پندرھویں صدی اقوام کے ایک ہوجانے کی صدی ہے

خطبات ناصر جلد ہشتم
ZAZ
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء
پندرھویں صدی اقوام کے ایک
ہو جانے کی صدی ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پچھلے دنوں میں نے بتایا تھا کہ زمانہ آگیا ہے کہ نوع انسانی کے سب افراد ایک قوم کی
طرح ہو جائیں اور سارے کے سارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔” سعادت مند لوگ ایک ہی مذہب پر اکٹھے ہو جائیں گے اور تفرقہ دور ہو جائے گا
اور مختلف قومیں دنیا کی ایک ہی قوم بن جائیں گی۔مختلف قوموں کے ایک قوم بن جانے کی تعلیم قرآن کریم نے دی ہے یعنی ایسی تعلیم دی ہے
کہ انسانی فطرت اسے قبول کرتی ہے اور سب انسان اگر وہ سمجھیں یا انہیں ہم سمجھا ئیں تو ہو نہیں
سکتا کہ اس تعلیم کے نور اور اس کے حُسن کے ماننے سے انکار کریں۔قرآن کریم کی ساری ہی تعلیم
ایسی ہے لیکن دو ایک موٹی موٹی باتیں اس وقت میں آپ کے سامنے رکھوں گا۔بنیادی بات یہ رکھی گئی انسان کے سامنے تعالوا إلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ
إلا الله (ال عمران:۶۵) اَلا نَعْبُدَ إِلَّا الله جو ہے وہ نوع انسانی کو ایک کرنے کا حکم ہے کہ

خطبات ناصر جلد هشتم
۷۸۸
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء
سارے کے سارے انسان ایک خدا کی پرستش کرنے لگیں۔سارے کے سارے انسان ایک خدا کی اس
وقت پرستش کرنے لگیں گے جب ایک خدا کی معرفت انہیں حاصل ہو جائیں گی۔سارے کے سارے
انسان خدائے واحد ویگانہ کی اس وقت پرستش کریں گے جس وقت خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کی
شناخت انہیں مل جائے گی اور یہ شناخت انسان
کو محمدصلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے طفیل ملی۔قرآن کریم
نے کھول کر خدا کی ذات کے متعلق اور اس کی صفات کے متعلق جہاں تک انسانی زندگی کا تعلق تھا
حقائق انسان کے سامنے رکھے جن انسانوں نے اسلام کی نشاۃ اولی میں اس حقیقت کو سمجھا ان کی
زندگی اور ان کی روح اور جسم میں سے ایک ہی آواز نکلتی تھی اَحَدُ اَحَدُ اور مولا بس۔خدا ہی خدا
ہے سب طاقتوں والا ، سب کچھ کرنے والا ، جو ہوا وہ بھی اسی نے کیا جو ہوتا ہے وہ بھی وہی کرتا ہے
جو ہو سکتا ہے وہ بھی اسی کے حکم سے ہو سکتا ہے۔اس پر تو گل کرنے والوں نے سینہ و دل میں اللہ کے
لئے حقیقی پیار رکھنے والوں نے دنیا کو یہ نظارہ بھی دکھایا کہ لاکھوں انسان ان پر قربان کر دیئے گئے
کیونکہ اس کا جب امر ہو تو قربان کر دی جاتی ہیں کا فرقو میں صداقت پر۔یرموک کے میدان میں
چار لاکھ سپاہی چالیس ہزار پر قربان ہو گئے اس معنی میں میں یہ قربانی کہہ رہا ہوں اس لیے کہ خدا
تعالی کا منشا یہی تھا کہ وہ ان لوگوں کی عزت کو قائم کرے اور ان لوگوں کے نصیب میں فتح ہو جو اس
واحد و یگانہ کی پرستش کرنے والے اور اُسی کے لئے زندگی گزارنے والے ہیں۔جس وقت انسان
کے بڑے حصہ نے طاقت کے ساتھ خدائی طاقتوں کا مقابلہ کرنا چاہا، طاقت کے ساتھ ان کی
طاقتوں
کو تباہ و برباد کر دیا گیا لیکن وہ جو اصل مقصد تھا کہ انسان خدا کا بندہ ہو کر زندگی گزارے
آہستہ آہستہ پورا ہوتا رہا۔اسلامی تاریخ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام مسلسل ترقی کرتا
چلا آ رہا ہے۔میں یہ فقرہ اس کے باوجود کہتا ہوں کہ پین میں ایک موقع پر شکست بھی ہوئی لیکن میں
سپین کی بات نہیں کر رہا میں تو دنیا کی بات کر رہا ہوں۔ساری دنیا میں ایک تسلسل کے ساتھ مجموعی
حیثیت میں اسلام ترقی کرتا چلا گیا اور محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جنہیں اور جن کے چند رفقاء کی
جماعت کو رد وسائے مکہ ، کسری و قیصر کی طاقت مٹادینا چاہتی تھی مٹائی نہیں گئی بلکہ أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَاتِي
الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا (الانبیاء : ۴۵) آہستہ آہستہ انہیں ترقی ملتی چلی گئی اور اللہ تعالیٰ نے جو

خطبات ناصر جلد هشتم
۷۸۹
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء
نتیجہ نکالا اس کے بعد وہ انسان کے سامنے آ گیا افَهُمُ الْغَلِبُونَ (الانبیاء :۴۵)
مسلسل ترقی دیکھنے کے باوجود تم سمجھتے ہو کہ مسلسل ترقی کرنے والے نا کام ہو جائیں گے
اور مسلسل تنزل راہوں کو اختیار کرنے والے کامیاب ہو جا ئیں گے۔عقل سلیم تو ایسا نتیجہ نہیں
نکالتی۔پھر جیسا کہ بتایا گیا تھا آخری زمانہ میں جو مسیح و مہدی علیہ السلام کا زمانہ ہے، وہ مسیح اور مہدی
جس کی اپنی کوئی ذاتی حیثیت نہیں بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جو غلام بھی ہے ، کامل مطیع بھی ہے،
آپ سے کامل طور پر پیار کرنے والا بھی ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتنی دعائیں لانے والا ہے کہ
امت محمدیہ کے کسی اور فرد نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ دعائیں نہیں لیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا
جرنیل بھی ہے ، جرنیل ہے خود شہنشاہ نہیں، ایک جرنیل ہے اپنے آقا کا اس زمانہ کے لئے اور یہ
خبر دی گئی تھی کہ اُس زمانہ میں ساری قو میں ایک ہو جائیں گی۔اس واسطے میں نے اعلان کیا
کہ میرے نزدیک ( جو میں دیکھ رہا ہوں ) پندرہویں صدی تمام اقوام کے ایک ہو جانے کی
صدی ہے اور تمام اقوام کے ایک ہو جانے کے یہ معنی ہیں کہ وہ تمام اقوام جو اسلام سے باہر ہیں
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گی جو مہدی کے ہاتھ میں ہے اور تمام وہ قومیں
جو اسلام کے اندر ہیں تمام تفرقے مٹا کر اور عداوتوں کو چھوڑ کر پیار اور عاجزی کی راہوں کو اختیار
کرتے ہوئے اس جھنڈے تلے جمع ہو جائیں گی۔نوع انسانی ایک قوم بن جائے گی۔یہ ہوگا یہ
ہوکر رہے گا۔بہت سے لوگ اسے آج ناممکن سمجھیں گے مگر دیکھنے والے دیکھیں گے اور مشاہدہ
کرنے والے مشاہدہ کریں گے کہ خدا نے جو بشارتیں دی ہیں وہ اپنے وقت پر ضرور پوری ہوں گی۔اقوام عالم کو جو ایک قوم بننا ہے اس کے لیے پہلا اصول یہ قائم کیا گیا کہ ”خدا ایک ہے“۔اس نے تمہیں پیدا کیا تمہاری جو بھی قابلیتیں، استعداد میں ہیں اسی کی عطا ہیں کس مقصد کے لیے
پیدا کیا اور مقصد یہ ہے کہ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات: ۵۷ ) اس کے
بندے بن جاؤ اور خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس زمانہ میں انسان اپنے مقصد حیات کو سمجھنے
لگے گا اور اس مقصد کے حصول کے لیے اپنی زندگی کے دن گزارے گا۔دوسرا اصول جو اسلام نے دنیا کے سامنے پیش کیا ، وہ یہ تھا کہ کامل مساوات انسانوں کے

خطبات ناصر جلد ہشتم
290
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء
درمیان قائم کی جائے کوئی قوم سپر (Super) اعلیٰ نہیں ہے۔ساری قو میں ایک جیسی حیثیت رکھتی
ہیں خدا تعالیٰ کی نگاہ میں ایک کسی عزت اور دین اسلام کی رو سے ایک ایسا احترام پانے والی ہیں۔قوم قوم میں کوئی فرق نہیں سارے بشر برابر ہیں (بشر کے معنی عربی میں مرد اور عورت کے ہیں )
عظیم اعلان یہ کہ بشر بشر میں فرق لیکن ارشاد باری ہوا۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمُ (الكهف : ۱۱۱)
محمد صلی اللہ علیہ وسلم جن کی عظمت خدا تعالیٰ نے یہ قائم کی کہ لَوْلَاكَ لَمَا خَلَقْتُ الْأَفُلَاكَ یہ
کائنات تیری خاطر پیدا کی گئی ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جس کو اللہ تعالیٰ نے سب انسانوں سے
بڑھ کر استعدادیں دیں کامل استعداد میں جو کسی اور کو نہیں دی گئیں۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جن
کے لیے خدا تعالیٰ نے ایسے حالات پیدا کر دیئے کہ ساری کی ساری استعدادیں آپ کی کامل نشو و نما
پاگئیں۔آپ کامل انسان بھی بنے ، آپ کامل بادشاہ بھی بنے ، آپ کامل آقا بھی بنے ، آپ کامل بادی
بھی بنے ، آپ کامل شریعت لانے والے بھی بنے ، آپ کامل طور پر عَلی خُلُقٍ عَظِيمٍ بھی ٹھہر۔سب اپنی جگہ درست لیکن آپ کے منہ سے خدا تعالیٰ نے یہ اعلان کروایا۔قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشر
مثلكم کہ بشر ہونے کے لحاظ سے مجھ میں اور تم میں اے مردو ! اور اے عورتو! کوئی فرق نہیں۔عظیم مساوات ہے اور اس کا ایک پہلو یہ ہے جو دوسری جگہ زیادہ واضح کیا گیا ہے وَلَا يَتَّخِذُ
بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ (آل عمران: ۶۵) یہ جو عدم مساوات انسانوں کے درمیان
ہے اس کی سب سے زیادہ بھیانک شکل انسانی تاریخ میں یہ ہے کہ مذہبی لحاظ سے بعض کو اربابا
من دُونِ اللہ کا درجہ دے دیا گیا اور بعض کو انسان نے اپنے فیصلے کے مطابق کم درجہ دے دیا
یعنی خدا تعالیٰ کا فیصلہ نہیں انسان کا اپنا ہی فیصلہ ہے۔اُس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اتنا خون خرابہ ہوا مذہب
کے نام پر کہ الامان حالانکہ اسلام نے کہا یہ تھا وَ لَا يَتَّخِذَ بَعْضًا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ - کوئی
انسان کسی دوسرے کو ( خدا کے علاوہ ) رب نہیں بنائے گا۔رب ایک ہی ہے۔جس کے معنے
تھے کہ کسی چیز کے حصول کے لیے اپنی کسی ربوبیت کے حصول کے لیے کسی انسان کے پاس نہیں
جائے گا نہ اس کے سامنے جھکے گا نہ اپنی تکالیف دور کرنے کے لیے اس کے اوپر بھروسہ کرے گا
وغیرہ وغیرہ لیکن بنا لیے انسانوں نے ارباب۔لیکن اب زمانہ آگیا کہ تمام وہ ارباب جو اللہ کے

خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۹۱
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء
علاوہ مذہبی دنیا میں بنائے جاتے تھے ان کا خاتمہ کر دیا جائے اور اسی کو ہمارے دلوں میں گاڑنے
کے لیے قرآن کریم نے اعلان کیا۔فَلَا تُزَكُوا أَنْفُسَكُمُ (النجم :۳۳) خود اپنے کو اور اپنوں میں
سے کسی کو پاکباز نہ قرار دیا کرو تا کہ وہ ارباب نہ بن جائیں۔فَلَا تُزَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ
اتَّقى (النجم :۳۳) اس بات کا فیصلہ کرنا کہ کون متقی ہے اور کون نہیں خدا کا کام ہے بندے کا
کام ہی نہیں ہے۔جب بندے کو یہ طاقت ہی نہیں دی گئی کہ کون پر ہیز گار ہے، کون خدا تعالیٰ کی
منشا کے مطابق اس کی تعلیم کے مطابق اپنی زندگی کے دن گزار رہا ہے اور کون نہیں ، بندے کا کام
نہیں کہ کہے فلاں متقی اور فلاں پر ہیز گار۔بڑی خرابیاں پیدا ہوئیں اور ہو رہی ہیں اس وجہ سے
فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُم یہ ایک ہی مضمون ہے جسے مختلف طرفوں سے خدا تعالیٰ نے ہمارے سامنے
پیش کر کے ہماری عقلوں میں چلا اور روشنی اور نور پیدا کیا ہے هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقُی قوموں کے
باہمی تعلقات تھے قرآن کریم کہتا ہے، کوئی قوم کسی قوم کو حقیر نہ سمجھے۔یو۔این۔اوکا ویٹو تو ختم کر
دیا گیا۔سپر پاورز (Super Powers) نہیں رہیں اس آیت کے بعد۔جب بنہیں خرابی پیدا
ہوئی۔جو خرابیاں دور کرنا چاہتے تھے، جن خرابیوں سے بچانا چاہتے تھے اس سے زیادہ خطر ناک
خرابیاں اس ویٹو پاور نے پیدا کر دیں اور اس تصور نے کہ بعض قو میں بعض دوسروں پر فوقیت
رکھتی ہیں۔اور تم میں سے کوئی دوسرے پر عیب لگا کر طعن نہ کیا کرے وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمُ (الحجرات: ١٢)
اپنے عیب ڈھونڈو اور خدا سے استغفار اور تو بہ کرو۔دوسروں میں
تمہاری آنکھ عیب دیکھتی کیوں ہے
؟ حضرت مصلح موعود نے اپنے بچوں کو ”آمین“ میں بہت سی دعائیں دی ہیں اور ان میں سب سے
پیاری دعا یہ ہے۔اور اس سے زیادہ پیاری ہمیں دعا نہیں دے سکتے تھے۔الہی خیر ہی دیکھیں
نگا ہیں دوسرے میں یہ نقص ہے اپنے نقائص دیکھو اور انہیں دور کرو تا کہ خدا کے حضور سرخرو
ہو سکو لا تَلْمِزُوا انفسكم عیب تلاش کرنے ، عیب منسوب کر دینے ، آپ ہی بنا لینے کہ تم میں یہ
عیب پایا جاتا ہے تم میں یہ عیب پایا جاتا ہے منع کیا اور وَلا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ (الحجرات: ١٢)
ہندو کے اثر کے نتیجہ میں یہ شروع ہو گیا تھا۔یہ جولاہا ہے، یہ موچی ہے، یہ فلاں ہے یہ فلاں ہے

خطبات ناصر جلد هشتم
۷۹۲
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عیب کو اس طرح بھی دور کیا موچی ہونا کوئی عیب نہیں لیکن جو شخص
خودموچی ہونے کو عیب سمجھتا ہے وہ گنہ گار ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنے
آباء واجداد کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے خدا کی لعنت ہے اس پر۔آپ نے یہ
نہیں فرمایا کہ جو موچی ہے اس پر خدا کی لعنت۔ہزاروں لاکھوں ہوں گے جن پر خدا کی رحمتیں
نازل ہوئیں۔خدا تعالیٰ کا دروازہ جو بھی کھٹکھٹاتا ہے کھولا جاتا ہے اس کے لیے۔لیکن جو شخص
خدا تعالیٰ کے اس حکم کو توڑتا ہے کہ قوم قوم میں فرق ہے اور معز زقو میں اور بعض ذلیل قومیں ہیں
اور خود ہی اپنے آپ کو ذلت والی قوم کی طرف منسوب کرتا ہے۔اپنے خیال میں اور پھر چاہتا ہے
کہ (ان) کی طرف منسوب نہ ہو اور ایک جھوٹ بولتا ہے اور ایسے لوگوں کی طرف منسوب ہوتا
ہے۔جس قوم سے وہ نہیں مغل بن جاتا ہے، کوئی پٹھان بن جاتا ہے، کوئی سید بن جاتا ہے، کوئی
کچھ بن جاتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا خدا کی لعنت ہے اُس پر آپ نے یہ نہیں
فرمایا کہ جو موچی ہے اس پر لعنت ہے یا جو جولاہا ہے اس پر لعنت ہے یہ تو پیشے ہیں۔کئی سید ہیں
جن کو زمانے نے مجبور کیا کہ وہ کپڑے بننے لگ جائیں وہ جوتوں کی دوکان کھول لیں ان کی ذات
تو نہیں بدل گئی اور سید ہو نا تو کوئی خوبی نہیں ہے جو پیدا کرے گا وہ سید القوم بن جائے گا جو نہیں
پیدا کرے گا وہ معز ز نہیں رہے گا۔اس زمانہ میں اس عظیم کام کے لیے کہ نوع انسانی کے دل خدا اور
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جیتے جائیں پیار کے ساتھ محبت کے ساتھ اللہ اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نور
اور حسن دنیا کے سامنے پیش کر کے، اس کے لیے عیسی اور مہدی نے آنا تھا۔مسیح موعود مہدی معہود
تشریف لے آئے اور ہم نے علی وجہ البصیرت ان نشانوں کو سچا پا کر جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے
مہدی علیہ السلام کے لیے مقرر کیے تھے مہدی علیہ السلام پر ایمان لائے۔ہم ایمان لائے ہیں
مہدی پر اس وجہ سے اور ایمان لانے کے بعد جن برکات کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت کو
بشارت دی تھی کہ مہدی سے وابستہ ہیں، ان کا نظارہ ہماری آنکھوں نے دیکھا، ہمارے دماغ نے
سمجھا ، ہمارے دل نے محسوس کیا ، ہمارے سینوں میں ظلمات دور ہو کر نور بھر گیا۔ہم نے کہا یہی
ہے وہ شخص۔آپ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مہدی اسلام سے سب بدعات

خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۹۳
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء
نکال کر خالص اور کھرا اسلام دنیا کے سامنے پیش کرے گا اور اس کا ایک نتیجہ یہ بھی ہوگا کہ بعض
نادان کہیں گے کہ اس نے ایک نیا مذہب بنالیا ہے۔یہ وہ تو نہیں جو میرے آباء واجداد
بتاتے رہے ہیں۔یہ بھی دیکھ لیا ہم نے۔مہدی علیہ السلام پر ایمان لا کر میں نے اور آپ نے کیا
پایا۔حضرت مہدی علیہ الصلوۃ والسّلام نے ہمیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملایا ، مہدی سے ہم نے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم پایا۔میں ۱۹۷۰ ء میں افریقہ گیا۔مغربی افریقہ میں ایک ملک ہے سیرالیون۔وہاں کے ایک
سیاسی لیڈر جو ایک وقت میں نائب وزیر اعظم بھی رہے اُس وقت ان کی پارٹی برسر اقتدار نہیں
تھی۔ایک ریسیپشن (Reception) میں انہوں نے تقریر کی وہ سیرالیون میں سب سے
بڑے مقر ر سمجھے جاتے ہیں اور اس تقریر میں انہوں نے یہ کہا ، ہر تین فقرے کے بعد کہتے تھے کہ
میں احمدی نہیں لیکن جو حقیقت ہے اسے میں جھٹلا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا احمدی مبلغین کے آنے
سے قبل اگر کسی مجلس میں اسلام کے متعلق کوئی بات شروع ہوتی تو ہماری گردنیں شرم کے مارے
جھک جاتی تھیں ہمیں اسلام کا کچھ پتہ نہیں تھا۔پھر یہ لوگ آئے ان سے ہم نے اسلام سیکھا، اسلام
کے حسن سے ہم شناسا ہوئے ، ہم واقف ہوئے ، اسلام کا نور ہم نے مشاہدہ کیا، خدا تعالیٰ کے
نشان ہم نے دیکھے یہاں ان کے ذریعے سے اور اب یہ حال ہے کہ اگر کسی مجلس میں اسلام کا ذکر
شروع ہو تو ہم فخر کے ساتھ گردن اونچی کرتے اور گفتگو شروع کرتے ہیں اسلام کے متعلق اور
انہوں نے بہت سے نشانوں کا بھی ذکر کیا۔اس تفصیل میں مجھے جانے کی ضرورت نہیں۔یہ تو جو
ہمارے ہمسایہ ہیں انہوں نے بھی دیکھا۔ہم علی وجہ البصیرت مہدی علیہ اسلام کے احسانوں کو
جانتے ہیں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوئی معمولی وجود تو نہیں ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ربّ دو جہان
نے یہ اعلان کیا تھا کہ دو ان کو اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ (ال عمران : ٣٢)
خدا سے پیار کرنا ہے میری اتباع کرو۔اس عظیم شخصیت ، اس عظیم رسول، اس خاتم النبین سے
ہمارا واسطہ قائم کر دیا مہدی نے۔اتنابڑا احسان کیا ہم پر اوروہ جو خدا کو بھول کر ادھرادھر قبروں پر
سجدہ کرنے والے، پیروں کی پرستش کرنے والے، دولت کے پیچھے دوڑنے والے، دولت کو خدا

خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۹۴
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء
سمجھنے والے، سیاسی اقتدار کے سامنے گردن جھکانے والے تھے، ہمیں ساری ان چیزوں سے چھڑا
کے خدا تعالیٰ کی عظمت اور اس کا جلال جو تھا اور اس کے جمال کے جلوے جو تھے ہماری زندگیوں
میں مہدی نے دکھا دیئے۔ہمیں مہدی نے محمدصلی اللہ علیہ وسلم ملائے اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم
نے ہمیں خدا سے ملا دیا۔ایک زندہ مذہب ہمیں ملا اسلام، ایک زندہ شریعت ہمیں ملی قرآن ، ایک
زندہ نبی ہمیں ملا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ایک زندہ خدا ہمیں ملا اللہ ، جو تمام صفات حسنہ سے متصف
ہے اور ہماری زندگیوں میں اس کے جلوے نظر آرہے ہیں۔دنیا کی کون سی طاقت ہے جو ہمارا
رشتہ اس مہدی سے قطع کر سکے۔کئی ہیں جو زور لگاتے ہیں لگائیں گے۔خدا آزما تا بھی ہے،
امتحان بھی لیتا ہے مگر آپ میں سے ہر شخص کو اپنے رب کریم سے عہد کرنا چاہیے کہ اے خدا ادھر کی اُدھر
ہو جائے ، دنیا میں قیامت آ جائے تیرا دامن ہم نہیں چھوڑیں گے اور تیرے محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کے نقش قدم کے علاوہ اور کوئی نقوش قدم ہمارے لئے نہیں ہیں جن کے اوپر ہم چلیں۔اگر یہ نہیں ،
اگر زندہ خدا کے زندہ جلوے نہیں ہماری زندگیوں میں، تو یہ زندگی رہنے کے قابل نہیں ہے۔پھر
زندہ رہ کر ہم نے دنیا میں کیا کرنا ہے۔زندگی کا تو مزا ہی اب آیا ہمیں کہ مہدی علیہ السلام کے
ذریعے ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مل گئے جنہوں نے اپنی تعلیم کے ذریعے ، اپنی دعاؤں کی
وجہ سے، اپنے اُسوہ کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ سے ملا دیا۔وہ عظیم اللہ ہمارے بچوں سے ذاتی تعلق
رکھتا ہے۔چھوٹے چھوٹے بچے جن کو ابھی کچھ پتہ بھی نہیں ان کو سچی خوا ہیں آنے لگ گئیں۔عظیم
باتیں وقت سے پہلے بتا دیں اور وقت پر پوری ہو گئیں۔عظیم طاقتوں والا ہے، انہونی کو پورا
کر دیتا ہے۔انہونی باتوں میں سے چھوٹی سی بات ابھی میں بتادوں بالکل ایک چھوٹی سی ہزاروں
میں سے۔ابھی اس سفر میں ایک احمدی دوست تھے نئی شادی ہوئی تھی بچہ ہونے والا تھا۔انہوں
نے مجھ سے پوچھا میں نے لڑکے کا نام رکھ دیا (ویسے ہی رکھ دیا لڑکے کا نام) کہنے لگے اگر لڑ کی ہوئی
میں نے کہا میں ایک نام رکھ چکا ہوں۔لڑکی ہوئی تو آپ رکھ لینا۔پیدائش سے دوماہ پہلے لندن کی
لیڈی ڈاکٹرز نے اس کو کہا کہ تیری بیوی کے پیٹ میں لڑکی ہے اب اس لئے انہوں نے ٹیسٹ ویسٹ
نکالے ہیں پتہ لگ جاتا ہے وہ دعویٰ کرتے ہیں پتہ لگ جاتا ہے بچہ، بچی کا۔اس کے دوستوں نے

خطبات ناصر جلد هشتم
۷۹۵
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۰ء
کہا کہ اب تو بڑی پکی بات ہو گئی تم حضرت صاحب سے کہو کہ نام بدلیں لڑکے کی بجائے لڑکی۔اس نے کہا نہیں میں نے تو نہیں کہنا جو رکھ دیا بس رکھ دیا اور دو مہینے لیڈی ڈاکٹر ز اپنے پیشے اور
مہارت اور تجربے کے گھمنڈ پر اور نئی تحقیق کی وجہ سے کہتی رہیں کہ اس کے پیٹ میں لڑکی ہے
اور میں ابھی وہیں تھا اس کے بچہ پیدا ہوا اور وہ لڑکا تھا۔خدا تعالیٰ تو پیدائش سے پانچ گھنٹے پہلے
بھی لڑکی کولڑ کا بنا سکتا ہے اور دلیل اس کی یہ ہے کہ پیدائش کے بعد بھی بہت ساے لڑکے لڑکیاں
بن جاتے ہیں۔یہ اسی واسطے اللہ تعالیٰ کرتا ہے کہ وہ انسان کو بتائے کہ جو میری مرضی ہو وہ ہوتا
ہے۔اسی واسطے ہوتا ہے۔سینکڑوں ہزاروں نشان اللہ تعالیٰ نے ہماری زندگی میں دے دیئے۔میں تو بڑا عا جز انسان
ہوں لیکن جس کی غلامی میں آگیا اور جس کے دامن کو پکڑا مہدی کے ذریعے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان
کا اللہ تو عاجز نہیں ہے وہ تو بڑی طاقتوں والا، بڑے غلبہ والا ، اس نے تو ، ( تاریخ کو دیکھیں
آپ ) ایک دنیا جہان کو تہ و بالا کر دیا اپنے نیک بندوں کے لئے ، چند ایک کے لئے بہتوں کے
او پر اپنے غصہ کا اظہار کر دیا۔مگر انسان تو کسی پر غصہ نہیں کرتے ہم تو یہ دعائیں کرتے ہیں کہ اے
خدا! اس زمانہ میں جیسا کہ تو نے کہا تیرا قہر کسی پر نازل نہ ہو۔سب کو تیرے جمال کے جلوے
تیری وحدانیت کی طرف اور تیرے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لے آئیں اور دنیا ایک قوم بن
جائے۔اے خدا ! ہماری زندگیوں میں بھی ایسے آثار ظاہر ہونے شروع ہو جائیں۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۷ ستمبر ۱۹۸۲ء صفحه ۲ تا ۵)

آج 10 میں سے 10 باقی