رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور لیلة القدر کی اہمیت و فضیلت
$2003
465
30
خطبات مس
لیلۃ القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے جس میں قرآن کریم نازل ہوا
۱۴/ نومبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۱۴ر نبوت ۱۳۸۲ هجری شمسی بمقام مسجد فضل لندن
رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور لیلۃ القدر کی اہمیت وفضیلت کا پر
معارف بیان۔رمضان کے آغاز میں ہی تمام تر عبادات کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔قیام لیل یعنی تہجد کی اہمیت و فرضیت۔۔۔۔۔۔استغفار اور تو به
صلى الله
لیلتہ القدر کی دعائیں اور نبی اکرم ﷺ کے کامل بروز کی بعثت۔
خطبات مس
$2003
466
تشھد وتعوذ کے بعد درج ذیل آیت قرآنیہ تلاوت فرمائی
إِنَّا أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ۔وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ۔لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ
أَلْفِ شَهْرٍ۔تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوْحُ فِيْهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلْمٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ
الْفَجْرِ﴾ (سورة القدر)
اس کا ترجمہ یہ ہے۔اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا
( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔یقیناً ہم نے اسے قدر کی رات میں اتارا ہے۔اور تجھے کیا سمجھائے
کہ قدر کی رات کیا ہے۔قدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔بکثرت نازل ہوتے ہیں اُس میں
فرشتے اور روح القدس اپنے رب کے حکم سے۔ہر معاملہ میں۔سلام ہے۔یہ (سلسلہ ) طلوع فجر
تک جاری رہتا ہے۔انشاء اللہ تعالی کل سے رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو جائے گا۔دنیا کے ایک سرے سے
لے کر دوسرے سرے تک احمدی دنیا میں جن کو توفیق مل رہی ہے اس عشرہ میں اعتکاف بیٹھیں گے،
دعاؤں کی توفیق ملے گی۔اللہ تعالیٰ ان کو مقبول دعاؤں کی توفیق دے۔جو اعتکاف نہیں بیٹھ رہے وہ
اپنے گھروں میں اپنی راتوں کو زندہ کرنے والے ہوں گے انشاء اللہ۔یہ سورۃ جومیں نے تلاوت کی
ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے اس آخری عشرہ میں دعاؤں کی طرف توجہ دلانے کے لئے ایک ایسی رات کا
بھی ذکر کیا ہے جو اگر میسر آجائے تو بڑا ہی خوش قسمت ہے وہ شخص جس کو یہ رات مل گئی۔کیونکہ اس
رات میں جو دعائیں بھی مانگی جائیں گی وہ قبولیت کا درجہ پائیں گے۔پھر اس کے اور بھی وسیع معانی
اور مضامین ہیں۔اس میں قرآن کریم نازل ہوا ، جو شریعت کی آخری اور مکمل کتاب ہے۔جس سے
467
$2003
خطبات مسرور
یہی مراد ہے کہ ایک لمبے تاریک زمانے کے بعد ایک ایسا نبی مبعوث ہوا جس پر اللہ تعالیٰ نے آخری
شرعی کتاب نازل فرمائی اور دین کامل کیا۔اور اپنی تمام تر نعمتیں اس نبی کو جسے خاتم الانبیاء پھہرایا عطا
فرمائیں۔اور یہ خوشخبری بھی اس کے ماننے والوں کو دے دی کہ قیامت تک اس نبی کی شریعت ہی
ہدایت کا راستہ دکھانے کے لئے جاری رہے گی۔اس دنیا میں کوئی نبی خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نئی
شریعت لے کر مبعوث نہیں ہوگا۔ہاں زمانے کے اثر کے تحت جب دین میں بگاڑ پیدا ہوگا تو مجددین
کا سلسلہ چلتا رہے گا جو خاتم النبیین کی شریعت کو، اس کی صحیح تعلیم کو مسلمانوں میں رائج کرتے رہیں
گے۔اور پھر آپ ﷺ نے یہ پیشگوئی بھی فرمائی کہ ایک لمبے عرصہ کے بعد امام مہدی اور مسیح موعود علیہ
السلام کا ظہور بھی ہوگا۔تو بہر حال اس سورۃ میں مختلف مضامین چھپے ہوئے ہیں جن کو اب میں مفسرین
اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حوالوں اور احادیث سے کسی حد تک واضح کرنے
کی کوشش کروں گا۔سب سے پہلے یہ لیلۃ القدر کی بات چل رہی ہے۔اس کے متعلق معلوم ہو کہ کب آتی ہے
یہ رات ، اور کس طرح پتہ چلے کہ یہ رات میسر آ گئی ہے۔اس کے بارہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ :
کیا کوئی ایسی علامت ہے جس سے معلوم ہو سکے کہ فلاں رات اس رمضان میں لیلتہ القدر
تھی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ بعض احادیث میں یہ آتا ہے کہ کچھ بھی چمکتی ہے، ہوا ہوتی ہے اور ترقیح
ہوتا ہے، ایک نور آسمان کی طرف جاتا یا آتا نظر آتا ہے۔مگر اوّل الذکر علامات ضروری نہیں۔گواکثر
ایسا تجربہ کیا گیا ہے کہ ایسا ہوتا ہے اور آخری علامت نور دیکھنے کی صلحاء کے تجربہ میں آئی ہے۔یہ ایک
کشفی نظارہ ہے، ظاہر علامت نہیں جسے ہر ایک شخص دیکھ سکے۔خود میں نے بھی اس کا تجربہ کیا
ہے
لیکن جو کچھ میں نے دیکھا ہے دوسروں نے نہیں دیکھا۔اصل طریقہ یہی ہے کہ مومن اللہ تعالیٰ سے
سارے رمضان میں دعائیں کرتا رہے اور اخلاص سے روزے رکھے، پھر اللہ تعالیٰ کسی نہ کسی رنگ
میں اس پرلیلۃ القدر کا اظہار کر دیتا ہے“۔(تفسير كبير جلد نهم صفحه ۳۲۹)
حدیث میں آتا ہے۔حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور یے
468
$2003
خطبات مسرور
فرمایا کہ جس نے ماہ رمضان کے شروع سے آخر تک تمام نمازیں باجماعت ادا کیں تو اس نے لیلۃ
القدر کا بہت بڑا حصہ پالیا۔گویا صرف آخری دنوں میں تلاش نہ کریں بلکہ سارے رمضان میں پوری
عبادات بجالائیں۔پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا رمضان کا
مہینہ شروع ہو گیا ہے جو ایک بابرکت مہینہ ہے۔خدا تعالیٰ نے اس کے روزے رکھنا تم پر فرض کئے
ہیں۔اس میں جنت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دئے جاتے
ہیں اور شیطان جکڑ دئے جاتے ہیں۔اس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔جو اُس کی
خیر سے محروم کیا گیا وہ محروم کر دیا گیا۔( مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحہ ۴۲۵)
تو ایک بات تو یہ واضح ہوئی ان حدیثوں سے کہ یہی نہیں ہے کہ سارا رمضان تو نہ روزوں کی
طرف توجہ دی، نہ قرآن پڑھنے کی طرف توجہ ہوئی، نہ نمازوں کے قیام کی طرف توجہ ہوئی ، اور آخری
عشرہ شروع ہوا تو ان سب عبادات کی طرف توجہ پیدا ہوگئی۔نہیں۔بلکہ رمضان کے شروع سے ہی
ان عبادات کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔جو برائیاں پائی جاتی ہیں ان کو چھوڑنے کی طرف توجہ،
بھائی بہنوں کے حقوق ادا کرنے کی طرف توجہ دیں، میاں بیوی ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی
طرف توجہ دیں ، ساس بہو ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی طرف توجہ دیں۔تو شروع رمضان
سے ہی حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرنے کی طرف توجہ ہو تو یہ نیکیاں بجالائیں گے تو تب ہی جہنم کے
دروازے بند ہوں گے اور جنت کے دروازے کھلے ہوں گے نہیں تو گواللہ تعالیٰ نے تو جہنم کے
دروازے بند کر دئے لیکن ان نیکیوں کو نہ کرنے سے زبردستی یہ برائیاں کر کے اور حقوق اللہ اور حقوق
العباد ادانہ کر کے دھکے سے جہنم کے دروازے کھولنے کی کوشش کی جارہی ہوگی۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو
اس سے بچائے۔تو یہ حقوق العباد اور حقوق اللہ ادا کریں گے جن کا ذکر دوسری حدیثوں میں بھی
آتا ہے تو پھر ان آخری راتوں کی برکات سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔کیونکہ سرسری عبادات سے یا
عارضی طور پہ آخری دس دن کی عبادات سے یہ اعلیٰ معیار جو ہیں وہ حاصل نہیں ہو سکتے۔بلکہ آنحضرت
کے اسوہ حسنہ کو بھی سامنے رکھنا ہوگا۔
خطبات مسرور
469
$2003
حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آخری عشرہ میں
آنحضرت یہ عبادت میں اتنی کوشش فرماتے جو اس کے علاوہ دیکھنے میں نہ آتی۔(صحیح مسلم، كتاب الاعتكاف باب االجتهاد في العشر الاواخر۔۔۔۔۔۔۔عام حالات میں بھی آنحضرت ﷺ کی عبادت کی مثالیں ایسی ہیں کہ کوئی عام آدمی اتنی کر
ہی نہیں سکتا لیکن حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ رمضان میں تو اس کی حالت ہی اور ہوتی تھی۔پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب نبی ﷺ آخری عشرہ میں داخل ہوتے
تو کمر ہمت کس لیتے ، اپنی راتوں کو زندہ کرتے اور گھر والوں کو بیدار فرماتے۔تو یہ بھی ایک سبق ہے
کہ جب آدمی خود اٹھے تو اپنی بیوی بچوں کو بھی نمازوں کے لئے نوافل کے لئے اٹھائے۔پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: قیام لیل مت چھوڑنا اس لئے کہ رسول الله یا اللہ نہیں
چھوڑتے تھے اور جب آپ بیمار ہوتے یا جسم میں ستی محسوس کرتے تھے تو بیٹھ کر تہجد کی نماز پڑھتے۔(ابوداؤد )
دیکھیں آنحضرت ﷺ کا عمل کیا تھا۔یہ عمل ہم اختیار کریں تو پھر ہم اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور
فضلوں کو سمیٹنے کی امید کر سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔آخری دس راتوں میں لیلۃ القدر تلاش کرنے کے بارہ میں ایک اور حدیث پیش
کرتا ہوں۔بخاری اور مسلم نے ابو سعید خدری سے روایت نقل کی ہے کہ رسول کریم ﷺ نے بھی اور
ہم نے بھی رمضان کی پہلی دس تاریخوں میں اعتکاف کیا۔اس کے خاتمہ پر حضرت جبرائیل آئے اور
رسول کریم ﷺ کو خبر دی کہ جس چیز (لیلۃ القدر ) کی آپ کو تلاش ہے وہ آگے ہے۔اس پر آپ نے
ہم سب نے درمیانی دس دنوں کا اعتکاف کیا۔اس کے خاتمہ پر پھر حضرت جبرئیل نے ظاہر ہوکر
آنحضرت ﷺ سے کہا کہ جس چیز کی آپ کو تلاش ہے وہ آگے ہے۔اس پر رسول کریم ﷺ نے
بیسویں رمضان کی صبح کو تقریر فرمائی اور فرمایا کہ مجھے لیلۃ القدر کی خبر دی گئی تھی مگر میں اُسے بھول گیا
ہوں اس لئے اب تم آخری دس راتوں میں سے وتر راتوں میں اس کی تلاش کرو۔میں نے دیکھا ہے
کہ لیلتہ القدر آئی ہے اور میں مٹی اور پانی میں سجدہ کر رہا ہوں۔اس وقت مسجد نبوی کی چھت کھجور کی
شاخوں سے بنی ہوئی تھی اور جس دن آپ نے یہ تقریر فرمائی بادل کا نشان تک نہ تھا۔پھر یہ روایت
کرنے والے کہتے ہیں کہ اچانک بادل کا ایک ٹکڑا آسمان پر ظاہر ہوا اور بارش شروع ہوگئی۔پھر جب
الله
470
$2003
خطبات مسرور
نبی کریم ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی تو میں نے دیکھا کہ آپ کی پیشانی پر مٹی اور پانی کے نشانات
ہیں ، ایسا خواب کی تصدیق کے لئے ہوا صحیح بخاری اور مسلم نے اس کو درج کیا ہے۔حضرت مصلح موعود اس بارہ میں فرماتے ہیں کہ : ابوسعید کی ایک اور روایت میں یہ واقعہ
۲۱ ر رمضان کو ہوا تھا۔پھر آپ لکھتے ہیں کہ امام شافعی کہتے ہیں کہ اس بارہ میں یہ سب سے پختہ روایت
ہے۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام فرمایا کرتے تھے کہ اگر رمضان کی ستائیسویں رات جمعہ کی رات ہو تو وہ خدا کے فضل سے
بالعموم لیلۃ القدر ہوتی ہے۔(رونامه الفضل لاهور ۱۸ جولائی ١٩٥٠ء)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: مَنْ قَامَ لَيْلَةَ
الْقَدْرِ إِيْمَانًا وَّاِحْتِسَابًا غُفِرَلَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ۔(صحيح بخارى كتاب الصوم باب من صام رمضان حيح مسلم - كتاب الصوم )
جورمضان المبارک میں لیلۃ القدر کی رات ایمان کی حالت میں اور ثواب کی نیت سے نفس کے محاسبہ کی
خاطر عبادت کرے تو اس کے تمام پچھلے گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں۔اس حدیث میں دو بڑی اہم باتیں بیان کی گئی ہیں۔پہلی یہ کہ ایمان کی حالت میں
اور دوسری یہ کہ نفس کے محاسبہ کے لئے۔اگر اس پر غور کیا جائے تو اصل ایمان کی حالت تو وہ ہے جب
مکمل یقین کے ساتھ انسان کو اللہ تعالیٰ کی تمام صفات پر ایمان ہو۔مثلاً اگر یہ یقین ہو کہ وہ سب رحم
کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے، وہ بخشنے والا ہے، تمام گناہوں کو معاف کر سکتا ہے، اور
کرتا ہے وہاں وہ سزا دینے کا بھی حق رکھتا ہے اور دل اس کے خوف اور اس کی خشیت سے پگھلتے ہوں
تو اس صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے وہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے، استغفار کرے تو وہ اس کے
پچھلے گناہ معاف کر دیتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے ایک نکتہ بیان فرمایا ہے کہ استغفار اور تو بہ دو چیزیں
ہیں۔استغفار مدد اور قوت ہے جو خدا تعالیٰ سے حاصل کی جاتی ہے۔اور تو بہ اپنے پاؤں پر کھڑا
ہونا ہے۔فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی یہ عادت ہے کہ جب اس سے مدد اور قوت مانگو تو وہ عطا کرتا ہے اور
خطبات مسرور
471
الله
$2003
نیکیاں کرنے کی قوت عطا کرتا ہے اور اس طرح اپنے پاؤں پر انسان کھڑا ہو جاتا ہے اور پھر جب وہ
اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا تو اس نے چونکہ اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی ہوتی ہے اس لئے نیکیاں کرنے کی
قوت قائم رہتی ہے۔تو فرمایا آپ نے کہ اسی کا نام تُوبُو إِلَيْهِ ہے۔تو اس لحاظ سے جب آدمی اپنا
محاسبہ کرتا ہے تو پچھلے گناہ بھی معاف ہو جاتے ہیں اور نیکیاں کرنے کی توفیق بھی ملتی رہتی ہے۔پھر حدیث میں آتا ہے حضرت ابن عمرؓ نبی اکرم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے
فرمایا عمل کے لحاظ سے ان دنوں یعنی آخری عشرہ سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کے نزدیک عظمت والے اور
محبوب
کوئی دن نہیں۔پس ان ایام میں تہلیل یعنی لا اله الا اللہ کہنا، اللہ تعالیٰ کی بندگی پوری طرح
اختیار کرنا اور تکبیر کہنا اور تحمید کہنا، اللہ تعالیٰ کی حمد کرنا، اللہ تعالیٰ کی بڑائی بیان کرنا، بکثرت اختیار کرو۔اب یہ حدیث بھی اسی مضمون کو بیان کر رہی ہے۔فرمایا کہ رمضان کے اس آخری عشرے
میں مکمل طور پر اُس کی بندگی اختیار کرو۔کوئی باطل معبود تمہیں نیک کاموں سے ہٹا نہ سکے۔ان دنوں
میں ہر وقت اللہ تعالیٰ کی کبریائی، اس کا بڑا ہونا تمہارے ذہنوں پر رہے اور پھر اس کی حمد بھی کرو کہ اس
نے تمہیں اتنی نعمتیں بخشی ہیں، اتنی نعمتوں سے نوازا ہے، تمہیں یہ دن نصیب کئے ہیں جن میں اس نے
تمہاری بخشش کے سامان پیدا فرمائے اور سب سے بڑھ کر یہ، اور اس پر جتنا بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا
کیا جائے کم ہے کہ اس نے خالص اپنا بندہ بنے کی توفیق عطا فرمائی اور ہمیں یہ دن بخشے جس میں ہم
خالص طور پر اسی کی طرف جھکتے ہوئے اس سے مدد چاہتے ہیں۔ایک روایت ہے رمضان کی برکات کے بارہ میں۔حضرت سلمان روایت کرتے ہیں کہ
رسول اللہ ﷺ نے ہمیں شعبان کے آخری روز مخاطب کرتے ہوئے فرمایا : اے لوگو تم پر ایک عظیم اور
با برکت مہینہ سایہ لیکن ہوا چاہتا ہے۔اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔اللہ
تعالیٰ نے اس کے روزے رکھنے فرض کئے ہیں اور اس کی راتوں
کو قیام کرنے کو فل ٹھہرایا ہے۔۔۔ھو
شَهْرٌ أَوَّلُهُ رَحْمَةٌ وَأَوْسَطُهُ مَغْفِرَةٌ وَآخِرُهُ عِلْقٌ مِّنَ النَّارِ۔وہ ایک ایسا مہینہ ہے جس کا ابتدائی
عشرہ رحمت ہے اور درمیانی عشرہ مغفرت کا موجب ہے اور آخری عشرہ جہنم سے نجات دلانے
والا ہے۔(صحیح ابن خزيمة كتاب الصيام - باب فضائل شهر رمضان
472
$2003
خطبات مسرور
پھر حضرت عائشہ روایت کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کی کہ یا رسول اللہ
اگر مجھے علم ہو جائے کہ کون سی رات لیلۃ القدر ہے تو میں اس میں کیا دعا کروں۔فرمایا کہ تو یہ دعا
کر کہ: اللَّهُمَّ إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِی۔اے اللہ تو بہت معاف کرنے والا
اور معاف کرنے کو پسند فرماتا ہے پس تو مجھے بھی بخش دے اور معاف فرما دے۔(ابن ماجه كتاب الدعا باب الدعا بالعفو۔۔۔۔۔۔۔۔اب اس حدیث میں بڑی خوبصورت اور بڑی جامع دعا سکھائی گئی ہے۔اس کا صرف یہ
مطلب نہیں ہے کہ میرے گناہوں سے درگزر کر ، مجھے معاف کر دے۔فرمایا کہ رمضان کی برکات
سے تو نے مجھے فیضیاب فرمایا، مجھے توفیق دی کہ میں نے روزے رکھے، تیری عبادت کی ، تجھ سے
مغفرت طلب کی، اپنے گناہوں کی تجھ سے معافی مانگی ، تجھ پر مکمل یقین اور ایمان مجھے حاصل ہوا۔اور آج تو نے مجھ پر یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ میں نے تمہاری دعاؤں کو سنا، تمہاری گریہ وزاری کوسنا،
مجھے لیلۃ القدر کا علم دیا اور مجھے لیلۃ القدر دکھائی۔تو میری یہ دعا ہے کہ میرے اندر کی تمام برائیوں کا
نام ونشان مٹادے، میرے گناہوں کو یوں دھو ڈال جیسے کہ یہ کبھی تھے ہی نہیں۔تو بادشاہ ہے، تیرے
خزانے میں کبھی کوئی کمی نہیں آئے گی اگر تو یہ سلوک میرے ساتھ کرے۔اور پھر یہ سلوک بھی کر کہ
مجھے کبھی ان باتوں کا، ان غلط حرکات کا کبھی خیال تک بھی نہ آئے جو میں ماضی میں کر
چکا ہوں۔اور رمضان کے بعد ہمیشہ میں پاک صاف ہو کر اور تیرا بندہ بن کر رہوں۔اور یہی چیز ہے
جسے تو اپنے بندوں کے لئے پسند کرتا ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس سورۃ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:
’احادیث میں مذکورہ لیلۃ القدر بھی ایک جہت سے اسی لیلۃ القدر سے تعلق رکھتی ہے جس
میں قرآن کریم نازل ہوا تھا اور یہ کہ ان معنوں کی رُو سے اصل لیلۃ القدر وہی رات ہے جس میں
قرآن کریم نازل ہوا تھا اور صرف اس کی یاد تازہ رکھنے کے لئے اور اس عہد کو تازہ کرنے کے لئے جو
نزول قرآن کریم کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اس امت سے باندھا تھا۔اس نے لیلۃ القدر مقرر کی ہے
اور اس فائدہ کو مدنظر رکھ کر کہ امت کے کمزور لوگ بھی کم از کم دس راتیں تو خوب عبادت کرلیں۔اس
نے رمضان کی آخری دس راتوں میں اسے چھپا دیا ہے اور معین رات مقررنہیں کی تاکہ اس کا قیام
$2003
473
خطبات مسرور
صرف ایک رسم ہو کر نہ رہ جائے جسے اسلام بہت ناپسند کرتا ہے۔اب جو چاہے رمضان کی آخری
راتوں میں سے تلاش کر سکتا ہے۔اور اس میں کیا شک ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کے فضل کو دس راتوں میں
تلاش کرے گا اُسے دین کے ساتھ پہلے سے زیادہ لگاؤ ہو جائے گا اور اُس کے دل میں دین کی محبت
پیدا ہو جائے گی اور اُس سے یہ اُمید کی جاسکے گی کہ پہلی غلطیوں کو چھوڑ کر پورے طور پر خدا تعالیٰ کی
طرف جھک جائے اور کسی وقت اس کی ہر رات ہی لیلۃ القدر ہو جائے گی۔(تفسير كبير جلد نهم صفحه (۳۲۸
حضرت فاریہ امسیح الاول رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ:
خ
لَيْلْ ظُلمت اور قدر۔دال کے سکون کے ساتھ بمعنے مرتبہ۔یہ دونوں صفتیں ایک جگہ
اکٹھی کر دی گئی ہیں۔لیلۃ القدر، ایک خاص رات رمضان شریف کے آخر دھا کا میں ہے جس کا ذکر
سورۃ الفجر میں ﴿وَالَّيْلِ إِذا يَسْرِ (فجر:ہ) میں بھی کیا گیا ہے۔اور ایک جگہ فرمایا: شَهْرُ رَمَضَانَ
الَّذِى أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآن ﴾ (البقرہ:۱۸۲) اور دوسری جگہ بیان فرمایا إِنَّا أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ
الْقَدْرِ (القدر: ٢)۔ان دونوں آیتوں کے ملانے سے بھی معلوم ہوا کہ لیلۃ القدر رمضان شریف میں
ہے۔پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور بھی زیادہ تشریح کر کے یہ پتہ دیا ہے کہ لیلۃ القدر رمضان شریف
کے آخیر دھا کا کی طاق راتوں میں ہوا کرتی ہے۔کسی سال اکیسویں شب کو، کسی سال ۲۳ یا ۲۵ یا ۲۷ یا
۲۹ ویں شب کو۔اس شب کے فضائل صحیح حدیثوں میں بے حد بیان فرمائے ہیں“۔پھر فرمایا: اِنَّا اَنْزَلْنَه کا مرجع جس طرح قرآن شریف سمجھا گیا ہے اسی طرح اس سے
پیغمبر صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات مبارک بھی مراد ہے۔اسی لئے آنز له فرمایا کہ قرآن اور
مُنَزَّلَ عَلَيْهِ الْقُرْآن دونوں ہی مرجع ٹھہر ہیں۔ورنہ اَنْزَلْنَهُ هذَا الْقُرْان فرمانا کوئی بعید بات تھی۔لیل وہ ظلمت کا زمانہ ہے جو پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کے وقت سے پہلے کا زمانہ تھا۔جس کو
عام طور پر ایام جاہلیت کے نام سے موسوم کرتے ہیں اور قدر دال کی سکون کے ساتھ وہ قابل قدر زمانہ
ہے جس زمانے سے پیغمبر ﷺ کی بعثت شروع ہوئی اور اس کی مدت پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات
طیبہ میں سے ۲۳ سال کی مدت تھی۔جس میں ابتداء الی آخر سارے قرآن شریف کا نزول ہوا۔ایک
474
$2003
خطبات مسرور
طرف ظلمت کے ایام ختم ہوئے اور دوسری طرف قابل قدر زمانہ شروع ہوا۔اس لئے یہ متضاد صفت
لیل اور قدر یہاں آکر ا کٹھے ہو گئے۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان ۲۲ اگست ۱۹۱۲ ء بحواله حقائق الفرقان جلد چهارم صفحه (٤٢٧
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:
"إِنَّا أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ﴾ کے یہ معنے ہیں کہ ہم نے قرآن کریم کو لیلۃ القدر میں
نازل کیا ہے۔چونکہ پہلی سورۃ میں قرآن کریم کا ذکر آ چکا تھا اس لئے یہاں بجائے یہ کہنے کے کہ۔انا
أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ﴾ اللہ تعالیٰ نے صرف اس کی طرف ضمیر پھیر دی اور کہہ دیا کہ اِنَّا اَنْزَلْنَه
فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ کیونکہ یہ بات ہر شخص پہلی سورۃ پر نظر ڈال کر آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا تھا اور اس بات
کی ضرورت نہیں تھی کہ قرآن کریم کا خاص طور پر نام لیا جاتا۔لیلۃ اور لیل کے معنے رات کے ہوتے ہیں۔کیل کا لفظ ۷۹ دفعہ قرآن کریم میں
استعمال ہوا ہے اور لَيْلَة کا لفظ صرف آٹھ دفعہ۔اور عجیب بات یہ ہے کہ لفظ لَيْلَة کا استعمال نزول کلام
الہی یا اس کے متعلقات کے ساتھ استعمال ہوا ہے۔یعنی ایسے احکامات جب دئے گئے ہوں ،شریعت
کی بات جب کی گئی ہے تب ليلة کا لفظ استعمال ہوا ہے اور یہ امرا تفاق نہیں کہلا سکتا۔ضرور اس میں
حکمت ہے اور کیل اور لیلہ کا یہ فرق بے معنی نہیں“۔پھر حضرت مصلح موعوددؓ فرماتے ہیں کہ :
اس آیت میں رسول اللہ ﷺ کے کامل بروزوں کی طرف اشارہ ہے۔لیکن چونکہ ناقص
بروز بھی بروز ہی ہوتا ہے اس لئے یہ آیت ناقص بروزوں کے متعلق بھی اشارہ کرتی ہے یعنی ایسے
زمانہ کے مصلحین کی نسبت بھی جبکہ کامل تاریکی تو نہیں آئے گی لیکن ایک نئی زندگی کی ضرورت انسان
کو محسوس ہوگی۔حدیثوں میں آتا ہے کہ ہر صدی کے سر پر دنیا کو ایک ہوشیار کرنے والے کی ضرورت
پیش آجاتی ہے اور اسلام میں اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ ہر صدی کے سر پر مجدد بھیجتا
رہے گا۔ان مجد دوں کے متعلق بھی اس آیت میں پیشگوئی موجود ہے کیونکہ وہ بھی جزوی طور پر محمد
رسول اللہ ﷺ کے قائمقام ہوتے ہیں اور ایک جزوی تاریک رات میں ان کا ظہور ہوتا ہے۔(تفسیر کبیر جلد نهم صفحه ۳۱۹)
475
$2003
خطبات مسرور
پھر فرمایا کہ : ”شہر کے معنے عالم کے بھی ہیں۔ان معنوں کی رو سے اس آیت کا یہ
مطلب ہوگا کہ اس لَيْلَةُ الْقَدْر میں جو معارف اور علوم کھلے ہیں وہ ہزار عالم سے بہتر ہیں۔۔۔اس کی
مضمون سے مسلمانوں کو اس طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ جب بھی اسلام پر کوئی
مصیبت کا زمانہ آئے انہیں علماء ظاہر کی امداد پر بھروسہ نہیں کرنا چاہئے“ (مولویوں کے پیچھے نہ
پڑ جائیں کہ وہ ہی ہمیں سبق دیں بلکہ انہیں چاہئے کہ ایسے تاریک زمانوں میں خدا تعالیٰ کی طرف
سے اترنے والی امداد کی طرف نظر رکھا کریں کہ جو کچھ آسمانی امداد اور ہدایت سے انہیں حاصل ہوگا وہ
ظاہری علماء کی مجموعی کوششوں سے حاصل نہ ہو سکے گا۔مگر افسوس ہے کہ مسلمانوں نے اس ہدایت
سے فائدہ نہیں اٹھایا۔یہ زمانہ اسلام کے گزشتہ زمانوں سے زیادہ تاریک ہے۔بعد زمانہ نبوی ایسا
سخت زمانہ اسلام پر
کبھی نہیں آیا لیکن مسلمان اس بلاء کے دور کرنے کے لئے انسانوں پر زیادہ نظر
رکھتے ہیں یہ نسبت خدا کے۔خدا تعالیٰ نے ان دنوں میں بھی حسب بشارات قرآنیہ اور حسب وعدہ
إِنَّا أَنزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ ﴾ اپنا ایک مامور بھیجا ہے لیکن لوگوں کی اس طرف توجہ نہیں بلکہ خود
ساختہ علاجوں کی طرف مائل ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ان کی حالت پر رحم فرمائے۔(تفسیر کبیر جلد نهم صفحه ۳۳۳۳۳۲)
آج بھی دیکھ لیں یہ لوگ نمازیں بھی پڑھتے ہیں، روزے بھی رکھتے ہیں، اعتکاف بھی
بیٹھتے ہیں اور بظاہر احکامات پر عمل کر رہے ہوتے ہیں لیکن چونکہ آنحضرت ﷺ کی اس پیشگوئی سے
انکاری ہیں، آپ کے بھیجے ہوئے مامور کی تضحیک و تکفیر کر رہے ہیں، اس کا انکار کر رہے ہیں۔اس
لئے اللہ کے فضلوں کے وارث بھی نہیں ٹھہر رہے۔بلکہ آج کل جو حالات ہیں وہ اس قدر خوفناک ہیں
اور ایسے بھیانک مسائل کی طرف جا رہے ہیں کہ احمدیوں کو تو بہر حال امت مسلمہ کے لئے دعائیں
کرتے رہنا چاہئے اور ان دنوں میں، خاص طور پر رمضان کے دنوں میں ، آخری عشرہ میں بھی ، اللہ
تعالیٰ ان کو عقل دے۔اتنے لمبے عرصہ کی اندھیری رات دیکھنے کے بعد بھی ان
کو عقل نہیں آرہی۔نام
نہاد علماء نے انہیں غلط راستے پر ڈال دیا ہے۔اللہ تعالیٰ امت کو ایسے نام نہاد علماء سے نجات دے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ :
خطبات مسرور
476
$2003
”ہزار مہینوں میں چونکہ تمیں ہزار راتیں ہوتی ہیں اس لئے لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ
اَلْفِ شَهْر کے یہ معنے ہوئے کہ تم اس زمانہ کا کیا ذکر کرتے ہو یہ زمانہ تو تمیں ہزار زمانوں سے
بڑھ کر ہے۔اگر بعد میں تاریکی کے تیس ہزار دور بھی آجائیں تب بھی محمد رسول اللہ ﷺ کا زمانہ بے
قیمت قرار نہیں دیا جا سکتا۔تب بھی یہی کہا جائے گا کہ وہ زمانہ آئندہ آنے والے سب زمانوں سے
بڑھ کر تھا۔کیونکہ اس زمانہ میں اسلامی حکومت کا وہ ڈھانچہ قائم کر دیا گیا تھا جو قیامت تک آنے
والے لوگوں کی صحیح رہنمائی کرنے والا اور اُن کی مشکلات کو پورے طور پر دُور کرنے والا ہے۔66
(تفسیر کبیر جلد نهم صفحه (٣٣٤
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
ایک لیلۃ القدر تو وہ ہے جو پچھلے حصہ رات میں ہوتی ہے جبکہ اللہ تعالیٰ تجلی فرماتا ہے
اور ہاتھ پھیلاتا ہے کہ کوئی دعا کرنے والا اور استغفار کرنے والا ہے جو میں اس کو قبول کروں؟ لیکن
ایک معنے اس کے اور ہیں جس سے بدقسمتی سے علماء مخالف اور منکر ہیں اور وہ یہ ہیں کہ ہم نے قرآن
کوایسی رات میں اتارا ہے کہ تاریک و تار تھی اور وہ ایک مستعد مصلح کی خواہاں تھی۔خدا تعالیٰ نے
انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے جب کہ اس نے فرمایا ( وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونَ۔پھر جب انسان کو عبادت کے لئے پیدا کیا ہے یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ تاریکی میں پڑا
رہے۔ایسے ہی زمانے میں بالطبع اس کی ذات جوش مارتی ہے کہ کوئی مصلح پیدا ہو۔پس إِنَّا اَنْزَلْنَهُ
فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ﴾ اس زمانہ ضرورت بعثت آنحضرت ﷺ کی ایک اور دلیل ہے۔(الحكم جلد نمبر ١٠ نمبر ۲۷ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۶ ء بحواله تفسیر حضرت مسیح
موعود عليه السلام صفحه ۶۷۱۔۶۷۲)
پس آج بھی آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق ایک لمبے زمانہ کی تاریکی کے بعد
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو مبعوث ہونا ہے عین ضروری تھا۔ہم احمدی خوش قسمت ہیں
کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو مان کر اس زمانہ میں ہم نے ایک لیلۃ القدر کا نظارہ دیکھ لیا۔اللہ تعالیٰ رمضان میں آنے والی لیلۃ القدر کے نظارے بھی ہمیں دکھائے۔حضرت مصلح موعوددؓ فرماتے ہیں کہ :
خطبات مسرور
477
$2003
مجد دین پر جب اس پیشگوئی کو چسپاں کیا جائے گا تو مِنْ كُـلّ امر کے معنے سب
امور کے نہیں ہونگے بلکہ سب وقتی ضرورت کے امور کے ہونگے یعنی جس جس خرابی کی اصلاح کے
لئے انہیں ملائکہ کی مدد کی ضرورت ہوگی ان خرابیوں کی اصلاح کے لئے ملائکہ نازل کر دئے جائیں
گے یا اسلام کی ترقی کے لئے جن امور کی ضرورت ہوگی ان امور میں انہیں ملائکہ کی مدد حاصل ہوگی۔گویا مِنْ كُلّ اَمر کے معنے ہوں گے کل ضروری امور۔لیکن وہ موعود جو بروز کامل کے طور پر
ظاہر ہوں گے چونکہ وہ اللہ تعالیٰ کے نبی اور رسول کریم ﷺ کے کامل بروز ہوں گے اس لئے جس
طرح رسول کریم ﷺ کے متعلق اس آیت کے یہ معنے تھے کہ قرآنی شریعت کو ہر لحاظ سے کامل کیا
جائے گا۔اسی طرح ان کے متعلق اس آیت کے یہ معنے ہوں گے کہ اس زمانہ میں قرآن کریم کی
ساری خوبیاں مخفی ہو جائیں گی۔تب اللہ تعالیٰ آسمان سے اپنے ملائکہ کو نازل فرمائے گا اور قرآن کریم
کی تمام خوبیوں کو دنیا پر دوبارہ ظاہر کرے گا۔اس صورت میں مِن كُلِّ امْر کے معنے صرف
ضروری امور کے نہیں ہوں گے بلکہ تمام امور کے ہوں گے یعنی کوئی امرایسا نہیں ہوگا جس کے لئے
آسمان سے فرشتوں کا نزول نہ ہو۔(تفسير كبير جلد نهم صفحه ۳۳۷)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
سورۃ القدر اس طرف اشارہ فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس امت کے لوگوں سے وعدہ
فرمایا تھا کہ وہ انہیں کبھی ضائع نہیں کرے گا بلکہ جب وہ گمراہ ہو جائیں گے اور اندھیروں میں گر
جائیں گے تو ان پر لیلتہ القدر کا زمانہ آئے گا اور روح زمین پر نازل ہوگا۔یعنی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں
میں سے جس پر چاہے گا اسے اتارے گا اور اسے مجدد بنا کر مبعوث فرمائے گا اور روح کے ساتھ ملائکہ
بھی نازل ہوں گے جو لوگوں کے دلوں کو حق اور ہدایت کی طرف کھینچ کر لائیں گے اور یہ سلسلہ
قیامت تک منقطع نہیں ہوگا“۔(حمامة البشرى صفحه ۹۲ ۹۳ بحواله تفسیر حضرت مسیح موعود عليه السلام صفحه
۲۷۱-۶۷۰ حاشیه)
$2003
478
خطبات مسرور
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :
عادت اللہ اس طرح پر جاری ہے کہ جب کوئی رسول یا نبی یا محدّث اصلاح خلق اللہ کے
لئے آسمان سے اترتا ہے تو ضرور اس کے ساتھ اور اس کے ہمرکاب ایسے فرشتے اترا کرتے ہیں کہ جو
مستعد دلوں میں ہدایت ڈالتے ہیں اور نیکی کی رغبت دلاتے ہیں۔اور برابر اترتے رہتے ہیں جب
تک کفر وضلالت کی ظلمت دور ہو کر ایمان اور راست بازی کی صبح صادق نمودار ہو جیسا کہ اللہ جل
شانہ فرماتا ہے۔تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوْحُ فِيْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلْمٌ هِيَ حَتَّى
مَطْلَعِ الْفَجْرِ سو ملائکہ اور روح القدس کا تنزل یعنی آسمان سے اتر نا اسی وقت ہوتا ہے جب ایک
عظیم الشان آدمی خلعت خلافت پہن کر اور کلام الہی سے شرف پا کر زمین پر نزول فرماتا ہے۔روح
القدس خاص طور پر اس خلیفہ کو ملتی ہے اور جو اس کے ساتھ ملائکہ ہیں وہ تمام دنیا کے مستعد دلوں
پر نازل کئے جاتے ہیں تب دنیا میں جہاں جہاں جو ہر قابل پائے جاتے ہیں سب پر اس نور کا پر تو
پڑتا ہے اور تمام عالم میں ایک نورانیت پھیل جاتی ہے اور فرشتوں کی پاک تاثیر سے خود بخو ددلوں میں
نیک خیال پیدا ہونے لگتے ہیں اور توحید پیاری معلوم ہونے لگتی ہے اور سید ھے دلوں میں راست
پسندی اور حق جوئی کی ایک روح پھونک دی جاتی ہے اور کمزوروں کو طاقت عطا کی جاتی ہے اور ہر
طرف ایسی ہوا چلنی شروع ہو جاتی ہے کہ جو اس مصلح کے مدعا اور مقصد کو مدد دیتی ہے۔ایک پوشیدہ
ہاتھ کی تحریک سے خود بخو دلوگ صلاحیت کی طرف کھسکتے چلے آتے ہیں اور قوموں میں ایک جنبش سی
شروع ہو جاتی ہے۔تب نا سمجھ لوگ گمان کرتے ہیں کہ دنیا کے خیالات نے خود بخود دراستی کی طرف
پلٹا کھایا ہے۔لیکن در حقیقت یہ کام ان فرشتوں کا ہوتا ہے کہ جو خلیفتہ اللہ کے ساتھ آسمان سے اترتے
ہیں اور حق کے قبول کرنے اور سمجھنے کے لئے غیر معمولی طاقتیں بخشتے ہیں۔سوئے ہوئے لوگوں کو
جگا دیتے ہیں اور مستوں کو ہوشیار کرتے ہیں اور بہروں کے کان کھولتے ہیں اور مُردوں میں زندگی کی
روح پھونکتے ہیں اور ان کو جو قبروں میں ہیں باہر نکال لاتے ہیں تب لوگ یکدفعہ آنکھیں کھولنے لگتے
ہیں اور ان کے دلوں پر وہ باتیں کھلنے لگتی ہیں جو پہلے مخفی تھیں۔اور درحقیقت یہ فرشتے اس خلیفتہ اللہ
سے الگ نہیں ہوتے۔اُسی کے چہرہ کا نور اور اسی کی ہمت کے آثار جلیہ ہوتے ہیں جو اپنی قوتِ
$2003
479
خطبات مسرور
مقناطیسی سے ہر ایک مناسبت رکھنے والے کو اپنی طرف کھینچتے ہیں خواہ وہ جسمانی طور پر نزدیک ہویا
دور ہو اور خواہ آشنا ہو یا بکلی بیگانہ اور نام تک بے خبر ہو۔غرض اس زمانہ میں جو کچھ نیکی کی طرف
حرکتیں ہوتی ہیں اور راستی کے قبول کرنے کے لئے جوش پیدا ہوتے ہیں خواہ وہ جوش ایشیائی لوگوں
میں پیدا ہوں یا یورپ کے باشندوں میں یا امریکہ کے رہنے والوں میں، وہ درحقیقت انہی فرشتوں
کی تحریک سے جو اس خلیفتہ اللہ کے ساتھ اترتے ہیں ظہور پذیر ہوتے ہیں۔یہ الہی قانون ہے جس
میں کبھی تبدیلی نہیں پاؤ گے۔(فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۱۲)
اللہ تعالیٰ ہمیں اس عشرہ سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے اور جن مقاصد کے
ساتھ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مبعوث ہوئے ان مقاصد کو پورے ہوتے ہیں ہم
صلى الله
اپنی زندگیوں میں دیکھ سکیں۔اللہ تعالیٰ تمام دنیا کو حضرت خاتم الانبیاء ﷺ کے جھنڈے تلے لانے
کے نظارے ہمیں دکھائے اور ان دنوں میں کل دنیا کے احمدیوں کے لئے بہت دعائیں کریں۔اللہ
تعالیٰ ہر احمدی کو محفوظ رکھے اور حقیقی اور سچا مسلمان بنائے۔خاص طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے
احمدیوں کے لئے خاص طور پر دعائیں کریں۔ہر وقت شرپسندوں کے فتنوں میں گھرے ہوئے
ہیں۔گزشتہ دنوں میں ہماری مسجد میں بنگلہ دیش میں ایک مخلص احمدی کو شر پسندوں نے شہید کر دیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ ان تمام جگہوں پر شر پسندوں کو عبرت کا نشان بنائے اور اسی طرح
ہندوستان میں بھی بعض جگہوں سے خبریں آتی ہیں کہ شر پھیلائے جار ہے ہیں اور تنگ کیا جا رہا ہے
احمدیوں کو۔تو اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو محفوظ رکھے اور بہت دعائیں کریں، بہت دعائیں کریں، بہت
دعائیں کریں ان دنوں میں۔اللہ تعالیٰ ہمارے لئے جلد فتح کے سامان پیدا فرمائے۔000