کارکنان اور عہدیداران کیلئے اہم نصائح اور ان کی ذمہ داریاں

$2003
513
33
خطبات مس
جماعت احمدیہ کا نظام ہر احمدی کو پیارو محبت کی لڑی میں پرو کر رکھتا ہے
۵/ دسمبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۵ر فتح ۱۳۸۲ هجری شمشی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن
000
کارکنان اور عہدیداران کو نہایت اہم نصائح اور ان کی ذمہ داریاں۔نظام جماعت کی اہمیت اور افادیت اور اس کے نتیجہ میں خلیفہ وقت سے تعلق
جی کارکنان اپنی ذمہ داریوں اور ان کی ادائیگی کے سلسلہ میں اپنی طبیعتوں
میں نرمی پیدا کریں
قوم کے سردار قوم کے خادم ہیں
جماعت کے عہدیدار خلیفہ وقت کے
نمائندے ہیں اس وجہ سے ان کی ذمہ داری
ی مختلف شعبہ جات اور ان کے عہدیداران کے فرائض اور ہدایات۔ونصائح عہد یدار ان کے لئے ہیں وہ تمام افراد جماعت کے لئے بھی ہوتی ہیں
قضاء کے معاملات اور فرائض و ہدایات۔نظام جماعت کا استحکام اور حفاظت سب سے مقدم رکھیں۔

خطبات مس
$2003
514
تشھد وتعوذ کے بعد درج ذیل آیت قرآنیہ تلاوت فرمائی
فَبِمَا رَحْمَةٍ مِّنَ اللهِ لِنْتَ لَهُمْ وَلَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيْظَ الْقَلْبِ لَانْفَضُّوْا مِنْ
حَوْلِكَ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْلَهُمْ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى
اللهِ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكَّلِيْنَ﴾ (سورة آل عمران آیت ۱۶۰)
جماعت احمدیہ کا نظام ایک ایسا نظام ہے جو بچپن سے لے کر مرنے تک ہر احمدی کو ایک
پیار اور محبت کی لڑی میں پرو کر رکھتا ہے۔بچہ جب سات سال
کی عمر کو پہنچتا ہے تو اسے ایک نظام کے
ساتھ وابستہ کر دیا جاتا ہے اور وہ مجلس اطفال الاحمدیہ کا ممبر بن جاتا ہے۔ایک بچی جب سات سال
کی عمر کو پہنچتی ہے تو وہ ناصرات الاحمدیہ کی رکن بن جاتی ہے جہاں انہیں ایک ٹیم ورک کے تحت کام
کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔پھر انہی میں سے ان کے سائق بنا کر اپنے عہدیدار کی اطاعت کا
تصور پیدا کیا جاتا ہے۔پھر پندرہ سال کی عمر کو جب پہنچ جائیں تو بچے خدام الاحمدیہ کی تنظیم میں اور
بچیاں لجنہ اماءاللہ کی تنظیم میں شامل ہو جاتی ہیں اور ایک انتظامی ڈھانچے کے تحت بچپن سے تربیت
حاصل کر کے اوپر آنے والے بچے اور بچیاں ہیں جب نوجوانی کی عمر میں قدم رکھتے ہیں تو ان نیک
تنظیموں میں شامل ہونے سے جماعتی نظام اور طریقوں سے ان کو مزید واقفیت پیدا ہوتی ہے۔اور عمر
کے ساتھ ساتھ کیونکہ اب یہ بچے اور بچیاں اس عمر کو پہنچ جاتے ہیں جس میں شعور پیدا ہو جاتا ہے۔اس لئے پندرہ سال کی عمر کے بعد یہ خود بھی اپنے میں سے ہی اپنے عہد یدار منتخب کرتے ہیں اور ان
کے تحت ان کی تربیت ہورہی ہوتی ہے اور نظام چل رہا ہوتا ہے۔تو پندرہ سال کی عمر کے بعد جیسا کہ
میں نے کہا کہ لجنہ یا خدام میں جا کر یہ لوگ اپنے عہدیدار اپنے میں سے منتخب کرتے ہیں اور پھر

$2003
515
خطبات مسرور
مرکزی ہدایات کی روشنی میں متفرق امور اور تربیتی امور خودسرانجام دے رہے ہوتے ہیں اور ان پر
عمل بھی کرتے ہیں۔تو بچپن سے ہی ایسی تربیت حاصل کرنے کی وجہ سے، ایسے پروگراموں میں
شمولیت کی وجہ سے ان کو ٹریننگ ہو جاتی ہے اور پھر یہی بچے جب بڑے ہوتے ہیں اور جماعتی نظام
میں پوری طرح سموئے جاتے ہیں تو جماعتی کاموں میں بھی زیادہ فائدہ مند اور مفید وجود ثابت
ہوتے ہیں اور اس نظام کا ایک حصہ بنتے ہیں۔تو بہر حال انہی ذیلی نظاموں کا حصہ بنتے ہوئے ہر بچہ،
جوان، عورت، مرد، جب جماعتی نظام کا حصہ بن جاتے ہیں تو گو جماعتی نظام پہلے ہے، مقدم ہے۔لیکن اس میں ہر بچے اور نوجوان کی اس طرح مکمل Involvement نہیں ہوتی جس طرح کہ
شروع میں ذیلی تنظیموں میں ہو رہی ہوتی ہے اور ہو بھی نہیں سکتی۔اس لئے حضرت مصلح موعودؓ کی
دور رس نظر نے ذیلی تنظیموں کا قیام کیا تھا اور یہ آپ کا ایک بہت بڑا احسان ہے جماعت پر۔اور اسی
وجہ سے جیسا کہ میں نے کہا، ابتداء سے ہی جماعت کے ہر بچہ کے ذہن میں جماعتی نظام کا ایک تقدس
اور احترام پیدا ہو جاتا ہے۔اور اسی احترام اور تقدس کے تحت وہ پروان چڑھتا ہے اور چونکہ ابتداء
سے ہی نظام کا تصور پیار و محبت اور بھائی چارے اور مل جل کر کام کرنے کی روح کے ساتھ وہ بچہ
پروان چڑھ رہا ہوتا ہے اور پھر خلیفہ وقت کے ساتھ ہر موقع پر ذاتی پیارو محبت کا تعلق اس ٹریننگ کی
وجہ سے ہو رہا ہوتا ہے اور ہو جاتا ہے اس لئے ہر فر د جماعت جب جماعت کے کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لے رہا ہو اور اپنے عہدیداران کی اطاعت بخوشی کرتا ہے تو اس لئے کرتا ہے کہ بچپن سے
نظام کے بارہ میں پڑنے والی آواز اور خلیفہ وقت سے ذاتی تعلق اور پیار کی وجہ سے مجبور ہے اور اللہ
تعالیٰ کے فضل سے نظام جماعت چونکہ مضبوط بنیادوں پر قائم ہو چکا ہے اور خلیفہ وقت کی براہ راست
اس پر نظر ہوتی ہے اس لئے نئے شامل ہونے والے، نومبایعین بھی ان احمدیوں کے علاوہ بھی جو
پیدائشی احمدی ہوں، بڑی جلدی نظام میں سموئے جاتے ہیں۔لیکن جیسے جیسے یہ سلسلہ وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جا رہا ہے، نظام جماعت کو چلانے والے
کارکنان اور عہدیداران کی ذمہ داریاں بھی زیادہ بڑھتی چلی جارہی ہیں۔انہیں تسبیح اور استغفار کی
طرف توجہ کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔فَسَبِّحْ بِحَمْدِرَتِكَ وَاسْتَغْفِرْهُ﴾ کا جو کم ہے اس
طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اور یہی چیز ان کو زیادہ احساس دلا رہی ہے، یا کم از کم

$2003
516
خطبات مسرور
احساس دلانا چاہئے کہ اپنی طبیعتوں میں نرمی پیدا کرنے کی طرف زیادہ توجہ دیں۔اپنی ذمہ داریوں
کی طرف توجہ دینے کے احساس کو زیادہ ابھارنے کی ضرورت ہے۔نظام جماعت کی ذمہ داری ادا
کرتے وقت اپنی اناؤں اور خواہشات کو مکمل ختم کر کے خدمت سرانجام دینے کی طرف توجہ کرنے کی
زیادہ ضرورت ہے اور پہلے سے بڑھ کر ضرورت ہے۔ذراذراسی بات پر غصہ میں آجانے کی عادت کو
عہدیداران کو ترک کرنا ہوگا اور کرنا چاہئے۔جماعت کے احباب سے پیار، محبت کے تعلق کو
بڑھانے ، ان کی باتوں کو غور اور توجہ سے سننے اور ان کے لئے دعائیں کرنے کی عادت کو مزید بڑھانا
چاہئے تبھی سمجھا جاسکتا ہے کہ عہدیداران اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر ادا کر رہے ہیں یا کم از کم ادا
کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔جماعت احمدیہ میں عہدیدار اسٹیجوں پر بیٹھنے یا رعونت سے پھرنے کے لئے نہیں بنائے
جاتے بلکہ اس تصور سے بنائے جاتے ہیں کہ قوم کے سردار قوم کے خادم ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن
کریم میں جماعت کو اکٹھا رکھنے کے لئے ایک رہنما اصول اس آیت میں بتا دیا ہے جو میں نے
تلاوت کی ہے۔تو اگر آنحضرت ﷺ کی اس خوبی کی وجہ سے کہ آپ کے دل میں لوگوں کے لئے نرمی
اور محبت کے جذبات تھے لوگ آپ کے ارد گرد ا کٹھے ہوتے تھے اور آپ کے پاس آتے تھے تو
پھر میں اور آپ، ہم کون ہوتے ہیں جو محبت اور پیار کے جذبات لوگوں کے لئے نہ دکھائیں اور
امید رکھیں کہ لوگ ہماری ہر بات مانیں۔ہمیں تو اپنے آقا کی اتباع میں بہت بڑھ کر عاجزی،
انکساری، پیار اور محبت کے ساتھ لوگوں سے پیش آنا چاہئے۔کیونکہ خلیفہ وقت کے لئے تو ہر ملک
میں، ہر شہر میں یا ہر محلے میں جا کر لوگوں کے حالات سے واقفیت حاصل کرنا مشکل ہے۔یہ نظام
جماعت قائم ہے جیسا کہ میں نے بتایا کہ اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت مضبوط بنیادوں پر قائم ہو
چکا ہے۔وہ تمام عہدیدار چاہے ذیلی تنظیموں کے عہدیدار ہوں چاہے جماعتی عہد یدار ہوں،خلیفہ
وقت کے نمائندے کے طور پر اپنے اپنے علاقہ میں متعین ہیں اور ان سے یہی امید کی جاتی ہے اور
یہی تصور ہے کہ وہ خلیفہ وقت کے نمائندے ہیں۔اگر وہ اپنے علاقہ کے احمدیوں کے حقوق ادا نہیں
کر رہے ، ان
کی نغمی خوشی میں شریک نہیں ہور ہے، ان سے پیار محبت کا سلوک نہیں کر رہے، یا اگر خلیفہ
وقت کی طرف سے کسی معاملہ میں رپورٹ منگوائی جاتی ہے تو بغیر تحقیق کے مکمل طریق کے جواب

>
517
$2003
خطبات مسرور
ے دیتے ہیں یا کسی ذاتی عناد کی وجہ سے، جو خدا نہ کرے ہمارے کسی عہد یدار میں ہو ، غلط رپورٹ
دے دیتے ہیں تو ایسے تمام عہدیدار گنہگار ہیں۔ابھی گزشتہ دنوں بغیر مکمل تحقیق کے ایک رپورٹ چند
احمدیوں کے بارہ میں مقامی جماعت کی طرف سے مرکز میں آئی کہ انہوں نے فلاں فلاں جماعتی
روایات سے ہٹ کر کام کیا ہے اور جماعتی قواعد کے مطابق اس کی سزا اخراج از نظام جماعت
تھی۔جب مرکزی دفتر نے مجھے لکھا اور ان اشخاص کو اخراج از نظام جماعت کی سزا ہوگئی۔تو جن کو سزا
ہوئی تھی انہوں نے شور مچایا کہ ہمارا تو اس کام سے کوئی واسطہ ہی نہیں ، ہم تو بالکل معصوم ہیں، اور کسی
طرح بھی ہم ملوث نہیں ہیں۔تو پھر مرکز نے نئے سرے سے کمیشن خود مقرر کیا اور تحقیق کی تو پتہ چلا کہ
صدر جماعت نے بغیر مکمل تحقیق کے رپورٹ کر دی تھی اور اب صدر صاحب کہتے ہیں غلطی سے نام
چلا گیا۔یعنی یہ تو بچوں کا کھیل ہو گیا کہ ایک معصوم کو اتنی سخت سزا دلوا ر ہے ہیں اور پھر بھولے بن کر
کہہ دیا کہ غلطی سے نام چلا گیا۔تو ایسے غیر ذمہ دار صدر کو تو میں نے مرکز کو کہا ہے کہ فوری طور پر ہٹا دیا
جائے۔اور آئندہ بھی جو کوئی ایسی غیر ذمہ داری کا ثبوت دے گا اس کو پھر تازندگی کبھی کوئی جماعتی عہدہ
نہیں ملے گا۔ایسے شخص نے ہمیں بھی گناہگار بنوایا۔اللہ تعالیٰ معاف فرمائے۔حدیث میں آتا ہے حضرت معقل بن یسار بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو یہ
فرماتے ہوئے سنا کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کا نگران اور ذمہ دار بنایا ہے وہ اگر لوگوں کی نگرانی ،
اپنے فرض کی ادائیگی اور ان کی خیر خواہی میں کوتاہی کرتا ہے تو اس کے مرنے پر اللہ تعالیٰ اس کے لئے
جنت حرام کر دے گا اور اسے بہشت نصیب نہیں کرے گا۔(مسلم کتاب الاماره باب فضلة الامام العادل۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ایک حدیث ہے۔ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے
ایک نگران ہے اس سے اپنی رعایا کے بارہ میں پوچھا جائے گا۔امیر نگران ہے اور آدمی اپنے گھر
کا نگران ہے ، عورت بھی اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے، اولاد کی نگران ہے۔پس تم میں سے ہر
ایک نگران ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے متعلق پوچھا جائے گا کہ اس نے اپنی ذمہ داری کو کس
طرح نبھایا ہے۔تو تمام عہدیداران اپنے اپنے دائرہ عمل میں نگران بنائے گئے ہیں۔میں نے پہلے بھی ذیلی
تنظیموں کا بھی ذکر کیا ہے تو بعض دفعہ بعض رپورٹیں ذیلی تنظیموں کی معلومات پر مبنی ہوتی ہیں ، ان کی

خطبات مسرور
صل الله
518
$2003
طرف سے آرہی ہوتی ہیں۔تو اگر ہر لیول پر اس نگرانی کا صحیح حق ادا نہیں ہورہا ہوگا تو پھر آنحضرت
نے تنبیہ فرما دی ہے کہ اگر تم بطور نگران اپنے فرائض کی ادائیگی نہیں کر رہے تو تم پوچھے جاؤ
گے۔اللہ تعالیٰ کے حضور مجرم کی حیثیت سے حاضر ہونا اور پوچھے جانا بذات خود ایک خوف پیدا کرنے
والی بات ہے لیکن یہاں جو فرمایا کہ یہ نہ سمجھو کہ تم پوچھے جاؤ گے اور شاید نرمی کا سلوک ہو جائے
اور جان بچ جائے بلکہ فرمایا کہ جنت ایسے لوگوں پر حرام کر دی جائے گی۔پس بڑا شدید انذار
ہے، خوف کا مقام ہے، رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہر عہد یدار کو ذمہ داریاں نبھانے کی
توفیق عطا فرمائے۔یہ بات بھی یاد رکھنی ضروری ہے کہ ذیلی تنظیموں کی عاملہ ہو، لجنہ ، انصار، خدام کی یا جماعت
کی عاملہ کسی شخص کے بارہ میں جب کوئی رائے قائم کرنی ہو تو اس بارہ میں جلدی نہیں کرنی چاہئے۔چاہے اس شخص کے گزشتہ رویہ کے بارہ میں علم ہو کہ کوئی بعید نہیں کہ اس نے ایسی حرکت کی ہو اس لئے
اس کو سزا دے دو یا سزا کی سفارش کر دو نہیں، بلکہ جو معاملہ عاملہ کے سامنے پیش کیا ہے اس کی مکمل
تحقیق کریں۔اگر شک کا فائدہ مل سکتا ہے تو اس کو ملنا چاہئے جس پر الزام لگ رہا ہے۔اگر وہ شخص
مجرم ہے تو شاید اس کو یہ احساس ہو جائے کہ گومیں نے جرم تو کیا ہے لیکن شک کی وجہ سے مجھ سے
صرف نظر کیا گیا ہے۔تو آئندہ اس کی اصلاح بھی ہو سکتی ہے یا کم از کم مجلس عاملہ یا ایسے عہد یدار اس
حدیث پر تو عمل کرنے والے ہوں گے جو حضرت عائشہؓ سے روایت ہے۔بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا مسلمان کو سزا سے بچانے کی حتی الامکان کوشش
کرو۔اگر اس کے بچنے کی کوئی راہ نکل سکتی ہو تو معاملہ رفع دفع کرنے کی سوچو۔امام کا معاف اور
درگزر کرنے میں غلطی کرنا سزا دینے میں غلطی کرنے سے بہتر ہے۔(ترمذی ابواب الحدود۔باب ما جاء في درء الحدود)
پھر ایک حدیث ہے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے
فرمایا جو شخص مسلمانوں کے اجتماعی معاملات کا ذمہ دار ہو اللہ اس کی حاجات اور مقاصد پورے نہیں
کرے گا جب تک وہ لوگوں کی ضروریات پوری نہ کرے۔(ترغيب وترهيب كتاب القضاء باب ترغيب من ولى۔۔۔۔۔۔)

519
$2003
خطبات مسرور
تو اس حدیث میں یہ توجہ دلائی گئی ہے کہ بحیثیت عہد یدار تم پر بڑی ذمہ داری ہے۔بہت
بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لئے صرف یہ نہ سمجھو کہ عہد یدار بن کر ، صرف عاملہ میں بیٹھ کر جو
معاملات لڑائی جھگڑے یا لین دین کے آتے ہیں ان کو ہی نمٹانا مقصود ہے۔بلکہ ہر عہدیدار پر یہ ذمہ
داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائے۔ہر سیکرٹری اپنے فرائض کی ادائیگی کا ذمہ دار
ہے۔اب سیکرٹری امور عامہ کا صرف یہ کام ہی نہیں ہے کہ آپس کے فیصلے کروائے جائیں یا غلط
حرکات اگر کسی کی دیکھیں تو انہیں دیکھ کر مرکز میں رپورٹ کر دی جائے۔اس کا یہ کام بھی ہے کہ اپنی
جماعت کے ایسے بریکا را فراد جن کو روزگار میسر نہیں، خدمت خلق کا بھی کام ہے اور روزگار مہیا کرنے کا
بھی کام ہے، اس کے لئے روزگار کی تلاش میں مدد کرے۔بعض لوگ طبعا کاروباری ذہن کے بھی
ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کی فہرستیں تیار کریں۔اگر ایسے افراد میں صلاحیت دیکھیں تو تھوڑی بہت مالی
مدد کر کے معمولی کا روبار بھی ان سے شروع کروایا جاسکتا ہے۔اور اگر ان میں صلاحیت ہوگی تو وہ
کاروبار چمک بھی جائے گا اور آہستہ آہستہ بہتر کاروبار بن سکتا ہے۔میں نے کئی لوگوں کو دیکھا ہے جو
پاکستان میں بھی سائیکل پر پھیری لگا کر یا کسی دوکان کے تھڑے پر بیٹھ کے ٹوکری رکھ کر یا چند کپڑے
کے تھان رکھ کر اس وقت دوکانوں کے مالک بنے ہوئے ہیں۔تو یہ ہمت دلانا بھی توجہ دلانا بھی،
ایسے لوگوں کو پیچھے پڑ کر کہ کسی نہ کسی کام پر لگیں یہ بھی جماعتی نظام یا جماعتی نظام کے عہد یدار کا کام
ہے جس کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے یعنی سیکرٹری امور عامہ۔پھر سیکرٹری تعلیم ہے۔عموماً سیکرٹریان تعلیم جماعتوں میں اتنے فعال نہیں جتنے ان سے توقع
کی جاتی ہے یا کسی عہدیدار سے توقع کی جاسکتی ہے۔اور یہ میں یونہی اندازے کی بات نہیں کر رہا، ہر
جماعت اپنا اپنا جائزہ لے لے تو پتہ چل جائے گا کہ بعض سیکرٹریان پورے سال میں کوئی کام نہیں
کرتے۔حالانکہ مثلاً سیکرٹری تعلیم کی مثال دے رہا ہوں ، سیکرٹری تعلیم کا یہ کام ہے کہ اپنی جماعت
کے ایسے بچوں کی فہرست بنائے جو پڑھ رہے ہیں، جو سکول جانے کی عمر کے ہیں اور سکول نہیں جا
رہے۔پھر وجہ معلوم کریں کہ کیا وجہ ہے وہ سکول نہیں جار ہے۔مالی مشکلات ہیں یا صرف نکما پن ہی
ہے۔اور ایک احمدی بچے کوتو توجہ دلانی چاہئے کہ اس طرح وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔مثلاً پاکستان
میں ہر بچے کے لئے

$2003
520
خطبات
خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے یہ شرط لگائی تھی کہ ضرور میٹرک پاس کرے۔بلکہ اب
تو معیار کچھ بلند ہو گئے ہیں اور میں کہوں گا کہ ہر احمدی بچے کو ایف۔اے ضرور کرنا چاہئے۔افریقہ میں جو کم از کم معیار ہے پڑھائی کا۔سیکنڈری سکول
کا یا جی سی ایس سی ، یہاں بھی
ہے، وہاں بھی۔اسی طرح ہندوستان اور بنگلہ دیش اور دوسرے ملکوں میں، یہاں بھی میں نے
دیکھا ہے یورپ کے اور امریکہ کے بعض لڑکے ملتے ہیں وہ پڑھائی چھوڑ بیٹھے ہیں۔تو یہ کم از معیار
ضرور حاصل کرنا چاہئے۔بلکہ یہاں تک تعلیمی سہولتیں ہیں بچوں
کو اور بھی آگے پڑھنا چاہئے۔اور
سیکرٹریاں تعلیم کو اپنی جماعت کے بچوں کو اس طرف توجہ دلاتے رہنا چاہئے۔اگر تو یہ بچے جس طرح
میں نے پہلے کہا، کسی مالی مشکل کی وجہ سے انہوں نے پڑھائی چھوڑی ہوئی ہے تو جماعت کو
بتا ئیں۔جماعت انشاء اللہ حتی الوسع ان کا انتظام کرے گی۔اور پھر یہ بھی ہوتا ہے بعض دفعہ کہ بعض
بچوں کو عام روایتی پڑھائی میں دلچسپی نہیں ہوتی۔اگر اس میں دلچسپی نہیں ہے تو پھر کسی ہنر کے سیکھنے کی
طرف بچوں کو توجہ دلائیں۔وقت بہر حال کسی احمدی بچے کا ضائع نہیں ہونا چاہئے۔پھر ایسی فہرستیں
ہیں جو ان پڑھے لکھوں کی تیار کی جائیں جو آگے پڑھنا چاہتے ہیں۔ہائر سٹڈیز کرنا چاہتے ہیں لیکن
مالی مشکلات کی وجہ سے نہیں پڑھ سکتے تو جس حد تک ہوگا جماعت ایسے لوگوں کی مدد کرے گی۔لیکن
بہر حال سیکرٹریان تعلیم کو خود بھی اس سلسلے میں Active ہونا پڑے گا اور ہونا چاہئے۔تو یہ چند مثالیں
ہیں۔جو ذمہ داری ہے سیکرٹری تعلیم کی، اور بھی بہت سارے کام ہیں اس بارہ میں چند مثالیں میں
نے دی ہیں۔اگر محلے کے لیول سے لے کر نیشنل لیول تک سیکرٹریان تعلیم مؤثر ہو جائیں اور کام کر
نے والے ہوں تو یہ تمام باتیں جو میں نے بتائیں ہیں اور ان کے علاوہ بھی اور بہت ساری باتیں ہیں
ان سب کا علم ہو سکتا ہے۔فہرست تیار ہوسکتی ہے اور پھر ایسے طلباء کو مدد کر کے پھر آگے پڑھایا بھی جا
سکتا ہے۔پھر سیکرٹری تربیت یا اصلاح و ارشاد ہے ان کو بھی بہت فعال کرنے کی ضرورت ہے۔اگر
یہ سکرٹریاں تربیت یا اصلاح وارشاد بعض جگہوں پر کہلاتے ہیں، اپنے معین پروگرام بنا کر نچلے سے
نچلے لیول سے لے کر مرکزی لیول تک کام کریں جس طرح کام کرنے کا حق ہے تو امور عامہ کے
مسائل بھی اس تربیت سے حل ہو جائیں گے تعلیم کے مسائل بھی کافی حد تک کم ہو جائیں گے، رشتہ

521
$2003
خطبات مسرور
ناطہ کے مسائل بھی بہت حد تک کم ہو جائیں گے۔یہ شعبے آپس میں اتنے ملے ہوئے ہیں کہ تربیت کا
شعبہ فعال ہونے سے بہت سارے شعبے خود ہی فعال ہو جاتے ہیں اور جماعت کا عمومی روحانی معیار
بھی بلند ہوگا۔تو یہ جو حدیث ہے، لوگوں کی ضروریات پوری کرنے سے یہ مراد ہے کہ یہ عہدے
تمہارے سپرد ہیں ان عہدوں کی ذمہ داری کو سمجھو اور ان کو ادا کرو۔جب اس طریق سے ہر عہد یدار
اپنے اپنے شعبہ کی ذمہ داریاں ادا کرے گا تو لوگوں کے دلوں میں آپ کے لئے مزید عزت واحترام
پیدا ہو گا اور جیسا کہ میں نے کہا جماعت کا عمومی معیار بھی بلند ہوگا۔اس بارہ میں حضرت مصلح موعود کا ایک اقتباس ہے وہ میں سناتا ہوں۔فرمایا:
دنیا میں بہترین مصلح وہی سمجھا جاتا ہے جو تربیت کے ساتھ اپنے ماننے والوں میں ایسی
روح پیدا کر دیتا ہے کہ اس کا حکم ماننالوگوں کے لئے آسان ہو جاتا ہے اور وہ اپنے دل پر کوئی بوجھ
محسوس نہیں کرتے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم باقی الہامی کتب پر فضیلت رکھتا ہے۔اور الہامی
کتا ہیں تو یہ کہتی ہیں کہ یہ کرو اور وہ کرو مگر قرآن یہ کہتا ہے کہ اس لئے کرو، اس لئے کرو۔گویا وہ خالی
حکم نہیں دیتا بلکہ اس حکم پر عمل کرنے کی انسانی قلوب میں رغبت بھی پیدا کر دیتا ہے۔تو سمجھانا اور سمجھا
کر قوم کے افراد کو ترقی کے میدان میں اپنے ساتھ لئے جانا، یہ کامیابی کا ایک اہم گر ہے۔اور قرآن
کریم نے اس پر خاص زور دیا ہے۔چنانچہ سورہ لقمان میں حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو مخاطب کر
کے جو نصیحتیں بیان کی گئی ہیں ان میں سے ایک نصیحت یہ ہے کہ ﴿وَاقْصِدْ فِي مَشْيِكَ
وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِك (لقمان :۲۰) کہ تمہارے ساتھ چونکہ کمز ور لوگ بھی ہوں گے اس
لئے ایسی طرز پر چلنا کہ کمزور رہ نہ جائیں۔بے شک تم آگے بڑھنے کی کوشش کرو مگر اتنے تیز بھی نہ ہو
جاؤ کہ کمزور طبائع بالکل رہ جائیں۔دوسرے جب بھی تم کوئی حکم دو، محبت پیار اور سمجھا کر دو۔اس طرح نہ کہو کہ ہم یوں کہتے
ہیں۔( تو قرآن شریف کی تعلیم تو یہ ہے کہ محبت اور پیار سے حکم دو، نہ کہ آرڈر ہو۔) بلکہ ایسے رنگ
میں بات پیش کرو کہ لوگ اسے سمجھ سکیں۔اور وہ کہیں کہ اس کو تسلیم کرنے میں تو ہمارا اپنا فائدہ ہے۔وَاغْضُضْ مِنْ صَوْتِكَ ﴾ کے یہی معنی ہیں۔گویا میانہ روی اور پر حکمت کلام یہ دو چیزیں مل کر قوم میں ترقی کی روح پیدا کیا کرتی

522
$2003
خطبات مسرور
ہیں۔اور پر حکمت کلام کا بہترین طریق یہ ہے کہ دوسروں میں ایسی روح پیدا کر دی جائے کہ جب
انہیں کوئی حکم دیا جائے تو سنے والے کہیں کہ یہی ہماری اپنی خواہش تھی۔یہی وقت ہوتا ہے کہ جب کسی
قوم کا قدم ترقی کی طرف سرعت کے ساتھ بڑھنا شروع ہو جاتا ہے“۔مشعل راه جلد اول صفحه (۱۵)
پھر بعض اور بھی شکایات ہیں۔بعض جگہ سے شکایت آجاتی ہے کہ ہم نے اپنے حالات کی
وجہ سے امداد کی درخواست کی جو مرکز سے مقامی جماعت میں تحقیق کے لئے آئی تو صدر جماعت
بڑے غصے میں آئے اور کہا کہ تم نے براہ راست درخواست کیوں دی، ہمارے ذریعہ کیوں نہ بھجوائی۔لکھنے والے لکھتے ہیں کہ ہم نے تو ان سے معافی مانگ لی، دوبارہ ان کے ذریعہ سے درخواست بھجوائی
گئی اور ایک لمبا عرصہ گزر گیا ہے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور پتہ بھی نہیں لگا۔جو ہماری
ضرورت تھی وہ اسی طرح قائم ہے۔ایک تو ڈانٹ ڈپٹ کی گئی، بے عزتی کر کے معافی منگوائی گئی ،
دوبارہ درخواست لکھوائی اور پھر کارروائی بھی نہیں کی۔اگر کسی عہدیدار نے یا صدر جماعت نے یہ سمجھ
کر کہ یہ درخواست لکھنے والا یا درخواست دہندہ اس قابل نہیں ہے کہ اس کی امداد کی جائے ، ایسے
لوگوں کو پیار سے بھی سمجھایا جا سکتا ہے۔اور پھر اگر مدد نہیں کرنی تھی تو درخواست دوبارہ لکھوانے کی
ضرورت ہی کیا تھی۔تو یہ چیزیں ایسی ہیں کہ بلا وجہ عہدیدار کے لئے لوگوں کے دلوں میں بے چینی
پیدا کرتی ہیں۔ان چیزوں سے اجتناب کرنا چاہئے۔امراء ہوں ،صدران ہوں، ہر وقت یہ ذہن میں
رکھیں کہ وہ خلیفہ وقت کے نمائندے کے طور پر جماعتوں میں متعین کئے گئے ہیں اور اس لحاظ سے
انہیں ہر وقت اپنا جائزہ لیتے رہنا چاہئے۔ابوالحسن بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرو بن مرہ نے حضرت معاویہ سے کہا کہ میں نے
آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو امام حاجتمندوں، ناداروں اور غریبوں کے لئے اپنا
دروازه بند رکھتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس کی ضروریات وغیرہ کے لئے آسمان کا دروازہ بند کر دیتا ہے۔(ترمذی ابواب الاحكام باب ما جاء فى امام الرعية
حضور علیہ السلام کے اس ارشاد کو سننے کے بعد حضرت معاویہ نے ایک شخص کو مقرر کر دیا کہ
لوگوں کی ضروریات اور مشکلات کا مداوا کیا کرے اور ان کی ضرورتیں پوری کرے۔تو جماعتی نظام جو
ہے وہ اسی لئے مقرر کیا گیا ہے۔

$2003
523
خطبات مسرور
پھر حضرت معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جہاں بھی تم ہو اللہ
تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔اگر کوئی برا کام کر بیٹھو تو اس کے بعد نیک کام کرنے کی کوشش کرو۔یہ نیکی
بدی کو مٹا دے گی۔اور لوگوں سے خوش اخلاقی اور حسن سلوک سے پیش آؤ۔(ترمذی ابواب البر والصلة باب ماجاء في ما معاشرة الناس)
ابو بردہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ابو موسیٰ اور معاد بن جبل کو یمن کی
طرف والی بنا کر بھیجا۔آپ نے ہر ایک کو ایک ایک حصہ کا والی مقرر کر کے بھیجا ( یمن کے دو حصے
تھے )۔پھر فرمایا: آسانی پیدا کرنا، مشکلیں پیدا نہ کرنا۔محبت و خوشی پھیلانا اور نفرت نہ پہنچنے دینا۔(بخاری ، کتاب المغازی، باب بعث ابى موسى ومعاذ الى اليمن
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے میری اس کوٹھڑی میں فرمایا: یا
اللہ! جوکوئی میری امت کا حاکم ہو پھر وہ ان پر سختی کرے تو تو بھی اس پر سختی کرنا اور جو کوئی میری امت
کا حاکم ہو اور وہ ان پر نرمی کرے تو تو بھی اس سے نرمی فرمانا۔(صحيح مسلم كتاب الامارة باب فضيلة الامام العادل
اصل میں تو امراء، صدران ، عہد یداران یا کارکنان جو بھی ہیں ان کا اصل کام تو یہ ہے کہ
اپنے اندر بھی اور لوگوں میں بھی نظام جماعت کا احترام پیدا کیا جائے۔اور اسی طرح جماعت کے
تمام افراد کا بھی یہی کام ہے کہ اپنے اندر بھی اور اپنی نسلوں میں بھی جماعت کا احترام پیدا کریں۔نظام جماعت کا احترام پیدا کریں۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تھا کہ جو نصائح میں عہد یداران کے لئے
کرتا ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ صرف عہدیداران کے لئے ہیں بلکہ تمام افراد جماعت مخاطب
ہوتے ہیں اور ان کو بھی یہ نصائح ہیں۔ہو سکتا ہے کہ کل کو ایک عہدیدار کے ایک جگہ سے دوسری جگہ
چلے جانے کی وجہ سے، یا بیمار ہو جانے کی وجہ سے، یا بڑھاپے کی وجہ سے، یا فوت ہو جانے کی وجہ سے
کوئی دوسرا شخص اس عہدے کے لئے مقرر کر دیا جائے۔پھر انتخابات بھی ہوتے ہیں، عہدے بدلتے
بھی رہتے ہیں۔تو ہر ایک کو اپنے ذہن میں یہ سوچ رکھنی چاہئے کہ جب بھی وہ عہد یدار بنیں گے وہ
ایک خادم کے طور پر خدمت کرنے کے لئے بنیں گے۔بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ عہد یدار بدلے بھی
جاتے ہیں، خلیفہ وقت خود بھی اپنی مرضی سے بعض عہدوں کو تبدیل کر دیتے ہیں۔تو بہر حال نئے

524
$2003
خطبات مسرور
آنے والے شامل ہوتے ہیں اور نئے آنے والوں کی بھی یہی سوچ ہونی چاہئے اور اگر بنیادی
ٹرینگ ہوگی تو اس سوچ کے ساتھ جو عہدہ ملے گا تو ان کو کام کرنے کی سہولت بھی رہے گی۔تو جیسا کہ میں نے کہا ہر شخص کو اس ذمہ داری کا احساس ہونا چاہئے کہ اس نے نظام
جماعت کا احترام کرنا ہے اور دوسروں میں بھی یہ احترام پیدا کرنا ہے۔تو خلیفہ وقت کی تسلی بھی ہوگی
کہ ہر جگہ کام کرنے والے کارکنان، نظام کو سمجھنے والے کارکنان ، کامل اطاعت کرنے والے کارکنان
میسر آسکتے ہیں تو بہر حال جیسا کہ میں نے کہا کہ اصل کام نظام جماعت کا احترام قائم کرنا ہے اور اس
کو صحیح خطوط پر چلانا ہے۔تو اس کے لئے عہد یداران کو ، کارکنان کو دوطرح کے لوگوں سے واسطہ
پڑتا ہے۔ایک تو وہ ہیں جو جماعت کے عام ممبر ہیں۔جتنے زیادہ یہ مضبوط ہوں گے ، جتنا زیادہ ہر شخص
کا نظام سے تعلق ہوگا جتنی زیادہ ان میں اطاعت ہوگی ، جتنی زیادہ قربانی کا ان میں مادہ ہوگا ، اتنا ہی
زیادہ نظام جماعت مضبوط ہوگا۔اور یہ چیزیں ان میں کس طرح پیدا کی جائیں۔اس سلسلہ میں
عہدیداران کے فرائض کیا ہیں؟ اس کا میں اوپر تذکرہ کر چکا ہوں۔اگر وہ پیار محبت کا سلوک رکھیں
گے تو یہ باتیں لوگوں میں پیدا ہوتی چلی جائیں گی۔اور یہی آپ کا گروہ ہے جتنا زیادہ اس کا تعلق
جماعت سے اور عہد یدارن سے مضبوط ہوگا، اتنا ہی زیادہ نظام جماعت بھی آرام سے اور بغیر کسی
رکاوٹ کے چلے گا۔اتنازیادہ ہی ہم دنیا کو اپنا نمونہ دکھانے کے قابل ہوسکیں گے۔اتنی ہی زیادہ ہمیں
نظام جماعت کی پختگی نظر آئے گی۔جتنا جتنا تعلق افراد جماعت اور عہدیداران میں ہوگا۔اور پھر
خلیفہ وقت کی بھی تسلی ہوگی کہ جماعت ایسی مضبوط بنیادوں پر قائم ہو چکی ہے جن سے بوقت ضرورت
مجھے کارکنان اور عہدیداران میسر آ سکتے ہیں۔اگر کسی جگہ کچھ جماعتیں تو اعلیٰ معیار کی ہوں اور کچھ
جماعتیں ابھی بہت پیچھے ہوں تو بہر حال یہ فکر کا مقام ہے۔تو عہدیداران کو اپنے علاقہ میں ، اپنے ضلع
میں یا اپنے ملک میں اس نہج پر جائزے لینے ہوں گے
کہ کہیں کوئی کمی تو نظر نہیں آرہی۔اپنے کام کے
طریق کا جائزہ لینا ہوگا۔اپنی عاملہ کی مکمل Involvement کا یا مکمل ان کاموں میں شمولیت کا
جائزہ لینا ہوگا۔کہیں آپ نے عہدے صرف اس لئے تو نہیں رکھے ہوئے کہ عہدہ مل گیا ہے اور
معذرت کرنا مناسب نہیں اس لئے عہدہ رکھی رکھو اور اس سے جس طرح بھی کام چلتا ہے چلائے
جاؤ۔اس طرح تو جماعتی نظام کو نقصان پہنچ رہا ہو گا۔اگر تو ایسی بات ہے تو یہ زیادہ معیوب بات ہے

525
$2003
خطبات مسرور
اور یہ زیادہ بڑا گناہ ہے بنسبت اس کے کہ عہدے سے معذرت کر دی جائے۔اس لئے ایسے
عہد یدار تو اس طرح جماعت کے نظام کو ، جماعت کے وقار کو نقصان پہنچانے والے عہدیدار ہیں۔دوسرے یہ ذمہ داری ہے عہدیداران کی عام لوگوں سے ہٹ کر ، اپنے دوسرے برابر کے
عہد یداروں یا ماتحت عہدیداران یا کارکنان کا احترام ہے۔یہ کوئی دنیاوی عہدہ نہیں ہے جس طرح
میں پہلے بھی کہہ آیا ہوں کہ جو آپ کو مل گیا ہے اور کوئی سمجھ بیٹھے کہ اب سب طاقتوں کا میں مالک بن
گیا ہوں۔یہاں بھی جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے امیر اپنی عاملہ کا احترام کریں، ان کی رائے کو وقعت
دیں، اس پر غور کریں۔اسی طرح اگر کوئی ماتحت بھی رائے دیتا ہے تو اس کو بھی قدر کی نگاہ سے
دیکھیں، کم نظر سے نہ دیکھیں۔اگر آنحضرت ﷺ کو حکم ہے کہ مشورہ کریں تو ہم ، آپ تو بہت معمولی
چیز ہیں۔تو کسی کی رائے کو کبھی بھی تکبر کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئے۔اپنا ایک وقار عہد یدار کا ہونا
چاہئے اور یہ نہیں کہ غصے میں مغضوب الغضب ہو کر ایک تو رائے کو ر ڈ کر دیا اور مسجد میں یا میٹنگ میں
تو تکار بھی شروع ہو جائے۔یا گفتگو ایسے لہجہ میں کی جائے جس سے کسی دوسرے عہد یدار کا یا کسی
دوسرے شخص کے بارہ میں جس سے استخفاف کا پہلو نکلتا ہو، کم نظر سے دیکھنے کا پہلو نکلتا ہو۔تو ہمارے
عہد یداران اور کارکنان کو تو انتہائی وسعت حوصلہ کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔کھلے دل سے تنقید بھی سنی
چاہئے ، برداشت بھی کرنی چاہئے۔اور پھر ادب کے دائرے میں رہ کر ہر شخص کی عزت نفس ہوتی ہے
اس کا خیال رکھ کر دلیل سے جواب دینا چاہئے۔یہ نہیں کہ میں نے یہ کہہ دیا ہے اس پر عمل نہیں ہو رہا تو
تم یہ ہو تم وہ ہو، یہ بڑا غلط طریق ہے۔عہدیدار کا مقام جماعت میں عہد یدار کا ہے خواہ وہ
چھوٹا عہدیدار ہے یا بڑا عہدیدار ہے۔پھر قطع نظر اس کے کہ کسی کی خدمت کو لمبا عرصہ گزر گیا ہے
یا کسی کی خدمت کو تھوڑا عرصہ گزرا ہے۔اگر کم عمر والے سے یا عہدے میں اپنے سے کم درجہ والے
سے بھی ایسے رنگ میں کوئی گفتگو کرتا ہے جس سے سبکی کا پہلو نکلتا ہو تو گو دوسرا شخص اپنے وسعت
حوصلہ کی وجہ سے ، یعنی جس سے تلخ کلامی کی گئی ہے وہ اپنے وسعت حوصلہ کی وجہ سے، اطاعت کے
جذبہ سے برداشت بھی کرلے ایسی بات لیکن اگر ایسے عہدیدار کا معاملہ جو دوسرے عہد یداران یا
کارکنان کا احترام نہیں کرتے میرے سامنے آیا تو قطع نظر اس کے کہ کتنا Senior ہے اس کے
خلاف بہر حال کارروائی ہوگی تحقیق ہوگی۔اس لئے آپس میں ایک دوسرے کا احترام کرنا بھی
سیکھیں اور مشورے لینا اور مشوروں میں ان کو اہمیت دینا۔اگر اچھا مشورہ ہے تو ضروری نہیں کہ چونکہ

526
$2003
خطبات مسرور
میں بڑا ہوں اس لئے میرا مشورہ ہی اچھا ہو سکتا ہے اور چھوٹے کا مشورہ اچھا نہیں ہو سکتا۔اس کو
بہر حال وقعت کی نظر سے دیکھنا چاہئے ، اس کو کوئی وزن دینا چاہئے۔پھر ہمارے ہاں قضا کا ایک نظام ہے، مقامی سطح پر بھی اور مرکزی سطح پر بھی ، جماعتوں میں
بھی۔تو قضا کے معاملات بھی ایسے ہیں جن میں ہر قاضی کو خالی الذہن ہوکر ، دعا کر کے، پھر معاملہ کو
شروع کرنا چاہئے۔کبھی کسی بھی فریق کو یہ احساس نہیں ہونا چاہئے کہ قاضی نے دوسرے فریق کی
بات زیادہ توجہ سے سن لی ہے۔یا فیصلے میں میرے نکات کو پوری طرح زیر غور نہیں لایا اور دوسرے کی
طرف زیادہ توجہ رہی ہے۔گو جس کے خلاف فیصلہ ہو عموماً اس کو شکوہ تو ہوتا ہی ہے لیکن قاضی کا اپنا
معاملہ پوری طرح صاف ہونا چاہئے۔حدیث میں آتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی حاکم سوچ سمجھ کر پوری تحقیق
کے بعد فیصلہ کرے۔اگر اس کا فیصلہ صحیح ہے تو اس کو دو ثواب ملیں گے۔اور اگر باوجود کوشش کے اس
سے غلط فیصلہ ہو گیا تو اسے ایک ثواب اپنی کوشش اور نیک نیتی کا بہر حال ملے گا۔(بخاری کتاب الاعتصام باب اجر الحاكم اذا اجتهد فاصاب او أخطأ)
پھر حضرت معاذ بن جبل کے کچھ ساتھی جو حمص کے رہنے والے تھے بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت ﷺ نے جب حضرت معاذ کو یمن کا قاضی مقرر کر کے بھیجا تو معاذ سے پوچھا کہ جب کوئی
مقدمہ تمہارے سامنے پیش ہو تو کیسے فیصلہ کرو گے؟ معاذ نے عرض کیا کہ کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ
کروں گا یعنی قرآن شریف کے مطابق فیصلہ کروں گا۔آپ نے پوچھا اگر کتاب اللہ میں وضاحت نہ
ملی تو پھر کیا کرو گے۔معاذ نے عرض کی اللہ تعالیٰ کے رسول کی سنت کے مطابق فیصلہ کروں گا۔آپ نے فرمایا: نہ سنت میں کوئی ہدایت پاؤ نہ کتاب اللہ میں تو پھر کیا کرو گے۔تو معاذ نے عرض کی کہ
اس صورت میں غور و فکر کر کے اپنی رائے سے فیصلہ کرنے کی کوشش کروں گا اور اس میں کسی سستی اور
غفلت سے کام نہیں لوں گا۔حضور نے یہ سن کر معاذ کے سینے پر شاباش دینے کے لئے ہاتھ مارکر
فرمایا: الحمداللہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے رسول کے قاصد کو یہ توفیق دی اور وہ صیح طریق کار سمجھا جواللہ
کے رسول کو پسند ہے۔(ابودائود کتاب الاقضية - باب اجتهاد الرائ في القضاء)
تو یہ ہے اصول فیصلہ کرنے کا کہ قرآن سے رہنمائی کی جائے ، پھر سنت سے رہنمائی کی

527
$2003
خطبات مسرور
جائے ، اگر خلفاء کے ارشادات ہیں اس بارہ میں ان سے رہنمائی کی جائے۔پھر اگر کہیں سے بھی اس
مخصوص امر کے لئے رہنمائی نہ ملے تو دعا کرتے ہوئے اللہ کے حضور جھکتے ہوئے ،اس سے مدد
مانگتے ہوئے کسی بات کا فیصلہ کیا جائے۔جو بھی مقدمہ قاضیوں کے سامنے پیش ہو ان کا فیصلہ کیا
جائے۔اب تو تقریباً تمام معاملات میں اصولی قواعد مرتب ہیں، قاضیوں کو مل بھی جاتے ہیں۔فقہی
مسائل یا مسئلے بھی چھپے ہوئے موجود ہیں تو ان کی روشنی میں تمام فیصلے ہونے چاہئیں۔حضرت عمر کا
ایک خط جو انہوں نے ابو موسیٰ اشعری کو لکھا تھا۔حضرت سعید بن ابو بردہ نے امیر المومنین حضرت عمر
بن الخطاب کا ایک خط نکالا جو انہوں نے اپنے ایک والی حضرت ابوموسیٰ اشعری کو لکھا تھا۔یہ روایت
ہے۔اس کا مضمون یہ تھا۔قضا ایک محکم اور پختہ دینی فریضہ ہے اور واجب الاتباع سنت ہے۔جب کوئی مقدمہ
یا کیس آپ کے سامنے پیش ہو تو معاملے کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کرو کیونکہ صرف حق بات کہنا اور
اس کے نفاذ کی کوشش نہ کرنا بے فائدہ ہے۔کیا بلحاظ مجلس، کیا بلحاظ توجہ اور کیا بلحاظ عدل و انصاف،
سب لوگوں کے درمیان مساوات قائم رکھو۔سب سے ایک جیسا سلوک کرو تا کہ کوئی با اثر تم سے ظلم
کروانے کی امید نہ رکھے اور کسی کمزور کو تیرے ظلم و جور کا ڈراور اندیشہ نہ ہو۔اور ثبوت پیش کرنا مدعی کا
فرض ہے۔اور قسم منکر مدعا علیہ پر آئے گی۔مسلمانوں کے درمیان مصالحت کروانے کی کوشش
کرنا اچھی بات ہے۔ہاں ایسی صلح کی اجازت نہیں ہونی چاہئے جس کی وجہ سے حرام حلال بن رہا ہو
اور حلال حرام یعنی خلافت شریعت صلح جائز نہ ہوگی۔اگر تم کوئی فیصلہ کرو اور پھر غور وفکر کے بعد اللہ کی
ہدایت سے دیکھو کہ فیصلے میں غلطی ہوگئی ہے۔صحیح فیصلہ اور طرح ہے تو اپنا کل کا فیصلہ واپس لینے اور
اسے منسوخ کرنے میں ذرہ برابر ہچکچاہٹ یا شرم محسوس نہیں کرنی چاہئے۔کیونکہ حق اور عدل ایک عظیم
صداقت ہے اور حق اور سچ کو کوئی چیز باطل اور غلط نہیں بنا سکتی ہے۔اس لئے حق کی طرف لوٹ
جانا اور حق کو تسلیم کر لینا باطل میں پھنسے رہنے اور غلط بات پر مصر رہنے سے کہیں بہتر ہے۔جو بات
تیرے دل میں کھٹکے اور قرآن وسنت میں اس کے بارہ میں کوئی وضاحت نہ ہو تو اس کو اچھی طرح
سمجھنے کی کوشش کرو اور اس کی مثالیں تلاش کرو۔اس سے ملتی جلتی صورتوں پر غور کرو پھر اس پر قیاس
کرتے ہوئے کوئی فیصلہ کرنے کی کوشش کرو۔اور جو پہلو اللہ تعالیٰ کے ہاں زیادہ پسندیدہ لگے اور حق
اور سچ کے زیادہ مشابہ نظر آئے اسے اختیار کرو۔مدعی کو ثبوت پیش کرنے کے لئے مناسب تاریخ اور

528
$2003
خطبات مسرور
وقت دو تا کہ وہ اپنے دعوئی کے حق میں ثبوت اکٹھے کر سکے۔اگر مقررہ تاریخ پر وہ ثبوت اور بینہ پیش
کر سکے فبہا ورنہ اس کے خلاف فیصلہ سنا دو۔یہ طریق اندھے پن کو دور کرنے والا ہے۔اور بے خبری
کے اندھیرے کو روشن کرنے والا۔یعنی اس سے الجھا ہوا معاملہ سلجھ جائے گا اور ہر قسم کے عذر
واعتراض کا موثر جواب ہوگا۔سب مسلمان برابر شاہد عادل ہیں۔ایک دوسرے کے حق میں اور ایک
دوسرے کے خلاف گواہی دے سکتے ہیں۔اور ان گواہیوں کے مطابق فیصلہ ہوگا سوائے اس کے کہ
کسی کو حد کی سزامل چکی ہو یا اس کی جھوٹی شہادت دینے کا تجربہ ہو چکا ہو۔یا قرابت کے دعوئی میں
اس پر کوئی تہمت لگی ہو۔یا اس کا اصل رشتہ کسی اور شخص یا قوم سے ہو اور دعویٰ کسی اور کے رشتے دار
ہونے کا کرے یعنی حسب و نسب کے دعوئی میں جھوٹا ہو۔ایسے خفیف الحرکت شخص کے سچا ہونے
پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔باقی سب مسلمان گواہ بننے کے اہل ہونے کے لحاظ سے برابر ہیں کیونکہ کسی
کے دل میں کیا ہے؟ اصل راز اور سچائی کیا ہے؟ اسے اللہ نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔اگر کوئی غلط بیانی
کرے گا تو خدا اس کو سزا دے گا۔اللہ تعالیٰ نے تمہیں پینات اور گواہیوں کے ذریعہ معاملات نبٹانے
کا مکلف بنایا ہے۔یہ بھی یا درکھو کہ تنگ پڑنے سے بچو۔جلد گھبرا جانے اور لوگوں سے تکلیف اور دکھ
محسوس کرنے اور فریقین مقدمہ سے تنفر اور اجنبی پن سے کبھی پیش نہ آؤ۔حق اور سچ معلوم کرنے کے
مواقع میں اس طرز عمل سے
بچنا او حق شناسی کی صحیح کوشش کرنا۔اللہ اس کا ضرور اجر دے گا اور ایسے
شخص کو نیک شہرت بخشے گا۔جو شخص اللہ کی خاطر خلوص نیت اختیار کرے گا اللہ اسے لوگوں کے شر سے
بچائے گا اور جو شخص محض بناوٹ
اور تصنع سے اپنے آپ
کو اچھا ظاہر کرنے کی کوشش کرے گا اللہ تعالیٰ
کبھی نہ کبھی اس کا راز فاش کر دے گا اور اس کی رسوائی کے سامان پیدا کر دے گا۔(سنن دار قطنی ـ كتاب الاقضيه والاحكام
اس کے علاوہ عہدیداران کے متعلق بعض عمومی باتیں بھی ہیں جن کا میں ذکر کر دیتا ہوں۔اللہ کے فضل سے جماعت میں عموماً عہدے کی خواہش کا اظہار کوئی نہیں کرتا اور جب عہدہ مل جاتا ہے
تو خوف پیدا ہوتا ہے کہ میں ادا بھی کر سکتا ہوں یا نہیں۔لیکن بعض سر پھرے بھی ہوتے ہیں۔خط لکھ
دیتے ہیں کہ ہمارے ضلع میں صحیح کام نہیں ہو رہا۔لکھنے والا لکھتا ہے گومیں جانتا ہوں کہ عہدے کی
خواہش کرنا مناسب نہیں لیکن پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ اگر میرے سپرد امارت یا فلاں عہدہ
کر دیا جائے تو میں چھ مہینے یا سال میں اصلاح کر سکتا ہوں۔تبدیلیاں پیدا کر دوں گا۔تو بعض تو
ایسے سر پھرے ہوتے ہیں جو کھل کر لکھ دیتے ہیں۔اور بعض بڑی ہوشیاری سے یہی مدعا بیان کر رہے

$2003
529
خطبات مسرور
ہوتے ہیں۔تو ان پر میں یہ واضح کر دوں کہ ہمارے نظام میں، جماعت احمدیہ کے نظام میں اگر کسی
انتخاب کے وقت کسی کا نام پیش ہو جائے تو وہ اپنے آپ کو ووٹ دینے کا حق بھی نہیں رکھتا۔اپنے
آپ کو ووٹ دینا بھی اس بات کا اظہار ہے کہ میں اس عہدے کا حقدار ہوں۔ایسے لوگوں کو یہ
حدیث پیش نظر رکھنی چاہئے۔حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس گیا اور میرے ساتھ میرے دو چچازاد بھائی تھے ان میں سے ایک بولا : یا رسول اللہ ! ہم کو ان
ملکوں میں سے کسی ملک کا جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیئے ہیں امیر مقرر کر دیجئے اور دوسرے نے بھی ایسا
ہی کہا تو آپ نے فرمایا۔” اللہ کی قسم ہم ولایت کی خدمت اس کے سپرد نہیں کرتے جو اس کی
درخواست کرے یا اس کی حرص کرے۔“
نے فرمایا:
وو
(مسلم کتاب الامارة - باب النهى عن طلب الامارة والحرص عليها
پھر عبد الرحمن بن سَمُرَہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اے عبد الرحمن ! عہدہ اور حکومت کی درخواست مت کر کیونکہ اگر درخواست سے تجھ کو
( عہدہ یا حکومت ) ملے تو اس کا بوجھ تجھ پر ہوگا اور اگر بغیر سوال کے ملے تو خدا تعالیٰ کی نصرت شاملِ
حال ہوگی۔(مسلم، كتاب الامارة ، باب النهى عن طلب الامارة و الحرص عليها
حضرت مصلح موعود رضی اللہ فرماتے ہیں:
بعض لوگوں کو یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ اس قسم کے عہدے لینے کے لئے مجالس میں شامل
ہوتے ہیں۔ایسے لوگ لعنت ہوتے ہیں اپنی قوم کے لئے اور لعنت ہوتے ہیں اپنے نفس کے لئے۔وہ وہی ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ﴿فَوَيْلٌ لِلْمُصَلَّيْنَ الَّذِيْنَ هُمْ عَنْ
صَلوتِهِمْ سَاهُوْنَ - الَّذِيْنَ هُمْ يُرَاعُوْن ﴾ (الماعون : ۵ تا ۷ ) ریا ہی ریا ان میں ہوتی ہے۔کام
کرنے کا شوق ان میں نہیں ہوتا۔۔۔مشعل راه جلد اول صفحه ۲۰ - ۲۱
پھر حضرت مصلح موعودؓ نے کارکنان کو ہدایات دیتے ہوئے ایک جگہ فرمایا کہ۔کارکنوں کو چاہئے کہ تندہی سے کام کریں۔یہ خواہش کہ ہمارا نام و نمود ہوا ایسا خیال ہے

530
$2003
خطبات مسرور
جو خراب کرتا ہے۔اس خیال کے ماتحت بہت لوگ خراب ہو گئے ہیں، ہوتے ہیں ہوتے رہیں گے۔تم اللہ سے ڈرواور اسی سے خوف کرو اور اس بات کو مدنظر رکھو کہ اس کا کام کر کے اس سے انعام کے
طالب و۔۔۔۔اور لوگوں سے مدح اور تعریف نہ چاہو۔اللہ تعالیٰ ہمارے کاموں میں للہیت پیدا
کرے۔اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے اور مجھے پر بھی رحم کرے۔آمین
(خطبات محمود جلد ٧ خطبه فرموده ۲۲ / دسمبر ۱۹۲۲ء صفحه ٤٣٣)
پھر آپ نے فرمایا کہ:
افسران سلسلہ کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ خصوصیت سے اپنے اخلاق درست کریں اگر
ضدی لوگ آجائیں تو ان کو بھی محبت اور پیار سے سمجھانے کی کوشش کیا کریں اور پوری محنت اور
اخلاص سے کام کرنے کی عادت ڈالیں۔اس امر کی طرف خدا تعالیٰ نے ﴿ وَ النَّزِعَتِ غَرُقًا وَّ
النَّشِطَتِ نَشْطًا (النازعات: ۳۲)۔میں اشارہ کیا اور بتایا ہے کہ مومن جب کام میں مشغول
ہوتا ہے تو وہ ہمہ تن اس میں مستغرق ہوتا اور مشکلات پر قابو پالیتا ہے۔ایسی صورت میں اگر مخالفین کی
طرف سے اعتراض بھی ہو تو دعاؤں سے اس کا ازالہ کرنا چاہئے اور اعتراضات سے
کبھی گھبرانا نہیں
چاہیئے۔(خطبات محمود جلده ۱ صفحه ٢٥٧ تا ٢٦٥
پھر آپ نے عہدیداران کو فر مایا کہ:
امراء اور پریذیڈنٹ اپنی اپنی جماعتوں میں قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی کتابوں کا درس دیں۔یہ محض وعظ نہیں ہوگا کیونکہ یہ اپنے اندر مشاہدہ رکھتا ہے۔قرآن کریم
وعظ نہیں بلکہ وہ مشاہدات پر حاوی ہے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی کتب
مشاہدات پر مبنی اور مشاہدات پر حاوی ہیں۔ایک عام واعظ تو یہ کہتا ہے کہ قرآن کریم میں اور
احادیث میں یہ لکھا ہے مگر خدا تعالیٰ کے انبیاء یہ نہیں کہتے کہ فلاں جگہ یہ لکھا ہے بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ
ہمارے دل پر یہ لکھا ہے۔ہماری زبان پر یہ لکھا ہے۔ان کا وعظ ان کی سوانح عمری ہوتا ہے اس لئے
ان کی کتب پڑھنے سے واعظ والا اثر انسان پر نہیں پڑتا بلکہ مشاہدہ والا اثر پڑتا ہے۔جس طرح دعا
ان
نماز کا مغز ہے اسی طرح انبیاء کی کتب میں نصیحت کا مغز ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ اور اس کے انبیاء کے
کلام میں پایا جاتا ہے۔66
(خطبات محمود جلد ۱۱ صفحه ۲۸۳ - ٢٨٤)

خطبات مسرور
کی بھی۔531
$2003
تو یہ درس کی طرف بھی بہت توجہ دینی چاہئے۔یہ بھی تربیت کا حصہ ہے اپنی بھی اور جماعت
پھر آخر میں خلاصہ دوبارہ بیان کر دیتا ہوں کہ جو باتیں میں نے کہی ہیں عہدیداران کے
لئے اور یہ خلفائے سلسلہ کہتے چلے آئے ہیں پہلے بھی لیکن ایک عرصہ گزرنے کے بعد بعض باتیں
یاد نہیں رہتیں۔جو نئے آنے والے عہدیداران ہوتے ہیں جو نہیں سمجھ رہے ہوتے صحیح طرح اس لئے
بار بار یاد دہانی کروانی پڑتی ہے۔تو خلاصہ یہ باتیں ہیں:
(۱) عہدیداران پر خود بھی لازم ہے کہ اطاعت کا اعلیٰ نمونہ دکھائیں اور اپنے سے بالا
افسر یا عہدیدار کی مکمل اطاعت اور عزت کریں۔اگر یہ کریں گے تو آپ کے نیچے جو لوگ ہیں، افراد
جماعت ہوں یا کارکنان ، آپ کی مکمل اطاعت اور عزت کریں گے۔(۲) یہ ذہن میں رکھیں کہ لوگوں سے نرمی سے پیش آنا ہے۔ان کے دل جیتنے ہیں ، ان
کی خوشی غمی میں ان کے کام آتا ہے۔اگر آپ یہ فطری تقاضے پورے نہیں کرتے تو اس کا مطلب یہ
ہے کہ ایسے عہد یدار کے دل میں تکبر پایا جاتا ہے۔(۳)۔۔۔۔امراء اور عہدیداران یا مرکزی کارکنان یہ دعا کریں کہ ان کے ماتحت یا جن کا
ان کو نگران بنایا گیا ہے، شریف النفس ہوں، جماعت کی اطاعت کی روح ان میں ہو اور نظام
جماعت کا احترام ان میں ہو۔(۴) کبھی کسی فرد جماعت سے کسی معاملہ میں امتیازی سلوک نہ کریں اور یہ بھی یاد
رکھیں کہ بعض لوگ بڑے ٹیڑھے ہوتے ہیں۔مجھے علم ہے کہ امراء کے، عہد یداران کے، یا نظام
جماعت کے ناک میں دم کیا ہوتا ہے ایسے لوگوں نے لیکن پھر بھی ان کی بدتمیزیوں کو جس حد تک
برداشت کر سکتے ہیں کریں اور ان کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف پر کسی قسم کا شکوہ نہ کریں، بدلہ لینے
کا خیال بھی کبھی دل میں نہ آئے۔ان کے لئے دعا کریں، اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں۔(۵) پھر یہ کہ نظام جماعت کا استحکام اور حفاظت سب سے مقدم رہنا چاہئے اور اس
کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہنا چاہئے۔پھر کبھی اپنے گرد جی حضوری کرنے والے یا خوشامد کرنے
والے لوگوں کو اکٹھا نہ ہونے دیں۔جن عہدیداروں پر ایسے لوگوں کا قبضہ ہو جاتا ہے پھر ایسے

$2003
532
خطبات مسرور
عہدیداران سے انصاف کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ایسے عہد یدار پھر ان لوگوں کے ہاتھ میں کٹھ پتلی
بن جاتے ہیں۔تبھی تو آنحضرت ﷺ نے اس دعا کی تلقین فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کبھی بُرے مشیر
میرے اردگر دا کٹھے نہ کرے۔(1) پھر یہ بھی یا درکھنے والی بات ہے جیسا کہ میں بیان بھی کر چکا ہوں کہ جہاں نظام
جماعت کے تقدس پر حرف نہ آتا ہو ، عفو اور احسان کا سلوک کریں۔ان کے لئے مغفرت مانگیں جوان
کی اصلاح کا موجب بنے۔یہ تو عہد یدارن کے لئے ہے لیکن آخر میں میں پھر احباب جماعت کے
لئے ایک فقرہ کہ دیتا ہوں کہ آپ پر بھی، جو عہدیدار نہیں ہیں، ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور وہ یہ
ہے کہ آپ کا کام صرف اطاعت، اطاعت اور اطاعت ہے اور ساتھ دعا کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب
کو اپنی ذمہ واریاں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آخر میں میں ایک دعا کی بھی تحریک کرنا چاہتا ہوں۔بنگلہ دیش کے حالات کافی Tense
ہیں، بڑے عرصہ سے، بڑے خراب ہیں اور آج بھی مخالفین نے بڑی دھمکیاں دی ہوئی ہیں مسجدوں
یہ حملے کرنے کی۔اللہ تعالیٰ ہر طرح سے محفوظ رکھے ، جماعت کو ہر شر سے بچائے۔اور درس کے
دوران بھی میں نے دعا کی ایک تحریک کی تھی اب دوبارہ کرتا ہوں۔یہ دعا خاص طور پہ اور دعاؤں کے
ساتھ یہ بھی ضرور کیا کریں اور جیسا کہ میں نے کہا تھا ہر نئی خلافت کے بعد اس کی اہمیت بڑھ جاتی
ہے۔اور وہ دعا یہ ہے۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کو خواب کے ذریعہ سے اللہ نے سکھائی،
حضرت مسیح موعود علیہ السلام خواب میں آئے تھے اور کہا تھا کہ یہ دعا جماعت پڑھے۔﴿رَبَّنَا لَا تُزِغْ
قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ﴾ (ال
اے ہمارے رب ! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو۔اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔یقیناً تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔یہ دعا بہت
کیا کریں اللہ تعالیٰ ہمیں ہر شر سے محفوظ رکھے۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی