اللّٰہ تعالیٰ کی صفت سمیع اور دعائیں
$2003
93
7
خطبات مسہ
دعا کے لئے بنیادی چیز صبر ہے۔اللہ تعالیٰ سمیع وعلیم ہے۔۶ / جون ۲۰۰۳ء مطابق ۶ را حسان ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
اللہ تعالیٰ کی صفت سمیع کے متعلق ایمان افروز تشریحات
کاموں کے ساتھ ساتھ دعا کرنا۔سنتِ انبیاء
تعمیر بیت اللہ اور اس کی اہمیت و حکمت اور دعائے ابراہیمی
دوعاؤں سے بھی گھبرانا نہیں چاہئے۔مومن کبھی تھکتا نہیں
نبی اکرم ﷺ کی اعلی وارفع مقام
حضرت مے اور سطر طائف
چندوں کی ادائیگی اور بجٹ بناتے ہوئے
قول سدید سے کام لیں
خطبات مسہ
$2003
94
تشھد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت تلاوت فرمائی
﴿وَإِذْ يَرْفَعُ إِبْرَاهِيمُ الْقَوَاعِدَ مِنَ الْبَيْتِ وَإِسْمَعِيْلُ۔رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيْعُ
الْعَلِيمُ﴾ (سورة البقره : ۱۲۸)
آج سے اللہ تعالیٰ کی صفت سمیع سے خطبات شروع ہوں گے۔جو آیت میں نے ابھی
تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ ہے : اور جب ابراہیم اُس خاص گھر کی بنیادوں کو استوار کر رہا تھا اور
اسماعیل بھی یہ دعا کرتے ہوئے ) کہ اے ہمارے رب ! ہماری طرف سے قبول کر لے۔یقینا تو ہی
بہت سننے والا ( اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔علامہ راغب نے اللہ تعالیٰ کے بارہ میں جب سمیع کا لفظ استعمال ہوا ہے۔اس کے بارہ
میں لکھا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے الشمع کا لفظ منسوب کرتے ہیں تو اس سے مراد اللہ تعالیٰ
کا سنائی جانے والی اشیاء کے بارے میں علم ہونا اور ان کے بارہ میں جزا دینے کا ارادہ کرنا
ہوتا ہے۔جیسا کہ اس تعریف سے ظاہر ہے بعض دفعہ لوگ بعض جلد باز یہ دھو کہ کھا جاتے ہیں کہ اللہ
تعالیٰ کو بہت پکارا، بہت دعا کی لیکن ہماری دعاسنی نہیں گئی۔ہماری پکار سے یا ہماری دعا سے پہلے ہی
اللہ تعالیٰ کو اس بات کا علم ہے کہ ہمیں کس چیز کی ضرورت ہے۔یا جو چیز ہم مانگ رہے ہیں، جس چیز
کے لئے ہم دعا کر رہے ہیں اس کی اس حالت میں ضرورت ہے بھی یا نہیں۔اگر حقیقت میں ہمارا
شمار اللہ تعالیٰ کی پیارے بندوں میں ہو، خدا کرے کہ ہو ، تو وہ بہتر جانتا ہے کہ اس وقت کس رنگ میں
ہماری کیا ضرورت ہے۔تو یہ بات دعا کرتے ہوئے ہر وقت مدنظر رہنی چاہئے کہ جہاں وہ سمیع
ہے علیم بھی ہے۔ہمارا کام صرف مانگنا ہے اور اکثر جب ہماری فریادوں کو اللہ تعالیٰ سنتا ہے وہاں اگر
$2003
95
خطبات مسرور
اپنے بندے کی کسی دعا کو اس صورت میں جس میں کہ بندہ مانگ رہا ہے رڈ بھی کر دیتا ہے تو اسے
مایوس نہیں ہونا چاہئے۔وہ واقعہ بڑا مشہور ا کثر آپ نے سنا ہے کہ جو بزرگ تمہیں سال تک دعا مانگتے
رہے اور روزان کو یہی جواب ملتا تھا کہ نہیں منظور۔اور صرف تین دن ان کے ایک مرید نے ان کے
پاس بیٹھ کر جو بے صبری کا مظاہرہ کیا تو وہ رو پڑے کہ میں تو اتنے عرصہ سے یہ دعا مانگ رہا ہوں اور
مجھے یہی جواب مل رہا ہے۔اور میرا کام تو مانگنا ہے مانگتا چلا جاؤں گا۔اس بات پر وہی کیفیت دوبارہ
طاری ہوئی اور وہ نظارہ مرید نے بھی دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کا جواب تھا کہ اس عرصہ میں جتنی دعائیں ہیں
سب قبول ہوئیں۔تو بڑی بنیادی چیز دعا مانگنے کے لئے صبر ہے اور یہ سوچ لینا چاہئے کہ خدا تعالیٰ بہتر
جانتا ہے کہ کیا ہمارے لئے ضروری ہے۔اس بارہ میں ایک حدیث ہے۔اس آیت کی تشریح
میں حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ : حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
کعبہ کی تعمیر کے وقت حضرت اسماعیل علیہ السلام سے فرمایا : اے اسماعیل ! اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک
خاص حکم دیا ہے۔حضرت اسماعیل علیہ السلام نے جواب دیا: آپ کے رب نے آپ کو جو حکم دیا ہے
س پر عمل کیجئے۔آپ نے
کہا: تو کیا تم میری اس بارے میں مدد کرو گے؟ حضرت اسماعیل نے جواب
دیا : ہاں کروں گا۔حضرت ابراہیم نے فرمایا : تو پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے یہاں اپنا ایک گھر بنانے کا حکم
دیا ہے اور آپ نے ایک ٹیلہ نما جگہ کی طرف اشارہ کیا۔راوی کہتے ہیں کہ اس پر ان دونوں نے بیت
اللہ کی بنیادیں اٹھانی شروع کیں۔حضرت اسماعیل پتھر لاتے جاتے اور حضرت ابراہیم (دیوار)
بناتے جاتے۔جب عمارت ذرا بڑی ہوگئی تو آپ یہ پتھر ( یعنی حجر اسود ) لائے اور آپ کے لئے
اُسے نیچے رکھا۔چنانچہ آپ اس پتھر پر کھڑے ہو کر تعمیر کرتے جاتے تھے جبکہ حضرت اسماعیل آپ کو
پتھر پکڑاتے جاتے تھے اور ساتھ ساتھ آپ دونوں یہ دعا بھی پڑھتے جاتے تھے : اے ہمارے رب
! ہماری طرف سے قبول فرما، یقینا تو ہی بہت سننے والا اور بہت صاحب علم ہے۔(بخاری کتاب احادیث الانبياء باب قول الله تعالى واتخذا لله ابراهيم۔۔۔۔۔۔۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِیمُ یہ انبیاء ہی کی شان ہے کہ وہ کام
$2003
96
خطبات مسرور
کے ساتھ ساتھ دُعا ئیں بھی کرتے چلے جاتے ہیں۔لوگ تھوڑ اسا کام کرتے ہیں تو فخر کرنے لگ
جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے بڑی بڑی قربانیاں کی ہیں۔مگر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھو کہ
وہ اپنے اکلوتے بیٹے کو ذبح کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔پھر وہ بڑا ہوتا ہے تو اُسے ایک ایسے
جنگل میں چھوڑ آتے ہیں جہاں نہ کھانے کا کوئی سامان تھا نہ پینے کا۔اور پھر خانہ کعبہ کی عمارت بنا کر
اُن کی دائمی موت کو قبول کر لیتے ہیں۔دائی موت کے الفاظ میں نے اس لئے استعمال کئے ہیں کہ
ممکن تھا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے واپس آجانے کے بعد وہ وہاں سے نکل کر کسی اور جگہ چلے
جاتے۔مگر بیت اللہ کی تعمیر کے ساتھ وہ خانہ کعبہ کے ساتھ باندھ دیئے گئے گویا خانہ کعبہ کی ہر اینٹ
حضرت اسمعیل علیہ السلام کو بزبان حال کہ رہی تھی کہ تم نے اب اسی جنگل میں اپنی تمام عمر گزارنا
ہے۔یہ کتنی بڑی قربانی تھی جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمعیل علیہ السلام نے کی۔مگر اس
کے بعد وہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے اور کہتے ہیں کہ ﴿رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اے اللہ ! ہم ایک حقیر ہدیہ
تیرے حضور لائے ہیں، تو اپنے فضل سے چشم پوشی فرما کر اسے قبول فرمالے۔اور پھر کتنے تکلف -
قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔ނ
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں : تَقَبَّل باب تفعل سے ہے اور تفعل میں تکلف کے معنے
پائے جاتے ہیں۔پس وہ کہتے ہیں کہ تو خود ہی رحم کر کے اس قربانی کو قبول فرمالے۔حالانکہ یہ اتنی
بڑی قربانی تھی کہ اس کی دنیا میں نظیر نہیں ملتی۔باپ بیٹے کو اور بیٹا باپ کو قربان کر رہا تھا اور خانہ کعبہ کی
ہرا ینٹ اُن کو بے آب و گیاہ جنگل کے ساتھ مقید کر رہی تھی۔خود حضرت ابراہیم علیہ السلام اُس کی
ایک ایک اینٹ کے ساتھ اُن کے جذبات و احساسات کو دفن کر رہے تھے۔مگر دُعا یہ کرتے ہیں کہ
الہی یہ چیز تیرے حضور پیش کرنے کے قابل تو نہیں مگر تو ہی اسے قبول فرمالے۔یہ کتنا بڑا تذلیل ہے
جو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اختیار فرمایا۔اور در حقیقت قلب کی یہی کیفیت ہے جو انسان کو اونچا
کرتی ہے۔ورنہ اینٹیں تو ہر شخص لگا سکتا ہے۔مگر ابراہیمی دل ہو تب وہ نعمت میسر آتی ہے جو خدا تعالیٰ
نے انہیں عطا فرمائی۔پس انسان کو چاہیے کہ وہ ﴿ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ
کہے۔لیکن افسوس ہے کہ لوگ ﴿رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا کہنے کی بجائے یہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ ہماری
$2003
97
خطبات مسرور
قدر نہیں کی جاتی۔حالانکہ وہ جو کچھ کرتے ہیں دوسروں کی نقل میں کرتے ہیں۔لیکن حضرت ابراہیم
علیہ السلام نے کسی کی نقل میں قربانی نہیں کی۔بلکہ ادھر خدا نے حکم دیا اور ادھر وہ قربانی کے لئے تیار
ہو گئے۔یہی وہ لوگ ہیں جو دنیا کے ستون ہوتے ہیں اور جن کا بابرکت وجود مصائب کے لئے تعویذ
کا کام دے رہا ہوتا ہے۔وہ قربانیاں بھی کرتے ہیں مگر ساتھ ہی یہ کہتے جاتے ہیں کہ اے خدا! ہماری
قربانی اس قابل نہیں کہ تیرے حضور پیش کی جا سکے۔تیری ہستی نہایت اعلیٰ وارفع ہے۔ہاں ہم امید
رکھتے ہیں کہ تو چشم پوشی سے کام لیتے ہوئے اسے قبول فرمالے گا۔تیرا نام سمیع ہے اور تو دعاؤں کو
سنے والا ہے۔ہماری یہ قربانی قبول کرنے کے لائق تو نہیں مگر تو جانتا ہے کہ ہمارے پاس اس سے
زیادہ اور کچھ چیز نہیں جو تیرے سامنے پیش کریں۔ایک طرف تیرا سمیع ہونا چاہتا ہے کہ تو ہم پر رحم
کرے اور دوسری طرف تیرا علیم ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ تو جانتا ہے کہ ہمارے جیسے نے کیا
قربانی کرنی ہے۔اسی روح کا حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمعیل علیہ السلام نے مظاہرہ
کیا۔اور جب وہ دونوں مل کر بیت اللہ کی بنیادیں اٹھارہے تھے تو ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے دعائیں بھی
کرتے جاتے تھے کہ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اے ہمارے رب ہم نے خالص تیری تو حید اور محبت کے
لئے یہ گھر بنایا ہے۔تو اپنے فضل سے اسے قبول کرلے اور اس کو ہمیشہ اپنے ذکر اور برکت کی جگہ
بنادے۔إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ﴾ تو ہماری دردمندانہ دُعاؤں کو سننے والا اور ہمارے
حالات کو خوب جاننے والا ہے۔تو اگر فیصلہ کر دے کہ یہ گھر ہمیشہ تیرے ذکر کے لئے مخصوص رہے گا
تو اسے کون بدل سکتا ہے۔حضرت مصلح موعود مزید فرماتے ہیں:
(تفسیر کبیر۔جلد نمبر ۲ صفحه ۱۷۷ تا ۱۸۰)
اس آیت سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ بیت اللہ بنانے کے در حقیقت دو حصے ہیں۔ایک حصہ
بندے سے تعلق رکھتا ہے۔اور دوسرا حصہ خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتا ہے۔جس مکان کو ہم بیت اللہ کہتے
ہیں وہ اینٹوں سے بنتا ہے، چونے سے بنتا ہے، گارے سے بنتا ہے۔اور یہ کام خدا نہیں کرتا بلکہ
انسان کرتا ہے۔مگر کیا انسان کے بنانے سے کوئی مکان بیت اللہ بن سکتا ہے۔انسان تو صرف
$2003
98
خطبات مسرور
ڈھانچہ بناتا ہے۔روح اُس میں خدا تعالیٰ ڈالتا ہے۔اسی امر کو مدنظر رکھتے ہوئے حضرت ابراہیم علیہ
السلام فرماتے ہیں کہ ڈھانچہ تو میں نے اور اسمعیل نے بنادیا ہے۔مگر ہمارے بنانے سے کیا بنتا ہے۔کئی مسجدیں ایسی ہیں جو بادشاہوں اور شہزادوں نے بنائیں مگر آج وہ ویران پڑی ہیں۔اس لئے کہ
انسان نے تو مسجدیں بنا ئیں مگر خدا نے انہیں قبول نہ کیا۔پس حضرت ابراہیم اور حضرت اسمعیل کہتے
ہیں کہ اے خدا! ہم نے تیرا گھر بنایا ہے اسے تو قبول فرما۔اور تو سچ سچ اس میں رہ پڑ۔اور جب خدا
کسی جگہ بس جائے تو وہ کیسے اُجڑ سکتا ہے!۔گاؤں اُجڑ جائیں تو اُجڑ جا ئیں شہر اُجڑ جائیں تو
اُجڑ جائیں۔مگر وہ مقام کبھی اُجڑ نہیں سکتا جس جگہ خدائس گیا ہو۔جانتا ہے۔(تفسیر کبیر۔جلد نمبر ۲ صفحه ۱۸۱)
حضرت خلیفہ مسیح الا وال اس ضمن میں فرماتے ہیں:
السَّمِيعُ الْعَلِيم : دعائیں سنتا ہوں۔دلوں کے بھیدوں ،ضرورتوں،اخلاص کو
(حقائق الفرقان جلد ۱ صفحه ۲۲۸ مطبوعه ربوه )
حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
یہ ایک دعا ہے جو کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جناب رب العزت اور رب العالمین
اللہ جل شانہ کے حضور مانگی ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ اس دنیا میں اسلام کے آنے اور اس کے
ثمرات کے ظہور کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت ابراہیم کے ذریعہ ایک دعا کی تقریب پیدا
کر دی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ تو ہمارا رب اور مربی اور محسن ہے۔تیری عالمگیر ربوبیت سے جیسے
جسم کے قومی کی پرورش ہوتی ہے۔عمدہ اور اعلیٰ اخلاق سے انسان مزین ہوتا ہے ویسے ہی ہمارے
روح کی بھی پرورش فرما اور اعتقادات کے اعلیٰ مدارج پر پہنچا۔اے اللہ! اپنی ربوبیت کے شان سے
ایک رسول ان میں بھیجیئو جو کہ مِنْهُم یعنی انہی میں سے ہواور اس کا کام یہ ہو کہ وہ صرف
تیری ( اپنی نہیں) باتیں پڑھے، اور پڑھائے اور صرف یہی نہیں بلکہ ان کو سمجھا اور سکھلا بھی دے۔پھر اس پر بس نہ کیجیئو بلکہ ایسی طاقت ، جذب اور کشش بھی اسے دیجیئو جس سے لوگ اس
تعلیم پر کار بند ہو کر مز کی اور مطہر بن جاویں۔تیرے نام کی اس سے عزت ہوتی ہے کیونکہ تو عزیز ہے
اور تیری باتیں حق اور حکمت سے بھری ہوئی ہوتی ہیں۔اس دعا کی قبولیت کس طرح سے ہوئی وہ تم
99
خطبات مسرور
لوگ جانتے ہو اور یہ صرف اس دعاہی کے ثمرات ہیں جس سے ہم فائدے اٹھاتے ہیں۔“
$2003
(حقائق الفرقان جلد ۱ صفحه ٢٣٤،٢٣٣)
حضرت خلیفة المسیح الاول رضی اللہ عنہ مزید فرماتے ہیں: کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
اس مسجد ( خانہ کعبہ ) کی تعمیر کے وقت سات دعائیں کی ہیں: اول: ﴿رَبَّنَا تَقَبَّلْ
مِنَّا - دوم: ﴿رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةٌ مُسْلِمَةٌ لَّكَ وَاَرِنَا
مَنَاسِكَنَا یعنی اے ہمارے رب ! اپنا ہی ہمیں فرمانبردار بنادے اور ہماری اولاد سے ایک گروہ
مُعَلِّمُ الْخَيْر تیرا فرمانبردار ہو اور دکھا ہمیں اپنی عبادت گاہیں اور طریق عبادت۔سوم : ﴿ وَ اجْنُبْنِي
وَبَنِيَّ أَنْ نَّعْبُدَ الْأَصْنَام ﴾ (ابراهیم : (۳۶) - بچالے مجھے اور میری اولا دکو کہ بت پرستی
کریں۔چہارم یہ کہ: ﴿وَارْزُقْ أَهْلَهُ مِنَ الثَّمَرَاتِ اور رزق دے مکہ والوں کو پھلوں
سے۔پنجم : فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِن النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِمْ (ابراہیم : ٣٩) کچھ لوگوں کے دل
اس شہر کی طرف جھکا دے۔ششم: ﴿وَابْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا ان میں عظیم الشان رسول بھیج ہفتم:
اجْعَلْ هَذَا الْبَلَدَ آمِنًا﴾ (ابراهیم : ۳۶) اس شہر کو امن والا بنا۔حضرت خلیفہ امسیح الاوّل فرماتے ہیں کہ : " قرآن کریم میں ان دعاؤں کے قبول ہونے کا
ذکر آیات ذیل میں ہے جو سات ہیں: اول جو دعا کی اس کے جواب میں : جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ
الْبَيْتَ الْحَرَامَ (المائدة : (۹۸) اللہ تعالیٰ نے کعبہ کو عزت والا اور حرمت والا بنایا۔:دوم ﴿وَلَقَدِ اصْطَفَيْنَهُ فِي الدُّنْيَا وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّلِحِيْنَ ﴾ (البقرة : ١٣١)
اور بے ریب برگزیدہ کیا ہم نے اسے اسی دنیا میں اور بے ریب آخرت میں سنوار والوں سے ہے۔سوم: طَهَّرَا بَيْتِيَ لِلطَّائِفِينَ وَالْعَكِفِينَ وَالرُّكَّعِ السُّجُودِ﴾ (البقرة : ۱۲۲) یعنی ستھرا
رکھو اس میرے گھر کو طواف کرنے والوں، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے
لئے۔اور فرمایا وَهُدًى لِلنَّاسِ ہدایت کا مقام ہے لوگوں کے لئے۔چہارم : أَطْعَمَهُمْ مِنْ
جُوع ﴾ (قریش:۵) کھانا دیا ان کو بھوک کے بعد۔اب دیکھیں تو مکہ جس علاقہ میں ہے وہاں نہ کوئی ایسی کھیتی باڑی ہے جہاں سے مختلف قسم
کی خورا کیں آتی ہوں لیکن اس قبولیت کے نتیجہ میں آج بلکہ اس زمانہ میں بھی تجارتی قافلے آتے تھے
خطبات مسرور
100
ہر چیز لے کے آتے تھے کھانے کی۔اور آج بھی ہر چیز وہاں میسر ہے۔$2003
وَاذْ جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ ﴾ (البقرۃ: ۱۲۲)۔بیت اللہ کولوگوں کیلئے
جھنڈ در جُھنڈ آنے کی جگہ بنایا۔اب دیکھیں حج کے موقع پر لاکھوں آدمی ہر سال وہاں اکٹھے ہوتے
ہیں۔اس کے علاوہ بھی سارا سال لوگ عمرہ کے لئے جاتے رہتے ہیں۔ششم : ﴿هُوَ الَّذِي بَعَثْ
فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ (الجمعة : ۳) اللہ وہ ہے جس نے بھیجا مکہ والوں میں رسول ،انہی
میں سے۔پڑھتا ہے ان پر اللہ کی آیتیں۔پاک کرتا ہے انہیں اور سکھاتا ہے ان کو کتاب و
حکمت یعنی نبی کریم ہفتم: وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا (ال عمران: ۹۸) اور جو داخل
ہوا مکہ میں ہو ا امن پانے والا۔تو حضور فرماتے ہیں کہ : 'سات دعا ئیں حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام و برکاتہ نے
مانگیں اور ساتوں قبول ہوئیں۔(نور الدین صفحه ٢٤٩ - ٢٥٠)
اس
ضمن میں حضرت خلیفہ اسیع اول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
” دعاؤں سے کبھی گھبرانا نہیں چاہا۔ان کے نتائج عرصہ دراز کے بعد بھی ظہور پذیر ہوتے
ہیں لیکن مومن کبھی تھکتا نہیں۔قرآن شریف میں دعاؤں کے نمونے موجود ہیں۔ان میں سے ایک
ابراہیم علیہ السلام کی دعا ہے وہ اپنی اولاد کیلئے کیا خواہش کرتے ہیں: ﴿رَبَّنَا وَابْعَثْ فِيْهِمْ رَسُوْلًا
مِنْهُمْ۔اس دعا پر غور کر و حضرت ابراہیم کی دعا روحانی خواہشوں اور خدا تعالیٰ کے ساتھ آپ کے
تعلقات ، بنی نوع انسان کی بھلائی کے جذبات کا اندازہ اس سے ہوسکتا ہے۔وہ دعا مانگ سکتے تھے
کہ میری اولاد کو بھی بادشاہ بنادے مگر وہ کیا کہتے ہیں : اے ہمارے رب ! میری اولاد میں انہیں میں کا
ایک رسول معبوث فرما۔اس کا کام کیا ہو؟ وہ ان پر تیری آیات تلاوت کرے اور اس قدر قوت قدسی
رکھتا ہو کہ وہ ان کو پاک و مطہر کرے اور ان کو کتاب اللہ کے حقائق وحکم سے آگاہ کرے۔اسرار
شریعت ان پر کھولے۔پس یہ ایسی عظیم الشان دُعا ہے کہ کوئی دعا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور ابتدائے آفرینش سے
جن لوگوں کے حالات زندگی ہمیں مل سکتے ہیں۔کسی کی زندگی میں یہ دعا پائی نہیں جاتی۔حضرت
$2003
101
خطبات مسرور
ابراہیم کی عالی ہمتی کا اس سے خوب پتہ چلتا ہے۔پھر اس دعا کا نتیجہ کیا ہوا اور کب ہوا۔عرصہ دراز کے بعد اس دعا کے نتیجہ میں آنحضرت
جیسا انسان پیدا ہوا اور وہ دُنیا کے لئے ہادی اور مصلح ٹھہرا۔قیامت تک رسول ہوا اور پھر وہ
کتاب لایا جس کا نام قرآن ہے اور جس سے بڑھ کر کوئی رُشد ، نور اور شفا نہیں ہے۔“
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
حقائق الفرقان جلد ۱ - صفحه (۲۳۳
ابراہیم علیہ السلام چونکہ صادق اور خدا تعالیٰ کا وفادار بندہ تھا اس لئے ہر ایک ابتلا کے
وقت خدا نے اس کی مدد کی جبکہ وہ ظلم سے آگ میں ڈالا گیا۔خدا نے آگ کو اس کے لئے سرد کر دیا
پھر جبکہ ابراہیم نے خدا کے حکم سے اپنے پیارے بیٹے کو جو اسماعیل تھا ایسی پہاڑیوں میں ڈال دیا
جن میں نہ پانی نہ دانہ تھا تو خدا نے غیب سے اُس کے لئے پانی اور سامانِ خوراک پیدا کر دیا“۔پھر آپ فرماتے ہیں:
(حقيقة الوحى - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ٥٢)
ابراہیم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے بہت برکتیں دی تھیں اور وہ ہمیشہ دشمنوں کے حملوں
سے سلامت رہا۔پس میرا نام ابراہیم رکھ کر خدا تعالیٰ یہ اشارہ کرتا ہے کہ ایسا ہی اس ابراہیم کو برکتیں
دی جائیں گی اور مخالف اس کو کچھ ضرر نہیں پہنچا سکیں گے۔۔۔ابراہیم سے خدا کی محبت ایسی صاف تھی
جو اُس نے اُس کی حفاظت کے لئے بڑے بڑے کام دکھلائے اور غم کے وقت اُس نے ابراہیم کو خود
تستی دی“۔( براهین احمدیه حصه پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ١١٤ - ١١٥)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں کہ:
و جس طرح حضرت ابراہیم خانہ کعبہ کے بانی تھے۔ایسا ہی ہمارے نبی ﷺ خانہ کعبہ کی
طرف تمام دنیا کو جھکانے والے تھے اور حضرت
ابراہیم علیہ السلام نے خدا کی طرف جھکنے کی بنیاد ڈالی
تھی۔لیکن ہمارے نبی ﷺ نے اس بنیاد کو پورا کیا۔آپ نے خدا کے فضل اور کرم پر ایسا تو کل کیا کہ
ہر ایک طالب حق کو چاہئے کہ خدا پر بھروسہ کرنا آنجناب سے سیکھے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اُس قوم
میں پیدا ہوئے تھے جن میں توحید کا نام ونشان نہ تھا اور کوئی کتاب نہ تھی۔اسی طرح ہمارے نبی ہے
$2003
102
خطبات مسرور
اُس قوم میں پیدا ہوئے جو جاہلیت میں غرق تھی۔اور کوئی ربانی کتاب اُن کو نہیں پہنچی تھی۔اور ایک یہ
مشابہت ہے کہ خدا نے ابراہیم کے دل کو خوب دھویا اور صاف کیا تھا یہاں تک وہ خولیش اور اقارب
سے بھی خدا کے لئے بیزار ہو گیا اور دنیا میں بجز خدا کے اس کا کوئی بھی نہ رہا۔ایسا ہی بلکہ اس سے بڑھ
کر ہمارے نبی ﷺ پر واقعات گزرے۔اور باوجود یکہ مکہ میں کوئی ایسا گھر نہ تھا جس سے آنحضرت
کو کوئی شعبہ قرابت نہ تھا۔مگر خالص خدا کی طرف بلانے سے سب کے سب دشمن ہو گئے اور بحجز
خدا کے ایک بھی ساتھ نہ رہا۔پھر خدا نے جس طرح ابراہیم کو اکیلا پا کر اس قدر اولا د دی جو آسمان کے
ستاروں کی طرح بے شمار ہوگئی۔اسی طرح آنحضرت ﷺ کو اکیلا پا کر بے شمار عنایت کی۔اور وہ صحابہ
آپ کی رفاقت میں دئے جو نُجُوم السَّمَاء کی طرح نہ صرف کثیر تھے بلکہ اُن کے دل تو حید کی روشنی
سے چمک اٹھے تھے“۔ترياق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ٤٧٦ - ٤٧٧ حاشيه
صفت السمیع کے بارے میں مزید چند احادیث اور اقتباسات پیش کرتا ہوں۔حضرت ابو موسی اشعری بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم ایک وادی کے قریب پہنچے تو لا اله
إِلَّا الله اور الله اکبر کا ذکر بلند آواز میں کرنے لگے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ اے لوگو !
دھیما پن اختیار کرو کیونکہ تم کسی بہرے اور غائب کو نہیں پکار رہے بلکہ إِنَّهُ مَعَكُمْ وَإِنَّهُ سَمِيعٌ
قریب“ وہ تو تمہارے ساتھ ہے اور وہ بہت سننے والا اور قریب ہے۔(صحیح بخاری كتاب الجهاد باب ما يكره من رفع الصوت في التكبير)
حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ آنحضرت علی رات کو جب نماز کے لئے
کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے اور پھر کہتے ”اے اللہ تو اپنی حمد کے ساتھ پاک ہے اور تیرا نام برکت
والا ہے اور تیری شان بلند ہے اور تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔اس کے بعد آپ تین دفعہ لا الہ
الا اللہ کہتے اور پھر تین دفعہ اللهُ اَكْبَرُ كَبِيرًا، کہتے اور پھر یہ دعا کرتے میں دھتکارے ہوئے
شیطان کے وساوس اور اس کے شکوک و شبہات ڈالنے سے سمیع اور علیم خدا کی پناہ میں
آتا ہوں۔(ابوداؤد كتاب الصلاة باب من راى الاستفتاح بسبحانك اللهم وبحمدك)
حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ میری والدہ نے آنحضرت ﷺ کی خدمت میں عرض کی کہ
$2003
103
خطبات مسرور
انس آپ کا خادم ہے۔آپ ﷺ اس کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں تو آپ ﷺ نے اللهُمَّ اكْثِرُ
مَالَهُ وَوَلَدَهُ وَبَارِكْ لَهُ فِي مَا أَعْطَيْتَهُ کی دعا کی یعنی اے اللہ تو اس کے اموال و اولا د کو پھیلا
دے اور جو کچھ تو نے اسے دیا ہے اس میں برکت دے۔(صحیح بخاری کتاب الدعوات باب دعوة النبي الله لخادمه بطول العمر و بكثرة ماله
اس حدیث کی شرح میں ابن حجر بیان کرتے ہیں کہ صحیح مسلم میں حضرت انس کی اپنی
روایت ہے کہ خدا کی قسم ! آج میرے پاس بہت مال و دولت ہے اور میری اولا داور میری اولاد کی
اولا دسو کے عدد سے تجاوز کر چکی ہے۔(فتح البارى، كتاب الدعوات باب دعوة النبى له لخادمه بطول العمر وبكثرة ماله
پھر حضرت جابر بن عبداللہ کے لئے ایک دعا آنحضرت ﷺ نے کی۔وہ بیان کرتے ہیں
کہ ان کے والد عبداللہ مقروض ہونے کی حالت میں وفات پاگئے۔اس پر میں نبی ﷺ کے پاس گیا
اور عرض کی کہ میرے والد مقروض تھے اور میرے پاس ان کی کھجوروں کی آمد کے علاوہ (قرض
اتارنے کے لئے ) کچھ نہیں اور جو قرض ان پر تھا وہ کئی سال تک میں ادا کرتا رہوں گا۔پس آپ
'میرے ساتھ تشریف لے چلیں تاکہ قرض خواہ مجھ سے بُرا سلوک نہ کریں۔چنانچہ آنحضور نے
کھجوروں کے ایک ڈھیر کے گرد دُعا کرتے ہوئے چکر لگایا۔پھر دوسرے ڈھیر کے گرد دعا کرتے
ہوئے چکر لگایا اور اس کے بعد اس پر بیٹھ گئے اور فرمایا: ”اسے ماپو۔پھر ان قرض خواہوں کو جو ان کا
حصہ تھا پورا ادا کر دیا اور جتنی کھجور میں آپ نے دی تھیں ( آپ کی دعا کی قبولیت کی برکت سے ) اتنی
ہی کھجوریں باقی رہ گئیں۔(بخاری کتاب المناقب باب علامات النبوة في الاسلام )
ایک اور روایت ہے یہ طائف کے واقعہ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ابن شہاب روایت
کرتے ہیں کہ مجھے عروہ نے بتایا کہ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں بتایا کہ میں نے رسول
صلى
الله
اللہ اللہ سے عرض کی کہ کیا آپ پر یوم أحد سے سخت دن بھی آیا ہے؟ اس پر رسول اللہ ہو نے
فرمایا: ” مجھے تیری قوم سے بڑی تکالیف پہنچی ہیں۔اور ان تکالیف میں سے شدید ترین عقبہ والے دن
پہنچی تھی۔( یعنی طائف کے واقعہ کی طرف اشارہ ہے ) جب میں نے اپنے آپ کو عَبْدِ يَا لِيْل بن
د حلال کے سامنے پیش کیا اور اس نے اس بات کا جواب نہ دیا۔جس کا میں نے ارادہ کیا
$2003
104
خطبات مسرور
تھا۔میں غم زدہ ہونے کی حالت میں لوٹ رہا تھا کہ میں قَرْنُ التَّعَالِب ، چوٹی پر پہنچا۔میں نے اپنا
سراٹھا کر دیکھا تو ایک بادل مجھ پر سایہ کر رہا تھا۔میں نے دیکھا تو اس میں جبریل تھے۔انہوں نے
مجھے مخاطب کر کے پکارا اور کہا اللہ تعالیٰ نے تیری قوم کی تیرے بارہ میں رائے سن لی ہے اور اللہ
تعالیٰ نے پہاڑوں کے فرشتے کو آپ کے پاس بھیجا ہے تا کہ آپ اسے اس کام کا حکم دیں جو آپ اپنی
قوم کے بارہ میں چاہتے ہیں۔پس مجھے پہاڑوں کے فرشتہ نے پکارا۔اس نے مجھے سلام کیا اور کہا
اے محمد اللہ اب فیصلہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔اگر آپ چاہیں تو میں دونوں پہاڑوں کو ان پر
اُلٹا دوں۔اس پر نبی ﷺ نے فرمایا : ”میں تو یہ خواہش رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی صلب سے ایسی
نسل پیدا کرے جو خدائے واحد کی عبادت کرے اور اس کا کسی کو بھی شریک نہ قرار دئے“۔(بخاری کتاب بدء الخلق باب ذكر الملائكة)
چنانچہ ان دعاؤں کے نتیجہ میں بنو ثقیف یعنی اہل طائف کو اسلام قبول کرنے کی سعادت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قبولیت دعا کے چند نمونے پیش ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ سردار نواب محمد علی خان صاحب، رئیس مالیر کوٹلہ کا لڑکا عبدالرحیم خان
ایک شدید محرکہ تپ کی بیماری سے بیمار ہو گیا اور کوئی صورت جانبری کی دکھائی نہیں دیتی تھی گویا
مردے کے حکم میں تھا۔اُس وقت میں نے اُس کے لئے دعا کی تو معلوم ہوا کہ تقدیر مبرم کی طرح
ہے۔تب میں نے جناب الہی میں عرض کی کہ یا الہی میں اس کے لئے شفاعت کرتا ہوں۔اس کے
جواب میں خدا تعالیٰ نے فرمایا مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ یعنی کس کی مجال ہے کہ
بغیر اذن الہی کے کسی کی شفاعت کر سکے۔تب میں خاموش ہو گیا۔بعد اس کے بغیر توقف کے
الہام ہوا إِنَّكَ أَنْتَ الْمَجَاز » یعنی تجھے شفاعت کرنے کی اجازت دی گئی۔تب میں نے بہت
تضرع اور ابتہال سے دعا کرنی شروع کی تو خدا تعالیٰ نے میری دعا قبول فرمائی اور لڑکا گویا قبر میں
سے نکل کر باہر آیا۔اور آثار صحت ظاہر ہوئے اور اس قدر لاغر ہو گیا تھا کہ مدت دراز کے بعد وہ اپنے
اصلی بدن پر آیا اور تندرست ہو گیا اور زندہ موجود ہے“۔(حقيقة الوحى روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۲۳۰،۲۲۹
خطبات مسرور
105
اور ان کی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی لمبی عمر ہوئی بعد میں۔$2003
پھر آپ فرماتے ہیں کہ ” شیخ مہر علی ہوشیار پوری کی نسبت پیشگوئی۔یعنی خواب میں میں
نے دیکھا کہ اس کے گھر میں آگ لگ گئی اور پھر میں نے اس کو بجھایا۔یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا
کہ آخر میری دعا سے رہائی ہوگی۔یہ تمام پیشگوئی میں نے خط لکھ کر شیخ مہر علی کو اس سے اطلاع
دی۔بعد ا سکے پیشگوئی کے مطابق اس پر قید کی مصیبت آئی اور پھر قید کے بعد پیشگوئی کے دوسرے
حصہ کے مطابق اس نے رہائی پائی۔(حقيقة الوحى، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۲۳۳)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ سردار خان برا در حکیم شاہ نواز خان جو ساکن راولپنڈی ہیں میری
طرف لکھتے ہیں کہ ایک مقدمہ میں ان کے بھائی شاہ نواز خان کی مع ایک فریق مخالف کے عدالت
میں ضمانت لی گئی تھی جس میں حضرت صاحب سے یعنی مجھ سے بعد اپیل دعا کرائی گئی تھی۔اور ہر دو
فریق نے اپیل کیا تھا۔چنانچہ دعا کی برکت سے شاہ نواز کا اپیل منظور ہو گیا اور فریق ثانی کی اپیل
خارج ہوگئی۔قانون دان لوگ کہتے تھے کہ اپیل کرنا بے فائدہ ہے کیونکہ بالمقابل ضمانتیں ہیں۔یہ دعا
کا اثر تھا کہ دشمن کی ضمانت قائم رہی اور شاہنواز ضمانت سے بری کیا گیا۔(حقيقة الوحى - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه (۳۳۷
پھر آپ اپنے ایک بیٹے کے بارہ میں قبولیت دعا کے ضمن میں فرماتے ہیں:
بشیر احمد میرا لڑکا آنکھوں کی بیماری سے ایسا بیمار ہو گیا تھا کہ کوئی دوا فائدہ نہیں کر سکتی تھی
اور بینائی جاتے رہنے کا اندیشہ تھا۔جب شدت مرض انتہا تک پہنچ گئی تب میں نے دعا کی تو الہام ہوا
بَرَّقَ طِفْلِى بَشِير “ یعنی میرالڑ کا بشیر دیکھنے لگا۔تب اسی دن یا دوسرے دن وہ شفایاب ہو گیا۔یہ
واقعہ بھی قریباً سو آدمی کو معلوم ہوگا۔پھر آپ کے کچھ الہامات ہیں :
(حقيقة الوحى روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ٢٤٠
۱۸۸۳ء کا ایک ہے۔سَلَامٌ عَلَيْكَ جُعِلْتَ مُبَارَكًا سَمِعَ اللَّهُ إِنَّهُ سَمِيْعُ
الدُّعَاءِ“۔براهين احمدیه هر چهار حصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ٦٢٠ )
$2003
106
خطبات مسرور
تجھ پر سلام۔تو مبارک کیا گیا۔خدا نے دعاسن لی۔وہ دعاؤں کو سنتا ہے۔(تذکره صفحه ٩٦)
فرماتے ہیں: مجھے بارہا خدا تعالیٰ مخاطب کر کے فرما چکا ہے کہ ”جب تو دعا کرے تو میں
تیری سنوں گا“۔(الحكم جلد ۸ نمبر ١٧ - مورخه ٢٤ مئی ١٩٠٤ ء صفحه ٤ ـ تذکره صفحه ٥١٥ مطبوعه
1969ء)
پھر الہام ہے: "قَدْ سَمِعَ اللَّهُ اُجِيْبَتْ دَعْوَتُكَ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ
اتَّقَوْاوَ الَّذِيْنَ هُمْ مُحْسِنُون تذکره صفحه ۶۷۳ ایڈیشن ۱۹۶۹)۔اللہ تعالیٰ نے تیری دعا
سن لی۔تیری دعا قبول کی گئی۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور وہ جو
نیکی کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی مقبول دعاؤں کی توفیق دے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے مشن کو آگے بڑھانے والے ہوں۔اور سب سے بڑھ کر جو دعا ہماری ہونی چاہئے وہ غلبہ
اسلام کے لئے کہ اللہ تعالیٰ جلد دنیا پر آنحضرت ﷺ کا جھنڈا لہرائے۔آخر پر ایک اور تھوڑی سی بات کرنا چاہتا ہوں۔ایڈیشنل وکیل المال صاحب نے توجہ دلائی
کہ یہ مہینہ مالی سال کا آخری مہینہ ہے تو اس میں چندہ عام اور چندہ جلسہ سالانہ کی طرف احباب کو
توجہ دلائی جائے۔مجموعی طور پر تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی ایسی فکر کی بات نہیں۔جہاں ہمیشہ اللہ
تعالیٰ نے سلوک کیا ہے وہ آئندہ بھی انشاء اللہ ہم سے وہی سلوک کرے گا اور خود ہمارا کفیل ہوگا۔اور
ہماری ہر ضرورت کو پورا کرنے والا ہوگا۔اس بارہ میں تو ذرہ بھی کوئی شک نہیں۔لیکن بعض انفرادی
لوگوں کو توجہ دلانے کی ضرورت پڑتی ہے۔اس ضمن میں یہ میں عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اس کی تین
صورتیں ہوتی ہیں کہ شروع میں بعض لوگ تشخیص صحیح نہیں کرواتے۔کس وجہ سے؟ وہ بہتر جانتے ہیں۔کسی پر میں بدظنی نہیں کرتا۔اس صورت میں ان سے درخواست ہے کہ وہ اب اس سال کے آخری
مہینہ میں بھی اپنی صحیح آمد کے مطابق اپنا بجٹ بنوائیں۔دوسرے صحیح بجٹ تو بنواتے ہیں لیکن بعض حالات ایسے آگئے کسی ایسے کراکس میں
آگئے کہ چندوں
کی ادائیگی نہیں کر سکے اور باوجود بہت کوشش کے، نیک نیتی کے، بہت مشکل میں
گرفتار ہیں۔تو ایسے لوگوں سے درخواست ہے کہ جیسا کہ حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے
107
$2003
خطبات مسرور
بھی فرمایا تھا کہ آپ درخواست دیں نظام جماعت کو خلیفہ وقت کو۔تو جو ایسی صورت میں ہیں ان کو
جس شرح سے بھی وہ دینا چاہتے ہیں اس کے مطابق دیا جائے گا۔یا اگر معاف کروانا چاہتے ہیں
تو معاف ہو جائے گا۔لیکن قول سدید سے کام لینا چاہئے۔اور اب میں بھی یہی کہتا ہوں کہ جو بھی
درخواستیں آئیں گی انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی خواہش کے مطابق ، حالات کے مطابق ان کو اسی طرح
(Treat) کیا جائے گا۔تیسری صورت یہ ہوتی ہے کہ اگر شروع میں بجٹ جو بھی بنا اور اس کے بعد اگر حالات بہتر
ہوئے تو بجائے اس کے کہ صرف بجٹ کے مطابق ادا ئیگی ہو جس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل نازل
ہوئے ان کے مطابق اپنی ادائیگی کرنے کی طرف توجہ کریں۔کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ سے ہمارے سودے
صاف ہوں گے تو وہ سمیع اور علیم خدا ہے ، ہمارے حالات سے باخبر ہے۔ہماری نیک نیتی کو دیکھتے
ہوئے ہماری دعاؤں کو زیادہ سنے گا اور سب سے زیادہ اگر ہمیں کسی چیز کی ضرورت ہے اس وقت،
اس زمانہ میں اور اپنی ذات کے لئے بھی تو وہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت ہے اور اس کے حضور
عاجزانہ دعائیں ہیں جو اس کے حضور قبولیت کا شرف پائیں۔تو میری یہ درخواست ہے کہ دعاؤں کی
قبولیت کے لئے بھی یہ بہت ضروری ہے کہ اپنے ہر قسم کے معاملات خدا تعالیٰ سے صاف رکھیں۔