جماعت احمدیہ کا بنیادی مقام عجز اور انکسار کا مقام ہے

خطبات ناصر جلد نهم
۲۹۱
خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۱ء
جماعت احمدیہ کا بنیادی مقام عجز
اور انکسار کا مقام ہے
خطبه جمعه فرموده ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔چند دن سے مجھے شدید انفلوئنزا کی تکلیف رہی ہے۔کافی حد تک آرام ہے مگر فلو کا کچھ حصہ
باقی ہے شعف بھی ہے۔فلوسر پر بھی حملہ کرتا ہے اور جسم کو بھی کمزور کرتا ہے۔بلڈ پریشر بھی بعض
دفعہ بہت گر جاتا ہے۔Low ہو جاتا ہے۔بہر حال اللہ نے فضل کیا اور اس قابل کیا کہ میں آج
نماز جمعہ کے لئے آگیا۔یہ اس لحاظ سے بڑا اہم جمعہ ہے کہ اس جمعہ ہی سے میں اس مضمون کو
شروع کر دیا کرتا ہوں جو خدام الاحمدیہ میں میں نے بیان کرنا ہوتا ہے اور جو مضمون خدام الاحمدیہ
اور انصار اللہ کے اجتماعات کی تقاریر میں میں نے بیان کرنا ہے وہ اس لئے بہت اہم ہے کہ یہ
اجتماعات پندرہویں صدی ہجری کے پہلے اجتماعات ہیں اور میں چاہتا تھا کہ پندرھویں صدی
ہجری کی اہمیت کے پیش نظر جو اہم ذمہ داریاں ہیں اُس کے مطابق جس قسم کی ہمیں زندگی گزارنی
چاہیے اس کے متعلق میں جماعت کو کچھ کہوں۔کیونکہ ابھی جمعہ کے بعد اجتماع بھی ہے میں بیماری کی وجہ سے ضعف بھی محسوس کر رہا ہوں ،
ہم نمازیں انشاء اللہ جمع کریں گے۔اس لئے مختصراً ایک ضروری بات کہوں گا کہ جو بنیاد بنتی ہے

خطبات ناصر جلد نهم
۲۹۲
خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۱ء
ساری اسلامی تعلیم کی بھی اور ہماری زندگیوں کی بھی اور وہ یہ ہے کہ عاجزی کو اختیار کرو۔“
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی بہت سی آیات میں اس مضمون پر ہمیں بہت کچھ سکھایا ہے۔ایک جگہ فرمایا وَ يَزِيدُهُمْ خُشُوعًا (بنی اسرآءيل:۱۱۰) حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اس کے یہ
معنی کئے ہیں کہ قرآن عظیم يَزِيدُهُمْ خُشُوعًا انہیں عاجزی اور فروتنی میں اور بھی زیادہ کرتا چلا
جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ قرآن کریم میں جو بھی تعلیم پائی جاتی ہے وہ وحی تعظیم جو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی اور جس نے نوع انسانی کے ہاتھ میں ایک کامل شریعت پکڑائی۔سارے احکام ، اوامر بھی اور نواہی بھی ایسے ہیں جن کی بنیاد عاجزی اور انکساری پر ہے یا جن پر
عمل کرنا عاجزی اور انکساری کی راہوں کو اختیار کئے بغیر ممکن ہی نہیں۔میں نے مثال کے طور پر ایک
آیت کو اس وقت منتخب کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ ۖ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا
عَلَى الْخَشِعِينَ - الَّذِيْنَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلْقُوا رَبِّهِمْ وَ أَنَّهُمْ إِلَيْهِ رجِعُونَ (البقرة : ۴۶، ۴۷) یہ
دو آیات ہیں۔اللہ تعالیٰ نے یہاں یہ حکم دیا کہ میرے سارے احکام، اوامر اور نواہی جن پر عمل کرنا
ضروری ہے تم اُن پر عمل نہیں کر سکتے جب تک میری مدد، میر افضل اور رحمت تمہارے شامل حال
نہ ہو۔اس لئے وَاسْتَعِينُوا تم خدا تعالیٰ سے مدد مانگو۔اس لئے کہو کہ ہماری مدد کو آ اپنے فضل
اور رحمت سے۔تا کہ ہم تیرے احکام بجالا کر اس طریقے پر جس طریق کو تو پسند کرتا ہے تیری رضا
کو حاصل کرنے والے ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم محض یہ کہہ دینے سے کہ ہماری مددکو آمیری مددکو نہیں پاؤ گئے۔میری مدد
کے حصول کے لئے دورا ہیں میں نے تمہارے لئے کھولی ہیں۔ایک صبر کی راہ ہے دوسرے دُعا
کا راستہ ہے۔صبر کے معنے ہیں مضبوطی کے ساتھ استقامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی تعلیم پر
گامزن رہنا، اس کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنا اور الصلوةُ - الدُّعَاءُ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا فرمان ہے۔یہ جو ہم ایک فارمل دعا کرتے ہیں۔نماز ابھی ہم پڑھیں گے جمعہ کی اور عصر کی۔یہ بھی کیا ہے؟ تسبیح ہے ، تحمید ہے ، استغفار ہے ، درود ہے ، بہت کچھ ہم ما نگتے ہیں۔بہت کچھ
قرآن کریم کی آیات ہیں۔خدا سے کہتے ہیں جو کچھ ہم پڑھ رہے ہیں اُن کی عقل اور سمجھ ہمیں عطا

خطبات ناصر جلد نهم
۲۹۳
خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۱ء
کر۔دُعا ہی ہے پانچ وقتہ تا کہ کم سے کم جو ہمارے لئے ضروری تھا وہ ہمیں مل جائے۔اور پھر کہا
جتنی زیادہ نوافل کے ذریعہ مجھ سے مدد حاصل کرتے رہو گے ملتی رہے گی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
میری مدد تمہیں مل نہیں سکتی صبر اور دعا کے بغیر اور تمام دباؤ کے باوجود جو شیطانی اور طاغوتی طاقتیں
تمہارے اوپر ڈالیں گی اور تمہیں گمراہ کرنے کی کوشش کریں گی اور دعا ان طاغوتی طاقتوں کو
ناکام بنا دے گی۔صبر کرنا اور دعا کو اپنی شرائط کے ساتھ مانگنا بڑا مشکل کام ہے۔وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ
یہ آسان کام نہیں۔یہ تو درست ہے لیکن جس قسم کے صبر کا، استقامت کا ہونا ضروری ہے یعنی یہ کہ
ایک لحظہ کے لئے بھی غیر کا خیال انسانی ذہن میں نہ آئے اور ہر وقت اُس کے آستانہ پر انسان جھکا
رہے دُعا کرتے ہوئے ، اس کے بغیر وہ مدد نہیں مل سکتی اور یہ آسان کام نہیں لیکن آسان ہے
بھی۔آسان ہے ان لوگوں کے لئے جو عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہیں۔إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ جو
عاجزی کو اور فروتنی کو اور انکسار کو اور تواضع کو اختیار کرتے ہیں اُن کے لئے صبر اور ہمیشہ دُعا میں
مشغول رہنا اور مضبوطی کے ساتھ اتباع وحی قرآنی کرتے رہنا یہ مشکل نہیں ہے اور یہ جو خشوع
ہے ، یہ عاجزی اور انکساری یہ الَّذِيْنَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلْقُوا رَبِّهِمْ اس معرفت کے نتیجہ میں انسان
کے دل اور اس کے سینہ میں پیدا ہوتا ہے کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ اَنَّهُمْ مُلْقُوا رَبِّهِمْ کہ اُن کا واسطہ
اُن کے خدا سے پڑنا ہے اور وہ یہ شدید خواہش رکھتے ہیں کہ انہیں اَنَّهُمْ مُلْقُوا رَبِّهِمْ وصالِ الہی
حاصل ہو ، اس زندگی میں بھی۔اور اس یقین پر قائم ہیں کہ جو بھی فیصلہ ہونا ہے صبر و دعا کے قبول ہو
جانے کا ،صبر اور استقامت اور اتباع وحی قرآنی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ، اللہ تعالیٰ
انہیں قبول کرتا ہے اپنے فضل اور اپنی رحمت سے یا اُن کے اندر جو بشری کمزوریاں رہ جائیں بدقسمتی
سے اللہ تعالیٰ اُن کی وجہ سے اُن کو کہیں رد تو نہیں کر دیتا و أَنَّهُمْ إِلَيْهِ رَجِعُونَ یہ فیصلہ اللہ تعالیٰ نے
کرنا ہے یہ خواہش کہ خدا سے زندہ تعلق قائم ہونا چاہیے اور قائم رہنا چاہیے اور اس حقیقت کی
معرفت که آخری فیصلہ اللہ نے کرنا ہے اسی کی طرف ہم نے لوٹ کے جانا ہے، اُن کو اس مقام پر لا
کھڑا کرتا ہے کہ ہم لاشے محض ہیں ، ہم کچھ بھی نہیں ، نیست ہیں۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی
لئے امت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ تم میں سے جو تواضع کرے گا ، عاجزانہ راہوں کو اختیار

خطبات ناصر جلد نهم
۲۹۴
خطبه جمعه ۲۳/اکتوبر ۱۹۸۱ء
کرے گا اور اس رنگ میں اختیار کرے گا کہ اللہ تعالیٰ اس کی عاجزی اور فروتنی کو قبول کر لے گا تو
رَفَعَهُ اللَّهُ إِلَى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ ( يَا السَّابِع ) اللہ تعالی ساتویں آسمان تک اُسے اُٹھا کے
لے جائے گا۔تو جماعت احمدیہ کا بحیثیت جماعت اور افراد جماعت احمدیہ کا انفرادی حیثیت میں جو
بنیادی مقام ہے وہ عجز اور فروتنی اور تواضع اور انکساری کا مقام ہے اس کو نہ بھولنا۔اگر تکبر ہو، اگر
ریا ہو ، اگر اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگ جاؤ، اگر غرور ہو تمہیں اپنے علم پر یا اپنے مال پر یا اپنی دولت
پر یا اپنے قبیلہ پر یا اپنی طاقت پر تو مارے گئے تم ! یہ جو ہے فروتنی یہ فنا کی شکل اختیار کرتی ہے یعنی
اپنا سب کچھ خدا کے حضور پیش کر دینا اللہ میں فانی ہو جانا یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عشق میں
کھوئے جانا ، ایک موت اپنے پر وارد کرنا ایک ایسی موت جونئی زندگی عطا کرتی ہے اگر قبول ہو
جائے وہ موت (اپنی جان پیش کی ہے خُدا کے حضور ) اگر خدا تعالیٰ اس قربانی کو قبول کر لے
تو ایک نئی زندگی آپ کو عطا کرتا ہے جو بڑی پاک ہوتی ہے ، جو بڑی مظہر ہوتی ہے جس پر فرشتے
بھی ناز کرتے ہیں ، جسے خدا قبول کرتا ہے اور جسے قبول کر کے اپنی تمام اُن بشارتوں کا وارث بنا
دیتا ہے جو قرآن کریم نے مُؤْمِنُونَ حَقًّا نیچے اور کامل مومنوں کو دی ہیں۔اللہ کرے کہ جماعت کو جماعتی حیثیت میں اور افراد جماعت کو انفرادی حیثیت میں اس عجز و انکسار
کے مقام کو حاصل کرنے اور پھر ہمیشہ اُس پر قائم رہنے کی توفیق ملتی رہے۔اسی بنیاد پر میں انشاء اللہ خدام ولجنہ کو کچھ کہوں گا۔غور سے سُنیں اور اپنی زندگیوں کو اُن
کے مطابق ڈھالیں۔اللہ تعالیٰ توفیق دے
روزنامه الفضل ربوہ ۷ /نومبر ۱۹۸۱ء صفحه ۳، ۴)

آج 10 میں سے 10 باقی