بیعت کی دسویں شرط۔ حضرت مسیح موعودؑ سے رشتئہ اخوت و اطاعت قائم کرنا
$2003
323
22
خطبات مس
حضرت مسیح موعود سے رشتہ اخوت اور اطاعت قائم کرنا بیعت کی شرط ہے
۱ ۱۹ر ستمبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۱۹ر تبوک ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن
حضرت مسیح موعود سے رشتہ اخوت واطاعت قائم کرنا۔۔۔بیعت کی آخری شرط
ہی خلیفہ وقت کے احکامات کی ہدایات کی پیروی کرنا تمہارا کام ہے اور یہ تعلق
اللہ کی خاطر رشتہ اخوت اور اطاعت کے اقرار کے ساتھ وابستہ ہے
معروف اور غیر معروف فیصلوں کی تعریفوں میں نہ پڑیں
صلى الله
آنحضرت ﷺ کے ارشادات اور آپ کے جاں نثار صحابہ کے اسوہ
کو سامنے رکھتے ہوئے نظام جماعت کی اطاعت کریں
مخالفین کے گند کی کوئی پرواہ نہ کریں
جب نہیں بولتا بندہ تو خدا بولتا ہے اور جب خدا بولتا ہے تو مخالفین کے ٹکڑے
ہوا میں بکھرتے ہوئے ہم نے دیکھے ہیں اور آئندہ بھی دیکھیں گے
آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ نے امام وقت کو مانا
آپس میں اخوت و محبت پیدا کرو اور اختلاف کو چھوڑ دو
خطبات مس
$2003
324
تشھد وتعوذ کے بعد فرمایا
شرائط بیعت کا جو مضمون شروع کیا ہوا تھا اس میں آج آخری شرط جو ہے، دسویں شرط
بیعت کی وہ بیان کروں گا۔دسویں شرط یہ ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
یہ کہ اس عاجز سے عقد اخوت محض اللہ با قرار طاعت در معروف باندھ کر اس پر تا وقت
مرگ قائم رہے گا اور اس عقد اخوت میں ایسا اعلیٰ درجہ کا ہو گا کہ اس کی نظیر دنیوی رشتوں اور تعلقوں
اور تمام خادمانہ حالتوں میں پائی نہ جاتی ہو۔اس شرط میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ہم سے اس بات کا عہد لے رہے ہیں کہ
گو کہ اس نظام میں شامل ہو کر ایک بھائی چارے کا رشتہ مجھ سے قائم کر رہے ہو کیونکہ ایک مسلمان
دوسرے مسلمان کا بھائی ہے لیکن یہاں جو محبت اور بھائی چارے کا رشتہ قائم ہو رہا ہے یہ اس سے
بڑھ کر ہے کیونکہ یہاں برابری کا تعلق اور رشتہ قائم نہیں ہو رہا بلکہ تم اقرار کر رہے ہو کہ آنے والے مسیح
کو ماننے کا خدا اور رسول کا حکم ہے۔اس لئے یہ تعلق اللہ تعالیٰ کی خاطر قائم کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے
دین کی سر بلندی اور اسلام کو اکناف عالم میں پہنچانے کے لئے ، پھیلانے کے لئے رشتہ جوڑ رہے
ہیں۔اس لئے یہ تعلق اس اقرار کے ساتھ کامیاب اور پائیدار ہوسکتا ہے جب معروف باتوں میں
اطاعت کا عہد بھی کرو اور پھر اس عہد کو مرتے دم تک نبھاؤ۔اور پھر یہ خیال بھی رکھو کہ یہ تعلق یہیں ٹھہر
نہ جائے بلکہ اس میں ہر روز پہلے سے بڑھ کر مضبوطی آنی چاہئے اور اس میں اس قدر مضبوطی ہو اور اس
کے معیار اتنے اعلیٰ ہوں کہ اس کے مقابل پر تمام دنیاوی رشتے تعلق ، دوستیاں بیچ ثابت ہوں۔ایسا
بے مثال اور مضبوط تعلق ہو کہ اس کے مقابل پر تمام تعلق اور رشتے بے مقصد نظر آئیں۔پھر فرمایا کہ:
$2003
325
خطبات مسرور
یہ خیال دل میں پیدا ہوسکتا ہے کہ رشتہ داریوں میں کبھی کچھ لو اور کچھ دو کبھی مانو اور کبھی منواؤ کا اصول
بھی چل جاتا ہے۔تو یہاں یہ واضح ہو کہ تمہارا یہ تعلق غلامانہ اور خادمانہ تعلق بھی ہے بلکہ اس سے بڑھ
کر ہونا چاہئے۔تم نے یہ اطاعت بغیر چون و چرا کئے کرنی ہے۔کبھی تمہیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ یہ کہنے
لگ جاؤ کہ یہ کام ابھی نہیں ہوسکتا، یا ابھی نہیں کر سکتا۔جب تم بیعت میں شامل ہو گئے ہو اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے نظام میں شامل ہو گئے ہو تو پھر تم نے اپنا سب کچھ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کو دے دیا اور اب تمہیں صرف ان کے احکامات کی پیروی کرنی ہے، ان
کی تعلیم کی
پیروی کرنی ہے۔اور آپ کے بعد چونکہ نظام خلافت قائم ہے اس لئے خلیفہ وقت کے احکامات کی ،
ہدایات کی پیروی کرنا تمہارا کام ہے۔لیکن یہاں یہ خیال نہ رہے کہ خادم اور نوکر کا کام تو مجبوری ہے،
خدمت کرنا ہی ہے۔خادم کبھی کبھی بڑ بڑا بھی لیتے ہیں۔اس لئے ہمیشہ ذہن میں رکھو کہ خادمانہ حالت
ہی ہے لیکن اس سے بڑھ کر ہے کیونکہ اللہ کی خاطر اخوت کا رشتہ بھی ہے اور اللہ کی خاطر اطاعت کا
اقرار بھی ہے اور اس وجہ سے قربانی کا عہد بھی ہے۔تو قربانی کا ثواب بھی اس وقت ملتا ہے جب
انسان خوشی سے قربانی کر رہا ہوتا ہے۔تو یہ ایک ایسی شرط ہے جس پر آپ جتنا غور کرتے جائیں
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت میں ڈوبتے چلے جائیں گے اور نظام جماعت کا
پابند ہوتا ہوا اپنے آپ کو پائیں گے۔بعض دفعہ بعض لوگ معروف فیصلہ یا معروف احکامات کی اطاعت کے چکر میں پڑ کر خود
بھی نظام سے ہٹ گئے ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی خراب کر رہے ہوتے ہیں اور ماحول میں بعض
قباحتیں بھی پیدا کر رہے ہوتے ہیں۔ان پر واضح ہو کہ خود بخو دمعروف اور غیر معروف فیصلوں کی
تعریف میں نہ پڑیں۔غیر معروف وہ ہے جو واضح طور پر اللہ تعالیٰ کے احکامات اور شریعت کے
احکامات کی خلاف ورزی ہے جیسا کہ اس حدیث سے ظاہر ہے۔حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت ﷺ نے ایک لشکر روانہ فرمایا اور اس پر ایک شخص کو حا کم مقرر کیا تا کہ لوگ اس کی بات سنیں
اور اس کی اطاعت کریں۔اس شخص نے آگ جلوائی اور اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ آگ میں کود
جائیں۔بعض لوگوں نے اس کی بات نہ مانی اور کہا کہ ہم تو آگ سے بچنے کے لئے مسلمان ہوئے
ہیں۔لیکن کچھ افراد آگ میں کودنے کے لئے تیار ہو گئے۔آنحضرت ﷺ کو جب اس بات کا علم ہوا
326
$2003
خطبات مسرور
تو آپ نے فرمایا کہ اگر یہ لوگ اس میں کود جاتے تو ہمیشہ آگ میں ہی رہتے۔نیز فرمایا: اللہ تعالیٰ کی
نافرمانی کے رنگ میں کوئی اطاعت واجب نہیں۔اطاعت صرف معروف امور میں ضروری ہے۔(سنن ابو داؤد - كتاب الجهاد باب في الطاعة
تو ایک تو اس حدیث سے یہ واضح ہو گیا کہ نہ ماننے کا فیصلہ بھی فرد واحد کا نہیں تھا۔کچھ لوگ
آگ میں کودنے کو تیار تھے کہ ہر حالت میں امیر کی اطاعت کا حکم ہے، انہوں نے سنا ہوا تھا اور یہ
سمجھے کہ یہی اسلامی تعلیم ہے کہ ہر صورت میں، ہر حالت میں ، ہر شکل میں امیر کی اطاعت کرنی ہے
لیکن بعض صحابہ جو احکام الہی کا زیادہ فہم رکھتے تھے ، آنحضرت ﷺ کی صحبت سے زیادہ فیضیاب تھے،
انہوں نے انکار کیا۔نتیجہ مشورہ کے بعد کسی نے اس پر عمل نہ کیا کیونکہ یہ خودکشی ہے اور خودکشی واضح
طور پر اسلام میں حرام ہے۔ابتدائی زمانہ تھا، بہت سے امور وضاحت طلب تھے اور اس واقعہ کے
بعد آنحضرت ﷺ نے وضاحت فرما کر معروف کا اصول وضع فرما دیا کہ کیا معروف ہے اور کیا غیر
معروف ہے۔تو بعض لوگ سمجھتے ہیں، میں بتا دوں آج کل بھی اعتراض ہوتے ہیں کہ ایک کارکن
اچھا بھلا کام کر رہا تھا اس کو ہٹا کر دوسرے کے سپر د کام کر دیا گیا ہے۔خلیفہ وقت یا نظام جماعت نے غلط فیصلہ کیا ہے اور گویا یہ غیر معروف فیصلہ ہے۔وہ اور تو
کچھ نہیں کر سکتے اس لئے سمجھتے ہیں کہ کیونکہ یہ غیر معروف کے زمرے میں آتا ہے، خود ہی تعریف بنالی
انہوں نے۔اس لئے ہمیں بولنے کا بھی حق ہے ، جگہ جگہ بیٹھ کر باتیں کرنے کا بھی حق ہے۔تو پہلی
بات تو یہ ہے کہ جگہ جگہ بیٹھ کر کسی کو نظام کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں۔اس بارہ میں پہلے بھی میں
تفصیل سے روشنی ڈال چکا ہوں۔تمہارا کام صرف اطاعت کرنا ہے اور اطاعت کا معیار کیا ہے میں
حدیثوں وغیرہ سے اس کی وضاحت کروں گا۔ایسے لوگوں کو حضرت خالد بن ولید کا یہ واقعہ ہمیشہ
سامنے رکھنا چاہئے کہ جب ایک جنگ کے دوران حضرت عمرؓ نے جنگ کی کمان حضرت خالد بن ولید
سے لے کر حضرت ابو عبیدہ کے سپرد کر دی تھی۔تو حضرت ابوعبیدہ نے اس خیال سے کہ خالد بن ولید
بہت عمدگی سے کام کر رہے ہیں ان سے چارج نہ لیا۔تو جب حضرت خالد بن ولید کو یہ علم ہوا کہ
حضرت عمرؓ کی طرف سے یہ حکم آیا ہے تو آپ حضرت ابو عبیدہا کے پاس گئے اور کہا کہ چونکہ خلیفہ وقت
کا حکم ہے اس لئے آپ فوری طور پر اس
کی تعمیل کریں۔مجھے ذرا بھی پروا نہیں ہوگی کہ میں آپ کے
$2003
327
خطبات مسرور
ماتحت رہ کر کام کروں۔اور میں اسی طرح آپ کے ماتحت کام کرتا رہوں گا جیسے میں بطور کمانڈر ایک
کام کر رہا ہوتا تھا۔تو یہ ہے اطاعت کا معیار۔کوئی سر پھرا کہہ سکتا ہے کہ حضرت عمر کا فیصلہ اس وقت
غیر معروف تھا، یہ بھی غلط خیال ہے۔ہمیں حالات کا نہیں پتہ کس وجہ سے حضرت عمر نے یہ فیصلہ فرمایا
یہ آپ ہی بہتر جانتے تھے۔بہر حال اس فیصلہ میں ایسی کوئی بات ظاہر بالکل نہیں تھی جو شریعت کے
خلاف ہو۔چنانچہ آپ دیکھ لیں کہ حضرت عمرؓ کے اس فیصلہ کی لاج بھی اللہ تعالیٰ نے رکھی اور یہ جنگ
جیتی گئی اور باوجود اس کے کہ اس جنگ میں بعض دفعہ ایسے حالات آئے کہ ایک ایک مسلمان کے
مقابلہ میں سوسود شمن کے فوجیوں کی تعداد ہوتی تھی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو بھی اپنے آقا کی غلامی میں ، ایسی غلامی جس کی نظیر نہیں
ملتی ، حکم اور عدل کا درجہ ملا ہے اس لئے اب اس زمانے میں حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی اطاعت اور محبت سے ہی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی اطاعت اور محبت کا دعوی سچا ہو
سکتا ہے اور آنحضرت ﷺ کی اتباع سے ہی اللہ تعالیٰ کی محبت کا دعوی سچ ہوسکتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے ﴿قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (آل عمران : ۳۲) تو کہہ
دے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے محبت کرے گا ، اور تمہارے گناہ بخش
دے گا۔اور اللہ بہت بخشنے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
د میں نے محض خدا کے فضل سے نہ اپنے کسی ہنر سے اس نعمت سے کامل حصہ پایا ہے جو
مجھ سے پہلے نبیوں اور رسولوں اور برگزیدوں کو دی گئی تھی اور میرے لئے اس نعمت
کا پا ناممکن نہ تھا اگر
میں اپنے سید و مولی، فخر الانبیاء، اور خیر الوریٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کے راہوں کی پیروی نہ
کرتا۔سوئیں نے جو کچھ پایا اس پیروی سے پایا اور میں اپنے بچے اور کامل علم سے جانتا ہوں کہ کوئی
انسان بجز پیروی اس نبی ﷺ کے خدا تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ معرفت کاملہ کا حصہ پاسکتا ہے۔اور میں
اس جگہ یہ بھی بتلاتا ہوں کہ وہ کیا چیز ہے جو سچی اور کامل پیروی آنحضرت ﷺ کے بعد سب باتوں
سے پہلے دل میں پیدا ہوتی ہے۔سویا در ہے کہ وہ قلب سلیم ہے یعنی دل سے دنیا کی محبت نکل جاتی
$2003
328
خطبات مسرور
ہے اور دل ایک ابدی اور لازوال لذت کا طالب ہو جاتا ہے اور پھر بعد اس کے ایک مصفی اور کامل
محبت الہی باعث اس قلب سلیم کے حاصل ہوتی ہے اور یہ سب
نعمتیں آنحضرت ﷺ کی پیروی سے
بطور وراثت ملتی ہیں۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللَّهَ فَاتَّبِعُوْنِيْ
يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ( آل عمران : ۳۲) یعنی ان کو کہہ
دے کہ اگر تم خدا سے محبت کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبت کرے۔بلکہ یکطرفہ
محبت کا دعویٰ بالکل ایک جھوٹ اور لاف و گزاف ہے۔جب انسان سچے طور پر خدا تعالیٰ سے محبت
کرتا ہے تو خدا بھی اس سے محبت کرتا ہے تب زمین پر اس کے لئے ایک قبولیت پھیلائی جاتی ہے اور
ہزاروں انسانوں کے دلوں میں ایک سچی محبت اس کی ڈال دی جاتی ہے اور ایک قوت جذب اس
کو عنایت ہوتی ہے اور ایک ٹو ر اس کو دیا جاتا ہے جو ہمیشہ اس کے ساتھ ہوتا ہے۔جب ایک انسان
سچے دل سے خدا سے محبت کرتا ہے اور تمام دنیا پر اس کو اختیار کر لیتا ہے اور غیر اللہ کی عظمت اور
وجاہت اس کے دل میں باقی نہیں رہتی بلکہ سب کو ایک مرے ہوئے کیڑے سے بھی بدتر سمجھتا ہے
تب خدا جو اس کے دل کو دیکھتا ہے ایک بھاری تختی کے ساتھ اُس پر نازل ہوتا ہے اور جس طرح ایک
صاف آئینہ میں جو آفتاب کے مقابل پر رکھا گیا ہے آفتاب کا عکس ایسے طور پر پڑتا ہے کہ مجاز اور
استعارہ کے رنگ میں کہہ سکتے ہیں کہ وہی آفتاب جو آسمان پر ہے اس آئینہ میں بھی موجود ہے۔ایسا
ہی خدا ایسے دل پر اترتا ہے اور اس کے دل کو اپنا عرش بنالیتا ہے۔یہی وہ امر ہے جس کے لئے انسان
کو پیدا کیا گیا ہے“۔(حقيقة الوحى صفحه
(٦٢-٦٣
پس اس محبت و عشق کی وجہ سے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت ﷺ سے
تھا اللہ تعالیٰ نے آپ کے پاک دل کو بھی اپنا عرش بنایا ( حفظ مراتب کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ آئندہ بھی
دلوں پر اتر تارہے گا۔لیکن اب آنحضرت ﷺ کی محبت کا دعوی ، آپ کی کامل اطاعت کا دعوی تھی
سچ ثابت ہوگا جب آپ کے روحانی فرزند کے ساتھ محبت اور اطاعت کا رشتہ قائم ہوگا۔اسی لئے تو
آپ فرما رہے ہیں کہ سب رشتوں سے بڑھ کر میرے سے محبت و اطاعت کا رشتہ قائم کرو تو تم اب
$2003
329
خطبات مسرور
اسی ذریعہ سے آنحضرت میلہ کی اتباع کرو گے اور پھر اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرو گے۔آپ یہ
بات یونہی نہیں فرمار ہے بلکہ رسول خداع خود ہمیں یہ بات فرما چکے ہیں جیسے کہ فرمایا کہ اگر مسیح
اور مہدی کا زمانہ دیکھو تو اگر گھٹنوں کے بل تمہیں جانا پڑے تو جا کر میرا
سلام کہنا۔اتنی تاکید سے، اتنی
تکلیف میں ڈال کر یہ پیغام پہنچانے میں کیا بھید ہے، کیا راز ہے۔یہی کہ وہ میرا پیارا ہے اور میں اس
کا پیارا ہوں۔اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ پیاروں تک پہنچ پیاروں کے ذریعہ ہی ہوتی ہے۔اس لئے
اگر تم میری اتباع کرنے والے بننا چاہتے ہو تو مسیح موعود کی اتباع کرو، اس کو امام تسلیم کرو، اس کی
جماعت میں شامل ہو۔اس لئے حدیث میں آتا ہے۔روایت ہے کہ خبر دار ہو کہ عیسی بن مریم (مسیح
موعود ) اور میرے درمیان کوئی نبی یا رسول نہیں ہوگا۔خوب سن لو کہ وہ میرے بعد امت میں میرا
خلیفہ ہوگا۔وہ ضرور دجال
کو قتل کرے گا۔صلیب کو پاش پاش کرے گا یعنی صلیبی عقیدے کو پاش پاش
کر دے گا اور جزیہ ختم کر دے گا“۔(اس زمانے میں جو آپ ہی کا زمانہ ہے اس کا رواج اٹھ جائے گا
کیونکہ اس وقت مذہبی جنگیں نہیں ہوں گی۔جزیہ کا رواج اُٹھ جائے گا۔یاد رکھو جسے بھی ان سے
ملاقات کا شرف حاصل ہو وہ انہیں میرا اسلام ضرور پہنچائے“۔طبراني الاوسط و الصغير
اس حدیث پر غور کرنے کی بجائے اور جنہوں نے غور کیا ہے، اس کی تہ تک پہنچے ہیں ان کی
بات سمجھنے کے بجائے آج کل کے علماء اس کے ظاہری معنوں کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور سادہ لوح
مسلمانوں کو اس طرح غلط راستے پر ڈال دیا ہوا ہے اور وہ طوفان بدتمیزی پیدا کیا ہوا ہے کہ خدا کی
پناہ۔ہم تو اللہ تعالیٰ کی پناہ ہی ڈھونڈتے ہیں، وہ ان سے نمٹ بھی رہا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی نمٹے
گا۔اس حدیث سے صاف ظاہر ہے کہ مسیح موعود منصف مزاج حاکم ہوگا جس نے انصاف کے علاوہ
کوئی بات ہی نہیں کرنی اور ایسا امام ہے جس نے عدل کو دنیا میں قائم کرنا ہے اس لئے اس سے تعلق
جوڑنا، اس کے حکموں پر چلنا، اس کی تعلیم پر عمل کرنا کیونکہ اس نے انصاف اور عدل ہی کی تعلیم دینی
ہے اور وہ سوائے قرآنی تعلیم کے اور کوئی ہے ہی نہیں۔تو آج کل اب لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ صلیب کو
توڑنے کے پیچھے چل پڑے ہیں کہ ہتھوڑے لے کر مسیح آئے گا اور صلیب تو ڑے گا۔یہ سب فضول
باتیں ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ وہ آنے والا مسیح اپنے آقا اور مطاع کی پیروی میں دلائل سے قائل
$2003
330
خطبات مسرور
کرے گا اور دلائل سے ہی صلیبی عقیدے کا قلع قمع کرے گا ، اس
کی قلعی کھولے گا۔دجال
کو قتل کرنے
سے یہی مراد ہے کہ دجالی فتنوں سے امت کو بچائے گا۔پھر چونکہ مذہبی جنگوں کا رواج ہی نہیں رہے گا
اس لئے ظاہر ہے کہ جزیہ کا بھی رواج اٹھ جائے گا۔اور پھر اس حدیث میں سلام پہنچانے کا بھی حکم
ہے۔اور مسلمان سلام پہنچانے کی بجائے آنے والے مسیح کی مخالفت پر تلے ہوئے ہیں۔اللہ ہی انہیں
عقل دے۔پھر ایک اور حدیث ہے جس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقام کا پتہ چلتا ہے کہ
کیوں ہمیں آپ سے اطاعت کا تعلق رکھنا ضروری ہے۔حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا: جب تک عیسی بن مریم جو منصف مزاج حاکم اور امام عادل ہوں گے
معبوث ہو کر نہیں آتے قیامت نہیں آئے گی۔( جب وہ معبوث ہوں گے تو وہ صلیب کو توڑیں گے،
خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ کے دستور کوختم کریں گے اور ایسا مال تقسیم کریں گے جسے لوگ قبول کرنے
کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔(سنن ابن ماجه كتاب الفتن باب فتنه الدجال و خروج عیسی بن مریم و خروج ياجوج و ماجوج
تو اس حدیث میں بھی چونکہ سمجھنے کی ضرورت تھی، موٹی عقل کے لوگوں کو سمجھ نہیں آئی اور وہ
ظاہری معنوں کے پیچھے چل پڑے۔عجیب مضحکہ خیز قسم کی تشریح کرتے ہیں۔صاف ظاہر ہے کہ خنزیر
کو قتل کرنے سے مرادختر بر صفت لوگوں کا قلع قمع کرنا ہے۔سوروں کی برائیاں، باقی جانوروں کی
نسبت تو اب ثابت شدہ ہیں۔تو وہی برائیاں جب انسانوں میں پیدا ہو جائیں تو ظاہر ہے کہ ان کی
صفائی انتہائی ضروری ہے۔پھر یہ ہے کہ وہ مال دیں گے، مال تقسیم کریں گے۔تو ذہن میں آیا کہ ابھی
چند دن پہلے پاکستان میں علماء نے جلسہ کیا اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف، جماعت
کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے ایک یہ بھی سوال اٹھایا کہ مسیح نے آ کر تو مال تقسیم
کرنا تھا نہ کہ لوگوں سے مانگنا تھا۔دیکھو احمدی (وہ تو قادیانی کہتے ہیں ) چندہ وصول کرتے ہیں۔اس
سے ثابت ہوا کہ یہ جھوٹے ہیں وہ یہ ثابت کر رہے ہیں۔اب ان عقل کے اندھوں کو کوئی عقلمند آدمی
سمجھا نہیں سکتا کہ مسیح جو روحانی خزائن بانٹ رہا ہے تم اس کو لینے سے بھی انکاری ہو چکے ہو۔اصل
میں بات یہی ہے کہ ان کی دنیا کی ایک آنکھ ہی ہے۔اور اس سے آگے یہ لوگ بڑھ بھی نہیں سکتے۔ان
$2003
331
خطبات مسرور
کا یہ کام ہے، ان کو کرنے دیں، پاکستانی احمدیوں کو زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ان کے گند
اور لغویات سن کر صبر دکھاتے ہوئے ، حوصلہ دکھاتے ہوئے ، منہ پھیر کر گزر جایا کریں۔ان کے گند
کے مقابلے میں ہم تسلیم کرتے ہیں کہ واقعی ہم اپنی ہار مانتے ہیں۔ہم ان کے گند کا مقابلہ کر ہی نہیں
سکتے۔لیکن ایک بات بتا دوں، واضح کر دوں کہ جب نہیں بولتا بندہ تو خدا بولتا ہے اور جب خدا بولتا ہے
تو مخالفین کے ٹکڑے ہوا میں بکھرتے ہوئے ہم نے دیکھے ہیں اور آئندہ بھی دیکھیں گے انشاء اللہ۔پس احمدی مسیح موعود سے سچا تعلق قائم رکھیں اور دعاؤں پر زور دیں، ہر وقت دعاؤں میں لگے رہیں۔تو ان حدیثوں سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ آنے والا مسیح امام بھی ہوگا، کا کم بھی ہوگا، عدل
وانصاف کا شہزادہ ہوگا تو اس سے تعلق ضرور جوڑنا اور اس حکم اور امام کی حیثیت سے اطاعت بھی تم
پر ضروری ہے اس لئے تمہاری بہتری کے لئے تمہاری تربیت کے لئے یہ باتیں جو بتائی ہیں ان پر
عمل کرو۔تا کہ آنحضرت ﷺ کے پیارو میں بھی شامل ہو جاؤ اور خدا تعالیٰ کے قرب پانے والوں
میں بھی شامل ہو جاؤ۔اطاعت کے موضوع پر اب چند احادیث پیش کرتا ہوں جن سے اطاعت کی اہمیت کا پتہ
چلتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: تنگدستی اور خوشحالی ، خوشی
اور نا خوشی ، حق تلفی اور ترجیحی سلوک ،غرض ہر حالت میں تیرے لئے حاکم وقت کے حکم کو سنا اور
اطاعت کرنا واجب ہے۔(مسلم كتاب الامارة باب وجوب طاعة الامراء)
حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ نے فرمایا: جو شخص اپنے سردار اور امیر
میں کوئی ایسی بات دیکھے جو اسے پسند نہ ہو تو صبر سے کام لے کیونکہ جو شخص جماعت سے ایک بالشت
بھی دور ہوتا ہے وہ جاہلیت کی موت مرے گا۔(بخاری کتاب الفتن۔باب قول النبى سترون بعد ى اموراً)
پھر حضرت عرفجہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ
جب تم ایک ہاتھ پر جمع ہو اور تمہارا ایک امیر ہو اور پھر کوئی شخص آئے اور تمہاری وحدت کی اس لاٹھی کو
$2003
332
خطبات مسرور
توڑنا چاہے تا تمہاری جماعت میں تفریق پیدا کرے تو اسے قتل کر دو۔یعنی اس سے قطع تعلق کرو
اور اس کی بات نہ مانو۔(اس کے احکامات کو بالکل سنی ان سنی کر دو )۔(مسلم کتاب الاماره با ب حكم من فرق امر المسلمين هو مجتمع
صلى الله
حضرت عبادہ بن صامت سے مروی ہے کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کی بیعت اس نکتہ پر کی
کہ سنیں گے اور اطاعت کریں گے خواہ ہمیں پسند ہو یا نا پسند۔اور یہ کہ ہم جہاں کہیں بھی ہوں کسی امر
کے حقدار سے جھگڑا نہیں کریں گے ، حق پر قائم رہیں گے یا حق بات ہی کہیں گے اور اللہ تعالیٰ کے
معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔(مسلم كتاب الامارة باب وجوب طاعة الامراء)
حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس
نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے اپنا ہا تھ کھینچا وہ اللہ تعالیٰ سے قیامت کے دن اس حالت میں ملے گا کہ
نہ اس کے پاس کوئی دلیل ہوگی اور نہ عذر۔اور جو شخص اس حال میں مرا کہ اس نے امام وقت کی بیعت
نہیں کی تھی تو وہ جاہلیت اور گمراہی کی موت مرا۔(مسلم کتاب الامارة باب وجوب ملازمة جماعة المسلمين)
پس آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ نے امام وقت کو مانا اور اس کی بیعت میں شامل
ہوئے۔اب خالصت اللہ آپ نے اس کی ہی اطاعت کرنی ہے، اس کے تمام حکموں کو بجالا نا ہے ورنہ
پھر خدا تعالیٰ کی اطاعت سے باہر نکلنے والے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو اطاعت کے اعلیٰ معیار
پر قائم فرمائے اور یہ اعلیٰ معیار کس طرح قائم کئے جائیں۔یہ معیار حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی تعلیم پر عمل کر کے ہی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں کہ ہماری جماعت میں وہی داخل ہوتا ہے جو ہماری تعلیم کو اپنا دستور العمل
قرار دیتا ہے اور اپنی ہمت اور کوشش کے موافق اس پر عمل کرتا ہے۔لیکن جو محض نام لکھا کر تعلیم کے
موافق عمل نہیں کرتا تو یاد رکھے کہ خدا تعالیٰ نے اس جماعت کو ایک خاص جماعت بنانے کا ارادہ
کیا ہے اور کوئی آدمی جو دراصل جماعت میں نہیں ہے محض نام لکھوانے سے جماعت میں نہیں رہ سکتا۔اس پر کوئی نہ کوئی وقت ایسا آجائے گا کہ وہ الگ ہو جائے گا۔اس لئے جہاں تک ہو سکے اپنے اعمال
کو اس تعلیم کے ماتحت کر وجودی جاتی ہے۔
خطبات مسرور
333
$2003
ایک اقتباس میں اپنی تعلیم کے متعلق آپ فرماتے ہیں کہ : ”فتنہ کی بات نہ کرو۔شر نہ کرو۔گالی پر صبر کرو۔کسی کا مقابلہ نہ کرو۔جو مقابلہ کرے اس سے سلوک اور نیکی سے پیش آؤ۔شیریں بیانی
کا عمدہ نمونہ دکھلاؤ۔سچے دل سے ہر ایک حکم کی اطاعت کرو کہ خدا تعالیٰ راضی ہو اور دشمن بھی جان
لے کہ اب بیعت کر کے یہ شخص وہ نہیں رہا جو کہ پہلے تھا۔مقدمات میں سچی گواہی دو۔اس سلسلہ میں
داخل ہونے والے کو چاہئے کہ پورے دل، پوری ہمت اور ساری جان سے راستی کا پابند ہو جاوے۔دنیا ختم ہونے پر آئی ہوئی ہے۔“
( البدر ۱۶ مارچ ۱۹۰۴ ، ملفوظات جلد سوم صفحه ۶۲۰۔۶۲۱)
اب یہاں جس طرح فرمایا آپ نے کہ فتنہ کی بات نہ کرو۔بعض لوگوں کو عادت ہوتی ہے
کہ صرف مزا لینے کے لئے عادتاً ایک جگہ کی بات دوسری جگہ جا کر کر دیتے ہیں اور ان سے فتنہ پیدا
ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔مختلف قسم کی طبائع ہوتی ہیں، جس کے سامنے بات کی اور بات بھی اس کے
متعلق کی تو قدرتی طور پر اس شخص کے دل میں اس دوسرے شخص کے بارہ میں غلط رنجش پیدا ہوگی
جس کی طرف منسوب کر کے وہ بات کی جاتی ہے۔اور وہ بات اسے پہنچائی گئی ہے تو یہ بخش گو میرے
نزدیک پیدا نہیں ہونی چاہئے۔ایسے فتنوں کو روکنے کا بھی یہ طریقہ ہے کہ جس کی طرف منسوب
کر کے بات پہنچائی گئی ہو اس کے پاس جا کر وضاحت کر دی جائے کہ آیا تم نے یہ باتیں کی ہیں یا
نہیں، یہ بات میرے تک اس طرح پہنچی ہے۔تو وہیں وضاحت ہو جائے گی اور پھرایسے فتنہ پیدا
کرنے والے لوگوں کی اصلاح بھی ہو جائے گی۔تو بعض اس طرح بھی ہوتا ہے کہ ایسے لوگ ، فتنہ
پیدا کرنے والے، خاندانوں کو خاندانوں سے لڑا دیتے ہیں۔تو ایسے فتنہ کی باتوں سے خود بھی بچو اور
فتنہ پیدا کرنے والوں سے بھی بچو۔اور اگر ہو سکے تو ان کی اصلاح کی کوشش کرو۔پھر شتر ایک تو براہ
راست لڑائی جھگڑوں سے ، گالی گلوچ سے پیدا ہوتا ہے، اس سے فتنہ بھی پیدا ہوتا ہے۔تو فرمایا کہ اگر
تمہیں میرے ساتھ تعلق ہے اور میری اطاعت کا دم بھرتے ہو تو میری تعلیم یہ ہے کہ ہر قسم کے فتنہ اور
شتر کی باتوں سے بچو۔تم میں صبر اور وسعت حوصلہ اس قدر ہو کہ اگر تمہیں کوئی گالی بھی دے تو صبر
کرو۔پھر اس تعلیم پر عمل کر کے تمہارے لئے نجات کے راستے کھلیں گے۔تم خدا تعالیٰ کے مقربین
$2003
334
خطبات مسرور
میں شامل ہو گے۔کسی بھی معاملے میں مقابلہ بازی نہیں ہونی چاہئے۔بچے ہو کر جھوٹوں کی طرح
تذلل اختیار کرو۔اور جو مرضی تمہیں کوئی کہہ دے تم محبت پیار اور خلوص سے پیش آؤ۔ایسی پاک زبان
بناؤ، ایسی میٹھی زبان ہو ، اخلاق اس طرح تمہارے اندر سے ٹپک رہا ہو کہ لوگ تمہاری طرف کھنچے
چلے آئیں۔تو تمہارے ماحول میں یہ پتہ چلے، ہر ایک کو یہ پتہ چل جائے کہ یہ احمدی ہے۔اس سے
سوائے اعلیٰ اخلاق سے اور کسی چیز کی توقع نہیں کی جاسکتی۔تمہارے یہ اخلاق بھی دوسروں
کو کھینچنے اور
توجہ حاصل کرنے کا باعث بنیں گے۔اور پھر یہ ہوتا ہے کہ بعض لوگ مقدمات میں ذاتی مفاد کی خاطر
جھوٹی گواہیاں بھی دے دیتے ہیں، جھوٹا کیس بھی اپنا پیش کر دیتے ہیں۔تو فرمایا کہ تمہارا ذاتی مفاد
بھی تمہیں سچی گواہی دینے سے نہ رو کے۔بعض لوگ یہاں بھی اور دوسرے ملکوں میں بھی بعض دفعہ
باہر آنے کے چکر میں غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، تو ان باتوں سے بھی بچو۔جو صیح حالات ہوں اس
کے مطابق اپنا کیس داخل کرواؤ اور اس میں اگر مانا جاتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ واپس چلے
جائیں۔کیونکہ غلط بیانیوں کے باوجود بھی بعضوں کے کیس ریجیکٹ (Reject) ہو جاتے ہیں تو سیچ پر
قائم رہتے ہوئے بھی آزما کر دیکھیں انشاء اللہ فائدہ ہی ہوگا۔یا اگر ریجیکٹ ہوں گے بھی تو کم از کم
اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا باعث تو نہیں بنیں گے۔پھر آپس میں محبت اور بھائی چارے کی تعلیم دیتے ہوئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
آپس میں اخوت و محبت کو پیدا کرو اور درندگی اور اختلاف کو چھوڑ دو۔ہر ایک قسم کے ہرل
اور تمسخر سے مطلقا کنارہ کش ہو جاؤ کیونکہ تمسخر انسان کے دل کو صداقت سے دور کر کے کہیں کا کہیں
پہنچا دیتا ہے۔آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ عزت سے پیش آؤ۔ہر ایک اپنے آرام پر اپنے بھائی
کے آرام
کو ترجیح دیوے۔اللہ تعالیٰ سے بچی صلح پیدا کر لو اور اس کی اطاعت میں واپس آجاؤ۔ہر ایک
آپس کے جھگڑے اور جوش اور عداوت کو درمیان میں سے اٹھا دو کہ اب وہ وقت ہے کہ تم ادنی باتوں
سے اعراض کر کے اہم اور عظیم الشان کاموں میں مصروف ہو جاؤ“۔(الحكم ٢٠ تا ٢٧ مئی ١٨٩٦ ملفوظات جلد اول صفحه ٢٦٦ تا ٢٦٨)
$2003
335
خطبات مسرور
پھر آپ فرماتے ہیں:
”ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ سے سچا تعلق ہونا چاہئے۔اور ان کو شکر کرنا چاہئے خدا تعالیٰ
نے ان کو یوں ہی نہیں چھوڑا بلکہ ان کی ایمانی قوتوں کو یقین کے درجہ تک بڑھانے کے واسطے اپنی
قدرت کے صد ہانشان دکھائے ہیں“۔پھر فرماتے ہیں کہ : کیا کوئی تم میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو کہہ سکے کہ میں نے کوئی نشان
نہیں دیکھا۔میں دعوی سے کہتا ہوں کہ ایک بھی ایسا نہیں جس کو ہماری صحبت میں رہنے کا موقع
ملا ہو۔اور اس نے خدا تعالیٰ کا تازہ بتازہ نشان اپنی آنکھ سے نہ دیکھا ہو۔ہماری جماعت کے لئے اسی
بات کی ضرورت ہے کہ ان کا ایمان بڑھے، خدا تعالیٰ پر سچا یقین اور معرفت پیدا ہو، نیک اعمال میں
سستی اور کسل نہ ہو کیونکہ اگر ستی ہو تو پھر وضو کرنا بھی ایک مصیبت معلوم ہوتا ہے۔چہ جائیکہ وہ تہجد
پڑھے۔اگر اعمال صالحہ کی قوت پیدا نہ ہو اور مسابقت الی الخیر کے لئے جوش نہ ہو تو پھر ہمارے ساتھ
تعلق پیدا کرنا بے فائدہ ہے۔اس شرط بیعت میں جو دسویں شرط چل رہی ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے
اپنے سے اس قدر تعلق جس کی مثال کسی دنیاوی رشتے میں نہ ملتی ہو پر اس قدر زور دیا ہے۔جس کی
وجہ بھی صرف اور صرف ہماری ہمدردی ہے۔ہمیں تباہ ہونے سے بچانے کے لئے آپ نے فرمایا ہے
کیونکہ سچا اسلام صرف اور صرف آپ کو ماننے سے مل سکتا ہے اور اپنے آپ کو ڈوبنے سے بچانا ہے تو
لازماً ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کشتی میں سوار ہونا ہوگا۔(الحكم ٢٤ مارچ ۱۹۰۳ء، ملفوظات جلد دوم صفحه ۷۱۰-۷۱۱)
آپ
فرماتے ہیں : ”میری طرف دوڑو کہ وقت ہے کہ جو شخص اس وقت میری طرف دوڑتا
ہے میں اس کو اس سے تشبیہ دیتا ہوں کہ جو عین طوفان کے وقت جہاز پر بیٹھ گیا۔لیکن جو شخص مجھے نہیں
مانتا میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ طوفان میں اپنے تئیں ڈال رہا ہے اور کوئی بچنے کا سامان اس کے پاس
نہیں۔سچا شفیع میں ہوں جو اس بزرگ شفیع کا سایہ ہوں اور اس کاظل جس کو اس زمانہ کے اندھوں
نے قبول نہ کیا اور اس کی بہت تحقیر کی یعنی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔دافع البلاء روحانی خزائن جلد (۱۸ صفحه (۲۳۳
336
$2003
خطبات مسرور
کیونکہ آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا دعویٰ ہے۔پھر آپ فرماتے ہیں: ” غرض اس بیعت سے جو میرے ہاتھ پر کی جاتی ہے دو فائدے ہیں
ایک تو یہ کہ گناہ بخشے جاتے ہیں اور انسان خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق مغفرت کا مستحق ہوتا ہے۔دوسرے مامور کے سامنے تو بہ کرنے سے طاقت ملتی ہے اور انسان شیطانی حملوں سے بچ جاتا ہے۔یا درکھو کہ اس سلسلہ میں داخل ہونے سے دنیا مقصود نہ ہو بلکہ خدا تعالیٰ کی رضا مقصود ہو کیونکہ دنیا تو
گزرنے کی جگہ ہے وہ تو کسی نہ کسی رنگ میں گزر جائے گی۔شب تنور گذشت و شب سمور گذشت
دنیا اور اس کے اغراض اور مقاصد کو بالکل الگ رکھو۔ان کو دین کے ساتھ ہرگز نہ ملاؤ
کیونکہ دنیا فنا ہونے والی چیز ہے اور دین اور اس کے ثمرات باقی رہنے والے۔(البدر ۹ اکتوبر ۱۹۰۳ء ملفوظات جلد ششم صفحه ١٤٥)
پھر آپ فرماتے ہیں: ” اور تم اے میرے عزیزو! میرے پیارو! میرے درخت وجود کی
سرسبز شاخو! جو خدا تعالیٰ کی رحمت سے جو تم پر ہے میرے سلسلہ بیعت میں داخل ہو اور اپنی زندگی ، اپنا
آرام، اپنا مال اس راہ میں فدا کر رہے ہو۔اگر چہ میں جانتا ہوں کہ میں جو کچھ کہوں تم اسے قبول کرنا
اپنی سعادت سمجھو گے اور جہاں تک تمہاری طاقت ہے دریغ نہیں کرو گے لیکن میں اس خدمت کے
لئے معین طور پر اپنی زبان سے تم پر کچھ فرض نہیں کر سکتا تا کہ تمہاری خدمتیں نہ میرے کہنے کی مجبوری
سے بلکہ اپنی خوشی سے ہوں۔میرا دوست کون ہے؟ اور میرا عزیز کون ہے؟ وہی جو مجھے پہچانتا ہے۔مجھے کون پہچانتا ہے صرف وہی جو مجھ پر یقین رکھتا ہے کہ میں بھیجا گیا ہوں۔اور مجھے اس طرح قبول
کرتا ہے جس طرح وہ لوگ قبول کئے جاتے ہیں جو بھیجے گئے ہوں۔دنیا مجھے قبول نہیں کر سکتی کیونکہ
میں دنیا میں سے نہیں ہوں۔مگر جن کی فطرت کو اس عالم کا حصہ دیا گیا ہے وہ مجھے قبول کرتے ہیں اور
کریں گے۔جو مجھے چھوڑتا ہے وہ اس کو چھوڑتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے اور جو مجھ سے پیوند کرتا ہے
وہ اس سے کرتا ہے جس کی طرف سے میں آیا ہوں۔میرے ہاتھ میں ایک چراغ ہے جو شخص میرے
پاس آتا ہے ضرور وہ اس روشنی سے حصہ لے گا مگر جو شخص وہم اور بدگمانی سے دور بھاگتا ہے وہ ظلمت
میں ڈال دیا جائے گا۔اس زمانہ کا حصن حصین میں ہوں۔جو مجھ میں داخل ہوتا ہے وہ چوروں اور
337
$2003
خطبات مسرور
قزاقوں اور درندوں سے اپنی جان بچائے گا۔مگر جوشخص میری دیواروں سے دور رہنا چاہتا ہے ہر
طرف سے اس کو موت در پیش ہے۔اور اس کی لاش بھی سلامت نہیں رہے گی۔مجھ میں کون داخل
ہوتا ہے؟ وہی جو بدی کو چھوڑتا ہے اور نیکی کو اختیار کرتا ہے اور بھی کو چھوڑتا اور راستی پر قدم مارتا ہے اور
شیطان کی غلامی سے آزاد ہوتا اور خدا تعالیٰ کا ایک بندہ مطیع بن جاتا ہے۔ہر ایک جو ایسا کرتا ہے وہ
مجھ میں ہے اور میں اس میں ہوں۔مگر ایسا کرنے پر فقط وہی قادر ہوتا ہے جس کو خدا تعالیٰ نفس مز کی
کے سایہ میں ڈال دیتا ہے۔تب وہ اس کے نفس کی دوزخ کے اندر اپنا پیر رکھ دیتا ہے تو وہ ایسا ٹھنڈا ہو
جاتا ہے کہ گویا اس میں کبھی آگ نہیں تھی۔تب وہ ترقی پر ترقی کرتا ہے یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کی
روح اس میں سکونت کرتی ہے اور ایک تجلی خاص کے ساتھ رب العالمین کا استویٰ اس کے دل پر ہوتا
ہے (یعنی اللہ تعالیٰ اس کے دل پر اپنا عکس قائم کرتا ہے تب پرانی انسانیت اس کی جل کر ایک نئی
اور پاک انسانیت اس کو عطا کی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ بھی ایک نیا خدا ہو کر نئے اور خاص طور پر اس
سے تعلق پکڑتا ہے اور بہشتی زندگی کا تمام پاک سامان اسی عالم میں اس کومل جاتا ہے“۔66
(فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ٣٤ - ٣٥
اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے کئے ہوئے تمام عہدوں کو پورا
کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کی تمام شرائط بیعت پر ہم مضبوطی سے قائم رہیں، آپ
کی تعلیم پر
عمل کرتے ہوئے ہم اپنی زندگی کو بھی جنت نظیر بنادیں اور اگلے جہان کی جنتوں کے بھی وارث
ٹھہریں۔اللہ تعالیٰ ہماری مددفرمائے۔آمین۔