ہدایت حصولِ مقصدِ حیات کی راہیں کھولتی ہے
خطبات ناصر جلد نهم
۱۷۹
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء
ہدایت حصول مقصد حیات کی
راہیں کھولتی ہے
خطبہ جمعہ فرموده ۱۰ / جولائی ۱۹۸۱ء بمقام مسجد احمدیہ۔اسلام آباد
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے یہ آیات تلاوت فرمائیں:۔ياَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ تَكُم مَّوْعِظَةٌ مِنْ رَّبِّكُمْ وَشِفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى
وَرَحْمَةً لِلْمُؤْمِنِينَ - قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَ بِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا
199191
يجمعون - (یونس : ۵۹،۵۸)
وَ أُمِرْتُ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ - وَ اَنْ اَقِمُ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا ۚ وَلَا
تَكُونَنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ - (یونس : ۱۰۶،۱۰۵)
وَاتَّبِعْ مَا يُوحَى إِلَيْكَ وَاصْبِرُ حَتَّى يَحْكُمَ اللهُ وَهُوَ خَيْرُ الْحَكِمِينَ -
اور پھر فرمایا:۔(یونس: ۱۱۰)
جن آیات کی میں نے اس وقت تلاوت کی ہے وہ سورۃ یونس کی آیات ۵۸۔۵۹۔۱۰۵۔۱۰۶۔۱۱۰ ہیں۔ان کا ترجمہ یہ ہے۔اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف
سے یقیناً ایک ایسی کتاب آ گئی ہے جو سراسر نصیحت ہے ، موعظہ ہے اور وہ ہر اس بیماری کے لئے جو
خطبات ناصر جلد نهم
۱۸۰
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء
سینوں میں پائی جاتی ہو، شفا دینے والی ہے اور ایمان لانے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔تو ان سے کہہ دے کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے وابستہ ہے۔پس
اسی پر انہیں خوشی منانا چاہیے جو مال و دولت وہ جمع کر رہے ہیں اس سے یہ نعمت کہیں زیادہ بہتر ہے۔اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں ایمان پر مضبوطی سے قائم رہوں۔حقیقی مومن بنوں اور اس
فرمان کے پہچاننے کا بھی حکم دیا گیا ہے کہ تو ہر کبھی سے پاک ہوتے ہوئے اپنی توجہ کو ہمیشہ کے
واسطے دین کے لئے وقف کر دے اور تو مشرکوں میں سے ہرگز نہ بن۔اور جو کچھ تیری طرف وحی کیا جاتا ہے اس کی پیروی کر اور صبر اور استقامت سے کام لے
یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ صادر کر دے اور وہ سب فیصلہ کرنے والوں میں سے بہتر فیصلہ کرنے
والا ہے۔یہ ماہ رمضان ہے جیسا کہ قرآن کریم میں بالوضاحت بیان کیا گیا ہے اور میں نے بھی اپنے
ایک خطبہ میں غالباً یہیں میں نے پڑھا تھا ، یہ بتایا تھا کہ ماہ رمضان کا بڑا گہرا تعلق ، قرآن عظیم
سے ہے۔اس لئے بھی کہ اس کی عظمت قرآن کریم میں بیان ہوئی اور اس لئے بھی کہ سارا قرآن کریم
رمضان میں اس معنی میں نازل ہوا کہ ہر رمضان میں حضرت جبرائیل علیہ السلام، نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ قرآن کریم جس حد تک نازل ہو چکا ہوتا ، اس کا دور کیا کرتے تھے۔قرآن عظیم اپنی وسعتوں اور اپنی گہرائیوں اور اپنی رفعتوں اور اپنے علو مرتبت کے لحاظ
سے بڑی ہی عظیم کتاب ہے۔اپنے کمال میں بھی عظیم ہے، اپنے اثرات میں بھی عظیم ہے اور اس
سے فائدہ اٹھانا ہماری نجات کا موجب بن جاتا ہے۔جو آیات میں نے اس وقت تلاوت کی ہیں ان میں بتایا گیا ہے کہ قرآن کریم سے تم بارہ
فوائد حاصل کر سکتے ہو اور ان کی طرف میں اس وقت دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ کوشش
کریں اور کانشس ہو کے یعنی نیست ، خلوص نیت کے ساتھ قرآن کریم کا مطالعہ کریں اور جن
باتوں کا میں اس وقت ذکر کروں گا جو ان آیات میں ہیں ان کی تفاصیل مختلف آیات میں پائی جاتی
ہیں تلاوت کے وقت ان کو تلاش کریں اور یہ جادو نہیں کہ آپ نے پڑھ لیا اور آپ کو فائدہ ہو گیا یا
۱۸۱
خطبہ جمعہ ۱۰؍ جولائی ۱۹۸۱ء
خطبات ناصر جلد نہم
آپ نے گلے میں باندھ لیا یا باز و پر لٹکا لیا جیسا کہ دنیا کے بعض علاقوں میں ہو رہا ہے تو وہ تعویذ
کے طور آپ کو فائدہ پہنچانے لگے۔اپنی تمام عظمتوں اور تمام اثرات اور تمام وعدوں اور بشارتوں کے ساتھ آپ کے حق میں
اس وقت قرآن کریم فیصلہ دیتا ہے جب آپ قرآن کریم کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے
ہیں۔پہلی بات یہاں یہ بیان ہوئی ہے کہ قرآن عظیم موعظہ ہے۔اس کے عام طور پر معنی کرتے
ہیں نصیحت کے نصیحت کا لفظ انسان کے لئے بھی بولا جاتا ہے کہ ایک شخص نے فلاں کو نصیحت کی
اور اللہ تعالیٰ کے لئے بھی قرآن کریم میں یہ لفظ بولا گیا ہے۔جب قرآن کریم میں یہ لفظ بولا جائے
کہ خدا تعالیٰ نے اسے نصیحت اور موعظہ بنا کے بھیجا ہے تو اس کے معنی قرآن کریم کی لغت کے ماہر
ہمارے جو بزرگ گزرے ہیں انہوں نے یہ کئے ہیں کہ ایسی تعلیم ایسی ہدایتوں پر مشتمل تعلیم جو
انسان کو آمادہ کرتی ہے اصلاح نفس پر اور رجوع الی اللہ کی طرف مائل کرتی ہے۔قرآن کریم میں
دوسری جگہ فرمایا تھا رمضان کی آیات میں ہی کہ اگر میرے بندے میرے متعلق سوال کریں تو
انہیں کہو کہ میں قریب ہوں۔یہاں یہ ہے کہ میں قریب ہوں۔میرے سے تعلق پیدا کرو۔رجوع الی اللہ
کی طرف تعلیم دینے والی یہ کتاب ہے اس لئے جو طریقے اللہ تعالیٰ نے تو بہ اور رجوع الیہ کے
بتائے ہیں قرآن کریم میں وہ ہمارے سامنے آتے رہنے چاہئیں۔تلاوت کے وقت اس طرح
نہیں تلاوت کرنی چاہیے جس طرح تیز گاڑیاں دنیا میں چل رہی ہیں یا ہوائی جہاز اڑ رہے ہیں۔بعض دفعہ تو ایسی آواز نکلتی ہے۔میں نے سنا ہے قرآن کریم پڑھنے والوں کے منہ سے کہ یہ ان کو
بھی نہیں
سمجھ آتی ہوگی کہ ہم سے کیا لفظ ادا ہو رہے ہیں یعنی ان کے کانوں کو۔ان کی آنکھیں تو دیکھ
رہی ہوں گی لفظ لیکن ان کے کان نہیں تمیز کر سکتے ہوں گے کہ یہ کون سا لفظ میری زبان بول گئی۔اسی لئے قرآن کریم نے آہستگی سے، سمجے سمجھے رتِّلِ الْقُرآنَ تَرْتِيلًا (المزمل: ۵) کا حکم دیا تا کہ
ساتھ ساتھ انسان کی توجہ غور کرے اور فائدہ حاصل کرے۔سبق اسے ملے اور پھر اس کی نیت
کرے کہ میں نے اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنی ہے۔
خطبات ناصر جلد نهم
۱۸۲
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء
دوسری چیز اس میں یہ ہے کہ شفاء لِمَا فِي الصُّدُورِ(یونس: ۵۸)۔سینہ کی تمام بیماریوں
کے لئے یہ شفا ہے۔یہ عربی کا یا قرآن کریم کا محاورہ ہے۔انگریزی میں ایک لفظ ہے Mind اور
Heart۔یہ دونوں انگریزی زبان محض لوتھڑے کے معنی میں استعمال نہیں کرتے جو ہمارے
سینے میں دھڑک رہا ہوتا ہے بلکہ جو عقل کا نقطہ اور سر چشمہ ہے جس سے علم کے سوتے پھوٹتے ہیں
اس کو بھی انگریزی میں Heart اور Mind کہتے ہیں اور عربی زبان میں عقل کہتے ہیں۔جو
ہمارے سینہ میں دھڑک رہا ہوتا ہے اس کو بھی کہتے ہیں دل اور قلب اور اس کو بھی کہتے ہیں جو عقل
اور علم کا سر چشمہ بن جاتا ہے۔تو روح کا تعلق دل کے دھڑ کنے کے ساتھ نہیں۔روح کا تعلق اس
خدا دا د عقل اور فراست اور علم کے ساتھ ہے جو روح کی پرورش کرتا ہے علم اور جو راہیں روح کی
نشوونما کے لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بتائی ہیں ان راہوں کی طرف لے کے جاتا اور ان
پر روح کی کوششوں کو قائم کرتا ہے۔قرآن کریم میں بعض دوسری جگہ اس کی وضاحت بھی کی۔مثلاً فرمایا کہ آنکھوں کی بصارت
کا ذکر ہم نہیں کرتے۔وَلَكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ (الحج : ۴۷) جو دلوں میں قلوب
ہیں یعنی Mind اور وہ عقل کا سر چشمہ اور علم کا جو ہے وہ اندھا ہو جاتا ہے اور اس میں امام راغب
کہتے ہیں عقل کی طرف اور علم کی طرف اشارہ ہے اور اندھا پن بھی ہے یعنی جو عقل اندھی بھی ہوتی
ہے۔ہمارے اردو میں بھی محاورہ آ گیا ہے اور عقل بہری بھی ہوتی ہے یعنی جو اس کے فائدہ کی
بات ہے وہ سننے کے لئے تیار۔ایک لڑائی ہو جاتی ہے۔مادی دلچسپیوں کی روحانی حقائق کے ساتھ
اور عقل جو ہے وہ مادی دلچسپیوں میں کھوئی جاتی ہے اور گم ہو جاتی ہے اور ختم ہو جاتی ہے اور مرجاتی
ہے اور جس غرض کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے اس غرض کو وہ پورانہیں کر رہی ہوتی یا اسے خدا تعالیٰ
کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کی بتائی ہوئی ہدایت کے مطابق عمل کرنے کے نتیجہ میں حیات
ملے۔قرآن کریم میں آیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر کان دھرو اس لئے۔اس لئے
کہ تمہیں وہ اس لئے بلا رہے ہیں کہ تمہیں زندہ کریں لیکن اس قسم کا بہرہ پن جو ہے یہ بھی ایک
بیماری ہے۔جس کی شفا قرآن کریم کہتا ہے کہ شِفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ قرآن کریم دل کی ،
خطبات ناصر جلد نهم
۱۸۳
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء
Mind کی عقل کی علم میں جو گھن لگ جاتا ہے وہ تمام بیماریوں کی دوا ہم نے اس کے اندر رکھی
ہے اور یہ ایک فلسفہ نہیں۔یہ احمدیوں کو یا درکھنا چاہیے۔کیونکہ اس کے بغیر ہم عملی زندگی میں
خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو حاصل نہیں کر سکتے۔یہ محض ایک علمی مسئلہ نہیں۔نہ یہ کوئی فلسفہ ہے بلکہ پہلوں کو
چھوڑو۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد لاکھوں کروڑوں وہ پیدا ہوئے جنہوں نے
قرآن کریم پر عمل کیا اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں
کو پایا اور اللہ تعالیٰ پیار سے ان کے ساتھ
ہمکلام ہوا اور ان کا دوست بنا۔دوست بنا میں نے کہا اس لئے کہ قرآن کریم کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ
دوست بن جاتا ہے لیکن کہاں انسان اور کیا حیثیت انسان کی اور کہاں خدا اور اس کی بزرگی اور
عظمت اور علو اور کبریائی لیکن یہ اس کا فضل اور رحمت ہے کہ وہ اپنے حقیر بندہ کو کہتا ہے کہ میں تیرا۔دوست بن جاؤں گا اگر تو میرے احکام پر چلے گا اور لاکھوں کروڑوں نے اپنی عملی زندگی میں اس
کا تجربہ حاصل کیا اور سب سے بڑی دلیل ان لوگوں کی زندگیاں دہریت کے خلاف ہیں یعنی جو
خدا تعالیٰ کا انکار کرتے ہیں ساری تاریخ انسانی سے وہ انکار کر رہے ہیں۔بہر حال ایک چیز جو
ہمیں قرآن کریم دیتا ہے اور رمضان میں خاص طور پر اس طرف توجہ کر کے ہمیں حاصل کرنے کی
کوشش کرنی چاہیے وہ اللہ تعالیٰ کا پیار اور سینے کی ہر قسم کی بیماریوں سے شفاء کا حصول ہے۔ہدایت کے ، قرآن کریم نے اس لفظ کو ، یعنی رہنمائی کرنا سیدھا راستہ دکھانا جو کامیابی کی
طرف لے جانے والا ہے۔کس کام میں کامیابی؟ اصل یہ سوال پھر آجاتا ہے۔تو قرآن کریم نے
سینکڑوں جگہ زندگی کے مختلف پہلوؤں کی روحانی اور اخلاقی کامیابیوں کا ذکر کر کے قرآن کریم کو
ہدایت کہا۔وہ تو بیان نہیں ہو سکتیں ایک خطبہ میں نہیں ہوسکتیں۔میرے خیال میں ایک زندگی میں
بھی بیان ہو نا مشکل ہے۔مگر بہر حال بنیادی چیز یہ ہے کہ مقصد حیات ایک ہے ہمارا۔ہمیں کیوں
پیدا کیا اللہ تعالیٰ نے۔مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الدريت : ۵۷) اس لئے پیدا کیا کہ ہم اس کے
عبد بنیں۔اس کا رنگ اپنی زندگی پہ چڑھائیں۔اس کے ہم رنگ ہوجائیں۔وہ پاک ہے۔پاکیزگی اس کے فضل سے ہماری زندگی میں پیدا ہو اور ایک ذاتی تعلق۔زندہ تعلق ، زندہ خدا کے
خطبات ناصر جلد نهم
۱۸۴
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء
ساتھ ہو جائے جس کے نتیجہ میں ہر وہ رحمت جو مل سکتی ہے ، وہ ہمیں ملے۔تو بنیادی اس وقت میں نے ایک بات کی کہ ہدایت حصول مقصدِ حیات کی کوشش میں
کامیابی کی راہیں ہم پر کھولتی ہے اور مومنوں کے لئے رحمت ہے۔رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ۔هُدًى وَرَحْمَةٌ بعض جگہ آ گیا۔یہاں بیان کر دیا یہ ہر جگہ ہی چلے گا۔شرط ہے ایمان کے
تقاضوں کو پورا کرو۔یعنی اللہ تعالیٰ نے جو کہا اسے کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔اِفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ
(الصفت : ۱۰۳) میں نے بتایا تھا یہیں کسی خطبہ میں کہ یہ اسلام کی روح ہے۔جو خدا تعالیٰ چاہتا
ہے وہ کرو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فارسی کلام میں ایک بڑا عجیب شعر کہا ہے
آپ نے فرمایا ہے۔خدا کا پیار حاصل کرنا کوئی مشکل تو نہیں ہے۔وہ جان مانگتا ہے، جان دے
دو۔خدا کا پیار مل جائے گا۔یعنی خدا تعالیٰ کے پیار کا حصول اتنی عظمت رکھتا ہے کہ اس کے مقابلہ
میں جان دینا بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلّ شَيْءٍ ہر چیز کو میری رحمت نے احاطہ کیا ہوا ہے۔فَسَا كتبها
لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ (الاعراف: ۱۵۷) اور جو میری پناہ میں آجائیں گے اپنے اعمال اور اپنی دعاؤں
کے نتیجہ میں ان کے لئے میں اس رحمت کو لکھ دوں گا۔اور پانچویں چیز جو یہاں بیان ہوئی ہے بِفَضْلِ اللهِ وَ بِرَحْمَتِہ یہ سب کچھ اپنی جگہ درست
لیکن سب کچھ اللہ کے فضل اور رحمت سے ہوتا ہے یعنی اس کے فضل اور رحمت کو حاصل کرنا بھی
اس کے فضل اور رحمت پر موقوف ہے۔اس لئے جہاں ہمیں اعمالِ صالحہ بجالانے کا حکم ہوا وہاں
دعاؤں کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحمت کو جذب کرنے کا بھی حکم ہوا تا کہ ہمارے حقیر اعمال
جو ہیں وہ اس کی نگاہ میں مقبول ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَبِذلِكَ فَلْيَفْرَحُوا انسانی زندگی
کی خوشیاں جو ہیں وہ اس بات پر موقوف ہیں۔ایک نئی بات ہے یہاں ہمیں جوش دلانے کے
لئے کہ جو مال و دولت وہ دنیا جمع کر رہی ہے اور بڑا جمع کر لیا کوئی شک نہیں یعنی بے شمار کہا جا سکتا
ہے ان کا مال و دولت۔بڑی ترقی کی ، سائنس میں علم میں، ستاروں تک پہنچ گئے۔زمین کے ذخائر
خطبات ناصر جلد نهم
۱۸۵
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء
باہر نکال لئے۔وہ ہزاروں سال سے جو پٹرول زمین کی گہرائیوں میں چھپا تھا۔سو یا ہوا آرام کر رہا
تھا اس کو جا کے جھنجھوڑا، ہلایا، بیدار کیا باہر نکال لیا چھلانگیں مارتا ہوا وہ سوراخوں سے باہر آ گیا اور
پیسے اس سے کمائے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے ہی ان ساری چیزوں کو۔اس ساری دولت
کو اس سارے مال کو پیدا کیا تھا ان کے لئے۔اس زندگی کے لئے لیکن جو ذکر ان آیات میں میں
نے کیا ہے جو تم مجھ سے حاصل کر سکتے ہو۔اصل خوشی انسانی زندگی کی اس پر ہے۔جو مال و دولت
وہ جمع کر رہے ہیں اس پر نہیں ہے هُوَ خَيْرٌ مِّمَّا يَجْمَعُونَ۔یہ بے شمار گنا زیادہ بھلائی اور خوشحالی کا
موجب ہے خدا تعالیٰ کا قرب اور اس کے پیار کو حاصل کرنا۔اس وقت جو سب سے امیر ممالک دنیا میں پائے جاتے ہیں انہوں نے فخر اور تکبر میں اپنا
نام Super Powers ) سپر پاورز ) رکھ لیا یا ان کے خوف اور احساس کمتری کے نتیجہ میں
دوسری قوموں نے ان کا نام سپر پاورز رکھ لیا یہ تو خدا بہتر جانتا ہے لیکن جو سپر پاورز ہیں ان کے
عوام بھی خوش نہیں اپنی زندگی ہے۔اطمینانِ قلب نہیں ہے ان کو اور میں نے بہت دورے کئے
ہیں کھل کے میرے ساتھ بات کرتے ہیں۔وہ اس وقت اندھیرے میں گرو پنگ ہاتھ ہلا رہے
ہیں کہ شاید کوئی ایسی چیز مل جائے جس سے اطمینانِ قلب حاصل ہو جائے۔اور اطمینانِ قلب
أَلَا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ (الرعد:۲۹) اسلام کی تعلیم کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے بغیر
ان
کو کبھی حاصل نہیں ہو گا نہیں ہوگا اور جس چیز کو وہ کھو چکے، اسے کھونے کے لئے یہ دنیا کوشش کر
رہی ہے، ان کی نقل کر رہی ہے۔احمدی کو ان کی نقل کرنے کی ضرورت نہیں۔کیونکہ یہ وعدہ کیا اللہ تعالیٰ
نے ایک مومن مسلمان سے کہ میرے بتائے ہوئے طریق پر تم عمل کرو۔حقیقی خوشی تمہاری زندگی
کے اندر پیدا ہو جائے گی۔میں نے بڑا غور کیا قرآن کریم پر۔کئی دفعہ پہلے کہہ چکا ہوں اور نہیں
تھکوں گا یہ کہتے ہوئے کہ جو تعلیم ہے انسانی معاشرہ کے پہلو کے لحاظ سے یہ ہے کہ میں تمہیں لڑنے
نہیں دوں گا۔آپس میں محبت اور پیار کے ساتھ زندگی گزارو۔ایک یہ بھی Factor ہے، ایک
ذریعہ ہے خوشحالی پیدا کرنے کا ، اطمینانِ قلب پیدا کرنے کا۔ہر ایک کا حق قائم کیا۔ہر ایک کے
خطبات ناصر جلد نهم
۱۸۶
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء
حق کی ادائیگی کی ضمانت دی اور جو حق ادا نہیں کرتا۔یعنی خدا تعالیٰ کا قائم کردہ حق ، وہ اللہ تعالیٰ کی
ناراضگی کومول لیتا ہے اور اس کی جہنم میں جانے کے لئے کوشش کر رہا ہے اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔تو
حقیقی خوشیوں کا انحصار اس بات پر ہے کہ انسان دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی
رحمت کو جذب کرے اور پیچھے جو باتیں میں نے بیان کیں ان کو وہ حاصل کرنے والا ہو۔سچا اور حقیقی مومن بننا شرط ہے قرآن کریم میں الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا (الانفال: ۵) کا لفظ
استعمال کیا ہمیں سمجھانے کے لئے کہ محض کہہ دینا اپنے آپ کو کافی نہیں بلکہ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا
حقیقی مومن۔سوال یہ ہے کہ حکم کون ہے دنیا میں کہ جو کہے کہ حقیقی مومن فلاں ہے اور فلاں نہیں
ظاہر ہے کہ یہ اعلان کیا گیا کہ جو میری نگاہ میں مومن ہوگا اس کے حق میں یہ ساری باتیں پوری کی
جائیں گی اور یہاں یہ بتایا پھر کہ لِلْمُؤْمِنُونَ میں اس طرف اشارہ کیا اور اگلی آیت میں پھر کھول
کے بیان کیا کہ مومن وہ ہے جو ہر کبھی سے پاک ہے۔یہ آٹھویں بات اس میں بتائی۔اس واسطے
ہیر پھیر والا ہے ناہمارا محاورہ کہ ہیر پھیر کرنا۔قولِ سدید نہ ہونا اس میں بھی ہیر پھیر کر جانا۔یہ لعنت
ہے اس سے بچنا چاہیے ہر انسان کو۔بعض عادتیں لعنتی جو ہیں وہ معصوم بھی ہوتی ہیں لیکن خطر ناک
بہر حال ہوتی ہیں۔ایک دوست تھے ان سے جب آپ سوال کریں کبھی سیدھا جواب نہیں دیتے تھے۔ایک دن دہلی میں تھے وہ ۴۴ء کی بات ہے میں نے ان سے کہا کہ قرآن تو کہتا ہے قولِ سدید کہو
اور آپ کی یہ عادت بچپن سے کہیں بیچاروں کو پڑ گئی تھی۔میں نے کہا اتنی عادت آپ کو یہ پڑگئی
ہے سیدھا جواب نہ دینے کی۔انہوں نے ترکی ٹوپی پہنی ہوئی تھی سرخ سے رنگ کی۔اتنی تمہید کے
بعد میں نے کہا اب میں آپ سے پوچھوں گا اس ٹوپی کا ، کیا رنگ ہے تو آپ مجھے صحیح جواب نہیں
دیں گے اور انہوں نے نہیں دیا صحیح جواب۔ہیرا پھیری شروع کر دی۔حالانکہ وہ تو کوئی ایسا مسئلہ
ہی نہیں تھا۔تو مومن وہ ہے جو ہر کمی سے پاک ہے۔خدا نے اعلان کیا اور جو ہر بچی سے پاک ہے اور
مومن ہے اس کے حق میں یہ وعدے پورے ہوں گے جن کا ذکر اس میں ہے۔
خطبات ناصر جلد نهم
۱۸۷
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء
پس ایک عہد تو اس رمضان میں، بنیادی عہد بن گیا نا مومن بننے کے لئے۔ہر احمدی کرے
کجی ہو یا نہ ہو یعنی بعض دفعہ Unconscious Mind اس کو علم بھی نہیں ہوتا اور وہ ہیر پھیر
والی بات کر جاتا ہے کہ میں ہمیشہ سچی بات کروں گا۔اور نویں بات یہ ہے کہ اپنی پوری توجہ یعنی ایک بڑا مخلص سارا کچھ ہوتا ہے لیکن بیچ میں تو جہ
بٹ جاتی ہے۔توجہ نہیں ہے۔اعلان یہ ہے اپنی پوری توجہ دین پر ہمیشہ مرکوز رکھوں گا۔جس کا
مطلب یہ ہے یہ مطلب نہیں ہے کہ دنیا کمانی نہیں۔یہ مطلب ہے کہ دنیا کمانے کے بعد دنیا کو اس
طور پر خرچ کرنا ہے جو خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ جس طور پر خرچ کیا جائے۔حسنات دنیا بھی حسنات آخرت
کے لئے حاصل کی جائیں۔اور دسویں بات یہ ہے کہ شرک جو ہے وہ ایک موٹا شرک ہے۔بت پرستی کرنا، ایک نیم موٹا
شرک ہے۔قبر پہ جا کے سجدہ کر دینا۔بعض شرک اس سے بھی کم ظاہر ہونے والے ہیں۔اپنے نفس
کو کچھ سمجھنے لگ جانا خدا کے سامنے اور اپنے علم پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی
تفصیل سے بتایا ہے غرور کرنا، اپنے حسن پر تکبر کرنا ، اپنے جتھے پر ناز کرنا وغیرہ وغیرہ ساری شرک
کی باتیں ہیں۔ایمان باللہ توحید پر مضبوطی سے قائم ہونا ، شرک کی ہر قسم کی فنا کا تقاضا کرتی ہے
اور یہاں یہ بات بتائی گئی ہے کہ مومن کے لئے ضروری ہے اگر وہ قرآن کریم کی بشارتوں سے
فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔میں یہ بتارہا ہوں کہ شرک کی کوئی رگ باقی نہ رہے کیونکہ جو اس کے لئے مجاہدہ کرنا پڑتا ہے
اس کے لئے سوچنا پڑتا ہے اس کے لئے چوکس رہنا پڑتا ہے اس کے لئے دعائیں کرنی پڑتی ہیں
کہ اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔گیارھویں یہ کہ غیر اللہ سے، انسانی وجود کے سارے احساس مُردہ ہوں غیر اللہ کے لئے۔اور سارے احساس اللہ کے لئے زندہ ہوں۔اتباع وحی الہی سے یہ میں نے
نکتہ اٹھایا ہے۔صرف
وحی الہی اور احکام الہی سے زندگی کا خمیر اٹھے۔
خطبات ناصر جلد نهم
۱۸۸
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء
اور بارہویں یہ معاشرہ ہے نا ہر قسم کے لوگ ہیں۔بارہویں یہ ضروری ہے کہ پوری
استقامت اور استقلال جیسے صبر کے ایک معنی یہ بھی ہیں۔پوری استقامت اور استقلال سے یہ
اتباع ہو۔اتَّبِعُ مَا يُوحَى إِلَى مِنْ زَبي (الاعراف: ۲۰۴) ہے نا۔جو وحی الہی محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہماری خاطر اور کامل تعلیم آپ نے ہمارے ہاتھ میں دی قرآن کریم کی شکل
میں ایک کامل شریعت آگئی - اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ
الْإِسْلَامَ دِينًا (المائدة : ۴) خدا تعالیٰ کی رضا کو پانے کے لئے ضروری ہے کہ دنیا، دنیا کی ساری
طاقتیں ، دنیا کے سارے علوم ، دنیا کی ساری دولتیں ، دنیا کے سارے جتھے ، دنیا کی ساری شیطنتیں
زور لگا لیں انسان اس مقام پر نہ رہے کہ اتباع وحی الہی جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل
ہوئی ، وہ ضروری ہے ہر چیز ٹھکرا دینے کے قابل ہے۔اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں۔جب دو قسم کے مقابلے ہوتے
ہیں۔ایک ایسا مقابلہ ہے جس میں خدا تعالیٰ کا حکم ظاہری طور پر پوری شان وشوکت کے ساتھ اگر
ظاہر نہ بھی ہو تو کوئی فرق نہیں پڑتا اور ایک وہ مقابلہ ہے جو چاہتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی عظمتوں کا
اپنی قدرتوں کا اظہار کرے۔تو یہاں فرمایا کہ صبر یعنی استقامت اور استقلال کے ساتھ اس وحی کو مضبوطی سے، احکام الہی
کو مضبوطی سے پکڑے رکھو۔اس وقت تک کہ جو خَيْرُ الحکمنین ہے سب سے اچھا فیصلہ کرنے
والا ہے، وہ اپنا فیصلہ کر دے۔پھر جو ظاہری، جو ڈ نیوی پریشانیاں ہیں۔بہت ساری ہوتی ہیں وہ
خود بخود دور ہو جائیں گی لیکن یہ کہنا کہ ہمیں کوئی دُنیوی تکلیف ہی نہ پہنچے کوئی پریشانی نہ ہو۔یہ غلط
ہے۔اللہ نے کہا ہے کہ میں تو آزماؤں گالیکن ہوں تمہارے ساتھ۔اگر تم میرے رہو گے۔جے توں میرا ہو رہیں سب جگ تیرا ہو
اگر تم میرے ہور ہو گے میں تمہارے ساتھ ہوں۔میں تمہارے ساتھ اس وقت بھی کھڑا
ہوں جب دشمن کا وار تم پر پڑتا ہے اور تمہیں تکلیف ہوتی رہی ہوتی ہے۔آزمانا چاہتا ہوں تمہیں تم
خطبات ناصر جلد نهم
۱۸۹
خطبہ جمعہ ۱۰ جولائی ۱۹۸۱ء
سے دور نہیں چلا جاتا اور اگر تم استقامت اور استقلال دکھاؤ گے میرے فیصلے تک اور یہ فیصلہ کرنا
کہ کب میں فیصلہ کروں۔یہ میں نے کرنا ہے تم نے نہیں کرنا اس واسطے صبر تمہارا کام ہے۔اور
اپنی عظمتوں اور جلال کو ظاہر کرنا یہ میرا کام ہے۔ہزاروں دفعہ پہلے ہوا ہماری زندگیوں میں بھی
ہوا اور آئندہ بھی ہوگا۔اس واسطے خدا کے ہو کر اپنی زندگی گزار و اور خدا سے پاؤ ہر چیز اور پھر اس
کی عظمت اور جلال کے جلوے دیکھو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )