رمضان کے فضائل اور برکات
$2003
415
27
خطبات مس
روزہ ڈ ھال ھے اور اس کی جزا خود خدا تعالیٰ ھے
۲۴ اکتوبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۲۴ را خا ۱۳۸۲۶ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن
رمضان کے بابرکت مہینہ کی فضیلتوں برکتوں اور مسائل کا پر معارف بیان۔روزہ کے فوائد اور فضائل کا تذکرہ
قرآن شریف کی رخصتوں پر عمل کرنا بھی تقوی ہے۔۔۔۔مسافر اور مریض روزہ نہ رکھے۔ہی ہمیشہ تقویٰ سے کام لیتے ہوئے روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرنا چاہئے۔رمضان میں نمازوں، تہجد ، نوافل کا اہتمام کریں اور قرآن کریم کی تلاوت
کا ایک دور کریں۔
خطبات مس
$2003
416
تشھد وتعوذ کے بعد درج ذیل آیت قرآنیہ تلاوت فرمائی
يَاأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ اَيَّامًا مَّعْدُودَاتٍ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيْضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ
أَخَرَ وَعَلَى الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْنِ۔فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ وَأَنْ۔تَصُوْمُوْا خَيْرٌ لَّكُمْ إِنْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ﴾ (البقرة : ۱۸۵۔۱۸۴)
دو تین دن تک انشاء اللہ رمضان شروع ہو رہا ہے یہ برکتوں والا مہینہ اپنے ساتھ بے شمار
برکتیں لے کر آتا ہے اور مومنوں اور تقویٰ پر قدم مارنے والوں ، تقویٰ کی زندگی بسر کرنے والوں،ان
دنوں میں خدا تعالیٰ کی خاطر روزہ رکھنے والوں کو بے انتہا برکتیں دے کر جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ
برکتیں سمیٹنے کی تو فیق دے۔یہ آیات جو ابھی میں نے تلاوت کی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم پر روزے اسی طرح فرض کر دیئے گئے ہیں جس طرح تم
سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو۔گنتی کے چند دن ہیں۔پس جو بھی تم میں
سے مریض ہو یا سفر پر ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اتنی مدت کے روزے دوسرے ایام میں پورے کرے۔اور جولوگ اس کی طاقت رکھتے ہوں ان پر فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔پس جو کوئی بھی نفلی نیکی
کرے تو یہ اس کے لئے بہت اچھا ہے۔اور تمہارا روزے رکھنا تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے
ہو۔تو جو یہ فرمایا کہ ایمان لانے والو! یہ ایمان لانے والے کون لوگ ہیں۔اس بارہ میں حضرت
$2003
417
خطبات مسرور
اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
مومن وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے اعمال ان کے ایمان پر گواہی دیتے ہیں۔جن کے دل
پر ایمان لکھا جاتا ہے اور جو اپنے خدا اور اس کی رضا کو ہر ایک چیز پر مقدم کر لیتے ہیں۔اور تقویٰ کی
باریک اور تنگ راہوں کو خدا کے لئے اختیار کرتے ہیں۔اور اس کی محبت میں محو ہو جاتے ہیں اور ہر
ایک چیز جو بُت کی طرح خدا سے روکتی ہے خواہ وہ اخلاقی حالت ہو یا اعمال فاسقانہ ہوں یا غفلت اور
کسل ہو سب کو اپنے تئیں دور تر لے جاتے ہیں۔تو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مومن کے بارہ میں اس تعریف سے
مزید وضاحت ہو گئی کہ مومن بنا اتنا آسان کام نہیں۔تمہیں تقویٰ کی باریک راہوں کو اختیار کرنا
ہوگا تو پھر مومن کہلا سکو گے۔تو یہ تقویٰ کی باریک راہیں ہیں کیا ؟۔فرمایا: ” یہ راہیں تم تب حاصل کر
سکتے ہو جو تمہاری اپنی مرضی کچھ نہ ہو۔بلکہ اب تمہارا ہر کام ہر عمل خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر ہو۔اگر
خدا تعالیٰ تمہیں روکتا ہے کہ گو کھانا تمہاری صحت کے لئے اچھا ہے، حلال
کھانا جائز ہے لیکن میری رضا
کی خاطر تمہیں اب اس ایک مہینے میں کچھ وقت کے لئے کھانے سے ہاتھ روکنے پڑیں گے۔تو جو
چیزیں تمہارے لئے حلال ہیں وہ بھی فجر سے لے کر مغرب تک تم پر حرام ہیں۔اب تمہیں میری رضا
کی خاطر ان جائز اور حلال چیزوں کو بھی چھوڑنا پڑے گا۔ہرقسم کی سنتی کو ترک کرنا پڑے گا، چھوڑنا
پڑے گا۔یہ نہیں کہ میرے حکموں کو سستی اور لا پرواہی کی وجہ سے ٹال دو۔اگر تم رمضان کے مہینے میں
لا پرواہی سے کام لو گے اور روزے کو کچھ اہمیت نہیں دو گے۔یا اگر روزے رکھ لو گے اس لئے کہ گھر
میں سب رکھ رہے ہیں، شرم میں رکھ لوں اور نمازوں میں ستی کر جاؤ ، نوافل میں سستی کر جاؤ ، قرآن
کریم پڑھنے میں سستی کر جاؤ، قرآن کریم بھی رمضان میں ہر ایک کو کم از کم ایک دور مکمل کرنا
چاہئے۔تو یہ تمہارے روزے خدا کی خاطر نہیں ہوں گے اگر یہ سنتی ہوتی رہی۔یہ تو دنیا دکھاوے کے
روزے ہیں۔اسی لئے حدیث میں آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو ضرورت نہیں ہے کہ ایسے لوگوں کو بھوکا پیاسا
رکھے یا ایسے لوگوں کے بھوکا پیاسا رہنے سے تمہارے اللہ تعالیٰ کو کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ایسے لوگ
تو مومن ہی نہیں ہیں۔اور روزے تو مومن اور تقویٰ اختیار کرنے والوں پر فرض کئے گئے ہیں۔بعض
لوگ صرف ستی کی وجہ سے روزے چھوڑ رہے ہوتے ہیں۔نیند بہت پیاری ہے، کون
$2003
418
خطبات مسرور
اٹھے۔روزے میں ذرا سی تھکاوٹ یا بھوک برادشت نہیں کر رہے ہوتے اس لئے روزے چھوڑ
رہے ہوتے ہیں۔تو یہ سب باتیں ایسی ہیں جو ایمان سے دور لے جانے والی ہیں اس لئے فرمایا ہے
که ایمان مکمل طور پر تقویٰ اختیار کرنے سے پیدا ہوتا ہے اور روزے رکھنے سے جس طرح کہ روزے
رکھنے کا حق ہے، نوافل کے لئے اٹھو، نمازوں میں با قاعدگی اختیار کرو، قرآن کریم کی با قاعدہ تلاوت
کرو، اس کو سمجھنے کی کوشش کرو، اس سے تمہارے اندر تقویٰ پیدا ہو گا۔اور جب تقویٰ پیدا ہوگا تو اتنا ہی
زیادہ تمہارا ایمان مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے گا۔فرمایا کہ یہی ایمان اور تقویٰ میں ترقی کرنے
کے گر ہیں کہ تم خدا کی خاطر اپنے آپ کو جائز چیزوں سے بھی روکو اور تم سے پہلے جو لوگ تھے، جو
مذاہب تھے ان سب میں روزوں کا حکم تھا۔اور ان میں سے بھی وہی لوگ ایمان اور تقویٰ میں ترقی
کرتے تھے جو اللہ کی خاطر اپنے روزہ رکھنے کے فرض کو بجالاتے تھے۔اور تمہارے لئے تو زیادہ بہتر
رنگ میں اور زیادہ معین رنگ میں روزوں کا حکم ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری رضا کی خاطر
روزے رکھنے والوں کی جزا بھی میں خود ہوں۔اور جس کا اجر ، جس کی جزا خدا تعالیٰ خود بن جائے اس
کو اور کیا چاہئے۔لیکن شرط یہ ہے کہ روزے اس طرح رکھو جو روزے رکھنے کا حق ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں۔جس شخص نے رمضان کے روزے ایمان کی حالت میں رکھے اور اپنا محاسبہ نفس کرتے ہوئے رکھے
اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دئے جائیں گے اور اگر تمہیں معلوم ہوتا کہ رمضان کی کیا کیا فضیلتیں ہیں
تو تم ضرور اس بات کے خواہشمند ہوتے کہ سارا سال ہی رمضان ہو۔تو یہاں دو شرطیں بیان کی گئی
ہیں۔پہلی یہ کہ ایمان کی حالت اور دوسری ہے محاسبہ نفس۔اب روزوں میں ہر شخص کو اپنے نفس کا بھی
محاسبہ کرتے رہنا چاہئے۔دیکھتے رہنا چاہئے کہ یہ رمضان کا مہینہ ہے اس میں میں جائزہ لوں کہ
میرے میں کیا کیا برائیاں ہیں، ان کا جائزہ لوں۔ان میں سے کون کون سی برائیاں ہیں جو میں آسانی
سے چھوڑ سکتا ہوں ان کو چھوڑوں۔کون کون سی نیکیاں ہیں جو میں نہیں کر سکتا یا میں نہیں کر رہا۔اور
کون کون سی نیکیاں ہیں جو میں اختیار کرنے کی کوشش کرو۔تو اگر ہر شخص ایک دو نیکیاں اختیار کرنے
کی کوشش کرے اور ایک دو برائیاں چھوڑنے کی کوشش کرے اور اس پر پھر قائم رہے تو سمجھیں کہ آپ
نے رمضان کی برکات سے ایک بہت بڑی برکت سے فائدہ اٹھالیا۔
خطبات مسرور
419
$2003
ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ
صل الله نے فرمایا:
تمہارا یہ مہینہ تمہارے لئے سایہ فگن ہوا ہے اس کے متعلق رسول اللہ ﷺ کا حلفی ارشاد
ہے کہ مومنوں کے لئے اس سے بہتر مہینہ کوئی نہیں گزرا اور منافقوں کے لئے اس سے بُرا مہینہ کوئی
نہیں گزرا۔اس مہینے میں داخل کرنے سے قبل ہی اللہ عز وجل مومن کا اجر اور نوافل لکھ دیتا ہے جبکہ
منافق ( کے گناہوں) کا بوجھ اور بدبختی لکھ لیتا ہے۔اس طرح کہ مومن مالی قربانیوں کے لئے اپنی
طاقت تیار کرتا ہے اور منافق غافل لوگوں کی اتباع اور ان کے عیوب کی پیروی میں قوت بڑھاتا ہے۔پس در حقیقت یہ حالت مومنوں کے لئے غنیمت اور فاجر کے لئے (اس کے مطابق) سازگار ہوتی
ہے۔(مسند احمد جلد نمبر ۲ مسند ابی (هريرة
اب مالی قربانیوں میں بھی صدقہ و خیرات وغیرہ بہت زیادہ دینے چاہئیں۔آنحضرت
عہ کے بارہ میں آتا ہے کہ ان دنوں آپ کا ہاتھ بہت کھلا ہو جاتا تھا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ روزوں کی فضیلت اور اس
کے فرائض پر لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ ) کے الفاظ میں روشنی ڈالی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ روزے تم پر اس
لئے فرض کئے گئے ہیں تا کہ تم بچ جاؤ۔اس کے کئی معنے ہو سکتے ہیں۔مثلاً ایک معنی تو اس کے یہی ہیں
کہ ہم نے تم پر اس لئے روزے فرض کئے ہیں تا کہ تم ان قوموں کے اعتراضوں سے بچ جاؤ جو
روزے رکھتی رہی ہیں، جو بھوک اور پیاس کی تکلیف کو برداشت کرتی رہی ہیں، جو موسم کی شدت کو
برا دشت کر کے خدا تعالیٰ کو خوش کرتی رہی ہیں۔اگر تم روزے نہیں رکھو گے تو وہ کہیں گی کہ تمہارا دعویٰ
ہے کہ ہم باقی قوموں سے روحانیت میں بڑھ کر ہیں لیکن وہ تقویٰ تم میں نہیں جو دوسری قوموں میں
پایا جاتا تھا۔لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ﴾ میں دوسرا اشارہ اس امر کی طرف کیا گیا ہے کہ اس ذریعہ سے خدا
تعالیٰ روزے دار کا محافظ ہو جاتا ہے۔کیونکہ اتقاء کے معنے ہیں ڈھال بنانا، نجات کا ذریعہ
بنانا، وقا یا بنانا وغیرہ ہیں۔پس اس آیت کے معنے یہ ہوئے کہ تم پر روزے رکھنے اس لئے فرض کئے
گئے ہیں تا کہ تم خدا تعالیٰ کو اپنی ڈھال بنالو اور ہر شر سے اور ہر خیر کے فقدان سے محفوظ رہو۔روزہ
خطبات مسرور
420
$2003
ایک دینی مسئلہ ہے۔یا بلحاظ صحت انسانی دنیوی امور سے بھی کسی حد تک تعلق رکھتا ہے۔پس
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ﴾ کے یہ معنے ہوئے کہ تا تم دینی اور دنیوی شرور سے محفوظ رہو۔دینی خیر و برکت
تمہارے ہاتھ سے نہ جاتی رہے یا تمہاری صحت کو نقصان نہ پہنچ جائے۔کیونکہ بعض دفعہ روزے کئی قسم
کے امراض سے نجات دلانے کا بھی موجب ہو جاتے ہیں۔میں نے خود دیکھا ہے کہ صحت کی
حالت میں جب روزے رکھے جائیں تو دوران رمضان میں بے شک کچھ کو فت محسوس ہوتی ہے مگر
رمضان کے بعد جسم میں ایک نئی قوت اور ترو تازگی پیدا ہو جاتی ہے اور اس کا احساس ہونے
لگتا ہے۔یہ فائدہ تو صحت جسمانی کے لحاظ سے ہے مگر روحانی لحاظ سے اس کا یہ فائدہ ہے کہ جولوگ
روزے رکھتے ہیں خدا تعالیٰ ان کی حفاظت کا وعدہ کرتا ہے۔اسی لئے روزوں کے ذکر کے بعد
خدا تعالیٰ نے دعاؤں کی قبولیت کا ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے کہ میں اپنے بندوں کے قریب ہوں اور اُن
کی دعاؤں کو سنتا ہوں۔پس روزے خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب کرنے والی چیز ہیں اور روزے رکھنے
والا خدا تعالیٰ کو اپنی ڈھال بنالیتا ہے جو اسے ہر قسم کے دکھوں اور شرور سے محفوظ رکھتا ہے“۔(تفسير كبير جلد دوم صفحه ٣٧٤ - ٣٧٥
پھر اسی کی مزید وضاحت کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:
لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ میں ایک اور فائدہ یہ بتایا کہ روزہ رکھنے والا برائیوں اور بدیوں سے
بچ جاتا ہے اور یہ غرض اس طرح پوری ہوتی ہے کہ دنیا سے انقطاع کی وجہ سے انسان کی روحانی نظر
تیز ہو جاتی ہے اور وہ ان عیوب کو دیکھ لیتا ہے جو اسے پہلے نظر نہ آتے تھے۔اسی طرح گناہوں سے
انسان اس طرح بھی بچ جاتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے روزہ اس چیز کا نام نہیں کہ کوئی شخص
اپنامنہ بندر کھلے اور سارا دن نہ کچھ کھائے اور نہ بیٹے بلکہ روزہ یہ ہے کہ مونہہ کو صرف کھانے پینے سے
ہی نہ روکا جائے بلکہ اسے ہر روحانی نقصان دہ اور ضرر رساں چیز سے بھی بچایا جائے۔نہ جھوٹ بولا
جائے، نہ گالیاں دی جائیں، نہ غیبت کی جائے ، نہ جھگڑا کیا جائے۔اب دیکھو زبان پر قابورکھنے کا حکم
تو ہمیشہ کے لئے ہے لیکن روزہ دار خاص طور پر اپنی زبان پر قابو رکھتا ہے کیونکہ اگر وہ ایسا نہ کرے تو
اس کا روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔(تفسیر کبیر جلد ۲ صفحه (۳۷۷
421
$2003
خطبات مسرور
اب یہ بھی یادر کھنے کی بات ہے کہ روزے دار گالی دیتا ہے، جھگڑا کرتا ہے، غیبت کرتا ہے،
چغلی کرتا ہے تو ان حالتوں میں بھی روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔تو یہ بڑی بار یک دیکھنے والی چیز ہے۔"
اور اگر کوئی شخص ایک مہینہ تک اپنی زبان پر قابو رکھتا ہے تو یہ امر باقی گیارہ مہینوں میں بھی اس کے لئے
حفاظت کا ایک ذریعہ بن جاتا ہے۔اور اس طرح روزہ اسے ہمیشہ کے لئے گناہوں سے بچا
لیتا ہے۔( تفسير كبير جلد دوم صفحه (۳۷۷
حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں کہ : ”روزوں کا ایک اور فائدہ یہ بتایا گیا ہے کہ اس کے نتیجہ
میں تقویٰ پر ثبات قدم حاصل ہوتا ہے اور انسان کو روحانیت کے اعلیٰ مدارج حاصل ہوتے
ہیں۔چنانچہ روزوں کے نتیجہ میں صرف امراء ہی اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں کرتے بلکہ غرباء بھی
اپنے اندر ایک نیا روحانی انقلاب محسوس کرتے ہیں اور وہ بھی اللہ تعالیٰ کے وصال سے لطف اندوز
ہوتے ہیں۔غرباء بے چارے سارا سال تنگی سے گزارہ کرتے ہیں اور بعض دفعہ انہیں کئی کئی فاقے
بھی آجاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے رمضان کے ذریعہ انہیں توجہ دلائی ہے کہ وہ ان فاقوں سے بھی ثواب
حاصل کر سکتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے لئے فاقوں کا اتنا بڑا ثواب ہے کہ حدیث میں آتا ہے، اللہ تعالیٰ
نے فرمایا الصَّوْمُ لِی وَاَنَا اجزای به یعنی ساری نیکیوں کے فوائد اور ثواب الگ الگ ہیں لیکن روزہ
کی جزا خود میری ذات ہے۔اور خدا تعالیٰ کے ملنے کے بعد انسان کو اور کیا چاہئے۔غرض روزوں کے
ذریعہ غرباء کو یہ نکتہ دیا گیا ہے کہ ان تنگیوں پر بھی اگر وہ بے صبر اور ناشکرے نہ ہوں اور حرف شکایت
زبان پر نہ لائیں جیسا کہ بعض نادان کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے کیا دیا ہے کہ نمازیں
پڑھیں اور روزے رکھیں تو یہی فاقے ان کے لئے نیکیاں بن جائیں گی (اگر وہ حرف شکایت زبان
پر نہ لائیں ) اور ان کا بدلہ خود خدا تعالیٰ ہو جائے گا۔پس اللہ تعالیٰ نے روزوں کو غرباء کے لئے تسکین
کا موجب بنایا ہے تا کہ وہ مایوس نہ ہوں اور یہ نہ کہیں کہ ہماری فقر و فاقہ کی زندگی کس کام کی۔اللہ
تعالیٰ نے روزے میں انہیں یہ گر بتایا ہے کہ اگر وہ اس فقر وفاقہ کی زندگی کو خدا تعالیٰ کی رضا کے
مطابق گزاریں تو یہی انہیں خدا تعالیٰ سے ملا سکتی ہے۔(تفسیر کبیر جلد
دوم
صفحه (۳۷۷-۳۷۸
$2003
422
خطبات مسرور
وو
حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ :
روزہ کی حقیقت کہ اس سے نفس پر قابو حاصل ہوتا ہے اور انسان متقی بن جاتا ہے۔اس
سے پیشتر کے رکوع میں رمضان شریف کے متعلق یہ بات مذکور ہے کہ انسان کو جو ضرورتیں پیش آتی
ہیں ان میں سے بعض تو شخصی ہوتی ہیں اور بعض نوعی اور بقائے نسل کی شخصی ضرورتوں میں جیسے کھانا پینا
ہے اور نوعی ضرورت جیسے نسل کے لئے بیوی سے تعلق۔ان دونوں قسم کی طبعی ضرورتوں پر قدرت
حاصل کرنے کی راہ روزہ سکھاتا ہے اور اس کی حقیقت یہی ہے کہ انسان متقی بنا سیکھ لیوے۔آج کل
تو دن چھوٹے ہیں“۔(اور اتفاق سے یہ دن بھی رمضان کے سردیوں میں ہی ہیں اور یہ بھی چھوٹے
ہیں )۔سردی کا موسم ہے اور ماہ رمضان بہت آسانی سے گذرا مگر گرمی میں جولوگ روزہ رکھتے ہیں
وہ جانتے ہیں کہ بھوک پیاس کا کیا حال ہوتا ہے۔اور جوانوں کو اس بات کا علم ہوتا ہے کہ اُن کو بیوی
کی کس قدر ضرورت پیش آتی ہے۔جب گرمی کے موسم میں انسان کو پیاس لگتی ہے، ہونٹ خشک
ہوتے ہیں، گھر میں دودھ، برف، مزہ دار شربت موجود ہیں مگر ایک روزہ داران کو نہیں پیتا۔کیوں؟
اس لئے کہ اس کے مولیٰ کریم کی اجازت نہیں کہ ان کو استعمال کرے۔بھوک لگتی ہے ہر ایک قسم کی
نعمت زردہ، پلاؤ ، قورمہ، فرنی وغیرہ گھر میں موجود ہیں۔اگر نہ ہوں تو ایک آن میں اشارہ سے تیار ہو
سکتے ہیں مگر روزہ داران کی طرف ہاتھ نہیں بڑھاتا۔کیوں؟ صرف اس لئے کہ اس کے مولیٰ کریم کی
اجازت نہیں۔پھر فرمایا کہ روزہ دار مرد اپنی بیویوں کے قریب نہیں جاتے صرف اس لئے کہ اگر
جاؤں گا تو خدا تعالیٰ ناراض ہوگا ، اس کی حکم عدولی ہوگی۔ان باتوں سے روزہ کی حقیقت ظاہر ہے
کہ جب انسان اپنے نفس پر یہ تسلط پیدا کر لیتا ہے کہ گھر میں اس کی ضرورت اور استعمال کی چیزیں
موجود ہیں مگر اپنے مولیٰ کی رضا کے لئے وہ حسب تقاضائے نفس ان کو استعمال نہیں کرتا تو جو اشیاء
اس کو میسر نہیں ان کی طرف نفس کو کیوں راغب ہونے دے گا۔رمضان شریف کے مہینہ کی بڑی
بھاری تعلیم یہ ہے کہ کیسی ہی شدید ضرورتیں کیوں نہ ہوں مگر خدا کا ماننے والا خدا ہی کی رضا مندی کے
لئے ان سب پر پانی پھیر دیتا ہے اور ان کی پرواہ نہیں کرتا۔قرآن شریف روزہ کی حقیقت اور فلاسفی
کی طرف خود اشارہ فرماتا ہے اور کہتا ہے ﴿يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا
$2003
423
خطبات مسرور
كُتِبَ عَلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ ﴾ روزہ تمہارے لئے اس واسطے ہے کہ تقویٰ سیکھنے
کی تم کو عادت پڑ جاوے۔ایک روزہ دار خدا کے لئے ان تمام چیزوں کو ایک وقت ترک کرتا ہے جن
کو شریعت نے حلال قرار دیا ہے اور ان کے کھانے پینے کی اجازت دی ہے صرف اس لئے کہ اس
وقت میرے مولیٰ کی اجازت نہیں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ پھر وہی شخص ان چیزوں کو حاصل کرنے کی
کوشش کرے جن کی شریعت نے مطلق اجازت نہیں دی اور وہ حرام کھاوے پیوے اور بدکاری میں
شہوت کو پورا کرے۔(الحكم ٢٤ جنوری ٤ ۱۹۰ ء صفحه (۱۲
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ گنتی کے چند دن ہیں۔مومن کو چاہئے کہ تقویٰ کے تقاضے
پورے کرتے ہوئے اگر مشکلات میں سے بھی گزرنا پڑے تو گزر جائے۔یہاں تو اللہ تعالیٰ ہمیں یہ
حکم دے رہا ہے کہ سال کے گیارہ مہینے تو تم کو جائز چیزوں کے استعمال کی میری طرف سے اجازت
ہے، تم استعمال کروان کو۔اور تم کرتے رہے ہو مگر اب میں کہتا ہوں کہ میری خاطر یہ چند دن تم دن
کے ایک حصے میں یہ جائز چیزیں بھی استعمال نہ کرو۔تو کیا تم بہانے بناؤ گے؟ یہ تو کوئی ایمان اور تقویٰ
نہ ہوا۔اللہ تعالیٰ تم لوگوں کی حفاظت کے لئے کھڑا ہوتا ہے جو تقویٰ پر چلتے ہیں اور اس کی خاطر ہر
قربانی کے لئے تیار ہوتے ہیں۔یہ روزے چند دن کے نہ صرف خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے
کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ہماری جسمانی صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہیں۔اور یہ ایک ثابت شدہ
حقیقت ہے کہ سال میں کچھ وقت ایسا ہونا چاہئے جس میں انسان کم سے کم غذا کھائے۔تو اس امر
سے ہم دو ہرا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔جسمانی صحت بھی اور خدا تعالیٰ کی رضا بھی۔فرمایا کہ کیونکہ اللہ
تعالی تمہیں تنگی نہیں دینا چاہتا، کسی تکلیف اور مشقت میں نہیں ڈالنا چاہتا اس لئے اگر تم مریض ہو
یا سفر میں ہو تو پھر ان دنوں میں روزے نہ رکھو۔اور یہ روزے دوسرے دنوں میں جب سہولت ہو
پورے کر لو۔یہاں یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ یہ خیال نہیں ہونا چاہئے کہ اس وقت چونکہ تمام گھر والے
روزے رکھ رہے ہیں جیسے کہ میں نے پہلے بھی کہا ، اٹھنے میں آسانی ہے، زیادہ تر ڈر نہیں کرنا پڑتا ، جیسے
تیسے روزے رکھ لیں ، بعد میں کون رکھے گا۔تو یہ بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف ہے۔بات وہی ہے
کہ اصل بنیاد تقویٰ پر ہے، حکم بجالانا ہے، حکم یہ ہے کہ تم مریض ہو یا سفر میں ہو، قطع نظر اس کے کہ سفر
$2003
424
خطبات مسرور
کتنا ہے، جو سفر تم سفر کی نیت سے کر رہے ہو وہ سفر ہے اور اس میں روزہ نہیں رکھنا چاہئے۔حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ دو تین کوس کا سفر بھی سفر ہے اگر سفر کی نیت سے ہے۔بعض لوگ کہتے
ہیں کہ ہم میں برداشت ہے، ہم برداشت کر سکتے ہیں تو ایسے لوگوں کو یہ بات یادرکھنی چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
اصل بات یہ ہے کہ قرآن شریف کی رخصتوں پر عمل کرنا بھی تقویٰ ہے۔خدا تعالیٰ نے
مسافر اور بیمار کو دوسرے وقت میں رکھنے کی اجازت اور رخصت دی ہے اس لئے اس حکم پر بھی تو عمل
رکھنا چاہئے۔میں نے پڑھا ہے کہ اکثر اکا بر اس طرف گئے ہیں کہ اگر کوئی حالت سفر یا بیماری میں
روزہ رکھتا ہے تو یہ معصیت ہے کیونکہ غرض تو اللہ تعالیٰ کی رضا ہے نہ اپنی مرضی اور اللہ تعالیٰ کی رضا
فرمانبرداری میں ہے۔جو حکم وہ دے اُس کی اطاعت کی جاوے اور اپنی طرف سے اس پر حاشیہ نہ
چڑھایا جاوے۔اس نے تو یہی حکم دیا ہے۔مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيْضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ
أَيَّامٍ اُخَرَ اس میں کوئی قید اور نہیں لگائی کہ ایسا سفر ہو یا ایسی بیماری ہو۔میں سفر کی حالت میں روزہ
نہیں رکھتا اور ایسا ہی بیماری کی حالت میں۔چنانچہ آج بھی میری طبیعت اچھی نہیں اور میں نے روزہ
نہیں رکھا۔(الحكم جلد ١١ نمبر ٤ بتاريخ ۲۱ / جنوری ۱۹۰۷ء)
پھر آپ فرماتے ہیں کہ : ” جو شخص مریض اور مسافر ہونے کی حالت میں ماہ صیام کے
روزے رکھتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے صریح حکم کی نافرمانی کرتا ہے۔خدا تعالیٰ نے صاف فرما دیا ہے کہ
مریض اور مسافر روزہ نہ رکھے۔مرض سے صحت پانے اور سفر کے ختم ہونے کے بعد روزے
رکھے۔خدا کے اس حکم پر عمل کرنا چاہئے کیونکہ نجات فضل سے ہے نہ کہ اپنے اعمال کا زور دکھا کرکوئی
شخص نجات حاصل کر سکتا۔خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ مرض تھوڑی ہو یا بہت اور سفر چھوٹا ہو یا لمبا ہو
بلکہ حکم عام ہے۔اور اس پر عمل کرنا چاہئے۔مریض اور مسافر اگر روزہ رکھیں گے تو ان پر حکم عدولی کا
فتوی لازم آئے گا۔البدر بتاريخ ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۷ء)
پھر آپ فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے شریعت کی بنا آسانی پر رکھی ہے۔جو مسافر اور مریض
صاحب مقدرت ہوں ان کو چاہئے کہ روزہ کی بجائے فدیہ دے دیں۔فدیہ یہ ہے کہ ایک مسکین کو
خطبات مسرور
425
کھانا کھلایا جائے“۔( بدر جلد نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۷ء صفحه ۷ )
$2003
پھر فرماتے ہیں کہ : ” میرا مذہب ہے کہ انسان بہت دقتیں اپنے اوپر نہ ڈال لے۔عرف میں
جس کو سفر کہتے ہیں خواہ وہ دو تین کوس ہی ہو اس میں قصر و سفر کے مسائل پر عمل کرے۔اِنَّمَا الْأَعْمَالُ
بالنيات بعض دفعہ ہم دو دو تین تین میل اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کرتے ہوئے چلے جاتے ہیں
مگر کسی کے دل میں یہ خیال نہیں آتا کہ ہم سفر میں ہیں لیکن جب انسان اپنی گٹھڑی اٹھا کر (یعنی کچھ
سامان وغیرہ لے کر ، بیگ وغیرہ لے کر سفر کی نیت سے چل پڑتا ہے تو وہ مسافر ہوتا ہے۔شریعت کی
بنا وقت پر نہیں ہے۔جس کو تم عرف میں سفر سمجھو وہی سفر ہے اور جیسا کہ خدا کے فرائض پر عمل کیا جاتا ہے
ویسا ہی اس کی رخصتوں پر عمل کرنا چاہئے۔فرض بھی خدا کی طرف سے ہیں اور رخصت بھی خدا کی طرف
سے ہے۔الحكم جلد ٥ نمبر ٦ بتاريخ ۱۷ / فروری ۱۹۰۱ء)
فرماتے ہیں: یعنی مریض اور مسافر روزہ نہ رکھے، اس میں امر ہے۔یہ اللہ تعالیٰ نے
نہیں فرمایا کہ جس کا اختیار ہو رکھ لے جس کا اختیار ہو نہ رکھے۔میرے خیال میں مسافر کو روزہ نہ
رکھنا چاہئے اور چونکہ عام طور پر اکثر لوگ رکھ لیتے ہیں اس لئے اگر کوئی تعامل سمجھ کر رکھ لے تو کوئی
حرج نہیں مگر عِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَر کا پھر بھی لحاظ رکھنا چاہئے۔سفر میں تکالیف اٹھا کر جو انسان
روزہ رکھتا ہے تو گویا اپنے زور بازو سے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا چاہتا ہے، اس کو اطاعت امر سے خوش
نہیں کرنا چاہتا۔یہ غلطی ہے۔اللہ تعالیٰ کی اطاعت امر اور نہی میں سچا ایمان ہے۔(الحكم جلد نمبر ٤ بتاريخ ۳۱/جنوری ۱۸۹۹ء)
تو ایسے لوگ جو اس لئے کہ گھر میں آج کل روزہ رکھنے کی سہولت میسر ہے روزہ رکھ لیتے
ہیں ان کو اس ارشاد کے مطابق یا درکھنا چاہئے کہ نیکی یہی ہے کہ روزے بعد میں پورے کئے جائیں
اور وہ روزے نہیں ہیں جو اس طرح زبر دستی رکھے جاتے ہیں۔حدیث میں آتا ہے۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک
سفر پر تھے۔آپ نے لوگوں کا ہجوم دیکھا اور ایک آدمی پر دیکھا کہ سایہ کیا گیا ہے۔آپ نے فرمایا: "
کیا ہے؟“۔انہوں نے کہا کہ یہ شخص روزہ دار ہے۔آپ نے فرمایا سفر میں روزہ رکھنا نیکی نہیں ہے۔(بخاری کتاب الصوم باب قول النبي عل
الله لمن ظلل عليه واشتد۔۔۔۔۔۔
426
$2003
خطبات مسرور
پھر ایک اور بڑی واضح حدیث ہے۔حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ اللہ سے ایک شخص نے رمضان کے مہینہ میں سفر کی حالت میں روزہ اور نماز کے بارہ میں
دریافت کیا۔اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان میں سفر کی حالت میں روزہ نہ رکھو۔اس پر
ایک شخص نے کہا یا رسول اللہ ! میں روزہ رکھنے کی طاقت رکھتا ہوں۔نبی ﷺ نے اسے کہا کہ انتَ
اقوی اممِ الله ؟ کہ تو زیادہ طاقتور ہے یا اللہ تعالیٰ ؟۔یقینا اللہ تعالیٰ نے میری امت کے مریضوں
اور مسافروں کے لئے رمضان میں سفر کی حالت میں روزہ نہ رکھنے کو بطور صدقہ ایک رعایت قرار
دیا ہے۔کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ وہ تم میں سے کسی کو کوئی چیز صدقہ دے پھر وہ اس چیز کو
صدقہ دینے والے کولوٹا دے۔(المصنف للحافظ الكبير ابو بكر عبدالرزاق بن همام - الصيام في السفر
تو اس سے مزید واضح ہو گیا کہ سفر میں روزہ بالکل نہیں رکھنا چاہئے۔لیکن بعض دفعہ بعض
لوگ دوسری طرف بہت زیادہ جھک جاتے ہیں۔بعض اس سہولت سے کہ مریض کو سہولت ہے خود ہی
فیصلہ کر لیتے ہیں کہ میں بیمار ہوں اس لئے روزہ نہیں رکھ سکتا۔اور پوچھو تو کیا بیماری ہے؟ تم تو جوان
آدمی ہو، صحت مند ہو، چلتے پھر رہے ہو ، بازاروں میں پھر رہے ہو ، بیماری ہے تو ڈاکٹر سے چیک اپ
کرواؤ تو جواب ہوتا ہے کہ نہیں ایسی بیماری نہیں بس افطاری تک تھکاوٹ ہو جاتی ہے، کمزوری
ہو جاتی ہے۔تو یہ بھی وہی بات ہے کہ تقویٰ سے کام نہیں لیتے۔نفس کے بہانوں میں نہ آؤ۔فرمایا یہ
ہے کہ نفس کے بہانوں میں نہ آؤ۔ہمیشہ یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے دل کا حال جانتا ہے۔خوف کا
مقام ہے۔یہی نہ ہو کہ ان بہانوں سے کہیں ان حکموں کو ٹال کر حقیقت میں کہیں بیمار ہی بن جاؤ۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ”بے شک یہ قرآنی حکم ہے کہ سفر
کی حالت میں اور اسی طرح بیماری کی حالت میں روزے نہیں رکھنے چاہئیں اور ہم اس پر زور دیتے
ہیں تا قرآنی حکم کی بہتک نہ ہو مگر اس بہانے سے فائدہ اٹھا کر جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ہیں اور پھر وہ
روزہ نہیں رکھتے یا ان سے کچھ روزے رہ گئے ہوں اور وہ کوشش کرتے تو انہیں پورا کر سکتے تھے لیکن
ان کو پورا کرنے کی کوشش نہیں کرتے تو وہ ایسے ہی گنہگار ہیں جس طرح وہ گنہگار ہے جو بلا عذر
رمضان کے روزے نہیں رکھتا۔اس لئے ہر احمدی کو چاہئے کہ جتنے روزے اس نے غفلت یا کسی شرعی
$2003
427
خطبات مسرور
عذر کی وجہ سے نہیں رکھے وہ انہیں بعد میں پورا کرے“۔(بحوا
اله فقه احمدیه صفحه (۲۹۳
یہ فتوی ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تو یہ افراط اور تفریط دونوں ہی غلط ہیں۔ہمیشہ تقویٰ سے کام لیتے ہوئے روزے رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو
طاقت رکھتے ہیں، مالی وسعت رکھتے ہیں اگر کسی وجہ سے وہ روزہ نہیں رکھ سکے تو فدیہ دیا کریں۔اور
فدیہ کیا ہے ایک مسکین کو کھانا کھلانا۔اس کے مطابق جس طرح تم خود کھاتے ہو کیونکہ دوسرے کی
عزت نفس کا بھی خیال رکھنے کا حکم ہے۔اس لئے اچھا کھانا کھلاؤ، یہ نہیں کہ میں روزے رکھتا تو اعلیٰ
کھانے کھا تا لیکن تم چونکہ کم حیثیت آدمی ہو اس لئے تمہارے لئے فدیہ کے طور پر یہ بچا کھچا کھانا ہی
موجود ہے نہیں۔یہ نہیں ہے، تمہاری نیکی تو اس وقت ہی نیکی شمار ہوگی جب تم خدا کی رضا کی خاطر
یہ کر رہے ہو گے نہ کہ اس غریب پر احسان جتانے کے لئے۔تو جب تم خدا کی رضا کی خاطر یہ فدیہ دو
گے تو ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری اس بیماری کی حالت کو صحت میں بدل دے۔کیونکہ فرمایا کہ تمہارا
روزے رکھنا بہر حال تمہارے لئے بہتر ہے۔"
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
وَعَلَى الَّذِيْنَ يُطِيقُوْنَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِين۔ایک دفعہ میرے دل میں آیا کہ
یہ فدیہ کس لئے مقرر کیا گیا ہے تو معلوم ہوا کہ توفیق کے واسطے ہے تا کہ روزہ کی توفیق اس سے حاصل
ہو۔خدا ہی کی ذات ہے جو تو فیق عطا کرتی ہے اور ہر شئے خدا ہی سے طلب کرنی چاہئے۔خدا تعالیٰ تو
قادر مطلق ہے۔وہ اگر چاہے تو ایک مدقوق کو بھی روزہ کی طاقت عطا کر سکتا ہے۔یعنی ایک بیمار
مریض بہت زیادہ لاغر کمزور ہو، ٹی بی کا مریض ہی ہو بے شک۔” تو فدیہ سے یہی مقصود ہے کہ وہ
طاقت حاصل ہو جاوے اور یہ خدا کے فضل سے ہوتا ہے۔پس میرے نزدیک خوب ہے کہ انسان دعا
کرے کہ الہی یہ تیرا ایک مبارک مہینہ ہے اور میں اس سے محروم رہا جاتا ہوں۔اور کیا معلوم کہ آئندہ
سال زندہ رہوں یا نہ۔یا ان فوت شدہ روزوں کو ادا کر سکوں یا نہ۔اور اس سے توفیق طلب کرے تو
مجھے یقین ہے کہ ایسے دل کو خدا طاقت بخش دے گا۔لیکن بعض لوگوں کی بیماریاں ایسی ہوتی ہیں کہ
باوجود خواہش کے روزہ نہیں رکھ سکتے اور مستقلاً فدیہ دینا پڑتا ہے۔ایسے لوگوں کو جیسا کہ میں نے پہلے
$2003
428
خطبات مسرور
بھی کہا اپنی حیثیت کے مطابق فدیہ دینا چاہئے۔اللہ تعالیٰ نیتوں کو جانتا ہے یہی حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ السلام نے بھی اس میں بیان فرمایا۔آپ نے آگے فرمایا کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو دوسری
امتوں کی طرح اس اُمت میں کوئی قید نہ رکھتا مگر اس نے قیدیں بھلائی کے لئے رکھی ہیں۔” میرے
نزد یک اصل یہی ہے کہ جب انسان صدق اور کمال اخلاص سے باری تعالیٰ میں عرض کرتا ہے کہ اس
مہینہ میں مجھے محروم نہ رکھ تو خدا تعالیٰ اسے محروم نہیں رکھتا۔اور ایسی حالت میں اگر انسان ماہ رمضان
میں بیمار ہو جائے تو یہ بیماری اس کے حق میں رحمت ہوتی ہے کیونکہ ہر ایک عمل کا مدار نیت
پر ہے۔مومن کو چاہئے کہ وہ اپنے وجود سے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں دلاور ثابت کرے“۔یعنی بہادر ثابت کرے۔”جو شخص روزہ سے محروم رہتا ہے مگر اس کے دل میں یہ نیت درد دل سے تھی
کہ کاش میں تندرست ہوتا اور روزہ رکھتا اور اس کا دل اس بات کے لئے گریاں ہے تو فرشتے اس
کے لئے روزہ رکھیں گے۔فرمایا اس کا دل اس بات کے لئے گریاں ہے، بہت تڑپ رہا ہے، بہت
افسوس کر رہا ہے ، تو فرشتے اس کے لئے روزہ رکھیں گے بشرطیکہ وہ بہانہ جو نہ ہو تو خدا تعالیٰ اسے
ہرگز ثواب سے محروم نہ رکھے گا“۔( البدر ۱۲ دسمبر ۱۹۰۳ء، ملفوظات جلد چهارم صفحه ٢٥۸ - ٢٥٩
اب روزوں سے متعلق بعض متفرق باتیں ہیں۔ان کے متعلق اب میں کچھ بتاتا ہوں۔بعض لوگ سستی کی وجہ سے یا کسی عذر یا بہانہ کی وجہ سے روزے نہیں رکھتے۔ان کو خیال آجاتا ہے کہ
روزے رکھنے چاہئیں۔بعض لوگوں کو ایک عمر گزرنے کے بعد خیال آتا ہے کہ ایک عمر گزار دی۔صحت
تھی ، طاقت تھی ، مالی وسعت تھی ، تمام سہولیات میسر تھیں اور روزے نہیں رکھے۔تو مجھے جو نیکیاں بجا
لانی تھیں نہیں ادا کر سکا تو اب کیا کروں ؟ تو ایسا ہی ایک شخص حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور سوال کیا کہ میں نے آج سے پہلے کبھی روزہ نہیں رکھا اس کا کیا
فدیہ دوں؟ فرمایا: خدا ہر شخص کو اس کی وسعت سے باہر دکھ نہیں دیتا۔وسعت کے موافق گزشتہ کا فدیہ
دے دو اور آئندہ عہد کرو کہ سب روزے رکھوں گا“۔(البدر جلد ١ نمبر ١٢ بتاريخ ١٦ / جنوری ۱۹۰۳ء)
حدیث میں آتا ہے کہ حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے
429
$2003
خطبات مسرور
آنحضرت ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے اور جس نے رمضان
کے تقاضوں کو پہچانا اور جو اس رمضان کے دوران ان تمام باتوں سے محفوظ رہا جن سے اس کو محفوظ
رہنا چاہئے تھا تو اس کے روزے اس کے پہلے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں۔(مسند احمد بن حنبل، مسند ابی سعید جلد ۳ صفحه ٤٥٧
پھر بعض لوگ سحری نہیں کھاتے ، عادتا نہیں کھاتے یا اپنی بڑائی جتانے کے لئے نہیں کھاتے
اور اٹھ پہرے روزے رکھ رہے ہوتے ہیں ان کے لئے بھی حکم ہے۔حدیث میں آتا ہے۔حضرت
انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ سحری کھایا کر وسحری کھانے میں برکت ہے۔پھر یہ کہ سحری کا وقت کب تک ہے؟ ایک تو یہ کہ جب سحری کھا رہے ہوں تو جو بھی لقمہ یا
چائے جو آپ اس وقت پی رہے ہیں، آپ کے ہاتھ میں ہے اس کو مکمل کرنے کا ہی حکم ہے۔روایت
آتی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس وقت تم میں سے کوئی اذان سن لے اور برتن اس کے ہاتھ
میں ہو تو وہ اس کو نہ رکھے یہاں تک کہ اپنی ضرورت پوری کر لے یعنی وہ جو کھا رہا ہے وہ مکمل کر لے۔پھر بعض دفعہ غلطی لگ جاتی ہے اور پتہ نہیں لگتا کہ روزے کا وقت ختم ہو گیا ہے اور بعض دفعہ
چند منٹ اوپر چلے جاتے ہیں تو اس صورت میں کیا یہ روزہ جائز ہے یا نہیں۔تو حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ السلام سے کسی نے سوال کیا کہ میں مکان کے اندر بیٹھا ہوا تھا اور میرا یقین تھا کہ ابھی روزہ
رکھنے کا وقت ہے اور میں نے کچھ کھا کے روزہ رکھنے کی نیت کی لیکن بعد میں ایک دوسرے شخص۔معلوم ہوا کہ اس وقت سفیدی ظاہر ہو گئی تھی اب میں کیا کروں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
فرمایا: ایسی حالت میں اس کا روزہ ہو گیا۔دوبارہ رکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اپنی طرف سے اس نے
احتیاط کی اور نیت میں فرق نہیں صرف غلطی لگ گئی اور چند منٹوں کا فرق پڑ گیا۔پھر افطاری میں جلدی کرنے کے بارہ میں حکم آتا ہے۔ابی عطیہ نے بیان کیا کہ میں اور
مسروق حضرت عائشہ کے پاس آئے اور پوچھا اے ام المومنین ! حضور کے صحابہ میں سے دوصحابی
ایسے ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی نیکی اور خیر کے حصول میں کوتاہی کرنے والا نہیں لیکن ان میں سے
ایک تو افطاری میں جلدی کرتے ہیں اور نماز بھی جلدی پڑھتے ہیں۔یعنی نماز کے پہلے وقت میں پڑھ
لیتے ہیں اور دوسرے افطاری اور نمازوں میں تاخیر کرتے ہیں۔حضرت عائشہ نے پوچھا کہ ان میں
430
$2003
خطبات مسرور
سے کون جلدی کرتا ہے تو بتایا گیا کہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ۔تو حضرت عائشہ نے فرمایا کہ
آنحضرت مہ بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔لیکن افطاری میں جلدی کرنے سے کیا مراد ہے؟ اس کا
صلى
تعین کس طرح ہو گا اس بارہ میں یہ حدیث وضاحت کرتی ہے۔آنحضرت ﷺ سے روایت ہے کہ
غروب آفتاب کے بعد حضور نے ایک شخص کو افطاری لانے کو کہا۔اس شخص نے عرض کی کہ حضور ذرا
تاریکی ہو لینے دیں۔آپ نے فرمایا: افطاری لاؤ۔اس نے پھر عرض کی کہ حضور ا بھی تو روشنی ہے۔حضور نے فرمایا افطاری لاؤ۔وہ شخص افطاری لایا تو آپ نے روزہ افطار کرنے کے بعد اپنی انگلی سے
مشرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ جب تم غروب آفتاب کے بعد مشرق کی طرف سے
اندھیرا اٹھتا دیکھو تو افطار کرلیا کرو۔پھر بعض دفعہ روزے کے دوران انسان بھول جاتا ہے کہ روزہ ہے اور کچھ کھا لیتا ہے۔اس
بارہ میں حدیث ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جوشخص روزہ کی حالت میں بھول کر کھا پی لے، وہ
اپنے روزہ کو پورا کرے، اسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا اور پلایا ہے، یہ روزہ ٹوٹتا نہیں ہے اس کو پورا
کرے۔کچھ سوال حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش ہوئے کہ روزہ
کی حالت میں یہ یہ جائز ہے یا نا جائز ہے، وہ میں آپ کو بتا تا ہوں۔سوال یہ ہوا کہ روزہ دار کو آئینہ
دیکھنا جائز ہے یا نہیں؟ یعنی شیشہ دیکھنا جائز ہے یا نہیں جائز۔تو فرمایا جائز ہے۔پھر لوگ سوال بھی عجیب کرتے تھے۔ایک نے سوال کیا کہ روزہ دار کو داڑھی کو تیل لگانا
جائز ہے یا نہیں۔آپ نے فرمایا جائز ہے۔پھر سوال پیش ہوا کہ خوشبو لگانا جائز ہے یا نہیں۔فرمایا جائز ہے۔پھر ایک سوال ہوا کہ آنکھوں میں سرمہ ڈالنا جائز ہے یا نہیں۔کیونکہ برصغیر میں سرمہ ڈالنے
کا بھی ہندوستان پاکستان میں، خاص طور پر دیہاتوں میں کافی رواج ہے۔تو فرمایا مکروہ ہے۔اور
ایسی ضرورت ہی کیا ہے کہ دن کے وقت سرمہ لگائے ، اگر آنکھوں میں کوئی تکلیف ہے تو رات کے
وقت سرمہ لگا سکتا ہے۔(بدر جلد نمبر ٦ صفحه ١٤ بتاريخ ٢٤ / فروری ۱۹۰۷ء)
431
$2003
خطبات مسرور
پھر ایک سوال پیش ہوا کہ بعض اوقات رمضان ایسے موسم میں آتا ہے کہ کاشتکاروں کو جب
کہ کام کی کثرت مثلاً بیج وغیرہ ڈالنا یا ہل چلانا وغیرہ تو ایسے مزدوروں سے جن کا گزارہ مزدوری
پر ہے روزہ نہیں رکھا جاتا، گرمی بہت شدید ہوتی ہے تو ان کی نسبت کیا ارشاد ہے۔تو آپ نے فرمایا
ك إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ یہ لوگ اپنی حالتوں
کو مخفی رکھتے ہیں، ہر شخص تقوی وطہارت سے اپنی
حالت سوچ لے اگر کوئی اپنی جگہ مزدوری پر رکھ سکتا ہے تو ایسا کرے ورنہ مریض کے حکم میں ہے۔پھر
جب میسر ہو یعنی جب سہولت پیدا ہو جائے تب روزہ رکھ لے۔آپ فرماتے ہیں کہ:
و شخص جس کا دل اس بات سے خوش ہے کہ رمضان آ گیا اور اس کا منتظر میں تھا کہ آوے
اور روزہ رکھوں۔اور پھر وہ بوجہ بیماری کے نہیں رکھ سکا تو وہ آسمان پر روزہ سے محروم نہیں ہے۔اس دنیا
میں بہت لوگ بہانہ جو ہیں اور وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم جیسے اہل دنیا کو دھوکہ دے لیتے ہیں ویسے ہی
خدا کو فریب دیتے ہیں۔بہانہ جو اپنے وجود سے آپ مسئلہ تراش کرتے ہیں۔اور تکلفات شامل
کر کے ان مسائل کو صحیح گردانتے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ کے نزدیک وہ صحیح نہیں ہے۔تکلفات کا باعث
بہت وسیع ہے۔اگر انسان چاہے تو اس تکلف کی رُو سے ساری عمر بیٹھ کر نماز پڑھتا رہے۔(کبھی
کھڑے ہوکر نمازیں نہ پڑھے، مریض ہی بنا رہے اور بیٹھ کے نمازیں پڑھے ) اور رمضان کے
روزے بالکل نہ رکھے۔مگر خدا اس کی نیت اور ارادہ کو جانتا ہے جو صدق اور اخلاص رکھتا ہے۔خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ اس کے دل میں درد ہے اور خدا اسے ثواب سے زیادہ بھی دیتا ہے کیونکہ در ددل
ایک قابل قدر شئے ہے۔حیلہ جو انسان تاویلوں پر تکیہ کرتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ تکیہ کوئی
شئے نہیں۔جب میں نے چھ ماہ روزے رکھے تھے تو ایک دفعہ ایک طائفہ انبیاء کا مجھے ( کشف میں )
ملا اور انہوں نے کہا کہ تو نے کیوں اپنے نفس کو اس قدر مشقت میں ڈالا ہوا ہے، اس سے باہر نکل۔اسی طرح جب انسان اپنے آپ کو خدا کے واسطے مشقت میں ڈالتا ہے تو وہ خود ماں باپ کی طرح رحم
کر کے اُسے کہتا ہے کہ تو کیوں مشقت میں پڑا ہوا ہے۔یہ لوگ ہیں کہ تکلف سے اپنے آپ کو مشقت سے محروم رکھتے ہیں۔اس لئے خدا اُن کو
$2003
432
خطبات مسرور
دوسری مشقوں میں ڈال دیتا ہے۔اور نکالتا نہیں۔اور دوسرے جو خود مشقتوں میں پڑتے ہیں ان کو وہ
آپ نکالتا ہے۔انسان کو واجب ہے کہ اپنے نفس پر اپنے آپ شفقت نہ کرے بلکہ ایسا بنے کہ
خدا تعالیٰ اس کے نفس پر شفقت کرے۔کیونکہ انسان کی شفقت اس کے نفس پر اس کے واسطے جہنم
ہے اور خدا تعالیٰ کی شفقت جنت ہے“۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو رمضان کے ان فیوض و برکات سے بے انتہا فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا
فرمائے اور یہ رمضان ہمارے لئے بے انتہا برکتیں لے کر آئے۔