بیعت کی دسویں شرط اور اطاعت در معروف کی پُر حکمت تفسیر

$2003
339
23
خطبات مس
تمہیں خوشخبری ہو کہ اب تم ہمیشہ معروف فیصلوں کے نیچے ہو۔۲۶ ستمبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۲۶ رتبوک ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن
بیعت کی دسویں شرط طاعت در معروف کی پر حکمت تفسیر و توضیح
غلطی کہ جن کاموں کو ہم معروف نہیں سمجھتے اس میں اطاعت نہ کریں گے۔نظام خلافت جو آنحضرت نے کی پیشگوئیوں کے مطابق حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کے ذریعہ جماعت میں قائم ہو چکا ہے انشاء اللہ قیامت
تک قائم رہے گا۔ی خلافت کے فیصلوں کی اہمیت اور الہی تائید و نصرت۔خلافت کی طرف سے ہونے والی تحریکات۔۔۔۔یہ سب اطاعت در معروف
کے زمرے میں آتی ہیں۔تمہیں خوشخبری ہو کہ تم ہمیشہ معروف فیصلوں کے نیچے ہی ہو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس شرط بیعت پر عمل کرنے والوں کا نیک نمونہ۔

خطبات مس
$2003
340
تشھد وتعوذ کے بعد درج ذیل آیت قرآنیہ تلاوت فرمائی
يَأَيُّهَا النَّبِيُّ إِذَا جَاءَ كَ الْمُؤْمِنتُ يُبَايِعْنَكَ عَلَى أَنْ لَّا يُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا
وَّلَا يَسْرِقْنَ وَلَا يَزْنِيْنَ وَلَا يَقْتُلْنَ أَوْلَادَهُنَّ وَلَا يَأْتِيْنَ بِبُهْتَانِ يَفْتَرِيْنَهُ بَيْنَ أَيْدِيْهِنَّ
وَأَرْجُلِهِنَّ وَلَا يَعْصِيْنَكَ فِي مَعْرُوْفِ فَبَايِعْهُنَّ وَاسْتَغْفِرْلَهُنَّ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُوْرٌ
رَّحِيمُ (الممتحنه : ١٣)
گزشتہ خطبہ میں شرائط بیعت کی دسویں اور آخری شرط کے بارہ میں بیان کیا تھا لیکن
طاعت در معروف کے بارہ میں مزید کچھ وضاحت کرنا چاہتا ہوں۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی
ہے اس میں عورتوں سے اس بات پر عہد بیعت لینے کی تاکید ہے کہ شرک نہیں کریں گی ، چوری نہیں
کریں گی ، زنا نہیں کریں گی ، اولاد کو قتل نہیں کریں گی ، اولاد کی تربیت کا خیال رکھیں گی ،جھوٹا الزام
کسی پر نہیں لگائیں گی اور معروف امور میں نافرمانی نہیں کریں گی۔تو یہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا نبی
جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مامور ہوتا ہے کیا وہ بھی ایسے احکامات دے سکتا ہے جو غیر معروف ہوں۔اور اگر نبی کر سکتا ہے تو ظاہر ہے پھر خلفاء کے لئے بھی یہی ہوگا کہ وہ بھی ایسے احکامات دے سکتے ہیں
جو غیر معروف ہوں۔اس بارہ میں واضح ہو کہ نبی کبھی ایسے احکامات دے ہی نہیں سکتا۔نبی جو کہے گا
معروف ہی کہے گا۔اس کے علاوہ سوال ہی نہیں کہ کچھ کہے۔اس لئے قرآن شریف میں کئی مقامات
پر یہ حکم ہے کہ اللہ اور رسول کے حکموں کی اطاعت کرنی ہے، انہیں بجالانا ہے۔کہیں نہیں لکھا کہ جو
معروف حکم ہوں اس کی اطاعت کرنی ہے۔تو پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ دو مختلف حکم کیوں ہیں۔یہ
اصل میں دو مختلف حکم نہیں ہیں، سمجھنے میں غلطی ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا کہ نبی کا جو بھی حکم ہوگا

$2003
341
خطبات مسرور
معروف ہی ہوگا۔اور نبی کبھی اللہ تعالیٰ کے احکامات کے خلاف شریعت کے احکامات کے خلاف
کر ہی نہیں سکتا۔وہ تو اسی کام پر مامور کیا گیا ہے۔تو جس کام کے لئے مامور کیا گیا ہے، اس کے
خلاف کیسے چل سکتا ہے۔یہ تمہارے لئے خوشخبری ہے کہ تم نے نبی کو مان کر ، مامور کو مان کر، اس کی
جماعت میں شامل ہو کر اپنے آپ
کو محفوظ کر لیا ہے ہم محفوظ ہوگئے ہو کہ تمہارے لئے اب کوئی غیر
معروف حکم ہے ہی نہیں۔جو بھی حکم ہے اللہ تعالیٰ کی نظر میں پسندیدہ ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل
رضی اللہ عنہ اس کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ایک اور غلطی ہے وہ طاعت در معروف کے سمجھنے میں ہے کہ جن کا موں کو ہم معروف نہیں
سمجھتے اس میں طاعت نہ کریں گے۔یہ لفظ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بھی آیا ہے وَلاَ
يَعْصِيْنَكَ فِي مَعْرُوفٍ (الممتحنة: (۱۳) اب کیا ایسے لوگوں نے حضرت محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے عیوب کی بھی کوئی فہرست بنالی ہے۔اسی طرح حضرت صاحب نے بھی شرائط بیعت
میں طاعت در معروف لکھا ہے۔اس میں ایک ستر ہے۔میں تم میں سے کسی پر ہرگز بدظن نہیں۔میں
نے اس لئے ان باتوں کو کھولا تا تم میں سے کسی کو اندر ہی اندر دھو کہ نہ لگ جائے“۔(خطبه عيد الفطر فرموده ۱۵ / اکتوبر ۹ ۱۹۰۹ ء خطبات نور صفحه ۴۲۰۔۴۲۱)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوْفِ کی تفسیر کرتے ہوئے۔تحریر فرماتے ہیں۔یہ نبی ان باتوں کے لئے حکم دیتا ہے جو خلاف عقل نہیں ہیں اور ان باتوں سے منع کرتا
ہے جن سے عقل بھی منع کرتی ہے۔اور پاک چیزوں کو حلال کرتا ہے اور نا پاک کو حرام ٹھہراتا ہے۔اور قوموں کے سر پر سے وہ بوجھ اتارتا ہے جس کے نیچے وہ دبی ہوئی تھیں۔اور ان گردنوں کے طوقوں
سے وہ رہائی بخشتا ہے جن کی وجہ سے گردنیں سیدھی نہیں ہو سکتی تھیں۔پس جولوگ اس پر ایمان لائیں
گے اور اپنی شمولیت کے ساتھ اس کو قوت دیں گے اور اس کی مدد کریں گے اور اس نور کی پیروی کریں
گے جو اس کے ساتھ اتارا گیا وہ دنیا اور آخرت کی مشکلات سے نجات پائیں گے۔براهین احمدیه حصه پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ٤٢٠)
تو جب نبی اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پیروی کرتا ہے، وہی احکامات دیتا ہے جن کو عقل

342
$2003
خطبات مسرور
تسلیم کرتی ہے۔بری باتوں سے روکتا ہے، نیک باتوں کا حکم دیتا ہے اور ان سے پرے ہٹ ہی نہیں
سکتا۔تو خلیفہ بھی جو نبی کے بعد اس کے مشن کو چلانے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے مومنین کی ایک
جماعت کے ذریعہ مقرر کردہ ہوتا ہے وہ بھی اس تعلیم کے انہی احکامات کو آگے چلاتا ہے جو اللہ تعالیٰ
نے نبی کے ذریعہ ہم تک پہنچائے۔اور اس زمانہ میں آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق ہی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وضاحت کر کے ہمیں بتائے تو اب اسی نظام خلافت کے
مطابق جو آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ جماعت
میں قائم ہو چکا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ قیامت تک قائم رہے گا ان میں شریعت اور عقل کے مطابق ہی
فیصلے ہوتے ہیں۔اور انشاء اللہ ہوتے رہیں گے اور یہی معروف فیصلے ہیں۔اگر کسی وقت خلیفہ وقت
کی غلطی سے یا غلط فہمی کی وجہ سے کوئی ایسا فیصلہ ہو جاتا ہے جس سے نقصان پہنچنے کا احتمال ہو تو اللہ
تعالیٰ خود ایسے سامان پیدا فرما دیتا ہے کہ اس کے بدنتائج کبھی بھی نہیں نکلتے اور نہ انشاء اللہ نکلیں گے۔اس بارہ میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
یہ تو ہو سکتا ہے کہ ذاتی معاملات میں خلیفہ وقت سے کوئی غلطی ہو جائے۔لیکن ان
معاملات میں جن پر جماعت کی روحانی اور جسمانی ترقی کا انحصار ہوا گر اس سے کوئی غلطی سرز بھی ہو
تو اللہ تعالیٰ اپنی جماعت کی حفاظت فرماتا ہے اور کسی نہ کسی رنگ میں اسے اس غلطی پر مطلع کر دیتا
ہے۔صوفیاء کی اصطلاح میں اسے عصمت صغریٰ کہا جاتا ہے۔گویا انبیاء کو تو عصمت کبری حاصل
ہوتی ہے لیکن خلفاء کو عصمت صغریٰ حاصل ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے کوئی ایسی اہم غلطی نہیں
ہونے دیتا جو جماعت کے لئے تباہی کا موجب ہو۔ان کے فیصلوں میں جزئی اور معمولی غلطیاں ہو
سکتی ہیں۔مگر انجام کار نتیجہ یہی ہوگا کہ اسلام کو غلبہ حاصل ہوگا اور اس کے مخالفوں کو شکست ہوگی۔گویا
بوجہ اس کے کہ ان کو عصمت صغریٰ حاصل ہوگی خدا تعالیٰ کی پالیسی بھی وہی ہوگی جوان کی ہوگی۔بے
شک بولنے والے وہ ہوں گے، زبانیں انہی کی حرکت کریں گی ، ہاتھ انہی کے چلیں گے، دماغ انہی
کا کام کرے گا مگر ان سب کے پیچھے خدا تعالیٰ کا اپنا ہاتھ ہو گا۔ان سے جزئیات میں معمولی غلطیاں
ہو سکتی ہیں۔بعض دفعہ ان کے مشیر بھی ان کو غلط مشورہ دے سکتے ہیں لیکن ان درمیانی روکوں سے گزر
کر کامیابی انہی کو حاصل ہوگی۔اور جب تمام کڑیاں مل کر زنجیر بنے گی تو وہ صحیح ہوگی اور ایسی مضبوط ہو

$2003
343
خطبات مسرور
گی کہ کوئی طاقت اسے تو ڑ نہیں سکے گی۔(تفسير كبير جلد ٦ صفحه ٣٧٦ - ٣٧٧)
پھر قرآن شریف میں آتا ہے ﴿وَ اَقْسَمُوا بِاللَّهِ جَهْدَ أَيْمَانِهِمْ لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ
لَيَخْرُجُنَّ قُلْ لَّا تُقْسِمُوْا طَاعَةٌ مَّعْرُوفَةٌ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ (سورة
النور : ۵۴۔اور انہوں نے اللہ کی پختہ قسمیں کھائیں کہ اگر تو انہیں حکم دے تو وہ ضرور نکل کھڑے
ہوں گے۔تو کہہ دے کہ قسمیں نہ کھاؤ۔دستور کے مطابق (معروف طریق کے مطابق ) اطاعت
(کرو)۔یقینا اللہ جوتم کرتے ہو اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔تو اس آیت سے پہلی آیتوں میں بھی اطاعت کا مضمون ہی چل رہا ہے اور مومن ہمیشہ یہی
کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی اور مانا۔اور اس تقویٰ کی وجہ سے وہ اللہ تعالیٰ کے مقرب
ٹھہرتے ہیں اور بامراد ہو جاتے ہیں۔تو اس آیت میں بھی یہ بتایا ہے کہ مومنوں کی طرح ” سنو
اور اطاعت کرو کا نمونہ دکھاؤ ہمیں نہ کھاؤ کہ ہم یہ کر دیں گے ، وہ کر دیں گے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کی تفسیر میں لکھا ہے کہ دعوے تو منافق بھی
بہت کرتے ہیں۔اور اصل چیز تو یہ ہے کہ عملاً اطاعت کی جائے اور منافقوں کی طرح بڑھ بڑھ کر
باتیں نہ کی جائیں۔تو یہاں اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے لئے فرما رہا ہے کہ جو معروف طریقہ ہے
اطاعت کا ، جو دستور کے مطابق اطاعت ہے، وہ اطاعت کرو۔نبی نے تمہیں کوئی خلاف شریعت اور
خلاف عقل حکم تو نہیں دینا جس کے بارہ میں تم سوال کر رہے ہو۔اس کی مثال میں دیتا ہوں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ میری بیعت میں شامل ہوئے ہو اور مجھے مانا ہے تو
پنج وقتہ نماز کے عادی بن جاؤ ، جھوٹ چھوڑ دو، کبر چھوڑ دو، لوگوں کے حق مارنا چھوڑ دو، آپس میں پیار
ومحبت سے رہو، تو یہ سب طاعت در معروف میں ہی آتا ہے۔یہ کام کوئی کرے نہ اور کہتے پھرو کہ ہم
قسم کھاتے ہیں کہ آپ جو حکم ہمیں دیں گے ہم اس کو بجالائیں گے اور اسے تسلیم کریں گے۔اسی طرح خلفاء کی طرف سے مختلف وقتوں میں مختلف تحریکات بھی ہوتی رہتی ہیں۔روحانی
ترقی کے لئے بھی جیسا کہ مساجد کو آباد کرنے کے بارہ میں ہے، نمازوں کے قیام کے بارہ میں
ہے، اولاد کی تربیت کے بارہ میں ہے، اپنے اندر اخلاقی قدریں بلند کرنے کے بارہ میں، وسعت
حوصلہ پیدا کرنے کے بارہ میں ، دعوت الی اللہ کے بارہ میں ، یا متفرق مالی تحریکات ہیں۔تو یہی باتیں

$2003
344
خطبات مسرور
ہیں جن کی اطاعت کرنا ضروری ہے۔دوسرے لفظوں میں طاعت در معروف کے زمرے میں یہی
باتیں آتی ہیں۔تو نبی نے یا کسی خلیفہ نے تمہارے سے خلاف احکام الہی اور خلاف عقل تو کام نہیں
کروانے۔یہ تو نہیں کہنا کہ تم آگ میں کود جاؤ اور سمند میں چھلانگ لگا دو۔گزشتہ خطبہ میں ایک
حدیث میں میں نے بیان کیا تھا کہ امیر نے کہا کہ آگ میں کود جاؤ۔تو اس کی اور روایت ملی ہے جس
میں مزید وضاحت ہوتی ہے۔حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے علقمہ بن
مُجوّز کو ایک غزوہ کے لئے روانہ کیا جب وہ اپنے غزوہ کی مقررہ جگہ کے قریب پہنچے یا ابھی وہ رستہ
ہی میں تھے کہ ان سے فوج کے ایک دستہ نے اجازت طلب کی۔چنانچہ انہوں نے ان کو اجازت
دے دی اور ان پر عبداللہ بن حذافہ بن قیس اسبھی کو امیر مقرر کر دیا۔کہتے ہیں میں بھی اس کے ساتھ
غزوہ پر جانے والوں میں سے تھا۔پس جب کہ ابھی وہ رستہ میں ہی تھے تو ان لوگوں نے آگ سینکنے یا
کھانا پکانے کے لئے آگ جلائی تو عبداللہ نے ( جو امیر مقرر ہوئے تھے اور جن کی طبیعت مزاحیہ تھی )
کہا کیا تم پر میری بات سن کر اس کی اطاعت فرض نہیں ؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں؟ اس پر عبداللہ بن
حذافہ نے کہا کیا میں تم کو جو بھی حکم دوں گا تم اس کو بجالاؤ گے؟ انہوں نے کہا۔ہاں ہم بجالائیں
گے۔اس پر عبد اللہ بن حذافہ نے کہا میں تمہیں تا کیدا کہتا ہوں کہ تم اس آگ میں کود پڑو۔اس
پر کچھ لوگ کھڑے ہو کر آگ میں کودنے کی تیاری کرنے لگے۔پھر جب عبد اللہ بن حذافہ نے دیکھا
کہ یہ تو سچ مچ آگ میں کودنے لگے ہیں تو عبداللہ بن حذافہ نے کہا اپنے آپ کو ( آگ میں ڈالنے
سے) روکو۔( خود ہی یہ کہہ بھی دیا جب دیکھا کہ لوگ سنجیدہ ہو رہے ہیں )۔کہتے ہیں پھر جب ہم اس
غزوہ سے واپس آگئے تو صحابہ نے اس واقعہ کا ذکر نبی ﷺ سے کر دیا۔اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
امراء میں سے جو شخص تم کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے کا حکم دے اس کی اطاعت نہ کرو۔(سنن ابن ماجه كتاب الجهاد باب لاطاعة في معصية الله)
تو واضح ہو کہ نبی یا خلیفہ وقت کبھی بھی مذاق میں بھی یہ بات نہیں کر سکتا۔تو اس لئے اللہ
تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر تم کسی واضح حکم کی خلاف ورزی تم امیر کی طرف سے دیکھو تو پھر اللہ اور رسول

$2003
345
خطبات مسرور
کی طرف رجوع کرو۔اور اب اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد خلافت
راشدہ کا قیام ہو چکا ہے اور خلیفہ وقت تک پہنچو۔جس کا فیصلہ ہمیشہ معروف فیصلہ ہی ہوگا انشاء اللہ۔اور اللہ اور رسول ﷺ کے احکام کے مطابق ہی ہوگا۔تو جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا کہ تمہیں
خوشخبری ہو کہ اب تم ہمیشہ معروف فیصلوں کے نیچے ہی ہو۔کوئی ایسا فیصلہ انشاء اللہ تمہارے لئے نہیں
ہے جو غیر معروف ہو۔اس کے بعد اب میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی جماعت میں شامل ہو کر، آپ کی بیعت کر کے ، آپ سے ان دس شرائط پر عہد بیعت باندھ کر ان
شرائط پر عمل بھی کیا گیا، اطاعت کا نمونہ بھی دکھایا گیا یا صرف زبانی جمع خرچ ہی رہا کہ ہم اس شرائط پر
آپ سے بیعت کرتے ہیں۔اس کے لئے میں نے چند نمونے لئے ہیں جن سے پتہ چلے کہ بیعت
کرنے والوں نے اپنے اندر کیا روحانی تبدیلیاں کیں اور کیا روحانی انقلابات آئے۔اور یہ تبدیلیاں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے میں بھی اور اس زمانہ میں بھی ہمیں نظر آتی ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
میں حلفاً کہ سکتا ہوں کہ کم از کم ایک لاکھ آدمی میری جماعت میں ایسے ہیں کہ سچے دل
سے میرے پر ایمان لائے ہیں اور اعمال صالحہ بجالاتے ہیں اور باتیں سننے کے وقت اس قدر روتے
ہیں کہ ان کے گریبان تر ہو جاتے ہیں۔(سیرت المهدى جلد اول - صفحه ١٤٦
تو ایک شرط یہ تھی کہ شرک سے اجتناب کریں گے۔صرف ہمارے مرد ہی نہیں بلکہ خواتین
بھی ایسے اعلیٰ معیار قائم کر گئی ہیں اور ایسے اعلیٰ نمونے دکھائے ہیں کہ ان کو دیکھ کر دل اللہ تعالیٰ کی حمد
سے بھر جاتا ہے کہ کیا انقلاب آیا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے دعا نکلتی ہے۔ایک واقعہ ہے حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی والدہ کا نمونہ کہ آپ کو کس طرح
شرک سے نفرت تھی۔کہتے ہیں کہ آپ کے بچے اکثر وفات پا جاتے تھے۔ایک دفعہ آپ کا ایک بچہ
بیمار ہوا۔بچے کا علاج کیا گیا۔ایک آدمی تعویذ دے گیا۔اور ایک عورت نے یہ تعویذ بچے کے گلے
میں ڈالنا چاہا۔لیکن بچے کی والدہ نے تعویذ چھین کر چولہے کی آگ میں پھینک دیا اور کہا کہ

346
$2003
خطبات مسرور
میرا بھروسہ اپنے خالق و مالک پر ہے۔میں ان تعویذوں کوکوئی وقعت نہیں دوں گی۔بچہ دو ماہ کا ہوا تو
وہی جے دیوی ملنے کے لئے آئی اور بچے کو پیار کیا اور آپ سے کچھ پار چات اور کچھ رسد اس رنگ
میں طلب کی جس سے مترشح ہوتا تھا کہ گویا یہ چیزیں ظفر پر سے بلا ٹالنے کے لئے ہیں۔آپ نے
جواب دیا کہ تم ایک مسکین بیوہ عورت ہو۔اگر تم صدقہ یا خیرات کے طور پر کچھ طلب کرو تو میں خوشی
سے اپنی توفیق کے مطابق تمہیں دینے کے لئے تیار ہوں۔لیکن میں چڑیلوں اور ڈائنوں کی ماننے والی
نہیں۔میں صرف اللہ تعالیٰ کو موت اور حیات کا مالک مانتی ہوں اور کسی اور کا ان معاملات میں کوئی
اختیار تسلیم نہیں کرتی۔ایسی باتوں کو میں شرک سمجھتی ہوں اور ان سے نفرت کرتی ہوں اس لئے اس بنا
پر میں تمہیں کچھ دینے کے لئے تیار نہیں ہوں۔جے دیوی نے جواب میں کہا کہ اچھا تم سوچ لو
اگر بچے کی زندگی چاہتی ہو تو میرا سوال
تمہیں پورا ہی کرنا پڑے گا۔چند دن بعد آپ ظفر کو نسل دے رہی تھیں کہ پھر جے دیوی آگئی اور بچے کی طرف اشارہ
کر کے دریافت کیا : اچھا یہی ساہی راجہ ہے؟ آپ نے جواب دیا: ”ہاں یہی ہے“۔جے دیوی نے
پھر وہی اشیاء طلب کیں۔آپ نے پھر وہی جواب دیا جو پہلے موقع پر دیا تھا۔اس پر جے دیوی نے
کچھ برہم ہو کر کہا: اچھا اگر بچے کو زندہ لے کر گھر لوٹیں تو سمجھ لینا کہ میں جھوٹ
کہتی تھی“۔آپ نے
جواب دیا: ” جیسے خدا کی مرضی ہوگی وہی ہوگا۔ابھی جے دیوی مکان کی ڈیوڑھی تک بھی نہ پہنچی ہوگی
کہ غسل کے درمیان ہی ظفر کو خون کی قے ہوئی اور خون ہی کی اجابت ہوگئی۔چند منٹوں میں بچے کی
حالت دگرگوں ہوگئی۔اور چند گھنٹوں کے بعد وہ فوت ہو گیا۔آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور عرض کی یا
اللہ ! تو نے ہی دیا تھا اور تو نے ہی لے لیا۔میں تیری رضا پر شاکر ہوں۔اب تو ہی مجھے صبر عطا کی
جیو۔اس کے بعد خالی گود ڈسکہ واپس آگئیں۔اصحاب احمد جلد ۱۱ صفحه ١٥-١٦)
دیکھیں اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے بھی کتنے انعامات سے نوازا۔اور چوہدری ظفر اللہ خان
صاحب جیسا بیٹا انہیں دیا جس نے بڑی لمبی عمر بھی پائی اور دنیا میں ایک نام بھی پیدا کیا۔پھر بیعت کرنے کے بعد نفسانی جوشوں سے کس طرح لوگ محفوظ ہورہے ہیں۔اب اُس
زمانے کی نہیں میں اس زمانے کی مثال دیتا ہوں اور وہ بھی افریقہ کے لوگوں کی۔افریقہ کے جو

$2003
347
خطبات مسرور
Pagan لوگ ہیں ان کے اندر بہت سی گندی رسمیں اور عادتیں پائی جاتی ہیں مگر احمدیت میں داخل
ہوتے ہی وہ ان رسموں پر اس طرح لکیر پھیر دیتے ہیں اور اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کر لیتے ہیں
جیسے یہ برائیاں کبھی اُن میں تھیں ہی نہیں۔ایسی رپورٹیں بھی آئیں کہ شراب کے رسیا ایک دم شراب
سے نفرت کرنے لگ گئے اور اس کا دوسروں پر بھی بہت گہرا اثر ہوا۔اور جب وہ اس بات کا تذکرہ
کرتے ہیں تو مولوی کہتے ہیں کہ احمدیت نے ان پر جادو کر دیا ہے اور اس وجہ سے انہوں نے شراب
چھوڑ دی ہے۔پھر ایک واقعہ مجھے یاد آیا۔ایک مربی صاحب نے مجھے بتایا۔گھانا میں ہی ایک شخص احمدی
ہوا جس میں تمام قسم کی برائیاں پائی جاتی تھیں۔شراب کی بھی ، زنا کی بھی ، ہر قسم کی۔وہاں رواج یہ
ہے کہ گھروں میں لوگ غربت کی وجہ سے یار ہائش کی کمی کی وجہ سے بڑے بڑے مکان ہوتے ہیں
اس میں ایک کمرہ کرائے پر لے لیتے ہیں۔اسی طرح رہنے کا رواج ہے۔تو یہ شخص اسی طرح کے
ماحول میں رہتا تھا۔عورتوں سے دوستی تھی لیکن جب احمدیت قبول کی تو سب کو کہہ دیا کہ کسی غلط کام
کے لئے کوئی میرے پاس نہ آئے۔لیکن ایک عورت اس کا پیچھا چھوڑنے والی نہیں تھی۔اس نے اس
پر یہ طریقہ اختیار کیا کہ جب وہ اسے دور سے دیکھتا تھا تو کنڈی لگا کر فور نفل پڑھنا شروع کر دیتایا
قرآن شریف کی تلاوت کرنی شروع کر دیتا تھا ، اس طرح اس نے اپنے آپ کو محفوظ کیا۔تو یہ
انقلابات ہیں جو احمدیت لے کر آئی ہے۔پھر ہمارے ایک مبلغ ہیں مکرم مولانا بشیر احمد صاحب قمر ، وہ بیان کرتے ہیں کہ خاکسار
جماعت احمدیہ غانا کے افراد کے ساتھ ایک عید کی نماز کے بعد پیراماؤنٹ چیف سے ملنے گیا۔وہ اپنے
سب سرکردہ افراد کے ساتھ ہمارے انتظار میں تھے۔جب ہم اندر داخل ہوئے تو احمدی دوستوں نے
چیفوں اور ان کے ساتھیوں کے سامنے بڑے جوش سے اس طرح گانا شروع کیا کہ ایک بوڑھا احمدی
جو چیف کے سامنے تھا چھڑی ہوا میں لہرا لہرا کر گا رہا تھا اور باقی دوست جو تین صد کے قریب تھے اس
کے پیچھے وہی فقرات دہرا رہے تھے۔میں نے ترجمان سے پوچھا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں تو اس نے
مجھے بتایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کے احسانات اور اسلام کی برکات کا ذکر کر رہے ہیں۔یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم
بت پرست اور مشرک تھے۔ہمیں حلال و حرام اور نیکی بدی کا کوئی علم نہیں تھا۔ہماری زندگی بالکل

$2003
348
خطبات مسرور
حیوانی تھی ہم وحشی تھے۔شراب کو پانی کی طرح پیتے تھے۔احمدیت نے ہمیں سیدھا راستہ دکھایا اور
ہماری بدیاں ہم سے چھوٹ گئیں اور ہم انسان بن گئے۔تو یہ لوگ اپنے ہی شہر کے ایک پیرا ماؤنٹ
چیف اور دیگر اکابر کے سامنے جو ان کی سابقہ عادات و اخلاق سے پوری طرح واقف تھے اپنی تبدیلی
بڑی تحدی کے ساتھ بیان کر رہے تھے اور جماعت کی صداقت کے طور پر پیش کر رہے تھے۔(ماهنامه انصار الله جنوری ۱۹۸٤ ء صفحه ۳۱،۳۰)
پھر نمازوں کی پابندی اور تہجد کی ادائیگی کے بارہ میں بھی شرائط بیعت میں حکم آتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ میں دیکھتا ہوں کہ میری بیعت کرنے
والوں میں دن بدن صلاحیت اور تقوی ترقی پذیر ہے۔اور ایام مباہلہ کے بعد گویا ہماری جماعت میں
ایک اور عالم پیدا ہو گیا ہے۔میں اکثر دیکھتا ہوں کہ سجدہ میں روتے اور تہجد میں تضرع کرتے
ہیں۔نا پاک دل کے لوگ ان
کو کا فر کہتے ہیں اور وہ اسلام کا جگر اور دل ہیں“۔انجام آتهم روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه (۳۱۵
یہاں پھر میں گھانا کی ایک مثال دیتا ہوں۔ایسی تبدیلیاں اپنے اندر پیدا کی ہیں لوگوں
نے کہ خود میرے تجربے میں آئی کہ لمبا سفر کر کے آیا ہے اور رات کو لیٹ پہنچے ، بارہ بجے کے قریب
سونے کا موقعہ ملا۔رات کو جب آنکھ کھلی دیکھا کہ ڈیڑھ دو بجے کا وقت ہوگا۔مسجد میں بیٹھے ہیں اور
سجدہ ریز ہیں۔پھر ایک روایت آتی ہے حضرت منشی محمد اسمعیل فرماتے تھے کہ مجھے صرف ایک نما زیاد ہے
جو میں نماز با جماعت ادا نہیں کر سکا وہ بھی بیت الذکر سے ایک ضروری حاجت کے لئے واپس آنا پڑا
تھا۔اصحاب احمد جلد ۱ صفحه ١٩٦)
پھر حضرت
منشی محمد اسمعیل صاحب کے بارہ میں ہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
بیعت کر کے اپنے شہر سیالکوٹ واپس گئے تو یکدم لوگوں نے دیکھا کہ انہوں نے اپنی سابقہ
لغو عادات یعنی تاش کھیلنا اور بازار میں بیٹھ کر گپیں ہانکنا سب چھوڑ دیا ہے اور نماز تہجد با قاعدہ شروع
کر دی ہے۔ان کے حالات میں اس قدر غیر معمولی تغیر دیکھ کر سب بہت حیران ہوئے۔اصحاب احمد جلداول صفحه ۲۰۰

349
$2003
خطبات مسرور
قادیان میں نمازوں اور تہجد کے التزام کے بارہ میں حضرت نواب محمد علی خان صاحب
فرماتے ہیں کہ میں قادیان میں سورج گرہن کے دن نماز میں موجود تھا۔مولوی محمد احسن صاحب
امروہوی نے نماز پڑھائی اور نماز میں شریک ہونے والے بے حد رور ہے تھے۔اس رمضان میں یہ
حالت تھی کہ صبح دو بجے سے چوک احمدیہ میں چہل پہل ہو جاتی۔اکثر گھروں میں اور بعض مسجد
مبارک میں آموجود ہوتے جہاں تہجد کی نماز ہوتی سحری کھائی جاتی اور اول وقت صبح کی نماز ہوتی اس
کے بعد کچھ عرصہ تلاوت قرآن شریف ہوتی اور کوئی آٹھ بجے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام سیر کو تشریف لے جاتے۔سب خدام ساتھ ہوتے۔یہ سلسلہ کوئی گیارہ بارہ بجے ختم ہوتا۔اس
کے بعد ظہر کی اذان ہوتی اور ایک بجے سے پہلے نماز ظہر ختم ہو جاتی اور پھر نماز عصر بھی اول وقت میں
پڑھی جاتی۔بس عصر اور مغرب کے درمیان فرصت کا وقت ملتا تھا۔مغرب کے بعد کھانے وغیرہ سے
فارغ ہو کر آٹھ ساڑھے آٹھ بجے نماز عشاء ختم ہو جاتی اور ایسا ہو کا عالم ہوتا کہ گویا کوئی آباد نہیں مگر
دو بجے رات سب بیدار ہوتے اور چہل پہل ہوتی “۔اصحاب احمد جلد ۲ صفحه (۷۷
پھر نواب محمد عبد اللہ خان صاحب کے بارہ میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے ایک
روایت لکھی ہے کہ نماز کے عاشق تھے۔خصوصاً نماز با جماعت کے قیام کے لئے آپ کا جذبہ اور
جد و جہد امتیازی شان کے حامل تھے۔بڑی باقاعدگی سے پانچ وقت مسجد میں جانے والے۔جب
دل کی بیماری سے صاحب فراش ہو گئے تو اذان کی آواز کو ہی اس محبت سے سنتے تھے جیسے محبت کرنے
والے اپنی محبوب آواز کو۔جب ذرا چلنے پھرنے کی سکت پیدا ہوئی تو بسا اوقات گھر کے لڑکوں میں
سے ہی کسی کو پکڑ کر آگے کھڑا کر دیتے اور باجماعت نماز ادا کرنے کے جذبہ کی تسکین کر لیتے۔یارتن
باغ میں نماز والے کمرہ کے قریب ہی کرسی سرکا کر باجماعت نماز میں شامل ہو جایا کرتے۔جب
ماڈل ٹاؤن والی کوٹھی میں گئے تو وہیں پنجوقتہ با جماعت نماز کا اہتمام کر کے گویا گھر کو ایک قسم کی مسجد بنا
لیا۔پانچ وقت اذان دلواتے۔موسم کی مناسبت سے کبھی باہر گھاس کے میدان میں کبھی کمرے کے
اندر چٹائیاں بچھوانے کا اہتمام کرتے اور بسا اوقات پہلے نمازی ہوتے جو مسجد میں پہنچ کر دوسرے
نمازیوں کا انتظار کیا کرتا۔مختلف الانواع لوگوں کے لئے اپنی رہائش گاہ کو پانچ وقت کے آنے جانے

350
$2003
خطبات مسرور
کی جگہ بنادینا کوئی معمولی نیکی نہیں خصوصاً ایسی حالت میں اس نیکی کی قیمت اور بھی بڑھ جاتی ہے جبکہ
صاحب خانہ کا رہن سہن کا معیار خاصا بلند ہو اور معاشرتی تعلقات کا دائرہ بہت وسیع ہو“۔اصحاب احمد جلد ۱۲ صفحه ۱۵۲-۱۵۳)
پنجگانہ نماز کے التزام کے بارہ میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام شیخ حامد علی صاحب کے
بارہ میں فرماتے ہیں :
جی فی اللہ شیخ حامد علی۔یہ جوان صالح اور ایک صالح خاندان کا ہے اور قریباً سات آٹھ
سال سے میری خدمت میں ہے اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ مجھ سے اخلاص اور محبت رکھتا ہے۔اگر چہ
دقائق تقویٰ تک پہنچنا بڑے عرفاء اور صلحاء کا کام ہے۔مگر جہاں تک سمجھ ہے اتباع سنت اور رعایت
تقوی میں مصروف ہے۔میں نے اس کو دیکھا ہے کہ ایسی بیماری میں جو نہایت شدید اور مرض الموت
معلوم ہوتی تھی اور ضعف اور لاغری سے میت کی طرح ہو گیا تھا۔التزام ادائے نماز پنجگانہ میں ایسا
سرگرم تھا کہ اس بیہوشی اور نازک حالت میں جس طرح بن پڑے نماز پڑھ لیتا تھا۔میں جانتا ہوں کہ
انسان کی خدا ترسی کا اندازہ کرنے کے لئے اس کے التزام نماز کو دیکھنا کافی ہے کہ کس قدر ہے
اور مجھے یقین ہے کہ جو شخص پورے پورے اہتمام سے
نماز ادا کرتا ہے اور خوف اور بیماری اور فتنہ کی
حالتیں اس کو نماز سے روک نہیں سکتیں وہ بے شک خدا تعالیٰ پر ایک سچا ایمان رکھتا ہے۔مگر یہ ایمان
غریبوں کو دیا گیا دولتمند اس نعمت کو پانے والے بہت ہی تھوڑے ہیں“۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد ۳صفحه ۵۴۰)
پھر یہ جو شرط ہے کہ بلاناغہ پنجوقتہ نماز موافق حکم خدا اور رسول ادا کرتا رہے گا۔اس کے بارہ
میں ایک بزرگ مولوی فضل الہی صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب رضی
اللہ عنہ کاکیا نمونہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو حضرت مرز ایوب بیگ صاحب سے بڑی محبت
تھی۔ایک دن میں نے مغرب کی نما ز مرزا ایوب بیگ صاحب کے ڈیرے پر پڑھی۔حضرت مفتی محمد
صادق صاحب بھی وہیں تھے۔مرزا ایوب بیگ صاحب کی نماز الصَّلوةُ مِعْرَاجُ الْمُؤْمِنِيْنَ کا
رنگ
رکھتی تھی۔جب نماز پڑھتے تھے تو دنیا کے خیالات سے لا پرواہ ہوتے اور ان کی آنکھوں سے
آنسو گرا کرتے تھے۔اس دن انہوں نے غیر معمولی طور پر نماز لمبی پڑھی۔نماز کے بعد سب لوگ بیٹھ

351
$2003
خطبات مسرور
گئے تو مرزا صاحب سے پوچھا گیا کہ آج نماز تو آپ نے بہت لمبی پڑھی ہے اس کی کیا وجہ ہے۔پہلے
تو آپ نے نہ بتلایا مگر اصرار ہونے پر کہا کہ جب میں درود پڑھنے لگا تو مجھے کشف ہوا کہ
آنحضرت ﷺ ایک پلیٹ فارم پر ٹہل رہے ہیں اور دعا مانگ رہے ہیں۔مرزا صاحب نے عربی
الفاظ بھی بتلائے اور دعا کا ترجمہ بھی بتلایا۔اس کا مطلب یہ تھا کہ اے خدا ! میری امت کو ضلالت
سے بچا اور اس کی کشتی کو پار لگا۔میں اس دعا کے ساتھ آمین کہتا رہا۔پھر میں نے حضرت مسیح موعود
صلى الله
علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ دعا مانگ رہے ہیں کہ اے خدا ! محمد رسول اللہ ﷺ کی دعائیں قبول فرما اور
آپ کی امت کو گرداب ضلالت سے بچا۔پس جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعا ختم کی تو
میں نے بھی نماز ختم کر دی۔اصحاب احمد جلد ۱ صفحه ١٩٤-١٩٥
تو یہ انقلاب ہے کہ جاگتے میں بھی دیدار ہورہا ہے۔پھر حضرت ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اور حضرت مرزا ایوب بیگ صاحب پر حضرت
مسیح موعود کی بیعت کا کیا اثر ہوا۔اس بارہ میں ایک روایت یہ ہے بلکہ وہ خود ہی بتاتے ہیں کہ
ہمارے والد صاحب نے اپنے دوست کو بتایا کہ جب میرے یہ دونوں لڑکے۱۸۹۲ء اور ۱۸۹۳ء کے
موسم گرما کی تعطیلات میں میرے پاس بمقام مگر ہر ضلع ملتان میں آئے تو میں نے ان کی حالت میں
ایک عظیم تبدیلی دیکھی جس سے میں حیران رہ گیا اور میں حیرت میں کہتا تھا کہ اے خدا! تو نے کون
سے اسباب ان کے لئے میسر کر دئے جن سے ان کے دلوں میں ایسی تبدیلی ہوئی کہ یہ نُورٌ عَلی
نور ہو گئے۔یہ ساری نمازیں پڑھتے ہیں اور ٹھیک وقت پر نہایت ہی شوق اور عشق اور سوز و گداز کے
ساتھ اور نہایت رقت کے ساتھ کہ ان کی چیچنیں بھی نکل جاتیں۔اکثر ان کے چہروں کو آنسوؤں سے تر
دیکھتا اور خشیت الہی کے آثار ان کے چہروں پر ظاہر تھے۔اس وقت ان دونوں بچوں کی بالکل چھوٹی
عمر تھی۔داڑھی کا آغاز تھا۔میں ان کی اس عمر میں یہ حالت دیکھ کر سجدات شکر بجالاتا نہ تھکتا تھا اور پہلے
جوان کی روحانی کمزوری کا بوجھ میرے دل پر تھا وہ اتر گیا۔پھر والد صاحب نے اس دوست سے کہا کہ ان کی اس غایت درجہ کی تبدیلی کا عقدہ مجھ پر
نہ کھلا کہ اس چھوٹی سی عمر میں ان
کو یہ فیض اور روحانی برکت کہاں سے ملی۔کچھ مدت کے بعد یہ معلوم

352
$2003
خطبات مسرور
ہوا کہ یہ رشد انہیں حضرت اقدس مسیح موعود کی بیعت سے حاصل ہوئی ہے اور والد صاحب کو حضرت
صاحب کی بیعت میں شامل کرنے کا ایک بڑا بھاری ذریعہ ہماری تبدیلی تھی۔( یعنی بچوں کی تبدیلی
سے والد احمدی ہوئے ) جس نے ان کو حضرت اقدس کی طہارت اور انفاس طیبہ کی نسبت اندازہ
لگانے کا اچھا موقعہ دیا۔(اصحاب احمد جلد ۱ صفحه ١٨٦)
حضرت چوہدری نصر اللہ خان صاحب کا نمونہ، جو حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب
کے والد تھے۔ان کے ایک بیٹے کہتے ہیں کہ:
” میری طبیعت پر بچپن سے یہ اثر تھا کہ والد صاحب ( چوہدری نصر اللہ خان صاحب) نماز
بہت پابندی کے ساتھ اور سنوار کر ادا فرمایا کرتے تھے اور تہجد کا التزام رکھتے تھے۔میں اپنے تصور میں
اکثر والد صاحب کو نماز پڑھتے یا قرآن کریم کی تلاوت کرتے دیکھتا ہوں۔بیعت کر لینے کے بعد
فجر کی نماز کبوتراں والی مسجد میں جماعت کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔مسجد ہمارے مکان سے فاصلے
پر تھی اس لئے والد صاحب گھر سے بہت اندھیرے ہی روانہ ہو جایا کرتے تھے۔(اصحاب احمد جلد ۱۱ صفحه ١٦٣
پھر بلاناغہ نمازوں کی پابندی کے بارہ میں ایک نمونہ پیش کرتا ہوں حضرت بابو فقیر علی
صاحب رضی اللہ عنہ کا۔آپ دل بہ یار دست بہ کار پر عمل پیرا تھے۔ایم بشیر احمد صاحب بیان کرتے
ہیں کہ جس زمانہ میں انگریزوں کا رعب داب بھی بہت تھا۔وہ کہتا تھا مولوی صاحب! کوئی حادثہ کروا
دو گے۔ہر وقت نماز پڑھتے رہتے ہو۔آپ اس کی ایسی باتوں سے بہت تنگ پڑے۔ایک روز
دروازہ اور کھڑ کی آپ نے بند کی (دفتر کا ) اور اس کے قریب ہو کر بات کرنے لگے۔تو وہ گھبرا گیا
مبادا آپ حملہ کر دیں۔آپ نے اسے اطمینان دلایا کہ میرا ایسا ارادہ نہیں۔میں علیحدگی میں بات کرنا
چاہتا ہوں جو یہ ہے کہ آپ دفتر میں قضائے حاجت پر وقت صرف کرتے ہیں۔اسی طرح چائے
سگریٹ پینے پر بھی۔پھر مجھے پر معترض کیوں ہیں؟ کہنے لگا یہ امور تو مقتضائے طبیعت ہیں۔آپ نے
کہا میں آپ کے ماتحت ہوں، آپ کی فرمانبرداری کروں گا لیکن صرف انہی احکام میں جو فرض منصبی
سے متعلق ہوں۔دیگر امور کے متعلق اطاعت مجھ پر فرض نہیں۔اس لئے نمازوں سے آپ کے کہنے
پر میں رُک نہیں سکتا۔میری غفلت سے حادثہ رونما ہو یا ٹرین میں تاخیر ہو جائے تو بے شک آپ مجھ

353
$2003
خطبات مسرور
سے نرمی کا سلوک نہ کریں۔یہ کہ کر آپ نے دروازہ اور کھڑ کی کھول دی۔وہ آپ کی گفتگو سے
حیران ہوا اس گفتگو کا اس پر ایسا اثر ہوا کہ آپ کے لوٹے کو ہاتھ ڈالتے ہی وہ کہتا : مولوی
صاحب آپ تسلی سے نماز پڑھیں ہمیں آپ کے کام کا خیال رکھوں گا۔ایک دن آپ کا روکھا سوکھا
کھانا دیکھ کر بھی اس پر بہت اثر ہوا کہ ان کا یہ حال ہے۔اصحاب احمد جلد ۳ صفحه (۱۱
یہاں انگلستان میں ایک ہمارے پرانے احمدی بلال نعل صاحب جب احمدی ہوئے تو
انہوں نے اپنے لئے بلال نام کا انتخاب کیا اور پھر حضرت بلال ہی کے تتبع میں انہوں نے نماز کی
خاطر بلانے میں (اذان دینے میں ) ایک خاص نام پیدا کیا۔انہیں سچ مچ نماز کے لئے بلانے کا از
حد شوق تھا۔(ماهنامه انصار الله جون ١٩٦٥ صفحه (٣٦)
پھر یہ ہے شرط کہ نفسانی جوشوں کو دبانا، اس میں کیا مثالیں ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک خوبی بیان فرماتے ہیں کہ ہندوؤں کے ساتھ جلسہ
تھا اور وہاں جھگڑا ہو گیا اور بڑے ضبط کا نمونہ دکھایا جماعت نے۔فرماتے ہیں کہ:
اگر پاک طبع مسلمانوں کو اپنی تہذیب کا خیال نہ ہوتا اور بموجب قرآنی تعلیم کے صبر کے
پابند نہ رہتے اور اپنے غصہ کو تھام نہ لیتے تو بلا شبہ یہ بدنیت لوگ ایسی اشتعال دہی کے مرتکب ہوئے
تھے کہ قریب تھا کہ وہ جلسہ کا میدان خون سے بھر جاتا۔مگر ہماری جماعت پر ہزار آفرین ہے کہ انہوں
نے بہت عمدہ نمونہ صبر اور برداشت کا دکھایا اور وہ کلمات آریوں کے جو گولی مارنے سے بدتر تھے ان کو
سن کر چپ کے چپ رہ گئے“۔اسی طرح فرماتے ہیں کہ : اگر میری طرف سے اپنی جماعت کے لئے صبر کی نصیحت نہ ہوتی
اور اگر میں پہلے سے اپنی جماعت کو اس طور سے تیار نہ کرتا کہ وہ ہمیشہ بدگوئی کے مقابل پر صبر کریں تو وہ
جلسہ کا میدان خون سے بھر جاتا۔مگر یہ صبر کی تعلیم تھی کہ اس نے ان کے جوشوں کو روک لیا“۔(چشمه معرفت روحانی خزائن نمبر ۲۳ صفحه ۱۰)
پھر نفسانی جوشوں کو دبانے کی ایک مثال حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب کی ہے۔عجیب
نمونہ ہے۔روایت ہے کہ:
ایک روز حضرت شاہ صاحب نماز کی ادائیگی کے لئے نزدیکی مسجد میں تشریف لے گئے۔

$2003
354
خطبات مسرور
اس وقت ایک سخت مخالف احمدیت چوہدری رحیم بخش صاحب وضو کے لئے مٹی کا لوٹا ہاتھ میں لئے
وہاں موجود تھے۔حضرت ڈاکٹر صاحب کو دیکھتے ہی (ڈاکٹر صاحب سرکاری ڈاکٹر تھے، سرکاری
ہسپتال میں وہاں تعینات تھے ) مذہبی بات چیت شروع کر دی۔حضرت ڈاکٹر صاحب کی کسی بات
پر چوہدری رحیم بخش صاحب نے شدید غصہ میں آکر مٹی کا لوٹا زور سے آپ کے ماتھے پر دے مارا۔لوٹا ماتھے پر لگتے ہی ٹوٹ گیا۔ماتھے کی ہڈی تک ماؤف ہوگئی اور خون زور سے بہنے لگا۔ڈاکٹر صاحب
کے کپڑے خون سے لت پت ہو گئے۔آپ نے زخم والی جگہ کو ہاتھ سے تھام لیا اور فور امر ہم پٹی کے
لئے ہسپتال چل دئے۔ان کے واپس چلے جانے پر چوہدری رحیم بخش بہت گھبرائے کہ اب کیا ہوگا ؟
یہ سرکاری ڈاکٹر ہیں۔افسر بھی ان کی سنیں گے اور میرے بچنے کی اب کوئی صورت نہیں۔میں کہاں
جاؤں! اور کیا کروں ! ؟ وہ ان خیالات میں ڈرتے ہوئے اور سہمے ہوئے ( مسجد ) میں ہی دبکے
پڑے رہے۔ادھر ڈاکٹر صاحب نے ہسپتال میں جا کر زخمی سر کی مرہم پٹی کی، دوائی لگائی اور پھر خون
آلود کپڑے بدل کر دوبارہ نماز کے لئے اسی مسجد میں آگئے۔جب ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب
دوبارہ مسجد میں داخل ہوئے اور چوہدری رحیم بخش صاحب کو وہاں دیکھا تو دیکھتے ہی آپ مسکرائے
اور مسکراتے ہوئے پوچھا کہ : ” چوہدری رحیم بخش ! ابھی آپ کا غصہ ٹھنڈا ہوا ہے یا نہیں؟“۔یہ فقرہ سنتے ہی چوہدری رحیم بخش کی حالت غیر ہوگئی۔فورا ہاتھ جوڑتے ہوئے معافی کے
ملتجی ہوئے اور کہنے لگے کہ شاہ صاحب! میری بیعت کا خط لکھ دیں۔یہ اعلیٰ صبر کا نمونہ اور نرمی اور عفو
کا سلوک سوائے الہی جماعت کے افراد کے اور کسی سے سرزد نہیں ہوسکتا۔چنانچہ چوہدری صاحب
احمدی ہو گئے اور کچھ عرصہ بعد ان کے باقی اصحاب خانہ بھی جماعت احمدیہ میں داخل ہو گئے۔(سیرت حضرت ڈاکٹر عبدالستارشاہ صاحب صفحه ۶۳ شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان )
تو یہ چند نمونے ہیں جو میں نے پیش کئے۔یہ پہلی تین چار شرائط بیعت کے تعلق میں ہیں۔انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ آئندہ کچھ اور نمونے بھی پیش کروں کہ لوگوں میں بیعت میں داخل ہونے
کے بعد کیا انقلابات آئے تا کہ نئے آنے والوں کو بھی اور آئندہ نسلوں کو بھی پتہ چلے اور وہ بھی اپنے
اندر ایسی پاک تبدیلیاں پیدا کریں اور کبھی ان پر رعب دجال نہ آئے۔آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی