جو ہدایت قرآن کریم نے دی ہے اس کی پابندی کرنا ہر احمدی کا فرض ہے
خطبات ناصر جلد نهم
۱۵۹
خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۸۱ء
جو ہدایت قرآن کریم کے ذریعے ہمیں دی اس کی
پابندی کرنا ہر احمدی کا بنیادی فرض ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۶ / جون ۱۹۸۱ء بمقام مسجد احمد یہ۔اسلام آباد
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنی کی
تلاوت فرمائی:۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ
تَتَّقُونَ - اَيَّا مَا مَعْدُودَتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُم مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ
وَ عَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ ۖ وَ أَنْ
و روو
تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ - شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ هُدًى
لِلنَّاسِ وَبَيِّنَتِ مِنَ الْهُدى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُهُ وَمَنْ كَانَ
مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أَخَرَ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ
الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدَيكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - وَإِذَا سَأَلَكَ
عِبَادِي عَنِّى فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا
بي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ۔(البقرة : ۱۸۴ تا ۱۸۷)
پھر فرمایا۔جو آیات میں نے ابھی پڑھی ہیں ان کا ترجمہ یہ ہے۔اے لوگو! جو ایمان لائے
b
خطبات ناصر جلد نهم
17۔خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۸۱ء
ہو تم پر روزوں کا رکھنا فرض کیا گیا ہے۔جس طرح ان لوگوں پر ( ان کی شریعتوں کے مطابق )
فرض کیا گیا تھا جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم روحانی اخلاقی کمزوریوں سے بچو۔سوتم روزے رکھو چند
گنتی کے دن (رمضان کا مہینہ ) اور تم میں سے جو شخص مریض ہو یا مسافر تو اور دنوں میں تعداد
پوری کرنی ہوگی اور ان لوگوں پر جو اس روزہ کی طاقت نہ رکھتے ہوں بطور فد یہ ایک مسکین کا کھانا
واجب ہے یعنی جتنے روزے چھٹے ہیں اس کے مطابق بشرط استطاعت۔رمضان کا مہینہ وہ ہے
جس میں قرآن کریم اترا یا جس کے بارہ میں قرآن کریم نے ہدایت فرمائی۔یہ بھی درست ہے کہ
رمضان میں پورے کا پورا قریباً قرآن اترا کیونکہ حدیث میں آتا ہے کہ ہر رمضان میں اس وقت تک
جس قدرقرآن کریم نازل ہو چکا ہوتا حضرت جبرائیل علیہ السلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس
کا دور کرتے تھے۔رمضان کا مہینہ وہ ہے جس میں قرآن اترا جو تمام انسانوں کے لئے ہدایت
ہے جو کھلے دلائل ، جو ہدایت کا رنگ رکھتے ہیں اپنے اندر رکھتا ہے اور فرقان ہے، ما بہ الامتیاز پیدا
کرتا ہے مسلم اور غیر مسلم کے درمیان۔اس لئے تم میں سے جو شخص اس مہینہ کو دیکھے اسے چاہیے کہ
وہ روزے رکھے اور جو شخص مریض ہو یا سفر میں ہو تو اس پر اور دنوں میں تعداد پوری کرنی واجب
ہوگی۔اللہ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے اور تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا اور چاہتا ہے کہ تم تعداد کو
پورا کر لو اور اس بات پر اللہ کی بڑائی کرو کہ اس نے تم کو ہدایت دی ہے اور تا کہ تم اس کے شکر گزار
بندے بنو اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق پوچھیں تو میں ان کے پاس ہی ہوں۔جب دعا کرنے والا مجھے پکارے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔سوچاہیے کہ وہ بھی میرے حکم کو
قبول کریں اور مجھ پر ایمان لائیں تا وہ ہدایت پائیں۔یہ تو درست ہے کہ حکومتِ وقت نے اپنے ایک فیصلہ کے ذریعے جماعت احمدیہ کو غیر مسلم
اور دائرہ اسلام سے خارج کر دیا ہے۔اس لئے جو ان کے فیصلے ان کے معین کردہ دائرہ اسلام
کے اندر نفوذ اسلام کے لئے ہوں ان کا اطلاق جماعت احمدیہ پر نہیں ہوتا ، نہ ہو سکتا ہے۔اپنی
جگہ یہ درست لیکن جو ہدایت اس نے قرآن عظیم کے ذریعے دی ہے ہماری اپنی ہی بھلائی کے
لئے اور ترقیات کے لئے اس کی پابندی کرنا ہم میں سے ہر ایک پر ایک بنیادی فرض ہے ان
خطبات ناصر جلد نهم
171
خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۸۱ء
ہدایات کے مطابق جو اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں دی ہیں۔قرآن کریم نے شہر رمضان کی جو
خصوصیات اور ذمہ داریاں ہیں وہ بیان کر دی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر عمل کر کے
وضاحت کے ساتھ ہمارے سامنے عملی تفسیر ان آیات کی رکھ دی ہے۔میں نے جو طریق اس وقت منتخب کیا ہے وہ یہ نہیں کہ میں ان آیات کی تفسیر کروں بلکہ اس
میں سے میں نے بارہ Points (پوائنٹس) اٹھائے ہیں اور وہ یہ ہیں۔،،
نمبر ایک یہ کہ روزہ رکھنا ہر اس شخص کے لئے ضروری ہے، ہر اس احمدی کے لئے ضروری
ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے روزہ رکھنا ضروری قرار دیا ہے۔بعض آسانیاں پیدا کیں اللہ تعالیٰ
نے ان کا ذکر بعد میں آئے گا لیکن کسی احمدی کی ” و ”بہانہ جو نہیں ہونی چاہیے کہ بہانہ ڈھونڈ
کے روزوں سے بچنے کی راہ کو اختیار کرے۔روزہ فرض ہے روزہ رکھنا ہر اس احمدی پر جس کو رکھنا
چاہیے فرض ہے اور ضروری ہے اور اللہ تعالیٰ نے جو اس کی سزا مقرر کی نہ رکھنے کی، اس کے حکم
توڑنے کی ، وہ کوئی دنیوی سزا نہیں ہے اور یہ یادرکھیں کہ دنیا کی کوئی سزا اللہ تعالیٰ کی سزا کا کفارہ نہیں
بن سکتی کہ آپ سمجھیں کہ دنیا میں چونکہ انسان کی بنائی ہوئی سزا مل گئی اس لئے کفارہ ہو جائے گی۔قرآن کریم میں بعض ایسی سزاؤں کا ذکر ہے جو کفارہ بن جاتی ہیں۔تفصیل میں اس وقت نہیں جاؤں
گا۔ابھی یہ مضمون چلے گا انشاء اللہ تعالیٰ پھر موقع ہوا تو اس کو بھی بتا دوں گا۔بہر حال خدا تعالیٰ کا یہ
حکم توڑ نا کہ خدا کہے کہ اے فرد واحد، ( ہر فرد کو مخاطب کیا ہے قرآن کریم نے ) اے احمدی! تجھ
پر روزہ فرض ہے کیونکہ فرض کی جو شرائط ہیں وہ تیرے وجود میں ، تیری ذات میں تیری زندگی میں
پوری ہوتی ہیں اور پھر وہ خدا تعالیٰ کے اس حکم کو توڑے تو خدا تعالیٰ کی سزا کا عذاب کا وہ مستحق
،
ٹھہرے گا اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اور دُنیوی کوئی سزا بطور کفارہ کے اس کے لئے نہیں بن سکتی کہ
انسان کی سزا خدا تعالیٰ کی سزا سے اسے بچالے۔قرآن کریم ، قرآن حکیم ہے دلیل دیتا اور ہمیں سمجھا تا ہے کہ جو میرا حکم ہے اس پر کیوں عمل
کرو۔تو یہاں دو چیزوں کی طرف اشارہ کیا گیا۔ایک یہ کہ اخلاقی بیماریاں ہیں بہت سی ، روزہ ان
سے بچا تا ہے کیونکہ پاکیزگی پیدا کرتا اور خدا تعالیٰ کے قرب کی راہیں کھولتا ہے اور جن پر اللہ تعالیٰ
خطبات ناصر جلد نہم
۱۶۲
خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۸۱ء
کے قرب کی راہیں کھولی جاتی ہیں اللہ تعالیٰ ایسا سامان پیدا کر دیتا ہے کہ ان راہوں پر چل کر
اخلاقی اور روحانی بیماریاں پیدا نہیں ہوسکتیں اور نہ ہوتی ہیں، اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ایسے
لوگوں کی حفاظت کرتا ہے جو نیک نیتی کے ساتھ اور پورے اخلاص کے ساتھ اور پوری توجہ کے
ساتھ اور انتہائی عاجزانہ جھک کے اس کے حضور روزہ بھی رکھتے ہیں اور قبولیتِ روزہ کے لئے اس
کے حضور دعائیں بھی کرتے ہیں۔تیسری بات جو ان آیات سے ہمیں پت لگتی ہے، ظاہر ہے کہ جو بیمار ہو روزہ نہ رکھے۔اور
چوتھی بات یہ کہ جو سفر پر ہو وہ روزہ نہ رکھے۔سفر پر ہونے کے متعلق نہ یہ بتایا ہے قرآن کریم نے
کہ دس دن کے سفر پر ہو یا دس مہینے کے سفر پر ہو یا تین دن کے سفر پر ہو، نہ یہ بتایا ہے کہ دس میل
کے سفر پر ہو یا پچاس میل کے سفر پر ہو یا پانچ ہزار میل کے سفر پر ہو۔سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اس لئے فرمایا ہے کہ جو عرف عام میں سفر کہلاتا ہے وہ سفر ہو گا۔آپ نے
فرما یا ہم سیر کے لئے نکلتے ہیں، کئی میل سیر کے لئے چلے جاتے ہیں کسی کے دماغ میں یہ بات نہیں
آتی کہ ہم سفر پر ہیں اور ہم سفر کی نیت سے نکلتے ہیں اور ابھی دو میل نہیں گئے ہوتے تو ہمارا دماغ
جان رہا ہوتا ہے کہ ہم سفر پہ نکلے ہوئے ہیں۔جو بیمار یا جو سفر پہ ہو، اس کے لئے جو سہولت دی گئی
یہ اختیاری نہیں جس طرح یہ حکم ہے کہ جب روزہ رکھنا تم پر واجب ہو جائے شرائط کے لحاظ سے،
روزہ رکھو۔اسی طرح یہ حکم ہے کہ جب تم بیمار ہو یا سفر پہ ہو تو روزہ نہ رکھو۔اصل چیز اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے۔اصل چیز یہ ہے کہ جو حضرت اسمعیل علیہ السلام نے
حضرت ابراہیم علیہ السلام کو کہا تھا جب انہوں نے کہا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں تجھے ذبح
کر رہا ہوں خدا کی راہ میں تو انہوں نے بڑا ہی لطیف جواب دیا۔انہوں نے یہ نہیں کہا پھر ذبح
کر دو۔انہوں نے یہ کہا اِفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ (الصفت : ۱۰۳) جو حکم ہے اس پر عمل کرو۔تو اصل روح
یہ ہے کہ جو خدا نے کہا ہے اس کی اطاعت میں برکت اور ثواب اور خدا کی رضا کا راز ہے۔اپنے
زور بازو سے تم خدا تعالیٰ کے پیار کو اپنی طرف نہیں کھینچ سکتے۔کوشش کرنے والے تو بعض لوگ
ایسے ہیں جو غلط راہ پر چل کے ساری عمر اس طرح ہاتھ اونچار کھتے ہیں اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے
خطبات ناصر جلد نهم
۱۶۳
خطبہ جمعہ ۲۶ / جون ۱۹۸۱ء
لئے یہاں تک کہ دورانِ خون ختم ہو کے سارا باز وخشک ہوجاتا ہے۔ناسمجھ دماغ کہے گا کہ اس
نے خدا کے لئے بڑی قربانی دی لیکن جو صاحب فراست اور جس کو تَفَقُه في الدين حاصل ہے
وہ کہے گا کہ اس نے اطاعتِ باری تعالیٰ سے گریز کیا اور خدا کو ناراض کیا تو اس نکتے کو سمجھو۔صرف جماعت احمدیہ کو کہ ان کو سمجھانا میرا فرض ہے۔یہ کہ رہا ہوں کہ کوئی بدعت بیچ میں نہ
آئے۔خدا نے جو کہا ہے وہ کرو۔جو خدا نے کہا ہے وہ کرو گے تمہیں خدا کا پیار مل جائے گا۔اگر
اپنی طرف سے بیچ میں بدعات کو شامل کرو گے خدا تعالیٰ کو ناراض کر دو گے۔پانچویں بات ہمیں یہ پتہ لگی کہ ایسے لوگ جو عارضی طور پر بیمار اور روزہ چھوڑ رہے ہیں۔مثلاً تین دن ۱۰۶ بخار ہو گیا ملیریا ہمارے ملک میں بڑا ہے دودن ، تین دن اس کی کمزوری رہی
پانچ چھ دن وہ روزہ نہیں رکھ سکا، پھر رمضان میں ( رمضان تو انتیس ، تیس دن کا ہے ) اس نے
روزے رکھنے شروع کر دیئے لیکن پانچ چھ روزے جو چھٹ گئے اس کے تو حکم یہ ہے کہ بعد میں
رکھے، اگلے رمضان سے پہلے ان روزوں کو پورا کرے اور مسافر ساری عمر کے لئے تو مسافر نہیں
ہوتا۔کوئی پانچ دن کے لئے باہر جائے گا اس کے پانچ روزے چھوٹیں گے اگر رمضان میں گیا،
کوئی ممکن ہے کہ سارا رمضان بھی سفر میں گزارے حکم ہے کہ چھٹے ہوئے روزے انتیس دن کا اگر
رمضان تھا تو انتیس روزے اگلے رمضان سے پہلے رکھے۔اگر وہ تیس دن کا رمضان ہے تو اگلے
رمضان سے پہلے وہ تیس روزے اپنے پورے کرے۔یہ حکم ہے ان آیات میں۔کچھ لوگ ایسے
ہیں جو ، جو’ بیمار ہے جو سفر پہ ہے قسم کی Category ( کیٹیگری) میں نہیں آتے۔یہ وہ
لوگ ہیں جو آگے دو قسمیں ہیں ان کی ، جو ہمیشہ کے لئے اپنی عمر میں روزہ رکھنے کی طاقت کو کھو بیٹھے
ہیں۔ایک پچھتر اسی سال کا بوڑھا ہے، وہ بالکل ہی کمزور ہو گیا ہے، چلنے پھرنے کی بھی طاقت
نہیں ، لوگوں کے سہارے سے اٹھ رہا ہے اور اس حالت میں رمضان آیا پھر خدا تعالیٰ نے اس کو
دس سال اور زندگی دی تو دس رمضان کے روزے اس نے گزارے ہیں۔اس کے لئے یہ سوال
ہی پیدا نہیں ہوتا کہ رمضان کے روزے جو چھوٹ گئے ہیں وہ بعد میں رکھ لے۔ایک یہ گروہ
ہے۔یا مثلاً ٹی بی کا بیمار ہو گیا نو جوان اور بیمار ہی رہا اس کو آٹھ ، دس، پندرہ بیس سال خدا نے
خطبات ناصر جلد نهم
۱۶۴
خطبہ جمعہ ۲۶ / جون ۱۹۸۱ء
زندگی دی اور ڈاکٹر اس کو دن میں پانچ دفعہ انجیکشن لگاتے ہیں یادوائی دیتے ہیں یا کینسر کا بیمار ہے
وہ کہتے ہیں اتنے اتنے وقفے کے بعد ایک دن میں چار خوراکیں دوائی کی کھاؤ ، روزہ رکھنے کا
سوال ہی نہیں اس کے لئے اور چند سالوں کے بعد اس کی وفات ہو جاتی ہے۔یہ دوسری قسم ہے
اور یا ایسا عذر ہے جو سال بھر اس کو روزہ نہیں رکھنے دے گا چونکہ اگلے سال سے پہلے پورے
کرنے تھے نا اس واسطے اس کے روزے نہیں رکھے یعنی اس ماہ رمضان کے روزے اللہ تعالیٰ
نے انہیں معاف کر دیئے۔مثلاً ایک حاملہ ہے، حاملہ کے لئے روزے رکھنے کی اجازت نہیں
ہے۔ایک حاملہ ہے جس نے بچہ جننے کے بعد دودھ بھی پلانا ہے اپنے بچے کو ، دودھ پلانے والی
ماں نے روزہ نہیں رکھنا۔تو سال گذر گیا ممکن ہے اس سے بھی زیادہ زمانہ گذر جائے لیکن ایک
سال تو یقیناً گذر گیا نا۔رمضان میں وہ حاملہ ہے، چھ مہینے کے بعد اس نے بچہ جنا، دودھ پلانا شروع کر دیا وہ اگلے
رمضان تک کے جو گیارہ مہینے ہیں ان میں وہ روزہ رکھنے کے قابل نہیں ہوئی ، یہ اجازت اس کو ملی
ہے۔اس واسطے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ یہ بھی اس کے روزے نہیں رکھیں گی اور نہ روزے
پورے کریں گی بعد میں۔اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے شریعت کی بنا آسانی پر، ئیسر پر رکھی ہے عسر پر نہیں رکھی اور ہمیں
دعا بھی سکھائی وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ (البقرة : ۲۸۷) اس کے یہ معنی نہیں کہ اللہ تعالیٰ
کے لئے یہ ممکن تھا کہ وہ ہمارے اوپر ایسا بوجھ ڈال دے جس کے اٹھانے کی اس نے ہمیں قوت
ہی نہ عطا کی ہو خدا تعالیٰ تو ایسا کر ہی نہیں سکتا اس کا مطلب ہی یہ ہے کہ ہم تیرے دین کے احکام
کی ایسی Inter-Pretation (انٹر پر ٹیشن ) ایسی تفسیر نہ کر لیں کہ اس پر عمل مالا يطاق بن
جائے ہمارے لئے ، ہمیں فراست عطا کر کہ تیری مرضی کے مطابق ہم تیرے احکام کو بجالانے
والے ہوں اور مالا طاقة لنا نہ ہو بلکہ بشاشت اور شرح صدر کے ساتھ ہم تیرے احکام کو پورا
کرنے والے ہوں۔ساتویں بات یہاں یہ بتائی گئی ہے کہ تمہیں سوچنا چاہیے کہ ہم نے جو تمہارے پیدا کرنے
خطبات ناصر جلد نهم
ܬ1ܙ
خطبہ جمعہ ۲۶ جون ۱۹۸۱ء
والے ہیں جو تمہیں قو تیں اور استعداد میں عطا کرنے والے ہیں ہمیں معلوم ہے کہ تم میں کس قسم کی
صلاحیت پائی جاتی ہے ہم نے اپنے کامل علم کی بنا پر اور حکمت کا ملہ کے نتیجہ میں یہ فیصلہ کیا کہ تمہاری
طرف جو ایک کامل اور مکمل شریعت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ذریعہ سے بھیجی جائے
اس کی بنیاد آسانی پر رکھی جائے يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وہ تگی نہیں چاہتا
اور حکم ہے تمہارے لئے کہ جب خدا تمہارے لئے تنگی نہیں چاہتا توتم بھی اپنے لئے تنگی نہ چاہو۔آٹھویں بات یہ ہے کہ اسلام کی روح بشاشت اور شرح صدر ہے یہ روح نہیں ہے کہ
مشقت کرو مشقت سمجھو کوئی بھی عبادت مشقت نہیں کیونکہ جو سچا اور حقیقی مسلمان ہے وہ شرح صدر
سے احکام بجالاتا ہے اللہ تعالیٰ کے فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ اور جو شخص پوری فرمانبرداری
سے کوئی نیک کام کرے گا یہ اس کے لئے بہتر ہو گا یعنی اصل بنیاد فرمانبرداری ہے۔نویں بات یہ کہ جو شخص رخصت سے فائدہ نہیں اٹھا تا وہ زور بازو سے خدا کو خوش کرنا چاہتا
ہے، یہ جہالت ہے، یہ بیوقوفی ہے۔کوئی شخص دنیا میں کوئی وجود دنیا کا اپنے زور سے اپنے رب کو
خوش نہیں کر سکتا۔اس کی اطاعت کر کے، اس کے حضور عاجزانہ جھک کے، اس سے دعا ئیں
کر کے، اس کی رحمت کو ، اس کے فضل کو ، اس کی برکتوں کو جذب کر کے ، اس کو خوش کر سکتا ہے
ویسے نہیں کر سکتا۔دسواں یہ کہ رمضان کا مہینہ بڑی عظمتوں والا ہے۔یہ ایک بنیادی چیز ہے اور سمجھنے والی اور
یا در رکھنے والی، رمضان کا مہینہ بڑی عظمتوں والا ہے اس لئے کہ شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ
القُرآن کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کریم جیسی ہدایت نازل ہوئی۔ھدی للناس یہ انسانوں
کے لئے ہدایت ہے۔وَبَيِّنَةٍ مِّنَ الهُدی اور ایسے دلائل اپنے اندر رکھتی ہے (انسان کو سمجھاتی
ہے کہ جو تمہارے سامنے تعلیم رکھی جا رہی ہے وہ ان راہوں کی طرف ہدایت دیتی ہے ) جو خدا تعالیٰ
کی رضا کی جنتوں کی طرف لے جانے والی ہیں اور ایسی تعلیم ہے جو فرقان ہے، حق و باطل میں تمیز
کرنے والا ہے۔گیارہویں بات اور یہ جو یہاں روزہ رکھنے کا حکم ہے پہلا حکم تھا نماز پڑھنے کا وہ ان آیات
خطبات ناصر جلد نهم
۱۶۶
خطبہ جمعہ ۲۶ / جون ۱۹۸۱ء
میں نہیں ہے لیکن صوم کی وجہ سے اس کا ذکر ضروری ہے۔نماز جو ہے الصَّلوةُ الدُّعَاءُ نماز
پڑھتے ہی ہم دعا کے لئے ہیں نماز میں دو قسم کی دعائیں ہیں، ایک وہ مسنون دعائیں ہیں یعنی
قرآن کریم کی آیات اور وہ دعائیں ہیں جو مروی ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے اور
ایک وہ دعائیں ہیں اور یہ یا درکھو اس میں بھی بدعت پیدا ہوگئی۔اللہ تعالیٰ نے یہ اجازت دی ہے
بلکہ پسند کیا ہے کہ تم مسنون دعاؤں کے علاوہ اپنی زبان میں خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کرو اور
اس سے مانگو نماز کے اندر۔سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ نماز جو ہے صلوٰۃ ، یہ
تزکیہ نفس کرتی ہے اور تزکیہ نفس ( آپ فرماتے ہیں ) یہ ہے کہ نفس امارہ کی شہوات سے بعد حاصل
ہوتا ہے یعنی اہوائے نفس جو ہیں نفسانی خواہشات جو ہیں ان سے انسان بچتا ہے۔إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ اور جو روزہ ہے یہ مجتبی متقلب کرتا ہے اور اس کے
معنی یہ ہیں ( حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جو کئے ) کہ کشف کا دروازہ کھلتا ہے اور
دیدار الہی کے سامان پیدا ہوتے ہیں۔تو کتنی عظمت ہے ماہِ رمضان میں کہ اگر نیک نیتی سے مقبول
روزے رکھ لو گے تو دیدار الہی کے سامان پیدا کئے جائیں گے اور قرب کی راہیں جو ہیں وہ کشادہ
کی جائیں گی تمہارے لئے۔بار ہو میں بات اُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرآنُ اس طرف اشارہ کر رہی ہے کہ قرآن کریم کی کثرت سے
تلاوت اس مہینے میں کی جائے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بھی یہی سنت تھی اور جیسا کہ میں نے بتایا
حضرت جبرائیل علیہ السلام ماہ رمضان میں دور کیا کرتے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔۔اس وقت اسلام کی عزت بچانے کے لئے اور بطلان کا استیصال کرنے کے لئے
صرف یہی کتاب پڑھنے کے قابل ہے
اس واسطے میں کہتا ہوں جماعت کو کہ آپ کثرت سے قرآن کریم پڑھیں خصوصاً رمضان
کے مہینے میں بہت زیادہ زور تلاوت قرآن کریم کے اوپر ڈالیں۔ایک محدث یا فقیہ تھے ( مجھے
خطبات ناصر جلد نهم
۱۶۷
خطبہ جمعہ ۲۶ / جون ۱۹۸۱ء
یاد نہیں رہا امام بخاری تھے یا دوسرے ) ان کے متعلق آتا ہے کہ رمضان کا جب مہینہ شروع ہوتا
تھا تو ساری کتابیں بند کر کے رکھ دیتے تھے اور صرف قرآن کو پکڑ لیتے تھے ، سارے رمضان میں
سوائے قرآن کریم کے اور کچھ نہیں پڑھتے تھے آپ فرماتے ہیں۔”اس نور کے آگے کوئی ظلمت ٹھہر نہیں سکتی“ آپ فرماتے ہیں ” غلبہ اسلام کے لئے یہ حربہ
ہاتھ میں لو اس کام کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں۔قرآن کریم کا حربہ ہاتھ میں لو اللہ تعالیٰ تمہیں
تمام ادیان باطلہ پر غالب کر دے گا کیونکہ یہ فرقان بھی ہے نا۔وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّی جو لوگ اللہ ( سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا ترجمہ ہے بعض لفظی تبدیلیوں کے ساتھ ) اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائے
ہیں یہ پوچھنا چاہیں اگر کہ خدا تعالیٰ ہم سے کیا عنایات رکھتا ہے جو محد صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے
والوں سے ، جو ہم سے مخصوص ہوں اور غیروں میں نہ پائی جاتی ہوں۔( إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِی کے
یہ معنی آپ نے کئے ہیں ) تو ان کو کہہ دے میں نزدیک ہوں یعنی تم میں اور تمہارے غیروں میں
یہ فرق ہے کہ تم میرے مخصوص اور قریب ہو اور دوسرے مہجور اور دور ہیں۔جب کوئی دعا کرنے
والوں میں سے جو تم میں سے دعا کرے، دعا کرتے ہیں تو میں اس کا جواب دیتا ہوں یعنی میں اس کا
ہم کلام ہو جاتا ہوں اور اس سے باتیں کرتا ہوں اور اس کی دعا کو پایہ قبولیت میں جگہ دیتا ہوں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کی زندگی میں اس فرقان کو قائم کرے جو اس کو
دوسروں سے ممتاز کرنے والا ہو۔آمین۔( روزنامه الفضل ربوه ۵ / جولائی ۱۹۸۱ ء صفحه ۳ تا ۶ )