ہم پر یہ ذمہ داری ہے کہ نوعِ انسانی کو تباہی سے بچانے کی کوشش کریں
خطبات ناصر جلد نهم
خطبه جمعه ۲۰ / مارچ ۱۹۸۱ء
ہم پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ نوع انسانی کو
تباہی سے بچانے کی کوشش کریں
خطبه جمعه فرموده ۲۰ / مارچ ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہمارا یہ ایمان ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے کی وجہ سے ہم پر
یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ نوع انسانی کو ، ساری دنیا کو اس تباہی سے بچانے کی کوشش کریں جس
کی طرف وہ بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔اس قدر مشکل ہے یہ کام اور اس قدر عظیم کہ جب تک
اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال نہ ہو یہ فریضہ انجام نہیں دیا جا سکتا۔خدا تعالیٰ کی رحمت کے حصول کے لئے قرآن عظیم نے جو ہمیں تعلیم دی اس کی پہلی شق یہ ہے
کہ انسان اپنی تمام قوتوں اور صلاحیتوں کے لحاظ سے پاک اور مطہر ہو کیونکہ اللہ پاک ہے پاکیزگی
کو پسند کرتا ہے۔اس لئے گناہ جو ہیں جو انسان کو اللہ سے دور لے جانے والے ہیں یا تو وہ سرزد نہ
ہوں۔اگر سر زد ہوں تو اللہ تعالیٰ سے رحمت اور فضل حاصل کیا جائے یا قرآن کریم نے ایسا راستہ
بتایا ہو کہ وہ گناہ معاف ہو سکیں کیونکہ جو گند میں ملوث اور ناپاک وجود ہے وہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا
وارث نہیں ہو سکتا لیکن یہ تو بنیادی منفی حصہ ہے ہماری زندگی کا۔دوسری شق اس کی یہ ہے کہ
ہمارے اعمال خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی تعلیم کے مطابق اتنا حسن اپنے اندر رکھتے ہوں اور اتنا نور
خطبات ناصر جلد نهم
۵۶
خطبه جمعه ۲۰ / مارچ ۱۹۸۱ء
کہ وہ جو نُورُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ( النور : ۳۶) ہے وہ ہمیں اور ہماری کوششوں کو پسند کرنے لگے۔قرآن کریم نے ان دو پہلوؤں پر ان آیات میں روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالیٰ سورۃ الشوریٰ
میں فرماتا ہے۔وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُوا عَنِ السَّيَّاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ۔121
b
وَ يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ وَ يَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ وَ الْكَفِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ
شديد - (الشوری: ۲۶، ۲۷)
یہ جو دو آیات ہیں ان میں سے پہلی آیت میں اس پہلی شق کا ذکر ہے۔اس میں بتایا گیا کہ
اللہ تعالیٰ کے بندے معصوم نہیں یعنی ان کی فطرت ایسی نہیں جو فرشتوں کی ہے کہ يَفْعَلُونَ مَا
يُؤْمَرُونَ ( التحریم : ۷) جو حکم ہو وہ بجالائیں ان سے غلطی سرزد ہوتی ہے، وہ گناہ کے مرتکب
ہو جاتے ہیں۔فطرتِ انسانی ایسی بنائی ہے اللہ تعالیٰ نے کہ دونوں راہیں اس کے لئے کھولی ہیں
لیکن جو اللہ کا بندہ ہو وہ غلطی کرنے کے بعد تو بہ کی راہوں کو اختیار کرتا ہے اور جب وہ خدا کے
حضور عاجزانہ جھکتا اور اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہے اور اس سے مغفرت کا طلب گار ہوتا ہے اور
اپنے خدا سے کہتا ہے کہ میں گناہ کر بیٹھا ہوں تیرے سوا مجھے کوئی بخشنے والا نہیں۔تیرے سوا مجھے
کوئی پاک کرنے والا نہیں۔قرآن کریم نے ( دوسرا مضمون ہے اشارہ کر دوں یہ فرمایا ہے کہ تزکیہ
کرنا اللہ تعالیٰ کا کام ہے ) اس لئے میرے گناہ کو معاف کرے۔وَ يَعْفُوا عَنِ السَّيَاتِ ایک حصّہ
سیئات کا اس طرح اللہ تعالیٰ معاف کر دیتا ہے لیکن جو گناہ اور سیئات ہیں اور جو غلطیاں انسان
سے سرزد ہو جاتی ہیں ، خدا تعالیٰ کے احکام کو توڑنے کا وہ مرتکب ہوجاتا ہے۔یہ برائیاں جو ہیں
انہیں دوطریقے سے دور کیا جا سکتا ہے قرآنِ عظیم کی تعلیم کے مطابق۔ایک یہ کہ إِنَّ الْحَسَنَتِ
يُذْهِبْنَ السَّيَاتِ (هود: ۱۱۵) اگر نیکیوں کا پلڑا بھاری ہو تو ساری کی ساری برائیاں جو ہیں وہ دور
ہو جاتی ہیں۔مگر کون انسان ہے جو یہ دعوی کر سکے کہ میری نیکیوں کا پلڑا ستیات سے بھاری ہے۔اس واسطے ایک حصہ تو نیکیوں کے نتیجہ میں جن کی اللہ تعالیٰ سے انسان تو فیق پاتا ہے۔اس طرح
دور ہوجاتا ہے اور جو رہ جاتی ہیں باقی وہ توجہ کے نتیجہ میں وَ يَعُفُوا عَنِ السَّيَاتِ اللہ تعالیٰ ان
سیئات کو دور کر دیتا ہے۔
خطبات ناصر جلد نہم
۵۷
خطبه جمعه ۲۰ مارچ ۱۹۸۱ء
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَ يَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ خدا سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رکھی جاسکتی۔اس
واسطے ہر کام میں خلوص نیت کا ہونا ضروری ہے۔انسان انسان کو دھوکہ دے سکتا ہے۔انسان
اپنے پیدا کرنے والے رب کریم کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔اور دوسری شق یہاں یہ بتائی کہ وہ جو ایمان لائے اور اس کے مطابق انہوں نے اعمالِ صالحہ کئے
اور ان روحانی اور اخلاقی تدابیر کے بعد انہوں نے یہ سمجھا کہ محض ہماری کوشش کافی نہیں جب تک
اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ہمارے اعمال کے ساتھ شامل نہ ہو اور انہوں نے دعا کی کہ
اے خدا! ہزار کیڑے ہیں ہمارے اعمال میں، تو ان کیڑوں
کو قتل کر دے۔ہزار کمزوریاں ہیں
ہمارے افعال میں اور نیکیوں میں، وہ بھی جو ہم جانتے ہیں اور وہ بھی جو ہم نہیں جانتے ، تو
ایسا کر کہ ہمارے اعمال تیری نگاہ میں مقبول ہو جا ئیں۔تو يَسْتَجِيبُ وہ دعا کرتے ہیں خالی ایمان
اور عمل صالح کو کافی نہیں سمجھتے۔وہ دعا کرتے ہیں اور دعا کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ ان کے اعمال کو اور
ان کے اعتقادات صحیحہ کو قبول کر لیتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ کافی نہیں ہے۔اس مقام کے
حصول کے لئے جس مقام پر اللہ تعالیٰ لے جانا چاہتا ہے یعنی آسمانی رفعتوں کی طرف اللہ تعالیٰ
ساتویں آسمان تک پہنچانا چاہتا ہے مسلمان کو۔اس کا ایمان باوجود پختہ ہونے کے اور اعتقادات صحیحہ
ہونے کے اور اس کی کوشش اعمالِ صالحہ کی ہے اور اعمالِ صالحہ وہ بجالا رہا ہے اپنی طرف سے یہ
کافی نہیں۔وہ دعا مانگتا ہے کہ اے خدا ! میرے اعتقادات میں، میری سمجھ میں اگر کوئی خامی ہے تو
اسے نظر انداز کر دے اور اگر کوئی کمزوری ہے میرے اعمالِ صالحہ میں تو اسے ڈھانپ دے
مغفرت کی چادر میں اور دعا کرتا ہے خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت کو جذب کرنے کے لئے اور اس
کے فضل اور رحمت کو جذب کر لیتا ہے اور اس کے اعمال مقبول ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
مقبول اعمال کے باوجود پھر بھی کچھ کمی رہ گئی۔وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ ان اعمال مقبول سے کچھ
زائد دیتا ہے اللہ تعالی۔تب جا کے مقصود حاصل ہوتا ہے یعنی حسنات جو ہیں وہ جتنی ستیات
مٹا چکیں اس سے زیادہ سیئات کو مٹانے کی ضرورت ہے اور خدا تعالیٰ تو بہ کو قبول کرتا اور جتنی
حسنات جس قدر سیئات مٹاسکی تھیں اس سے باقی جو رہ گئیں وہ تو بہ کے ذریعے مٹادی جاتی ہیں اور
خطبات ناصر جلد نهم
۵۸
خطبه جمعه ۲۰ / مارچ ۱۹۸۱ء
انسان ایمان پر پختگی سے قائم ہوتا اور اعمال صالحہ بجالاتا ہے اور عاجزانہ دعائیں کرتا ہے کہ اے
خدا! میری تد بیر تو ایک بچے کی تدبیر ہے تیرے حضور۔تیری رفعتوں کو دیکھتے ہوئے تیری عظمتوں
پر نگاہ ڈالتے ہوئے کوئی چیز نہیں ہیں یہ اعمال، اس واسطے اپنے فضل سے ان کو قبول کر۔پھر
خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کو وہ جذب کرتا اور خدا تعالیٰ اپنے مومن بندے کو پاک اور مطہر کرتا ،
اس کے اعمال مقبول کر لیتا ہے لیکن یہاں اس طرف اشارہ ہے وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِہ اس کے علاوہ
اس
کو کچھ اور بھی چاہیے اپنی ذمہ داریاں نباہنے کے لئے اور اللہ تعالی محض اپنے فضل سے اس کو وہ
دیتا ہے جو اللہ تعالیٰ کا فضل بندے کے ایمان اور عمل صالحہ کے علاوہ اسے ملنا چاہیے تا کہ وہ اپنی
ذمہ داریوں کو نباہ سے۔وَالْكَفِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ لیکن جو انکار کرنے والے ہیں ان کو ان
کے اعمال کے مطابق اگر وہ چاہے تو عذاب دے گا زیادتی وہاں نہیں ہوگی۔میں نے بتایا ہے کہ یہ ذمہ داری کہ ساری دنیا کو ہلاکت سے بچانا، ساری دنیا کو پیار اور محبت کے
ساتھ ، ان کو قائل کر کے اپنے عمل کے ساتھ ، اپنے نمونہ کے ساتھ ، قرآن کریم کے حسن کے ساتھ اللہ
کے دین میں داخل کرنے کی کامیاب کوشش کرنا اور محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے جھنڈے تلے
انہیں جمع کرنا کوئی معمولی کام نہیں ہے۔اس کے لئے جیسا کہ یہاں بتایا گیا کثرت سے تو بہ کرنا
ہے۔مغفرت خدا کی چاہنا ہے۔ایمان میں پختگی چاہیے۔ایک ایمان یہ ہے جس کی ابتدا محض زبان کے اقرار سے ہوتی
ہے۔ایک ایمان ہے جس کی وسعتوں کو انسان کا دماغ بڑے غور اور فکر اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور
اس کی رحمت سے سمجھنے کے قابل ہوتا ہے۔پہلے دن اس کو پتہ ہی کچھ نہیں ہوتا کہ ایمان ہے کیا
چیز۔میں نے پہلے بھی کہا کہ حقیقی ایمان نے ہم میں سے ہر ایک کے سارے جو افعال ہیں ان کو
گھیرا ہوا ، ہماری جتنی قوتیں اور استعداد میں ہیں ساروں کا اس نے احاطہ کیا ہوا ہے اور کہتا ہے یہ
کرو یہ نہ کرو۔سب کچھ کرنے کے بعد مقبول اعمال کے ہوتے ہوئے بھی کچھ اور چیز چاہیے
وَيَزِيدُهُم مِّن فَضْلِهِ۔یہ فضل کے نتیجے میں جو زیادتی ہے مقبول اعمال پر یہ رحیمیت کا جلوہ نہیں
ہے۔اللہ تعالیٰ کی جو صفت رحیمیت ہے وہ وَ يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ کے دائرے
خطبات ناصر جلد نهم
۵۹
خطبه جمعه ۲۰ / مارچ ۱۹۸۱ء
کے اندر اپنا کام کر رہی ہے جو نقص ہیں ان کو دور کر دیتی ہے صفت رحیمیت لیکن محض رحیمیت کے
جلوے تو ہمیں وہاں تک نہیں پہنچا سکتے جہاں تک اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم پہنچیں۔جب تک وہ
رحمن خدا جس نے ہماری پیدائش کے وقت بغیر کسی عمل کے ہمیں بہت کچھ دیا اتنا د یا کہ ہم شمار نہیں
کر سکتے اس کا۔ہمیں کہا گیا کہ اس کا در کھٹکھٹاؤ اور اس سے وہ حاصل کرو جو تمہارے مقبول اعمال
سے زیادہ ہے کیونکہ محض مقبول اعمال ہی کافی نہیں ہیں تب تم اپنی ذمہ داریاں نباہ سکو گے۔اب آج کی دنیا کی طرف اگر آپ دیکھیں تو یہ تباہی کی طرف جارہی ہے ایک میں مثال
دیتا ہوں۔آج کی دنیا خود کو مہذب کہتی ہے اور اس تہذیب کا ایک لازمی جز اور حصہ یہ ہے کہ یہ
مہذب دنیا Strike ( سٹرائیک) کرتی ہے یعنی کام چھوڑ بیٹھتی ہے اور میرا خیال ہے اور مجھے یقین
ہے کہ میرا خیال غلط نہیں، اربوں ارب روپے کا سالانہ نقصان کرتی ہے۔یہ مہذب دنیا۔اس
مثال سے آپ اندازہ لگا لیں کہ ایک دفعہ انگلستان میں ایک صنعتی شہر میں سترہ منٹ کے لئے بجلی
فیل ہو گئی۔سترہ منٹ کے لئے بجلی فیل ہوئی، سارے انگلستان کے اخباروں نے شور مچایا۔چیخ
پڑے جس طرح کوئے چیختے ہیں نا اس طرح اور ان کے جو ماہرین اقتصادیات تھے انہوں نے
اندازے لگائے کہ اس سترہ منٹ میں اتنے کروڑ پاؤنڈسٹرلنگ کا نقصان ہو گیا ہمارے ملک کو۔تو
جب کا رخانے بند ہوتے ہیں مہینہ، دو مہینے، تین مہینے ، چار مہینے کے لئے کتنا نقصان ہوتا ہوگا۔اربوں کھربوں روپے کا نقصان کرتے ہیں اور کہتے ہیں ہم مہذب ہیں۔بعض جانوروں کے
متعلق آتا ہے کہ ان کے اگر زخم لگ جائے تو اپنا ہی خون چوسنا شروع کر دیتے ہیں اور اپنا ہی خون
چوس چوس کر مر جاتے ہیں۔سمجھتے ہیں کہ ہم اپنی بھلائی کا کام کر رہے ہیں اور دراصل وہ خود کشی ہے۔اس مہذب دنیا کو کس نے سمجھانا ہے اگر آپ نے نہیں سمجھانا کہ اس گند سے باہر نکلو۔ہمیں بھی تھوڑا
سا نقصان پہنچا نقصان تو نہیں تھوڑی سی دیر ہوگئی۔میں بنیادرکھ کے آیا تھا قرطبہ کی مسجد کی اس کے
بعد پھر آرکیٹیکٹ کے کام تھے، معاہدہ جو ٹھیکیدار کے ساتھ کرنا تھا اس میں بھی وقت لگتا ہے یہ
معاہدہ تیار ہوا اور ۱۲ جنوری کو اس معاہدے پر دستخط ہو گئے۔۱۲؍ جنوری حضرت مصلح موعود کا
یوم ولادت بھی ہے۔۱۲ جنوری کے ساتھ بعض دیگر برکتوں والے واقعات کا تعلق تھا۔دو چار دن
خطبات ناصر جلد نهم
۶۰
خطبه جمعه ۲۰ / مارچ ۱۹۸۱ء
پہلے ہو سکتا تھا معاہدہ مگر کرم الہی صاحب ظفر نے کہا نہیں میں ۱۲ جنوری کو کروں گا اور ہمارا خیال
تھا کہ اس کے بعد ایک مہینہ ٹھیکیدار کو لگے گا۔وہاں بجلی کا کنکشن لینا ، پانی لینا ، بعض نالیاں پانی کی
بدلنے والی تھیں۔ہم نے مختلف قطعے تین آدمیوں سے لئے تھے ہر ایک کے لئے علیحدہ نالی آرہی
تھی ان نالیوں کو اٹھا کے دوسری جگہ لے کے جانا اس قسم کے چھوٹے چھوٹے کام ہمارا خیال تھا
ایک مہینہ لگے گا اور فروری کے شروع میں کام شروع ہو جائے گا لیکن وہاں ہوگئی Strike
( سٹرائیک ) ہر ہفتے میں نے ان
کو کہا تھا مجھے خط لکھیں مجھے خط لکھ رہے تھے کہ سٹرائیک نہیں دور
ہوئی۔کام نہیں شروع ہوا ۱۲ مارچ کو ان کا خط آیا کہ سٹرائیک دور ہو گئی ہے اور ٹھیکیدار کہتا ہے کہ
آٹھ دس دن کے اندر کام شروع کر دوں گا۔اب تار آئی ہے کہ تعمیر شروع ہو گئی الحمد للہ۔آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کو توفیق دے نیز اس قوم کو توفیق دے کہ کام چھوڑ کر اپنا
نقصان نہ کیا کریں۔اس کا معاہدہ یہ ہے کہ دس مہینے زیادہ سے زیادہ گیارہ مہینے میں مسجد اور
رہائشی مکان جو ہے مشن ہاؤس جس کو ہم کہتے ہیں وہ تیار کر دے گا۔انشاء اللہ تیار ہو جائے گا یعنی
اتنے سامان ہیں ان کے پاس۔یہ جو دو چار ہفتے کی تاخیر ہوئی اس نے میری توجہ اس طرف
پھیری کہ بڑے مہذب بھی ہیں اور سٹرائیک بھی کرتے ہیں؟ اس واسطے کہ یہ مہذب دنیا اپنے
عوام کو یہ بات منوا نہیں سکی کہ یہ تہذیب ان کے حقوق کی حفاظت کر رہی ہے اور ان کے آرام اور
سہولت کے سامان پیدا کر رہی ہے۔تبھی ان کو لڑنا پڑتا ہے نا اپنے حقوق کے لئے جس کے نتیجے میں
اربوں کھربوں ڈالر اور پونڈ کا نقصان ہو رہا ہے ساری دنیا میں۔انگلستان میں سٹرائیک ہولاری
چلانے والے ڈرائیوروں کی تو سارا انگلستان خاموش کھڑا ہو جاتا ہے اور سامان ادھر سے ادھر نہیں
جا رہا۔وہاں تو ( یہاں تو ہمارے چھوٹے چھوٹے کارخانے ہیں) ایک ایک ٹیکسٹائل مل کپڑے
بنانے کا کارخانہ ہے اس میں دس دس ہزار، پندرہ پندرہ ہزار ہیں ہیں ہزار مزدور کام کر رہا ہے۔دو دو مہینے کام رکا ہوا ہے اور جھگڑا چل رہا ہے مہذب دنیا میں تم نے ایسا معاشرہ کیسے برداشت
کر لیا۔اگر مہذب دماغ تھا، اگر پڑھا ہوا ، اگر ہدایت یافتہ دماغ تھا اس حصّہ انسانیت کا تو یہ
برداشت کیسے کر لیا کہ اتنا نقصان اپنے ملکوں
کو پہنچا دو لیکن نقصان پہنچ رہا ہے۔
خطبات ناصر جلد نهم
۶۱
خطبه جمعه ۲۰ / مارچ ۱۹۸۱ء
میں ان
کو سمجھاتا ہوں جب بھی باہر جاتا ہوں دورے پر ( کہ جب تک ) اسلامی تعلیم پر عمل
نہیں کرو گے یہ مصائب جو تمہارے ساتھ چمٹے ہوئے ہیں ان سے نجات نہ پاسکو گے۔روحانی
اور اخلاقی لحاظ سے تو وہ دیوالیہ ہیں ہیں۔وہ آپ اسے مانتے ہیں لیکن مادی لحاظ سے بھی تم دیوالیہ
ہو عملاً۔اور یہ آپ نے جا کے سمجھانا ہے۔اس واسطے میں نے بڑا سوچا ایک منٹ کے لئے بھی ہم
سو نہیں سکتے اگر ہم اپنی ذمہ داری سمجھنے والے ہوں۔تو چوکس اور بیدار ہو کر اللہ تعالیٰ کے حضور
جھکے رہو تو بہ کرو تا حسنات سے جو بڑھ گئی ہیں تمہاری سیئات وہ خدا تعالیٰ معاف کر دے تو بہ کے
نتیجہ میں۔اور دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور فضل سے ایسے سامان پیدا کرے کہ جو ہم
حقیر سے اعمال ، اعمالِ صالحات اس کے حضور پیش کر رہے ہیں وہ عظیم وجود جو ہے وہ ہستی اللہ جل
جلالۂ وعزاسمہ جس نے سارے جہانوں کو پیدا کیا اور اس کی بادشاہت اور حکم ان میں چل رہا ہے
وہ ہم عاجزوں کے اعمال کو قبول کرلے اور دعائیں کرو کہ اے خدا ! ہمارے حقیر جو اعمال ہیں وہ تو
قبول بھی کر لے تب بھی ہم اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طرح نباہ نہیں سکتے جب تک تو زائد نہ دے
جس کا تو نے وعدہ دیا ہے وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ تب آپ اس قابل ہوں گے کہ وہ ذمہ داریاں
نباہ سکیں جو آپ کے کندھے پر ڈالی گئی ہیں۔دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے جلد صحت دے ( کام تو میں اب بھی کر رہا ہوں ) تا اس سے بھی
زیادہ کام کروں۔آمین
( روزنامه الفضل ربوه ۵ را پریل ۱۹۸۱ء صفحه ۲ تا ۴ )