قرآن کا حکم ہے اعلان کریں کہ ہم اسلام پر مضبوطی سے قائم ہیں

خطبات ناصر جلد نهم
۷۳
خطبه جمعه ۱۰ / اپریل ۱۹۸۱ء
قرآن کا حکم ہے اعلان کریں کہ ہم
اسلام پر مضبوطی سے قائم ہیں
خطبہ جمعہ فرموده ۱۰ را پریل ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔بیماری ابھی دور نہیں ہوئی اور ضعف کچھ زیادہ ہو گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فضل کرے دعا ئیں
جاری رکھیں۔ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کی خاطر ہم قرآن کریم کی ہدایت
کو مضبوطی سے پکڑے رہیں۔میں نے کئی بار بتایا ہے کہ محض چند ایک موٹے موٹے احکام ہی
نہیں جو ایک مسلمان کی زندگی کا احاطہ کئے ہوئے اور ایک مسلمان کو مسلمان بنانے والے ہیں بلکہ
قرآن کریم نے ہماری تمام قوتوں اور استعدادوں کے متعلق ہدایات دی ہیں اور ان کے دائرے
مقرر کئے ہیں اور ان کی سرحدیں اور حدود قائم کی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ان مقرر کردہ سرحدوں کے
متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ سرحد کے قریب جانے سے بھی پر ہیز کرنا چاہیے۔بعض دفعہ غلطی سے انسان کا پاؤں سرحد کی دوسری طرف چلا جاتا اور اس کو تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔إنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ (ال عمران :۲۰) بعثت نبوی کے بعد (صلی اللہ علیہ وسلم ) دین
تو اب ایک ہی رہ گیا جسے اللہ تعالیٰ نے اسلام کہہ کر اس آیت میں پکارا ہے اور کوئی اس کے علاوہ

خطبات ناصر جلد نهم
۷۴
خطبه جمعه ۱۰ را پریل ۱۹۸۱ء
دین نہیں، کوئی ایسی ہدایت جو قرآن کریم سے متضاد ہو یا اس سے مخالف ہو یا اس سے مختلف ہو
ایسی نہیں جو انسان کو ان راہوں کی طرف ہدایت دے سکے جو راہیں اللہ تعالیٰ کی رضا کی طرف
لے جانے والی ہیں۔اس اعتقاد پر ہم احمدی کھڑے کئے گئے ہیں اور اس اعتقاد پر ہم احمدی
قائم ہیں کہ اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں سورہ زمر میں فرماتا ہے۔قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ اللهَ مُخْلِصًا لَهُ الدِّينَ ( الزمر : ١٢)
قرآن کریم کا ہر حکم ایسا ہے کہ جس کے پہلے مخاطب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور چونکہ
ہمیں آپ کے اُسوہ کی پیروی کرنے کا حکم ہے۔اس لئے مسلمان جو ہیں ، جہاں بھی ہیں، جب بھی
تھے ، جب بھی ہوں گے۔ہر مسلمان جو ہے اس کو ہر حکم مخاطب کرتا ہے کہ تو کہہ دے کہ مجھے حکم
دیا گیا ہے کہ (اتی اُمِرْتُ ) کہ میں اللہ کی اس طرح عبادت کروں کہ اطاعت صرف اسی کے لئے
66
مخصوص کر دوں۔“
اس آیت میں دو چیزیں واضح طور پر بیان ہوئی ہیں۔ایک یہ کہ صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنی ہے۔دوسرے یہ کہ عبادت کے معنی اسلام میں
بڑے وسیع ہیں۔عبادت کے معنی یہ ہیں مُخْلِصًا لَهُ الدِّین کہ اطاعت صرف اسی کے لئے مخصوص
کر دوں یعنی قرآن کریم کے ہر حکم کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی عبادت ہوئی۔قرآن کریم کہتا ہے مثلاً
کسی پر بدظنی نہ کرو یہ حکم ہے اللہ تعالیٰ کا جو شخص بدظنی اس لئے نہیں کرتا اس نیت کے ساتھ کہ
اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنا چاہتا ہے۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے شرط بن گئی۔وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ ( الزمر : ۱۳) اور مجھے صرف یہ حکم نہیں دیا گیا کہ میں
اطاعت صرف اسی کے لئے مخصوص کر دوں بلکہ یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ میں اپنے دائرہ استعداد میں
جو شرف اور مرتبہ اسلام انسان کے لئے لے کر آیا اپنے دائرہ استعداد میں آگے سے آگے بڑھتا
چلا جاؤں اور ایک ارفع مقام کو حاصل کروں۔سب سے ارفع مقام تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کا ہے اور مسلمین کے آپ خاتم ہیں اور آپ ہی حقیقی معنی میں اَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ ہیں اس کے معنی
پہلوں نے بھی یہی کئے ہیں کہ زمانہ کے لحاظ سے نہیں بلکہ شرف اور مرتبہ اور مقام کے لحاظ سے

خطبات ناصر جلد نهم
۷۵
خطبه جمعه ۱/۱۰اپریل ۱۹۸۱ء
اسلام میں اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ (ال عمران :۲۰) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو
رفعت حاصل ہوئی وہ کسی اور کو نہیں ہوئی تو فرمایا :۔وَ أُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ الْمُسْلِمِينَ اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں سب سے بڑا
فرمانبردار بنوں۔چونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صلاحیت اور استعداد نوع انسانی میں سب سے بڑی تھی
اور چونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکت سے اپنی استعداد اور
صلاحیت کو سب سے زیادہ نشو و نما دینے میں کامیابی حاصل کی اس لئے آپ سب سے بلند مقام پر
چلے گئے لیکن اُسوہ حسنہ کی پیروی اس بات میں یہ نہیں کہ ہم اس مقام تک پہنچیں جہاں تک ہم پہنچ
ہی نہیں سکتے متضاد ہو جاتا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کریم کی نگاہ میں جو
مقام پایا اس مقام تک کوئی اور انسان نہیں پہنچ سکتا لیکن اس معنی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنی ساری قوتوں اور استعدادوں اور صلاحیتوں کی کامل نشو ونما کی اور یہ قو تیں اور استعدادیں اور
صلاحیتیں انسانوں میں سب سے بڑی تھیں۔اس لئے اُسوہ یہ بنے گا کہ جہاں تک اس معاملہ کا
تعلق ہے ہر انسان یہ کوشش کرے کہ اللہ تعالیٰ نے جتنی قوت اور صلاحیت اس کو دی ہے اس
دائرہ استعداد میں وہ جتنا اونچا جا سکتا ہے وہ جائے اور کسی کو تاہی اور غفلت کے نتیجہ میں وہ ایسا نہ
ہو کہ جس مقام پر اللہ تعالیٰ کی عطا اسے پہنچانا چاہتی تھی اس مقام سے وہ نیچے گرا ر ہے۔پھر یہ کئی آیات ہیں اسی ترتیب سے میں ان کو لے رہا ہوں۔قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ
رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ (الزمر: ۱۴) کہہ کہ اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک
بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی یہ اعلان کیا اور ہر مخلص مسلم کو بھی یہ اعلان کرنا چاہیے کہ
ہمارا رب کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کو خالص کرو۔اس طرح پر کہ اطاعت اس کے لئے خالص
ہو جائے اور اسلام کے سب حکموں کی پیروی کرو۔وہ ایک ہی راستہ خدا تعالیٰ کی رضا کی جنتوں کی
طرف جو لے جانے والا ہے یعنی دینِ اسلام، اس پر گامزن رہو۔تو یہاں یہ فرما یا کہ اگر میں

خطبات ناصر جلد نہم
خطبه جمعه ۱/۱۰اپریل ۱۹۸۱ء
نافرمانی کروں اور اس راہ کو چھوڑ دوں اور اس کی بجائے دیگر راہوں کی تلاش میں لگار ہوں یا دیگر
راہوں پر گامزن ہو جاؤں۔تو وہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف لے جانے والی نہیں ہوں گی۔إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ میں یہ ڈرتا ہوں کہ اگر میں ایسا کروں تو
اللہ تعالیٰ بڑے دن کے عذاب میں مجھے مبتلا کرے گا۔ہر مومن، مسلم کے دل میں یہ خوف یہ
خشیت موجود رہنی چاہیے۔پندرھویں آیت اس سورت ( سورۃ الزمر۔ناقل ) کی یہ ہے۔قُلِ اللهَ اعْبُدُ چونکہ میرے دل
میں یہ خشیت ہے کہ اگر میں نے اسلام کو چھوڑا تو خدا تعالیٰ کا عذاب مجھ پر نازل ہوگا۔اس لئے یہ
اعلان کر دے کہ میں خدا کو نہیں چھوڑ سکتا۔پھر کہہ دے کہ میں اللہ کی عبادت اطاعت کو صرف اس
کے لئے وابستہ کرتے ہوئے کرتا ہوں۔اسلام کیا ، اسلام کے کسی حکم کو بھی میں چھوڑ نہیں سکتا۔اسلام پر پختگی کے ساتھ میں قائم ہوں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو اسلام کے لانے والے، اسلام
کو پھیلانے والے، اسلام کو بتانے والے، اسلام کی تفسیر کرنے والے، اسلام پر چل کر ایک اُسوہ
قائم کرنے والے ہیں۔بنی نوع کے لئے لیکن ہر انسان کو امت میں سے کہا گیا ہے کہ یہ اعلان کرو کہ
ڈ نیوی طاقتیں اگر ہمیں اسلام سے پرے ہٹانے کا سارا ز ور بھی لگادیں گی تو ہم اسلام کا جو راستہ
ہے جو ہدایت ہے جو تعلیم ہے اور جو یہ عظیم احسان ہے۔اللہ تعالیٰ کا ہماری قوتوں اور استعدادوں
کی نشوونما کے لئے، سامان پیدا کرنے کے لئے ، ہم اس راہ سے کسی خوف سے یا کسی ڈر سے یا
کسی لالچ سے ادھر ادھر نہیں جائیں گے۔ہم اس کے اوپر مضبوطی سے قائم ہیں۔قُلِ اللَّهَ اعْبُدُ
مُخْلِصًا له دِينِي ( الزمر : ۱۵) کہہ دے کہ میں اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اطاعت کو صرف اس کے
لئے وابستہ کرتے ہوئے کرتا ہوں۔قرآن کریم ہماری ایک ایسی شریعت ہے، ایک ایسی تعلیم ، ایک ایسا دین جس کے متعلق
اللہ تعالیٰ نے خود اس میں فرمایا۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة : (۴) آج میں نے تمہارے لئے دین کو کامل کر دیا۔میں نے کہا تھا اِنَّ الدِّينَ عِندَ اللهِ الْإِسْلَامُ اس لئے کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُم یہ دینِ اسلام

خطبات ناصر جلد نهم
LL
خطبه جمعه ۱۰ / اپریل ۱۹۸۱ء
کامل ہو گیا۔اس لئے نہیں کہ تمہیں تکلیف میں ڈالے۔اتمتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدة : ۴) اس
لئے کہ تمہارے اوپر میری نعمتوں کی انتہا ہو جائے اور اس کے نتیجہ میں یہ ہو کہ میں تم سے راضی
ہو جاؤں۔میں نے تمہارے لئے دینِ اسلام کو پسند کیا۔اس پر چلو گے میں تمہیں پسند کرنے لگ
جاؤں گا۔قُلْ إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ کہہ دو پکار کے ساری دنیا کے سامنے
کہ میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔قُلِ اللهَ
اعْبُدُ مُخْلِصًا له دِينِ (الزمر : ۱۵) اس لئے سن لو کہ اللہ کی عبادت ، اطاعت کو صرف اس لئے
وابستہ کرتے ہوئے کرتا ہوں۔فَاعْبُدُوا مَا شِخْتُم مِنْ دُونِهِ (الزمر : ۱۶) باقی رہے تم تو اللہ
کے سوا جس کی چاہو تم عبادت کرو۔میں مکلف نہیں ہوں اس بات کا کہ تمہیں بھی پکڑ کے باندھ
کے دین اسلام کی طرف لے کے آؤں۔جس طرح دنیا کی کوئی طاقت مجھے ( محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی طرف سے اعلان ہے ) اور پھر ہر امتی کی طرف سے ، ہر وہ جاں نثار جو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا فدائی ہے، ہر وہ شخص جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں اپنی زندگی
گزار رہا ہے وہ یہ کہتا ہے کہ میں تو اس راہ کو نہیں چھوڑوں گا جس راہ پر مجھے محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے نقش قدم نظر آتے ہیں۔تم جو مرضی کرتے رہو اور جس کی چاہو عبادت کر ولیکن ایک بات
سن لو کہ پوری طرح گھاٹے میں پڑنے والے لوگ وہی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو بھی اور اپنے
رشتہ داروں کو بھی قیامت کے دن گھاٹے میں ڈالا اور اچھی طرح یاد رکھو کہ قیامت کے دن گھاٹے
میں پڑنا، یہ کھلا کھلا گھانا ہے اور اس سے زیادہ کسی کو نقصان اور گھانا پڑ نہیں سکتا اور اس سے بڑا عذاب
کوئی ہو نہیں سکتا اور اس سے بڑا کوئی دکھ نہیں کہ خدا تعالیٰ سے انسان دور ہو جائے۔إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ خدا تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہی دین ہے۔اسلام کے علاوہ
اور کوئی دین نہیں اور ہم احمدی اپنے دین پر قائم ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اس راستہ سے ہٹا
نہیں سکتی۔زبردستی کر کے نمازیں نہیں چھڑوا سکتی۔ہم سے روزے نہیں چھڑوا سکتی نیز دیگر جو
سات سواحکام ہیں انہیں نہیں چھڑوا سکتی اور وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ دِينًا (ال عمران : ٨٦) جو

خطبات ناصر جلد نهم
ZA
خطبه جمعه ۱۰ / اپریل ۱۹۸۱ء
شخص اسلام کے علاوہ کوئی اور دین پسند کرے گا وہ اپنے لئے یا کسی اور کے لئے فَلَنْ يُقْبَل
منه (ال عمران :۸۶) دینِ اسلام کے سوا کوئی اور دین خدا تعالیٰ کو مقبول نہیں ہے، پسندیدہ نہیں
ہے۔وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخَسِرِينَ (آل عمران : (۸۶) اور وہ قیامت کے دن گھاٹے میں پڑے گا۔تو یہ ایک حقیقت ہے جسے قرآن کریم نے متعدد جگہ وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے۔آج میں
نے ایک اقتباس (چند آیتیں اوپر نیچے اکٹھی آئی ہیں ) لیا۔اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو جو اور بھی
روشنی ڈالی گئی ہے اس مضمون پر قرآن کریم میں وہ پھر اگلے خطبے میں بیان کر دوں گا۔آج کے لئے تو
اتنا ہی کر سکا ہوں۔بڑا ضعف محسوس کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ ہمیں حقیقت کو سمجھنے کی توفیق عطا کرے۔یہ یاد رکھو دین اسلام کے علاوہ کوئی دین نہیں ہے اور یہ بھی یاد رکھو کہ جس چیز کو آپ نے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ حاصل کیا یعنی خالص دین، یہ بدعات سے پاک دین، قرآن کریم
کی تعلیم قرآن کریم کی عظمت قرآن کریم کی رفعت قرآن کریم کی وسعت جو ہماری دنیا کے
سمندروں سے بھی زیادہ ہے، اس حقیقت کو آپ نے پایا ہے۔دنیا کی لالچ یا دنیا کا ڈر ہمیں اس
مقام سے ، اس راہ سے پرے نہیں ہٹا سکتا لیکن اپنی کوشش کے نتیجہ میں نہیں بلکہ اس کے لئے ہمیں
خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکتے رہنا چاہیے کہ اس کی مدد کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے۔ہم کچھ
بھی نہیں ، ذرہ ناچیز جو ہماری جوتی کے تلوے میں لگا ہوا ہے وہ بھی حیثیت ہماری نہیں ہے۔اگر
اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ہمارے شامل حال نہ ہو اور اگر شامل حال ہو تو ساری دنیا کی
کوئی حقیقت نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقام کو سمجھنے اور اس حقیقت کو سمجھنے کہ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ کی
تو فیق عطا کرے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۲۵ رمئی ۱۹۸۱ء صفحه ۳ تا ۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی