بیعت کی نویں شرط۔ عام خلق اللّٰہ کی ہمدردی

$2003
307
21
خطبات مس
بنی نوع انسان سے ہمدردی بہت بڑی عبادت اور رضائے الہی
کے حصول کا ذریعہ ہے
۱۲ ستمبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۱۲ رتبوک ۱۳۸۲ هجری شمسی به مقام مسجد فضل لندن (برطانیہ)
عام خلق اللہ کی ہمدردی نویس شرط بیعت کی پر حکمت تشریح
یر کسی کی مدد کرتے ہوئے تحائف دیتے ہوئے دوسروں کی عزت نفس
کا خیال رکھیں ، ذیلی تنظیمیں بھی توجہ کریں
بیماروں کی عیادت ، دوسروں کی تکلیف کا خیال رکھنا اور معاف کرنا۔۔۔۔یاد رکھو خدا تعالیٰ کے دو حکم ہیں اول یہ کہ اسکے ساتھ کسی کو شریک نہ
کرو اور دوسرے نوع انسان سے ہمدردی کرو
خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا جماعت احمدیہ کا خاصہ ہے
احمدی ٹیچر، وکیل، ڈاکٹر ز اور دیگر ماہرین ،غریبوں اور ضرورت مندوں کے
کام آئیں۔اللہ تعالی آپ کے اموال ونفوس میں پہلے سے بڑھ
کر برکت عطا فر مائے گا۔انشاء اللہ

خطبات مس
تشھد وتعوذ کے بعد فرمایا
$2003
308
اسلام کی تعلیم ایک ایسی خوبصورت تعلیم ہے جس نے انسانی زندگی کا کوئی پہلو بھی ایسا نہیں
چھوڑا جس سے یہ احساس ہو کہ اس تعلیم میں کوئی کمی رہ گئی ہے۔تو اللہ تعالیٰ کے ان احسانوں کا تقاضا
ہے کہ اس کے پیارے رسول ﷺ پر اتری ہوئی اس تعلیم کو اپنا کر اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں ،اپنے
او پر لاگو کریں۔اور ہم پر تو اور بھی زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے جو آنحضرت ﷺ کے عاشق صادق
اور غلام اور اس زمانے کے امام کی جماعت میں شامل ہوئے ہیں اور شامل ہونے کا دعویٰ ہے۔تو اللہ
تعالیٰ نے جہاں اپنی عبادت کرنے اور حقوق اللہ ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے وہاں حقوق العباد
کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ دلاتے ہوئے ہمیں مختلف رشتوں اور تعلقوں کے حقوق کی ادائیگی کا بھی
حکم فرمایا ہے اور اسی اہمیت کی وجہ سے ہی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے شرائط بیعت کی نویں
شرط میں اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی ہمدردی اور ان کے حقوق کی ادائیگی کا ذکر فرمایا ہے۔تو یہ جو شرائط
بیعت کا سلسلہ ہے اسی سلسلے کی آج نویں شرط کے بارہ میں کچھ کہوں گا۔نویں شرط یہ ہے یہ کہ عام خلق اللہ کی ہمدردی میں محض اللہ مشغول رہے گا اور جہاں تک بس
چل سکتا ہے اپنی خداداد طاقتوں اور نعمتوں سے بنی نوع کو فائدہ پہنچائے گا۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے: ﴿ وَاعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا
وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَمَى وَالْمَسْكِيْنِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَى وَالْجَارِ
الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَابْنِ السَّبِيْلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لاَ يُحِبُّ مَنْ
كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا ﴾ (النساء : ۳۷)۔اس کا ترجمہ یہ ہے: اور اللہ کی عبادت کرو اور کسی چیز کو

309
$2003
خطبات مسرور
اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور والدین کے ساتھ احسان کرو اور قریبی رشتہ داروں سے بھی اور یتیموں سے
بھی اور مسکین لوگوں سے بھی اور رشتہ دار ہمسایوں سے بھی اور غیر رشتہ دار ہمسایوں سے بھی اور اپنے
ہم جلیسوں سے بھی اور مسافروں سے بھی اور ان سے بھی جن کے تمہارے داہنے ہاتھ مالک ہوئے۔یقینا اللہ اس کو پسند نہیں کرتا جو متکبر (اور ) شیخی بگھارنے والا ہو۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نہ صرف اپنے بھائیوں ، عزیزوں، رشتہ داروں، اپنے
جاننے والوں ، ہمسایوں سے حسن سلوک کرو، ان سے ہمدردی کرو اور اگر ان کو تمہاری مدد کی ضرورت
ہے تو اُن کی مدد کرو، ان کو جس حد تک فائدہ پہنچا سکتے ہو فائدہ پہنچاؤ بلکہ ایسے لوگ ایسے ہمسائے جن
کو تم نہیں بھی جانتے تمہاری ان سے کوئی رشتہ داری یا تعلق داری بھی نہیں ہے جن کو تم عارضی طور پر
ملے ہوان
کو بھی اگر تمہاری ہمدردی اور تمہاری مدد کی ضرورت ہے، اگر ان کو تمہارے سے کچھ فائدہ پہنچ
سکتا ہے تو ان کو ضرور فائدہ پہنچاؤ۔اس سے اسلام کا ایک حسین معاشرہ قائم ہوگا۔ہمدردی مخلق اور
اللہ تعالیٰ کی مخلوق کو فائدہ پہنچانے کا وصف اور خوبی اپنے اندر پیدا کر لو گے اور اس خیال سے کر لو گے
کہ یہ نیکی سے بڑھ کر احسان کے زمرے میں آتی ہے اور احسان تو اس نیت سے نہیں کیا جاتا کہ مجھے
اس کا کوئی بدلہ ملے گا۔احسان تو انسان خالصتا اللہ تعالیٰ کی خاطر کرتا ہے۔تو پھر ایسا حسین معاشرہ
قائم ہو جائے گا جس میں نہ خاوند بیوی کا جھگڑا ہوگا، نہ ساس بہو کا جھگڑا ہوگا، نہ بھائی بھائی کا جھگڑا
ا
ہوگا، نہ ہمسائے کا ہمسائے سے کوئی جھگڑا ہوگا، ہر فریق دوسرے فریق کے ساتھ احسان کا سلوک کر
رہا ہوگا اور اس کے حقوق اسی جذبہ سے ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوگا۔اور خالصتا اللہ تعالیٰ کی
محبت ، اس کا پیار حاصل کرنے کے لئے ، اس پر عمل کر رہا ہو گا۔آج کل کے معاشرہ میں تو اس کی اور
بھی بہت زیادہ ضرورت ہے۔اگر یہ باتیں نہیں کرو گے، فرمایا: پھر متکبر کہلاؤ گے اور تکبر کو اللہ تعالیٰ
نے پسند نہیں کیا۔تکبر ایک ایسی بیماری ہے جس سے تمام فسادوں کی ابتدا ہوتی ہے۔شرط میں اس
بارہ میں تفصیل سے پہلے ہی ذکر آچکا ہے اس لئے یہاں تکبر کے بارہ میں تفصیل بتانے کی ضرورت
نہیں۔خلاصہ یہ ہے کہ ہمدردی مخلق کرو تا کہ اللہ تعالیٰ کی نظروں میں پسندیدہ بنو اور دونوں جہانوں
کی فلاح حاصل کرو۔پھر اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِيْنًا

$2003
310
خطبات مسرور
وَيَتِيما و اسيرا﴾ (سورة الدهر : 9)۔اور وہ کھانے کو،اس کی چاہت کے ہوتے ہوئے ،
مسکینوں اور یتیموں اور اسیروں کو کھلاتے ہیں۔اس کا ایک تو یہ مطلب ہے کہ باوجود اس کے کہ ان کو اپنی ضروریات ہوتی ہیں وہ صرف اور
صرف اللہ تعالیٰ کا پیار حاصل کرنے کے لئے ضرورتمندوں کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہیں، آپ
بھوکے رہتے ہیں اور ان کو کھلاتے ہیں۔تھر دلی کا مظاہرہ نہیں کرتے کہ جو دے رہے ہیں وہ اس کو
جس کو دیا جا رہا ہے اس کی ضرورت بھی پوری نہ کر سکے، اس کی بھوک بھی نہ مٹا سکے۔بلکہ جس حد تک
ممکن ہو مدد کرتے ہیں اور یہ سب کچھ نیکی کمانے کے لئے کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر
کرتے ہیں۔کسی قسم کا احسان جتانے کے لئے نہیں کرتے۔اور اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ وہ چیز
دیتے ہیں جس کی ان کو ضرورت ہے یعنی اس دینے والے کو جس کی ضرورت ہے جس کو وہ خود اپنے
لئے پسند کرتے ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ کے اس حکم کو ہمیشہ ذہن میں رکھتے ہیں کہ اللہ کی خاطر وہی دوجس
کو تم اپنے لئے پسند کرتے ہو۔یہ نہیں کہ جس طرح بعض لوگ اپنے کسی ضرورتمند بھائی کی مددکرتے
ہیں تو احسان جتا کے کر رہے ہوتے ہیں۔بلکہ بعض تو ایسی عجیب فطرت کے ہیں کہ تحفے بھی اگر دیتے
ہیں تو اپنی استعمال شدہ چیزوں میں سے دیتے ہیں یا پہنے ہوئے کپڑوں کے دیتے ہیں۔تو ایسے
لوگوں کو اپنے بھائیوں، بہنوں کی عزت کا خیال رکھنا چاہئے۔بہتر ہے کہ اگر توفیق نہیں ہے تو تحفہ نہ
دیں یا یہ بتا کر دیں کہ یہ میری استعمال شدہ چیز ہے اگر پسند کرو تو دوں۔پھر بعض لوگ لکھتے ہیں کہ ہم
غریب بچیوں کی شادیوں کے لئے اچھے کپڑے دینا چاہتے ہیں جو ہم نے ایک آدھ دن پہنے ہوئے
ہیں۔اور پھر چھوٹے ہو گئے یا کسی وجہ سے استعمال نہیں کر سکے۔تو اس کے بارہ میں واضح ہو کہ چاہے
ایسی چیزیں ذیلی تنظیموں، لجنہ وغیرہ کے ذریعہ یا خدام الاحمدیہ کے ذریعہ ہی دی جارہی ہوں یا انفردی
طور پر دی جارہی ہوں تو ان ذیلی تنظیموں کو بھی یہی کہا جاتا ہے کہ اگر ایسے لوگ چیزیں دیں تو غریبوں
کی عزت کا خیال رکھیں اور اس طرح ، اس شکل میں دیں کہ اگر وہ چیز دینے کے قابل ہے تو دی
جائے۔یہ نہیں کہ ایسی اترن جو بالکل ہی نا قابل استعمال ہو وہ دی جائے۔داغ لگے ہوں، پسینے کی بو
آرہی ہو کپڑوں میں سے۔تو غریب کی بھی ایک عزت ہے اس کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔اور ایسے
کپڑے اگر دئے جائیں تو صاف کروا کر ، دھلا کر ، ٹھیک کروا کر ، پھر دئے جائیں۔اور جیسا کہ میں

311
$2003
خطبات مسرور
نے پہلے کہا ہماری ذیلی تنظیمیں بھی ، لجنہ وغیرہ بھی دیتی ہیں کپڑے تو جن لوگوں
کو یہ چیز میں دینی ہوں
ان پر یہ واضح کیا جانا چاہئے کہ یہ استعمال شدہ چیزیں ہیں تا کہ جولے اپنی خوشی سے لے۔ہر ایک کی
عزت نفس ہے، میں نے جیسے پہلے بھی عرض کیا ہے اس کا بہت خیال رکھنے کی ضرورت ہے اور بہت
خیال رکھنا چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِيْنًا وَيَتِيْمًا
و اسیرا کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
وو
یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ نیکی کو بہت پسند کرتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ اس کی مخلوق سے
ہمدردی کی جاوے۔اگر وہ بدی کو پسند کرتا تو بدی کی تاکید کرتا مگر اللہ تعالیٰ کی شان اس سے پاک ہے
سبحانہ تعالیٰ شانہ۔پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو۔یاد رکھو کہ تم ہر شخص سے خواہ وہ
کسی مذہب کا ہو ہمدردی کرو اور بلا تمیز ہر ایک سے نیکی کرو کیونکہ یہی قرآن شریف کی تعلیم ہے۔وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِيْنًا وَيَتِيْمًا وَّاسِيْرًا﴾ (الدھر: 9) وہ اسیر اور قیدی جو
آتے تھے اکثر کفار ہی ہوتے تھے۔اب دیکھ لو کہ اسلام کی ہمدردی کی انتہا کیا ہے۔میری رائے میں
کامل اخلاقی تعلیم بجز اسلام کے اور کسی کو نصیب ہی نہیں ہوئی۔مجھے صحت ہو جاوے تو میں اخلاقی تعلیم
پر ایک مستقل رسالہ لکھوں گا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ جو کچھ میرانشا ہے وہ ظاہر ہو جاوے اور وہ میری
جماعت کے لئے ایک کامل تعلیم ہو اور ابتغاء مرضات اللہ کی راہیں اس میں دکھائی جائیں۔مجھے بہت
ہی رنج ہوتا ہے جب میں آئے دن یہ دیکھتا اور سنتا ہوں کہ کسی سے یہ سرزد ہوا اور کسی سے وہ۔میری
طبیعت ان باتوں سے خوش نہیں ہوتی۔میں جماعت کو ابھی اس بچہ کی طرح پاتا ہوں جو دو قدم اٹھاتا
ہے تو چار قدم گرتا ہے۔لیکن میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس جماعت کو کامل کر دے گا۔اس لیے
تم بھی کوشش، تدبیر مجاہدہ اور دعاؤں میں لگے رہو کہ خدا تعالیٰ اپنا فضل کرے کیونکہ اس کے فضل کے
بغیر کچھ بنتا ہی نہیں۔جب اس کا فضل ہوتا ہے تو وہ ساری راہیں کھول دیتا ہے۔“
(الحكم ٢٤ جنوری ۱۹۰۵، ملفوظات جلدچهارم صفحه ۲۱۸ - ۲۱۹)
اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوت قدسی سے اور
آپ کی تعلیم پر عمل کرنے سے بہت سی بیماریاں جن کا آپ کو اس وقت فکر تھا جماعت میں ختم ہوگئی

$2003
312
خطبات مسرور
تھیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک بہت بڑا حصہ ان سے بالکل پاک تھا اور ہے لیکن جوں جوں ہم
اُس وقت اُس زمانے سے دور ہٹتے جارہے ہیں، معاشرے کی بعض برائیوں کے ساتھ شیطان حملے
کرتا رہتا ہے اس لئے جس فکر کا اظہار حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے آپ
کی تعلیم کے مطابق ہی کوشش، تدبیر اور دعا سے اللہ تعالیٰ کا فضل ما نگتے ہوئے ان برائیوں سے بچنے
کی کوشش کرتے رہنا چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کو ہمیشہ کامل
رکھے۔اس میں اس بارہ میں چند احادیث پیش کرتا ہوں۔حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ نے فرمایا : کہ اللہ عز وجل قیامت
کے روز فرمائے گا اے ابن آدم ! میں بیمار تھا تو نے میری عیادت نہیں کی۔بندہ کہے گا۔اے میرے
پتہ
رب! میں تیری عیادت کیسے کرتا جبکہ تو ساری دنیا کا پروردگار ہے۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔کیا تجھے پے
نہیں چلا کہ میر افلاں بندہ بیمار تھا تو تو نے اس کی عیادت نہیں کی تھی۔کیا تجھے معلوم نہ تھا کہ اگر تم اس
کی عیادت کرتے تو مجھے اس کے پاس پاتے۔اے ابن آدم ! میں نے تجھ سے کھانا طلب کیا تو تو نے
مجھے کھانا نہیں دیا۔اس پر ابن آدم کہے گا۔اے میرے رب ! میں تجھے کیسے کھانا کھلا تا جب کہ تو تو
رب العالمین ہے۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔تجھے یاد نہیں کہ تجھ سے میرے فلاں بندے نے کھانا مانگا تھا
تو تو نے اسے کھانا نہیں کھلایا تھا۔کیا تجھے معلوم نہیں تھا کہ اگر تم اسے کھانا کھلاتے تو تم میرے حضور
اس کا اجر پاتے۔اے ابن آدم! میں نے تجھ سے پانی مانگا تھا مگر تو نے مجھے پانی نہیں پلایا تھا۔ابن آدم کہے
گا۔اے میرے رب ! میں تجھے کیسے پانی پلاتا جب کہ تو ہی سارے جہانوں کا رب ہے۔اس پر اللہ
تعالی فرمائے گا۔تجھ سے میرے فلاں بندے نے پانی مانگا تھا۔مگر تم نے اسے پانی نہ پلایا۔اگر تم اس
کو پانی پلاتے تو اس کا اجر میرے حضور پاتے۔(مسلم) كتاب البر والصلة باب فضل عيادة المريض)
پھر روایت ہے۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ علیہ نے
فرمایا تمام مخلوقات اللہ کی عیال ہے۔پس اللہ تعالیٰ کو اپنے مخلوقات میں سے وہ شخص بہت پسند ہے جو
اس کے عیال (مخلوق) کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔(مشكوة باب الشفقة والرحمة على الخلق

خطبات مسرور
313
$2003
پھر ایک روایت آتی ہے حضرت علی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں۔نمبر ا: جب وہ اسے ملے تو اسے السلام علیکم
کہے۔نمبر ۲: جب وہ چھینک مارے تو یرحمک اللہ کہے۔نمبر ۳۔جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت
کرے۔اور بعض لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ بڑی اچھی عادت ہوتی ہے کہ خود جا کر خیال رکھتے
ہوئے ہسپتالوں میں جاتے ہیں اور مریضوں کی عیادت کرتے ہیں خواہ واقف ہوں یا نہ واقف ہوں۔ان کے لئے پھل لے جاتے ہیں، پھول لے جاتے ہیں۔تو یہ طریقہ بڑا اچھا ہے خدمت خلق کا۔نمبر ۴ : جب وہ اس کو بلائے تو اس کی بات کا جواب دے۔نمبر ۵:۔جب وہ وفات پا جائے
تو اس کے جنازہ پر آئے۔اور نمبر 4 : اور اس کے لئے وہ پسند کرے جو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔اور اس کی غیر
حاضری میں بھی وہ اس کی خیر خواہی کرے۔فرمایا:
(سنن دارمی، کتاب الاستیذان باب فی حق المسلم على المسلم)
پھر روایت ہے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ نے
ایک دوسرے سے حسد نہ کرو۔ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے لیے بڑھ چڑھ کر
بھاؤ نہ بڑھاؤ، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے پیٹھ نہ موڑ و یعنی بے تعلقی کا روبہ
اختیار نہ کرو۔ایک دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرو بلکہ اللہ تعالیٰ کے بندے (اور ) آپس میں بھائی
بھائی بن کر رہو۔مسلمان اپنے بھائی پر ظلم نہیں کرتا۔اس
کی تحقیر نہیں کرتا۔اس کو شرمندہ یا رسوا نہیں
کرتا۔آپ نے اپنے سینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تقویٰ یہاں ہے۔یہ الفاظ آپ نے
تین دفعہ دہرائے ، پھر فرمایا: انسان کی بدبختی کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقارت
کی نظر سے دیکھے۔ہر مسلمان کا خون ، مال اور عزت و آبرو دوسرے مسلمان پر حرام اور اس کے لئے
واجب الاحترام ہے۔(مسلم، كتاب البر والصلة باب تحريم ظلم المسلم و خذله)

خطبات مسرور
314
$2003
پھر روایت آتی ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا: جس شخص نے کسی مسلمان کی دنیا وی بے چینی اور تکلیف کو دور کیا۔اللہ تعالیٰ قیامت کے دن
اس کی بے چینیوں اور تکلیفوں کو اس سے دور کرے گا۔اور جس شخص نے کسی تنگدست کو آرام پہنچایا اور
اس کے لئے آسانی مہیا کی اللہ تعالیٰ آخرت میں اس کے لئے آسانیاں مہیا کرے گا۔جس نے کسی
مسلمان کی پردہ پوشی کی اللہ تعالیٰ آخرت میں اس کی پردہ پوشی کرے گا۔اللہ تعالیٰ اس بندے کی مدد پر
تیار رہتا ہے جو اپنے بھائی کی مدد کے لئے تیار ہو۔جو شخص علم کی تلاش میں نکلتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے
لئے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے۔جو لوگ اللہ تعالیٰ کے گھروں میں سے کسی گھر میں بیٹھ کر اللہ
تعالیٰ کی کتاب کو پڑھتے ہیں اور اس کے درس و تدریس میں لگے رہتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر سکینت
اور اطمینان نازل کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی رحمت ان کو ڈھانپے رکھتی ہے، فرشتے ان کو گھیرے رکھتے
ہیں۔اپنے مقربین میں اللہ تعالیٰ ان کا ذکر کرتا رہتا ہے۔جو شخص عمل میں ست رہے اس کا نسب اور
خاندان اس
کو تیز نہیں بنا سکتا۔یعنی وہ خاندانی بل بوتے پر جنت میں نہیں جاسکے گا۔(مسلم کتاب الذكر باب فضل الاجتماع على تلاوة القرآن وعلى الذكر)
تو اس میں شروع میں جو بیان کیا گیا ہے وہ یہی ہے کہ لوگوں کے حقوق کا خیال اور یہ کہ تم
اپنے بھائیوں کی بے چینیوں اور تکلیفوں کو دور کرو اور اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسی شفقت کا سلوک تم
سے کرے گا اور تمہاری بے چینیوں اور تکلیفوں کو دور کرے گا۔آنحضرت ﷺ کا ہم پر یہ احسان
ہے۔فرمایا کہ اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ اپنی مغفرت کی چادر میں تمہیں ڈھانپ لے تو بے چین،
تکلیف زدہ اور تنگدستوں کو جس حد تک تم آرام پہنچا سکتے ہو، آرام پہنچاؤ تو اللہ تعالیٰ تم سے شفقت کا
سلوک کرے گا۔اپنے بھائیوں کی پردہ پوشی کرو، ان کی غلطی کو پکڑ کر اس کا اعلان نہ کرتے پھرو۔پتہ
نہیں تم میں
کتنی کمزوریاں ہیں اور عیب ہیں جن کا حساب روز آخر دینا ہوگا۔تو اگر اس دنیا میں تم نے
اپنے بھائیوں کی عیب پوشی کی ہوگی ، ان کی غلطیوں کو دیکھ کر اس کا چرچا کرنے کی بجائے اس کا ہمدرد
بن کر اس کو سمجھانے کی کوشش کی ہوگی تو اللہ تعالیٰ تم سے بھی پردہ پوشی کا سلوک کرے گا۔تو یہ حقوق
العباد ہیں جن کو تم ادا کرو گے تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث ٹھہرو گے۔پھر حدیث میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے

$2003
315
خطبات مسرور
فرمایا: صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی۔اور جو شخص دوسرے کے قصور معاف کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ
اسے اور عزت دیتا ہے اور کسی کے قصور معاف کر دینے سے کوئی بے عزتی نہیں ہوتی۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه (۲۳۵
صلى الله
پھر روایت ہے حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا: رحم کرنے والوں پر رحمان خدا رحم کرے گا۔تم اہل زمین پر رحم کرو۔آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔(ابوداؤد كتاب الادب باب فى الرحمة )
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:-
اس بات کو بھی خوب یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کے دو حکم ہیں۔اول یہ کہ اس کے ساتھ کسی کو
شریک نہ کرو، نہ اس کی ذات میں نہ صفات میں نہ عبادات میں۔اور دوسرے نوع انسان سے
ہمدردی کرو اور احسان سے یہ مراد نہیں کہ اپنے بھائیوں اور رشتہ داروں ہی سے کرو بلکہ کوئی ہو۔آدم
زاد ہو اور خدا تعالیٰ کی مخلوق میں کوئی بھی ہو۔مت خیال کرو کہ وہ ہندو ہے یا عیسائی۔میں تمہیں سچ کہتا
ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارا انصاف اپنے ہاتھ میں لیا ہے، وہ نہیں چاہتا کہ تم خود کرو۔جس قد رنرمی تم
اختیار کرو گے اور جس قدر فروتنی اور تواضع کرو گے اللہ تعالیٰ اسی قدرتم سے خوش ہوگا۔اپنے دشمنوں کو
تم خدا تعالیٰ کے حوالے کرو۔قیامت نزدیک ہے تمہیں ان تکلیفوں سے جو دشمن تمہیں دیتے ہیں
گھبرانا نہیں چاہئے۔میں دیکھتا ہوں کہ ابھی تم کو ان سے بہت دکھ اٹھانا پڑے گا کیونکہ جولوگ دائرہ
تہذیب سے باہر ہو جاتے ہیں ان کی زبان ایسی چلتی ہے جیسے کوئی پل ٹوٹ جاوے تو ایک سیلاب
پھوٹ نکلتا ہے۔پس دیندار کو چاہئے کہ اپنی زبان کو سنبھال کر رکھے۔“
(الحكم ٢٤ / جنوری ۱۹۰۷ ، ملفوظات جلد ٥ ـ صفحه ۱۳۰)
پھر فرماتے ہیں:
یا درکھو حقوق کی دو قسمیں ہیں۔ایک حق اللہ دوسرے حق العباد حق اللہ میں بھی امراء کو
وقت پیش آتی ہے اور تکبر اور خود پسندی ان کو محروم کر دیتی ہے مثلاً نماز کے وقت ایک غریب کے
پاس
کھڑا ہونا بر امعلوم ہوتا ہے۔اُن کو اپنے پاس بٹھا نہیں سکتے اور اس طرح پر وہ حق اللہ سے محروم رہ
جاتے ہیں کیونکہ مساجد تو دراصل بیت المساکین ہوتی ہیں۔اور وہ ان میں جانا اپنی شان کے خلاف
سمجھتے ہیں اور اسی طرح وہ حق العباد میں خاص خاص خدمتوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔غریب آدمی تو

$2003
316
خطبات مسرور
ہر ایک قسم کی خدمت کے لئے تیار رہتا ہے۔وہ پاؤں دبا سکتا ہے۔پانی لاسکتا ہے۔کپڑے دھوسکتا
ہے یہاں تک کہ اُس کو اگر نجاست پھینکنے کا موقعہ ملے تو اس میں بھی اُسے دریغ نہیں ہوتا لیکن امراء
ایسے کاموں میں جنگ و عار سمجھتے ہیں اور اس طرح پر اس سے بھی محروم رہتے ہیں۔غرض امارت بھی
بہت سی نیکیوں کے حاصل کرنے سے روک دیتی ہے۔یہی وجہ ہے جو حدیث میں آیا ہے کہ مساکین
پانچ سو برس اول جنت میں جائیں گے۔“
فرماتے ہیں:
66
( الحكم ۱۷ جولائی ۱۹۰۳ ، ملفوظات جلد۔سوم
صفحه ٣٦٨ )
پس مخلوق کی ہمدردی ایک ایسی شئے ہے کہ اگر انسان اسے چھوڑ دے اور اس سے دور ہوتا
جاوے تو رفتہ رفتہ پھر وہ درندہ ہو جاتا ہے۔انسان کی انسانیت کا یہی تقاضا ہے اور وہ اسی وقت تک
انسان ہے۔جب تک اپنے دوسرے بھائی کے ساتھ مروت، سلوک اور احسان سے کام لیتا ہے اور
اس میں
کسی قسم کی تفریق نہیں ہے“۔فرمایا : یاد رکھو ہمدردی کا دائرہ میرے نزدیک بہت وسیع ہے۔کسی قوم اور فرد کو الگ نہ
کرے۔میں آج کل کے جاہلوں کی طرح یہ نہیں کہنا چاہتا کہ تم اپنی ہمدردی کو صرف مسلمانوں سے
ہی مخصوص کرو۔نہیں۔میں کہتا ہوں کہ تم خدا تعالیٰ کی ساری مخلوق سے ہمدردی کرو۔خواہ وہ کوئی ہو۔ہندو ہو یا مسلمان یا کوئی اور۔میں کبھی ایسے لوگوں کی باتیں پسند نہیں کرتا جو ہمدردی کو صرف اپنی ہی
قوم سے مخصوص کرنا چاہتے ہیں“۔فرماتے ہیں:-
غرض نوع انسان پر شفقت اور اس سے ہمدردی کرنا بہت بڑی عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ
کی رضا حاصل کرنے کے لئے یہ ایک زبر دست ذریعہ ہے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ اس پہلو میں بڑی
کمزوری ظاہر کی جاتی ہے۔دوسروں
کو حقیر سمجھا جاتا ہے۔ان پر ٹھٹھے کیسے جاتے ہیں۔ان کی خبر گیری
کرنا اور کسی مصیبت اور مشکل میں مدد دینا تو بڑی بات ہے۔جولوگ غرباء کے ساتھ اچھے سلوک سے
پیش نہیں آتے بلکہ ان کو حقیر سمجھتے ہیں۔مجھے ڈر ہے کہ وہ خود اس مصیبت میں مبتلا نہ ہو جاویں۔اللہ
تعالیٰ نے جن پر فضل کیا ہے اس کی شکر گزاری یہی ہے کہ اس کی مخلوق کے ساتھ احسان اور سلوک

$2003
317
خطبات مسرور
کریں۔اور اس خدا داد فضل پر تکبر نہ کریں اور وحشیوں کی طرح غرباء کو کچل نہ ڈالیں۔“
(الحكم ۱۰ نومبر ۱۹۰۵ء، ملفوظات جلد چهارم صفحه (۴۳۹
آپ فرماتے ہیں :-
قرآن شریف نے جس قدر والدین اور اولاد اور دیگر اقارب اور مساکین کے حقوق
بیان کئے ہیں۔میں نہیں خیال کرتا کہ وہ حقوق کسی اور کتاب میں لکھے گئے ہوں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے: ﴿وَاعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَّ بِذِي الْقُرْبَىٰ
وَالْيَتمى وَالْمَسْكِينِ وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا مَلَكَتْ
أَيْمَانُكُمْ إِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالاً فَخُورًا۔(سورة النساء: ۳۷) تم خدا کی
پرستش کرو اور اُس کے ساتھ کسی کو مت شریک ٹھیر اؤ اور اپنے ماں باپ سے احسان کرو اور اُن سے بھی
احسان کرو جو تمہارے قرابتی ہیں (اس فقرہ میں اولاد اور بھائی اور قریب اور دور کے تمام رشتہ دار
آگئے ) اور پھر فرمایا کہ تیموں کے ساتھ بھی احسان کرو اور مسکینوں کے ساتھ بھی اور جو ایسے ہمسایہ
ہوں جو قرابت والے بھی ہوں اور ایسے ہمسایہ ہوں جو محض اجنبی ہوں اور ایسے رفیق بھی جو کسی کام
میں شریک ہوں یا کسی سفر میں شریک ہوں یا نماز میں شریک ہوں یا علم دین حاصل کرنے میں شریک
ہوں اور وہ لوگ جو مسافر ہیں اور وہ تمام جاندار جو تمہارے قبضہ میں ہیں سب کے ساتھ احسان کرو۔خدا ایسے شخص کو دوست نہیں رکھتا جو تکبر کرنے والا اور شیخی مارنے والا ہو جو دوسروں پر رحم نہیں کرتا۔“
چشمه معرفت روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۲۰۸- ۲۰۹)
حضرت خلیفتہ المسیح الا ول اس بارہ میں فرماتے ہیں:
منشاء یہ ہو کہ اس لئے کھانا پہنچاتے ہیں کہ اِنا نَخَافُ مِنْ رَّبَّنَا يَوْمًا عَبُوْسًا
قَمْطَرِيرًا (الدھر: ۱۱) کہ ہم اپنے رب سے ایک دن سے جو عبوس اور قمطر میر ہے ڈرتے
ہیں۔عبوستنگی کو کہتے ہیں تمطر نیز دراز یعنی لمبے کو۔یعنی قیامت کا دن تنگی کا ہوگا اور لمبا ہوگا۔بھوکوں کی
مدد کرنے سے خدا تعالیٰ قحط کی تنگی اور درازی سے بھی نجات دے دیتا ہے۔نتیجہ یہ ہوتا ہے ﴿فَوَقهُمُ
اللهُ شَرَّ ذَلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَهُمْ نَضْرَةً وَّسُرُوْرًا ﴾ (الدھر : ۱۲ ) خدا تعالیٰ اس دن کے شر سے
بچالیتا ہے اور یہ بچانا بھی سرور اور تازگی سے ہوتا ہے۔

خطبات مسرور
318
$2003
میں پھر کہتا ہوں کہ یاد رکھو آج کل کے ایام میں مسکینوں اور بھوکوں کی مدد کرنے سے قحط
سالی کے ایام کی تنکیوں سے بچ جاؤ گے۔خدا تعالیٰ مجھے کو اور تم کو توفیق دے کہ جس طرح ظاہری
عزتوں کے لئے کوشش کرتے ہیں ابدالا باد کی عزت اور راحت کی بھی کوشش کریں۔آمین
(حقائق الفرقان جلد ٤ صفحه ۲۹۰ - ۲۹۱)
تو یہ جماعت احمدیہ کا ہی خاصہ ہے کہ جس حد تک توفیق ہے خدمت خلق کے کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور جو وسائل میسر ہیں ان کے اندر رہ کر جتنی خدمت خلق اور خدمت
انسانیت ہو سکتی ہے کرتے ہیں، انفرادی طور پر بھی اور جماعتی طور پر بھی۔تو احباب جماعت کو جس حد
تک توفیق ہے بھوک مٹانے کے لئے، غریبوں کے علاج کے لئے تعلیمی امداد کے لئے ،غریبوں کی
شادیوں کے لئے ، جماعتی نظام کے تحت مدد میں شامل ہو کر بھی عہد بیعت کو نبھاتے بھی ہیں اور نبھانا
چاہئے بھی۔اللہ کرے ہم کبھی ان قوموں اور حکومتوں کی طرح نہ ہوں جو اپنی زائد پیداوار ضائع تو
کر دیتی ہیں لیکن دُکھی انسانیت کے لئے صرف اس لئے خرچ نہیں کرتیں کہ ان سے ان کے سیاسی
مقاصد اور مفادات وابستہ نہیں ہوتے یا وہ مکمل طور پر ان کی ہر بات ماننے اور ان کی Dictation
لینے پر تیار نہیں ہوتے۔اور سزا کے طور پر ان قوموں کو بھوکا اور ننگا رکھا جا رہا ہے اور ننگا رکھا جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کو پہلے سے بڑھ کر خدمت انسانیت کی تو فق عطا فرمائے۔یہاں ایک اور بات بھی عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جماعتی سطح پر یہ خدمت انسانیت حسب
توفیق ہو رہی ہے۔مخلصین جماعت کو خدمت خلق کی غرض سے اللہ تعالیٰ تو فیق دیتا ہے ، وہ بڑی بڑی
رقوم بھی دیتے ہیں جن سے خدمت انسانیت کی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے افریقہ میں بھی اور
ربوہ اور قادیان میں بھی واقفین ڈاکٹر اور اساتذہ خدمت بجالا رہے ہیں۔لیکن میں ہر احمدی ڈاکٹر ،
ہر احمدی ٹیچر اور ہر احمدی وکیل اور ہر وہ احمدی جو اپنے پیشے کے لحاظ سے کسی بھی رنگ میں خدمت
انسا نیت کر سکتا ہے، غریبوں اور ضرورتمندوں کے کام آسکتا ہے، ان سے یہ کہتا ہوں کہ وہ ضرور
غریبوں اور ضرورتمندوں کے کام آنے کی کوشش کریں۔تو اللہ تعالیٰ آپ کے اموال ونفوس میں پہلے
سے بڑھ کر برکت عطا فرمائے گا انشاء اللہ۔اگر آپ سب اس نیت سے یہ خدمت سرانجام دے رہے
ہوں کہ ہم نے زمانے کے امام کے ساتھ ایک عہد بیعت باندھا ہے جس کو پورا کرنا ہم پر فرض ہے تو

خطبات مسرور
319
$2003
پھر دیکھیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور برکتوں کی کس قدر بارش ہوتی ہے جس کو آپ
سنبھال بھی نہیں سکیں گے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:
بنی نوع انسان کی ہمدری خصوصاً اپنے بھائیوں کی ہمدردی اور حمایت پر نصیحت کرتے
ہوئے ایک موقعہ پر فرمایا تھا کہ میری تو یہ حالت ہے کہ اگر کسی کو درد ہوتا ہو اور میں نماز میں مصروف
ہوں۔میرے کان میں اس کی آواز پہنچ جاوے تو میں یہ چاہتا ہوں کہ نماز توڑ کر بھی اگر اس کو فائدہ
پہنچا سکتا ہوں تو فائدہ پہنچاؤں اور جہاں تک ممکن ہے اس سے ہمدردی کروں۔یہ اخلاق کے خلاف
ہے کہ کسی بھائی کی مصیبت اور تکلیف میں اس کا ساتھ نہ دیا جاوے۔اگر تم کچھ بھی اس کے لئے نہیں
کر سکتے تو کم از کم دعا ہی کرو۔اپنے تو درکنار، میں تو کہتا ہوں کہ غیروں اور ہندوؤں کے ساتھ بھی
ایسے اخلاق کا نمونہ دکھاؤ اور ان سے ہمدردی کرو۔لا ابالی مزاج ہرگز نہیں ہونا چاہئے۔ایک مرتبہ میں باہر سیر کو جارہا تھا۔ایک پٹواری عبدالکریم میرے ساتھ تھا۔وہ ذرا آگے تھا
اور میں پیچھے۔راستہ میں ایک بڑھیا کوئی ۷۰ یا ۷۵ برس کی ضعیفہ ملی۔اس نے ایک خط اسے پڑھنے کو
کہا مگر اس نے اسے جھڑ کیاں دے کر ہٹا دیا۔میرے دل پر چوٹ سی لگی۔اس نے وہ خط مجھے دیا۔میں اس کو لے کر ٹھہر گیا اور اس کو پڑھ کر اچھی طرح سمجھا دیا۔اس پر اسے سخت شرمندہ ہونا پڑا۔کیونکہ
ٹھہر نا تو پڑا اور ثواب سے بھی محروم رہا۔(الحکم ۱۰ اگست ٩٠٤ ، ملفوظات جلد چهارم صفحه (۸۳۸۲
فرماتے ہیں: ”اس کے بندوں پر رحم کرو اور ان پر زبان
یا ہاتھ یا کسی تدبیر سے ظلم نہ کرو اور
مخلوق کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو۔اور کسی پر تکبر نہ کر وگو اپنا ما تحت ہو۔اور کسی کو گالی مت دو
گو وہ گالی دیتا ہو۔غریب اور حلیم اور نیک نیت اور مخلوق کے ہمدرد بن جاؤ تا قبول کئے جاؤ۔۔بڑے ہو کر چھوٹوں پر رحم کرو نہ ان کی تحقیر اور عالم ہو کر نادانوں کو نصیحت کرو نہ خود نمائی سے ان کی
تذلیل۔اور امیر ہو کر غریبوں کی خدمت کرو، نہ خود پسندی سے ان پر تکبر۔ہلاکت کی راہوں سے
ڈرو۔“
(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۱-۱۲)
پھر فرمایا:

$2003
320
خطبات مسرور
لوگ تمہیں دُکھ دیں گے اور ہر طرح سے تکلیف پہنچائیں گے۔مگر ہماری جماعت کے
لوگ جوش نہ دکھا ئیں۔جوش نفس سے دل دُکھانے والے الفاظ استعمال نہ کرو اللہ تعالیٰ کو ایسے لوگ
پسند نہیں ہوتے۔ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ ایک نمونہ بنانا چاہتا ہے۔“
آپ مزید فرماتے ہیں:
اللہ تعالیٰ متقی کو پیار کرتا ہے۔خدا تعالیٰ کی عظمت کو یاد کر کے سب ترساں رہو اور یا درکھو
کہ سب اللہ کے بندے ہیں۔کسی پر ظلم نہ کرو۔نہ تیزی کرو۔نہ کسی کو حقارت سے دیکھو جماعت میں
اگر ایک آدمی گندہ ہوتا ہے تو وہ سب کو گندہ کر دیتا ہے۔اگر حرارت کی طرف تمہاری طبیعت کا میلان
ہو تو پھر اپنے دل کو ٹو لو کہ یہ حرارت کس چشمہ سے نکلی ہے۔یہ مقام بہت نازک ہے۔“
فرمایا:-
(بدر نومبر ۱۹۱۱ء، ملفوظات جلد نمبر ۱ صفحه (۸-۹
ایسے بنو کہ تمہارا صدق اور وفا اور سوز و گداز آسمان پر پہنچ جاوے۔خدا تعالیٰ ایسے شخص کی
حفاظت کرتا اور اس کو برکت دیتا ہے جس کو دیکھتا ہے کہ اس کا سینہ صدق اور محبت سے بھرا ہوا ہے۔وہ
دلوں پر نظر ڈالتا اور جھانکتا ہے نہ کہ ظاہری قیل وقال پر۔جس کا دل ہر قسم کے گند اور ناپاکی سے معرا
اور مبر اپاتا ہے ،اس میں آاُترتا ہے اور اپنا گھر بناتا ہے۔فرمایا:-
(الحكم ۳۱ مارچ ۱۹۰۳ء، ملفوظات جلد سوم صفحه ۱۸۱)
دومیں پھر کہتا ہوں کہ جو لوگ نافع الناس ہیں اور ایمان،صدق و وفا میں کامل ہیں، وہ یقیناً
بچالئے جائیں گے۔پس تم اپنے اندر یہ خوبیاں پیدا کرو“۔فرمایا:-
(الحكم ۱۷ دسمبر ١٩٠٤ء، ملفوظات جلد چهارم - صفحه ١٨٤)
تم اُس کی جناب میں قبول نہیں ہو سکتے جب تک ظاہر و باطن ایک نہ ہو۔بڑے ہوکر
چھوٹوں پر رحم کرو، نہ اُن کی تحقیر۔اور عالم ہو کر نادانوں کو نصیحت کرو، نہ خود نمائی سے اُن کی تذلیل۔اور امیر ہوکر غریبوں کی خدمت کرو، نہ خود پسندی سے اُن پر تکبر۔ہلاکت کی راہوں سے ڈرو۔خدا
سے ڈرتے رہو اور تقویٰ اختیار کرو۔کیا ہی بد قسمت وہ شخص ہے جو ان باتوں کو نہیں مانتا جو خدا

321
$2003
خطبات مسرور
کے منہ سے نکلیں اور میں نے بیان کیں۔تم اگر چاہتے ہو کہ آسمان پر تم سے خدا راضی ہو تو تم باہم ایسے
ایک ہو جاؤ جیسے ایک پیٹ میں سے دو بھائی۔تم میں سے زیادہ بزرگ وہی ہے جو زیادہ اپنے بھائی
کے گناہ بخشتا ہے۔اور بد بخت ہے وہ جوضد کرتا ہے اور نہیں بخشا۔“
فرمایا:
19
(کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹۔صفحه ۱۲ تا ۱۳)
در اصل خدا تعالیٰ کی مخلوق کے ساتھ ہمدردی کرنا بہت ہی بڑی بات ہے اور خدا تعالیٰ اس
کو بہت پسند کرتا ہے۔اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگا کہ وہ اس سے اپنی ہمدردی ظاہر کرتا ہے۔عام طور
پر دنیا میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ اگر کسی شخص کا خادم کسی اس کے دوست کے پاس جاوے اور وہ شخص
اس کی خبر بھی نہ لے تو کیا وہ آقا جس کا کہ وہ خادم ہے اس اپنے دوست سے خوش ہوگا ؟ کبھی نہیں۔حالانکہ اس کو تو کوئی تکلیف اس نے نہیں دی، مگر نہیں۔اس نوکر کی خدمت اور اس کے ساتھ حُسنِ
سلوک گویا مالک کے ساتھ حسن سلوک ہے۔خدا تعالیٰ کو بھی اس طرح پر اس بات کی چڑ ہے کہ کوئی
اس کی مخلوق سے سرد مہری برتے کیونکہ اس کو اپنی مخلوق بہت پیاری ہے۔پس جو شخص خدا تعالیٰ کی
مخلوق کے ساتھ ہمدردی کرتا ہے وہ گویا اپنے خدا کو راضی کرتا ہے۔“
(الحكم ٢٤ جنوری ١٩٠٥، ملفوظات جلد چهارم صفحه ٢١۵ تا ٢١٦ ـ جدید ایڈیشن)
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق
دے۔اور آپ سے جو عہد بیعت ہم نے باندھا ہے اس کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آخر میں
میں جماعت احمد یہ جرمنی میں کام کرنے والے کارکنان کے بارہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔جرمنی میں
خطبہ کے دوران میں کسی وجہ سے کہہ نہیں سکا تھا۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام کارکنان اور کارکنات
نے انتہائی جوش اور جذبے سے مہمانوں کی خدمت کی ہے۔اور جلسے کے ابتدائی انتظامات میں بھی
اور آخر میں بھی جب کہ کام سمیٹنا ہوتا ہے اور کافی مشکل کام ہوتا ہے یہ بھی۔بڑی محنت سے وقت کے
اندر بلکہ وقت سے پہلے تمام علاقے کو صاف کر کے متعلقہ انتظامیہ کے سپر د کر دیا اور الحمدللہ کہ جہاں
جہاں بھی جلسے ہوئے یہی نظارے دیکھنے میں نظر آرہے ہیں اور سب سے زیادہ خوشکن بات جو مجھے
لگی اس جلسہ میں وہ یہ تھی کہ اس سال لجنہ کی خواتین کی حاضری مردوں سے زیادہ تھی اور کم و بیش دو

خطبات مسرور
322
$2003
ہزار عورتیں مردوں کی نسبت تعداد میں زیادہ تھیں تو اس سے یہ تسلی بھی ہوئی کہ
انشاء اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کی آئندہ نسلیں بھی خلافت اور جماعت سے محبت اور وفا کا
تعلق لے کر پروان چڑھیں گی۔انشاء اللہ اللہ تعالیٰ تمام عہدیداران ، کارکنان اور شاملین جلسہ کے
اموال ونفوس میں بے انتہا برکت عطا فرمائے اور خلافت سے وفا اور تعلق بڑھاتا رہے اور اپنی جناب
سے ان کو اجر دے۔اسی طرح فرانس کا جلسہ بھی اپنے لحاظ سے الحمدللہ بہت کامیاب تھا۔یہاں کے کارکنان
بھی شکریہ کے مستحق ہیں اور یہاں کے جلسے کی جو سب سے بڑی خوبی تھی وہ یہ ہے کہ یہاں کافی بڑی
تعداد ایسی ہے جو غیر پاکستانی احمدیوں کی ہے جن میں افریقہ، الجیریا، مراکو، فلپائن وغیرہ کے لوگ
شامل ہیں اور سب نے اسی جوش و جذبہ سے ڈیوٹیاں ادا کی ہیں اور بڑی خوش اسلوبی سے ادا کی ہیں
اور اس طرح ادا کرتے رہے جس طرح بڑے پرانے اور ایک عرصہ سے تربیت یافتہ ہوں۔اللہ تعالیٰ
ان کے ایمان و اخلاص میں برکت عطا فرمائے۔ان لوگوں کی بھی خلافت اور جماعت سے محبت
نا قابل بیان ہے۔اللہ تعالیٰ اس کو بڑھاتا رہے اور ثبات قدم عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس جلسہ کے دوران دس سعید روحوں کو جماعت میں شامل ہونے کی توفیق بھی ملی۔اللہ تعالیٰ ان کو
ثابت قدم رکھے۔احباب جماعت ان دونوں جگہوں یعنی جرمنی اور فرانس کی جماعتوں
کو اپنی دعاؤں
میں یا درکھیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی اور ہم سب کو بھی عہد بیعت نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی