صراط مستقیم پر چلو خدا تعالیٰ تک پہنچ جاؤ گے

خطبات ناصر جلد نهم
۴۹۵
خطبه جمعه ۱۴ مئی ۱۹۸۲ء
صراط
مستقیم پر چلو خدا تعالیٰ
تک پہنچ جاؤ گے
خطبه جمعه فرموده ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔قرآن عظیم نے مسلمان کی مختلف قسمیں بیان کی ہیں۔سب سے کمزور وہ مسلمان ہے جس
کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اور اس کے علم میں ہے یہ بات کہ ابھی تک
ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا لیکن تمہیں اجازت دی جاتی ہے کہ اپنے آپ کو اگر چاہو تو
مسلمان کہہ سکتے ہو اور دوسری طرف اس مسلمان کا ذکر ہے جو قرآن کریم کی اصطلاح میں
مُؤْمِنُونَ حَقًّا کے گروہ میں داخل ہے۔ان کے درمیان بھی بعض ایسے مسلمان کہلانے والوں کا
یا جن کو اللہ تعالیٰ نے دائرہ اسلام میں داخل سمجھا ہے ، ذکر ہے جو ان دو کے درمیان آتے ہیں۔سورہ حج کی آخری دو آیات میں مُؤْمِنُونَ حَقًّا اور وہ مومن جو مُؤْمِنُونَ حَقًّا سے ذرا
کم درجے کے ہیں، وہ دونوں ہی داخل ہو جاتے ہیں لیکن وہاں مُؤْمِنُونَ حَقًّا کی بہت
زبر دست تفسیر کی ہے خود قرآن کریم نے اپنی زبان میں۔آخری سے پہلی آیت میں یہ ہے کہ یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اے وہ لوگو! جو اپنے آپ کو مومن
کہتے ہو یا ایمان لانے کا دعویٰ کرتے ہور کوع اور سجدہ کرو۔وَاعْبُدُوا رَبَّكُمُ اپنے رب کی عبادت

خطبات ناصر جلد نهم
۴۹۶
خطبه جمعه ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء
ان تمام عبادات کے احکام کے ماتحت کرو جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے یعنی
حقوق اللہ کو ادا کرنے کی کوشش کرو۔اپنی قوت اور استعداد اور سمجھ اور صلاحیت کے مطابق
وا فَعَلُوا الخَیر اور خدا تعالیٰ کی مخلوق سے بھلائی کا سلوک کرو۔دوسری جگہ فرمایا تھا كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ (آل عمران:۱۱) تم خیر امت اس لئے
ہو کہ لوگوں کی خیر کے لئے تمہیں قائم کیا گیا ہے۔اگر تم حقوق اللہ کو ادا کرو گے اور حقوق العباد کو بھی
اپنی طاقت کے مطابق ادا کرو گے لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ تو تم ایسی فلاح اور کامیابی کو حاصل کرو گے جو
تمہاری زندگی کا آخری مقصد ہے۔آخری آیت میں پھر فرمایا وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ (الحج: ۷۹ ) اور
اللہ کی راہ میں جہاد کرو۔قرآن کریم نے ہمیں بتایا کہ یہ جہاد جس کا اسلام حکم دیتا ہے یہ تین شقوں پر مشتمل ہے۔ایک جہاد ہے جس کا تعلق خود انسان کے اپنے نفس کے ساتھ ہے کہ وہ انتہائی کوشش کرتا ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے اسے جو قو تیں اور صلاحیتیں عطا کی ہیں ان کو الہی منشاء کے مطابق اور قرآن کریم
کے احکام کے نیچے چلتے ہوئے کمال نشو و نما تک پہنچائے۔یہی نیکی ہے حقیقتا۔جو بہترین نیکی کی
تعریف قرآن کریم میں مجھے نظر آئی ، ہو سکتا ہے کہ کسی اور کو کوئی اور نظر آجائے بہر حال جو مجھے نظر
آئی وہ یہی ہے کہ جو قوت اللہ تعالیٰ نے کسی انسان کو دی ہے اسے الہی منشاء کے مطابق نشو ونما دینا
اور استعمال کرنا ، یہ نیکی ہے۔خدا تعالیٰ نے مثلاً جسمانی طاقتیں دیں۔نیکی یہ ہے کہ جسمانی طاقتوں کی نشو ونما، اللہ تعالیٰ
کے احکام کے ماتحت کی جائے۔اب یوروپین اقوام اپنی جسمانی طاقتوں کی نشوونما کے لئے سور کا
گوشت اور اس کی چربی استعمال کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ کے احکام کے خلاف وہ ایسا کرتے ہیں
اور خود ان کے محققین اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ جسمانی طور پر وہ نقصان اٹھاتے ہیں اور یہ نقصان دو
قسم کے ہیں۔ایک ایسا نقصان جو ہر سو ر کھانے والے کو نہیں پہنچتا لیکن امکان ہے کہ ہر سو ر کھانے
والے کو نقصان پہنچ جائے لیکن بعض کو پہنچ جاتا ہے۔ایک خاص بیماری ہے بڑی خطرناک قسم کی جو
سور کے گوشت کے کھانے سے انسان میں پیدا ہوتی ہے اور ایک نقصان یہ ہے کہ جو ساروں ہی کو

خطبات ناصر جلد نهم
۴۹۷
خطبه جمعه ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء
پہنچتا ہے اور وہ یہ کہ غذائیت پر خود ان لوگوں نے جو ریسرچ کی تو وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ غذا ئیں
انسان کے اخلاق پر اثر انداز ہوتی ہیں۔سور کا گوشت یا اس کی چربی کھانے سے بداخلاقی پیدا
ہوتی ہے۔میں یہ نہیں کہتا کہ صرف سور کا گوشت اور اس کی چربی کھانے سے بداخلاقی پیدا ہوتی
ہے کیونکہ یورپ میں اور اسلام سے باہر دوسری اقوام میں ایسی قومیں بھی ہیں جو سور کا گوشت اور
چربی نہیں کھاتیں اور بداخلاقی میں شاید دوسروں سے بھی بڑھی ہوئی ہیں اور وجوہات بیچ میں آتی
ہیں ہزار ہا ایسی چیزیں ہیں جن سے بچنے کی کوشش انسان کو کرنی چاہیے وہ نہیں بچتے۔تو جسمانی
طاقت کی نشوونما کے لئے خدا تعالیٰ کے احکام کی پیروی کرنا ضروری ہے ورنہ جسمانی طاقتوں کے
استعمال میں غلطیاں سرزد ہو جائیں گی۔خدا تعالیٰ نے یہ ایک بہت بڑا نظام قائم کیا ہے۔ایک
دوسرے کے ساتھ اس کا ملاپ ہے اور بڑاز بر دست ملاپ ہے۔خدا تعالیٰ نے انسان کو اخلاقی طاقتیں بھی دیں۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ اعلان کیا کہ
انسان کو جو اخلاقی صلاحیتیں دی گئیں، ان
کا تعلق ہر دوسرے انسان کے ساتھ ہے۔رَحْمَةٌ لِلْعَلَمينَ
ہمارے لئے یہ پیغام الہی لے کر آئے۔پس انسان کو جو اخلاقی طاقت دی گئی ، اس کا استعمال
رَحْمَةً لِلْلعلمین کے نقش قدم پر چلنے کے ساتھ ہونا چاہیے یعنی کسی میں امتیاز نہ کیا جائے۔مسلم و کافر
میں امتیاز نہ کیا جائے مثلاً ہر ایک کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آیا جائے۔مثلاً سینکڑوں اخلاقی
باتیں بیان کی گئی ہیں۔ایک دو مثالیں دوں گا۔مثلاً یہ نہیں کہا کہ صرف مسلمان پر افتر مسلمان نہ
کرے۔یہ کہا ہے کسی انسان پر بھی افترا نہیں کرنا۔کسی پر تہمت نہیں لگانی۔خواہ وہ مسلمان ہو یا
غیر مسلم کوئی امتیاز اور فرق نہیں ہے۔پس جو اخلاقی طاقتیں ہیں، ان کا جو استعمال ہے ان کا جو
مظاہرہ ہے وہ ایک نمونہ ہے ہمارے سامنے محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا۔اس نمونہ کے مطابق
ہماری طاقتوں کا مظاہرہ ہونا چاہیے یعنی مسلم و کافر کے درمیان کوئی امتیاز کئے بغیر ہم ہر ایک کے
ساتھ حسنِ سلوک کرنے والے اور ہر ایک کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنے والے ہوں۔وَجَاهِدُوا اپنے نفسوں کی تربیت کے لئے انتہائی کوشش کرو۔وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِ۔اس آیت میں آیا ہے یعنی ایسی کوشش کہ جس کو خدا تعالیٰ کی نگاہ بھی صحیح اور حقیقی کوشش سمجھے۔

خطبات ناصر جلد نہم
۴۹۸
خطبه جمعه ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء
دوسرا جہاد جو بیان ہوا وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جب ایک مومن ، ایک مسلم ، ایک
مقرب الہبی خدا تعالیٰ کی رحمتوں اور فضلوں کو حاصل کرنے والا مسلمان دیکھتا ہے تو اس بات پر
خوش نہیں ہوتا کہ مجھے ملیں اور دوسرے کو نہیں ملیں بلکہ اس بات پر رنجیدہ ہوتا ہے کہ جو لوگ
دائرہ اسلام سے باہر ہیں، وہ خدا تعالیٰ کے ان فضلوں اور خدا تعالیٰ کی ان رحمتوں سے، اپنی
بداعمالیوں کے نتیجہ میں، اپنی جہالت کے نتیجہ میں، اپنے تعصب کے نتیجہ میں ، اپنے تکبر کے نتیجہ
میں محروم ہو رہے ہیں اور اس کے دل میں یہ جوش ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی اس حسین تعلیم کو ان
تک پہنچائے اور اسلامی تعلیم کو دنیا کے کناروں تک ہر قوم اور ہر خطہ تک پہنچانے میں اپنی قوت
اور اپنا وقت اور اپنا مال اور دولت خرچ کرنے کی خواہش رکھتا ہو اور جب موقع ملے وہ ایسا کرے
بھی۔پس یہ جو اشاعت حسن اسلام ہے، جسے تبلیغ بھی کہتے ہیں۔جسے ہم تربیت کا نام بھی دیتے
ہیں اس دائرہ کے اندر رَحْمَةٌ لِلعلمین کی رو سے سارے عالم کو شامل کرنا اور پھر جہاد کرنا جاهِدُوا
فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِہ یہ جہاد کا حق اس طرح ادا ہوتا ہے اس دائرہ میں۔اور تیسرے معنی یہ ہیں کہ جو صداقت ہے اور حق ہے۔اگر حق وصداقت کا مخالف حق کو
مٹانے یا کمزور کرنے کے لئے منصوبہ بنائے تو اس منصوبہ کو نا کام کرنے کے لئے ہرممکن کوشش
کر دی جائے۔یہ تیسری قسم کا جہاد ہے۔پس جاهِدُوا فِي اللَّهِ حَقَّ جِهَادِہ میں یہ سارے
شامل ہو گئے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم حقوق اللہ ادا کرو گے ، حقوق العباد ادا کرو گے ، اگر تم ہر ایک سے
بھلائی کرو گے، اگر تم جہاد ہر سہ معنی میں کرو گے تو تم قرب الہی حاصل کرو گے۔هُوَ اجْتَبكُمُ
خدا تعالیٰ کے مقرب بن جاؤ گے اور جس شخص میں یہ ساری باتیں پائی جائیں اللہ تعالیٰ کے
نزد یک۔دعوی کرنا آسان ہے عمل کرنا بھی اتنا مشکل نہیں لیکن مقبول اعمال کا ہونا، یہ انسان کی
طاقت میں نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت پر منحصر ہے۔وہ جن کے اعمال کو اللہ تعالیٰ قبول
کرتا ہے اور ان کو اپنا مقرب بنالیتا ہے هُوَ اجتَبكُم۔آگے فرما یاسمكُمُ الْمُسْلِمِینَ تمہیں اس

خطبات ناصر جلد نهم
۴۹۹
خطبه جمعه ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء
وو
حالت میں اس نے مسلمان کا نام دیا۔پس یہاں جس مسلمان کا ذکر ہے وہ وہ مسلمان ہے جو ایک اور اصطلاح اور محاورہ کے
مطابق ہم کہیں گے ثمرات اسلام حاصل کرنے والا ہے۔قرآن کریم سچے مومن کے لئے بشارتوں
سے بھرا پڑا ہے اور انہی کے حق میں وہ بشارتیں پوری ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ کے مقرب بن جاتے
ہیں اور جو خدا تعالیٰ کے مقرب بن جاتے ہیں وہ مسلمان ہیں جو ثمرات اسلام حاصل کرنے والے
ہیں اور هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ پھر آگے یہاں یہ فرمایا کہ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن قرآن کریم تمہارے او پر جرح کرے گا کہ میرے اس
حکم کو تم نے رد کر دیا۔میرے اس حکم کو تم نے رد کر دیا۔میرے اس حکم کو تم نے رڈ کر دیا۔اس کی وہ
جواب دہی ہوگی۔یہاں یہ فرمایا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ جواب طلبی کرے گا۔لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ گواہی دے گا کہ اس شخص نے
اپنی تمام قوتوں کی نشوونما اور ان کے استعمال کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقوشِ قدم کی
تلاش کی اور ان پر چلا اور جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے الہی بشارتوں کے نتیجہ میں اپنی
بڑی عظمتوں کے ساتھ یعنی جو فضل اور رحمتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئیں، وہ بہت
بڑی عظمتوں والی تھیں۔کوئی دوسرا انسان تو ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا لیکن ہر شخص اپنی صلاحیت اور
استعداد کے مطابق خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کو وہ شخص حاصل کر سکتا ہے جو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے والا ہو اور اس کو اسلامی اصطلاح ثمرات اسلام کہتی ہے۔خدا تعالی مددگار ہے ضرورت کے وقت۔خدا غموں کو دور کرنے والا ہے ابتلاؤں کے
وقت۔خدا دولت میں برکت ڈالنے والا ہے حاجات اور فقر کے وقت۔وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ
ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً (القمن:۲۱) کہ بارش کے قطروں کی طرح آسمان سے ظاہر ہوتی ہیں۔بڑا
محروم اور قابل رحم ہے وہ دماغ جو سمجھتا ہے کہ اسلام کے ثمرات آج نہیں ملتے۔وقت کی کوئی قید تو
نہیں لگائی گئی تھی اس آیت میں اَسْبَغَ عَلَيْكُمْ نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً - قیامت تک ہر وہ شخص
جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے والا ہے، خدا تعالیٰ کی نعمتوں سے محروم نہیں

خطبات ناصر جلد نہم
۵۰۰
خطبه جمعه ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء
رہ سکتا۔تضاد ہے ان دو خیالات میں۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو نمونہ ہمارے
سامنے رکھا ، وہ یہ تھا کہ اس صراط مستقیم پر چلو خدا تعالیٰ تک پہنچ جاؤ گے۔جب خدا تعالیٰ تک پہنچ
جاؤ گے تو تمہاری ضرورت ، تمہاری طاقت، تمہاری صلاحیت ، تمہارے مقبول اعمال کے مطابق
تمہیں نتیجہ دے گا۔جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت عظیم اعمالِ صالحہ کے مطابق عظیم
نتیجہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نے دے دیا۔فرما یا ھو سکمُ الْمُسْلِمِین اس میں یہ اعلان کیا گیا کہ
کو یا هُوَ
کسی شخص کو مسلمان کا نام دینا صرف اس ہستی کا کام ہے جو اسلام کے ثمرات دے سکے۔قرآن کریم
نے ایک جگہ فرمایا تھا کہ جوشخص استقامت سے کام لے گا اور باوفا ہو گا۔ثبات قدم رکھے گا۔تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيكَةُ ( حم السجدة : ۳۱) ملائکہ اس کے اوپر نازل ہوں گے۔یہ
میں صرف ایک مثال آپ کو سمجھانے کے لئے بتا رہا ہوں۔ہر وہ انسان جو یہ دعوی کرے اور ایسا
کر دکھائے کہ جسے وہ مسلمان کا لقب عطا کرے اس پر فرشتوں کا نزول کروانا۔اس کے حکم سے
اس کے اوپر فرشتوں کا نازل ہو جانا، یہ اس کے اختیار میں ہوگا۔یہ ہو ہی نہیں سکتا اس واسطے میرا
اور تیرا کام نہیں کہ کسی کو مسلمان کہو یا یہ کہو کہ تم مسلمان نہیں ہو۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔اللہ تعالیٰ
اپنے
نے کہا یہ یہ کام کرو۔مقبول ہوں گے۔مقرب بن جاؤ گے اِجْتَبكُمْ میں تمہیں چن لوں گا۔لئے تم میرے مقرب بن جاؤ گے اور جب مقرب بن جاؤ گے پھر میں تمہیں ایک لقب دوں گاھو
شكُمُ الْمُسْلِمِينَ اور پہلی آیت کے آخر میں بھی ، دوسری آیت کے آخر میں بھی انعام بتایا ہے۔فَنِعْمَ الْمَوْلى وَنِعْمَ النَّصِيرُ حقیقی معنی میں اس کے غلام ہو گے تو وہ اتنا پیارا آقا بنے گا کہ تمہاری
عقل دنگ رہ جائے گی کہ خدا تعالیٰ اپنے حقیر بندہ سے اس قسم کا پیار بھی کر سکتا ہے لیکن وہ کر سکتا
ہے، کرتا ہے اور کرے گا۔وَنِعْمَ النَّصِيرُ اور تمہارا بہترین مددگار، ہر موقع پر تمہارے ساتھ
کھڑے ہو کر تمہاری مدد کرنے والا اپنے فرشتوں کے ذریعہ سے۔پس دنیا میں مختلف خیال پھیل جاتے ہیں اور پھیلے ہوئے ہیں۔احمدی سے میں اس وقت
مخاطب ہوں اور یہ کہ رہا ہوں کہ تم اس مقام کو حاصل کرنے کی کوشش کرو جس مقام کی طرف یہ آیات
اشارہ کر رہی ہیں۔خدا تعالیٰ کے حقوق ادا کرو اور ہمارے بزرگوں نے بھی جو پہلے گزرے انہوں

خطبات ناصر جلد نہم
۵۰۱
خطبہ جمعہ ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء
نے بھی یہی کیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی ہمیں یہی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا حق یہ
ہے کہ اس کی وحدانیت کو ہم سمجھیں اور کسی قسم کا کوئی شرک نہ کریں یعنی عرفانِ باری تعالیٰ کو اور اس
کی عظمتوں کو سمجھنے کے بعد بس اسی کے ہو جائیں اور کسی غیر کی طرف ہماری نگاہ نہ اٹھے۔ہے
اور حقوق العباد کے معنی یہ ہیں وَافْعَلُوا الخَیر میں حقوق العباد سے بھی آگے نکلتا
اسلام ، رَحْمَةً لِلْلعلمین میں نے کئی دفعہ تفصیل سے بتایا ہے جو انسانوں سے باہر کی دنیا ہے مثلاً
جانور ہیں ان کے حقوق بھی اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بتائے اور ان کی حفاظت کا سامان کیا۔پس خدا تعالیٰ کی وحدانیت پر قائم ہونا، معرفتِ ذات وصفات باری تعالیٰ پر منحصر ہے۔ہر
قسم کے شرک سے بچنا، ہزار ہا قسم کے شرک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب
میں گنوائے ہیں۔وہ آپ پڑھیں اور اس قسم کے شرک سے بچیں۔اگر آپ ایسا کرلیں اور اعمال
مقبول ہوں
تو اللہ تعالیٰ منتخب گروہ میں تمہیں شامل کرے گا اور اس کی نگاہ میں تم مسلمان ہو جاؤ گے
اور ثمرات اسلام حاصل کرنے والے ہو گے اور دنیا کی کوئی طاقت، دنیا کی ساری طاقتیں مل کر بھی
ان ثمرات اسلام سے
تمہیں محروم نہیں کر سکیں گی اور اس کے بعد پھر تمہیں کسی کی پرواہ نہیں ہونی
چاہیے۔کسی چیز کی پرواہ نہیں ہونی چاہیے اگر تم اس عظمت کو سمجھنے لگو۔ہر ایک کا احترام کرو، تمہیں
جولوگ گالیاں دیتے ہیں ان کے لئے دعائیں کرو، جو ایذا پہنچاتے ہیں ان کے دکھوں کو دور کرنے
کی کوشش کرو وا فعَلُوا الْخَيْرَ میں یہ ساری چیزیں آئی ہوئی ہیں لیکن جو خدا سے تمہیں ملے گا وہ
ہر دوسری شے سے تمہیں غنی کر دے گا۔تمہیں اس کی احتیاج نہیں رہے گی۔خدا کرے کہ آپ اپنے مقام کو سمجھیں اور خدا کرے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ ایسے
اعمال کرنے والے ہوں کہ جن اعمال کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ آپ پر رحم کرے یعنی وہ مقبول
ہوں۔خدا کو وہ پیارے ہوں۔جس کے نتیجہ میں خدا آپ کے قرب میں آنے میں یعنی آپ کے
قریب آنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کرے کیونکہ وہ پاک ہے اور غیر پاک کے پاس اصطلاحی
زبان ہے ویسے تو وہ ہر جگہ ہے۔اصطلاح میں ہم کہتے ہیں وہ پاک ہے، پاک کو پسند کرتا ہے،
پاک ہی کو اس کا قرب ملتا ہے۔

خطبات ناصر جلد نهم
۵۰۲
خطبه جمعه ۱۴ رمئی ۱۹۸۲ء
ہمیں ثمراتِ اسلام مل رہے ہیں۔کثرت سے مل رہے ہیں۔اللہ کا شکر ادا کر و جو وہ دے
رہا ہے وہ ہمارے اعمال کے مقابلہ میں بہت زیادہ ہے۔ناشکرے نہ بنیں ، غیروں کی تقلید نہ
کریں، دوسروں کے گند میں نہ پھنسیں، اپنی نسلوں کی عزت واحترام کی حفاظت کا سامان پیدا
کریں۔باہر آپ کے لئے کمائی کے دروازے کھلے ہیں۔وہاں جا کے بعض گند میں دھنس جاتے
ہیں۔اس سے بچیں۔اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرتا چلا جائے گا۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی میں ہماری نسل کی زندگی میں اسلام ساری دنیا میں
غالب آجائے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود ہر انسان بھیجنے لگے سوائے چند استثنیٰ کے۔اللہ تعالیٰ اس میں ہمیں کامیاب کرے اور اپنے فضلوں کا ہمیں وارث بنائے۔یہ میں بتادوں کہ آپ جا کے خود غور کریں۔ان دو آیات میں بہت بڑا مضمون ہے۔میں
نے بڑا مختصر ایک قسم کے عنوان ہی یہاں آپ کو بتائے ہیں۔خود جا کر غور کریں اس پر۔از رجسٹر خطبات ناصر غیر مطبوعہ )

آج 10 میں سے 10 باقی