نظام کی کامیابی اطاعت میں ہے۔ اللّٰہ کی رسی کو پکڑنے اور نظام سے وابستہ رہنے میں آپ کی بقاء ہے
$2003
255
18
خطبات مس
اللہ کی رسی کو پکڑنے اور نظام سے وابستہ رہنے میں ہی آپ کی بقا ہے
۲۲ اگست ۲۰۰۳ء بمطابق ۲۲ رظهور ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مئی مارکیٹ منہائیم (جرمنی)
ہے۔نظام کی کا میابی اور ترقی کا انحصار اس نظام سے منسلک لوگوں اور اس نظام
کے قواعد وضوابط کی مکمل پابندی کرنے پر ہوتا ہے
نظام جماعت سے ہمیشہ چھٹے رہو، کیونکہ اب اسکے بغیر آپ کی بقا نہیں
نظام جماعت کو چھوڑ کر دوسری جگہوں پر فائدہ حاصل کرنے کے لئے
جانے والوں کی چالا کی اور انکوتنیہ
تمہارا کام صرف اطاعت ہے،اطاعت ہے،اطاعت ہے،
نظام جماعت کی اطاعت کرنے پر صبر اور خدا تعالیٰ کی طرف سے جزاء،
ے اس جلسہ کو عام دنیاوی میلوں کی طرح نہ سمجھو۔۔۔
خطبات مس
$2003
256
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا
نظام کی کامیابی کا اور ترقی کا انحصار اس نظام سے منسلک لوگوں اور اس نظام کے قواعد و
ضوابط کی مکمل پابندی کرنے پر ہوتا ہے۔چنانچہ دیکھ لیں کہ ترقی یافتہ ممالک میں قانون کی پابندی کی
شرح تیسری دنیای ترقی پذیر ممالک سے بہت زیادہ ہے اور ان ممالک کی ترقی کی ایک بہت بڑی وجہ
یہی ہے کہ عموماً چاہے بڑا آدمی ہو یا افسر ہو اگر ایک دفعہ اس کی غلطی باہر نکل گئی تو پھر اتنا شور پڑتا ہے
کہ اس کو اس غلطی کے نتائج بہر حال بھگتنے پڑتے ہیں اور اپنی اس غلطی کی جو بھی سزا ہے اس کو
برداشت کرنی پڑتی ہے۔جبکہ غریب ممالک میں یا آج کل جو ٹرم (Term) ہے تیسری دنیا کے
ممالک میں آپ دیکھیں گے کہ اگر کوئی غلط بات ہے تو اس پر اس حد تک پردہ ڈالنے کی کوشش کی جاتی
ہے کہ احساس ندامت اور شرمندگی بھی ختم ہو جاتا ہے اور نتیجہ ایسی باتیں ہی پھر ملکی ترقی میں روک بنتی
ہیں۔تو اگر دنیاوی نظام میں قانون کی پابندی کی اس حد تک، اس شدت سے ضرورت ہے تو روحانی
نظام جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
اترا ہوا نظام ہے اس میں کس حد تک اس پابندی کی ضرورت ہوگی
اور کس حد تک اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔یادرکھیں کہ دینی اور روحانی نظام چونکہ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے اس کے رسولوں کے ذریعہ اس دنیا میں قائم ہوتے ہیں اس لئے بہر حال انہی اصولوں
کے مطابق چلنا ہو گا جو خدا تعالیٰ نے ہمیں بتائے ہیں اور نبی کے ذریعہ، انبیاء کے ذریعہ پہنچے اور اسلام
میں آنحضرت ﷺ کے ذریعہ یہ نظام ہم تک پہنچا۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت بڑا حسان ہے احمد یوں پر کہ نہ
صرف ہادی کامل مﷺ کی امت میں شامل ہونے کی توفیق ملی بلکہ اس زمانے میں مسیح موعود اور مہدی
کی جماعت میں شامل ہونے کی توفیق بھی اس نے عطا فرمائی جس میں ایک نظام قائم ہے، ایک نظام
257
$2003
خطبات مسرور
خلافت قائم ہے، ایک مضبوط کڑا آپ کے ہاتھ میں ہے جس کا ٹوٹنا ممکن نہیں۔لیکن یا درکھیں کہ یہ کڑا
تو ٹوٹنے والا نہیں لیکن اگر آپ نے اپنے ہاتھ اگر ذرا ڈھیلے کئے تو آپ کے ٹوٹنے کے امکان پیدا ہو
سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس سے بچائے۔اس لئے اس حکم کو ہمیشہ یا درکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی رسی کو
مضبوطی سے پکڑے رکھو اور نظام جماعت سے ہمیشہ چھٹے رہو۔کیونکہ اب اس کے بغیر آپ کی بقا
نہیں۔یا درکھیں شیطان راستہ میں بیٹھا ہے۔ہمیشہ آپ کو ورغلاتا رہے گا لیکن اس آیت کو ہمیشہ مدنظر
رکھیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
يَايُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا ادْخُلُوْا فِي السّلْمِ كَافَّةً وَلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوَاتِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ
لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ (سورة البقره : ۲۰۹)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو تم سب کے سب اطاعت ( کے دائرہ ) میں داخل ہو جاؤ اور
شیطان کے قدموں کے پیچھے نہ چلو۔یقیناً وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔حضرت مصلح موعود اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ : ”اے مومنو! تم سارے کے سارے
پورے طور پر اسلام میں داخل ہو جاؤ اور اس کی اطاعت کا جوا اپنی گردنوں پر کامل طور پر رکھ لو۔یا اے
مسلمانو! تم اطاعت اور فرمانبرداری کی ساری راہیں اختیار کرو اور کوئی بھی حکم ترک نہ کرو۔اس آیت
میں كَافَّةً، الَّذِينَ آمَنُوا کا بھی حال ہو سکتا ہے اور اسکیم کا بھی۔پہلی صورت میں اس کے یہ معنے
ہیں کہ تم سب کے سب اسلام میں داخل ہو جاؤ۔یعنی تمہارا کوئی فرد بھی ایسا نہیں ہونا چاہئے جو
اطاعت اور فرمانبرداری کے مقام پر کھڑا نہ ہو۔یا جس میں بغاوت اور نشوز کے آثار پائے جاتے
ہوں۔دوسری صورت میں اس کے یہ معنے ہیں کہ تم پورے کا پورا اسلام قبول کرو۔یعنی اس کا کوئی حکم
ایسا نہ ہو جس پر تمہارا عمل نہ ہو۔یہ قربانی ہے جو اللہ تعالیٰ ہر مومن سے چاہتا ہے کہ انسان اپنی تمام
آرزوؤں تمام خواہشوں اور تمام امنگوں کو خدا تعالیٰ کے لئے قربان کر دے اور ایسا نہ کرے کہ جو اپنی
مرضی ہو وہ تو کرے اور جو نہ ہو وہ نہ کرے۔یعنی اگر شریعت اس کو حق دلاتی ہو تو کہے میں شریعت پر
چلتا ہوں اور اسی کے ماتحت فیصلہ ہونا چاہئے۔لیکن اگر شریعت اس سے کچھ دلوائے اور ملکی قانون نہ
دلوائے تو کہے کہ ملکی قانون کی رو سے فیصلہ ہونا چاہئے۔یہ طریق حقیقی ایمان کے بالکل منافی ہے۔
258
$2003
خطبات مسرور
چونکہ پچھلی آیات میں اللہ تعالیٰ نے بتایا تھا کہ مسلمانوں میں بعض ایسے کمزور لوگ بھی پائے جاتے
ہیں جو قومی ترقی اور رفاہیت کے دور میں فتنہ و فساد پر اتر آتے ہیں۔اور وہ بھول جاتے ہیں کہ ہماری
پہلی حالت کیا تھی اور پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں کیا کچھ عطا کر دیا۔اس لئے اللہ تعالیٰ
مسلمانوں
کو نصیحت فرماتا ہے کہ بے شک تم مومن کہلاتے ہومگر تمہیں یاد رکھنا چاہئے کہ صرف مونہہ
سے اپنے آپ کو مومن کہنا تمہیں نجات کا مستحق نہیں بنا سکتا۔تم اگر نجات حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس کا
طریق یہ ہے کہ اول ہر قسم کی منافقت اور بے ایمانی کو اپنے اندر سے دور کرنے کی کوشش کرو۔اور قوم
کے ہر فر دکو ایمان اور اطاعت کی مضبوط چٹان پر قائم کرو۔دوم صرف چندا حکام پر عمل کر کے خوش نہ ہو
جاؤ۔بلکہ خدا تعالیٰ کے تمام احکام پر عمل بجالاؤ۔اور صفات الہیہ کا کامل مظہر بننے کی کوشش کرو۔“
(تفسير كبير جلد ۲ صفحه (۴۵۷۴۵۶
یہاں ان ممالک میں جہاں اسلامی قوانین لاگو نہیں، یہ بات دیکھنے میں آتی ہے جیسا کہ
حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا کہ یہ نہ ہو کہ تمہارے مدنظر صرف اور صرف اپنا ذاتی مفاد ہو۔لڑائی
جھگڑے کی صورت میں جہاں دیکھتے ہیں کہ شریعت بہتر حق دلا سکتی ہے تو فوراً جماعت میں درخواست
دیتے ہیں کہ ہمارا فیصلہ جماعت کرے۔اور جہاں ملکی قانون کے تحت فائدہ نظر آتا ہو تو بغیر جماعت
سے پو چھے ملکی عدالتوں میں چلے جاتے ہیں اور جماعت کی بات کسی طرح ماننے پر راضی نہیں ہوتے
کیونکہ اس وقت ان کے سر پر شیطان سوار ہوتا ہے اور اگر ملکی قانون ان کے خلاف فیصلہ دے دے تو
پھر واپس نظام جماعت کے پاس دوڑے آتے ہیں کہ ہم غلط انہی کی وجہ سے اپنے جھگڑے کا فیصلہ
کروانے کے لئے ملکی عدالت میں چلے گئے تھے، ہمیں معاف کر دیا جائے۔اب جو نظام کہے گا ہمیں
قابل قبول ہوگا۔تو یا درکھیں اب واپس آنے کا مقصد نظام جماعت کی اطاعت اور محبت نہیں ہے بلکہ
یہ کوشش ہے کہ شاید ہمارا داؤ چل جائے اور صدر یا امیر یا قاضی کو کسی طرح ہم قائل کر لیں اور اپنے حق
میں فیصلہ کروالیں۔تو اس سلسلہ میں یا درکھنا چاہئے کہ جب ایک دفعہ نظام جماعت چھوڑ کر آپ اپنے
فیصلوں کے لئے ملکی عدالتوں میں چلے گئے اور بغیر اجازت نظام جماعت کے چلے گئے یا نظام پر دباؤ
ڈالا کہ ہم نے جماعت کے اندر فیصلہ نہیں کروانا ہمیں بہر حال اجازت دی جائے کہ ہم ملکی قانون
-
$2003
259
خطبات مسرور
کے مطابق فیصلہ کروائیں۔پھر ایسے لوگوں کا کبھی بھی جب کوئی معاملہ ہو تو نظام جماعت نہیں سنے گا۔پھر وہ کبھی اپنے معاملے جماعت کے پاس نہ لا ئیں۔اور جب ایسے لوگوں کے معاملے نظام جماعت
لینے سے انکار کرتا ہے تو پھر ایسے لوگ سیکرٹری امور عامہ، صدر یا امیر کے خلاف شکایات کرنا شروع
کر دیتے ہیں، اعتراض شروع کر دیتے ہیں کہ دیکھو یہ لوگ ہمارے جھگڑوں کو نمٹانے میں تعاون نہیں
کرتے۔خلیفہ وقت کو بھی لمبے لمبے خط لکھے جاتے ہیں اور وقت ضائع کیا جاتا ہے۔تو یہ سب شیطانی
خیال ہیں۔وہ تمہارے دل میں پہلے وسوسہ ڈالتا ہے، کہ دیکھوا اپنا معاملہ جماعت میں نہ لے کے
جانا۔دوسرے فریق کے تعلقات عہدیداران سے زیادہ ہیں وہ تمہارے خلاف فیصلہ کر والے گا
اور اپنے حق میں فیصلہ کر والے گا۔تو پھر ایک دفعہ شیطان کی گرفت میں آگئے تو پھر باہر نکلنا مشکل
ہوتا ہے اور ایک چکر شروع ہو جاتا ہے جو آہستہ آہستہ دلوں میں داغ پیدا کرتا رہتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
”اے ایمان والو! خدا کی راہ میں گردن ڈال دو اور شیطانی راہوں کو اختیار مت کرو کہ
شیطان تمہارا دشمن ہے۔اس جگہ شیطان سے مراد وہی لوگ ہیں جو بدی کی تعلیم دیتے ہیں“۔(تفسیر حضرت مسیح موعود عليه السلام جلداول صفحه ۲۹۸۔سورة البقره آیت (۲۰۹
تو ایک تو یہ وجہ ہے کہ ذاتی جھگڑوں کی وجہ سے چاہے نظام جماعت سے فیصلہ کروایا
جا رہا ہے یا نہیں کروایا جا رہا جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود نے فرمایا کہ لوگ ہیں جو تمہیں بدی کی
تعلیم دیتے ہیں، بد خیالات دل میں پیدا کرتے ہیں، نظام کے خلاف ابھارتے ہیں ان کی وجہ سے تم
شیطان کے چکر میں آجاتے ہو۔تو وہ چکر یہی ہے کہ چاہے ملکی عدالت میں جھگڑوں کی صورت میں
جائیں یا نظام جماعت سے اپنے معاملات کا فیصلہ کروانے کی کوشش کریں۔کوئی نہ کوئی فریق جس
کے خلاف فیصلہ ہوتا ہے جماعتی عہدیداران کو ملوث کر کے اس کے خلاف ہو جاتا ہے اور پھر نظام پر
بدظنی شروع ہو جاتی ہے اور اس کے خلاف اظہار شروع ہو جاتا ہے۔تو عملاً ایسے لوگ اپنے آپ کو
نظام جماعت سے علیحدہ کر لیتے ہیں۔اور پھر وہ نہ ادھر کے رہتے ہیں نہ ادھر کے رہتے ہیں۔اس
سلسلہ میں اس حدیث کو ہم سب کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھنا چاہئے۔
$2003
260
خطبات مسرور
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص اپنے حاکم سے
ناپسندیدہ بات دیکھے اور وہ صبر کرے۔کیونکہ جو نظام سے بالشت بھر جدا ہوا اس کی موت جاہلیت کی
موت ہوگی۔(صحیح مسلم کتاب الاماره باب وجوب ملازمة جماعة المسلمين۔۔۔۔۔۔پھر ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ لہ نے
فرمایا: اللہ تعالیٰ میری امت کو ضلالت اور گمراہی پر جمع نہیں کرے گا۔اللہ تعالیٰ کی مدد جماعت کے
ساتھ ہوا کرتی ہے۔جو شخص جماعت سے الگ ہواوہ گویا آگ میں پھینکا گیا۔(ترمذى كتاب الفتن باب ما جاء في لزوم الجماعة
تو ہمیشہ یہ بات ذہن میں رہنی چاہئے کہ جو بھی صورت حال ہو ہمیشہ صبر کرنا ہے۔یہ بھی
ذہن میں رہے کہ صبر ہمیشہ حق تلفی کے احساس پر ہی انسان کو ہوتا ہے۔اب یہاں احساس کا لفظ میں
نے اس لئے استعمال کیا ہے کہ اکثر جس کے خلاف فیصلہ ہو اس کو یہ خیال ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ غلط
ہوا ہے اور میرا حق بنتا تھا۔تو یہ خیال دل سے نکال دیں۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ نیچے سے لے کر اوپر تک
سارا نظام جو ہے غلط فیصلے کرتا چلا جائے اور یہ بدظنی پھر خلیفہ وقت تک پہنچ جاتی ہے۔اگر ہر احمدی
کے سامنے اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان رہے کہ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيْعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ
وَأَوْلِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوْهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُوْلِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ
بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ذَلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا (سورۃ النساء آیت ۲۰)۔اس کا
ترجمہ ہے کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور اپنے حکام
کی بھی۔اور اگر تم کسی معاملہ میں (اولو الامر سے اختلاف کرو تو ایسے معاملے اللہ اور رسول کی
طرف لوٹا دیا کرو اگر (فی الحقیقت) تم اللہ پر اور یوم آخر پر ایمان لانے والے ہو۔یہ بہت بہتر
( طریق) ہے اور انجام کے لحاظ سے بہت اچھا ہے۔تو سوائے اس کے کہ کوئی ایسی صورت پیدا ہو جائے جہاں واضح شرعی احکامات کی خلاف
ورزی کے لئے تمہیں کہا جائے، اللہ اور رسول کی اطاعت اسی میں ہے کہ نظام جماعت
261
$2003
خطبات مسرور
کی ، عہدیداران کی اطاعت کرو، ان کے حکموں کو ، ان کے فیصلوں کو مانو۔اگر یہ فیصلے غلط ہیں تو اللہ
تمہیں صبر کا اجر دے گا۔کیونکہ تم یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہوتو اللہ پر معاملہ چھوڑو۔تمہیں اختیار نہیں
ہے کہ اپنے اختلاف پر ضد کرو۔تمہارا کام صرف اطاعت ہے، اطاعت ہے، اطاعت ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اللہ اور اس کے رسول اور ملوک کی اطاعت اختیار کرو۔اطاعت ایک ایسی چیز ہے کہ اگر
سچے دل سے اختیار کی جائے تو دل میں ایک نور اور روح میں ایک لذت اور روشنی آجاتی ہے۔مجاہدات کی اس قدر ضرورت نہیں ہے جس قدر اطاعت کی ضرورت ہے مگر ہاں یہ شرط ہے کہ سچی
اطاعت ہو اور یہی مشکل امر ہے۔اطاعت میں اپنے ہوائے نفس کو ذبح کر دینا ضروری
ہوتا ہے۔بدوں اس کے اطاعت ہو نہیں سکتی اور ہوائے نفس ہی ایک ایسی چیز ہے جو بڑے بڑے
موحدوں کے قلب میں بھی بت بن سکتی ہے۔صحابہ رضوا
اللہ علیہم اجمعین پر کیسا فضل تھا اور وہ کس
قد ررسول اللہ ﷺ کی اطاعت میں فنا شدہ قوم تھی۔یہ سچی بات ہے کہ کوئی قوم، قوم نہیں کہلا سکتی اور
ان میں ملیت اور یگانگت کی روح نہیں پھونکی جاتی جب تک کہ وہ فرمانبرداری کے اصول کو اختیار نہ
کرے۔اور اگر اختلاف رائے اور پھوٹ رہے تو پھر سمجھ لو کہ یہ ادبار اور تنزل کے نشانات میں
مسلمانوں کے ضعف اور تنزل کے منجملہ دیگر اسباب کے باہم اختلاف اور اندرونی تنازعات بھی
ہیں۔پس اگر اختلاف رائے کو چھوڑ دیں اور ایک کی اطاعت کریں جس کی اطاعت کا اللہ تعالیٰ نے
حکم دیا ہے پھر جس کام کو چاہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہوتا ہے۔اس میں
یہی تو سر ہے۔اللہ تعالیٰ تو حید کو پسند فرماتا ہے اور یہ وحدت قائم نہیں ہوسکتی جب تک اطاعت نہ کی
جاوے۔پیغمبر خدا کے زمانہ میں صحابہ بڑے بڑے اہل الرائے تھے۔خدا نے ان کی بناوٹ ایسی
ہی رکھی تھی۔وہ اصول سیاست سے بھی خوف واقف تھے کیونکہ آخر جب حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ
عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور دیگر صحابہ کرام خلیفہ ہوئے اور ان میں سلطنت آئی تو انہوں نے
جس خوبی اور انتظام کے ساتھ سلطنت کے بارگراں کو سنبھالا ہے اس سے بخوبی معلوم ہوسکتا ہے کہ ان
میں اہل الرائے ہونے کی کیسی قابلیت تھی مگر رسول کریم اللہ کے حضور ان کا یہ حال تھا کہ جہاں
$2003
262
خطبات مسرور
آپ نے فرمایا اپنی تمام راؤں اور دانشوں کو اُس کے سامنے حقیر سمجھا اور جو کچھ پیغمبر خدا نے
فرمایا اسی کو واجب العمل قرار دیا۔ان کی اطاعت میں گمشدگی کا یہ عالم تھا کہ آپ کے وضو کے بقیہ
پانی میں برکت ڈھونڈتے تھے۔اور آپ کے لب مبارک کو متبرک سمجھتے تھے۔اگر ان میں یہ اطاعت
کی تسلیم کا مادہ نہ ہوتا بلکہ ہر ایک اپنی اصلی رائے کو مقدم سمجھتا اور پھوٹ پڑ جاتی تو وہ اس قدر مراتب
عالیہ کو نہ پاتے۔میرے نزدیک شیعہ سنیوں کے جھگڑوں کو چکا دینے کے لئے یہی ایک دلیل کافی ہے
کہ صحابہ کرام میں باہم پھوٹ ، ہاں یا ہم کسی قسم کی پھوٹ اور عداوت نہ تھی۔کیونکہ ان کی ترقیاں اور
کامیابیاں اس امر پر دلالت کر رہی ہیں کہ وہ باہم ایک تھے اور کچھ بھی کسی سے عداوت نہ تھی۔نا سمجھ
مخالفوں نے کہا ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلایا گیا۔مگر میں کہتا ہوں یہ صحیح نہیں ہے۔اصل
بات یہ ہے کہ دل کی نالیاں اطاعت کے پانی سے لبریز ہو کر بہن نکلی تھیں۔یہ اس اطاعت اور اتحاد کا
نتیجہ تھا کہ انہوں نے دوسرے دلوں
کو تسخیر کر لیا۔آپ پیغمبر خدا ﷺ کی شکل و صورت جس پر خدا پر
بھروسہ کرنے کا نور چڑھا ہوا تھا اور جو جلالی اور جمالی رنگوں کو لئے ہوئے تھی اس میں بھی ایک کشش
اور قوت تھی کہ وہ بے اختیار دلوں کو کھینچ لیتے تھے۔اور پھر آپ کی جماعت نے اطاعت رسول کا وہ
نمونہ دکھایا اور اس کی استقامت ایسی فوق الکرامت ثابت ہوئی کہ جو ان کو دیکھتا تھا وہ بے اختیار ہو
کر ان کی طرف چلا آتا تھا۔غرض صحابہ کی سی حالت اور حوادث کی ضرورت اب بھی ہے کیونکہ اللہ
تعالیٰ نے اس جماعت کو جو مسیح موعود کے ہاتھ سے تیار ہورہی ہے اسی جماعت کے ساتھ شامل کیا
ہے جو رسول اللہ ﷺ نے طیار کی تھی اور چونکہ جماعت کی ترقی ایسے ہی لوگوں کے نمونوں سے ہوتی
ہے اس لئے تم جو مسیح موعود کی جماعت کہلا کر صحابہ کی جماعت سے ملنے کی آرزور رکھتے ہو اپنے اندر
صحابہ کا رنگ پیدا کرو۔اطاعت ہو تو ویسی ہو۔باہم محبت اور اخوت ہو تو ویسی ہو۔غرض ہر رنگ
میں ، ہر صورت میں تم وہی شکل اختیار کرو جو صحابہ کی تھی۔(تفسیر حضرت مسیح موعود عليه السلام جلد دوم صفحه ٢٤٦،٢٤٨ ـ زير سورة النساء آيت (٦٠)
اطاعت کے بارہ میں کچھ احادیث پیش کرتا ہوں۔حذیفہ بن یمان سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول
اللہ ہم برائی میں تھے پھر اللہ
تعالیٰ نے ہمیں بھلائی دی۔اب اس کے بعد بھی کچھ برائی ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں۔میں نے کہا پھر
$2003
263
خطبات مسرور
اس کے بعد بھلائی ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں۔میں نے کہا پھر اس کے بعد برائی۔آپ نے
فرمایا: ہاں۔میں نے کہا کیسے؟ آپ نے فرمایا میرے بعد وہ لوگ حاکم ہوں گے جو میری راہ پر نہ
چلیں گے۔میری سنت پر عمل نہیں کریں گے اور ان میں ایسے لوگ ہوں گے جن کے دل شیطان کے
سے اور بدن آدمیوں کے سے ہوں گے۔میں نے عرض کی: یا رسول اللہ ! اس وقت میں کیا
کروں۔آپ نے فرمایا: اگر تو ایسے زمانہ میں ہو تو حاکم کی بات کوسن اور مان خواہ وہ تیری پیٹھ پھوڑے
اور تیرا مال لے لے۔پس تو اس کی بات سنے جا اور اس کا حکم مانتارہ۔حیح مسلم كتاب باب وجوب ملازمة جماعة المسلمين۔۔۔۔۔۔۔۔تو اس حدیث کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر ظلم کی حد تک بھی تمہارے ساتھ تمہارے عہد یداران کی
طرف سے سلوک ہو رہا ہے تب بھی تم ان کی اطاعت کئے جاؤ۔آنحضرت ﷺ نے اطاعت کو اتنی
اہمیت دی تھی کہ مختلف زاویوں سے امت کو اس بارہ میں سمجھاتے رہے۔چند احادیث ہیں:
حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا: سنو اور اطاعت کرو۔خواہ تم پر ایسا حبشی غلام ( حاکم بنادیا جائے ) جس کا سر منقہ کی طرح ( چھوٹا ) ہو۔(صحیح بخاری، کتاب الاحكام، باب السمع والطاعة للامام مالم تكن معصية )
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا جس
نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے اپنا ہاتھ کھینچا وہ اللہ تعالیٰ سے ( قیامت کے دن ) اس حالت میں ملے گا
کہ نہ اس کے پاس کوئی دلیل ہوگی نہ عذر۔اور جو شخص اس حال میں مرا کہ اس نے امام وقت کی
بیعت نہیں
کی تھی تو وہ جاہلیت اور گمراہی کی موت مرا۔(صحیح مسلم كتاب باب وجوب ملازمة جماعة المسلمين۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضر
فرمایا: تنگدستی اور خوشحالی، خوشی اور ناخوشی حق تلفی اور ترجیحی سلوک، غرض ہر حالت میں تیرے لئے
حاکم وقت کے حکم کوسننا اور اس کی اطاعت کرنا واجب ہے۔(صحیح مسلم كتاب الامارة
پھر حضرت عبادہ بن ولید اپنے دادا کی روایت اپنے والد کی زبانی بیان کرتے ہیں کہ ہم نے
$2003
264
خطبات مسرور
آنحضرت ﷺ سے سنے اور بات ماننے کی بنیاد پر بیعت کی تھی سختی اور راحت اور خوشی اور ناخوشی
میں خواہ ہمارے حق کا خیال نہ رکھا جائے اور اس بنیاد پر کہ ہم جھگڑا نہ کریں گے۔اس شخص کی سرداری
میں جو اس کے لائق ہے اور ہم سچ بات کہیں گے جہاں ہوں گے۔اللہ کی راہ میں ہم کسی ملامت
کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔(صحیح مسلم کتاب الاماره باب وجوب طاعة الامراء في غير معصية وتحريمها في المعصية)
صلى
الله
تو آنحضرت علیہ سے زیادہ لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنے والا کون تھا۔جیسا کہ حدیث
میں آیا ہے کہ حق کا نہ خیال رکھا جائے تب بھی ہم اطاعت کریں گے۔لیکن یہاں کچھ اصول بدل
رہے ہیں۔حالانکہ تمام صحابہ اس بات کی گواہی دیتے تھے کہ آپ مو حق سے بڑھ کر حق ادا کرنے
والے تھے اور آپ کے متعلق تو یہ خیال بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ آپ کسی کے حق کا خیال نہیں رکھیں
گے۔لیکن کیونکہ یہاں نظام جماعت کی بات ہو رہی ہے جس میں اس کے ماننے والوں کا اطاعت
سے باہر رہنے کا ادنی سا تصور بھی برداشت نہیں ہو سکتا اس لئے یہ عہد لیا جا رہا ہے کہ ہم ہر حالت میں
چاہے ہمارے حقوق کا نہ بھی خیال رکھا جارہا ہو ہم مکمل اطاعت اور فرمانبرداری کے جذبہ سے اس عہد
بیعت کو نبھا ئیں گے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ آنحضرت معہ کسی کا حق ماررہے ہیں بلکہ اب جب
جماعتی زندگی کا معاملہ آئے گا تو حق کے معیار بدلنے چاہئیں۔اب تم اپنی ذات کے بارہ میں نہ سوچو
بلکہ جماعت کے بارہ میں سوچو۔اور اپنے ذاتی حقوق خود خوشی سے چھوڑو۔اور جماعتی حقوق کی
ادائیگی کی کوشش کرو۔یہاں وہی مضمون ہے کہ اعلیٰ چیز کے لئے ادنی چیز کو قربان کرو۔پھر جو ہمارا
عہد یداریا امیر مقرر ہو گیا اب اس کی اطاعت تمہارا فرض ہے۔اس کی اطاعت کریں اور یہ سوال نہ ا
ٹھائیں کہ یہ کیوں بنایا گیا۔بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ برادریاں لعن طعن کرتی ہیں کہ ہمارے خاندان
کے اس کے ساتھ یہ یہ مسئلے تھے اور تم اس کی اطاعت کر رہے ہو۔تو اللہ کی خاطر اس لعنت ملامت
سے بالکل نہیں ڈرنا۔یہ ہے ایک اعلیٰ اور مضبوط نظام جو آنحضرت عل قائم کرنا چاہتے ہیں۔حضرت مصلح موعود اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: قرآن جس کو اطاعت کہتا ہے وہ نظام اور
ضبط نفس کا نام ہے یعنی کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ انفرادی آزادی کو قومی مفاد کے مقابلہ میں
پیش کر سکے۔یہ ہے ضبط نفس اور یہ ہے نظام۔(تفسیر کبیر از حضرت مصلح موعود رضی الله عنه جلد ١٠ صفحه ١٥٦)
265
$2003
خطبات مسرور
ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: سنا
اور اطاعت کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔خواہ وہ امر اس کو پسند ہو یا نا پسند۔یہاں تک کہ اسے معصیت
کا حکم دیا جائے۔اور اگر معصیت کا حکم دیا جائے تو پھر اطاعت اور فرمانبرداری نہ کی جائے۔(صحیح بخاری كتاب الأحكام باب السمع والطاعة لامام۔۔۔۔۔۔تو جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ سوائے اس کے کہ شریعت کے واضح احکام کی خلاف
ورزی ہو۔ہر حال میں اطاعت ضروری ہے اور اس حدیث میں بھی یہی ہے۔یہاں ایک بات کی
وضاحت ضروری ہے کہ تم گھر بیٹھے فیصلہ نہ کر لو کہ یہ حکم شریعت کے خلاف ہے اور یہ حکم نہیں۔ہو
سکتا ہے تم جس بات کو جس طرح سمجھ رہے ہو وہ اس طرح نہ ہو۔کیونکہ الفاظ یہ ہیں کہ معصیت کا حکم
دے، گناہ کا حکم دے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے نظام جماعت اتنا پختہ ہو چکا ہے کہ کوئی ایسا شخص
عہدیدار بن ہی نہیں سکتا جو اس حد تک گر جائے اور ایسے احکام دے۔تو بات صرف اس حکم کو سمجھنے،
اس کی تشریح کی رہ گئی۔تو پہلے تو خود اس عہدیدار کو توجہ دلاؤ۔اگر نہیں مانتا تو اس سے بالا جو عہد یدار
ہے، افسر ہے،امیر ہے، اس تک پہنچاؤ۔اور پھر خلیفہ وقت کو پہنچاؤ۔لیکن اگر یہ تمہارے نزدیک برائی
ہے تو پھر تمہیں یہ حق بھی نہیں پہنچتا کہ باہر اس کا ذکر کرتے پھرو۔کیونکہ برائی کو تو وہیں روک دینے
کا حکم ہے۔اب تمہارا یہ فرض ہے کہ نظام بالا تک پہنچاؤ اور اس کا فیصلے کا انتظار کرو۔حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں:
وو
” یہ جو امارت اور خلافت کی اطاعت کرنے پر اس قدر زور دیا گیا ہے اس کے یہ معنے نہیں
ہیں کہ امیر یا خلیفہ کا ہر ایک معاملہ میں فیصلہ صحیح ہوتا ہے۔کئی دفعہ کسی معاملہ میں وہ غلطی کر جاتے ہیں۔مگر باوجود اس کے ان کی اطاعت اور فرمانبرداری کا اس لئے حکم دیا گیا ہے کہ اس کے بغیر ا نتظام قائم
نہیں رہ سکتا۔تو جب رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ میں بھی غلطی کر سکتا ہوں تو پھر خلیفہ یا امیر کی کیا
طاقت ہے کہ کہے میں کبھی کسی امر میں غلطی نہیں کر سکتا۔خلیفہ بھی غلطی کر سکتا ہے لیکن باوجود اس کے
اُس کی اطاعت کرنی لازمی ہے ورنہ سخت فتنہ پیدا ہو سکتا ہے۔مثلاً ایک جگہ وفد بھیجنا ہے۔خلیفہ
کہتا ہے کہ بھیجنا ضروری ہے لیکن ایک شخص کے نزدیک ضروری نہیں۔ہو سکتا ہے کہ فی الواقع ضروری
نہ ہولیکن اگر اس کو اجازت ہو کہ وہ خلیفہ کی رائے نہ مانے تو اس طرح انتظام ٹوٹ جائے گا جس کا
$2003
266
خطبات مسرور
نتیجہ بہت بڑا فتنہ ہوگا۔تو انتظام کے قیام اور درستی کے لئے بھی ضروری ہے کہ اپنی رائے پر زور نہ
دیا جائے۔جہاں کی جماعت کا کوئی امیر مقرر ہو وہ اگر دوسروں کی رائے کو مفید نہیں سمجھتا تو انہیں
چاہئے کہ اپنی رائے کو چھوڑ دیں۔اسی طرح جہاں انجمن ہو وہاں کے لوگوں کو سیکرٹری کی رائے کے
مقابلہ میں اپنی رائے پر ہی اصرار نہیں کرنا چاہئے۔جہاں تک ہو سکے سیکرٹری یا امیر کو اپنا ہم خیال
بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اسے سمجھانا چاہئے لیکن اگر وہ اپنی رائے پر قائم رہے تو دوسروں کو اپنی
رائے چھوڑ دینی چاہئے۔کیونکہ رائے کا چھوڑ دینا فتنہ پیدا کرنے کے مقابلہ میں بہت ضروری ہے۔اطاعت امیر کے بارہ میں آنحضرت میے کے مختلف ارشادات سنے ہیں۔لیکن ایک یہ
حدیث ہے جو مزید خوف دلوں میں پیدا کرتی ہے۔ہر احمدی کو ہمیشہ یہ باتیں ہر وقت اپنے ذہن میں
رکھنی چاہئیں۔کہ اطاعت امیر کس قدر ضروری ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے میری اطاعت کی
اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی اور
جس نے میرے امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور جس نے میرے امیر کی نافرمانی کی
اس نے میری نافرمانی کی۔(صحیح مسلم كتاب الامارة باب وجوب طاعة الامراء فى غير معصية وتحريمها في المعصية)
تو کون ہے ہم میں سے جو یہ پسند کرتا ہو کہ ہم آنحضرت مہ کے دائرہ اطاعت سے باہر
نکلیں۔کوئی احمدی یہ تصور بھی نہیں کر سکتا۔پس جب یہ سوچا بھی نہیں جاسکتا تو پھر عہد یداران کی،
امراء کی اطاعت خالصتا للہ اپنے اوپر واجب کر لیں۔اور اگر نظام جماعت پر حرف آتے ہوئے
دیکھیں تو آپ کے لئے راستہ کھلا ہے خلیفہ وقت تک بات پہنچائیں اور مناسب ہے کہ اس عہد یدار
کے ذریعہ سے ہی بھجوائیں۔بغیر نام کے شکایت پر غور نہیں ہوتا۔اگر اصلاح چاہتے ہیں تو کھل
کر سامنے آنا چاہئے۔لیکن یا درکھیں ! آپ کو یہ قطعاً اجازت نہیں ہے کہ کسی بھی عہدیدار کی نافرمانی
کریں۔اگر کوئی ایسی صورت ہے تو پھر حدیث کی روشنی میں آپ عہدیدار سے عدم تعاون کر کے ،ان
کی نافرمانی کر کے ، خلیفہ وقت کی نافرمانی کر رہے ہیں۔اور پھر یہ سلسلہ اوپر تک بڑھتا چلا جائے گا۔پس ہر ایک کی بقا اسی میں ہے کہ وہ اس عہد پر قائم رہے کہ وہ ہر قربانی کے لئے تیار رہے گا۔
267
$2003
خطبات مسرور
اس کے بعد اب میں مختصراً، آج جلسے کا آغاز بھی ہے انشاء اللہ، تو اس سلسلہ میں بعض
دعائیں پیش کروں گا جو جلسہ میں شامل ہونے والوں کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے کیں۔جہاں آپ نے بہت ساری دعائیں کی ہیں ان جلسوں میں شامل ہونے والوں
کے لئے ، وہاں آپ شامل ہونے والوں سے آپ نے کچھ توقعات بھی رکھی ہیں۔اور فرمایا ہے کہ اس
جلسہ کو عام دنیاوی میلوں کی طرح نہ سمجھو کہ اکٹھے ہوئے ، ٹولیاں بنائیں، بیٹھے، اپنی مجلسیں
جمائیں۔جلسے کی کارروائی کے دوران بہر حال سب کو سوائے اشد مجبوری کے جلسہ گاہ میں جہاں جلسہ
کے پروگرام ہورہے ہیں ، اس ہال میں، یہاں بیٹھنا چاہئے اور تمام کارروائی کوسننا چاہئے۔انتظامیہ
بھی اس بات کا خیال رکھے کہ نرمی اور پیار سے تمام شاملین کو اس طرف توجہ دلائے اور آنے والوں کا
بھی کام ہے کہ انتظامیہ سے اس سلسلہ میں تعاون کریں۔ان کے کہنے کا برا نہ مانیں اور جو بھی انتظام
ہے اس کی پوری پوری اطاعت کریں کیونکہ یہ بھی اطاعت نظام کا ایک حصہ ہے اور آج سے ہی ، ابھی
آپ کی طرف سے اظہار سے پتہ لگنا شروع ہو جائے گا کہ کون کس حد تک اطاعت گزار ہے۔خاص
طور پر عورتیں اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ جلسہ سننے آئی ہیں، محفلیں جمانے کے لئے نہیں ، نہ ہی دنیا
داری کی باتیں کرنے۔یہی دن ہوتے ہیں جن میں اصلاح نفس کا موقع ملتا ہے۔تو ان سے
بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔پھر جن خواتین کے چھوٹے بچے ہیں، وہ جہاں بھی ان کا انتظام ہے،
مار کی لگی ہوئی ہے اس کے آخر پر بیٹھیں تا کہ بچوں کی وجہ سے دوسروں کو پر وگرام سننے میں کوئی دشواری
نہ ہو۔وہ آسانی سے اور سہولت سے تمام پروگرام سن سکیں۔پھر اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بچوں
والیوں کو بچوں کی ضرورت کے وقت اٹھنا پڑتا ہے، باہر جانے میں بھی آسانی رہے۔تو امید ہے انشاء
اللہ تعالیٰ ان تین دنوں میں آپ لوگ یہ ثابت کر دیں گے کہ محض اللہ آپ اپنی زندگی گزارنے کے لئے
یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔اب میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دعائیں جو آپ نے اس موقع کے لئے
کیں، پڑھتا ہوں۔آپ
اللہ تعالیٰ کے حضور عرض کرتے ہیں جماعت کے لئے دعا کرتے ہوئے:
’ہر یک صاحب جو اس
لکہی جلسہ کے لئے سفر اختیار کریں خدا تعالیٰ اُن کے ساتھ ہو اور
268
$2003
خطبات مسرور
اُن کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات اُن پر آسان کر
دیوے اور اُن کے ہتم و غم دور فرمادے۔اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے اور ان کی
مُرادات کی راہیں اُن پر کھول دیوے اور روز آخرت میں اپنے اُن بندوں کے ساتھ اُن کو اٹھاوے
جن پر اس کا فضل و رحم ہے اور تا اختتام سفر اُن کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔اے خدا اے ذوالمجد والعطاءاور
رحیم اور مشکل گشا یہ تمام دعائیں قبول کر اور ہمیں ہمارے مخالفوں پر روشن نشانوں کے ساتھ غلبہ عطا
فرما کہ ہر یک قوت اور طاقت تجھ ہی کو ہے۔آمین ثم آمین۔اشتهار ۷ دسمبر ۱۸۹۲ ء- مجموعه اشتهارات جلداول صفحه ٣٤٢)
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی ان دعاؤں اور اس کے علاوہ وہ تمام
دعا ئیں جو آپ نے اپنی پیاری جماعت کے لئے کیں ان سب کا وارث بنائے۔ہمیں اپنا عبادت
گزار بندہ بنائے۔ہمیں ہر قسم کے شرک سے پاک کر دے، اپنی کامل فرمانبرداری میں رکھے، اور اس
جلسہ کے تمام برکات سے فیضیاب فرماتے ہوئے اپنی رحمتوں اور فضلوں کی چادر ہم پر ہمیشہ تانے
رکھے۔آمین