بیعت کی دوسری شرط۔ تکبر کو چھوڑنا عاجزی اور خوش خلقی کو اپنانا (فرینکفرٹ جرمنی)

$2003
269
19
خطبات مس
دین کو دنیا پر مقدم کئے بغیر ایمان قائم نہیں رہ سکتا۔کامل
فرمانبرداری اصل دین ہے
۲۹ را گست ۲۰۰۳ء بمطابق ۲۹ ظهور ۱۳۸۲ هجری تشسی بمقام شیورٹ ہالے، فرینکفورٹ (جرمنی)
تکمبر نخوت کو چھوڑنا، فروتنی، عاجزی اور خوش خلقی کو اپنانا ، بیعت کی دو شرائک
کبریائی اللہ کی چادر ہے، شرک کے بعد تکبر جیسی کوئی بلا نہیں
گھروں میں تکبر اورظلم کا رویہ رکھنے والوں کا انجام
ہ حکمبر بہت سی اخلاقی برائیوں کا باعث بن کر نیکیوں کے راستے بند کر دیتا ہے
ہر احمدی ایک دوسرے کو معاف کرنے کی عادت ڈالے۔۔اللہ تعالیٰ آپ
کی عزتیں بڑھاتا چلا جائے گا
ہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد

خطبات مس
$2003
270
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
جلسہ کی آخری تقریر میں میں شرائط بیعت کے متعلق بیان
کر رہا تھا تو وقت کی وجہ سے ساری
بیان
نہیں کی گئیں۔چھ شرائط اب تک بیان ہو چکی ہیں اور اب دو میں نے آج کے لئے لی ہیں۔شرط
ہفتم۔ساتویں شرط یہ ہے : یہ کہ تکبر اور نخوت کو بکلی چھوڑ دے گا اور فروتنی اور عاجزی اور خوش خلقی اور
حلیمی اور مسکینی سے زندگی بسر کرے گا۔شیطان کیونکہ تکبر دکھانے کے بعد سے ابتدا سے ہی یہ فیصلہ کر چکا تھا کہ میں اپنی ایڑی چوٹی
کا زور لگاؤں گا اور عبادالرحمن نہیں بنے دوں گا اور مختلف طریقوں سے اس طرح انسان کو اپنے جال
میں پھنساؤں گا کہ اس سے نیکیاں سرزد اگر ہو بھی جائیں تو وہ اپنی طبیعت کے مطابق ان پر گھمنڈ
کرنے لگے اور یہ نخوت اور یہ گھمنڈ اس کو یعنی انسان کو آہستہ آہستہ تکبر کی طرف لے جائے گا۔یہ تکبر
آخر کار اس کو اس نیکی کے ثواب سے محروم کر دے گا۔تو کیونکہ شیطان نے پہلے دن سے ہی یہ فیصلہ
کر لیا تھا کہ وہ انسان کو راہ راست سے بھٹکائے گا اور اس نے خود بھی تکبر کی وجہ سے ہی اللہ تعالیٰ کے
حکم کا انکار کیا تھا اس لئے یہی وہ حربہ ہے جو شیطان مختلف حیلوں بہانوں سے انسان پر آزماتا ہے اور
سوائے عبادالرحمن کے کہ وہ عموماً اس ذریعہ سے کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے خاص بندے ہوتے
ہیں، عبادتگزار ہوتے ہیں، بچتے رہتے ہیں۔اس کے علاوہ عموماً تکبر کا ہی یہ ذریعہ ہے جس کے ذریعہ
شیطان انسان کو اپنی گرفت میں لینے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔تو یہ ایک ایسی چیز ہے جس کو معمولی
نہیں سمجھنا چاہئے۔کہ یہ ہم نے بیعت کرتے ہوئے یہ شرط تسلیم کر لی کہ تکبر نہیں کریں گے نخوت نہیں
کریں گے، بکلی چھوڑ دیں گے۔یہ اتنا آسان کام نہیں ہے۔اس کی مختلف قسمیں ہیں، مختلف

$2003
271
خطبات مسرور
ذریعوں سے انسانی زندگی پر شیطان حملہ کرتا رہتا ہے۔بہت خوف کا مقام ہے۔اصل میں تو اللہ تعالیٰ
کا فضل ہی ہو تو اس سے بچا جا سکتا ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کو حاصل کرنے کے لئے بھی اس ساتو میں شرط میں ایک راستہ رکھ دیا۔فرمایا کیونکہ تم تکبر کی
عادت کو چھوڑو گے تو جو خلا پیدا ہو گا اس کو اگر عاجزی اور فروتنی سے پر نہ کیا تو تکبر پھر حملہ کرے گا۔اس
لئے عاجزی کو اپناؤ کیونکہ یہی راہ اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔آپ نے خود بھی اس عاجزی کو اس انتہا ء تک
پہنچادیا جس کی کوئی مثال نہیں
تبھی تو اللہ تعالیٰ نے خوش ہو کر آپ
کو الہام فرمایا کہ تیری عاجزانہ راہیں
اس کو پسند آئیں۔تو ہمیں جو آپ کی بیعت کے دعویدار ہیں ، آپ کو امام الزمان مانتے ہیں، کس حد
تک اس خُلق کو اپنانا چاہئے۔انسان کی تو اپنی ویسے بھی کوئی حیثیت نہیں ہے کہ تکبر دکھائے اور اکڑتا
پھرے۔یہ قرآن شریف کی آیت میں پڑھتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ
مَرَحًا إِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْأَرْضَ وَلَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا۔(بنی اسراءیل: ۳۸)
اور زمین میں اکڑ کر نہ چل۔تو یقیناً زمین کو پھاڑ نہیں سکتا اور نہ قامت میں پہاڑوں کی
بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔جیسا کہ اس آیت سے صاف ظاہر ہے انسان کی تو کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔کس بات کی
اکٹر فوں ہے۔بعض لوگ کنویں کے مینڈک ہوتے ہیں، اپنے دائرہ سے باہر نکلنا نہیں چاہتے۔اور وہیں بیٹھے سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہم بڑی چیز ہیں۔اس کی مثال اس وقت میں ایک چھوٹے سے
چھوٹے دائرے کی دیتا ہوں، جو ایک گھریلو معاشرے کا دائرہ ہے، آپ کے گھر کا ماحول ہے۔بعض
مرد اپنے گھر میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ایسا ظالمانہ سلوک کر رہے ہوتے ہیں کہ روح کانپ جاتی
ہے۔بعض بچیاں لکھتی ہیں کہ ہم بچپن سے اپنی بلوغ کی عمر کو پہنچ چکی ہیں اور اب ہم سے برداشت
نہیں ہوتا۔ہمارے باپ نے ہماری ماں کے ساتھ اور ہمارے ساتھ ہمیشہ ظلم کا رویہ رکھا ہے۔باپ
کے گھر میں داخل ہوتے ہی ہم سہم کر اپنے کمروں میں چلے جاتے ہیں۔کبھی باپ کے سامنے ہماری
ماں نے یا ہم نے کوئی بات کہہ دی جو اس کی طبیعت کے خلاف ہو تو ایسا ظالم باپ ہے کہ سب کی
شامت آجاتی ہے۔تو یہ تکبر ہی ہے جس نے ایسے باپوں کو اس انتہا تک پہنچا دیا ہے اور اکثر ایسے

$2003
272
خطبات مسرور
لوگوں نے اپنا رویہ باہر ایسا رکھا ہوتا ہے، بڑا اچھا رویہ ہوتا ہے ان کا اور لوگ باہر سمجھ رہے ہوتے ہیں
کہ ان جیسا شریف انسان ہی کوئی نہیں ہے۔اور باہر کی گواہی ان کے حق میں ہوتی ہے۔بعض ایسے
بھی ہوتے ہیں جو گھر کے اندر اور باہر ایک جیسا رویہ اپنائے ہوئے ہوتے ہیں ان کا تو ظاہر ہو
جاتا ہے سب کچھ۔تو ایسے بدخلق اور متکبر لوگوں کے بچے بھی ، خاص طور پر لڑ کے جب جوان ہوتے
ہیں تو اس ظلم کے رد عمل کے طور پر جو انہوں نے ان بچوں کی ماں یا بہن یا ان سے خود کیا ہوتا ہے،
ایسے بچے پھر باپوں کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اور پھر ایک وقت میں جا کر جب باپ اپنی
کمزوری کی عمر کو پہنچتا ہے تو اس سے خاص طور پر بدلے لیتے ہیں۔تو اس طرح ایسے متکبرانہ ذہن کے
مالکوں کی اپنے دائرہ اختیار میں مثالیں ملتی رہتی ہیں۔مختلف دائرے ہیں معاشرے کے۔ایک گھر کا
دائرہ اور اس سے باہر ماحول کا دائرہ۔اپنے اپنے دائرے میں اگر جائزہ لیں تو تکبیر کی یہ مثالیں آپ
کو ملتی چلی جائیں گی۔پھر اس کی انتہا اس دائرے کی اس صورت میں نظر آتی ہے جہاں بعض قو میں اور ملک اور
حکومتیں اپنے تکبر کی وجہ سے ہر ایک کو اپنے سے پیچ سمجھ رہی ہوتی ہیں۔اور غریب قوموں کو غریب
ملکوں
کو اپنی جوتی کی نوک پر رکھا ہوتا ہے۔اور آج دنیا میں فساد کی بہت بڑی وجہ یہی ہے۔اگر یہ تکبر ختم
ہو جائے تو دنیا سے فساد بھی مٹ جائے۔لیکن ان
متکبر قوموں
کو بھی حکومتوں
کو بھی پتہ نہیں ہے کہ اللہ
تعالیٰ جب تکبر کرنے والوں کے غرور اور تکبر کو توڑتا ہے تو ان کا پھر کچھ بھی پتہ نہیں لگتا کہ وہ کہاں گئے۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے: ﴿فَلَا تُصَعِرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَلَا تَمْشِ فِي
الْأَرْضِ مَرَحًا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرِ﴾ (لقمان: ۱۹ )۔اس کا ترجمہ یہ ہے
اور ( نخوت سے ) انسانوں کے لئے اپنے گال نہ پھلا اور زمین میں یونہی اکڑتے ہوئے نہ پھر۔اللہ کسی تکبر کرنے والے (اور ) فخر و مباہات کرنے والے کو پسند نہیں کرتا۔جیسا کہ اس آیت سے بھی ظاہر ہے اللہ تعالیٰ ہمیں فرما رہا ہے کہ یونہی تکبر کرتے ہوئے نہ
پھرو۔اپنے گال پھلا کر، ایک خاص انداز ہوتا ہے تکبر کرنے والوں کا اور گردن اکثرا کر پھر نا اللہ تعالیٰ
کو بالکل پسند نہیں۔بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ اپنے سے کم درجہ والوں کے سامنے اکثر دکھا
رہے ہوتے ہیں اور اپنے سے اوپر والے کے سامنے بچھتے چلے جاتے ہیں۔تو ایسے لوگوں میں

$2003
273
خطبات مسرور
منافقت کی برائی بھی ظاہر ہو رہی ہوتی ہے۔تو یہ تکبر جو ہے بہت سی اخلاقی برائیوں کا باعث بن
جاتا ہے اور نیکی میں ترقی کے راستے آہستہ آہستہ بالکل بند ہو جاتے ہیں۔اور پھر دین سے بھی
دور ہو جاتے ہیں ، نظام جماعت سے بھی دور ہو جاتے ہیں۔اور جیسے جیسے ان کا تکبر بڑھتا ہے ویسے
ویسے وہ اللہ اور رسول کے قرب سے، اس کے فضلوں سے بھی دور چلے جاتے ہیں۔ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا : قیامت کے دن تم میں سے سب سے زیادہ مجھے محبوب اور سب سے زیادہ میرے قریب وہ
لوگ ہوں گے جو سب سے زیادہ اچھے اخلاق والے ہوں گے۔اور میں تم میں سے سے زیادہ
مبغوض اور مجھ سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جوثر تاریعنی منہ پھٹ، بڑھ بڑھ کر باتیں بنانے والے
ہیں، متشدق یعنی منہ پھلا پھلا کر باتیں کرنے والے اور مُتفيهق یعنی لوگوں پر تکبر جتلانے والے
ہیں۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول
اللہ !اثر ثار اور متشرق کے معنے تو ہم جانتے ہیں، مُتفَيْهِق کسے کہتے
ہیں۔آپ نے فرمایا: مُتفيهق متکبرانہ باتیں کرنے والے کو کہتے ہیں۔(ترمذی ابواب البر والصلة باب في معالى الاخلاق۔۔۔۔۔۔ایک اور حدیث ہے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، آنحضرت ﷺ نے
فرمایا : تین باتیں ہر گناہ کی جڑ ہیں ان سے بچنا چاہئے۔تکبر سے بچو کیونکہ تکبر نے ہی شیطان کو اس
بات پرا کسایا کہ وہ آدم کو سجدہ نہ کرے۔دوسرے حرص سے بچو کیونکہ حرص نے ہی آدم کو درخت
کھانے پر اکسایا۔تیسرے حسد سے بچو کیونکہ حسد کی وجہ سے ہی آدم کے دو بیٹوں میں سے ایک نے
اپنے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔قشيريه باب الحسد صفحه (۷۹
صلى الله
پھر حدیث ہے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت علی
نے فرمایا : جس کے دل میں ذرہ بھر بھی تکبر ہوگا اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں نہیں داخل ہونے دے
گا۔ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ ! انسان چاہتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو، جوتی اچھی ہو اور
خوبصورت لگے۔آپ نے فرمایا : یہ تکبر نہیں۔آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جمیل ہے، جمال کو پسند
کرتا ہے، یعنی خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔تکبر دراصل یہ ہے کہ انسان حق کا انکار کرنے لگے ، لوگوں کو

$2003
274
خطبات مسرور
ذلیل سمجھے، ان کو حقارت کی نظر سے دیکھے اور ان سے بری طرح پیش آئے۔(صحیح مسلم کتاب الایمان باب تحريم الكبر وبيانه
صلى الله
پھر ایک روایت میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
دوزخ اور جنت کی آپس میں بحث اور تکرار ہوگئی۔دوزخ نے کہا کہ مجھ میں بڑے بڑے جابر
اور متکبر داخل ہوتے ہیں اور جنت کہنے لگی کہ مجھ میں کمزور اور مسکین داخل ہوتے ہیں۔اس پر اللہ
تعالیٰ نے دوزخ کو فرمایا کہ تو میرے عذاب کی مظہر ہے۔جسے میں چاہتا ہوں تیرے ذریعہ عذاب
دیتا ہوں۔اور جنت سے کہا تو میری رحمت کی مظہر ہے جس پر میں چاہوں تیرے ذریعہ رحم
کرتا ہوں۔اور تم دونوں میں سے ہر ایک کو اس کا بھر پور حصہ ملے گا۔(صحیح مسلم كتاب الجنة باب الناريدخلها الجبارون۔۔۔۔۔۔اللہ کرے کہ ہر احمدی عاجزی، مسکینی اور خوش خلقی کی راہوں پر چلتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رحم
کی نظر حاصل کرنے والا ہو، اللہ تعالیٰ کی جنت میں جانے والا ہواور ہر گھر تکبر کے گناہ سے پاک ہو۔ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت ابوسعید خدری ، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : عزت اللہ تعالیٰ کا لباس اور کبریائی اس کی چادر ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
پس جو کوئی بھی انہیں مجھ سے چھینے کی کوشش کرے گا میں اسے عذاب دوں گا۔(صحیح مسلم کتاب البر والصلة باب تحريم الكبر
تو تکبر آخر کار انسان کو خدا کے مقابل پر کھڑا کر دیتا ہے۔جب خدا کا شریک بنانے والے کو
اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ معاف نہیں کروں گا تو پھر جو خود خدائی کا دعویدار بن جائے اس کی کس طرح
بخشش ہوسکتی ہے۔تو یہ تکبر ہی تھا جس نے مختلف وقتوں میں فرعون صفت لوگوں کو پیدا کیا اور پھر ایسے
فرعونوں کے انجام آپ نے پڑھے بھی اور اس زمانہ میں دیکھے بھی۔تو یہ بڑا خوف کا مقام ہے۔ہر
احمدی کو ادنیٰ سے تکبر سے بھی بچنا چاہئے کیونکہ یہ پھر پھیلتے پھیلتے پوری طرح انسان کو اپنی لپیٹ میں
لے لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ وارننگ دے دی ہے، واضح کر دیا ہے کہ یہ میری چادر ہے، میں
رب العالمین ہوں، کبریائی میری ہے، اس کو تسلیم کرو، عاجزی دکھاؤ۔اگر ان حدود سے باہر نکلنے کی
کوشش کرو گے تو عذاب میں مبتلا کئے جاؤ گے۔اگر رائی کے دانے کے برابر بھی تکبر ہے تو عذاب
تمہارا مقدر ہے لیکن ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی دے دی کہ اگر ذرہ بھر بھی تمہارے اندر ایمان ہے تو میں

خطبات مسرور
275
تمہیں آگ کے عذاب سے بچالوں گا۔جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔$2003
حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جس کے دل میں رائی کے
دانے کے برابر بھی تکبر ہوگا وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔اور جس کے دل میں رائی کے دانے کے
برابر بھی ایمان ہو گا وہ آگ میں داخل نہ ہوگا۔(سنن ابن ماجه كتاب الزهد )
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ” میں سچ سچ کہتا ہوں کہ قیامت
کے دن شرک کے بعد تکبر جیسی اور کوئی بلا نہیں۔یہ ایک ایسی بلا ہے جو دونوں جہان میں انسان کو رسوا
کرتی ہے۔خدا تعالیٰ کا رحم ہر ایک موحد کا تدارک کرتا ہے مگر متکبر کا نہیں۔شیطان بھی موحد ہونے
کا دم مارتا تھا مگر چونکہ اس کے سر میں تکبر تھا اور آدم کو جو خدا تعالیٰ کی نظر میں پیارا تھا۔جب اس نے
تو ہین کی نظر سے دیکھا اور اس کی نکتہ چینی کی اس لئے وہ مارا گیا اور طوق لعنت اس کی گردن میں ڈالا
گیا۔سو پہلا گناہ جس سے ایک شخص ہمیشہ کیلئے ہلاک ہوا تکبر ہی تھا۔“
(آئینه کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۹۸
پھر فرماتے ہیں: ”اگر تمہارے کسی پہلو میں تکبر ہے یا ریا ہے یا خود پسندی ہے یا کسل ہے تو
تم ایسی چیز نہیں ہو کہ قبول کے لائق ہو۔ایسا نہ ہو کہ تم صرف چند باتوں کو لے کر اپنے تئیں دھو کہ دو کہ
جو کچھ ہم نے کرنا تھا کر لیا ہے۔کیونکہ خدا چاہتا ہے کہ تمہاری ہستی پر پورا پورا نقلاب آوے اور وہ تم
سے ایک موت مانگتا ہے جس کے بعد وہ تمہیں زندہ کرے گا۔(کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۲-۱۳)
پھر فرماتے ہیں: ”ہاں ایسے لوگ ہیں جو انبیاء علیہم السلام سے حالانکہ کروڑوں حصہ نیچے
کے درجہ میں ہوتے ہیں جو دو دن نماز پڑھ کر تکبر کرنے لگتے ہیں اور ایسا ہی روزہ اور حج سے بجائے
تزکیہ کے ان میں تکبر اور نمود پیدا ہوتی ہے۔یاد رکھو تکبر شیطان سے آیا ہے اور شیطان بنادیتا ہے۔جب تک انسان اس سے دور نہ ہو۔یہ قبول حق اور فیضان الوہیت کی راہ میں روک ہو جاتا ہے۔کسی
طرح سے بھی تکبر نہیں کرنا چاہئے۔نہ علم کے لحاظ سے، نہ دولت کے لحاظ سے، نہ وجاہت کے لحاظ
سے، نہ ذات اور خاندان اور حسب نسب کی وجہ سے۔کیونکہ زیادہ تر انہی باتوں سے یہ تکبر پیدا ہوتا
ہے اور جب تک انسان ان گھمنڈوں سے اپنے آپ کو پاک صاف نہ کرے گا۔اس وقت تک وہ خدا

276
$2003
خطبات مسرور
تعالیٰ کے نزدیک برگزیدہ نہیں ہو سکتا اور وہ معرفت جو جذبات کے موادر ڈیہ کو جلا دیتی ہے اس کو عطا
نہیں ہوتی کیونکہ یہ شیطان کا حصہ ہے اس کو اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرما رہے ہیں کہ بعض بنیادی چیزیں ہیں اور ان کی طرف بھی
توجہ دینی چاہئے۔اور ان سے بچو۔بعض لوگ دو چار دن نماز پڑھ کے سمجھتے ہیں کہ ہم بڑے نیک ہو
گئے ہیں۔چہرے پر عجیب قسم کی سنجیدگی کے ساتھ رعونت بھی طاری ہوجاتی ہے۔اور آپ نے
دیکھا ہوگا بعض دفعہ بعض جبہ پوشوں کو کہ ہاتھ میں تسبیح لے کر مسجدوں سے نکل رہے ہوتے ہیں۔ان
کی گردن پر ہی فخر اور غرور نظر آ رہا ہوتا ہے۔شکر ہے، اللہ تعالیٰ کا بہت بہت شکر ہے کہ جماعت احمد یہ
ایسے جبہ پوشوں سے پاک ہے۔پھر حج کر کے آتے ہیں اتنا پروپیگنڈہ اس کا ہورہا ہوتا ہے کہ انتہا
نہیں۔ایسے لوگوں کے دکھاوے کے روزے ہوتے ہیں اور دکھاوے کا حج ہوتا ہے۔صرف بڑائی
جتانے کے لئے یہ سب ہوتا ہے کہ لوگ کہیں کہ فلاں بڑا نیک ہے۔بڑے روزے رکھتا ہے، حاجی
ہے، بہت نیک ہے۔تو یہ سب دکھاوے تکبر کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں یا دکھاوے کی وجہ سے تکبر پیدا
ہو جاتا ہے۔پھر آپ نے فرمایا کہ بعض لوگ اپنی ذات پات کی وجہ سے تکبر کر رہے ہوتے ہیں کہ
ہماری ذات بہت اونچی ہے۔فلاں تو کمی کمین ہے وہ ہمارا کہاں مقابلہ کر سکتا ہے۔تو حضرت اقدس
نے فرمایا کہ تکبر کی کئی قسمیں ہیں جو تمہیں خدا تعالیٰ کی معرفت سے دور لے جاتی ہیں، اس کے قرب
سے دور لے جاتی ہیں اور پھر آہستہ آہستہ انسان شیطان کی جھولی میں گر جاتا ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں : ” پس میرے نزدیک پاک ہونے کا یہ عمدہ طریق ہے اور ممکن نہیں کہ
اس سے بہتر کوئی اور طریق مل سکے کہ انسان
کسی قسم کا تکبر اور فخر نہ کرے نہ علمی نہ خاندانی نہ مالی۔جب
خدا تعالیٰ کسی کو آنکھ عطا کرتا ہے تو وہ دیکھ لیتا ہے کہ ہر ایک روشنی جوان ظلمتوں سے نجات دے سکتی
ہے وہ آسمان سے ہی آتی ہے اور انسان ہر وقت آسمانی روشنی کا محتاج ہے۔آنکھ بھی دیکھ نہیں سکتی
جب تک سورج کی روشنی جو آسمان سے آتی ہے نہ آئے۔اسی طرح باطنی روشنی جو ہر ایک قسم کی
ظلمت کو دور کرتی ہے اور اس کی بجائے تقویٰ اور طہارت کا نور پیدا کرتی ہے آسمان ہی سے آتی
ہے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ انسان کا تقویٰ ، ایمان ، عبادت،طہارت سب کچھ آسمان سے آتا ہے۔اور یہ خدا تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے وہ چاہے تو اس کو قائم رکھے اور چاہے تو دور کر دے۔

277
$2003
خطبات مسرور
پس کچی معرفت اسی کا نام ہے کہ انسان اپنے نفس کو مسلوب اور لاشئی محض سمجھے اور آستانہ
الوہیت پر گر کر انکسار اور عجز کے ساتھ خدا تعالیٰ کے فضل کو طلب کرے۔اور اس نور معرفت کو مانگے
جو جذبات نفس کو جلا دیتا ہے اور اندر ایک روشنی اور نیکیوں کے لئے قوت اور حرارت پیدا کرتا ہے۔پھر
اگر اس کے فضل سے اس کو حصہ مل جاوے اور کسی وقت کسی قسم کا بسط اور شرح صدر حاصل ہو جاوے تو
اس پر تکبر اور ناز نہ کرے بلکہ اس کی فروتنی اور انکسار میں اور بھی ترقی ہو۔کیونکہ جس قدر وہ اپنے آپ
کو لاشئی سمجھے گا اسی قدر کیفیات اور انوار خدا تعالیٰ سے اتریں گے جو اس کو روشنی اور قوت پہنچائیں
گے۔اگر انسان یہ عقیدہ رکھے گا تو امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کی اخلاقی حالت عمدہ ہو
جائے گی۔دنیا میں اپنے آپ کو کچھ سجھنا بھی تکبر ہے اور یہی حالت بنا دیتا ہے۔پھر انسان کی یہ
حالت ہو جاتی ہے کہ دوسرے پر لعنت کرتا ہے اور اسے حقیر سمجھتا ہے۔( الحكم ٢٤ / جنوری ۱۹۰۵ ، ملفوظات جلد چهارم صفحه ۲۱۳)
پھر آپ فرماتے ہیں: ” تکبر بہت خطرناک بیماری ہے جس انسان میں یہ پیدا ہو جاوے
اس کے لئے رُوحانی موت ہے۔میں یقیناً جانتا ہوں کہ یہ بیماری قتل سے بھی بڑھ کر ہے۔متکبر
شیطان کا بھائی ہو جاتا ہے۔اس لئے کہ تکبر ہی نے شیطان کو ذلیل وخوار کیا۔اس لئے مومن کی یہ
شرط ہے کہ اس میں تکبر نہ ہو بلکہ انکسار، عاجزی، فروتنی اس میں پائی جائے اور یہ خدا تعالیٰ کے
ماموروں کا خاصہ ہوتا ہے ان میں حد درجہ کی فروتنی اور انکسار ہوتا ہے اور سب سے بڑھ کر آنحضرت
میں یہ وصف تھا۔آپ کے ایک خادم سے پوچھا گیا کہ تیرے ساتھ آپ کا کیا معاملہ ہے۔اس
نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ مجھ سے زیادہ وہ میری خدمت کرتے ہیں۔(اللَّهُمَّ صلّ على محمدٍ وَ
على ال محمد و بارك وسلّم)۔( الحكم ١٠/ نومبر ۱۹۰۵ ، ملفوظات جلد چهارم- صفحه ٤٣٨،٤٣٧)
پھر آپ فرماتے ہیں: ”میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ تکبر سے بچو کیونکہ تکبر
ہمارے خداوند ذوالجلال کی آنکھوں میں سخت مکروہ ہے۔مگر تم شاید نہیں سمجھو گے کہ تکبر کیا چیز ہے۔پس مجھ سے سمجھ لو کہ میں خدا کی روح سے بولتا ہوں۔ہر ایک شخص جو اپنے بھائی کو اس لئے حقیر جانتا
ہے کہ وہ اس سے زیادہ عالم یا زیادہ عقلمند یا زیادہ ہنرمند ہے وہ متکبر ہے کیونکہ وہ خدا کوسر چشمہ عقل اور

278
$2003
خطبات مسرور
علم کا نہیں سمجھتا اور اپنے تئیں کچھ چیز قرار دیتا ہے۔کیا خدا قادر نہیں کہ اُس کو دیوانہ کردے اور اس کے
اُس بھائی کو جس کو وہ چھوٹا سمجھتا ہے اس سے بہتر عقل اور علم اور ہنر دے دے۔ایسا ہی وہ شخص جو
اپنے کسی مال یا جاہ وحشمت کا تصور کر کے اپنے بھائی کو حقیر سمجھتا ہے وہ بھی متکبر ہے کیونکہ وہ اس بات
کو بھول گیا ہے کہ یہ جاہ و حشمت خدا نے ہی اُس کو دی تھی اور وہ اندھا ہے اور وہ نہیں جانتا کہ وہ خدا
قادر ہے کہ اس پر ایک ایسی گردش نازل کرے کہ وہ ایک دم میں اسفل السافلین میں جا پڑے اور اس
کے اس بھائی کو جس کو وہ حقیر سمجھتا ہے اس سے بہتر مال و دولت عطا کر دے۔ایسا ہی وہ شخص جو اپنی
صحت بدنی پر غرور کرتا ہے یا اپنے حسن اور جمال اور قوت اور طاقت پر نازاں ہے اور اپنے بھائی کا
ٹھٹھے اور استہزاء سے حقارت آمیز نام رکھتا ہے اور اُس کے بدنی عیوب لوگوں
کو سناتا ہے وہ بھی متکبر
ہے اور وہ اس خدا سے بے خبر ہے کہ ایک دم میں اس پر ایسے بدنی عیوب نازل کرے کہ اس بھائی
سے اس کو بدتر کر دے اور وہ جس کی تحقیر کی گئی ہے ایک مدت دراز تک اس کے قومی میں برکت دے
کہ وہ کم نہ ہوں اور نہ باطل ہوں کیونکہ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ایسا ہی وہ شخص بھی جو اپنی طاقتوں پر
بھروسہ کر کے دعا مانگنے میں ست ہے وہ بھی متکبر ہے کیونکہ قوتوں اور قدرتوں کے سرچشمہ کو اُس نے
شناخت نہیں کیا اور اپنے تئیں کچھ چیز سمجھا ہے۔سو تم اے عزیز و! ان تمام باتوں کو یا درکھو ایسانہ ہو کہ تم
کسی پہلو سے خدا تعالیٰ کی نظر میں متکبر ٹھہر جاؤ اور تم کوخبر نہ ہو۔ایک شخص جو اپنے ایک بھائی کے ایک
غلط لفظ کی تکبر کے ساتھ تصیح کرتا
ہے اس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔ایک شخص جو اپنے بھائی کی بات
کو تواضع سے سنا نہیں چاہتا اور منہ پھیر لیتا ہے اُس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔ایک غریب بھائی
جو اس کے پاس بیٹھا ہے اور وہ کراہت کرتا ہے اس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔ایک شخص جو دعا
کرنے والے کو ٹھٹھے اور ہنسی سے دیکھتا ہے اس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔اور وہ جو خدا کے
مامور اور مُرسل کی پورے طور پر اطاعت کرنا نہیں چاہتا اس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔اور وہ
جو خدا کے مامور اور مرسل کی باتوں کو غور سے نہیں سنتا اور اس کی تحریروں کو غور سے نہیں پڑھتا اس نے
بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔سو کوشش کرو کہ کوئی حصہ تکبر کا تم میں نہ ہوتا کہ ہلاک نہ ہو جاؤ تائم
اپنے اہل وعیال سمیت نجات پاؤ۔خدا کی طرف جھکو اور جس قدر دنیا میں کسی سے محبت ممکن ہے تم اس

$2003
279
خطبات مسرور
سے کرو اور جس قدر دنیا میں کسی سے انسان ڈر سکتا ہے تم اپنے خدا سے ڈرو۔پاک دل ہو جاؤ اور
پاک ارادہ اور غریب اور مسکین اور بے شر ا تم پر رحم ہو۔“
(نزول المسيح۔روحانى خزائن جلد ۱۸ صفحه ۴۰۲، ۴۰۳
پھر دوسری بات جو اس شرط میں بیان کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ فروتنی اور عاجزی اور خوش خلقی
اور حلیمی اور مسکینی سے زندگی بسر کروں گا۔تو جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ جب آپ اپنے دل
و دماغ کو تکبر سے خالی کرنے کی کوشش کریں گے ، خالی کریں گے تو پھر لازماً ایک اعلیٰ وصف ،ایک
اعلیٰ صفت ، ایک اعلیٰ خُلق اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا ورنہ پھر شیطان حملہ کرے گا کیونکہ وہ اسی کام کے
لئے بیٹھا ہے کہ آپ کا پیچھا نہ چھوڑے۔وہ خلق ہے عاجزی اور مسکینی۔اور یہ ہو نہیں سکتا کہ عاجز
اور متکبر اکٹھے رہ سکیں۔متکبر لوگ ہمیشہ ایسے عاجز لوگوں پر جو عبادالرحمن ہوں طعنہ زنیاں کرتے رہتے
ہیں، فقرے کستے رہتے ہیں تو ایسے لوگوں کے مقابل پر آپ نے ان جیسا رویہ نہیں اپنانا۔بلکہ
خدا تعالیٰ کے اس حکم پر عمل کرنا ہے فرمایا: ﴿وَعِبَادُ الرَّحْمَنِ الَّذِيْنَ يَمْشُوْنَ عَلَى الْأَرْضِ هَوْنًا
وَإِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَاهِلُوْنَ قَالُوْا سَلَمًا ﴾ (الفرقان : ۶۳ ) اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین
پر فروشتنی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب جاہل ان سے مخاطب ہوتے ہیں تو ( جواباً) کہتے ہیں ”سلام“۔حضرت ابوسعید خدری روایت کرتے ہیں کہ آنحضور نے فرمایا جس نے اللہ کی خاطر ایک
درجہ تواضع اختیار کی اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ رفع کرے گا یہاں تک کہ اسے علیین میں جگہ دے گا،
اور جس نے اللہ کے مقابل ایک درجہ تکبر اختیار کیا تو اللہ تعالیٰ اس کو ایک درجہ نیچے گرا دے گا یہاں
تک کہ اسے اسفل السافلین میں داخل کر دے گا۔(مسند احمد بن حنبل باقی مسند المكثرين من الصحابة
تو ایسے لوگوں کی مجالس سے سلام کہہ کر اٹھ جانے میں ہی آپ کی بقاء آپ کی بہتری ہے
کیونکہ اسی سے آپ کے درجات بلند ہو رہے ہیں اور مخالفین اپنی انہی باتوں کی وجہ سے اسفل
السافلین میں گرتے چلے جارہے ہیں۔حدیث میں آیا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا: صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا اور اللہ تعالیٰ کا بندہ جتنا کسی کو معاف کرتا ہے اللہ تعالیٰ اتنا ہی

$2003
280
خطبات مسرور
زیادہ اسے عزت میں بڑھاتا ہے۔جتنی زیادہ کوئی تواضع اور خاکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اتنا ہی
اسے بلند مرتبہ عطا کرتا ہے۔(مسلم) كتاب البرو الصلة باب استحباب العفو و التواضع
صلى الله
عیاض بن حمار بن مجاشع کے بھائی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان
خطاب کرتے ہوئے کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے وحی کی ہے کہ تم اس قدر تواضع
اختیار کرو کہ تم میں سے کوئی ایک دوسرے پر فخر نہ کرے، اور کوئی ایک دوسرے پر ظلم نہ کرے۔پھر ایک روایت ہے اسے ہمیں آپس کے معاملات میں بھی پیش نظر رکھنا چاہئے۔حضرت
ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا
اور اللہ تعالیٰ کا بندہ جتنا کسی کو معاف کرتا ہے اللہ تعالیٰ اتنا ہی زیادہ اسے عزت میں بڑھاتا ہے۔جتنی
زیادہ کوئی تواضع اور خاکساری اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ اتنا ہی اسے بلند مرتبہ عطا کرتا ہے۔(مسلم كتاب البر والصلة باب استحباب العفو والتواضع)
پس ہر احمدی ایک دوسرے کو معاف کرنے کی عادت ڈالے۔اگلے جہان میں بھی درجات
بلند ہور ہے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ اس دنیا میں بھی آپ کی عزتیں بڑھاتا چلا جائے گا۔اللہ تعالیٰ اپنی
خاطر کئے گئے کسی فعل کو کبھی بغیر اجر کے جانے نہیں دیتا۔مسکینوں کا مقام آنحضرت ﷺ کی نظر میں کتنا تھا، اس کا اندازہ اس حدیث سے
الله
کریں۔حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ آنحضرت ﷺ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ
مساکین سے محبت کیا کرو۔یہ حضرت ابو سعید خدری کہہ رہے ہیں کہ پس میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ
دعا کرتے ہوئے سنا ہے کہ اَللَّهُمَّ أَحْيِنِي مِسْكِيْنًا وَأُمِتْنِيْ مِسْكِيْنًا وَاحْشُرْنِي فِي زُمْرَةِ
الْمَسَاكِينِ۔یعنی اے اللہ مجھے مسکینی کی حالت میں زندہ رکھ، مجھے مسکینی کی حالت میں موت دے
اور مجھے مسکینوں کے گروہ ہی سے اٹھانا۔(ابن ماجه كتاب الزهد باب مجالسة الفقراء)
پس ہر احمدی کو بھی وہی راہ اختیار کرنی چاہئے ، ان راہوں پر قدم مارنا چاہئے جن پر
ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی میں چل رہے ہیں۔ہر احمدی کو اپنے آپ کو مسکینوں کی صف میں
ہی رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ یہی عہد بیعت ہے کہ مسکینی سے زندگی بسر کروں گا۔

281
$2003
خطبات مسرور
ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ جعفر بن ابی طالب
مساکین سے بہت محبت کرتے تھے۔ان کی مجلسوں میں بیٹھتے تھے۔وہ ان سے باتیں کرتے اور
مساکین ان سے باتیں کرتے۔چنانچہ رسول اللہ اللہ حضرت جعفر کو ابوالمساکین کی کنیت سے پکارا
کرتے تھے۔(ابن ماجه كتاب الزهد باب مجالسة الفقراء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔اگر اللہ تعالیٰ کو تلاش کرنا ہے تو مسکینوں کے دل کے پاس تلاش کرو۔اسی لیے پیغمبروں نے
مسکینی کا جامہ ہی پہن لیا تھا۔اسی طرح چاہیئے کہ بڑی قوم کے لوگ چھوٹی قوم کو نسی نہ کریں اور نہ کوئی
یہ کہے کہ میرا خاندان بڑا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم میرے پاس جو آؤ گے تو یہ سوال نہ کروں گا کہ
تمہاری قوم کیا ہے۔بلکہ سوال یہ ہوگا کہ تمہارا عمل کیا ہے۔اسی طرح پیغمبر خدا نے فرمایا ہے اپنی بیٹی
سے کہ اے فاطمہ خدا تعالیٰ ذات کو نہیں پوچھے گا۔اگر تم کوئی برا کام کرو گی تو خدا تعالیٰ تم سے اس
واسطے در گزر نہ کرے گا کہ تم رسول کی بیٹی ہو۔پس چاہیئے کہ تم ہر وقت اپنا کام دیکھ کر کیا کرو۔( الحكم ۱۷ جولائی ۱۹۰۳، ملفوظات جلد۔سوم
صفحه ۳۷۰
پھر آپ فرماتے ہیں: ”اہل تقویٰ کے لیے یہ شرط تھی کہ وہ غربت اور مسکینی میں اپنی زندگی
بسر کرے یہ ایک تقویٰ کی شاخ ہے جس کے ذریعہ ہمیں غضب ناجائز کا مقابلہ کرنا ہے۔بڑے
بڑے عارف اور صدیقوں کے لیے آخری اور کڑی منزل غضب سے ہی بچنا ہے۔عجب و پندار
غضب سے پیدا ہوتا ہے۔اور ایسا ہی کبھی خود غضب عجب و پندار کا نتیجہ ہوتا ہے کیونکہ غضب اس
وقت ہو گا جب انسان اپنے نفس کو دوسرے پر ترجیح دیتا ہے۔“
(رپورٹ) جلسه سالانه ۱۸۹۷ ء صفحه ٤٩)
آپ فرماتے ہیں: ” تم اگر چاہتے ہو کہ آسمان پر تم سے خدا راضی ہو تو تم باہم ایسے ایک ہو
جاؤ جیسے ایک پیٹ میں سے دو بھائی تم میں سے زیادہ بزرگ وہی ہے جو زیادہ اپنے بھائی کے گناہ
بخشتا ہے۔اور بد بخت ہے وہ جوضد کرتا ہے اور نہیں بخشا۔سو اس کا مجھ میں حصہ نہیں۔“
(کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۲-۱۳)
پھر آٹھویں شرط یہ ہے یہ کہ دین اور دین کی عزت اور ہمدردی اسلام کو اپنی جان اور اپنے

خطبات مسرور
282
مال اور اپنی عزت اور اپنی اولا د اور اپنے ہر یک عزیز سے زیادہ تر عزیز سمجھے گا۔$2003
دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد ایک ایسا عہد ہے کہ جماعت کا ہر وہ فرد جس کا جماعت کے
ساتھ باقاعدہ رابطہ ہے، اجلاسوں اور اجتماعوں وغیرہ میں شامل ہوتا ہے وہ اس عہد کو بارہا
دہراتا ہے۔ہر اجتماع اور ہر جلسہ وغیرہ میں بھی بینرز لگائے جاتے ہیں اور اکثر ان میں یہ بھی ہوتا ہے
کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔کیوں اس بات کو اتنی اہمیت دی گئی ہے، اس لئے کہ اس کے
بغیر ایمان قائم ہی نہیں رہ سکتا۔اس پر عمل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔اس لئے اس کے حصول کے
لئے ہر وقت ہر لحظہ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہنا چاہئے۔اس کا فضل ہی ہو تو یہ اعلیٰ معیار قائم ہو
سکتا ہے۔تو ہم جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے شامل
ہیں۔ہمارے لئے تو للہ تعالیٰ اس طرح حکم فرماتا ہے۔قرآن شریف میں آیا ہے۔﴿وَمَا أُمِرُوا إِلَّا
لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّيْنَ۔حُنَفَاءَ وَيُقِيْمُوا الصَّلوةَ وَيُؤْتُو الزَّكُوةَ وَذَلِكَ دِيْنُ
الْقَيِّمَةِ (سورة البينه : (۶) اور وہ کوئی حکم نہیں دیئے گئے سوائے اس کے کہ وہ اللہ کی عبادت
کریں، دین کو اُس کے لئے خالص کرتے ہوئے ، ہمیشہ اس کی طرف جھکتے ہوئے ، اور نماز کو قائم
کریں اور زکوۃ دیں۔اور یہی قائم رہنے والی اور قائم رکھنے والی تعلیمات کا دین ہے۔تو نمازوں کو قائم کرنے سے یعنی با جماعت اور وقت پر نماز پڑھنے سے ، اس کی راہ میں خرچ
کرنے سے، غریبوں کا خیال رکھنے سے بھی ہم صحیح دین پر قائم ہو سکتے ہیں۔اور ان تعلیمات کو اپنی
زندگیوں کا حصہ بنا سکتے ہیں، اپنی زندگیوں پر لاگو کر سکتے ہیں جب ہم اللہ کی عبادت کریں گے ، اس
کی دی ہوئی تعلیم پر عمل کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے گا، ہمارے ایمانوں کو اس قدر
مضبوط کر دے گا کہ ہمیں اپنی ذات، اپنی خواہشات، اپنی اولادیں، دین کے مقابلے میں بیچ نظر
آنے لگیں گی۔تو جب سب کچھ خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کے لئے ہو جائے گا اور ہمارا اپنا کچھ نہ رہے گا تو
اللہ تعالیٰ پھر ایسے لوگوں کو ضائع نہیں کرتا۔وہ ان کی عزتوں کی بھی حفاظت کرتا ہے، ان کی اولا دوں
کی بھی حفاظت کرتا ہے، ان میں برکت ڈالتا ہے، ان کے مال کو بھی بڑھاتا ہے اور ان کو اپنی رحمت
اور فضل کی چادر میں ہمیشہ لپیٹے رکھتا ہے اور ان کے ہر قسم کے خوف دور کر دیتا ہے۔جیسا کہ فرمایا

283
$2003
خطبات مسرور
ہے: بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا
هُمْ يَحْزَنُوْنَ﴾ (البقرہ : ۱۱۳)۔نہیں نہیں، سچ یہ ہے کہ جو بھی اپنا آپ خدا کے سپر د کر دے اور
وہ احسان کرنے والا ہو تو اس کا اجر اس کے رب کے پاس ہے۔اور اُن (لوگوں) پر کوئی خوف نہیں
اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔پھر فرمایا وَمَنْ أَحْسَنُ دِينَا مِمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ وَّاتَّبَعَ مِلَّةَ
إبْرَاهِيْمَ حَنِيْفًا وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيْمَ خَلِيْلًا) (النساء : ۱۲۶ )۔اور دین میں اس سے
بہتر کون ہوسکتا ہے جو اپنی تمام تر توجہ اللہ کی خاطر وقف کر دے اور وہ احسان کرنے والا ہو اور اس نے
ابراہیم حنیف کی ملت کی پیروی کی ہو اور اللہ نے ابراہیم کو دوست بنالیا تھا۔اس آیت میں اسلام کی تعلیمات کا خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے۔یعنی مکمل فرمانبرداری اور
اپنی تمام طاقتوں کے ساتھ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پیروی کرنے ، اس کے دین کی
خاطر اپنے آپ کو وقف کرنے اور احسان کرنے والا ہو۔تو کیونکہ وہ اللہ کی خاطر احسان کرنے والا
ہو گا اس لئے کسی کو یہ خیال نہیں آنا چاہئے کہ اگر ہر وقت وہ دین کی طرف اور دین کی خدمت کی طرف
رہا تو اس کا مال یا اولا دضائع ہو جائے گی نہیں، بلکہ اللہ تعالیٰ جو سب سے بڑھ کر بدلہ دینے والا ہے،
اجر دینے والا ہے، اس کے اس فعل کا خود اجر دے گا۔جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا گیا ہے کہ خود اس کے
جان ، مال ، آبرو کی حفاظت کرے گا۔ایسے لوگوں کو ، ان کی نسلوں کو بھی اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کرتا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: بلی مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ
فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ ﴾ (البقره : ۱۱۳) یعنی جو شخص
اپنے وجود کو خدا کے آگے رکھ دے اور اپنی زندگی اس کی راہوں میں وقف کرے اور نیکی کرنے میں
سرگرم ہو۔سو وہ چشمہ قرب الہی سے اپنا اجر پائے گا۔اور اُن لوگوں پر نہ کچھ خوف ہے نہ کچھ غم۔یعنی
جو شخص اپنے تمام قومی کو خدا کی راہ میں لگادے اور خالص خدا کے لئے اس کا قول اور فعل اور حرکت اور
سکون اور تمام زندگی ہو جائے اور حقیقی نیکی بجالانے میں سرگرم رہے۔سو اس کو خدا اپنے پاس سے اجر
دے گا اور خوف اور خون سے نجات بخشے گا۔“
(سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب۔روحانی خزائن جلد ١٢ صفحه ٣٤٤)

284
$2003
خطبات مسرور
ایک حدیث میں آتا ہے۔معاویہ بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ اپنے اسلام لانے کا قصہ
بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس پہنچا۔میں نے پوچھا ”آپ کو
ہمارے رب نے کیا پیغام دے کر بھیجا ہے اور کیا دین لائے ہیں؟“۔آپ نے فرمایا: ”خدا نے مجھے
الله
دین اسلام دے کر بھیجا ہے۔میں نے پوچھا ” دین اسلام کیا ہے۔حضور ﷺ نے جواب دیا:
اسلام یہ ہے کہ تم اپنی پوری ذات کو اللہ کے حوالے کر دو اور دوسرے معبودوں سے دست کش ہو
جاؤ۔اور نماز قائم کرو اور زکوۃ دو۔“
(الاستيعاب)
پھر ایک روایت یہ ہے۔حضرت سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے
کہا کہ اے اللہ کے رسول ! مجھے اسلام کی کوئی ایسی بات بتائیے جس کے بعد کسی اور سے پوچھنے کی
صلى
الله
ضرورت نہ رہے یعنی میری پوری تسلی ہو جائے۔حضور ﷺ نے جواب
دیا تم یہ کہو کہ میں اللہ تعالیٰ
پر ایمان لایا ، پھر اس پر پکے ہو جاؤ اور استقلال کے ساتھ قائم رہو۔صحابہ کا کیا فعل تھا۔ایک حدیث میں یہ واقعہ ہے۔ابتداء میں جب شراب اسلام میں حرام
نہیں
تھی۔صحابہ بھی شراب پی لیا کرتے تھے اور اکثر نشہ بھی ہو جایا کرتا تھا۔لیکن اس حالت میں بھی
ان پر دین اور دین کی عزت کا غلبہ رہتا تھا۔یہ فکر تھی کہ سب چیزوں پر دین سب سے زیادہ مقدم ہے
چنانچہ جب شراب کی حرمت کا بھی حکم آیا ہے تو جو لوگ مجلس میں بیٹھے شراب پی رہے تھے بعض ان
میں سے نشہ میں بھی تھے۔جب انہوں نے اس کی حرمت کا حکم سنا تو فورا تعمیل کی۔اس بارہ میں
حدیث جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں
ابوطلحہ انصاری، ابو عبیدہ بن جراح اور ابی بن کعب کو کھجور کی شراب پلا رہا تھا۔کسی آنے والے نے بتایا
کہ شراب حرام ہوگئی ہے۔یہ سُن کر ابوطلحہ نے کہا کہ انس اُٹھو اور شراب کے مٹکوں کو توڑ ڈالو۔انس
کہتے ہیں کہ میں اٹھا اور پتھر کی کونڈی کا نچلا حصہ مٹکوں پر دے مارا اور وہ ٹوٹ گئے۔(بخاری کتاب اخبار الحاد باب ماجاء في اجازة خبر الواحد الصدوق
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ”اسلام کا زندہ ہونا ہم سے
ایک فدیہ مانگتا ہے۔وہ کیا ہے؟ ہمارا اسی راہ میں مرنا۔یہی موت ہے جس پر اسلام کی زندگی،
مسلمانوں کی زندگی اور زندہ خدا کی تجلی موقوف ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کا دوسرے لفظوں میں

285
$2003
خطبات مسرور
اسلام نام ہے۔اسی اسلام کا زندہ کرنا خدا تعالیٰ اب چاہتا ہے اور ضرور تھا کہ وہ اس مہم عظیم کے رو براہ
کرنے کے لئے ایک عظیم الشان کارخانہ جو ہر ایک پہلو سے مؤثر ہوا اپنی طرف سے قائم کرتا۔سواس
حکیم وقد مر نے اس عاجز کو اصلاح خلائق کے لئے بھیج کر ایسا ہی کیا۔(فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳صفحه ۱۰ تا ۱۳)
پھر آپ فرماتے ہیں : ” جب تک انسان صدق وصفا کے ساتھ خدا تعالیٰ کا بندہ نہ ہوگا تب
تک کوئی درجہ ملنا مشکل ہے۔جب ابراہیم کی نسبت خدا تعالیٰ نے شہادت دی ﴿وَإِبْرَاهِيْمَ الَّذِي
وفى (النجم: ۳۸) کہ ابراہیم و شخص ہے جس نے اپنی بات کو پورا کیا۔تو اس طرح سے اپنے
دل کو غیر سے پاک کرنا اور محبت الہی سے بھر نا خدا تعالیٰ کی مرضی کے موافق چلنا اور جیسے ظل اصل کا
تابع ہوتا ہے ویسے ہی تابع ہونا کہ اس کی اور خدا کی مرضی ایک ہو، کوئی فرق نہ ہو۔یہ سب باتیں دعا
سے حاصل ہوتی ہیں۔نماز اصل میں دعا کے لئے ہے کہ ہر ایک مقام پر دعا کرے لیکن جو شخص سویا ہوا
نماز ادا کرتا ہے کہ اسے اس کی خبر ہی نہیں ہوتی تو وہ اصل میں نماز نہیں۔پس چاہئے کہ ادائیگی
نماز میں انسان سست نہ ہو اور نہ غافل ہو۔ہماری جماعت اگر جماعت بننا چاہتی ہے تو اسے چاہئے
کہ ایک موت اختیار کرے۔نفسانی امور اور نفسانی اغراض سے بچے اور اللہ تعالیٰ کو سب شئے پر مقدم
رکھے۔( البدر ١٦ نومبر ۱۹۰۳ء ، ملفوظات جلد۔سوم
صفحه ٤٥٧ - ٤٥٨)
پھر آپ فرماتے ہیں: ”اے خدا کے طالب بندو! کان کھولو اور سنو کہ یقین جیسی کوئی چیز
نہیں۔یقین ہی ہے جو گناہ سے چھڑاتا ہے۔یقین ہی ہے جو نیکی کرنے کی قوت دیتا ہے۔یقین ہی
ہے جو خدا کا عاشق صادق بناتا ہے۔کیا تم گناہ کو بغیر یقین کے چھوڑ سکتے ہو۔کیا تم جذبات نفس سے
بغیر یقینی تجلی کے رک سکتے ہو۔کیا تم بغیر یقین کے کوئی تسلی پاسکتے ہو۔کیا تم بغیر یقین کے کوئی سچی
تبدیلی پیدا کر سکتے ہو۔کیا تم بغیر یقین کے کوئی کچی خوشحالی حاصل کر سکتے ہو۔کیا آسمان کے نیچے کوئی
ایسا کفارہ اور ایسا فدیہ ہے جو تم سے گناہ ترک کرا سکے۔تم یا درکھو کہ بغیر یقین کے تم تاریک
زندگی سے باہر نہیں آسکتے اور نہ روح القدس تمہیں مل سکتا ہے۔مبارک وہ جو یقین رکھتے ہیں کیونکہ
وہی خدا کو دیکھیں گے۔مبارک وہ جو شبہات اور شکوک سے نجات پاگئے ہیں۔کیونکہ وہی گناہ سے

$2003
286
خطبات مسرور
نجات پائیں گے۔مبارک تم جبکہ تمہیں یقین کی دولت دی جائے کہ اس کے بعد تمہارے گناہ کا
خاتمہ ہوگا۔گناہ اور یقین دونوں جمع نہیں ہو سکتے۔کیا تم ایسے سوراخ میں ہاتھ ڈال سکتے ہو جس میں تم
ایک سخت زہریلے سانپ کو دیکھ رہے ہو۔کیا تم ایسی جگہ کھڑے رہ سکتے ہو جس جگہ کسی کو وہ آتش فشاں
سے پتھر برستے ہیں یا بجلی پڑتی ہے یا ایک خونخوار شیر کے حملہ کرنے کی جگہ ہے یا ایک ایسی جگہ ہے
جہاں ایک مہلک طاعون نسل انسانی کو معدوم کر رہی ہے۔پھر اگر تمہیں خدا پر ایسا ہی یقین ہے جیسا
کہ سانپ پر یا بجلی پر یا شیر پر یا طاعون پر تو ممکن نہیں کہ اس کے مقابل پر تم نافرمانی کر کے سزا کی راہ
اختیار کر سکو۔یا صدق و وفا کا اس سے تعلق تو ڈسکو۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد ١٩ صفحه ٦٧ - ٦٦)
آپ نے فرمایا: ”خوف اور محبت اور قدردانی کی جڑ معرفتِ کاملہ ہے۔پس جس کو معرفتِ
کاملہ دی گئی ، اُس کو خوف اور محبت بھی کامل دی گئی اور جس کو خوف اور محبت کامل دی گئی ، اُس کو ہر ایک
گناہ سے جو بیا کی سے پیدا ہوتا ہے نجات دی گئی۔پس ہم اس نجات کے لئے نہ کسی خون کے محتاج
ہیں اور نہ کسی صلیب کے حاجتمند اور نہ کسی کفارہ کی ہمیں ضرورت ہے۔بلکہ ہم صرف ایک قربانی کے
محتاج ہیں جو اپنے نفس کی قربانی ہے جس کی ضرورت کو ہماری فطرت محسوس کر رہی ہے۔ایسی قربانی کا
دوسرے لفظوں میں نام اسلام ہے۔اسلام کے معنے ہیں ذبح ہونے کے لئے گردن آگے رکھ دینا۔یعنی کامل رضا کے ساتھ اپنی رُوح کو خدا کے آستانہ پر رکھ دینا۔یہ پیارا نام تمام شریعت کی روح اور
تمام احکام کی جان ہے۔ذبح ہونے کے لئے اپنی دلی خوشی اور رضا سے گردن آگے رکھ دینا کامل
محبت اور کامل عشق کو چاہتا ہے اور کامل محبت کامل معرفت کو چاہتی ہے۔پس اسلام کا لفظ اس بات کی
طرف اشارہ کرتا ہے کہ حقیقی قربانی کے لئے کامل معرفت اور کامل محبت کی ضرورت ہے نہ کسی اور چیز
کی ضرورت۔“
(لیکچر لاهور روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱۵۱ تا ۱۰۲)
اللہ تعالیٰ ہمیں ان تمام باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی