اللّٰہ تعالیٰ کی صفت خبیر اور علیم کی تفسیر۔ خلافت کے بارے پیشگوئی

$2003
73
6
خطبات مسہ
دنیا اور عقبی میں کامیابی کا گریہ ہے کہ انسان ہر قول و فعل میں یادر کھے
کہ خدا تعالیٰ میرے کاموں سے خبر دار ہے۔یہی تقویٰ کی جڑ ہے۔۳۰ رمئی ۲۰۰۳ء مطابق ۳۰ ہجرت ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خدا تعالیٰ کی ذات غیب در غیب کوئی معقل اس کو دریافت نہیں کر سکتی
دنیا و عقبی میں کامیابی کا ایک گر کہ انسان کل کی فکر آج کرے
مومن کو چاہئے کہ جو کام کرے اس کے انجام کو پہلے سوچ لے
بچیوں پر سسرال یا خاوند کی طرف سے ظلم وزیادتی کا مسئلہ اور اس کا غلط ار و عمل
اللہ تعالی کی صفت بصیر علم اور خبیر کا آپس میں تعلق
آئندہ زمانہ کی بابت قرآنی خبر میں نئی نئی ایجادات
خلافت راشدہ اور مکولیت اور پھر خلافت علی منہاج النبوۃ کے بارے خبریں
کسوف و خسوف کی پیشگوئی
جماعت احمدیہ کی تائید ونصرت کے الہی وعدے

$2003
74
ام
خطبات مسہ
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
لا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارَ۔وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ﴾ (سورة الانعام: ١٠٣)
اس کا ترجمہ ہے: آنکھیں اس
کو نہیں پاسکتیں ہاں وہ خود آنکھوں تک پہنچتا ہے اور وہ بہت
باریک بین اور ہمیشہ باخبر رہنے والا ہے۔ضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
خدا تعالیٰ کی ذات تو مخفی در مخفی اور غیب در غیب اور وَرَاءُ الْوَرَاء ہے اور کوئی عقل اُس کو
دریافت نہیں کر سکتی۔جیسا کہ وہ خود فرماتا ہے لَا تُدْرِكُهُ الَا بُصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ يعنى
بصارتیں اور بصیر تیں اُس کو پا نہیں سکتیں اور وہ اُن کے انتہا کو جانتا ہے اور اُن پر غالب ہے۔پس اُس
کی توحید محض عقل کے ذریعہ سے غیر ممکن ہے کیونکہ تو حید کی حقیقت یہ ہے کہ جیسا کہ انسان آفاقی
باطل معبودوں سے کنارہ کرتا ہے یعنی جوں یا انسانوں یا سورج چاند وغیرہ کی پرستش سے دستکش ہوتا
ہے ایسا ہی انفسی باطل معبودوں سے پر ہیز کرے۔یعنی اپنی روحانی جسمانی طاقتوں پر بھروسہ کرنے
سے اور ان کے ذریعہ سے عجب کی بلا میں گرفتار ہونے سے اپنے تئیں بچاوے۔پس اس صورت میں
ظاہر ہے کہ بجز ترک خودی اور رسول کا دامن پکڑنے کے توحید کامل حاصل نہیں ہو سکتی۔اور جوشخص
اپنی کسی قوت کو شریک باری ٹھہراتا ہے وہ کیونکر موحد کہلاسکتا ہے۔“
پھر آپ فرماتے ہیں:
66
(حقيقة الوحى روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ١٤٨،١٤٧)
بجز اس طریق کے کہ خدا خود ہی تجلی کرے اور کوئی دوسرا طریق نہیں ہے جس سے اس کی

75
$2003
خطبات مسرور
ذات پر یقین کامل حاصل ہو لَا تُدْرِكُهُ الْاَبْصَارُ وَ هُوَ يُدْرِكُ الْاَبْصَارِ سے بھی یہی سمجھ میں
آتا ہے کہ ابصار پر وہ آپ ہی روشنی ڈالے تو ڈالے۔ابصار کی مجال نہیں ہے کہ خود اپنی قوت سے
66
اسے شناخت کرلیں۔“
(البدر جلد ٢ نمبر ٤٧ مورخه ١٦ / دسمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۷۳)
اب صفت خبیر کے بارہ میں کچھ اور آیات ہیں :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ۔وَاتَّقُوْا اللَّهَ إِنَّ
اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
(سورة الحشر : ١٩)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور ہر جان یہ نظر رکھے کہ وہ کل کے
لئے کیا آگے بھیج رہی ہے۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔یقینا اللہ اس سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر
رہتا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
”اے ایمان والو خدا سے ڈرتے رہو اور ہر یک تم میں سے دیکھتا رہے کہ میں نے اگلے
جہان میں کون سا مال بھیجا ہے۔اور اس خدا سے ڈرو جو خبیر اور علیم ہے اور تمہارے اعمال دیکھ رہا ہے
یعنی وہ خوب جاننے والا اور پر کھنے والا ہے اس لئے وہ تمہارے اعمال ہرگز قبول نہیں کرے گا اور
جنہوں نے کھوٹے کام کئے انہیں کاموں نے ان کے دل پر زنگار چڑھا دیا۔سو وہ خدا کو ہر گز نہیں
دیکھیں گئے“۔ست بچن، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ٢٢٥-٢٢٦)
حضرت خلیفہ المسح الاول رضی اللہ عنہ اس ضمن میں فرماتے ہیں کہ:
تقویٰ اللہ اختیار کرو اور ہر ایک جی کو چاہئے کہ بڑی توجہ سے دیکھ لے کہ کل کے لئے کیا
کیا۔جو کام ہم کرتے ہیں ان کے نتائج ہماری مقدرت سے باہر چلے جاتے ہیں۔اس لئے جو کام
اللہ کے لئے نہ ہوگا تو وہ سخت نقصان کا باعث ہوگا۔لیکن جو اللہ کے لئے ہے تو وہ ہمہ قدرت اور غیب
دان خدا جو ہر قسم کی طاقت اور قدرت رکھتا ہے اُس کو مفید اور مثمر ثمرات حسنہ بنادیتا ہے“۔حقائق الفرقان جلد ٤ صفحه ٦٦)

$2003
76
خطبات مسرور
پھر آپ (حضرت خلیفتہ المسیح الاول) فرماتے ہیں:
”اے ایمان والو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور ہر نفس کو چاہئے کہ دیکھتا ر ہے کہ کل کے لئے
اس نے کیا کیا۔اور تقویٰ اپنا شعار بنائے۔اور اللہ جو کچھ تم کرتے ہو، اس سے خوب آگاہ ہے۔غرض دنیا و عقبی میں جس کامیابی کا ایک گر بتایا کہ انسان کل کی فکر آج کرے۔اور اپنے ہر
قول وفعل میں یہ یادر کھے کہ خدا تعالیٰ میرے کاموں سے خبر دار ہے۔یہی تقویٰ کی جڑھ ہے۔اور
یہی ہر کامیابی کی روح رواں ہے۔برخلاف اس کے انجیل کی یہ تعلیم ہے جو (متنی ) باب ۶ آیت ۳۳
میں مذکور ہے بایں الفاظ کہ کل کے لئے فکر نہ کرو کیونکہ کل کا دن اپنے لئے آپ فکر کرے گا۔آج کا
دُکھ آج کیلئے کافی ہے۔اگر ان دونوں تعلیموں پر غور کریں تو صرف اسی ایک مسئلے سے اسلام و عیسائیت کی صداقت
کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔ایک نیک دل، پارسا ، طالب نجات ، طالب حق خوب
سمجھ لیتا ہے کہ عملی زندگی کے
اعتبار سے کون سا مذ ہب احق بالقبول ہے۔اگر انجیل کی اس آیت پر ہم کیا، خود انجیل کے ماننے والے عیسائی بھی عمل کریں تو دنیا کی
تمام ترقیاں رُک جائیں اور تمام کاروبار بند ہو جائیں۔نہ تو بجٹ بنیں۔نہ ان کے مطابق عمل درآمد
ہو۔نہ ریل گاڑیوں اور جہازوں کے پروگرام پہلے شائع ہوں۔نہ کسی تجارتی کارخانے کو اشتہار
دینے کا موقعہ ملے۔نہ کسی گھر میں کھانے کی کوئی چیز پائی جائے۔اور نہ غالب بازاروں سے مل سکے۔کیونکہ کل کی تو فکر ہی نہیں، بلکہ فکر کرنا گناہ ہے۔برخلاف اس کے قرآن مجید کی تعلیم کیا پاک اور عملی
زندگی میں کام آنے والی ہے۔اور لطف یہ ہے کہ عیسائیوں کا اپنا عمل درآمد بھی اسی آیت پر ہے ورنہ
آج ہی سے سب کا روبار عالم بند ہو جائیں اور کوئی نظام سلطنت قائم نہ رہے۔قرآن پاک کی تعلیم
وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ ﴾ پر عمل کرنے سے انسان نہ صرف دنیا میں کامران ہوتا ہے بلکہ
عقبی میں بھی خدا کے فضل سے سرخرو ہوگا۔ہم کبھی آخرت کے لئے سرمایۂ نجات جمع نہیں کر سکتے
جب تک آج ہی سے اس دار القرار کے لئے تیاری نہ شروع کر دیں۔“
(تشحيذ الاذهان جلد ۷ نمبر ٥ صفحه ۲۲۷-۲۲۸)
پھر حضرت طلیقہ مسیح الاول نفرماتے ہیں:

77
$2003
خطبات مسرور
چاہیے کہ ہر ایک نفس دیکھ لے کہ اس نے کل کے واسطے کیا تیاری کی ہے۔انسان کے
ساتھ ایک نفس لگا ہوا ہے جو ہر وقت مبدل ہے۔کیونکہ جسم انسانی ہر وقت تحلیل ہورہا ہے۔جب اس
نفس کے واسطے جو ہر وقت تحلیل ہو رہا ہے اور اس کے ذرات جدا ہوتے جاتے ہیں، اس قدر
تیاریاں کی جاتی ہیں اور اس کی حفاظت کے واسطے سامان مہیا کئے جاتے ہیں۔تو پھر کس قدر تیاری
اس نفس کے واسطے ہونی چاہیے جس کے ذمہ موت کے بعد کی جواب دہی لازم ہے۔اس آنی فنا
والے جسم کے واسطے جتنا فکر کیا جاتا ہے۔کاش کہ اتنا فکر اس نفس کے واسطے کیا جاوے جو کہ جواب
دہی کرنے والا ہے۔إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُون : اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے آگاہ ہے۔اس آگاہی کالحاظ
کرنے سے آخر کسی نہ کسی وقت فطرت انسانی جاگ کر اسے ملامت کرتی ہے اور گناہوں میں گرنے
سے بچاتی ہے۔“ (بدر۔۳ار دسمبر ۱۹۰۶ صفحہ۹)
وو
ھر حقائق الفرقان میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول قفر ماتے ہیں:
وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ ﴾ : تقویٰ کا علاج بتایا کہ تم یہ یقین رکھو کہ
تمہارے کاموں کو دیکھنے والا اور ان سے خبر رکھنے والا بھی کوئی ہے۔حقائق الفرقان جلد ۲ صفحه (۸۵
پھر آپ نے فرمایا:
” مومن کو چاہیے کہ جو کام کرے اس کے انجام کو پہلے سوچ لے کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔انسان غضب کے وقت قتل کر دینا چاہتا ہے۔گالی نکالتا ہے۔مگر وہ سوچے کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔اس
اصل کو مد نظر رکھے تو تقویٰ کے طریق پر قدم مارنے کی توفیق ملے گی۔نتائج کا خیال کیونکر پیدا ہو۔اس لئے اس بات پر ایمان رکھے کہ ﴿ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ﴾ جو کام تم کرتے ہو، اللہ تعالیٰ کو
اس کی خبر ہے۔انسان اگر یہ یقین کرے کہ کوئی خبیر وعظیم بادشاہ ہے جو ہر قسم کی بدکاری ، دغا ، فریب،
سستی اور کاہلی کو دیکھتا ہے اور اس کا بدلہ دے گا، تو وہ بچ سکتا ہے۔ایسا ایمان پیدا کرو۔بہت سے
لوگ ہیں جو اپنے فرائض نوکری ، حرفہ، مزدوری وغیرہ میں سستی کرتے ہیں۔ایسا کرنے سے رزق
حلال نہیں رہتا۔اللہ تعالیٰ سب کو تقویٰ کی توفیق دے۔66
(الحکم- ۲۱ تا ۲۸/مئی ۱۹۱۱ ء- صفحه (٢٦)

78
$2003
خطبات مسرور
اب اس ضمن میں ایک اور مسئلہ جو آج کل عائلی مسئلہ رہتا ہے اور روزانہ کوئی نہ کوئی اس بارہ
میں توجہ دلائی جاتی ہے بچیوں کی طرف سے کہ سسرال یا خاوند کی طرف سے ظلم یا زیادتی برداشت کر
رہی ہیں۔بعض دفعہ لڑکی کولڑکے کے حالات نہیں بتائے جاتے یا ایسے غیر واضح اور ڈھکے چھپے الفاظ
میں بتایا جاتا ہے کہ لڑکی یا لڑکی کے والدین اس کو معمولی چیز سمجھتے ہیں لیکن جب آپ بیچ میں جائیں تو
ایسی بھیانک صورتحال ہوتی ہے کہ خوف آتا ہے۔ایسی صورت میں بعض دفعہ دیکھا گیا ہے کہ لڑکا تو
شرافت سے ہمدردی سے بچی کو، بیوی کو گھر میں بسانا چاہتا ہے لیکن ساس یا نندیں اس
قسم کی سختیاں
کرتی ہیں اور اپنے بیٹے یا بھائی سے ایسی زیادتیاں کرواتی ہیں کہ لڑکی بیچاری کے لئے دو ہی راستے رہ
جاتے ہیں۔یا تو وہ علیحدگی اختیار کر لے یا پھر تمام عمر اس ظلم کی چکی میں پستی رہے۔اور یہ بھی بات
سامنے آئی ہے کہ بعض صورتوں میں جب اس قسم کی زیادتیاں ہوتی ہیں، جب لڑکی بحیثیت بہو
اختیارات اس کے پاس آتے ہیں تو پھر وہ ساس پر بھی زیادتیاں کر جاتی ہے اور اس پر ظلم شروع کر
دیتی ہے۔اس طرح یہ ایک شیطانی چکر ہے جو ایسے خاندانوں میں جو تقویٰ سے کام نہیں لیتے جاری
رہتا ہے۔حالانکہ نکاح کے وقت جب ایجاب و قبول ہوتا ہے، تقویٰ اور قول سدید کے ذکر والی آیات
پڑھ کر اس طرف توجہ دلائی جاتی ہے اور ہمیں یہ بتایا جاتا ہے کہ ایسا جنت نظیر معاشرہ قائم کرو اور ایسا
ماحول پیدا کرو کہ غیر بھی تمہاری طرف کھنچے چلے آئیں۔لیکن گو چند مثالیں ہی ہوں گی جماعت میں
لیکن بہر حال دکھ دہ اور تکلیف دہ مثالیں ہیں۔اب یہ جو آیت جس کی تشریح ہو رہی ہے یہ بھی نکاح
کے موقع پر پڑھی جانے والی آیات میں سے ایک آیت ہے۔جیسا کہ حضرت خلیفہ اسیح الاول رضی ا
للہ عنہ نے فرمایا کہ ہر بات سے پہلے، ہر کام سے پہلے سوچے کہ اس کا انجام کیا ہوگا۔اور جو کام تم کر
رہے ہو اللہ تعالیٰ کو اس کی خبر ہے۔خیال ہوتا ہے زیادتی کرنے والوں
کا کہ ہمیں کوئی نہیں دیکھ رہا۔ہم گھر میں بیٹھے کسی کی لڑکی پر جو مرضی ظلم کرتے چلے جائیں۔اللہ تعالیٰ کو اس کی خبر ہے۔تو پھر اگر یہ
خیال دل میں رہے کہ اللہ تعالیٰ اگر دیکھ رہا ہے اور اللہ کو اس کی خبر ہے تو حضور (حضرت خلیفتہ اسیح
الاول ) فرماتے ہیں کہ ان برائیوں سے بچا جاسکتا ہے۔اللہ کرے کہ ہر احمدی گھرانہ خاوند ہو یا بیوی،
ساس ہو یا بہو بند ہو یا بھا بھی تقویٰ کی راہوں پر قدم مارنے والی اور ایک حسین معاشرہ قائم کرنے
والی ہوں۔

خطبات مسرور
تَعْمَلُوْنَ
79
$2003
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَلَنْ يُؤَخِّرَ اللهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا۔وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا
(سورة المنافقون: ١٢)
اور اللہ کسی جان کو ، جب اس کی مقررہ مدت آپہنچی ہو، ہرگز مہلت نہیں دے گا۔اور اللہ اس
سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس ضمن میں فرماتے ہیں:
” منافقانہ رجوع در حقیقت رجوع نہیں ہے لیکن جو خوف کے وقت میں ایک شقی کے دل
میں واقعی طور پر ایک ہر اس اور اندیشہ پیدا ہو جاتا ہے اُس کو خدا تعالیٰ نے رجوع میں ہی داخل
رکھا ہے اور سُنت اللہ نے ایسے رجوع کو دنیوی عذاب میں تا خیر پڑنے کا موجب ٹھہرایا ہے گو اخروی
عذاب ایسے رجوع سے مل نہیں سکتا مگر دنیوی عذاب ہمیشہ ٹلتا رہا ہے اور دوسرے وقت پر پڑتا رہا
ہے۔قرآن کو غور سے دیکھو اور جہالت کی باتیں مت کرو اور یا در ہے کہ آیت لَنْ يُؤخر الله
يُؤَخِّرَ
نفس کو اس مقام سے کچھ تعلق نہیں۔اس آیت کا تو مد عا یہ ہے کہ جب تقدیر مبرم آجاتی ہے تو
ٹل نہیں سکتی۔مگر اس جگہ بحث تقدیر معلق میں ہے جو مشروط بشرائط ہے جبکہ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں
آپ فرماتا ہے کہ میں استغفار اور تضرع اور غلبہ خوف کے وقت میں عذاب کو کفار کے سر پر سے ٹال
دیتا ہوں اور ٹالتا رہا ہوں۔پس اس سے بڑھ کر سچا گواہ اور کون ہوسکتا ہے جس کی شہادت قبول کی
جائے۔(ضمیمه) انوار الاسلام : اشتهار انعامی تین هزار روپیه صفحه ۱۰ - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه
(A۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿فَا مِنُوْا بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَالنُّوْرِ الَّذِي أَنْزَلْنَا۔وَاللَّهُ بِمَا
تَعْمَلُوْنَ خَبِيرٌ
(سورة التغابن: ٩ ) |
پس اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور اس نور پر جو ہم نے اتارا ہے۔اور اللہ اُس
سے جو تم کرتے ہو ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔علامہ ابن جریر الطبری اس
کی تفسیر میں ﴿وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ کے تحت لکھتے ہیں
کہ: اس حصہ آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ اے لوگو! اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے باخبر ہے۔

80
$2003
خطبات مسرور
تم میں سے اپنے رب کی اطاعت کرنے والا اور اس کی نافرمانی کرنے والا اس سے مخفی نہیں ہے۔اور
وہ تم سب کو تمہارے اعمال کی جزا دینے والا ہے۔محسن کو اس کے احسان کے مطابق اور نافرمان کو اس
کی اہلیت کے مطابق ، یا وہ معاف فرمادے گا“۔(تفسیر طبری) قادر ہے جس طرح چاہے۔بادشاہ اور
مالک ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ أَفَلا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُوْرِ۔وَحُصِلَ مَا فِي
الصُّدُورِ۔إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ أَخَبِيْرٌ -
( سورة العاديات : ۱۱ - ۱۲)۔پس کیا وہ نہیں جانتا کہ جب اُسے نکالا جائے گا جو قبروں میں ہے؟ اور وہ حاصل کیا جائے
گا جو سینوں میں ہے۔یقیناً اُن کا رب اُس دن ان سے پوری طرح باخبر ہوگا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ بصیر اور علیم کے الفاظ صرف علمی حالت پر دلالت کرتے ہیں
لیکن خبیر کا لفظ اُس علم کے مطابق عمل کرنے پر بھی دلالت کرتا ہے یعنی خبیر میں علاوہ خبر رکھنے
کے مجرموں کی سزا اور اُن کی خبر لینے کی طرف بھی اشارہ ہوتا ہے چنانچہ یہ آیت میرے اس دعوے کی
مُصَدِّق ہے۔يَوْمَئِذٍ کا لفظ بھی اس پر دلالت کرتا ہے کیونکہ محض علم تو اللہ تعالیٰ کو ہمیشہ حاصل ہے اُس
دن عالم ہونے کے کوئی معنے ہی نہیں۔پس خبیر میں دو باتوں کی طرف اشارہ ہے ایک یہ کہ اُس سے
تمہارا کوئی جرم پوشیدہ نہ ہوگا اور دوسرے یہ کہ اس علم تفصیلی کے مطابق وہ اُس دن جزا بھی دے گا۔يَوْمَئِذٍ کے ساتھ قرآن کریم میں صرف خبیر کا استعمال ہوا ہے،علیم و بصیر کا استعمال نہیں ہوا۔اُردو میں بھی خبر لوں گا محاورہ استعمال ہوتا ہے جو شاید خبیر کے لفظ سے ہی نکلا ہے۔اسی طرح پنجابی
زبان میں بھی کہتے ہیں ”میں تیری خبر لانگا اور مراد یہ ہوتی ہے کہ میں تجھے تیرے اعمال کا بدلہ دوں
گا۔پس اللہ فرماتا ہے ﴿إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِير - اس دن ان کا رب ان کا خبیر ہو گا یعنی نہ
صرف ان کے حالات سے واقف ہو گا بلکہ ان حالات کی ان کو جزا بھی دے گا۔چنانچہ قرآن کریم میں ہمیشہ يَوْمَئِذٍ لَخَبِیر ہی استعمال ہوا ہے ، يَوْمَئِذٍ لَعَلِیم یا
يَوْمَئِذٍ لَبَصِير استعمال نہیں ہوا۔اس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ یہاں خبیر سے محض علم مراد نہیں بلکہ اُن

$2003
81
خطبات مسرور
کو سزا دینا مراد ہے اور اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمُ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِير۔کے معنے یہ ہیں کہ اُس دن اُن کا رب اُن کی
خوب خبر لے گا۔یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اس سورۃ کے آخر میں اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ کے ذریعہ اس امر کی
طرف اشارہ کیا ہے کہ ہم اُن کی خبر تو ضرور لیں گے مگر پہلے نہیں بلکہ حُصلَ مَا فِي الصُّدُورِ
کے بعد۔جب تک اُن کے چھپے ہوئے گند پوری طرح ظاہر نہیں ہو جائیں گے ہم ان کو سزا نہیں دیں
گے۔یہ مجرموں کی سزا کے متعلق ایک ایسا اصل ہے جسے بہت سے لوگ اپنی نا واقفیت کی وجہ سے نظر
انداز کر دیا کرتے ہیں اور وہ اللہ تعالیٰ کے فرستادہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کرتے ہیں کہ اگر آپ
بچے ہیں تو لوگوں پر مخالفت کے بعد فوراً عذاب نازل کیوں نہیں ہو جاتا۔اس شبہ کا اس آیت میں
جواب موجود ہے۔محمد رسول اللہ اللہ کے دشمنوں کو خطاب کرتے ہوئے اس جگہ اس سوال کا جواب
دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِير ہم خبیر ہیں ، ان لوگوں کے
اندرونی حالات کو خوب جانتے ہیں مگر ہم حجت تمام ہونے کے بعد ان کو سزا دیں گے۔پہلے ان کے
گند ظاہر کریں گے اور پھر مسلمانوں سے حملہ کروائیں گے۔بے شک ہم خبیر ہیں اور ہم پہلے بھی اُن
کے حالات کو جانتے تھے مگر ہم نہیں چاہتے تھے کہ لوگوں کے دلوں میں اُن کے تقدس کا کوئی خیال باقی
رہے۔ہم اُس وقت اُن کو سزا دیں گے جب حُصِلَ مَافِی الصُّدُورِ ہو جائے گا اور اُن کے
گندلوگوں پر اچھی طرح ظاہر ہو جائیں گے۔(تفسیر کبیر۔سورۃ العدیت صفحه ۵۰۴٬۵۰۳)
اور انشاء اللہ تعالیٰ آپ دیکھیں گے کہ یہی حال آپ ﷺ کے عاشق صادق اور غلام کے
دشمنوں اور ان کے ساتھ ہنسی ٹھٹھا اڑانے والوں کے ساتھ بھی ہوگا۔انشاء اللہ۔پھر بعض خبریں ہیں جو قرآن کریم میں آئندہ آنے والے زمانے کے لئے بیان ہوئی ہیں۔فرمایا وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ۔اور جب نفوس ملا دئے جائیں گے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع
رحمہ اللہ تعالیٰ ایک تفسیری نوٹ میں اس کے بارہ میں فرماتے ہیں کہ یہ وہ زمانہ ہوگا جب کثرت سے
چڑیا گھر بنائے جائیں گے۔ظاہر ہے کہ آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں اس کا کوئی وجود نہیں تھا۔اور اس
زمانے کے چڑیا گھر بھی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ اتنے بڑے بڑے جانور سمندری اور
ہوائی جہازوں کے ذریعہ ان میں منتقل کئے جاتے ہیں کہ اس زمانے کے انسان کو اس کا وہم و گمان بھی

خطبات مسرور
نہیں ہوسکتا تھا۔82
$2003
پھر غالبا سمندری لڑائیوں کی طرف ہماری توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ
پھر غالبا سمندری لڑائیوں کی طرف ہماری توجہ مبذول کرائی گئی ہے جب کثرت سے سمندروں میں
جہاز رانی ہوگی اور اس کے نتیجہ میں دُور دُور کے لوگ آپس میں ملائے جائیں گے۔یعنی صرف جانور
ہی اکٹھے نہیں کئے جائیں گے بلکہ بنی نوع انسان بھی ملائے جائیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔وَإِذَا النُّفُوسُ زُوجَت یعنی ایسے اسباب سفر مہیا ہو جائیں گے کہ قومیں باوجود
اتنی دور ہونے کے آپس میں مل جائیں گی حتی کہ نئی دنیا پرانی سے تعلقات پیدا کر لے گی۔۔۔نبی کریم
کے زمانہ میں سفر کی تمام راہیں نہ کھلی تھیں۔تفسیر کبیر میں لکھا ہے کہ بعض ایسے مقامات بھی ہیں
جن میں آنحضرت ﷺ کی دعوت نہیں پہنچی مگر اب تو ڈاک تار، ریل سے زمین کے اس سرے سے
اُس سرے تک خبر پہنچ سکتی ہے۔یہ حجاز ریلوے جو بن رہی ہے یہ بھی اسی پیشگوئی کے ماتحت ہے“۔(بدر جلد۷ نمبر ۳ مورخه ۲۳/ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه (۳) ـ یه ۱۹۰۸ ء میں آپ نے فرمایا۔پھر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
نفوس کے ملانے کی علامت کئی طریق سے پوری ہوئی ہے۔ان میں سے ایک تو
ٹیلیگراف ( تار برقی ) کی طرف اشارہ ہے جو ہر تنگی کے وقت میں لوگوں کی مدد کرتا ہے اور زمین کے
دور افتادہ حصوں میں رہنے والے عزیزوں کی خبر لاتا ہے اور قبل اس کے کہ دریافت کرنے والا اپنی
جگہ سے اُٹھے تار برقی اس کے عزیزوں کی خبر دیدیتی ہے اور مغربی اور مشرقی شخص کے درمیان سوال و
جواب کا سلسلہ چلا دیتی ہے، گویا کہ وہ آپس میں ملاقات کر رہے ہیں۔پھر وہ ان پریشان و مضطر
لوگوں کو ان لوگوں کے حالات سے بہت جلد اطلاع پہنچا دیتی ہے جن کے متعلق وہ فکر مند ہوتے
ہیں۔پس اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دُور بیٹھے ہوئے اشخاص کو ملا دیتی ہے اور ان میں سے ایک
دوسرے کے ساتھ یوں بات کرتا ہے کہ گویا ان کے درمیان کوئی روک نہ ہو اور وہ ایک دوسرے کے
بالکل قریب ہوں۔اور لوگوں کے آپس میں ملانے سے اس طرف اشارہ ہے کہ بحری اور بڑی
راستوں پر امن ہوگا اور سفر کی مشکلات دُور ہو جائیں گی اور لوگ ایک ملک سے دوسرے ملک تک

83
$2003
خطبات مسرور
بغیر کسی خوف وخطر کے سفر کر سکیں گے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اس زمانہ میں ملکوں کے ملکوں کے
ساتھ تعلقات زیادہ ہو گئے ہیں اور لوگوں کا ایک دوسرے سے تعارف بڑھ گیا ہے۔پس گویا کہ وہ ہر
روز ایک دوسرے سے ملائے جاتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے تاجروں کو تاجروں سے اور ایک سرحد پر
رہنے والوں کو دوسری سرحد پر رہنے والوں کے ساتھ اور ایک حرفہ والوں کو دوسرے حرفہ والوں کے
ساتھ ملا دیا ہے اور وہ نفع حاصل کرنے اور نقصان کو دور کرنے میں باہم شریک ہو گئے ہیں اور وہ ہر
نعمت ، سرور ، لباس ، کھانے اور سامانِ آسائش میں ایک دوسرے کے معاون بن گئے ہیں۔اور ایک
علاقہ سے دوسرے علاقہ میں ہر چیز لائی جاتی ہے۔پس دیکھو کس طرح اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو ملا دیا
ہے گویا کہ وہ ایک ہی کشتی میں سوار ہیں۔نیز آپس میں ملانے کے ان سامانوں میں سے خشکی اور تری
کی گاڑیوں میں لوگوں کا سفر کرنا ہے۔وہ ان سفروں کے دوران ایک دوسرے سے متعارف ہوتے
ہیں۔اور ملائے جانے کے ان اسباب میں ایک خطوط کا سلسلہ بھی ہے جس کے بھجوانے کے
وسائل بہت عمدہ بنا دئے گئے ہیں۔تم دیکھ رہے ہو کہ خطوط کیسے دنیا کے کناروں تک بھیجے جاسکتے ہیں
اور اگر تم اس بارے میں غور کرو۔(حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اگر تم اس
بارے میں غور کرو تو تمہیں ان کی کثرت ترسیل تعجب میں ڈالے گی اور تم اس کی پہلے زمانوں میں نظیر
نہیں پاؤ گے اور اسی طرح تم کو مسافروں اور تاجروں کی کثرت بھی تعجب میں ڈالے گی۔سو یہ سب
لوگوں کے آپس میں ملانے اور ان کے آپس میں تعارف کے اسباب و ذرائع ہیں جن کا اس سے قبل
نام ونشان تک بھی نہ تھا۔اور میں تمہیں اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ کیا تم نے اس سے قبل کبھی
ایساد یکھایا کیا تم نے اس سے قبل کتابوں میں یہ سب باتیں پڑھی ہیں۔(آئینه کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ٥ صفحه ٤٧٠ تا ٤٧٣)
اب دیکھیں اس زمانہ میں ٹیلی فون، ٹی وی، انٹر نیٹ وغیرہ پر کمپیوٹر کے ذریعہ سے آپ گھر
بیٹھے ایک ہی وقت میں باتیں بھی کر رہے ہوتے ہیں، تحریر بھی پہنچا رہے ہوتے ہیں، تصویر میں بھی
پہنچا رہے ہوتے ہیں۔تو یہ سب اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کی
دلیلیں ہیں یہ ایجادات۔

خطبات مسرور
84
$2003
آپ فرماتے ہیں:-
دو
وَإِذَا النُّفُوْسُ زُوجَتْ بھی میرے ہی لئے ہے۔پھر یہ بھی جمع ہے کہ خدا تعالیٰ
نے تبلیغ کے سارے سامان جمع کر دئے ہیں۔چنانچہ مطبع کے سامان ، کاغذ کی کثرت، ڈاکخانوں، تار،
ریل اور دخانی جہازوں کے ذریعہ کل دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے اور پھر نت نئی ایجادیں اس جمع کو اور
بھی بڑھا رہے ہیں کیونکہ اسباب تبلیغ جمع ہورہے ہیں۔اب فونوگراف سے بھی تبلیغ کا کام لے سکتے
ہیں اور اس سے بہت عجیب کام نکلتا ہے۔اخباروں اور رسالوں کا اجراء۔غرض اِس قد ر سامان
تبلیغ
کے جمع ہوئے ہیں کہ اس کی نظیر کسی پہلے زمانے میں ہم کو نہیں ملتی۔“
66
(الحكم۔جلد ٦ ـ نمبر ٤٣ - بتاريخ ٣٠/ نومبر ۱۹۰۲ ء- صفحه ۱ - ۲)
پھر اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو ایک خبر دی جومکہ کی واپسی کی خبر تھی۔اور ہجرت سے
پہلے کی یہ خبر ہے کہ لا أُقْسِمُ بِهَذَا الْبَلَدِ وَأَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَدِ﴾
البلد: ۲-۳)
خبردار! میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں۔جبکہ تو اس شہر میں (ایک دن ) اُترنے والا ہے۔حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں کہ یہ سورۃ مکی ہے اور تیسرے چوتھے سال کی ہے۔بعض
لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ہجرت کے وقت میں نازل ہوئی تھی۔مَعَادٍ
(تفسیر کبیر جلدهشتم صفحه ٥٧٧)
ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿إِنَّ الَّذِى فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى
(القصص: ٨٦)
یقیناًوہ جس نے تجھ پر قرآن کو فرض کیا ہے تجھے ضرور ایک دن واپس آنے کی جگہ کی طرف
واپس لے آئے گا۔اس سورۃ کے متعلق عمر بن محمد کی یہ رائے ہے کہ یہ مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ جاتے وقت
نازل ہوئی۔سیدنا حضرت مصلح موعود تفر ماتے ہیں: ” اس خیال کو اگر درست مانا جائے تب بھی یہ سورۃ
مکی ہے۔ں
پھر آپ فرماتے ہیں :

$2003
85
”ہم تو کہتے ہیں ایک مانی ہوئی مکی سورۃ میں کر آدُكَ إِلَى مَعَادِ﴾ کا آنا بتاتا ہے کہ
رسول اللہ ﷺ ابھی مکہ میں ہی تھے کہ آپ اللہ تعالیٰ نے ہجرت کی خبر دی اور پھر فتح مکہ کی بھی خبر
دی۔( تفسیر کبیر جلد هفتم صفحه (٤٥٩
چنانچہ اس الہی خبر کے مطابق رمضان ۸ ہجری میں آپ ایک فتح نصیب جرنیل کی طرح
دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ مکہ میں داخل ہوئے۔پھر فرمایا: " وَاَنْتَ حِلٌّ بِهَذَا الْبَلَد اور تُو شاہانہ شان و شوکت کے ساتھ اس شہر میں
محل ہونے والا ہے۔یعنی نزول کرنے والا ہے۔“
(ضمیمه اخبار بدر قادیان ٤ / اگست ١٩١٢ء)
حضرت خلیفہ امسح الاول رضی اللہ عنہاس ضمن میں فرماتے ہیں کہ:
لَرَادُّ كَ إِلى مَعَادٍ : قرآن جب کوئی بڑا دعویٰ کرتا ہے تو ساتھ ہی اس کی
دلیل دیتا ہے جو بہت قوی ہوتی ہے۔پہلے فرمایا کہ میرے اتباع بادشاہ ہو جاویں گے۔اس کی دلیل
میں فرمایا کہ یہ قرآن جس میں لکھا ہے کہ تیرے ساتھی حکمران بن جائیں گے۔اس میں یہ پیشگوئی کی
جاتی ہے کہ وہ مکہ جہاں سے تمہیں نکالا گیا۔جہاں کے لوگوں کے سامنے کوئی تدبیر نہ چل سکی ایک
وقت آتا ہے کہ اسی مکہ میں تم فاتح بن کر داخل ہو گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔(حقائق الفرقان جلد ۳ صفحه (۳۲۷
پھر آنحضرت ﷺ سے مروی آئندہ زمانہ کے لئے چند خبریں ہیں۔اس میں سب سے پہلے
تو یہاں پیش کروں گا خلافت راشدہ اور ملوکیت اور بادشاہت کے آنے کی خبر اور پھر خلافت علی منہاج
نبوت قائم ہونے کی خبر۔حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم میں نبوت قائم
رہے گی جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا۔پھر وہ اس کو اٹھا لے گا۔اور خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہوگی۔پھر اللہ تعالیٰ جب چاہے گا اس نعمت کو بھی اٹھا لے گا۔پھر اس کی تقدیر کے مطابق ایذارساں
بادشاہت قائم ہوگی۔جب یہ دور ختم ہوگا تو اس کی دوسری تقدیر کے مطابق اس سے بڑھ کر جابر
بادشاہت قائم ہوگی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا رحم جوش میں آئے گا اور اس ظلم وستم کے دور کو ختم کر دے

86
$2003
خطبات مسرور
گا۔اس کے بعد پھر خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہوگی۔یہ فرما کر آنحضرت مے خاموش ہو گئے۔(مسند احمد بن حنبل جلده صفحه ۲۷۳ مطبوعه بيروت و مشکواة باب الانذار والتحذير)
الله
اب اللہ تعالیٰ سے علم پا کر سید نا محمد ﷺ نے جو خبر دی تھی اس کے عین مطابق آپ کے۔وصال کے بعد خلافت راشدہ کا قیام ہوا جو پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت تک چلی اور اس کے
بعد ایذارساں بادشاہت اور حکمران اور جابر بادشاہت قائم ہوگئی۔پھر مخبر صادق ﷺ کی خبر کے
مطابق چودھویں صدی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا اور پھر
ان کی وفات کے بعد خلافت علی منہاج النبوۃ کا دوبارہ قیام ہوا۔اللہ کرے یہ قیامت تک قائم
رہے۔پھر ایک خبر چاند اور سورج گرہن لگنے کے بارہ میں تھی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
اس ضمن میں فرماتے ہیں کہ :
صحیح دارقطنی میں یہ ایک حدیث ہے کہ امام محمد باقر فرماتے ہیں۔اِنَّ لِمَهْدِينا ايتين لم
تكـونـا مـنذ خلق السموت والارض ينكسف القمر لاوّل ليلة من رمضان و
تنكسف الشمس في النّصف منه - یعنی ہمارے مہدی کے لئے دو نشان ہیں۔اور جب سے
زمین و آسمان خدا نے پیدا کیا یہ دو نشان کسی اور مامور اور رسول کے وقت میں ظاہر نہیں ہوئے۔ان
میں سے ایک یہ ہے کہ مہدی معہود کے زمانہ میں رمضان کے مہینہ میں چاند کا گرہن اُس کی اوّل
رات میں ہوگا۔یعنی تیرھویں تاریخ میں اور سورج کا گرہن اس کے دنوں میں سے بیچ کے دن میں
ہوگا۔یعنی اسی رمضان کے مہینے کی اٹھائیسویں تاریخ کو۔اور ایسا واقعہ ابتدائے دنیا سے کسی رسول یا
نبی کے وقت میں کبھی ظہور میں نہیں آیا۔صرف مہدی معہود کے وقت اس کا ہونا مقدر ہے۔اب تمام
انگریزی اور اردو اخبار اور جملہ ماہرین ہیئت اس بات کے گواہ ہیں کہ میرے زمانہ میں ہی جس کو
عرصہ قریباً بارہ سال کا گذر چکا ہے اسی صفت کا چاند اور سورج کا گرہن رمضان کے مہینہ میں وقوع
میں آیا ہے۔“
(حقيقه الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۲۰۲)
چنانچہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا، یہ ۱۸۹۴ء میں یہ گرہن
لگا۔چاند کی تاریخوں میں سے ۱۳ / تاریخ کو کیونکہ ۱۴/۱۳ اور ۱۵ تاریخ کو چاند کو گرہن

87
$2003
خطبات مسرور
لگتا ہے۔اور اسی مہنیہ میں ۲۸ / تاریخ کو جو بیچ کی تاریخ ہے کیونکہ ۲۷/، ۱/۲۸اور ۲۹ کوسورج کی عموماً
تاریخیں ہوتی ہیں، سورج گرہن ہوا اور مغربی اقوام پر بھی اتمام حجت کے لئے اگلے سال یہ نظارہ
مغرب نے بھی دیکھا۔پھر مغرب سے سورج کے طلوع ہونے اور طاعون کے بارہ میں ایک روایت ہے:
حضرت عبداللہ بن عمرو بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ : علامات قیامت
کے اعتبار سے یہ نشان پہلے ہوں گے۔مغرب کی طرف سے سورج کا طلوع ہونا اور چاشت کے وقت
ایک عجیب و غریب کیڑے کا لوگوں پر مسلط ہو جانا۔(سنن ابن ماجه كتاب الفتن باب طلوع الشمس من مغربها)
کیڑے کا مسلط ہو جانا جو ہے یہ ہو سکتا ہے کہ طاعون یا اور کوئی وبائی جراثیمی بیماریاں یا
جنگوں کی وجہ سے ان بیماریوں کی طرف اشارہ ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس ضمن میں فرماتے ہیں کہ :
طلوع شمس کا جو مغرب کی طرف سے ہوگا ہم اس پر بہر حال ایمان لاتے ہیں لیکن اس
عاجز پر جو ایک رؤیا میں ظاہر کیا گیا وہ یہ ہے کہ جو مغرب کی طرف سے آفتاب کا چڑھنا یہ معنی رکھتا ہے
کہ ممالک مغربی جو قدیم سے ظلمت کفر و ضلالت میں ہیں آفتاب صداقت سے منور کئے جائیں گے
اور ان کو اسلام سے حصہ ملے گا۔اور میں نے دیکھا کہ میں شہر لنڈن میں ایک منبر پر کھڑا ہوں اور
انگریزی زبان میں ایک نہایت مدلل بیان سے اسلام کی صداقت ظاہر کر رہا ہوں۔بعد اس کے میں
نے بہت سے پرندے پکڑے جو چھوٹے چھوٹے درختوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے رنگ سفید
تھے اور شاید تیتر کے جسم کے موافق ان کا جسم ہو گا۔سومیں نے اس کی یہ تعبیر کی کہ اگر چہ میں نہیں مگر
میری تحریر میں ان لوگوں میں پھیلیں گی اور بہت سے راستباز انگریز صداقت کا شکار ہو جائیں گے۔در حقیقت آج تک مغربی ملکوں کی مناسبت دینی سچائیوں کے ساتھ بہت کم رہی ہے گویا خدا تعالیٰ نے
دین کی عقل تمام ایشیا کو دے دی اور دنیا کی عقل تمام یورپ اور امریکہ کو۔نبیوں کا سلسلہ بھی اول سے
آخر تک ایشیا کے ہی حصہ میں رہا اور ولایت کے کمالات بھی انہی لوگوں کو ملے۔اب خدا تعالیٰ ان
لوگوں پر نظر رحمت ڈالنا چاہتا ہے۔(ازاله اوهام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ٣٧٧،٣٧٦)

خطبات مسرور
88
$2003
اور اب یہ آپ لوگوں کا کام ہے جو یہاں یورپ میں رہ رہے ہیں کہ اس پیغام کو آگے
پہنچائیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس رؤیا کو پورا کریں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے جو بعض خبریں دیں۔آپ فرماتے ہیں کہ:
براہین احمدیہ میں ایک یہ پیشگوئی ہے سبحان الله تبارك وتعالى زاد مجدك
ينقطع اباء ك ويبدء منك۔( دیکهو براهین احمدیه صفحه ٤٩٠) -
خدا ہر ایک عیب سے پاک اور بہت برکتوں والا ہے۔وہ تیری بزرگی زیادہ کرے
گا۔تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع ہو جائے گا اور خدا اس خاندان کی بزرگی کی تجھ سے بنیاد ڈالے
گا۔یہ اس وقت کی پیشگوئی ہے کہ جب کسی قسم کی عظمت میری طرف منسوب نہیں ہوتی تھی اور میں
ایسے گمنام کی طرح تھا جو و یا دنیا میں نہیں تھا۔اور وہ زمانہ جب یہ پیشگوئی کی گئی اس پر اب قریباً تیں
برس گزر گئے۔اب دیکھنا چاہئے کہ یہ پیشگوئی کس صفائی سے پوری ہوئی جو اس وقت ہزار ہا آدمی
میری جماعت کے حلقہ میں داخل ہیں۔اور اس سے پہلے کون جانتا تھا کہ اس قدر میری عظمت دنیا
میں پھیلے گی۔پس افسوس ان پر جو خدا کے نشانوں پر غور نہیں کرتے۔پھر اس پیشگوئی میں جس کثرتِ
نسل کا وعدہ تھا اس کی بنیاد بھی ڈالی گئی۔کیونکہ اس پیشگوئی کے بعد چار فرزندنرینہ اور ایک پوتا اور دو
لڑکیاں میرے گھر میں پیدا ہوئیں جو اُس وقت موجود نہ تھیں“۔(حقيقة الوحي، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ٢٦٤ - ٢٦٥
اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی کے وقت آپ کے آبائی خاندان
کے قریباً ستر مردزندہ تھے۔اور اس کے بعد یہ سب وفات پاگئے اور ان کی کوئی نسل نہیں چلی۔صرف
وہ افراد زندہ رہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لے آئے اور آپ کو قبول کیا اور آگے نسلیں
بھی انہی کی چلیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:
ایسا اتفاق دو ہزار مرتبہ سے بھی زیادہ گزرا ہے کہ خدا تعالیٰ نے میری حاجت کے وقت
مجھے اپنے الہام یا کشف سے یہ خبر دی کہ عنقریب کچھ روپیہ آنے والا ہے اور بعض وقت آنے والے
رو پیر کی تعداد سے بھی خبر دیدی اور بعض وقت یہ خبر دی کہ اس قدر روپیہ فلاں تاریخ میں اور فلاں شخص

89
$2003
خطبات مسرور
کے بھیجنے سے آنے والا ہے۔اور ایسا ہی ظہور میں آیا اور اس بات کے گواہ بھی بعض قادیان کے ہندو
اور کئی سو مسلمان ہوں گے جو حلفاً بیان کر سکتے ہیں۔اور اس قسم کے نشان دو ہزار یا اس سے بھی زیادہ
ہیں اور یہ اس بات کی بھی دلیل ہے کہ کیونکر خدا تعالیٰ حاجات کے وقت میں میرا متولی اور متکفل ہوتا
رہا ہے۔اور اکثر عادت الہی مجھ سے یہی ہے کہ وہ پیش از وقت مجھے بتلا دیتا ہے کہ وہ دنیا کے
انعامات میں سے کسی قسم کا انعام مجھ پر کرنا چاہتا ہے اور اکثر وہ مجھے بتلا دیتا ہے کہ کل تو یہ کھائے گا اور
یہ پیئے گا اور یہ تجھے دیا جائے گا اور ویسا ہی ظہور میں آجاتا ہے کہ جو وہ مجھے بتلاتا ہے۔اور ان باتوں کی
تصدیق چند ہفتہ میرے پاس رہنے سے ہر ایک شخص کر سکتا ہے“۔(تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۲۰۰،۱۹۹)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
”خدا تعالیٰ مجھے مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تیرے لئے میں زمین پر اترا اور تیرے لئے میرا
نام چمکا اور میں نے تجھے تمام دنیا میں سے چن لیا۔اور فرماتا ہے۔قال ربك انـــه نـازل من
السماء مايُرضيك۔یعنی تیرا خدا کہتا ہے کہ آسمان سے ایسے زبر دست معجزات اُتریں گے جن
سے تو راضی ہو جائے گا۔۔۔افسوس اس زمانہ کے منجم اور جوتشی ان پیشگوئیوں میں میرا ایسا ہی مقابلہ
کرتے ہیں جیسا کہ ساحروں نے موسیٰ نبی کا مقابلہ کیا تھا۔اور بعض نادان ملہم جو تاریکی کے گڑھے
میں پڑے ہوئے ہیں وہ بلغم کی طرح میرے مقابلہ کے لئے حق کو چھوڑتے اور گمراہوں کو مدددیتے
ہیں مگر خدا فرماتا ہے کہ میں سب کو شرمندہ کرونگا اور کسی دوسرے کو یہ اعزاز ہر گز نہیں دونگا۔ان سب
کے لئے اب وقت ہے کہ اپنے نجوم یا الہام سے میرا مقابلہ کریں۔اور اگر کسی حملہ کو اب اٹھا رکھیں تو وہ
نامراد ہیں۔اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں ان سب کو شکست دوں گا اور میں اس کا دشمن بن جاؤں گا
جو تیرا دشمن ہے اور وہ فرماتا ہے کہ اپنے اسرار کے اظہار کے لئے میں نے تجھے ہی برگزیدہ کیا ہے اور
زمین اور آسمان تیرے ساتھ ہے جیسا کہ میرے ساتھ ہے۔“
آپ فرماتے ہیں:
(تجليات الهيه _ جلد ۲۰ صفحه ۹۷،۹۸)
براہین احمدیہ میں یہ پیشگوئی ہے۔يُرِيدُونَ أَن يُطْفِئُوا نُورَ اللهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ
مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ یعنی مخالف لوگ ارادہ کریں گے کہ نورِ خدا کو اپنے منہ کی پھونکوں

$2003
90
خطبات مسرور
سے بجھا دیں مگر خدا اپنے ٹور کو پورا کرے گا اگر چہ منکر لوگ کراہت ہی کریں۔یہ اس وقت کی پیشگوئی
ہے جبکہ کوئی مخالف نہ تھا بلکہ کوئی میرے نام سے بھی واقف نہ تھا۔پھر بعد اس کے حسب بیان پیشگوئی
دنیا میں عزت کے ساتھ میری شہرت ہوئی اور ہزاروں نے مجھے قبول کیا۔تب اس قدر مخالفت ہوئی
کہ مکہ معظمہ سے اہلِ مکہ کے پاس خلاف واقعہ باتیں بیان کر کے میرے لئے کفر کے فتوے منگوائے
گئے اور میری تکفیر کا دنیا میں ایک شور ڈالا گیا قتل کے فتوے دیئے گئے۔حکام کو اکسایا گیا۔عام لوگوں
کو مجھ سے اور میری جماعت سے بیزار کیا گیا۔غرض ہر ایک طرح سے میرے نابود کرنے کے لئے
کوشش کی گئی۔مگر خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کے مطابق یہ تمام مولوی اور ان کے ہم جنس اپنی کوششوں میں
نامراد اور ناکام رہے۔افسوس کس قدر مخالف اندھے ہیں۔ان پیشگوئیوں کی عظمت کو نہیں دیکھتے کہ
کس زمانہ کی ہیں اور کس شوکت اور قدرت کے ساتھ پوری ہوئیں۔کیا بجز خدا تعالیٰ کے کسی اور کا
کام ہے؟ اگر ہے تو اس کی نظیر پیش کرو۔نہیں سوچتے کہ اگر یہ انسان کا کاروبار ہوتا اور خدا کی مرضی
کے مخالف ہوتا تو وہ اپنی کوششوں میں نامراد نہ رہتے۔کس نے ان کو نامراد رکھا؟ اسی خدا نے جو
میرے ساتھ ہے۔“
پھر آپ فرماتے ہیں:
(حقيقة الوحى روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ٢٤٢،٢٤١)
خدا تعالیٰ اپنی تائیدات اور اپنے نشانوں کو ابھی ختم نہیں کر چکا اور اسی کی ذات کی مجھے قتسم
ہے کہ وہ بس نہیں کرے گا جب تک میری سچائی دنیا پر ظاہر نہ کر دے۔پس اے تمام لوگو! جو میری
آواز سنتے ہو خدا کا خوف کرو اور حد سے مت بڑھو۔اگر یہ منصوبہ انسان کا ہوتا تو خدا مجھے ہلاک کر دیتا
اور اس تمام کاروبار کا نام ونشان نہ رہتا مگر تم نے دیکھا کہ کیسی خدا تعالیٰ کی نصرت میرے شامل حال
ہو رہی ہے اور اس قدر نشان نازل ہوئے جو شمار سے خارج ہیں۔دیکھو کس قدر دشمن ہیں جو میرے
ساتھ مباہلہ کر کے ہلاک ہو گئے۔اے بندگانِ خدا! کچھ تو سوچو کیا خدا تعالیٰ جھوٹوں کے ساتھ ایسا
معاملہ کرتا ہے؟“
تتمه حقيقة الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ٥٥٤
پھر آپ کے کچھ الہامات کا ذکر ہے۔آپ نے فرمایا کہ:

خطبات مسرور
91
$2003
ضرور تھا کہ دوسرا مسیح بھی تلوار کے ساتھ نہ آتا اور اس کی بادشاہت صرف آسمان میں
ہوتی اور ایسا ہی ظہور میں آیا۔اور خدا نے مجھے تلوار کے ساتھ نہیں بھیجا اور نہ مجھے جہاد کا حکم دیا بلکہ مجھے
خبر دی کہ تیرے ساتھ آشتی اور صلح پھیلے گی۔ایک درندہ بکری کے ساتھ صلح کرے گا اور ایک سانپ
بچوں کے ساتھ کھیلے گا۔یہ خدا کا ارادہ ہے گولوگ تعجب کی راہ سے دیکھیں۔غرض میں اس لئے ظاہر
نہیں ہوا کہ جنگ و جدل کا میدان گرم کروں بلکہ اس لئے ظاہر ہوا ہوں کہ پہلے مسیح کی طرح صلح اور
آشتی کے دروازے کھول دوں۔اگر صلح کاری کی بنیاد درمیان نہ ہو تو پھر ہمارا سارا سلسلہ فضول ہے
اور اس پر ایمان لا نا بھی فضول۔(الاشتهار واجب الاظهار ـ ضميمه ترياق القلوب، روحانی خزائن جلده ۱ صفحه ٥٢١)
پھر ایک الہام کا ذکر ہے ۱۸۹۸ء میں۔میں امام الزمان ہوں اور خدا میری تائید میں ہے
اور وہ میرے لئے ایک تیز تلوار کی طرح کھڑا ہے اور مجھے خبر دی گئی ہے کہ جو شرارت سے میرے
مقابل پر کھڑا ہوگا وہ ذلیل اور شرمندہ کیا جائے گا۔دیکھو میں نے وہ حکم پہنچا دیا جو میرے ذمہ تھا“۔(ضرورة الامام روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ٤٩٧
ایک اقتباس ہے، آپ فرماتے ہیں:۔”میرا خدا میرے ہر قدم میں میرے ساتھ ہے۔اور میں اس کے ساتھ ہوں اور میرے
اندرون کا جو اس کو علم ہے کسی کو بھی علم نہیں۔اگر سب لوگ مجھے چھوڑ دیں تو خدا ایک اور قوم پیدا کرے
گا جو میرے رفیق ہوں گے۔نادان مخالف خیال کرتا ہے کہ میرے مگروں اور منصوبوں سے یہ بات
بگڑ جائے گی اور یہ سلسلہ درہم برہم ہو جائے گا۔مگر یہ نادان نہیں جانتا کہ جو آسمان پر قرار پاچکا
ہے
زمین کی طاقت میں نہیں کہ اس کو محو کر سکے۔میرے خدا کے آگے زمین و آسمان کا نپتے ہیں۔خدا وہی
ہے جو میرے پر اپنی پاک وحی نازل کرتا ہے اور غیب کے اسرار سے مجھے اطلاع دیتا ہے۔اُس کے سوا
کوئی خدا نہیں۔اور ضروری ہے کہ وہ اس سلسلہ کو چلا دے اور بڑھاوے اور ترقی دے جب تک وہ
پاک اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔ہر ایک مخالف کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن ہو اس سلسلہ کے
نابود کرنے کے لئے کوشش کرے اور ناخنوں تک زور لگاوے اور پھر دیکھے کہ انجام کار وہ غالب ہوایا

$2003
92
خطبات مسرور
خدا۔پہلے اس سے ابو جہل اور ابولہب اور ان کے رفیقوں نے حق کے نابود کرنے کے لئے کیا کیا زور
لگائے تھے۔مگر اب وہ کہاں ہیں؟۔وہ فرعون جو موسیٰ کو ہلاک کرنا چاہتا تھا۔اب اس کا کچھ پتہ ہے؟
پس یقیناً سمجھو کہ صادق ضائع نہیں ہو سکتا۔وہ فرشتوں کی فوج کے اندر پھرتا ہے۔بدقسمت وہ جو اس کو
66
شناخت نہ کرے۔“
(ضمیمه براهین احمدیه روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ٢٩٥،٢٩٤)

آج 10 میں سے 10 باقی