مسجد کی اصل زینت نمازیوں کے ساتھ (افتتاح بیت الفتوح لندن)

$2003
355
24
خطبات مس
مسجد کی اصل زینت عمارتوں سے نہیں بلکہ ان نمازیوں کے ساتھ
ہے جو اخلاص سے نماز پڑھتے ہیں۔۳ را کتوبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۳ را خا ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن - لندن (برطانیہ)
لا مسجد بیت الفتوح کا افتتاح
اللہ کرے کہ یہ مسجد ہمیشہ یورپ میں اسلام کی صلح، امن اور آشتی کی
خوبصورت تعلیم کا حسین نمونہ پیش کرتی رہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان نئے زندہ کرنے والوں میں آپ کا بھی شمار ہے
تمہاری بہتری اسی میں ہے کہ مسجدوں میں تقویٰ کی زینت کے ساتھ جایا
کرو۔

خطبات مس
$2003
356
تشھد وتعوذ کے بعد درج ذیل آیت قرآنیہ تلاوت فرمائی
قُلْ اَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ وَاقِيْمُوْا وُجُوْهَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَّادْعُوْهُ
مُخْلِصِينَ لَهُ الذِيْنَ كَمَا بَدَاكُمْ تَعُوْدُوْنَ۔فَرِيقًا هَدَى وَفَرِيقًا حَقَّ عَلَيْهِمُ الضَّلَلَةُ۔إِنَّهُمُ اتَّخَذُوا الشَّيْطِيْنَ اَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ مُهْتَدُونَ۔بَنِي آدَمَ
خُذُوا زِيْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ
الْمُسْرِفِينَ
(سورة الاعراف آیات ۳۰ تا ۳۲)
اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج انشاء اللہ تعالی ، بلکہ اس وقت جمعہ کے خطبہ کے ساتھ، اس مسجد
کا جس کا نام حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے بیت الفتوح رکھا تھا، افتتاح کیا جا رہا ہے،
الحمدللہ اس
کی مختصر تھوڑی سی تاریخ نہیں بتادیتا ہوں۔۱۹۹۵ ء میں حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے تحریک فرمائی تھی اور ابتداء میں
جماعت احمد یہ عالمگیر کو یہ تحریک کی تھی کہ اس مسجد کے لئے پانچ ملین پاؤنڈز اکٹھے کئے جائیں۔اور
پھر ۱۹۹۶ء میں تقریب سوا دوملین پاؤنڈ ز با ۲ ۲۳۰ ملین پاؤنڈز کی رقم سے پانچ ایکڑ کا رقبہ یہاں خریدا زیا۲
گیا۔اور اکتوبر ۱۹۹۹ء میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کا سنگ بنیاد رکھا جس
میں بیت الفکر، قادیان کی اینٹ استعمال کی گئی۔اس وقت قدرتی طور پر جذباتی لحاظ سے ہمیں
حضرت خلیفۃ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی یاد بھی آرہی ہے کہ جس منصو بہ کو انہوں نے شروع کیا تھا
اس کا افتتاح بھی اپنے ہاتھوں سے فرماتے۔لیکن بہر حال جو الہی تقدیر ہے اس پر ہمیں راضی رہنا

$2003
357
خطبات مسرور
چاہئے اور اسی پر ہم راضی ہیں۔لیکن ساتھ ہی حضور کے لئے دعا نکلتی ہے اور دعائیں کرتے رہنا
چاہئے۔پھر فروری ۲۰۰۱ ء میں حضور نے اس میں تھوڑی سی انتظامی تبدیلیاں کیں اور پانچ ملین
پاؤنڈ کی مزید تحریک فرمائی اس مسجد کو مکمل کرنے کے لئے اور انتظامی لحاظ سے اس کی نگرانی مکرم رفیق
حیات صاحب، امیر جماعت UK کے سپرد کی اور ایک انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی۔اس کمیٹی کے
کو آرڈینیٹر مکرم ناصر خان صاحب تھے۔انہوں نے ماشاء اللہ بڑی محنت سے ، ان تھک محنت سے اس
منصوبے کو عملی جامہ پہنایا، جو منصوبہ شروع کیا گیا تھا اس کو اختتام تک پہنچایا۔اور ان کے ساتھ کچھ
دوسرے دوست بھی تھے جنہوں نے دن رات محنت کی اور قابل ذکر اس میں سے انجم عثمان صاحب
ہیں اور اس کے علاوہ ساری ٹیم ہے ہر ایک کا فرداً فرد نام لینا مشکل ہے۔اس لئے تمام وہ احباب
جنہوں نے دن رات ایک کر کے مسجد کی تعمیل میں حصہ لیا ان سب کو دعاؤں میں یا درکھیں۔ان خدام
کو،Volunteers کو بھی جنہوں نے وقار عمل کیا۔ان سب کو اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔پھر انگلستان کی جماعت کے علاوہ دنیا بھر کے مخلصین مردوں نے عورتوں نے دل کھول کر اس مسجد کی
تعمیر میں مالی قربانیاں پیش کیں۔بچوں نے اپنے جیب خرچ ، عورتوں نے اپنے زیورات پیش کر کے
اپنی روایات کو زندہ رکھا۔اللہ تعالیٰ ان سب کو اجر عظیم عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ
مالی قربانیوں کے علاوہ مسجد کی تعمیر میں وقار عمل کا بھی بہت بڑا حصہ ہے۔اس میں قادیان کے اور جرمنی
کے خدام کو نمایاں خدمت کرنے کی توفیق ملی۔اللہ تعالیٰ ان سب کو خدمت کرنے والوں کو جنہوں نے
مالی قربانی کی یا وقت کی قربانی کی اپنے فضلوں اور رحمتوں کی بارش برساتے ہوئے ہمیشہ نو از تار ہے۔اب اس مسجد کے نقشے کے بارہ میں کچھ عرض کر دوں۔اس کا مستقف حصہ یعنی Covered
Area تقریباً ۳۵۰۰ مربع میٹر ہے۔(تین ہزار پانچ سو مربع میٹر ) جس میں انداز اچار ہزار کے
قریب نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔اور مسجد کے اس کامپلیکس کے ساتھ ملحقہ بڑے بڑے ہال بھی
ہیں ، ان کو بھی شمار کر لیا جائے تو تقریباً دس ہزار آدمی اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔اس مسجد میں جو
کارپٹ بچھایا گیا ہے۔اس میں بھی امریکہ کے ایک دوست منور احمد صاحب نے بڑی محنت سے
وہاں سے کارپٹ مہیا کیا اور خود آ کے اپنی ٹیم کے ساتھ اس کو بچھایا۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی جزاء دے۔

358
$2003
خطبات مسرور
اللہ کرے جماعت کو ہی موقع ملے کہ اس سے بھی بڑی مسجدیں بنائے لیکن اس وقت تک یہ یورپ کی
سب سے بڑی مسجد ہے۔بلکہ اکیسویں صدی کی جدید سہولیات سے بھی آراستہ ہے جسے اسلامی
روایات کے تابع اسلامی فن تعمیر کا خاص خیال رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔اللہ کرے کہ یہ مسجد ہمیشہ
یورپ میں اسلام کی صلح، امن اور آشتی کی خوبصورت تعلیم کا حسین نمونہ پیش کرتی رہے اور نیک فطرت
لوگ ایسے لوگ یہاں آئیں جن کے دل میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا خوف اور تقویٰ ہو اور اگلی نسلوں میں
بھی تقویٰ پیدا کرنے والے ہوں اور ان کو خدا سے ملانے والے ہوں۔اور آپ اس ثواب سے بھی
حصہ لیں اور اس کے وارث ٹھہریں جس کا ذکر حدیث میں یوں آتا ہے کہ محمود بن لبیب روایت کرتے
ہیں کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے (اپنے دور خلافت میں ) مسجد نبوی کی تعمیر نو اور توسیع کا ارادہ
فرمایا تو کچھ لوگوں نے اسے ناپسند کیا۔وہ یہ چاہتے تھے کہ اس مسجد کو اس کی اصل حالت میں ہی رہنے
دیا جائے۔یہ سن کر آپ نے فرمایا کہ میں نے تو رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔"مَنْ بَنی
مَسْجِدًا لِلَّهِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ مِثْلَهُ » کہ جس نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے
لئے مسجد بنائی اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں ویسا ہی گھر بنائے گا۔(مسلم، کتاب المساجد، باب فضل بناء المساجد والحث عليها
اللہ تعالیٰ ان سب کو اس ثواب کا وارث ٹھہرائے لیکن یہ یاد رکھیں کہ صرف مسجد بنا کر کام ختم
نہیں ہو گیا بلکہ یہ بات ہر احمدی کو ہر وقت اپنے ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اس زمانے کے امام کو پہچان
کر، اس کی بیعت میں شامل ہو کر ہم ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہو گئے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ
نے اپنا حکم ماننے اور اسے پورا کرنے کی وجہ سے پہلوں سے ملانے کی خوشخبری دی ہے۔لیکن یہ نہ
سمجھیں کہ یہ خوشخبری ہمیں مل گئی ہے، آنے والے مسیح کو ہم نے مان لیا اور کام ختم اس لئے ہم ان تمام
انعامات کے وارث ٹھہر جائیں گے۔نہیں۔بلکہ ہمیں مستقل کوشش کے ساتھ ، جدوجہد کرتے ہوئے
ان مسجدوں کو آباد بھی کرنا ہو گا اور یہاں سے پیار و محبت، رواداری اور بھائی چارے کے پیغام بھی دنیا
کو دینے ہوں گے۔مسلسل دعاؤں سے اپنی اصلاح کی طرف بھی توجہ دینی ہوگی اور اپنی نسلوں کی
اصلاح کی طرف بھی توجہ دینی ہوگی۔یہ آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں اس میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے انصاف کا حکم

$2003
359
خطبات مسرور
دیا ہے کہ جوشخص انصاف پر قائم ہوگا، حقوق العباد قائم کرنے والا ہو گا، جس کا ماحول اس سے کسی قسم کی
تکلیف اٹھانے والا نہیں بلکہ اس سے فیض پانے والا ہو گا۔اپنے گھر میں ، اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ،
پیار اور محبت کا سلوک کرنے والا ہوگا، نیکی کی تلقین کرنے والا اور بدی سے روکنے والا ہوگا، اور کسی کی
دشمنی بھی اسے عدل سے پرے ہٹانے والی نہیں ہوگی تو ایسا شخص جو انصاف اور حقوق العباد کے اعلیٰ
معیار قائم کرنے والا ہے جب اپنی تمام تر توجہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے گا، دین کو خالص
کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کو پکارے گا، مسجد میں داخل ہوتے ہی اس کا دل اللہ تعالیٰ کی خشیت سے
پکھل رہا ہو گا، عبادت کا شوق ہوگا ، ایک نماز کے لئے مسجد میں جانے کے بعد دوسری نماز کے انتظار
میں ہوگا تو ایسے حقوق اللہ ادا کرنے والے سے یقیناً حقوق العباد بھی ادا ہوں گے۔تو ایسے لوگوں کو
حقوق اللہ یہ توجہ دلا ر ہے ہوں گے کہ حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ کرو۔اور حقوق العباد کو ادا
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کی طرف توجہ ہو رہی ہوتی ہے۔اور جب اس میں خالص
ہو جاؤ گے تو مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حضور ایک نومولود بچے کی طرح معصوم حالت میں پہنچو گے۔جس کی ایک یہ بھی تشریح کی جاتی ہے کہ جس طرح ماں کے پیٹ میں بچہ مختلف حالتوں سے گزرتا ہوا
ایک صحتمند بچے کی شکل میں پیدا ہوتا ہے۔اگر کسی حالت میں بھی صحیح Development نہ ہو
تو ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور بعض دفعہ ڈاکٹر خود ہی ضائع کر دیتے ہیں۔تو اسی طرح مرنے کے
بعد روح بھی مختلف مدارج سے گزرے گی اس لئے خبر دار ہو کہ مرنے کے بعد تمہاری روح اللہ کے
حضور ایسی حالت میں حاضر نہ ہو کہ شکل بالکل بگڑی ہوئی ہو۔اس لئے ہمیشہ اللہ کا فضل اور اس کا رحم
مانگتے رہو اور خالصتاً اسی کے ہو جاؤ۔اس آیت میں ایک تو یہ حکم ہے کہ مسلمانو ! ، رسول خداﷺ پر ایمان لانے والو! تم نے اگر
اللہ کی رضا حاصل کرنی ہے تو لازماً تمہیں اللہ کے لئے دین کو خالص کرنا ہوگا ورنہ تم ضلالت کے
گڑھے میں جا گرو گے۔دوسرے اس میں یہ پیشگوئی بھی تھی کہ ایک زمانہ گزرنے کے بعد مسلمان
اگر اسلام کی حقیقی تعلیم کو بھلا بیٹھے تو ان کا اسلام صرف نام کا اسلام رہ جائے گا اور سوائے تھوڑی تعداد
کے مسلمانوں کی اکثریت اس تعلیم کو بھلا دے گی اور آنحضرت ﷺ نے یہ پیشگوئی بھی فرما دی تھی کہ
میرے بعد، کچھ عرصہ بعد ہی ، اسلام پر ایک اندھیرے اور ظلمت کا وقت آ جائے گا۔بالکل اندھیرا

360
$2003
خطبات مسرور
زمانہ ہوگا جیسے کہ ایک دوسری آیت بتاتی ہے کہ مسلمانوں نے بھی پہلی قوموں کی طرح راہ ہدایت کو
بھلا دیا اور خدا کو چھوڑ کر شیطان کو دوست بنالیا۔اور سمجھتے یہ ہیں کہ ہمارے سے زیادہ اسلام پر عمل
کرنے والا کوئی نہیں۔اور اس تکبر میں اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے
مطابق اس زمانے کے امام کو پہچاننے سے نہ صرف انکار کر رہے ہیں بلکہ آنے والے امام کا پہلی
قوموں کی طرح استہزاء بھی کر رہے ہیں، اس کا تمسخرانہ انداز میں ذکر کرتے ہیں یا گندہ دینی کی انتہاء
تک پہنچے ہوئے ہیں تو ایسے لوگوں پر ، ایسے گروہ پر، گمراہی لازم ہو چکی ہے۔وہ ضلالت کے گڑھے
میں جا پڑے ہیں۔حدیث میں آتا ہے حضرت علی بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ عنقریب ایسا
زمانہ آئے گا کہ نام کے سوا اسلام کا کچھ باقی نہیں رہے گا۔الفاظ کے سوا قرآن کا کچھ باقی نہیں رہے
گا۔اس زمانہ کے لوگوں کی مسجد میں بظاہر تو آباد نظر آئیں گی لیکن ہدایت سے خالی ہوں گی۔ان کے
علماء آسمان کے نیچے بسنے والی مخلوق میں سے بدترین مخلوق ہوں گے۔ان میں سے ہی فتنے اٹھیں گے
اور ان میں ہی لوٹ جائیں گے۔(مشكوة، كتاب العلم الفصل الثالث صفحه ۳۸ - كنز العمال جلد ٦ صفحه ٤٣)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اسلام کی ظاہری اور جسمانی
میں بھی ضعف آ گیا ہے۔وہ قوت اور شوکت اسلامی سلطنت کو حاصل نہیں اور دینی طور پر بھی وہ بات
جو مخلصین کہ الدین میں سکھائی گئی تھی اس کا نمونہ نظر نہیں آتا۔اندرونی طور پر اسلام کی حالت
بہت ضعیف ہوگئی ہے اور بیرونی حملہ آور چاہتے ہیں کہ اسلام کو نابود کر دیں۔ان کے نزدیک مسلمان
کتوں اور خنزیروں سے بھی بدتر ہیں۔ان کی غرض اور ارادے یہی ہیں کہ وہ اسلام کو تباہ کر دیں اور
مسلمانوں کو ہلاک کر دیں۔اب خدا کی کتاب کے بغیر اور اس کی تائید اور روشن نشانوں کے سوا ان کا
مقابلہ ممکن نہیں۔اور اسی غرض کے لئے خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے اس سلسلے کو قائم کیا ہے۔پھر فرمایا: اس وقت اسلام جس چیز کا نام ہے اس میں فرق آگیا ہے۔تمام اخلاق ضمیمہ بھر
گئے ہیں اور وہ اخلاص جس کا ذکر مخلصین کہ الد ین ا میں ہوا ہے، آسمان پر اٹھ گیا ہے۔خدا
کے ساتھ وفاداری، اخلاص ، محبت اور خدا پر توکل کالعدم ہو گئے ہیں۔اب خدا تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے

$2003
361
خطبات مسرور
کہ پھر نئے سرے سے ان قوتوں کو زندہ کرے۔اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان نئے زندہ کرنے والوں میں آپ کا بھی شمار ہے۔اس لئے
مسجدوں کی آبادی کرنا آپ کا بہت زیادہ فرض ہو چکا ہے۔فرمایا : اب یہ زمانہ ہے کہ اس میں ریا کاری ، عجب خود، بینی، تکبر، نخوت ، رعونت و غیره
صفات رذیلہ تو ترقی کر گئے ہیں اور مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ) وغیرہ جو صفات حسنہ تھے وہ آسمان پر
اٹھ گئے۔تو کل تدبیر وغیرہ سب کالعدم ہیں۔اب خدا کا ارادہ ہے کہ ان کی تخمریزی ہو۔پھر اسی آیت میں ایک تیسری بات ہمیں تنبیہ بھی ہے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرمارہے ہیں کہ اب خدا کا ارادہ ہے کہ نئے سرے سے ان قوتوں کو زندہ کرے اور اللہ تعالیٰ کا
شکر ہے کہ اس نے ہمیں توفیق دی کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس ارادے میں شامل ہوئے اور اس امام کو
مانا۔لیکن اگر ہمارے عمل وہ نہ رہے جو خدا اور اس کا رسول ہم سے توقع کرتے ہیں تو پھر خدا کسی کا
رشتہ دار نہیں ہے۔کوئی اور قوم آجائے گی، اور لوگ آجائیں گے۔مقصد تو انشاء اللہ پورا ہوگا لیکن ہم
کہیں پیچھے نہ رہ جائیں۔اس میں یہ تنبیہ ہے کہ اگر تم نے اپنی توجہ اللہ تعالیٰ کی طرف نہ رکھی، دین کو اس کے لئے
خالص نہ کیا تو یہ نہ ہو کہ شیطان تم پر غلبہ پالے اس لئے ہمیشہ استغفار کرتے ہوئے ، اس کے حضور
جھکتے ہوئے اس سے اس کا فضل طلب کرتے رہو اور اس ضمن میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ :
اعمال کے لئے اخلاص شرط ہے۔جیسا کہ فرمایا مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ﴾۔یہ اخلاص
ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ابدال ہوتے ہیں۔یہ لوگ ابدال ہو جاتے ہیں اور یہ اس دنیا کے نہیں
رہتے۔ان کے ہر کام میں ایک خلوص اور اہلیت ہوتی ہے۔فرمایا یہ خوب یاد رکھو کہ جو شخص خدا تعالیٰ
کے لئے ہو جاوے خدا تعالیٰ اس کا ہو جاتا ہے۔پس خدا تعالیٰ کا ہونے کے لئے اور خدا کو اپنا بنانے کے لئے خدا تعالیٰ نے انسان کی
پیدائش کا جو مقصد بیان فرمایا ہے اس کو ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے ، اس کو ہمیشہ سامنے رکھنا چاہئے۔

362
$2003
خطبات مسرور
اور ان ابدال میں شامل ہو جو اس کا حکم سامنے رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے جس طرح فرمایا ہے کہ
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونَ ﴾ کہ میں نے جن اور انسان کو اس لئے پیدا کیا
تا کہ وہ میری عبادت کریں۔اور پھر اس کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے اس کی عبادت کرتے
رہیں۔اس سلسلہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں نے پرستش کے لئے ہی جن وانس کو پیدا کیا ہے۔ہاں یہ پرستی
اور حضرت عزت کے سامنے دائمی حضور کے ساتھ کھڑے ہونا بجز محبت ذاتیہ کے ممکن نہیں اور محبت
سے مراد یکطرفہ محبت نہیں بلکہ خالق اور مخلوق کی دونوں محبتیں مراد ہیں۔تاکہ بجلی کی آگ کی طرح جو
مرنے والے انسان پر گرتی ہے اور جو اس وقت انسان کے اندر سے نکلتی ہے وہ شریعت کی کمزوریوں کو
جلا دیں اور دونوں مل کر تمام روحانی وجود پر قبضہ کر لیں۔رستش
پھر آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے جن اور انسان کو اسی لئے پیدا کیا ہے کہ
وہ مجھے پہچانیں اور میری پرستش کریں۔پس اس آیت کی رو سے اصل مدعا انسان کی زندگی کا
خدا تعالیٰ کی پرستش اور خدا تعالیٰ کی معرفت اور خدا تعالیٰ کے لئے ہو جانا ہے۔یہ تو ظاہر ہے کہ انسان
کو تو یہ مرتبہ حاصل نہیں ہے کہ اپنی زندگی کا مدعا اپنے اختیار سے آپ مقرر کرے کیونکہ انسان نہ اپنی
مرضی سے آتا ہے اور نہ اپنی مرضی سے واپس جائے گا بلکہ وہ ایک مخلوق ہے اور جس نے پیدا کیا ہے
اور تمام حیوانات کی نسبت عمدہ اور اعلیٰ قومی اس کو عنایت کئے۔اسی نے اس کی زندگی کا ایک مدعا ٹھہرا
رکھا ہے خواہ کوئی انسان اس مدعا کو سمجھے یا نہ سمجھے مگر انسان کی پیدائش کا مدعا بلا شبہ خدا تعالی کی پرستش،
خدا تعالیٰ کی معرفت اور خدا تعالیٰ کے لئے فانی ہوجانا ہی ہے۔پھر آپ نے فرمایا:
کیونکہ انسان فطرتا خدا ہی کے لئے پیدا ہوا ہے جیسا کہ فرمایا وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ
وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُون اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس کی فطرت ہی میں اپنے لئے کچھ نہ کچھ
رکھا ہوا ہے اور مخفی در مخفی اسباب سے اس کو اپنے لئے بنایا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے
تمہاری پیدائش کی اصلی غرض یہ رکھی ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو۔مگر جولوگ اپنی اس اصلی

$2003
363
خطبات مسرور
اور فطری غرض کو چھوڑ کر حیوانوں کی طرح زندگی کی غرض صرف کھانا پینا اور سور ہنا سمجھتے ہیں وہ خدا
تعالیٰ کے فضل سے دور جاپڑتے ہیں۔اور خدا تعالیٰ کی ذمہ داری ان کے لئے نہیں رہتی۔وہ زندگی جو
ذمہ داری کی ہے وہ یہ ہے کہ ﴿وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُوْن پر ایمان لا کر زندگی
کا پہلو بدل لے۔موت کا اعتبار نہیں۔تم اس بات کو سمجھ لو کہ تمہارے پیدا کرنے سے خدا تعالیٰ کی
غرض یہ ہے کہ تم اس کی عبادت کرو اور تم اس کے لئے بن جاؤ۔دنیا تمہاری مقصود بالذات نہ ہو۔میں
اس لئے بار بار اس امر کو بیان کرتا ہوں کہ میرے نزدیک یہی ایک بات ہے جس کے لئے انسان
آیا ہے۔اور یہی بات ہے جس سے وہ دور پڑا ہوا ہے۔میں یہ نہیں چاہتا کہ تم دنیا کے کاروبار چھوڑ
دو۔بیوی بچوں سے الگ ہو کر کسی جنگل یا پہاڑ میں جا بیٹھو۔اسلام اس کو جائز نہیں رکھتا اور رہبانیت
اسلام کا منشا نہیں۔اسلام تو انسان کو چست ، ہوشیار اور مستعد بنانا چاہتا تھا۔اس لئے میں تو کہتا ہوں
کہ تم اپنے کاروبار کو جد و جہد سے کرو۔حدیث میں آیا ہے کہ جس کے پاس زمین ہو وہ اس کا تر ڈونہ
کرے تو اس سے مواخذہ ہوگا۔پس اگر کوئی اس سے یہ مراد لے کہ دنیا کے کاروبار سے الگ ہو
جاوے وہ غلطی کرتا ہے۔نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ سب کا روبار جو تم کرتے ہو اس میں دیکھ لو کہ
خدا تعالیٰ کی رضا مقصود ہو اور اس کے ارادہ سے باہر نکل کر اپنی اغراض اور جذبات کو مقدم نہ کرنا۔(الحكم جلد ٥ نمبر ۲۹ مورخه ۱۰ اگست ۱۹۰۱ ء صفحه ۲)
پھر مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ نے یہ احسان فرمایا ہے کہ جہاں اُس کا قرب پانے کے لئے
انفرادی طور پر نوافل اور ذکر الہی کا طریق بتایا، وہاں مساجد کا قیام کر کے اجتماعی عبادت کی طرف بھی
توجہ دلائی تا کہ معاشرہ میں اونچ نیچ کا جو تصور ہے وہ بھی ختم ہو اور ایک محبت اور بھائی چارے کا
معاشرہ قائم ہو۔عبادت کے علاوہ قوم کے تربیتی اور دوسرے مسائل کی طرف بھی توجہ دی جائے تا کہ ایک
انصاف پر مبنی معاشرہ قائم ہو سکے اور یہ ترغیب دلانے کے لئے کہ تم مسجدوں میں آؤ، ان کو آباد کرو،
امیر غریب سب اکٹھے ہو کر میری عبادت کریں۔فرمایا کہ جب اس طرح تم پانچ وقت میری عبادت
کے لئے اکٹھے ہو گے تو اس کا ثواب بھی کئی گنا زیادہ ہوگا۔اس لئے ہم اس زمانے کے امام کو ماننے
والے اور اس
کی تعلیم پر عمل کرنے کا دعوی کرنے والے ہیں۔ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ صرف مسجد بنانے

$2003
364
خطبات مسرور
پر ہی خوش نہ ہو جائیں بلکہ مسجدوں
کو آباد بھی کریں ورنہ ہمارے اور غیروں میں کیا فرق رہ جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور ایسا جھکنے والے ہوں کہ کوئی انگلی کسی احمدی کی طرف یہ اشارہ کرتے ہوئے نہ اٹھے
کہ مسجدیں تو بڑی خوبصورت بناتے ہیں لیکن نماز یہ کم پڑھتے ہیں۔بلکہ کہنے والے یہ کہیں کہ اگر حقیقی
عابد دیکھنا ہے، ایسے عباد الرحمن دیکھنے ہیں جن کے قریب شیطان نہیں پھٹکتا اور اس کے لئے دین
خالص رکھنے والے ہیں تو یہ تمہیں ہر احمدی بچے، بوڑھے، مرد اور عورت میں نظر آئیں گے۔اللہ
کرے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنی اس ذمہ داری کو سمجھنے والا ہو۔کیونکہ عبادت کا اللہ تعالیٰ نے اس قدر
تاکید سے حکم فرمایا ہے کہ نماز کا جہاں بھی وقت ہو تم یہ نہ دیکھو کہ اس وقت وضو کے لئے پانی ہے
یا نہیں ، کپڑے صاف ستھرے ہیں یا نہیں، کوئی ایسی جگہ ہے یا نہیں جہاں تم نماز پڑھ سکو۔بلکہ جب
بھی نماز کا وقت آئے
، نماز پڑھو۔بلکہ حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا : میرے لئے
تمام زمین مسجد اور پاک بنائی گئی ہے۔پس میری امت کے جس فرد کو جس جگہ بھی نماز کا وقت ہو
جائے وہ وہیں نماز پڑھے۔تو یہ ہے تعلیم جس کو ہر احمدی کو اپنے سامنے رکھنا چاہئے۔پھر فرمایا کہ تمہاری بہتری اسی میں ہے کہ مسجدوں میں تقویٰ کی زینت کے ساتھ جایا
کرو۔مسجد تو اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے بنائی گئی ہے۔ان میں انہی نیک مقاصد کی ادائیگی ہوئی
چاہئے جس کا اللہ اور اس کے رسول نے حکم دیا ہے اور اس کے ساتھ ظاہری صفائی کا خیال رکھنے کا بھی
حکم ہے، صاف ستھرا لباس ہو، گندی بد بو نہ آتی ہو، روایتوں میں آیا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا ہے کہ لہسن پیاز وغیرہ کھا کر مسجد میں نہ آیا کرو تا کہ ساتھ کھڑے ہوئے مومن جو پوری توجہ سے
نماز پڑھنا چاہتے ہیں ان کی نماز میں خلل نہ ہو، ان کی توجہ نہ ہے۔بلکہ آپ نے تو یہاں تک فرمایا
ہے کہ یہ کھا کر مسجد کے قریب بھی نہ آؤ کیونکہ فرشتوں کو بھی اس چیز سے تکلیف ہوتی ہے جس سے
لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔اس لئے کچا لہسن یا پیاز کھا کر مسجد میں نہیں آنا چاہئے۔پھر زینت ظاہری کے بارہ میں اور نماز میں توجہ رکھنے کی وجہ سے وضو کا بھی حکم ہے۔اس
سے ایک تو صفائی پیدا ہوتی ہے دوسرے ذرا آدمی Active ہو جاتا ہے وضو کر نے سے اور توجہ سے
نماز پڑھتا ہے۔اور خاص طور پر جمعہ کے دن تو نہا کر آنے کو پسند کیا گیا ہے۔تو بہر حال مقصد یہ ہے
کہ ظاہری طور پر بھی صفائی کا خیال رکھو تو روح کی بھی صفائی کی طرف توجہ ہوگی ، اللہ تعالیٰ کی خشیت

365
$2003
خطبات مسرور
اور تقویٰ بھی دل میں پیدا ہو گا۔اس ضمن میں چند احادیث پیش کرتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ
مسجدوں میں ذاتی یا دنیا داری کی باتیں کرنا بالکل منع ہے اور صرف ذکر الہی کے لئے یہ مسجد میں بنائی
گئی ہیں اور اس طرف توجہ ہمیں دینی چاہئے۔حضرت عمرو بن شعیب اپنے باپ کے واسطہ سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہوئے بیان
کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے مسجد میں مشاعرہ کے رنگ میں اشعار پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔اور (اس بات سے بھی منع فرمایا ہے کہ ) اس میں بیٹھ کر خرید و فروخت کی جائے اور مسجد میں جمعہ کے
دن نماز سے پہلے لوگ حلقے بنا کر بیٹھے باتیں کریں۔(ترمذى كتاب الصلواة )
پھر ایک حدیث ہے۔حضرت وائلہ بن استخﷺ سے مروی ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ
اپنی مساجد سے دور رکھو اپنے چھوٹے بچوں کو اور اپنے مجانین (دیوانوں) کو اور اپنے شراء (خرید )
اور اپنی بیع (فروخت) کو۔اور اپنے جھگڑوں کو اور اپنی آواز کو بلند کرنے کو۔اور اپنی حدود کی تنفیذ کو
اور اپنی تلواریں کھینچنے کو۔اور مساجد کے دروازوں پر (یعنی ان کے قریب) طہارت خانے بناؤ نیز
جمعوں ( یا اجتماع کے موقع ) پر ان میں خوشبو دار دھونی دو۔(سنن ابن ماجه
تو اتنے چھوٹے بچوں کو مسجد میں نہیں لانا چاہئے جس کی بالکل ہوش کی عمر نہ ہو اور ان کے
رونے سے دوسرے نمازیوں کی عبادت میں خلل واقع ہوتا ہو۔تو اللہ تعالیٰ کا یہ شکر ہے کہ جماعت
احمد یہ ایک پرامن جماعت ہے اور ہمارے ہاں یہ تصور بھی نہیں ہوتا کہ تلواریں کھینچی جائیں۔مجھے
ایک واقعہ یاد آ گیا ہے۔جیل میں ایک بڑا داڑھی والا مولوی ٹائپ آدمی تھا۔میں نے اس سے انٹرویو
لینا شروع کیا کہ تم کس طرح یہاں آئے۔تو وہ قتل کے کیس میں آیا ہوا تھا۔میں نے پوچھا یہ قتل ہوا
کیسے۔(کہنے لگا ) کہ رمضان کے مہینے میں اعتکاف بیٹھا ہوا تھا کہ مسجد میں ایک آدمی آیا میرے پاس
بندوق تھی میں نے فائر کیا اور ماردیا۔غلطی سے فائز ہو گیا۔میں نے کہا کہ بندوق تم نے وہاں رکھی
کیوں تھی؟ غلطی سے فائر ہو گیا؟۔تو یہ دشمنیاں مسجدوں میں بھی چلتی ہیں، اعتکاف بیٹھے ہوئے بھی
قتل کرنا جائز سمجھتے ہیں۔پھر حدیث میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول الله الله

366
$2003
خطبات مسرور
نے فرمایا : جب تم جنت کے باغوں میں سے گزرا کرو تو وہاں کچھ کھا پی لیا کرو۔حضرت ابو ہریرہ بیان
کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی۔یا رسول اللہ ! یہ جنت کے باغات کیا ہیں؟ اس پر
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” مساجد جنت کے باغات ہیں، میں نے عرض کی۔یارسول اللہ ! ان
میں کھانے پینے سے کیا مراد ہے؟ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا
إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ “ پڑھنا۔(ترمذی، کتاب الدعوات باب حدیث فی اسماء الله الحسنى مع ذكرها تماما)
ذکر الہی کرنا سے مراد یہ ہے کہ جنت کے باغ ہیں مسجد اور ذکر الہی کرنا وہاں کی خوراک۔حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ علیہ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک
شہروں کی پسندیدہ جگہیں ان کی مساجد اور شہروں کی ناپسندیدہ جگہیں ان کی مارکیٹیں ہیں۔(مسلم كتاب المساجد باب فضل الجلوس في مصلاه بعد الصبح و فضل المساجد)
لیکن آج کل آپ دیکھیں کہ جو نا پسندیدہ جگہیں ہیں ان میں لوگ زیادہ بیٹھتے ہیں اور
مساجد جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ جگہیں ہیں ان میں کم بیٹھا جاتا ہے، اس
طرف توجہ کم ہے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے کے لئے ہر احمدی کو اس بات کا بہت زیادہ خیال رکھنا
چاہئے کہ اپنی مساجد کو آباد کریں۔پھر مسجد میں تلاوت اور درس و تدریس کے بارہ میں حدیث ہے۔ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ
سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب کوئی قوم مسجد میں کتاب اللہ کی تلاوت
اور با ہم درس و تدریس کیلئے بیٹھی ہو تو ان پر سکینت نازل ہوتی ہے۔رحمت باری ان کو ڈھانپ لیتی
ہے اور فرشتے ان کو اپنے جلو میں لے لیتے ہیں۔(سنن الترمذى، كتاب القراءات، باب ماجاء ان القران انزل على سبعة احرف
حضرت برادہ الاسلمی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اندھیروں کے دوران
مسجدوں کی طرف بکثرت چل کر جانے والوں کو قیامت کے روز نور تام عطا ہونے کی بشارت دے
رو۔تو اس سے ایک یہ بھی مراد ہے کہ یہ دنیا داری کا زمانہ ہے، اس میں مسجدیں آباد کرنے

$2003
367
خطبات مسرور
والوں کو مکمل نور عطا ہوگا اور اس کی بشارت دی گئی ہے۔الله
پھر حضرت ابو سعید بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم کسی شخص کو مسجد
میں عبادت کے لئے آتے جاتے دیکھو تو تم اس کے مومن ہونے کی گواہی دو (اس لئے کہ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے اللہ کی مساجد کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو خدا اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہیں۔(ترمذی کتاب التفسير - تفسير سورة (التوبه
عروہ بن زبیر نے اپنے داداغر وہ کے حوالہ سے روایت کی ہے کہ ان سے رسول اللہ اللہ کے
ایک صحابی نے بیان
کیا کہ رسول اللہ ﷺہ ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ ہم اپنے محلوں میں مسجد میں بنائیں
اور یہ کہ ہم ان
کوعمدہ تعمیر کریں اور ان کو پاک صاف رکھیں۔(مسند احمد بن حنبل)
تو مسجد کی صفائی کا بھی بہت خیال رکھنا چاہئے۔مسجد کی صفائی کے ضمن میں ایک حدیث آتی
ہے۔حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے سامنے
میری اُمت کے اجر پیش کئے گئے یہاں تک کہ وہ خس و خاشاک بھی اجر کا باعث ہے جسے ایک شخص
مسجد سے باہر پھینکتا ہے۔مسجد کی صفائی کے لئے اگر کوئی تنکا بھی اٹھا کر باہر پھینکتا ہے تو اس کا بھی اجر ملتا ہے۔پھر حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس
نص نے مسجد سے تکلیف دینے والی چیز نکالی اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔(سنن ابن ماجه، کتاب المساجد، باب تطهير المساجد وتطييبها)
پس اس مسجد میں بھی دنیا میں جہاں جہاں بھی جماعت احمدیہ کی مساجد ہیں ہمیں ان کی
صفائی کی طرف خاص طور پر توجہ دینی چاہئے۔صرف یہ نہیں کہ بنالی ہے اور اس کے بعد اس کی صفائی
اور Maintenance کی طرف توجہ نہ ہو۔بلکہ بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔اور ہماری مساجد
کی صفائی کے معیار بہت بلند ہونے چاہئیں۔آنحضرت یہ تو بعض اوقات گند دیکھ کے خود بھی
صفائی کا اہتمام فرمایا کرتے تھے۔تو جماعتی نظام کو اس طرف بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بعض لوگ اگر امام کے انتظار میں کچھ دیر بیٹھنا پڑے تو بڑ بڑا نا شروع کر دیتے ہیں، بار بار
گھڑیاں دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ان کو یہ حدیث پیش نظر رکھنی چاہئے۔

368
$2003
خطبات مسرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے
ہر شخص اس وقت تک نماز میں مشغول شمار ہوتا ہے جب تک وہ نماز کے انتظار میں ہوتا ہے۔اور تم میں
سے
ہر شخص کے لئے فرشتے یہ دعائیں کرتے رہتے ہیں کہ اے اللہ ! تو اسے بخش دے۔اے اللہ ! تو
اس پر رحم فرما۔جب تک وہ مسجد میں ہو۔(ترمذی، کتاب الصلوة، باب ماجاء فى القعود في المسجد۔۔۔۔۔۔ہر انسان جو اس معاشرے میں رہ رہا ہے اس کی چکا چوند سے متاثر ہوتا ہے۔مادیت کا لالچ
اس پر بار بار حملہ کر رہا ہوتا ہے۔شیطان اپنا پورا زور لگارہا ہوتا ہے کہ میں اس شخص کو کسی طرح قابو
کروں اور اس کو خدا سے دور لے جاؤں۔بعض دفعہ یہی ہوتا ہے کہ چلو یہ کام ہے، دنیا داری کا کام
چھوٹا سا یہ پہلے کر لو، نماز بعد میں پڑھ لیں گے ابھی کافی وقت ہے۔تو یہ شخص اپنی روحانی سرحد کے
اس دائرے کو کمزور کر رہا ہوتا ہے اور جب یہ دائرہ کمزور ہو جاتا ہے تو پھر شیطان حملہ کر کے اس کو بہت
دور لے جاتا ہے۔بعض دفعہ یہی ہوتا ہے کہ چلو پڑھ لیں گے، ٹھہر کر پڑھ لیں گے۔تو پھر وہ نماز رہ ہی
جاتی ہے یا پھر اتنی جلدی میں پڑھی جاتی ہے جیسے جلدی جلدی کوئی مصیبت گلے سے اتاری جائے۔تو
اس سستی سے بچنا چاہئے۔مومن کا دل تو نماز کی طرف رہنا چاہئے اور اس مادی دنیا میں تو آج کل یہ
سب سے بڑا جہاد ہے۔حدیث میں آتا ہے۔66
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” کیا
میں آپ کو وہ عمل نہ بتاؤں جس کے کرنے سے اللہ تعالیٰ خطاؤں کو مٹا دیتا ہے اور درجات کو بلند فرماتا
ہے۔فرمایاوہ یہ ہے کہ : ” جی نہ چاہتے ہوئے بھی کامل وضو کرنا، اور مسجد کی طرف زیادہ چل کر جانا،
نیز ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔یہ رباط ہے، یہ رباط ہے، یہ رباط ہے (سرحدوں پر
گھوڑے باندھنا یعنی تیاری جہاد “۔(سنن النسائي، كتاب الطهارة، باب الامر باسباغ الوضوء
تو یہ ہر مومن کا فرض ہے کہ اپنی روحانی سرحدوں کی حفاظت کرے کیونکہ جب سب مل کر
اس طرح سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور مسجدوں میں آئیں گے اور مسجدوں کو آباد کریں گے تو پھر
کوئی دشمن نہیں جو کبھی ہمیں نقصان پہنچا سکے۔انشاء اللہ۔اور آر
ہمیں یہ خوشخبری دے رہے

خطبات مسرور
369
ہیں کہ اس طرح کرو گے تو ہمیشہ محفوظ رہو گے، ہر دشمن سے بچے رہو گے۔$2003
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا : ” با جماعت نماز ادا کرنا
گھر اور بازار میں اکیلے پڑھنے سے پچیس گنا زیادہ اجر کا موجب ہے۔تم میں سے جب کوئی اچھی
طرح وضو کرے اور مسجد میں محض نماز کی خاطر آئے تو وہ کوئی قدم نہیں اٹھا تا مگر اللہ تعالیٰ اس کے ہر
قدم کے بدلہ میں اس کی ایک خطا معاف کر دیتا ہے اور اس کا ایک درجہ بلند فرماتا جاتا ہے، یہاں
تک کہ وہ مسجد میں داخل ہو جائے۔اور جب وہ مسجد میں آجاتا ہے تو جب تک نماز کے لئے وہاں رکا
ہے نماز ہی میں شمار ہوگا۔اس کے لئے ملائکہ دعا کرتے رہتے ہیں کہ اللَّهُمَّ اغْفِرْلَهُ اللَّهُمَّ
ارْحَمْهُ یہ حالت اس وقت تک رہتی ہے جب تک کہ وہ کسی اور کام یا بات میں مصروف نہیں
ہوتا۔(صحيح بخارى كتاب الصلوة باب الصلوة في المسجد)
حضرت ابوھریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو ہماری اس
مسجد میں اس نیت سے داخل ہوا کہ بھلائی کی بات سیکھے یا بھلائی کی بات جانے وہ اللہ تعالیٰ کی راہ
میں جہاد کرنے والے کی طرح ہوگا۔اور جو مسجد میں کسی اور نیت سے آئے تو وہ اس شخص کی طرح ہوگا
جو کسی ایسی چیز کو دیکھتا ہے جو اس کو حاصل نہیں ہوسکتی۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۳۵۰ مطبوعه بيروت) |
مسجد میں آ کر نوافل پڑھنا بھی مستحب ہے۔حضرت ابوقتادہ الاسلمی رضی اللہ عنہ
روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو وہ بیٹھنے سے قبل
دورکعات (نفل) ادا کرے۔(بخاری کتاب الصلوة باب اذا دخل المسجد فليركع ركعتين)
صلى الله
حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت مہ جب مسجد میں داخل
ہونے لگتے تو یہ دعا پڑھتے۔اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے رسول پر سلامتی ہو، یعنی اللہ کا نام
لے کر مسجد میں داخل ہوں یعنی یہ کہیں ” بِسْمِ اللهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُوْلَ اللهِ “ اللہ کے نام
کے ساتھ اور اللہ کے رسول پر سلامتی ہو۔پھر کہے "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِی“ اے
اللہ میرے گناہ

370
$2003
خطبات مسرور
مجھے بخش دے " وَافْتَحْ لِيْ اَبْوَابِ رَحْمَتِكَ “ اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول
دے۔اور جب مسجد سے نکلنے لگے تو یہ دعا کرے ” بِسْمِ اللَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُوْلِ اللَّهِ “ الله
کے نام کے ساتھ اور رسول پر سلام ہو "اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبی“ اے اللہ میرے گناہ بخش دے
وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ“ اور میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔(مسند ا احمد بن حنبل
ایک حدیث میں آداب مساجد کے بارہ میں آتا ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت
کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کچھ باتیں ہیں جو مسجد میں کرنی جائز نہیں۔(۱) مساجد کو
گزرنے کا راستہ نہ بنایا جائے۔(شارٹ کٹ میں یہ نہیں کہ ایک دروازے سے آئے دوسرے سے
نکل گئے )۔(۲) مسجد میں اسلحہ کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔(۳) مسجد میں کمان نہ پکڑی جائے اور نہ مسجد
میں تیر برسائے جائیں۔(۴) کچا گوشت لے کر مسجد سے نہ گزرا جائے۔(اس سے گند بھی
پھیلتا ہے، یو بھی پھیلتی ہے )۔(۵) مسجد میں نہ تو کسی پر حد جاری کی جائے اور نہ مسجد میں کسی سے
قصاص لیا جائے۔اسی طرح مسجد کو بازار نہ بنایا جائے ( یعنی مسجد میں خرید و فروخت نہ کی جائیں)۔(سنن ابن ماجه، کتاب المساجد، باب مايكره في المساجد)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: حق اللہ میں بھی امراء کو دقت پیش آتی
ہے اور تکبر اور خود پسندی ان کو محروم کر دیتی ہے۔مثلاً نماز کے وقت ایک غریب کے پاس کھڑا ہونا برا
معلوم ہوتا ہے۔اُن کو اپنے پاس بٹھا نہیں سکتے اور اس طرح پر وہ حق اللہ سے محروم رہ جاتے ہیں
کیونکہ مساجد تو دراصل بیت المساکین ہوتی ہیں۔(ملفوظات جلد۔سوم صفحه ٣٦٨۔جدید ایڈیشن)
پھر آپ نے فرمایا: اس وقت ہماری جماعت کو مساجد کی بڑی ضرورت ہے۔یہ خانہ خدا
ہوتا ہے۔جس گاؤں یا شہر میں ہماری جماعت کی مسجد قائم ہوگئی تو سمجھو کہ جماعت کی ترقی کی بنیاد پڑ
گئی۔اگر کوئی ایسا گاؤں ہو یا شہر، جہاں مسلمان کم ہوں یا نہ ہوں اور وہاں اسلام کی ترقی کرنی ہو تو
ایک مسجد بنادینی چاہئے ، پھر خدا خود مسلمانوں
کو کھینچ لاوے گا۔لیکن شرط یہ ہے کہ قیام مسجد میں نیت
بہ اخلاص ہو۔محض اللہ اُسے کیا جاوے۔نفسانی اغراض یا کسی شتر کو ہر گز دخل نہ ہو، تب خدا برکت دے
گا۔

خطبات مسرور
371
$2003
یہ ضروری نہیں کہ مسجد مرقع اور پکی عمارت کی ہو۔بلکہ صرف زمین روک لینی چاہئے اور
وہاں مسجد کی حد بندی کر دینی چاہئے اور بانس وغیرہ کا کوئی چھپر وغیرہ ڈال دو کہ بارش وغیرہ سے
آرام ہو۔خدا تعالیٰ تکلفات کو پسند نہیں کرتا۔آنحضرت ﷺ کی مسجد چند کھجوروں کی شاخوں کی تھی
اور اسی طرح چلی آئی۔پھر حضرت عثمان نے اس لئے کہ ان کو عمارت کا شوق تھا ، اپنے زمانہ میں اسے
پختہ بنوایا۔تو یہ بھی وہم نہیں ہونا چاہئے کہ صرف کچی مسجد ہی، چھپر ہی ہوں۔بلکہ پختہ بھی بنوائی
گئیں۔اور آنحضرت ﷺ نے جیسا کہ میں نے پہلے حدیث سے ذکر کیا تھا حضرت عثمان نے اس کی
وضاحت بھی کی تھی۔فرمایا ”حضرت عثمانؓ نے اس لئے کہ ان کو عمارت کا شوق تھا، اپنے زمانہ میں
اسے پختہ بنوایا۔مجھے خیال آیا کرتا ہے کہ حضرت سلیمان اور عثمان کا قافیہ خوب ملتا ہے۔شاید اسی
مناسبت سے اُن کو ان باتوں کا شوق تھا۔غرضیکہ جماعت کی اپنی مسجد ہونی چاہئے جس میں اپنی
جماعت کا امام ہو اور وعظ وغیرہ کرے۔اور جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ سب مل کر اسی مسجد میں نماز
باجماعت ادا کیا کریں۔جماعت اور اتفاق میں بڑی برکت ہے۔پراگندگی سے پھوٹ پیدا ہوتی
ہے اور یہ وقت ہے کہ اس وقت اتحاد اور اتفاق کو بہت ترقی دینی چاہئے اور ادنی ادنی باتوں کو نظر انداز
کر دینا چاہئے جو کہ پھوٹ کا باعث ہوتی ہیں۔البدر ٢٤ اگست ١٩٠٤ء، ملفوظات جلد چهارم - صفحه ۹۳)
پھر آپ فرماتے ہیں :
مسجدوں کی اصل زینت عمارتوں کے ساتھ نہیں ہے بلکہ ان نمازیوں کے ساتھ ہے جو
اخلاص کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ورنہ یہ سب مساجد ویران پڑی ہوئی ہیں۔رسول کریم علیہ کی
مسجد چھوٹی سی تھی۔کھجور کی چھڑیوں سے اس کی چھت بنائی گئی تھی اور بارش کے وقت چھت میں سے
پانی ٹپکتا تھا۔مسجد کی رونق نمازیوں کے ساتھ ہے۔آنحضرت ﷺ کے وقت میں دنیا داروں نے
ایک مسجد بنوائی تھی۔وہ خدا تعالیٰ کے حکم سے گرادی گئی۔اس مسجد کا نام مسجد ضرار تھا یعنی ضرر رساں۔اس مسجد کی زمین خاک کے ساتھ ملا دی گئی تھی۔مسجدوں کے واسطے حکم ہے کہ تقویٰ کے واسطے بنائی
جائیں۔(البدر ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۵ ، ملفوظات جلد چهارم صفحه ٤٩١

372
$2003
خطبات مسرور
اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو تو فیق دے کہ ہماری جو بھی مسجد بنے اس کی خالص بنیاد تقوی اللہ پر ہو
اور ہمیشہ ہمارا شمار اللہ تعالیٰ کے عبادتگزاروں میں سے ہو۔اللہ تعالیٰ کے حضور جھکنے والے ہوں اور اپنی
ساری مراد یں اور خواہشیں اس کے حضور پیش کرنے والے ہوں اور اس خدا کوسب قوتوں کا مالک
اور سب طاقتوں کا سر چشمہ سمجھتے ہوں اور خالص اسی کے ہو جائیں۔اور اسی کے حکم کے مطابق و
موافق مسجدوں کو آباد کرنے والے بھی ہوں۔یہ مسجد بھی اور دنیا میں جہاں بھی جماعت کی مساجد
ہیں اللہ کرے کہ وہ گنجائش سے کم پڑنے لگ جائیں۔اور نمازیوں سے چھلک رہی ہوں۔یادرکھیں
اسلام اور احمدیت کی فتح اب ان مسجدوں کو آباد کرنے سے ہی وابستہ ہے۔پس اے احمد یو! اٹھو! اور
مسجدوں کی طرف دوڑو اور ان کو آباد کرو تا کہ الہی وعدوں کے مطابق ہم جلد از جلد اسلام اور احمدیت
کی فتح کے دن دیکھ سکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور یہ دن دیکھنے نصیب کرے۔000

آج 10 میں سے 10 باقی