شیطانی وساوس اور اس سے بچنے کی کوشش

$2003
533
34
خطبات مس
اللہ کے حقوق سے تجاوز کریں گے تو شیطان ضرور حملہ آور ہوگا
۱۲ دسمبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۱۲ فتح ۱۳۸۲ هجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن
اپنے اعمال کا جائزہ لیتے رہو اور شیطانی وساوس سے ہمیشہ بچنے کی کوشش کرو۔ہ شیطان سے بچنے کے لئے خدا کے فضل کے ساتھ ساتھ نمازوں اور
استغفار پر التزام ضروری ہے۔آج کل کے زمانے میں ایک معاشرتی کمزوری لڑکوں اور لڑکیوں کی دوستی
اور اس کے نقصان دہ اثرات۔انٹر نیٹ کے مضر استعمال اور اس کے نقصانات۔شیطان سے بچنے کے لئے روزانہ کی جانے والی دعا۔۔۔عائلی معاملات میں اور دیگر معاشرتی امور میں شیطان کی پیدا کردہ
رکاوٹیں۔

خطبات مس
$2003
534
تشھد وتعوذ کے بعد درج ذیل آیت قرآنیہ تلاوت فرمائی
يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوَاتِ الشَّيْطَنِ۔وَمَنْ يَتَّبِعْ خُطُواتِ الشَّيْطَنِ
فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ۔وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ مَازَكَى مِنْكُمْ مِنْ
اَحَدٍ أَبَدًا وَلَكِنَّ اللَّهَ يُزَكِّيْ مَنْ يَّشَآءُ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۔(سورة النور آیت (۲۲)
اس آیت کا ترجمہ ہے کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! شیطان کے قدموں پر مت چلو۔اور جو کوئی شیطان کے قدموں پر چلتا ہے تو وہ تو یقینا بے حیائی اور نا پسندیدہ باتوں کا حکم دیتا ہے۔اور
اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہو تو تم میں سے کوئی ایک بھی کبھی پاک نہ ہوسکتا۔لیکن اللہ جسے
چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے۔اور اللہ بہت سننے والا (اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔قرآن کریم میں چار پانچ مختلف جگہوں پر یہ حکم ہے کہ شیطان کے قدموں پر نہ چلو، ان پر
چلنے سے بچتے رہو۔کبھی عام لوگ مخاطب ہیں اور بعض جگہ مومنوں کو مخاطب کیا گیا ہے۔تو ایمان
لانے والوں کو یہ تنبیہ کی ہے ، مومنوں
کو یہ تنبیہ کی ہے کہ یہ نہ سمجھو کہ ہم ایمان لے آئے اس لئے ہمیں
اب کسی چیز کی فکر نہیں ہے۔فرمایا کہ نہیں۔تمہیں فکر کرنی چاہئے۔کیونکہ جہاں تم ذرا بھی لا پرواہ
ہوئے ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہاری توجہ ہٹی تو تمہارا ایمان ضائع ہونے کا خطرہ ہر وقت موجود
ہے۔کیونکہ شیطان گھات میں بیٹھا ہے۔اس نے تو آدم کی پیدائش کے وقت سے ہی کہہ دیا تھا کہ
اب میں ہمیشہ اس کے راستے پر بیٹھا رہوں گا اور شیطان نے اپنے پر یہ فرض کر لیا تھا کہ اللہ تعالیٰ جو
بھی آدم اور اس کی اولاد کے لئے نیک راستے تجویز کرے گا وہ ہر وقت ہر راستے پر بیٹھ کر ان کو گمراہ
کرنے کی کوشش کرے گا اور شیطان نے یہ کہا کہ میں ان کے دلوں میں طرح طرح کی خواہشات

535
$2003
خطبات مسرور
پیدا کروں گا تا کہ وہ سیدھے راستے سے بھٹکتے رہیں۔مختلف طریقوں سے انسانوں کو ورغلانے کی
کوشش کرتا رہوں گا۔اگر ایک دفعہ میرے ہاتھ سے نکل بھی جائیں تو میں لگا تار حملے کرتا رہوں گا
کیونکہ میں تھک کر بیٹھنے والا نہیں ہوں۔میں دائیں سے بھی حملہ کروں گا، میں بائیں سے بھی حملہ
کروں گا، پیچھے سے بھی حملہ کروں گا، سامنے سے بھی حملہ کروں گا۔اللہ تعالیٰ کو اس نے ایک طرح کا
چیلنج دیا تھا کہ ایسے ایسے طریقوں سے حملہ کروں گا کہ ان میں سے بہتوں کو تو شکر گزار نہیں پائے گا۔تو
خیر وہ تو اللہ تعالیٰ نے اس کو جواب دیا لیکن دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ ناشکر گزارلوگ ہوتے ہیں تو واضح
ہو گیا کہ وہ شیطان کے قدموں پر چلنے والے ہیں۔اور شیطان کے قدموں پر حکم بھی ہے کہ نہ چلو تو اس
کا حکم کیا ہے۔جیسا کہ واضح ہے کہ شیطان کا راستہ اختیار نہ کرو۔ان باتوں پر عمل نہ کر وجو شیطان کے
رستے کی طرف لے جانے والی ہیں۔جب انسان مومن بھی ہو، پتہ بھی ہو کہ شیطان کا راستہ کون سا
ہے اور پھر یہ بھی پتہ ہو کہ شیطان کا راستہ انتہائی بھیانک راستہ ہے۔یہ مجھے تباہی کے گڑھے کی طرف
لے جائے گا تو پھر کیوں ایسا شخص جو ایک دفعہ ایمان لے آیا ہوشیطان کے راستے کو اختیار کرے گا اور
اپنی تباہی کے سامان پیدا کرے گا۔کوئی عقل والا انسان جس نے ایمان بھی دیکھ لیا ہو، جانتے بوجھتے
ہوئے کبھی بھی اپنے آپ کو اس تباہی میں نہیں ڈالے گا۔تو پھر کیوں مومنین کو یہ تنبیہ کی گئی ہے کہ
شیطان کے راستے پر مت چلو، اس سے بچتے رہو۔تو ظاہر ہے یہ وارننگ، یہ تنبیہ اس وجہ سے دی گئی
ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ شیطان نے کھلے طور پر آدم کو، اس کی اولا د کو چیلنج دے دیا
تھا کہ میں تمہیں ورغلاتا رہوں گا اور ایسے ایسے طریقوں سے ورغلاؤں گا، اور ایسی ایسی جہتوں سے حملہ
کروں گا کہ تمہیں پتہ بھی نہیں چلے گا کہ ہو کیا گیا ہے۔اور یہ حملے ایسے پلاننگ سے اور آہستہ آہستہ ہوں
گے
کہ تم غیر محسوس طریق پر یہ راستہ اختیار کرتے چلے جاؤ گے میرا مسلک اختیار کرتے چلے جاؤ گے۔ایک دوسری جگہ بھی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَا تَتَّبِعُوْا خُطُوَاتِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ
عَدُوٌّ مُّبِين تم شیطان کے پیچھے نہ چلو کیونکہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں:۔اس آیت میں خُطُوَاتِ کا لفظ اس
حقیقت کی طرف اشارہ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے کہ شیطان ہمیشہ قدم بقدم انسان کو گمراہی
کی طرف لے جاتا ہے۔وہ کبھی یکدم کسی انسان کو بڑے گناہ کی تحریک نہیں کرتا بلکہ اسے بدی کی

536
$2003
خطبات مسرور
طرف صرف ایک قدم اٹھانے کی ترغیب دیتا ہے۔اور جب وہ ایک قدم اٹھا لیتا ہے تو پھر دوسرا قدم
اٹھانے کی تحریک کرتا ہے۔اس طرح آہستہ آہستہ اور قدم بقدم اسے بڑے گناہوں میں ملوث کر دیتا
ہے۔پس فرماتا ہے ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ تمہارا صرف چندا حکام پر عمل کر کے خوش ہو جانا اور
باقی احکام کو نظر انداز کر کے سمجھ لینا کہ تم پکے مسلمان ہو ایک شیطانی وسوسہ ہے۔اگر تم اسی طرح احکام
الہیہ کو نظر انداز کرتے رہے تو رفتہ رفتہ جن احکام پر تمہارا اب عمل ہے ان احکام پر بھی تمہارا عمل جاتا
رہے گا۔پس اپنے اعمال کا جائزہ لیتے رہو۔اور شیطانی وساوس سے ہمیشہ بچنے کی کوشش کرو۔“
(تفسیر کبیر جلد دوم صفحه ٤٥٧)
پھر آپ اس
کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ : ”اے مومنو! تم شیطان کے قدموں کی پیروی نہ
کرو۔اس لئے کہ جو شخص شیطان کے قدموں کے پیچھے چلے گا وہ بدی اور بدکاری میں مبتلا ہو جائے
گا۔کیونکہ شیطان فحشاء اور منکر کا حکم دیتا ہے۔اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہر برائی جو دنیا میں پھیلتی ہے
اس کی ابتداء بھیا نک نہیں ہوتی۔شیطان کا یہ طریق نہیں کہ کوئی خطرناک بات کرنے کے لئے ابتداء
میں ہی انسان
کو تحریک کرے۔کیونکہ انسان کی فطرت میں حیاء و شرم کا مادہ رکھا گیا ہے اس لئے جس
کام کو انسان صریح طور پر برا سمجھے اس کو فوری طور پر کرنے کے لئے وہ تیار نہیں ہوتا۔مثلاً شیطان اگر
کسی کو سیدھا ہلاکت کی طرف لے جانا چاہے تو وہ نہیں جائے گا، ہاں چکر دے کر لے جائے تو چلا
جائے گا۔پس شیطان پہلے ہی کسی بڑی بدی کی تحریک نہیں کرتا بلکہ پہلے چھوٹی برائی کی جو بظاہر برائی
نہ معلوم ہوتی ہو تحریک کرتا ہے۔پھر اس سے آگے چلاتا ہے، پھر اس سے آگے، حتی کہ خطر ناک برائی
تک لے جاتا ہے۔گویا شیطان پہلے ہی گڑھے کے سرے پر لے جا کر انسان
کو نہیں کہتا کہ اس میں کو د
پڑو بلکہ پہلے گھر سے دور لے جاتا ہے۔(اس کی مثال دیتے ہوئے فرماتے ہیں ) جس طرح ڈا کو گھر
کے پاس حملہ نہیں کرتے یا جو لوگ بچوں کو قتل کرتے ہیں وہ گھر کے پاس نہیں کرتے بلکہ ان کو دھو کہ اور
فریب سے دور لے جاتے ہیں۔کہتے ہیں آؤ تمہیں مٹھائی کھلا ئیں اور جب شہر یا گاؤں سے باہر لے
جاتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اب کوئی دیکھنے والا نہیں تو گلا گھونٹ کر مار دیتے ہیں۔( یہاں بھی ایسے کئی
واقعات ہوتے ہیں آپ پڑھتے ہیں اخباروں میں ) یہی طریق شیطان کا ہوتا ہے۔وہ پہلے انسان کو
اس قلعہ سے نکالتا ہے جہاں خدا نے انسان کو محفوظ کیا ہوا ہوتا ہے۔یعنی فطرت صحیحہ کے قلعہ

$2003
537
خطبات مسرور
سے۔انسان اُس سے باہر چلا جاتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ کوئی حرج نہیں مگر ہوتے ہوتے وہ اتنا دور چلا
جاتا ہے کہ پھر اس کا واپس لوٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔اور شیطان کے پنجے میں گرفتار ہو کر تباہ ہو
جاتا ہے۔جھوٹے الزامات کے ذکر کے ساتھ یہ نصیحت فرمائی کہ اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ تم یہ نہ
کہنا کہ یہ معمولی بات ہے کیا ہوا اگر کسی پر ہم نے زنا کا الزام لگا دیا۔یا یہ کہ ہم نے تو نہیں لگایا کسی نے
ہمیں بات سنائی اور ہم نے آگے سنادی۔شیطان کا یہی طریق ہے۔وہ پہلے اپنے پیچھے چلاتا اور
آہستہ آہستہ روحانیت اور شریعت کے قلعہ سے دور لے جاتا ہے اور جب انسان دور چلا جاتا ہے تو
اس کو مارڈالتا ہے۔پس شیطان پہلے تو یہی کرے گا کہ تحریک کرے گا کہ دوسرے کی کہی ہوئی بات
بیان کرد و، تمہارا اس میں کیا حرج ہے۔لیکن جب تم ایسا کر لو گے تو پھر خود تمہارے منہ سے ایسی باتیں
نکلوائے گا جب یہ بھی کر لو گے تو پھر اس فعل کا تم سے ارتکاب کر والے گا۔پس تم پہلے ہی اس کے پیچھے
نہ چلو اور پہلے ہی قدم پر اس کی بات کو رد کر دو تا کہ تم تباہی سے بچو، محفوظ رہو۔اور اس رد کرنے کے
لئے بھی اللہ تعالیٰ کی مدد کی ، اس کے فضل کی ضرورت ہے۔اس لئے ہمیں نمازوں کے ذریعہ سے،
استغفار کے ذریعہ سے اس کی مدد مانگتے رہنا چاہئے۔پانچ وقت نمازوں کا حکم دے کر اللہ تعالیٰ نے
ہمیں یہی راستہ سکھایا ہے کہ شیطان سے بچنے کے لئے پانچ وقت میرے حضور حاضر ہو اور میر افضل
مانگو تو انشاء اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رہو گے، بہت ساری برائیاں تمہارے اندر نہیں جائیں گی۔کیونکہ
شیطان تو جسم کے اندر ہر وقت موجود ہے۔جیسا کہ اس حدیث سے ظاہر ہے۔حضرت جابر روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ علیہ نے فرمایا کہ ایسی عورتوں کے ہاں نہ
جاؤ جن کے خاوند غائب ہوں کیونکہ شیطان انسان کی رگوں میں خون کی مانند دوڑتا ہے۔(سنن دارمی کتاب الرقاق باب الشيطاني جرى مجرى الدم
اب اس حدیث کی روشنی میں صرف اتنا ہی نہیں کہ ایسے گھروں میں نہ جاؤ جس گھر میں مرد
نہ ہوں بلکہ ایک رہنما اصول بتا دیا ہے کہ نامحرم کبھی آپس میں اس طرح آزادانہ اکٹھانہ ہوں جس سے
شیطان کو حملہ کرنے کا موقعہ مل جائے۔بعض اور جگہ بھی اس بارہ میں احادیث ہیں جن میں سخت تنبیہ
کی گئی ہے کہ اس طرح مرد عورت اکٹھے نہ ہوں۔اب آج کل کے زمانہ میں دیکھ لیں، کالجوں
یو نیورسٹیوں میں ابتدا میں دوستی ہوتی ہے لڑکے لڑکی کی اور کہا یہ جاتا ہے کہ بس صرف دوستی ہے،

538
$2003
خطبات مسرور
سٹوڈنٹ ہیں، اور اس کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔اور جو اس طرح دوستی کرنے سے منع کرے اسے سخت
برا بھلا کہا جاتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ یہ اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ جہاں پچھتاوے کے سوا کچھ اور
نہیں رہتا۔تو یہ اسلامی احکامات پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔اور یہی ہے جو شیطان آہستہ آہستہ اپنا
کام دکھاتا ہے۔پھر آج کل جو معاشرے میں کئی ایسے واقعات ہوتے ہیں کہ دوستوں کا گھروں میں
آنا جانا شروع ہو جاتا ہے۔پہلے تو دوستوں کی موجودگی میں، پھر تعلقات بڑھ جاتے ہیں تو ان کی غیر
موجودگی میں آنا جانا اور بے تکلفیاں ہوتی ہیں اور پھر یہ بڑھتی چلی جاتی ہیں اور اس کا پھر نتیجہ کیا
نکلتا ہے بہت سارے ایسے معاملات ہوتے ہیں جس میں پھر دونوں طرف سے گھر اجڑ جاتے ہیں۔تو یہ سب اسلامی تعلیم پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔انٹرنیٹ کی مثال میں کئی دفعہ دے چکا ہوں۔کئی گھر اس کی وجہ سے برباد ہوئے۔تو اللہ
تعالیٰ کی حدود سے جب تجاوز کریں گے، احکامات پر عمل نہیں کریں گے تو لازماً شیطان حملہ کرے گا۔پھر بے شمار برائیاں ہیں جو شیطان بہت خوبصورت کر کے دکھا رہا ہوتا ہے اور جن سے اللہ
کے فضل کے بغیر بچناممکن نہیں۔مثلاً ایک اچھا بھلا شخص جو بظاہر اچھا بھلا لگتا ہے، کبھی کبھار مسجد میں
بھی آجاتا ہے، جمعوں میں بھی آتا ہوگا ، چندے بھی کچھ نہ کچھ دیتا ہے لیکن اگر کاروبار میں منافع
کمانے کے لئے دھوکہ دیتا ہے تو وہ شیطان کے قدموں کے پیچھے چل رہا ہے۔اور شیطان اس کو
مختلف حیلوں بہانوں سے لالچ دے رہا ہے کہ آج کل یہی کاروبار کا طریق ہے۔اگر تم نے اس پر عمل
نہ کیا تو نقصان اٹھاؤ گے اور وہ اس کہنے میں آکر ، ان خیالات میں پڑ کر ،اس لالچ میں دھنستا چلا
جاتا ہے اور آہستہ آہستہ جو تھوڑی بہت نیکیاں بجالا رہا ہوتا ہے وہ بھی ختم ہو جاتی ہیں اور مکمل طور پر دنیا
داری اسے گھیر لیتی ہے اور ایسے لوگ یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ شاید اب یہی ہے ہماری زندگی،
شاید اب موت بھی نہیں آئی اور ہمیشہ اسی طرح ہم نے رہنا ہے۔اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر نہیں
ہونا۔تو ایسے طریقے سے شیطان ایسے لوگوں کو اپنے قبضہ میں لیتا ہے کہ بالکل عقل ہی ماری جاتی
ہے۔پھر جب ایک برائی آتی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فضل اٹھ جاتا ہے تو اس طرح پھر ایک کے بعد
دوسری برائی آتی چلی جاتی ہے اور ایسے لوگ پھر دوسروں کے حقوق مارنے والے بھی ہوتے ہیں،
دوسروں کے حقوق پر غاصبانہ قبضہ کرنے والے بھی ہوتے ہیں۔بہن بھائیوں کی جائیدادوں کو

$2003
539
خطبات مسرور
کھا جانے والے بھی ہوتے ہیں، رحمی رشتوں کو بھلا دینے والے بھی ہو جاتے ہیں۔غرض ہر قسم کی
نیکی، ہر قسم کی برکت ان پر سے، ان کے گھروں سے اٹھ جاتی ہے اور یہ آپ بھی پھر آہستہ آہستہ بے
راہروی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان کی اولادیں بھی بے راہروی کا شکار ہو جاتی ہیں اور انجامکار یہی
نتیجہ نکلتا ہے کہ ایسے لوگ پھر جماعت میں بھی نہیں رہتے۔تو شیطان کے ایسے پیروکاروں سے اللہ
تعالیٰ خود بھی جماعت کو پاک کر دیتا ہے۔اگر آپ جائزہ لیں تو خود بھی آپ جائزہ لے کر یہی دیکھیں
گے اور یہ بڑا واضح اور صاف نظر آجائے گا کہ جماعت کو چھوڑنے والے اکثر ایسے لوگ ہی ہوتے
ہیں۔بہر حال
اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو ایسے ماحول سے بچائے ، ایسی سوچوں سے بچائے،
ایسے لوگوں سے بھی بچائے جن کا اوڑھنا بچھونا صرف دنیا کی لذات ہیں اور جو شیطان کے راستے پر
چلنے والے ہیں۔جیسا کہ میں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان شیطانی راستوں سے بچنے کا
طریق صرف ایک ہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو ، اس کے آگے جھکو، اس کے سامنے روڈ ،
فریاد کرو، گڑ گڑاؤ کہ اے اللہ شیطان ہر طرف سے ہم پر حملے کر رہا ہے اب تو ہی ہے جو ہمیں اس گند
سے بچاسکتا ہے، اور شیطان کے حملوں سے بچا سکتا ہے۔حضرت مصلح موعود اس بارہ میں فرماتے ہیں کہ :۔لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَنِ فرما کر اس طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ اے
مومنو! شیطانی طریق اور شیطانی مذہب اور شیطانی اثر کو اختیار نہ کرو اور اس امر کو یا درکھو کہ جو شخص
شیطانی طریق اور مسلک کو قبول کرتا ہے وہ لازماً بدی اور نا پسندیدہ باتوں کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔کیونکہ شیطان ہمیشہ بدی اور نا پسندیدہ باتوں کی ہی تحریک کیا کرتا ہے۔لیکن یہ بھی یاد رکھو کہ کامل
یا کیزگی بغیر اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت کے حاصل نہیں ہوسکتی۔پس اس کا طریق یہ ہے کہ خدا تعالیٰ
سے دعائیں کرتے رہو اور اپنے حالات کو زیادہ سے زیادہ پاکیزہ لوگوں کی طرح بناؤ تا کہ وہ یہ دیکھ کر
کہ تم پاکیزہ بنے کی کوشش کر رہے ہو تمہیں پاکیزہ بنادے۔پھر آپ نے فرمایا کہ:
”شیطان ہمیشہ انسان کے پیچھے پڑا رہتا ہے حتی کہ جب انسان خدا تعالیٰ پر ایمان لے
آتا ہے تب بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑتا اور اسے گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔اور کئی لوگ اس

$2003
540
خطبات مسرور
کے دھوکے میں آکر ایمان لانے کے بعد بھی اس کی باتوں کو ماننے لگ جاتے ہیں اور مرتد اور فاسق
ہو جاتے ہیں اور یہ خطرہ اس قدر عظیم ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ کا فضل نہ ہو تو کوئی شخص بھی اس خطرہ سے
محفوظ نہیں رہ سکتا۔مگر اس فضل کو جذب کرنے کا طریق یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی صفت سمیع سے
فائدہ اٹھائے اور اس کے دروازے کو کھٹکھٹائے۔اگر وہ اس کے دروازے کو کھٹکھٹائے گا اور اس سے
دعائیں کرنا اپنا معمول بنالے گا تو اللہ تعالیٰ جو علیم ہے اور اپنے بندوں کے حالات اور ان کی
کمزوریوں کو خوب جانتا ہے اس کے دل میں ایسی ایمانی قوت پیدا کر دے گا جس کے نتیجہ میں وہ
شیطانی حملوں سے محفوظ ہو جائے گا اور اسے طہارت اور پاکیزگی میسر آ جائے گی“۔(تفسیر کبیر جلد ششم صفحه (۲۸۱
جب دعا ئیں کر رہے ہوں شیطان سے بچنے کے لئے جو کہ روز ہر احمدی کو ضرور کرنی
چاہئیں تو آنحضرت ﷺ کی اس دعا کو بھی ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔حدیث میں آتا ہے۔حضرت عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ اللہ ہمیں کچھ دعائیہ کلمات سکھائے اور
دعائیہ کلمات سکھانے میں آپ کا انداز وہ نہ ہوتا تھا جو تشہد سکھاتے وقت ہوتا تھا۔وہ کلمات یہ
ہیں کہ:-
”اے اللہ ! ہمارے دلوں میں محبت پیدا کر دے۔اور ہماری اصلاح کر دے اور ہمیں
سلامتی کی راہوں پر چلا اور ہمیں اندھیروں سے نجات دے کر نور کی طرف لے جا۔اور ہمیں ظاہری
اور باطنی فواحش سے بچا۔اور ہمارے لئے ہمارے کانوں میں، ہماری آنکھوں میں ، ہمارے دلوں
میں ، ہماری بیویوں میں اور ہماری اولا دوں میں برکت رکھ دے۔اور ہم پر رجوع برحمت ہو۔یقیناً تو
ہی توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔اور ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا اور ان کا
ذکر خیر کرنے والا اور ان کو قبول کرنے والا بنا اوراے اللہ ہم پر وہ نعمتیں مکمل فرما۔(سنن ابی داؤد کتاب الصلواة باب التشهد
اب
اللہ تعالیٰ کا فضل مانگنے کے لئے یہ کتنی خوبصورت دعا ہے کہ شیطان کے حیلوں ،اس کی
طرف سے پیدا کئے ہوئے وسوسوں، اس کی شرارتوں سے بچنے کے لئے اللہ کا فضل اور اس کی پناہ
ضروری ہے۔تو سب سے بڑھ کر انسان کا اپنا نفس ہے جو ایسی باتوں کا شکار ہوتا ہے۔کہ گو وہ اس حد
تک تو نہیں پہنچتا جیسے کہ میں نے پہلے مثال دی ہے کہ بگڑتے بگڑتے اتنی دور چلے جاتے ہیں کہ نیکوں

541
$2003
خطبات مسرور
کی جماعت میں رہ ہی نہیں سکتے۔لیکن بعض چھوٹی چھوٹی بیماریاں جو ہیں ان کی اصلاح کے لئے اللہ
تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہئے۔مثلاً کوئی جماعتی عہدیدار ہے، کارکن ہے یا کوئی شخص دنیاوی
انتظامیہ میں ہے کہ عام روز مرہ کے تعلق اور واسطوں میں ہوتا ہے کہ اگر کسی کو کوئی خدمت کرنے کا
موقع مل جائے ، کسی کام پر مقرر کر دیا جائے تو مقرر ہونے کے بعد اپنے سے پہلے عہد یداریا کارکن
کے متعلق نقائص نکالنے شروع کر دے کہ دیکھو یہ کام میں نے کیسے اعلیٰ رنگ میں کر لیا ہے جب کہ مجھے
سے پہلے عہد یدار یا کارکن سے ہو ہی نہیں سکا۔یا اس میں اتنی لیاقت ہی نہیں تھی کہ وہ کر سکتا۔جب
که صحیح طریق تو یہ ہے کہ اگر کام ہو گیا ہے تو اللہ تعالیٰ سے مدد مانگے ، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرے کہ اس
نے مجھے یہ توفیق دی کہ یہ کام میرے ذریعہ سے ہو گیا ہے۔اور یہ دعا کرے کہ اے اللہ ! اب اس وجہ
سے میرے دل میں کوئی بڑائی نہ آنے دینا اور میری اصلاح کر دینا۔تو اس طرح کے بہت سے
واقعات ہیں جو روز مرہ ہوتے رہتے ہیں۔تو انسان کو ہمیشہ یہ مدنظر رکھنا چاہئے ورنہ شیطان کے
راستے پر چل کر کم از کم جو اچھا کام بھی ہوا ہو، ان کا موں کو مکمل کرنے کے بعد یونہی اپنی نیکی کا اظہار
کرنے کے بعد کہ دیکھو میں نے یہ کر دیا، وہ کر دیا، اپنی نیکی کو برباد کرنے والی بات ہے۔جب اس
نہج پر اپنی اصلاح کی کوشش کرتا ہے تو یہی سلامتی کا راستہ ہے۔انسان کی بچت اسی میں ہے کہ سلامتی
کے راستے تلاش کرے ورنہ پھر جیسا کہ فرمایا کہ تم روشنی سے اندھیروں کی طرف جاؤ گے اور یہ
شیطان کا راستہ ہے روشنی سے اندھیروں کی طرف جانا۔اس لئے ہمیشہ شیطان سے پناہ مانگتے رہو۔اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو اور یہ دعا کرو کہ اے اللہ ! ہمیں اندھیروں سے نجات دے کر نور کی
طرف لے جا اور ہر قسم کی فواحش سے ہمیں بچا۔چاہے وہ ظاہری ہوں، چاہے باطنی ہوں۔اور
ظاہری سے تو پھر بعض خوف ایسے خوف ایسے ہوتے ہیں جو روکنے میں کردار ادا کر رہے ہوتے
ہیں۔لیکن چھپی ہوئی فواحش جو ہیں یہ ایسی ہیں جو بعض دفعہ انسان کو متاثر کرتے ہوئے بہت دور لے
جاتے ہیں۔مثلاً بعض دفعہ غلط نظارے ہیں، غلط فلمیں ہیں، بالکل عریاں فلمیں ہیں، اس قسم کی
دوسری چیزوں کو دیکھ کر آنکھوں کے زنا میں مبتلا ہورہا ہوتا ہے انسان۔پھر خیالات کا زنا ہے ، غلط قسم کی
کتابیں پڑھنا، یا سوچیں لے کر آنا۔بعض ماحول ایسے ہیں کہ ان میں بیٹھ کر انسان اس قسم کی فحشاء
میں ھنس رہا ہوتا ہے۔پھر کانوں سے بے حیائی کی باتیں سننا۔تو یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ اے اللہ ہمارا

542
$2003
خطبات مسرور
ہر عضو جو ہے اسے اپنے فضل سے پاک کر دے۔اور ہمیشہ اسے پاک رکھ اور شیطان کے راستے پر
چلنے والے نہ ہوں۔اور ہم سب کو شیطان کے راستے پر چلنے سے بچا۔پھر بعض گھروں میں بیویوں کی وجہ سے یا خاوندوں کی وجہ سے بعض مسائل کھڑے ہوتے
ہیں۔آپس کے گھر یلو تعلقات، عائلی تعلقات ٹھیک نہیں ہیں۔ذرا ذراسی بات پر کھٹ پٹ شروع ہو
جاتی ہے۔یا میاں بیوی کے دوستوں اور سہیلیوں کی وجہ سے بعض مسائل پیدا ہورہے ہوتے ہیں۔تو
ان دوستوں کے اپنے کردار ایسے ہوتے ہیں کہ آپس میں میاں بیوی کے تعلقات غیر محسوس طریقے
سے وہ بگاڑ رہے ہوتے ہیں۔تو یہ شیطان ہے جو غیر محسوس طریقوں پر ایسے گھروں کو اپنے راستوں
پر چلانے کی کوشش کرتا ہے۔پھر اولاد ہے، نیک اولا د ایک نعمت ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ سے
ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا فضل مانگنا چاہئے۔اولا د ذ را بگڑ جائے تو ماں باپ کو بڑی فکر پیدا ہو جاتی ہے، حال
خراب ہو جاتا ہے۔پھر لڑکیاں بعض ایسی جگہ شادی کرنا چاہتی ہیں جہاں ماں باپ نہیں چاہتے ، بعض
وجوہ کی بنا پر ، مثلاًالر کا احمدی نہیں ہے، یادین سے تعلق نہیں ہے۔مگر لڑ کی بضد ہے کہ میں نے یہیں
شادی کرنی ہے۔پھر لڑکے ہیں، بعض ایسی حرکات کے مرتکب ہو جاتے ہیں جو سارے خاندان کی
بدنامی کا باعث ہور رہا ہوتا ہے۔تو اس لئے یہ دعا سکھائی گئی ہے کہ اے اللہ ہماری اولادوں کی طرف
سے ہمیں کسی قسم کے ابتلا کا سامنا نہ کرنا پڑے بلکہ ان میں ہمارے لئے برکت رکھ دے۔اور یہ دعا
بچے کی پیدائش سے بلکہ جب سے پیدائش کی امید ہو تب سے شروع کر دینی چاہئے۔یہ جواللہ تعالیٰ
نے دعا سکھائی ہے کہ ﴿رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيشَاقُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِيْنَ
اماما تو اولاد کے قرۃ العین ہونے کے لئے ہمیشہ دعا کرتے رہنا چاہئے۔تو جب ہر وقت انسان یہ
دعا کرتے رہے کہ اے اللہ ! تو ہم پر رحمت کی نظر کر ، اور ہم پر رحمت کی نظر ہمیشہ ہی رکھنا، کبھی شیطان
کو ہم پر غالب نہ ہونے دینا، ہماری غلطیوں کو معاف کر دینا۔اور ہم تجھ سے تیری بخشش کے بھی
طالب ہیں، ہمارے گناہ بخش۔اور ہمارے گناہ بخشنے کے بعد ہم پر ایسی نظر کر کہ ہم پھر کبھی شیطان
کے چنگل میں نہ پھنسیں۔اور جب اتنے فضل تو ہم پر کر دے تو ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر ادا کرنے والا
بنا، ان کو یاد رکھنے والا بنا اور سب سے بڑی نعمت جو تو نے ہمیں دی ہے وہ ایمان کی نعمت ہے، ہمیشہ
ہمیں اس
پر قائم رکھ کبھی ہم اس سے دور جانے والے نہ ہوں۔اور دعا پڑھتے رہیں۔ربنا لا

$2003
543
خطبات مسرور
تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔اگر
دعاؤں کی طرف توجہ نہیں ہوگی تو شیطان مختلف طریقوں سے مختلف راستوں سے آکر ورغلاتا رہے گا
اور اس سے اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت کے بغیر نہیں بچا جا سکتا، جیسے کہ میں پہلے بیان کرتا
آرہا ہوں۔اللہ تعالیٰ اسے ہی بات کرتا ہے جو پیشگی اس سے دعائیں مانگے اور جس پر اس کی رحمت
ہو۔اور یہ رحمت اس وقت اور بھی بہت بڑھ جاتی ہے جب اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا ہو جائے۔حضرت مصلح موعوددؓ فرماتے ہیں ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے اپنی تفسیر میں۔کہ ایک
بزرگ تھے جن کے پاس ان کا شاگرد کافی عرصہ رہا اور تعلیم حاصل کرتا رہا۔جب وہ تعلیم سے فارغ
ہو کر اپنے گھر جانے لگا تو اس بزرگ نے اس سے دریافت کیا کہ میاں تم اپنے گھر جارہے ہو
کیا تمہارے ملک میں شیطان ہے؟ وہ یہ سوال سن کر حیران رہ گیا۔اور اس نے کہا شیطان بھلا کہاں
نہیں ہوتا۔ہر ملک میں شیطان ہوتا ہے اور جہاں میں جارہا ہوں وہاں بھی شیطان موجود ہے۔آپ
نے فرمایا اچھا۔اگر وہاں شیطان ہے تو پھر جو کچھ تم نے میرے پاس رہ کر علم حاصل کیا ہے جب اس
پر عمل کرنے لگو گے تو لازماً شیطان تمہارے رستہ میں روک بن کر حائل ہوگا۔ایسی حالت میں تم کیا
کرو گے؟ وہ کہنے لگا میں شیطان کا مقابلہ کروں گا، اس سے لڑوں گا۔وہ بزرگ کہنے لگے بہت اچھا
تم نے شیطان کا مقابلہ کیا اور وہ تمہارے دفاع کی تاب نہ لا کر بھاگ گیا۔لیکن جب پھر تم عمل شروع
کرو گے وہ حملہ کرے گا تو پھر کیا کرو گے۔انہوں نے کہا پھر میں شیطان کا مقابلہ کروں گا۔پھر اگر وہ
دوڑ جائے گا پھر عمل کرنے لگو گے تو پھر آ جائے گا۔جب دو تین دفعہ اس نے پوچھا تو شاگرد نے کہا کہ
مجھے تو سمجھ نہیں آئی آپ مجھے بتائیں میں کس طرح مقابلہ کروں۔جب میں مقابلہ کرنے لگوں گا تو
شیطان دوڑ جائے گا۔جب میں عمل کرنے لگوں گا تو شیطان پھر آجائے گا۔تو بزرگ نے کہا کہ اگر تم
اپنے کسی دوست کے گھر جاؤ اور اس کے دروازے پر ایک کتا بندھا ہواور وہ تمہیں کاٹنے کو پڑ جائے تو
تم کیا کرو گے۔اس نے کہا میں اس کا مقابلہ کروں گا جو میرے ہاتھ میں سوٹی ہے، چھڑی ہے یا
زمین پر کوئی روڑہ پتھر نظر آئے تو اس کو ماروں گا اور اس کو بھگا دوں گا۔اس نے کہا ٹھیک ہے دوڑ
گیا۔پھر جب تم اس کے دروازے میں داخل ہونے لگو پھر تمہاری ٹانگ پکڑ لے گا تو پھر کیا
کرو گے۔کہا پھر میں اسی طرح ماروں گا۔تو دو تین دفعہ جب انہوں نے پوچھا کہ کیا کرو گے کتے کے

544
$2003
خطبات مسرور
ساتھ۔تو کہنے لگا آخر میں یہی ہوگا کہ اس دوست کو آواز دوں گا کہ تمہارا کتا مجھے آنے نہیں دے رہا تم
میری جان چھڑاؤ اس سے۔تو اس بزرگ نے کہا کہ یہی شیطان کا حال ہے۔شیطان بھی اللہ میاں کا
کتا ہے۔جب انسان پر بار بار حملہ آور ہو اور اس کو اللہ تعالیٰ کے قریب نہ ہونے دے تو اس کا یہی
علاج ہے کہ اللہ تعالیٰ کو پکارو اور اسے آواز دو کہ اے اللہ ! میں آپ کے پاس آنا چاہتا ہوں مگر آپ کا
یہ کتا مجھے آنے نہیں دیتا۔اسے رو کئے تاکہ میں آپ کے پاس پہنچ جاؤں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ اسے روک
دے گا اور انسان شیطان کے حملے سے محفوظ ہو جائے گا۔تو فرماتے ہیں کہ غرض طہارت کامل جس
کے بعد کوئی ارتداد اور فسق نہیں ہوتا محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ حاصل ہوتی ہے۔پہلے
انسان آپ پاک ہو جائے۔اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگے ، اس کے آگے روئے ، گڑ گڑائے کہ مجھے
شیطان سے بچا تو پھر اللہ تعالیٰ کا فضل بھی شامل حال ہو جاتا ہے اور پھر فرمایا کہ یہ چیزیں اللہ تعالیٰ
کے فضل سے حاصل ہوتی ہے جسے انسانی دعا ئیں اپنی طرف کھینچتی رہتی ہیں۔تو یہ ہے شیطان سے بچنے کا طریقہ کہ شیطان سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگو اور
صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑاؤ اور غیر اللہ سے دل نہ لگاؤ۔پھر حدیث میں شیطان کے حملوں سے بچنے کے لئے یہ دعا سکھائی ہے۔حضرت زید بن
صلى الله
ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔فرمایا کیا میں تمہیں ایک ایسی دعانہ بتاؤں جو ہمیں رسول اللہ سے
سکھایا کرتے تھے۔وہ یہ دعا تھی کہ اے اللہ ! میں عاجز آجانے ،ہستی ، بخل، بزدلی، انتہائی بڑھاپے
اور عذاب قبر سے تیری پناہ میں آنا چاہتا ہوں۔اے میرے اللہ میرے نفس کو اس کا تقویٰ
عطا کر۔وَذَرِّهَا وَأَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّهَا﴾ اور اس کو نفس کو پاک کر اور تو ہی بہترین پاک کرنے
والا ہے۔انسان کو پاک کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میں ہی ہوں جسے چاہتاہوں پاک
کرتا ہوں تو اس کا ولی اور اس کا مولیٰ ہے۔اے اللہ ! میں ایسے دل سے تیری پناہ مانگتا ہوں جو خشوع
اختیار نہیں کرتا اور ایسے دل سے جو بھی سیر نہیں ہوتا اور ایسے علم سے جو نفع نہیں دیتا۔اور ایسی دعا سے
جو قبول نہ ہو۔(سنن نسائی کتاب الاستعاذه باب الاستعاذه من العجز
اب یہ بھی ایک بڑی جامع دعا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ہے جو پاک کرتی ہے
اور پاک رکھتی ہے، شیطان کے حملوں سے بچاتی ہے۔کوئی شخص اپنے زور بازو سے کبھی بھی پاک

$2003
545
خطبات مسرور
صاف نہیں ہو سکتا۔یہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہی ہے جسے چاہتی ہے پاک کرتی ہے اور پاک کرنے کے
لئے بھی ایک مزرکی کی ضرورت ہے۔جو پاک کرنے والا ہو۔اور جماعت سے علیحدہ ہوکر کوئی
جتنا مرضی دعوی کرے کہ ہم بہت پاکیزہ ہو گئے ہیں اور شکر ہے ہم آزاد ہو گئے جماعت سے، یہ سب
ان کے دعوے ہیں اور جا کر دیکھنے سے پاکیزگی ان کے گھر میں کبھی نظر نہیں آئے گی۔تو مر گھی بھی
اللہ تعالیٰ کے خاص لوگ ہوتے ہیں، انبیاء ہوتے ہیں۔تو ان کے ساتھ تعلق جوڑنے والے بھی پاک
ہو سکتے ہیں۔جو ان سے تعلق نہ جوڑے وہ کبھی بھی پاک نہیں کہلا سکتے۔تو اس آیت میں جو میں نے
تلاوت کی اس میں یہ جو فرمایا ہے کہ جس کو چاہتا ہے پاک کرتا ہے حضرت مصلح موعودؓ نے لکھا ہے کہ
اس سے یہ نہ سمجھ لینا کہ اندھا دھند جس کو چاہے پاک کر دے گا اور جس کو نہیں چاہے گا نہیں پاک
کرے گا۔پھر تو نیکیاں کرنے کا، اس کا فضل مانگنے کا فائدہ ہی کوئی نہیں رہتا۔بلکہ اس سے مراد یہ ہے
کہ جو خدا کا پسندیدہ ہو جاتا ہے اور اس کے احکام پر عمل کرنے والا ہو جاتا ہے اسے خدا اپنا محبوب بنا
لیتا ہے۔اور اسے پاک کر دیتا ہے۔تو اس زمانہ میں محبوب وہی ہیں جو اس کے محبوب کے محبوب ہیں۔جو اس کے محبوب سے تعلق رکھنے والے ہیں۔تو اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے
تعلق رکھنے والے ہی اللہ تعالیٰ کے محبوب ہیں۔اللہ تعالیٰ سے پاکیزگی کا تعلق رہنا چاہئے اور شیطان
سے بچنے کے لئے ، پاک ہونے کے لئے ہر وقت سمی و علیم خدا سے اس کا فضل مانگتے رہنا چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : ﴿فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُمْ
سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ معصوم اور محفوظ ہونا تمہارا کام نہیں ہے خدا کا ہے۔ہر ایک نور اور طاقت
آسمان سے ہی آتی ہے۔البدر جلد ٢ نمبر ٤٤ مورخه ۱۹/جون ۱۹۰۳ء)
تزکیہ نفس ایک ایسی شئی ہے کہ خود بخود نہیں ہوسکتا اس لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے فلا
تُزَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى که م یہ خیال نہ کرو کہ ہم اپنے نفس یا عقل کے دذریعہ
سے خود بخود مُرشحی بن جاویں گے۔یہ بات غلط ہے۔وہ خوب جانتا ہے کہ کون متقی ہے۔پھر فرماتے ہیں کہ :
(البدر جلد ۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲۵ / ستمبر ۱۹۰۳ء) |

خطبات مسرور
546
$2003
عزیز و! خدا تعالیٰ کے حکموں کو بے قدری سے نہ دیکھو۔موجودہ فلسفے کی زہر تم پر اثر نہ
کرے۔ایک بچے کی طرح بن کر اس کے حکموں کے نیچے چلو۔نماز پڑھو، نماز پڑھو کہ وہ تمام طاقتوں
کی کنجی ہے اور جب تو نماز کے لئے کھڑا ہوتو ایسا نہ کر کہ گویا کہ رسم ادا کر رہا ہے بلکہ نماز سے پہلے جیسے
ظاہر وضو کرتے ہو ایسے ہی باطنی وضو بھی کرو اور اپنے اعضاء کو غیر اللہ کے خیال سے دھوڈالو۔تب تم
دونوں وضوؤں کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ اور نماز میں بہت دعا کرو۔اور رونا اور گڑ گڑانا اپنی عادت کرلو
تا تم پر رحم کیا جائے۔سچائی اختیار کرو، سچائی اختیار کرو کہ وہ دیکھ رہا ہے کہ تمہارے دل کیسے ہیں۔کیا
انسان اُس کو بھی دھوکہ دے سکتا ہے؟ کیا اس کے آگے بھی مکاریاں پیش جاتی ہیں۔نہایت بد بخت
آدمی اپنے فاسدانہ افعال کو اس حد تک پہنچاتا ہے کہ گویا خدا نہیں۔تب وہ بہت جلد ہلاک کیا
جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کو اس کی کچھ بھی پروا نہیں ہوتی۔عزیز و! اس دنیا کی مجرد منطق ایک شیطان ہے اور اس دنیا کا خالی فلسفہ ایک ابلیس ہے جو
ایمانی نور کو نہایت درجہ گھٹا دیتا ہے اور بے باکیاں پیدا کرتا ہے اور قریب قریب دہریت تک
پہنچاتا ہے۔سو تم اس سے اپنے آپ کو بچاؤ اور ایسا دل پیدا کرو جو غریب اور مسکین ہو اور بغیر چون و
چرا کے حکموں کو ماننے والے ہو جاؤ۔بغیر چون و چرا کے حکموں کو ماننے والے ہو جاؤ جیسا کہ بچہ اپنی
والدہ کی باتوں کو مانتا ہے۔قرآن کریم کی تعلیمیں تقویٰ کے اعلیٰ درجہ تک پہنچانا چاہتی ہیں ان کی
طرف کان دھرو اور ان کے موافق اپنے تئیں بناؤ۔پھر آپ نے فرمایا:
تم اس کی جناب میں قبول نہیں ہو سکتے جب تک ظاہر و باطن ایک نہ ہو۔بڑے ہو کر
چھوٹوں پر رحم کرو نہ ان کی تحقیر۔اور عالم ہو کر نادانوں کو نصیحت کرو نہ خود نمائی سے ان کی تذلیل۔اور
امیر ہوکر غریبوں کی خدمت کرو نہ خود پسندی سے ان پر تکبر۔ہلاکت کی راہوں سے ڈرو۔خدا سے
ڈرتے رہو اور تقویٰ اختیار کرو۔خدا چاہتا ہے کہ تمہاری ہستی پر پورا پورا انقلاب آوے اور وہ تم
سے ایک موت مانگتا ہے جس کے بعد وہ تمہیں زندہ کرے گا۔تم آپس میں جلد صلح کرو اور اپنے
بھائیوں کے گناہ بخشو کیونکہ شریر ہے وہ انسان کہ جو اپنے بھائی کے ساتھ صلح پر راضی نہیں وہ کا ٹا جائے
گا کیونکہ وہ تفرقہ ڈالتا ہے۔تم اپنی نفسانیت ہر ایک پہلو سے چھوڑ دو اور با ہمی ناراضگی جانے دو اور

547
$2003
خطبات مسرور
بچے ہو کر جھوٹے کی طرح تذلیل کرو تا تم بخشے جاؤ۔نفسانیت کی فربہی چھوڑ دو کہ جس دروازے کے
لئے تم بلائے گئے ہو اس میں سے ایک فربہ انسان داخل نہیں ہوسکتا۔کیا ہی بدقسمت وہ شخص ہے جو ان
باتوں
کو نہیں مانتا جو خدا کے منہ سے نکلیں اور میں نے بیان کیں۔تم اگر چاہتے ہو کہ آسمان پر تم سے خد
اراضی ہو تو تم با ہم ایسے ایک ہو جاؤ جیسے ایک پیٹ میں سے دو بھائی تم میں سے زیادہ بزرگ وہی
ہے جو زیادہ اپنے بھائی کے گناہ بخشتا ہے۔اور بد بخت ہے وہ جو ضد کرتا ہے اور نہیں بخشا۔تم
نیچے دل سے اور پورے صدق سے اور سرگرمی کے قدم سے خدا کے دوست بنو تا وہ بھی تمہارا دوست
بن جائے۔تم ماتحتوں پر اور اپنی بیویوں پر اور اپنے غریب بھائیوں پر رحم کرو تا آسمان پر تم پر بھی رحم
ہو۔تم سچ مچ اس کے ہو جاؤ تا وہ بھی تمہارا ہو جائے“۔(کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۲-۱۳
پھر آپ نے فرمایا : ” خدا تعالیٰ کی تجلیات اور رحمتوں کے ظہور کے لئے دعا کی بہت بڑی
ضرورت ہے۔اس لئے اس پر ہمیشہ کمر بستہ رہو اور کبھی مت تھکو۔غرض اصلاح نفس کے لئے اور
خاتمہ بالخیر ہونے کے لئے نیکیوں کی توفیق پانے کے واسطے دوسرا پہلو دعا کا ہے۔اس میں جس قدر
تو کل اور یقین اللہ تعالیٰ پر کرے گا اور اس راہ میں نہ بہکنے والا قدم رکھے گا۔اسی قدر عمدہ نتائج اور
ثمرات ملیں گے۔تمام مشکلات دور ہو جائیں گی اور دعا کرنے والا تقویٰ کے اعلی محل پر پہنچ جاوے
گا۔یہ بالکل سچی بات ہے کہ جب تک خدا تعالیٰ کسی کو پاک نہ کرے کوئی پاک نہیں ہوسکتا۔نفسانی
جذبات پر محض خدا تعالیٰ کے فضل اور جذبہ ہی سے موت آتی ہے۔اور یہ فضل اور جذ بہ دعا ہی سے پیدا
ہوتا ہے۔اور یہ طاقت صرف دعا ہی سے ملتی ہے۔پھر آپ نے فرمایا:
( تفسیر حضرت موعود جلد اول صفحه (٦٥٨
تقویٰ کے دو درجے ہیں۔بدیوں سے بچنا اور نیکیوں میں سرگرم ہونا۔دوسرا مرتبہ حسنین کا
ہے۔اس درجے کے حصول کے بغیر اللہ تعالیٰ خوش نہیں ہوسکتا اور یہ مقام اور درجہ اللہ تعالیٰ کے فضل
کے بغیر حاصل بھی نہیں ہو سکتا۔جب انسان بدی سے پر ہیز کرتا ہے اور نیکیوں کے لئے اس کا دل
تڑپتا ہے اور وہ خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس کی دستگیری کرتا ہے اور
اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے دارالامان میں پہنچا دیتا ہے ( یعنی امن کی جگہ پہنچادیتا ہے )۔

548
$2003
خطبات مسرور
اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ شیطان کے حملوں سے محفوظ رکھے، اپنی رضا کی راہوں پر
چلائے ، ہمیں اپنے عبادت گزار بندوں میں سے بنائے اور اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اپنے احکامات کی
روشنی میں اپنے بندوں کے حقوق ادا کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ہمیشہ اپنے دارالامان
میں رکھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی