توکل اور اسلام کا مقصد امن کا قیام

$2003
237
17
خطبات مس
تو کل کی کمی سے خدا سے دوری، جھوٹ، غلط بیانی اور خوشامد کی
کمی غلط بیانی اور
برائیاں جنم لیتی ہیں
۱۵ راگست ۲۰۰۳ ء مطابق ۱۵رظهور ۱۳۸۲ ہجری تنشی بمقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
ہ دنیا میں سب سے زیادہ تو کل اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء میں پیدا کرتا ہے،
اسلام کا مقصد امن کا قیام ہے اور صلح کی بنیاد
صلى الله
آنحضرت ا نے تو کل کی اعلیٰ ترین مثالیں رقم فرمائی ہیں،
آنحضرت ﷺ کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں صحابہ کے توکل کا اعلیٰ معیار
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے صحابہ کی ذات میں تو کل کی مثالیں،
میاں بیوی کے جھگڑے تو کل کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں
تو کل ہی ایک ایسی چیز ہے کہ انسان کو کامیاب و با مراد بنادیتی ہے۔

خطبات مس
$2003
238
تشھد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیت تلاوت فرمائی
﴿وَإِنْ جَنَحُوْا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ﴾
(الانفال (٦١)
دنیا میں سب سے زیادہ تو کل اللہ تعالیٰ انبیاء میں پیدا کرتا ہے اور ان کو خود تسلی دیتا ہے کہ تم
فکر نہ کرومیں ہر معاملے میں تمہارے ساتھ ہوں۔کوئی دشمن تمہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچا سکتا۔میں تم
میں اور دیکھنے والا ہوں اگر دشمن نے غلط نظر سے دیکھنے کی کوشش کی یا کوئی سازش کرنے کی کوشش کی تو
میں جو ہر بات کا علم رکھنے والا اور تیری دعاؤں کو سننے والا ہوں خود اس کا علاج کرلوں گا۔اور اس
طرح باقی روز مرہ کے معاملات میں بھی انبیاء کا تو کل بہت بڑھا ہوا ہوتا ہے کیونکہ وہ اس یقین پر قائم
ہوتے ہیں کہ خدا ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے، ہر معاملے میں ان کے ساتھ ہے اور پھر اسی طرح
روحانی مدارج اور مقام کے لحاظ سے تو کل کے معیار آگے مومنین میں قائم ہوتے چلے جاتے ہیں تو جو
آیت ابھی میں نے تلاوت کی ہے اس کا ترجمہ ہے : اور اگر وہ صلح کے لئے جُھک جائیں تو تو بھی اُس
کے لئے جھک جا اور اللہ پر توکل کر۔یقینا وہی بہت سننے والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔تفسیر روح المعانی میں علامہ شہاب الدین آلوسی اس آیت کی تشریح میں لکھتے ہیں کہ :
وَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ ﴾ سے یہ مراد ہے کہ اپنا معاملہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے سپر د کر دے
اور اس امر سے خائف نہ ہو۔اگر وہ تیرے لئے اپنے باز وسلامتی کے لئے جھکا ئیں تو کہیں ایسا نہ ہو
کہ ان کے باز و مکر اور سازشوں سے لیٹے ہوئے ہوں۔ان سے مراد اللہ جل شانہ ہے۔هُوَ السَّمِيعُ سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ دھوکہ دہی کی ان تمام باتوں کو جو وہ علیحد گیوں میں

239
$2003
خطبات مسرور
کرتے ہیں سنتا ہے۔العلیم سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی نیتوں کو بھی جانتا ہے۔پس وہ
ان سے ایسا مواخذہ کرے گا جس کے وہ مستحق ہیں اور ان کی تدابیر کو ان پر الٹادے گا۔(تفسیر روح المعانی جلد ٦ صفحه (٢٧)
تو یہاں اس سے ایک بات تو یہ بھی واضح ہوگئی کہ اسلام پر جو یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ یہ
جنگجو قسم کا مذہب ہے، اس اعتراض کو بھی یہاں دور کر دیا گیا ہے۔کہ اگر دشمن اپنی کمزوری کی وجہ سے
یا کسی چال کی وجہ سے صلح کرنا چاہے تو تم بھی اللہ کی خاطر صلح کرلو۔کیونکہ اسلام کا تو مقصد ہی امن قائم
کرنا ہے۔پھر یہ نہیں ہوگا کہ ان کو مفتوح کر کے یا مسلمان بنانے کے بعد ہی صلح کی بنیاد ڈالنی ہے
بلکہ اگر ان کی طرف سے صلح کا ہاتھ بڑھتا ہے تو بھی صلح کا ہاتھ بڑھا، مسلمانوں کو یہی حکم ہے۔پھر یہ
نہیں سوچنا کہ دشمن چال چل رہا ہے اور اس وقت چاہتا ہے تا کہ اپنی طاقت اکٹھی کرے اور پھر جنگ
کے سامان میسر آئیں اور پھر حملہ کرے۔تو یہ بات اس سے واضح ہوگئی، ظاہر ہو گیا کہ مسلمان اس
زمانہ میں بھی صرف اپنے آپ کو بچانے کے لئے جنگ لڑ رہے تھے۔تو اب جب دشمن صلح کی طرف
ہاتھ بڑھاتا ہے تو قطع نظر اس کے کہ اس کا اپنا طاقت جمع کر کے دوبارہ حملہ کرنے کا امکان پیدا ہو
سکتا ہے تم صلح کرو اور اللہ پر توکل کرو خدا خود سنبھال لے گا۔تو ایک تو یہ بھی اس سے رد ہوا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کے پہلے حصے کی تشریح کرتے ہوئے
یعنی اگر وہ صلح کریں تو تم بھی صلح کر لو۔فرماتے ہیں کہ اصل میں مومن کو بھی تبلیغ دین میں حفظ مراتب
کا خیال رکھنا چاہئے۔جہاں
نرمی کا موقع ہو وہاں سختی اور درشتی نہ کرے اور جہاں بحر سختی کرنے کے کام
ہوتا نظر نہ آوے وہاں نرمی کرنا بھی گناہ ہے۔ایک جگہ اس ضمن میں آپ نے فرمایا ہے کہ باوجود
فرعون کے سخت کفر کے حضرت موسیٰ کو اس سے نرمی سے بات کرنے کا حکم تھا۔تو دعوت
الی اللہ میں بھی یہ اصول ہر احمدی کو مدنظر رکھنا چاہئے۔یہ و مختصر آمیں نے ذکر کیا
توکل کے بارہ میں اور اس آیت کی مختصر تفسیر میں کہ دشمن کے ساتھ اگر معاملہ پڑے تو کیا طریق
اختیار کرنا چاہئے اور پھر معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑنا چاہئے اور اسی پر توکل کرنا چاہئے۔لیکن
روز مرہ کے معاملات میں بھی تو کل علی اللہ کی بہت ضرورت ہے۔اور اللہ تعالیٰ پر تو کل تبھی پیدا
ہوتا ہے جب خدا کی ذات پر اس کی طاقتوں پر کامل یقین پیدا ہو۔جیسا کہ اس آیت میں جو میں ابھی

خطبات مسرور
240
$2003
پڑھتا ہوں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔إِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِيْنَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَتُهُ
زَادَتْهُمْ إِيْمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ
(سورة الانفال : ٣)
ترجمہ اس کا یہ ہے کہ مومن صرف وہی ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل ڈر
جاتے ہیں اور جب ان پر اُس کی آیات پڑھی جاتی ہیں تو وہ ان کو ایمان میں بڑھا دیتی ہیں اور وہ
اپنے رب پر ہی تو کل کرتے ہیں۔تو کل کی اعلیٰ ترین مثالیں تو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے ہی رقم فرمائی ہیں اور کیوں
نہ ہو، آپ ہی تو انسان کامل تھے۔اور ساتھ ہی امت کو بھی سبق دے دیا کہ میری پیروی کرو گے،
خدا سے دل لگاؤ گے، اس کی ذات پر ایمان اور یقین پیدا کرو گے تو تمہیں بھی ضائع نہیں کرے گا۔اور اپنے پر تو کل کرنے کے نتیجہ میں وہ تمہیں بھی اپنے حصار عافیت میں لے لے گا۔آنحضرت ﷺ کے توکل کے بارہ میں بعض احادیث میں یہاں بیان کرتا ہوں۔یہ بچپن
سے ہم سنتے آرہے ہیں لیکن جب بھی پڑھیں ایمان میں ایک نئی تازگی پیدا ہوتی ہے اور ایمان مزید
بڑھتا ہے۔وہ واقعہ یاد کریں جب سفر طائف سے واپسی پر رسول اللہ نے کچھ روز مخلہ میں قیام فرمایا۔زید بن حارثہ نے آپ کی خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ اب آپ مکہ میں کیسے داخل ہوں گے
جبکہ وہ آپ کو نکال چکے ہیں۔رسول اللہ ﷺ نے کس شان سے ، تو کل سے جواب دیا کہ اے زید تم
دیکھو گے کہ اللہ ضرور کوئی راہ نکال دے گا اور اللہ اپنے دین کا مددگار ہے۔وہ اپنے نبی کو غالب کر کے
رہے گا۔چنانچہ نبی کریم نے سرداران قریش کو پیغام بھجوائے کہ آپ
کو اپنی پناہ میں لے کر مکہ میں داخل
کرنے کا انتظام کریں۔کئی سرداروں نے انکار کر دیا بالآخر مکہ کے ایک شریف سردار مطعم بن عدی
نے آپ کو اپنی پناہ میں مکہ میں داخل کرنے کا اعلان کیا۔پھر آخر کار جب مظالم حد سے زیادہ بڑھ گئے
اور مکہ سے ہجرت کا وقت آیا تو کمال وقار سے آپ نے وہاں سے ہجرت فرمائی۔غار میں پناہ کے

$2003
241
خطبات مسرور
وقت دشمن جب سر پر آن پہنچا تو پھر بھی کس شان سے اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اس کے وعدوں
پر یقین کرتے ہوئے آپ نے فرمایا۔حضرت ابو بکر اس بارہ میں روایت کرتے ہیں کہ میں
رسول کریم کے ساتھ غار میں تھا۔میں نے اپنا سر اٹھا کر نظر کی تو تعاقب کرنے والوں کے پاؤں
دیکھے۔اس پر میں نے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ اگر کوئی نظر نیچے کرے گا تو ہمیں
دیکھ لے گا۔آپ نے فرمایا : چپ اے ابوبکر ! ہم دو ہیں اور ہمارے ساتھ تیسرا خدا ہے۔تو یہ ہے وہ
تو کل کا اعلیٰ معیار جو صرف اور صرف رسول کریم ﷺ کی زندگی میں ہمیں نظر آتے ہیں۔اور پھر آپ
دیکھیں جب غار سے نکل کر سفر شروع کیا تو کیا شان استغناتھی اور کس قد ر اللہ تعالیٰ کی ذات پر توکل
حضرت ابو بکر کی روایت ہے کہ سفر ہجرت کے دوران جب سراقہ گھوڑے پر سوار تعاقب
کرتے ہوئے ہمارے قریب پہنچ گیا تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اب تو پکڑنے والے بالکل سر
پر آپہنچے اور میں اپنے لئے نہیں بلکہ آپ کی خاطر فکرمند ہوں۔آپ نے فرمایا لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ
مَعَنَا۔کرم نہ کر واللہ ہمارے ساتھ ہے۔چنانچہ اسی وقت آپ کی دعا سے سراقہ کا گھوڑ از مین میں
جنس گیا اور وہ آپ کی خدمت میں امان کا طالب ہوا۔اس وقت آپ نے سراقہ کے حق میں یہ عظیم
الشان پیشگوئی فرمائی کہ سراقہ اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا جب کسری کے کنگن تمہارے ہاتھوں میں
پہنائے جائیں گے۔اور یہ پیشگوئی بھی بڑی شان سے بعد میں پوری ہوئی۔پھر وہ شان بھی دیکھیں جب آپ دشمن سے صرف ایک فٹ کے فاصلہ پر تھے اور نہتے تھے
اور دشمن تلوار تانے کھڑا تھا لیکن کوئی خوف نہیں۔کیسا ایمان، کیسا یقین اور کیسا تو کل ہے خدا کی ذات
پر۔جابر کہتے ہیں کہ غزوہ ذات الرقاع میں ہم حضور کے ساتھ تھے۔ایک دن ہم ایک سایہ دار
درخت کے پاس پہنچے۔ہم نے آنحضرت ﷺ کے آرام کے لئے اس کو منتخب کیا۔اچانک ایک
مشرک وہاں آن پہنچا۔جب آپ کی تلوار درخت سے لٹک رہی تھی اس نے تلوار سونت لی اور کہنے لگا
کیا تم مجھ سے ڈرتے ہو یا نہیں۔حضور نے اسے جواب دیا نہیں۔اس نے پھر کہا مجھ سے تمہیں کون

$2003
242
خطبات مسرور
بچا سکتا ہے۔آپ نے فرمایا: اللہ۔اس پر تلوار اس کے ہاتھ سے گر پڑی۔تو حضور نے تلوار اٹھائی اور
فرمایا کہ اب مجھ سے تمہیں کون بچا سکتا ہے۔اس پر وہ کہنے لگا کہ آپ درگز رفرما دیں۔آپ نے فرمایا
کیا تو گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں۔وہ تھا بھی پکا
مشرک۔اس پر اس نے کہا نہیں۔لیکن میں آپ سے عہد کرتا ہوں کہ آپ سے کبھی لڑائی نہیں کروں
گا۔اور نہ ان لوگوں کے ساتھ شامل ہوں گا جو آپ سے لڑتے ہیں۔اس پر آپ نے اسے چھوڑ دیا۔وہ اپنے ساتھیوں سے جاملا اور ان سے کہنے لگا، میں تمہارے ہاں ایک ایسے شخص کے پاس سے
آیا ہوں جولوگوں میں سب سے بہتر ہے۔(بخاری کتاب المغازی با ب غزوة ذات الرقاع
یہ ٹھیک ہے کہ آنحضرت ﷺ سے خدا تعالیٰ کا جو سلوک تھا اور جو وعدے تھے وہ عام مسلمان
کے لئے یا عام انسان کے لئے نہیں ہو سکتا۔لیکن جیسا کہ اس حدیث سے ظاہر ہے حضرت عائشہ رضی
اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ رات کے وقت آنحضرت ﷺ کی حفاظت کی غرض سے پہرہ لگا کرتا
تھا۔حضور کو جب وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ ) کی وحی نازل ہوئی کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کے
برے ارادوں سے تجھے محفوظ رکھے گا۔تو حضور ﷺ نے خیمہ سے باہر جھانکا اور فرمایا کہ اب تم لوگ جا
سکتے ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے خود میری حفاظت کی ذمہ داری لی ہے۔لیکن یہاں اپنی امت کو خدا تعالیٰ کی
ذات پر یقین قائم کرنے کے لئے اور اس پر تو کل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے آپ ایک جگہ یہ
فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میری
امت کے ستر ہزار لوگ جنت میں بغیر حساب کے داخل ہوں گے۔یہ وہ لوگ ہوں گے جو دوسروں
کے عیوب کی تلاش میں لگے نہیں رہتے اور نہ ہی فال لینے والے ہوں گے بلکہ اپنے رب پر تو کل
کرتے ہوں گے۔(بخارى كتاب الرقاق باب يدخل الجنة سبعون الفا۔۔۔۔۔۔تو اس حدیث سے ظاہر ہے کہ اگر امت کے لوگ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی تعلیم پر عمل کرنے
والے ہوں گے، بیہودہ گوئی ، لغو، فضول کاموں میں ملوث نہیں ہوں گے، حقوق العبادا دا کرنے والے
ہوں گے، اپنے رب پر ایمان لانے والے ہوں گے ، اس پر تو کل کرنے والے ہوں گے، اور اسی کی

خطبات مسرور
243
طرف جھکنے والے ہوں گے تو بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔$2003
تو یہاں جو تعداد کا ذکر ہے یہ کثرت کے لئے ہے اور ساتھ ہی یہ پیشگوئی بھی ہے کہ میری
اُمت میں ایسے لوگ کثرت سے ہوں گے انشاء اللہ، جو اللہ پر توکل رکھنے والے ہوں گے اور قیامت
تک پیدا ہوتے چلے جائیں گے۔یہ نہیں کہ جہاں ستر ہزار کی تعداد مکمل ہوئی وہاں فرشتوں نے جنت
کے گیٹ (Gate) بند کر دئے کہ اب وہ آخری آدمی جو نیکیوں اور توکل کرنے والا تھا وہ تو جنت میں
داخل ہو گیا اب ختم۔اب چاہے تم تو کل کرو، نیکیاں کرو یا نہ کرو جنت میں داخل نہیں ہو سکتے۔نہیں، اللہ تعالیٰ کی رحمت کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔اللہ کرے ہم میں سے ہر احمدی توکل
سے پُر ہو، اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان اور یقین سے پر ہو، اور اس کی مغفرت اور رحمت کی چادر میں
لپٹا ہوا ہو۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔یاد رکھو شرک یہی نہیں کہ بتوں اور پتھروں کی تراشی ہوئی مورتیوں کی پوجا کی جاوے یہ تو
ایک موٹی بات ہے۔یہ بڑے بے وقوفوں کا کام ہے۔دانا آدمی کو تو اس سے شرم آتی ہے۔شرک بڑا
باریک ہے۔شرک جو ا کثر ہلاک کرتا ہے وہ شرک فی الاسباب ہے یعنی اسباب پر اتنا بھروسہ کرنا کہ
گویاوہی اس کے مطلوب و مقصود ہیں۔جو شخص دنیا کو دین پر مقدم رکھتا ہے اس کی بھی یہی وجہ ہے کہ
اس کو دنیا کی چیزوں پر بھروسہ ہوتا ہے اور وہ امید ہوتی ہے جو دین وایمان سے نہیں۔نقد فائدہ کو پسند
کرتا ہے اور آخرت سے محروم۔جب وہ اسباب پر ہی اپنی ساری کامیابیوں کا مدار خیال کرتا ہے تو خدا
تعالیٰ کے وجود کو تو اس وقت وہ لغو محض اور بے فائدہ جانتا ہے اور تم ایسا نہ کرو تم تو کل اختیار کرو اور
تو کل یہی ہے کہ اسباب جو اللہ تعالیٰ نے کسی امر کے حاصل کرنے کے واسطے مقرر کئے ہوئے ہیں ان
کو حتی المقدور جمع کرو اور پھر کچھ دعاؤں میں لگ جاؤ کہ اے خدا تو ہی اس کا انجام بخیر کر۔صد ہا آفات ہیں اور ہزاروں مصائب ہیں۔جو ان اسباب کو بھی برباد اور تہ و بالا کر سکتے ہیں۔اب
ذمہ دار اس مثال سے خوب واقف ہیں۔فصل اگتی ہے، فصل بڑھتی ہے، پکنے کے قریب ہوتی ہے
ایک دم طوفان آتا ہے، اولے پڑتے ہیں اور فصل جو ہے بالکل کٹے ہوئے بھوسے کی مانند ہو جاتی

$2003
244
خطبات مسرور
ہے تو فرمایا کہ یہ دعا کرنی چاہئے کہ اس کی دستبرد سے بچا کر ہمیں کچی کامیابی اور منزل مقصود تک
پہنچا۔پھر آپ فرماتے ہیں: اصل رازق اللہ تعالیٰ ہے۔وہ شخص جو اس پر بھروسہ کرتا ہے کبھی رزق
سے محروم نہیں رہ سکتا۔وہ ہر طرح سے اور ہر جگہ سے اپنے پر تو گل کرنے والے شخص کے لئے رزق
پہنچاتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو مجھ پر بھروسہ کرے اور تو کل کرے میں اس کے لئے آسمان سے
برسا تا اور قدموں میں سے نکالتا ہوں۔پس چاہئے کہ ہر ایک شخص خدا تعالیٰ پر بھروسہ کرے۔اپنا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔ایک دفعہ ہمیں اتفاقاً پچاس روپیہ کی ضرورت پیش آئی اور جیسا کہ اہل فقر اور تو کل پر کبھی
کبھی ایسی حالت گزرتی ہے اس وقت ہمارے پاس کچھ نہ تھا سو جب ہم صبح کے وقت سیر کے واسطے
گئے تو اس ضرورت کے خیال نے ہم کو یہ جوش دیا کہ اس جنگل میں دعا کریں۔پس ہم نے ایک
پوشیدہ جگہ میں جا کر اس نہر کے کنارہ پر دعا کی جو قادیان سے تین میل کے فاصلہ پر بٹالہ کی طرف
واقع ہے۔جب ہم دعا کر چکے تو دعا کے ساتھ ہی ایک الہام ہوا جس کا ترجمہ یہ ہے : ”دیکھ میں تیری
دعاؤں کو کیسے جلد قبول کرتا ہوں۔تب ہم خوش ہو کر قادیان کی طرف واپس آئے اور بازار کا رخ کیا
تا کہ ڈاکخانہ سے دریافت کریں کہ آج ہمارے نام کچھ روپیہ آیا ہے یا نہیں۔چنانچہ ہمیں ایک خط ملا
جس میں لکھا تھا کہ پچاس روپیہ لدھیانہ سے کسی نے روانہ کئے ہیں اور غالباً وہ روپیہ اسی دن
یا دوسرے دن ہمیں مل گیا۔(نزول المسيح، روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحه ۲۱۷)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
”خدا تعالیٰ پر بھروسہ کے یہ معنے نہیں ہیں کہ انسان تدبیر کو ہاتھ سے چھوڑ دے بلکہ یہ معنے
ہیں کہ تدبیر پوری کر کے پھر انجام کو خدا تعالیٰ پر چھوڑے اس کا نام تو کل ہے اور اگر وہ تدبیر نہیں کرتا
اور صرف تو کل کرتا ہے تو اس کا تو کل پھوکا ہوگا۔(جس کے اندر کچھ نہ ہو) اور اگر نری تدبیر کر
کے اس پر بھروسہ کرتا ہے اور خدا تعالیٰ پر تو کل نہیں ہے تو وہ تدبیر بھی پھوکی (جس کے اندر کچھ نہ

245
$2003
صلى الله
خطبات مسرور
ہو ) ایک شخص اونٹ پر سوار تھا۔آنحضرت ﷺ کو اس نے دیکھا تعظیم کے لئے نیچے اترا اور ارادہ
کیا کہ تو کل کرے اور تدبیر نہ کرے۔چنانچہ اس نے اونٹ کا گھٹنانہ باندھا۔جب رسول اللہ ﷺہے سے
مل کر آیا تو دیکھا کہ اونٹ نہیں ہے۔واپس آکر آنحضرت ﷺ سے شکایت کی کہ میں نے تو تو کل کیا
تھا لیکن میرا اونٹ جاتا رہا۔آپ نے فرمایا کہ تو نے غلطی کی۔پہلے اونٹ کا گھٹنا باندھتا، پھر تو کل کرتا
تو ٹھیک ہوتا“۔( البدر یکم مارچ ۱۹۰۴ ، ملفوظات جلد ۳ صفحه (۵۶۶
آپ فرماتے ہیں: ” تو کل کرنے والے اور خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے والے
کبھی ضائع نہیں
ہوتے۔جو آدمی صرف اپنی کوششوں میں رہتا ہے اس کو سوائے ذلت کے اور کیا حاصل ہوسکتا ہے۔جب سے دنیا پیدا ہوئی ہمیشہ سے سنت اللہ یہی چلی آتی ہے کہ جو لوگ دنیا کو چھوڑتے ہیں وہ اس کو
پاتے ہیں اور جو اس کے پیچھے دوڑتے ہیں وہ اس سے محروم رہتے ہیں۔جو لوگ خدا تعالیٰ کے ساتھ
تعلق نہیں رکھتے وہ اگر چند روز مکر و فریب سے کچھ حاصل کر بھی لیں تو وہ لا حاصل ہے کیونکہ آخر ان کو
سخت نا کامی دیکھنی پڑتی ہے۔اسلام میں عمدہ لوگ وہی گزرے ہیں جنہوں نے دین کے مقابلہ میں
دنیا کی کچھ پروانہ کی۔ہندوستان میں قطب الدین اور معین الدین خدا کے اولیاء گزرے ہیں جنہوں
نے دین کے مقابلہ میں دنیا کی کچھ پرواہ نہ کی۔ہندوستان میں قطب الدین اور معین الدین خدا کے
اولیا گذرے ہیں۔ان لوگوں نے پوشیدہ خدا تعالیٰ کی عبادت کی مگر خدا تعالیٰ نے ان کی عزت کو ظاہر
کر دیا۔(بدرجلد ۱۸ اگست ۱۹۰۷ ، ملفوظات جلد ۵ صفحه (۲۴۸
حضرت خلیفہ المسح الاول کے بارہ میں بھی یہ واقعہ ایمان میں زیادتی کا باعث بنتا ہے۔۱۹۰۳۴ میں مولوی کرم دین والے مقدمہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
گورداسپور تشریف لے جایا کرتے تھے۔تو ایک دفعہ آپ نے پیغام بھجوایا وہاں سے کہ حضرت مولوی
نورالدین صاحب اور حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی فوراً پہنچ جائیں۔چنانچہ شیخ صاحب کہتے
ہیں کہ میں اور حضرت مولوی صاحب دو بجے بعد دو پہر یکہ پر بیٹھ کر بٹالہ کی طرف چل پڑے۔شیخ

$2003
246
خطبات مسرور
صاحب کے دل میں خیال آیا کہ حضرت مولوی صاحب کہا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا میرے ساتھ
وعدہ ہے کہ میں اگر کہیں جنگل بیابان میں بھی ہوں تو خدا تعالیٰ مجھے رزق پہنچائے گا اور میں کبھی بھوکا
نہیں رہوں گا۔آج ہم بے وقت چلے ہیں پتہ لگ جائے گا کہ رات کو ان کے کھانے کا کیا انتظام
ہوتا ہے۔تو کہتے ہیں بٹالہ میں مقامی جماعت کی طرف سے ایک مکان بطور مہمان خانہ ہوا کرتا تھا۔حضرت مولوی صاحب وہاں ایک چار پائی پر لیٹ گئے اور کتاب پڑھنے لگ گئے۔اس وقت اندازاً
شام کے چھ بجے کا وقت ہوگا۔اچانک ایک اجنبی شخص آیا اور کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آج مولوی
نورالدین صاحب آئے ہوئے ہیں، وہ کہاں ہیں؟ میں نے کہا وہ یہ لیٹے ہوئے ہیں۔کہنے لگا حضور !
میری ایک عرض ہے آج شام کی دعوت میرے ہاں قبول فرمائیے۔میں ریلوے میں ٹھیکیداری
کرتا ہوں اور میری بیلسٹ ٹرین کھڑی ہوئی ہے اور میں نے امرتسر جانا ہے۔میر املا زم حضور کے
لئے کھانا لے آئے گا۔حضرت مولوی صاحب نے فرمایا، بہت اچھا۔چنانچہ شام کے وقت اس کا
ملازم بڑا پر تکلف کھانا لے کر حاضر ہوا۔اور ہم دونوں نے سیر ہو کر کھالیا۔شیخ صاحب کہنے لگے
میرے دل میں خیال آیا کہ ان کی بات تو صحیح ہوگئی اور انہیں خدا نے واقعہ میں کھانا بھجوا دیا۔چونکہ گاڑی رات دس بجے کے بعد چلتی تھی۔میں نے حضرت مولوی صاحب سے عرض کیا
کہ اندھیرا ہو رہا ہے، پھر مزدور نہیں ملے گا۔ہم کسی مزدور کو بلا لیتے ہیں اور سٹیشن پر پہنچ جاتے
ہیں۔وہاں ویٹنگ روم میں ہم آرام کر لیں گے۔حضرت مولوی صاحب نے فرمایا بہت اچھا۔چنانچہ
ایک مزدور بلایا اور وہ ہم دونوں کے بستر لے کرسٹیشن پہنچ گیا۔چونکہ گاڑی رات کے دس بجے
کے بعد آتی تھی میں نے آپ کا بستر کھول دیا تا کہ حضرت مولوی صاحب آرام فرما لیں۔جب میں
نے بستر کھولا تو اللہ تعالیٰ اس بات پر گواہ ہے کہ اس کے اندر سے ایک کاغذ میں لیٹے ہوئے دو پراٹھے
نکلے جن کے ساتھ قیمہ رکھا ہوا تھا۔میں سخت حیران ہوا اور میں نے دل میں کہا لو بھئی وہ کھانا بھی ہم
نے کھالیا اور یہ خدا کی طرف سے اور کھانا بھی آگیا۔کیونکہ اس کھانے کا ہمیں مطلقا علم نہیں تھا۔میں نے حضرت مولوی صاحب سے عرض کیا کہ حضور جب قادیان سے چلے تھے تو چونکہ
اچانک اور بے وقت چلے تھے میں نے دل میں سوچا کہ آج ہم دیکھیں گے کہ مولوی صاحب کا کھانا

$2003
247
خطبات مسرور
کہاں سے آتا ہے۔تو پہلے آپ کی دعوت ہوگئی اور اب یہ پراٹھے بستر سے بھی نکل آئے
ہیں۔حضرت مولوی صاحب نے فرمایا: شیخ صاحب ! اللہ تعالیٰ کو آزمایا نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔اس کا میرے ساتھ خاص معاملہ ہے۔حضرت خلیفہ اول اپنے ایک دوست کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ” میرے
ایک دوست بڑے مہمان نواز تھے۔ایک دن ایک مہمان آیا۔عشاء کی نماز کا وقت تھا۔پاس پیسہ تک
نہ تھا۔اسے کہا کہ آپ ذرا لیٹ جاویں میں آپ کے کھانے کا بندو بست کرتا ہوں۔اس کے بعد
انہوں نے دعا کی توجہ کی اور کہا افوض امری الی اللہ۔اِنَّ
اللہ بصیر بالعبا د مولا تیرا ہی مہمان ہے،
یکا یک ایک آدمی نے آواز دی کہ لینا میرے ہاتھ جل گئے۔ایک کاب ( ٹرے) پلاؤ کا تھا۔نہ اس
نے اپنا نام بتایا ، نہ ان کو جلدی میں خیال رہا۔وہ کاب مدت تک بمدامانت رہا کوئی مالک پیدا نہ ہوا۔تو
تو کل عجیب چیز ہے۔آنحضرت ﷺ کی قوت قدسی نے صحابہ میں اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان اور یقین اور یہ
یقین کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو سنتا ہے۔اور اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ پر توکل کے وہ اعلیٰ معیار قائم
کر دئے تھے جو کسی سے چھپے ہوئے نہیں۔یہاں میں ایک روایت پیش کرتا ہوں جس میں اللہ تعالیٰ
پر تو کل اور دعا کی قبولیت پر یقین کا پتہ چلتا ہے۔اور دعا ہمیں بھی کرنی چاہئے۔حضرت طلق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابودرداء کے پاس آیا اور کہا
کہ آپ کا گھر جل گیا ہے تو آپ نے فرمایا کہ میرا گھر نہیں جلا۔پھر دوسرا شخص آیا اور اس نے کہا کہ
آپ کا گھر جل گیا ہے۔تو آپ نے فرمایا کہ میرا گھر نہیں جلا۔پھر تیسرا شخص آیا اور کہا کہ اے
ابو درداء ! آگ لگی تھی اور جب آپ کے گھر کے قریب پہنچی تو بجھ گئی۔آپ نے فرمایا کہ مجھے معلوم
تھا کہ اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرے گا۔حاضرین مجلس نے حضرت ابودرداء سے کہا کہ آپ کی دونوں باتیں عجیب ہیں۔پہلے (یہ
کہنا ) کہ میرا گھر نہیں جلا اور پھر یہ کہنا کہ مجھے علم تھا کہ اللہ ایسا نہیں کرے گا۔آپ نے فرمایا کہ یہ میں
نے ان کلمات کی وجہ سے کہا تھا جو میں نے آنحضور ﷺ سے سنے تھے۔آپ نے فرمایا تھا کہ جس نے

$2003
248
خطبات مسرور
یہ کلمات صبح کے وقت کہے اسے شام تک کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی اور جس نے شام کے وقت یہ
کلمات کہے اسے صبح تک کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی اور وہ کلمات یہ ہیں :
اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيم۔مَا شَاءَ اللَّهُ كَانَ وَلَمْ بِشَاء لَمْ يَكُنْ لَا حَوْلَ وَلَاقُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ۔أَعْلَمُ أَنَّ
اللَّهَ عَلَى كُلّ شَيْءٍ قَدِيْرِ۔وَأَنَّ اللَّهَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُبِكَ
مِنْ شَرِّ نَفْسِى وَمِنْ شَرِكُلّ دَابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ
مُسْتَقِيم۔یعنی اے میرے اللہ ! تو ہی میرا رب ہے۔تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔میں تجھ پر ہی تو کل
کرتا ہوں اور تو ہی عرش عظیم کا رب ہے۔اور جو تو نے چاہا ہو گیا اور جو نہ چاہا وہ واقعہ نہ ہوا۔اعلیٰ اور
عظمت والے اللہ کے سوا کسی کو کوئی طاقت حاصل نہیں۔اور میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے
اور اس کا علم ہر چیز پر حاوی ہے۔اے اللہ میں اپنے نفس کے شر اور ہر اس جاندار کے شر سے جو تیرے
قبضہ قدرت میں ہے تیری پناہ میں آتا ہوں۔یقیناً میرا رب سیدھے راستہ پر ہے۔تو یہی تو کل تھا جس کی مثالیں ہمیں اس زمانہ میں بھی نظر آتی ہیں کہ باوجود اس کے کہ
چاروں طرف آگ پھیلی ہوئی تھی لیکن اس یقین پر قائم رہنے کی وجہ سے کہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام سے خدا کا وعدہ ہے کہ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی بھی غلام ہے۔حضرت مولوی
رحمت علی صاحب کو اسی وعدہ نے گھر میں بٹھائے رکھا جبکہ اردگرد چاروں طرف آگ تھی۔اور پھر اللہ
تعالیٰ نے بارش کے ذریعہ سے ان تک اس آگ کو پہنچنے نہ دیا اور یہ آگ ان کے گھر تک پہنچنے سے
پہلے ہی بجھ گئی۔تو یہ مثالیں ہمیں پھر نظر آتی ہیں جو ایمان اور یقین میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔جیسا کہ
میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ روزمرہ کے معاملات میں بھی تو کل کی کمی بہت سی برائیوں میں اضافہ کا
باعث
بنتی ہے۔مثلاً غلط بیانی ہے، جھوٹ ہے، جو انسان بعض دفعہ اپنے آپ کو کسی سزا سے بچانے
کے لئے بول لیتا ہے۔یا افسر کی ناراضگی سے بچنے کے لئے غلط بیانی سے یا جھوٹ سے کام لیتا ہے
اور اس بات پر بڑے خوش ہوتے ہیں کہ دیکھو میں نے عدالت کو یا افسر کو ایسا چکر دیا اور اپنے حق میں

$2003
249
خطبات مسرور
فیصلہ کروالیا۔اور اس کے علاوہ پھر افسروں کی خوشامد ہے۔یہ اس قدر گر کرنا جائز حد تک جی حضوری
کی عادت پیدا ہو جاتی ہے کہ دوسروں
کو دیکھ کر بھی اس سے کراہت آرہی ہوتی ہے کہ اس نے اپنے
افسر کو خدا بنالیا ہے۔اپنا رازق ایسے لوگ اپنے افسروں کو ہی سمجھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر ذرا
سا بھی تو کل نہیں ہوتا۔اس پر یقین ہی نہیں ہوتا اور پھر آہستہ آہستہ ایسے لوگ بندے کو بھی خدا کا درجہ
دے دیتے ہیں۔تو دیکھیں غیر محسوس طریقے سے جھوٹ اور جھوٹی خوشامد شرک کی طرف لے جاتی
ہے اور پھر اس طرف دھیان ہی نہیں جاتا کہ وہ سمیع وعلیم خدا بھی ہے جو میرے حالات بھی جانتا ہے،
جس کے آگے میں جھکوں، اپنی تکالیف بیان کروں، اپنے معاملات پیش کروں۔تو وہ دعاؤں کو سننے
والا ہے، وہی میری مدد کرے گا، اور مشکلات سے نکالے گا اور نکالنے کی طاقت رکھتا ہے۔اور اسی پر
میں تو کل کرتا ہوں تو یہ باتیں پھر جھوٹوں اور خوشامدیوں کے دماغوں
میں کبھی آہی نہیں سکتیں۔پس ہر احمدی
کو ان باتوں سے پر ہیز کرنا چاہئے۔اور اس طریق پر چلنا چاہئے جو حضرت اقدس محمد رسول اللہ اللہ نے
ہمیں بتائے اور جن کو اس زمانے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے عمل سے ہمارے
سامنے رکھا۔آپ فرماتے ہیں کہ : ” مجھے یاد ہے میں نے ایک مرتبہ امرتسر ایک مضمون بھیجا۔اس کے
ساتھ ہی ایک خط بھی تھا۔رلیا رام کے وکیل ہند اخبار کے متعلق تھا۔میرے اس خط کو خلاف قانون
ڈاکخانہ قراردے کر مقدمہ بنایا گیا۔وکلاء نے بھی کہا کہ اس میں بجز اس کے رہائی نہیں جو اس خط سے
انکار کر دیا جاوے، گویا جھوٹ کے سوا بچاؤ نہیں۔مگر میں نے اس کو ہرگز پسند نہ کیا بلکہ یہ کہا کہ اگر ریچ
بولنے سے سزا ہوتی ہے تو ہونے دو، جھوٹ نہیں بولوں گا۔آخر وہ مقدمہ عدالت میں پیش ہوا۔ڈاکخانوں کا افسر بحیثیت مدعی حاضر ہوا۔مجھ سے جس وقت اس کے متعلق پوچھا گیا تو میں نے
صاف طور پر کہا کہ یہ میرا خط ہے مگر میں نے اس کو جزو مضمون سمجھ کر اس میں رکھا ہے۔مجسٹریٹ کی
سمجھ میں یہ بات آگئی اور اللہ تعالیٰ نے اس کو بصیرت دی۔ڈاکخانوں کے افسر نے بہت زور دیا مگر
اس نے ایک نہ سنی اور مجھے رخصت کر دیا۔میں کیونکر کہوں کہ جھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں۔ایسی باتیں
نری بیہودگیاں ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ سچ کے بغیر گزارہ نہیں۔میں اب تک بھی جب اپنے اس واقعہ کو
یاد کرتا ہوں تو ایک مزا آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے پہلو کو اختیار کیا۔اس نے ہماری رعایت رکھی اور ایسی

$2003
250
خطبات مسرور
رعایت رکھی جو بطور نشان کے ہوگئی۔مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ﴾ (الطلاق:۴)۔( بدر ۲ فروری ١٩٠٦ء ، ملفوظات جلد چهارم صفحه ٦٣٦ - ٧٣٦)
پھر میاں بیوی کے جھگڑے ہیں یہ بھی تو کل میں کمی کی وجہ سے ہی ہوتے ہیں۔اور اس کی
ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عورتوں میں قناعت کا مادہ کم ہوتا ہے۔بجائے اس کے کہ وہ اپنے خاوند کی جیب
کو دیکھتے ہوئے اپنے ہاتھ کھولے، اپنے دوستوں سہیلیوں یا ہمسایوں کی طرف دیکھتی ہیں جن کے
حالات ان سے بہتر ہوتے ہیں۔اور پھر خرچ کر لیتی ہیں، پھر خاوندوں سے مطالبہ ہوتا ہے کہ اور دو۔پھر آہستہ آہستہ یہ حالت مزید بگڑتی ہے اور اس قدر بے صبری کی حالت اختیار کر لیتی ہے کہ بعض دفعہ
باوجود اس کے کہ دو دو تین تین بچے بھی ہو جاتے ہیں لیکن اس بے صبری کی قناعت کی وجہ سے اور
سب سے بڑھ کر یہ کہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر تو کل نہ ہونے کی وجہ سے۔کیونکہ ایسے لوگ صرف دنیا
داری کے خیالات سے ہی اپنے دماغوں کو بھرے رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ پر اس وجہ سے یقین بھی کم ہو
جاتا ہے۔اور اگر خدا تعالیٰ پر یقین نہ ہو تو پھر اس کے سامنے جھکتے بھی نہیں ، اس سے دعا بھی نہیں
کرتے۔تو یہ ایک سلسلہ جب چلتا ہے تو پھر دوسرا سلسلہ چلتا چلا جاتا ہے۔اور پھر جو اللہ تعالیٰ کی
طرف جھکنے والے نہ ہوں ان پر تو کل کیسے رہ سکتا ہے۔تو ایسی عورتیں پھر اپنے گھروں
کو برباد کر دیتی
ہیں۔خاوندوں سے علیحدہ ہونے کے مطالبے شروع ہو جاتے ہیں۔اور پھر جیسا کہ میں نے کہا کہ
ایک برائی سے دوسری برائی پیدا ہوتی چلی جاتی ہے لیکن یہ صرف عورتوں کی حد تک نہیں ہے بلکہ ایسے
مرد بھی ہیں جن کو میں کہوں گا کہ جن میں غیرت کی کمی ہے جو اپنی بیوی سے مطالبے کر رہے ہوتے
ہیں کہ تم جہیز میں جو زیور لائی ہو مجھے دو تاکہ میں کاروبار کروں۔یا جور تم اگر نقد ہے تو وہ مجھے دوتا کہ میں
اپنے کاروبار میں لگاؤں۔اگر تو میاں بیوی کے تعلقات محبت اور پیار کے ہیں تو آپس میں افہام و تفہیم
سے عورتیں دے بھی دیتی ہیں۔لیکن اگر عورت کو پتہ ہو کہ میرا خاوند نکھٹو ہے، اس میں اتنی استعداد ہی
نہیں ہے کہ وہ کا روبار کر سکے اور یہ احساس ہو کہ کچھ عرصہ بعد میرا جو اپنا سرمایہ ہے، رقم ہے وہ بھی جاتی
رہے گی اور گھر میں پھر فاقہ زدگی پیدا ہو جائے گی اور وہی حالات ہو جائیں گے تو وہ نہیں دیتیں اور
اس سے لڑائی جھگڑے بڑھتے ہیں۔پھر یہ بھی ہوتا ہے کہ بعض دفعہ تھوڑی بے غیرتی کی حد آگے بھی
چلی جاتی ہے جب ایک دفعہ بے غیرت انسان ہو جائے تو یہ مطالبہ ہو جاتا ہے کہ بیوی کو کہا جاتا ہے کہ

251
$2003
خطبات مسرور
تمہارا باپ کافی پیسے والا ہے، امیر ہے اس لئے مجھے اتنی رقم اس سے لے کر دو تا کہ میں کاروبار
کروں۔اور اس میں لڑکے کے گھر والے بھائی بہن وغیرہ بھی شامل ہوتے ہیں جو اس کو اکساتے
رہتے ہیں کہ تم اس رقم کا مطالبہ کرو۔تو گویا اب لڑکی کے پورے سسرال کو پالنا اس کی ذمہ داری ہو
جاتی ہے۔تو ایسے لوگ جو اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں وہ ہمیشہ وہی ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف
نہ جھکنے والے اور اس پر تو کل نہ کرنے والے اور اس کے احکامات اور تعلیم پر عمل نہ کرنے والے ہوتے
ہیں۔جو اللہ تعالیٰ کی عبادات، جو حق ہے عبادت کرنے کا اس طرح نہ کرنے والے ہوں ان میں کبھی
تو کل پیدا ہو ہی نہیں سکتا۔اور پھر جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ جب عائلی معاملات میں ایسے حالات
پیدا ہو جائیں تو ان حالات میں بھی عورتوں پر ہی ظلم یہ ہوتا ہے کہ اگر مردوں کی ڈیمانڈ (Demand)
پوری نہ کی جائیں تو ان کو گھر سے نکال دیا جاتا ہے اور بڑی تکلیف دہ صورتحال ہوتی ہے۔اور یہ ایسی
صورت حال ہے جو سامنے آتی ہیں جن کا میں ذکر کر رہا ہوں۔تو اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور ایسے گھروں
کو عقل اور سمجھ سے کام لینے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر گھر ، ہر احمدی گھرانہ پیار اور محبت اور الفت کا
نمونہ دکھانے والا ہو۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”اصلاح نفس کے لئے اور
خاتمہ بالخیر ہونے کے لئے نیکیوں کی توفیق پانے کے واسطے دوسرا پہلو دعا کا ہے۔اس میں جس قدر
تو کل اور یقین اللہ تعالیٰ پر کرے گا اور اس راہ میں نہ تھکنے والا قدم رکھے گا اسی قدر عمدہ نتائج اور ثمرات
ملیں گے۔تمام مشکلات دور ہو جائیں گی اور دعا کرنے والا تقویٰ کے اعلی محل پر پہنچ جائے گا۔یہ
بالکل سچی بات ہے کہ جب تک خدا تعالیٰ کسی کو پاک نہ کرے کوئی پاک نہیں ہوسکتا۔نفسانی جذبات
پر محض خدا تعالیٰ کے فضل اور جذبہ ہی سے موت آتی ہے اور یہ فضل اور جذ بہ دعا ہی سے پیدا ہوتا ہے
اور یہ طاقت صرف دعا ہی سے ملتی ہے۔میں پھر کہتا ہوں کہ مسلمانوں اور خصوصاً ہماری جماعت کو ہرگز ہرگز دعا کی بے قدری نہیں
کرنی چاہئے کیونکہ یہی دعا تو ہے جس پر مسلمانوں کو ناز کرنا چاہئے۔اور دوسرے مذاہب کے آگے تو
دعا کے لئے گندے پتھر پڑے ہوئے ہیں اور وہ توجہ نہیں کر سکتے۔ایک عیسائی جو خونِ مسیح پر ایمان

252
$2003
خطبات مسرور
لا کر سارے گناہوں کو معاف شدہ سمجھتا ہے اسے کیا ضرورت پڑی ہے کہ وہ دعا کرتار ہے۔اور ایک
ہند و جو یقین کرتا ہے کہ تو بہ قبول ہی نہیں ہوتی اور تناسخ کے چکر سے رہائی ہی نہیں ہے وہ کیوں دعا کے
واسطے ٹکریں مارتا رہے گا۔وہ تو یقیناً سمجھتا ہے کہ کتے ، بلے ، بندر، سور بننے سے چارہ ہی نہیں ہے۔اس لئے یا درکھو کہ یہ اسلام کا فخر اور ناز ہے کہ اس میں دُعا کی تعلیم ہے۔اس میں کبھی ستی نہ کرو اور نہ
اس سے تھکو“۔( الحكم ١٧/ جنوری ٠٥ ۱۹۰۵ ، ملفوظات جلد ۷ صفحه ٢٦٦-٢٦٧
معاشرے میں آج کل بہت سارے جھگڑوں کی وجہ طبیعتوں میں بے چینی اور مایوسی کی وجہ
سے ہوتی ہے جو حالات کی وجہ سے پیدا ہوتی رہتی ہے۔اور یہ مایوسی اور بے چینی اس لئے بھی زیادہ
ہوگئی ہے کہ دنیا داری اور مادیت پرستی اور دنیاوی چیزوں کے پیچھے دوڑنے کی طرف زیادہ توجہ پیدا ہو
گئی ہے۔اللہ تعالیٰ کی ذات پر تو کل کم ہو گیا ہے اور دنیاوی ذرائع پر انحصار زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔اس
لئے اگر اپنی زندگیوں کو خوشگوار بنانا ہے تو جیسا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے فرمایا کہ
دعاؤں پر زور دیں اور اسی سے آپ کی دنیا اور عاقبت دونوں سنور میں گی۔اور یہی تو کل جو ہے آپ کا
آپ کی زندگی میں بھی اور آپ کی نسلوں میں بھی آپ کے کام آئے گا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”اصل میں تو کل ہی ایک ایسی
چیز ہے کہ انسان کو کامیاب و بامراد بنا دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ
فَهُوَ حَسْبُهُ ﴾ (الطلاق : (۴) جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو کافی ہو جاتا ہے بشرطیکہ
سچے دل سے تو کل کے اصل مفہوم کو سمجھ کر صدق دل سے قدم رکھنے والا ہو اور صبر کرنے والا اور مستقل
مزاج ہو، مشکلات سے ڈر کر پیچھے نہ ہٹ جاوئے“۔اور اس کے کام بھی ایسے ہی ہیں۔پس انسان کو لازم ہے کہ اس کا غم نہ کرے اور آخرت
کا فکر زیادہ رکھے۔اگر دین کے غم انسان پر غالب آجاویں تو دنیا کے کاروبار کا خود خدا متکفل ہو
جاتا ہے۔(الحكم ١٦ مئى ١٩٠٨ء، ملفوظات جلد دهم صفحه ٢٥٢ - مطبوعه لندن
ایک حدیث ہے جس میں بہت ہی پیاری ایک دعا سکھائی گئی ہے۔حضرت ابن

253
$2003
خطبات مسرور
عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم نہ رات کو جب تہجد پڑھتے تو یہ دعا کرتے کہ اے ہمارے اللہ !
تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں، آسمان اور زمین کو تو ہی قائم رکھنے والا ہے۔تمام تعریفیں تیرے ہی
لئے ہیں۔تو ہی زمین اور آسمانوں اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے۔تمام تعریفیں
تیرے ہی لئے ہیں۔تو آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا نور ہے۔تو حق
ہے، تیرا قول حق ہے، تیرا وعدہ حق ہے، تیری ملاقات حق ہے، جنت حق ہے، جہنم حق ہے اور قیامت
حق ہے۔اے میرے اللہ ! میں تیری ہی فرمانبرداری اختیار کرتا ہوں اور تجھ پر ہی ایمان لایا ہوں اور
تجھ پر ہی تو کل کرتا ہوں اور اپنے تمام جھگڑے تیرے ہی حضور پیش کرتا ہوں اور تجھ سے ہی فیصلہ
طلب کرتا ہوں۔میری اگلی اور پچھلی ، ظاہری اور پوشیدہ خطائیں معاف فرما اور وہ خطائیں جنہیں تو
مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ دعائیں کرنے اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی توفیق عطا
فرمائے۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی