اللّٰہ تعالیٰ کی صفت خبیر کی تفسیر اور دوسروں کی اصلاح جماعت احمیہ کی ذمہداری
$2003
53
5
خطبات مسہ
نیک نمونہ سب سے بڑی تبلیغ ہے۔ہم میں سے ہر ایک کا فرض ہے
کہ تمام انسانیت کو آنحضورم یا اللہ کی حقیقی تعلیم کے جھنڈے تلے لے
آئیں
۲۳ مئی ۲۰۰۳ء مطابق ۲۳ هجرت ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
000
صفت خبیر“ کی ایمان افروز تشریحات
ہی اپنی اور دوسروں کی اصلاح جماعت احمدیہ کی ذمہ داری
نیک نمونہ سب سے بڑی تبلیغ ہے
متقی کی شان نہیں کہ ذاتوں کے جھگڑے میں پڑے
شادی بیاہ کے معاملات میں طعنہ زنی ایک بری بات ہے
ی قرآنی پیشگوئیاں اور ایجادات
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آئندہ ہو نیوالے واقعات، سعد اللہ
لدھیانوی، کانگڑ کا زلزلہ
خطبات مسہ
$2003
54
تشہد وتعوذ کے بعد حضور انور نے سورۃ البقرۃ کی حسب ذیل آیت تلاوت فرمائی
الر كِتَبٌ أحْكِمَتْ ايتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَكِيْمٍ خَبِيْرِ﴾ (سورة هود:۲)
اس کا ترجمہ ہے: ﴿ الرَ أَنَا اللهُ أَرَى : میں اللہ ہوں۔میں دیکھتا ہوں۔( یہ ) ایک
ایسی کتاب ہے جس کی آیات مستحکم بنائی گئی ہیں (اور ) پھر صاحب حکمت (اور ) ہمیشہ خبر رکھنے
والے کی طرف سے اچھی طرح کھول دی گئی ہیں۔صفت خبیر
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں:
اس کتاب کی آیتیں اپنے اندر حکمت رکھتی ہیں۔اور جو کچھ بھی اس میں بیان ہوا ہے وہ
بدی سے روکنے والا اور نیکی کی طرف لے جانے والا ہے۔اور انسان کی پوشیدہ بدیوں سے اس کو آگاہ
کر کے اس کی حقیقت سے اسے واقف کرتا ہے۔اور اس کلام میں
کسی قسم کا کوئی نقص نہیں اور نہ کوئی
ضرورت سے زائد بات ہے۔غرض تمام ضروری تعلیم بغیر فضول ولغو کی بقدر حاجت بیان کی گئی ہے۔اور ساتھ ہی پھر اس امر کا بھی لحاظ رکھا گیا ہے کہ ہر ایک قسم کی ضروری تفصیل بھی آگئی ہے۔اور
فروعات کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا۔بلکہ بقدر ضرورت انہیں بھی بیان کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔من لدن حکیم خبیر سے یہ بتایا ہے کہ اس کا منبع بھی اعلیٰ ہے۔اس لئے اس
کی تمام تفاصیل پر اعتبار کیا جا سکتا ہے۔حکیم اسے کہتے ہیں جو موقع کے مطابق کام کرنے والا ہو۔اس
صفت سے یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کلام کی بھیجنے والی ہستی کے یہ مد نظر نہیں ہے کہ وہ لوگوں میں شہرت
55
$2003
خطبات مسرور
یا عزت حاصل کرے بلکہ اس کے مد نظر بنی نوع انسان کا فائدہ ہے۔پس اس نے کوئی ایسی تعلیم اس
میں نہیں دی۔جو بظاہر خوبصورت ہو لیکن یہ باطن خراب ہو۔بلکہ اس نے ہر وہ تعلیم جو انسان کے
فائدہ کی ہے پیش کر دی ہے۔خواہ لوگ اس سے کس قدر ہی کیوں نہ بھا گئیں اور برا نہ منائیں۔ظاہر میں اچھی اور باطن میں بری تعلیم کی مثال انجیل کی تعلیم ہے کہ اگر کوئی تیری ایک گال پر
تھپڑ مارے تو تو دوسری بھی پھیر دے۔اور بظا ہر بُری اور حقیقت میں اچھی تعلیم کی مثال قرآن کریم کی
یہ تعلیم ہے کہ جو اقوام جبر امذ ہب میں دخل دیں۔ان کا سختی سے مقابلہ کرنا چاہئے۔جس تعلیم کی غرض
لوگوں میں قبولیت حاصل کرنا ہوگی۔وہ اول الذکر قسم کی تعلیموں پر انحصار کرے گی اور جس کی غرض
اصلاح ہوگی۔وہ لوگوں کی پسندیدگی یا عدم پسندیدگی کا خیال کئے بغیر جو مفید باتیں ہیں انہیں بیان
کر دے گی۔“
(تفسیر کبیر جلد ۳ صفحه ١٤١-١٤٢)
اس بارہ میں مزید حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:۔خبیر۔کہہ کر یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ حقیقت امر سے واقف ہے۔خبیر کا لفظ اصل حال کی
واقفیت پر دلالت کرتا ہے۔اور بواطن امور کے جاننے کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے کہ اس صفت کا
مالک اندرونی تغیرات پر خاموش نہیں رہ سکتا اور بداعمالی کی سزا کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔“
حضرت خلیفہ المسح اول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :-
( تفسیر کبیر جلد٣ صفحه ١٤٢)
آنَا اللَّهُ أَرَى
: اللہ تعالیٰ جل شانہ فرماتا ہے بنوں کے حامی جو کچھ نبی کریم ﷺ کی
مخالفت کرتے رہتے ہیں۔وہ میں دیکھ رہا ہوں (جس کے معنے یہ ہیں کہ ہمیں ان کی شرارتوں کا علم
ہے اس کے مطابق باز پرس ہوگی۔اس سورۃ میں دشمنانِ رسالت مآب کی شرارتوں کا بیان
ہے۔مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ : یہ کتاب حکیم کی طرف سے ہے۔عام حکیم جو کچھ کہتے ہیں اس
کے سامنے عوام کو چون و چرا کا یارا نہیں۔چہ جائیکہ ایک عظیم الشان حکیم کی طرف سے ہوا اور حکیم بھی
ایسا کہ جو ہر طرح سے باخبر ہو۔“
(ضمیمه اخبار بدر قادیان ۹ دسمبر ۱۹۰۹ء صفحہ ١٢٤)
خطبات مسرور
56
$2003
اللہ تعالیٰ نے اس میں صرف یہی نہیں بتایا کہ جو کچھ اس وقت ہورہا ہے وہ میں دیکھ رہا ہوں
بلکہ پہلوں کی بھی خبر دی جن کے انکار کی وجہ سے جو قو میں ہلاک کر دی گئیں اور آئندہ زمانہ میں جو کچھ
ہونے والا ہے جو کچھ مسلمان کہلانے والے آنے والے شاہد کے ساتھ سلوک کریں گے اس سے بھی
باخبر ہے۔چنانچہ اسی لئے حضور ﷺ نے فرمایا ( جو آیت میں نے پڑھی تھی سورہ ھود کی ہے ) آنحضور
نے فرمایا کہ سورۃ ھود نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے۔آپ سے پہلے کے انبیاء کے انکار کرنے
والوں کی ہلاکت کا تو غم آپ کو تھا ہی، اپنی امت کا بھی غم تھا کیونکہ امت کی ذمہ داری بھی آپ ﷺ پر
ڈالی گئی تھی۔اس بارہ میں حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں کہ آج یہی ذمہ داری آپ کے جانشینوں اور
آپ کے ماننے والوں پر ہے۔کیفیت اور کمیت دونوں لحاظ سے یہ ذمہ داری اس قدر ہے کہ پڑھ کر
دل کانپ جاتا ہے۔پھر حضرت مصلح موعود اس کی مزید تفصیل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا کہ مجھے ھود اور اس جیسی سورتوں نے قبل از وقت بوڑھا کر دیا ہے کیونکہ آپ دیکھتے تھے کہ آپ
کے ساتھ تو بہ کرنے والے لوگ آپ کے زمانہ تک ہی محدود نہ تھے بلکہ آپ کے بعد قیامت تک آنے
والے تھے۔ان لوگوں کی تربیت کی ذمہ داری آپ کس طرح اٹھا سکتے تھے۔یہ خیال تھا جس نے
آپ پر اثر کیا اور آپ کو بوڑھا کر دیا۔مگر آپ
کا یہ تقویٰ اللہ تعالیٰ کو ایسا پسند آیا کہ اس نے یہ کام اپنے
ذمہ لے لیا اور وعدہ کر لیا کہ میں ہمیشہ تیری امت میں سے ایسے لوگ مبعوث کرتا رہوں گا جو تیرے
نقش قدم پر چل کر میرا قرب حاصل کریں گے اور تیری طرف سے اس امت کی اصلاح کریں گے۔اپنی اور دوسروں کی اصلاح ہمارا فرض ہے۔۔۔۔پھر آپ فرماتے ہیں:
رسول
کریم ﷺ کے عمل کے مقابلہ میں اب ہمیں غور کرنا چاہئے کہ ہم نے کیا کیا ہے۔ہمارا بھی رسول
کریم ﷺ کی طرح یہ فرض رکھا گیا ہے کہ اپنے نفس کی اصلاح کے ساتھ دوسرے
مومنوں کی اصلاح کی بھی فکر کریں۔ایک ادنی غور سے یہ بات معلوم ہوسکتی ہے کہ بغیر ایک کامل نظام
57
$2003
خطبات مسرور
کے اس حکم پر عمل نہیں ہوسکتا۔ایک مومن اپنے پاس کے مومنوں کوتو نصیحت کر سکتا ہے لیکن وہ سب دنیا
کے مومنوں
کو بغیر نظام کے کس طرح نصیحت کر سکتا ہے۔صرف مکمل نظام ہی نہیں ہے جس کے ذریعہ
سے انسان اپنے گھر بیٹھا سب مسلمانوں کی خبر رکھ سکتا ہے کیونکہ جب وہ نظام کے قیام میں مدد
دیتا ہے خواہ روپیہ سے، وقت سے، قلم سے، زبان سے یا دماغ سے تو وہ اس نظام کا ایک حصہ ہو
جاتا ہے۔اور اس نظام کے ذریعہ سے جہاں جہاں بھی کام ہوتا ہے اس میں وہ شریک ہوتا ہے۔اس
وقت احمدی جماعت ہی نظام کے ماتحت ہے اور دیکھ لو وہی تبلیغ اسلام دنیا کے مختلف ممالک میں
کر رہی ہے۔فرماتے ہیں: ایک پنجاب کے گاؤں کا زمیندار یا ایک افغانستان کے ایک گوشہ میں بسنے
والا افغان جو جغرافیہ سے محض نابلد ہے جب اپنی کمائی کا ایک حصہ خزانہ سلسلہ میں ادا کرتا ہے تو وہ نہ
صرف اپنے ذاتی فرض کو ادا کرتا ہے بلکہ اس طرح وہ یورپ، امریکہ، سماٹرا، جاوا، افریقہ وغیرہ مختلف
براعظموں اور ملکوں میں تبلیغ اسلام کا جو کام ہو رہا ہے اس میں شریک ہو جاتا ہے۔اور اس حکم کی ذمہ
داری سے ایک حد تک سبکدوش ہو جاتا ہے۔اصلاح
(تفسیر کبیر جلد ۳ صفحه (٢٦٥
جماعت احمدیہ کی ذمہ داری
پس آج ہمارا جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب جماعت ہے اور جو سب
سے بڑھ کر آنحضرت اللہ کے محبت اور عشق کی دعویدار ہے اور اس زمانہ میں مسیح موعود علیہ السلام کو
الله
مان کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہم صرف دعوی ہی نہیں کر رہے بلکہ حقیقت میں آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی
کے مطابق آپ کے حکم کے مطابق ہم نے امام کو پہچانا اور مانا اور ہم اس جماعت میں داخل ہو گئے
ہیں جس پر ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے ڈالی ہے کہ وہ آئندہ بھی دنیا کی اصلاح کی کوشش کرتی رہے گی،
ہم میں سے ہر ایک کا یہ فرض ہے کہ ہم اس عشق کو سچ کر دکھائیں اور امت مسلمہ کو خصوصاً کہ وہ
ہمارے محبوب ﷺ کی طرف منسوب ہونے والے ہیں اور تمام انسانیت کو عموماً آنحضور ﷺ کی حقیقی
تعلیم کے جھنڈے تلے لے آئیں۔اور اس کے ساتھ سب سے بڑھ کر ہمیں خود بھی اپنی اصلاح
58
$2003
خطبات مسرور
کرنی ہوگی۔اس طرف توجہ دینی ہوگی کیونکہ نیک نمونہ سب سے بڑی تبلیغ ہے۔اللہ کرے ہمارا شمار
ان خوش قسمت لوگوں میں ہو جن کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کی فکر کو دیکھ کر یہ وعدہ
کیا تھا کہ تیرے راستہ پر چل کر میرا قرب حاصل کرنے والے ہوں گے۔اب کچھ اور آیات ہیں صفت خبیر کے متعلق وہ پیش کرتا ہوں۔وَكَمْ أَهْلَكْنَا مِنَ
الْقُرُونِ مِنْ بَعْدِ نُوحٍ وَكَفَى بِرَبِّكَ بِذُنُوْبِ عِبَادِهِ خَبِيْرًا بَصِيرًا
(بنی اسرائیل : ۱۸)
اور کتنے ہی زمانوں کے لوگ ہیں جنہیں ہم نے نوح کے بعد ہلاک کیا اور تیرا رب اپنے
بندوں کے گناہوں کی خبر رکھنے (اور ) اُن پر نظر رکھنے کے لحاظ سے بہت کافی ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس آیت
کی تفسیر میں فرماتے ہیں:
اس قسم کی مثالیں تم کو شروع سے دنیا میں نظر آئیں گی ، نوح سے لے کر اس وقت تک نبی
آتے رہیں ہیں سب کے زمانہ میں اسی طرح ہوتا چلا آیا ہے۔وَكَفَى بِرَبِّكَ بِذُنُوْبِ عِبَادِهِ
خَبِيرًا بَصِيرًا کہہ کر یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو خبیر و بصیر ہے بندوں کو غلط راستہ پر چلتے دیکھ کر کس
طرح خاموش رہ سکتا ہے۔یہ فقرہ بھی ان معنوں کو ر ڈ کرتا ہے جو اوپر کی آیت کے بعض نادانوں نے
کئے ہیں ( کہ خدا تعالیٰ بڑے بڑے لوگوں کو یہ حکم دیتا ہے کہ بدکار ہو جاؤ ) کیونکہ اس میں بتایا ہے کہ
معذب لوگ پہلے سے گناہ گار ہوتے ہیں یہ نہیں کہ خدا تعالیٰ ان کو گنہگار بناتا ہے۔“
(تفسیر کبیر جلد ٤ صفحه (۳۱۷
پھر ایک آیت ہے ﴿وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ مِنَ الْكِتب هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِمَا
بَيْنَ يَدَيْهِ۔إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيْرٌ بَصِيرٌ
(سورة الفاطر: ۳۲)
اور جو ہم نے تیری طرف کتاب میں سے وحی کیا ہے وہی حق ہے۔اس کی تصدیق کرنے
والا ہے جو اس کے سامنے ہے۔یقینا اللہ اپنے بندوں سے ہمیشہ باخبر رہنے والا (اور ان پر ) گہری
نظر رکھنے والا ہے۔کے دو پہلو ہیں :
امام رازی إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيْرٌ بَصِيرٌ ﴾ کے تحت فرماتے ہیں کہ اس ارشاد الہی
خطبات مسرور
59
$2003
نمبر ایک حقیقت یہ ہے کہ یہ بات برحق ہے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی ہے اور
وَاللهُ خَبِيرٌ کا مطلب ہے کہ وہ چھپی ہوئی باتوں کو جاننے والا ہے۔اور بصیر کا مطلب یہ
ہے کہ وہ ظاہری باتوں کو بھی جاننے والا ہے۔پس اس کی وحی میں ظاہری طور پر بھی اور باطنی طور پر بھی
کوئی باطل بات نہیں ہے۔نمبر ۲: إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيْرٌ بَصِيْر ﴾ اس اعتراض کا جواب بھی ہوسکتا ہے جو
مشرکین مکہ کیا کرتے تھے کہ یہ قرآن کسی عظیم المرتبت شخص پر کیوں نازل نہیں ہوا ؟
پس فرمایا إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيْرٌ بَصِيرٌ ، یعنی وہ ان کے باطن کو جانتا ہے اور ان کے
ظاہر پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔پس اس نے محمد ﷺ کو چنا اور ان کے علاوہ کسی اور کو نہ چنا۔کیونکہ
ان کے نزدیک وہی اس مقام کے لئے ان میں سے سب سے زیادہ اہل تھے۔(تفسیر کبیر رازی جلد ٢٦ صفحه (٢٤
پھر فرمایا: ﴿ وَلَوْبَسَطَ اللَّهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْ فِي الْأَرْضِ وَلَكِنْ يُنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا
يَشَاءُ إِنَّهُ بِعِبَادِهِ خَبِيْرٌ بَصِيْرٌ
(سورة الشورى : ۲۸)
اور اگر اللہ اپنے بندوں کے لئے رزق کشادہ کر دیتا تو وہ زمین میں ضرور باغیانہ روش
اختیار کرتے لیکن وہ ایک اندازہ کے مطابق جو چاہتا ہے نازل کرتا ہے۔یقیناً وہ اپنے بندوں سے
ہمیشہ باخبر (اور ان پر گہری نظر رکھنے والا ہے۔اس آیت کے تعلق میں حضرت انس آنحضرت ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے
جو باتیں اپنے رب تبارک و تعالیٰ سے بیان کی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
جس نے میرے کسی ولی کی اہانت کی اس نے گویا مجھے جنگ کے لئے للکارا اور میں اپنے اولیاء کی مدد
کرنے میں سب سے سُرعت سے کام لینے والا ہوں۔اور مجھے ان کے باعث اس طرح غصہ آتا ہے
جس طرح غضبناک شیر کو غصہ آتا ہے۔اور میں کسی کام کے کرنے میں کبھی متر ڈ نہیں ہوا البتہ ایک
ایسے مومن کی روح قبض کرنے میں مجھے تر ڈر ہوتا ہے جو موت کو نا پسند کرتا ہے۔اگر چہ میں اس کی
ناگواری کو نا پسند کرتا ہوں مگر اس کے سوا چارہ نہیں ہوتا۔اور میرا کوئی مومن بندہ میرا مقرب نہیں
60
$2003
خطبات مسرور
ہوا مگر ان فرائض کی ادائیگی کی وجہ سے جو میں اس پر فرض کئے ہیں۔اور میرا مومن بندہ نوافل کے
ذریعہ مسلسل میرے قریب ہوتا جاتا ہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں۔اور
جب میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں تو میں اس کے کان، آنکھیں ، زبان اور ہاتھ اور اس کا
مددگار ہو جاتا ہوں۔پس اگر وہ مجھ سے کچھ مانگتا ہے تو میں اسے دے دیتا ہوں۔اور اگر وہ مجھ سے
کوئی دعا کرتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں۔میرے کچھ بندے مجھ سے عبادت کا دروازہ
پوچھتے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ اگر میں نے اس کو وہ دروازہ بتا دیا تو اس شخص میں عجب آجائے گا جو
اس کو بگاڑ دے گا۔اور میرے کچھ مومن بندے ایسے ہیں کہ جن کو دولتمندی ہی راہ راست پر قائم رکھ
سکتی ہے اور اگر میں ان کو غریب کر دوں تو غربت ان کو بگاڑ دے گی اور میرے مومن بندوں میں
سے بعض ایسے ہیں جن کو غربت ہی درست حال پر قائم رکھتی ہے اور اگر میں انہیں غنی کر دوں تو امیر
ہونا اس کو فساد میں مبتلا کر دے گا۔اور میں اپنے بندوں کے بارہ میں ان کے دلوں کے حال کو
جانتا ہوئے تدبیر کرتا ہوں۔پس میں علیم وخبیر ہوں۔اس کے بعد حضرت انسؓ نے ان الفاظ میں دعا کی ہے اللَّهُمَّ إِنِّي مِنْ عِبَادِكَ
الْمُؤْمِنِيْنَ الَّذِيْنَ لَا يُصْلِحُهُمْ إِلَّا الْغِنَى فَلَا تُفْقِرْنِي بِرَحْمَتِكَ۔اے
اللہ ! میں تیرے
ان مومن بندوں میں سے ہوں جن کو صرف غناء ہی راس آتا ہے۔پس تو اپنی رحمت سے مجھے مفلس
نہ رہنے دینا۔(تفسیر قرطبی)
پھر فرمایا: ﴿يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَّانْثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوْبًا وَقَبَائِلَ
لِتَعَارَفُوْا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيْمٌ خَبِيرٌ (سورة
الحجرات: ۱۴)۔اے لوگو! یقیناً ہم نے تمہیں نر اور مادہ سے پیدا کیا اور تمہیں قوموں اور قبیلوں
میں تقسیم کیا تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔بلا شبہ اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ معزز وہ
ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے۔یقینا اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور ) ہمیشہ باخبر ہے۔علامہ مفخر الدین راز کی اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
تمہارے ظاہر کو جانتا ہے، تمہارے نسب کو جانتا ہے، تمہارے باطن سے باخبر ہے،اس پر تمہارے
61
$2003
خطبات مسرور
بھید مخفی نہیں ہیں۔پس تم تقویٰ کو اپنا عمل بناؤ اور تقویٰ میں بڑھتے چلے جاؤ جس طرح کہ اللہ تعالیٰ نے
تمہیں بڑھایا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
(تفسیر کبیر رازی جلد ۲۸ صفحه ١٤٠
تم میں معزز اور زیادہ مکرم وہ ہے جو زیادہ تر متقی ہے۔جس قدر نیکیاں اور اعمال صالح
کسی میں زیادہ تر ہیں وہی زیادہ معزز و مکرم ہے۔کیا بے جا شیخی اور انانیت پیدا نہیں ہو رہی ؟ پھر
جتلاؤ۔اس نعمت کی قدر کی تو کیا کی؟ یہ اخوت اور برادری کا واجب الاحترام مسئلہ اسلام کی دیکھا دیکھی
اب اور قوموں نے بھی لے لیا۔پہلے ہندو وغیرہ تو میں کسی دوسرے مذہب و ملت کے پیروکو اپنے
مذہب میں ملانا عیب سمجھتے تھے اور پر ہیز کرتے تھے۔مگر اب شدھ کرتے اور ملاتے ہیں۔گو کامل
اخوت اور سچے طور پر نہیں۔مگر رسول اللہ ﷺ کی طرف غور کرو کہ حضور نے اپنی عملی زندگی سے کیا
ثبوت دیا کہ زید جیسے کے نکاح میں شریف بیبیاں آئیں۔اسلام، مقدس اسلام نے قوموں کی تمیز کو
اُٹھا دیا جیسے وہ دنیا میں تو حید کو زندہ اور قائم کرنا چاہتا تھا اور چاہتا ہے اسی طرح ہر بات میں اس نے
وحدت کی روح پھونکی اور تقویٰ پر ہی امتیاز رکھا۔قومی تفریق جو نفرت اور حقارت پیدا کر کے شفقت
علی خلق اللہ کے اصول کی دشمن ہو سکتی تھی اُسے دور کر دیا۔ہمیشہ کا منکر ، خدا رسول کا منکر جب اسلام
لا وے تو شیخ کہلا دے۔یہ سعادت کا تمغہ یہ سیادت کا نشان جو اسلام نے قائم کیا تھا صرف تقویٰ تھا۔(الحكم ١٥ مئى ١٨٩٩ء صفحه ٤)
متقی کی شان نہیں کہ ذاتوں کے جھگڑے میں پڑے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں: ” مکرم و معظم کوئی دنیاوی
اصولوں سے نہیں ہو سکتا۔خدا کے نزدیک بڑا وہ ہے جو متقی ہے۔۔إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ
اَنْقَكُمْ إِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ ﴾ یہ جو مختلف ذاتیں ہیں یہ کوئی وجہ شرافت نہیں۔خدا تعالیٰ نے محض
عرف کے لئے یہ ذاتیں بنائیں اور آج کل تو صرف بعد چار پشتوں کے حقیقی پتہ لگاناہی مشکل ہے۔متقی کی شان نہیں کہ ذاتوں کے جھگڑے میں پڑے۔جب اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا کہ میرے
نزدیک ذات کوئی سند نہیں۔حقیقی مکرمت اور عظمت کا باعث فقط تقویٰ ہے۔(رپورٹ جلسه سالانه ۱۸۹۷ء صفحه (۵۰)
خطبات مسرور
62
$2003
پھر فرماتے ہیں : ”دینی غریب بھائیوں
کو کبھی حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھو۔مال و دولت یا
نسلی بزرگی پر بے جا فخر کر کے دوسروں کو ذلیل اور حقیر نہ سمجھو۔خدا کے نزدیک مکرم وہی ہے جو متقی
ہے۔چنانچہ فرمایا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ ، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے گو کہ جماعت
میں بہت بڑا حصہ ایسا ہے جو اس بات پر قائم ہے لیکن پھر بھی وقتاً فوقتاً ایسی مثالیں سامنے آتی رہتی
ہیں۔ہمیں اب اس تعلیم کو بڑی اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے۔اب بھی ایسے خطوط آتے رہتے ہیں جن
میں یہ ذکر ہوتا ہے کہ ہمیں یا ہمارے عزیزوں کی لڑکیوں کی طرف سے شادیوں کے بعد غربت کے
طعنے دئے جاتے ہیں یا حسب نسب کے طعنے دئے جاتے ہیں۔یہ باتیں تو ایسی ہیں جو شادی کرنے
والے کو پہلے سوچ لینی چاہئیں۔پہلے حسب نسب یا غربت و امارت کا پتہ یاعلم نہیں تھا۔انتہائی ظلم کی
بات ہے یہ۔پہلے بھی کسی نے آپ
کو مجبور نہیں کیا ہوتا کہ ضرور فلاں جگہ شادی کرنی ہے۔اپنی مرضی
سے، اپنے شوق سے کرتے ہیں تو پھر اس کے بعد کوئی وجہ نہیں کہ اس قسم کے طعنے یا اس قسم کی باتیں کی
جائیں۔کچھ خدا کا خوف ہونا چاہئے۔اللہ تعالیٰ سب کو تقویٰ پر قائم کرے۔قرآن کریم کی بیان فرمودہ پیشگوئیاں اور نئی ایجادات
قرآن کریم کی بعض اور بیان فرمودہ پیشگوئیاں ہیں، پیش خبریاں ہیں۔فرمایا:
وَإِذَ الْعِشَارُ عُطِّلَتْ ﴾ اور جب دس ماہ کی گا بھن اونٹنیاں بغیر کسی نگرانی کے چھوڑ دی جائیں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورۃ تکویر کی اس آیت کی تفسیر کے تحت فرماتے ہیں:
قرآن اور حدیث دونوں بتلا رہے ہیں کہ مسیح کے زمانہ میں اونٹ بریکار ہو جائیں گے یعنی
ان کے قائم مقام کوئی اور سواری پیدا ہو جائے گی۔یہ حدیث مسلم میں موجود ہے۔اور اس کے الفاظ
یہ ہے: ”وَيُتْرَكَنَّ الْقَلَاصُ فَلا يُسْعَى عَلَيْهَا “ اور قرآن کے الفاظ یہ ہیں ﴿وَإِذَا الْعِشَارُ
عُلَتْ۔شیعوں کی کتابوں میں بھی یہ حدیث موجود ہے مگر کیا کسی نے اس نشان کی کچھ بھی پرواہ
کی۔ابھی عنقریب ہی اس پیشگوئی کا دلکش نظارہ مکہ اور مدینہ کے درمیان نمایاں ہونے والا ہے جبکہ
اونٹوں کی ایک لمبی قطار کی جگہ ریل کی گاڑیاں نظر آئیں گی۔اور تیرہ سو برس کی سواریوں میں انقلاب
ہو کر ایک نئی سواری پیدا ہو جائے گی۔اس وقت ان مسافروں کے سر پر جب یہ آیت ﴿وَإِذَ الْعِشَارُ
عُطّلت اور یہ حدیث وَلَيُتْرَكَنَّ الْقَلَاصُ فَلا يُسْعَى عَلَيْهَا “ پڑھی جائے گی تو کیسے انشراح
63
$2003
خطبات مسرور
صدر سے ان کو ماننا پڑے گا کہ یہ در حقیقت آج کے دن کے لئے ایک نشان تھا اور ایک عظیم الشان
پیشگوئی تھی جو ہمارے نبی کریم کے مبارک لبوں سے نکلی اور آج پوری ہوئی“۔(نزول المسیح، روحانی خزائن جلد ١٨ صفحه ٤٠٦)
یہ بھی اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کے لئے پیش کی گئی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : ”میں وہ شخص ہوں جس کے زمانہ میں
اس ملک میں ریل جاری ہو کر اونٹ بیکار کئے گئے اور عنقریب وہ وقت آتا ہے بلکہ بہت نزدیک ہے
جبکہ مکہ اور مدینہ کے درمیان ریل جاری ہو کر وہ تمام اونٹ بریکار ہوجائیں گے جو تیرہ سو برس سے یہ
سفر مبارک کرتے تھے۔تب اس وقت ان اونٹوں کی نسبت وہ حدیث جو صحیح مسلم میں موجود ہے
صادق آئے گی یعنی یہ کہ لَيُتْرَكَنَّ الْقَلَاصُ فَلا يُسْعَى عَلَيْهَا “ یعنی مسیح کے وقت میں اونٹ
بریکار کئے جائیں گے اور کوئی ان پر سفر نہیں کرے گا“۔(تذكرة الشهادتين، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه (٣٦)
پھر فرمایا: ﴿وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ
اور جب صحیفے نشر کئے جائیں گے۔(التكوير : ١١ )
حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں: ”ایسا ہی قرآن شریف میں آخری زمانہ کی
نسبت اور بھی پیشگوئیاں ہیں۔ان میں سے ایک یہ پیشگوئی بھی ہے ﴿وَإِذَا الصُّحُفُ
نُشرت یعنی آخری زمانہ وہ ہوگا جبکہ کتابوں اور صحیفوں کی اشاعت بہت ہوگی گویا اس سے پہلے
کبھی ایسی اشاعت نہیں ہوئی تھی۔یہ ان کلوں کی طرف اشارہ ہے جن کے ذریعہ سے آج کل کتابیں
چھپتی ہیں اور پھر ریل گاڑی کے ذریعہ سے ہزاروں کوسوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۲۲
ویسے تو قدیم زمانہ سے درختوں کے پتوں، ان کی چھالوں اور ہڈیوں اور پتھروں وغیرہ پر
لکھنے کا رواج رہا ہے جیسا کہ آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں رائج تھا۔تاہم با قاعدہ فن کتابت کا آغاز
چین سے ہوا۔پہلا مطبوعہ نمونہ ۷۷ ء کا ہے جو برٹش میوزیم میں موجود ہے وہ چین کا ہے۔بہر حال اب یہ فن روز بروز ترقی پر ہے۔اس کی نئی نئی شکلیں مثلاً کمپیوٹر اور کمپیوٹرائزڈ چھاپہ
خانے ، پھر آج کل ای میل وغیرہ مختلف چیزیں ہیں جو جاری ہیں جو اس الہی خبروں کی کہ ﴿وَاِذَا
$2003
64
خطبات مسرور
الصُّحُفُ نُشِرَت کی صداقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔تَعْلَمُوْنَ
پھر فرمایا وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيْرَ لِتَرْكَبُوْهَا وَزِيْنَةً وَيَخْلُقُ مَا لَا
(النحل: ٩)
اور گھوڑے اور خچر اور گدھے (پیدا کئے ) تاکہ تم ان پر سواری کرو اور (وہ) بطور زینت
( بھی ) ہوں۔نیز وہ ( تمہارے لئے وہ بھی پیدا کرے گا جسے تم نہیں جانتے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ اس آیت کے حوالے سے سورۃ کے تعارفی نوٹ
میں فرماتے ہیں:
ہر قسم کے جانوروں کی تخلیق کا ذکر فرمانے کے بعد یہ عظیم الشان پیشگوئی فرمائی گئی ہے کہ
اس قسم کی اور سواریاں بھی اللہ تعالیٰ پیدا فرمائے گا اور جن کا تمہیں اس وقت کوئی علم نہیں۔چنانچہ فی
زمانہ ایجاد ہونے والی نئی نئی سواریوں کی پیشگوئی اس آیت میں فرما دی گئی ہے۔اب مختلف النوع قسم کی سواریاں اور پھر ان کے مختلف النوع قسم کے فیولز (Fules) ہیں
جن سے یہ چلتی ہیں۔سولر انرجی (Solar Energy) سے چلنے والی سواریاں بھی ایجاد ہیں۔پھر ترقی یافتہ قوموں کے زوال کی خبر ہے۔اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحْبِ
الْفِيْلِ۔اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيْلِ۔وَاَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا اَبَابِيْلَ تَرْمِيْهِمْ بِحِجَارَةٍ
منْ سِجَيْلٍ فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاكُوْلٍ
(سورة الفيل : ٢ تا ٦ ) -
کیا تو نہیں جانتا کہ تیرے رب نے ہاتھی والوں سے کیا سلوک کیا؟ کیا اُس نے اُن کی
تدبیر کورائیگاں نہیں کر دیا ؟ اور اُن پر غول در غول پرندے (نہیں) بھیجے؟ وہ اُن پر کنکر ملی خشک مٹی
کے ڈھیلوں سے
پتھراؤ کر رہے تھے۔ہیں اس نے انہیں کھائے ہوئے کھو سے کی طرح کر دیا۔اس کی تفسیر میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
دنیاوی قوموں کی ترقی آخر اس نقطۂ عروج پر ختم ہوگی کہ وہ ساری عظیم طاقتیں اسلام کو
نیست و نابود کرنے کے درپے ہو چکی ہوں گی۔قرآن کریم ماضی کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے
$2003
65
خطبات مسرور
فرماتا ہے کہ اس سے پہلے بھی اُم القریٰ یعنی مکہ کو بڑی بڑی ظاہری حشمت والی قوموں نے تباہ
کرنے کی کوشش کی تھی۔وہ اصحاب الفیل یعنی بڑے بڑے ہاتھیوں والے تھے لیکن پیشتر اس سے کہ
وہ ان بڑے بڑے ہاتھیوں پر مکہ تک پہنچتے ، ان پر ابابیل نے جو سمندری چٹانوں کی کھو ہوں میں گھر
بناتی ہیں، ایسے کنکر برسائے جن میں چیچک کے جراثیم تھے اور ساری فوج میں وہ خوفناک بیماری پھیل
گئی اور آنا فانا وہ ایسی لاشوں کے ڈھیر ہو گئے جیسے کھایا ہوا ٹھوسا ہو۔ان کے جسموں کو مُر دار خور
پرندے پٹک پٹک کر زمین پر مارتے تھے۔پس آئندہ بھی اگر کسی قوم نے طاقت کے پر تے پر اسلام
کی یا ملکہ کی بے حرمتی کا اور تباہی کا ارادہ کیا تو وہ بھی اسی طرح تباہ کر دی جائے گی۔شق قمر
پھر شق قمر کی خبر ہے۔فرمایا: ﴿ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ» که ساعت قریب آ
گئی اور چاند پھٹ گیا۔حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں :-
آنحضرت ﷺ مکہ میں ہی تھے کہ آپ کو الہام ہوا: ﴿ اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَ
القَمَرُ اسلام کی ترقی کا وقت آگیا ہے اور عرب کی حکومت تباہ کر دی گئی۔چاند عرب کا نشان تھا
چنانچہ جب کوئی شخص خواب میں چاند دیکھے تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ اُسے عرب کی حکومت کے
حالات بتائے گئے ہیں۔پس چاند کے پھٹنے کے یہ معنے تھے کہ عرب کی حکومت تباہ ہو جائے گی۔اُس
وقت جب آپ کے صحابہ چاروں طرف دنیا میں جان بچائے دوڑے پھرتے تھے جب رسول اللہ
کا گلا گھونٹا جاتا اور آپ کی گردن میں پٹکے ڈالے جاتے تھے۔جب خانہ کعبہ میں نماز پڑھنے کی
بھی آپ کو اجازت نہیں تھی اور جب سارا مکہ آپ کی مخالفت کی آوازوں سے گونج رہا تھا، اُس وقت
محمد رسول اللہ ﷺ نے مکہ والوں کو یہ خبر دی کہ عرب کی حکومت کی تباہی کا خدا نے فیصلہ کر دیا ہے اور
اسلام کے غلبہ کا وقت آگیا ہے۔پھر کس طرح چند سال کے بعد ہی یہ پیشگوئی پوری ہوئی۔قیدار کی
ساری حشمت توڑ دی گئی۔اسلام کا جھنڈا بلند کر دیا گیا۔چاند پھٹ گیا۔قیامت آگئی اور ایک نیا
آسمان اور ایک نئی زمین بنادی گئی۔“
الله
(دیباچه تفسیر القرآن - صفحه (۲۸۳
خطبات مسرور
66
$2003
پھر آنحضرت ﷺ کی چند احادیث ہیں جو میں پیش کرتا ہوں۔حضرت زید اور حضرت جعفر
کی شہادت کی خبر۔صلى الله
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے (اللہ تعالیٰ
سے علم پا کر ) حضرت جعفر اور حضرت زید رضی اللہ عنہما کی وفات کی خبر اطلاع آنے سے پہلے اس حال
میں دی کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔(بخاری کتاب المغازی باب عزوه موته من ارض شام
آنحضرت ﷺ کی اس خبر کے عین مطابق جس روز آپ ﷺ نے صحابہ کو حضرت زید اور
حضرت جعفر کی شہادت کی خبر دی۔میدان موتہ میں دونوں صحابہ کی شہادت ہو چکی تھی جس کی تصدیق
ان کی شہادت کی باقاعدہ خبر لانے والے فرد کے پیغام پہنچانے سے ہوگئی۔پھر آپ نے صحابہ کو ان کی خوشحالی کی خبر دی۔حضرت جابر روایت کرتے ہیں کہ نبی
صلى الله نے فرمایا: ” کیا تمہارے پاس قالین ہے؟ میں نے عرض کیا حضور ! ہمارے پاس قالین
کہاں!۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عنقریب تمہارے پاس قالین بھی ہوں گے۔پھر ہم پر وہ زمانہ
آیا کہ میں بیوی کو کہتا کہ میرے راہ سے اپنا قالین ہٹاؤ تو کہتی کیا نبی ﷺ نے نہیں فرمایا تھا کہ عنقریب
تمہارے پاس قالین ہوں گے۔یہ جواب سن کر میں ان قالینوں کو بچھے رہنے دیتا۔(بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في (الاسلام
حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم
نے فرمایا کہ میں نے دیکھا کہ کالی بکریوں کا ریوڑ میری پیروی کر رہا ہے اور ان کے پیچھے
خاکستری رنگ کی بکریوں کا ریوڑ ہے۔اس پر حضرت ابو بکر نے کہا کہ یا رسول اللہ ! یہ عرب آپ کی
پیروی کریں گے اور پھر عجم ان کی پیروی کریں گے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ فرشتے نے بھی یہی
تعبیر کی ہے
(مصنف ابن ابی شیبه جلد ۱۱ صفحه ٥٩ كتاب الايمان والروؤيا باب ماقالوا فيما يخبر النبي من الرؤيا حديث نمر
پھر مسلمانوں اور دوسری اقوام کے حملہ آور ہونے کی خبر ہے۔(١٠٥٢٨
عبدالرحمن، بشر، ابن جابر، ابوعبدالسلام، ثوبان سے روایت ہے کہ رسول کریم ہے
فرمایا قریب ہے کہ دوسری قو میں تم پر اس طرح حملہ آور ہوں گی جیسے کھانے والے کھانے کے کسی برتن
$2003
67
خطبات مسرور
پر آ ٹوٹتے ہیں۔ایک شخص نے عرض کی کہ یہ ہماری تعداد کی کمی کی جہ سے ہوگا ؟ فرمایا نہیں۔تم اس
زمانے میں تعداد میں بہت ہو گے لیکن تم ایسے ہو گے جیسے دریا کے پانی پر میل اور کوڑے کا جھاگ
ہوتا ہے۔اللہ تمہارے رعب کو تمہارے دشمنوں کے دل سے نکال ڈالے گا اور تمہارے دلوں میں
وھن ڈالے گا۔ایک شخص نے عرض کیا۔یا رسول اللہ ! وھن کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: دنیا کی محبت اور
موت کا خوف۔الله
(سنن ابی داؤد کتاب الملاحم باب فى تداعى الأمم على الاسلام
یہ جو آج کل ہم دیکھ رہے ہیں۔آخری زمانہ میں تجارت کے بارہ میں پیشگوئی۔حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے بتایا کہ رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا ہے جب قرب قیامت کا زمانہ آئے گا تو خاص خاص لوگوں کو ہی سلام کیا جائے
گا اور تجارت اس قدر پھیل جائے گی کہ عورت اپنے خاوند کی تجارت میں اس کی مدد کرے گی اور رحمی
رشتہ منقطع ہو جائیں گے۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۱ صفحه ٤١٩ مطبوعه (بيروت)
حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ اے محمد !
اگر جنت کا عرض آسمان اور زمین ہے تو پھر دوزخ کہاں ہے؟۔آپ نے فرمایا کہ تو نے نہیں دیکھا کہ
جب رات آتی ہے تو دن کہاں چلا جاتا ہے۔اس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔آپ ﷺ نے
فرمایا کہ اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔( المستدرك على الصحيحين كتاب الايمان جلد ۱ صفحه ۹۲ حدیث نمبر ۱۰۳)
اس زمانہ میں یہ سمجھنا مشکل تھا لیکن اس میں جو مختلف سمتوں یا Dimention کے وجود کی
خبر دی گئی ہے آج کل انسان سمجھ سکتا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آئندہ ہونے والی باتیں بیان فرمائیں ان کی
چند مثالیں۔آپ فرماتے ہیں:
”میرے مخلص دوست مولوی نور دین صاحب کا ایک لڑکا فوت ہو گیا تھا اور وہی ایک
لڑکا تھا۔اس کے فوت ہونے پر بعض نادان دشمنوں نے بہت خوشی ظاہر کی اس خیال سے کہ مولوی
صاحب لا ولد رہ گئے ، تب میں نے ان کے لئے بہت دعا کی اور دعا کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف سے
68
$2003
خطبات مسرور
مجھے یہ اطلاع ملی کہ تمہاری دعا سے ایک لڑکا پیدا ہو گا اور اس بات کا نشان کہ وہ محض دعا کے ذریعہ سے
برا کیا گیا ہے۔یہ بتایا گیا کہ اس کے بدن پر بہت سے پھوڑے نکل آئیں گے۔چنانچہ وہ لڑکا پیدا
ہوا جس کا نام عبدالحئی رکھا گیا اور اس کے بدن پر غیر معمولی پھوڑے بہت سے نکلے جن کے داغ اب
تک موجود ہیں۔اور یہ پھوڑوں کا نشان لڑکے کے پیدا ہونے سے پہلے بذریعہ اشتہار شائع کیا
پیدا
گیا تھا۔فرماتے ہیں:
(حقيقة الوحى، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۳۰)
سعداللہ لدھیانوی کی موت کی خبر دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
د منجملہ اُن نشانوں کے سعد اللہ لدھیانوی کی موت ہے جو پیشگوئی کے مطابق ظہور میں
آئی۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ جب منشی سعد اللہ لدھیانوی بدگوئی اور بد زبانی میں حد سے بڑھ گیا اور
اپنی نظم اور نثر میں اس قدر مجھ کو گالیاں دیں کہ میں باور نہیں کر سکتا کہ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے
کسی نے ایسی گندی گالیاں کسی نبی اور مرسل کو دی ہوں جیسا کہ اس نے مجھے دیں۔چنانچہ جس شخص
نے اس کی مخالفانہ نظمیں اور نثریں اور اشتہار دیکھے ہوں گے اس کو معلوم ہوگا کہ وہ میری ہلاکت اور
نابود ہونے کے لئے اور نیز میری ذلت اور اس کی نامرادی دیکھنے کے لئے کس قدر حریص تھا اور میری
مخالفت میں کہاں تک اس کا دل گندہ ہو گیا تھا۔پس ان تمام امور کے باعث میں نے اس کے بارہ
میں یہ دعا کی کہ میری زندگی میں اس کو نا مرادی اور ذلت کی موت نصیب ہو۔سوخدا نے ایسا ہی کیا اور
جنوری ۱۹۰۷ء کے پہلے ہی ہفتہ میں چند گھنٹہ میں نمونیا پلیگ سے اس جہان فانی سے ہزاروں حسرتوں
کے ساتھ کوچ کر گیا اور وہ پیشگوئی جس میں میں نے لکھا تھا کہ نامرادی اور ذلت کیسا تھ میرے
رو بر ووہ مرے گا۔وہ انجام آتھم میں عربی شعروں میں ہے اور وہ یہ ہے:
تو نے اپنی خباثت سے مجھے بہت دکھ دیا ہے۔پس میں سچا نہیں ہوں گا اگر ذلت کے ساتھ
تیری موت نہ ہو۔اور صرف تیری ذلت پر کچھ حصر نہیں، خدا تجھے مع تیرے گروہ کے ذلیل کرے گا اور
مجھے عزت دے گا یہاں تک کہ لوگ میرے جھنڈے کے نیچے آجائیں گے۔اے میرے خدا مجھ میں اور سعد اللہ میں فیصلہ کر۔یعنی جو کا ذب ہے صادق کے روبرو اس کو
69
$2003
خطبات مسرور
ہلاک کر۔اے علیم وخبیر جو میرے دل کو اور میرے اندر کی پوشیدہ باتوں کو دیکھ رہا ہے۔اے میرے
خدا ! میں تیری رحمت کے دروازے دعا کرنے والوں کے لئے کھلے دیکھتا ہوں۔پس یہ جو میں نے
سعد اللہ کے حق میں دعا کی ہے اس کو قبول فرما اور رد نہ کر یعنی میری زندگی میں ہی اس کو ذلت کی موت
دے۔(حقیقة الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ٤٣٥ تا ٤٤٦)
پھر کانگڑہ کے زلزلہ کی خبر ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
میں نے زلزلہ کی نسبت پیشگوئی کی تھی جو اخبار الحکم اور البدر میں چھپ گئی تھی کہ ایک
سخت زلزلہ آنے والا ہے۔جو بعض حصہ پنجاب میں سخت تباہی کا موجب ہوگا اور پیشگوئی کی تمام
عبارت یہ ہے : ” زلزلہ کا دھکا۔عَفَتِ الدَّيَارُ مَحِلُّهَا وَ مَقَامُهَا “۔چنانچہ یہ پیشگوئی ۴ را پریل
۱۹۰۵ء کو پوری ہوئی۔(حقيقة الوحى، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۳۱)
اور اس پیشگوئی کے مطابق کانگڑہ میں شدید زلزلہ آیا جس میں ہندوؤں کے مشہور مندر
زمین بوس ہو گئے۔دھر مسالہ کی اور متفرق چھاؤنیاں جو تھیں ان میں بڑی تباہی آئی اور ایک محتاط
اندازہ کے مطابق کہتے ہیں کہ ہمیں ہزار افراد لقمہ اجل ہوئے اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کا عجیب معجزہ ہے کہ
کسی احمدی کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔پھر کانگڑہ کے زلزلہ کے حالات بیان کرتے ہوئے حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ
عنہ اپنی کتاب ”ذکر حبیب میں بیان فرماتے ہیں :
دوم را اپریل ۱۹۰۵ء کی صبح کو جبکہ پنجاب میں سخت زلزلہ آیا اور کانگڑہ کے پہاڑ میں کئی ایک
بستیاں بالکل تباہ ہو گئیں اور ہندوؤں کی دیوی جوال لکھی کی لاٹ بجھ گئی اور عمارت مسمار ہوگئی۔اس
وقت صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب قادیان میں بھی سخت زلزلہ محسوس ہوا مگر یہ خدا کا فضل رہا کہ جیسا
کہ لاہور اور امرتسر میں کئی ایک مکانات گر گئے اور آدمی مر گئے اور بہتوں کو چوٹیں آئیں ، ایسا کوئی
حادثہ قادیان میں نہیں ہوا۔میں ان دنوں کچھ بیمار تھا اور خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میرا
علاج کرتے تھے۔روزانہ تازہ ادویہ منگوا کر اور ایک گولی اپنے ہاتھ سے مجھے بھیجا کرتے تھے۔میں
$2003
70
خطبات مسرور
اس وقت اپنے اہل بیت کے ساتھ حضرت مسیح موعود کے مکان میں اس کمرہ میں مقیم تھا جو گول کمرہ
کے نام سے مشہور ہے اور جس میں میں قادیان میں سب سے پہلی دفعہ ۱۸۹۱ء کے ابتدا میں آن کر مقیم
ہوا تھا۔چونکہ زلزلے کے اس بڑے دھکے آنے کے بعد بھی چند گھنٹوں کے وقفے پر بار بارز مین ہلتی
تھی اس واسطے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ تجویز کی کہ مکانات چھوڑ کر باہر باغ میں
ڈیرہ لگا دیا جائے۔اکثر دوست مع قبائل باہر چلے گئے اوچھوٹی چھوٹی جھونپڑیاں بنائی گئیں اور بعض
نے خیمے کھڑے کر لئے اور کئی ماہ تک اسی باغ میں قیام رہا۔انہی ایام میں جاپان کا ایک پروفیسر
اوموری جو علم زلازل کے محقق اور مبصر تھے ان زلازل کی تحقیقات کے واسطے ہندوستان
آیا تھا اور بعد
تحقیقات اس نے فیصلہ کیا تھا کہ یہاں اب کئی سال تک زلزلہ نہیں آئے گا۔لیکن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی الہامی پیشگوئی شائع کی تھی کہ موسم بہار میں پھر زلزلہ آئے گا۔چنانچہ
دوسرے سال ایسا ہی ایک شدید زلزلہ پھر آیا۔(ذکر حبیب از مولانا مفتی محمدصادق صاحب صفحه ١٢٦)
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے الہام کیا:
بھونچال آیا اور شدت سے آیا۔زمین تہہ بالا کر دی
اس ضمن میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں:
اس دن آسمان سے کھلا کھلا دھواں نازل ہوگا اور اس دن زمین زرد پڑ جائے گی۔یعنی
سخت قحط کے آثار ظاہر ہونگے۔میں بعد اس کے جو مخالف تیری تو ہین کریں تجھے عزت دونگا اور تیرا
اکرام
کرونگا۔وہ ارادہ کریں گے جو تیرا کام نا تمام رہے اور خدا نہیں چاہتا کہ جو تجھے چھوڑ دے جب
تک تیرے کام پورے نہ کرے۔میں رحمن ہوں اور ہر ایک امر میں تجھے سہولت دوں گا اور ہر ایک
امر میں تجھے برکتیں دکھلاؤں گا“۔(حقيقه الوحی روحانی خزائن جلد نمبر ۲۲ - صفحه ۹۸)
پھر حضوڑ ایک جگہ فرماتے ہیں: یاد رہے کہ جس عذاب کے لئے یہ پیشگوئی ہے اس
عذاب کو خدا تعالیٰ نے بار بار زلزلہ کے لفظ سے بیان کیا ہے اگر چہ بظاہر وہ زلزلہ ہے اور ظاہر الفاظ
یہی بتاتے ہیں کہ وہ زلزلہ ہی ہوگا۔لیکن چونکہ عادت الہی میں استعارات بھی داخل ہیں اس لئے یہ
$2003
71
خطبات مسرور
بھی کہہ سکتے ہیں کہ غالبا تو وہ زلزلہ ہوگا ورنہ کوئی اور جاں گداز اور فوق العادت عذاب ہے جو زلزلہ کا
رنگ اپنے اندر رکھتا ہے۔براهين احمدیه جلد پنجم)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
یا د رہے کہ خدا نے مجھے عام طور پر زلزلوں کی خبر دی ہے۔پس یقیناً سمجھو کہ جیسا کہ
پیشگوئی کے مطابق امریکہ میں زلزلے آئے ایسا ہی یورپ میں بھی آئے اور نیز ایشیا کے مختلف
مقامات میں آئیں گے اور بعض ان میں قیامت کا نمونہ ہوں گے اور اس قدرموت ہوگی کہ خون کی
نہریں چلیں گی۔اس موت سے چرند، پرند بھی باہر نہیں ہوں گے اور زمین پر اس قدر سخت تباہی آئے
گی کہ اس روز سے کہ انسان پیدا ہوا ایسی تباہی کبھی نہیں آئی ہوگی اور اکثر مقامات زیر وزبر
ہو جائیں گے کہ گویا ان میں کبھی آبادی نہ تھی اور اس کے ساتھ اور بھی آفات زمین وآسمان
میں ہولناک صورت میں پیدا ہوں گی یہاں تک کہ ہر ایک عقلمند کی نظر میں وہ باتیں غیر معمولی ہو
جائیں گے اور ہیئت اور فلسفہ کی کتابوں کے کسی صفحہ میں ان کا پتہ نہیں ملے گا۔تب انسانوں میں
اضطراب پیدا ہو گا کہ یہ کیا ہونے والا ہے اور بہتیرے نجات پائیں گے اور بہتیرے ہلاک ہو جائیں
گے۔وہ دن نزدیک ہیں بلکہ میں دیکھتا ہوں کہ دروازے پر ہیں کہ دنیا ایک قیامت کا نظارہ دیکھے گی
اور نہ صرف زلزلے بلکہ اور بھی ڈرانے والی آفتیں ظاہر ہوں گی۔کچھ آسمان سے اور کچھ زمین
سے۔یہ اس لئے کہ نوع انسان نے اپنے خدا کی پرستش چھوڑ دی ہے اور تمام دل اور تمام ہمت اور
تمام خیالات سے دنیا پر ہی گر گئے ہیں۔میں نے کوشش کی کہ خدا کی امان کے نیچے سب کو جمع
کروں، پر ضرور تھا کہ تقدیر کے نوشتے پورے ہوتے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس ملک کی نوبت بھی
قریب آتی جاتی ہے۔نوح کا زمانہ تمہاری آنکھوں کے سامنے آجائے گا اور لوط کی زمین کا واقعہ تم بچشم
خود دیکھ لو گے۔مگر خدا غضب میں دھیما ہے تو بہ کرو تا تم پر رحم کیا جائے۔جو خدا کو چھوڑتا ہے وہ ایک
کیڑا ہے نہ کہ آدمی اور جو اس سے نہیں ڈرتا وہ مردہ ہے نہ کہ زندہ“۔پھر آپ فرماتے ہیں :
(حقيقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ٢٦٨ - ٢٦٩) |
خطبات مسرور
72
$2003
”اے سننے والو ! تم سب یاد رکھو کہ اگر یہ پیشگوئیاں صرف معمولی طور پر ظہور میں آئیں تو
سمجھ لو کہ میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں۔لیکن اگر ان پیشگوئیوں نے اپنے پورے ہونے کے وقت
دنیا میں ایک تہلکہ برپا کر دیا اور شدت گھبراہٹ سے دیوانہ سا بنادیا اور اکثر مقامات میں عمارتوں اور
جانوں
کو نقصان پہنچایا تو تم اس خدا سے ڈرو جس نے میرے لئے یہ سب کچھ کر دکھایا“۔(تجليات الهيه صفحه ٤ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ٣٩٦)
آپ کے کچھ الہامات ہیں۔فرمایا:
مجھے اللہ جل شانہ نہ یہ خوشخبری بھی دی ہے کہ وہ بعض امراء اور ملوک کو بھی ہمارے گروہ
میں داخل کرے گا اور مجھے اس نے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ
تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔اور یہ کسی حد تک ہم نے پورا ہوتے ہوئے بھی دیکھا اور
آئندہ بھی دیکھیں گے۔پھر یہ الہام ہے ۱۸۸۳ء کا: پھر بعد اس کے فرمایا "إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ قَرِيْبًا مِّنَ الْقَادِيَانِ
وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنَاهُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَ۔صَدَقَ اللهُ وَرَسُوْلُهُ وَكَانَ أَمْرُ اللَّهِ مَفْعُولاً یعنی ہم
نے ان نشانوں اور عجائبات کو اور نیز اس الہام پر از معارف و حقائق کو قادیان کے قریب اتارا ہے اور
ضرورت حقہ کے ساتھ اتارا ہے اور بضرورت حقہ اترا ہے۔خدا اور اس کے رسول نے خبر دی تھی کہ جو
اپنے وقت پر پوری ہوئی اور جو کچھ خدا نے چاہا تھاوہ ہونا ہی تھا“۔(براهين احمدیه روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۵۹۳ بقیه حاشیه در حاشیه نمبر ۳ـ تذکره صفحه ٧٤ـ ٧٥ مطبوعه
١٩٦٩ء)
پھر ایک الہام ہے فرمایا: اللہ جل شانہ نے مجھے خبر دی ہے کہ "يُصَلُّوْنَ عَلَيْكَ
صُلَحَاءُ الْعَرَبِ وَأَبْدَالُ الشَّامِ وَتُصَلَّى عَلَيْكَ الْأَرْضُ وَالسَّمَاءُ وَيَحْمَدُكَ اللَّهُ
عَنْ عَرْشِهِ“۔از مکتوب حضرت اقدس مورخه اگست ۱۸۸۸ء مندرجه الحكم جلد ۵ نمبر ۳۲ مؤرخه ۳۱ / اگست ۱۹۰۱ء تذکره صفحه ١٦٢ مطبوعه ١٩٦٩)
اس کا صاحبزادہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے ترجمہ کیا ہے کہ تجھ پر عرب کے صلحاء اور
شام کے ابدال درود بھیجیں گے۔زمین و آسمان تجھ پر درود بھیجتے ہیں اور اللہ تعالی عرش سے تیری
تعریف کرتا ہے۔