اللّٰہ تعالیٰ نے محمدؐ کو مبعوث فرما کر بنی نوعِ انسان پر عظیم احسان فرمایا ہے

خطبات ناصر جلد نهم
۲۲۳
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرما کر
فرما
بنی نوع انسان پر عظیم احسان فرمایا ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۱ راگست ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔لَقَد مَنَّ اللَّهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ
رَسُولًا مِنْ أَنْفُسِهِمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَلَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ
وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِينِ - (ال عمران : ۱۶۵)
فيهم
و
اسی طرح اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔b
قُلْ العَلِمُونَ اللهَ بِدِينِكُمْ وَاللهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَاللَّهُ
بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ - يَمْنُونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لَا تَسُنُّوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ بَلِ اللهُ
يمن عَلَيْكُمْ أَنْ هَديكُمْ لِلْإِيمَانِ اِنْ كُنْتُمُ صُدِقِينَ - إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ - (الحجرات: ۱۷ تا ۱۹)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سب انسانوں کی طرف ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلا كَافَةُ لِلنَّاسِ (سبا: ۲۹) که تمام بنی نوع انسان اس معنی میں آپ کے مخاطب
اور آپ کی اُمت میں شامل ہیں لیکن جو آیت اس وقت میں نے پڑھی اس میں دو عظیم احسانوں کا

خطبات ناصر جلد نهم
۲۲۴
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
ذکر ہے اور تمام بنی نوع انسان کا یہاں ذکر نہیں۔دوسری جگہ ہے کہ بڑا احسان ہوا انسان پر کہ
اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا ان کی طرف لیکن اس آیت میں انسانوں کو
مخاطب نہیں کیا بلکہ ان کو مخاطب کیا گیا ہے جنہوں نے بعثت نبوی سے وہ تمام فوائد حاصل کئے جن
کی خاطر یہ بعثت ہوئی تھی اور اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں وہ (الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا) حقیقی معنی میں مومن
ہوئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں میں سے ایک ایسا رسول بھیج کر جو انہیں اس
کے نشان پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے یقیناً ان پر
احسان کیا ہے، اور وہ اس سے پہلے یقینا کھلی کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔اللہ تعالیٰ نے
انہیں اس گمراہی میں سے نکالا اور اللہ تعالیٰ نے یہ احسان کیا ان پر کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث
ہوئے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ بڑی ہی آسمانی نعمتیں لے کر آئے اور ایک گروہ انسانوں
میں سے ایسا پیدا ہوا جنہوں نے قبول کیا اور فائدہ اٹھایا برکات سماوی سے حصہ لیا اور خدا کی نگاہ
میں وہ پاک ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے نشان ان کی زندگیوں میں اور ان سے ظاہر ہوئے تو (مج
اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ ) میں نے بتایا کہ ہر انسان پر آپ کا احسان ہے لیکن اس آیت میں ذکر ہے
صرف مومنوں کا اور دو احسان (بڑے ہی پیارے ہیں وہ ) جو اللہ تعالیٰ کے پیار کا اظہار کرتے
ہیں مومنوں پر ہوئے ، ان کا اس میں ذکر ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایک تو اللہ تعالیٰ نے یہ احسان کیا جماعت مومنین پر کہ ان میں ایک
اتنا عظیم رسول مبعوث ہوا جس کے طفیل ساری کی ساری اور پوری کی پوری آسمانی نعمتیں حاصل کی
جاسکتی ہیں اور دوسرا یہ فضل ہوا مومنوں پر کہ جو ادھوری نعمتیں پہلوں پر نازل ہوئی تھیں اور اللہ تعالیٰ
کے نسبتاً کم فضل کے وہ وارث ہوئے تھے اس کے مقابلہ میں اب ایک ایسا گروہ پیدا ہوا جنہیں
کامل نعمتیں حاصل ہوئیں اور خدا تعالیٰ کے وہ اس قدر پیارے ہوئے کہ اس سے پہلے بنی آدم میں
کوئی قوم اتنی پیاری اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں نہیں ہوئی۔تو ایک تو احسان ہے بعثت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
اور دوسرا یہ احسان ہے کہ آپ عظیم تعلیم لے کر آئے۔اس کو یہاں اللہ تعالیٰ نے چار شعبوں میں

خطبات ناصر جلد نہم
۲۲۵
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
تقسیم کر کے بیان کیا۔يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ وہ آیات پڑھ کر سناتا ہے۔قرآن کریم کے مطالعہ سے
یہ بات بڑی واضح ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آیات“ کا لفظ یا ایہ“ کا لفظ
جو اس کا مفرد ہے، مختلف معانی میں استعمال کیا ہے۔آیۃ کے ایک معنی قرآن کریم کی اصطلاح
میں یہ ہیں کہ جلوہ صفت باری کا ، وہ جس کے نتیجہ میں مادی کائنات میں کوئی چیز پیدا ہوئی یا کسی چیز
میں کوئی تبدیلی پیدا ہوئی یعنی صفات باری کے وہ جلوے جن جلوؤں نے کائنات کو پیدا کیا۔بے
شمار مخلوق ہے اس قدر کہ انسانی عقل میں وہ آنہیں سکتی۔انسان اس کا تصور نہیں کر سکتا۔اس کے
متعلق انسان
کو مخاطب کر کے فرمایا قرآن کریم میں کہ اے انسان! ہر چیز تیرے لئے پیدا کی گئی ،
اس قسم کا اعلان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی نبی کی زبان سے نہیں کروایا گیا۔اس لئے کہ
ایک تو ان کے مخاطب صرف ایک جماعت تھی یا ایک قوم تھی، ایک چھوٹا سا زمانہ تھا لیکن نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے مخاطب نوع انسانی تھی اور ہر نسل تھی جو آپ کی بعثت کے بعد قیامت تک اس دنیا میں پیدا
ہونے والی تھی ابنائے آدم کی۔تو فضل ہے نا اللہ تعالیٰ کا۔جو اس کی معرفت رکھے گا وہ حمد باری تعالیٰ
W
کرے گا، جو اس کی معرفت رکھے گا وہ علوم کے میدان میں ترقی کرے گا۔جب ہر چیز ہماری خادم ہے تو ہر چیز کے متعلق علم حاصل کرنا ضروری ہو گیا۔جس قدر علم انسان
کو حاصل ہوا ہے اس کا ئنات کا اور علم کہتے ہی اس کو ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے وہ جلوے جو ظاہر ہوئے
مادی دنیا میں۔یہ علم آہستہ آہستہ ترقی کرتا ہوا اس زمانہ میں پہنچا اور بہت ترقی کر گیا اور سوائے
صفات باری تعالیٰ کے علم کے اور کوئی حقیقی علم نہیں۔نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے لَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ
مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ (البقرة : ۲۵۶) کہ خدا تعالیٰ نے خالق کی حیثیت سے جو کچھ پیدا کیا
علیم کی حیثیت سے وہ اسے جانتا ہے۔کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔وہ ان باریکیوں کو
بھی جانتا ہے جن تک انسان ابھی تک نہیں پہنچا اور جس قدر خدا چاہتا ہے اس قدر انسان علم حاصل کر سکتا
ہے اور اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو مخاطب کر کے یہ کہا کہ دعا کیا کرو رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا ( طه : ۱۱۵) تو علم
کے حصول کے لئے ایک مومن پر دو دروازے کھلے ہیں اور علم کے حصول کے لئے غیر مومن پر
ایک دروازہ کھلا ہے۔

خطبات ناصر جلد نهم
۲۲۶
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
غیر مومن پر جو دروازہ کھلا ہے اس کو قرآن کریم کی اصطلاح میں یہ کہتے ہیں لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ
إلا ما سعى (النجم :۴۰) کوشش کرو گے پالو گے۔بڑا احسان کرنے والا ہے اللہ تعالیٰ لیکن
مومن کو یہ کہا کوشش کرو گے اور دعا کرو گے اور مقبول ہوجائے گی وہ دعا تو دوسروں سے زیادہ
پالو گے۔تو یہ بات جو میں کہ رہا ہوں محض فلسفہ نہیں بلکہ چودہ سو سالہ زندگی میں اُمت مسلمہ کی یہ
بات بڑی واضح ہو جاتی ہے کہ جب بھی مسلمان نے حقیقی مومن کی حیثیت سے علم کے میدان میں
دوسروں کے مقابلہ میں کوشش اور سعی کی تو جو امت مسلمہ کے سکالرز اور محققین کو ملا وہ اس سے کہیں
زیادہ تھا جو دوسروں کو ملا۔بڑی لمبی تاریخ ہے۔تاریخ پڑھا کریں اور یہ حقیقت پہچانیں کہ ہر
مومن کے لئے ، ہر مومن مسلم احمدی کے لئے حصول علم کے زیادہ اور فراخ دروازے کھلے ہیں۔اس واسطے میں کہا کرتا ہوں کہ کسی سے پیچھے نہ رہو۔تمہیں پیچھے رہنے کے لئے پیدا نہیں کیا گیا۔تو
جس غرض کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا ہے ، جو سہولتیں اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے مہیا کی ہیں ان
سے فائدہ اٹھاؤ۔تو ایک تو ایسا عظیم رسول ( يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِهِ ) جو نُعَمَاء لے کے آیا ان میں
سے پہلی نعمت آیات ہیں اور آیات میں سے صفات باری کے وہ جلوے ہیں جو اس کا ئنات پر
ظاہر ہوئے جس نے کائنات پیدا کی ، جس نے کائنات میں وسعت پیدا کی ( یہ بھی قرآن کریم
میں آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ وسعت پیدا کر رہا ہے اس کا ئنات میں ) جس نے کائنات کی ہر مخلوق کی
ا
صفات میں وسعت پیدا کی۔جو علم قرآن کریم پر غور کرنے سے ہمیں حاصل ہوتا ہے یہ ہے کہ گندم
کا دانہ جو دو سو سال پہلے پیدا ہوا تھا اس کی وہ صفات نہیں تھیں جو صفات اس دانے کی ہیں جو آج
پیدا ہو رہا ہے۔ہر وقت ہر آن خدا تعالیٰ کی صفات کے جلوے اپنی مخلوق کے ہر حصے پر ظاہر
ہورہے ہیں۔تو ایک تو آیات کے یہ معنی ہیں اور دوسرے آیات کے معنی ہیں دعاؤں کا سننا اور قبول
کرنا۔عظیم انسان ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، جنہوں نے بار بار ہمارے ذہن میں اور ہمارے دل
میں یہ ڈالا کہ مایوس نہیں ہونا۔دعا کر و خدا قبول کرے گا۔یہ درست ہے کہ خدا تعالیٰ خالق اور

خطبات ناصر جلد نهم
۲۲۷
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
مالک ہے قبول اس وقت کرے گا جب وہ چاہے گا لیکن یہ دروازہ ہر وقت کھلا ہے۔کسی کی دعا ایک
سیکنڈ میں قبول ہو جاتی ہے۔میرا اپنا تجربہ ہے۔ابھی منہ سے الفاظ نہیں نکلتے کہ دعا قبول ہو جاتی
ہے اور کوئی دعا قبول ہوتی ہے سال بعد دو سال بعد ، تین سال بعد، چار سال بعد، جو دعا میں نے
سپین کے ملک کے لئے کی کہ اللہ تعالیٰ اسے اسلام کی روشنی سے منور کرے، وہ قریباً نو ساڑھے نو
سال بعد قبول ہوئی۔مجھے بتادیا گیا تھا کہ جلدی قبول نہیں ہوگی ، اپنے وقت پر پوری ہوگی۔کتنا بڑا
احسان ہے۔جو شخص یہ یقین رکھتا ہو اور خدا تعالیٰ کی صفات کی معرفت کے بعد اس مقام پر کھڑا ہو کہ
وہ قادر مطلق جس کے آگے کوئی چیز انہونی نہیں وہ میری دعا قبول کرے گا اگر چاہے گا۔مقصد کے
حصول کے لئے کوشش کرنی ہے دعا میں۔دعا کو شرائط کے ساتھ کرنا ہے خدا تعالیٰ سے
کبھی نا امید
نہیں ہونا۔لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ دعا کی قبولیت کا نشان امت محمدیہ کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ
علیہ وسلم نے پکڑا دیا۔تیسرے معنی آیت کے ہیں ،نشانات کا ظاہر ہونا۔مثلاً خدا تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی زندگی میں بے شمار نشانات ظاہر کئے۔نشانات یعنی اپنی قدرت کا نشان ( بغیر دعا کے نشان ہے
یہ ) خدا تعالیٰ خود اپنے بندوں کی مدد کے لئے آتا ہے جب مدد کی ضرورت ہو۔فراخی رزق کے لئے
سامان پیدا کرتا ہے جب انہیں دشواری ہو، کھانے پینے کی چیزیں نہ مل رہی ہوں۔اس وقت
آسمان میں بادلوں کو حکم دیتا ہے موقع کے اوپر صحیح مقدار میں جاکے بارش برساؤ تا کہ میرے بندے
جو ہیں ، بھوکے نہ رہیں۔اسے ہم نشان کہتے ہیں۔معجزات یعنی انہونی باتیں بظاہر وحی کے ذریعے
ان کی بشارت دی جاتی ہے اور وہ کام ہو جاتا ہے بالکل ناممکن کام لیکن بشارت دی جاتی ہے، کام
ہو جاتے ہیں۔تیسرے معنی آیات کے یہ ہیں یعنی معجزات اور معجزات کے ساتھ ہی میں چوتھے معنی کو
بریکٹ کر دیتا ہوں اور وہ مبشرات ہیں خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بڑی بشارتیں دیں ہیں
مومنوں کو، جو ایک علیحدہ شعبہ ہے، روحانی زندگی کا۔یہ دونوں میں نے معجزات اور مبشرات اس
لئے اکٹھے کئے کہ مثلاً وَ لَقَد نَصَرَكُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَ اَنْتُمْ اَذِلَّةٌ (ال عمران : ۱۲۴) ایک تو یہ معجزہ تھا

خطبات ناصر جلد نهم
۲۲۸
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
کہ تین سو تیرہ غریب بھوکے، کمزور ہوئے ، ہوئے بھوک سے، مانگی ہوئی تلوار میں پھر زنگ آلود نیز
کند تلواریں لے کر ایک عظیم لشکر (جس کی تعداد تین گنے سے بھی زیادہ تھی) کے مقابلہ میں آئے۔سواریاں دشمن کے پاس تھیں ، زرہیں ان کے پاس تھیں، اچھی تلوار میں ان کے پاس تھیں۔ہر طرح
اچھے ہتھیاروں سے وہ لیس تھے اور اللہ تعالیٰ نے عظیم معجزہ دکھا دیا اس معجزے میں دعا بھی شامل
تھی لیکن اگر کوئی دعا نہ ہوتی تو بھی خدا تعالیٰ نے یہ معجزہ دکھانا تھا کیونکہ یہ وعدہ دیا گیا تھا کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غالب آئیں گے اپنے مخالفوں پر۔بشارت پہلے سے موجود تھی۔اور پانچویں آیات کے معنی ہیں وہ آیات قرآنی جن آیات میں شریعت اور ہدایت کا ذکر
ہے مثلاً یہ کہ نماز پڑھو، ذکر الہی میں مشغول رہو اور جماعت احمدیہ کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ نماز
با جماعت فریضہ ہے۔(اپنی شرائط کے ساتھ پڑھنا ) اور جو فرض ہو وہ خدا تعالیٰ کے غضب سے
بچاتا ہے۔فرض جو ہے اس کے ساتھ جب تک نفل نہ ملے وہ روحانی رفعتوں تک نہیں لے جاتا۔اسی واسطے ایک جگہ اللہ تعالیٰ نے جہاں فرمایا ( تاکیداً) کہ نماز میں ادا کرو اس کے ساتھ ہی آگے لگا
دیا۔وَ لَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ (العنکبوت: ۴۶) نماز کے اوقات جو تمہاری زندگی کے اوقات کا شاید
چو بیسواں حصہ بھی نہیں۔یعنی چوبیس گھنٹے میں ایک گھنٹہ نماز پر خرچ کرنے والے آدمی بھی ہیں لیکن
وَلَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ میں تو ہر بیدا رلمحہ ذکر میں آپ خرچ کر سکتے ہیں۔صرف بیدا ر لمحہ ہی نہیں بلکہ
اگر ذکر کرتے کرتے آپ سو جائیں تو اللہ تعالیٰ نیند کے لمحات جو ہیں وہ بھی ذکر میں شمار کر لیتا ہے،
جزا دے دیتا ہے تو یہ جو آیات ہیں کئی سو جن میں احکام باری تعالیٰ ہیں ، اوامر و نواہی ، ان کو بھی
قرآن کریم نے آیت کہا ہے۔تو عظیم انسان مبعوث ہو گیا اور مومنین کا یہاں ذکر ہی اس لئے کیا
گیا ہے کہ ان تمام مذکورہ نعماء سے فائدہ اٹھانے والا ہے مومن اور جو فائدہ اٹھانے والا ہے اس
کے دل میں اپنے رب کریم کے لئے اور اپنے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیار پیدا ہوتا ہے اور جو
آیات شریعت اور ہدایت لے کے نازل ہوئیں انسان پر ، ( قرآن کریم میں نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی وساطت سے اور آپ کے طفیل ) اس نے قرب الہی کی وہ رفعتیں مومنین کے لئے پیدا
کر دیں کہ جو رفعتیں اس سے قبل کسی امت کے لئے پیدا نہیں ہوئیں۔

خطبات ناصر جلد نهم
۲۲۹
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
معراج میں آپ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو بھی صرف چھٹے آسمان پر دیکھا تو ان کی
امت چھٹے آسمان سے اوپر نہیں جاسکتی۔چھٹے آسمان سے اوپر ان کی اُمت کا کوئی فرد نہیں
جا سکتا تھا۔جن کا نبی متبوع اس مقام سے اوپر نہیں گیا اس کے ماننے والے، اس کے متبعین کے
لئے ممکن ہی نہیں ہے اپنے نبی متبوع سے او پر نکل جانا۔لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام،
معراج کا جو تجربہ تھا، مشاہدہ تھا، اس میں ساتویں آسمان سے بھی اوپر عرش رب کریم پر پہنچایا گیا
آپ کو۔اُمت کو بشارت دی ہے کہ پہلی قوموں کے انبیاء اپنی امت کو ، اپنے ایمان لانے والے
مخلص صحیح معنی میں سچے مومن جو تھے ان کو چھٹے آسمان سے او پر نہیں لے جاسکتے تھے۔جوان کے
قدموں میں بھی بیٹھا ( کامل اس نے پیروی کی حضرت موسیٰ علیہ السلام کی وہ آپ کے قدموں میں
آ کے بیٹھانا ) وہ چھٹے آسمان تک پہنچ سکا لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل متبع چھٹے آسمان سے
اوپر جا کر ساتویں آسمان کے اوپر کے حصے میں ، جہاں، جو بھی روحانی درجہ ( وہ لمبا مضمون ہے،
اس میں میں اس وقت نہیں جاؤں گا ) عرشِ ربّ کریم جو بھی چیز ہے، اس کے اس عرش کے قدموں
کے نیچے بیٹھا ہوا ہے وہ اور کم از کم ایک آسمان کا فاصلہ ہے۔وہ رفعتوں کے لحاظ سے زیادہ ہوگا۔یہ عظمت ہے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جو وہ لے کے آئے مومنین کے لئے جن سے مومنوں
نے (یہاں مخاطب ہی مومن ہیں ) فائدہ اٹھایا۔دوسری چیز آپ یہ لے کے آئے ویزکیھم - يُزگی میں بہت سا را ابہام لوگوں نے پیدا کر
لیا۔ابہام کوئی نہیں۔آپ ایسی تعلیم لے کے آئے جو طہارت اور پاکیزگی پیدا کرنے والی ہے۔طہارت اور پاکیزگی کا معیار تسلیم کرنا یا مقرر کرنا یہ انسان کا کام نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔اس واسطے صحیح معنی ہیں اور بچے طور پر منی پاک کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے۔آپ ایسی تعلیم لے کے آئے۔يَتْلُوا عَلَيْهِمُ التِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ
یہ چار چیزیں ہیں۔اس کے نتیجہ میں اور شریعت کے اوپر جو عمل کرنا ہے اس کے نتیجے میں امت محمدیہ
میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا کے اور امت مسلمہ کے مومنین کی جو جماعت صدیوں میں پیدا ہوئی
اور گزری ان کے لئے یہ ممکن کر دیا کہ خدا کی نگاہ میں وہ پاک اور مطہر ہو جائیں اور سارے وعدے

خطبات ناصر جلد نهم
۲۳۰
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
ان کے حق میں پورے ہوں جو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک مطہر اور مزکی کے لئے دیئے
ہیں۔مثلاً ان میں سے ایک یہ ہے کہ خدا ہمکلام ہوگا۔لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة: ۸۰)
قرآن کریم میں ایک وعدہ یہ دیا گیا ہے کہ قرآن کریم کے مخفی معانی جن کا ضرورتِ زمانہ یا خطہ ارض
کی ضرورت مطالبہ کر رہی ہے۔وہ نئے نئے علوم پاک لوگوں کو سکھائے جائیں گے۔قرآن کریم
نے یہ وعدے کئے ہیں۔بہت سارے وعدے ہیں۔تفصیل میں جانا مشکل ہے۔اس حقیقت کو
قرآن کریم نے ایک جگہ اس طرح بیان کیا کہ وَ لَو لَا فَضْلُ اللهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُه اگر اللہ کا فضل
اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی مَا زَ کی مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ آب ا ا تم میں سے کوئی کبھی بھی پاک اور مطہر
اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں نہ ٹھہر سکتا وَلَكِنَّ اللهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ (النور : ۲۲) لیکن خدا جسے پسند کر لیتا
ہے، اس کے اعمال کے نتیجہ میں ، اس کے دل میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے نتیجہ میں ، اس
عرفان کے نتیجہ میں جو وہ خدا تعالیٰ کی صفات کا حاصل کر سکا، خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے نتیجہ
میں ، اسے وہ مُرسی قرار دیتا ہے۔وَاللهُ سَمِيع خدا تعالیٰ دعاؤں کو سننے والا ہے اس واسطے جو
مطہر بننا چاہے اس کے لئے ضروری ہے کہ جو موتی بنانے والا ہے اس سے یہ دعا کرے کہ اے
خدا! ایسے اعمالِ صالحہ بجالانے کی ہمیں توفیق عطا کر کہ ہم تیری نگاہ میں پاک اور مطہر بن جائیں
اور علیم کہہ کر یہ بتایا کہ انسانوں نے جو جائزے لئے اور اربعہ لگایا اور فیصلے کئے وہ تمہیں نہیں
بنائیں گے مذی ، خدائے علیم جس کی نگاہ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں جب اس کی نگاہ میں تم مزکی قرار
دیئے جاؤ گے تو حقیقتاً تمہارے حق میں وہ بشارتیں پوری ہوں گی جو خدا تعالیٰ نے پاک اور مطہر
لوگوں کو دی ہیں۔تزکیہ کے لفظ کے متعلق بڑا اچھا نوٹ مفردات راغب ( جو قرآن کریم کی لغت
ہے ) میں امام راغب نے دیا ہے وہ کہتے ہیں کہ تزکیہ یہ ہے کہ أَنْ يَتَحَرَّى الْإِنْسَانُ مَا فَيْهِ
تطهیره کہ انسان اپنی طرف سے ایسے اعمال بجالانے کی کوشش کرے جن میں اس کے لئے
پاکیزگی ہو جنہیں وہ اپنے لئے پاکیزہ سمجھے اور وہ کہتے ہیں کہ قرآن میں فاعل اللہ ہوتا ہے۔اس
لئے جو آیت میں نے پڑھی وَلَكِنَّ اللهَ يُزَرِّي مَنْ يَشَاءُ اس کے متعلق وہ کہتے ہیں کبھی فاعل تزکیہ
عطا کرنے کا اللہ ہوتا ہے لِكُونِهِ فَاعِلٌ لِذلِكَ فِي الْحَقِیقة کیونکہ حقیقی معنی میں خدا ہی کسی کو

خطبات ناصر جلد نهم
۲۳۱
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
پاک اور مطہر بنا سکتا ہے اسی واسطے کہتے ہیں وَلكِنَّ اللهَ يُزَكِّي مَنْ يَشَاءُ کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ
صرف اللہ پاکیزگی عطا کر سکتا ہے۔وہ کہتے ہیں کبھی فاعل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوتے ہیں جو
پہلی آیت میں نے پڑھی ہے اس میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آتا ہے نا۔يَتْلُوا
عَلَيْهِمْ أَيْتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ - امام راغب کہتے ہیں کہ جہاں یہ ذکر ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پاک اور مطہر بناتے ہیں اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ جو حقیقی پاکیزگی خدا تعالیٰ عطا فرماتا ہے وہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم عطا کرتے ہیں۔معنی اس کے یہ ہیں کہ آپ پاکیزگی ان تک پہنچانے کا واسطہ
بنتے ہیں کیونکہ آپ ایسی تعلیم لائے ، ایسا نمونہ پیش کیا اور ایسی آیات لوگوں کے سامنے رکھیں۔اس لئے بطور فاعل آپ ان آیتوں میں آجاتے ہیں واسطہ ہونے کی وجہ سے۔اس کا یہ مطلب
نہیں کہ آپ نے پاک بنایا یہاں یہ مطلب ہے کہ آپ کے واسطہ سے اور آپ کے طفیل لوگ
پاکیزگی اور طہارت حاصل کرتے ہیں اور کبھی احکام اوامر ونواہی کے متعلق آتا ہے قرآن کریم
میں کہ یہ کام جو ہیں ، عبادات جو ہیں، احکام بجالانا جو ہے، یہ پاکیزگی پیدا کرتے ہیں۔امام راغب
کہتے ہیں یہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ جب وہ اعمال مقبول ہوجائیں تو ان کے ذریعہ سے انسان
طہارت اور پاکیزگی خدا تعالیٰ سے حاصل کرتا ہے۔حقیقی ”مرگی “ جو ہے اللہ تعالیٰ کی ذات ہے
لیکن مختلف معانی میں
کبھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہا گیا ہے کہ آپ پاک کرتے ہیں،
کبھی احکام کے متعلق یعنی قرآن کریم کے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ تعلیم پاک کرتی ہے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں یہ حکم دیا ہے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمُ (النجم : ۳۳) اپنے آپ کو پاک مت ٹھہرایا
کرو۔خوف اور خطرے کا مقام ہے کہ انسان اپنے آپ کو پاک قرار دے۔اسی لئے خود کو پاکباز
ٹھہرانے کی مذمت کی گئی ہے۔مفردات راغب میں بھی یہ لکھا ہے۔فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكم اس کے انہوں نے دو پہلو لئے ہیں کہ ایسا کرنا مذموم ہے اور یہ کہ ایسا
نہیں کرنا چاہیے۔دونوں چیزیں اس کے اندر آ جاتی ہیں۔تو دو عظیم رحمتیں ، رَحْمَةٌ لِلْعَلَمِينَ،
اُمت مسلمہ کے لئے ، نوع انسانی کے لئے عموماً اور جماعت مومنین کے لئے خصوصاً لے کر آئے
جنہوں نے ان سے فائدہ اٹھایا۔66

خطبات ناصر جلد نہم
۲۳۲
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
تیسری عظیم چیز آپ لے کے آئے الکتاب۔قرآن کریم کو قرآن کریم میں الکتاب کہا گیا
ہے اور الکتاب کے شروع میں ہی ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (البقرة : ٣) کی
آیت الکتاب کے صحیح اور پورے معنی بتارہی ہے۔اس میں یہ بتایا گیا کہ میں جو خدائے عالم الغیب
ہوں ، اس کتاب کو اتارنے والا ہوں تو اس کا Source ( سورس ) اور منبع جو ہے وہ عالم الغیب
خدا کی ذات ہے یہ وہ کتاب ہے جس نے خدا تعالیٰ کے علم سے خلعت وجود پہنا۔اس لئے یہ
کتاب ہر ایک غلطی اور شک وشبہ سے پاک ہے اور اس لئے یہ کتاب کامل متقیوں کے لئے بھی
ہدایت ہے۔اس کے معنی یہ ہیں کہ انسانی فطرت تدریجی ترقی کرتی ہے، جسمانی نشو و نما میں بھی ،
اخلاقی نشوونما میں بھی اور روحانی نشونما میں بھی۔تو ایک متقی جو ہدایت کی راہوں پر چل کے خواہ
کتنا ہی بلند ہو جائے ، مزید بلندیوں کے دروازے اس پر اس عظیم کتاب کے ذریعہ سے کھولے
جاتے ہیں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے ایک فقرے میں اس سارے مفہوم کو بڑی خوبصورتی سے
ادا کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں۔یہ وہ کتاب ہے جو خدا تعالیٰ کے علم سے ظہور پذیر ہوئی ہے اور چونکہ اس کا علم جہل
اور نسیان سے پاک ہے اس لئے یہ کتاب ہر ایک شک وشبہ سے خالی ہے اور چونکہ
خدا تعالیٰ کا علم انسانوں کی تکمیل کے لئے اپنے اندر ایک کامل طاقت رکھتا ہے اس لئے یہ
کتاب متقین کے لئے ایک کامل ہدایت ہے اور ان کو اس مقام تک پہنچاتی ہے جو انسانی
فطرت کی ترقیات کے لئے آخری مقام ہے (جہاں تک پہلے کوئی نہیں پہنچا )
تو یہ تیسری عظیم چیز جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے وہ الکتاب ہے جیسا کہ فرمایا
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ -
اور چوتھی چیز جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لائے وہ ہے حکمت۔اور حکمت کے معنی ہیں
حقیقت کتاب اور حقیقت رسالت یعنی قرآن کریم کی اصطلاح کی رو سے جو اس کتاب کی حقیقت
ہے اور جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی عظمت ہے اس کے دلائل پیش کرنا حکمت کے معنی میں
شامل ہے۔یہ قرآن کریم کی شان ہے کہ یہ انسان کو روشنی پر روشنی عطا کرتا چلا جاتا ہے، دلیلیں

خطبات ناصر جلد نہم
۲۳۳
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
دیتا ہے۔یہ نہیں کہتا کہ آنکھیں بند کرو اور مجھے قبول کرو بلکہ کہتا ہے آنکھیں کھولی رکھو اور مجھے قبول
کرو یہ نہیں کہتا کہ اندھیروں میں رہو اور مجھ پر ایمان لاؤ۔کہتا ہے کہ اپنے سینوں کو اللہ اور محمد کے
نور سے منور کر لو اور میری بات کو مانو۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے فرمایا کہ حقیقت کتاب اور
حقیقت رسالت کے جو دلائل ہیں ان سے معرفت پیدا ہوتی ہے یعنی انسان یہ پہچانتا ہے کہ یہ کتاب
ہے کیا چیز اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کیا ہے۔ایک تو معرفت ذات وصفاتِ باری ہے
وہ علیحدہ مضمون ہے۔یہاں بات ہو رہی ہے معرفت و عرفانِ حقیقت کتاب اللہ اور حقیقت رسالت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔آپ نے فرمایا کہ یہ معرفت موہبت ہے۔معرفت سے پہلے کی حالت سکون
کے مشابہ ہوتی ہے اور معرفت کا حصول حرکت کے مشابہ ہوتا ہے اور اس حرکت کا انحصار موہبت پر
ہے۔بچہ سکون کی حالت میں ہوتا ہے۔بلوغت کا وہ لمحہ جو ان پہلوؤں سے سکون سے حرکت میں آتا
ہے وہ حرکت اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کے نتیجہ میں ظہور پذیر ہوتی ہے یعنی بغیر عمل کے اور بغیر حق
کے رحمانیت کی صفت کے معنی یہ ہیں کہ کوئی حق نہیں ہے، کوئی عمل نہیں ہے، کوئی دعا نہیں ہے، کوئی
اتباع نہیں ہے اللہ تعالیٰ کا محض فضل اور رحمت اور موہبت ہے ، اس سے یہ حرکت شروع ہوتی ہے۔آپ نے فرمایا نہ کسی عمل سے نہ کسی دعا سے بلکہ علت فیضان صرف موہبت سے ہے، يُضِلُّ مَنْ
يَشَاءُ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ (فاطر:۹) یہ اس آیت کے معنی ہو گئے۔اس کی تفصیل سمجھانے کا اس
وقت ، وقت نہیں ہے۔مگر پھر حرکت شروع ہو گئی نا۔پھر معرفت میں انسان ترقی کرتا ہے۔اعمالِ صالحہ اور حسنِ عمل یہ دو علیحدہ چیزیں ہیں۔ایک
ہے عملِ صالحہ اور ایک ہے عمل صالح کا حسین طریق پر کرنا، تو یہ معرفت اعمالِ صالحہ اور حسن عمل
کے شعور سے زیادہ ہو جاتی ہے۔یہاں تک کہ آخر الہام اور کلام الہی کے رنگ میں نمود پکڑ کر تمام
صحن سینہ کو اس نور سے منور کر دیتی ہے جس کا نام اسلام ہے تو اسلام کے حصول کے لئے کیا چاہیے
ہمیں؟ موہبت الہی۔اپنی کسی کوشش کا اس میں دخل نہیں۔معرفت شروع ہوتی ہے موہبت
سے۔اس واسطے یا درکھیں کہ اسلام پر کسی انسان کا نہ احسان ہوسکتا ہے نہ ہوا بلکہ اللہ اور محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کا احسان اور شریعتِ اسلامیہ کا احسان ، اسلام کا احسان ہر مومن پر، ہر انسان کے اوپر

خطبات ناصر جلد نهم
۲۳۴
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
ہے۔بڑی دلیری ہو گی کسی کا یہ سمجھنا کہ اس نے احسان کیا ہے اسلام پر۔کوئی احسان نہیں کرسکتا
اسلام پر۔اسلام کا احسان ہے سب پر۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا قُلْ العَلِمُونَ اللهَ
بدينكم (الحجرات: ۱۷) وقت زیادہ ہو گیا ہے اس کا میں ترجمہ پڑھ دوں گا۔آپ مطلب
سمجھ جائیں گے میرا۔تو کہہ دے کیا تم اللہ تعالیٰ کو اپنے دین سے واقف کرتے ہو۔یعنی اللہ تعالیٰ کو
کوئی شخص جاکے یہ کہے کہ اے میرے رب! میں بڑا متقی ہوں، میں بڑا پرہیز گار ہوں۔Mental Hospital ( مینٹل ہاسپٹل ) میں تو کوئی شخص کہہ سکتا ہے اپنے ہوش وحواس میں نہیں
کہ سکتا خصوصاً قرآن کریم کی روشنی میں۔تو کہہ دے کیا تم اللہ کو اپنے دین سے واقف کرتے ہو
اور اللہ تو اس کو بھی جانتا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ ہر ایک چیز جانتا ہے
اور پھر کہا يَمْشُونَ عَلَيْكَ اَنْ اَسْلَمُوا وہ اپنے اسلام لانے کا تجھ پر احسان جتاتے ہیں۔مومنین کی
جماعت نہیں، یہ دوسری جماعت ہے یعنی اسلام تو لے آئے لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ احسان
جتاتے ہیں اپنے اسلام لانے کا حالانکہ جیسا کہ ہم نے ابھی دیکھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چار بنیادی
احسان ہیں انسان پر اور پھر ان کی شاخیں ہیں۔تو احسانِ مجسم ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔ان کے
او پر کس نے احسان رکھنا ہے۔یا اللہ پر جس نے ہمیں پیدا کیا اور جو کچھ ملا ہمیں وہ اسی سے ملا اور
اللہ ہر ایک چیز کو جانتا ہے اور وہ اپنے اسلام لانے کا احسان تجھ پر جتاتے ہیں۔تو کہہ اپنے اسلام
لانے کا احسان مجھ پر نہ رکھو۔حقیقت یہ ہے کہ تم کو ایمان کی طرف ہدایت دینے کا تم پر احسان ہے۔اگر تم ایمان کے دعوئی میں بچے ہو تو اس حقیقت کو قبول کرو۔اللہ آسمانوں کا غیب بھی جانتا ہے اور زمین
کا بھی اور اللہ تمہارے اعمال کو اچھی طرح دیکھ رہا ہے اور اس سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں۔فیصلہ
اس نے کرنا ہے کہ کون مومن ہیں حقیقی ، جن کو الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا قرآن کریم میں کہا گیا ہے اور کون
وہ ہیں جو اسلام تو لائے لیکن ابھی ایمان کی روح ان کے اندر داخل نہیں ہوئی۔قرآن کریم
میں ایک جگہ آیا ہے وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمُ (الحجرات: ۱۵) کہ ایمان تمہارے
سینوں میں، دلوں میں داخل ہی نہیں ہوا وہاں یہ فرمایا کہ تمہارے دل ایمان سے خالی ہیں ولکن
قُولُوا اسلمنا لیکن ہم تمہیں اجازت دیتے ہیں کہ اپنے آپ کو مسلمان
کہ لو تو وہ شخص جس کا دل

خطبات ناصر جلد نہم
۲۳۵
خطبه جمعه ۲۱/اگست ۱۹۸۱ء
ایمان سے خالی ہے اور اس کے باوجود جسے خدا تعالیٰ نے یہ اجازت دی ہے کہ وہ اپنے آپ کو
مسلمان کہے کیا وہ اسلام پر احسان جتلائے گا یا اللہ تعالیٰ پر احسان جتلائے گا کہ ہم اسلام لے
آئے ہیں۔تو دعائیں کیا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ
کو صحیح معنی میں اور پورے طور پر مُؤْمِنُونَ حَقًّا کے
گروہ میں شامل کرے اور وہ تمام فیوض اور برکتیں اور افضال اور رحمتیں جن کی بشارتیں اللہ تعالیٰ
نے قرآن کریم میں اس مومنین کے گروہ کو دی ہیں اس کے آپ بھی وارث ہوں اور آپ کی نسلیں
بھی وارث ہوں۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۱۸/اکتوبر ۱۹۸۱ء صفحه ۳ تا ۶ )

10 von 10 heute frei