قرآن کریم غیر محدود علوم کا سرچشمہ ہے

خطبات ناصر جلد نهم
۴۳۵
خطبه جمعه ۱۹ / مارچ ۱۹۸۲ء
قرآن کریم غیر محد و دعلوم
کا سر چشمہ ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۹ / مارچ ۱۹۸۲ء بمقام مسجد احمدیہ۔اسلام آباد
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔سورۃ الربّ مر میں ہے۔آمَنْ هُوَ قَانِتٌ أَنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَقَابِمَا يَحْذَرُ الْآخِرَةَ وَ يَرْجُوا رَحْمَةَ رَبِّهِ
قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ -
b
ط
( الزمر : ١٠)
یہاں هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ اس
چھوٹے سے ٹکڑے میں آیت کا مضمون یہ بیان ہوا ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایک تو عقل عطا
کی اور ایک لب عطا کی۔عقل عام ہے ہر کس و ناکس میں کچھ نہ کچھ تو عقل پائی جاتی ہے۔جو د ہر یہ
بھی ہیں وہ بھی بعض پہلوؤں سے بڑے عقل مند ہیں۔جو بت پرست ہیں وہ بھی عقل رکھتے ہیں
لیکن ان میں سے کوئی بھی کب نہیں رکھتا۔اس کے معنی مفردات راغب میں یہ کئے گئے ہیں۔اَللُّبُ الْعَقْلُ الْخَالِصُ مِنَ الشَّوائِبِ وَسُتِى بِذلِكَ لِكَوْنِهِ خَالِصَ مَا فِي الْإِنْسَانِ
مِن معانِيْهِ وَ قِيْلَ هُوَ مَا زَكَى مِنَ الْعَقْلِ فَكُلُّ لُبٍ عَقْل وَلَيْسَ كُلٌّ عَقْلٍ لُنَّا وَلِهَذَا

خطبات ناصر جلد نهم
۴۳۶
خطبہ جمعہ ۱۹ ؍ مارچ ۱۹۸۲ء
عَلَّقَ اللهُ تَعَالَى الْأَحْكَامَ الَّتِي لَا يُدْرِكُهَا إِلَّا الْعُقُوْلُ الزَّكِيَّةُ بِأُولِي الْأَلْبَابِ -
فرق یہ ہے کہ محض عقل کے لئے پاکیزگی کی ضرورت نہیں لیکن اس عقل کے لئے جو لب
کہلاتی ہے پاکیزگی کی ضرورت ہے۔الْخَالِصُ مِنَ الشَّوائِبِ کے معنی ہیں کہ جس میں کوئی
عیب نہ پایا جائے کوئی ناپاکی نہ پائی جائے ، دئس نہ پایا جائے اور جو مقصدِ حیات ہے اس سے
دور لے جانے والی چیز نہ پائی جائے۔تو وہ عقل جو الخَالِصُ مِنَ الشَّوائِبِ ہے اسے لب کہتے
ہیں اور یہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ لوگ جو علم رکھتے ہیں وہ ان جیسے نہیں جو علم نہیں رکھتے لیکن
جس علم کا یہاں ذکر کیا گیا وہ عام علم نہیں جو عام عقل کے ذریعہ سے حاصل کیا جاتا ہے اس لئے
آگے فرما یا انمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ جو اولوا الا لباب ہیں وہ نصیحت حاصل کرتے ہیں۔وہ علم
رکھتے ہیں اور علم سے نصیحت حاصل کرتے ہیں۔بنیادی علم جو انسان کی ہدایت کا موجب بنتا اور جس سے وہ نصیحت حاصل کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ
کی صفات کا ظہور جو ہے وہ اس کا علم ہے یعنی معرفت ذات باری تعالیٰ کا علم رکھنا، یہ تعلق رکھتا ہے اس
انسان سے جو اولوالالباب کے گروہ میں ہے اور ہر جلوہ اللہ تعالیٰ کی صفت کا ایک Pointer(پوائنٹر )
ہے کسی جہت کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔قرآن کریم نے یہاں تو ( هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ
وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ایک آیت کا چھوٹا سا ٹکڑہ ہے اس میں ) یہ حقیقت بیان کی لیکن بھرا پڑا ہے
اس تفصیل سے کہ مراد کیا ہے علم سے۔چند ایک مثالیں دو ایک میں دوں گا ابھی۔اسی آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہر عقل مند جو ہے وہ آخرت کا خوف تو نہیں رکھتا۔یہ جو
بڑے بڑے عقل مند بڑی ایجادیں انہوں نے کیں ہیں، ان کے دل میں کوئی آخرت کا خوف
نہیں یا یوں کہنا چاہیے کہ اکثر کے دل میں، کیونکہ اب مسلمان بھی ابھر رہا ہے۔ڈاکٹر سلام بھی
آگے نکل آئے ہیں۔تو دنیا کے اکثر سائنسدان ایسے ہیں جن کے دل میں آخرت کا خوف نہیں یعنی
اس بات سے وہ خائف نہیں کہ ہماری زندگی کا ایک مقصد ہے اور اگر ہم اس مقصد کے حصول میں
نا کام ہوئے تو اللہ تعالیٰ کا غضب ہم پہ بھر کے گا اور وہ اس کی رحمت کی امید رکھتے ہیں۔وہ خدا کو
ہی نہیں مانتے اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امیدرکھنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

خطبات ناصر جلد نہم
۴۳۷
خطبہ جمعہ ۱۹ / مارچ ۱۹۸۲ء
تو آمَنْ هُوَ قَانِتَ أَنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَقَابِما اس کی تفسیر لمبی میں میں نہیں جاؤں گا اس
وقت۔لیکن یہاں
اللہ تعالیٰ نے بڑی وضاحت سے یہ بتایا کہ جو راتوں کو اٹھتے اور اپنی فرمانبرداری کا
اعلان کرتے ہیں خدا کے سامنے چھپ کے سَاجِدًا وَ قابِما سجدہ کرتے ہوئے اور قیام میں۔اس
کی بڑی لمبی چوڑی تفسیریں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی کی ہیں ،حضرت مصلح موعود
نے بھی کی ہے بہر حال یہ کیفیت قَانِتٌ آنَاءَ الَّيْلِ سَاجِدًا وَ قابِما یہ پیدا نہیں ہو سکتی جب تک
کوئی شخص یہ نہ سمجھے کہ اس زندگی کے بعد ایک اور زندگی ، جہاں جزا سزا کا فیصلہ ہوگا۔جب تک
انسان یہ نہ سمجھے کہ میری مخلصانہ کوشش اور مقبول اعمال کے نتیجہ میں اس قدر اللہ تعالیٰ رحمتیں نازل
کرتا ہے کہ ان کا شمار نہیں اس وقت تک وہ راتوں کو اٹھ کے اپنی عاجزی کا متضرعانہ دعاؤں کا
راستہ اختیار نہیں کرتا۔تو اعلان یہ کیا گیا کہ لَا يَسْتَوِی الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ جو عالم ہیں وہ جاہل کے
برابر نہیں ہو سکتے اور مراد یہ ہے کہ ایسے عالم جو ” اولوالالباب“ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے الْعَقْلُ
الخَالِص دی ہے۔جس عقل میں کوئی عیب اور ناپاکی نہیں اور جو مابہ الامتیاز پیدا کرتی ہے اس
عقل کے درمیان جو خدا تعالیٰ کے نور اور حسن سے بھر پور ہے اور اُس عقل کے درمیان جو
اندھیروں میں Grope ( گروپ) کر رہی ہے، ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔(صاحب) مفردات راغب
معنی بھی کرتے ہیں الفاظ قرآنی کا اور بڑے چھوٹے چھوٹے فقروں میں تفسیر بھی بتا جاتے ہیں۔انہوں نے اس جگہ یہ بھی لکھا ؤ لهذا ( کہ جو میں نے معنی کئے ہیں صاحب مفردات راغب نے
که اللُّبُ الْعَقْلُ الْخَالِصُ اور مَا زَكَى مِنَ الْعَقْلِ ) اسی لئے اللہ تعالیٰ نے عَلَّقَ اللهُ تَعَالَى
الأحكام الَّتِي لَا يُدْرِكُهَا إِلَّا الْعُقُولُ الزَّكِيَّةُ بِأُولِي الْأَلْبَابِ ان احکام کا اور ہدایات کا
تعلق قائم کیا ہے ان عقول کے ساتھ جو پاک ہیں اور اولوا الالباب کے پاس ہیں وہ۔چند مثالیں :۔سورۃ الانعام کی آیت نمبر ۳۸ میں ہے۔اللہ تعالیٰ کو آیات کے نازل کرنے پر قادر نہ سمجھنا یعنی یہ سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ اب آیات

خطبات ناصر جلد نہم
۴۳۸
خطبہ جمعہ ۱۹ / مارچ ۱۹۸۲ء
کے نزول پر قادر نہیں رہا ( یہ آیت کا ترجمہ ہے۔میں عربی نہیں لے رہا ) ان لوگوں کا کام
ہے جو لا يعلمون جو عقل تو رکھتے ہیں لیکن پاکیزہ عقل نہیں رکھتے۔جاہل ہیں اس لحاظ سے۔ایک اور آیت ہے۔اللہ کا وعدہ یقیناً پورا ہونے والا ہے۔یعنی خدا تعالیٰ کی ذات اپنی پوری قدرتوں کے
ساتھ اور پورے غلبہ کے ساتھ ایسی نہیں کہ وعدہ کرے اور پورا نہ کر سکے اور وہ جو طہارت
کا سرچشمہ ہے اس کے وعدے ایسے نہیں کہ وہ وعدہ کرے اور پورا کرنے کا ارادہ چھوڑ
دے یعنی دغا کر جائے وعدہ خلافی کر جائے۔اللہ تعالیٰ کا وعدہ یقیناً پورا ہونے والا ہے۔ایسا سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ نے جو وعدے دیئے ہیں وہ پورے ہوں گے، یعلمون ان لوگوں کا
کام ہے ( اس آیت میں جن لوگوں کا ذکر تھا ) کہ جو لوگ علم رکھتے ہیں پاکیزہ عقل ، لب کے نتیجہ
میں اس گروہ میں شامل ہیں۔ایسانہ سمجھنا جہالت ہے۔یہ آیت تو ہے چھوٹی سی لیکن قرآن کریم نے تبشیر وانذار سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں
وعدے دیئے ہمیں اور ایسے بھی وعدے تھے جن کا تعلق خاص گروہوں کے ساتھ ہے۔ایسے بھی
وعدے ہیں جن کا تعلق ہر اس شخص کے ساتھ ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے
ہوئے اللہ تعالیٰ سے کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے۔تو وعدہ ہے وہ تمہیں دے دیا جائے گا۔تو اس آیت
میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ اللہ تعالیٰ اپنا وعدہ یقیناً پورا کرنے والا ہے لیکن انسان دوگروہوں میں
بٹ گئے۔ایک وہ جو سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کبھی وعدہ پورانہیں کرتا یا نہیں کر سکتا اور ایک وہ گروہ ہے
جو یہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جیسا کہ پہلے اپنی پوری قدرتوں اور غلبہ کے ساتھ تھا، ہے اور آئندہ ویسا
ہی رہے گا۔اس میں تو کوئی تبدیلی نہیں نا ہوتی۔ایک تو یہ گروہ ہے اور ایک وہ ہے جو کہتا ہے نہیں۔وعدے تو ہیں ، پورے ہوں نہیں ہوں گے یا شک میں پڑ گئے کہ پورے شاید نہ ہوں۔طارق
نے جب کشتیاں جلائیں وہ شک میں نہیں پڑے۔انہیں یہ پتا تھا کہ خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے آنتم
الْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ (ال عمران : ۱۴۰) ان کو فکر اپنے ایمان کی تھی۔ان کو خدا تعالیٰ
طرف سے بے وفائی، وعدہ کی بے وفائی کا خوف نہیں تھا۔چونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ہم اخلاص کے۔

خطبات ناصر جلد نهم
۴۳۹
خطبه جمعه ۱۹ / مارچ ۱۹۸۲ء
ساتھ اور خدا تعالیٰ کی محبت میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی حفاظت میں یہاں آئے
ہیں ان کے مخالفانہ منصوبوں کو نا کام کرنے کے لئے ، اس لئے ہمیں کسی مادی دنیوی سہارے کی
ضرورت نہیں۔اور پھر چودہ سو سال اور پھر پندرہویں صدی کا جو کچھ حصہ گزرا ہے جنہوں نے یہ سمجھا اور
شناخت کیا اور یہ معرفت حاصل کی کہ اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کو پورا کرتا ہے، پورا کرنے کی طاقت
بھی رکھتا ہے اور اس کا جو نقدس ہے جو اس کی طہارت ہے سُبحَانَ اللہ میں جو کیفیت اللہ تعالیٰ نے
ہمیں بتائی ہے اپنے وجود کی وہ تقاضا کرتی ہے کہ جو وہ وعدہ کرے وہ پورا کرے۔ہاں اس نے
شرط لگائی ہے بندوں پر، ایسا کرو گے میں وعدہ پورا کروں گا۔ایسا نہیں کرو گے تمہارے اندر
استحقاق نہیں رہے گا کہ میں وعدہ پورا کروں۔اس کی ذمہ داری بندے پر ہے خدا پر نہیں ہے اور
خوف کا مقام ہے۔پھر سورۃ یوسف کی اکیالیسویں آیت میں ہے۔فیصلہ کرنا اللہ کے سوا کسی کے اختیار میں
نہیں۔(بڑے عجیب اعلان ہوئے ہوئے ہیں قرآن کریم میں ) اِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ اور اس نے
حکم دیا ہے جس کے اختیار میں فیصلہ کرنا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔یہی درست
مذہب ہے۔خالص توحید۔اعلان کرنا آسان ہے۔عمل کرنا مشکل بھی ہے، آسان بھی ہے۔عمل کر کے جو نعماء ملتی ہیں،
جو اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور فضل نازل ہوتے ہیں ان کا شمار نہیں۔یہ توفیق کہ انسان کا رواں رواں
یہ پکا رہا ہو مولا بس۔اللہ کے سوا ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں۔جو ایسا نہیں سمجھتے ، کچھ بھروسہ
اللہ تعالیٰ پر رکھتے ہیں کچھ بھروسہ غیر اللہ پر رکھتے ہیں لا یعلمون کے گروہ میں شامل ہو جاتے ہیں
یعنی وہ لوگ جواب سے، روحانی پاکیزگی سے ، مومنانہ فراست سے محروم کئے گئے ہیں۔پھر انتیسویں سورۃ کی پینسٹھویں آیت میں یہ ہے:۔یہ ورلی زندگی صرف ایک غفلت اور کھیل کا سامان ہے اور اُخروی زندگی کا گھر ہی
در حقیقت اصلی زندگی کا گھر کہلا سکتا ہے۔

خطبات ناصر جلد نہم
۴۴۰
خطبہ جمعہ ۱۹ ؍ مارچ ۱۹۸۲ء
اب ہر ایک جو یہاں بیٹھا ہے یا جس تک میری آواز پہنچے اگر وہ دو سیکنڈ کے لئے سوچے کہ
جو زمانہ گزرگیا ستر سال کا یا پچاس سال کا اپنی عمر کے لحاظ سے بیس سال کا یا دس سال کا گزرنے
کے بعد اس کے سوا کوئی احساس باقی نہیں رہتا کہ شاید چند سیکنڈ ہی ہیں جو گزرے لیکن اُخروی
زندگی پر یقین جو ہے ہمیں ، وہ ہمیں یہ تسلی دیتا ہے کہ وہ ابدی زندگی ہے، نہ ختم ہونے والی۔بنیادی طور پر اُخروی زندگی کی دو عجیب خصوصیات اللہ تعالیٰ نے ہمارے سامنے رکھیں۔ایک یہ کہ وہ نہ ختم ہونے والی ہے۔دوسرے یہ کہ ہمیشہ حرکت کرنے والی ہے۔حرکت رفعت کی
طرف ، خدا تعالیٰ کے زیادہ پیار کی طرف اللہ تعالیٰ کے عرفان کو زیادہ حاصل کرنے کی طرف،
لذت وسرور کا احساس پہلے سے ہر آن زیادہ ہو جانے کی طرف حرکت۔لیکن یہ ورلی زندگی غفلت
اور کھیل کا سامان ہے۔اس میں خوشیاں بھی زندگی کے اندر، اسی زندگی کے دائرے میں ہمیشہ
رہنے والی نہیں ہوتیں۔خوشی ہوتی ہے، چند گھنٹوں کے لئے ہوتی ہے۔کئی یہاں بھی شاید نوجوان
بیٹھے ہوں جن کو مثلاً ہاکی کی کھیل سے بہت پیار ہے اور وہ دیکھتے ہیں۔میں نے پیچھے بتایا تھا
باسکٹ بال والوں کو کہ ہم تو ہر خوبصورتی میں خدا تعالیٰ کے حسن کا جلوہ دیکھتے ہیں۔اس واسطے
جہاں بھی ہمیں خوبصورتی نظر آئے ہم الْحَمدُ لِلهِ پڑھنے والے ہیں۔تو کھیل میں بھی بڑی
خوبصورت Move (مود) کہتے ہیں ان کو، وہ ہوتی ہیں اور بڑی بھیا نک ، بدشکل کہہ دیں ہم ،
بڑی مو بھی ہوتی ہیں لیکن جو ہا کی کا میچ دیکھتا ہے وہ ایک
گھنٹہ کچھ منٹ کے بعد ختم ہو گیا۔لیکن جو
جنت کی خوشی ہے وہ ایک گھنٹہ یا ایک دن یا ایک مہینہ یا ایک سال یا ایک صدی یا ایک
Million کا زمانہ ( لفظ مجھے پوری طرح نہیں رہا ذہن میں ) یعنی لاکھوں سال یا اربوں سال یا
کھربوں سال کا زمانہ تو نہیں ہے۔وہ تو نہ ختم ہونے والی زندگی ہے۔پھر اس میں حکمت یہ ہے، یہ جو تبدیلی ہے یعنی لذت کا بڑھتے چلے جانا اس واسطے کہ اگر
لذت اور سرور خواہ وہ روحانی ہو خواہ اس کا تعلق اُخروی زندگی کے ساتھ ہو اگر اس میں
ٹھہراؤ آجائے تو بور ہو جائے گا آدمی۔ایک ہی چیز اگر آپ کو بہت اچھی لگتی ہے اور صبح شام آپ
کی بیوی وہی پکا کے آپ کو کھلا نا شروع کر دے تو دو، چار، پانچ دس دن کے بعد آپ کہیں گے کہ

خطبات ناصر جلد نهم
۴۴۱
خطبہ جمعہ ۱۹ ؍ مارچ ۱۹۸۲ء
یہ کیا شروع کیا ہوا ہے میرے ساتھ تم نے سلوک ؟ تو بوریت کوئی نہیں ہے کہ آدمی کہے کہ اب میں
یہ کھاتے کھاتے تھک گیا ہوں اس لئے کہ وہ Change ( چینج ) ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ صبح انسان جنت میں جو اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرے گا شام کو اس سے بڑھ کے
کرے گا۔اگلی صبح اس سے بھی بڑھ کے کرے گا۔اس واسطے ان لوگوں کا خیال بالکل غلط ہے کہ
وہاں
عمل نہیں ہے۔جنت میں عمل ہے، امتحان نہیں ہے۔عمل ہے، اس کی جزا ساتھ ساتھ ملتی ہے
یعنی اگر ( میں فلسفہ بتانے لگا ہوں آپ کو، بہت سارے سمجھ جائیں گے ) جنت میں داخل کئے
جانے کا استحقاق ہماری ورلی زندگی کے مقبول اعمال نے پیدا کر دیا تو جو پہلے دن جنتی نے عمل کیا
اس کا استحقاق کیسے پیدا ہو سکتا ہے۔وہ یہی ہے۔پھر وہ Plus ( پلس ) ہو گیا نا اس استحقاق کے
ساتھ۔پھر اگلے دن کا وہ Plus ( پلس ) ہو گیا اس استحقاق کے ساتھ ، اس لئے اللہ تعالیٰ کے پیار
کے جلوے پہلے سے زیادہ ، ان کا احساس خوشی کا ، پہلے سے زیادہ ہوتا چلا جاتا ہے۔دوسری بات ابھی آئی تھی میرے ذہن میں وہ نکل گئی کسی اور وقت سہی ) اب میں واپس
آ جاتا ہوں هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ کی طرف۔میں نے جماعت کو کہا
ہر شخص علم حاصل کرے۔میں نے ابتدا کی تھی اپنے بچوں سے اور ان کا بھی ابتدائی پروگرام بنایا
کہ ہر بچہ ہمارا جو ہے وہ میٹرک تک پڑھے۔میرے ذہن میں تھا کہ چند سالوں تک جب حالات
زیادہ اچھے ہو جائیں گے ہمارے تو میں کہوں گا ہر بچہ ایف۔اے، ایف۔ایس۔سی یعنی انٹر میڈیٹ تک
پڑھے۔پھر میں کہوں گا ہر بچہ ہمارا گریجویٹ، گریجویشن تک یعنی بی۔اے ، بی۔ایس۔سی تک
پڑھے پھر میں کہوں گا کہ ہر بچہ ہمارا ایم۔اے ، ایم۔ایس۔سی تک پڑھے۔اس میں کچھ رہ
جائیں گے اپنی قابلیت کی وجہ سے۔بس اس طرح ہمارا علم کے میدان میں جو محاذ ہے وہ مضبوط
ہوتا چلا جائے گا۔اب میں کہتا ہوں ہر احمدی اس آیت کی روشنی میں هَلْ يَسْتَوِي الَّذِيْنَ يَعْلَمُونَ
وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُوا الْأَلْبَابِ خدا تعالیٰ سے دعا کرے کہ وہ کب عطا کرے،
عقل سلیم عطا کرے اس کے صحیح استعمال کی طاقت اور استعداد عطا کرے اور آپ کے ذہنوں میں
جلا پیدا کرے اور قرآن کریم جو سر چشمہ ہے غیر محدود علوم کا ، اس میں سے آپ ہر روز ہی اپنی اس

خطبات ناصر جلد نهم
۴۴۲
خطبہ جمعہ ۱۹ / مارچ ۱۹۸۲ء
ور لی زندگی میں نئے سے نئے علوم نکالتے رہیں اور علم میں زیادتی ہوتی رہے آپ کی اور اگر آپ
دعا کریں گے اور غور کریں گے قرآن کریم پر اور اللہ تعالیٰ کی صفات پر ،اس کی صفات کے جلووں
پر
تو علم کی تو انتہا نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ چونکہ ہر آن اللہ تعالیٰ کے جلوے
اپنی مخلوق پر ظاہر ہورہے ہیں اس لئے کوئی چیز بھی ایسی نہیں اس مادی دنیا میں کہ جس کے خواص غیر
محمد ود نہ ہوں۔اور جواب نئی تحقیق شروع ہوئی ہے ایک جگہ آ کے ٹھہر جاتی ہے۔ایک نسل کی ، پہلے
بھی میں نے مثال دی ہے بڑی واضح ہے اس لئے میں دہرا تا رہتا ہوں۔ایک وقت میں ایک نسل نے کہا افیم میں چودہ است ہیں۔اگلی نسل نے کہا افیم میں اٹھائیں " است
ہیں۔اس سے اگلی نسل نے کہا افیم میں چوالیس است ہیں اور اسی طرح وہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کہا نوع انسانی قیامت تک کوشش کرتی ہے شخص کے
ایک ذرے کے جوخواص ہیں وہ ان پر حاوی نہیں ہوسکتی۔اور انسان کا وہ حصہ جو Unfortunately بد قسمتی سے اپنی خدا تعالیٰ کی رحمتوں سے
محروم بھی ہے، جو حقیقی رحمتیں ہیں لیکن لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ الَّا مَا سَعَى (النجم :۴۰) کے وعدہ کے
نتیجہ میں جن میدانوں میں انہوں نے کوشش کی ان میں ترقیات بھی انہوں نے کیں، وہ آگے
بڑھ رہے ہیں اور ان کی یہ Disvcoveries ( ڈسکوریز ) جو ہیں ، نئی سے نئی معلومات جو ہیں
وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے جو حقیقت ہمارے سامنے رکھی ، اس کو ظاہر کر کے
ہمارے سامنے پیش کر رہی ہیں۔قرآن کریم نے کہا تھا کہ شہر میں تمام بیماریوں کا علاج موجود ہے۔معترض نے اعتراض کیا تھا
یہ تو بڑا نا معقول ہے دعوئی اور اسی معترض نے یعنی قومی لحاظ سے یہ ثابت کر دیا شہد کی بعض صفات یا شہد
کی مکھی کی بعض صفات سے کہ ناممکن نہیں۔یہ جو دعویٰ کیا گیا کہ فِيْهِ شِفَاء لِلنَّاسِ (النحل:۷۰)
یہ نامعقول نہیں ہے۔ہمارا اعلم ان حدود تک بھی نہیں پہنچا ( انتہا تک تو پہنچ ہی نہیں سکتا میرے اس
مضمون کی روشنی میں) کہ جو ستر ، اسی ، سو بیماریاں سامنے آتی ہیں ان کا علاج شہد سے کیا جاسکے۔

خطبات ناصر جلد نهم
۴۴۳
خطبه جمعه ۱۹ / مارچ ۱۹۸۲ء
اسے سمجھنے کی ، جہاں ہم سمجھ سکتے ہیں اس حقیقت اور اصول
کو وہ یہ ہے کہ نئی تحقیق نے یہ ثابت کیا کہ
شہد کی مکھی Mix ( مکس ) نہیں کرتی Nectar (نیکٹر ) کو بلکہ جب تک کسی پھول سے وہ نیکٹر اٹھانا
شروع کرے شہر بنانے کے لئے جب تک وہ نیکٹر اسے میسر رہے وہ اسی کے پاس جاتی ہے۔یعنی
کوئی ہزار ڈیڑھ ہزارکھی جو ہے ان کی ورکر، وہ باہر نکلتی ہے گلاب کے پھول سے اٹھالیا تو صرف
گلاب کے پھول پر جائے گی جب تک گلاب کے پھول اس کو میسر ہیں اس کے اٹھانے کے لئے۔جب ختم ہو جائے گلاب تب وہ دوسرے پھول کے پاس جاتی ہے۔پھر جو اس کا چھتہ ہے اس میں
گلاب کے پھول کے ساتھ وہ Mix نہیں کرے گی اس شہد کو بلکہ چھتے کے اندر ایک نئی جگہ نئے شہد
کو جمع کرنا شروع کر دے گی اور پرانے شہد کو وہ کھانا شروع کر دے گی۔وہ اپنے لئے بناتی ہے
کچھ ہمیں بھی دے دیتی ہے تحفہ۔اب طب یونانی نے قریبا ہر بیماری کا علاج جڑی بوٹیوں سے اور ہومیو پیتھک نے ایک قدم
آگے بڑھ کے یہ کہا کہ جڑی بوٹی ( ہومیو پیتھک جس شکل میں بھی بناتے ہیں پوٹینسی ) کی دوا پہلے
وہ
استعمال کرو۔جب بالکل ناکام ہو جاؤ پھر معدنیات کی طرف آؤ۔کیلشیم دے دو، یہ دے دو،
دے دو لیکن پہلے وہ TTY کرنی ہے تم نے۔تو سب سے اچھی وہ ہے اور انسانی جسم مادی دنیا میں
سب سے لطیف جسم ہے اور Nectar (نیکٹر ) مادی دنیا میں سب سے لطیف غذا ہے۔اس واسطے
عقلاً انسانی جسم کے سب سے زیادہ موافق ہے۔امل تاس استعمال کرتی ہے طب جلاب کے لئے۔بہترین علاج انسان کے لئے امل تاس کے پھول کا شہد ہے اگر مکھی وہاں سے اٹھانا شروع کر دے
تو چھتے میں سے خالص شہد امل تاس کا آپ کو مل جائے گا۔اور یہ خاصیت کہ یہ پالی جاسکتی ہے۔اب یہ مثلاً چین نے تجربے کئے ہیں وہ اپنی مرضی سے جن پھولوں سے شہد بنانا چاہیں وہ بنا لیتے
ہیں۔پھر اس علم کے بعد پورے وثوق کے ساتھ کہتے ہیں کہ یہ Orange Blossom کا شہد
ہے، مالٹے اور سنگترے وغیرہ میں پھول آتے ہیں نا، بڑی خوشبو ہوتی ہے اس میں ، اس کے پھول
کے اندر۔اس واسطے کہ اگر مکھی کا چھتہ جو پلی ہوئی مکھی ہے وہاں ہو اور پھول نکل آئیں اور پہلے
پھول ان کو ملنے بند ہو جائیں اور مالک باغ اور کھی کے چھتے کو دیکھے کہ میرے چھتے کی مکھیاں ان

خطبات ناصر جلد نهم
۴۴۴
خطبہ جمعہ ۱۹ / مارچ ۱۹۸۲ء
پھولوں کی طرف، Orange Blossom کی طرف جا رہی ہیں اور وہاں سے لا رہی ہیں
نیکٹر تو وہ قسم کھا سکتا ہے کہ یہ اس کا پھول ہے کیونکہ Mix کرتی ہی نہیں۔تو یہ خدا تعالیٰ کی شان ہے اور علم کے دروازے۔میں نے ایک ڈاکٹر سے کہا تھا۔یہاں نہیں
آئے یہ تو بلین ڈالر ریسرچ پروگرام دیئے ہیں خدا تعالیٰ نے ہمیں۔ان میں سے ایک یہ بھی ہے۔آگے بڑھو ، آگے بڑھو۔اصل چیز ہے روحانیت میں آگے بڑھو۔خدا تعالیٰ کی عظمتوں کے
عرفان میں آگے بڑھو۔اس کے لئے دعائیں کریں۔اس کے لئے غور کریں۔اس کے لئے قرآن کریم
پڑھتے ہوئے یہ دعا کریں کہ اولوا الالباب میں اللہ تعالیٰ ہمیں شامل کرے۔ان عقل مندوں
میں شامل نہ کرے جن کے ساتھ وہ دوسر افقرہ استعمال نہیں ہوسکتا۔اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے
اور اپنے فضلوں سے ہمیں نوازے اور وہ دے ہمیں جو دینے کے لئے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
مبعوث ہوئے تھے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۶ ستمبر ۱۹۸۲ ء صفحه ۲ تا ۶ )

آج 10 میں سے 10 باقی