اسلام امن اور بھائی چارے کی تعلیم دینے والا مذہب
$2003
127
9
01
خطبات مس
آج جماعت احمدیہ کا یہ کام ہے کہ ایک مہم کی صورت میں دنیا کے سامنے
اسلام کی امن اور آشتی کی جو حسین اور خوبصورت تعلیم ہے وہ پیش کریں
۲۰ رجون ۲۰۰۳ ء مطابق ۲۰ را حسان ۱۳۸۲ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
اسلام پر تشدد کا الزام ایک انتہائی گھناؤنا الزام ہے
اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کی تعلیم دینے والا مذہب ہے۔۔آج جماعت احمدیہ کا یہ کام ہے کہ ایک مہم کی صورت میں دنیا کے سامنے
اسلام کی ، امن اور آشتی کی جو حسین اور خوبصورت تعلیم ہے وہ پیش کریں۔اسلام کی فتح جنگوں سے نہیں بلکہ صلح صفائی اور خدا تعالیٰ کے احکامات پر
عمل کرنے سے ہوگی۔عصر حاضر اور جہاد کا غلط تصور
ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ اسلام کی جو تصویر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کر۔نے کھینچی ہے۔اس کولے کر پیغام کو ہر جگہ پہنچا دیں۔
خطبات مس
$2003
128
تشھد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت تلاوت فرمائی
لا إِكْرَاهَ فِي الذِيْنِ۔قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ فَمَنْ يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنْ
بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا۔وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيْمٌ
(سورة البقره :۲۵۷)۔آج کل تمام مغربی دنیا اکٹھی ہو کر عالم اسلام پر یہ الزام لگا رہی ہے کہ اسلام تشدد کا مذ ہب
ہے اور اس بنیادی تشدد کی تعلیم کی وجہ سے مسلمانوں میں جہادی تنظیمیں قائم ہیں۔یہ انتہائی جھوٹا اور
گھناؤنا الزام اسلام کی تعلیم پر لگایا جا رہا ہے۔ہر احمدی اس سے بخوبی واقف ہے۔اسلام تو ا
من، پیار، محبت اور بھائی چارے کی تعلیم دینے والا مذہب ہے اور جتنی انسانیت کے حقوق کا پاس
اسلامی تعلیمات میں ملتا ہے اس کی مثال، اس کی نظیر اور کسی تعلیم میں نہیں ہے۔لیکن یہ بھی ساتھ میں ،
بدقسمتی ، کہوں گا کہ بعض تشدد پسند گروہوں نے جن کا اسلامی تعلیم سے دور کا بھی واسطہ نہیں اپنی انا کی
تسکین کے لئے ، اپنی ذات کو ابھار کر دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے اسلام کی تعلیم کو اس طرح
جہادی تنظیموں کے تصور کے ساتھ منسلک کر کے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے جس کی وجہ سے اسلام کی
جو خو بصورت تعلیم تھی اس کا ایک بڑا بھیانک تصور قائم ہو جاتا ہے۔اور یہ کوئی اسلام کی خدمت نہیں
ہے بلکہ اسلام کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔ابھی جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعا
لی فرماتا ہے۔ترجمہ یہ ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں۔یقین ہدایت گمراہی سے کھل کر نمایاں ہو چکی۔پس جو کوئی شیطان کا انکار کرے اور اللہ پر ایمان لائے تو یقینا اس نے ایک ایسے مضبوط کڑے کو پکڑ لیا
جس کا ٹو نا ممکن نہیں۔اور اللہ بہت سنے والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔
خطبات مسرور
129
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس کی تفسیر میں بیان فرماتے ہیں:
$2003
یہ عجیب بات ہے کہ اسلام پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ وہ جبر سے دین پھیلانے کی تعلیم
دیتا ہے حالانکہ اسلام اگر ایک طرف جہاد کے لئے مسلمانوں کو تیار کرتا ہے جیسا کہ اس سورۃ میں وہ
فرما چکا ہے کہ قَاتِلُوْا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقْتِلُوْنَكُمْ (بقرہ: ۱۹۱ ) عنی تم اللہ کی راہ میں ،
ان لوگوں سے جنگ کرو، جو تم سے جنگ کرتے ہیں۔تو دوسری طرف وہ یہ بھی فرماتا ہے کہ
لَا إِكْرَاهَ فِي الدّین یعنی جنگ کا جو حکم تمہیں دیا گیا ہے، اس سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ لوگوں کو
مسلمان بنانے کے لئے جبر کرنا جائز ہو گیا ہے، بلکہ جنگ کا یہ حکم محض دشمن کے شر سے بچنے اور اس
کے مفاسد کو دور کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔اگر اسلام میں جبر جائز ہوتا تو یہ کس طرح ہوسکتا تھا کہ
قرآن کریم ایک طرف تو مسلمانوں کو لڑائی کا حکم دیتا اور دوسری طرف اسی سورۃ میں یہ فرما دیتا کہ دین
کے لئے جبر نہ کرو۔کیا اس کا واضح الفاظ میں یہ مطلب نہیں کہ اسلام دین کے معاملے میں دوسروں پر
جبر کرنا کسی صورت میں بھی جائز قرار نہیں دیتا۔پس یہ آیت دین کے معاملے میں ہر قسم کے جبر کو نہ
صرف ناجائز قرار دیتی ہے بلکہ جس مقام پر یہ آیت واقع ہے، اس سے بھی صاف ظاہر ہوتا ہے کہ
اسلام جبر کے بالکل خلاف ہے۔پس عیسائی مستشرقین کا یہ اعتراض بالکل غلط ہے کہ اسلام تلوار کے
ذریعہ غیر مذاہب والوں کو اسلام میں داخل کرنے کا حکم دیتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اسلام ہی وہ سب
سے پہلا مذہب ہے جس نے دنیا کے سامنے یہ تعلیم پیش کی کہ مذہب کے معاملے میں ہر شخص کو
آزادی حاصل ہے اور دین کے بارے میں
کسی پر کوئی جبر نہیں۔“
(تفسیر کبیر۔جلد دوم صفحه ٥٨٥ تا ٥٨٦)
حضرت ظریفت اسبیع الاول
رضی اللہ عنہ اس کی تشریح میں فرماتے ہیں۔خلیفۃ
لا إِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ ایک انبیاء کی راہ ہوتی ہے، ایک بادشاہوں کی۔انبیاء کا یہ
قاعدہ نہیں ہوتا کہ وہ ظلم وجو رو تعدی سے کام لیں۔ہاں بادشاہ جبر و اکراہ سے کام لیتے ہیں۔پولیس
اُس وقت گرفت کر سکتی ہے جب کوئی گناہ کا ارتکاب کر دے مگر مذہب گناہ کے ارادے کو بھی
روکتا ہے۔پس جب مذہب کی حکومت کو آدمی مان لیتا ہے تو پولیس کی حکومت اس کی پر ہیز گاری کے
لئے ضروری نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جبر وا کراہ کا تعلق مذہب سے نہیں۔پس کسی کو جبر سے
130
$2003
خطبات مسرور
مت داخل کرو کیونکہ جو دل سے مومن نہیں ہوا وہ ضرور منافق ہے۔شریعت نے منافق اور کافر کو ایک
ہی رستی میں جکڑا ہے۔غلطی سے ایسی کہانیاں مشہور ہو گئی ہیں کہ اسلام بزور شمشیر پھیلا یا گیا ہے“۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ عالمگیر کو بھی الزام دیتے ہیں کہ وہ ظالم تھا اور بالجبر مسلمان کرتا
(تھا)۔یہ کیسی بیہودہ بات ہے۔اس کی فوج کے سپہ سالار ایک ہندو تھے۔بڑا حصہ اس کی عمر کا اپنے
بھائیوں سے لڑتے گزرا۔اس کی موت بھی تاناشاہ کے مقابل میں ہوئی۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ
اسلام بادشاہوں کے افعال کا ذمہ دار نہیں ہے۔مسلمانوں نے یہی غلطی کی کہ معترضین کے مفتریات
کو تسلیم کر لیا حالانکہ اسلام دلی محبت و اخلاق سے حق بات ماننے کا نام ہے۔اسی لئے اسلام میں جبر
نہیں۔حقائق الفرقان جلد اول صفحه (۳۹۱
حضرت خلیقہ البیع الاول مزید فرماتے ہیں:
ہمیں کتاب مغازی میں (خواہ کیسی ہی نا قابل وثوق کیوں نہ ہوں ) کوئی ایک بھی مثال
نظر نہیں آتی کہ آنحضرت ﷺ نے کسی شخص کسی خاندان کسی قبیلے کو بزور شمشیر واجبار مسلمان کیا
ہو۔سرولیم میور صاحب کا فقرہ کیسا صاف صاف بتاتا ہے کہ شہر مدینہ کے ہزاروں مسلمانوں میں سے
کوئی ایک شخص بھی بزور و اکراہ اسلام میں داخل نہیں کیا گیا اور مکہ میں بھی آنحضرت ﷺ کا یہی رویہ
الله
اور سلوک رہا بلکہ ان سلاطین عظام ( محمود غزنوی، سلطان صلاح الدین ، اور نگ زیب) کی محققانہ
اور صحیح تواریخ میں کوئی ایک بھی مثال نہیں ملتی کہ کسی شخص کو انہوں نے بالجبر مسلمان کیا ہو۔ہاں ہم ان
کے وقت میں غیر قوموں کو بڑے بڑے عہدوں اور مناصب پر ممتاز وسرفراز پاتے ہیں۔پس کیسا بڑا
ثبوت ہے کہ اہل اسلام نے قطع نظر مقاصد ملکی کے اشاعت اسلام کے لئے کبھی تلوار نہیں اٹھائی“۔پھر فرمایا : ” قوانین اسلام کے موافق ہر قسم کی آزادی مذہبی اور مذہب والوں کو بخشی گئی جو
سلطنت اسلام کی مطیع ومحکوم تھے۔لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ دین میں کوئی اجبار نہیں۔یہ آیت کھلی دلیل
66
اس امر کی ہے کہ اسلام میں اور اہل مذاہب کو آزادی بخشنے اور ان کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم ہے“۔(فصل الخطاب - جلد اول صفحه (۹۹،۹۸
خطبات مسرور
131
$2003
پس آج جماعت احمدیہ کا یہ کام ہے کہ ایک مہم کی صورت میں دنیا کے
سامنے اسلام کی امن اور آشتی کی جوحسین اور خوبصورت تعلیم ہے وہ پیش
کریں۔اور دنیا کے سامنے کھولیں کہ اسلام تو انصاف اور امن کی تعلیم کا علمبر دار ہے۔جس کی
مثال آج کے چودہ سو سال پہلے کے واقعات میں ملتی ہے۔وہ واقعہ جب بنو نضیر مدینہ سے جلا وطن
کئے گئے تو ان میں سے وہ لوگ بھی تھے جو انصار کی اولاد تھے۔انصار نے ان کو روک لینا چاہا مگر آنحضر
صلى الله
ت نے اس تعلیم کے ماتحت کہ دین کے معاملہ میں کوئی جبر نہیں ان کو اس سے منع فرمایا۔اور یہ
انصار کی اولاد اس طرح یہودیوں کے پاس تھی کہ زمانہ جاہلیت میں جب کسی کے نرینہ اولاد یا لڑکا
نہیں ہوتا تھا تو وہ منت مانا کرتے تھے کہ اگر میرا لڑکا ہوگا تو میں اسے یہودی بنادوں گا۔تو اس طرح
لڑکے کی پیدائش پر اپنے بچے یہودیوں کے سپرد کر دیا کرتے تھے۔تو یہ ہے اسلام کی خوبصورت تعلیم
کہ تم اپنے لخت جگر کو بھی جب ایک دفعہ کسی کو دے دیتے ہو اور جب وہ اسے اپنے مذہب پر قائم کر
لیتا ہے تو پھر ز بر دستی اس کو بھی واپس نہیں لے سکتے۔پھر ایک ایسی مثال جو دنیا میں کہیں نظر نہیں آئے گی کہ صلح حدیبیہ کے وقت کیا ہوا۔جب
قریش کی سخت اور کڑی شرطوں پر مسلمان اپنی ذلت محسوس کرنے لگے اور بعض نے ان شرطوں کو نہ
ماننے کا اظہار بھی کیا۔لیکن آنحضرت ﷺ نے جو اس کامل یقین پر قائم تھے کہ فتح انشاء اللہ مسلمانوں
کی ہے۔اور یہ اس سمیع و علیم خدا کا وعدہ ہے کہ فتح یقینا اے محمد سے تیری ہے۔اللہ تعالیٰ نے تیری
دعاؤں کو سنا ہے اور ان کی قبولیت کا وقت قریب آرہا ہے ان تمام شرائط کو قبول کیا اور صحابہ کو بھی یتعلیم
دی کہ اسلام کی فتح جنگوں سے نہیں بلکہ صلح صفائی اور خدا تعالیٰ کے احکامات پر عمل کرنے سے ہوگی۔اس
زمانہ میں بھی اب انشاء اللہ اس طرح ہوگا لیکن یہ بات مسلمانوں کو بھی جھنی چاہئے کہ
اسلام کی فتح تو ضرور ہوگی لیکن زور بازو سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کے احکامات پر عمل
کرنے سے ہوگی ، جیسا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم گمراہی کو چھوڑ کر ایمان لائے ہو
تو گویا تم نے ایک مضبوط کڑے کو پکڑ لیا ہے جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں لیکن صرف منہ سے کہہ دینا کہ ہم
ایمان لے آئے کافی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور آنحضرت ﷺ کے حکموں کو مضبوط کڑے کی
132
$2003
خطبات مسرور
طرح پکڑو گے تو کامیاب ہوگے اور آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق اس زمانہ میں مسیح موعود
ہی وہ مضبوط کڑا ہے جو احکام الہی کی صحیح تشریح کرتا ہے۔اور آنحضرت ﷺ کی تعلیم کو جس طرح پیش
کرتا ہے وہ صحیح تعلیم ہے۔تو اگر اس پر عمل کرو گے تو تم کامیاب ہو جاؤ گے۔ایک مدت سے مسلمان اپنی زبوں حالی کی وجہ سے بڑے پریشان رہے اور یہ انتظار کرتے
رہے کہ مسیح اور مہدی جلد ظاہر ہوتا کہ ہم اس کے ساتھ چمٹ کر اسلام کی ترقی کے نظارے دیکھیں اور
اسلام کا دردر کھنے والے دعائیں بھی کر رہے تھے لیکن جب اس موعود کا ظہور ہوا تو کیا ہوا، ایک بہت
بڑی تعداد انکاری ہو گئی صرف اس لئے کہ وہ امن و آشتی اور صلح کا پیغام لے کر آیا تھا۔پھر اس آیت کی مزید تشریح کرتے ہوئے حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ :
اقرار اور ایمان سے اس آیت میں یہی مراد ہے کہ وہ شیطان کی باتوں کو ر ڈ کرتا اور خدا
تعالیٰ کی باتوں کو مانتا ہے۔ایسے شخص کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ
بِالْعُرْوَةِ الْوُ تقی۔عروہ کے معنے دستے کے بھی ہوتے ہیں جس سے کسی چیز کو پکڑا جاتا ہے اور عروہ
اس چیز کو بھی کہتے ہیں جس پر اعتبار کیا جائے اور عروہ کے معنے ایسی چیز کے بھی ہوتے ہیں جس کی
طرف انسان ضرورت کے وقت رجوع کرے، اور عروہ اس چیز کو بھی کہتے ہیں جو ہمیشہ قائم رہے اور
کبھی ضائع نہ ہو۔اور عروہ بہترین مال کو بھی کہتے ہیں۔فرمایا : اگر عروہ کے معنے دستے کے لئے جائیں تو اس آیت کا یہ مطلب ہوگا کہ دین کو خدا
تعالیٰ نے ایک ایسی لطیف چیز قرار دیا ہے جو کسی برتن میں پڑی ہوئی ہو اور محفوظ ہو اور انسان نے اس
برتن کا دستہ پکڑ کر اسے اپنے قبضہ میں کر لیا ہو۔پھر عروہ کہہ کر اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ دین ایک ایسی چیز ہے جس کا انسان سہارا
لے لیتا ہے تا کہ اسے گرنے کا ڈر نہ رہے، جیسے سیڑھیوں پر چڑھنے کے لئے انسان کو رستہ کی ضرورت
پڑتی ہے اور وہ اسے پکڑ لیتا ہے۔اسی طرح دین بھی اس رشتہ کی طرح ایک سہارا ہے، اسے مضبوط پکڑ
لینے سے گرنے کا ڈر نہیں رہتا۔پھر فرماتے ہیں کہ عروہ کہہ کر یہ بھی بتایا کہ اگر انسان اسے مضبوطی سے پکڑلے تو وہ ہر
$2003
133
خطبات مسرور
مصیبت کے وقت اس کے کام آتا ہے۔پھر عروہ میں اس طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ صرف دین ہی انسان کے کام آنے والی چیز
ہے، اس جہان میں بھی اور اگلے جہان میں بھی۔باقی تمام تعلقات عارضی ہوتے ہیں اور مصیبت
کے آنے پر ایک ایک کر کے کٹ جاتے ہیں۔بے شک انسان اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی اپنا
بہترین رفیق قرار دیتا ہے لیکن بسا اوقات ان سے کمزوری یا بے وفائی ظاہر ہو جاتی ہے اور اسے معلوم
ہو جاتا ہے کہ حقیقی تعلقات وہی ہیں جن کی بنیادیں دین اور مذہب پر استوار کی جائیں اور انہی میں
برکت ہوتی ہے۔“
(تفسیر کبیر جلد دوم صفحه ٥٨٨)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام مسلمانوں
کو مخاطب ہو کر فرماتے ہیں:
جس کام کے لئے آپ لوگوں کے عقیدوں کے موافق مسیح ابن مریم آسمان سے آئے گا
یعنی یہ کہ مہدی سے مل کر لوگوں کو جبر مسلمان کرنے کے لئے جنگ کرے گا یہ ایک ایسا عقیدہ ہے جو
اسلام کو بدنام کرتا ہے۔قرآن شریف میں کہاں لکھا ہے کہ مذہب کے لئے جبر درست ہے۔بلکہ اللہ
تعالیٰ تو قرآن شریف میں فرماتا ہے ﴿لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ یعنی دین میں جبر نہیں ہے۔پھر مسیح
ابن مریم کو جبر کا اختیار کیونکر دیا جائے گا یہاں تک کہ بجز اسلام یا قتل کے جزیہ بھی قبول نہ کرے گا۔یہ
تعلیم قرآن شریف کے کس مقام ، اور کس سیپارہ اور کس سورہ میں ہے۔سارا قرآن بار بار کہہ رہا ہے
کہ دین میں جبر نہیں اور صاف طور پر ظاہر کر رہا ہے کہ جن لوگوں سے آنحضرت ﷺ کے وقت
لڑائیاں کی گئی تھیں وہ لڑائیاں دین کو جبر شائع کرنے کے لئے نہیں تھیں بلکہ یا تو بطور سزا تھیں یعنی
ان لوگوں کو سزا دینا منظور تھا جنہوں نے ایک گروہ کثیر مسلمانوں
کو قتل کر دیا اور بعض کو وطن سے نکال
دیا تھا اور نہایت سخت ظلم کیا تھا جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿أَذِنَ لِلَّذِيْنَ يُقَاتَلُوْنَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوْا
وَإِنَّ اللهَ عَلى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ - یعنی ان مسلمانوں کو جن سے کفار جنگ کر رہے ہیں بسبب
مظلوم ہونے کے مقابلہ کرنے کی اجازت دی گئی اور خدا قادر ہے کہ جو ان کی مدد کرے۔اور یادہ
لڑائیاں ہیں جو بطور مدافعت تھیں یعنی جو لوگ اسلام کے نابود کرنے کے لئے پیش قدمی کرتے تھے یا
اپنے ملک میں اسلام کو شائع ہونے سے جبر ارو کتے تھے ان سے بطور حفاظت خود اختیاری یا ملک میں
$2003
134
خطبات مسرور
آزادی پیدا کرنے کے لئے لڑائی کی جاتی تھی۔بجز ان تین صورتوں کے آنحضرت ﷺ اور آپ کے
مقدس خلیفوں نے کوئی لڑائی نہیں کی بلکہ اسلام نے غیر قوموں کے ظلم کی اس قدر برداشت کی ہے جو
اس کی دوسری قوموں میں نظیر نہیں ملتی۔پھر یہ عیسی مسح اور مہدی صاحب کیسے ہوں گے جو آتے ہی لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دیں
گے یہاں تک کہ کسی اہل کتاب سے بھی جزیہ قبول نہیں کریں گے اور آیت حَتَّى يُعْطُوْا الْجِزْيَةَ
عَنْ يَّدِ وَهُمْ صَغِرُوْنَ کو بھی منسوخ کر دیں گے۔یہ دین اسلام کے کیسے حامی ہوں گے کہ آتے
ہی قرآن کریم کی ان آیتوں کو بھی منسوخ کر دیں گے جو آنحضرت مے کے وقت میں بھی منسوخ نہیں
ہوئیں اور اس قد را نقلاب سے پھر بھی ختم نبوت میں حرج نہیں آئے گا۔اس زمانہ میں جو تیرہ سو برس
عہد نبوت کو گزر گئے اور خود اسلام اندرونی طور پر تہتر فرقوں پر پھیل گیا۔بچے مسیح کا یہ کام ہونا چاہئے کہ
وہ دلائل کے ساتھ دلوں پر فتح پاوے، نہ تلوار کے ساتھ۔اور صلیبی عقیدہ کو واقعی اور سچے ثبوت کے
ساتھ توڑ دے، نہ یہ کہ ان صلیبوں کو تو ڑتا پھرے جو چاندی یا سونے یا پیتل یا لکڑی سے بنائی جاتی
ہیں۔اگر تم جبر کرو گے تو تمہارا جبر اس بات پر کافی دلیل ہے کہ تمہارے پاس اپنی سچائی پر کوئی دلیل
نہیں۔ہر یگ نادان اور ظالم طبع جب دلیل سے عاجز آ جاتا ہے تو پھر تلوار یا بندوق کی طرف ہاتھ لمبا
کرتا ہے مگر ایسا مذہب ہرگز ہرگز خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوسکتا جو صرف تلوار کے سہارے سے
پھیل سکتا ہے نہ کسی اور طریق سے۔اگر تم ایسے جہاد سے باز نہیں آ سکتے اور اس پر غصہ میں آکر
راستبازوں
کا نام بھی دجال اور ملحد رکھتے ہو تو ہم ان دو فقروں پر اس تقریر کو ختم کرتے ہیں فل
يأَيُّهَا الْكَفِرُوْنَ لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ -
-(تفسیر حضرت مسیح موعود عليه السلام جلد ۱ صفحه ٧٤٧-٧٤٨
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ جو کچھ کرتا ہے وہ تعلیم اور تربیت کے لئے کرتا ہے چونکہ شوکت کا زمانہ دیر تک
رہتا ہے اور اسلام کی قوت اور شوکت صدیوں تک رہی اور اس کے فتوحات دُور دراز تک پہنچے اس
لئے بعض احمقوں نے سمجھ لیا کہ اسلام جبر سے پھیلایا گیا۔حالانکہ اسلام کی تعلیم ہے ﴿لا إِكْرَاهَ فِي
الدين۔اس امر کی صداقت کو ظاہر کرنے کے لئے (کہ) اسلام جبر سے نہیں پھیلا اللہ تعالیٰ نے
135
$2003
خطبات مسرور
خاتم الخلفا کو پیدا کیا اور اس کا کام یضع الحرب رکھ کر دوسری طرف لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّيْنِ
كله قرار دیا۔یعنی وہ اسلام کا غلبہ ململ ہا لکہ پر حجت اور براہین سے قائم کرے گا اور جنگ وجدال کو
اٹھا دے گا۔وہ لوگ سخت غلطی کرتے ہیں جو کسی خونی مہدی اور خونی مسیح کا انتظار کرتے ہیں۔“
(الحكم جلد ٦ ـ نمبر ٢٤ ـ مؤرخه ١٠/ جولائی ۱۹۰۲ء۔صفحه ۳)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ:
مذہبی امور میں آزادی ہونی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ کہ
دین میں کسی قسم کی زبردستی نہیں ہے۔اس
قسم کا فقرہ انجیل میں کہیں بھی نہیں ہے۔لڑائیوں کی اصل جڑ
کیا تھی ، اس کے سمجھنے میں ان لوگوں سے غلطی ہوئی ہے۔اگر لڑائی کا ہی حکم تھا تو تیرہ برس رسول اکرم
کے تو پھر ضائع ہی گئے کہ آپ نے آتے ہی تلوار نہ اٹھائی۔صرف لڑنے والوں کے ساتھ
لڑائیوں کا حکم ہے۔اسلام کا یہ اصول
کبھی نہیں ہوا کہ خود ابتدائے جنگ کرے۔لڑائی کا کیا سبب تھا،
اسے خود خدا نے بتلایا ہے کہ ظلِمُوا۔خدا نے جب دیکھا کہ یہ لوگ مظلوم ہیں تو اب اجازت دیتا
ہے کہ تم بھی لڑو۔یہ نہیں حکم دیا کہ اب وقت تلوار کا ہے، تم زبردستی تلوار کے ذریعہ لوگوں کو مسلمان کرو
بلکہ یہ کہا ہے کہ تم مظلوم ہو۔اب مقابلہ کرو۔مظلوم کو تو ہر ایک قانون اجازت دیتا ہے کہ حفظ جان
کے واسطے مقابلہ کرے۔66
(البدر جلد ۲ نمبر ۱ - ۲- مورخه ۲۳ / جنوری ۱۹۰۳ء)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں:
نواب صدیق حسن خان کا یہ خیال صحیح نہیں تھا کہ مہدی کے زمانے میں جبر کر کے لوگوں کو
مسلمان کیا جائے گا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ لاَ إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقره: 257) یعنی دین
اسلام میں جبر نہیں ہے ہاں عیسائی لوگ ایک زمانے میں جبر الوگوں کو عیسائی بناتے تھے مگر اسلام جب
سے ظاہر ہوا، وہ جبر کے مخالف ہے۔جبر اُن لوگوں کا کام ہے جن کے پاس آسمانی نشان نہیں مگر اسلام
تو آسمانی نشانوں کا سمندر ہے۔کسی نبی سے اس قدر مجزات ظاہر نہیں ہوئے جس قدر ہمارے نبی صلی
اللہ علیہ وسلم سے۔کیونکہ پہلے نبیوں کے معجزات ان کے مرنے کے ساتھ ہی مر گئے مگر ہمارے نبی
علم کے معجزات اب تک ظہور میں آرہے ہیں اور قیامت تک ظاہر ہوتے رہیں گے۔جو کچھ میری
$2003
136
خطبات مسرور
تائید میں ظاہر ہوتا ہے دراصل وہ سب آنحضرت ﷺ کے معجزات ہیں۔مگر کہاں ہیں وہ پادری اور
یہودی یا اور قو میں، جو ان نشانوں کے مقابل پر نشان دکھلا سکتے ہیں۔ہرگز نہیں ! ہرگز نہیں !! ہرگز
نہیں !!! اگر چہ کوشش کرتے کرتے مر بھی جائیں تب بھی ایک نشان بھی دکھلا نہیں سکتے کیونکہ ان کے
مصنوعی خدا ہیں۔بچے خدا کے وہ پیر نہیں ہیں۔اسلام معجزات کا سمندر ہے۔اس نے کبھی جبر نہیں کیا
اور نہ اس کو جبر کی کچھ ضرورت ہے۔“
تتمه حقيقة الوحى -٣٥ - ٣٦ روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ٤٦٩،٤٦٨)
پھر آپ فرماتے ہیں:
یہ جہالت اور سخت نادانی ہے کہ اس زمانے کے نیم ملا فی الفور کہہ دیتے ہیں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے جبراً مسلمان کرنے کے لئے تلوار اٹھائی تھی اور انہی شبہات میں ناسمجھ پادری
گرفتار ہیں مگر اس سے زیادہ کوئی جھوٹی بات نہیں ہوگی کہ یہ جبر اور تعدی کا الزام اس دین پر لگایا
جائے جس کی پہلی ہدایت یہی ہے کہ لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقره: ۲۵۷) یعنی دین میں جبر
نہیں چاہیے بلکہ ہمارے نبی ﷺ اور آپ کے بزرگ صحابہ کی لڑائیاں یا تو اس لئے تھیں کہ کفار کے
حملے سے اپنے تئیں بچایا جائے۔اور یا اس لئے تھیں کہ امن قائم کیا جائے۔اور جولوگ تلوار سے دین
کو روکنا چاہتے ہیں، ان کو تلوار سے پیچھے ہٹایا جائے۔“
آپ فرماتے ہیں کہ :-
ترياق القلوب رب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه ۱۵۸
تمام سچے مسلمان جو دنیا میں گزرے کبھی ان
کا یہ عقیدہ نہیں ہوا کہ اسلام کو تلوار سے
پھیلانا چاہئے بلکہ ہمیشہ اسلام اپنی ذاتی خوبیوں کی وجہ سے دنیا میں پھیلا ہے۔پس جولوگ مسلمان
کہلا کر صرف یہی بات جانتے ہیں کہ اسلام کو تلوار سے پھیلانا چاہئے ، وہ اسلام کی ذاتی خوبیوں کے
معترف نہیں ہیں اور ان کی کارروائی درندوں کی کارروائی سے مشابہ ہے۔“
66
(ترياق القلوب روحانی خزائن جلد ١٥ – حاشیه صفحه ١٦٧)
پس آج ہر احمدی کا یہ فرض بنتا ہے کہ اسلام کی جو تصویر، جو تعلیم حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے کھینچی ہے اور دی ہے اس کو لے کر اسلام کے امن اور آشتی صلح اور صفائی کے پیغام کو ہر جگہ
$2003
137
خطبات مسرور
پہنچادیں اور دنیا میں یہ منادی کریں کہ اسلام تلوار سے نہیں بلکہ اپنی حسین تعلیم سے دنیا میں پھیلا ہے۔اور اپنوں کو جو آنحضرت ﷺ کی طرف اپنے آپ کو منسوب کر رہے ہیں، یہ پیغام دیں کہ تم کس غلط
راستے پر چل رہے ہو۔ان
کو سمجھا ئیں، ان کے لئے دعائیں کریں کیونکہ یہ لوگ بھی انهُمْ لَا
يَعْلَمُون کے زمرے میں ہیں۔دنیا کو باور کرانے کی ضرورت ہے کہ اسلام کی ترقی آپ ﷺ کے
زمانے میں بھی اس فانی فی اللہ کی دعاؤں کا نتیجہ تھی اور اس زمانہ میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے
عاشق صادق اور غلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں اور اسلام کے صحیح تصور کو دنیا کے سامنے
پیش کرنے کی نتیجہ میں ہوگی۔انشاء اللہ