عہدیداران اور کارکنان کیلئے راہنما ہدایات اور امانت کا وسیع مفہوم

$2003
225
16
خطبات مس
امانت کا مفہوم بہت وسیع ہے۔ہر پہلو سے اس
کی ادائیگی ضروری ہے۔۱۸ اگست ۲۰۰۳ ء مطابق ۸ ظهور ۱۳۸۲ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
ہیے۔امانت کا وسیع تر مفہوم اور اسکی ادائیگی کی تلقین تا معاشرے میں امن قائم
ہو،
ہ ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ امانت کی ادائیگی کا فرض صحیح طور پر ادا کرے،
ا عہدیداران اور کارکنان کے پاس آنے والا ہر معاملہ ایک امانت ہے،
ایک راز ہے اسکو حق نہیں پہنچتا کہ آگے یہ معاملہ لوگوں تک پہنچائے
مشورہ بھی ایک امانت ہے
عہدہ اور خدمت بھی ایک عہد ہے جو خدا اور اسکے بندے کے درمیان ہے،

خطبات مس
$2003
226
تشھد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت تلاوت فرمائی
إنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ اَنْ تُؤدُّوا الأمنتِ إِلى اَهْلِهَا۔وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ
تَحْكُمُوْا بِالْعَدْلِ۔إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ۔إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيْعًا بَصِيْرًا
(سورة النساء: ٥٩)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یقینا اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم امانتیں ان کے حقداروں کے سپرد کیا کرو
اور جب تم لوگوں کے درمیان حکومت کرو تو انصاف کے ساتھ حکومت کرو۔یقیناً بہت ہی عمدہ ہے جو
اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے۔یقینا اللہ بہت سننے والا ( اور ) گہری نظر رکھنے والا ہے۔علامہ فخر الدین رازی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں مومنوں کو تمام امور میں
امانتوں کو ادا کرنے کا ارشاد فرمایا ہے۔خواہ وہ امور مذہب کے معاملات میں ہوں یا دنیوی امور اور
معاملات کے بارہ میں۔اُن کے نزدیک انسان کا معاملہ یا تو اپنے رب کے ساتھ ہوتا ہے یا بنی نوع
انسان کے ساتھ یا اپنے نفس کے ساتھ اور ان تینوں اقسام میں امانت کے حق کی رعایت رکھنے کے سوا
کوئی چارہ نہیں۔آپ اس کی مزید تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ جہاں تک اللہ تعالیٰ کے معاملات میں
امانت کی رعایت کرنے کا تعلق ہے تو اس کا تعلق ان افعال کے ساتھ ہے جن کے کرنے کا حکم دیا
گیا ہے۔یا جن افعال کے کرنے سے منع کیا گیا ہے ان کو ترک کرنے کے ساتھ۔پھر کہتے ہیں کہ
جہاں تک زبان کی امانت کا تعلق ہے اس سے مراد یہ ہے کہ انسان اپنی زبان کو کذب بیانی ، غیبت،
چغل خوری، نافرمانی، بدعت اور مخش کے لئے نہ استعمال کرے۔اور آنکھ کی امانت یہ ہے کہ انسان

227
$2003
خطبات مسرور
آنکھ کو حرام کی طرف دیکھنے میں استعمال نہ کرے اور کانوں کی امانت یہ ہے کہ انسان ان کو بیہودہ کلامی
اور ایسی باتوں کے سننے میں استعمال نہ کرے جن سے منع کیا گیا ہے۔نیز مخش کلامی اور جھوٹی باتوں
کے سننے سے پر ہیز کرے۔پھر دوسری بات لکھتے ہیں کہ :
جہاں تک امانت کا تمام مخلوقات کو ادا کرنے کا تعلق ہے اس میں ماپ تول میں کمی کو ترک
کرنا، اور یہ کہ لوگوں میں ان کے عیوب نہ پھیلائے جائیں اور امراء اپنی رعیت کے ساتھ عدل سے
فیصلے کریں۔عوام الناس کے ساتھ علماء کے عدل سے مراد یہ ہے کہ وہ عوام کو باطل تعصبات پر نہ
ابھاریں بلکہ وہ ایسے اعتقادات اور اعمال کے بارہ میں ان کی ایسی رہنمائی کریں جو ان کی دنیا اور
آخرت میں ان کے لئے نفع رساں ہوں۔اب آج کل کے علماء ہماری بات تو نہیں سنتے۔علامہ فخر الدین رازی کی اس بات پہ ہی غور
کریں اور اس پر عمل کریں تو دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔پھر تیسری بات لکھتے ہیں کہ جہاں تک امانت کا تعلق انسان کے اپنے نفس کے بارہ میں
ہے تو وہ یہ ہے کہ انسان اپنے لئے صرف وہی پسند کرے جو زیادہ نفع رساں اور زیادہ مناسب ہواس
کے دین کے لئے اور دنیا کے لئے۔اور یہ کہ وہ اپنی خواہشات کا تابع ہو کر یا غضبناک ہوکر کوئی
ایسا فعل نہ کرے جو اس کو آخرت میں تکلیف پہنچائے۔اسی لئے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ تم
صلى الله
میں سے ہر ایک نگران ہے اور اُس سے اُس کی رعیت کے بارہ میں دریافت کیا جائے گا۔ارشاد
الى يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الأمنتِ إِلى أَهْلِهَا ، میں یہ سب باتیں داخل ہیں۔(تفسير كبير رازی زیر آیت)
اب اگر ہم دیکھیں تو یہ جو تین صورتیں بیان کی گئی ہیں ہر انسان کے معاملات میں تقریباً ان
صورتوں کے گرد ہی اس کی زندگی گھوم رہی ہے۔لیکن اس آیت کے آخر پر جو بات بیان ہوئی ہے اس
کی میں پہلے وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ اس آیت کے آخر پر فرماتا ہے کہ جوئیں
تمہیں حکم دے رہا ہوں وہ انتہائی بنیادی حکم ہے۔اگر تم اس پر عمل کرتے رہے تو کامیابیاں تمہاری

$2003
228
خطبات مسرور
ہیں۔ساتھ یہ بھی بتا دیا کہ جب خدا تعالیٰ تمہیں کسی بات کا حکم دیتا ہے تو حکم کر کے چھوڑ نہیں دیتا بلکہ تم
پر گہری نظر رکھنے والا بھی ہے کہیں اس کے احکام کی ادائیگی میں تم خیانت تو نہیں کر رہے۔اگر خیانت
کر رہے ہو تو اس کے جو منطقی نتائج سامنے آنے چاہئیں جو نکلنے چاہئیں وہ تو نکلیں گے اور ساتھ ہی جو
امانت تمہارے سپرد کی گئی ہے وہ بھی تم سے واپس لے لی جائے گی۔تم خدمت سے محروم کر دئے جاؤ
گے۔ایک اعزاز تمہیں ملا تھا وہ تم سے چھین لیا جائے گا کیونکہ جن کے تم نگران بنائے گئے ہو ان کی
دعاؤں کو اگر وہ نیک اور متقی ہیں اللہ تعالی سنتا ہے اور اپنی مخلوق پر ظلم اور زیادتی کی تمہیں اجازت نہیں
دے گا۔تو جیسے کہ پہلے میں نے بیان کیا ہے کہ وہ نصیحت ہے کیا جس پر تم نے کار بند ہونا ہے۔وہ
باتیں ، وہ حکم ہے کیا جن پر ہم نے عمل درآمد کرنا ہے۔تو پہلی بات تو یہ ہے کہ امانتیں ان کے حقداروں
کے سپر د کرو۔اب وہ کونسی امانتیں ہیں جو ہمارے پاس خدا تعالیٰ نے رکھی ہیں اور ہمیں حکم ہے کہ ان
کے سپر د کرو جو کہ صحیح حق دار ہیں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حکومت وقت کی اطاعت کی جائے۔یہی
رعایا کی لوگوں کی طرف سے ادائے امانت ہے اور پھر حکام کی طرف سے، افسران کی طرف سے
امانت کا ادا کرنا، اپنی رعایا کی ، اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا، ان کے حقوق کا خیال رکھنا، حکام اور
افسران کی طرف سے امانت کی صحیح ادا ئیگی ہے۔ہمارے نظام جماعت میں عہد یداروں کا نظام مختلف سطحوں پر ہے۔اس زمانے میں ہر
احمدی جہاں ، جس ملک میں رہتا ہے اس ملک میں دنیا وی سطح پر امانتیں اہل لوگوں کے سپرد کرنے کی
کوشش کرتا ہے، ان تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔اور اس کا فرض ہے کہ اپنے اس فرض کی صحیح
ادائیگی کرے اور حق دار لوگوں تک اس امانت کو پہنچائے وہاں نظام جماعت بھی ہر احمدی سے خواہ
عہدیدار ہو یا عام احمدی اس سے یہی توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی امانتوں کی صحیح ادا ئیگی کرے۔اب سب
سے پہلے تو افراد جماعت ہیں جو نظام جماعت چلانے کے لئے عہدیدار منتخب کرتے ہیں۔ان کا کیا
فرض ہے، انہوں نے کس طرح جماعت کی اس امانت کو جو ان کے سپرد کی گئی ہے صحیح حقداروں تک
پہنچانا ہے۔تو اس کے لئے جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں انتخابات سے پہلے قواعد بھی پڑھ کر سنائے

$2003
229
خطبات مسرور
جاتے ہیں، عموما یہ جماعتی روایت ہے۔دعا کر کے اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کی کوشش کی جاتی ہے
اور پھر آپ کس کو ووٹ دیتے ہیں یا کم از کم یہی ایک متقی کی کوشش ہونی چاہئے کہ اس کو ووٹ دیا
جائے جو آپ کے نزدیک سب سے زیادہ اللہ کا خوف رکھنے والا ہے۔جس عہدے کے لئے منتخب ہو
رہا ہے اس کا کچھ نہ کچھ علم بھی اس کو ہو۔پھر جماعت کے کاموں کے لئے وقت بھی دے سکتا ہو۔جس
حد تک اس کی طاقت میں ہے وقت کی قربانی بھی دے سکتا ہو۔پھر صرف اس لئے کسی کو عہد یدار نہ
بنائیں کہ وہ آپ کا عزیز ہے یا دوست ہے۔اور اتنا مصروف ہے کہ جماعتی کاموں کے لئے وقت
نکالنا مشکل ہے۔لیکن عزیز اور دوست ہونے کی وجہ سے اس کو عہد یدار بنانے کی کوشش کی جائے تو یہ
ہے امانت کے حقدار کو امانت کو صحیح طرح نہ پہنچانا۔اس نیت سے جب انتخابات ہوں گے کہ صحیح حقدار
کو یہ امانت پہنچائی جائے تو اس میں برکت بھی پڑے گی ، انشاء اللہ۔اور اللہ سے مدد مانگنے والے، نہ
کہ اپنے اوپر ناز کرنے والے، اپنے آپ کو کسی قابل سمجھنے والے عہدیدار او پر آئیں گے۔اور جن
کے ہر کام میں عاجزی ظاہر ہوتی ہوگی اور یہی لوگ آپ کے حقوق کا صحیح خیال رکھنے والے بھی ہوں
گے۔اور نظام جماعت کو صیح نہج پر چلانے والے بھی ہوں گے۔بعض دفعہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں
عہد یدار بناؤ۔ان کے بارہ میں یہ حدیث ہے جو حضرت خلیفتہ المسیح اول نے حقائق الفرقان میں
Quote کی ہے کہ حضرت نبی کریم کے روبرو دو شخص آئے کہ ہمیں کام سپر د کیجئے ، ہم اس کے اہل
ہیں۔فرمایا: جن کو ہم حکم فرما دیں ، خُدا ان کی مدد کرتا ہے۔جو خود کام کو اپنے سر پر لے،اس کی مدد نہیں
ہوتی۔پس تم عہدے اپنے لئے خود نہ مانگو۔“
حقائق الفرقان جلد نمبر (۲ صفحه ۳۰
پھر عہدیداران ہیں ان کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے بلکہ جماعت کا ہر کارکن یہ بات یادر کھے
که اگر کسی دفتر میں کسی عہدیدار کے پاس کوئی معاملہ آتا ہے یا کسی کارکن کے علم میں کوئی معاملہ
آتا ہے چاہے وہ ان کی نظر میں انتہائی چھوٹے سے چھوٹا معاملہ ہو۔وہ اس کے پاس امانت ہے اور
اس کو حق نہیں پہنچتا کہ اس سے آگے یہ معاملہ لوگوں تک پہنچے۔ایک راز ہے، ایک امانت ہے، پھر کسی
کی کمزوریوں کو اچھالنا تو ویسے بھی ناپسندیدہ فعل ہے اور منع ہے بڑی سختی سے منع ہے۔اور بعض دفعہ تو

230
$2003
خطبات مسرور
یہ ہوتا ہے کہ کسی بات کا وجود ہی نہیں ہوتا اور وہ بات بازار میں گردش کر رہی ہوتی ہے۔اور جب تحقیق
کر و تو پتہ چلتا ہے کہ فلاں کا رکن نے فلاں سے بالکل اور رنگ میں کوئی بات کی تو جو کم از کم نہیں تو سو
سے ضرب کھا کر باہر گردش کر رہی ہوتی ہے۔تو جس کے متعلق بات کی جاتی ہے جب اس تک یہ
بات پہنچتی ہے تو طبعی طور پر اس کے لئے تکلیف کا باعث ہوتی ہے۔اول تو بات اس طرح ہوتی نہیں
اور اگر ہے بھی تو تمہیں کسی کی عزت اچھالنے کا کس نے اختیار دیا ہے۔پھر مشورے ہیں اگر کوئی کسی عہدیدار سے یا کسی بھی شخص سے مشورہ کرتا ہے تو یہ بالکل ذاتی
چیز ہے، ایک امانت ہے۔تمہارے پاس ایک شخص مشورہ کے لئے آیا، تم نے اپنی عقل کے مطابق
اسے مشورہ دیا تو تم نے امانت لوٹانے کا حق ادا کر دیا۔اب تمہارا کوئی حق نہیں بنتا کہ اس مشورہ لینے
والے کی بات آگے کسی اور سے کرو۔اور اگر کرو گے تو یہ خیانت کے زمرے میں آ جائے
گی۔عہدیداران کو بھی ، کارکنان کو بھی اس حدیث کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہئے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا : جب امانتیں ضائع ہونے
لگیں تو قیامت کا انتظار کرنا۔سائل نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ان کے ضائع ہونے سے کیا مراد
ہے؟ فرمایا : جب نا اہل لوگوں کو حکمران بنایا جائے تو قیامت کا انتظار کرنا۔(بخارى كتاب الرقاق باب رفع الامانة )
پھر طبرانی کبیر میں یہ روایت آئی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: جس میں امانت نہیں،
اس میں ایمان نہیں جس کو عہد کا پاس نہ ہو اس میں دین نہیں ، اُس ہستی کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی
جان ہے کسی بندے کا اُس وقت تک دین درست نہ ہو گا جب تک اُس کی زبان درست نہ ہو۔اور
اُس کی زبان درست نہ ہوگی جب تک اُس کا دل درست نہ ہوگا۔اور جو کوئی کسی ناجائز کمائی سے کوئی
مال پائے گا اور اُس میں سے خرچ کرے گا تو اُس کو اُس میں برکت نہیں دی جائے گی ، اور اگر اُس
میں سے خیرات کرے گا تو قبول نہیں ہوگی اور جو اُس میں سے بچ رہے گا وہ اُسے دوزخ کی طرف
لے جانے کا موجب ہوگا۔بُری چیز بُری چیز کا کفارہ نہیں بن سکتی ہے، البتہ اچھی چیز اچھی چیز کا کفارہ
ہوتی ہے۔(المعجم الكبير الطبراني جلد ۱۰ صفحه ۲۲۷

خطبات مسرور
231
$2003
ہمیشہ یادرکھنا چاہئے عہدیداران کو، کارکنان کو کہ عہدہ بھی ایک عہد ہے، خدمت بھی ایک
عہد ہے جو خدا اور اس کے بندوں سے ایک کارکن، ایک عہد یدار، اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے
کرتا ہے۔اگر ہر عہد یدار یہ سمجھنے لگ جائے کہ نہ صرف قول سے بلکہ دل کی گہرائیوں سے اس بات پر
قائم ہو کہ خدمت دین ایک فضل الہی ہے۔میری غلط سوچوں سے یہ فضل مجھ سے کہیں چھن نہ جائے تو
ہماری ترقی کی رفتار اللہ تعالیٰ کے فضل سے کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔ہم سب کے لئے لمحہ فکر یہ ہے، ایک
سوچنے کا مقام ہے کہ امانت ایمان کا حصہ ہے، اگر امانت کی صحیح ادا ئیگی نہیں کر رہے ، اگر اپنے عہد پر
صحیح طرح کار بند نہیں ، جو حدود تمہارے لئے متعین کی گئی ہیں ان میں رہ کر خدمت انجام نہیں دے
رہے تو اس حدیث کی رو سے ایسے شخص میں دین ہی نہیں اور دین کو درست کرنے کے لئے اپنی زبان
کو درست کرنا ہوگا۔اور فرمایا کہ زبان اس وقت تک درست نہ ہوگی جب تک دل درست نہ ہوگا۔اور
پھر ایک کڑی سے دوسری کڑی ملتی چلی جائے گی۔تو حسین معاشرے کو قائم رکھنے کے لئے ان تمام
امور کی درستگی ضروری ہے۔ایک بات اور واضح ہو کہ صرف منہ سے یہ کہہ دینے سے کہ میرادل درست ہے، کافی نہیں۔ہر وقت ہم میں سے ہر ایک کے ذہن میں یہ بات رہنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ دلوں کا حال جانتا ہے۔وہ
ہماری پا تال تک سے واقف ہے۔وہ سمیع و بصیر ہے اس لئے اپنے تمام قبلے درست کرنے پڑیں
گے۔تو خدمت دین کرنے کے مواقع بھی ملتے رہیں گے۔تو یہ تقویٰ کے معیار قائم رہیں گے تو نظام
جماعت بھی مضبوط ہو گا اور ہوتا چلا جائے گا انشاء اللہ تعالی۔ایسے عہدیدار جو پورے تقویٰ کے ساتھ
خدمت سرانجام دیتے ہیں اور دے رہے ہیں ان کے لئے ایک حدیث میں جو میں پڑھتا ہوں، ایک
خوشخبری ہے۔حضرت ابو موسی بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ وہ مسلمان جو مسلمانوں
کے اموال کا نگران مقرر ہوا اگر وہ امین اور دیانتدار ہے اور جو اسے حکم دیا جاتا ہے اسے صحیح صحیح نافذ
کرتا ہے اور جسے کچھ دینے کا حکم دیا جاتا ہے اسے پوری بشاشت اور خوش دلی کے ساتھ اس کا حق سمجھتے
ہوئے دیتا ہے تو ایسا شخص بھی عملاً صدقہ دینے والے کی طرح صدقہ دینے والا شمار ہوگا۔(مسلم کتاب الزكواة باب اجر الخازن الامين والمرأة۔۔۔۔۔۔تو دیکھیں نیکی سے کس طرح نیکیاں نکلتی چلی جارہی ہیں۔خدا کی جماعت کی خدمت کا

232
$2003
خطبات مسرور
موقع بھی ملا، خدا کی مخلوق کی خدمت کا موقع بھی ملا، حکم کی پابندی کر کے، امانت کی ادائیگی کر کے،
صدقے کا ثواب بھی کما لیا۔بلاؤں سے بھی اپنے آپ
کو محفوظ کر لیا۔اور اللہ تعالیٰ کی رضا بھی حاصل
ہوگئی۔پھر مجالس کی امانتیں ہیں۔کسی مجلس میں اگر آپ کو دوست سمجھ کر ، اپنا سمجھ کر آپ کے سامنے
باتیں کر دی جائیں تو ان باتوں کو باہر لوگوں میں کرنا بھی خیانت ہے۔پھر مجالس میں کسی کے عیب
دیکھیں، کسی کی کوئی کمزوری دیکھیں تو اس کو باہر پھیلا نا کسی طرح بھی مناسب نہیں۔جب کہ کسی اور
شخص کو بھی بتانا جس کا اس مجلس سے تعلق نہ ہو یہ بھی خیانت ہے۔ایک بات
اور واضح ہو اور ہر وقت
ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اگر کسی مجلس میں نظام کے خلاف یا نظام کے کسی کارکن کے خلاف باتیں ہو
رہی ہوں تو اس کو پہلے تو وہیں بات کرنے والے کو سمجھا کر اس بات کو ختم کر دینا زیادہ مناسب ہے اور
و ہیں اصلاح کی کوشش کرنی چاہئے۔اگر اصلاح کی کوئی صورت نہ ہو تو پھر بالا افسران تک اطلاع
کرنی چاہئے۔لیکن بعض دفعہ بعض کارکن بھی اس میں Involve ہو جاتے ہیں۔پتہ نہیں آج کل
کے حالات کی وجہ سے مردوں کے اعصاب پر بھی زیادہ اثر ہو جاتا ہے یا مردوں کو بھی بلا سوچے سمجھے
عورتوں کی طرح باتیں کرنے کی عادت پڑ گئی ہے۔اس میں بعض اوقات اچھے بھلے سلجھے ہوئے
کارکن بھی شامل ہو جاتے ہیں اور ایسی باتیں کر جاتے ہیں جو وہاں بیٹھے ہوئے لوگوں پر منفی اثر ڈال
سکتی ہیں اور اس طرح غیر محسوس طور پر ایک کارکن دوسرے کارکن کے متعلق بات کر کے یا ایک
عہد یدار دوسرے بالا عہدیدار کے متعلق بات کر کے یا اپنے سے کم عہدیدار کے متعلق بات کر کے،
لوگوں کے لئے فتنے کا موجب بن رہا ہوتا ہے۔کمزور طبیعت والے ایسی باتوں کا خواہ وہ چھوٹی
باتیں ہی ہوں، برا اثر لیتے ہیں۔اور ایسے کارکنوں کو بھی جو اپنے ساتھی عہدیداران کے متعلق باتیں
کرنے کی عادت پڑ جائے تو منافق بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔اس
لئے تمام کارکنان اور عہدیداران کو جو ایسی باتیں خواہ مذاق کے رنگ میں ہوں کرتے ہیں ان کو اپنے
عہدوں اور اپنے مقام کی وجہ سے ایسی باتیں کرنے سے پر ہیز کرنا چاہئے۔اور ایسی مجلسوں میں بیٹھنے
والوں کے لئے یہاں اجازت ہے۔اب ویسے تو مجلس کی باتیں امانت ہیں باہر نہیں نکلنی چاہئیں لیکن

$2003
233
خطبات مسرور
اگر نظام کے خلاف باتیں ہورہی ہوں تو یہاں اجازت ہے کہ چاہے وہ اگر نظام کے متعلق ہے یا
نظام کے کسی عہدیدار کے متعلق ہیں اور اس سے یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ اس میں کئی اعتراض کے پہلو
ابھر سکتے ہیں، نکل سکتے ہیں تو اس کو افسران بالا تک پہنچانا چاہئے۔اور ایک حدیث میں اس کی اس
الله
طرح اجازت ہے کہ حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : مجالس کی
گفتگو امانت ہے سوائے تین مجالس کے۔ایسی مجلس جہاں ناحق خون بہانے والوں کے باہمی مشورہ
کی مجلس ہو۔پھر وہ مجلس جس میں بدکاری کا منصوبہ بنے۔اور پھر وہ مجلس جس میں کسی کا مال ناحق
دبانے کا منصو بہ بنایا جائے۔تو جہاں ایسی سازشیں ہو رہی ہوں جس سے کسی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ
ہو، ایسی باتیں سن کر متعلقہ لوگوں تک یا افسران تک پہنچانا یہ امانت ہے۔ان کو نہ پہنچانا خیانت ہو
جائے گی۔تو نظام کے متعلق جو باتیں ہیں وہ بھی اسی زمرہ میں آتی ہیں کہ اگر کوئی نظام کے خلاف
بات کر رہا ہو اور بالا افسران تک نہ پہنچائیں۔پھر بعض دفعہ عہدیداران کے خلاف شکایات پیدا ہوتی
ہیں تو بعض اوقات یہ صرف غلط نہی کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔یا بعض دفعہ کسی نے اپنے ذاتی بغض کی
وجہ سے کسی عہدیدار کے ساتھ ہے اپنے ماحول میں بھی لوگ اس عہد یدار کے خلاف باتیں کر کے
لوگوں کو اس کے خلاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایسی صورت میں بھی آپ کو چاہئے کہ امانتیں ان
کے صحیح حقداروں تک پہنچا ئیں۔یعنی باتیں بالا افسران تک ، عہد یدارن تک، نظام تک پہنچائیں۔لیکن تب بھی یہ کوئی حق نہیں پہنچتا بہر حال کہ ادھر ادھر بیٹھ کر باتیں کی جائیں۔بلکہ جس کے خلاف
بات ہورہی ہے مناسب تو یہی ہے کہ اگر آپ کی اس عہد یدار تک پہنچ ہے تو اس تک بات پہنچائی
جائے کہ تمہارے خلاف یہ باتیں سننے میں آرہی ہیں۔اگر صحیح ہیں تو اصلاح کر لو اور اگر غلط ہے تو
جو بھی صفائی کا طریقہ اختیار کرنا چاہتے ہو کر و۔پھر کسی کی پیٹھ پیچھے باتیں کرنے والوں کو ہمیشہ یہ یاد
رکھنا چاہئے کہ وہ باتیں صحیح ہیں یا غلط یہ غیبت یا جھوٹ کے زمرے میں آتی ہیں۔اور غیبت کرنے
والوں کو اس حدیث کو یا درکھنا چاہئے کہ اگلے جہان میں ان کے ناخن تانبے کے ہو جائیں گے جس
سے وہ اپنے چہرے اور سینے کا گوشت نوچ رہے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس سے محفوظ رکھے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔

$2003
234
خطبات مسرور
ہم اُسی وقت بچے بندے ٹھہر سکتے ہیں کہ جو خداوند منعم نے ہمیں دیا ہم اُس کو واپس دیں
یا واپس دینے کے لئے تیار ہو جائیں۔ہماری جان اُس کی امانت ہے اور وہ فرماتا ہے
66
تُؤَدُّوا و الا منتِ إِلَى أَهْلِهَا “
(تفسیر فرموده حضرت مسیح موعود جلد دوم صفحه ۲۴۵، جدید ایڈیشن۔مطبوعه ربوه)
آپ مزید فرماتے ہیں:
نہیں رکھتا۔امانتوں کو ان کے حقداروں کو واپس دے دیا کرو۔خدا خیانت کرنے والوں کو دوست
پھر آپ نے فرمایا:
مومن وہ ہیں جو اپنی امانتوں اور عہدوں کی رعایت رکھتے ہیں یعنی ادائے امانت اور
ایفائے عہد کے بارہ میں کوئی دقیقہ تقویٰ اور احتیاط کا باقی نہیں چھوڑتے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ
ہے کہ انسان کا نفس اور اس کے تمام قومی اور آنکھ کی بینائی اور کانوں کی شنوائی اور زبان کی گویائی
اور ہاتھوں اور پیروں کی قوت یہ سب خدا تعالیٰ کی امانتیں ہیں جو اس نے ہمیں دی ہیں اور جس وقت
چاہے اپنی امانت کو واپس لے سکتا ہے۔پس ان تمام امانتوں کی رعایت رکھنا یہ ہے کہ بار یک در
بار یک تقویٰ کی پابندی سے خدا تعالیٰ کی خدمت میں نفس اور اس کے تمام قوئی اور جسم اور اس کے تمام
قومی اور جوارح سے لگایا جائے اس طرح پر کہ گویا یہ تمام چیزیں اس کی نہیں بلکہ خدا کی ہو
جائیں۔اور اُس کی مرضی اس کی نہیں بلکہ خدا کی مرضی کے موافق ان تمام قومی اور اعضاء کا حرکت
اور سکون ہو۔اور اس کا ارادہ کچھ بھی نہ رہے بلکہ خدا کا ارادہ اس میں کام کرے اور خدا تعالیٰ کے ہاتھ
میں اس کا نفس ایسا ہو جیسا کہ مردہ زندہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔اور یہ خودرائی سے بے دخل ہو (یعنی
اپنا وجود ہی نہ ہو )۔اور خدا تعالیٰ کا پورا تصرف اس کے وجود پر ہو جائے۔یہاں تک کہ اُسی سے
دیکھے اور اُسی سے سنے اور اُسی سے بولے اور اسی سے حرکت یا سکون کرے۔اور نفس کی دقیق در
دقیق آلائشیں جو کسی خوردبین سے بھی نظر نہیں آسکتیں دور ہو کر فقط روح رہ جائے۔غرض مہیمنت خدا
کی اس کا احاطہ کر لے۔( یعنی انسان خدا تعالیٰ کے مکمل طور پر قبضہ میں ہو )۔اور اپنے وجود سے اس

$2003
235
خطبات مسرور
کو کھوہ دے اور اس کی حکومت اپنے وجود پر کچھ نہ رہے اور سب حکومت خدا کی ہو جائے۔اور انسانی
جوش سب مفقود ہو جائیں۔اور تمام آرزوئیں اور تمام ارادے اور تمام خواہشیں خدا میں ہو
جائیں۔اور نفس امارہ کی تمام عمارتیں منہدم کر کے خاک میں ملا دی جائیں۔اور ایک ایسا پاک محل
تقدس اور تطہر کا دل میں دل میں تیار کیا جاوے جس میں حضرت عزت نازل ہو سکیں اور اس کی روح
اس میں آباد ہو سکے۔اس قدر تکمیل کے بعد کہا جائے گا کہ وہ امانتیں جو منعم حقیقی نے انسان کو دی تھیں
وہ واپس کی گئیں تب ایسے شخص کو یہ آیت صادق آئے گی ﴿وَالَّذِيْنَ هُمْ لَا مَنتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ
رَاعُوْنَ۔پھر آپ فرماتے ہیں :
”انسان کی پیدائش میں دو قسم کے حسن ہیں۔ایک حسن معاملہ اور وہ یہ کہ انسان خدا تعالیٰ
کی تمام امانتوں اور عہد کے ادا کرنے میں یہ رعایت رکھے کہ کوئی عمل حتی الوسع ان کے متعلق فوت نہ
ہو۔جیسا کہ خدا تعالیٰ کے کلام میں ”راعُونَ“ کے لفظ اسی طرف اشارہ کرتا ہے ایسا ہی لازم ہے کہ
انسان مخلوق کی امانتوں اور عہد کی نسبت بھی یہی لحاظ رکھے یعنی حقوق اللہ اور حقوق العباد میں تقویٰ
سے کام لے جوحسن معاملہ ہے۔یا یوں کہو کہ روحانی خوبصورتی ہے“۔آپ مزید فرماتے ہیں:
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں تقویٰ کو لباس کے نام سے موسوم کیا ہے۔چنانچہ لباس التقوى قرآن شریف کا لفظ ہے۔یہ اسی بات کی طرف اشارہ ہے کہ روحانی
خوبصورتی اور روحانی زینت تقویٰ سے ہی پیدا ہوتی ہے۔اور تقویٰ یہ ہے کہ انسان خدا کی تمام
امانتوں اور ایمانی عہد اور ایسا ہی مخلوق کی تمام امانتوں اور عہد کی حتی الوسع رعایت رکھے یعنی ان کے
دقیق در دقیق پہلوؤں پر تا بمقد ور کار بند ہو جائے“۔فرمایا: ”امانت سے مراد انسان کامل کے وہ تمام قومی اور عقل اور علم اور دل اور جان اور
حواس اور خوف اور محبت اور عزت اور وجاہت اور جمیع نعماء روحانی و جسمانی ہیں جو خدا تعالیٰ انسان
کامل کو عطا کرتا ہے اور پھر انسان کامل بر طبق آیت اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّ والا منتِ إِلَى

236
$2003
خطبات مسرور
اَهْلِهَا ، اس ساری امانت کو جناب الہی کو واپس دے دیتا ہے یعنی اُس میں فانی ہو کر اُس کے راہ میں
وقف کر دیتا ہے۔۔۔اور یہ شان اعلیٰ اور اکمل اور اتم طور پر ہمارے سید ، ہمارے مولی ، ہمارے ہادی،
نبی امی صادق اور مصدوق محمد مصطفی ﷺ میں پائی جاتی تھی۔“
(آئینه کمالات اسلام صفحه ۱۶۱۔۱۶۲)
پس یا درکھیں کہ امانت کی بہت بڑی اہمیت ہے۔اور جتنے زیادہ عہد یداران جماعت اور
میں جا کر امانت کے مطلب کو سمجھنے کی کوشش کریں گے اتنے ہی زیادہ تقویٰ کے اعلیٰ معیار قائم
ہوتے چلے جائیں گے۔حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کے اعلیٰ معیار قائم ہوں گے۔نظام
جماعت مضبوط ہوگا، نظام خلافت مضبوط ہو گا۔آپ کی نظام سے وابستگی قائم رہے گی۔خلافت کے
نظام کو مضبوط کرنے کے لئے خلیفہ وقت کی تو ہمیشہ یہی دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے متقیوں کا امام
بنائے۔تو پھر ان دعاؤں کے مورد، ان کے حامل تو وہی لوگ ہوں گے جو اپنی امانتوں کا پاس کرنے
والے، اپنے عہدوں کا پاس کرنے والے، اپنے خدا سے وفا کرنے والے ہوتے ہیں اور تقویٰ پر قائم
رہنے والے ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ جماعت کے ہر فرد کو یہ معیار قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی