اگر قومیں ایک دوسرے کے حقوق پہچانیں تو بین الاقوامی فضا حسین ہوسکتی ہے
خطبات ناصر جلد نهم
خطبه جمعه ۱۶ را پریل ۱۹۸۲ء
اگر قو میں ایک دوسرے کے حقوق پہچا نہیں تو
بین الاقوامی فضا نہایت حسین ہو سکتی ہے
خطبه جمعه فرموده ۱۶ را پریل ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصی۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ (القصص:۷۸) فساد کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ پیار نہیں
کرتا ، انہیں پسند نہیں کرتا۔اور وہ تمام بشارتیں جو قرآنی وحی میں خدا تعالیٰ سے پیار کرنے
والوں کے لئے اور جو اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرتے ہیں ان کے لئے دی گئی ہیں ، ان سے مفسد
محروم رہتے ہیں۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے مومن و کافر ہر دو کو
بشارتیں بھی ملی ہیں اور تنبیہ بھی کی گئی ہے انہیں۔اس وقت دنیا میں ایک عظیم فساد بپا ہے اور نوع انسانی خود اپنے ہاتھوں اپنی ہلاکت کے
سامان پیدا کر رہی ہے۔اس وقت اس کرہ ارض پر بڑے خطرناک حالات پیدا ہو چکے ہیں اور
اگر نوع انسانی نے اصلاح نہ کی اور اپنے پیدا کرنے والے مہربان رب کی طرف رجوع نہ کیا تو
اس قدر تباہی ہمیں سامنے نظر آتی ہے کہ جسے سوچ کر بھی رونگٹے کھڑتے ہوتے ہیں۔
خطبات ناصر جلد نهم
۴۶۶
خطبه جمعه ۱۶ را پریل ۱۹۸۲ء
قرآن کریم نے صرف یہ اعلان نہیں کیا کہ اللہ تعالیٰ مفسدین سے سے پیار نہیں کرتا اور
انہیں پسند نہیں کرتا بلکہ فساد کی جو تعریف اللہ تعالیٰ کے نزدیک ہے اسے بھی بیان کیا ہے اور اسے
دور کرنے کا جو طریق ہے اس پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔فساد قرآن کریم کی اصطلاح میں حق تلفی کا نام ہے، ظلم کا نام ہے۔حق کو تلف کرنا برا ہے۔حق وہی ہے جو حقیقی ہو۔اگر انسان خود اپنے حقوق بنالے جو اس کے حق نہیں ہیں اور کوئی شخص ان
کو توڑنے والا ہو تو وہ قابل الزام خدا تعالیٰ کے نزدیک نہیں۔اس لئے قرآن کریم نے حقوق کو
قائم بھی کیا اور ان کی حفاظت کے سامان بھی پیدا کئے۔قرآن کریم نے انسان کے حقوق بھی قائم
کئے اور اس کائنات کی دیگر ہر شے کے حقوق بھی قائم کئے۔لیکن اس وقت میرا موضوع صرف
انسان سے تعلق رکھتا ہے۔انسان کا حق وہ ہے اصولاً جو اللہ تعالیٰ نے قائم کیا ہو اور جو اللہ تعالیٰ نے
حق قائم کیا انسان کا ، وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو قوتیں اور صلاحیتیں اسے دیں ، ان کی نشوونما کے
لئے جو سامان اس نے پیدا کیے وہ اسے میسر ہوں اور قوتوں اور صلاحیتوں کی نشوونما کے راستہ میں
روک نہ بنا جائے ، نہ ان سامانوں کو جو اس کے لئے پیدا کئے گئے ہیں اس سے چھینا جائے۔اگر
قوم قوم کے حقوق کو پہچانے اور ان حقوق کی ادائیگی کے لئے تیار ہو تو بین الاقوامی فضا میں نہایت
ہی حسین امن کا ماحول پیدا ہو جاتا ہے۔قرآن کریم نے ، جو فساد پیدا ہوتا ہے، اس کے متعلق ایک تو یہ فرما یا کہ حق کا علم ہونا چاہیے
اور صحیح حق وہ ہے جو خدا تعالیٰ قائم کرتا ہے۔ہمیں بتایا کہ حق تلفی مختلف طریقوں سے ہوتی ہے،
مختلف وجوہات کی بنا پر حقوق کو غصب کر لیا جاتا ہے۔ایک تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ
حقوق کو پہچانا ہی نہیں، کسی انسان یا کسی جماعت یا کسی گروہ یا کسی ملک یا کسی خطہ ارض میں۔چونکہ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ حقوق کو پہچان ہی نہیں۔اور پھر ان کی حق تلفی میں ، حقوق کی ادائیگی میں
جان بوجھ کر بھی غفلت ہوئی کیونکہ خوف کوئی نہیں تھا۔اور غفلت ہو جاتی ہے بے خیالی میں بھی ،
ستی میں بھی، بیدار مغزی نہ ہونے کی وجہ سے بھی، یاد دہانیوں کے فقدان کی وجہ سے بھی کسی ایسے نظام
کے نہ ہونے کی وجہ سے بھی جو وَ ذَكِّرْ فَإِنَّ الذكرى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ (الذُریت:۵۶) کے تحت
خطبات ناصر جلد نهم
۴۶۷
خطبه جمعه ۱۶ را پریل ۱۹۸۲ء
قائم ہو۔جب بتایا جائے تو سمجھنے والے بھی ہوں اور جب سمجھنے والے ہوں تو بتانے والے بھی
ہوں۔دونوں چیزیں اس میں ہمارے سامنے رکھیں۔اگر حق تلف ہو جائے تو اس حق تلفی کے نتیجے
میں جو فساد پیدا ہوا ہے اسے دور کیسے کیا جا سکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ باہم گفت وشنید کے
ذریعے سے دور کرنے کی کوشش کی جائے اقوام عالم سر جوڑیں اور حقوق کی ادائیگی کا سامان پیدا
کر کے فساد کو دور کرنے کی کوشش کریں اور اگر کوئی ملک یا بہت سے ملکوں کا مجموعہ بضد ہوں کہ ہم
نے جو اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ حقوق ہیں انہیں بہر حال ادا نہیں کرنا تو وہ جو سمجھ رکھتے ہیں وہ اپنی
پوری طاقت کا استعمال کرنے کے لئے تیار ہوں اور اس وقت اور اس موقع پر اور ان حالات
میں وہ اپنی دوستیوں کو قربان کریں اور امن عامہ کو قائم کرنے کے لئے اپنی دوستی کو بھی ، اپنے
اموال کو بھی ، اپنی جانوں کو بھی ، اپنی نسلوں کو بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہو جا ئیں تا کہ اس دنیا
میں امن پیدا ہو۔بہر حال قرآن کریم حقوق کو قائم کرتا ہے، حقوق کی تعریف کرتا ہے حقوق کو قائم کرنے کے
سامان پیدا کرتا ہے، طریقے بتاتا ہے، وضاحتیں کرتا ہے، بڑی تفصیل میں گیا ہے۔اگر فساد پیدا
ہو تو اس کو کیسے دور کیا جائے ؟ ان راہوں
کو بھی روشن کرتا ہے۔اگر ہٹ دھرمی کے نتیجہ میں اور لالچ
کے نتیجہ میں یادشمنی کی وجہ سے یا تعصب کی بنا پر حق تلفی ہو رہی ہو تو ان لوگوں پر جن کو خدا تعالیٰ
نے عقل اور سمجھ عطا کی اور نور فراست انہیں دیا اور قرآن کریم جیسی عظیم شریعت ان کے ہاتھ
میں پکڑائی انہیں حکم دیا گیا ہے کہ تم ہر چیز قربان کر کے نوع انسانی کے لئے امن کے سامان پیدا
کرو۔بہر حال قرآن کریم نے ان ساری باتوں کے نتیجہ میں یہ اعلان بھی کیا کہ اگر فساد ہوگا تو
فساد کے دو نتیجے نکلیں گے۔ایک اس دنیا میں بے چینی پیدا ہوگی۔امن کی زندگی پھر نہیں تم گزارو
گے اور دوسرے احکام الہی کو نظر انداز کرنے اور شریعت کے قانون کو توڑنے کی وجہ سے اُخروی
زندگی میں بھی کوئی چین کی زندگی تمہیں نصیب نہیں ہوگی۔ان بشارتوں کے حق دار تم نہیں ہو گے جو
قرآن کریم نے دی ہیں تو یہ زندگی اور آنے والی زندگی ہر دو بے چین زندگی ، سکون سے خالی زندگی،
خدا تعالیٰ کی محبت سے محروم زندگی خدا تعالیٰ کے قہر سے معمور زندگی ایک جہنم کی زندگی ہوگی۔
خطبات ناصر جلد نهم
۴۶۸
خطبه جمعه ۱۶ را پریل ۱۹۸۲ء
اس لئے آج میں جہاں ایک طرف جماعت احمدیہ سے یہ کہوں گا کہ وہ نوع انسانی کی خاطر
خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں کہ خدایا! تو نے ہمیں عقل تو دی ہے، فراست تو عطا کی ہے لیکن
سامان اور مادی اسباب نہیں دیئے کہ ہم فساد کو دور کر سکیں، ہم تیرے حضور جھکتے اور عاجزانہ تجھ
سے التجا کرتے ہیں کہ تو ہماری دعاؤں کوسن اور انسان کو عقل اور فراست عطا کر کہ وہ اپنے بھلے،
برے کی تمیز کر سکے۔اور دوسرے میں تمام اقوامِ عالم کو پھر سے تنبیہ کرنا چاہتا ہوں جیسے آج سے قبل ۱۹۶۷ء میں
انگلستان میں ایک موقع پر میں نے بڑی وضاحت سے انہیں کہا تھا کہ اگر تم ساری اقوام جو بعض
لحاظ سے مہذب اور ترقی یافتہ ہو اپنے رب کریم کو پہچان کر اس کی طرف واپس نہیں لوٹو گے تو ایک
ایسی ہلاکت تمہارے سامنے کھڑی دیکھتا ہوں میں ، پیشگوئیوں کے مطابق جو قرآن کریم نے کیں،
جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے کھول کر بیان کیں، جو امت کے بزرگ کرتے چلے آئے ہیں، ایک ایسی
ہلاکت ہوگی کہ زمین کے علاقوں کے علاقے ایسے ہوں گے جن میں زندگی ختم ہو جائے گی۔یہ
انتباہ کیا گیا ہے۔یعنی صرف انسان نہیں مارے جائیں گے بلکہ کوئی جانور نہیں رہے گا ، کوئی چرندہ
نہیں رہے گا ، کوئی درندہ نہیں رہے گا، کوئی بکٹیریا نہیں رہے گا۔کوئی virus ( وائرس ) کا کیڑا نہیں
رہے گا۔زندگی جس کو کہتے ہیں درختوں کی زندگی، دوسری زندگی، زختم ہو جائے گی اور وہ خطے
زندگی سے عاری ہو جائیں گے۔اس قسم کی ہلاکت سے ڈرایا مہدی اور مسیح علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس دنیا کو اور استدلال کیا پہلی زبر دست پیشگوئیوں سے بھی اور انہیں کی تفصیل اور تفسیر میں جو
باتیں اللہ تعالیٰ نے انہیں بتا ئیں ان کی روشنی میں پہلی تفسیر کو اس دنیا کے سامنے رکھا۔اندر سے جانتے ہیں کہ ہم خطرے میں ہیں۔جب لنڈن میں میں نے یہ انتباہ کیا تو ایک
دوست اپنے بنک کے مینجر کو جو انگریز تھا ( عیسائی یا دہر یہ جو بھی تھا وہ ، بہر حال مسلمان نہیں تھا )
ساتھ لے کر آئے۔رات کے کھانے کے بعد میں نے یہ پیپر پڑھنا تھا وہاں۔وہ مجھے کہنے لگے کہ
پہلا فقرہ جب آپ کے منہ سے نکلا تو حیرانگی اور پریشانی میں اس کا منہ یوں کھلا ( کھل جاتا ہے
لوگوں کا ) اور پھر سارا وقت کھلا ہی رہا۔کیونکہ فقرے کے بعد فقرہ جو تھاوہ ان
کو جھنجھوڑنے والا تھا۔
خطبات ناصر جلد نہم
۴۶۹
خطبه جمعه ۱۶ را پریل ۱۹۸۲ء
۱۹۶۷ ء کے بعد اب قریباً پندرہ سال ہو گئے۔اب پیچھے جیسے وہاں کے حالات خراب
ہوئے تو جن دکانوں میں یہ چھپ کے مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو کے یہ پیپر چھپا تھا ان
دکانداروں نے مانگنے شروع کئے کہ اس کی مانگ بڑھ گئی ہے، یہ ہمیں دوبارہ چھاپ کے دیں تو وہ
دوبارہ چھاپ کے بھی دے رہے ہیں اور دوبارہ میں تنبیہ ان کو بھی کر رہا ہوں۔جماعت ان کے
لئے دعائیں کرے۔وہ لوگ اپنی فکر کریں۔اندھیرے میں ہی کسی کو تلاش کریں۔اس کو جس نے
ان کو پیدا کیا اور جو بڑا رحم کرنے والا ہے اور جذبہ پیدا کریں اپنے دل میں کہ ان کا رب جس نے
انہیں اپنا بندہ بنانے کے لئے پیدا کیا تھا اور جس سے دُوری کی راہوں پر ، اپنی بدقسمتی کے نتیجہ میں
انہوں نے غلط قدم اٹھائے ، وہ مہربان خدا ان پر مہربانی کرے اور جو صراط مستقیم اسلام نے
نوع انسانی کے سامنے پیش کیا جو شاہراہ غلبہ حسنِ انسانیت بھی ہے ( بہت سارے نام اس کو دیئے
جاسکتے ہیں ) اس شاہراہ پر ان کو چلنے کی توفیق عطا کرے اور وہ اللہ تعالیٰ کے غضب کے اس
بھیانک نتیجہ سے بچالئے جائیں۔اللہ تعالیٰ فضل کرے۔ہمیں اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا کرے اور ان غیر مسلم
اقوام کو اپنی بھلائی کی فکر کے سامان پیدا کرنے کی عقل عطا کرے۔آمین
روزنامه الفضل ربوه ۲۷ اکتوبر ۱۹۸۲ء صفحه ۲ تا ۴)