جلسہ سالانہ کے مہمانوں کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۹۷
خطبه جمعه ۲۱ /نومبر ۱۰
١٩٨٠ء
جلسہ سالانہ کے مہمانوں کی خلوص نیت سے
خدمت کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں
خطبه جمعه فرموده ۲۱ رنومبر ۱۹۸۰ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔سورۃ الحجرات میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے قَالَتِ الأَعْرَابُ أَمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ
قُولُوا اسْلَمْنَا (الحجرات : ۱۵) کہ بعض ایسے مسلمان ہیں جو ایمان کا دعوی کرتے ہیں لیکن ان
کے دل ایمان سے خالی ہیں، اس لئے انہیں ایمان کا دعوی نہیں کرنا چاہیے لیکن اللہ تعالیٰ کی طرف
سے انہیں یہ اجازت ہے کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان کہہ لیا کریں اگر چاہیں۔سوال پیدا ہوتا تھا کہ وہ مومن کون سے ہیں اور ان کی بنیادی علامات کیا ہیں کہ جن کے دل اللہ تعالیٰ
کے نزدیک ایمان سے خالی نہیں بلکہ ایمان سے بھرے ہوئے ہیں۔چنانچہ اسی سورۃ کی اگلی آیت
( سولہویں ) جو ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ وہ کون سے مومن ہیں جن کے دل اس کے
نزدیک ایمان سے پر ہوتے ہیں۔فرما یا اِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ
يَرْتَابُوا وَ جَهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللهِ أُولَبِكَ هُمُ الصُّدِقُونَ (الحجرات : ١٢)
مومن وہ ہوتے ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں یعنی وہ دعوی کرتے ہیں کہ ہم
اللہ اور رسول پر ایمان لائے اور پھر اس کے بعد کسی قسم کے شک اور شبہ میں مبتلا نہیں ہوتے اور
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۹۸
خطبه جمعه ۲۱ نومبر ۰
١٩٨٠ء
اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ذریعہ سے اللہ کے رستہ میں جہاد کرتے ہیں۔یہی لوگ اپنے
دعوی ایمان میں خدا تعالیٰ کی نگاہ میں سچے ہیں اُولبِكَ هُمُ الصّدِقُونَ۔یہاں بچے اور حقیقی مومنوں
کی دو بنیادی صفات بیان کی گئی ہیں۔ایک علامت تو یہ ہے کہ ثُمَّ لَم يَرْتَابُو اسی شک اور شبہ میں نہیں رہتے۔کس چیز کے متعلق
شک اور شبہ؟ اللہ تعالیٰ نے جو یہ عظیم کتاب اتاری ایک عظیم رسول محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم پر ، تو
اس میں اصولی طور پر ہمیں دو چیزیں نظر آتی ہیں۔ایک بیان ہے اللہ اور اس کی صفات کے متعلق
اور ایک بیان ہے انسان کے نفس اور انسان کی جو روحانی ترقیات کے لئے ضروری چیزیں تھیں یا
ضروری اشیاء تھے یا ضروری اعمال تھے ان کے متعلق ، جن وقتوں پہ وہ اعمالِ صالحہ بن جاتے ہیں
ان کے متعلق بڑی تفصیل سے بیان کیا اسے اور اس کا دوسرا حصہ یہ تھا کہ اگر اعمالِ صالحہ بجالا و
گے اور تمہارے اعمال مقبول ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ اسی دنیا میں تمہارے لئے روحانی جنتوں کا
انتظام کرے گا اور تم خوف و خطر سے آزاد ہو کر خدا تعالیٰ کی راہ میں اس کی رضا کے حصول کے
لئے آگے ہی آگے بڑھتے چلے جاؤ گے۔اللہ پر ایمان کا دعویٰ کرتے ہوئے بھی شکوک اور شبہات
ہو جاتے ہیں۔مثلاً اس کو قادر مطلق بھی سمجھنا اور اس کے علاوہ کسی اور کو اپنی تکلیفوں کو دور کرنے کا
یا اپنی خواہشات کو پورا کرنے کا ذریعہ بھی بنانا۔اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا وَ مَا يُؤْمِنْ اَكْثَرُهُم بِاللهِ اِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُونَ (يوسف : ۱۰۷)
ایمان بھی ہے اور شرک بھی ہے ایک ہی ساتھ۔شک میں پڑ گئے نا کہ محض تو کل کافی نہیں ، تو کل باللہ
کافی نہیں قبر پہ بھی سجدہ کر لینا چاہیے ، ناجائز پیسے دے کر بھی اپنا کام بنوالینا چاہیے، جھوٹ بول کر
اپنی حفاظت کا ذریعہ ڈھونڈنا چاہیے وغیرہ وغیرہ ہزار قسم کے شرک بیچ میں آجاتے ہیں۔شرک
اس وجہ سے آتا ہے کہ تو گل نہیں ہوتا اللہ تعالیٰ پر پورا۔شبہ ہوتا ہے پتا نہیں خدا ہمیں ہمارے حق
دلوا بھی سکتا ہے یا نہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا ایک دفعہ ایک دوست نے لکھا کہ ایک شخص پر قتل کا ،
قتل ہوا تھا کوئی، قاتلوں کے نام بھی بیچ میں آئے کوئی معصوموں کے نام بھی آجاتے ہیں ، غلط
فہمیاں بھی ہو جاتی ہیں پیدا۔کہ میرا عزیز جو ہے وہ بالکل بے گناہ ہے لیکن قتل کے مقدمے میں
خطبات ناصر جلد ہشتم
۷۹۹
خطبه جمعه ۲۱ نومبر ۰
١٩٨٠ء
ملوث ہو گیا ہے اور سیشن جج نے پھانسی ، پنجاب کے ہائی کورٹ نے پھانسی، سپریم کورٹ نے
پھانسی۔گورنر نے ہماری اپیل رد کر دی اور اب ہم پریذیڈنٹ صاحب کے پاس اپیل کر رہے
ہیں اور وکلا کہتے ہیں کہ آج تک تاریخ میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا کہ ان حالات میں صدر مملکت
اس قسم کی اپیل کو منظور کر لے۔اتنا بھیا نک انہوں نے نقشہ کھینچا ہوا تھا اپنے خلاف کہ میرے
دماغ میں پہلا خیال جو آیا وہ غلط تھا۔دماغ میں یہ فقرہ بنا کہ ان حالات میں پھر جو اللہ تعالیٰ چاہتا
ہے اس کی رضا پر راضی رہو۔تو اس وقت مجھے خدا کے فرشتے نے جھنجھوڑا کہ اپنے ایک احمدی کو تم
اس وقت یہ سبق دینا چاہتے ہو کہ اس کی زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آسکتا ہے جب خدا تعالیٰ بھی
اس کی مدد نہیں کر سکتا۔خیر میں کانپ اٹھا، بڑی استغفار کی اور ان کو میں نے یہ لکھا کہ دعائیں کرو
میں بھی دعا کروں گا۔خدا تعالیٰ کے سامنے تو کوئی چیز انہونی نہیں ہے۔جو وہ چاہتا ہے کرتا ہے۔میرا خط چلا گیا۔کوئی دس پندرہ دن کے بعد ان کا خط آیا کہ وہ چُھٹ کے ہمارے گھر آ گیا ہے۔تو
قرآن کریم نے تو اعلان کیا تھا۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق: ۴)
ایک اور دوست ہیں اچھے بڑے زمیندار وہ اسی طرح کسی کیس میں ملوث ہوئے۔ان کا
پرچے میں نام آ گیا۔ان کے گھر سے بڑی فکر مند اُن کی اہلیہ صاحبہ آئیں اور بار بار کہیں دعا
کریں ضمانت پر رہا ہو کے گھر آجائیں۔بہت پیچھے پڑی رہیں۔میں نے کہا دعا کریں گے۔میں
نے دعا کی تو مجھے بتایا گیا کہ ضمانت پر رہا ہو کے گھر نہیں آئیں گے بری ہو کے آجائیں گے۔دوسری دفعہ آئیں تو میں نے انہیں کہا ضمانت کی ساری کوششیں چھوڑ دو پندرہ دن مہینہ ڈیڑھ مہینہ
لگ جائے ضمانت پہ یہ شخص رہا نہیں ہوگا بری ہوگا اور انہوں نے میرے کہنے کے باوجود بڑی
کوششیں کیں ادھر ادھر سے۔ساری کوششیں ناکام۔ضمانت پر رہا نہیں ہوئے بڑی ہو کے آگئے
گھر میں۔تو خدا تعالیٰ جو ہر قسم کی طاقتیں رکھنے والا ہے جو تد بیر اس نے بتائی ہے جو جائز طریقہ ہے
کام کا اس سے نہیں روکتا وہ لیکن خدا کو چھوڑ کر نا جائز طریقوں کی طرف رجوع کرنا یہ شرک ہے۔ایمان باللہ بھی ہے اور مشرک بھی ہے۔قرآن کریم نے اعلان کیا ہے وَمَا يُؤْ مِنْ أَكْثَرُهُمْ بِاللهِ
خطبات ناصر جلد ہشتم
خطبه جمعه ۲۱ نومبر ۱۹۸۰ء
إِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُونَ (یوسف: ۱۰۷) تو خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی صفات کے متعلق دل میں
کوئی شبہ نہ رہے۔ایک اس قدر کامل ذات اور صفاتِ حسنہ سے متصف ذات کہ انسانی دماغ تو
اس کی محاورہ ہے ہمارا، گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔اتنی قدرتوں کا مالک ہے، اس کو خوش رکھو۔اس
زندگی میں آزمائشیں بھی ہیں دکھ بھی ہیں۔قانون دوسرا بھی چل رہا ہے مگر ہر دکھ کو وہ آرام میں
تبدیل کر دیتا ہے۔اب ۷۴ء میں بڑا دکھ پہنچا جماعت کو کوئی شک نہیں۔میں نے کہا تھا ہنستے رہو
اس لئے کہ ہماری ہنسی کا سر چشمہ یہ بشارت ہے کہ یہ زمانہ غلبہ اسلام کا زمانہ ہے۔اس سے بڑی
اور کیا خوشخبری ہمیں مل سکتی ہے اور جماعت نے ہنستے ہوئے مسکراتے ہوئے وہ زمانہ گزار دیا اور
ہر لحاظ سے اس قدر ترقی کی ہے کہ دنیوی لحاظ سے دنیا دار نگاہ دیکھتی اور حیران ہوتی ہے۔پھر لوگ ایک اللہ پر ایمان لاتے ہیں۔خدا نے قرآن کریم میں کہا کہ اس زندگی کے بعد
دوسری زندگی ہے اور اس کے متعلق شہے میں پڑ جاتے ہیں۔کئی ہیں کہتے ہیں، ” ایتھے جنے مزے
اڑانے نے اڑالو پتا نئیں اگے ملنا اے یا نئیں ملنا۔اگر شہبے میں ہو تو پھر خیر نہیں ملے گی آگے
جائے۔کیونکہ ایمان کی شرط یہ ہے کہ ہر قسم کے شبہے سے پاک ہو وہ ایمان اور اگر سوچیں تو یہ
دو چار میں نے لی ہیں اور بھی بہت ساری باتیں ہیں۔بنیادی چیز یہ ہے کہ جو عالم الغیب خدا ہے
خدا ہی عالم الغیب ہے نا، ہم تو نہیں غیب کی باتیں جاننے والے، وہ مستقبل کے متعلق بھی ہیں اور وہ
حال کے متعلق بھی ہیں غیب کی باتیں۔مستقبل کے متعلق جو باتیں ہیں ان میں اُخروی زندگی بھی
ہے۔اس میں اس صدی میں غلبہ اسلام بھی ہے۔اس میں انسان کے لئے یہ بشارت بھی ہے کہ جو
ایک دوسرے کو خدا کی نافرمانی کرتے ہوئے اس کے غضب کے نیچے آ کر ہلاک نہیں کر لیں گے
وہ سارے کے سارے جو ہیں وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہو جا ئیں گے اور
امن اور سکون اور بشاشت اور خوشحالی کی زندگی گزارنے لگیں گے۔یہ مستقبل کی بات ہے۔مجھے
کئی جگہ کہنا پڑا کہ تم سمجھو گے میں کوئی پاگل آ گیا ہوں
تمہارے سامنے ایسی باتیں کرتا ہوں
یورپ کے لوگوں کو مگر یہ یاد رکھو، لکھ چھوڑ وتم تمہارے سامنے نہیں تو تمہارے بچے گواہی دیں گے
کہ جو میں کہہ رہا ہوں وہ سچی بات کہہ رہا ہوں۔قرآن کریم میں قرآن کریم پر ایمان۔قرآن کریم
خطبات ناصر جلد هشتم
۸۰۱
خطبه جمعه ۲۱ نومبر ۰
١٩٨٠ء
بھی اتنی زبر دست پیشگوئیاں ہر زمانے کے لئے ، ہاں یہ میں غیب جو ہے وہ حال کا ہے اس طرح کہ
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سینکڑوں میل دور نقشہ خدا نے دکھا دیا ان کو جنگ کا اور وہاں سے
انہوں نے آواز دی سالا رکو کہ یہ اس طرح تبدیلی کر اپنی صفوں میں ورنہ خطرہ ہے اور کئی سومیل پر
اس سردار نے حضرت عمر کی آواز سنی اور وہ تبدیلی کی اور وہ جنگ جس کے متعلق خیال تھا کہ کہیں
ہار نہ جائیں وہ شکست سے وہ فتح میں تبدیل ہوگئی۔یہ حال کا غیب تھا نا۔کئی سومیل کے اوپر وہ نقشہ
دکھا دیا۔تو غیب صرف مستقبل کا نہیں بلکہ حال کا غیب بھی ہے۔پھر اتنی بشارتیں جو دی گئی ہیں ان میں شک کرنے لگ جاتے ہیں۔یہ جو ہم مثلاً جماعت احمد یہ
ہے ہمارا یہ ایمان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وسلم نے امت محمدیہ کے لئے جو عظیم بشارتیں
دیں کہ ایک روحانی فرزند اور آپ کا نائب پیدا ہو گا جس کے ذریعے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
قوت قدسیہ کے نتیجہ میں اسلام کو غالب کیا جائے گا اور ہمارا یہ ایمان ہے کہ ہم ان کی جماعت میں
ہیں دنیا نہیں ابھی سمجھتی۔ان کا نہیں ایمان لیکن ہمارا تو ہے نا۔تو یہ دعویٰ کہ ہمارا ایمان بھی ہے اور ہمیں شک بھی ہے کہ پتا نہیں ایسا ہوتا بھی ہے یا نہیں۔کیسے نہیں ہوگا۔جب خدا نے یہ کہا اللہ پر ایمان، رسول پر ایمان، اللہ کی ذات وصفات جوجلوے
اس کے ظاہر ہونے ہیں ان کے اوپر ایمان بغیر شک اور شبہ کے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
ذریعے نوع انسانی کی بہبود کی خاطر ان کے اعمال میں صلاح اور نیکی اور تقویٰ پیدا کیا گیا، اس کے
متعلق جو ہیں ان کے اوپر ایمان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل کئے بغیر آپ کے نقش قدم پر چلے
بغیر تقویٰ کی کوئی راہ نہیں ہے۔وہی ہے ایک راہ اور ولكن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمُ (الحج: ٣٨)
خدا تعالیٰ کو تو تقویٰ پسند ہے پھر انعام اس سے حاصل کر لو۔تو بہت ساری ہیں چیزیں لیکن اصل یہ ہے کہ اللہ کی ذات اور صفات کا جو بیان ہمارے
لئے وہ غیب ہے۔خدا ہمیں نظر نہیں آتا اس کی صفات کے جلوے بعض کو نظر آتے ہیں بعض وہ بھی
نہیں پہچانتے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمتوں کو، آپ کی رفعتوں کو، آپ کی بزرگی کو،
آپ کے حُسن کو اور نور کو کون پہچانتا ہے یعنی ساری دنیا تو نہیں اس وقت پہچان رہی۔جو غیر مسلم
خطبات ناصر جلد ہشتم
۸۰۲
خطبه جمعه ۲۱ / نومبر ۱۹۸۰ء
یورپ وغیرہ کے نہیں پہچان رہے تو ہمیں بتایا گیا کہ پہچانے لگیں گے وہ۔تو یہ بھی زمانہ اب محد صلی اللہ
علیہ وسلم کا زمانہ شروع ہو گیا۔یہ ایک تو ہے کہ غیب کوئی نہیں ، کوئی شک نہیں جو کہا گیا وہ پورا ہوگا۔جو خدا ہے، جس طرح خدا کی وحدانیت کو اور اس کی قدرتوں کو، اس کے غلبہ کو، اس کی عزتوں کے
سر چشمہ اور منبع کو انسان کے لئے ، قرآن کریم نے کہا، تم عزت چاہتے ہو فطرتِ انسانی میں ہے
معز ز بننا، قرآن کریم نے اس کو تسلیم کیا اگر عزت چاہتے ہوتو یا درکھو کہ حقیقی عرب تیں خدا تعالیٰ سے
ملا کرتی ہیں۔دنیا والے جو ہیں وہ عرب تیں نہیں دیا کرتے کبھی دیتے ہیں ایک دن اگلے دن چھین
لیتے ہیں مگر وفادار ہے اگر کوئی ہستی انسان کے لئے تو وہ اللہ کی ذات ہے۔دوسری صفت بچے ایمان کی بتائی گئی ہے جہاد۔جہاد اپنے صحیح ، بچے اور وسیع معنی میں بہت
سے پہلو رکھتا ہے لیکن اصل جہاد یہ ہے کہ ایک مقصودِ زندگی ہے ہمارا اور وہ یہ ہے خدا کو پالینا اور
اس کی رحمت کے سایہ تلے اپنی زندگی گزارنا ، اس کا ہو جانا، اس کے دامن کو پکڑنا اس مضبوطی کے
ساتھ کہ کوئی دنیوی طاقت اس دامن کو ہمارے ہاتھ سے چھڑا نہ سکے۔تو وصلِ الہی ، رضائے الہی
اس کا عبد بن جانا یہ ہماری زندگی کا مقصد ہے اور جہاد کہتے ہیں اس مقصد کے حصول کے لئے
کوشش اور سعی کرنا، اپنا سا زورلگا دینا کہ ہمیں یہ مقصد حاصل ہو جائے۔خدا کہتا ہے کبھی اپنے اموال دو
میری راہ میں۔اموال دے دو اسی نے دیئے تھے وہ رکھتا بھی نہیں کئی دفعہ میں پہلے کہہ چکا ہوں
خدا کہتا ہے کہ کبھی میں کہتا ہوں اپنی طاقتیں جو ہیں وہ میری راہ میں خرچ کر دو کبھی میں کہتا ہوں
اپنی جان جو ہے وہ میری راہ میں خرچ کر دو۔کبھی میں کہتا ہوں اپنی عقل اور فراست کو فراست کی
نشوونما کو اس کی انتہا تک پہنچاؤ اور پھر میرے قدموں میں لا کے ڈال دو۔تو مالوں اور جانوں اور
نفسوں کو مع ان کی تمام طاقتوں کے خدا کی راہ میں خرچ کرنے کا نام جہاد ہے اور جہاد کا ایک چھوٹا
ساحصہ یہ بھی ہے۔بہت وسعتیں ہیں یعنی انسان کا اپنا کچھ نہ رہے سب کچھ خدا کا ہو جائے۔اس زمانہ میں ایک منظم جدو جہد غلبہ اسلام کی شروع ہے۔غلبہ اسلام کی اس جدو جہد کی بنیاد
ہے تربیت جماعت یعنی جماعت میں جو داخل ہوتے ہیں نئے احمدی ان کی ، جو پرانے ہیں ان کو
تربیت کے جس مقام پہ پہنچے ہیں اس پر قائم رکھنا، کوشش کرنا کہ وہ اور رفعتوں کو حاصل کریں۔
خطبات ناصر جلد هشتم
۸۰۳
خطبه جمعه ۲۱ /نومبر ۰
١٩٨٠ء
بچے پیدا ہوتے ہیں، بچپن سے ہی ہم کہتے ہیں ان کی تربیت کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ان ساری چیزوں پر بڑا زور دیا اور لنگر پر یعنی مہمان یہاں آئیں اور مرکز میں خدا اور رسول کی
باتیں سنیں اور مرکز میں آکر جو ایک سال کے زمانہ میں خدا تعالیٰ کی نعمتیں جماعت نے حاصل
کیں، جو اس کی معجزانہ فتوحات، ڈنڈے اور تلوار کے ساتھ یا رائفل اور ایٹم بم کے ساتھ نہیں بلکہ
جو پیار سے دل جیتے گئے ، جو مساجد بنائی گئیں، جو بنی نوع انسان کو خدا تعالیٰ اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم
کی طرف لانے کے لئے ان کی اپنی زبانوں میں تراجم کر کے قرآن کریم کا نور اور حسن پیش
کرنے کی کوشش کی گئی ، وہ باتیں سننے کے لئے یہ جلسہ ہے۔دعائیں ہوتی ہیں، ایک اس کی اپنی
فضا ہے ، ذکر الہی ہے ، اطمینانِ قلب ہے الا بذکرِ اللَّهِ تَطْمَينُ الْقُلُوبُ (الرعد: ٢٩)
جلسہ سالانہ کی افادیت اتنی زیادہ ہے اور اسی وجہ سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ی لنگر کا ہی حصہ ہے نا ایک خاص وقت میں سال میں جلسہ سالانہ کا روپ دھار لیتا ہے اور جب سے
لنگر
کی طرف جماعت نے توجہ دی تو مہمانوں کی کثرت آنے لگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
تو مہمان کا اتنا خیال رکھتے تھے کہ اگر کوئی یوپی سائیڈ (Side ) کا مہمان آجائے اور اس کو تمبا کو
اور پان کھانے کی عادت ہو تو آدمی بھیجتے تھے ایک مہمان کے لئے ، قادیان میں
تو یہ چیز میں نہیں ملتی
تھیں، جو بٹالے سے یا اس سے بھی پرے سے اگر ضرورت پڑے تو وہاں سے اس کے لئے لے
کے آتا تھا کہ مہمان کو تکلیف نہ ہو۔یہ تو ہماری ذمہ داریاں ہیں جو مرکز میں ہیں۔جو باہر سے
آنے والے ہیں ان کی ذمہ داری اپنی ہے جس کا احساس ہے انہیں۔میں جلسہ سالانہ کا افسر بھی
رہا ہوں۔ایک بڑا ہی پیارا واقعہ میرے مشاہدہ میں آیا ایک افتتاحی تقریر میں۔کاموں میں سے
وقت نکالا افسر جلسہ سالانہ تقاریر جلسہ کم ہی سن سکتا ہے، ذمہ داریاں دوسری ہیں اس کی۔افتتاحی تقریر میں میں آیا ہوا تھا ادھر ہمارے دار الصدر میں ہی اس وقت جلسہ تھا تو غالباً سکول کے
اس میں تھا ہاں یہ جو ہمارا تھا نصرت گرلز ہائی سکول اس کے میدان میں۔اس وقت تعداد کم تھی۔میں باہر نکلا تو میں نے دیکھا ایک کراچی کے لکھ پتی، ہاتھ میں انہوں نے پکڑا ہوا پنا سوٹ کیس اور
وہ چلے آرہے ہیں۔تو ان کی ہیئت سے میں سمجھا کہ ان کا کوئی انتظام نہیں یہاں ابھی۔میں نے کہا
خطبات ناصر جلد ہشتم
۸۰۴
خطبه جمعه ۲۱ / نومبر ۱۹۸۰ء
آپ نے کہیں لکھا ہمیں۔کوئی انتظام آپ کا ہوا ہے۔کہتے ہیں میں نے تو نہیں لکھا۔میں نے کہا
پھر چلیں میرے ساتھ۔میں ایک گھر میں گیا اپنے ہی بھائیوں کے، دوسرے میں گیا۔ایک جگہ
ایک چھوٹی سی کوٹھڑی شائد ۸× ۸ کی تھی وہاں گندم کی بوریاں سال کے لئے رکھی ہوئی تھیں اس
میرے بھائی نے تو وہ میں نے جاکے ان سے پوچھا کہ ایک مہمان کو چاہیے اس کو میں اٹھوا کے
برآمدے میں رکھوا دیتا ہوں اور وہ میں نے برآمدے میں رکھوادیں۔چھوٹی سی کوٹھڑی ہے ایک
اور وہاں پر الی چاولوں کی یادب ان دنوں میں چھنے والی ہوتی تھی میرے خیال میں وہ بچھا دی
اور اتنے ممنون اور شکر گزار خدا کے کہ مجھے رہنے کی جگہ مل گئی اور وہ بعض دفعہ دو دولاکھ روپیہ چندہ
دے دیتے تھے اتنا خدا نے ان کو دیا ہوا تھا پیسہ۔یہ باہر سے آنے والوں کی ذمہ داری ہے۔ان
کو تو میں کہوں گا اپنے مقام سے نیچے نہیں گرنا اور بوہ والوں کو کہوں گا کہ تم نے بھی اپنے مقام سے
نیچے نہیں گرنا۔جس حد تک ممکن ہو مہمان کو سہولت پہنچاؤ۔ان کو میں کہوں گا جس حد تک ممکن ہو اور
طاقت ہو جلسہ کے لئے یہ جسمانی تکالیف جو ہیں ان کو برداشت کرو کیونکہ روحانی مائدہ ہے اصل
جو یہاں بچھایا جاتا ہے اور اس کے اندر کوئی کمی نہیں آئے گی انشاء اللہ۔تو اس جلسے پر میرا خیال یہ ہے کہ پچھلے جلسے سے کافی زیادہ مہمان آئیں گے انشاء اللہ۔پچھلے جلسے پر ہمارا بڑا محتاط اندازہ تھا ایک لاکھ پچاس ہزار مہمان۔تو پچھلے جلسے پر میرا تاثر یہ تھا کہ
یہ جوانگر ہیں یہ اپنی جتنی ان کی کپیسٹی (Capacity) ہے طاقت ہے لنگروں کی اس کی انتہا کو پہنچ
چکے ہیں۔اس سال ایک تو میں باہر رہا لمبا عرصہ۔اس کے اپنے فائدے ہیں۔اللہ نے بڑے
فضل نازل کئے دورے میں۔دوسرے یہاں کوئی ایسے حالات ہوں گے میں سمجھتا ہوں کہ دو۔بڑے لنگر نے بن جانے چاہئیں تھے نہیں بنے اگلے سال بن جائیں گے۔بہرحال یہ سمجھو کہ
خدا تعالی دیکھنا چاہتا ہے کہ کتنا پیار ہم کرتے ہیں ہر قسم کے شکوک وشبہات سے بالا ہو کر خدا تعالیٰ
کی رضا کے حصول کے لئے اہل ربوہ ، تو پورا کرو۔ایک تو جتنے زیادہ سے زیادہ کمرے دے سکتے
ہو وہ جلسہ کے نظام کو دو اور اس کے علاوہ جتنے زیادہ سے زیادہ اپنے رشتے دار، عزیز ، دوست یا
واقف اپنے گھروں میں رکھ سکتے ہو وہ گھروں میں رکھو تا کہ ہم یہ احساس نہ ہونے دیں کسی کو کہ
خطبات ناصر جلد هشتم
۸۰۵
خطبه جمعه ۲۱ / نومبر ۱۹۸۰ء
ہمارے لئے کوئی جگہ نہیں۔ویسے تو اللہ فضل کرے گا نکل ہی آتی ہے جگہ اور دوسرے جور بوہ کے
ایسے گھرانے ہیں ، گھر ہیں میں یہ نہیں کہوں گا کہ جن کے پاس پیسہ ہے بڑے بڑے مکان بنالئے
ابوظہبی اور وہاں گئے بڑے پیسے کمائے مکان بن گئے۔میں وہ نہیں کہوں گا، میں کہوں گا جن کے دلوں
میں اخلاص ہے وہ میرے مخاطب ہیں۔اس بات کے لئے تیار رہو کہ اگر ہمیں جلسہ کے لنگر کا ایک
حصہ تمہارے باورچی خانے میں کھولنا پڑے تو تم جماعت احمدیہ کے نظام سے تعاون کرو گے۔دوسرے صفائی اور ایک سادگی سے سجاوٹ جو ہے وہ ہر سال ہوتی ہے اور ہر سال یاددہانی
بھی میں کرا تا ہوں ثواب حاصل کرنے کے لئے۔خدام وانصار اور لجنہ دونوں کو میں کہتا ہوں کہ
آج کے بعد سے ربوہ کی صفائی کا خیال کرنا شروع کر دو۔لجنہ کو میں اس لئے کہتا ہو کہ میرے پاس
یہ
خبر بھی پہنچی ہے کہ بہت سی صاف رہنے والی احمدی مستورات اپنے گھروں کی صفائی کر کے مانج
کوچ کے سارا گند دروازہ کھول کے گلی میں پھینک دیتی ہیں۔تو گھر صاف ہو جاتے ہیں اور ربوہ
جو ہے گندا ہو جاتا ہے۔اس واسطے آپ ایسا انتظام کریں ، ڈیوٹی لگا ئیں ہر ممبر لجنہ کہ اس کے گھر کا
جو مرد ہے وہ جو یہ کوڑا کرکٹ اکٹھا کریں، آج کل تو یہ پلاسٹک کے بیگ بڑے سستے مل جاتے
ہیں ، مفت بہت سارے مل جائیں گے۔کسی میں کھاد آرہی ہے کسی میں کچھ دو دو پیسے کے شاید مل
جائیں مفت مل جائیں۔بہر حال وہ لیں اور ان کو کہیں جو جگہ ہے پھینکنے کی گند کی ، وہاں جا کے
پھینکو۔سارا جسم صاف کر کے ایسی بات ہے کہ اپنے ماتھے کے او پرمل لینا گند یہ تو ٹھیک نہیں نا۔تو
دروازہ تو آپ کا ماتھا ہے اس کو صاف رکھنا یہ لجنہ کا کام ہے اور گلیوں کا کوڑا کرکٹ ہٹانا، گڑھے جو
ہیں چھوٹے چھوٹے ہو جاتے ہیں بارشوں کی وجہ سے اور کئی وجوہات ہیں تو ان کو پر کرنا،
جھاڑیاں اُگ آتی ہیں غلط جگہوں پر ان کو کاٹنا۔بعض دفعہ کانٹے والی جھاڑیاں ہوتی ہیں، کیوں
میں مہمانوں کو کہتا ہوں ایک مہمان کو بھی اگر کانٹا چھے جلسے کے ایام پر تو ہمارے لئے بڑے دکھ کا
وہ باعث بنے گا اور بڑی شرم کی بات ہوگی۔تو یہ صفائی کریں خوب۔غریب جماعت ہیں ہم لیکن ہم سمجھتے ہیں اور خدا کرے کہ ہماری سمجھ درست ہو کہ اللہ تعالیٰ
سے پیار کرنے والی ہم جماعت ہیں اور خدا کا ہر حکم خواہ وہ ثِيَابَكَ فَطَهَّرُ (المدثر : ۵) کا ہو خواہ وہ
خطبات ناصر جلد هشتم
۸۰۶
خطبه جمعه ۲۱ / نومبر ۱۹۸۰ء
اپنے ماحول کو صاف کرنے کے لئے ہو اس پر عمل کرنے والی جماعت ہے۔میں دعا کرتا ہوں اور
دیکھوں گا یہ کام میرا ہے۔یہ بھی ایک کام ہی ہے کہ دیکھوں، آپ کی رپورٹیں پڑھوں کہ کتنے محلوں
نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ہفتے کو کل ہفتہ ہے نا، اگلا ہفتہ جو ہے اس کو یا ایک دو دن بعد اگر
میں باہر ہوں تو میرے پاس پہلی رپورٹ آجائے صفائی کے متعلق خدام وانصار کی طرف سے۔بیرونی جماعتیں اب یہ اتنا کام ماشاء اللہ ہو گیا ہے کہ جور بوہ کے رضا کار ہیں وہ کچھ اپنی
ضرورتوں کے لئے کوئی ہوگا ایسا نالائق کہ جو ویسے کام سے بھاگ جاتا ہوگا لیکن ایک گھر میں بھی
پچاس مہمان ٹھہرے ہوئے ہیں تو وہ ان کا بچہ اگر پانچ بچے ہیں اور دو غائب ہو گئے غیر حاضر
ہو گئے جلسے کی ڈیوٹی سے تو دراصل تو جلسے کی ڈیوٹی سے وہ غیر حاضر نہیں ہوئے اگر وہ اپنے گھر میں
کام کر رہے ہیں۔اگر وہ کام کر رہے ہیں بہر حال اگر وہ سارے آبھی جائیں تب بھی یہ اتنا بڑا ( کام
ہے ) خدا کے نام پر اور اسلام کے غلبہ کی باتیں سننے کے لئے اور سوچنے کے لئے اور دعائیں کرنے
کے لئے اور عاجزانہ خدا کے حضور جھک کر خدا کو کہنے کے لئے کہ اے خدا ہم ایک ذرہ ناچیز کی بھی
حیثیت نہیں رکھتے مگر تیرے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے وعدوں کے مطابق ہم سے سلوک کر
اور اپنے لئے کچھ نہیں مانگتے تیری وحدانیت کو دنیا میں قائم کرنا چاہتے ہیں اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی
عظمت اور محبت کو دلوں میں گاڑنا چاہتے ہیں۔اس میں کامیاب کر دے۔بیرونی جماعتیں بھی رضا کار بھجواتی ہیں کافی تعداد میں۔جو افسر جلسہ سالانہ ہیں انہوں نے صرف
اتنا لکھ دیا ہے کہ چار پانچ رضا کا رد ہیں۔ظاہر ہے چار پانچ نہیں ان کا مطلب شاید چار پانچ ہزار
ہو تو اس واسطے میں یہ کہوں گا کہ جتنے چاہیں اتنے آپ مہیا کر دیں لیکن ایسے بھیجیں کہ جو جذ بہ
رکھتے ہوں اور شوق رکھتے ہوں۔رضا کارانہ کام جو ہے یہاں یہ باندھتا ہے۔بہت سارے آدمی
ہیں وہ بندھنا پسند نہیں کرتے۔مثلاً ایک کا کام ہے بیٹھے رہو دفتر میں۔افسر جلسہ سالانہ میں آپ رہا
ہوں۔ایک دو آدمی ایسے ہوتے تھے ان کو یعنی مجھے ڈھونڈنا پڑتا تھا وہ مزاج کہ دفتر سے غیر حاضر
نہیں ہو نا مثلاً میں کبھی لنگر ایک میں جا رہا ہوں کبھی دو میں جار ہا ہوں، تین میں جارہا ہوں۔اگر دفتر
میں جس کو میں نے بٹھایا ہے وہ بھی غیر حاضر ہو جائے ، تو باہر سے کوئی مہمان آئے گا وہ تو یہی کہے گا
خطبات ناصر جلد هشتم
۸۰۷
خطبه جمعه ۲۱ / نومبر ۱۹۸۰ء
نا مجھے آکے، شکایت کرے گا جی آپ کا دفتر خالی پڑا تھا اور میری راہنمائی کرنے والا کوئی نہیں
تھا۔تو ایسے کام بھی ہیں۔پھر پیار سے کرنا ہے۔باہر وہ فضا نہیں اس واسطے بعض لوگ پوری طرح
تربیت یافتہ نہیں ہوتے۔ویسے خدا کا فضل ہے جماعت بہت اچھی طرح تربیت یافتہ بھی ہے لیکن
نئے آنے والے ہیں ، نئے بچے جوان ہونے والے ہیں ان کو سمجھاؤ ، ان کو پیار سے بتاؤ کہ اس قسم کا
یہ کام ہے۔خدا کے لئے کام کرنا ہے چند دن کا کام ہے، بڑی برکتوں والا کام ہے، بڑے انعام
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتے ہیں۔انسان انسانوں سے انعام لینے کے لئے بڑی تکالیف برداشت
کر لیتا ہے اگر خدا تعالیٰ سے انعام لینا ہوتو یہ تکلیف کوئی تکلیف ہی نہیں۔کیا تکلیف ہے کوئی
تکلیف نہیں ہے۔تو باہر کی جماعتیں بھی حسب ضرورت حسب مطالبہ تعداد جو ہے مطلوبہ تعداد میں
رضا کار بھجوائیں سمجھدار ، مستعد ، دن رات جاگنے والے۔یہ بھی لوگوں کو وہم ہے کہ اگر ایک رات
نہ جاگیں تو انسان کو پتا نہیں مرجاتا ہے یا کیا ہو جاتا ہے۔مجھے تو اللہ تعالیٰ نے اپنی زندگی میں تین دفعہ
یہ سبق سکھایا ہے کہ اگر آدمی دو مہینے بھی نہ سوئے ٹھیک طرح تب بھی کچھ نہیں ہوتا۔صحت اچھی
ہو جاتی ہے خراب نہیں ہوتی۔اس واسطے یہ جلسہ کیا؟ جلسہ کا تو ہر سال ساری رات کام بھی کیا،
تھوڑا سا سو بھی لیا کیا فرق پڑتا ہے۔گھر جا کے بے شک سولینا اپنی ماؤں کے پہلوؤں میں پیار
کروانا ان سے کہ ہم کام کر آئے ہیں۔یہاں
اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کی کوشش کرو یہاں کے رہنے والے بھی اور باہر سے
آنے والے بھی۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو حقائق کے سمجھنے کی اور ذمہ داریوں کے مطابق زندگی
گزارنے کی توفیق عطا کرے۔آمین۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )