جماعتی ذمہ واریوں میں اہم ذمہ داری تعلیمی منصوبہ ہے

خطبات ناصر جلد نهم
۳۸۳
خطبہ جمعہ ۸ /جنوری ۱۹۸۲ء
جماعتی ذمہ داریوں میں اہم ذمہ داری
تعلیمی منصوبہ ہے
خطبه جمعه فرموده ۸ /جنوری ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
نوٹ : حضور انور کا یہ خطبہ جمعہ مطبوعہ وغیر مطبوعہ دستیاب نہ ہونے کے سبب آڈیو کیسٹ سے صفحہ
قرطاس پر لایا گیا ہے۔آڈیو کیسٹ بھی اکثر مقامات سے خراب ہونے کی وجہ سے باوجود کوشش کے
مکمل خطبہ تحریر نہیں کیا جا سکا جو حصے ضبط تحریر میں لائے جاسکے وہ درج ذیل ہیں۔تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔بعض ذمہ داریاں انفرادی ہیں بعض جماعتی۔جماعتی ذمہ داریوں میں سے بڑی اہم
ذمہ داری تعلیمی منصوبہ کے نام سے جماعت یاد کرتی ہے۔۔۔اس کی بہت ساری شقیں ہیں۔میرا خیال ہے کہ جن اداروں یا سسٹم پر یہ ذمہ داری ابتدائی طور پر ڈالی گئی تھی ان میں سے
بعض نے اس طرف کماحقہ توجہ نہیں دی۔ویسے بھی ایک لمبا عرصہ ہو گیا ہے۔۔۔اسوقت میں اس سلسلہ
میں ، اس کی مختلف شقوں کا ، پہلوؤں کا ذکر کروں گا اور جو مرکزی ذمہ وار ہیں ناظر صاحب تعلیم ،
ان کی جو ذمہ داری ہے کہ ہر مہینہ میں ایک دفعہ وہ مختلف مختصر جو عنوان میں اس وقت دہراؤں گا،
عنوان دہرانے چاہئیں۔ہاں اس کی یاد دہانی جماعت کو کرواتے رہیں۔۔ہے کہ جب تک دنیائے اسلام۔۔اس دنیا پر جو ابھی اسلام کے دائرہ میں داخل نہیں ہوئی،
09۔

خطبات ناصر جلد نهم
۳۸۴
خطبه جمعه ۸ /جنوری ۱۹۸۲ء
علم کے میدان میں غلبہ حاصل نہیں کرتی اس وقت تک کامیاب تبلیغ ان میں نہیں کی جاسکتی ، دنیا کے
اس حصہ پر جس پہ یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہو۔۔جماعت پر یہ ذمہ داری تھی کہ جو خدا تعا
لی کی عطا اس میدان میں فہم وفراست اور ذہن جو ہے اسے ضائع نہ ہونے دیں۔میں نے کہا تھا
کہ اگر ایک ہزار جینیس بچہ خدا ہمیں دے دے تو انہیں۔۔ان کی صلاحیت اور استعداد
کمال عطا جو اللہ تعالیٰ کی ہے اس کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں۔یہ جائیدادیں تو آنی جانی ہیں۔ایک اور ذمہ داری دولت کو صحیح استعمال کے متعلق ہے۔جس کا تعلق اس وقت میرے اس
خطبہ کے مضمون کے ساتھ نہیں۔چونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ قرآن کریم میں اعلان کیا کہ لا يُحِيطُونَ
بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاء (البقرة : ۲۵۶) اس لئے علم کا حصول اور اس کی نشو و نما کی بنیاد
خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعاؤں پر ہے۔(از آڈیو کیسٹ)

آج 10 میں سے 10 باقی