سارے غموں کو ہوا میں اڑانے کے لئے اِنّا للّٰہ۔۔۔ کافی ہے
خطبات ناصر جلد نهم
۳۴۵
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۸۱ء
ہمارے لئے سارے غموں کو ہوا میں اُڑانے
کے لئے إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کافی ہے
خطبه جمعه فرموده ۴ / دسمبر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔رَضِيْنَا بِاللَّهِ رَبِّاً وَ بِمُحَمَّدٍ رَسُوْلًا “ ( صلی اللہ علیہ وسلم) بہت بڑے خزانے جو اللہ تعالیٰ
نے ہمیں عطا کئے ہیں اُن میں سے ایک بہت ہی عظیم خزانہ یہ ہے کہ جس وقت اللہ تعالیٰ کی ایسی قضا
نازل ہو جود نیوی حالات میں تکلیف دہ ہو اُس وقت ایک ہی نعرہ زبان پر آنا چاہیے اور وہ یہ ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رجِعُونَ جیسا کہ دوست جانتے ہیں کل شام قریباً ساڑھے آٹھ بجے منصورہ بیگم
اپنے مولائے حقیقی سے جاملیں۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔میرا اُن کا ساتھ بڑا لمبا تھا۔قریباً ۴۷ سال ہم میاں بیوی کی حیثیت سے اکٹھے رہے اور
۴۷ سال جہاں انہیں مجھے دیکھنے اور سمجھنے اور پرکھنے کا موقع ملا مجھے بھی انہیں دیکھنے، سمجھنے اور
پر کھنے کا موقع ملا۔ہمارا رخصتانہ ۵ /اگست ۱۹۳۴ء کو ہوا تھا اور ۶ /اگست کو میں انہیں بیاہ کر قادیان پہنچا تھا
اور ٹھیک ایک ماہ بعد یعنی ۶ رستمبر ۱۹۳۴ء کو میں اپنی تعلیم کے لئے انگلستان روانہ ہو گیا۔یہ پہلی
چیز تھی جس نے مجھے موقع دیا کہ میں اُن کی طبیعت کو سمجھوں۔ایک ذرہ بھر بھی انقباض نہیں پیدا ہوا
خطبات ناصر جلد نہم
۳۴۶
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۸۱ء
کہ میں اپنی تعلیم کو مکمل کروں جس تعلیم نے آئندہ چل کر مجھ سے بہت سی خدمات بھی لینی تھیں۔ہماری شادی کے متعلق حضرت اماں جان نور اللہ مرقدھا کو بہت سی بشارتیں ملی تھیں۔اُس
کے نتیجہ میں یہ شادی ہوئی تھی۔یہ رشتہ آپ نے کروایا تھا الہی بشارت کے مطابق۔اور جس کا
مطلب یہ ہے کہ یہ انتخاب اللہ تعالیٰ نے بعض اغراض کے مد نظر خود کیا اور ایک ایسی ساتھی میرے
لئے عطا کی جو میری زندگی کے مختلف ادوار میں میرے بوجھ بانٹنے کی اہلیت بھی رکھتی تھی اور ارادہ
اور عزم بھی رکھتی تھی۔یہ اللہ تعالیٰ کی عطا ہے جس پر جتنا بھی میں شکر کروں کم ہے۔اور چونکہ میں
اس وقت مختصراً بعض باتیں بیان کر کے یہ امید رکھوں گا کہ ہم سب بھی اور آپ بھی ، اس جانے
والی روح کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں کہ وہ خطاؤں کو معاف کرے اور اپنی رحمتوں
سے انہیں نوازے۔رخصتانہ کے ایک مہینہ کے بعد ہنستے ہوئے چہرے کے ساتھ رُخصت کر دینا اور پھر قریباً
ساڑھے تین سال تک ( بیچ میں میں آیا بھی دو ایک ماہ کے لئے ) ہماری جدائی رہی اور اس جدائی
نے کوئی فرق نہیں ڈالا اور جس غرض کے لئے حضرت مصلح موعود نے میرے لئے آکسفورڈ کی تعلیم
کو پسند کیا تھا، اُس تعلیم میں اس معنی میں مرد اور معاون ہوئیں کہ مجھے ایک دن بھی وہاں اُن کی
طبیعت کو دیکھتے ہوئے یہ فکر پیدا نہیں ہوئی کہ میرے فراق کی وجہ سے وہ گھبرائیں گی۔مجھے پتہ تھا
کہ وہ گھبرانے والی روح نہیں ہیں۔پھر جب میں تعلیم ختم کر کے آیا تو چند سال ہمارے قادیان میں گذرے۔۳۸ء میں میں آیا
ہوں اور ۴۷ء میں ہجرت ہوگئی۔نو سال ہم قادیان میں رہے اور اس عرصہ میں میں تو واقف زندگی
تھا اسماً اور کوشش کرتا تھا کہ عملاً بھی رہوں اور وہ واقفہ زندگی بن گئیں عملاً۔پہلے میرے سپرد
جامعہ احمدیہ میں پڑھانا اور خدام الاحمدیہ کا کام تھا۔اس قدر ساتھ دینے والی تھیں کہ ایک دن
خدام الاحمدیہ کے کسی پروگرام کے مطابق مجھے عصر کے بعد اپنے گھر سے دور کسی محلے میں خدام
کے کسی پروگرام میں شرکت کے لئے جانا تھا میری بچی امتہ الشکور اُس دن بڑی سخت بیمار ہوگئی
اور اسے اسہال شروع ہوئے اور دیکھتے دیکھتے اس کا وزن آدھا ہو گیا یعنی جسم کا پانی نچڑ گیا۔میری
خطبات ناصر جلد نهم
۳۴۷
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۸۱ء
طبیعت نے یہ گوارا نہیں کیا کہ میں وہ پروگرام Cancel‘ کردوں اور بچی کے پاس ٹھہروں۔میں نے ہومیو پیتھک کی ایک دوالے کے اُس کے منہ میں ڈالی اور منصورہ بیگم سے کہا کہ شفا دینا
اور زندگی دینا تو اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔میں یہاں رہوں یا نہ رہوں کوئی فرق نہیں پڑتا۔اس لئے
السلام علیکم میں جارہا ہوں۔چہرے پر بالکل کوئی گھبراہٹ نہیں آئی۔اس وقت بھی وہ چہرہ میری
آنکھوں کے سامنے ہے مُسکراتے ہوئے مجھے رخصت کردیا اور خدا تعالیٰ کی یہ شان ہم دونوں نے
دیکھی کہ جب میں واپس آیا تو بچی صحت یاب ہو چکی تھی۔اور کام پڑتے رہے۔الیکشن آئے ، نہ دن کی ہوش نہ رات کی ہوش۔قادیان سے ہجرت کا
زمانہ آ گیا۔بڑا سخت زمانہ تھا۔آپ میں سے جو لوگ اُس دور میں سے نہیں گزرے وہ اندازہ نہیں
کر سکتے کس قدر روحانی اور ذہنی اور جسمانی اذیت میں سے گزرنا پڑا۔روحانی اس لئے کہ ہمارا
جو مرکز تھا جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مدفون تھے ہمیں نظر آرہا تھا کہ وہ ہم سے
لچھٹ جائے گا پھر باقی قتل و غارت۔ہر وہ شخص جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب
ہوتا تھا ، مظلوم تھا، اُسے قتل کیا جارہا تھا ، اُس کو شہر بدر ، گاؤں بدر، ملک بدر کرنے کا منصوبہ تھا۔اُن
کے اموال لوٹے جارہے تھے، اُن کی عزتیں خراب کی جارہی تھیں ، اُن کی عزتوں کو اُن کی
آنکھوں کے سامنے لوٹا جا رہا تھا۔اُس وقت سب بھول گئے تھے کہ کس فرقہ کی طرف وہ منسوب
ہوتے ہیں۔صرف ایک بات یاد تھی کہ وہ اللہ اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے
والے ہیں اور خدا کے لئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر وہ اذیتیں دیئے بھی جار ہے
ہیں اور اذیتیں برداشت بھی کر رہے ہیں۔اُن دنوں میں جب میں جیپ میں بیٹھ کے باہر نکلتا تھا
اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے۔تو نہیں کہا جا سکتا تھا کہ واپسی کیسے ہوگی۔کبھی خیال بھی
نہیں کیا۔زبان پہ بھی نہیں آیا، اشارہ بھی نہیں کیا کہ ان حالات میں آپ باہر کیوں جاتے ہیں بلکہ
ہماری باہر تھی کوٹھی اس کو بھی سنبھالتی تھیں بچوں کو بھی سنبھالتی تھیں۔میں چیدہ چیدہ باتیں اس وقت
بتاؤں گا کیونکہ اس وقت، وقت نہیں ہے پھر کبھی موقع ملا تو انشاء اللہ بتاؤں گا وہ کیا تھیں کیسی تھیں۔پھر وقت آگیا پارٹیشن ہوگئی۔۲۵ / اگست کو حضرت مصلح موعود نے حضرت اماں جان نور اللہ مرقدہا
خطبات ناصر جلد نهم
۳۴۸
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۸۱ء
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تعلق رکھنے والی دیگر مستورات اور بچوں کو ( بہت ساری مصلحتیں
تھیں ) پاکستان بھجوا دیا۔آپ وہاں ٹھہر گئے اور فیصلہ یہ ہوا کہ حضرت مصلح موعود کے ساتھ حضرت
آپا صدیقہ صاحبہ ٹھہریں گی۔بس ایک، خاندان میں سے۔منصورہ بیگم نے اصرار کیا کہ میں تو نہیں
جاؤں گی۔میں تو ٹھہروں گی یہاں۔مجھے اگر صحیح یاد ہے تو حضرت میاں بشیر احمد صاحب نے نہیں
مانی بات، پھر حضرت صاحب سے منوائی کہ نہیں میں یہاں ٹھہر ونگی اُس وقت کے لوگ یہ سمجھے کہ
شاید اپنے میاں کو ان حالات میں چھوڑ کے یہ نہیں جانا چاہتی۔لیکن ۱۳۱ اگست کو جب حالات
نے مجبور کیا اس بات پر حضرت مصلح موعود کو کہ وہ چھوڑ جائیں قادیان تو اپنے میاں کو چھوڑ کے
خلیفہ وقت کے ساتھ آگئیں پاکستان۔ت
پھر آئے ۵۳ ء کے حالات۔ہم لاہور میں تھے۔جو ربوہ میں تھے ان کو نہیں پتہ کیا حالا
تھے وہ جو لا ہور میں تھے ان کو پتہ ہے کیونکہ یہ مقامی ، لوکل فتنہ وفساد تھا۔کالج میں میری ڈیوٹی۔ہر طرف گولیاں چل رہی ہیں۔ایک دن درد صاحب آگئے مجھے کہنے لگے آپ نے نہیں جانا کالج ؟
میں نے کہا کیوں نہیں جانا کہ گولیاں چل رہی ہیں۔میں نے کہا آج ہی تو دن ہے جب میں نے
ضرور جانا ہے کیونکہ میرے اوپر ذمہ داری ہے اُن احمدی اور غیر احمدی بچوں کی حفاظت کی جو
میرے کالج میں آج آئیں گے۔وہ وہاں آجائیں اور میں گھر میں بیٹھا رہوں یہ نہیں مجھ سے
ہوگا۔اتنا اصرار تھا ان کا کہ اگر وہ یہ سمجھتے کہ وہ مجھ سے زیادہ طاقتور ہیں جسمانی لحاظ سے تو انہوں
نے مجھے باندھ کے رکھ دینا تھا وہاں۔لیکن میں کالج چلا گیا اور منصورہ بیگم کے چہرہ پر کوئی ملال نہیں
تھا گھبراہٹ نہیں تھی۔اُن حالات میں سے گذرے بشاشت سے ہم دونوں۔جماعت کی خدمت
کا موقع ملا۔بڑی دلیر عورت تھیں۔اس جگہ میں ذکر کروں کہ جب میں ۷۶ء میں پہلی دفعہ امریکہ گیا تو ایک خطہ ہمیں ملا امریکن
کا کہ میں آپ کو یہ بتا تا ہوں، انذار کرتا ہوں کہ آپ کی جان لینے کے لئے تین کوششیں کی جائیں
گی۔اگر وہ ناکام ہو ئیں تو پھر چوتھی کوشش کی جائے گی آپ کو اغوا کرنے کے لئے۔پہلے تو میں
نے یہ خط جیب میں رکھ لیا کیونکہ مجھے تو پتہ ہی نہیں ڈر کہتے کسے ہیں۔پھر مجھے خیال آیا کہ ہم ان
خطبات ناصر جلد نہم
۳۴۹
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۸۱ء
کے ملک میں ہیں۔جماعت کہے گی کہ ہمیں کیوں نہیں اعتماد میں لیا۔میاں مظفر احمد صاحب کو بھی
پہلے میں نے نہیں بتایا۔پھر اُن کو بتا کے جماعت کے سپرد کر دیا وہ خط۔انہوں نے اپنا جو انتظام
کرنا تھا وہ کیا۔جماعت امریکہ نے (چونکہ کینیڈا جانا تھا) کینیڈین ایمبیسڈر سے بھی بات کی۔لمبا
قصہ ہے جب میں ٹورنٹو میں اُترا تو جماعت نے کہا کہ آپ کا سامان بعد میں آجائے گا۔قریب
ہی ایک عمارت ہے وہاں احمدی دوست مرد و زن اکٹھے ہیں آپ چلیں ایک آدمی چھوڑ جائیں وہ
سامان لے آئے گا ہم وہاں اس کا انتظار کریں گے۔دو تین فرلانگ ہے وہ جگہ ہم وہاں چلے گئے
مستورات علیحدہ تھیں اُن سے منصورہ بیگم نے مصافحہ کیا۔میں نے مردوں سے مصافحہ کیا۔پھر ہم
کھڑے ہو گئے برآمدہ سے باہر بڑی اچھی فضا تھی۔موسم اچھا تھا۔منصورہ بیگم فارغ ہو کے
میرے پیچھے کھڑی ہو گئیں۔انہوں نے دیکھا ہر احمدی میری طرف متوجہ ہے۔انہوں نے یہ بھی
دیکھا کہ کوئی شخص دبے پاؤں آہستہ آہستہ قدم قدم میرے قریب آرہا ہے ان کو اللہ تعالیٰ نے
فراست بڑی دی تھی۔دماغ نے کہا جس شخص نے خط لکھا تھا قتل کی دھمکی جس میں دی گئی تھی یہ وہ
شخص ہے۔نہ جان نہ پہچان۔یہ میرا پہرہ دار بن کے کھڑی ہو گئیں میرے پیچھے اور جس وقت
اور قریب آیا تو خدام الاحمدیہ میں سے کسی کو کہا کہ یہ وہ شخص ہے (انہیں بھی خط کی اطلاع تھی ) اس
کا خیال رکھو۔خیر انہوں نے گھیرا کیا اُس کا۔اس سے پوچھا۔اس نے اپنا نام بتا یا کہ ہاں میں ہی
ہوں وہ۔انہوں نے اپنی حکومت کو اطلاع دی پولیس کو۔پولیس نے اس کو پکڑ کے پوچھا کہ تم نے
جو اطلاع دی ہے، تین قتل اور ایک اغوا کی کوشش کی اس کا مطلب ہے کہ جنہوں نے منصوبہ بنایا
ہے تم بھی ان میں سے ایک ہو ورنہ تمہیں پتہ کیسے لگ گیا۔اُس نے کہا نہیں نہیں۔(اپنی طرف
سے بڑا ہو شیار بنا تھا ) بات یہ نہیں ہے۔بات یہ ہے کہ مجھے علم نجوم میں بڑا شغف ہے اور ستاروں
نے مجھے بتایا تھا کہ یہ واقعہ ہوگا۔انہوں نے کہا ستاروں نے بتایا تھا یا نہیں بتایا تھا پر ہم تمہیں
بتاتے ہیں کہ کینیڈا میں جس جگہ حضرت صاحب ہوں اگر اس جگہ سے ۴۰ میل کے اندراندر بھی تم
نظر آ گئے تو تمہاری بوٹیاں ستاروں کو نظر نہیں آئیں گی۔اس واسطے چلے جاؤں یہاں سے۔اور اس
کو اپنی فراست سے پہچاننے والی اور اس طرح حفاظت کرنی والی۔اس قسم کے احسان بھی ہیں
خطبات ناصر جلد نهم
۳۵۰
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۸۱ء
اُن کے مجھ پر۔پھر ایک وقت آیا کہ نئی ذمہ داریاں پڑ گئیں۔ان نئی ذمہ داریوں کے علاوہ بھی تو
انسان کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں مثلاً کھانا کھانا۔مثلاً نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا لِنَفْسِكَ
عَلَيْكَ حقا اپنے نفس کے حقوق ادا کرنے ہیں۔تو اگر بیوی ساتھ نہ دے تو اوقات بٹ جائیں
دوحصوں میں۔ایک حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی میں اور ایک اپنے نفس کے حقوق کی
ادا ئیگی میں۔بغیر بات کئے ساری ذمہ داریاں جو میرے نفس کی تھیں وہ آپ سنبھال لیں اس
حد تک کہ بعض Vitamins‘ وغیرہ ہم نے کچھ عرصہ سے شروع کی ہوئی تھیں خود نکال کے دیتی
تھیں کبھی میں خود نکالنے کی کوشش کروں تو ناراض ہو جاتی تھیں کہ یہ میرا کام ہے کیوں کیا آپ
نے۔مطلب یہ تھا کہ یہ دو منٹ بھی اس کام پر خرچ کیوں کئے جو دوسرے اہم جماعتی کام ہیں اُن
پر خرچ کریں اور مجھے ہر قسم کی ذاتی فکروں سے آزاد کر کے سارے اوقات کو آپ احباب کی
فکروں میں لگانے کے لئے موقع میسر کر دیا اور اس وجہ سے میں یہ چھوٹی چھوٹی باتیں بیان کر رہا
ہوں کہ اُن کا یہ حق ہے کہ ہم اُن کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضل اور رحمتیں ان پر
نازل ہوں۔اللہ تعالیٰ جتنا زیادہ سے زیادہ پیار دے سکتا ہے ، وہ اُن کو دے۔پھر خلافت کی ذمہ داریوں میں آئے ۷۴ء کے حالات یعنی نہ مجھے ہوش تھی کہ دن کس
وقت چڑھتا ہے اور کس وقت غروب ہوتا ہے اور رات کب آتی ہے اور کب جاتی ہے نہ اُن کو۔لگی
ہوئی تھیں میرے ساتھ جماعت کی خدمت کے لئے سارا دن یہ کام کرنے پھر پڑھی لکھی کافی
تھیں۔منشی فاضل فارسی میں کیا ہوا تھا جو سب سے بڑا فارسی کا امتحان ہے۔اردو کی ڈگری تھی پاس
میٹرک کیا ہوا تھا، خدا داد فراست تھی، علم سے شغف تھا۔میں سمجھتا ہوں تاثر ہے میرا کہ میری
حفاظت کے لئے اپنا یہ طریق بنالیا تھا کہ جب تک میں نہ سو جاؤں رات کو آپ نہیں سوتی تھیں
پڑھتی رہتی تھیں کتاب اور جب میں غسل خانے جا کے واپس آ کے اپنی طرف کی بتی بجھا کے لیٹ
جاتا تھا پھر دومنٹ کے بعد لیٹ جاتی تھیں بنتی بجھا کے۔تو ۷۴ ء میں عورتوں کو تسلی دلانی ، ان کے غم میں شریک ہونا اور بالکل بے نفس تھیں۔پھر
مجھے آج پتہ لگا کہ ۱۱۷ کی وصیت کی ہوئی تھی۔ممکن ہے ۳۵۔۱۹۳۴ء میں کسی وقت سامنے آئی
خطبات ناصر جلد نهم
۳۵۱
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۸۱ء
ہو بات لیکن کبھی ذکر نہیں کیا اور چھپایا ہوا تھا۔جب کہیں سے کوئی آمد ہوتی مثلاً زمین کی آمد ہوگئی یا
اور کچھ حصے میں نے ہی مہر میں دے دیئے تھے شوگر مل کے ، وہ تھوڑی سی آمد ہو گئی۔پہلا کام کرتی
تھیں کہ اپنی وصیت ادا کر دیں لیکن مجھے نہیں دیتی تھیں کیونکہ مجھے پتہ لگ جائے گا کہ ۱۱۷ کی
ہے۔تو ایک اور شخص تھا جس کے سپرد یہ ڈیوٹی لگائی ہوئی تھی۔میں
کہتا بھی بعض دفعہ کہ مجھے دیدیں
دفتر میں جمع کروا دتیا ہوں مگر مجھے کہتیں کہ فلاں شخص نہیں آرہا۔میں نے اپنی وصیت ادا کرنی ہے
مجھے دے دو میں دفتر کو دے کر ابھی بھجوا دیتا ہوں کہ نہیں میں تو اسی کے ہاتھ بھجواؤں گی اور آج پتہ
لگا کہ کیوں کہ رہی تھیں۔یہ نہیں ظاہر ہونے دینا چاہتی تھیں کہ ۱۱۷ کی وصیت ہے اور اللہ تعالیٰ
نے یہ فضل کیا کہ جو بغیر جھگڑے کے چھوڑا پیچھے مال اُس کی وصیت کا انتظام خود ہی اس طرح کیا
ہوا تھا کہ رقم جمع تھی اس میں سے ۳۱ ہزار کے قریب رقم وصیت کی دے دی جو زمین تھوڑی سی ہے
سندھ میں۔میں نے تاکید کی ہے کہ ۳ مہینے کے اندر اندر اس کی قیمت ڈلوا کے بتا ئیں جتنی بنے
گی وہ بھی ادا ہو جائے گی انہی کے پیسوں سے ادا ہو جائے گی اور کچھ ایسی زمین ہے جن پر مقدمے
چل رہے ہیں یا مشترکہ ہے۔ابھی فیصلہ نہیں ہوا کس کے حصہ میں کیا ملنا ہے لیکن وہ وصیت بھی کی۔اللہ تعالیٰ نے سامان بھی پیدا کر دیا کہ جو چیز بالکل واضح طور پر بغیر کسی جھگڑے کے تھی اس کی
وصیت ۳۱ ہزار روپے بڑی تھوڑی ہے چیز یعنی خدا تعالیٰ کو دینے کے لئے ساری دنیا دے دیں
تب بھی تھوڑی ہے لیکن بہر حال اس کا سامان بھی خدا تعالیٰ نے کر دیا کہ مرنے والی پر کسی کا یہ
احسان نہ ہو صدرانجمن احمدیہ کا یا کسی کا کہ ہم نے دو ہفتے کے بعد پیسے وصول کئے۔مجھے کہا بھی کہ
کل ہو جائے گا میں نے کہا بالکل نہیں۔وصیت کی فائل میرے پاس آنے سے پہلے یہ رقم ادا ہونی
چاہیے۔میں نے کاغذ سارے دے دیئے حساب کر کے وہ ساری رقم ادا ہوگئی۔نمائش اور دکھا وا بالکل نہیں تھا طبیعت میں اور اتنا اثر۔میرے ساتھ سات دوروں پر رہی
ہیں۔میں صبح سوچ رہا تھا کہ پچھلے سال جب بنیاد رکھی گئی سپین کی مسجد کی تو پیڈ رو آباد کے قریباً
سارے بچے اور عورتیں ان کی واقف ہوئیں۔پاس بیٹھیں کوئی آدھا گھنٹہ کوئی گھنٹہ۔اب انشاءاللہ
افتتاح جب ہوگا مسجد کا تو یاد کریں گی ان کو لیکن اس لئے نہیں انہوں نے ان کے ساتھ پیار اور
خطبات ناصر جلد نہم
۳۵۲
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۸۱ء
محسن سلوک کیا کہ وہ یا دکر ہیں۔اس لئے کیا کہ اللہ انہیں بھولے نہ۔تو دورے میں، میں عجیب انسان بنایا گیا ہوں مثلاً کھانے کے لحاظ سے تھوڑا سا کھاتا
ہوں۔آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کتنی تھوڑی میری غذا ہے لیکن ہونی چاہیے میرے پسند کی۔کیوں
کہ جتنا میں کھاتا ہوں اگر وہ بھی میں نہ کھا سکوں پھر میں کام نہیں کر سکتا تو چھوٹی چھوٹی چیز کا خیال
رکھنا پانی کا۔کسی قسم کا پانی ہے چائے کا یعنی چائے کی پیالی مجھے کبھی نہیں بنانے دی کہ میں آپ
بناؤں گی اور غیر ملکوں میں جس سے ملیں اس کے اوپر اپنا اثر چھوڑا خدا تعالیٰ انسان کو جو صفات دیتا
ہے وہ اسی لئے دیتا ہے کہ اس کے بندوں کی خدمت کی جائے اور وہ اثر قبول کریں۔غانا میں میں گیا جب ۱۹۷۰ ء میں پہلی دفعہ تو میں نے کہا مصافحے کریں گے تو وہاں جتنی عورتیں
اتنے مرد۔پتہ نہیں کتنی دیر لگ گئی۔دواڑھائی گھنٹے شائد اور ایک ہی وقت میں ہم فارغ ہوئے۔ہر عورت سے مصافحہ کیا اور بشاشت سے کیا مسکراتے ہوئے کیا۔کسی نے دُعا کے لئے کہا کہ ہاں
میں کہوں گی دعا کے لئے ، آپ بھی کروں گی۔تو یہ جو خدا تعالیٰ نے احسان
کیا مجھ پر اور آپ کے
خلیفہ وقت پر کہ ایسی ساتھی دی گئی جو اس کے کام میں ہاتھ بٹانے والی ہو اور اچھے نتائج پیدا
کرنے والی ہو۔خدا تعالیٰ کا شکر کریں اور حمد پڑھیں اور لَا اِلهَ إِلَّا اللہ کا ورد کریں اور اللهُ أَكْبَرُ کے
نعرے لگائیں اور جس کو ذریعہ بنایا اس چیز کا۔اس کے لئے دعا کریں اور ہمارے لئے ساری گھبراہٹیں
دور کرنے اور غموں کو ہوا میں اڑانے کے لئے یہ ایک فقرہ کافی ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ۔أُولَبِكَ عَلَيْهِمْ صَلَونَ مِنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةُ (البقرة: ۱۵۸،۱۵۷) تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جس طرح
میں چاہتا ہوں اس طرح تم انا اللہ اگر کہو گے تو خدا تعالیٰ کے درو دصلوات ہوں گی تم پر اور اس کی
رحمت نازل ہوگی۔پس یہ موقعے غم کے نہیں خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے حصول کے مواقع ہیں ان کو
ضائع نہیں کرنا چاہیے اپنی غفلتوں کے نتیجہ میں۔اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھ اور توفیق عطا کرے۔چونکہ دن چھوٹے ہیں اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج عصر کی نماز کی اذان اپنے وقت پر
ہوگی۔وقت تو نہیں ہم بدل سکتے لیکن اذان کے آدھے گھنٹے کے بعد جو ہماری مسجد ( مبارک ) میں
نماز ہوتی ہے، آج اذان کے دس منٹ کے بعد میں آجاؤں گا مسجد میں تاکہ پندرہ منٹ ہمیں
خطبات ناصر جلد نهم
۳۵۳
خطبه جمعه ۴/دسمبر ۱۹۸۱ء
وہاں سے وقت کے مل جائیں۔پھر جیسا کہ اعلان ہو چکا ہے جو نظام ہے اس کے مطابق خدا تعالیٰ
کی حمد کرتے ہوئے اور انا للہ پڑھتے ہوئے آپ جہاں جمع ہونے کے لئے کہا گیا ہے وہاں جمع
ہو جائیں۔خدا تعالیٰ اپنے فضلوں کی بارش اسی طرح کرتا رہے گا جس طرح وہ کر رہا ہے۔اگر ہم
اسی طرح اس کے وفادار رہے جس طرح ہم بننے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس
کی توفیق دے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۲ / دسمبر ۱۹۸۱ء صفحه ۲ تا ۵)