مہمان نوازی اور آداب مساجد

$2003
183
13
خطبات مس
سب مہمانوں کو واجب الاحترام جان کر ان کی
مہمان نوازی کا حق ادا کریں
۱۸ جولائی ۲۰۰۳ء مطابق ۱۸روفا ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
مہمان نوازی کے معیار جو اسلامی معاشرہ میں نظر آنے چاہیں
اپنے پڑوسی کی عزت کریں
اپنے مہمان کا احترام کریں
مہمان بھی اگر کوتا ہی دیکھیں تو نرمی سے توجہ دلا دیں۔۔۔ایک دوسرے کا احترام کریں
شکوہ زبان پر نہ لائیں۔۔۔سلام کو رواج دیں
مسکر ا کر ملیں
مسجد کے آداب اور تقدس کا خیال رکھیں

خطبات مس
$2003
184
تشھد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت تلاوت فرمائی
وَالَّذِيْنَ تَبَوَّوُا الدَّارَ وَالْإِيْمَانَ مِنْ قَبْلِهِمْ يُحِبُّوْنَ مَنْ هَاجَرَ إِلَيْهِمْ
وَلَا يَجِدُونَ فِي صُدُوْرِهِمْ حَاجَةً مِمَّا أَوْتُوْا وَيُؤْثِرُوْنَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ
خَصَاصَةٌ۔وَمَنْ يُوْقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأَوْلَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ
(سورة الحشر : ١٠) -
اگلے جمعہ سے انشاء اللہ یو کے کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔گو یہ یوکے کا جلسہ سالانہ
ہے مگر خلیفہ وقت کی یہاں موجودگی کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک سے احمدی بڑے شوق سے اس
میں شمولیت کے لئے آتے ہیں۔جس میں بوڑھے بھی ہوتے ہیں اور بیمار بھی اور اپنی بیماری کے
با وجود تکلیف اٹھا کر جلسہ میں شامل ہوتے ہیں۔پھر مختلف ممالک کے لوگ ہیں، مختلف نسلوں کے
لوگ ہیں، مختلف قوموں کے لوگ ہیں، بالکل مختلف مزاجوں کے جن کا کھانا پینا، رہن سہن بھی مختلف
ہوتا ہے تو اس وجہ سے قدرتی طور پر میز بانوں کو فکر ہوتی ہے کہ ان کی طرف سے کسی قسم کی کمی نہ رہ
جائے کوئی کوتاہی نہ ہو جائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ کئی سالوں سے انگلستان کی جماعت کو
اس مہمان نوازی کی توفیق مل رہی ہے اور اللہ کے فضل سے وہ مہمان نوازی کا حق بھی ادا کر رہے ہیں
اور اب تو ماشاء اللہ اتنے تربیت یافتہ ہو چکے ہیں کہ کارکن بھی میسر آ جاتے ہیں اور کارکن بھی بڑے
ذوق سے بڑے شوق سے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔اور ابھی کچھ مہینہ پہلے ہی آپ لوگوں نے
دیکھا ہوگا کہ حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کی وفات پر ہنگامی طور پر بھی تمام انتظامات کو ان کارکنوں نے خوب
سنبھالا اور مہمان نوازی کی۔لیکن جلسہ کے موقع پر میزبان کو یہ فکر ہوتی ہے کہ اس پر آنے والے

$2003
185
خطبات مسرور
مہمان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مہمان ہیں ان کو حتی المقدور آرام پہنچانے کی کوشش کی جائے۔مرکزی انتظامیہ کو یہ فکر ہوتی ہے کہ مہمانوں کی خدمت بجا لانے والے تمام کارکن کیونکہ
Volunteers ہوتے ہیں اور مختلف مزاج کے ہوتے ہیں تو کسی کارکن سے کسی مہمان کے لئے کوئی
زیادتی کا کلمہ منہ سے نہ نکل جائے، کوئی زیادتی نہ ہو جائے۔اس لئے عموماً یہی روایت چلی آرہی ہے
کہ کارکنوں کو توجہ دلانے کے لئے کہ کس طرح انہوں نے مہمانوں کی خدمت کرنی ہے جلسہ سے ایک
جمعہ پہلے اس بارہ میں کچھ ہدایات دی جاتی ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ہی میز بانوں
کو بھی یہ مدنظر رکھنا
چاہئے کہ کیونکہ یہ سارا عارضی انتظام ہوتا ہے کیونکہ کارکنان بڑی محنت سے خدمت بجالاتے ہیں
لیکن اگر بعض جگہ کہیں کمی یا خامی رہ جائے تو ان کو برداشت کریں۔کارکنان کے لئے میں اب کچھ باتیں پیش کروں گا جس سے یہ احساس ہو کہ اللہ اور اس
کے رسول یہ ہم سے مہمانوں کی خدمت کے بارہ میں ہم سے کیا توقعات رکھتے ہیں۔یہاں ایک
بات کی اور وضاحت کردوں کہ جس طرح تمام کارکنان کے لئے جلسہ میں شامل ہونے والا ہر شخص
مہمان کی حیثیت رکھتا ہے اسی طرح انگلستان کی پوری جماعت کے لئے دوسرے ملکوں سے آنے
والے سب احمدی مہمان کی حیثیت رکھتے ہیں۔پس اگر ایسا کوئی موقعہ پیدا ہو کہ جہاں آپ کو قربانی
دینی پڑے تو غیر ملکیوں کے لئے ، جو باہر سے آنے والے مہمان ہیں، ان کے لئے یہاں کے مقامی
لوگ قربانی دیں۔ایک حدیث پیش کرتا ہوں۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم
کے پاس آیا۔آپ نے اپنی ازواج کی طرف پیغام بھجوایا۔انہوں نے عرض کیا کہ ہمارے پاس
تو پانی کے سوا کچھ نہیں۔اس پر حضور ﷺ نے صحابہ سے فرمایا کہ اس مہمان کے کھانے کا بندوست کون
کرے گا ؟ ایک انصاری نے عرض کیا حضور میں انتظام کرتا ہوں۔چنانچہ وہ اس کے ساتھ گھر گیا اور
اپنی بیوی سے کہا کہ آنحضرت ﷺ کے مہمان کی خاطر مدارات کا انتظام کرو۔بیوی نے جواباً کہا کہ
گھر میں تو صرف بچوں کے کھانے کے لئے ہے۔اس انصاری نے کہا کہ کھانا تیار کرو، پھر چراغ
جلا ؤ اور جب بچوں کے کھانے کا وقت آئے تو ان کو بہلا کر سلا دو۔چنانچہ عورت نے کھانا تیار کیا،
صد

$2003
186
خطبات مسرور
چراغ جلایا اور بچوں کو بھوکا ہی سلا دیا۔پھر چراغ درست کرنے کے بہانے اٹھی اور چراغ بجھا
دیا۔اور پھر دونوں مہمان کے ساتھ بیٹھے بظاہر کھانا کھانے کی آوازیں نکالتے اور چٹخارے لیتے رہے
تا کہ مہمان سمجھے کہ میزبان بھی میرے ساتھ بیٹھا کھانا کھا رہا ہے۔اس طرح مہمان نے پیٹ بھر کر
کھانا کھایا اور وہ خود بھو کے سور ہے۔صبح جب وہ انصاری حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو
آپ نے فرمایا کہ تمہارے رات والے عمل سے تو اللہ تعالیٰ بھی ہنس دیا ہے۔اس پر یہ آیت نازل
ہوئی کہ وہ اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ وہ خودضرورت مند ہوتے ہیں۔اور جو نفس کے
بخل سے بچائے گئے وہی کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔(بخاری، کتاب المناقب قول الله باب و يوثرون على انفسهم۔۔۔۔۔۔۔اب دیکھیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس خاندان کی اتنی بڑی قربانی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے خوش
ہو کر اپنے پیارے نبی ﷺ کو بھی اس کی اطلاع دی۔تو یہ ہیں وہ مہمان نوازی کے معیار جو اسلامی
معاشرہ میں نظر آنے چاہئیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی معاشرہ میں نظر آتے ہیں لیکن کیونکہ
یاد دہانی اور نصیحت کا بھی حکم ہے اس لئے یاددہانی کروائی جاتی ہے۔اب میں چند مزید احادیث کی روشنی میں مہمانوں اور میزبانوں دونوں کو ان کی ذمہ داریوں
کے بارہ میں بتاؤں گا۔حدیث ہے کہ حضرت ابو ہریر کا آنحضرت ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ جو
شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے اور جو شخص اللہ اور یوم
آخرت پر ایمان لاتا ہے چاہئے کہ وہ اپنے پڑوسی کی عزت کرے۔اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان
لاتا ہے وہ اپنے مہمان کا احترام کرے۔(صحیح مسلم کتاب الایمان باب الحث على اكرام۔۔۔۔۔۔۔۔اس میں تین باتیں بتائی گئی ہیں۔پہلی دو تو جلسے پر آنے والے مہمانوں اور میزبانوں
دونوں کے لئے ہیں جبکہ تیسری صرف میزبان کے لئے ہے۔خلاصہ بتا تا ہوں۔فرمایا کہ اچھی بات
کہو یا خاموش رہو۔اب مہمان بھی اگر کہیں کو تا ہی دیکھیں تو نرمی سے توجہ دلا دیں۔کسی قسم کا غصہ
کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اتنے وسیع انتظامات ہوتے ہیں۔تھوڑی بہت کمیاں رہ جاتی ہیں وہ
برداشت کرنا چاہئے اور صرف نظر کرنا چاہئے۔اور غصہ کو دبانے کا بھی ایک ثواب ہے۔اسی طرح

$2003
187
خطبات مسرور
کارکنان بھی اگر مہمان کا غصہ دیکھیں تو انتہائی نرمی سے معذرت کر کے تکلیف دور کرنے کی کوشش
کریں لیکن یا درکھیں کہ مہمان سے سختی سے بات نہیں کرنی۔پھر ہے پڑوسی کی عزت۔یہاں اس ماحول میں چند دنوں کے لئے جو بھی لوگ ، مہمان آ
رہے ہیں، قیام گاہوں میں اکٹھے رہ رہے ہیں۔وہ ایک دوسرے کے پڑوسی بن جاتے ہیں۔تو وسیع
اور عارضی انتظام ہونے کی وجہ سے تمام سہولتیں جیسے کہ میں نے عرض کیا ہے میسر نہیں آسکتیں۔تو کسی
قسم کی اگر اونچ نیچ ہو جائے۔بعض دفعہ اکٹھے جب رہ رہے ہوں تو مثلاً کھانے کے وقت میں ہی یا صبح
کے وقت غسل خانے جانا ہو تھوڑی تعداد میں ٹائلٹس وغیرہ ہوتی ہیں اس وقت بھی یا اور بعض باتیں
ہوتی ہیں ایسی تو اگر اونچ نیچ ہو جائے تو آپس میں مہمان جو ہیں وہ یہاں ایک دوسرے کے پڑوسی کی
حیثیت اختیار کر جاتے ہیں اس لئے ایک دوسرے کا احترام کریں، اور عزت کریں اور اگر کسی سے
کوئی اونچ نیچ ہو بھی جائے تو شکوہ زبان پر نہ لائیں۔اسی طرح جہاں مہمانوں اور کارکنوں کے لئے
بھی ہے کہ مہمانوں سے عزت سے پیش آئیں۔اپنے ساتھی کارکنوں سے بھی عزت اور احترام سے
پیش آئیں۔آپس میں محبت سے سارے کام اور ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔پھر تیسری بات تو بہر حال ہر کارکن پر لازم ہے۔اوپر میں ذکر بھی کر چکا ہوں کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے مہمان ہیں چاہے چھوٹا ہے یا بڑا ہے ،امیر ہے یا غریب ہے،سب سے ایک
طرح یکساں احترام سے پیش آئیں۔ان کی عزت کریں اور ان کی ضرورت کو جس حد تک انتظام
اجازت دیتا ہے پوری کرنے کی کوشش کریں۔اگر نہیں کر سکتے تو اپنے سے بالا افسر تک پہنچائیں لیکن
مہمان کا احترام اور اس سے آرام سے بات کرنا بہر حال ہر وقت پیش نظر رکھنا چاہئے۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول
اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ کونسا اسلام سب سے بہتر ہے۔فرمایا ( ضرورت مندوں کو ) کھانا کھلا ؤ اور ہر
اس شخص کو جسے تم جانتے ہو یا نہیں جانتے سلام کہو۔(صحيح البخارى كتاب الايمان، باب واطعام من (الاسلام
اس حدیث میں ایک حسین معاشرہ کا نقشہ کھینچا گیا ہے کہ کھانا کھلا ؤ۔دوسرے ہر شخص کو
جسے تم جانتے ہو یا نہیں جانتے سلام کرو۔تو جلسہ کے دنوں میں جہاں ایک دینی ماحول ہوگا، دعاؤں

$2003
188
خطبات مسرور
کی طرف توجہ ہوگی ، وہاں سلام کو بھی ہر شخص کو چاہئے کہ مہمان ہو یا میز بان ہو رواج دے۔تو ان تین
دنوں میں محبت اور بھائی چارہ اتنا انشاء اللہ بڑھ جائے گا کہ جس کا اثر بعد تک بھی قائم رہے
گا۔دوسرے اس کا فائدہ کارکنان کے لئے بھی ہے کہ کام کی زیادتی کی وجہ سے، آرام کی کمی کی وجہ
سے بلا وجہ طبیعت میں بعض دفعہ تیزی اور تندی پیدا ہو جاتی ہے تو جب یہ ایک دوسرے کو سلامتی بھیج
رہے ہوں گے تو اس مزاج میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ نرمی آئے گی۔پھر ایک حدیث ہے، حضرت ابوذرغفاری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ
اپنے بھائی کے سامنے تیرا مسکرانا تیرے لئے صدقہ ہے۔تیرا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنا بھی
ایک صدقہ ہے۔اور بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھانا بھی تیرے لئے صدقہ ہے اور کسی نابینا کی راستہ چلنے
میں مدد کرنا تیرے لئے صدقہ ہے اور پتھر، کا شایا ہڈی رستہ سے ہٹا دینا بھی تیرے لئے صدقہ ہے۔اور اپنے ڈول میں سے اپنے بھائی کے ڈول میں کچھ ڈال دینا بھی تیرے لئے صدقہ ہے۔(جامع ترمذی)
عام طور پر ہر احمدی کو اپنے اوپر اس حدیث میں بیان کردہ احکامات اپنے اوپر لاگو کرنے کی
ضرورت ہے جس سے ایک حسین معاشرہ جنم لے لیکن جلسے کے تین دنوں میں تو بہر حال اس طرف
توجہ کی جائے۔کیونکہ اس سے بھی تربیت کے رستے کھلتے ہیں۔پہلے فرمایا کہ مسکراتے رہو۔مسکرانے
سے تمہارا تو کچھ نہیں بگڑایا تمہارا تو کچھ نہیں جاتا۔ایک دوسرے سے ملو تو مسکراتے ہوئے ملو۔اگر کوئی
نجشیں تھیں تو ان تین دنوں میں اپنی مسکراہٹوں سے اسے ختم کردو۔دوسری بات یہ کہ نیکیوں کو
پھیلاؤ، نیکیوں کی تلقین کرو اور بری باتوں سے روکو۔تو یہ جلسہ کی غرض وغایت بھی ہے۔اس لئے جو
جلسہ پر آئے ہیں وہ ادھر اُدھر پھرنے کی بجائے جلسہ کے پروگراموں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں، اس
میں بھر پور حصہ لیں۔پھر خدمت خلق کے کام ہیں۔یہ ضروری نہیں ہیں کہ خدمت خلق پر معمور کارکن
ہی یہ کام کریں۔تمام کارکنان کا فرض ہے کہ کسی کو مدد کی اگر ضرورت ہے، راستہ دکھانے کی ضرورت
ہے تو اس ضرورت کو پورا کریں۔پھر راستہ کی صفائی کا حکم ہے۔جلسہ کے دنوں میں راستوں کی صفائی
کے علاوہ گراؤنڈ میں بھی اور جلسہ گاہ میں بھی بچے اور بڑے گند کر دیتے ہیں تو قطع نظر اس کے کہ کس
کی ڈیوٹی ہے جو بھی گند دیکھے اس کو اٹھا کر جہاں بھی کوڑا پھینکنے کے لئے ڈسٹ بن یا ڈبے وغیرہ

189
$2003
خطبات مسرور
رکھے گئے ہیں ان میں پھینکیں۔اور مہمان بھی اور میزبان بھی دونوں ان چیزوں کا خیال رکھیں۔یعنی
یہ صرف کارکنان یا میز بانوں کا کام نہیں ہے بلکہ جو بھی دیکھے جلسہ میں جو بھی شامل ہونے آیا ہے اگر
گندگی دیکھے تو اس کو صاف کرے۔کوئی ڈبے پڑے ہیں، گلاس پڑے ہیں، کوئی ریپر پڑے ہیں،
کوئی اس قسم کی چیز فوراً اٹھا کر ڈسٹ بن میں ڈالیں۔ابو داؤد کی ایک حدیث ہے حضرت ابو شریح بیان کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ جو
شخص
اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ مہمان کی عزت
کرے۔ایک دن رات تک اس کی خدمت تو اس کا انعام شمار ہوگی جبکہ تین دن تک مہمان نوازی
ہوگی۔اس کے بعد ( کی خدمت ) صدقہ ہے۔اور اس (مہمان) کے لئے یہ مناسب نہیں کہ وہ تین
دن سے زیادہ اس کے ہاں ٹھہرا رہے اور اس کو تکلیف میں ڈالے۔(ابو داؤد كتاب الاطعمة باب ما جاء في الضيافة
یہاں کیونکہ دور دور سے مہمان آتے ہیں اس لئے کوشش ہوتی ہے کہ جتنا رک سکتے ہیں
رکیں۔لیکن پھر بھی یہی کوشش کرنی چاہیئے اگر جماعتی نظام کے تحت آپ ٹھہرے ہوئے ہیں تو جلسے
کے بعد جتنی جلدی واپس جا سکتے ہیں چلے جائیں۔لیکن کارکنان پر بہر حال یہ لازم ہے، جو میز بان
ہیں ، اور ان کا یہ فرض ہے کہ مہمان کی مہمان نوازی اسی طرح خوش خلقی سے کرتے رہیں جب تک
انتظام کے تحت اس مہمان نوازی کا انتظام ہے۔یہ نہیں کہ ادھر جلسہ ختم ہوا اور ادھر ڈیوٹی والے کارکن
غائب۔پتہ نہیں کہاں گئے۔اور انتظامیہ پریشان ہو رہی ہو۔تو جو بھی ڈیوٹی دیں پوری محنت اور
دیانتداری سے دیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق دے۔لیکن یہاں ایک وضاحت کر دوں کہ جو
مہمان آتے ہیں اور اپنے عزیزوں کے ہاں ٹھہرتے ہیں وہاں وہ قرابت داروں کا سلوک ہوگا۔تو
ایسے عزیزوں رشتہ داروں کے پاس جو مہمان ٹھہرے ہیں وہ ان کی مہمان نوازی بہر حال کریں۔صحیح مسلم کی ایک حدیث ہے۔حضرت ابوذر بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے مجھے
ارشاد فرمایا کہ معمولی نیکی کو بھی حقیر نہ سمجھو اگر چہ اپنے بھائی سے خندہ پیشانی سے پیش آنے کی ہی نیکی
ہو۔(صحيح مسلم - كتاب البرِّ وَالصَّلَةِ باب ِاسْتِحْبَابُ طَلَاقَةِ الْوَجْهِ عِنْدَ اللقَاءِ

خطبات مسرور
انداز تھے۔190
$2003
اب ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مہمان نوازی کے کیا
حضرت مرزا بشیر احمد صاحب روایت کرتے ہیں کہ مہمان نوازی کا یہ عالم تھا کہ شروع میں
جب مہمانوں کی زیادہ کثرت نہیں تھی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحت بھی نسبتاً بہتر تھی ، آپ
اکثر مہمانوں کے ساتھ اپنے مکان کے مردانہ حصہ میں اکٹھے بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے اور کھانے کے
دوران میں ہر قسم کی بے تکلفانہ گفتگو کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔گویا ظاہری کھانے کے ساتھ علمی اور
روحانی کھانے کا دستر خوان بھی بچھ جاتا تھا۔ایسے موقعوں پر آپ عموماً ہر مہمان کا خود ذاتی طور پر خیال
رکھتے تھے اور اس بات کی نگرانی فرماتے تھے کہ اگر کبھی دستر خوان پر ایک سے زیادہ کھانے ہوں تو ہر
شخص کے سامنے دستر خوان کی ہر چیز پہنچ جائے۔عموماً ہر مہمان کے متعلق دریافت فرماتے رہتے تھے
کہ کسی خاص چیز مثلاً دودھ یا چائے پالسی یا پان کی عادت تو نہیں۔اور پھر حتی الوسع ہر ایک کے لئے
اُس کی عادت کے موافق چیز مہیا فرماتے تھے۔بعض اوقات اگر آپ کو معلوم ہوتا کہ کسی مہمان کو اچار
کا شوق ہے اور اچار دستر خوان پر نہیں ہوتا تھا تو خود کھانا کھاتے کھاتے اُٹھ کر اندرون خانہ تشریف
لے جاتے اور اندر سے اچار لاکر ایسے مہمان کے سامنے رکھ دیتے تھے۔اور چونکہ آپ بہت تھوڑا
کھانے کی وجہ سے جلد شکم سیر ہو جاتے تھے اس لئے سیر ہونے کے بعد بھی آپ روٹی کے چھوٹے
چھوٹے ذرے اٹھا کر منہ میں ڈالتے رہتے تھے تا کہ کوئی مہمان اس خیال سے کہ آپ نے کھانا چھوڑ
دیا ہے دستر خوان سے بھوکا ہی نہ اُٹھ جائے۔(سیرت طیبه - صفحه ۱۱۳)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :-
تیسری شاخ اس کارخانہ کی واردین اور صادر ین اور حق کی تلاش کے لئے سفر کرنے
والے اور دیگر اغراض متفرقہ سے آنے والے ہیں جو اس آسمانی کارخانہ کی خبر پا کر اپنی اپنی نیتوں کی
تحریک سے ملاقات کے لئے آتے رہتے ہیں۔یہ شاخ بھی برابر نشو و نما میں ہے۔اگر چہ بعض دنوں
میں کچھ کم مگر بعض دنوں میں نہایت سرگرمی سے اس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔چنانچہ ان سات
برسوں میں ساٹھ ہزار سے کچھ زیادہ مہمان آئے ہوں گے اور جس قدر اُن میں سے مستعد لوگوں کو

$2003
191
خطبات مسرور
تقریری ذریعوں سے روحانی فائدہ پہنچایا گیا اور اُن کے مشکلات حل کر دئے گئے۔اور اُن کی
کمزوری کو دور کر دیا گیا اس کا علم خدا تعالیٰ کو ہے۔مگر اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ زبانی تقریر میں جو
سائلین کے سوالات کے جواب میں کی گئیں یا کی جاتی ہیں یا اپنی طرف سے محل اور موقعہ کے مناسب
کچھ بیان کیا جاتا ہے یہ طریق بعض صورتوں میں تالیفات کی نسبت نہایت مفید اور مؤثر اور جلد تر
دلوں میں بیٹھنے والا ثابت ہوا ہے۔(فتح اسلام۔روحانی خزائن جلد سوم۔صفحه ١٥،١٤)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مہمانوں نوازی کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مفتی
محمد صادق صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت صاحب مہمانوں کی خاطر داری کا بہت اہتمام رکھا کرتے
تھے۔جب تک تھوڑے مہمان ہوتے تھے آپ خود ان کے کھانے اور رہائش وغیرہ کا انتظام کیا کرتے
تھے۔جب مہمان زیادہ ہونے لگے تو خدام حافظ حامد علی صاحب، میاں نجم الدین صاحب وغیرہ کو
تاکید فرماتے رہتے تھے کہ دیکھو مہمانوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔اُن کی تمام ضروریات، خوردونوش و
رہائش کا خیال رکھا کرو۔بعض کو تم شناخت کرتے ہو اور بعض کو نہیں۔اس لیے مناسب یہ ہے کہ سب
کو واجب الاکرام جان کر ان کی تواضع کرو۔سردی کے ایام میں فرمایا کرتے مہمانوں کو چائے پلاؤ۔ان سب کی خوب خدمت کرو۔اگر کسی کو علیحدہ کمرے یا مکان کی ضرورت ہو تو اس کا انتظام کر دواگر
کسی کو سردی کا خوف ہو تو لکڑی یا کوئلہ کا انتظام کر دو۔(ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صاحب - صفحه (۱۹۵)
پھر اسی طرح ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ:
د لنگر خانہ کے
مہتم کو تاکید کر دی جاوے کہ وہ ہر ایک شخص کی احتیاج کو مد نظر رکھے مگر
چونکہ وہ اکیلا آدمی ہے اور کام کی کثرت ہے ممکن ہے کہ اُسے خیال نہ رہتا ہو، اس لیے کوئی دوسرا شخص
یاد دلا دیا کرے۔کسی کے میلے کپڑے وغیرہ دیکھ کر اس کی تواضع سے دست کش نہ ہونا چاہیے، کیونکہ
مہمان تو سب یکساں ہی ہوتے ہیں اور جو نئے ناواقف آدمی ہیں تو یہ ہمارا حق ہے کہ اُن کی ہر ایک
ضرورت کو مد نظر رکھیں۔بعض وقت کسی کو بیت الخلا کاہی پتہ نہیں ہوتا تو اسے سخت تکلیف ہوتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ مہمانوں کی ضروریات کا بڑا خیال رکھا جاوے۔میں تو اکثر بیمار ہتا ہوں،اس

192
$2003
خطبات مسرور
لیے معذور ہوں۔مگر جن لوگوں کو ایسے کاموں کے لئے قائمقام کیا ہے یہ ان کا فرض ہے کہ کسی قسم کی
شکایت نہ ہونے دیں۔(اخبار ”الحكم“ ٢٤ /نومبر ١٩٠٤ء صفحه ٢،١ ملفوظات جلد ٤ صفحه ١٧٠)
پھر حضرت منشی ظفر احمد صاحب روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
مغرب کی نماز کے بعد مسجد مبارک قادیان کی اوپر کی چھت پر چند مہمانوں کے ساتھ کھانا کھانے کے
انتظار میں تشریف فرما تھے۔اُس وقت ایک احمدی دوست میاں نظام دین صاحب ساکن لدھیانہ جو
بہت غریب آدمی تھے اور اُن کے کپڑے بھی پھٹے پرانے تھے ، حضور سے چار پانچ آدمیوں کے فاصلے
پر بیٹھے تھے۔اتنے میں چند معزز مہمان آکر حضور کے قریب بیٹھتے گئے اور اُن کی وجہ سے ہر دفعہ میاں
نظام دین کو پرے ہٹنا پڑا حتیٰ کہ وہ ہٹتے ہٹتے جوتیوں کی جگہ پر پہنچ گئے۔اتنے میں کھانا آیا تو حضور
نے ، جو یہ سارا نظارہ دیکھ رہے تھے، ایک سالن کا پیالہ اور کچھ روٹیاں ہاتھ میں اُٹھا لیں اور میاں نظام
دین سے مخاطب ہو کر فرمایا: ” آؤ میاں نظام دین! ہم اور آپ اندر بیٹھ کر کھانا کھائیں۔یہ فرما کر
حضور مسجد کے ساتھ والی کوٹھڑی میں تشریف لے گئے اور حضور نے اور میاں نظام دین نے کوٹھڑی
کے اندرا کٹھے بیٹھ کر ایک ہی پیالے میں کھانا کھایا۔اُس وقت میاں نظام دین خوشی سے پھولے نہیں
سماتے تھے اور جو لوگ میاں نظام دین کو عملاً پرے دھکیل کر حضرت مسیح موعود کے قریب بیٹھ گئے تھے
وہ شرم سے کئے جاتے تھے۔(سیرت طیبه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب صفحه (۱۸۸
پھر حضرت مفتی محمد صادق صاحب بیان کرتے ہیں :-
جب میں ۱۹۰۱ء میں ہجرت کر کے قادیان چلا آیا اور اپنی بیوی اور بچوں کو ساتھ لایا۔ایک شب کا ذکر ہے کہ کچھ مہمان آئے جن کے واسطے جگہ کے انتظام کے لئے حضرت ام المومنین
حیران ہو رہی تھیں کہ سارا مکان تو پہلے ہی کشتی کی طرح پُر ہے اب ان کو کہاں ٹھہرایا جائے۔اُس
وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اکرام ضیف کا ذکر کرتے ہوئے حضرت بیوی صاحبہ کو
پرندوں کا ایک قصہ سنایا۔چونکہ میں بالکل ملحقہ کمرے میں تھا اور کواڑوں کی ساخت پرانے طرز کی
تھی جن کے اندر سے آواز بآسانی دوسری طرف پہنچتی رہتی ہے۔اس واسطے میں نے اس سارے

$2003
193
خطبات مسرور
قصہ کو سنا۔فرمایا۔دیکھو ایک دفعہ جنگل میں ایک مسافر کو شام ہوگئی۔رات اندھیری تھی۔قریب کوئی
بستی اُسے دکھائی نہ دی اور وہ ناچار ایک درخت کے نیچے رات گزارنے کے واسطے بیٹھ رہا۔اُس
درخت کے اوپر ایک پرند کا آشیانہ تھا۔پرندہ اپنی مادہ کے ساتھ باتیں کرنے لگا کہ دیکھو یہ مسافر جو
ہمارے آشیانہ کے نیچے زمین پر آبیٹھا ہے یہ آج رات ہمارا مہمان ہے اور ہمارا فرض ہے کہ اس کی
مہمان نوازی کریں۔مادہ نے اس کے ساتھ اتفاق کیا اور ہر دو نے مشورہ کر کے یہ قرار دیا کہ ٹھنڈی
رات ہے اور اس ہمارے مہمان کو آگ تاپنے کی ضرورت ہے اور تو کچھ ہمارے پاس نہیں، ہم اپنا
آشیانہ ہی توڑ کر نیچے پھینک دیں تا کہ وہ ان لکڑیوں کو جلا کر آگ تاپ لے۔چنانچہ انہوں نے ایسا
ہی کیا اورسا را آشیانہ تنکا تنکا کر کے نیچے پھینک دیا اس کو مسافر نے غنیمت جانا اور اُن سب لکڑیوں کو
تنکوں کو جمع کر کے آگ جلائی اور تاپنے لگا۔تب درخت پر اس پرندوں کے جوڑے نے پھر مشورہ کیا
کہ آگ تو ہم نے اپنے مہمان کو بہم پہنچائی اور اُس کے واسطے سینکنے کا سامان مہیا کیا۔اب ہمیں
چاہئے کہ اُسے کچھ کھانے کو بھی دیں۔اور تو ہمارے پاس کچھ نہیں۔ہم خود ہی اس آگ میں جاگریں
اور مسافر ہمیں بھون کر ہمارا گوشت کھا لے۔چنانچہ اُن پرندوں نے ایسا ہی کیا اور مہمان نوازی کا حق
ادا کیا۔“
(ذکر حبیب صفحه ۸۵ تا ۸۷ مصنفه حضرت مفتی محمد صادق صاحب
تو یہ ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا طریق واسلوب مہمان نوازی۔اور یہ
تو قعات ہیں۔ہم سے تو خدا کا صیح نہ آشیانے کی قربانی مانگ رہا ہے نہ جان کی قربانی مانگ رہا ہے۔صرف کچھ وقت ہے اور تھوڑی سی بے آرامی کی قربانی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
مہمانوں کے لئے جو ہم نے کرنی ہے اور اتنی سی قربانی سے ہی آپ اور یہ تمام کارکنان جو ہیں آپ کی
آمد کے مقصد کو پورا کرنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ پہلے سے بڑھ کر مہمانوں کی خدمت کرنے کی
تمام کارکنوں
کو تو فیق عطا فرمائے۔اب کچھ انتظامی اور تربیتی ہدایات ہیں جو میز بانوں اور مہمانوں دونوں کے لئے ہیں۔وہ
میں ابھی آپ
کو بتاتا ہوں۔اور کوشش کریں کہ تمام امور کو خوش اسلوبی سے سرانجام دینے کے لئے
ان پر عمل کیا جائے۔

194
$2003
خطبات مسرور
نمبر ایک یہ ہے کہ مسجد میں اور مسجد کے ماحول میں اس کے آداب اور تقدس کا خیال
رکھیں۔اب جلسہ سالانہ کے دنوں میں اسلام آباد میں ہی تمام انتظامات ہوں گے۔تو جو مار کی جلسہ
کے لئے لگائی جاتی ہے اسی میں نمازیں ہوں گی۔اس لئے اس وقت کے لئے اس کو آپ کو مسجد کا ہی
درجہ دینا ہوگا۔اور مکمل طور پر وہاں اس تقدس کا خیال رکھنا ہوگا۔پھر یہ ہے کہ جلسہ کے ایام بالخصوص ذکر الہی اور درود پڑھتے ہوئے گزاریں اور التزام کے
ساتھ نمازوں کی پابندی کریں۔اب اتنی دور سے مہمان تشریف لائے ہیں تو اگر نمازیں بھی نہ
پڑھیں اور ان کی پابندی نہ کی تو پھر فائدہ کوئی نہیں ہو گا۔اسی طرح انتظامیہ کے لئے یہ ہے کہ لنگر خانہ
میں یا ایسی ڈیوٹیاں جہاں سے ہلنا ان کے لئے مشکل ہے وہاں نماز کی ادائیگی کا انتظام ہونا
چاہئے۔اور ان کے افسران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں۔انگلستان کے احمدیوں کو چاہئے کہ ذوق و شوق کے ساتھ اس جلسہ میں شریک ہوں۔یہ
آپ کا جلسہ سالانہ ہے۔بغیر کسی عذر کے کوئی غیر حاضر نہ رہے۔بعض لوگ تین دن کی بجائے صرف
دو دن یا ایک دن کے لئے آجاتے ہیں اور ان کے آنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ جلسہ کی برکات کے
حصول کے بجائے میل ملاقات ہو۔حالانکہ جلسہ کے برکات کو اگر مدنظر رکھا جائے تو تین دن حاضر ر
رہنا ضروری ہے۔جس حد تک ممکن ہو جلسہ کی تقاریر اور باقی پروگرام پوری توجہ اور خاموشی سے سنیں
اور وقت کی قدر کرتے ہوئے کسی بھی صورت اسے ضائع نہ کریں۔پھر ہے کہ نماز کے دوران بعض اوقات بچے رونے لگ جاتے ہیں جس سے بعض لوگوں کی
نماز میں بہر حال توجہ بنتی ہے، خراب ہوتی ہے۔جو نماز کا تعلق تھا وہ جاتا رہتا ہے۔تو اس صورت میں
والدین کو چاہئے اگر والد کے پاس بچہ ہے یا والدہ کے پاس بچہ ہے کہ وہ اس کو باہر لے جائیں۔یہ
بہتر ہے کہ اس اکیلے کی نماز خراب ہو، بجائے اس کے کہ پورے ماحول میں بچے کے شور کی وجہ سے
رونے کی وجہ سے نمازیوں کی نما ز خراب ہو رہی ہو۔نیز اگر چھوٹی عمر کے بچے ہیں تو مائیں جو ہیں اگر
یا باپوں کے پاس ہے تو باپ، پہلی صفوں میں بیٹھنے کی کوشش نہ کریں۔بلکہ پیچھے جا کر بیٹھیں تا کہ اگر
ضرورت پڑے تو نکلنا بھی آسان ہو۔

خطبات مسرور
195
$2003
اسی طرح نمازوں کے دوران اپنے موبائل فون بھی بند رکھیں۔بعضوں کو عادت ہوتی ہے
کہ فون لے کر نمازوں پر آجاتے ہیں اور پھر جب گھنٹیاں بجنا شروع ہوتی ہیں تو بالکل توجہ بٹ جاتی
ہے نماز سے۔اور جلسہ کی تقریروں کے درمیان بھی مائیں اپنے بچوں کو خاموش رکھنے کی کوشش کرتی
رہیں اور اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ پیچھے جا کر بیٹھیں۔فضول گفتگو سے اجتناب کریں۔باہمی گفتگو میں دھیما پن اور وقار قائم رکھیں۔تلخ گفتگو
سے اجتناب کریں۔جیسا کہ میں پہلے بھی اوپر ذکر کر چکا ہوں کہ آپس میں ایک دوسرے کے جذبات
کا خیال رکھیں، کسی بھی قسم کی تلخی پیدا نہیں ہونی چاہئے۔نہ مہمانوں کی آپس میں نہ مہمانوں اور
میز بانوں کی ، اور نہ میزبانوں کی آپس میں تو کسی بھی شکل میں
کوئی تلخی نہ ہو۔بلکہ ایک روحانی ماحول
ہو جو ہر دیکھنے والے کو نظر آتا ہو۔اور پھر یہ ہے کہ بعض لوگ بلند آواز سے عادتنا تو تو میں میں کر کے
باتیں کر رہے ہوتے ہیں یا ٹولیوں کی صورت میں بیٹھ کر قہقہے لگارہے ہوتے ہیں۔تو ان تین دنوں
میں ان تمام چیزوں سے جس حد تک پر ہیز کر سکتے ہیں کریں بلکہ مکمل طور پر پر ہیز کرنے کی کوشش
کریں۔ویسے بھی یہ کوئی ایسی اچھی عادت نہیں۔دوسرے مختلف قسم کے لوگ یہاں آئے ہوئے ہوتے ہیں۔بعض اونچا سننے والے ہیں،
بعض زبان نہ سمجھنے والے ہیں تو دیکھنے والا بعض دفعہ باتیں کر رہا ہوتا ہے اور ان کی طرف دیکھ کر ہنس
رہا ہوتا ہے جس سے بلا وجہ غلط نہی پیدا ہوتی ہے تو ان چیزوں سے بچنا چاہئے ، پر ہیز کرنی چاہئے۔ایک اور ضروری ہدایت یہ ہے کہ بازار بھی جلسہ کے دوران بند رہیں گے۔تو مہمان بھی
اس بات کا خیال رکھیں کہ بلا وجہ جن لوگوں نے دکانیں بنائی ہوئی ہیں یا سٹال لگائے ہیں ان کو مجبور نہ
کریں کہ اس دوران دکانیں کھولیں یا آپ وہاں بیٹھے رہیں۔اگر مجبوری ہو تو چند ضروری چیزیں مہیا
ہوسکتی ہیں لیکن انتظامیہ اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ کس حد تک اجازت دینی ہے۔پھر ہے کہ اسلام آباد کے ماحول میں تنگ سڑکوں پر چلنے میں احتیاط اور شور وغل سے پر ہیز
کریں۔یہ باہر سے آنے والوں کے لئے خاص طور پر یہ بات یادر رکھنے کی ضرورت ہے کہ اس ماحول
میں یہ نہ سمجھیں کہ آبادی نہیں ہے۔تھوڑی بہت آبادی تو ہوتی ہے تو بلا وجہ شور وغل نہیں ہونا چاہئے۔

خطبات مسرور
196
$2003
پھر گاڑیاں پارک کرتے وقت خیال رکھیں کہ وہ لوگوں کے گھروں کے سامنے یا ممنوعہ
جگہوں پر پارک نہ ہوں۔نہ بیت الفضل کی سڑکوں پر اور نہ اسلام آباد میں۔ٹریفک کے قواعد کو ملحوظ رکھیں اور جلسہ گاہ میں شعبہ یار کنگ کے منتظمین سے مکمل تعاون
کریں۔یہاں قیام کے دوران دوسرے ملکی قوانین کی بھی پوری پاسداری کریں ، پوری پابندی کریں
اور بالخصوص ویزا کی میعاد ختم ہونے سے پہلے پہلے ضرور واپس تشریف لے جائیں۔اور جو دوست
جلسہ سالانہ کی نیت سے ویزا لے کر یہاں آئے ہیں انہیں بہر حال اس کی بہت سختی سے پابندی کرنی
ہوگی۔پھر صفائی کے آداب ہیں۔ٹائلٹ میں صفائی کو لوظ رکھیں۔یادرکھیں کہ صفائی بھی ایمان کا
حصہ ہے۔پھر یہ ہے کہ خواتین کے لئے ہدایت ہے کہ خواتین گھومنے پھرنے میں احتیاط اور توجہ کی
رعایت رکھیں۔تاہم جو خواتین احمدی مسلمان نہیں اور پردے کی ایسی پابندی نہیں کرتیں ان سے
صرف پردے کی درخواست کرنا ہی کافی ہے۔ہرگز کوئی زبر دستی کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ہونی
چاہئے۔اگر کسی وجہ سے کسی احمدی کو بھی نقاب کی دقت ہو تو پھر ایسی خواتین میک اپ میں نہیں ہونی
چاہئیں۔سادہ رہیں کیونکہ میک اپ کرنا بہر حال مناسب نہیں۔سرڈھانے کی عادت کو اچھی طرح
سے رواج دیں۔ایک ایسا ماحول پیدا ہو، خواتین کی طرف سے نظر آنا چاہئے کہ روحانی ماحول میں ہم
یہ دن بسر کر رہے ہیں۔پردہ نہ کرنے کے بہانے نہیں تلاش ہونے چاہئیں۔اگر کوئی مجبوری ہے
تو بہر حال جس حد تک حجاب ہے اس کو قائم رکھنا چاہئے اور یہ حکم بھی ہے۔پھر ایک ہدایت ان لوگوں کے لئے ہے جو بعض دفعہ، عموما تو یہ نہیں ہوتا، لیکن بعض دفعہ بعض
مقامی لوگ لفٹ دیتے ہیں مہمانوں کو اور پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔تو بہر حال مہمان نوازی کے
پیش نظر اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔پھر مہمانوں کی عزت و احترام اور خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور محبت خلوص اور ایثار و قربانی
کے جذ بہ سے ان کی بے لوث خدمت کریں۔یہ پہلے بھی میں کہہ آیا ہوں۔کارکنان کو مہمانوں کے
ساتھ نرم لہجہ اور خوش دلی سے بات کرنی چاہئے۔اس میں پہلے بھی حدیث کے حوالے سے عرض

$2003
197
خطبات مسرور
کر چکا ہوں نظم و ضبط کا خیال رکھیں اور منتظمین جلسہ سے بھر پور تعاون کریں اور ان کی ہر طرح سے
اطاعت کریں۔پھر ایک چیز یہ دیکھنے میں آتی ہے کہ ان دنوں میں بعض دفعہ کھانے کا بہت ضیاع
ہوتا ہے۔کھانے کے آداب میں تو یہ ہے کہ جتنا پلیٹ میں ڈالیں اس کو مکمل ختم کریں۔کوئی ضیاع
نہیں ہونا چاہئے۔بلاوجہ حرص میں آکر زیادہ ڈال لیا یا دیکھا دیکھی ڈال لیا۔اپنے بچوں کو بھی اس کی
تلقین کریں کہ اس قسم کی کوئی حرکت نہیں ہونی چاہئے جس کا دوسروں پر برا اثر پڑ رہا ہو۔اور یہ بھی
دیکھنے میں آیا ہے کہ کھانا جو ضائع ہورہا ہوتا ہے اکثر کارکنان کا یہ قصور نہیں ہوتا بلکہ لینے والے کا قصور
ہوتا ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا ہے اتنا ہی لیں جتنا آپ ختم کر سکیں۔لیکن کارکنان کے لئے
بہر حال یہ ہدایت ہے کہ اگر کوئی مطالبہ کرتا ہے کہ مزید دو اور زیادہ لے لیتا ہے تو اسے نرمی سے
سمجھا ئیں سختی سے کسی مہمان کو بھی انکار نہیں کرنا اور نہ یہ کسی کارکن کا حق ہے۔پیار سے کہہ سکتے ہیں
کہ ختم ہو جائے تو دوبارہ آکر لے لیں۔پھر صفائی کے متعلق پہلے بھی میں نے کہا تھا۔غسل خانوں کی صفائی۔یہاں یہ ہے کہ عمومی
صفائی۔کھانا جہاں آپ کھا رہے ہوں ان جگہوں پر بعض لوگ کھانا کھا کر خالی برتنوں کو وہیں رکھ
جاتے ہیں اور ڈسٹ بن میں نہیں ڈالتے۔اور یہ معمولی سی بات ہے۔ایک تو کارکنان کا کام بڑھ
جاتا ہے۔اس عرصہ میں وہ کوئی اور کام کر سکتے ہیں۔دوسرے گندگی پھیلتی ہے جو ویسے بھی حکم ہے کہ
صفائی بھی ایمان کا حصہ ہے۔تو جیسا کہ پہلے میں نے عرض کیا تھا کہ سڑکوں کی اور گراؤنڈ ز کی اور
جلسہ گاہ کی صفائی کریں۔تو ہر جگہ پورے ماحول کی صفائی کی ضرورت ہے۔اور صفائی کا خاص طور پر
خیال رکھیں۔اس ماحول میں ظاہری صفائی کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔تو بلاوجہ انتظامیہ کو بھی اعتراض
کا موقع نہ دیں اور اپنی یادداشت میں محفوظ کر لیں کہ صفائی کو ہر صورت میں آپ نے قائم رکھنا ہے۔پھر یہ جماعتی جلسہ ہے کوئی میلہ نہیں ہے اور نہ اس میں میلہ سمجھ کر شمولیت ہونی چاہئے۔اور
نہ یہ صرف میل ملاقات اور خرید وفروخت یا فیشن کا اظہار ہونا چاہئے۔بعض دفعہ خواتین میں یہ دیکھا
گیا ہے کہ عورتیں اکٹھی ہوئیں ، باتیں کیں اور بس ختم۔اور یہ پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کیا تقریر یں ہوئیں
اور کیا کہا گیا، کس قسم کے تربیتی پروگرام تھے۔تو انتظامیہ اس بات کی خاص نگرانی رکھے۔اب دنیا میں

198
$2003
خطبات مسرور
ہر جگہ ، بعض اور جگہوں سے بھی شکایات آجاتی ہیں کہ جلسوں میں یہ یہ بدانتظامی ہوئی۔تو ہمارے
احمدی ماحول میں دنیا میں ہر جگہ جہاں بھی جلسے ہو رہے ہوں اس بات کا خاص اہتمام ہونا چاہئے کہ
خواتین بھی ، بچے بھی خاموشی سے بیٹھ کر جلسہ سنیں اور اس سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔پھر بعض دفعہ شکایات آجاتی ہیں کہ باہر سے آنے والے یہاں اپنے عزیزوں سے تعلق
والوں سے، رشتہ داروں سے قرض لینا شروع کر دیتے ہیں شاپنگ کرنے کے لئے۔تو یہ بھی قناعت
کی صفت کو گدلا کرنے والی بات ہے۔اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔اتنا ہی خرچ کرنا چاہئے جتنی
توفیق ہے آپ کو۔اب یہاں کوئی شاپنگ کرنے کے لئے تو نہیں آئے۔جس غرض کے لئے آئے
ہیں وہ جلسہ سالانہ ہے، اپنی تربیت کے لئے ایک روحانی ماحول میں شامل ہونے کے لئے آتے ہیں
تو اسی روحانی مائدہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں اور دنیا کو چھوڑیں۔جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا تھا مہمان نوازی کے سلسلہ میں کہ تین دن کی مہمان نوازی تو
ہے لیکن جو لوگ اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کے گھروں میں ٹھہرتے ہیں تو اگر وہ شوق سے ان کو
ٹھہر ابھی لیا جائے تو ہر گز مہمان نوازی نہیں بلکہ اقرباء کے حق میں آتے ہیں۔ان کو جتنا ٹھہرا سکتے ہیں
ٹھہرائیں۔یہ نہیں کہ انتظامیہ نے کہہ دیا تھا کہ تین دن سے زیادہ نہ ٹھہر و تو اپنے تعلقات ہی بگاڑ
لیں۔پھر ایک بہت اہم چیز ہے حفاظتی نقطہ نگاہ سے نگرانی کرنا۔اپنے ماحول پر گہری نظر رکھنا۔ہر ایک کا فرض ہے کہ اگر اجنبی آدمی ہو تو متعلقہ شعبہ کو اس کی اطلاع کر دیں۔خود کسی سے بھی چھیڑ
چھاڑ نہیں کرنی چاہئے۔جہاں ہر آدمی جو جلسہ میں شامل ہو رہا ہے وہ اپنے ماحول پر نظر رکھے اور اگر
اطلاع کرنا ہوا نتظامیہ کو تو اس کے متعلق خبر دار رہنا چاہئے تا کہ ہر حرکت کی فوری کارروائی آپ دیکھ
سکیں، نوٹ کرسکیں اور جو کا روائی ہو سکے، کسی ساتھ والے کو بتاسکیں جو انتظامیہ تک پہنچا دے۔اس کا
سب سے بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہر آدمی زیادہ دور تک نظر تو نہیں رکھ سکتا۔مگر اپنے دائیں بائیں
اپنے ساتھیوں پر بہر حال نظر رکھیں جن کو آپ جانتے نہ ہوں۔تو یہی بہت بڑی سیکیورٹی ہے جماعت
احمدیہ کی۔

خطبات مسرور
199
$2003
شاید بعض وجوہ کی بنا پر انتظامیہ اپنا چیکنگ کا نظام اس دفعہ جلسہ پر سخت کرے۔تو ان سے
مکمل تعاون کریں اور خاص طور پر خواتین۔ان میں صبر کچھ کم ہوتا ہے، جلدی بے صبر ہو جاتی ہیں۔تو
ان
کو بھی مکمل تعاون کرنا چاہئے۔یہ بھی ہماری ٹریننگ کا ایک حصہ ہے۔اور آپ کے فائدے کے
لئے ہی ہے۔تو اس بارہ میں خاص تعاون کی اپیل ہے۔اسلام آباد کی حدود میں داخلہ سے قبل متعلقہ
حفاظتی عملہ کے سامنے خود ہی چیکنگ کے لئے پیش ہو جایا کریں۔حفاظت کا سب سے بہتر طریقہ یہی
ہے۔اور یہ تاثر نہ پڑے کہ آپ مجبوراً آمادہ کئے گئے ہیں۔ہر وقت شناختی کارڈ لگا کر رکھیں۔اور اگر
کوئی اس کے بغیر نظر آئے تو اس کو بھی نرمی سے توجہ دلا دیں۔اس سے ایک تو انتظامیہ کو پتہ لگتار ہے
گا کہ ہر ایک کو کارڈ Issue ہوا ہوا ہے۔اور یہ تو پتہ ہی ہے کہ ہر ایک کو کارڈ Issue ہے۔اس سے یہ
پتہ لگ جائے گا کہ جو کارڈ کے بغیر ہے اس کی چیکنگ کرنی ہے۔دوسرے ہر آنے والا مہمان یا جو بھی
شامل ہو رہا ہے جلسہ میں اس کو بھی احساس ہوگا کہ یہ کارڈ کے بغیر ہے اس پر نظر رکھنے کی ضرورت
ہے۔پھر یہ ہے کہ قیمتی اشیاء اور نقدی وغیرہ کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔اور یہ آپ کی اپنی
ذمہ داری ہے انتظامیہ ہرگز اس کی ذمہ داری نہیں لے گی۔اور سب سے ضروری بات یہ ہے کہ اس جلسہ کو ہرگز عام دنیاوی جلسوں یا میلوں کی طرح نہ
سمجھا جائے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ جلسہ ایسا تو نہیں ہے کہ
دنیا کے میلوں کی طرح خوانخواہ التزام اس کا لازم ہے بلکہ اس کا انعقاد صحت نیت اور حسن ثمرات پر
موقوف ہے“۔(مجموعه اشتهارات جلد اوّل صفحه ٤٤٠ - ٤٤٣)
66
پھر آپ فرماتے ہیں کہ یہ دنیا کے تماشوں میں سے کوئی تماشا نہیں۔“
(مجموعه اشتهارات جلد اوّل صفحه _ ٤٤٣)
تو ان ساری باتوں کو مد نظر رکھیں اور سب سے اہم دعا ہے۔دعاؤں پر زور دیں۔جلسہ پر
آتے بھی اور جاتے بھی دعاؤں سے سفر شروع کریں اور سفر کے دوران بھی دعائیں کرتے رہیں اور
بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ جلسوں میں شمولیت کی خاطر گھر سے دیر سے نکلے اور جلسہ میں شامل ہونے کی

$2003
200
خطبات مسرور
صلى الله
جلدی ہوتی ہے تو اگر تھکے ہوئے ہیں یا بے آرامی ہے کسی بھی صورت میں آرام کئے بغیر سفر شروع نہ
کریں۔خاص طور پر وہ لوگ جو خود ڈرائیو کر رہے ہوں بہت احتیاط کریں۔ذراسی بے احتیاطی سب
کی تکلیف کا باعث بن جاتی ہے اور راستے میں بھی اگر تھکاوٹ یا نیند محسوس کریں تو جو بھی قریبی
سروس آئے وہاں رک کر آرام کر لیں۔ٹریفک کے قوانین کا جیسے میں نے پہلے کہا تھا احترام کریں۔Speed Limit کی پابندی کریں۔ان دعاؤں کو یاد رکھیں جو آنحضرت ﷺ سفر سے پہلے کیا
کرتے تھے۔حدیث میں آتا ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت
سفر کے ارادہ سے اونٹ پر بیٹھ جاتے تو تین بار تکبیر کہتے اور پھر یہ دعامانگتے ”سُبْحَانَ الَّذِي
سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِيْنَ۔وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُون“۔یعنی پاک ہے وہ ذات جس نے
اسے ہمارے تابع فرمان کیا حالانکہ ہم میں اسے قابو میں رکھنے کی طاقت نہیں تھی۔ہم اپنے رب کی
طرف جانے والے ہیں۔اے ہمارے خدا ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں بھلائی اور تقویٰ چاہتے
ہیں۔تو ہمیں ایسے نیک عمل کرنے کی توفیق دے جو تجھے پسند ہیں۔اے ہمارے خدا تو ہمارا یہ سفر
آسان کر دے اور اس کی دوری کو لپیٹ یعنی جلد طے ہو جائے ، آرام سے طے ہو جائے۔اے
ہمارے خدا تو سفر میں ہمارے ساتھ ہو اور پیچھے گھر میں بھی خبر گیر ہو۔اے ہمارے خدا میں تیری پناہ
مانگتا ہوں سفر کی سختیوں سے، ناپسندیدہ اور بے چین کرنے والے مناظر سے، مال اور اہل وعیال میں
برے نتیجہ سے اور غیر پسندیدہ تبدیلی سے۔پھر جب آپ سفر سے واپس آتے تو یہی دعا مانگتے اور اس
میں یہ زیادتی فرماتے کہ ہم واپس آئے ہیں تو بہ کرتے ہوئے ، عبادت گزار اور اپنے رب کی تعریف
میں رطب اللسان بن کر۔اللہ کرے کہ تمام مہمان یہاں آئیں اور جلسے کے تمام فیوض سے فیضیاب
ہوں ، برکات سے فیضیاب ہوں اور اپنی جھولیاں بھر کر جائیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی