پختہ عزم اور حمد کے ساتھ لوگوں کے دل خدا اور محمدﷺ کے لئے جیتیں
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۵۱
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
پختہ عزم اور حمد کے ساتھ لوگوں کے دل خدا اور
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیتیں
خطبه جمعه فرموده ۲۲/اکتوبر ۱۹۸۰ء بمقام مسجد مارٹن روڈ۔کراچی
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔بیرونی ممالک کے دورہ میں جو کچھ دیکھا اور ارواح نے محسوس کیا۔دو ذمہ داریاں ہم پر پڑتی
ہیں وہ ذمہ داریاں یاد دلائی جائیں آپ کو۔بارہ ملکوں کا میں نے دورہ کیا اس عرصہ میں۔ہر ملک کے
حصے کم و بیش تین چار دن سے لے کر آٹھ دس دن تک آئے۔بس ایک حرکت تھی بڑی تیز جس میں
کمی واقع نہیں ہوئی اور اب ہم جب آرام سے بیٹھیں گے اگر آرام ملا کیونکہ آگے پھر کام انتظار کر رہا
ہے پھر دماغ شروع سے لے کر آخر تک جو ہوا اس پر غور کرے گا اور زیادہ گہرے نتائج نکالے گا۔سوئٹزر لینڈ یورپ میں ایک ملک ہے جس میں ہم گئے۔اس کی پریس کانفرنس کی رپورٹ
اکیس اخبارات میں چھپی جوان ملکوں کے لحاظ سے بڑی کامیابی ہے۔اس کے علاوہ ایک فرانسیسی اخبار نے
لندن پریس کانفرنس کی رپورٹ ایک پورے صفحے پر دی اور بہت ہی اچھی دی اور اس کے علاوہ آخر
میں جو واقعہ ہوا۔ایک عظیم اس صدی کا بہت بڑا عظیم واقعہ یعنی پین میں مسجد کی بنیاد رکھا جانا، وہ خبر بھی
سوئٹزر لینڈ نے بھی دی۔اس طرح تیس اخبارات نے اسلام کے متعلق وہ باتیں لوگوں تک پہنچادیں
جو میں ان کے سامنے رکھتا رہا اور جو میں ان کے سامنے رکھتا رہا وہ یہ تھا مختصراً۔تفصیل سے میں نے
ان کو بتا یا تھا ڈیڑھ ڈیڑھ ، دو دو گھنٹے کی پریس کانفرنس رہتی تھی کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۵۲
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
اور اسلام انسان کے حقوق کو قائم کرتا ہے۔یہ جو ہیومن رائٹس (Human rights) آر
کے کانوں میں پڑ رہا ہے یو۔این۔او کی آرگنائزیشن (Organisation) بھی اس کے اوپر کام
کر رہی ہے۔خود آج کا یورپ یہ سمجھ نہیں پایا کہ ہیومن رائٹس (Human rights) حقوق انسانی
کا کیا مطلب ہے اور اس کی تعین کیسے کی جانی چاہیے؟ اسلام نے انسان کے حقوق کی تعیین کی ، ان
کی وضاحت کی ، ان کی ڈیفینیشن (Definition) تعریف کی اور ان کی حفاظت کی ذمہ داری
لی۔عظیم مذہب ہے اسلام۔اور جہاں تک ان عظیم حقوق انسانی کا سوال ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے قائم
کیا اور قائم رکھنے کے سامان پیدا کئے ان میں مسلم و غیر مسلم میں کوئی تمیز نہیں کی کیونکہ اگر جو ہندو ہے
وہ بھی خدا کا بندہ ہے خدا نے اسے پیدا کیا۔جو پارسی ہے اسے بھی خدا نے پیدا کیا۔جو بد مذہب
ہے اسے بھی خدا نے پیدا کیا۔جو مشرک ہے اسے بھی خدا نے پیدا کیا۔جود ہر یہ ہے اور خدا تعالیٰ
کو گالیاں دینے والا ہے اور خد اتعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کے خلاف ابیو زولینگویج
(Abusive language) استعمال کرنے والا ہے ان کو بھی خدا تعالیٰ نے پیدا کیا۔اللہ کہتا
ہے جو یہ کرتے ہیں انہیں کرنے دو لیکن جو میں نے حقوق ان کے قائم کئے ہیں وہ بہر حال
ہر مسلمان کا فرض ہے کہ ان کو قائم کرے اور قائم رکھے۔بڑی عظمت ہے اسلامی تعلیم میں اور بڑی مؤثر ہے یہ تعلیم۔میں تھوڑا سا ہٹ کے ایک
بنیادی چیز بتا رہا ہوں پھر میں جلدی سے نکلوں گا آؤٹ لائن (Out line ) میں۔اتنا اثر ہے
اس تعلیم کا کہ بریڈ فورڈ میں ، اب آخر میں پانچ نئے مرکز جائیدادیں خرید کے نماز کے لئے مبلغ کے لئے
انگلستان کی جماعت نے بنائے ہیں، ان میں ایک بریڈ فورڈ بھی ہے۔بہت بڑی عمارت اللہ کے
فضل سے ان کو مل گئی ہے اس کے افتتاح کے لئے میں گیا۔وہاں کے نائب میئر آئے ہوئے تھے
ان سے کچھ باتیں ہوئیں۔ان کے سامنے ہی پریس کا نفرنس غالباً ہوئی تھی۔باہر نکلتے ہوئے وہ
ایک احمدی کو کہنے لگے کہ جو باتیں انہوں نے کی ہیں اگر سارے لیڈر ایسی باتیں کرنے لگیں اور
ان کے لئے یہ کوشش بھی کریں۔پھر کہنے لگے کہ میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ سارے مسلم لیڈر بلکہ
میرا مطلب یہ ہے کہ سارے عیسائی اور دوسرے لیڈر اور مسلمان لیڈر ایسی باتیں کریں جو ان کے منہ
۷۵۳
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
خطبات ناصر جلد ہشتم
سے آج میں نے سنی ہیں تو دنیا سے فساد دور ہو جائے۔اسلام فساد کی جڑیں کاٹنے کے لئے آیا ہے فساد
کو ہوا دینے کے لئے نہیں بھیجا گیا۔یہ تفصیل میں نے اس لئے بتادی کہ ہر جگہ یہی سامنے ان کے رکھنا
پڑتا تھا۔بہت ساری غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں ان میں پیدا ہم ہی کر دیتے ہیں بعض دفعہ۔بہر حال
یہ پیغام ان تک سوئزرلینڈ میں۔۲۱ + ۲ اور ان کا خیال ہے اور بھی کچھ اخبار آرہے ہیں پیچھے ،
یہ
خبر چھپ گئی اور قریباً سب کو اطلاع ہو گئی کہ کیا ہے اسلام کا مشن اور کیا ہے اسلام کی تعلیم ؟
جرمنی میں دو جگہ پریس کانفرنس ہوئی۔فرینکفرٹ اور ہیمبرگ دونوں جگہ مسجد ہے اور مبلغ ہے۔وہاں کے بھی اخباروں نے دیا۔پھر تیسرا ملک ڈنمارک وہاں بھی غیروں کے سامنے باتیں ہوئیں۔پھر چوتھا ملک سویڈن، گوٹن برگ وہاں بھی غیر ملے، پریس کانفرنس ہوئی، چھپا بھی۔پھر اس کے بعد
ناروے میں ایک نئی عمارت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی اچھی جگہ۔ایک ایسی لوکیلٹی (locality)
میں ایسے علاقہ میں جہاں شرفا بستے ہیں اور بڑے امیر لوگ بستے ہیں ان میں ایک غریب چراغ
بھی ٹمٹمانے لگا اب۔ہماری جو جماعت تو غریب ہے لیکن ضرورت کے مطابق ، ضرورت وہاں
بڑی تھی کیونکہ ان تین ملکوں میں سب سے زیادہ جماعت ناروے کا دارلخلافہ اوسلو ہے وہاں اکٹھے
ہونے کے لئے کوئی جگہ نہیں تھی۔اس کے نتیجہ میں جب کسی گھر میں نماز ہو رہی ہو تو انسان، انسان
میں کچھ بدمزگی پیدا ہو جاتی ہے تو پھر وہ اگر وہ گھر والے سے بدمزگی پیدا ہوئی ہے تو وہاں ہچکچاتے
ہیں ایسے لوگ۔پھر نماز ادا کرنے کے لئے بھی جانے سے پر ہیز کرنے لگ جاتے ہیں۔بچے
اکٹھے ہوں، شور مچائیں، وہ اسلام کے سبق سیکھیں اس میں دقت پیدا ہو جاتی ہے۔بہر حال وہ جگہ
مل گئی بڑی اچھی وہاں بھی پریس کانفرنس ہوئی۔وہاں سے بھی اکیس اخباروں کے تراشے ہمیں مل
چکے ہیں۔وہاں ایک صحافی کہنے لگے نارویجین کہ یہ جو دوسرے فرقوں کے مسلمان ہیں وہ کہتے ہیں
کہ انہوں نے آپ کو ناٹ مسلم ( Not Muslim) قرار دے دیا ہے۔میں نے کہا کہ ہاں ،ٹھیک
ہے انہوں نے ناٹ مسلم، ہمیں قرار دے دیا ہے۔پر سوال یہ ہے کہ اللہ نے ہمیں ناٹ مسلم قرار دیا
ہے یا نہیں؟ قرآن کریم میں یہ آیت ہے قَالَتِ الْأَعْرَابُ أَمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا (الحجرات: ۱۵)
ان کے لئے تو اعراب کا ترجمہ میں نے کیا تھا A section of Muslim‘ کیونکہ اعراب
۱
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۵۴
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
کے معنی سمجھنے میں ان کو دقت ہوئی۔بہر حال ایک حصہ اعراب کا کہتے ہیں امنا ہم مومن ہیں۔قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے انہیں کہہ دو تم مومن نہیں ہو۔آیت
کا اگلا حصہ میں پہلے لے لیتا ہوں۔وَلَمَّا يَدُ خُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمُ ابھی تک ایمان تمہارے
دلوں میں داخل نہیں ہوا اس لئے تم مومن نہیں ہو قُل لَّمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا بِهِ الله
جو دلوں کا حال جاننے والا ہے اس نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے
فرمایا کہ ان کو کہہ دوستم مومن نہیں
ہو۔قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا اس کے باوجو د اللہ تمہیں اجازت دیتا ہے کہ
اپنے آپ کو مسلمان کہو۔بڑی عجیب آیت ہے۔میں نے وہاں اس کو سمجھایا۔میں نے کہا دیکھو
قرآن کریم میں یہ لکھا ہے۔اس آیت کی روشنی میں یہ لوگ ہمیں جو مرضی کہتے رہیں ہم ان کو
ناٹ مسلم ( Not Muslim) نہیں کہہ سکتے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ہم مومن ہیں۔ہم ان کو زیادہ
سے زیادہ ناٹ مومن کہہ سکتے ہیں، ناٹ مسلم نہیں کہہ سکتے ، یہ جو مرضی کہتے رہیں۔سمجھدار لوگ
ہیں انہوں نے مسئلے کو سمجھ لیا اور ایک سب سے بڑے اخبار نے لکھ دیا پھر نمایاں کر کے لکھ دیا
مسلمانوں کی جماعت کے امام سے وہاں یہ باتیں ہوئیں۔ان کو وہاں بعض لوگوں نے تنگ کیا کہ
ہم نے ان کو غیر مسلم قرار دے دیا تم نے کیوں ان کو لکھ دیا مسلمان؟ تو اس نے ایک سب ایڈیٹوریل
(Sub editorial) لکھا۔ایڈیٹوریل ایک بڑا لکھنے کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بھی لکھ دیتے
ہیں یہ۔اچھا کوئی میرے خیال میں پندرہ بیس سطروں کا ہوگا۔اس کے آخری دو فقرے یہ تھے
کہ دس ملین (Ten Million) کی ایک جماعت اپنے آپ کو مسلمان کہتی ہے۔جب تک یہ
اپنے آپ کو مسلمان کہتے رہیں گے ہم ان کو مسلمان لکھتے رہیں گے، تو ان کو تو سمجھ آ گیا مسئلہ وہاں۔بہر حال ساری دنیا کو سمجھ آ جائے گا آپ فکر نہ کریں انشاء اللہ۔میں نے بتا یا اکیس اخباروں نے
وہاں یہ باتیں جو تھیں کسی نے زیادہ تفصیل سے کسی نے کم وہ لکھیں۔پھر اس کے بعد ہالینڈ میں گئے۔وہاں باتیں کیں ان کی۔ان کو سمجھایا کہ یہ جو آپس میں
انسان لڑ بھی پڑتا ہے انسانوں سے، اس کے مذہب کا تو کوئی قصور نہیں ہوتا۔پہلی دفعہ ذرا ان کو
جھنجھوڑنا پڑا۔میں نے کہا دیکھو دو عالمگیر جنگیں ورلڈ وار (World War) اس صدی میں
خطبات ناصر جلد هشتم
۷۵۵
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
ہوئیں۔'Christian fighting against the Christian ، عیسائی ، عیسائی سے لڑ
رہا تھا۔پر ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ عیسائیت کو جوش دیں کہ یہ سب عیسائیت کی خرابی ہے کہ یہ آپس
میں لڑ پڑے۔عیسائی تھے وہ عیسائی پولیٹیکل لیڈر تھے۔ان کے اپنے پلیٹ فارم تھے وہ آپس
میں لڑے۔ملینز اینڈ ملینز (Millions and Millions) آدمی مارے گئے ، زخمی ہوئے
مگر ہم نے عیسائیت پر الزام نہیں لگایا۔اگر مسلمان دولڑ پڑیں تو تم اسلام کو کیوں بد نام کرنے لگ
جاتے ہو۔تم میں کوئی سمجھ ہونی چاہیے۔بہر حال سمجھانے کی کوشش کی۔پھر نائیجیر یا اور غانا۔بڑا افسوس ہے دوسرے ملکوں میں نہیں جاسکا۔ان دونوں ملکوں میں
انقلاب عظیم بپا ہو چکا ہے۔شکلیں مختلف ہیں۔نائیجیریا کی جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت
بڑھ چکی ہے لیکن جو انقلاب جس کو میں کہتا ہوں وہ تعداد کی زیادتی نہیں بلکہ ذہنی انقلاب ہے۔وہ
ریاستیں اکیس ریاستیں یا انیس ریاستیں ہیں غالباً اس وقت نائیجیریا کی صوبے جس کو کہا جاتا ہے یا
امریکہ ریاستیں کہتا ہے ہم صوبے کہتے ہیں۔بعض ایسے صوبے تھے ۱۹۷۰ء میں جب میں پہلی
دفعہ وہاں گیا ہوں کہ اُس صوبے میں اگر کوئی احمدی سیر کرتے ہوئے بھی چلا جاتا تھا تو ان کی
آنکھوں میں خون اتر آتا تھا۔اتنا سخت تعصب تھا اور اتنی سخت مخالفت تھی اور اب یہ حال ہے کہ
ہمارے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کہ اور سکول کھولیں اور ہسپتال کھولیں اور بڑے دلائل دے کر۔بڑا مزہ آیا وہ دلائل سن کے بھی۔لیکن اس وقت تفصیل میں جانے کا وقت نہیں لیکن یہ انقلاب عظیم
ذہنی طور پر ہو گیا۔باقی تعدا د اتنی بڑھ گئی ہے کہ الا رو ( Eloro) ایک اتنی میل جگہ ہے لیگوس سے ،
وہاں ایک ہی جمعہ پانچ دنوں میں تھا وہ انہوں نے کہا تھا وہاں پڑھنا ہے۔چار مساجد پہلے بن چکی ہیں۔وہ غریب سی جماعت اور اب جامع مسجد بنائی تھی جس کے افتتاح کے لئے انہوں نے مجھے کہا تھا
کہ یہاں جمعہ پڑھیں آکے۔وہاں چلا گیا۔ہزاروں احمدی مردوزن وہاں جمع تھے۔انہوں نے
ایک وین (Vain) بنائی ہوئی ہے اپنے خرچ پر اور چار پانچ سکوٹر لئے ہوئے ہیں اپنے خرچ پر
اور جو دن فارغ ہوتا ہے وہ سب سے زیادہ مصروف ہوتا ہے ان کے لئے۔باہر نکل جاتے ہیں
اور تبلیغ کرتے ہیں اور چودہ جماعتیں الا رو کے ماحول میں پیدا کر چکے ہیں۔یہ وہ علاقہ ہے جس کے
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۵۶
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
متعلق بعض لوگوں نے یہاں مشہور کر دیا تھا کہ ہر احمدی کو ہم نے اپنے جیسا مسلمان کر لیا ہے اور
کوئی احمدی وہاں نہیں رہا۔وہاں جا کر دیکھا تو وہاں کی شان ہی کچھ اور دیکھی۔ایک شخص میرے پاس آیا
وہاں ہمارا سکول کوئی نہیں۔کہنے لگا کہ آپ یہاں سکول کھولیں ہائر سکینڈری سکول ایف۔اے تک۔اور اس طرح باتیں کر رہا تھا کہ میں سمجھا کہ یہ ایسا مسلمان ہے، احمدی تو نہیں لگ رہا تھا وہ کہ جس
کے دل میں بڑا درد ہے اور سمجھتا ہے کہ عیسائیوں کا یہاں سکول ہے تو یہاں مسلمانوں کا ہونا چاہیے
تا کہ مسلمان بچے خراب نہ ہوں۔بعد میں میں نے پوچھا تو کہنے لگے یہ یہاں کا میئر تھا شاید اس
ٹاؤن شپ کا اور خود عیسائی تھا اور عیسائیوں کا وہاں سکول ہے اور وہ کہہ رہا تھا کہ یہاں اچھا سکول
چاہیے۔سکولوں کی اتنی عزت وہاں جماعت احمدیہ کے سکولوں کی ہوگئی ہے۔غانا میں ایک دوسرا انقلاب ہے کثرت تعداد اور رعب کا یعنی اتنارعب وہاں غانا کے ملک میں
جماعت احمدیہ کا پیدا ہو چکا ہے کہ جو بریف (Brief) باہر گئی ہے وہاں سے لوگوں نے جو بھیجی
ہے اور جو وہاں دیکھا ہم نے حال وہ یہ سمجھ گئے ہیں کہ پہلے تو گئے تھے نا یہ عیسائی دوحصوں میں
کیتھولک ازم (Catholicism) اور پروٹسٹنٹ (Protestant)۔تو آرچ بشپ آف کنٹر بری
اور پوپ کی بڑی بڑی تصاویر جو ہیں وہ بعض جگہ انہوں نے لگائی ہوئی تھیں طبعاً اور اب پہلی بار
اس دورے پر انہوں نے ان دو تصویروں کے ساتھ ایک تصویر کا اضافہ کیا اور وہ میری تصویر لگادی۔اب مجھے تو کوئی ضرورت نہیں اس تصویر کی کیونکہ میں تو اس حقیقت پہ قائم ہوں علی وجہ البصیرت کہ
إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ( النساء:۱۴۰) خدا تعالیٰ نے جو عزت مجھے عطا فرمائی ہے میں تو ، میرا ذرہ ذرہ
میرے جسم کا اور میری روح کا ہر پہلو جو ہے وہ اس کی حمد پڑھتا رہے تب بھی میں حمد ادا نہیں کر سکتا
لیکن یہ جماعت احمدیہ اور اسلام کی فوقیت وہاں ثابت کر دی خدا نے کہ وہ مجبور ہو گئے ایک عاجز
انسان کی تصویر ان کے مقابلے میں لگانے کے لئے۔اور حکومت وقت اپنے اعمال سے ثابت کر رہی
ہے کہ ہم انہیں نظر انداز نہیں کر سکتے اس وقت جماعت احمدیہ کو۔انقلاب عظیم وہاں بپا ہو گیا۔اس کے علاوہ میں کینیڈا اور امریکہ گیا۔کینیڈ ابھی کئی ہزار میل ہے میرے سفر پہ یہ دیکھیں۔ویسے کام جب میں کر رہا ہوں اس وقت مجھے ایک ذرہ بھر بھی کوفت نہیں ہوتی جب کام ختم ہو جاتا
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۵۷
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
ہے پھر تکان محسوس کرتا ہوں۔جس وقت ہمارا جہاز اترا ٹورنٹو میں اس وقت مجھے جاگے ہوئے اس
سفر کے لئے سترہ گھنٹے سے زیادہ ہو چکے تھے اور مجھے کہنے لگے وہ ریڈیو والے کہتے تھے اُن کو
بلا لیں۔( میں نے کہا ) میں نے وقت نہیں بدلا تھا میں نے کہا یہ وقت دیکھیں چھ بجے صبح اٹھا تھا اور
جب میں سو یا ہوں تو چھپیں گھنٹے ہو چکے تھے یعنی چھپیں گھنٹے میں نے ایک منٹ بھی نیند نہیں لی اور
اس کے بعد میں سو گیا چند گھنٹے۔پھر کام کیا اپنا۔اور دو دن تھے وہاں بڑے مصروف کاٹے۔پھر
کیلگری گئے۔ان دونوں جگہ جو مختصر ابتاؤں وہاں کی انتظامیہ پر اتنا اچھا اثر ہے احمدی احباب کا
کہ وہ تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے ان کی۔کینیڈا میں بہت زیادہ امیگرینٹس (Immigrants)
باہر سے جار ہے ہیں۔صرف کیلگری میں انہوں نے بتایا کہ دو ہزار امیگرینٹس (Immigrants)
ماہوار ہم وصول کر رہے ہیں اس ٹاؤن شپ (Town Ship) میں اور ٹورنٹو کے بیج ہسٹیزن شپ
(Citizen Ship ) حج انہوں نے مقرر کئے ہوئے ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں سٹیزن شپ دینے
کا۔ٹورنٹو کے حج جو فلپائن کے رہنے والے تھے وہ ملنے کے لئے آگئے ، باتیں کرتے رہے۔میں نے کہا مجھے بتائیں کتنی زبانیں یہاں بولی جاتی ہیں؟ میرا مطلب تو ٹورنٹو کا ہی تھاوہ سمجھے کینیڈا
میں۔کہنے لگے مجھے کینیڈا کا نہیں پتا کتنی زبانیں بولی جاتی ہیں۔ٹورنٹو اور اس کے ماحول میں اکہتر
زبانیں اور ڈائی لیکٹس (Dialects) بولی جاتی ہیں اتنے لوگ مختلف جگہ سے آئے ہوئے ہیں اور
جماعت احمدیہ کے احباب جو ہیں وہ انتظامیہ سے تعاون کرتے ہیں تاکہ لڑائی جھگڑا نہ ہو اور پیار سے
سارے رہیں اور اتنی تعریف جماعت کی کیلگری میں بھی اور وہاں بھی ان کے میئر اور سارے لوگ
Full of praise for Ahmadies and Ahmadiyyat and islam really۔اسلام کی تعریف ہے نا جنہوں نے ایک شخص کو جو اسلام پر عمل کرے اس کو ایسا خوبصورت بنا دیا
کہ دوسرا تعریف کرنے پر مجبور ہو جائے۔پھر سان فرانسسکو گئے۔وہاں ملاپ زیادہ احمدیوں سے رہا۔ایک ہزار سے زیادہ اکٹھے ہو گئے
تھے اردگرد کے علاقے سے یونائٹیڈ سٹیٹس (United State) میں۔وہاں سے واشنگٹن۔ہاں
کیلگری میں میں نے انہیں کہا تھا کہ تمہارے جو چوٹی کے سکالرز (Scholars) ہیں عالم اُن سے ملاؤ
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۵۸
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
مجھے۔تقریر نہیں میں کروں گا۔چنانچہ وہاں چوٹی کے پانچ سات عالم جو تھے ان سے گفتگو ہوئی
بڑی اچھی اور بہت مفید۔اور پھر واشنگٹن میں یہ ہر جگہ ان کا یہ وہ ہے فارمل (Formal) ایک ولیکم
(Wellcome)۔یا ویلکم (Wellcome) کا خط میئر کی طرف سے آجاتا ہے کہ ہم اپنے شہر
میں آپ کو Wellcome کرتے ہیں فارمل ہے وہ تو آتے رہے ہر جگہ۔یہاں واشنگٹن میں ریسیپشن
(Reception) پر چوٹی کے آدمی پہنچ گئے تھے ان سے گفتگو بڑی اچھی رہی اسلام کی تعلیم حقوق انسانی
پر۔میں نے بتایا نا کہ یو۔این۔اوجو یو نائیٹڈ سٹیٹس (United States) میں ہے وہ بھی
حقوق انسانی کو نہیں سمجھی ہوئی۔اسلام سمجھا اور اس نے حقوق قائم کئے ہیں۔جب اسلام کی باتیں ان سے
کریں تو اتنا اثر لیتے ہیں کہ کوئی حد نہیں۔بہت سے چوٹی کے ( آدمی تھے) اس ریسیپشن (Reception)
میں جنہیں اسلام کی باتیں بتانے کا موقع مل گیا۔اس کے علاوہ ایک پیج پر آٹھ ، دس چوٹی کے آدمی
اکٹھے ہوئے ہوئے تھے۔حیران ہو کے سنتے کہ اچھا اسلام یہ کہتا ہے۔اعتراض بعض دفعہ کر دیتے
ہیں کہ فلاں مسلمان تو یہ نہیں کر رہا۔میں نے کہا مسلمان کی بات چھوڑو میں تو اسلام کی بات کروں گا۔یہاں ایک تصویر آپ نے دیکھی ہوگی پریس کانفرنس لنڈن کی۔قرآن کریم میں ساتھ رکھتارہا ہوں۔وہاں وہ بڑا اچھا وہ فوٹوگرافر اتفاق ہی ہو گیا۔دیکھی ہوگی آپ نے میرے ہاتھ میں قرآن ہے یوں۔تو وہ کہنے لگے کہ فلاں یہ کر رہا ہے فلاں یہ کر رہا ہے۔میں نے کہا میں تو اس کتاب پر ایمان لاتا
ہوں۔میں تو اس کی باتیں کرتا ہوں اور جو کوئی کرتا ہے یا نہیں کرتا مجھے اس سے کوئی غرض نہیں۔اور پھر سب سے آخر میں بارہواں ملک جہاں میں گیا وہ تھا سپین۔۷۰ ء میں ( دو چار منٹ
ئیں اور لوں گا۔میرا سر اب بھی چکرا رہا ہے کوفت کی وجہ سے ) سپین میں میں ۷۰ء میں گیا پہلی
دفعہ۔غرناطہ ایک شہر ہے سپین کا جہاں آخری مسلمان بادشاہ نے عیسائی بادشاہ سے شکست کھا کے
چابی دی تھی۔سرنڈر (Surrender) کرتے وقت اور پھر وہاں سے اسلام ختم ہو گیا۔وہاں
ایک بادشاہ نے الحمرا نام کا ایک بہت عظیم محل بنایا جس کا موٹو (Motive) یعنی اس کے نقش و نگار
کی سجاوٹ اس فقرے پر تھی لا غَالِبَ إِلَّا الله۔اس کی اپنی ایک کہانی ہے، اس میں اس وقت
میں نہیں جاسکتا۔بہر حال ہر جگہ ہر کمرے میں دوفٹ ، اڑھائی فٹ کا ایک ربن (Ribbon) چلتا
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۵۹
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
ہے لَا غَالِبَ إِلَّا اللہ کئی چلتے ہیں نیچے کوئی چھوٹے ، پھر آگئے ہیں بیضوی شکل کے، کچھ دائرے
کے اندر لا غَالِبَ إِلَّا الله۔پھر اور بھی ہیں الْقُدْرَةُ لِلَّهِ - اَلْعِزَّةُ لِلَّهِ۔اس طرح اس قسم کے
فقرے بھی ہیں۔بڑا پیار تھا اس کو خدا اور اس کی صفات کے ساتھ۔وہاں اب انہوں نے ایک
اسی محل کے ایک حصے کو ٹھیک کر کے تو اس میں ہوٹل بنادیا ہے۔۷۰ ء میں وہ اس کو بنے دوا یک سال
ہوئے تھے۔دعا بھی ، یا درکھیں دعا بھی خدا تعالیٰ کرواتا ہے۔ایک رات شاید ہم رہے یا دورا تیں
رہے۔ایک رات اتنی شدید کرب پیدا کی خدا نے کہ میں نے ساری رات دعا کی خدا کے حضور
اور یہ دعا کی کہ اے خدا سات سو سال مسلمان نے عدل اور انصاف کے ساتھ یہاں حکومت کی۔کسی کا حق نہیں مارا سب کے حقوق دیئے۔وہاں سے سامنے اس محل سے نظر آتے ہیں وہ کوارٹر ،
عیسائیوں کا کوارٹر علیحدہ کہ گرجے بناؤ اپنی عبادتیں کرو۔یہودیوں کا علیحدہ جیسیز (Gipsies)
جن کی آج بھی کوئی دنیا میں عزت نہیں کرتا ان کی عزت کی ، ان کو احترام بخشا مسلمان نے اور ان
کی ثقافت اور رہن سہن کا جو طریق تھا اس میں دخل نہیں دیا یعنی زبر دستی ان کو ان کی غاروں سے
اٹھا کے مکان میں آباد نہیں کیا جس طرح یہاں جھگیوں سے اٹھا کے مکان دے دیتے ہیں۔وہ
جھگیاں اسی طرح قائم ہیں وہ تو یہاں کا مسئلہ ہے کراچی کا۔وہ آپ جانیں اور وہ مسئلہ جانے۔بہر حال وہاں سے نظر آتے ہیں۔اب بھی وہ وہاں رہتے ہیں لیکن اُس وقت عزبات سے رہتے
تھے اب وہ بے عزتی سے رہ رہے ہیں۔بہر حال ساری رات میں نے دعا کی خدا یا رحم کر ان پر
اور پھر اسلام یہاں آئے۔تو بہت میں بے چین ہو کے ، تڑپ کے میں دعا کر رہا تھا تو مجھے آواز آئی
وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ جوشخص خدا پر توکل کرے اُسے یہ یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ اس
کے لئے کافی ہے۔اِنَّ اللهَ غَالِبُ عَلَى اَمرِہ جو چاہتا ہے کرتا ہے کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔قَدْ جَعَلَ اللهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا لیکن ہر کام کا ایک وقت مقدر ہے اس وقت ہوگا اور مجھے سمجھ آگئی
کہ ابھی وقت نہیں آیا ، آئے گا وقت۔یہ ۷۰ ء کی بات ہے اور ۷۰ ء میں ہم نے کہ طلیطلہ میں ایک
چھوٹی سی مسلمان کی بنائی ہوئی ٹوٹی پھوٹی نیگلیکنڈ (Neglected) مسجد تھی ہم نے کہا کہ ہمیں
ہیں سال تک اس میں نماز پڑھنے کی اجازت دے دو۔ہمارے مبلغ نے مجھے کہا آپ سو سال
خطبات ناصر جلد ہشتم
24۔خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
کے لئے مانگیں اجازت۔میں نے کہا نہیں، بیس سال کے اندر اندر انقلاب بپا ہو جائے گا تو ہمیں
زیادہ کی ضرورت ہی نہیں ہے اور حکومت تیار ہو گئی۔جنرل فرینکو نے کہا ہاں۔اس کے لاء منسٹر
(Law Minister) کا بیچ میں دخل تھا اُس نے کہا ہاں۔ایسا وزیر جو مسلمانوں کی جائیدادوں کے
ساتھ جس کا تعلق تھا آثار قدیمہ کے ساتھ اس نے کہا ہاں دے دیں گے۔اور آرچ بشپ ان کا جو
ہے کارڈینل (Cardinal) سب سے بڑا پادری اس نے کہا نہیں۔نہیں ہونے دوں گا اور وہ
پرانا قانون ایسا ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر نہیں کر سکتی حکومت نہیں دیا انہوں نے۔یہ ۷۰ء
کا ہے لیکن وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ دس سال کے بعد زمین ہم نے خریدی وہاں۔پہلے اجازت لی یہاں مسجد بنانا چاہتے ہیں۔مقامی آبادی نے کہا ہاں ٹھیک ہے بناؤ۔قانو نا پھر
مرکز سے پوچھنا تھا تو جو میڈرڈ کا نمائندہ قرطبہ میں رہتا ہے ان کے وہاں برانچ ہے ایک۔آفسز (Offices ) ہیں۔انہوں نے اِن رائٹنگ (In writing) اجازت دی کہ ہاں مسجد بناؤ۔دس سال میں وہ انقلاب عظیم بپا ہو گیا اور خدا تعالیٰ کا منشا پورا ہونا شروع ہو گیا وہاں۔اور ہم وہاں گئے
گنتی کے چند آدمی تیس چالیس ہوں گے کیونکہ سارے مبلغ اکٹھے ہو گئے کچھ دوسرے آگئے۔امریکہ
سے بھی آگئے نمائندے کوئی ، غالباً الفضل میں رپورٹ شاید چھپ بھی چکی ہے تھوڑی سی۔میں نے
وہ تارلمبی چوڑی دلوا دی تھی لیکن وہ تو ٹھیک ہے ہمارا خیال تھا جا ئیں گے وہاں گریہ وزاری کے ساتھ
خدا کے حضور دعائیں کریں گے، بنیا درکھیں گے، آجائیں گے لیکن وہاں خدا تعالیٰ نے ان کے دلوں
کو اپنی انگلیوں میں لے کے یوں بدلا ہے کئی سو مردوزن، چھوٹے بچے، بڑی عمر کے بوڑھے جن سے
چلا بھی نہیں جاتا تھا، بوڑھے مرد، بوڑھی عورتیں ، جوان ، چھوٹے چھوٹے بچے گودوں میں وہ آگئے اور
جس وقت بنیاد میں نے رکھا ایک پتھر ، اس کے بعد منصورہ بیگم نے ساری دنیا کی احمدی مستورات
کی طرف سے رکھا پتھر ، اس کے بعد ہمارے جتنے مبلغ تھے ان سے میں نے رکھوانا شروع کیا۔تین کے نام مجھے اس وقت چونکہ فہرست نہیں بنی ہوئی تھی یاد نہیں رہے تھے وہ نہیں رکھے گئے لیکن
ان سے اذانیں دلوا کے ان کا نام میں نے تاریخ میں بہر حال تاریخ بھولے گی نہیں وہ آگیا ان کا
نام بھی۔پھر مجھے خیال آیا کہ یہ جو یعنی جو خوشی کی جنونی کیفیت ہوتی ہے وہ کئی سولوکل آبادی کے
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۶۱
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
اندر عیسائیوں کے اندر پیدا ہوئی تھی یعنی ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جسم کے ہر پور سے خوشی کے
دھارے بہہ رہے ہیں۔اتنے خوش اتنے ہشاش بشاش کہ عید والے دن آپ میں سے بعض کے
چہروں پر وہ خوشی نہیں ہوگی جو ان لوگوں کے چہروں پر وہ آئی ہوئی تھی۔پھر میں نے جو ہمارا وہاں کا
ہے آرکیٹیکٹ (Architect) اس کا نام لیا۔میں نے کہا کہ آ کے رکھو تم بھی پتھر۔وہ بڑا خوش،
جذباتی ہو گیا، ایموشنل (Emotional) آنکھوں میں آنسو آگئے اس کے۔پھر میں نے کہا وہ
پیڈ روآباد (Pedroabad) نام ہے اس قصبے کا ، کوئی کم و بیش تین ہزار کی آبادی ہے
پیڈ رو آباد کی جو سب سے بڑھیا عورت ہے وہ آ کے پتھر رکھے۔تو ایک مائی جس کو دو دوسری
عورتوں نے سہارا دے کے چلا رہی تھیں اس نے آ کے پتھر رکھا۔میرا خیال تھا کہ تین چارسال
کا بچہ ہو گا سب سے چھوٹا تو میں نے کہا جو یہاں پیڈ رو آباد کا سب سے چھوٹا بچہ ہے وہ آ کے پتھر
رکھے۔تو ایک ماں اپنی گود کا بچہ لے کے آگئی۔وہ تو پتھر اٹھا بھی نہیں سکتا تھا اور اس ہجوم میں وہ
دھکم پیل میں گھبرا بھی گیا ہوا تھا۔اس کے ہاتھ میں میں نے پتھر پکڑا دیا۔پھر میں نے ماں کو کہا
تو اس کی طرف سے رکھ دے یہ تو اس قابل نہیں ہے۔بس اس سے رکھوادیا اور چھلانگیں مارر ہے
تھے۔گیت گا رہے تھے اپنی زبانوں میں اور میں نے پوچھا کہ یہ کیا گارہے ہیں۔تو انہوں نے کہا
ہم اپنی زمین پر خوشی کے گانے گا رہے ہیں۔اپنی زمین پہ مسجد بن رہی تھی اور وہ خوشی کے گانے۔ایک دکان پر گئے تو وہاں کام کرنے والی ایک عورت نے کہا کہ میں پیڈ رو آباد کی رہنے والی
ہوں۔میں تو یہاں کام پر تھی کل۔جمعہ والے دن ہم گئے اگلے روز ہی لیکن جب واپس گئی تو میں
نے سارا کچھ سنا جو وہاں ہوا اور بڑی وہ بھی ایکسائیڈ (Excited)۔اور ایک بارہ میل سے
ایک میئر صاحب آگئے دھکے کھاتے ہوئے۔ان لوگوں نے تو ایک منٹ میرا جو میرے گر دسرکل
(Circle) ایک بنایا ہوا تھا احاطہ کیا ہوا تھا میرا وہ نہیں تو ڑا۔میں توڑ کے نکلتا تو پھر وہاں آ کے
میرے ارد گرد جمع ہو جاتے سارے۔ایک شخص کو میں نے دیکھا بڑے اچھے کپڑے پہنے ہوئے
وہ دھکے کھاتا ہوا میری طرف بڑھ رہا ہے۔مجھے یہ خیال آیا کہ کوئی احمدی ہے جو دیر بعد پہنچا ہے،
بنیاد کے وقت نہیں پہنچ سکا۔تو اب یہ میرے پاس آرہا ہے سلام کرنے کے لئے۔جب وہ اتنا قریب
خطبات ناصر جلد هشتم
۷۶۲
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
آیا کہ وہ بھی جھک جائے اور میں بھی جھک جاؤں تو ہم سلام ، کر سکتے ہیں مصافحہ ایک دوسرے سے۔تو
جب میں نے ہاتھ اس کے ہاتھ میں دیا تو آگے بڑھ کر بڑی مشکل سے پہنچتا تھا وہ اس نے مجھے پیار
کیا۔پھر مجھے یقین ہو گیا کہ یہ احمدی ہے لیکن اس کے بعد جو اُس نے بات
کی وہ یہ تھی کہ میں بارہ میل پر
ایک اور گاؤں ہے دس بارہ ہزار کی آبادی کا وہاں کا میئر ہوں اور یہ درخواست کرنے آیا ہوں کہ
وہاں بھی مسجد بنائیں لیکن خوشیوں کے سامان خدا تعالیٰ نے وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ
کے ایک علامت کے طور پر ہمیں بتا دیا ہے کہ خدا تعالیٰ پر توکل رکھو سارے کام ہوں گے۔لیکن
اب مجھے یقین ہے کہ پادری کی طرف سے ، چرچ کی طرف سے بڑی سخت مخالفت ہوگی۔اب میں آتا ہوں اس مختصر سے بالکل مختصر میں نے آؤٹ لائن (Out line) آپ کو
بتائی کہ دوز تے داریاں آپ پر آتی ہیں۔ایک یہ کہ ساری صدی جو یہ گزری یہ ہجری، ہجری صدی کا اختتام آ رہا ہے نا چند دنوں تک اس
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوی سے لے کے آج تک اللہ تعالیٰ کے اس قدر فضل
ہم پر نازل ہوئے ہیں کہ ان کا شمار نہیں اور یہ دھارا فضلوں کا شدت اختیار کرتا چلا جارہا ہے یعنی
ہر سال آنے والے سال میں جو فضلوں اور رحمتوں کی تعداد ہے وہ پہلے سال سے کہیں بڑھ کر ہے اور
وہ جوا کیلا تھا اسے خدا تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے مطابق ایک کروڑ بنادیا۔وہ جس کو اس کے گھر والے بھی
پہچانتے نہیں تھے اور پوچھتے نہیں تھے، ایسے علاقے پیدا ہو گئے کہ جیسے غانا میں میں نے کہا کہ حکومت
سمجھتی ہے کہ اتنے مضبوط ہو گئے ہیں کہ ہم کواب اگنور (Ignore) نہیں کر سکتے اور یہ جو آخری سال تھا
اس ہجری صدی کا آخری سال ، چند دنوں میں ختم ہورہا ہے، اتنا عظیم احسان ہم پر کہ وہ جو۔جب
بارہ ہزار تھے تو لاکھوں کی عیسائی فوج پہ بھاری تھے اور جب لاکھوں بن گئے تو شاید اپنے سے کم تعداد
پہ بھی بھاری نہ رہے اور چابی پکڑا دی انہیں۔اس واسطے خدا تعالیٰ سے یہ دعائیں کرتے رہنا چاہیے
اس کی حمد کے ساتھ کہ جو اس نے ہدایت کا راستہ ہمیں دکھایا اور جس وجہ سے وہ ہم پر فضل اور رحمت
کر رہا ہے وہ وجہ ہمیشہ ہماری ، ہماری نسلوں کی زندگی میں قائم رکھے اور چند دن رہتے تھے یعنی نو
تاریخ ایک مہینے سے کم ایک دو دن ، اغلبا ۸ /نومبر کو پندرھویں صدی ہجری شروع ہو رہی ہے۔
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۶۳
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
اُس وقت پانچ سو سال کے بعد بھی پورا ( حساب ) نہیں نکالا کچھ فرق ہے لیکن اغلبا پانچ سو کچھ سال
ہیں، پانچ سوسال کے اندھیرے کے بعد وہ جو علامت بن گیا تھا اسلام پر غلبہ کی ، وہ جو علامت بن گیا
تھا ظلمتوں کے قائم ہونے کی ، وہاں خدا تعالیٰ کے پیار اور خدا تعالیٰ کے نور اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
قوت قدسیہ کی جو شمع ہے اس کی روشنی نظر آنے لگی اور یہ جو بنیادرکھی گئی اس میں کئی وہاں کے باشندے
سپین کے جواحمدی ہو چکے ہیں وہ شامل ہوئے یعنی یہ نہیں کہ صرف باہر والے بلکہ کئی خاندان احمدی ہو چکے
ہیں اور انشاء اللہ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ جس طرح اور جگہ ہوا یہاں بھی وہ بڑھتے چلے جائیں گے۔ایک تو خدا تعالیٰ کی حمد ہر وقت کرو۔میں نے چند سال ہوئے عزم اور حمد کا آپ کو ایک ماٹو
دیا تھا یہ اس کی وہی ان فولڈ (Un fold) ہو رہا ہے اور دوسرے یہ عزم کریں، دوسرے یہ عزم
کریں ، عزم کریں کہ خدا تعالیٰ نے اپنی رحمتوں سے نواز کر ہمیں محبت کے جس مقام پر کھڑا کیا ہے
ہمیں کبھی ، ہماری نسلوں کو کبھی وہاں سے گرنے نہ دے اور قیامت تک اسلام کی صحیح اور حسین اور
منور شکل دنیا میں قائم رکھنے والے، قائم کرنے والے ہمیں بنائے۔اس کے لئے بڑی ذمہ داریاں ہیں بڑوں پہ بھی اور چھوٹے بچوں پر بھی ایک نسل نے سکھانا ہے
دوسری نسل نے سیکھنا ہے اور اسی طرح ہوتا چلے جانا ہے جب تک کہ ساری دنیا اتنی کثرت کے ساتھ کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زبان میں جو اسلام سے باہر رہ جائیں ان کی حیثیت چوہڑے چماروں
کی طرح یا ان سے بھی بدتر ہوگی لیکن یہ کہ آپ بھی چوہڑے چماروں سے بدتر ہو جائیں جیسا سپین
میں ہوا۔خدا نہ کرے کہ وہ ایسا سورج چڑھے کبھی ہم پر اور ہم خدا تعالیٰ کی نگاہ میں جو عزت ہمیں حاصل
ہوئی ہے اس کی نگاہ سے ہم گر جائیں اور دور ہو جائیں اور اس کے قہر کے نیچے آجائیں اور یہ نعرہ بلند ہو
اس کے حکم سے اس کے فرشتوں کا کہ اے فُجار ، فُسّاق کو ، فاسقین کو ، اسلام پر عمل نہ کرنے
والوں
کو قتل کرو۔یہ بھی ہوا ہے ہماری تاریخ میں۔تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاسکتا۔بہر حال دو ذمہ داریاں ہیں۔خدا کا شکر ادا کریں اور انتہائی کوشش، انتہائی کوشش جو
آخری اونس (Ounce ) ذرہ ہے آپ کی طاقت کا وہ اسلام کے غلبہ کے لئے لگا دیں اور بالکل نہ
دھیان دیں ان آوازوں کی طرف جو آپ کو ناٹ مسلم ( Not Muslim) قرار دیتی ہیں۔کیونکہ
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۶۴
خطبه جمعه ۲۴/اکتوبر ۱۹۸۰ء
جس طرح میں نے وہاں بھی کہا۔میں نے کہا میں علی وجہ البصیرت یہ اعلان کرتا ہوں پھر دورے میں بھی
میں نے کہا کہ خدا مجھے اپنی زبان سے مسلمان کہتا ہے تو خدا کی آواز مجھے مسلمان کہے اور انسان کی آواز
مجھے غیر مسلم کہے تو (کیا) میں انسان کی آواز کے پیچھے چل پڑوں گا۔دنیا کی کوئی طاقت ہمیں خدا کے
پیار سے دور نہیں لے جاسکتی۔دنیا کی کوئی طاقت ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن سے پرے نہیں
ہٹا سکتی۔جو دامن محمد صلی اللہ وعلیہ وسلم کا ہم نے پکڑا ہے وہ اس مضبوطی سے پکڑا ہے کہ کوئی طاقت اسے
چھڑوا نہیں سکتی اور جونور خدا تعالیٰ نے ہماری زندگیوں میں اسلام کا اور اپنی صفات کا پیدا کیا ہے اس نور
میں زندہ رہنا ، اس نور میں مرجانا ہزارزندگیوں سے اچھا سمجھتے ہیں ہم۔خالد بن ولید نے ایک موقع
پر کہا تھا اسلام کے دشمنوں سے کہ تم ہمارے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکتے کیونکہ جتنا پیار تمہیں اس دنیا کی
زندگی سے ہے اس سے زیادہ پیار ہمیں اُخروی زندگی کے ساتھ ہے۔جس کا مطلب ہے موت سے ہم
پیار کرتے ہیں تو جو قو میں خدا تعالیٰ پر ایمان لا کے اس کے وعدوں پر ایمان لاتی اور اُخروی زندگی پر
ایمان لاتی ہیں ان
کو یہ دنیا چھوڑنی دو بھر نہیں ہے۔جو کامل یقین رکھتی ہیں کہ مرنے کے بعد کی زندگی
ہے اور اپنے بندوں پر خدا بڑا فضل کرے گا مرنے کے بعد، ان کو کیا فرق پڑتا ہے یہ دنیا چھوڑ کے
وہاں جانے کا۔سوائے اس فرق کے کہ وہ بُری جگہ چھوڑ کے ایک اچھی جگہ چلے گئے ، ایک دکھ کی جگہ
چھوڑ کے وہ خوشیوں کی جگہ میں چلے گئے۔ایک بدصورت جگہ کو چھوڑ کے ایک حسین جگہ چلے گئے۔ایک بھوک اور ننگ اور پیاس کی جگہ کو چھوڑ کے ایک سیرابی کی جگہ پہ وہ چلے گئے۔تو عزم کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبا ہیں اور عاجزی کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور جھکیں
اور اس کی صفات کے ترانے گائیں اور اس کے بندوں کی خدمت میں لگے رہیں خواہ وہ بندے
اپنے جوتے کی ٹھو کر آپ کو لگانے والے ہوں پھر بھی آپ خدمت سے باز نہ آئیں۔اس کے
بغیر آپ ان کے دل نہیں جیت سکتے اور ہم انشاء اللہ تعالیٰ ان کے دل ضرور جیت کے رہیں گے،
اپنے لئے نہیں خدا اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے لئے۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )