سپین میں مسلمانوں کے تنزل کے اسباب کا تذکرہ
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۷۵
خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۰ء
سپین میں مسلمانوں کے تنزل
کے اسباب کا تذکرہ
خطبہ جمعہ فرمودہ ۷ رنومبر ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے قرآن مجید کی مندرجہ ذیل آیات
کی تلاوت فرمائی:۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ
الْوَهَّابُ ـ (ال عمران: ٩ )۔وَمَا يُؤْ مِنْ أَكْثَرُهُم بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُونَ - (يوسف : ۱۰۷)
قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَا ۖ قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِن قُولُوا أَسْلَمْنَا وَ لَمَّا يَدْخُلِ
b
الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ وَإِنْ تُطِيعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلِتْكُمْ مِّنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا ۖ إِنَّ اللَّهَ
غَفُورٌ رَّحِيم - إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَ جَهَدُوا
بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللهِ أُولَبِكَ هُمُ الصَّدِقُونَ - قُلْ اتَّعَلَّمُونَ اللَّهَ
بدِينِكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّبُواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ -
(الحجرات : ۱۵ تا ۱۷)
میں نے اجتماع انصار اللہ کے موقع پر انصار سے کہا تھا کہ وہ خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں
خطبات ناصر جلد هشتم
22Y
خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۰ء
بھی نمائندگی کی شکل میں شامل ہوں کیونکہ کچھ ضروری باتیں میں خدام الاحمدیہ کے اجتماع پہ بھی کہنا
چاہتا ہوں۔اس اجتماع میں اس خطبہ کے علاوہ جو ہر ہفتہ ایک عید کی شکل میں جمعہ کے روز ہمیں
اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے نماز جمعہ ادا کرنے ، دعائیں کرنے اور خطبہ دینے اور خطبہ سننے کی ، اس کے
علاوہ میں آج خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں پہلی تقریر کروں گا اور کل خدام الاحمدیہ کے اجتماع
میں دوسری تقریر کروں گا اور پرسوں خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں تیسری تقریر کروں گا انشاء اللہ تعالیٰ
اور اس کے علاوہ اپنی بہنوں کے اجتماع میں بھی ان سے کچھ باتیں کروں گا اور اپنے پیارے
بچوں سے بھی جنہیں ہم اطفال کہتے ہیں تنظیم نے جو نام دیا ہے انہیں ، ان سے بھی کچھ باتیں
کروں گا۔یہ جو میں کہوں گا وہ ایک سلسلہ ہے، ایک ہی مضمون کے مختلف باب ہیں جس کی ابتدا
میں آج کر رہا ہوں اور جس کا اختتام اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے رحم سے میں آخری تقریر میں
خدام الاحمدیہ کے اجتماع کی جو اتوار کو ہو گی انشاء اللہ تعالیٰ ، کروں گا۔اس لئے وہ لوگ جو باہر سے
تشریف لائے ہوئے ہیں وہ آخری تقریر سنے بغیر واپس اگر چلے گئے تو جو فائدہ میں ان کی
حاضری سے اٹھانا چاہتا ہوں اور جو فائدہ جماعت ان کی حاضری سے اٹھا سکتی ہے کہ واپس جا کے
وہ جماعت کو بتائیں کہ کیا انہوں نے سنا وہ اٹھا نہ سکے گی۔اب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے توفیق
دے۔افتتاحی تقریر میں میں آنے والی صدی میں جو ہونے والا ہے اس کے متعلق ایک پوری
تصویر آپ کےسامنے رکھنا چاہتا ہوں۔آج میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی اجتماعی اور جماعتی زندگی میں ایک نہایت ہی نازک دور
میں داخل ہوئے ہیں یا گزر رہے ہیں اُس دور سے۔ایک صدی ہجری ختم ہو رہی ہے اور دوسری
دو ایک دن میں شروع ہو جائے گی۔چاند چونکہ مختلف ملکوں میں مختلف دنوں میں نظر آتا ہے اس
لئے پندرہویں صدی کی پہلی تاریخ شائد سعودی عرب میں کچھ اور ہو اور پاکستان میں کچھ اور ہو۔اگر اُمت مسلمہ سر جوڑ کے یہ فیصلہ کر دیتی کہ کم از کم صدی کا پہلا دن مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی جو
صدی کا پہلا دن ہے ساری دنیا میں وہی سمجھا جائے گا اور باقی جو ایک آدھ دن کا فرق رہ جائے گا
چاند کی تاریخوں میں ، وہ تو رہے گا وہ بعد کے آنے والے مہینوں میں ایڈ جسٹ (Adjust)
خطبات ناصر جلد ہشتم
LLL
خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۰
١٩٨٠ء
کرلیا جائے گا تو یہ بھی ایک بڑی برکت والی بات ہوتی لیکن میرا خیال ہے کہ اس طرف کسی کو خیال
نہیں گیا بہر حال ایک صدی جا رہی ہے اور دوسری آ رہی ہے۔میں جب پین میں تھا جانے والی
صدی کی وہ آخری مسجد جس کا افتتاح ایک ایسے ملک میں جو صدیوں اسلام کا بڑا دشمن رہا اللہ تعالیٰ
نے 9 اکتو بر کو مجھ سے کروایا وہ آخری مسجد ہے جس کا افتتاح اس صدی میں ہوا۔وہاں جب میں
تھا تو سپین کی تاریخ کے واقعات میرے ذہن میں آنے لگے اور بڑی شدت کے ساتھ یہ احساس
ہوا کہ یہ دعا جو ہمیں سکھائی گئی رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً
إنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ اس کی اہمیت کس قدر ہے۔ایک ملک کے مسلمان سات سو سال قریباً سپین کی
سرزمین پر منصف انصاف کرنے والے اور عدل کرنے والے حاکم کی حیثیت سے حکمران رہے
اور ان کی عظمتوں کے نشان اور جو اسلام کا نمونہ انہوں نے وہاں قائم کیا اس کے آثار ہمیں آج
بھی نظر آتے ہیں۔غرناطہ وہ شہر ہے جہاں بادشاہ نے مسلمان بادشاہ نے شکست کھا کے غرناطہ شہر
اور سپین ملک کی سلطنت کی چابی عیسائی بادشاہ کے ہاتھ میں پکڑا ئی تھی۔مسلمانوں نے وہاں ایک
بہت بڑا محل اور قلعہ پہاڑ کی چوٹی پر الحمرا نام ہے اس کا وہ بنایا ہے۔وہاں ایک کھڑکی کے پاس ہم
کھڑے تھے اور سامنے ہمارے شہر کا ایک حصہ تھا۔ہمارے گائیڈ جو اپنے دعوی کے مطابق ایک
مسلمان خاندان کا ایک عیسائی فرد تھا یعنی اس زمانے میں پانچ سو سال پہلے اس وقت ان کو مجبور ہو
کے عیسائیت قبول کرنی پڑی اور بعد میں تو نہ اسلام رہا نہ عیسائیت رہی عقائد کے لحاظ سے تو کچھ
بھی نہیں اب۔بہر حال وہ کہنے لگا کہ اس قدر مسلم حکومتوں نے سپین میں انصاف کو قائم کیا ہے کہ
ابھی تک ہم حیران ہوتے ہیں۔کہنے لگا یہ نظر نہیں آرہے دو حصے شہر کے ایک کوارٹر تھا عیسائیوں کا
ایک یہودیوں کا۔ہر دو کو گر ہے وہاں بنانے کی اجازت تھی۔کھلے بندوں اپنی عبادتیں کرنے کی
اجازت تھی۔عیسائیوں کو بھی اور یہودیوں کو بھی ان کو اپنی ثقافت اور معاشرہ کے مطابق اسلامی
سیاست میں زندگی گزارنے کی اجازت تھی۔اپنے بچوں کو اپنی مرضی کے مطابق پڑھانے کی
اجازت تھی۔کوئی جبر ان پر نہیں تھا ان کی عزت اس معیار پہ۔( کچھ حصے تو وہ بیان نہیں کر سکتا تھا
کیونکہ مسلمان نہیں تھا میں اپنی طرف سے کچھ زائد کر رہا ہوں اس وقت ) ان کی عزت اس معیار
خطبات ناصر جلد ہشتم
22A
خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۸۰ء
کے مطابق کی جاتی تھی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جو یہ اعلان کروایا گیا قرآن کریم میں قل
اِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الکھف: ۱۱۱) کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں ، ( ہر انسان کو
مرد ہو یا عورت مخاطب کر کے کہا مجھ میں اور تم میں ) کوئی فرق نہیں۔تو حاکم وقت نے اپنے میں
اور ایک عیسائی میں اور ایک یہودی میں کوئی فرق نہیں دیکھا اس کے بعد کوئی فرق پیدا نہ کر سکتے
تھے کوئی تفریق نہ تھی۔وہ تو خیر اہل کتاب تھے لیکن وہاں جیسیز (Gipsices) بھی تھے چپسیز
کے متعلق میں نے بہت کچھ پڑھا ہے۔جب سے ان کے حالات کا ہمیں پتا لگتا ہے یورپ کی کسی
قوم نے ایک دن بھی ان کو عزت نہیں دی لیکن وہ جیسی خانہ بدوش جو پھر تے بھی رہتے ہیں خانہ کمان
تھا ان کا یا کسی اور شکل کا تھا اسے لئے پھرتے تھے گھوڑوں پہ، بیل گاڑیوں پر بھی پھرتے رہے
ہیں۔جب میں پڑھا کرتا تھا ان کے ڈیروں پر بھی جا کے ان سے میں نے باتیں بھی کیں ، ذلیل
سمجھا جاتا تھا ان کو لیکن اسلام نے ان کو اتنی عزت اور آزادی دی کہ سامنے نظر آ رہی تھیں پہاڑ
میں غاریں بیسیوں سینکڑوں ، تو کہنے لگے ان غاروں میں آزادی کے ساتھ وہ رہتے تھے یعنی
معاشرے میں یہ دخل بھی نہیں دیا کہ اگر تم غاروں میں رہ رہے ہو تو ” کہا کہ رہو یہ نہیں کہا کہ نہیں
ہم تمہارے لئے جھونپڑے ڈال کے دیتے ہیں یا مکان بنا کے دیتے ہیں تم اس میں رہو۔رہتے
رہے اپنی مرضی اور خواہش کے مطابق غار میں اور پاتے رہے وہ عزت جو ایک انسان کو ہر جگہ ملنی
چاہیے۔وہ مجھے کہنے لگا کہ کسی عیسائی مملکت نے اس قسم کا عدل اور انصاف بعد میں قائم نہیں کیا
اس ملک میں ، وہ خود عیسائی تھا۔پھر یہ کیا ہوا کہ وہ جو سات سو سال تک وہاں حکمران رہے ان کا
ایک شخص بھی وہاں نہیں رہنے دیا گیا رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا۔جب تک ہدایت پر وہ
قائم رہے جب تک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کے مطابق اپنی زندگیاں گزارتے رہے اور آپ
کے نقش قدم پر وہ چلتے رہے اس وقت تک آسمانوں کے فرشتے ہر قدم پر ان کی مدد کرتے رہے۔لیکن جب انہوں نے اپنی غفلت اور گناہ کے نتیجے میں خدا سے بُعد کی راہوں کو اختیار کیا اور اس
سے دور ہو گئے تب خدا تعالیٰ کے فرشتے بھی آسمانوں سے نازل نہیں ہوئے اور ان کو کلیۂ وہاں
سے مٹا دیا گیا۔اس واسطے اس دعا کا ورد ہر اس مسلمان حصے کے لئے ضروری ہے جو یہ ڈرتا ہے کہ
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۷۹
خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۰ء
مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے
نعماء تو بہت مل گئیں لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ میرے پاؤں میں لغزش آئے اور
شیطان کا شیطانی حربہ مجھ پر کامیاب ہو جائے اور خدا تعالیٰ کی محبت میرے دل میں ٹھنڈی پڑ جائے
اور شیطان کی آگ میرے سینہ میں بھڑکنے لگے اور انصاف اور عدل کی بجائے ظلم اور بے انصافی
کی میری پالیسی بن جائے اور دوسروں سے اسی اصول پر میر اسلوک ہو جائے اور میں کہیں خدا کی
نگاہ سے اگر کے ساری نعمتوں سے جو ہدایت کے بعد انسان کو ملتی ہیں محروم ہو جاؤں۔ہر جگہ آپ دیکھیں اتار چڑھاؤ آیا ہے اسلام کے خطے خطے میں کبھی گرے، کبھی بڑھے۔سپین میں ایک دفعہ پہلے بھی یہی ہوا قریباً اس سات سوسال میں مسلمان کی حکومت کی قریباً
ساڑھے تین سوسال کے بعد وہی حالت ہو گئی تھی جو یہ آخری حالت ہمیں نظر آتی ہے۔اس وقت
وہاں کچھ ایسے دل تھے جن میں خدا تعالیٰ کی محبت بھڑک رہی تھی محبت کی آگ۔وہ پہنچے مغربی افریقہ میں
اور یوسف بن تاشفین وہاں کے بادشاہ تھے بڑے متقی ، پرہیز گار، بڑے سمجھ دار ، انصاف پسند
معاشرہ جو اسلام قائم کرنا چاہتا تھا وہ کرنے والے۔ان کو کہا ہم مر رہے ہیں ہماری مدد کو آؤ۔انہوں نے سارے حالات سنے۔انہوں نے کہا دیکھو کچھ مسائل میرے ملک میں ہیں جب تک
میں ان سے نپٹ نہ لوں میں وہاں نہیں آسکتا۔دوسرے یہ کہ مجھے تمہارے ملک یا اس کے کسی خطہ
سے کوئی دلچسپی نہیں ہے یعنی میں فتح کرنا نہیں چاہتا تمہارے ملک کو۔خدا نے بڑا دیا میں اسی کو
خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق سنبھال سکوں تو بڑا خوش قسمت ہوں گا۔واپس ان
کو کر دیا۔پھر پانچ دس سال کے بعد دوبارہ آئے۔انہوں نے کہا اب تو حد ہو گئی اگر فوری آپ نہ
پہنچے تو سپین کا ملک اسلام کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔اس وقت تک وہ فارغ ہو چکے تھے اپنی مہم
سے۔تب وہ خود گئے تھوڑی سی فوج لے کے اس وقت حملہ آور ہو رہی تھی عیسائی فوج ختم کرنا چاہتی
تھی اسلام کو لیکن خدا تعالیٰ کے اس بندہ نے ایک دن کی لڑائی میں عیسائی فوج کو ایک سرے سے
دوسرے سرے تک بالکل تباہ و برباد کر دیا اور ایسی جگہ وہ ( لڑتے لڑتے ) ان کو پہنچا دیا جہاں ان
کے سامنے دریا تھا اور پہاڑ بڑا اونچا تھا اور نیچے اترنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔گر سکتے تھے اتر
نہیں سکتے تھے اور ان کی پیٹھ کے پیچھے مسلمانوں کی یہ آواز گونج رہی تھی اللہ اکبر۔اس وقت وہ
خطبات ناصر جلد ہشتم
21۔خطبہ جمعہ کے رنومبر ۱۹۸۰ء
اتنے خوفزدہ ہوئے کہ مسلمان کو خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت سے قتل عام کے الزام سے بچا لیا
انہوں نے تلوار کی دھار پر گردن رکھنے کی بجائے وادی میں چھلانگیں ماریں اور ختم ہو گئے۔پھر
جیسا کہ انہوں نے کہا تھا ساری فوج لے کے واپس اپنے ملک کو چلے گئے۔بڑی نصیحتیں کیں نوابوں
کو، امیروں کو، علماء کو کہ دیکھو اسلام نے ایک اخوت، ایک بھائی چارا پیدا کیا ہے ایک بُنْيَانِ
مَرْصُوص بنایا ہے ہمیں۔کیوں آپس میں لڑتے ہو اور اس حالت تک تم پہنچ گئے۔بہت نصیحتیں
کیں ان سے وعدے لئے اور پھر واپس چلے گئے اور پندرہ بیس سال کے بعد پھر وہی حال ہو گیا
پھر ان کے پاس پہنچے وفود۔تب انہوں نے سمجھا کہ واقعہ میں یہ لوگ اس قابل نہیں رہے کہ اللہ تعالیٰ
کی دی ہوئی حکومت کو سنبھال سکیں اور دنیا میں امن قائم رکھ سکیں۔پھر وہ آئے وہاں پھر انہوں
نے امن قائم کیا اور اپنے بھائی کے بیٹے کو وہاں چھوڑا ، بادشاہ بنایا۔اس طرح پر ایک اور زندگی
وہاں کی اسلامی حکومت کو مل گئی۔خدا ( سے ) دعاؤں کے نتیجہ میں اور اللہ تعالیٰ کی قدرتوں پر تو گل
کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھائی کے بیٹے کو وہاں بٹھا دیا اور ساڑھے تین سوسال تک بڑی شاندار
حکومت جو انصاف پر، جو عدل پر، جو نور پر ، جو علم کو پھیلانے پر بنی تھی قائم ہوئی ، بڑے بشپ
وہاں جا کر علم حاصل کرتے تھے مسلمان اساتذہ سے، اتنی ترقی کر چکی تھی وہ قوم اور پھر جب
ہدایت کو چھوڑ ا اور دلوں میں کبھی پیدا ہوگئی اور اعمال ٹیڑھے ہو گئے اور نور کی جگہ ظلمت نے لے لی
اور انصاف و عدل کی بجائے نا انصافی اور ظلم نے لے لی تب خدا تعالیٰ کا قہران پر نازل ہوا اور ان
کو اللہ تعالیٰ نے ہلاک کر دیا۔اس واسطے محض اس سے ہمیں تسلی نہیں پا جانی چاہیے کسی ایک وقت
میں اپنی اجتماعی زندگی میں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہدایت پر قائم کر دیا۔افراد بھی ہدایت پالینے کے
بعد گمراہ ہو جاتے ہیں اور آنے والی نسلیں ماں باپ کے طریقوں
کو چھوڑ دیتی اور گمراہی کی راہوں
کو اختیار کر لیتی ہیں سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ فضل کرے اور اس کی رحمت آنے والی نسلوں کو
بچائے۔اس لئے ہمیں کہا مجھ سے مانگو رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ
رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ وہاب خدا سے بخشش دینے والے خدا، دیالو خدا سے کہو اے خدا
ہمیں ہدایت دی ہے تو ہدایت پر قائم بھی رکھ۔ہمیں ہدایت دی ہے تو ہماری نسلوں
کو بھی ہدایت دے
خطبات ناصر جلد هشتم
201
خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۰ء
اور انہیں بھی ہدایت پر قائم رکھ۔جب تک نسلاً بعد نسل قو میں ہدایت پر قائم رہتی ہیں خدا تعالیٰ نے
یہ وعدہ کیا ہے کہ انعامات واپس نہیں لئے جاتے بلکہ بجوں جوں ترقی کرتی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے
پیار اور اس کی محبت میں انعامات باری بڑھتے چلے جاتے ہیں اور ایک وقت میں انسان یہ محسوس
کرتا ہے کہ جس طرح آسمان سے موسلا دھار بارش پڑ رہی ہوتی ہے اور اس کے قطروں کو انسان
گن نہیں سکتا ، خدا تعالیٰ کی نعمتیں موسلا دھار بارش کی طرح نازل ہو رہی ہیں جن کو گنا نہیں جا سکتا
جیسا کہ میں نے مثلاً اس چھوٹے سے سفر میں ایک ہفتہ کم چار مہینے میں خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو اسی
طرح نازل ہوتے دیکھا۔بڑی اہم بڑی ضروری دعا ہے خدا کے حضور عاجزا نہ جھکو اور اس سے کہو
اے خدا ہدایت پہ قائم رکھ ، ہمیں بھی ہدایت دے اور قائم رکھ ہماری نسلوں کو بھی اور ہمیں وہ دن
دیکھنا قیامت تک نصیب نہ ہو جو دن اسلام کے اس حصہ کو دیکھنا پڑا جو سپین میں بسنے والے تھے
نیز دیگر کئی جگہ ہوا ، بغداد میں ہوا۔مختصر اشارہ کر دیتا ہوں۔جس وقت چنگیز خاں کی فوجیں بغداد کا
گھیراؤ کر کے ان کا قتل عام کر رہی تھیں تو ایک بزرگ کا دل خدا کے حضور جھکا اور آنسوؤں کی
بجائے شاید خون ٹپک رہا تھا اس کی آنکھوں سے۔اس نے خدا کو کہا یہ تیرے بندے مسلمان ہیں
کیا ہو رہا ہے ان کے ساتھ۔تو ان کو آواز آئی اَيُّهَا الكُفَّارُ اقْتُلُوا الْفُجَارَ کہ کا فرما تو رہے
ہیں مگر میرے حکم سے مار رہے ہیں کیونکہ یہ بندے میرے بندے نہیں رہے یہ فجار بن گئے
ہیں۔ہماری ساری تاریخ اس سے بھری ہوئی ہے۔پس مطمئن نہیں ہو جانا غلط تسلی نہیں پالینی۔خدا دیتا ہے بڑا دیتا ہے، دے گا انشاء اللہ تعالیٰ اور بے شمار دے گا، لیکن اس وقت تک دے گا
جب تک ہم اس کے بن کے رہیں گے، جب تک ہم شریعت اسلامیہ کے کسی حکم کو اپنے اوپر بار
نہیں سمجھیں گے، جب تک ہم یہ یقین رکھیں گے کہ خدا ہے، طاقتور ہے، ہر کام کر سکتا ہے وَمَنْ
يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق: ۴) جو شخص اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے حقیقی تعلق جس
میں کوئی کبھی نہیں جس میں کوئی کمزوری نہیں فَهُوَ حَسْبُه صرف خدا کافی ہوتا ہے اس کے لئے اور
کسی اور کی ضرورت نہیں رہتی اسے ، اور اللہ کافی ہے تو کسی اور کی پھر کیا ضرورت ہے۔مختصراً یہ بتا دوں کہ جو ہدایت سے گرتے ہیں ان کی کئی شکلیں قرآن کریم نے بتائی ہیں۔
خطبات ناصر جلد هشتم
ZAP
خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۰ء
ایک جن کے دلوں میں زیغ پیدا ہوتا ہے۔ایک ارتداد اختیار کرنے والے وَمَنْ يَرْتَدِدُ مِنْكُمْ
عَنْ دِينِهِ (البقرة : ۲۱۸) اس کا اس میں اعلان ہوا۔ایک نفاق کی انتہا کو پہنچ جانے والے اس کا
ذکر پہلی ستر کا آیات میں بھی ہے سورہ بقرہ کی جو آپ نے حفظ کی ہوئی ہیں لیکن ان بہت سی جو
قسمیں ہیں زیغ کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے محروم ہونے کی ، اس میں سے دو یہ ہیں۔وَمَا
يُؤْمِنُ اكْثَرُهُمْ بِاللهِ إِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُونَ (يوسف : ١٠٧) کہ اکثر لوگ ایسے بھی ہیں جو ایمان
کا دعوی بھی کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ شرک بھی کرتے جاتے ہیں۔خدا تعالیٰ کو ایک مانتے
بھی ہیں اور قبر پہ سجدہ بھی کر دیتے ہیں۔وہ پیر پرستی بھی کر جاتے ہیں اور اللہ کہتے ہیں ایک خدا کو
مانتے بھی ہیں۔خدا کے علاوہ کسی انسان کی خشیت بھی اپنے دل میں رکھتے ہیں اور کہتے ہیں خدا کی
خشیت ہمارے دل میں ہے حالانکہ خدا نے کہا تھا فَلَا تَخْشَوهُمْ وَاخْشَوْنِي (البقرۃ: ۱۵۱) اگر
میرے ساتھ تعلق قائم رکھنا ہے تو میرے علاوہ کسی کی خشیت تمہارے دل میں نہ ہو۔یعنی کتنی بڑی
نعمت ہے خدا نے کہا نڈر ہو کر اپنی زندگیاں گزار و تمہارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا اگر تم میرے دامن
کو مضبوطی سے پکڑے رکھو گے۔دوسرے فرمایا کہ مسلمانوں میں بعض ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے یعنی ہم
مومن ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہ ان کو کہہ دو لَمْ تُؤْمِنُوا تم ایمان
نہیں لائے ، تم مومن نہیں۔میں اگلا حصہ پہلے لے لیتا ہوں آپ کو سمجھانے کے لئے پھر دوبارہ
آ جاؤں گا۔وَ لَمَّا يَدُ خُلِ الْإِيْمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ تمہارے دلوں میں ابھی ایمان داخل نہیں ہوا۔تمہارے دل کلیۂ ایمان سے خالی ہیں۔لَمْ تُؤْمِنُوا تم مومن نہیں ہو تمہارے دل ایمان سے کلینڈ
خالی ہیں۔وَلكِن قُولُوا اسْلَمْنَا اس کے باوجود خدا کہتا ہے ہم تمہیں اجازت دیتے ہیں کہ تم
اپنے آپ کو مسلمان کہہ لیا کرو۔یہ بڑی عظیم آیت ہے اپنے نتائج کے لحاظ سے یعنی مسلمان مسلمان میں فرق ، ایمان ایمان
میں فرق ، کفر کفر میں فرق۔ہمارے بزرگوں نے لکھا بخاری کی حدیث میں بھی آتا ہے اور
بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات میں پائی جاتی ہے یہ بات یعنی کمزور سے کمزور شخص
خطبات ناصر جلد هشتم
۷۸۳
خطبہ جمعہ ۷ /نومبر ۱۹۸۰ء
جس کے دل میں ابھی ایمان نہیں گیا اس کو خدا تعالیٰ جو دلوں کا جاننے والا ہے وہ کہتا ہے تم اپنے
آپ کو مسلمان کہہ سکتے ہو باوجود اس کے کہ تمہارے دلوں میں ایمان داخل ہی نہیں ہوا۔تو وہ
لوگ جو دلوں کا حال نہیں جانتے اور کوئی بھی نہیں جو کسی دوسرے کے دل کا حال جانے۔اس کو
کیسے اجازت مل گئی کہ کسی اور کو دائرہ اسلام سے خارج کرے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دیکھو اگر
ایمان ہو دل میں تو اللہ اور رسول کی اطاعت ہوا کرتی ہے۔تم ایمان کا دعویٰ کرتے ہو تمہارے دل
ایمان سے خالی۔نتیجہ یہ ہے کہ تمہارے اعمال جو ہیں ان میں خدا اور رسول کی اطاعت کی جھلک
نہیں نظر آتی اور یہ نا سمجھی کی بات ہے تم ڈرتے ہو کہ اسلامی احکام پر عمل کر کے تم دنیوی نقصان
اٹھاؤ گے خدا کہتا ہے اس غلط نتیجہ پر تم پہنچے ہوا اگر تم خدا کی اطاعت کرو اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو
اپنے لئے اسوہ بناؤ اور آپ کی زندگی کے مطابق اپنی زندگی گزار و تولَا يَلتُكُمْ مِّنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا
وہ تمہارے اعمال میں سے کوئی عمل بھی ضائع نہیں ہونے دے گا۔تمہیں اسی دنیا میں ثمرات اسلام
ملنے شروع ہو جا ئیں گے لیکن تم دنیا کی طرف مائل ہو گئے اور تمہارے دل ایمان سے خالی اور
تمہارے عمل اطاعت خدائے باری اور اطاعتِ رسول کے حسن سے کوئی حصہ نہیں رکھنے والے
یعنی محسن کی بجائے بدصورتی جھلکتی ہے تمہارے اعمال میں ، اس واسطے باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ
تم پر رحم کرنا چاہتا ہے تم نے خود کو رحم سے محروم کر لیا ہے اور پھر تمہیں اس کا احساس نہیں۔خدا تو
غفور ہے لیکن تم اس سے مغفرت نہیں مانگتے ، استغفار نہیں کرتے اور خدا تو رحیم ہے اور تم رحم کی
بھیک اس سے نہیں مانگتے۔خود کو یا دنیا کی طاقتوں کو یا دنیا کے اموال کو یاد نیا کی عرب توں کو کچھ سمجھنے
لگ گئے ہو اس لئے تمہیں کچھ بھی نہیں ملتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اسی سورۃ میں مومن تو وہ ہیں
الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرَسُولِہ جو اللہ اور رسول پر ایمان لاتے ہیں۔ایمان کے معنی جو کئے گئے
ہیں اس کی رو سے ایمان کی جڑ دل میں ہے۔دل میں ایمان کی جڑ لگتی ہے جس طرح ایک پودا
زمین میں لگایا جاتا ہے نا ایمان قلب میں لگایا جاتا ہے اور اس بیج سے یا اس پودے سے دوشاخیں
نکلتی ہیں ایک ہے زبان سے اقرار کہ عین دل کے مطابق زبان سے اقرار نکلتا ہے مثلاً اللہ پر ایمان
لائے لیکن اللہ تعالیٰ کی صفات کا ورد نہیں کرتے۔کہتے ہو ہم خدا پر ایمان لائے لیکن تو حید باری کی
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۸۴
خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۰ء
عظمت کو تم سمجھتے نہیں حالانکہ تو حید باری بنیاد ہے اس ساری کائنات کی۔اسی واسطے تو جہ دلانے
کے لئے لا إله إلا الله کا میں نے کہا تھا ورد کرو۔اس کے متعلق کچھ اور بھی کہوں گا۔بڑی عجیب
بات ہے۔خدام الاحمدیہ کی پہلی تقریر میں انشاء اللہ بتاؤں گا۔تو اگر دل میں ایمان ہو تو اعمال صالحہ
ہوں گے یعنی موقع اور محل کے مطابق، اسلامی تعلیم کی ہدایت اور روشنی میں انسان کا عمل ہوگا اور جو
زبان سے سے نکلے گا وہ اسلامی تعلیم کے مطابق ہوگا۔اعمال جو ہیں مثلاً اسلام کہتا ہے لڑنا نہیں۔اب
اگر دل میں ایمان ہے ( میں تمہیں کہتا ہوں) سب لڑائیاں جھگڑے چھوڑ دو۔میں اپنی طرف سے
تو کچھ نہیں کہتا، میں تو یہ کہتا ہوں، تم نے یہ کہا کہ ہمارے دل میں ایمان باللہ اور ایمان بالرسول
ہے۔میں تمہیں کہتا ہوں کہ اگر تمہارے دل میں ایمان باللہ اور ایمان بالرسول ہے تو خدا اور خدا
کا رسول کہتا ہے کہ آپس میں پیار اور محبت سے رہو اور اگر کسی سے کوئی غلطی ہو جائے تو اسے
معاف کرنا سیکھو، بدلہ لینا نہ سیکھو۔اگر ایمان ہے تو یہاں ایک دوسرا کرائٹرین (Criterion)
بیان کیا تم لَم يَرْتَابُوا پھر شبہ کوئی نہیں رہتا۔حقیقی ایمان کے بعد پھر شبہ کیسا۔حقیقی ایمان کے بعد
تو جس شخص کی شادی نہیں ہوتی تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کروا دی اور اگلے دن اس کا
رخصتا نہ ہونا تھا اور ایک دن پہلے جہاد کا اعلان ہو گیا تو اس نے اپنی شادی کی تیاری چھوڑ دی،
جہاد کے لئے تلوار خریدی، نیزہ خریدا، دوسرا سامان خریدا اور چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم
سے اس کی شادی ہو رہی تھی وہ فوج میں جا تو ملا لیکن چھپا پھرا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
سامنے نہیں آیا جب تک کہ دو ایک پڑاؤ دور نہ چلے گئے مدینہ سے، تب وہ سامنے آیا آپ نے کہا
میں نے تو تمہاری شادی کا دن مقرر کیا ہوا تھا تم یہاں کیا کر رہے ہو۔کہنے لگا یا رسول اللہ میری
شادی میرے اور میری جنت کے درمیان حائل نہیں ہوسکتی۔اور بڑی عظیم ہے وہ حدیث اور وہ
بیان۔اس کی عظمت اور تفصیل میں میں اس وقت نہیں جاسکتا اور وہ شہید ہو گیا وہاں۔لَمْ يَرْتَابُوا
پھر کوئی شبہ نہیں ہے۔جس شخص کے دل میں ایمان ہے اس کو یہ شبہ نہیں کہ مرنے کے بعد مجھے زندگی
نہیں ملے گی۔جس کو یہ شبہ نہیں ہے کہ مرنے کے بعد مجھے زندگی ملے گی یا نہیں ، بلکہ یقین ہے کہ
مرنے کے بعد بھی مجھے ایک زندگی ملے گی۔مجھے خدا کے حضور پیش ہونا ہے۔اس نے اگر چاہے وہ
خطبات ناصر جلد هشتم
۷۸۵
خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۰ء
تو محاسبہ کرے گا اگر چاہے تو بغیر محاسبے کے معاف کر دے گا۔دعا کرو کہ بغیر محاسبے کے ہی معاف
کر دے ہم سب کو اور پھر وہ ابدی جنیں۔ابدی جنتیں ایسی کہ وہاں بھی کوئی اکتا نا نہیں۔آدمی مرغا
کھاتے کھاتے بھی۔ابھی کل ہی کسی نے مجھے کہا کہ مجھے ایک دفعہ بیماری میں اتنے مرنے ملے کہ
مرغے سے ہی نفرت ہوگئی۔تو اس واسطے انسان کی طبیعت میں رکھا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے ہر روز ایک نیا مقام جنت میں انہیں دیا جائے گا تو ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا پھر کسی شک وشبہ
کی گنجائش نہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فر ما یا وہ خیر ہے جو فر ما یاوہ ہمارے بھلے کی بات ہے
اس سوچ میں پڑ جاؤ گے؟ کہ دنیا کیا کہے گی اس سوچ میں پڑ جاؤ گی ( عورتیں ) کہ اگر ہم شریعت
کے مطابق پردہ کریں گی تو یہ جو بے پر دعورتیں آج کل پھر رہی ہیں ہمارے ملک میں بھی اور دنیا
میں بھی ہمیں دیکھ کے سمجھیں گی کہ بڑی دقیا نوسی عورتیں کہاں سے آگئیں۔تم خدا کی نگاہ میں
دقیا نوسی نہیں ہو۔جو خدا کا کہنا نہیں مانتیں وہ دقیانوسی ہیں۔وہ زمانہ جاہلیت کی باتیں کرتی ہیں۔تم تو ایک زندہ مذہب کی طرف منسوب ہونے والیاں اور زندہ تعلیم ، زندگی بخش تعلیم ، عرب توں کو
بلند کرنے والی تعلیم ، خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو بڑھانے والی تعلیم پر ایمان لانے والیاں ہو۔تمہیں
کیوں شبہات پڑ گئے ، تم کیوں شبہات میں مبتلا ہو گئیں۔جب شبہ کو ئی نہیں ہوگا جہاد ہو گا یعنی نفس
کو درست کرنا، پالش کرنا تا کہ خدا اور زیادہ پیار کرے۔خدا کی راہ میں مال خرچ کرتے ہوئے
یہ نہیں ڈرنا کہ ہم بھوکے مرنے لگ جائیں گے۔اپنے اوقات دینا خدا کی راہ میں۔اب یہاں
آگئے ہیں یہ بھی ایک جہاد ہے جو انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ اور جلسہ سالا نہ اور وقف زندگی اور
باہر جاکے انسانوں کی خدمت کرنا یہ سارا جہاد فی سبیل اللہ ہے۔اللہ فرماتا ہے أُولَبِكَ هُمُ الصّدِقُونَ
یہ لوگ ہیں جو اپنے اس دعوئی میں سچے ہیں کہ وہ ایمان لائے اللہ اور رسول پر لیکن جو یہ کہتا ہے
کہ میں اللہ اور رسول پر ایمان لایا لیکن شکوک و شبہات خدا پر اللہ کی وحدانیت پر بھی قائم ، اس
کی تعلیم پر بھی قائم ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوش اس کو نظر ہی نہیں آرہے اتنا اندھا ہے وہ
ایمان
کیسالا یا۔اس کو یہ نہیں پتا۔شہبے میں ہے کہ آیا یہ ہے نقش قدم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے یا
نہیں حالانکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نقشِ قدم وہ نقش قدم ہے جس پر چل کر انسان سیدھا خدا کی رضا
خطبات ناصر جلد ہشتم
ZAY
خطبہ جمعہ کے نومبر ۱۹۸۰ء ۷
کی جنتوں میں پہنچ جاتا ہے اسی زندگی میں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم محض اعلان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کو
اپنے دین کی اطلاع دیتے ہو کیا تم اللہ کو اپنے دین سے واقف کرتے ہو صرف یہ کہہ کے کہ ہم
ایمان لائے عمل کرو خدا تعالیٰ سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے۔یہ تو میں نے مختصر کیا ہے بڑی لمبی اس کی تفسیر اور بہت عظیم ان آیات کے معنی ہیں۔ایک
تو ہمیں یہ پتا لگا کہ دنیا میں کسی کو خدا تعالیٰ نے یہ حق نہیں دیا کہ کسی دوسرے کو دائرہ اسلام سے
خارج کرے۔صرف یہ حق محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے دیا اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حق
صرف ایک دفعہ استعمال کیا اور آپ نے یہ کہہ کے اسے استعمال کیا کہ
"جو شخص کسی ایسے شخص کو جو اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہے کافر کہے گا وہ خود کا فر ہو جائے گا
تو انہی آیات کے معانی کی عظمت کو قائم رکھنے کے لئے آپ نے وہ حکم دیا۔اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن کریم کے سمجھنے ، اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔جیسا کہ
میں نے بتایا جو میر امضمون اس اجتماع پر ہے اس کا پہلا باب اسے سمجھ لیں پھر انشاء اللہ اگلے باب
میں چلیں گے۔خطبہ ثانیہ سے قبل فرما یا :۔نمازیں جمع ہوں گی اور ممکن ہے مجھے اور آپ کو بھی شاید چند منٹ دیر ہو جائے وہاں پہنچنے
میں۔بہر حال انشاء اللہ جب میں پہنچوں گا شروع ہو جائے گا اجتماع۔مگر آپ خاموشی کے ساتھ
اور دعائیں کرتے ہوئے خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں پہنچیں اور دعائیں کرتے رہیں وہاں پہنچنے
کے بعد بھی۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )