اللّٰہ تعالیٰ کی صفت سمیع اور میسح موعودؑ کی قبولیت دعا کے نمونے
$2003
109
∞01
8
خطبات مس
یہ ضروری نہیں کہ ہم پر کوئی مشکل یا مصیبت آئے تو ہم نے دعائیں مانگنی
ہیں۔ان مشکلات سے بچنے کے لئے بھی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے
۱۳رجون ۲۰۰۳، مطابق ۱۳ احسان ۱۳۸۲ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
خدا تعالیٰ ہر ایک کی سنتا ہے، لیکن مومن کا یہ کام ہے کہ امن کی حالت میں
بھی دعائیں مانگتا رہے
ہ کسی بھی احمدی کو مایوس نہیں ہونا چاہئے۔خدا تعالی ہمیشہ ہمارا مددگار رہا ہے
اور انشاء اللہ رہے گا۔قرآن کا پیش کردہ نظام در اثت اور لڑکیوں کا ورثہ نہ دینے کا وبال۔۔۔نظام وصیت میں شامل ہونے والوں سے تقویٰ اور قول سدید کی زیادہ توقع۔۔۔لغواور جھوٹی قسموں سے اجتناب
اللہ تعالیٰ کی صفت سمیچ کے تحت احادیث نبویہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبولیت دعا کے چند نمونے
خطبات مس
$2003
110
تشھد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت تلاوت فرمائی
فَإِنْ آمَنُوْا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا، وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ۔فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ )
(سورة البقره : ۱۳۸)
اس آیت کا ترجمہ ہے : پس اگر وہ اسی طرح ایمان لے آئیں جیسے تم اس پر ایمان لائے ہو
تو یقیناً وہ بھی ہدایت پاگئے اور اگر وہ (اس سے) منہ پھیر لیں تو وہ ( عادتا) ہمیشہ اختلاف ہی میں
رہتے ہیں۔پس اللہ مجھے اُن سے نمٹنے کے لئے ) کافی ہوگا۔اور وہی بہت سنے والا (اور ) دائمی علم
رکھنے والا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں:
اگر وہ پھر جائیں تو تم گھبراؤ نہیں۔اُن کے اس اعراض کی سوائے اس کے اور کوئی وجہ
نہیں کہ وہ اختلاف کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔اور تم سے کسی حالت میں بھی اتحاد کرنے کے لئے تیار
نہیں ہیں۔یہ عبارت اصل میں اِنْ هُمْ إِلَّا فِي شِقَاقَ ہے یعنی ان کے اس اعراض سے تم پریشان
مت ہو۔جیسا کہ رسول کریم ﷺ کے زمانے میں بعض کمزور دل مسلمان خیال کر سکتے تھے کہ یہ لوگ
تو ہم سے اور زیادہ دُور ہو جائیں گے۔فرماتا ہے: یہ تو تم سے پہلے ہی دُور ہیں اور اُن باتوں کی طرف
آنے کو تیار نہیں جو خدا تعالیٰ کے قریب کرنے والی ہیں۔اور جب اُن کے دلوں میں اتنا بغض ہے اور
وہ پہلے ہی تم سے جدا ہیں تو پھر اتحاد کیسے ہو سکتا ہے۔پس اس بات سے مت ڈرو کہ علیحدگی کی صورت
میں ہمیں اُن سے تکلیف پہنچے گی اور لڑائیاں ہونگی۔
111
$2003
خطبات مسرور
فَسَيَكْفِيْكَهُمُ الله - اُن کے مقابلے میں تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کا فی ہے۔وہ اُن کے
حملوں سے تمہیں خود بچائے گا اور تمہاری آپ حفاظت فرمائے گا۔جب تک انسان کو یہ مقام حاصل
نہ ہو ، وہ حقیقی مومن نہیں کہلا سکتا۔ایمان کا مقام وہی ہے جو فَسَيَكْفِيْكَهُمُ الله کے ماتحت ہو۔یعنی
وہ اس مقام پر کھڑا ہو کہ دشمن اُسے نقصان پہنچانے کے لئے خواہ کس قدر کوشش کرے ، وہ سمجھے کہ میرا
خدا میرے ساتھ ہے، وہ دشمن کو مجھ پر غالب نہیں آنے دے گا۔اور اگر اس مقابلے میں میرے لئے
موت مقدر ہے، تب بھی کوئی غم نہیں کیونکہ ہم نے مرکر خدا کے پاس ہی جانا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ تم ڈرتے کیوں ہو۔اگر تم خدا تعالیٰ پر ایمان لائے ہو تو وہی تمہاری حفاظت کرے گا اور وہی
تمہیں ہر
قسم کے نقصان سے بچائے گا۔غرض اگر یہ لوگ ایمان نہ لائیں تو تم سمجھ لو کہ ان کے دلوں میں تمہاری نسبت سخت عداوت
اور دشمنی ہے۔اور وہ تمہارے خلاف شرارتیں کریں گے۔مگر ان کے مقابلے میں اللہ تعالیٰ تمہارے
لئے کافی ہوگا، وہ تمہیں اُن کے حملے سے خود بچائے گا۔اور اُن کی شرارتیں تمہیں کو ئی نقصان نہیں پہنچا
سکیں گی۔“
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ مزید فرماتے ہیں:-
وهو السمیع العلیم فرماتا ہے: یہ نہ سمجھ لو کہ اب خدا تعالیٰ کی طرف سے چونکہ وعدہ
ہو گیا ہے اس لئے ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ دُعائیں کرو کہ ایسا ہی ہو۔خدا تعالیٰ سننے والا
ہے اور جن باتوں
کا تمہیں علم نہیں، اُن کا اُسے خود علم ہے۔وہ آپ اُن کا انتظام کر دے گا۔انسان کی دو حالتیں ہوا کرتی ہیں۔ایک یہ کہ انسان پر اس کا دشمن حملہ کرتا ہے اور اُس حملے کا
اُسے علم ہوتا ہے اور جہاں تک اُس کے لئے ممکن ہوتا ہے وہ اُس کا مقابلہ کرتا ہے اور اپنے بچاؤ کی
تدبیر کرتا ہے۔دوسری حالت یہ ہوتی ہے کہ اُس کا دشمن ایسے وقت میں حملہ کرتا ہے جبکہ اُسے خبر نہیں
ہوتی۔یا ایسے ذرائع سے حملہ کرتا ہے جن کی اُسے خبر نہیں ہوتی۔مثلاً اس کے کسی دوست کو خرید لیتا
ہے اور اس کے ذریعے اُسے نقصان پہنچا دیتا ہے۔یا رات کو اُس پر سوتے سوتے حملہ کر دیتا ہے۔یا
راستے میں چھپ کر بیٹھ جاتا اور اندھیرے میں حملہ کر دیتا ہے یا وہ اُسے تیر مار دیتا ہے یا کھانے میں
112
$2003
خطبات مسرور
زہر ملا کر اُسے کھلا دیتا ہے یا اس کا مال یا جانور چرالیتا ہے۔یہ وہ حملے ہیں جو اُس کے علم میں نہیں
ہوتے اور اس وقت ہوتے ہیں جبکہ وہ بے خبر ہوتا ہے۔ان دونوں حملوں کے بچاؤ کی مختلف تدبیریں
ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ دشمن کس طرح اور کس رنگ میں حملہ کرے گا۔اگر تم
کو اُس کے حملہ کا علم ہو مگر تم دفاع کی طاقت نہ پاؤ تو ایک سمیع اور علیم خدا موجود ہے۔وہ جانتا ہے کہ
دشمن تم پر حملہ آور ہے اور تم میں اُس کے دفاع کی طاقت نہیں۔پس تم گھبراؤ نہیں۔تم ہمیں آواز دو۔ہم فوراً تمہاری مدد کے لئے آجائیں گے۔اور اگر تم سوئے ہوئے ہو یا راستے پر سے گزر رہے ہو یا
تاریکی میں سفر کر رہے ہو اور دشمن نے اچانک تم پر حملہ کر دیا ہے یا کھانے میں زہر ملا دیا ہے یا چوری
سے مال نکال لیا ہے۔یا کسی دوست سے مل کر اُس نے تم پر حملہ کر دیا ہے اور تمہیں اس کا علم نہیں ہوا۔تو فرماتا ہے کہ ہم علیم ہیں۔ہم خوب جاننے والے ہیں اور ہمیں ہر قسم کی قو تیں حاصل ہیں۔اس لئے
ایسی حالت میں بھی تم گھبراؤ نہیں۔بلکہ اللہ تعالیٰ کو پکار اور اُس سے دُعائیں کرو۔وہ تمہاری تمام
مشکلات کو دُور کر دے گا اور تمہارے دشمن کو نا کام اور ذلیل کرے گا۔“
66
(تفسیر کبیر جلد نمبر ۲ - صفحه ٢١٥ - ٢١٦)
اب جب انسان پر کوئی مصیبت یا آفت آتی ہے اس وقت تو خدا تعالیٰ کو پکارتا ہے، قدرتی
بات ہے اور اس وقت مومن یا کافر کا سوال نہیں۔ہر ایک کو جو خدا تعالیٰ پر یقین نہیں کرتے ، دہریہ
بھی ، اس وقت خدا تعالیٰ کو پکارتے ہیں۔تو ایسی حالت میں جب اضطراب پیدا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ سن
بھی لیتا ہے لیکن مومن کا یہ کام ہے کہ امن کی حالت میں بھی خدا تعالیٰ سے دعائیں مانگتا رہے، اپنی
حفاظت کے لئے ، جماعت کے لئے ، جماعت کی ترقی کے لئے تا کہ جب مشکل دور آئے اس وقت
جو پہلے مانگی ہوئی دعائیں ہیں ان کا بھی اثر ہو اور خدا تعالیٰ اپنی قبولیت کے نظارے جلد سے جلد
دکھا سکے۔اس لئے ہمیشہ ہر احمدی کا یہ فرض ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ ہم پر کوئی مشکل یا مصیبت آئے
تو ہم نے دعائیں مانگتی ہیں۔ان مشکلات سے بچنے کے لئے بھی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے اور ہم
سب پر یہ فرض بنتا ہے کہ دعاؤں پر بہت زور دیں اور مستقلاً اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
پس اگر دوسرے لوگ بھی جو اسلام کے مخالف ہیں اسی طرح ایمان لاویں اور کسی نبی
$2003
113
خطبات مسرور
کو جوخدا کی طرف سے آیا، رڈ نہ کریں۔تو بلا شبہ وہ بھی ہدایت پاچکے۔اور اگر وہ روگردانی کریں اور
بعض نبیوں کو مانیں اور بعض کو ر ڈ کر دیں تو انہوں نے سچائی کی مخالفت کی اور خدا کی راہ میں پھوٹ
ڈالنی چاہی۔پس تو یقین رکھ کہ وہ غالب نہیں ہو سکتے اور ان کو سزا دینے کے لئے خدا کافی ہے۔اور
جو کچھ وہ کہتے ہیں خدا سن رہا ہے۔اور ان کی باتیں خدا کے علم سے باہر نہیں۔(چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۷۷)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔اگر وہ ایسا ایمان لائیں جیسا کہ تم ایمان لائے تو وہ ہدایت پاچکے اور اگر ایسا ایمان نہ
لاویں تو پھر وہ ایسی قوم ہے ( کہ ) جو مخالفت چھوڑ نا نہیں چاہتی اور صلح کی خواہاں نہیں۔“
(یادداشتیں براهین احمدیه حصه پنجم روحانی خزائن جلد ٢١ صفحه ٤١٨)
فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللهُ وهُوَ السَّمِيعُ الْعَليم اور اُن کی شرارتوں کے دفع کرنے
کے لئے خدا تجھے کافی ہے اور وہ سمیع اور علیم ہے۔“
براهين احمدیه - روحانی خزائن نمبر ۱ ، بقیه حاشیه نمبر ۱۱)
پھر آپ نے فرمایا: ”خدائے تعالیٰ ان سب کے تدارک کے لئے جو اس کام کو روک رہے
ہیں ، تمہارا مددگار ہوگا۔تبلیغ رسالت (مجموعه اشتهارات)، جلد اوّل صفحه ١١٦)
پس آج کل کے حالات میں کسی بھی احمدی کو مایوس نہیں ہونا چاہئے۔خدائی وعدے ہیں۔خدا تعالیٰ ہمیشہ ہمارا مددگار رہا ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔لیکن جہاں وہ مخالفین کی بیہودہ گوئی کوسن
رہا ہے کیونکہ آج کل پاکستان میں پھر کافی شور ہوا ہوا ہے۔اور اس کو علم ہے کہ یہ لوگ احمدیوں کے
ساتھ ظلم روا رکھ رہے ہیں اور اپنی تقدیر کے مطابق ایسے لوگوں کی خدا تعالیٰ نے پکڑ کرنی ہے۔انشاء
اللہ۔اور ہمارے تجربہ میں ہے کہ ماضی میں بلکہ ماضی قریب میں ایسی پکڑ کے نظارے وہ ہمیں
دکھا تا رہا ہے اور اپنی قدرت نمائی کرتا رہا ہے۔پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے دل مایوس ہوں اور ہلکا سا
احساس بھی پیدا ہو۔لیکن ہماری بھی یہ ذمہ داری ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم پر یہ ذمہ داری ڈال رہا ہے کہ
پہلے سے بڑھ کر میری طرف رجوع کرو اور میرے سے مانگو تا کہ وہ الہی تقدیر جو غالب آنی ہے انشاء
اللہ تمہیں بھی احساس رہے کہ تمہاری دعاؤں کا بھی اس میں کچھ حصہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے تمہاری
114
خطبات مسرور
دعاؤں کو بھی سنا ہے۔پس ان دنوں میں بہت زیادہ دعاؤں کی طرف ہمیں توجہ دینی چاہئے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
$2003
فَمَنْ بَدَّلَهُ بَعْدَ مَا سَمِعَهُ فَإِنَّمَا إِثْمُهُ عَلَى الَّذِيْنَ يُبَدِّلُوْنَهُ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ
(سورة البقره : ۱۸۲)
پس جو اُسے اُس کے سُن لینے کے بعد تبدیل کرے تو اس کا گناہ ان ہی پر ہو گا جو اسے
تبدیل کرتے ہیں۔یقینا اللہ بہت سننے والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔اس آیت میں وصیت کا مضمون بیان کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ
عنہ فرماتے ہیں:۔اگر کوئی شخص وصیت کرے اور بعد میں کوئی دوسرا شخص اس میں تغیر و تبدل کر دے تو اس
صورت میں تمام تر گناہ اس شخص کی گردن پر ہے جس نے وصیت میں ترمیم و تنسیخ کی۔یہ تغیر دوصور
توں میں ہوسکتا ہے۔ایک تو یہ کہ لکھانے والا تو کچھ اور لکھائے مگر لکھنے والا شرارت سے کچھ اور لکھ
دے۔یعنی لکھوانے والے کی موجودگی میں ہی اُس کے سامنے تغیر و تبدل کر دے۔دوسری صورت یہ
ہے کہ وصیت کرنے والے کی وفات کے بعد اُس میں تغیر و تبدل کر دے۔یعنی وصیت میں جو کچھ کہا
گیا ہو اس کے مطابق عمل نہ کرے بلکہ اُس کے خلاف چلے۔ان دونوں صورتوں میں اس گناہ کا
و بال صرف اُسی پر ہو گا جو اُ سے بدل دے۔(اقمہ میں سبب مُسبب کی جگہ استعمال کیا گیا ہے اور
مراد گناہ نہیں بلکہ گناہ کا وبال ہے )۔یہ الفاظ بتاتے ہیں کہ اس میں کسی قرآنی حکم کی طرف اشارہ ہے
ور وہ حکم وراثت کا ہی ہے۔ورنہ اس کا کیا مطلب کہ بدلنے کا گناہ بدلنے والوں پر ہوگا، وصیت
کرنے والے پر نہیں ہوگا۔کیونکہ اگر اس وصیت کی تفصیلات شرعی نہیں تو بدلنے والے کو گناہ کیوں
ہو۔اُس کے گناہ گار ہونے کا سوال تبھی ہوسکتا ہے جبکہ کسی شرعی حکم کی خلاف ورزی ہورہی ہو، اور وہ
اسی طرح ہوسکتی ہے کہ مرنے والا تو یہ وصیت کر جائے کہ میری جائیدا دا حکام اسلام کے مطابق تقسیم کی
جائے لیکن وارث اس کی وصیت پر عمل نہ کریں۔ایسی صورت میں وصیت کرنے والا تو گناہ سے بچ
جائے گا لیکن وصیت تبدیل کرنے والے وارث گناہ گار قرار پائیں گے۔“
(تفسیر کبیر جلد دوم
صفحه (٣٦٨)
خطبات مسرور
115
حضرت خلیفہ اسیح الاوّل رضی اللہ عنہ اس ضمن میں فرماتے ہیں :
$2003
انَّ اللهَ سَمِيعٌ عَلِیم: فرماتا ہے کہ ہم علیم خدا ہیں۔سمجھ بوجھ کر حصص مقرر کئے ہیں
اور وصیتوں کے بدلانے کو بھی سنتے ہیں۔چنانچہ فرماتا ہے ﴿وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُوْلَهُ وَيَتَعَدَّ
حُدُوْدَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيْهَا (النساء: (۱۵) فَمَنْ بَدَّلَهُ : اب سن لو کہ کیا کچھ تبدیل
کیا گیا ہے۔سب سے اول تو یہ کہ لڑکیوں کو ورثہ نہیں دیا جاتا۔خدا تعالیٰ نے عورت کو بھی حرث
فرمایا ہے اور زمین کو بھی۔ایسا ہی زمین کو بھی ارتقض فرماتا ہے اور عورتوں کو بھی۔فَانَّمَا
مه : چنانچہ اس کا نتیجہ دیکھ لو کہ جب سے ان لوگوں نے لڑکیوں کا ورثہ دینا چھوڑا ہے، ان کی
زمینیں ہندوؤں کی ہو گئی ہیں۔جو ایک وقت سو گھماؤں زمین کے مالک تھے اب دو بیگھہ کے بھی نہیں
رہے۔یہ اس لئے کہ صریحاً النساء آیت ۱۵ میں فرمایا وله عذاب مهین اس سے زیادہ اور کیا ذلت
ہوگی۔عورتوں پر جو ظلم ہو رہا ہے، وہ بہت بڑھ گیا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَلَا تُمْسِكُوهُنَّ
ضِرَارًا﴾ (البقرة: ۲۳۲)۔دوسرا وَعَاشِرُوْا هُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ (النساء: ٢٠) - - !
تیرا وَلَا تُضَارُّوْهُنَّ (الطلاق: ( چوتھا فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ (النساء:۲۰) پنجم
وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ ﴾ (البقرة : ۲۲۹ )۔باوجود اس کے وراثت ( یعنی ورثہ نہ دینے کا )
کا ظلم بہت بڑھ رہا ہے۔پھر دوسرا یہ کہ بعض ظالم عورت کو نہ رکھتے ہیں نہ طلاق دیتے ہیں۔“
(حقائق الفرقان جلد ۱ صفحه (۳۰۰)
اس آیت کی تفسیر میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
"جو شخص سننے کے بعد وصیت کو بدل ڈالے تو یہ گناہ اُن لوگوں پر ہے جو جرم تبدیل وصیت
کے عمد امرتکب ہوں۔تحقیق اللہ سنتا اور جانتا ہے یعنی ایسے مشورے اُس پر مخفی نہیں رہ سکتے اور یہ نہیں
کہ اُس کا علم ان باتوں کے جاننے سے قاصر ہے۔“
چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ ص ۲۱۰)
جیسا کہ حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لوگ عورتوں کے حقوق ادا نہیں
کرتے ، وارثت کے حقوق۔اور ان کا شرعی حصہ نہیں دیتے اب بھی یہ بات سامنے آتی ہے برصغیر
میں اور جگہوں پر بھی ہوگی کہ عورتوں کو ان کا شرعی حصہ نہیں دیا جاتا۔وراثت میں ان کو جو ان کا حق
بنتا ہے نہیں ملتا۔اور یہ بات نظام کے سامنے تب آتی ہے جب بعض عورتیں وصیت کرتی ہیں تو لکھ
$2003
116
خطبات مسرور
دیتی ہیں مجھے وراثت میں اتنی جائیداد تو ملی تھی لیکن میں نے اپنے بھائی کو یا بھائیوں کو دے دی اور اس
وقت میرے پاس کچھ نہیں ہے۔اب اگر آپ گہرائی میں جا کر دیکھیں، جب بھی جائزہ لیا گیا تو پتہ
یہی لگتا ہے کہ بھائی نے یا بھائیوں نے حصہ نہیں دیا اور اپنی عزت کی خاطر یہ بیان دے دیا کہ ہم نے
دے دی ہے۔یا کبھی ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ بھائی یا دوسرے ورثاء بالکل معمولی سی رقم اس کے بدلہ
میں دے دیتے ہیں حالانکہ اصل جائیداد کی قیمت بہت زیادہ ہوتی ہے۔تو ایک تو یہ ہے کہ وصیت
کرنے والے، نظام وصیت میں شامل ہونے والے ، ان سے بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے تقویٰ کے اعلیٰ معیار کی امید رکھی ہے اس لئے ان کو ہمیشہ قول سدید سے کام لینا چاہئے
اور حقیقت بیان کرنی چاہئے کیونکہ جو نظام وصیت میں شامل ہیں تقویٰ کے اعلیٰ معیار اور شریعت کے
احکام کو قائم کرنے کی ذمہ داری ان پر دوسروں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔اس لئے جو بھی حقیقت
ہے، مقطع نظر اس کے کہ آپ کے بھائی پر کوئی حرف آتا ہے یا ناراضگی ہو یا نہ ہوں، حقیقت حال جو ہے وہ
بہر حال واضح کرنی چاہئے۔تا کہ ایک تو یہ کہ کسی کا حق مارا گیا ہے تو نظام حرکت میں آئے اور ان کو حق
دلوایا جائے۔دوسرے ایک چیز جو اللہ تعالیٰ نے ان کو دی ہے شریعت کی رو سے اس سے وہ اپنے آپ
کو کیوں محروم کر رہی ہیں۔اور صرف یہی نہیں کہ اپنے آپ کو محروم کر رہی ہیں بلکہ وصیت کے نظام
میں شامل ہو کے جو ان کا ایک حصہ ہے اس سے خدا تعالیٰ کے لئے جو دینا چاہتی ہیں اس سے بھی غلط
بیانی سے کام لے کے وہاں بھی صحیح طرح ادا ئیگی نہیں کر رہیں۔تو اس لئے یہ بہت احتیاط سے چلنے
والی بات ہے۔وصیت کرتے وقت سوچ سمجھ کر یہ ساری
باتیں واضح طور پر لکھ کے دینی چاہئیں۔پھر صفت سمیع کے ضمن میں ایک اور آیت ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَلَا تَجْعَلُوْا اللهَ عُرْضَةً لَايْمَانِكُمْ أَنْ تَبَرُّوْا وَتَتَّقُوْا وَتُصْلِحُوْا بَيْنَ النَّاسِ۔وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴾
(سورة البقره : ٢٢٥)
اور اللہ کو اپنی قسموں کا نشانہ اس غرض سے نہ بناؤ کہ تم نیکی کرنے یا تقوی اختیار کرنے یا
لوگوں کے درمیان اصلاح کرنے سے بچ جاؤ۔اور اللہ بہت سننے والا ( اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔اس ضمن میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
117
$2003
خطبات مسرور
اللہ تعالی کو اپنی قسموں کا نشانہ نہ بناؤ۔یعنی جس طرح ایک شخص نشانہ پر بار بار تیر مارتا ہے
اسی طرح تم بار بار خدا تعالیٰ کی قسمیں نہ کھایا کرو کہ ہم یوں کر دینگے اور ؤوں کر دیں گے۔آن
تَبَرُّوْا وَتَتَّقُوْا وَتُصْلِحُوا بَيْنَ النَّاسِ ) یہ ایک نیا اور الگ فقرہ ہے جو مبتدا ہے خبر مخدوف کا۔اور
خبر مخدوف أَمْثَلُ وَاوْلی ہے۔یعنی بِرُّكُمْ وَتَقْواكُمْ وَإِصْلَاحُكُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَمْثَلُ وَأَوْلَى
اس کے معنے یہ ہیں کہ تمہارا نیکی اور تقویٰ اختیار کرنا اور اصلاح بین الناس کرنا زیادہ اچھا ہے۔صرف
قسمیں کھاتے رہنا کہ ہم ایسا کر دیں گے، کوئی درست طریق نہیں۔تمہیں چاہیے کہ قسمیں کھانے کی
بجائے کام کر کے دکھاؤ۔پہلے قسمیں کھانے کی کیا ضرورت ہے۔زجاج جومشہور نحوی اور ادیب
گزرے ہیں ، انہوں نے یہی معنے کئے ہیں۔پھر حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں کہ دوسرے معنے اس کے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو روک نہ بناؤ
اُن چیزوں کے لئے جن پر تم قسم کھاتے ہو۔یعنی بسر کرنا تقومی کرنا اور اصلاح بین الناس کرنا۔اس
صورت میں یہ تینوں ایمان کا عطف بیان ہیں اور ایمان کے معنے قسموں کے نہیں بلکہ اُن چیزوں کے
ہیں جن پر قسم کھائی جاتی ہے۔مطلب یہ کہ اپنا پیچھا چھڑانے کے لئے نیک کام کی قسم نہ کھالیا کرو۔تا کہ یہ کہہ سکو کہ کیا کروں چونکہ میں قسم کھا چکا ہوں، اس لئے نہیں کر سکتا۔مثلاً کسی ضرورتمند نے
روپیہ مانگا تو کہ دیا کہ میں نے تو قسم کھالی ہے کہ آئندہ میں کسی کو قرض نہیں دوں گا۔تو آپ فرماتے ہیں کہ اس کے معنے یہ ہیں کہ اگر کوئی نیکی اور تقوی اور اصلاح بین الناس
کے کام کے لئے تمہیں کہے تو یہ نہ کہو کہ میں نے تو قسم کھائی ہوئی ہے، ہمیں یہ کام نہیں کر سکتا۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ تیسرے معنے یہ ہیں کہ اس ڈر سے کہ تمہیں نیکی کرنی پڑے گی خدا
تعالیٰ کو اپنی قسموں کا نشانہ نہ بناؤ۔اس صورت میں اَنْ تَبَرُّوا مفعول لاجلہ ہے اور اس سے پہلے
کراهة مقدر ہے۔اور مراد یہ ہے کہ اگر اچھی باتیں نہ کرنے کی قسمیں کھاؤ گے تو ان خوبیوں سے
محروم ہو جاؤ گے، اس لئے نیکی تقوئی اور اصلاح بین الناس کی خاطر اس لغو طریق سے بچتے رہو۔در حقیقت یہ سب معنے آپس میں ملتے جلتے ہیں۔صرف عربی عبارت کی مشکل کو مختلف
طریق سے حل کیا گیا ہے۔جس بات پر سب مفسرین متفق ہیں ، وہ یہ ہے کہ اس آیت میں یہ بتایا گیا
$2003
118
خطبات مسرور
ہے کہ یہ نہ کرو کہ خدا تعالیٰ کو اپنی قسموں کا نشانہ بنا لو۔یعنی اُٹھے اور قسم کھالی۔یہ ادب کے خلاف ہے
اور جو شخص اس عادت میں مبتلا ہو جاتا ہے وہ بسا اوقات نیک کاموں کے بارے میں بھی قسمیں کھالیتا
ہے کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔اور اس طرح یا تو بے ادبی کا اور یا نیکی سے محرومی کا شکار ہو جاتا ہے۔یا
یہ کہ بعض اچھے کاموں کے متعلق قسمیں کھا کر خدا تعالیٰ کو ان کے لئے روک نہ بنالو۔ان معنوں کی
صورت میں داؤ پیچ والے معنے خوب چسپاں ہوتے ہیں۔اور مطلب یہ ہے کہ بعض لوگ صدقہ و
خیرات سے بچنے کے لئے چالیں چلتے ہیں اور داؤ کھیلتے ہیں اور بعض خدا تعالیٰ کی قسم کو جان بچانے کا
ذریعہ بتاتے ہیں۔گویا دوسرے سے بچنے اور اُسے پچھاڑنے میں جو داؤ استعمال کئے جاتے ہیں اُن
میں سے ایک خدا تعالیٰ کی قسم بھی ہوتی ہے۔پس فرماتا ہے: اللہ تعالیٰ کے نام کو ایسے ذلیل حیلوں کے
طور پر استعمال نہ کیا کرو۔میرے نزدیک سب سے اچھی تشریح علامہ ابوحیان کی ہے کہ خدا تعالیٰ کو
اپنے احسان
اور نیکی وغیرہ کے آگے روک بنا کر کھڑا نہ کر دیا کرو۔وَاللَّهُ سَمِیعٌ عَلِیمٌ میں بتایا کہ اگر تمہیں نیکی اور تقوی اور اصلاح بین الناس کے
کام میں مشکلات پیش آئیں تو خدا تعالیٰ سے اس کا دفعیہ چاہو اور ہمیشہ دعاؤں سے کام لیتے رہو
کیونکہ یہ کام دعاؤں کے بغیر سرانجام نہیں پاسکتے اور پھر یہ بھی یاد رکھوکہ اللہ تعالیٰ علیم بھی ہے۔اگر تم
اس کی طرف جھکو گے تو وہ اپنے علم میں سے تمہیں علم عطا فرمائے گا اور نیکی اور تقویٰ کے بارے میں
تمہارا قدم صرف پہلی سیڑھی پر نہیں رہے گا بلکہ علم لدنی سے
بھی تمہیں حصہ دیا جائے گا۔“
(تفسیر کبیر جلد دوم - صفحه ٥٠٦ تا ٥٠٧
حضرت خلیفہ مسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
عُرْضَةٌ : اللہ کے نام کو نیکی کرنے میں روک نہ بناؤ مثلاً خدا کی قسم کھا کر یہ کہہ دیا:
میں فلاں کے ساتھ نیکی نہیں کروں گا ، فلاں کے گھر نہ جاؤں گا۔وغیرہ
(حقائق الفرقان جلد ۱ صفحه ٣٦٢،٣٦١)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :-
قرآن شریف کی رُو سے لغو یا جھوٹی قسمیں کھانا منع ہے کیونکہ وہ خدا سے ٹھٹھا ہے اور
گستاخی ہے اور ایسی قسمیں کھانا بھی منع ہے جو نیک کاموں سے محروم کرتی ہوں جیسا کہ حضرت ابوبکر
$2003
119
خطبات مسرور
رضی اللہ عنہ نے قسم کھائی تھی کہ میں آئندہ مسطح صحابی کو صدقہ خیرات نہیں دوں گا تو اس پر یہ آیت نازل
ہوئی ﴿وَلَا تَجْعَلُوْا اللَّهَ عُرْضَةً لِأَيْمَانِكُمْ أَنْ تَبَرُّوْا وَتَتَّقُوا۔یعنی ایسی قسمیں مت کھاؤ جو
نیک کاموں سے باز رکھیں تغییر مفتی ابو مسعود مفتی روم میں زیر آیت وَلَا تَجْعَلُوْا اللهَ
عُرْضَةً لِأَيْمَانِكُمْ لکھا ہے کہ عرضہ اس کو کہتے ہیں کہ جو چیز ایک بات کے کرنے سے عاجز اور
مانع ہو جائے اور لکھا ہے کہ یہ آیت ابوبکر صدیق کے حق میں ہے جب کہ انہوں نے قسم کھائی تھی کہ
مسطح کو جو صحابی ہے، باعث شراکت اس کی حدیث افک میں، کچھ خیرات نہیں دوں گا۔پس خدا
تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے کہ ایسی قسمیں مت کھاؤ جو تمہیں نیک کاموں اور اعمال صالحہ سے روک
دیں، نہ یہ کہ معاملہ متنازعہ، جس سے طے ہو“
(الحکم۔جلد۸ـ نمبر ۲۲ ـ بتاریخ ۱۰ جولائی ١٩٠٤ء۔صفحه (٧)
اب صفت سمیع کے تحت بعض احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قبولیت
دعا کے بعض واقعات کا ذکر کرتا ہوں۔حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ ایک شخص جمعے کے روز مسجد نبوی میں اس
صلى الله
دروازے سے داخل ہوا جو منبر کے سامنے تھا۔رسول اللہ علہ اس وقت کھڑے خطبہ دے رہے
تھے۔اُس نے آنحضرت ﷺ کو اپنی طرف متوجہ کر کے عرض کیا : یا رسول اللہ ! مویشی مر رہے
ہیں ، راستے مخدوش ہو رہے ہیں ، آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ ہم پر بارش برسائے۔اس پر رسول اللہ
ے نے اپنے دونوں ہاتھ دعا کے لئے اٹھائے اور دعا کرتے ہوئے تین مرتبہ کہا: "اللَّهُ
عليسة
اسْقِنَا‘ اے اللہ ! ہم پر بارش کا پانی نازل کر۔انس بیان کرتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! ہمیں اُس وقت آسمان پر کوئی بادل یا بادل
کا ٹکڑا نظر نہیں
آرہا تھا جبکہ سلع پہاڑ تک ان دنوں کوئی گھر تعمیر نہ ہوا تھا۔اچانک سلع کے پیچھے سے ڈھال کی شکل کی
ایک بدلی نمودار ہوئی جب وہ آسمان کے وسط میں آئی تو پھیل گئی ، پھر بارش برسانے لگی۔انس بیان کرتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! ہم نے چھ دن تک سورج نہیں دیکھا۔پھر ایک شخص
اگلے جمعہ، اُسی دروازے سے داخل ہوا اور رسول اللہ نے کھڑے خطبہ دے رہے تھے۔وہ آپ کے
سامنے کھڑا ہوا اور مخاطب ہوا اور کہا : یا رسول اللہ ! اموال تباہ ہور ہے ہیں، راستے منقطع ہو گئے
$2003
120
خطبات مسرور
ہیں۔آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ بارش کو روک لے۔راوی کہتے ہیں کہ اس پر رسول اللہ
نے اپنے دونوں ہاتھ دعا کے لئے بلند کئے، پھر کہا: " اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا اے
اللہ! ہمارے ارد گرد تو بارش ہومگر ہمارے اوپر بارش نہ ہو۔اے اللہ ! چوٹیوں اور پہاڑوں ،چٹیل
میدانوں، وادیوں اور جنگلوں پر بارش برسا۔راوی بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کا دعا کرنا تھا
کہ بارش ختم ہو گئی اور جب نماز جمعہ پڑھ کر نکلے تو دھوپ نکلی ہوئی تھی۔(بخارى كتاب الجمعه، باب الاستسقاء في المسجد الجامع)
ایک روایت اسی قسم کی حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کے بارہ میں بھی آتی ہے۔مکرم چوہدری
غلام محمد صاحب فرماتے ہیں کہ ۱۹۰۹ء کے موسم برسات میں ایک دفعہ لگا تار آٹھ روز بارش ہوتی رہی
جس سے قادیان کے بہت سے مکان گر گئے۔آٹھویں یا نویں روز حضرت خلیفہ مسیح اول نے فرمایا
کہ میں دعا کرتا ہوں، آپ سب لوگ آمین کہیں۔دعا کرنے کے بعد آپ نے فرمایا کہ آج
میں نے وہ دعا کی ہے جو حضرت رسول کریم ﷺ نے ساری عمر میں صرف ایک دفعہ کی تھی۔یہ دعا
بارش بند ہونے کی دعا تھی۔دعا کے وقت بارش بہت زور سے ہو رہی تھی اس کے بعد بارش بند ہوگئی
اور عصر کی نماز کے وقت آسمان بالکل صاف تھا اور دھوپ نکلی ہوئی تھی۔بدر کے دوران جب کہ دشمن کے مقابلے میں آپ ﷺ اپنے جاں نثار بہادروں کو لے کر
کھڑے ہوئے تھے۔تائید الہی کے آثار ظاہر تھے۔کفار نے اپنا قدم جمانے کے لئے پختہ زمین پر
ڈیرے لگائے تھے اور مسلمانوں کے لئے ریت کی جگہ چھوڑ دی تھی لیکن خدا تعالیٰ نے بارش بھیج کر
کفار کے خیمہ گاہ میں کیچڑ ہی کیچڑ کر دیا اور مسلمانوں کی جائے قیام مضبوط ہوگئی۔اسی طرح اور بھی
تائیدات سماویہ ظاہر ہو رہی تھیں۔لیکن باوجود اس کے اللہ تعالیٰ کا خوف ایسا آنحضرت ﷺ پر غالب
تھا کہ سب وعدوں اور نشانات کے باوجود اس کے غنا کو دیکھ کر گھبراتے تھے اور بے تاب ہو کر اس کے
حضور میں دعا کرتے تھے کہ مسلمانوں کو فتح ہو۔آپ یہ دعا کر رہے تھے اور اس الحاح کی کیفیت میں
آپ
کی چادر بار بار کندھوں سے گر جاتی تھی کہ اے میرے خدا! اپنے وعدے کو، اپنی مددکو پورا فرما۔اے میرے اللہ ! اگر مسلمانوں کی یہ جماعت آج ہلاک ہوگئی تو دنیا میں تجھے پوجنے والا کوئی نہیں رہے
گا۔
121
$2003
خطبات مسرور
اس وقت آپ اس قدر کرب کی حالت میں تھے کہ کبھی آپ سجدے میں گر جاتے اور کبھی
کھڑے ہو کر خدا کو پکارتے تھے اور آپ کی چادر آپ کے کندھوں سے گر پڑتی تھی۔حضرت علی کہتے
ہیں کہ مجھے لڑتے لڑتے آنحضرت ﷺ کا خیال آتا اور میں دوڑ کے آپ کے پاس پہنچ جاتا تو دیکھتا
کہ آپ مسجدے میں ہیں اور آپ کی زبان پریا حی یا قیوم کے الفاظ جاری ہیں۔حضرت ابوبکر
جوش فدائیت میں آپ کی اس حالت کو دیکھ کر بے چین ہو جاتے اور عرض کرتے : یا رسول اللہ !
میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں ، آپ گھبرائیں نہیں۔اللہ ضرور اپنے وعدے پورے کرے گا۔مگر
اس مقولے کے مطابق کہ ہر کہ عارف تر است ترساں تر ، برابر دعا وگریہ وزاری میں مصروف
رہے۔آپ کے دل میں خشیت الہی کا یہ گہرا احساس مضمر تھا کہ کہیں خدا کے وعدوں میں کوئی ایسا پہلو
مخفی نہ ہو جس کے عدم علم سے تقدیر بدل جائے۔(سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایمان صفحه ٣٦١ طبع جدید)
حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ جنگ بدر میں آنحضرت ﷺ ایک خیمہ میں قیام
پذیر تھے اور بار بار یہ دعا کرتے تھے کہ اے میرے اللہ ! میں تجھے تیرے عہد کا واسطہ دیتا ہوں، تجھے
تیرا وعدہ یاد دلاتا ہوں۔میرے اللہ ! اگر تو چاہتا ہے کہ آج کے بعد تیری عبادت کرنے والا کوئی نہ
رہے تو بے شک ہماری مدد نہ کر۔یعنی اگر مسلمانوں کی یہ جماعت ہلاک ہوگئی تو پھر تیری عبادت
کرنے والا کوئی نہیں رہے گا۔حضور اتنی عاجزی اور زاری کے ساتھ بار بار دعا کر رہے تھے کہ حضرت
ابوبکر سے رہا نہ گیا اور گھبرا کر آپ
کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا اے اللہ کے رسول ! کافی ہے، اتنی آہ وزاری کافی
ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی دعا ضرور قبول کرے گا۔حضور اس وقت زرع پہنے ہوئے تھے چنانچہ حضور
اسی حالت میں خیمہ سے باہر آئے اور مسلمانوں کو خوشخبری دی کہ دشمن کی جمیعت شکست کھا جائے گی۔ان کے منہ موڑ دئے جائیں گے بلکہ یہ گھڑی ان کے لئے بڑی دہشتناک ، ہلاکت خیز اور تلخ ہوگی۔صلى الله
(بخاری کتاب الجهاد باب ما قيل في درع النبي۔۔چنا نچہ اب
دیکھیں دشمن کو جنگ بدر میں کس طرح ذلت کی شکست ہوئی۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ میری والدہ مشرکہ تھیں اور میں انہیں دعوت اسلام دیا
کرتا تھا۔جب ایک دن میں نے انہیں پیغام حق پہنچایا تو انہوں نے آنحضرت ﷺ کے بارے میں
$2003
122
خطبات مسرور
بعض ایسی باتیں کیں جو مجھے ناگوار گزریں تو میں روتا ہوا آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا
اور عرض کی کہ میں اپنی والدہ کو دعوت اسلام دیا کرتا تھا اور وہ انکار کر دیتی تھیں۔اور آج جب میں نے
انہیں یہ دعوت دی تو انہوں نے آپ کے بارہ میں مجھے ایسی باتیں سنائیں جو مجھے نا پسند ہیں۔آپ
صلى الله
دعا کریں کہ اللہ ابو ہریرہ کی والدہ کو ہدایت دیدے۔تو رسول اللہ ﷺ نے دعا کی : "اللَّهُمَّ اهْدِ امّ
أَبِي هُرَيْرَة“ کہ اے
اللہ تو ابو ہریرہ کی والدہ کو ہدایت دیدے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ میں آپ ﷺ کی اس دعا کی وجہ سے خوش خوش گھر کے
لئے نکلا اور جب گھر کے دروازہ کے پاس پہنچا تو وہ بند تھا اور میری والدہ نے میرے قدموں کی آہٹ
سن کر کہا کہ اے ابو ہریرہ! وہیں ٹھہرو۔اسی اثناء میں میں نے پانی گرنے کی آواز سنی۔آپ بیان
کرتے ہیں کہ انہوں نے غسل کیا ، کپڑے بدلے اور دو پٹہ اوڑھ کر دروازہ کھولا اور کہا: اے ابو ہریرہ !
اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ
حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ میں فوراً آنحضرت ﷺ کی خدمت میں خوشی سے
روتے ہوئے حاضر ہوا۔اور عرض کی : مبارک ہو، اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا سن لی ہے اور ابو ہریرہ کی
والدہ کو ہدایت دیدی ہے۔اس پر آپ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کی اور فرمایا : اچھا ہوا ہے۔تب
میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اللہ سے یہ دعا بھی کریں کہ وہ مجھے اور میری ماں کو مؤمنین کا
محبوب بنادے اور وہ ہمیں محبوب ہوں۔تب آپ ﷺ نے دعا کی کہ اے اللہ ! تو اپنے اس بندہ ابو
ہریرہ اور اس کی ماں کو مومنوں کا اور مؤمنین کو ان کا محبوب بنادے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ جس مومن نے مجھے دیکھا بھی نہیں، بس میرے بارے
میں سنا ہے، وہ بھی مجھ سے محبت کرتا ہے۔مسلم - کتاب فضائل صحابه باب من فضائل ابى هريره۔۔۔۔۔۔)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قبولیت دعا کے واقعات پیش ہیں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ میر محمد الحق صاحب کے بچپن کا ایک واقعہ
ہے۔کہ ایک دفعہ وہ سخت بیمار ہو گئے اور حالت بہت تشویشناک ہوگئی اور ڈاکٹروں نے مایوسی کا اظہار
کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کے متعلق دعا کی تو عین دعا کرتے ہوئے خدا کی طرف
123
$2003
خطبات مسرور
سے الہام ہوا کہ سَلامٌ قَوْلاً مِنْ رَّبِّ رَحِیم ، یعنی تیری دعا قبول ہوئی اور خدائے رحیم و کریم اس
بچے کے متعلق تجھے سلامتی کی بشارت دیتا ہے۔چنانچہ اس کے جلد بعد حضرت میر محمد اسحق صاحب
بالکل توقع کے خلاف صحت یاب ہو گئے اور خدا نے اپنے مسیح کے دم سے انہیں شفا عطا فرمائی۔(سیرت طیبه صفحه ٢٦٨،٢٨٧)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اور زبردست نشان قبولیت دعا کا بیان
کرتا ہوں۔کپورتھلہ کے بعض غیر احمدی مخالفوں نے کپورتھلہ کی احمد یہ مسجد پر قبضہ کر کے مقامی
احمدیوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کی۔بالآخر یہ مقدمہ عدالت میں پہنچا اور کافی دیر تک چلتا
رہا۔کپورتھلہ کے بہت سے دوست فکر مند تھے اور گھبرا گھبرا کر حضرت مسیح موعود کی خدمت میں دعا
کے لئے عرض کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان دوستوں کے فکر اور اخلاص سے متأثر
ہو کر ایک دن ان کی درخواست پر غیرت کے ساتھ فرمایا: گھبراؤ نہیں ! اگر میں سچا ہوں تو یہ مسجد تمہیں
مل کر رہے گی۔مگر عدالت کی نیت خراب تھی اور حج کا رویہ بدستور مخالفانہ رہا۔آخر اس نے عدالت
میں برملا کہہ دیا کہ ”تم لوگوں نے نیامذ ہب نکالا ہے۔اب مسجد بھی تمہیں نئی بنانی پڑے گی اور ہم اسی
کے مطابق فیصلہ دیں گے۔مگر ابھی اس نے فیصلہ لکھا نہیں تھا اور خیال تھا کہ عدالت میں جا کر لکھوں
گا۔اس وقت اس نے اپنی کوٹھی کے برآمدہ میں بیٹھ کر نوکر سے بوٹ پہنانے کے لئے کہا۔نوکر بوٹ
پہنا ہی رہا تھا کہ حج پر اچانک دل کا حملہ ہوا اور وہ چند لمحوں میں ہی اس حملہ میں ختم ہو گیا۔اس کی جگہ جو
دوسرا حج آیا تو اس نے مسل دیکھ کر احمد یوں
کو حق پر پایا اور مسجد احمدیوں کو دلا دی۔(سیرت طیبه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحه ١٢٥ - ١٢٦)
پھر ایک اور واقعہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چشمہ معرفت میں بیان فرمایا ہے۔اس جگہ ایک تازہ قبولیت دعا کا نمونہ جو اس سے پہلے کسی کتاب میں نہیں لکھا گیا، ناظرین کے فائدہ
کے لئے لکھتا ہوں۔وہ یہ ہے کہ نواب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ مع اپنے بھائیوں کے سخت
مشکلات میں پھنس گئے تھے۔منجملہ ان کے یہ کہ وہ ولی عہد کے ماتحت رعایا کی طرح قرار دئے گئے
تھے۔انہوں نے بہت کچھ کوشش کی مگر ناکام رہے اور صرف آخری کوشش یہ باقی رہی تھی کہ وہ نواب
گورنر جنرل بہادر بالقابہ سے اپنی دادرسی چاہیں اور اس میں بھی کچھ امید نہ تھی کیونکہ ان کے برخلاف
124
$2003
خطبات مسرور
قطعی طور پر حکام ماتحت نے فیصلہ کر دیا تھا۔اس طوفان غم وہم میں جیسا کہ انسان کی فطرت میں داخل
ہے انہوں نے صرف مجھ سے دعا کی ہی درخواست نہ کی بلکہ یہ بھی وعدہ کیا کہ اگر خدا تعالیٰ ان پر رحم
کرے اور اس عذاب سے نجات دے۔وہ تین ہزار نقد روپیہ بعد کامیابی کے بلا توقف لنگر خانہ کی
مدد کے لئے ادا کریں گے۔چنانچہ بہت سی دعاؤں کے بعد مجھے یہ الہام ہوا کہ اے سیف اپنا رخ
اس طرف پھیر لے“۔تب میں نے نواب محمد علی خان صاحب کو اس وحی الہی سے اطلاع دی۔بعد
اس کے خدا تعالیٰ نے ان پر رحم کیا اور صاحب بہادر وائسرائے کی عدالت سے ان کے مطلب اور
مقصود اور مراد کے موافق حکم نافذ ہو گیا۔تب انہوں نے بلا توقف تین ہزار روپیہ کے نوٹ جونز رمقرر
ہو چکی تھی مجھے دے دئے اور یہ ایک بڑا نشان تھا جو ظہور میں آیا“۔(چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۳۸-۳۳۹
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
پانچواں نشان جو ان دنوں میں ظاہر ہوا وہ ایک دعا کا قبول ہونا ہے جو درحقیقت احیائے
موتی میں داخل ہے۔تفصیل اس اجمال کی یہ ہے کہ عبدالکریم نام ولد عبدالرحمن ساکن حیدر آباد دکن
ہمارے مدرسہ میں ایک لڑکا طالب العلم ہے، قضاء و قدر سے اس کو سگ دیوانہ کاٹ گیا۔( یعنی ہلکا یا
کتا کاٹ گیا)۔ہم نے اس کو معالجہ کے لئے کسولی بھیج دیا۔چند روز تک اس کا کسولی میں علاج
ہوتا رہا پھر وہ قادیان میں واپس آیا۔تھوڑے دن گزرنے کے بعد اس میں وہ آثار دیوانگی کے ظاہر
ہوئے جو دیوانہ کتے کے کاٹنے کے بعد ظاہر ہوا کرتے ہیں اور پانی سے ڈرنے لگا اور خوفناک حالت
پیدا ہوگئی۔تب اس غریب الوطن عاجز کے لئے میرا دل سخت بے قرار ہوا اور دعا کے لئے ایک خاص
توجہ پیدا ہوگئی۔ہر ایک شخص سمجھتا تھا کہ وہ غریب چند گھنٹہ کے بعد مر جائے گا۔ناچار اس کو بورڈنگ
سے باہر نکال کر ایک الگ مکان میں دوسروں سے علیحدہ ہر ایک احتیاط سے رکھا گیا اور کسولی کے
انگریز ڈاکٹروں کی طرف تار بھیج دی اور پوچھا گیا کہ اس حالت میں اُس کا کوئی علاج بھی ہے۔اس
طرف سے بذریعہ تار جواب آیا کہ اب اس کا کوئی علاج نہیں۔مگر اس غریب اور بے وطن لڑکے کے
لئے میرے دل میں بہت توجہ پیدا ہوگئی اور میرے دوستوں نے بھی اس کے لئے دعا کرنے کے لئے
بہت ہی اصرار کیا کیونکہ اس غربت کی حالت میں وہ لڑکا قابل رحم تھا اور نیز دل میں یہ خوف پیدا ہوا
125
$2003
خطبات مسرور
کہ اگر وہ مرگیا تو ایک بُرے رنگ میں اس کی موت شماتت اعداء کا موجب ہو گی۔تب میرا دل اس
کے لئے سخت در داور بیقراری میں مبتلا ہوا اور خارق عادت توجہ پیدا ہوئی جو اپنے اختیار سے پیدا نہیں
ہوتی بلکہ محض خدا تعالیٰ کی طرف سے پیدا ہوتی ہے اور اگر پیدا ہو جائے تو خدا تعالیٰ کے اذن سے وہ
اثر دکھاتی ہے کہ قریب ہے کہ اس سے مُردہ زندہ ہو جائے۔غرض اس کے لئے اقبال علی اللہ کی
حالت میسر آگئی اور جب وہ توجہ انتہا تک پہنچ گئی اور درد نے اپنا پورا تسلط میرے دل پر کر لیا تب اس
بیمار پر جو در حقیقت مردہ تھا اس توجہ کے آثار ظاہر ہونے شروع ہو گئے اور یا تو وہ پانی سے ڈرتا اور
روشنی سے بھاگتا تھا اور یا یکدفعہ طبیعت نے صحت کی طرف رخ کیا اور اس نے کہا کہ اب مجھے پانی
سے ڈر نہیں آتا۔تب اس کو پانی دیا گیا تو اس نے بغیر کسی خوف کے پی لیا بلکہ پانی سے وضو کر کے نماز
بھی پڑھ لی۔اور تمام رات سوتا رہا اور خوفناک اور وحشیانہ حالت جاتی رہی۔یہاں تک کہ چند روز
تک بکھی صحت یاب ہو گیا۔(حقيقة الوحى - روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ٤٨٠،٤٨١)
اور یہ واقعہ نہ اس سے پہلے کبھی ہوا نہ بعد میں۔کیونکہ ایک دفعہ جب اثر ہو جائے تو بہر حال
ڈاکٹر یہی کہتے ہیں کہ اس کا کوئی علاج نہیں۔حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکٹی ابن میاں کرم الدین صاحب سکنہ را جیکی ضلع
گجرات بیان فرماتے ہیں کہ :-
حافظ آباد کے علاقہ میں ایک گاؤں ہے۔وہاں ایک شخص الہی بخش رہا کرتا تھا۔اسے ایک
دفعہ بعض احمدیوں نے قادیان لانے کے لئے تیار کیا۔وہ تیار ہو گیا۔بٹالہ اترنے سے پہلے اسے بخار
آگیا۔بخار کی حالت میں ہی وہ بٹالہ ٹیشن پر اترا۔آگے مولوی محمد حسین بٹالوی ملا۔اس نے دیکھا کہ
شخص بخار کی حالت میں قادیان جا رہا ہے۔اس نے اس کے دل میں وسوسہ ڈالا کہ اگر مرزا صاحب
بچے ہوتے تو تجھے رستہ میں ہی بخار نہ ہو جاتا اور کہا کہ وہاں تو دکانداری ہے، وہاں ہرگز مت جانا۔مگر
اُس نے کہا ایک دفعہ تو ضرور جاؤں گا۔چنانچہ وہ قادیان آیا۔حضرت اقدس کی مجلس میں بیٹھا ہی تھا
کہ حضور نے فرمایا۔ہمارے بعض مخالف یہ بھی کہتے ہیں کہ یہاں دکانداری ہے۔بیشک یہ دکان ہے
یہاں سے خدا اور اس کے رسول کا سودا ملتا ہے۔یہ بات سن کر اس کی آنکھیں کھل گئیں اور اس کا
$2003
126
خطبات مسرور
ایمان تازہ ہوا اور معانیز بخار بھی اتر گیا۔(رجسٹر روایات نمبر ١٢ - صفحه ١٤٠)
اب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک الہام کا ذکر کرتا ہوں۔۱۸۸۳ء کا الہام ہے:
يَا عَبْدَ الْقَادِرِ إِنِّي مَعَكَ أَسْمَعُ وَاَرى“۔اے عبدالقادر میں تیرے ساتھ ہوں،
سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں۔( براهین احمدیه هر چهار حصص روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ٦١٣ - ترجمه از صفحه ٦١٤ حاشیه در حاشیه نمبر
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ:
میں اپنے ذاتی تجربہ سے بھی دیکھ رہا ہوں کہ دعاؤں کی تاثیر آب و آتش کی تاثیر سے
بڑھ کر ہے بلکہ اسباب طبیعہ کے سلسلہ میں کوئی چیز ایسی عظیم التا ثیر نہیں جیسی کہ دعا ہے“۔(بركات الدعا روحانی خزائن جلد ٦ - صفحه (١١)
پھر آپ فرماتے ہیں: ”دعا میں خدا تعالیٰ نے بڑی قوتیں رکھی ہیں۔خدا نے مجھے بار
بارالہامات کے ذریعہ یہی فرمایا ہے کہ جو کچھ ہو گا دعا ہی کے ذریعہ سے ہوگا۔“
(سیرت مسیح موعود از یعقوب علی عرفانی صاحب - صفحه ۵۱۸
000