جلسہ سالانہ کا مقصد خدا تعالیٰ کے نام کو بلند کرنا ہے

خطبات ناصر جلد نهم
۳۶۹
خطبه جمعه ۱۸ ؍ دسمبر ۱۹۸۱ء
جلسہ سالانہ کا مقصد خدا تعالیٰ
کے نام کو بلند کرنا ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۸ دسمبر ۱۹۸۱ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ہمارا یہ با برکت جلسہ اپنی تمام برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ اور اپنی تمام ذمہ داریوں کے ساتھ
آگیا۔ان ذمہ داریوں کی طرف میں اس وقت توجہ دلانا چاہتا ہوں۔سب سے بڑی ذمہ داری
احمدی کی ، خاص طور پر جلسہ کے ایام میں اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے کی ہے۔الہی سلسلوں میں سارے ہی ایک درجہ کے بلند مقام پر فائز نہیں ہوا کرتے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم
میں فرماتا ہے۔وَلِكُلّ دَرَجَتُ مِمَّا عَمِلُوا وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُونَ (الانعام : ۱۳۳) که
اللہ تمہارے اعمال سے غافل نہیں جو تم کرتے ہو، وہ اس کے علم میں ہے اور اپنے علم کامل کے نتیجہ
میں عمل عمل کے مطابق درجہ، درجہ دیتا چلا جاتا ہے۔بہت اخلاق کے بھی ہیں پھر درجہ بدرجہ
خدا جانے کتنے رنگ ہیں اخلاقی اور روحانی جو ہمیں الہی سلسلوں میں نظر آتے ہیں۔اس کے مطابق
درجات میں بٹی ہوئی ہوتی ہے وہ قوم جو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب ہونے والی اور خدا تعالیٰ
کے لئے جاں نثاری اور ایثار کا نمونہ دکھانے والی ہوتی ہے۔اور الہی سلسلوں میں ایک گروہ منافقوں کا بھی لگا رہتا ہے ساتھ۔پھر اُن لوگوں کا جنہیں

خطبات ناصر جلد نهم
۳۷۰
خطبه جمعه ۱۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں منافق تو نہیں کہا مگر فی قُلُوبِهِم مَّرَضٌ (البقرة :۱۱) کہا ہے کہ بہت
سے پہلو صحت مند بھی ہیں اور بعض بیماریاں بھی ساتھ لگی ہوئی ہیں۔بیماری کا جب اعلان ہو تو اس
سے مُراد موت نہیں ہوتی بلکہ یہ مراد ہوتی ہے کہ صحت کے حصے بھی ہیں۔صحت مند پہلو بھی ہیں
اور کمزور اور بیمار پہلو بھی ہیں۔ایسے لوگوں سے بھی نفرت کرنے کا حکم نہیں۔پیار ان سے کیا
نہیں جاسکتا۔اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ راہ نکالی کہ پیار کے قابل نہیں یہ لوگ، نفرت کا مقام نہیں
اُن کا۔اس لئے جو بلند درجات والے ہیں، جو اچھے اخلاق والے ہیں، جو اللہ تعالیٰ سے
پیار کرنے والے ہیں، جنہوں نے روحانی رفعتوں کو حاصل کیا ہے، ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ جو
کمزور ہیں اُن کے لئے دعائیں کریں کہ جن نعمتوں سے کمزور محروم ہیں، اللہ تعالیٰ اُن کی
زندگیوں میں ایسے سامان پیدا کر دے کہ وہ کمزوریاں اُن کی ، وہ بیماریاں اُن کی ، وہ نفاق اُن کا
دُور ہو جائے اور جس طرح اکثریت اپنی استعداد کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اپنی دعاؤں
سے جذب کر کے خدا تعالیٰ کی نعمتوں کو حاصل کرنے والی ہے یہ بھی اللہ تعالیٰ کے پیار کو حاصل
کرنے والے بن جائیں اور سب کے ساتھ ملتے چلے جائیں۔پروہ
جلسہ سالانہ کے موقع پر خاص طور پر یہ دعا کرنی چاہیے کہ ہم میں سے جو کمزور ہیں ، وہ کسی
کمزوری کے نتیجہ میں جماعت کی بدنامی اور اپنے لئے اللہ تعالیٰ کے غضب کو حاصل کرنے کا
باعث نہ بن جائیں بلکہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کی عظمتوں کا احساس اُن کے دل میں پیدا کرے اور
اس احساس کے نتیجہ میں ان کے دلوں میں ایک نیک تبدیلی پیدا ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کے قرب
کی راہوں پر وہ چلنے لگیں اور جن بشارتوں کا ذکر جماعت احمدیہ کی زندگی سے تعلق رکھتا ہے اُن
بشارتوں سے وہ حصہ لینے لگ جائیں۔کوئی نیکی اُس وقت تک انسان کر نہیں سکتا جب تک وہ جو حقیقی اور کامل نیک ہے،سبوح اور
قدوس ہے، اپنی طرف سے ایسے سامان نہ پیدا کر دے کہ انسان نیکی کرنے کے قابل ہو جائے۔اس لئے ہر آن ، ہر وقت حضوصاً ان دنوں میں یعنی جلسہ کے ایام میں ، انتہائی عاجزی کے ساتھ اور
حقیقتاً خود کو محض لاشے سمجھتے ہوئے دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے فضل کو حاصل کریں اور دعائیں

خطبات ناصر جلد نہم
۳۷۱
خطبه جمعه ۱۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
کریں کہ اللہ تعالیٰ ہر موقع ، ہر آن ، ہر لحظہ ہماری ہدایت کے سامان کرتا چلا جائے اور فرشتے ہماری
مدد کو اُتریں اور خدا کے نام کو بلند کرنے کے لئے جو یہ جلسہ قائم کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ اس مقصد کے
حصول کے سامان ہماری زندگی میں پیدا کر دے۔مہمانوں کی آمد آمد تو شروع ہو چکی ہے۔اس وقت میرے سامنے بہت سے غیر ملکی مہمان
بھی بیٹھے ہیں۔اپنے پاکستانی بھی اس جمعہ بہت زیادہ کثرت سے مجھے نظر آرہے ہیں۔گہما گہمی
ہے۔یہ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ ربوہ اپنے کاموں میں مشغولیت کی وجہ سے نظر میں نہیں آتا اور
باہر سے آنے والے میرے پیارے بھائی جو ہیں اُن کی شکلیں ہی میری نظروں کے سامنے آتی
ہیں لیکن میں اہل ربوہ کو کہوں گا کہ اگر چہ تمہاری شکل میری آنکھ نہیں پکڑتی مگر میرے دل سے تم
کبھی غائب نہیں ہوئے۔میں ہمیشہ تمہارے لئے دُعا کرتا رہتا ہوں جس طرح ہر اُس احمدی کے
لئے جو دنیا کے کونے کونے میں بسنے والا ہے۔اور ان ایام میں چونکہ قبولیت دعا کے بہت سے مواقع پیدا ہو جاتے ہیں اس لئے نوع انسان
کی بھلائی کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں کیونکہ اس زمانہ میں انسان، مہذہب انسان ، طاقتور
انسان، سائنس میں آگے بڑھنے والا انسان، ایجادات کرتے کرتے آسمانوں کی رفعتوں کو چھو لینے
والا انسان، ہلاکت کے گڑھے کی طرف بھی حرکت کر رہا ہے۔اللہ تعالیٰ انسان کو اس ہلاکت سے جس
کے لئے وہ خود کوشاں ہے ، محفوظ رکھے اور اس کے ہاتھ کو جو ہلاکت کا سامان پیدا کرنے والے
ہیں خدا کے فرشتے پکڑ لیں اور کہیں کہ نہیں ایسا نہیں کرنا۔ہاتھوں سے وہ کام لوجس کام کے لئے
اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہاتھ دیئے ہیں۔اپنی ہلاکت کے سامان پیدا نہ کرو۔دوسروں کی ہلاکت کے
سامان پیدا نہ کرو تا کہ خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور
آپ کے احسان سے انسان فائدہ اٹھا کر ایک ایسا معاشرہ پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائے جس
معاشرے کے پیدا کرنے کے لئے یہ زمانہ آ گیا تا کہ نوع انسانی اُمتِ واحدہ، ایک خاندان
ہو جائے اور ہر قسم کے دُکھ دُور ہو جائیں اور اگر دُکھ کسی کو کہیں کسی جگہ پہنچے بھی تو سارے انسان
اس کو دور کرنے کی کوشش میں لگیں اور غم خوار بنیں ایک دوسرے کے۔انسان جس غرض کے لئے پیدا

خطبات ناصر جلد نهم
۳۷۲
خطبه جمعه ۱۸ / دسمبر ۱۹۸۱ء
کیا گیا یعنی مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریت : ۵۷ ) وہ غرض پوری ہو اور اللہ تعالیٰ
سے ایک زندہ تعلق نوع انسانی کا پیدا ہو جائے کہ جن کا نہ پیدا ہو یہ تعلق، خدا تعالیٰ جو رب کریم
اور مہربان ہے اُس سے ، وہ گنتی کے چند رہ جائیں جو شمار میں نہیں آتے۔اللہ تعالیٰ اپنے وعدوں کو ہماری زندگی میں اپنے فضلوں سے پورا کرے۔ہم عاجز اور
کمزور انسان اپنے اعمال کے ساتھ اس چیز کو حاصل نہیں کر سکتے لیکن جہاں اُس کی رحمانیت نے
اپنے جلووں سے نیک اور بد، مومن اور کافر کی جھولیاں بھر دیں وہاں وہ یہ سامان بھی پیدا کرے
کہ اپنی رحیمیت کے نتیجہ میں جو انعام وہ دینا چاہتا ہے، اس کا حق دار بن جائے انسان اور اس کے
تقرب میں اس دنیا میں جو جنت پیدا کرنا چاہتا ہے، وہ پیدا ہو جائے اور ہمارے جلسے کی غرض
پوری ہو اور اس غرض کو قائم رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ برکتوں کے ساتھ آنے والے جلسے آیا
کریں اور ہمارے لئے خوشی کا سامان پیدا کیا کریں۔روزنامه الفضل ربوه ۲۷؍ دسمبر ۱۹۸۱ء صفحه ۲،۱)
谢谢谢

آج 10 میں سے 10 باقی