولِ رضائے الہی پر ہے۔(التوبة: ۱۰۸) ظاہر ہے مشرکوں (یعنی توحید باری تعالیٰ کے
دشمنوں) کا یہ حق نہیں اور نہ ہونا چاہیے کہ وہ اللہ کی مسجدوں کے نگران اور متوتی ہوں صرف وہی
مسجدوں کے متولی ہو سکتے ہیں جو حقیقی طور پر اللہ پر ایمان رکھتے ہیں (التوبة: ۱۹،۱۸)۔

خطبات ناصر جلد هشتم
210
خطبه جمعه یکم اگست ۱۹۸۰ء
حقیقی ایمان باللہ کے تعلق میں حضور نے صفات باری کی معرفت کی اہمیت بیان کرتے
ہوئے فرمایا۔وہ اللہ ذاتِ واحد ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور اس کے سوا کوئی اور عبادت اور
اطاعت کے لائق نہیں۔وہ عالم الغیب ہے۔وہی اپنی ذات کی حقیقی معرفت رکھتا ہے اس کے سوا
کوئی اس کی ذات اور صفات کا احاطہ نہیں کر سکتا۔ہر مشہور چیز کا بھی حقیقی علم اُسی کو ہے اُس سے
کوئی چیز پوشیدہ نہیں۔کائنات کا ذرہ ذرہ اس کی نگاہ میں ہے یہ ہے اس کے احاطہ علم کی غیر محدود
وسعت۔وہ الرّحمن ہے وہ اعلی وَ اَجَل ہے اور نقص سے یکسر مبرا ہے۔امن کا سر چشمہ اُسی کی
ذات ہے وہ ہر قسم کے نقائص، تیرہ بختیوں اور مصائب سے پاک ہے اور سب کی پناہ وہی ہے
وہی حفاظت کرنے والا ، کامل قدرتوں والا ، غلبہ پانے والا اور بلندشان والا ہے وہ سب کی حفاظت
کرتا ہے اور سب پر فائق واعلی ہے اور تمام بگڑے ہوؤں کو درست کرنے والا ہے اور اپنی ذات میں
کامل طور پر خود کفیل ہے۔اللہ پیدا کرنے والا ، بنانے والا اور سنوار نے والا ہے۔تمام صفاتِ حسنہ
اس میں پائی جاتی ہیں۔وہ قادر مطلق اور کامل حکمتوں والا ہے وہ جو چاہتا ہے اسے کرنے کی
پوری قدرت رکھتا ہے۔وہ دنیا کا مالک و آقا ، بے انتہا فضل کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا
اور جزا سزا کے دن کا مالک ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اُس نے جزا سزا کا اختیار کسی اور کونہیں دیا۔اللہ تعالیٰ حتی وقیوم اپنی ذات میں خود کفیل اور ہر حیات کا سرچشمہ اور ہر وجود کا سہارا ہے۔وہ اللہ اپنی ذات میں اکیلا ہے۔نہ اُس نے کسی کو جنا ہے نہ خود جنا ہوا ہے اور کوئی نہیں جو
اس کا ہمسر ہو یا اُس جیسا ہو۔سرِ مو انحراف کئے بغیر تو حید باری پر صحیح رنگ میں ایمان لانا۔یہ وہ عدل ہے جو ایک بندے
کے لئے اپنے خالق کے بارہ میں روا رکھنا لا زم ہے۔توحید باری پر ایمان کا اعلان کرنے اور پوری صحت کے ساتھ اعلان کرنے کی غرض سے
ہی اللہ کا گھر تعمیر کیا جاتا ہے۔صرف وہی لوگ جو اس کی ذات پر حقیقی ایمان رکھتے ہیں اس بات
کے مستحق ہیں کہ اُس کے گھر میں داخل ہوں لیکن اس کی ذات پر حقیقی ایمان رکھنا محض اس کے فضل
سے ہی ممکن ہے۔سو آؤ ہم دُعا کریں۔

خطبات ناصر جلد ہشتم
خطبه جمعه یکم اگست ۱۹۸۰ء
اے خدا! ہماری اس کوشش کو قبول کر اور اپنے اس گھر کو اس خوبصورت سر زمین کے
باشندوں کے لئے جائے پناہ اور عبادت کا مرکز بنا اے خدا! ان لوگوں کو اپنے اس گھر کا اہل بنا اور
ان تمام لوگوں کے لئے جو اس کے اہل ہوں اس گھر کو امن اور حفاظت کی جگہ بنا۔اے خدا! اپنے اس گھر کو ایسا بنا کہ تیرے مہدی کے پیرو تمام نوع انسانی کو ایک ہی انسانی
برادری یعنی اُمتِ واحدہ کی شکل میں متحد کرنے کے لئے جو عظیم کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں یہ
ان میں اور اضافہ کا موجب ہو۔اے خدا ! تو ہمیں اپنا فرمانبردار بنا اور ہماری آئندہ نسلوں کو بھی توفیق عطا کر کہ وہ تیری
فرمانبردار بنی رہیں اور ہم پر ہماری عبودیت کے طریق آشکار کر اور ہم پر رجوع برحمت ہو کیونکہ تو
بار بار کرم کرنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے۔آمین
( دوره مغرب صفحه ۲۲۰ تا ۲۲۳)

آج 10 میں سے 10 باقی