سچائی کی بابت اسلام کی حسین تعلیم

$2003
549
35
خطبات مس
اے ایمان لانے والو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور صادقوں کے ساتھ ہو جاؤ
۱۹ار دسمبر ۲۰۰۳ء بمطابق ۱۹ فتح ۱۳۸۲ هجری شمسی به مقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن
000
صدق مجسم قرآن شریف ہے اور پیکر صدق آنحضرت ﷺ کی ذات مبارک ہے۔انبیاء مخلوق کوسیدھا راستہ دکھانے کے لئے آتے ہیں۔اب دنیا میں آنحضرت ﷺ سے بڑھ کر کوئی صادق نہیں۔۔۔۔اس لئے
اس نبی کے ساتھ چمٹ جاؤ۔ہیں جس طرح بچ اور راستی کے بارہ میں قرآن میں حکم ہے کسی اور کتاب میں نہیں۔ہمارا اوڑھنا بچھونا ، ہماری ہر بات جو ہمارے منہ سے نکلے وہ سچ ہو۔احمدی وکیلوں ، ڈاکٹر ز ، اساتذہ کے لئے راہنما ہدایت اور حضرت شیخ محمد
احمد صاحب مظہر کا نمونہ۔۔۔صرف جھوٹ ہی نہیں شک سے مبر ابات کرو۔۔۔۔۔۔شادی بیاہ ایک پاکیزہ تعلق اور معاہدہ ہے اس کا احترام کریں۔سچ میں ایک جرأت اور دلیری ہوتی ہے۔جھوٹا انسان بز دل ہوتا ہے۔سچائی کے بارے احمدیوں کا ایک اعلیٰ اور قابل ذکر معیار ہونا چاہئے۔

خطبات مس
$2003
550
تشھد وتعوذ کے بعد درج ذیل آیت قرآنیہ تلاوت فرمائی
يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوا اتَّقُوْا اللَّهَ وَكُوْنُوْا مَعَ الصَّدِقِيْنَ﴾ (التوبه: ۱۱۹)
اس آیت کا ترجمہ ہے اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور صادقوں
کے ساتھ ہو جاؤ۔انبیاء دنیا میں بگڑی ہوئی مخلوق کو، جو مخلوق اپنے خدا سے پرے ہٹ جائے اور بگڑ جائے
اُس مخلوق کو سیدھا راستہ دکھانے کے لئے آتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو مبعوث فرماتا ہے تا کہ انہیں خدا
تک پہنچا سکیں۔اور یہ سیدھا راستہ سچائی پر قائم ہوئے بغیر نہیں مل سکتا۔اسی لئے تمام انبیاء سچائی کی
تعلیم دیتے رہے اور جرات سے حق پر قائم رہتے ہوئے ایک خدا کی طرف بلاتے رہے۔اور جب
اللہ تعالیٰ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اب دین مکمل کرنے کا وقت آ گیا ہے، اب انسانی سوچ بلوغت تک پہنچ
چکی ہے تو پیکر صدق وجود حضرت خاتم الانبیاء ﷺ کی صورت میں
اللہ تعالیٰ نے دنیا میں مبعوث
فرمایا، جنہوں نے ہر معاملے میں بڑے سے بڑے معاملے سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے معاملے
تک ہمیں سچ پر قائم رہنے کی اور ہمیشہ اس پر عمل کرنے کی تلقین فرمائی۔اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے
مومنواب تم ایمان لے آئے ہو اس ایمان پر مزید یقین بڑھانا ہے تو اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرو۔ہر
وقت اس کا خوف تمہارے دل میں رہے اور ہمیشہ حق بات کی طرف بلانے والے حق دکھانے والے
اور سچ بولنے والے اور کہنے والے بنو اور اس کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ صادقوں کے ساتھ
ہو جاؤ ، بچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔اور اب دنیا میں آنحضرت مے سے بڑھ کر کوئی صادق نہیں جو اتنی
گہرائی اور باریکی میں جا کر تمہیں حق ، سچ اور صدق کی تعلیم دے۔اس لئے اس نبی کے ساتھ چمٹ

551
$2003
خطبات مسرور
جاؤ اور اس تعلیم پر عمل کرو جو اس سچے نبی ﷺ نے خدا سے علم پا کر تمہیں دی ہے۔اور پھر ہم احمدیوں
کی اور بھی زیادہ خوش قسمتی ہے اس کے لئے ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر کریں، اس
کی جتنی بھی حمد کریں
کم ہے، کہ اس نے ہمیں اس زمانے میں حضرت خاتم الانبیاء کے عاشق صادق اور آپ ﷺ کی
پیشگوئیوں کے مطابق اس زمانے کے امام مسیح اور مہدی علیہ السلام کے دعوے کو ماننے کی توفیق بھی
دی۔جنہوں نے ہمیں اس حسین تعلیم کے باریک در باریک نکات کو مزید کھول کر دکھایا اور بتایا۔اور
اس سچی تعلیم کو وضاحت کے ساتھ سمجھنے کی تفصیل سے نصائح فرما ئیں۔آپ نے وضاحت سے فرمایا
کہ قرآن کریم میں جس طرح سچ اور راستی کے بارہ میں حکم ہے کسی اور کتاب میں نہیں۔آپ فرماتے ہیں: کہ جس قدر راستی کے التزام کے لئے قرآن شریف میں تاکید ہے میں
ہر گز باور نہیں کر سکتا کہ انجیل میں اس کا عشر عشیر بھی تاکید ہو۔پھر اس بارہ میں آپ نے عیسائیوں
کو چیلنج
بھی کیا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ اگر تم لوگ مجھے انجیل میں سے کھول کر بتا دو، سچائی کی اور صدق کی
تعلیم جس طرح قرآن شریف میں ہے، تو میں تمہیں ایک بہت بڑی رقم انعام دوں گا۔پھر آپ نے فرمایا : قرآن شریف میں دروغ گوئی کو یعنی جھوٹ بولنے کو بت پرستی کے
برابر ٹھہرایا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوْا قَوْلَ
زور یعنی بتوں کی پلیدی اور جھوٹ کی پلیدی سے پر ہیز کرو اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے
يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُوْنُوْا قَوَّامِيْنَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنَ
وَالْأَقْرَبِيْن۔یعنی اے ایمان والو انصاف اور راستی پر قائم ہو جاؤ اور سچی گواہیوں کو للہ ادا کرو
اگر چہ تمہاری جانوں پر ان کا ضرر پہنچے یا تمہارے ماں باپ یا تمہارے اقارب ان گواہیوں سے
نقصان اٹھائیں۔(نورالقرآن نمبر ۲ صفحه ۱۷-۱۸
تو اب اس قدر تاکید کے بعد ہم پر کس قدر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سچ کے خُلق کو
اپنے اوپر لاگو کریں اور اسے اپنا ئیں۔اور ہمارا اوڑھنا بچھونا، ہر حالت میں، ہماری ہر بات جو
ہمارے منہ سے نکلے وہ سچ ہو۔اب احادیث کی روشنی میں کچھ وضاحت کرتا ہوں۔

552
$2003
خطبات مسرور
حضرت ابوبکر کا بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: کیا میں تمہیں سب سے
بڑے گناہ نہ بتاؤں۔ہم نے عرض کیا جی حضور! ضرور بتائیں۔آپ نے فرمایا، اللہ کا شریک
ٹھہرانا (سب سے بڑے گناہوں میں سے ایک گناہ ہے )، والدین کی نافرمانی کرنا، آپ تکیے کا
سہارا لئے بیٹھے ہوئے تھے ، آپ جوش میں آکر بیٹھ گئے اور بڑے زور سے فرمایا دیکھو! تیسرا بڑا گناہ
جھوٹ بولنا اور جھوٹی گواہی دینا ہے۔آپ نے اس بات کو اتنی دفعہ دہرایا کہ ہم نے چاہا کہ کاش
حضور خاموش ہو جائیں۔(بخاری کتاب الادب باب عقوق الوالدين
تو اس حدیث سے اندازہ ہوتا ہے کہ آنحضرت مہ کو جھوٹ سے کس قدر نفرت تھی۔اور
آپ
کی ہر تعلیم ہی اللہ تعالیٰ کے حکموں کے مطابق تھی۔تو اصل میں جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ شرک اور جھوٹ ایک ہی چیز ہیں۔انسان نے اپنے اندر بھی بہت
سے بُت بنائے ہوتے ہیں۔اور بہت سے جھوٹ کے بُت بنائے ہوتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ: آج کی دنیا کی حالت بہت نازک
ہوگئی ہے۔جس پہلو اور رنگ سے دیکھو جھوٹے گواہ بنائے جاتے ہیں ، جھوٹے مقدمہ کرنا تو بات ہی
کچھ نہیں، جھوٹے اسناد بنالئے جاتے ہیں۔( یعنی کا غذات بھی جھوٹے بنالئے جاتے ہیں ، مقدمے
بھی جھوٹے بنالئے جاتے ہیں، پیشیاں بھی جھوٹی ، گواہیاں بھی جھوٹی ، ہر چیز جھوٹی )۔کوئی امر بیان
کریں گے تو سچ کا پہلو بچا کر بولیں گے۔اب کوئی ان لوگوں سے جو اس سلسلہ کی ضرورت نہیں سمجھتے
پوچھے کہ کیا یہی وہ دین تھا۔(وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ احمدیت کی کوئی ضرورت نہیں، ان سے اگر کوئی
پوچھے ) کہ کیا یہ وہی دین تھا جو آنحضرت سے لے کر آئے تھے؟ اللہ تعالیٰ نے تو جھوٹ کو نجاست کہا
تھا کہ اس سے پر ہیز کرو۔اجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوْا قَوْلَ النُّوْرِ ﴾ بت پرستی
کے ساتھ اس جھوٹ کو ملایا ہے۔جیسا احمق انسان اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر پتھر کی طرف سر جھکاتا ہے ویسے
ہی صدق اور راستی کو چھوڑ کر اپنے مطلب کے لئے جھوٹ کو بت بناتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ
نے اس کو بت پرستی کے ساتھ ملایا اور اس سے نسبت دی جیسے ایک بُت پرست بُت سے نجات
چاہتا ہے۔( یعنی وہ سمجھتا ہے کہ بُت اسے نجات دے گا اس کے مسائل سے )۔اسی طرح جھوٹ

$2003
553
خطبات مسرور
بولنے والا بھی اپنی طرف سے بُت بناتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس بت کے ذریعہ نجات ہو جاوے گی۔کیسی خرابی آکر پڑی ہے۔اگر کہا جاوے کہ کیوں بُت پرست ہوتے ہو، اس نجاست کو چھوڑ دو۔تو
کہتے ہیں کیونکر چھوڑ دیں، اس کے بغیر گزارہ نہیں ہوسکتا۔اس سے بڑھ کر اور کیا بدقسمتی ہو گی کہ جھوٹ
پر اپنامدار سمجھتے ہیں مگر میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ آخریچ ہی کامیاب ہوتا ہے، بھلائی اور فتح اسی کی
ہے۔(ملفوظات جلد نمبر ۸ صفحه (٣٤٩ - ٣٥٠
وہ سمجھتے ہیں کہ جو انہوں نے اپنے دلوں میں بت بنائے ہوئے ہیں اس کے ذریعہ سے ہی
نجات ہے۔اور یہ بہت بھی بہت سی قسموں کے ہیں، مختلف ملکوں میں مختلف لوگوں نے قسما قسم کے
مختلف بُت اپنے دلوں میں قائم کئے ہوئے ہیں۔مختلف پیشوں میں سچ کی کمی اور جھوٹ کی زیادتی نظر
آتی ہے۔تو یہ اس طرح کا بت ہی ہے جو انہوں نے اپنے دل میں قائم کیا ہوا ہے۔اور جب پوچھو
تو یہ کہتے ہیں ، جیسا کہ حضور بھی فرما رہے ہیں، کہ اس کے بغیر تو یہ کام ہو ہی نہیں سکتا، اگر جھوٹ نہ بولا
جائے۔مثلاً وکالت ہے، ایک بڑا قابل احترام پیشہ ہے اگر صحیح طرح اختیار کیا جائے ، استعمال
کیا جائے۔لیکن بعض وکیلوں کو بھی یہ عادت ہوتی ہے کہ اگر کوئی سیدھا سادا کیس بھی ہو تو اس کو بھی
ایسے طریقے سے پیش کریں گے کہ اس میں جھوٹ کی ملونی کی وجہ سے بعض دفعہ اس کے مؤکل کو
نقصان پہنچ رہا ہوتا ہے، اس کا نقصان کروا دیتے ہیں۔یہاں یورپین ملکوں میں بھی اب احمدی آتے
ہیں، اسامکم کے کیس بعض دفعہ بڑے سیدھے ہوتے ہیں اور اگر سیدھے طریقے سے ان کو حل کیا
جائے تو ہوسکتا ہے کہ وہ حل ہو بھی جائیں لیکن بلا وجہ ایسے باتوں میں الجھاتے ہیں کہ اچھا بھلا کیس
خراب ہو جاتا ہے۔پھر بعض مؤکل سے سیدھی طرح بات ہی نہیں کرتے ، اس کو صحیح صورت حال ہی
نہیں بتاتے اور بڑے عرصہ بعد جا کے جب پتہ کرو تو پتہ چلتا ہے کہ پیروی ہی نہیں ہو رہی۔اسی طرح
ہمارے ملکوں میں بھی، تیسری دنیا کے ملکوں میں بھی بعض ان پڑھ لوگوں کو وکلاء بہت چکروں میں
ڈالتے ہیں۔عدالت میں پیش ہی نہیں ہورہے ہوتے ، مؤکل سے فیس لے رہے ہوتے ہیں۔پھر
مجرم کو بچانے کے لئے جھوٹی گواہیاں دے رہے ہوتے ہیں اور جن سے فیس لے رہے ہوتے ہیں
ان سے بھی جھوٹ بول کر ٹال مٹول کر رہے ہوتے ہیں ، غلط بیانی کر رہے ہوتے ہیں۔تو یہ بہت

554
$2003
خطبات مسرور
ساری چیزیں ہیں اور ایسے لوگوں کے خیال میں اگر اس طرح بات نہ کی جائے ، مثلاً ایسے ہی جو وکیل
ہیں کہ ہیر پھیر نہ کیا جائے اور لوگوں کو دھو کے میں نہ ڈالا جائے تو ان کا رزق ختم ہو جائے گا، ان کی تو
کوئی آمد ہی نہیں رہے گی۔اگر اتنی آسانی سے کیس حل ہونے لگیں۔تو گویا یہ غلط بیانی اور جھوٹ ان
کے رازق بن جاتے ہیں۔جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارا رازق میں ہوں تو احمدی وکلاء کو ان
چیزوں سے پاک ہونا چاہئے۔مجھے ایک مثال یاد آ گئی ، فیصل آباد میں جب ہم ہوتے تھے تو خدام
خدمت خلق کے تحت باہر جایا کرتے تھے تاکہ دیہاتوں میں جا کے لوگوں سے ملیں اور اگر ان کے کوئی
کام بھی ہوں تو وہ کئے جائیں ، ان کی ضروریات پوری کی جائیں۔زمیندار ہیں تو ان کی زمیندارے
کی کیا کیا ضروریات ہیں، ان کا جائزہ لیا جائے۔تو اسی طرح کے ایک وفد میں ہم گئے۔ایک دیہاتی
بیٹھا تھا باتوں باتوں میں اس کو پتہ لگ گیا کہ ہم احمدی ہیں۔گو کہ یہ اظہار عموماً نہیں کیا جاتا تھا جب
تک کوئی خود نہ پوچھے۔اس نے ذکر کیا کہ فیصل آباد میں ایک احمدی وکیل ہیں شیخ محمد احمد صاحب
مظہر، بہت نیک انسان ہیں اور بہت بچے آدمی ہیں ، کبھی غلط بیانی سے کام نہیں لیتے اور کبھی کوئی جھوٹا
کیس نہیں لیتے لیکن وہ پنجابی میں کہنے لگا ) ایک نقص ہے ان میں کہ وہ ہیں مرزائی۔تو مرزائی
احمدی ہونا ہی نقص تھا ان میں اور کوئی عیب تلاش نہیں کر سکے۔تو یہ تو ان کی کم عقلی ہے یا جس طرح
مولویوں نے انہیں بتایا اسی طرح انہوں نے اظہار کر دیا لیکن اس پر ابو جہل کی یہ بات یاد آ جاتی ہے
جو اس نے آنحضرت ﷺ کو ہی تھی کہ إِنَّا لَا نُكَذِّبُكَ بَلْ نُكَذِّبُ بِمَا جِئْتَ بِهِ یعنی ہم تجھے
جھوٹا قرار نہیں دیتے ، تو تو سچا ہے، صادق القول ہے، بلکہ اس تعلیم کی تکذیب کرتے ہیں جو تو لے
کر آیا ہے۔(جامع ترمذى كتاب التفسير، تفسير سورة الانعام)
تو اس زمانے میں بھی آنحضرت ﷺ کے اسوہ پر عمل کر کے، صرف آپ کے حقیقی پیروکار
ہی اس زمانے میں یہ نمونے دکھا سکتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت میں شامل ہونے
والے ہی یہ نمونے دکھا سکتے ہیں کہ جن کو یہ کہا جائے کوئی یہ انگلی نہ اٹھائے کہ یہ شخص جھوٹا ہے باقی
تعلیم کو جھوٹا کہنا تو خیر ہمیشہ سے انکار کرنے والوں کی سنت چلی آرہی ہے۔پھر ڈاکٹر ہیں، غلط میڈیکل رپورٹ بنوا دیتے ہیں ، بعض مقدمات قائم کروا دیتے ہیں۔تو

555
$2003
خطبات مسرور
جو بھی اپنے پیشے سے خیانت کرے گا وہ جھوٹ کو اپنا کر ہی کرے گا۔خیانت ہے ہی جھوٹ
اور کیا ہے۔پھر استاد ہیں۔بعض اُستاد ہیں جو اس معزز پیشے کو جھوٹ کی وجہ سے بدنام کر رہے
ہیں۔رشوت لے کر ، پیسے لے کر جھوٹے نمبر لگا دیتے ہیں۔بلکہ بعض تو ایسے استاد بھی ہیں جو جھوٹی
اسناد لے کر ملا زمت میں آئے ہوئے ہیں، ان کی کوالیفی کیشن (Qualification) ہی نہیں ہوتی
بعض ملکوں میں۔تو یہ ایسی بھیانک برائیاں ہیں جو معاشرے میں قائم ہیں اور پاکستان وغیرہ میں جو
تیسری دنیا کے ملک ہیں یہ کوئی چھپی ہوئی باتیں نہیں ہیں یہ سب باتیں اخباروں میں آتی ہیں۔تو
جب جھوٹ پر مبنی معاشرہ قائم ہو جائے تو پھر اقتدار ختم ہوتی چلی جاتی ہیں اور ایک وقت میں تمام
معاشرہ ہی بے حس اور بالکل ہی اللہ تعالیٰ سے دور جانے والا ہو جاتا ہے۔تو ہر احمدی کو اس معاشرہ
میں ایسی باتوں سے اپنے آپ
کو محفوظ رکھنا ہے۔یہ احساس پیدا کرنا ہے، اپنے اندر بھی ، اپنی نسلوں
کے اندر بھی کہ احمدی ہونے کی حیثیت سے تم نے سچائی پر قائم رہنا ہے اور جھوٹ کے خلاف جہاد
کرنا ہے۔جتنا مرضی اس میں نقصان ہو اس کی کوئی پرواہ نہیں کرنی۔اس لئے ہر احمدی چاہے وہ
ملازمت سے منسلک ہو، چاہے کسی پیشے سے منسلک ہو، چاہے کوئی کاروبار کرتا ہو، یہ عہد کرے کہ میں
نے جھوٹ کا سہارا نہیں لینا۔اب کاروبار میں، بعض کا روباری حضرات ہیں، بعض دفعہ اپنی چیزیں
فروخت کرنے کے لئے غلط بیانی اور جھوٹ کا سہارا لے رہے ہوتے ہیں۔وقتی طور پر تو شاید ان کو
فائدہ نظر آرہا ہو لیکن حقیقت میں جھوٹ کے راستے وہ شرک کی طرف جارہے ہوتے ہیں۔تو اس
زمانے میں احمدی کو بہت پھونک پھونک کر قدم اٹھانا چاہئے۔کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بیعت کا دعویٰ کرنے کے بعد ، جھوٹ سے نفرت کا وعدہ
کرنے کے بعد، بے احتیاطی کرنے کا مطلب ہے کہ ہم یہ خیال کر رہے ہیں کہ شاید جھوٹ بول کر
اللہ تعالیٰ کو دھوکہ دے سکتے ہیں، نعوذ باللہ۔اس لئے بہت خوف کا مقام ہے، بہت احتیاط کی ضرورت
ہے۔حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے آنحضرت ﷺ کا یہ فرمان اچھی
طرح یاد ہے کہ شک میں ڈالنے والی باتوں کو چھوڑ دو۔شک سے مُبر ا یقین کو اختیار کرو کیونکہ یقین

خطبات مسرور
556
بخش سچائی اطمینان کا باعث ہے اور جھوٹ اضطراب اور پریشانی کا موجب ہوتا ہے۔$2003
(ترمذی کتاب صفة القيامة باب ما جاء في أواني الحوض۔۔۔۔۔۔۔اب بعض دفعہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے جھوٹ تو نہیں بولا لیکن بات ایسی گول مول کرتے
ہیں کہ وہ جھوٹ ہی ہوتی ہے۔اسی کے بارہ میں فرمایا کہ شک سے مبر ابات کرو۔اور شک میں
ڈالنے والی باتوں کو چھوڑ دو۔الله
پھر حدیث میں آتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کسی
بندے کے دل میں ایمان اور کفر جمع نہیں ہو سکتے۔اور نہ سچائی اور کذب بیانی اکٹھے ہو سکتے ہیں اور نہ
ہی دیانتداری اور خیانت اکٹھے ہو سکتے ہیں۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۳۴۹۔مطبوعه بيروت)
پھر ایک حدیث ہے یہ بھی حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے۔کہ آپ علیہ نے
فرمایا: انسان کے جھوٹے ہونے کے لئے یہی علامت کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات لوگوں میں بیان
کرتا پھرے۔مسلم مقدمه باب النهي عن الحديث بكل ما سمع)
تو بعض لوگ ادھر ادھر باتیں کرنے کے عادی ہوتے ہیں صرف مزہ لینے کے لئے۔کہ
ایک سے بات ادھر پہنچائی ، اِدھر سے اُدھر پہنچائی۔تو ہمیں اس حدیث کے مطابق اپنا محاسبہ کرتے
رہنا چاہئے کہیں ہم انجانے میں، لاشعوری طور پر یا جان بوجھ کر اپنے پر یہ جھوٹے ہونے کا لیبل نہ
لگوالیں۔پھر حدیث ہے، ابوہریرہ سے ہی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس نے کسی
چھوٹے بچے کو کہا (اب یہ ماؤں اور باپوں کے لئے بہت ضروری ہے، سنے کی چیز )۔جس نے کسی
چھوٹے بچے کو کہا کہ آؤ میں تمہیں کچھ دیتا ہوں پھر وہ اس کو دیتا کچھ نہیں تو یہ جھوٹ میں
شمار ہوگا۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۴۵۲۔مطبوعہ بیروت)۔اس کا مطلب ہے کہ بچے کو تو پھر سیچ
اور جھوٹ کا احساس ختم ہو جائے گا، اس کی تربیت کے لئے بہت ضروری ہے۔اور ہم نے اپنی اگلی
نسلوں کی بھی تربیت کرنی ہے اور یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے۔پھر ہر گاؤں ، ہر شہر میں ایک بڑی

557
$2003
خطبات مسرور
تعداد میں واقفین نو بچے ہیں، ان کی بھی تربیت گوگھر کے ماحول میں بھی کرنی ہے لیکن احمدی ماحول
میں بھی ان کی تربیت کرنی ہے تو اس لئے بچپن سے ہی بچوں میں اور ان کے دلوں میں جھوٹ سے
نفرت اور بیچ سے محبت پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہمیشہ، ہر وقت ، ہر ایک کو بہت
زیادہ احتیاط کرنی چاہئے۔پھر حضرت عبداللہ بن عامر سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ ہمارے گھر تشریف
فرما تھے کہ میری والدہ سے مجھے بلایا کہ آؤ میں تجھ کو کچھ دیتی ہوں۔اس پر آنحضور ﷺ نے
فرمایا: ” تو اسے کیا دینا چاہتی ہے؟“۔انہوں نے عرض کیا کہ میں اس کو کھجور دینا چاہتی ہوں۔یہ سن
کر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تو اس کو کچھ نہ دیتی تو تیرے ذمہ جھوٹ لکھا جاتا۔(سنن ابی دائود كتاب الادب باب فى التشديد في الكذب۔اب یہ دیکھیں
کتنی تنبیہ ہے۔پھر حضرت فاطمہ حضرت اسماء سے روایت کرتی ہیں کہ ایک عورت نے نبی کریم ﷺ سے
پوچھا: اے اللہ کے رسول ! میری ایک سوتن ہے۔اگر میں جھوٹے طور پر اس کے لئے یہ ظاہر کروں
کہ خاوند مجھے یہ یہ چیزیں دیتا ہے حالانکہ وہ اس نے مجھے نہ دی ہوں ( اس کو تنگ کرنے کے لئے ،
اس کو جلانے کے لئے ) تو کیا مجھ پر کوئی گناہ ہے؟ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ نہ ملنے والی چیزوں کا
جھوٹے طور پر اظہار کرنے والا ایسا ہی ہے گویا اس نے جھوٹے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔(مسلم كتاب الزينة كتاب اللباس والزينة باب النهي عن التزوير۔۔۔۔۔۔تو یہ بھی جھوٹ ہی ہے۔تو اس معاشرے میں بھی بعض دفعہ مقابلے میں آکر غلط بیانیاں
ہو رہی ہوتی ہیں۔بعض دفعہ کسی کو نیچا دکھانے کے لئے یہ مشہور کر دیتے ہیں کہ ہمارا افسر ہمارے سے
بڑا تعلق رکھتا ہے تو بلا وجہ ایسے لوگوں کو حسد اور جلن بھی شروع ہو جاتی ہے۔پھر رشتہ داریوں میں
صرف تنگ کرنے کے لئے ، اس کے علاوہ بھی ، اسی طرح کا اظہار کیا جاتا ہے جس سے دوسرے کو
جلن شروع ہو۔گو یہ بھی ناپسندیدہ بات ہے۔کسی کے اگر کسی سے تعلقات ہیں تو کسی کو جلن اور
حسد کی ضرورت نہیں ہے۔لیکن یہ جھوٹے طور پر اظہار ہے، یہ جھوٹ کے زمرے میں آجاتا ہے۔صلى الله
پھر عبد اللہ بن عمرو بن العاص روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : چار باتیں
ایسی ہیں جس میں پائی جائیں وہ خالص منافق ہے۔اور جس میں ان میں سے ایک بات پائی جائے

$2003
558
خطبات مسرور
اس میں نفاق کا ایک حصہ یا خصلت پائی جاتی ہے۔یہاں تک کہ وہ اس کو چھوڑ دے۔اور باقی
کیا ہیں؟ پہلی بات یہ کہ جب وہ گفتگو کرتا ہے تو کذب بیانی سے کام لیتا ہے یعنی اس کی باتوں سے
جھوٹ ظاہر ہو رہا ہوتا ہے۔دوسری بات، جب وہ معاہدہ کرتا ہے تو غداری کا مرتکب ہو
رہا ہوتا ہے۔تیسرے، جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے۔اور چوتھے ، جب جھگڑتا ہے تو گالی
گلوچ سے کام لیتا ہے۔اب اس حدیث پر اور غور کریں تو تمام باتیں ہی جھوٹ کے تعلق میں ہیں۔پہلی بات تو
صاف کھلی ہے کہ ہر بات میں جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔بعض دفعہ بعض لوگ کھلے طور پر جھوٹ
نہیں بولتے ، ایسے طریقے سے بات کو گھما پھرا کر کرتے ہیں اور پھر اس طرح اگلے آدمی کو پہنچاتے
ہیں کہ سننے والا اس کا کوئی بھی مطلب نکال سکتا ہے۔اور بعض دفعہ ایسی گول مول باتیں جو ہیں، دو
دلوں میں پھوٹ ڈالنے کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔لڑائیاں ہوتی ہیں اور اگر نظام جماعت یا عزیز
رشته دار مل کر صلح صفائی کی کوشش کریں تو تحقیق کے بعد پتہ لگتا ہے کہ بات ہی غلط تھی۔بات ایسی ہے
ہی نہیں تھی جو دوسرے کی طرف منسوب کر کے بات کی گئی۔اور جب اس بات کرنے والے کو پوچھا
جائے کہ تم نے ایسے بات پہنچا کر دو فریقین میں آپس میں پھوٹ ڈلوادی ہے، لڑائی پیدا کر دی ہے تو
وہ آرام سے کہہ دیتا ہے کہ میں نے تو اس طرح بات ہی نہیں کی۔میرا تو مطلب یہ تھا۔تو ایسے لوگ جو
اس طرح ہوشیار بنتے ہیں اور صرف مزہ لینے کے لئے بی جمالو کا کردار ادا کر رہے ہوتے
ہیں۔چاہے ظاہر جھوٹ بول کر یا چھپا ہوا جھوٹ بول کر ان کو رسول خداﷺ نے منافق کا درجہ
دیا ہے۔کیونکہ مومن کے لئے تو واضح طور پر قول سدید کا حکم ہے۔ایسی بات کرو جو کھلی ہو، صاف ہو،
سیدھی ہو اور سمجھ آنے والی ہو، کسی قسم کا اشتباہ پیدا نہ ہوتا ہو اور کبھی اس وجہ سے، اس بات کی وجہ سے
دلوں میں پھوٹ نہ پڑتی ہو۔پھر دوسری خصلت ہے نفاق کی کہ جب معاہدہ کرتے ہیں تو غداری کے مرتکب ہوتے
ہیں اور معاہدے توڑتے ہیں۔آپ ﷺ کا تو یہ عمل تھا کہ بے چارے بے کس، ظلم کی چکی میں پیسے
ہوئے مسلمان ، جب بھی مکہ سے مدینہ آئے تو چونکہ کفار سے ایک معاہدہ تھا کہ ایسے مسلمانوں کو
واپس کر دیا جائے گا تو ان کی حالت زار کے باوجود دل پر جبر کرتے ہوئے آنحضرت مے ان کو واپس
(بخاری ومسلم کتاب الایمان باب علامة المنافق)

559
$2003
خطبات مسرور
بھجوا دیا کرتے تھے۔تو یہ اسوہ حسنہ ہے ہمارے سامنے۔آج کل بہت بڑی بڑی حکومتیں معاہدے
کرتی ہیں اور پھر انہیں اس طرح تو ڑ دیتی ہیں۔خاص طور پر مسلمان حکومتوں یا غریب ملکوں کے
ساتھ معاہدوں کا سوال ہو تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔اور اعتراض اسلام پر ہو رہا ہوتا ہے کہ اسلام
یوں ہے اور یوں ہے۔بہر حال ان کے عمل ان کے ساتھ لیکن مسلمانوں کو بھی یہ نصیحت ہے کہ اگر تم
معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہو تو تمہارے اندر منافقت کا بیج ہے اس لئے فکر کرو اور اس برائی کو
اپنے اندر سے ختم کرو۔اب میں گھر کی سطح پر ، بعض رشتوں کی سطح پر معاہدے کی مثال دینا
چاہتا ہوں۔شادی بیاہ کا تعلق بھی مرد اور عورت میں ایک معاہدہ کی حیثیت رکھتا ہے۔عورت کو حکم ہے
کہ اس معاہدے کی رو سے تم پر یہ فرائض ادا ہوتے ہیں مثلاً خاوند کی ضروریات کا خیال رکھنا، بچوں کی
نگہداشت کرنا، گھر کے امور کی ادائیگی وغیرہ۔اسی طرح مرد کی بھی ذمہ داری ہے کہ بیوی بچوں کے
نان نفقہ کی ذمہ داری اس پر ہے۔ان کی متفرق ضروریات کی ذمہ داری اس پر ہے۔اور دونوں میاں
بیوی نے مل کر بچوں کی نیک تربیت کرنی ہے اس کی ذمہ داری ان پر ہے۔تو جتنا زیادہ میاں بیوی
آپس میں اس معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں گے اتنا ہی
زیادہ حسین معاشرہ قائم ہوتا چلا جائے گا۔لیکن بعض دفعہ افسوس ہوتا ہے بعض واقعات سن کر اور دیکھ کر کہ یہاں یورپ میں ،مغرب
میں رہنے والی لڑکی کا رشتہ اگر پاکستان یا ہندوستان وغیرہ میں کہیں ہوا۔تو لڑکی نے سپانسر کر کے
لڑکے کو بلوایا، شادی ہنسی خوشی چلتی رہی، بچے بھی ہو گئے۔اور جب مرد کے کاغذات مکمل ہو گئے؟
اب مجھے یہاں سے کوئی نہیں نکال سکتا تو غلط طریق سے لڑکیوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔تو اس طرح
ایک پاکیزہ تعلق کو ایک معاہدے کو توڑنے والے بن گئے اور اکثر بنیاد،صرف بہانے ہوتے ہیں،
جھوٹ پر مبنی باتیں ہوتی ہیں، اندر کچھ بھی نہیں ہوتا ، الزامات لگائے جار ہے ہوتے ہیں۔تو ایسے لوگ
بھی منافقت کے زمرے میں ہی آتے ہیں اور احمدیوں کو ، ہم میں سے ہر ایک کو اس بارہ میں بہت
احتیاط کی ضرورت ہے۔پھر تیسری خصلت ہے وعدہ خلافی۔یہ بھی جھوٹ کی ایک قسم ہے۔اور آج کل کے
معاشرے میں حکومتوں سے لے کر نچلی سطح پر ہر جگہ اس کے نظارے دیکھنے میں نظر آتے ہیں۔اور

560
$2003
خطبات مسرور
اکثر ایسے ہیں جن کی جب کوئی وعدہ کر رہے ہوتے ہیں تو شروع سے ہی نیت ٹھیک نہیں ہوتی۔اور
بعد کے فعل سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ واقعی ابتداء سے ہی نیت بدتھی۔کیونکہ شروع میں انہوں نے
یہی سوچا ہوتا ہے کہ ابھی وعدہ کرلو، جو فائدہ اٹھانا ہے اٹھا لو، اور جھوٹ بول لو، کوئی حرج نہیں۔اور جب وعدہ پورا کرنے کا وقت آئے گا تو پھر دیکھا جائے گا، پھر ٹال دیں گے، پھر تھوڑ اسا جھوٹ
بول دیں گے۔تو ایسے لوگوں کو بھی اپنا محاسبہ کرتے رہنا چاہئے کہ وعدہ خلافی جس کو یہ معمولی سمجھ رہے
ہیں یہ کوئی معمولی چیز نہیں ہے بلکہ آنحضرت ﷺ نے ایسے شخص کو منافقین کی صف میں کھڑا کر دیا
ہے
اور منافق کافر سے بھی زیادہ گنہ گار ہے۔پھر چوتھی خصلت کہ جب جھگڑتا ہے تو گالی گلوچ سے کام لیتا ہے۔اور اس کی سب سے
زیادہ سمجھ احمد یوں کو ہی ہے۔آپ دیکھ لیں کہ مخالفین احمد بیت گالی گلوچ یا غلیظ زبان کا استعمال اس
لئے کرتے ہیں کہ وہ جھوٹے ہیں۔اگر بچے ہوتے تو دلیل سے بات کرتے ،
شریفانہ رنگ میں بات
کرتے۔تو جھوٹے کے پاس جب کوئی دلیل نہیں ہوتی تو وہ ماردھاڑ اور گالی گلوچ پر اتر آتا ہے۔اور
پھر ایسے لوگ اس تعریف کی رو سے منافق بھی ہیں۔اگر اس کو مزید کھولیں تو ایسے لوگوں کی اور بھی
بہت ساری منافقانہ باتیں ظاہر ہونی شروع ہو جائیں گی۔تو یہ تو تھی غیروں کی بات۔ان کے عمل ان
کے ساتھ ہیں، ان کا معاملہ خدا کے ساتھ ہے۔خدا خود ہی ان سے نمٹ لے گا لیکن احمدیوں کو بھی
بہت محتاط ہونے اور اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔آپس میں بعض دفعہ میاں بیوی میں، بھائیوں
میں،رشتہ داروں میں، برادریوں میں ، اپنے ماحول میں، کاروباری حلقوں میں رنجشیں پیدا ہو جاتی
ہیں۔غلط یا صحیح یہ ایک علیحدہ بات ہے لیکن کسی فریق کو بھی یہ زیب نہیں دیتا کہ ان رنجشوں کو اتنا بڑھا
دیں کہ گالی گلوچ تک نوبت آ جائے۔تو ہمیں تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہی تعلیم دی ہے کہ
اگر ایسا موقعہ پیدا ہو جائے تو صلح میں پہل کرو صلح کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھاؤ۔بچے ہو کر جھوٹوں
کی طرح تذلل اختیار کرو۔کجا یہ کہ گالی گلوچ کر کے منافقت کا لیبل اپنے پر لگا لیا جائے۔اللہ تعالیٰ ہر
احمدی کو اس سے بچائے، محفوظ رکھے۔جیسا کہ میں نے پہلے کہا گالی گلوچ ہمیشہ جھوٹا آدمی ہی
کرتا ہے۔حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:

خطبات مسرور
561
$2003
تم جھوٹ سے بچو کیونکہ یہ بھی روحانیت کو تباہ کرنے والا مرض ہے اور پھر شرک اپنی
ذات میں سب سے بڑا جھوٹ ہے۔کیونکہ جو طاقتیں خدا تعالیٰ نے کسی کو نہیں دیں، ان کے متعلق
ایک مشرک کہتا ہے کہ فلاں فلاں چیز میں ہیں (وہ بتوں سے مانگتے ہیں جس چیز کا بت بنایا ہوا ہے۔اس کا مطلب یہی ہے کہ ان کے دلوں میں ہے کہ وہ طاقت فلاں فلاں بتوں میں ہے ) اور اس طرح
جھوٹ کی نجاست پر منہ مارتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ انبیاء کی جماعتوں کی علامتوں میں سے ایک بڑی
بھاری علامت راستبازی ہوتی ہے اور یہ علامت ایسی ہے جو اپنی ذات میں بہت بڑی اہمیت رکھتی
ہے۔مگر افسوس ہے کہ دنیا میں بہت سے لوگ راستبازی کی قدرو قیمت کو نہیں سمجھتے۔خصوصیت کے
ساتھ اس زمانے میں یہ مرض زیادہ پایا جاتا ہے۔کیونکہ یہ زمانہ مداہنت اور نفاق کا زمانہ ہے اور
تہذیب کے معنے آج کل یہ سمجھے جاتے ہیں کہ بات کرنے والا دوسرے کے خیالات کا اس قدر خیال
رکھے کہ اگر اُسے سچائی بھی چھپانی پڑے تو اس سے دریغ نہ کرے۔مگر زمانے کی روکے باوجود ہر شخص
کا فرض ہے کہ اس بدی کا پورے زور سے مقابلہ کرے۔اور اسے کچلنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت
نہ کرے کیونکہ جھوٹ بولنے والا دوسروں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتا ہے اور دھو کہ ایک ایسی چیز ہے
جس سے لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے۔پس جھوٹ بولنے والا صرف اخلاقی مجرم ہی نہیں بلکہ بنی نوع
انسان کا دشمن اور انہیں تباہ کرنے والا بھی ہے اور اس عہد کو مٹانا ہر سچے اور مخلص مسلمان کا فرض
ہے۔رسول کریم ﷺ نے منافق کی علامات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کی ایک علامت یہ ہے
کہ وہ جب بولتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے۔اور منافق کے متعلق قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اسے دوزخ کے سخت ترین مقام میں رکھا جائے گا۔گویا خدا تعالیٰ منافقوں کے ساتھ کفار سے بھی
سخت معاملہ کرے گا اس لئے کہ کافر کی وجہ سے تو کا فرکو ہی نقصان پہنچتا ہے مگر منافق کی وجہ سے
مسلمانوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔جو قوم اپنے افراد میں سے جھوٹ نہیں مٹاسکتی اور اس کے باوجود یہ
سمجھتی ہے کہ اس کو ترقی اور عزت حاصل ہو جائے گی۔اس کا یہ خیال ایسا ہی خام ہے جیسے ایک بچے کا
یہ خیال کہ چاند کے پاس پہنچ جائے گا یا ستاروں کے پاس پہنچ جائے گا۔پھر آپ نے فرمایا کہ اگر سچائی ایسی چیز ہے جس کے بغیر کسی قوم کا رعب قائم نہیں ہوسکتا۔جولوگ سچائی اور دیانت کا نمونہ دکھاتے ہیں وہ اپنی قوم کو چار چاند لگا دیتے ہیں اور جو لوگ یہ نمونہ نہیں

خطبات مسرور
562
$2003
دکھاتے وہ اپنی قوم کا گلا کاٹنے والے ہوتے ہیں“۔(تفسیر کبیر جلد ششم صفحه ٤١ - ٤٣
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
حق اور انصاف پر قائم ہو جاؤ اور چاہئے کہ ہر ایک گواہی تمہاری خدا کے لئے ہو۔جھوٹ
مت بولوا گر چہ سچ بولنے سے تمہاری جانوں
کو نقصان پہنچے یا اس سے تمہارے ماں باپ کو ضرر پہنچے اور
قریبیوں کو جیسے بیٹے وغیرہ کو۔پھر آپ نے فرمایا:
اسلامی اصول کی فلاسفی صفحه (۵۳
سچ میں ایک جرأت اور دلیری ہوتی ہے۔جھوٹا انسان بزدل ہوتا ہے۔وہ جس کی زندگی
ناپا کی اور گندے گناہوں سے ملوث ہے وہ ہمیشہ خوفزدہ رہتا ہے اور مقابلہ نہیں کرسکتا۔ایک صادق
انسان کی طرح دلیری اور جرات سے اپنی صداقت کا اظہار نہیں کر سکتا اور اپنی پاکدامنی کا ثبوت نہیں
دے سکتا۔دنیوی معاملات میں ہی غور کر کے دیکھ لو کہ کون ہے جس کو ذراسی بھی خدا نے خوش حیثیتی
عطا کی ہو اور اس کے حاسد نہ ہوں۔ہر خوش حیثیت کے حاسد ضرور ہو جاتے ہیں اور ساتھ ہی لگے
رہتے ہیں۔یہی حال دینی امور کا ہے۔شیطان بھی اصلاح کا دشمن ہے۔پس انسان کو چاہئے کہ
اپنا حساب صاف رکھے اور خدا سے معاملہ درست رکھے۔خدا کو راضی کرے پھر کسی سے خوف نہ
کھائے اور نہ کسی کی پروا کرے۔ایسے معاملات سے پر ہیز کرے جن سے خود ہی مورد عذاب ہو
جاوے مگر یہ سب کچھ بھی تائید غیبی اور توفیق الہی کے سوا نہیں ہوسکتا۔صرف انسانی کوشش کچھ بنانہیں
سکتی جب تک خدا کا فضل شامل حال نہ ہو۔خلق الانسان ضعيفا ) ( النساء:۲۹)۔انسان ناتواں
ہے،غلطیوں سے پر ہے، مشکلات چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں۔پس دعا کرنی چاہئے کہ
اللہ تعالیٰ نیکی کی توفیق عطا کرے۔اور تائیدات غیبی اور فضل کے فیضان کا وارث بنادے۔(ملفوظات جلد پنجم، طبع جدید، صفحه ٥٤٣
پھر آپ نے فرمایا: ”صدیق مبالغہ کا صیغہ ہے یعنی جو بالکل راستبازی میں فنا شدہ ہو اور
کمال درجہ کا پابند، راستباز اور عاشق صادق ہو۔یہ ایک ایسا مقام ہے کہ جب ایک شخص اس درجہ
پر پہنچتا ہے تو وہ ہر قسم کی صداقتوں اور راستبازیوں کا مجموعہ اور ان کوشش کرنے والا ہو جاتا ہے۔جس

$2003
563
خطبات مسرور
طرح پر صدیق کمالات صداقت کا جذب کرنے والا ہوتا ہے۔صدیق کے کمال کے حصول کا
فلسفہ یہ ہے کہ جب وہ اپنی کمزوری اور ناداری کو دیکھ کر اپنی طاقت اور حیثیت کے موافق اياك
نَعْبُدُ کہتا ہے اور صدق اختیار کرتا اور جھوٹ کو ترک کر دیتا ہے اور ہر قسم کے رجس اور پلیدی سے
جو جھوٹ کے ساتھ وابستہ ہوتی ہے دور بھاگتا ہے اور عہد کر لیتا ہے کہ کبھی جھوٹ نہ بولوں گا، جھوٹی
گواہی نہ دوں گا اور نہ جذ بہ نفسانی کے رنگ میں کوئی جھوٹا کلام کروں گا، نہ لغوطور پر، نہ کسب خیر اور
دفع شر کے لئے۔بعضوں کا خیال ہے کہ مصلحت بعض موقعوں پر جھوٹ بولنا جائز ہے۔فلاں غلط بات کرنے
سے فلاں بہتری پیدا ہوسکتی ہے تعلقات میں یا رفع شر میں کر رہا ہوں غلط کام کر کے۔یا ایسی صورت
حال پیدا ہوگئی تھی جہاں جھوٹ بولنا جائز ہو گیا تھا۔آپ نے فرمایا کہ کسی صورت میں بھی جھوٹ بولنا
جائز نہیں ہے۔فرماتے ہیں یعنی یہ عہد کرے کہ کسی رنگ اور حالت میں بھی جھوٹ کو اختیار نہیں کروں
گا۔اور جب اس حد تک وعدہ کرتا ہے تو گویا اِيَّاكَ نَعْبُدُ پر ایک خاص عمل کرتا ہے اور اس
کا وہ عمل اعلیٰ درجہ کی عبادت ہوتی ہے۔ايَّاكَ نَعْبُدُ سے آگے إِيَّاكَ نَسْتَعِيْن ہے خواہ
یہ اس کے منہ سے نکلے یا نہ نکلے لیکن اللہ تعالیٰ جو مبدء الفیوض ہے اور صدق اور راستی کا سرچشمہ ہے“
(جہاں سے اللہ تعالیٰ کی معرفت اور فیض نکلتے ہیں اور سچائی اور راستی کا دکھانے والا ہے ) اللہ تعالیٰ
اس کو ضرور مدد دے گا اور صداقت کے اعلیٰ اصول اور حقائق اس پر کھول دے گا۔مثلاً جیسے کہ یہ قاعدہ
کی بات ہے کہ جو تا جر اچھے اصولوں پر چلتا ہے اور راستبازی اور دیانتداری کو ہاتھ سے نہیں دیتا اگر
وہ ایک پیسے سے بھی تجارت کرے تو اللہ تعالیٰ اسے ایک پیسے کے بدلے لاکھوں روپے دے
دیتا ہے۔اسی طرح جب عام طور پر ایک انسان راستی اور راستبازی سے محبت کرتا ہے اور صدق کو اپنا
شعار بنالیتا ہے تو وہی راستی اس عظیم الشان صدق
کو کھینچ لاتی ہے جو خدا تعالیٰ کو دکھا دیتی ہے۔صدق
مجسم قرآن شریف ہے اور پیکرِ صدق آنحضرت ﷺ کی مبارک ذات ہے اور ایسا ہی اللہ تعالیٰ کے
مامور ومرسل حق اور صدق ہوتے ہیں۔پس جب وہ اس صدق تک پہنچ جاتا ہے تب اس کی آنکھ کھلتی
ہے اور اسے ایک خاص بصیرت ملتی ہے جس سے معارف قرآنی اس پر کھلنے لگتے ہیں۔میں اس بات

564
$2003
خطبات مسرور
کے ماننے کے لئے کبھی بھی تیار نہیں ہوں کہ وہ شخص جو صدق سے محبت نہیں رکھتا اور راستبازی کو اپنا
شعار نہیں بناتا وہ قرآن کریم کے معارف کو سمجھ بھی سکے۔اس لئے کہ اس کے قلب کو اس سے مناسبت
ہی نہیں کیونکہ یہ تو صدق کا چشمہ ہے اور اس سے وہی پی سکتا ہے جس کو صدق سے محبت ہو“۔(ملفوظات جلد اول صفحه (٣٦٥-٣٦٦)
پھر آپ نے فرمایا کہ:
میں نے غور کیا ہے قرآن شریف میں کئی ہزار حکم ہیں ان کی پابندی نہیں کی جاتی۔ادنیٰ
ادنی سی باتوں میں خلاف ورزی کر لی جاتی ہے یہاں تک دیکھا جاتا ہے کہ بعض جھوٹ تو دوکاندار
بولتے ہیں اور بعض مصالحہ دار جھوٹ بولتے ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ نے ان کو رجس کے ساتھ
رکھا ہے۔مگر بہت سے لوگ دیکھے ہیں کہ رنگ آمیزی کر کے حالات بیان کرنے سے نہیں رکتے اور
اس کو کوئی گناہ بھی نہیں سمجھتے۔ہنسی کے طور پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔انسان صدیق نہیں کہلا سکتا جب
تک جھوٹ کے تمام شعبوں سے پر ہیز نہ کرے۔( یعنی ہر طرح کے جھوٹ سے پر ہیز جب تک نہیں
-- (tr
ہوتا )۔پھر آپ نے فرمایا : ” خدا تعالیٰ نے مجھے اسی لئے مامور کیا ہے ( ہم احمدی جو ہیں جنہوں
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مانا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اسی لئے مامور کیا ہے کہ تقویٰ پیدا ہو اور
خدا پر سچا ایمان جو گناہ سے بچاتا ہے پیدا ہو۔خدا تعالیٰ تاوان نہیں چاہتا بلکہ سچا تقویٰ چاہتا ہے“۔(ملفوظات جلد پنجم صفحه۔(۱۲۱ - ۱۲۰
اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو سچ کے اعلیٰ معیار قائم کرنے اور جھوٹ سے بیزار ہو کر نفرت
کرنے والا بنائے۔ہر احمدی جدھر بھی جائے اس پر کبھی اس اشارے کے ساتھ انگلی نہ اٹھے کے یہ
جھوٹا ہے بلکہ ہر انگلی ہر احمدی پر ان الفاظ پر اٹھے کہ اگر سچائی کا کوئی پیکر دیکھنا ہے تو یہ احمدی
جارہا ہے۔اگر کسی قوم کے اندر کوئی سچائی دیکھنی ہے، اس دنیا میں موجودہ حالات میں کسی نے سچائی
دیکھنی ہے تو ان احمدیوں میں دیکھو۔تو ہر احمدی خواہ وہ امریکہ میں رہنے والا ہو یا یورپ میں ہو، ہر
دیکھنے والا احمدی کے متعلق یہی کہے کہ سچائی ان کا نمایاں پہلو ہے اور پہچان ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو
اس خلق پر قائم رہنے کی اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی