واقفین نو کی تربیت کے متعلق متفرق ہدایات

خطبات مس
$2003
139
10
آئندہ زمانے میں مبلغین کی بہت بڑی تعداد کی ضرورت ہے
۲۷ / جون ۲۰۰۳ء مطابق ۲۷ /احسان ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
واقفین ٹو بچوں کی تربیت کے متعلق متفرق ہدایات
غلط تصور جہاد اور اس کے بھیانک نقصانات
بچوں کو وقف کرنے کی بابرکت تحریک اور اس کے نیک ثمرات۔۔۔جماعت احمدیہ کا علمی اور قلمی جہاد
وہ ہی لوگ کامیاب ہوں گے جن میں خلافت اور نظام قائم ہے
واقعین نو کی تربیت اور پرورش کے لئے اہم امور مثلا وفا، پنج وقتہ نماز کی ادائیگی
کھانے کے آداب، سچ سے محبت اور جھوٹ سے نفرت، قناعت، شگفتہ مزاجی،
بلندی کردار
والدین اپنی تربیت بھی کریں
نظام کا احترام سکھائیں
زندگی وقف کرنا فی زمانہ اس سے بڑی کوئی اور چیز نہیں
ید مبلغین کی ضرورت اور واقفین نو بچوں کے والدین کی ذمہ داری

خطبات مس
$2003
140
تشھد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت تلاوت فرمائی
إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى آدَمَ وَنُوْحًا وَّالَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَلَمِيْنَ۔ذُرِّيَّةٌ
بَعْضُهَا مِنْ بَعْضِ۔وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ إِذْ قَالَتِ امْرَأَتُ عِمْرَنَ رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ
مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنّى إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۔(سورة آل عمران (٣٥٣٤)
گزشتہ خطبہ میں میں نے اسلام کی طرف ایک غلط قسم کے جہاد کے تصور کو منسوب کرنے کا
ذکر کیا تھا جس نے اسلام کی بہت ہی پیاری محبت سے بھری ہوئی حسین تعلیم کو بعض مفاد پرستوں کے
ذاتی مفاد نے انتہائی خوفناک اور بھیانک شکل میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔اور پھر ڈھٹائی کا یہ
عالم ہے کہ اگر کوئی ان کی اصلاح کی کوشش کرے تو کہتے ہیں کہ یہ اسلام دشمن ہیں اور فلاں کے
ایجنٹ ہیں اور فلاں کے ایجنٹ ہیں۔ان عقل کے اندھوں کو یہ احساس ہی نہیں ہے کہ اس عمل سے
اسلام کو بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو بھی برباد کر رہے ہیں۔ماؤں کی گودوں سے ان کے
بچے چھین رہے ہیں، بہنوں سے ان کے بھائی جدا کر رہے ہیں اور باپوں سے ان کے بڑھاپے کے
سہارے جدا کر کے ان کو دَردر کی ٹھوکریں کھلانے کا باعث بن رہے ہیں۔کیونکہ چھوٹی عمر کے بچوں
اور کم عمر کے نو جوانوں کو پہلے یہ دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہیں، مدرسوں میں داخل
کرتے ہیں۔پھر اللہ کی رضا اور ہمیشہ کی جنتوں کا وارث ہونے کا لالچ دے کر مکمل طور پر برین واش
(Brain Wash) کر کے اپنے مقاصد میں استعمال کیا جاتا ہے ان بچوں کو۔اور جتنے اس قسم کے
لیڈر ہیں کبھی نہیں دیکھیں گے کہ اپنے بچوں کو ایسے کاموں کے لئے بھیجیں۔کچھ خوف خدا نہیں۔

$2003
141
خطبات مسرور
لیکن اس کے مقابل پر ایک اور قسم کا گروہ ہے جو اسلام کی حقیقی اور حسین تعلیم کو دنیا کے
سامنے پیش کرتا ہے۔جو آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق اس زمانہ میں مسیح موعود کی تعلیم پر
عمل کرتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ:
اب چھوڑ دو جہاد کا اے دوستو خیال
دیں کے لئے حرام ہے اب جنگ اور قتال
قتال اور تلوار کے جہاد کو حرام قرار دے کر کہتا ہے کہ اس سے بڑے جہاد کی طرف آؤ اور
اسلام کے محاسن کو دنیا پر ظاہر کرو۔قرآن کریم کے دلائل دنیا کے سامنے پیش کرو۔دلائل سے دنیا کا
منہ بند کرو۔محبت سے اور دلائل سے دنیا کے دل جیتو۔اور یہ صرف منہ کی باتیں نہیں ہیں بلکہ دنیا پر
ثابت کر دیا ہے کہ اس وقت اسلام کی بقا اور ترقی اسی مسیح محمدی کے ساتھ وابستہ ہے جس نے دلائل
سے لوگوں کے دل جیت کر اپنے زیرنگین کیا اور یہ اعلان کیا کہ
’سیف کا کام قلم سے ہے دکھایا ہم نے“
پس آج اس مسیح موعود کو ماننے والی ماؤں اور باپوں نے خلیفہ وقت کی تحریک پر انبیاء اور
ابرار کی سنت پر عمل کرتے ہوئے مسیح موعود کی فوج میں داخل کرنے کے لئے اپنے بچوں کو پیدائش
سے پہلے پیش کیا اور کرتے چلے جا رہے ہیں۔اس بارہ میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع فرماتے ہیں کہ
جیسے حضرت مریم کی والدہ نے یہ التجا کی خدا سے رَبِّ إِنِّی نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا
فَتَقَبَّلْ مِنِّى إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ۔کہ اے میرے رب جو کچھ بھی میرے پیٹ میں
ہے میں تیرے لئے پیش کر رہی ہوں۔مجھے نہیں پتہ کیا چیز ہے۔لڑکی ہے کہ لڑکا ہے۔اچھا ہے یا
برا ہے۔مگر جو کچھ ہے میں تمہیں دے رہی ہوں۔فَتَقَبَّلْ مِنی مجھ سے قبول فرما۔(إِنَّكَ
أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيْمُ تو بہت ہی سننے والا اور جاننے والا ہے۔یہ دعا خدا تعالیٰ کو ایسی پسند
آئی کہ اسے قرآن کریم میں آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کر لیا۔اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کی
دعا اپنی اولاد کے متعلق اور دوسرے انبیاء کی دعائیں اپنی اولاد کے متعلق ، یہ ساری قرآن کریم میں

$2003
142
خطبات مسرور
محفوظ ہیں۔بعض جگہ آپ کو ظاہر طور پر وقف کا مضمون نظر آئے گا اور بعض جگہ نہیں آئے گا جیسا کہ
یہاں آیا محررا کہ اے خدا! میں تیری پناہ میں اس بچے کو وقف کرتی ہوں۔لیکن بسا اوقات آپ
کو یہ دعا نظر آئے گی کہ اے خدا! جو نعمت تو نے مجھے دی ہے، وہ میری اولا د کو بھی دے اور ان میں بھی
انعام جاری فرما۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو چلہ کشی کی تھی وہ بھی اسی مضمون کے تحت
آتی ہے۔آپ چالیس دن یہ گریہ وزاری کرتے رہے دن رات کہ اے خدا! مجھے اولاد دے اور وہ
دے جو تیری غلام ہو جائے ، میری طرف سے ایک تحفہ ہو تیرے حضور، تو یہ ہے سنت انبیاء،سنت
ابرار۔اور اس زمانہ میں اسی سنت پر عمل کرتے ہوئے یہ ہے احمدی ماؤں اور باپوں کا عمل،
خوبصورت عمل، جو اپنے بچوں کو قربان کرنے کے لئے پیش کر رہے ہیں۔جہاد میں حصہ لے رہے
ہیں لیکن علمی اور قلمی جہاد میں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی فوج میں داخل ہو کر۔اور انشاء
اللہ تعالیٰ یہی لوگ فتح یاب ہوں گے جن میں خلافت اور نظام قائم ہے اس کے علاوہ اور کوئی دوسرا
طریق کامیاب ہونے والا نہیں۔جس طرح دکھاوے کی نمازوں میں ہلاکت ہے اسی طرح اس
دکھاوے کے جہاد میں بھی سوائے ہلاکت کے اور کچھ نہیں ملے گا۔لیکن جن ماؤں اور جن باپوں نے
قربانی سے سرشار ہو کر، اس جذبہ سے سرشار ہو کر ، اپنے بچوں کو خدمت اسلام کے لئے پیش کیا ہے
ان پر کچھ ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں کیونکہ کچھ عرصہ بھی اگر توجہ نہ دلائی جائے تو بعض دفعہ والدین
اپنی ذمہ داریوں کو بھول جاتے ہیں اس لئے گو کہ شعبہ وقف کو توجہ دلاتا رہتا ہے لیکن پھر بھی میں نے
محسوس کیا کہ کچھ اس بارہ میں عرض کیا جائے۔اس ضمن میں ایک اہم بات جو ذہن میں رکھنے کی
ضرورت ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ علیہ کے الفاظ میں میں پیش کرتا ہوں۔فرمایا:
اگر ہم ان واقفین نو کی پرورش اور تربیت سے غافل رہے تو خدا کے حضور مجرم ٹھہریں
گے۔اور پھر ہرگز یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اتفاقاً یہ واقعات ہو گئے ہیں اس لئے والدین کو چاہئے کہ ان
بچوں کے اوپر سب سے پہلے خود گہری نظر رکھیں اور اگر خدانخواستہ وہ سمجھتے ہوں کہ بچہ اپنی افتاد طبع کے
لحاظ سے وقف کا اہل نہیں ہے تو ان کو دیانتداری اور تقویٰ کے ساتھ جماعت کو مطلع کرنا چاہئے کہ میں

143
$2003
(خطبه جمعه ۰۱ / فروری ۹۸۹۱ء)
خطبات مسرور
نے تو اپنی صاف نیت سے خدا کے حضور ایک تحفہ پیش کرنا چاہا تھا مگر بدقسمتی سے اس بچے میں یہ یہ
باتیں ہیں اگر ان کے باوجود جماعت اس کے لینے کے لئے تیار ہے تو میں حاضر ہوں ورنہ اس وقف
کو منسوخ کر دیا جائے۔والدین نے تو اپنے بچوں کو قربانی کے لئے پیش کر دیا۔جماعت نے ان
کی صحیح تربیت اور
اٹھان کے لئے پروگرام بھی بنائے ہیں لیکن بچہ نظام جماعت کی تربیت میں تو ہفتہ میں چند گھنٹے ہی
رہتا ہے۔ان چند گھنٹوں میں اس کی تربیت کا حق ادا تو نہیں ہوسکتا اس لئے یہ بہر حال ماں باپ کی
ذمہ داری ہے کہ اس کی تربیت پر توجہ دیں۔اور اس کے ساتھ پیدائش سے پہلے جس خلوص اور دعا کے
ساتھ بچے کو پیش کیا تھا اس دعا کا سلسلہ مستقلاً جاری رکھیں یہاں تک کہ بچہ ایک مفید وجود بن کر نظام
جماعت میں سمویا جائے۔بلکہ اس کے بعد بھی زندگی کی آخری سانس تک ان کے لئے دعا کرتے
رہنا چاہئے کیونکہ بگڑتے پتہ نہیں لگتا اس لئے ہمیشہ انجام بخیر کی اور اس وقف کو آخر تک نبھانے کی
طرف والدین کو بھی دعا کرتے رہنا چاہئے۔چند باتیں جو تربیت کے لئے ضروری ہیں اب میں آگے واقفین نو بچوں کی تربیت کے
لئے جو والدین کو کرنا چاہئے اور یہ ضروری ہے پیش کرتا ہوں۔اس میں سب سے اہم بات وفا کا معاملہ ہے جس کے بغیر کوئی قربانی ، قربانی نہیں کہلا سکتی۔اس بارہ میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے الفاظ میں چند باتیں کہوں گا۔آپ نے والدین کو نصیحت
کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ:
واقفین بچوں کو وفا سکھائیں۔وقف زندگی کا وفا سے بہت گہرا تعلق ہے۔وہ واقف
زندگی جو وفا کے ساتھ آخری سانس تک اپنے وقف کے ساتھ نہیں چمٹتا، وہ الگ ہوتا ہے تو خواہ
جماعت اس کو سزا دے یا نہ دے وہ اپنی روح پر غداری کا داغ لگا لیتا ہے اور یہ بہت بڑا داغ ہے۔اس لئے آپ نے جو فیصلہ کیا ہے اپنے بچوں کو وقف کرنے کا، یہ بہت بڑا فیصلہ ہے۔اس فیصلے کے
نتیجہ میں یا تو یہ بچے عظیم اولیاء بنیں گے یا پھر عام حال سے بھی جاتے رہیں گے اور ان کو شدید نقصان
پہنچنے کا احتمال ہے۔جتنی بلندی ہو، اتنی ہی بلندی سے گرنے کا خطرہ بھی بڑھ جایا کرتا ہے۔اس لئے

$2003
144
خطبات مسرور
بہت احتیاط سے ان کی تربیت کریں اور ان کو وفا کا سبق دیں اور بار بار دیں۔اپنے بچوں کو سطحی
چالا کیوں سے بھی بچائیں۔بعض بچے شوخیاں کرتے ہیں اور چالاکیاں کرتے ہیں اور ان کو عادت پڑ
جاتی ہے۔وہ دین میں بھی پھر ایسی شوخیوں اور چالا کیوں سے کام لیتے رہتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں
بعض دفعہ ان شوخیوں کی تیزی خود ان کے نفس کو ہلاک کر دیتی ہے۔اس لئے وقف کا معاملہ بہت اہم
ہے۔واقفین بچوں کہ یہ سمجھائیں کہ خدا کے ساتھ ایک عہد ہے جو ہم نے تو بڑے خلوص کے ساتھ
کیا ہے لیکن اگر تم اس بات کے متحمل نہیں ہو تو تمہیں اجازت ہے کہ تم واپس چلے جاؤ۔ایک
گیٹ (Gate) اور بھی آئے گا۔جب یہ بچے بلوغت کے قریب پہنچ رہے ہوں گے، اس وقت دوبارہ
جماعت ان سے پوچھے گی کہ وقف میں رہنا چاہتے ہو یا نہیں چاہتے؟۔وقف وہی ہے جس پر آدمی
وفا کے ساتھ تا دم آخر قائم رہتا ہے۔ہر قسم کے زخموں کے باوجود انسان گھٹتا ہوا بھی اسی راہ پر
بڑھتا ہے، واپس نہیں مڑا کرتا“۔(خطبه جمعه ارشاد فرموده ۱۰ / فروی ۱۹۸۹ء)
اس کے علاوہ ایک اور اہم بات اور یہ بھی میرے نزدیک انتہائی اہم باتوں میں سے ایک
ہے بلکہ سب سے اہم بات ہے کہ بچوں کو پانچ وقت نمازوں کی عادت ڈالیں۔کیونکہ جس دین میں
عبادت نہیں وہ دین نہیں۔اس کی عادت بھی بچوں کو ڈالنی چاہئے اور اس کے لئے سب سے بڑا
والدین کا اپنا نمونہ ہے۔اگر خود وہ نمازی ہوں گے تو بچے بھی نمازی بنیں گے۔نہیں تو صرف ان کی
کھو کھی نصیحتوں کا بچوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔حضرت خلیفۃ امسیح الرابع فرماتے ہیں کہ : ” بچپن سے تربیت کی ضرورت پڑتی ہے،
اچانک بچوں میں یہ عادت نہیں پڑا کرتی۔اس کا طریقہ آنحضرت ﷺ نے یہ سمجھایا ہے کہ سات
سال کی عمر سے اس کو ساتھ نماز پڑھانا شروع کریں اور پیار سے ایسا کریں۔کوئی سختی کرنے کی
ضرورت نہیں، کوئی مارنے کی ضرورت نہیں محبت اور پیار سے اس کو پڑھاؤ ،اس کو عادت پڑ جاتی
ہے۔دراصل جو ماں باپ نمازیں پڑھنے والے ہوں ان کے سات سال سے چھوٹی عمر کے بچے بھی
نماز پڑھنے لگ جاتے ہیں۔ہم نے تو گھروں میں دیکھا ہے اپنے نواسوں وغیرہ کو بالکل چھوٹی عمر
کے ڈیڑھ ڈیڑھ، دو دو سال کی عمر کے ساتھ آکے تو نیت کر لیتے ہیں اور نماز کے لئے کھڑے ہو جاتے

$2003
145
خطبات مسرور
ہیں اس لئے کہ ان کو اچھا لگتا ہے دیکھنے میں، خدا کے حضور اٹھنا ، بیٹھنا، جھکنا ان کو پیارا لگتا ہے اور وہ
ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔مگر وہ نماز نہیں، محض ایک نقل ہے جو اچھی نقل ہے۔لیکن جب سات
سال کی عمر تک بچہ پہنچ جائے تو پھر اس کو با قاعدہ نماز کی تربیت دو۔اس کو بتاؤ کہ وضوکرنا ہے،اس
طرح کھڑے ہونا ہے، قیام و قعود، سجدہ وغیرہ سب اس کو سمجھاؤ۔اس کے بعد وہ بچہ اگر دس سال کی عمر
تک، پیار و محبت سے سیکھتا رہے، پھر دس اور بارہ کے درمیان اس پر کچھ پختی بے شک کرو۔کیونکہ وہ
کھلنڈری عمر ایسی ہے کہ اس میں کچھ معمولی سزا ، کچھ سخت الفاظ کہنا یہ ضروری ہوا کرتا ہے بچوں کی
تربیت کے لئے۔تو جب وہ بلوغ کو پہنچ جائے ، بارہ سال کی عمر کو پہنچ جائے پھر اس پر کوئی سختی کی
اجازت نہیں۔پھر اس کا معاملہ اور اللہ کا معاملہ ہے اور جیسا چاہے وہ اس کے ساتھ سلوک فرمائے۔توا
نسانی تربیت کا دائرہ یہ سات سال سے لے کر بلکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے پہلے سے بھی شروع
ہو جاتا ہے، بارہ سال کی یعنی بلوغت کی عمر تک پھیلا ہوا ہے۔اس کے بعد بھی تربیت تو جاری رہتی
ہے مگر وہ اور رنگ ہے۔انسان اپنی اولاد کا ذمہ دار بارہ سال کی یعنی بلوغت کی عمر تک ہے۔بعض چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جو کہنے میں چھوٹی ہیں لیکن اخلاق سنوار نے کے لحاظ سے
انتہائی ضروری ہیں مثلاً کھانا کھانے کے آداب ہیں یہ ضرور سکھانا چاہئے۔اب یہ ایسی بات ہے جو گھر
میں صرف ماں باپ ہی کر سکتے ہیں یا ایسے سکول اور کالجز جہاں ہوٹل ہوں اور بڑی کڑی نگرانی ہو
وہاں یہ آداب بچوں کو سکھائے جاتے ہیں لیکن عموماً ایک بہت بڑی تیسری دنیا کے سکولوں کی تعداد
ایسی ہے جہاں ان باتوں پر اس طرح عمل نہیں ہوتا اس لئے بہر حال یہ ماں باپ کا ہی فرض بنتا ہے۔لیکن یہاں میں ضمناً یہ ذکر کرنا چاہوں گا۔ربوہ کی ایک مثال ہے مدرستہ الحفظ کی جہاں پانچویں کلاس
پاس کرنے کے بعد بچے داخل ہوتے ہیں۔مختلف گھروں سے مختلف خاندانوں سے مختلف ماحول
سے، دیہاتوں سے ، شہروں سے بچے آتے ہیں لیکن وہاں میں نے دیکھا ہے کہ ان کی تربیت ماشاءا
للہ ایسی اچھی ہے اور ان کی ایسی اعلیٰ نگرانی ہوتی ہے اور ان کو ایسے اچھے اخلاق سکھائے گئے ہیں حفظ
قرآن کے ساتھ ساتھ۔اتنے سلجھے ہوئے طریق سے بچے کھانا کھاتے ہیں کہ حیرت ہوتی
ہے۔باوجود مختلف قسم کے بچوں کے ماحول ہے کہ مثلاً یہی ہے کہ بسم اللہ پڑھ کے کھائیں، اپنے

$2003
146
خطبات مسرور
سامنے سے کھائیں، ڈش میں سے سالن اگر اپنی پلیٹ میں ڈالنا ہے تو اتنی مقدار میں ڈالیں جو کھایا
جائے۔دوبارہ ضرورت ہو تو دوبارہ ڈال دیا جائے۔دائیں ہاتھ سے کھانا کھانا ہے، کھانا ختم کرنے
کے بعد کی دعا۔تو یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں تو بہر حال بچپن سے ہی وقف نو بچوں کو تو خصوصاً اور عموماً
ہر ایک کو سکھانی چاہئیں۔تو بہر حال یہ جو مدرستہ الحفظ کی میں نے مثال دی ہے اللہ کرے کہ یہ سلسلہ
جو انہوں نے تربیت کا شروع کیا ہے جاری رہے اور والدین بھی اپنے بچوں کی اسی نہج پر تربیت
کریں۔پھر یہ ہے کہ بعض بچوں
کو بچپن میں عادت ہوتی ہے اور یہ ایسی چھوٹی سی بات ہے کہ بعض
دفعہ والدین اس پر نظر ہی نہیں رکھتے کہ کھانا کھانے کے بعد گندے ہاتھوں کے ساتھ بچے مختلف
چیزوں پر ہاتھ لگا دیتے ہیں اسے بھی ہلکے سے پیار سے سمجھا ئیں۔تو یہ ایسی عادتیں ہیں جو بچپن میں
ختم کی جاسکتی ہیں اور بڑے ہو کر یہ اعلیٰ اخلاق میں شمار ہو جاتی ہیں۔حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ بچوں میں اخلاق حسنہ کی آبیاری کی اہمیت کے بارہ
میں فرماتے ہیں کہ : ہر وقف زندگی بچہ جو وقف نو میں شامل ہے بچپن سے ہی اس کو سچ سے محبت اور
جھوٹ سے نفرت ہونی چاہئے۔اور یہ نفرت اس کو گویا ماں کے دودھ سے ملنی چاہئے۔جس طرح
ریڈی ایشن کسی چیز کے اندر سرایت کرتی ہے، اس طرح پرورش کرنے والی باپ کی بانہوں میں سچائی
اس بچے کے دل میں ڈوبنی چاہئے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ والدین کو پہلے سے بہت بڑھ کر سچا ہونا
پڑے گا۔واقفین نو بچوں کے والدین کو یہ نوٹ کرنے والی بات ہے کہ والدین کو پہلے سے بڑھ کر سچا
ہونا پڑے گا۔ضروری نہیں کہ سب واقفین زندگی کے والدین سچائی کے اس اعلیٰ معیار پر قائم ہوں جو
اعلیٰ درجہ کے مومنوں کے لئے ضروری ہے۔اس لئے اب ان بچوں کی خاطر ان کو اپنی تربیت کی
طرف بھی توجہ کرنی ہوگی۔اور پہلے سے کہیں زیادہ احتیاط کے ساتھ گھر میں گفتگو کا انداز اپنانا ہوگا اور
احتیاط کرنی ہوگی کہ لغو باتوں کے طور پر ، مذاق کے طور پر بھی وہ آئندہ جھوٹ نہیں بولیں گے۔کیونکہ
یہ خدا کی مقدس امانت اب آپ کے گھر میں پل رہی ہے اور اس مقدس امانت کے کچھ تقاضے ہیں
جن کو بہر حال آپ نے پورا کرنا ہے۔اس لئے ایسے گھروں کے ماحول،سچائی کے لحاظ سے نہایت

$2003
147
خطبات مسرور
صاف ستھرے اور پاکیزہ ہو جانے چاہئیں۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ: قناعت کے متعلق میں نے کہا تھا اس کا واقفین سے بڑا گہرا تعلق
ہے۔بچپن ہی سے ان بچوں کو قانع بنانا چاہئے اور حرص و ہوا سے بے رغبتی پیدا کرنی چاہئے۔عقل اور
فہم کے ساتھ اگر والدین شروع سے تربیت کریں تو ایسا ہونا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔غرض دیانت
اور امانت کے اعلیٰ مقام تک ان بچوں
کو پہنچانا ضروری ہے۔علاوہ ازیں بچپن سے ایسے بچوں کے مزاج میں شگفتگی پیدا کرنی چاہئے۔ترش روئی وقف
کے ساتھ پہلو بہ پہلو نہیں چل سکتی۔ترش رو واقفین زندگی ہمیشہ جماعت میں مسائل پیدا کیا کرتے
ہیں اور بعض دفعہ خطرناک فتنے بھی پیدا کر دیا کرتے ہیں۔اس لئے خوش مزاجی اور اس کے ساتھ تمل
یعنی کسی کی بات کو برداشت کرنا یہ دونوں صفات واقفین بچوں میں بہت ضروری ہیں۔اس کے علاوہ واقفین بچوں میں سخت جانی کی عادت ڈالنا، نظام جماعت کی اطاعت کی
بچپن سے عادت ڈالنا، اطفال الاحمدیہ سے وابستہ کرنا، ناصرات سے وابستہ کرنا ، خدام الاحمدیہ سے
وابستہ کرنا بھی بہت ضروری ہے۔(اقتباسات از خطبه جمعه فرموده حضرت خليفة المسيح الرابع رحمه الله مورخه ۱۰/ جنوری
۱۹۸۹ء)
اب یہ ایسی چیزیں ہیں بعض واقفین نو بچے سمجھتے ہیں کہ صرف ہماری علیحدہ کوئی تنظیم ہے جو
جماعت کی باقاعدہ ذیلی تنظیمیں ہیں ان کا حصہ ہیں واقفین نو بچے بھی۔پھر بچپن سے ہی کردار بنانے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔میں
اس لئے حوالے حضور کے بھی ساتھ دے رہا ہوں کہ یہ تحریک ایک بہت بڑی تحریک تھی جو حضور رحمہ اللہ
تعالیٰ نے جاری فرمائی۔اور اس کے فوائد تو اب سامنے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور آئندہ زمانوں میں
انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ کس کثرت سے اور بڑے پیمانہ پر اس کے فوائد نظر آئیں گے۔انشاء اللہ۔فرمایا کہ بچپن میں کردار بنائے جاتے ہیں۔دراصل اگر تاخیر ہو جائے تو بہت محنت کرنی
پڑتی ہے۔محاورہ ہے کہ گرم لوہا ہو تو اس کو موڑ لینا چاہئے۔لیکن یہ بچپن کا لوہا ہے کہ خدا تعالیٰ ایک لمبے
عرصہ تک نرم ہی رکھتا ہے اور اس نرمی کی حالت میں اس پر جو نقوش آپ قائم کر دیتے ہیں وہ دائمی ہو

$2003
148
خطبات مسرور
جایا کرتے ہیں۔اس لئے وقت ہے تربیت کا اور تربیت کے مضمون میں یہ بات یا درکھیں کہ ماں باپ
جتنی چاہیں زبانی تربیت کریں اگر ان کا کردار ان کے قول کے مطابق نہیں تو بچے کمزوری کو لے لیں
گے اور مضبوط پہلو کو چھوڑ دیں گے۔یہاں پھر والدین کے لئے لمحہ فکریہ ہے یہ دو نسلوں کے رابطے
کے وقت ایک ایسا اصول ہے جس کو بھلانے کے نتیجہ میں تو میں بھی ہلاک ہو سکتی ہیں اور یادرکھنے کے
نتیجہ میں ترقی بھی کر سکتی ہیں۔ایک نسل اگلی نسل پر جو اثر چھوڑا کرتی ہے اس میں عموماً یہ اصول کار
فرما ہوتا ہے کہ بچے ماں باپ کی کمزوریوں کو پکڑنے میں تیزی کرتے ہیں اور ان کی باتوں کی طرف کم
توجہ کرتے ہیں۔اگر باتیں عظیم کردار کی ہوں اور بیچ میں سے کمزوری ہو تو بچہ بیچ کی کمزوری کو پکڑے
گا۔اس لئے یا درکھیں کہ بچوں کی تربیت کے لئے آپ کو اپنی تربیت ضروری کرنی ہوگی۔ان بچوں کو
آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بچو تم سچ بولا کر وہ تم نے مبلغ بننا ہے۔تم بددیانتی نہ کیا کرو تم نے مبلغ بننا ہے۔تم
غیبت نہ کیا کرو تم لڑا نہ کرو تم جھگڑا نہ کیا کرو کیونکہ تم وقف ہو اور یہ باتیں کرنے کے بعد فرمایا کہ پھر
ماں باپ ایسا لڑیں، جھگڑیں، پھر ایسی مغلظات بکیں ایک دوسرے کے خلاف ، ایسی بے عزتیاں
کریں کہ وہ کہیں کہ بچے کو تو ہم نے نصیحت کر دی اب ہم اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں، یہ نہیں ہو
سکتا۔جو اُن کی اپنی زندگی ہے وہی بچے کی زندگی ہے۔جو فرضی زندگی انہوں نے بنائی ہوئی ہے کہ یہ
کرو، بچے کو کوڑی کی بھی اس کی پروا نہیں۔ایسے ماں باپ جو جھوٹ بولتے ہیں وہ لاکھ بچوں کو کہیں کہ
جب تم جھوٹ بولتے ہو تو بڑی تکلیف ہوتی ہے، تم خدا کے لئے سچ بولا کرو، سچائی میں زندگی ہے۔بچہ کہتا ہے ٹھیک ہے یہ بات لیکن اندر سے وہ سمجھتا ہے کہ ماں باپ جھوٹے ہیں اور وہ ضرور جھوٹ
بولتا ہے۔اس لئے دو نسلوں کے جوڑ کے وقت یہ اصول کارفرما ہوتا ہے اور اس کو نظر انداز کرنے کے
نتیجہ میں آپس میں خلا پیدا ہو جاتے ہیں۔(اقتباسات از خطبه جمعه فرموده حضرت خليفة المسيح الرابع رحمه الله مورخه ۸ /ستمبر ۱۹۸۹
تو واقفین کو بچوں کے والدین کو اس سے اپنی اہمیت کا اندازہ بھی ہو گیا ہوگا کہ اپنی تربیت
کی طرف کس طرح تربیت دینی چاہئے۔پھر جیسا کہ میں نے ذکر کیا ہے حضور کے الفاظ میں۔اپنے گھر کے ماحول کو ایسا پر سکون اور
ء)

$2003
149
خطبات مسرور
محبت بھرا بنا ئیں کہ بچے فارغ وقت میں گھر سے باہر گزارنے کی بجائے ماں باپ کی صحبت میں
گزارنا پسند کریں۔ایک دوستانہ ماحول ہو۔بچے کھل کر ماں باپ سے سوال بھی کریں اور ادب کے
دائرہ میں رہتے ہوئے ہر قسم کی باتیں کرسکیں۔اس لئے ماں باپ دونوں
کو بہر حال قربانی دینی پڑے
گی۔جو عہد اپنے رب سے والدین نے باندھا ہے اس عہد کو پورا کرنے کے لئے بہر حال والدین
نے بھی قربانی دینی ہے۔اور یہ آپ پہلے بھی سن چکے ہیں اور حضور نے یہی نصیحت فرمائی ہے والدین
کو بھی ہمیں بھی یہی کہتا ہوں۔بعض دفعہ بعض والدین اپنے حقوق تو چھوڑتے نہیں بلکہ ناجائز غصب
کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن زور یہ ہوتا ہے کہ چونکہ ہمارے بچے وقف نو میں ہیں اس لئے ہم
نے اگر کوئی غلطی کر بھی لی ہے تو ہم سے نرمی کا سلوک کیا جائے۔یہ تو نہیں ہوسکتا۔پھر یہ بات واضح کروں کہ کسی بھی قسم کی برائی دل میں تب راہ پاتی ہے جب اس کے اچھے یا
برے ہونے کی تمیز اُٹھ جائے۔بعض دفعہ ظاہر اہر قسم کی نیکی ایک شخص کر رہا ہوتا ہے۔نمازیں بھی پڑھ
رہا ہے، مسجد جارہا ہے ، لوگوں سے اخلاق سے بھی پیش آرہا ہے لیکن نظام جماعت کے کسی فرد سے کسی
وجہ سے ہلکا سا شکوہ بھی پیدا ہو جائے یا اپنی مرضی کا کوئی فیصلہ نہ ہوتو پہلے تو اس عہد یدار کے خلاف دل
میں ایک رنجش پیدا ہوتی ہے۔پھر نظام کے بارہ میں کہیں ہلکا سا کوئی فقرہ کہہ دیا، اس عہد یدار کی وجہ
سے۔پھر گھر میں بچوں کے سامنے بیوی سے یا کسی اور عزیز سے کوئی بات کر لی تو اس طرح اس ماحول
میں بچوں کے ذہنوں سے بھی نظام کا احترام الجھ جاتا ہے۔اس احترام کو قائم کرنے کے لئے بہر حال
بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع کے الفاظ میں یہ نصیحت آپ تک
پہنچاتا ہوں۔بہت ضروری ہے کہ ( واقفین نو کو ) نظام کا احترام سکھایا جائے۔پھر اپنے گھروں میں کبھی
ایسی بات نہیں کرنی چاہئے جس سے نظام جماعت کی تخفیف ہوتی ہو یا کسی عہدیدار کے خلاف شکوہ
ہو۔وہ شکوہ اگر سچا بھی ہے پھر بھی اگر آپ نے اپنے گھر میں کیا تو آپ کے بچے ہمیشہ کے لئے اس
سے زخمی ہو جائیں گے۔آپ تو شکوہ کرنے کے باوجود اپنے ایمان کی حفاظت کر سکتے ہیں لیکن آپ
کے بچے زیادہ گہرا زخم محسوس کریں گے۔یہ ایسا زخم ہوا کرتا ہے کہ جس کو لگتا ہے اس کو کم لگتا ہے،

150
$2003
(خطبه جمعه فرموده ۱۰ / فروری ۱۹۸۹ء)
خطبات مسرور
جو قریب کا دیکھنے والا ہے اُس کو زیادہ لگتا ہے۔اس لئے اکثر وہ لوگ جو نظام جماعت پر تبصرے
کرنے میں بے احتیاطی کرتے ہیں، ان کی اولادوں کو کم و بیش ضرور نقصان پہنچتا ہے۔اور بعض ہمیشہ
کے لئے ضائع ہو جاتی ہیں۔واقفین بچوں کو سمجھانا چاہئے کہ اگر تمہیں کسی سے کوئی شکایت ہے خواہ
تمہاری تو قعات اس کے متعلق کتنی ہی عظیم کیوں نہ ہوں، اس کے نتیجے میں تمہیں اپنے نفس کو ضائع
نہیں کرنا چاہئے۔ان کو سمجھائیں کہ اصل محبت تو خدا اور اس کے دین سے ہے۔کوئی ایسی بات
نہیں کرنی چاہئے جس سے خدائی جماعت کو نقصان پہنچتا ہو۔آپ کو اگر کسی کی ذات سے تکلیف پہنچی
ہے یا نقصان پہنچا ہے تو اس کا ہرگز یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ آپ کو حق ہے کہ اپنے ماحول، اپنے
دوستوں، اپنے بچوں اور اپنی اولاد کے ایمانوں کو بھی آپ زخمی کرنا شروع کر دیں۔اپنے زخم حو صلے
کے ساتھ اپنے تک رکھیں اور اس کے اندمال کے جو ذرائع با قاعدہ خدا تعالیٰ نے مہیا فرمائے ہیں ان
کو اختیار کریں۔پھر ایک عام بات ہے جس کی طرف والدین کو توجہ دینی ہوگی۔وہ ہے اپنے بچوں میں اللہ
تعالیٰ کا خوف پیدا کریں، انہیں متقی بنا ئیں۔اور یہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک والدین خود متقی
نہ ہوں۔یا متقی بنے کی کوشش نہ کریں۔کیونکہ جب تک عمل نہیں کریں گے منہ کی باتوں کا کوئی اثر نہیں
ہوتا۔اگر بچہ دیکھ رہا
ہے کہ میرے ماں باپ اپنے ہمسایوں کے حقوق ادا نہیں کر رہے،اپنے بہن
بھائیوں کے حقوق غصب کر رہے ہیں۔ذرا ذراسی بات پر میاں بیوی میں ، ماں باپ میں ناچاقی اور
جھگڑے شروع ہو رہے ہیں۔تو پھر بچوں کی تربیت اور ان میں تقویٰ پیدا کرنا بہت مشکل ہو جائے
گا۔اس لئے بچوں کی تربیت کی خاطر ہمیں بھی اپنی اصلاح کی بہت ضرورت ہے۔بچوں میں تقویٰ
کس طرح پیدا کیا جائے۔اس سلسلہ میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔واقفین نو بچوں کو بچپن ہی سے متقی بنا ئیں اور ان کے ماحول کو پاک اور صاف رکھیں۔ان کے ساتھ ایسی حرکتیں نہ کریں جن کی وجہ سے ان کے دل دین سے ہٹ کر دنیا کی طرف مائل
ہونے لگ جائیں۔پوری توجہ ان پر اس طرح دیں جس طرح ایک بہت ہی عزیز چیز کو ایک بہت ہی
عظیم مقصد کے لئے تیار کیا جارہا ہو اور اس طرح ان کے دل میں تقویٰ بھر جائیں پھر یہ آپ کی ہاتھ

151
$2003
خطبات مسرور
میں کھیلنے کے بجائے خدا کے ہاتھ میں کھیلنے لگیں اور جس طرح ایک چیز دوسرے کے سپرد کر دی جاتی
ہے تقویٰ ایک ایسی چیز ہے جس کے ذریعہ آپ یہ بچے شروع ہی سے خدا کے سپر د کر سکتے ہیں اور
درمیان کے سارے واسطے، سارے مراحل ہٹ جائیں گے۔رسمی طور پر تحریک جدید سے بھی واسطہ
رہے گا یعنی وکالت وقف نو سے۔اور نظام جماعت سے بھی واسطہ رہے گا۔مگر فی الحقیقت بچپن ہی
سے جو بچے آپ خدا کی گود میں لا ڈالیں خدا ان کو سنبھالتا ہے، خود ہی ان کا انتظام فرماتا ہے، خود ہی
ان کی نگہداشت کرتا ہے جس طرح کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدا نے نگہداشت فرمائی۔آپ
لکھتے ہیں:
ابتدا سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے
گود میں تیری رہا میں مثلِ طفلِ شیر خوار
پس ایک ہی راہ ہے اور صرف ایک راہ ہے کہ ہم اپنے وجود کو اور اپنے واقفین کے وجود کو
خدا کے سپر د کر دیں اور خدا کے ہاتھوں میں کھیلنے لگیں“۔(خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر ۱۹۸۹ء)
پھر بچوں میں یہ احساس بھی پیدا کریں کہ تم واقف زندگی ہو اور فی زمانہ اس سے بڑی کوئی
اور چیز نہیں۔اپنے اندر قناعت پیدا کرو، نیکی کے معاملہ میں ضرور اپنے سے بڑے کو دیکھو اور آگے
بڑھنے کی کوشش کرو۔لیکن دنیاوی دولت یا کسی کی امارت تمہیں متاثر نہ کرے بلکہ اس معاملہ میں اپنے
سے کمتر کو دیکھو اور خوش ہو کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں دین کی خدمت کی توفیق دی ہے۔اور اس دولت سے
مالا مال کیا ہے۔کسی سے کوئی توقع نہ رکھو۔ہر چیز اپنے پیارے خدا سے مانگو۔ایک بڑی تعداد ایسے
واقفین نو بچوں کی ہے جو ما شاء اللہ بلوغت کی عمر کو پہنچ گئے ہیں۔ان کو خود بھی اب ان باتوں کی طرف
توجہ دینی چاہئے۔ضمناًیہ بات بھی کر دوں کہ حضور رحمہ اللہ نے بھی ایک دفعہ اظہار فرمایا تھا کہ واقفین نو بچوں
کی ایک بہت بڑی تعداد جو ہے ان کی تربیت ایسے رنگ میں کرنی چاہئے اور ان کے ذہن میں یہ ڈالنا
چاہئے کہ انہیں مبلغ بننا ہے۔اور آئندہ زمانے میں جو ضرورت پیش آنی ہے مبلغین کی بہت بڑی تعداد
کی ضرورت ہے اس لئے اس نہج پر تربیت کریں کہ بچوں
کو پتہ ہو کہ اکثریت ان کی تبلیغ کے میدان

خطبات مسرور
152
میں جانے والی ہے اور اس لحاظ سے ان کی تربیت ہونی چاہئے۔$2003
اب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کچھ اقتباسات پڑھتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں:
”خدا تعالیٰ کی راہ میں زندگی کا وقف کرنا جو حقیقت اسلام ہے، دو قسم پر ہے۔ایک یہ کہ
خدا تعالیٰ کو ہی اپنا معبود اور مقصود اور محبوب ٹھہرایا جاوے اور اس کی عبادت اور محبت اور خوف اور رجا
میں کوئی دوسرا شریک باقی نہ رہے اور اس کی تقدیس اور تسبیح اور عبادت اور تمام عبودیت کے آداب
اور احکام اور او امر اور حدود اور آسمانی قضاء و قدر کے اُمور بہ دل و جان قبول کئے جائیں۔اور نہایت
نیستی اور تذلیل سے ان سب حکموں اور حدوں اور قانونوں اور تقدیروں
کو با ارادت تامہ سر پر اٹھا لیا
جاوے اور نیز وہ تمام پاک صداقتیں اور پاک معارف جو اُس کی وسیع قدرتوں کی معرفت کا ذریعہ اور
اس کی ملکوت اور سلطنت کے علو مرتبہ کو معلوم کرنے کے لئے ایک واسطہ اور اس کے آلاء اور نعماء کے
پہچاننے کے لئے ایک قومی رہبر ہیں، بخوبی معلوم کر لی جائیں۔دوسری قسم اللہ تعالیٰ کی راہ میں زندگی وقف کرنے کی یہ ہے کہ اس کے بندوں کی خدمت
اور ہمدردی اور چارہ جوئی اور بار برداری اور سچی غمخواری میں اپنی زندگی وقف کر دی جاوے، دوسروں
کو آرام پہنچانے کے لئے دکھ اٹھا ویں اور دوسروں کی راحت کے لئے اپنے پر رنج گوارا کرلیں۔(آئینه کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه۔۔(٦٠)
پھر حضرت اقدس مسیح موعود فرماتے ہیں:
”مسلمان وہ ہے جو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے تمام وجود کو سونپ دیوے یعنی اپنے وجود کو اللہ
تعالیٰ کے لئے اور اس کے ارادوں کی پیروی کے لئے اور اس کی خوشنودی کے حاصل کرنے کے لئے
وقف کر دیوے۔اور پھر نیک کاموں پر خدا تعالیٰ کے لئے قائم ہو جائے۔اور اپنے وجود کی تمام عملی
طاقتیں اس کی راہ میں لگا دیوے۔مطلب یہ ہے کہ اعتقادی اور عملی طور پر محض خدا تعالیٰ کا ہو جاوے۔اعتقادی طور پر اس طرح سے کہ اپنے تمام وجود کو در حقیقت ایک ایسی چیز سمجھ لے جو
خدا تعالیٰ کی شناخت اور اس کی اطاعت اور اس کے عشق اور محبت اور اس کی رضا مندی حاصل کرنے
کے لئے بنائی گئی ہے اور عملی طور پر اس طرح سے کہ خالص اللہ حقیقی نیکیاں جو ہر ایک قوت سے متعلق اور
ہر یک خدا داد توفیق سے وابستہ ہیں بجا لا دے مگر ایسے ذوق وشوق و حضور سے کہ گویا وہ اپنی

خطبات مسرور
153
$2003
فرمانبرداری کے آئینہ میں اپنے معبود حقیقی کے چہرہ کو دیکھ رہا ہے۔(آئینه کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ٥٨٥٧
پھر آپ فرماتے ہیں :
میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اپنی جماعت کو وصیت کروں اور یہ بات پہنچا دوں۔آئندہ
ہر ایک کو اختیار ہے کہ وہ اسے سنے یا نہ سنے کہ اگر کوئی نجات چاہتا ہے اور حیات طیبہ اور ابدی زندگی کا
طلب گار ہے تو وہ اللہ کے لئے اپنی زندگی وقف کرے اور ہر ایک اس کوشش اور فکر میں لگ جاوے کہ وہ
اس درجہ اور مرتبہ کو حاصل کرے کہ کہہ سکے کہ میری زندگی ، میری موت ، میری قربانیاں، میری
نمازیں اللہ ہی کے لئے ہیں اور حضرت ابراہیم کی طرح اس کی روح بول اٹھے ﴿أَسْلَمْتُ لِرَبِّ
الْعَالَمِيْن۔جب تک انسان خدا میں کھویا نہیں جاتا ، خدا میں ہو کر نہیں مرتا وہ نئی زندگی نہیں پاسکتا۔پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو تم دیکھتے ہو کہ خدا کے لئے زندگی کا وقف میں اپنی زندگی کی اصل
اور غرض سمجھتا ہوں۔پھر تم اپنے اندر دیکھو کہ تم میں سے کتنے ہیں جو میرے اس فعل کو اپنے لئے پسند
کرتے اور خدا کے لئے زندگی وقف کرنے کو عزیز رکھتے ہیں۔( الحكم جلد ٤ نمبر ٣١ بتاريخ ٣١/اگست ۱۹۰۰ ء صفحه (٤
پھر آپ نے فرمایا:
نہایت امن کی راہ یہی ہے کہ انسان اپنی غرض کو صاف کرے اور خالصتاً رو بخدا ہو۔اس
کے ساتھ اپنے تعلقات کو صاف کرے اور بڑھائے اور وجہ اللہ کی طرف دوڑے۔وہی اس کا
مقصود اور محبوب ہو اور تقویٰ پر قدم رکھ کر اعمال صالحہ بجالا وے۔پھر سنت اللہ اپنا کام کرے گی۔اس
کی نظر نتائج پر نہ ہو بلکہ نظر تو اسی ایک نقطہ پر ہو، اس حد تک پہنچنے کے لئے اگر یہ شرط ہو کہ وہاں پہنچ کر
سب سے زیادہ سزا ملے گی تب بھی اسی کی طرف جاوے یعنی کوئی ثواب یا عذاب اس کی طرف جانے
کا اصل مقصد نہ ہو، محض خدا تعالیٰ ہی اصل مقصد ہو۔جب وفاداری اور اخلاص کے ساتھ اس کی
طرف آئے گا اور اس کا قرب حاصل ہوگا تو یہ وہ سب کچھ دیکھے گا جو اس کے وہم و گمان میں بھی کبھی
نہ گزرا ہوگا اور کشوف اور خواب تو کچھ چیز ہی نہ ہوں گے۔پس میں تو اس راہ پر چلانا چاہتا ہوں اور
یہی اصل غرض ہے۔(الحكم جلد ۱۰ مورخه ۱۰ / دسمبر ١٩٠٦ ء صفحه (٤)

آج 10 میں سے 10 باقی