جلسہ سالانہ کی اہمیت اور اس میں زمولیت کی برکات
$2003
215
15
خطبات مس
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کے مزید فضلوں
کے وارث بنیں
یکم اگست ۲۰۰۳ ء مطابق یکم رظهور ۱۳۸۲ ہجری شمسی به مقام اسلام آباد ٹیلفورڈ (برطانیہ)
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کے مزید فضلوں کے وارث بنیں
قیام خلافت کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے پھر پورا کیا اور جماعت کے شکر گزاری
کے جذبہ کی اس نے قدر کی۔پس اپنی وفاؤں ، اپنی دعاؤں اور اپنے مولا کے حضور شکر گزاری کے
جذبات کے اظہار سے اسکے فضلوں کی بارش کو کبھی رکنے نہ دیں
ما دعا سے ، تو بہ سے کام لو اور صدقات دیتے رہو
جلسہ سالانہ برطانیہ میں کام کرنے والے تمام کارکنان کا شکر یہ اللہ تعالیٰ
سب کو جزائے خیر دے۔
خطبات مس
$2003
216
تشھد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت تلاوت فرمائی
﴿وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَا زِيْدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيْدٌ
(ابراهیم : ۸)
اللہ تعالیٰ کا بڑا شکر و احسان ہے اور اس پر ہم جتنا بھی شکر کریں کم ہے کہ اس نے محض اور
محض اپنے فضل سے جلسہ سالانہ یو کے
کو بخیر وخوبی اختتام تک پہنچایا اور اللہ تعالی کے فضلوں کی بارش
ہوتی ہم نے دیکھی اور محسوس کی اور ہر ایک نے جس نے بھی ایم ٹی اے کے ذریعہ سے دنیا کے تمام
ممالک میں جہاں جہاں بھی اس جلسہ کی کارروائی دیکھی اور سنی یہی اظہار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کو ہم نے نازل ہوتے دیکھا۔الحمدللہ الحمد للہ۔یہ سب اسی حقیقی اسلامی تعلیم کا حصہ ہے اور
اسی کی وجہ سے ہے جو اس زمانے میں ہمیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی وجہ سے حاصل
ہوئی۔آج تمام اسلامی دنیا میں سوائے جماعت احمدیہ کے کسی کو یہ پتہ ہی نہیں، علم ہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ
کی شکر گزاری کے کیا طریق ہیں۔اور پھر اپنے وعدوں کے مطابق خدا تعالیٰ اپنے فضلوں کو کس طرح
بڑھاتا ہے اور بڑھاتا چلا جاتا ہے۔جماعت نے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں کیں۔اس کا
فضل مانگا، اس کا رحم مانگا۔اس کے حضور جھکے ، اپنے اندر خلافت کی نعمت کو قائم رکھنے کے لئے بے انتہا
تڑپے۔نتیجہ وہ خدا جو اپنے بندے سے بے انتہا پیار کرنے والا خدا ہے، جو بندے کے ایک قدم آگے
کی طرف بڑھانے سے کئی قدم اس کی طرف بڑھتا ہے۔اس خدا نے جو سچے وعدوں والا خدا ہے
اپنے بندوں کی خوف کی حالت کو امن میں بدلا۔وہ خدا جو سب طاقتوں کا مالک ہے ، وہ خدا جو مٹی کے
ذرے سے بھی کام لینے کی طاقت رکھتا ہے، وہ خدا جو ایک تنکے میں بھی فولاد کے شہتیر سے بھی زیادہ
$2003
217
خطبات مسرور
مضبوطی پیدا کرنے کی طاقت رکھتا ہے اس نے ہم پر رحم فرمایا اور احمدیت کے قافلہ کو پھر سے اپنی منزل
کی طرف رواں دواں کر دیا۔اس پر ہر احمدی نے اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر کے جذبات سے لبریز ہوکر
اپنے سر اللہ تعالیٰ کے حضور جھکا دے۔اپنی وفاؤں کو انتہا تک پہنچایا اور خلافت کے قیام کے لئے
اپنے وعدوں کو پورا کیا۔اس خدا نے بھی جماعت کی اس شکر گزاری کے جذبہ کی قدر کرتے ہوئے
جماعت پر اپنے فضلوں کی بارش اور تیز کر دی۔اور یہ بارش کوئی رکنے والی بارش نہیں۔اور یہ بارش
انشاء اللہ بر سے گی اور برستی رہے گی کیونکہ یہ ہمارے رب کا اعلان ہے کہ اگر تم شکر ادا کرو گے تو میں
ضرور تمہیں بڑھاؤں گا۔پس اپنی وفاؤں، اپنی دعاؤں اور اپنے مولا کے حضور اپنے شکر گزاری کے
جذبات کے اظہار سے، اس کے فضلوں کی برستی بارش کو کبھی رکنے نہ دیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمارے
پیارے آقا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے اس اسوہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ایک روایت ہے۔حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت معہ رات کو اٹھ کر نماز پڑھتے
یہاں تک کہ آپ کے پاؤں متورم ہو کر پھٹ جاتے۔ایک دفعہ میں نے آپ سے عرض کی : اے اللہ
کے رسول ! آپ کیوں اتنی تکلیف اٹھاتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے سب قصور
معاف فرما دئے ہیں یعنی ہر قسم کی غلطیوں اور لغزشوں سے محفوظ رکھنے کا ذمہ لے لیا ہے۔اس پر حضور
نے فرمایا: کیا میں یہ نہ چاہوں کہ اپنے رب کے فضل واحسان پر اس کا شکر گزار بندہ بنوں۔(بخاری کتاب التفسير سورة الفتحباب قوله ليغفر لك الله تعالى۔۔۔۔۔۔۔۔یہ شکر و احسان کے جذبات، اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں ، اس کی حمد سے اپنی زبانیں تر رکھنا
صرف جماعتی طور پر فضلوں اور رحمتوں کے نازل ہونے کے لئے نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک ہے
ہر شخص سے جس کی انفرادی زندگی میں بھی ، جس کی خاندانی زندگی میں بھی اس شکر کے طفیل ہر مومن پر
اپنے فضلوں کی بارش برساتا ہے اور اپنے فضلوں کا وارث بناتا ہے۔پس ہر شخص کو اپنی بھلائی کے لئے
بھی ، اپنی ترقیات کے لئے بھی ، اپنے خاندان کی بھلائی کے لئے بھی ، اپنی نسلوں کی بہتری اور بھلائی
کے لئے بھی شکر نعمت کرتے رہنا چاہئے۔حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عبد اللہ بن غنام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول
218
$2003
خطبات مسرور
اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس نے صبح کے وقت یہ کہا کہ اے اللہ جو بھی نعمت مجھے ملی وہ تیری ہی طرف
سے ہے۔تیرا کوئی شریک نہیں اور تمام تعریفیں اور شکر تیرے ہی لئے ہیں۔تو گویا اس نے اپنے دن کا
شکر ادا کر دیا۔اور جس نے اسی طرح شام کے وقت دعا کی تو اس نے اپنی رات کا شکر ادا کر دیا۔(سنن أبى داؤد، كتاب الأدب باب ما يقول اذا اصبح)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ اللہ سے یہ دعا سیکھی:
اَللَّهُمَّ اجْعَلْنِي أُعَظَمُ شُكْرَكَ وَأَكْثِرُ ذِكْرَكَ وَاتَّبِعُ نَصِيْحَتَكَ وَأَحْفَظُ
وَصِيَّتَكَ۔اے میرے اللہ ! تو مجھے توفیق دے کہ میں تیرے شکر کا حق ادا کر سکوں اور کثرت سے
تیرا ذکر کر سکوں اور تیری باتوں پر عمل کر سکوں اور تیرے احکام کی پابندی کرسکوں۔حضرت ابو ہریرہ
کہتے ہیں کہ میں بکثرت یہ دعا مانگتا ہوں۔(ترمذى كتاب الدعوات باب من ادعية النبى الله
عبداللہ بن عمرو روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : حمد شکر کا سر چشمہ ہے جس
نے اللہ تعالیٰ کی حمد نہیں کی اس نے اللہ کا شکر بھی ادا نہیں کیا۔ہیں:
(مشكوة المصابيح - كتاب الدعوات الفصل الثاني (۲۳۰۷
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض عربی اشعار کا ترجمہ پیش کرتا ہوں۔آپ فرماتے۔”اے وہ ذات جس نے اپنی نعمتوں سے اپنی مخلوق کا احاطہ کیا ہوا ہے ہم تیری تعریف
کرتے ہیں اور تعریف کی طاقت نہیں ہے۔مجھ پر رحمت اور شفقت کی نظر کر ، اے میری پناہ! اے
حزن و کرب کو دور فرمانے والے! میں تو مر جاؤں گا لیکن میری محبت نہیں مرے گی۔( قبر کی مٹی میں
بھی تیرے ذکر کے ساتھ ہی میری آواز جانی جائی گی۔میری آنکھ نے تجھ سا (کوئی) محسن نہیں
دیکھا۔اے احسانات میں وسعت پیدا کرنے والے اور اے نعمتوں والے! جب میں نے تیرے
لطف کا کمال اور بخششیں دیکھیں تو مصیبت دور ہو گئی اور (اب) میں اپنی مصیبت کو محسوس ہی نہیں
کرتا“۔(منن الرحمن، روحانی خزائن جلد نمبر ۹ صفحه ١٦٩)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : بندہ جب اپنے ارادوں سے علیحدہ ہو
$2003
219
خطبات مسرور
جائے اور اپنے جذبات سے خالی ہو جائے اور اللہ تعالیٰ کی ذات اس کے طریقوں اور اس کی عبادات
میں فنا ہو جائے اور اپنے اس رب کو پہچان لے جس نے اپنی عنایات کے ساتھ اس کی پرورش کی اور
وہ اس کی تمام اوقات حمد کرتا رہے اور اس سے پورے دل بلکہ اپنے تمام ذرات سے محبت کرے
تو اس وقت وہ عالموں میں سے ایک عالم ہو جائے گا۔اسی لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام
اَعْلَمُ الْعَالَمِین کی کتاب میں اُمت رکھا گیا ہے“۔(اعجاز المسیح صفحه ١٣٤ ـ تفسیر حضرت مسیح موعود عليه السلام جلد۔، سوم صفحه ٣٥٣٤)
جب انسان ایک مومن انسان اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے تو پھر بے اختیار اس کی توجہ حمد کی
طرف ہو جاتی ہے کیونکہ ہماری شکر گزاری اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا احاطہ کر ہی نہیں سکتی ، جس کے فضل
بے انتہا اور لاتعداد ہیں۔ان
کا شکر ممکن ہی نہیں۔تو یہ بھی اس کا ہم پر احسان ہے کہ اس نے اپنی حمد
کے طریقے بھی ہمیں سکھلا دئے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: "حمد کے معنی تعریف کے ہیں۔عربی میں
تعریف کے لئے کئی الفاظ آتے ہیں۔حمد ، مدح ، شکر ، ثنا اللہ تعالیٰ نے حمد کا لفظ چنا ہے جو بلاوجہ
نہیں۔شکر کے معنی احسان کے اقرار اور اس پر قدردانی کے اظہار کے ہوتے ہیں اور جب اللہ تعالیٰ
کے متعلق یہ لفظ استعمال ہو تو صرف قدر دانی کے معنی ہوتے ہیں۔ظاہر ہے کہ حمد اس سے زیادہ مکمل
لفظ ہے کیونکہ حمد صرف احسان کے اقرار کا نام نہیں ہے بلکہ ہر حسین شے کے حسن کے احساس اور اس
پر اظہار پسندیدگی اور قدر دانی کا نام بھی ہے۔پس یہ لفظ زیادہ وسیع ہے“۔(تفسیر کبیر جلد اول صفحه (۱۸)
حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” الحمد ایک جامع دعا ہے اور اس کا
مقابلہ کوئی دعا نہیں کر سکتی۔نہ کسی مذہب نہ کسی احادیث کی دعائیں“۔(تشحيذ الاذهان جلد ۸ نمبر ۱ صفحه ٤٣٤
پھر آپ مزید فرماتے ہیں : ” عمدہ دعا الحمدُ ہے۔اس میں ﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ
نَسْتَعِيْنُ دونوں ترقی کے فقرے موجود ہیں“۔(بدر ۳۱ اکتوبر ۱۹۲۱ء صفحه ۳)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ: ” حمد اس تعریف کو کہتے ہیں جو کسی
$2003
220
خطبات مسرور
صاحب اقتدار شریف ہستی کے اچھے کاموں پر اس کی تعظیم و تکریم کے ارادہ سے زبان سے کی
جائے۔اور کامل ترین حمد رب جلیل سے مخصوص ہے۔اور ہر قسم کی حمد کا مرجع خواہ وہ تھوڑی ہو یا زیادہ
ہمارا وہ ربّ ہے جو گمراہوں کو ہدایت دینے والا اور ذلیل لوگوں کو عزت بخشنے والا ہے۔اور وہ محمودوں
کا محمود ہے ( یعنی وہ ہستیاں جو خود قابل حمد ہیں، وہ سب اس کی حمد میں لگی ہوئی ہیں)۔اکثر علماء کے
نزد یک لفظ شکر ، حمد سے اس پہلو میں فرق رکھتا ہے کہ وہ ایسی صفات سے مختص ہے کہ جو دوسروں کو
فائدہ پہنچانے والی ہوں اور لفظ مدح لفظ حمد سے اس بات میں مختلف ہے کہ مدح کا اطلاق غیر
اختیاری خوبیوں پر بھی ہوتا ہے۔اور یہ امر
فصیح و بلیغ علماء اور ماہراد باء سے مخفی نہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب کو حد سے شروع کیا ہے نہ کہ شکر اور مدح سے۔کیونکہ لفظ حمدان
دونوں الفاظ کے مفہوم پر پوری طرح حاوی ہے۔اور وہ ان کا قائمقام ہوتا ہے مگر اس میں اصلاح،
آرائش اور زیبائش کا مفہوم ان سے زائد ہے۔چونکہ کفار بلا وجہ اپنے بتوں کی حمد کیا کرتے تھے اور وہ
ان کی مدح کے لئے حمد کا لفظ اختیار کرتے تھے اور یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ وہ معبود تمام عطایا اور انعامات
کے سرچشمہ ہیں اور سنیوں میں سے ہیں۔اسی طرح ان کے مُردوں کی ماتم کرنے والیوں کی طرف
سے مفاخر شماری کے وقت بلکہ میدانوں میں بھی اور ضیافتوں کے مواقع پر بھی اسی طرح حمد کی جاتی تھی
جس طرح اس رزاق متولی اور ضامن اللہ تعالیٰ کی حمد کی جانی چاہئے۔“
(کرامات الصادقين، روحانی خزائن جلد نمبر ۷ صفحه ۱۰۸،۱۰۷)
آپ مزید فرماتے ہیں کہ لفظ حمد میں ایک اور اشارہ بھی ہے اور وہ یہ کہ اللہ تبارک
تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے (میرے) بندو! میری صفات سے مجھے شناخت کرو اور میرے کمالات سے
مجھے پہچانو۔میں ناقص ہستیوں کی مانند نہیں بلکہ میری حمد ( کا مقام) انتہائی مبالغہ سے حمد کرنے والوں
سے بڑھ کر ہے اور تم آسمانوں اور زمینوں میں کوئی قابل تعریف صفات نہیں پاؤ گے جو تمہیں میری
ذات میں نہ مل سکیں۔اور اگر تم میری قابل حمد صفات کو شمار کرنا چاہو تو تم ہرگز انہیں نہیں گن سکو گے۔اگر چہ تم کتنا ہی جان توڑ کر سو چو اور اپنے کام میں مستغرق ہونے والوں کی طرح ان صفات کے بارہ
میں
کتنی ہی تکلیف اُٹھاؤ۔خوب سوچو کیا تمہیں کوئی ایسی حمد نظر آتی ہے جو میری ذات میں نہ پائی جاتی
ہو۔کیا تمہیں ایسے کمال کا سراغ ملتا ہے جو مجھ سے اور میری بارگاہ سے بعید ہو۔اور اگر تم ایسا گمان
خطبات مسرور
221
کرتے ہو تو تم نے مجھے پہچانا ہی نہیں اور تم اندھوں میں سے ہو۔“
$2003
(کرامات الصادقین۔صفحہ ٦٥-٦٦)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ” تمام محامد جو عالم میں موجود ہیں اور
مصنوعات میں پائی جاتی ہیں۔وہ حقیقت میں خدا کی ہی تعریفیں ہیں اور اسی کی طرف راجع ہیں
کیونکہ جو خوبی مصنوع میں ہوتی ہے۔وہ حقیقت میں صانع کی ہی خوبی ہے یعنی آفتاب دنیا کو روشن
نہیں کرتا حقیقت میں خدا ہی روشن کرتا ہے اور چاند رات کی تاریکی نہیں اٹھا تا حقیقت میں خدا ہی
اُٹھا تا ہے اور بادل پانی نہیں برسا تا حقیقت میں خدا ہی برساتا ہے۔اسی طرح جو ہماری آنکھیں
دیکھتی ہیں وہ حقیقت میں خدا کی طرف سے ہی بینائی ہے اور جو کان سنتے ہیں وہ حقیقت میں خدا کی
طرف سے ہی شنوائی ہے اور جو عقل دریافت کرتی ہے وہ حقیقت میں خدا کی طرف سے ہی دریافت
ہے اور جو کچھ آسمان کے اور زمین کے عناصر او صاف جمیلہ دکھا رہے ہیں اور ایک خوبصورتی اور
تروتازگی جو مشہور ہو رہی ہے حقیقت میں وہ اسی صانع کی صفت ہے جس نے کمال اپنی صفت کا ملہ
سے ان چیزوں کو بنایا ہے اور پھر بنانے پر ہی انحصار نہیں کیا بلکہ ہمیشہ کے لئے اس کے ساتھ ایک
رحمت شامل رکھی ہے، جس رحمت سے اس کا بقا اور وجود ہے۔اور پھر صرف اس پر ہی اختصار نہیں کیا
بلکہ ایک چیز کو اپنے کمال اعلیٰ تک پہنچایا ہے۔جس سے قدرو قیمت اس شے کی کھل جاتی ہے پس
حقیقت میں محسن اور منعم بھی وہی ہے اور جامع تمام خوبیوں کا بھی وہی ہے۔اسی کی طرف اشارہ فرمایا
ہے:الحمدلله ربّ العلمين۔“
(الحكم ٢٤ جون ١٩٠٤ ء صفحه (١٥
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: یہ ضروری اور بہت ضروری ہے کہ ہر ایک شخص
اللہ تعالیٰ سے پورے تذلل اور انکسار کے ساتھ ہر وقت دعا مانگتا ہے کہ وہ اُسے کچی معرفت اور حقیقی
بصیرت اور بینائی عطا کرے اور شیطان کے وساوس سے محفوظ رکھے“۔رپورٹ جلسه سالانه ۱۸۹۷ ء۔صفحه (۳۶)
آپ مزید فرماتے ہیں: ”قصہ مختصر دعا سے، تو بہ سے کام لو اور صدقات دیتے رہوتا کہ اللہ
تعالیٰ اپنے فضل و کرم کے ساتھ تم سے معاملہ کرے۔(ملفوظات جلد اوّل صفحه ۱۳۵ جدید ایڈیشن)
$2003
222
خطبات مسرور
ایک حدیث ہے حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ لوگوں میں سے اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ شکر گزار بندہ وہ ہے جو ان میں
سے لوگوں کا سب سے زیادہ شکر گزار ہو۔(تذكرة الحفاظ جلد ١ صفحه ٣٤٢)
ایک اور مضمون میں اسی ضمن میں بیان کرنا چاہتا ہوں، بندوں کی شکرگزاری کا۔اور اسی
طرح ایک ارشاد یہ بھی ہے کہ جو انسانوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ خدا تعالیٰ کا بھی ناشکر گزار ہے۔پس
اسی لحاظ سے اب جلسے کے بعد میں ان تمام کارکنان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا شکر گزار ہوں
جن میں ایک بہت بڑی تعداد نوجوانوں کی بھی ہے جنہوں نے رات دن ایک کر کے، انتھک محنت
کر کے بڑی خوش اسلوبی سے تمام کاموں کو سر انجام دیا۔انتظامیہ کے اندازہ سے کہیں زیادہ مہمانوں
کی آمد کی وجہ سے تمام انتظامات درہم برہم ہونے کا خطرہ تھا۔اور قدرتی طور پر ایسے حالات میں
جب کہ موسم بھی قابل اعتبار نہ ہو۔اور پہلے دن تو جیسا کہ سب نے دیکھا، تیز ہوا کی وجہ سے بعض ہلکی
مارکیاں جو رہائش کے لئے لگائی گئی تھیں وہ بھی کھڑی نہ رہ سکیں۔رہائش کی جگہ عمومی طور پر ویسے بھی
تنگ ہوگئی۔کھانے کا انتظام بھی متاثر ہوسکتا تھا بلکہ آخری دن روٹی پلانٹ بھی خراب ہو گیا لیکن اللہ
تعالیٰ نے فضل کیا کہ کچھ دیر بعد ٹھیک ہو گیا۔تو قدرتی طور پر ایسے حالات میں Panic ہو جانا یا
Panic پیدا ہو جانا کوئی ایسی بات نہیں جو انہونی ہو۔لیکن بے انتہا حمد وشکر کے جذبات سے اس
پیارے خدا کے آگے سر جھک جاتے ہیں کہ جس نے کسی افراتفری کا ایسے حالات میں احساس بھی
پیدا نہیں ہونے دیا اور پھر بے اختیار شکر کے جذبات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیاری
جماعت کے اُن کارکنوں کے لئے بھی پیدا ہوتے ہیں جنہوں نے یورپ کے اس ماحول میں پرورش
پائی ، پلے بڑھے، لیکن پھر بھی بے انتہا قربانی کے جذبے کے تحت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
کے مہمانوں کی مہمان نوازی میں حتی الوسع کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔پھر بعد میں صفائی کے کام کو بھی بڑی
خوش اسلوبی سے انجام دیا اور مجھے امید ہے کہ اب تک اسلام آباد کی گراؤنڈ ز کا علاقہ بھی صاف ہو چکا
ہوگا۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے، اپنے بے انتہا فضلوں سے نوازے۔مجھے بڑی فکر تھی ، طبیعی
طور پر مجھے فکر ہونی بھی چاہئے تھی۔پہلا جلسہ تھا با وجود اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیار اور فضل کے
223
$2003
خطبات مسرور
جلوے دکھائے اور دکھاتا چلا جا رہا ہے لیکن فکر یہ بھی تھی کہ کہیں کوئی بدانتظامی نہ ہو جائے۔لیکن اللہ
تعالیٰ کا احسان ہے کہ بہت سے شاملین جلسہ نے اس طور پر اظہار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل۔اکثر انتظامات گزشتہ سالوں سے بہت بہتر تھے۔الحمد للہ، الحمد للہ، الحمد للہ۔اور ساتھ
ہی میں جیسے کہ پہلے بھی تمام کارکنان کا شکریہ ادا کر چکا ہوں، دوبارہ شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے
میری فکر کو دور کیا۔میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ اس شکر گزاری کے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں لیکن اس
حدیث پر عمل کرتے ہوئے جس میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جس پر کوئی احسان کیا گیا ہو اور وہ
احسان کرنے والے کو کہے کہ اللہ تجھے اس کی جزائے خیر دے، خیر اور اس کا بہترین بدلہ دے تو اس
نے ثنا کا حق ادا کر دیا۔یعنی ایک حد تک شکر گزاری کا فرض پورا کر دیا۔اسی طرح مہمانوں نے کمال صبر و حوصلہ سے انتظامات میں کمیوں کو برداشت کیا اللہ تعالیٰ
انہیں بھی جزا دے۔جس طرح اس جلسہ میں تمام مہمانوں اور میز بانوں نے میرے لئے سکون کے
سامان بہم پہنچائے، محبت و وفا کے معیار قائم کئے، اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں کو بھی اپنے فضلوں۔نوازتا رہے اور آپ کی جماعت اور خلافت سے یہ محبت ہمیشہ قائم رہے۔ނ
آخر میں ایم ٹی اے کے کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔باہر سے متعدد خطوط آ رہے
ہیں کہ بہت اچھے پروگرام تھے اور بہت احسن رنگ میں انہوں نے تمام کارروائی ہم تک پہنچائی۔اب
میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں۔فرماتے ہیں : میں امید رکھتا ہوں کہ قبل اس کے جو میں اس دنیا سے گزر جاؤں۔میں
اپنے اُس حقیقی آقا کے سوا دوسرے کا محتاج نہیں ہوں گا اور وہ ہر ایک دشمن سے مجھے اپنی پناہ میں رکھے
گا۔فَالْحَمدُ لِلهِ اوّلاً واخرا وظاهرا وباطنا هو ولي في الدنيا والأخرة وهو نعم
المولى ونعم النصير - اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ میری مدد کرے گا اور وہ مجھے ہرگز ہر گز ضائع
نہیں کریگا۔اگر تمام دنیا میری مخالفت میں درندوں سے بدتر ہو جائے تب بھی وہ میری حمایت کرے
گا۔میں نامرادی کے ساتھ ہرگز قبر میں نہیں اتروں گا۔کیونکہ میرا خدا میرے ہر قدم میں میرے
ساتھ ہے۔اور میں اس کے ساتھ ہوں۔میرے اندرون کا جو اس کو علم ہے کسی کو بھی علم نہیں۔اگر سب
خطبات مسرور
224
$2003
لوگ مجھے چھوڑ دیں تو خدا ایک اور قوم پیدا کرے گا جو میرے رفیق ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اطاعت و فرمانبرداری۔۔۔۔میں
شامل رکھے۔پھر فرماتے ہیں : ” نادان مخالف خیال کرتا ہے کہ میرے مکروں اور منصوبوں سے یہ بات
بگڑ جائیگی اور سلسلہ درہم برہم ہو جائے گا۔مگر یہ نادان نہیں جانتا کہ جو آسمان پر قرار پاچکا ہے زمین
کی طاقت میں نہیں کہ اس کو محو کر سکے۔میرے خدا کے آگے زمین و آسمان کا نپتے ہیں خدا وہی ہے جو
میرے پر اپنی پاک وحی نازل کرتا ہے اور غیب کے اسرار سے مجھے اطلاع دیتا ہے اُس کے سوا کوئی
خدا نہیں۔اور ضروری ہے کہ وہ اس سلسلہ کو چلا وے اور بڑھاوے اور ترقی دے جب تک وہ پاک
اور پلید میں فرق کر کے نہ دکھلاوے۔ہر ایک مخالف کو چاہئے کہ جہاں تک ممکن ہو اس سلسلہ کے نابود
کرنے کے لئے کوشش کرے اور ناخنوں تک زور لگا وے اور پھر دیکھے کہ انجام کار وہ غالب ہوا یا
خدا۔پہلے اس سے ابو جہل اور ابولہب اور ان کے رفیقوں نے حق کے نابود کرنے کے لئے کیا کیا زور
لگائے تھے۔مگر اب وہ کہاں ہیں۔وہ فرعون جو موسیٰ کو ہلاک کرنا چاہتا تھا اب اس کا کچھ پتہ ہے؟
پس یقیناً سمجھو کہ صادق ضائع نہیں ہوسکتا۔وہ فرشتوں کی فوج کے اندر پھرتا ہے۔بدقسمت وہ جو اس کو
شناخت نہ کرے۔براهین احمدیه حصه پنجم صفحه (۲۹۵