والدین کے لئے دعا کرو اللّٰہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے اور ان کو کوئی دکھ نہ پہنچے
$2004
45
31
خطبات مسرور
والدین کے لئے دعا کرو اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے اور ان کو کوئی
دکھ نہ پہنچے
اپنے والدین کی خدمت بجالا ؤور نہ اُس جنت سے محروم ہو جاؤ گے جو ان کے قدموں کے نیچے ہے
ار جنوری ۲۰۰۴ء بمطابق ۱۶ صلح ۱۳۸۳ هجری تشسی بمقام مسجد بیت الفتوح ، مورڈن لندن
والدین سے حسن سلوک اور ان کے لئے دعاؤں کی تعلیم۔ہ جو شخص ماں باپ سے بدسلوکی کرتا ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں
ہے۔صلى
الله
آنحضرت علی کا خدمت والدین میں اسوہ اور ارشادات۔ہ میں تم سے بچ بچ کہتا ہوں کہ مادر پدر آزاد بھی خیر و برکت کا منہ نہ دیکھیں
تم سے کہتا ہوں اور پر آزاد بی خیر وبرکت کامنہ نہ
گے۔والدین کی خدمت اور دین کی خدمت میں ایک توازن کا رنگ ہو۔بہانہ
سازی نہ ہو۔
خطبات مسرور
$2004
46
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
وَ قَضَى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَ ِبالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ
الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَا أُقٍ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيْمًا۔وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّينِي صَغِيرًا
بنی اسرآئیل: ۲۵،۲۴)
اللہ تعالیٰ نے والدین سے حسن سلوک کے بارہ میں بڑی تاکید فرمائی ہے سوائے اس کے
کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے سے روکیں۔یا شرک کی تعلیم دیں۔اس کے علاوہ ہر بات میں ان کی
اطاعت کا حکم ہے۔اور یہ حکم اس لئے ہے کہ جو خدمت انہوں نے بچپن میں ہماری کی ہے اس کا بدلہ تو
ہم نہیں اتار سکتے۔اس لئے یہ حکم ہے کہ ان کی خدمت کے ساتھ ساتھ ان کے لئے دعا بھی کرو کہ اللہ
تعالیٰ ان پر رحم فرمائے اور بڑھاپے کی اس عمر میں بھی ان کو ہماری طرف سے کسی قسم کا کبھی کوئی دیکھ نہ
پہنچے۔یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ خدمت اور دعا کے باوجود یہ نہ سمجھ لیں کہ ہم نے ان کی بہت خدمت کر
لی اور ان کا حق ادا ہو گیا۔اس کے باوجود بچے جو ہیں اس قابل نہیں کہ والدین کا وہ احسان استارسکیں
جو انہوں نے بچپن میں ان پر کیا۔اس ضمن میں جو دو آیات میں نے تلاوت کی ہیں ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : اور تیرے
رب نے فیصلہ صادر کر دیا ہے کہ تم اُس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین سے احسان کا سلوک
$2004
47
خطبات مسرور
کرو۔اگر ان دونوں میں سے کوئی ایک تیرے پاس بڑھاپے کی عمر کو پہنچے یا وہ دونوں ہی ، تو انہیں
اُف تک نہ کہہ اور انہیں ڈانٹ نہیں اور انہیں نرمی اور عزت کے ساتھ مخاطب کر۔اور ان دونوں کے
لئے رحم سے بجز کا پر جھکا اور کہہ کہ اے میرے رب ! ان دونوں پر رحم کر جس طرح ان دونوں نے
بچپن میں میری تربیت کی۔اس آیت میں سب سے پہلے یہ بات بیان فرمائی کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور وہ
خدا جس نے تمہیں اس دنیا میں بھیجا اور تمہیں بھیجنے سے پہلے قسم قسم کی تمہاری ضروریات کا خیال
رکھا اور اس کا انتظام بھی کر دیا۔اور پھر یہ کہ اس کی عبادت کر کے اور اس کا شکر ادا کر کے تم اس کے
فضلوں کے وارث ٹھہرو گے اور سب سے بڑا فضل جو اس نے ہم پر کیا وہ یہ ہے کہ تمہیں ماں باپ
دئے جنہوں نے تمہاری پرورش کی بچپن میں تمہاری بے انتہاء خدمت کی، راتوں کو جاگ جاگ کر
تمہیں اپنے سینے سے لگایا۔تمہاری بیماری اور بے چینی میں تمہاری ماں نے بے چینی اور کرب کی
راتیں گزاریں، اپنی نیندوں کو قربان کیا، تمہاری گندگیوں کو صاف کیا۔غرض کہ کون سی خدمت اور
قربانی ہے جو تمہاری ماں نے تمہارے لئے نہیں کی۔اس لئے آج جب ان کو تمہاری مدد کی ضرورت
ہے تم منہ پرے کر کے گزرنہ جاؤ، اپنی دنیا الگ نہ بساؤ اور یہ نہ ہو کہ تم ان کی فکر تک نہ کرو۔اور اگر وہ
اپنی ضرورت کے لئے تمہیں کہیں تو تم انہیں جھڑ کنے لگ جاؤ۔فرمایا نہیں، بلکہ وہ وقت یاد کرو جب
تمہاری ماں نے تکالیف اٹھا کر تمہاری پیدائش کے تمام مراحل طے کئے۔پھر جب تم کسی قسم کی کوئی
طاقت نہ رکھتے تھے تمہیں پالا پوسا تمہاری جائز و نا جائز ضرورت کو پورا کیا۔اور آج اگر وہ ایسی عمر کو
پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں تمہاری مدد کی ضرورت ہے جو ایک لحاظ سے ان کی اب بچپن کی عمر
ہے، کیونکہ بڑھاپے کی عمر بھی بچپن سے مشابہ ہی ہے۔ان
کو تمہارے سہارے کی ضرورت ہے۔تو تم
یہ کہہ دو کہ نہیں، ہم تو اپنے بیوی بچوں میں مگن ہیں ہم خدمت نہیں کر سکتے۔اگر وہ بڑھاپے کی وجہ سے
کچھ ایسے الفاظ کہہ دیں جو تمہیں ناپسند ہوں تو تم انہیں ڈانٹنے لگ جاؤ، یا مارنے تک سے گریز نہ کرو۔
$2004
48
خطبات مسرور
بعض لوگ اپنے ماں باپ پر ہاتھ بھی اٹھا لیتے ہیں۔میں نے خود ایسے لوگوں کو دیکھا ہے، بہت ہی
بھیا نک نظارہ ہوتا ہے۔اُف نہ کرنے کا مطلب یہی ہے کہ تمہاری مرضی کی بات نہ ہو بلکہ تمہارے
مخالف بات ہو تب بھی تم نے اُف نہیں کرنا۔اگر ماں باپ ہر وقت پیار کرتے رہیں، ہر بات مانیں،
ہر وقت تمہاری بلائیں لیتے رہیں، لاڈ پیار کرتے رہیں پھر تو ظاہر ہے کوئی اُف نہیں کرتا۔فرمایا کہ
تمہاری مرضی کے خلاف باتیں ہوں تب بھی نرمی سے ، عزت سے، احترام سے پیش آنا ہے۔اور نہ
صرف نرمی اور عزت و احترام سے پیش آنا ہے بلکہ ان کی خدمت بھی کرنی ہے۔اور اتنی پیار، محبت اور
عاجزی سے ان کی خدمت کرنی ہے جیسی کہ کوئی خدمت کرنے والا کر سکتا ہو۔اور سب سے زیادہ
خدمت کی مثال اگر دنیا میں موجود ہے تو وہ ماں کی بچے کے لئے خدمت ہی ہے۔اب یہاں رہنے
والے، مغرب کی سوچ رکھنے والے، بلکہ ہمارے ملکوں میں بھی ، برصغیر میں بھی ، بعض لوگ لکھتے ہیں
کہ ماں باپ کی خدمت نہیں کر سکتے ، ایک بوجھ سمجھتے ہیں اور یہ لکھتے ہیں کہ جماعت ایسے بوڑھوں
کے مراکز کھولے جہاں یہ بوڑھے داخل کروا دئے جائیں کیونکہ ہم تو کام کرتے ہیں، بیوی بھی کام
کرتی ہے، بچے اسکول چلے جاتے ہیں اور جب گھر آتے ہیں تو بوڑھے والدین کی وجہ سے ڈسٹرب
(Disturb) ہوتے ہیں، اس لئے سنبھالنا مشکل ہے۔کچھ خوف خدا کرنا چاہئے۔قرآن تو کہتا ہے
کہ ان کی عزت کرو، ان کا احترام کرو اور اس عمر میں اُن پر رحم کے پر جھکا دو۔جس طرح بچپن میں
انہوں نے ہر مصیبت جھیل کر تمہیں اپنے پروں میں لیٹے رکھا۔تمہیں اگر کسی نے کوئی تکلیف پہنچانے
کی کوشش کی تو مائیں شیرنی کی طرح جھپٹ پڑتی تھیں۔اب ان
کو تمہاری مدد کی ضرورت ہے تو کہتے
ہو کہ ان کو جماعت سنبھالے۔جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے سنبھالتی ہے لیکن ایسے بوڑھوں کو جن
کی اولاد نہ ہو یا جن کے کوئی اور عزیز رشتے دار نہ ہوں۔لیکن جن کے اپنے بچے سنبھالنے والے
موجود ہوں تو بچوں کا فرض ہے کہ والدین کو سنبھالیں۔تو ایسی سوچ رکھنے والوں کو اپنی طبیعتوں کو ، اپنی
سوچوں کو تبدیل کرنا چاہئے۔یہ نہیں کہ جب تک والدین سے فائدہ اٹھاتے رہے، اٹھالیا، مکان اور
$2004
49
خطبات مسرور
جائیدادیں اپنے نام کروالیں، اب ان کو پرے پھینک دو۔کسی احمدی کی یہ سوچ نہیں ہونی
چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تو اسلام کی بھلائی ہوئی تعلیم کو دوبارہ دنیا میں رائج کرنے
کے لئے تشریف لائے تھے، اس کے حسن کی چمک دنیا کو دکھانے کے لئے مبعوث ہوئے تھے نہ کہا
س کے خلاف عمل کروانے کے لئے۔اب ماں باپ کے حقوق اور ان سے سلوک کے بارہ میں چند روایات پیش کرتا ہوں۔نبی اکرم ﷺ کے پاس ایک آدمی آیا۔اس نے کہا کہ : اے اللہ کے رسول ! میں نے اپنی
ماں
کو یمن سے اپنی پیٹھ کر اٹھا کر حج کرایا ہے، اسے اپنی پیٹھ پر لئے ہوئے بیت اللہ کا طواف کیا ،صفا
ومروہ کے درمیان سعی کی ، اسے لئے ہوئے عرفات گیا ، پھر اسی حالت میں اسے لئے ہوئے مزدلفہ آیا
اور منی میں کنکریاں ماریں۔وہ نہایت بوڑھی ہے ذرا بھی حرکت نہیں کر سکتی۔میں نے یہ سارے کام
صلى الله
اُسے اپنی پیٹھ پر اٹھائے ہوئے سرانجام دئے ہیں تو کیا میں نے اس کا حق ادا کر دیا ہے؟۔آپ می
نے فرمایا : ”نہیں، اس کا حق ادا نہیں ہوا۔اس آدمی نے پوچھا: ”کیوں“۔آپ نے فرمایا: اس
لئے کہ اس نے تمہارے بچپن میں تمہارے لئے ساری مصیبتیں اس تمنا کے ساتھ جھیلی ہیں کہ تم زندہ
رہو مگر تم نے جو کچھ اس کے ساتھ کیا وہ اس حال میں کیا کہ تم اس کے مرنے کی تمنار کھتے ہو تمہیں پتہ
ہے کہ وہ چند دن کی مہمان ہے۔(الوعي، العدد ۵۸، السنة الخامسة)
اب عام آدمی خیال کرتا ہے کہ اتنی تکلیف اٹھا کر میں نے جو سب کچھ کیا تو میں نے بہت
بڑی قربانی کی ہے۔لیکن آپ فرماتے ہیں کہ نہیں۔حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا۔پھر ایک روایت میں آتا ہے کہ ہمیں ہشام بن عروہ نے بتایا کہ مجھے میرے والد نے بتایا
کہ مجھے اسماء بنت ابی بکر نے بتایا میری والدہ آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں میرے پاس صلہ رحمی کا
تقاضا کرتے ہوئے آئی تو میں نے نبی ﷺ سے اس کے بارہ میں دریافت کیا کہ کیا میں اپنی مشرک
والدہ سے صلہ رحمی کروں؟ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ”ہاں“۔(بخاری۔کتاب الهبة۔باب الهدية المشركين)
$2004
50
مسرور
تو جہاں تک انسانیت کا سوال ہے، صرف والدہ کا سوال نہیں ، اس کے ساتھ تو صلہ رحمی کا
سلوک کرنا ہی ہے، حسن سلوک کرنا ہی ہے لیکن یہاں سوال یہ ہے کہ اگر انسانیت کا سوال آئے ،کسی
سے صلہ رحمی کا سوال آئے یا مدد کا سوال آئے تو اپنے دوسرے عزیزوں رشتہ داروں سے بھی بلکہ
غیروں سے بھی حسن سلوک کا حکم ہے۔پھر ایک روایت ہے حضرت ابو اسید السَّاعِدِی بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ آنحضرت
ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ بنی سلمہ کا ایک شخص حاضر ہوا اور پوچھنے لگا کہ یا رسول اللہ! والد ین
کی وفات کے بعد کوئی ایسی نیکی ہے جو میں ان کے لئے کر سکوں؟ آپ نے فرمایا ہاں کیوں نہیں۔تم
ان کے لئے دعائیں کرو۔ان کے لئے بخشش طلب کرو، انہوں نے جو وعدے کسی سے کر رکھے تھے
انہیں پورا کرو۔ان کے عزیز واقارب سے اسی طرح صلہ رحمی اور حسن سلوک کرو جس طرح وہ اپنی زندگی
میں ان کے ساتھ کیا کرتے تھے۔اور ان کے دوستوں کے ساتھ عزت واکرام کے ساتھ پیش آؤ۔(ابو داؤد۔کتاب الادب۔باب في بر الوالدين)۔تو یہ ہے ماں باپ سے حسن سلوک کہ زندگی میں تو جو کرنا ہے وہ تو کرنا ہی ہے، مرنے کے
بعد بھی ان کے لئے دعائیں کرو، ان کے لئے مغفرت طلب کرو اور اس کے علاوہ ان کے وعدوں کو
بھی پورا کرو، ان کے قرضوں کو بھی اتارو۔بعض دفعہ بعض موصی وفات پا جاتے ہیں۔وہ تو بے
چارے فوت ہو گئے انہوں نے اپنی جائیداد کا ۱/۱۰ حصہ وصیت کی ہوتی ہے لیکن سالہا سال تک ان
کے بچے، ان کے لواحقین ان کا حصہ وصیت ادا نہیں کرتے بلکہ بعض دفعہ انکار ہی کر دیتے ہیں، ہمیں
اس
کی توفیق نہیں۔گویا ماں باپ کے وعدوں کا پاس نہیں کر رہے، ان کی کی ہوئی وصیت کا کوئی احترام
نہیں کر رہے۔والدین سے ملی ہوئی جائیدادوں سے فائدہ تو اٹھا رہے ہیں لیکن ان کے جو وعدے
ان ہی کی جائیدادوں سے ادا ہونے والے ہیں وہ ادا کرنے کی طرف توجہ کوئی نہیں۔جبکہ اس جائیداد
کا جو دسواں حصہ ہے وہ تو بچوں کا ہے ہی نہیں۔وہ تو اس کی پہلے ہی وصیت کر چکے ہیں۔تو وہ جو ان کی
$2004
51
خطبات مسرور
اپنی چیز نہیں ہے وہ بھی نہیں دے رہے۔اللہ تعالیٰ ایسے بچوں کو عقل اور سمجھ دے کہ وہ اپنے والدین
کے وعدوں کو پورا کرنے والے بہنیں۔یہاں تو یہ حکم ہے کہ صرف ان کے وعدوں کو ہی پورانہیں کرنا
بلکہ ان کے دوستوں کا بھی احترام کرنا ہے، ان کو بھی عزت دینی ہے اور ان کے ساتھ جو سلوک
والدین کا تھا اس سلوک کو جاری رکھنا ہے۔پھر ایک روایت ہے آنحضرت ﷺ کی رضاعی والدہ حلیمہ مکہ آئیں اور حضور سے مل کر قحط
الله
صلى
الله
اور مویشیوں کی ہلاکت کا ذکر کیا۔حضور ﷺ نے حضرت خدیجہ سے مشورہ کیا اور رضاعی ماں کو چالیس
بکریاں اور ایک اونٹ مال سے لدا ہوا دیا۔(طبقات ابن سعد جلد اول صفحه ١١٣ مطبوعه بيروت ١٩٦٠)
اب خدمت صرف حقیقی والدین کی نہیں ہے بلکہ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ کا اسوہ حسنہ تو
یہ ہے کہ اپنی رضاعی والدہ کی بھی ضرورت کے وقت زیادہ سے زیادہ خدمت کرنی ہے۔اور اس
کوشش میں لگے رہنا ہے کہ کسی طرح میں حق ادا کروں۔اور یہاں اس روایت میں ہے کہ مال چونکہ
حضرت خدیجہ کا تھا، وہ بڑی امیر عورت تھیں اور گو کہ آپ نے اپنا تمام مال آنحضرت ﷺ کے سپر د کر
دیا تھا، آپ کے تصرف میں دے دیا تھا، آپ کو اجازت تھی کہ جس طرح چاہیں خرچ کریں لیکن پھر بھی
حضرت خدیجہ سے مشورہ کیا اور ہمیں ایک اور سبق بھی دے دیا۔بعض لوگ اپنی بیویوں کا مال ویسے ہی
حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کے تصرف میں نہیں بھی ہوتا ان کے لئے بھی سبق ہے۔پھر ایک روایت ہے حضرت ابوطفیل بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو مقام
چغرانہ میں دیکھا۔آپ گوشت تقسیم فرمارہے تھے۔اس دوران ایک عورت آئی تو حضور نے اس کے
لئے اپنی چادر بچھا دی اور وہ عورت اس پر بیٹھ گئی۔میں نے لوگوں سے پوچھا کہ یہ خاتون کون ہے جس
کی حضور اس قدر عزت افزائی فرما ر ہے ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ آنحضور ﷺ کی رضاعی والدہ ہیں۔(ابو داؤد۔کتاب الادب ـ باب في بر الوالدين)
ایک بار حضور تشریف فرما تھے کہ آپ کے رضاعی والد آئے۔حضور نے ان کے لئے چادر کا
$2004
52
خطبات مسرور
ایک پلو بچھا دیا۔پھر آپ کی رضاعی ماں آئیں تو آپ نے دوسرا پلو بچھا دیا۔پھر آپ کے رضاعی
بھائی آئے تو آپ اٹھ کھڑے ہوئے اور ان کو اپنے سامنے بٹھا لیا۔(سنن ابوداؤد کتاب الادب با ب
برالوالدین۔پوری کی پوری چادر اپنے رضاعی رشتہ داروں کے لئے دے دی اور آپ ایک طرف ہوکر
بیٹھ گئے۔تو یہ عزت اور احترام اور تکریم ہے جس کا نمونہ آپ ﷺ نے پیش فرمایا۔نہ صرف یہ کہ
رضاعی والدین کا احترام فرما رہے ہیں بلکہ جب رضاعی بھائی آتا ہے تو اس کے لئے بھی خاص
اہتمام سے جگہ خالی کر رہے ہیں۔اور یہ تمام عزت و احترام اس لئے ہے کہ آپ نے جس عورت کا
کچھ عرصہ دودھ پیا تھا دوسرے لوگ بھی اس کی طرف منسوب ہیں، اس کے عزیز ہیں۔آج کل تو
بعض جگہ دیکھا گیا ہے کہ قریبی عزیز بھی آجائیں تو بچے اگر کرسیوں پر بیٹھے ہیں تو بیٹھے رہتے ہیں،
کوئی جگہ خالی نہیں کرتا۔اور ان بچوں کے بڑے بھی یہ نہیں کہتے کہ اٹھو بچو، بڑے آئے ہیں ان کے
لئے جگہ خالی کر دو۔تو یہ مثالیں صرف قصے کہانیوں کے لئے نہیں دی جاتیں بلکہ اس لئے ہوتی ہیں کہ
ان پر عمل کیا جائے۔یہ حسین تعلیم ہمارے لئے عمل کرنے کے لئے ہے۔پھر ایک روایت میں آتا ہے کہ حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے
فرمایا ہمٹی میں ملے اس کی ناک مٹی میں ملے اس کی ناک ( یہ الفاظ آپ نے تین دفعہ دہرائے )
لوگوں نے عرض کیا کہ حضور کون؟ آپ نے فرمایا وہ شخص جس نے اپنے بوڑھے ماں باپ
کو پایا اور پھر
ان کی خدمت کر کے جنت میں داخل نہ ہوسکا۔(مسلم۔کتاب البر والصلةـ باب رغم انف من ادرك ابويه)
تو یہ دیکھیں کس قدر ڈرایا گیا ہے، آپ نے کس طرح بیزاری کا اظہار فرمایا ہے بلکہ ایک
طرح سے لعنت ہی ڈالی گئی ہے ایسے شخص پر کہ جنت میں جانے کے مواقع ملنے کے باوجودان سے
فائدہ نہیں اٹھایا کہ تم پر پھٹکار ہو خدا کی۔اللہ تعالیٰ تمام ایسے بگڑے ہوؤں کو جو اپنے ماں باپ سے
بدسلوکی کرتے ہیں راہ راست پر لائے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ جو شخص اپنے ماں باپ سے اس
$2004
53
خطبات مسرور۔طرح بدسلوکی کرتا ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں۔جیسا کہ فرمایا کہ جو شخص اپنے ماں باپ
کی عزت نہیں کرتا اور امور معروفہ میں جو خلاف قرآن نہیں ہیں ان کی بات کو نہیں مانتا اور ان کی تعہد
خدمت سے لا پروا ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 9 صفحہ ۱۹)
پھر ایک روایت ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص آنحضرت مہ کی
خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ لوگوں میں سے میرے حسن سلوک کا کون زیادہ مستحق ہے؟ آپ
نے فرمایا: تیری ماں۔پھر اس نے پوچھا پھر کون؟ آپ نے فرمایا تیری ماں۔اس نے پوچھا پھر کون؟
آپ نے فرمایا تیری ماں۔اس نے چوتھی بار پوچھا اس کے بعد کون؟ آپ نے فرمایا ماں کے بعد تیرا
باپ تیرے حسن سلوک کا زیادہ مستحق ہے۔پھر درجہ بدرجہ قریبی رشتہ دار۔(بخاری کتاب الادب باب من احق الناس بحسن الصحبة)
ایک روایت ہے حضرت عبد اللہ بن عمر کا قول ہے کہ رب کی رضا باپ کی رضا مندی
میں ہے، اور رب کی ناراضگی باپ کی ناراضگی میں ہے۔الادب المفرد للبخارى باب قوله تعالى و وصينا الانسان بوالديه (حسنا
حضرت عبداللہ بن عمر و سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنے ماں باپ کو گالی
دینا کبیر گناہ ہے۔صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول، کوئی شخص اپنے ماں باپ کو بھی گالی دے سکتا
ہے؟۔فرمایا: ہاں وہ دوسرے آدمی کے ماں اور باپ کو گالی دیتا ہے تو اپنے ہی ماں باپ کو گالی دیتا
ہے۔( صحیح مسلم کتاب الایمان )۔کیونکہ وہ بھی جواب میں گالی دے گا۔تو اس سے ایک سبق تو یہ ملا
کہ گالی نہیں دینی اور دوسرے یہ کہ اپنے ماں باپ کو دعائیں دلوانی ہیں تو اپنے اعلیٰ اخلاق کے نمونے
دکھلاؤ۔تمہارے سے واسطہ رکھنے والے یہ کہیں کہ اللہ اس کے والدین کو جزاء دے جس نے اپنے
بچوں کی ایسی اعلیٰ تربیت کی ہے۔جنگ حنین میں بنو ہوازن کے قریباً چھ ہزار قیدی مسلمانوں کے ہاتھ آئے۔ان میں
حضرت حلیمہ کے قبیلہ والے اور ان کے رشتہ دار بھی تھے جو وفد کی شکل میں حضور ﷺ کی خدمت
54
$2004
خطبات مسرور
میں حاضر ہوئے اور حضور کی رضاعت کا حوالہ دے کر آزادی کی درخواست کی۔(یعنی یہ حوالہ
دیا کہ حضرت حلیمہ اس قبیلے کی ہیں، ان کا دودھ آنحضرت ﷺ نے پیا ہوا ہے )۔آنحضرت
نے انصار اور مہاجرین سے مشورہ کے بعد سب کو رہا کر دیا۔( طبقات ابن سعد جلد اول صفحه ١١٥،١١٤ - بيروت ١٩٦٠) -
یہ حسن سلوک تھا آپ گا۔ذرا سا بھی تعلق ہو تو ایسے کیا کرتے تھے۔حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس شخص کی خواہش
ہو کہ اس کی عمر لمبی ہو اور اسکا رزق بڑھا دیا جائے تو اس کو چاہئے کہ اپنے والدین سے حسن سلوک
کرے اور صلہ رحمی کی عادت ڈالے۔(مسند احمد۔جلد ۳ - صفحه نمبر ٢٦٦ ـ مطبوعه بيروت)۔تو یہاں عمر بڑھانے کا اور رزق میں برکت کا ایک اصول بتا دیا گیا ہے کہ اگر کشائش
چاہتے ہو، اپنے بچوں کی دور دور کی خوشیاں دیکھنا چاہتے ہوتو والدین سے حسن سلوک کرو۔ان کے تم
پر جو احسانات ہیں انہیں یا درکھو۔یاد رکھو کہ بچپن میں تمہیں انہوں نے بڑی تکلیف سے پالا ہے۔اگر
تمہاری طرف توجہ نہ دیتے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تمہاری تو قیمی کی حالت
تھی۔کچھ کر نہیں سکتے تھے۔کیونکہ تمہیں کسی نے پوچھنا بھی نہیں تھا۔وہ ماں باپ ہی ہیں جو بچے کو اس
طرح پوچھتے ہیں ، درد سے پوچھتے ہیں۔تو جب تم بڑے ہوتے ہو تو تمہاری لکھائی پڑھائی کی کوشش
کی طرف توجہ دیتے ہیں۔اپنے پر ہر تکلیف وارد کرتے ہیں اور تمہیں پڑھاتے ہیں۔کئی والدین ایسے
ہیں جو فاقے کرتے ہیں اور اس کوشش میں ہوتے ہیں کہ ہمارے بچے پڑھ جائیں۔تا کہ بڑے ہو کر
وہ معاشرے میں عزت و احترام سے رہ سکیں ، ہمارے والا ان کا حال نہ ہو۔لیکن بعض ایسے ناخلف
اور بدقسمت بچے ہوتے ہیں کہ جب وہ سب کچھ ماں باپ سے حاصل کر لیتے ہیں، تعلیم حاصل کر کے
بڑے افسر لگ جاتے ہیں تو اپنی الگ دنیا بسا لیتے ہیں اور پھر ماں باپ کی کوئی پروا بھی نہیں ہوتی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اس کی مثال دی ہے کہ کسی ہندو نے بڑی تکلیف
$2004
55
خطبات مسرور
و,
برداشت کر کے اپنے لڑکے کو بی اے یا ایم اے کرایا اور اس ڈگری کو حاصل کرنے کے بعد وہ ڈپٹی
ہو گیا۔آجکل ڈپٹی ہونا کوئی بڑا اعزاز نہیں سمجھا جاتا لیکن پہلے وقتوں میں ڈپٹی ہونا بھی بڑی بات تھی۔اُس کے باپ کو خیال آیا کہ میرا لڑکا ڈپٹی ہو گیا ہے میں بھی اُس سے مل آؤں۔چنانچہ جس وقت وہ
ہندو اپنے بیٹے کو ملنے کے لئے مجلس میں پہنچا تو اس وقت اُس کے پاس وکیل اور بیرسٹر وغیرہ بیٹھے
ہوئے تھے۔یہ بھی اپنی غلیظ دھوتی کے ساتھ ایک طرف بیٹھ گیا۔باتیں ہوتی رہیں کسی شخص کو اس غلیظ
آدمی کا بیٹھنا بر امحسوس ہوا اور اُس نے پوچھا کہ ہماری مجلس میں یہ کون آ بیٹھا ہے۔ڈپٹی صاحب اس
کی یہ بات سن کر کچھ جھینپ سے گئے اور شرمندگی سے بچنے کے لئے کہنے لگے یہ ہمارے ٹہلیا ہیں۔باپ اپنے بیٹے کی یہ بات سن کر غصے کے ساتھ جل گیا اور اپنی چادر سنبھالتے ہوئے اُٹھ کھڑا ہوا اور
کہنے لگا۔جناب میں ان کا پہلیا نہیں ان کی ماں کا ہلیا ہوں“۔(حضرت مصلح موعوددؓ یہ واقعہ بیان
کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ )۔ساتھ والوں کو جب معلوم ہوا کہ یہ ڈپٹی صاحب کے والد ہیں تو
انہوں نے اس کو بہت لعن طعن کی اور کہا کہ اگر آپ ہمیں بتاتے تو ہم اُن کی مناسب تعظیم و تکریم
کرتے اور ادب کے ساتھ ان کو بٹھاتے۔بہر حال اس قسم کے نظارے روزانہ دیکھنے میں آتے ہیں
کہ لوگ رشتہ داروں کے ساتھ ملنے سے جی چراتے ہیں تا کہ اُن کی اعلیٰ پوزیشن میں کوئی کمی واقع نہ
ہو جائے۔گویا ماں باپ کا نام روشن کرنا تو الگ رہا اُن کے نام کو بٹہ لگانے والے بن جاتے ہیں اور
سوائے ان لوگوں کے جو اس نقطہ نگاہ سے والدین کی عزت کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ
والدین کی عزت کرو۔دنیا داروں میں سے بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو والدین کی پورے طور پر
عزت کرتے ہیں اور زمینداروں
اور تعلیم یافتہ طبقہ دونوں میں یہی حالات نظر آتے ہیں۔اسی طرح
بعض نو جوان اپنی ماؤں کی خبر گیری ترک کر دیتے ہیں اور جب پوچھا جاتا ہے تو اُن کا جواب یہ ہوتا
ہے کہ اماں جی کی طبیعت تیز ہے اور میری بیوی سے اُن کی بنتی نہیں۔( حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں کہ یہ کوئی بات نہیں ہے کیونکہ ماں کا بھی بہر حال ایک مقام ہے۔پس اس خطرناک
56
$2004
خطبات مسرور
نقص کو دور کرو اور اپنے والدین کی خدمت بجالاؤ۔ورنہ تم اس جنت سے محروم ہو جاؤ گے۔جو
تمہارے ماں باپ کے قدموں کے نیچے رکھی گئی ہے۔( تفسیر کبیر جلد ہفتم صفحہ ۵۹۳)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔"
وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَى حُبِّهِ مِسْكِيْنًا وَّ يَتِيْمًا وَّ أَسِيرًا﴾ (الدھر:۹) اس
آیت میں مسکین سے مراد والدین بھی ہیں کیونکہ وہ بوڑھے اور ضعیف ہو کر بے دست و پا ہو جاتے
ہیں اور محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالنے کے قابل نہیں رہتے۔اس وقت ان کی خدمت ایک مسکین
کی خدمت کے رنگ میں ہوتی ہے اور اسی طرح اولا د جو کمزور ہوتی ہے اور کچھ نہیں کرسکتی اگر یہ اس کی
تربیت اور پرورش کے سامان نہ کرتے تو وہ گویا یتیم ہی ہے۔پس ان کی خبر گیری اور پرورش کا تہیہ اس
اصول پر کرے تو ثواب ہوگا۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ نمبر ۵۹۹ الحکم ۱۰/ مارچ ۱۹۰۴ء)
اس بات سے کوئی یہ خیال نہ کرے کہ صدقہ کے طور پر ماں باپ کی خدمت کرنی ہے بلکہ
بڑھاپے کی حالت میں وہ مسکینی کے زمرے میں آتے ہیں اور کچھ کر نہیں سکتے لیکن تمہارے فرائض
میں داخل ہے کہ ان کی خدمت کرو۔کیونکہ تمہاری جو حالت بچپن میں تھی وہ یتیمی کی حالت
تھی۔والدین نے تمہیں یتیم سمجھ کے تو نہیں پالا پوسا بلکہ ایک محبت کے جذبے کے ساتھ تمہاری
خدمت کی ہے۔آج وقت ہے کہ اسی محبت اور اسی جذبے سے تم بھی والدین کی خدمت
کرو۔پھر والدین کے حق میں دعائیں بھی کرنی چاہئیں۔جس طرح باپ کی دعا بیٹے کے حق میں
قبول ہوتی ہے اور جس طرح ہر قدم پر ماں باپ کی دعائیں بچوں کے کام آ رہی ہوتی ہیں۔اسی طرح
بچوں کی دعائیں بھی ماں باپ کے حق میں قبولیت کا درجہ پاتی ہیں۔ملفوظات میں ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ظہر کے وقت ایک نو وارد صاحب
سے ملاقات کی اور ان کو تاکید سے فرمایا کہ وہ اپنے والد کے حق میں جو سخت مخالف ہیں دعا کیا کریں
انہوں نے عرض کی کہ حضور میں دعا کیا کرتا ہوں اور حضور کی خدمت میں بھی دعا کے لئے ہمیشہ لکھا
$2004
57
خطبات مسرور
کرتا ہوں حضرت اقدس نے فرمایا کہ۔توجہ سے دعا کرو باپ کی دعا بیٹے کے واسطے اور بیٹے کی دعا باپ کے واسطے قبول ہوا
کرتی ہے اگر آپ بھی توجہ سے دعا کریں تو اس وقت ہماری دعا کا بھی اثر ہوگا۔“
(ملفوظات جلد۔دوم۔صفحه نمبر ٥٠٢ البدر ٢١ نومبر
۱۹۰۲ء)
بٹالہ کے سفر کے دوران حضرت اقدس، شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی سے ان کے والد
صاحب کے حالات دریافت فرماتے رہے اور نصیحت فرمائی کہ :
ان کے حق میں دعا کیا کرو ہر طرح اور حتی الوسع والدین کی دلجوئی کرنی چاہیے اور ان کو
پہلے سے ہزار چند زیادہ اخلاق اور اپنا پاکیزہ نمونہ دکھلا کر اسلام کی صداقت کا قائل کرو۔اخلاقی نمونہ
ایسا معجزہ ہے کہ جس کی دوسرے معجزے برابری نہیں کر سکتے سچے اسلام کا یہ معیار ہے کہ اس سے
انسان اعلیٰ درجے کے اخلاق پر ہو جاتا ہے اور وہ ایک ممیزی شخص ہوتا ہے شاید خدا تعالیٰ تمہارے ذریعہ
ان کے دل میں اسلام کی محبت ڈال دے۔اسلام والدین کی خدمت سے نہیں روکتا۔دنیوی امور
جن سے دین کا حرج نہیں ہوتا ان کی ہر طرح سے پوری فرمانبرداری کرنی چاہئے۔دل و جاں سے
ان کی خدمت بجالاؤ۔“ ( ملفوظات جلد دوم صفحه ٢٩٤ البدر ١٤ / نومبر ١٩٠٢ء)
پھر فرمایا کہ: صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بھی بعض ایسے مشکلات آگئے تھے کہ دینی مجبوریوں
کی وجہ سے ان کی ان کے والدین سے نزاع ہو گئی تھی۔بہر حال تم اپنی طرف سے ان کی خیریت اور خبر
گیری کے واسطے ہر وقت تیار رہو جب کوئی موقع ملے اسے ہاتھ سے نہ دو۔تمہاری نیت کا ثواب تم کومل
رہے گا۔اگر محض دین کی وجہ سے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم کرنے کے واسطے والدین سے الگ ہونا پڑا
ہے تو یہ ایک مجبوری ہے۔اصلاح کو مدنظر رکھو اور نیت کی صحت کا لحاظ رکھو اور ان کے حق میں دعا کرتے
رہو۔یہ معاملہ کوئی آج نیا نہیں پیش آیا حضرت
ابراہیم کو بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔بہر حال خدا کا حق
مقدم ہے۔پس خدا کو مقدم کرو اور اپنی طرف سے والدین کے حقوق ادا کرنے کی کوشش میں لگے رہو اور
$2004
58
خطبات مسرور
اُن کے حق میں دعا کرتے رہو اور صحت نیت کا خیال رکھو۔(الحكم جلد ٢ ، نمبر ١٦ - مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ٤ ـ بحواله تفسیر حضرت مسیح موعود
عليه السلام جلد۔سوم
صفحه ٦١،٦٠)
پھر فرمایا کہ اگر دین کی وجہ سے اختلاف پیدا ہو جاتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ان
کے حقوق ادا کر نے چھوڑ دو۔تمہارے جو فرائض ہیں وہ تم پورا کرو۔اور ان کے لئے دعا بھی کرتے
رہو۔شاید کسی وقت تمہاری دعائیں سنی جائیں اور اللہ تعالیٰ ان کو بھی راہ ہدایت دکھا دے۔ان کو بھی
اس کا پتہ چل جائے۔پھر حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی والدہ کے بارہ میں ہے کہ وہ قادیان آئی ہوئی
ہیں۔انہوں نے اپنی والدہ کی پیری اور ضعف کا اور ان کی خدمت کا جو وہ کرتے ہیں ذکر کیا یعنی
بڑھاپے اور کمزوری کا تو حضرت نے فرمایا:
والدین کی خدمت ایک بڑا بھاری عمل ہے۔حدیث شریف میں آیا ہے کہ دو آدمی بڑے
بد قسمت ہیں۔ایک وہ جس نے رمضان پایا اور رمضان گزر گیا پر اس کے گناہ نہ بخشے گئے اور دوسرا وہ
جس نے والدین کو پایا اور والدین گزر گئے اور اس کے گناہ نہ بخشے گئے۔والدین کے سایہ میں جب
بچہ ہوتا ہے تو اس کے تمام ہم وغنم والدین اٹھاتے ہیں۔جب انسان خود دنیوی امور میں پڑتا ہے تب
انسان کو والدین کی قدر معلوم ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں والدہ کو مقدم رکھا ہے،
کیونکہ والدہ بچہ کے واسطے بہت دکھ اٹھاتی ہے۔کیسی ہی متعدی بیماری بچہ کو ہو۔چیچک ہو، ہیضہ ہو،
طاعون ہو، ماں اس کو چھوڑ نہیں سکتی۔پھر حضرت اماں جان کی مثال دیتے ہوئے فرماتے ہیں : ”ہماری لڑکی کو ایک دفعہ ہیضہ ہو
گیا تھا ہمارے گھر سے اس کی تمام قے وغیرہ اپنے ہاتھ پر لیتی تھیں۔ماں سب تکالیف میں بچہ کی
شریک ہوتی ہے۔یہ طبعی محبت ہے۔جس کے ساتھ کوئی دوسری محبت مقابلہ نہیں کرسکتی۔خدا تعالیٰ نے
اسی کی طرف قرآن شریف میں اشارہ کیا ہے کہ إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَ إِيْتَائِ
59
$2004
خطبات مسرور
ذِي الْقُرْبى (النحل: 91)‘ (ملفوظات جلد چهارم صفحه نمبر ۲۹۰،۲۸۹ بدریکم جون ١٩٠٥ء)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔پہلی حالت انسان کی نیک بختی کی ہے کہ والدہ کی عزت کرے۔اویس قرنی کے لئے بسا
صلى الله
اوقات رسول اللہ ہے یمن کی طرف منہ کر کے کہا کرتے تھے کہ مجھے یمن کی طرف سے خدا کی خوشبو
آتی ہے۔آپ یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ وہ اپنی والدہ کی فرمانبرداری میں بہت مصروف رہتا ہے اور
اسی وجہ سے میرے پاس بھی نہیں آ سکتا۔بظاہر یہ بات ایسی ہے کہ
پیغمبر خدا موجود ہیں، مگر وہ ان کی زیارت نہیں کر سکتے۔صرف اپنی والدہ کی خدمت
الله
گزاری اور فرمانبرداری میں پوری مصروفیت کی وجہ سے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے دو
ہی آدمیوں کو السلام علیکم کی خصوصیت سے وصیت فرمائی۔یا اولیس گو یا مسیح کو۔یہ ایک عجیب بات ہے، جو دوسرے لوگوں کو ایک خصوصیت کے ساتھ
نہیں ملی۔چنانچہ لکھا ہے کہ جب حضرت عمر ان سے ملنے کو گئے ، تو اویس نے فرمایا کہ والدہ کی خدمت
میں مصروف رہتا ہوں اور میرے اونٹوں کو فرشتے چرایا کرتے ہیں۔ایک تو یہ لوگ ہیں جنہوں نے
والدہ کی خدمت میں اس قدر سعی کی اور پھر یہ قبولیت اور عزت پائی۔ایک وہ ہیں جو پیسہ پیسہ کے لئے
مقدمات کرتے ہیں اور والدہ کا نام ایسی بری طرح لیتے ہیں کہ رذیل قو میں چوہڑے چمار بھی کم لیتے
ہو نگے۔ہماری تعلیم کیا ہے؟ صرف اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی پاک ہدایت کا بتلا دینا ہے۔اگر کوئی
میرے ساتھ تعلق ظاہر کر کے اس کو ماننا نہیں چاہتا، تو وہ ہماری جماعت میں کیوں داخل ہوتا ہے؟
ایسے نمونے سے دوسروں کو ٹھو کر لگتی ہے اور وہ اعتراض کرتے ہیں کہ ایسے لوگ ہیں جو ماں باپ تک
کی بھی عزت نہیں کرتے“۔فرمایا: ”میں تم سے سچ سچ کہتا ہوں کہ مادر پدر آزاد کبھی خیر و برکت کا منہ نہ دیکھیں گے۔پس نیک نیتی کے ساتھ اور پوری اطاعت اور وفاداری کے رنگ میں خدا رسول کے فرمودہ پر عمل
60
خطبات مسرور
کرنے کو تیار ہو جاؤ۔بہتری اسی میں ہے، ورنہ اختیار ہے۔ہمارا کام صرف نصیحت کرنا ہے۔“
$2004
(ملفوظات۔جلد اول صفحه نمبر ١٩٦،١٩٥ الحكم ۱۲ مئى (۱۸۹۹ء
حضرت اویس قرنی کا واقعہ بیان ہوا ہے اس کے بارہ میں تھوڑی سی وضاحت کر دوں۔کہ
بعض لوگ اس واقعہ کو غلط رنگ میں اپنی اپنی دلیل دینے لگ جاتے ہیں کہ اگر کہو کہ فلاں دینی کام ہے
یا جماعتی ضرورت ہے کچھ وقت دے دو تو والدین کی خدمت کا بہانہ کرنے لگ جاتے ہیں۔حالانکہ
اپنے دنیاوی کام اسی طرح کر رہے ہوتے ہیں۔کئی کئی دن والدین کی خبر بھی نہیں لے رہے
ہوتے۔اور جب اپنی دنیاوی ضروریات سے فارغ ہو کر کچھ وقت مل جاتا ہے تو پھر والدہ کے پاس
بیٹھ کر اپنے خیال میں خدمت انجام دے رہے ہوتے ہیں۔تو یہاں تو یہ ذکر ہے کہ اویس قرنی تو
ہر وقت اپنی والدہ کی خدمت میں لگے رہتے تھے۔ہر وقت اسی خدمت پر کمر بستہ ہوتے تھے۔ان کو تو
دنیاوی کاموں کی ہوش ہی نہیں تھا کیونکہ ان کے تو اونٹ وغیرہ چرانے اور دوسرے جانور جو تھے ان کا
کام بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے لیا ہوا تھا۔جیسا کہ بیان ہوا ہے کہ میرے کام تو فرشتے کرتے
ہیں۔تو یہ نہیں کہ دنیاوی کاموں کے لئے تو ہمارے پاس وقت ہوا اور جب دین کے کام کے لئے
ضرورت ہو تو اویس قرنی کی مثالیں دینا شروع کر دیں۔پھر ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو ماں کی محبت
اور خدمت کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن جب اپنا مفاد ہو تو ماں باپ سے سخت کلامی سے پیش آتے
ہیں۔اور ماؤں سے غصے کا اظہار بھی کر رہے ہوتے ہیں۔ان کو بعض دفعہ برا بھلا بھی کہہ رہے ہوتے
ہیں۔حالانکہ ماں باپ کے آگے تو اونچی آواز میں بولنا بھی منع ہے۔تو بعض دفعہ دینی خدمت نہ
کرنے یا بیوی بچوں کے حقوق ادا نہ کرنے کے لئے ماں کی یا باپ کی خدمت کا بہانہ بنایا
جاتا ہے۔اس لئے ہر وقت اپنا محاسبہ کرتے رہنا چاہئے کہ ماں باپ کی خدمت کے نام پر کہیں نفس
دھو کہ تو نہیں دے رہا اور دینی خدمت سے آدمی محروم نہ ہورہا ہو۔حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام نے ایک شخص کو فر مایا کہ:
$2004
61
مسرور
والدہ کا حق بہت بڑا ہے اور اس کی اطاعت فرض۔مگر پہلے یہ دریافت کرنا چاہئے کہ آیا
اس ناراضگی کی تہہ میں کوئی اور بات تو نہیں ہے۔جو خدا کے حکم کے بمو جب والدہ کی ایسی اطاعت
سے بری الذمہ کرتی ہو۔مثلا اگر والدہ اس سے کسی دینی وجہ سے ناراض ہو یا نماز روزہ کی پابندی کی
وجہ سے ایسا کرتی ہو۔تو اس کا حکم مانے اور اطاعت کرنے کی ضرورت نہیں۔اور اگر کوئی ایسا مشروع
امر ممنوع نہیں ہے جب ، ( بیوی کے بارہ میں پوچھا تھا کہ والدہ یہ کہتی ہے ) تو وہ خود ( یعنی بیوی)
واجب الطلاق ہو جاتی ہے۔سب سے زیادہ خواہشمند بیٹے کے گھر کی آبادی کی والدہ ہوتی ہے اور اس معاملہ
میں ماں کو خاص دلچسپی ہوتی ہے۔بڑے شوق سے ہزاروں روپیہ خرچ کر کے خدا خدا کر کے بیٹے کی
شادی کرتی ہے تو بھلا اس سے ایسی امید وہم میں بھی آسکتی ہے کہ وہ بے جا طور سے اپنے بیٹے کی
بیوی سے لڑے جھگڑے اور خانہ بربادی چاہے۔ایسے بیٹے کی بھی نادانی اور حماقت ہے کہ وہ
کہتا ہے کہ والدہ تو ناراض ہے مگر میں ناراض نہیں ہوں۔۔والدہ اور بیوی کے معاملہ میں اگر
کوئی دینی وجہ نہیں تو پھر کیوں یہ ایسی بے ادبی کرتا ہے۔اگر کوئی وجہ اور باعث اور ہے تو فوراً سے دور
کرنا چاہئے۔بعض عورتیں اوپر سے نرم معلوم ہوتی ہیں مگر اندر ہی اندر وہ بڑی بڑی نیش
زنیاں کرتی ہیں۔پس سب کو دور کرنا چاہئے اور جو وجہ ناراضگی ہے اس کو ہٹادینا چاہئے اور والدہ کو خوش
کرنا چاہیئے۔دیکھو شیر اور بھیڑیئے اور اور درندے بھی تو ہلائے سے ہل جاتے ہیں اور بے ضرر ہو جاتے
ہیں۔دشمن سے بھی دوستی ہو جاتی ہے اگر صلح کی جاوے تو پھر کیا وجہ ہے کہ والدہ کو ناراض رکھا جاوے۔“
(ملفوظات جلد پنجم - صفحه نمبر ٤٩٨٠٤٩٧ الحكم ٢٦ / مارچ ١٩٠٨ء)
مرد تو چونکہ مضبوط اعصاب کا ہوتا ہے، قوام ہے اس لئے اگر گھر میں کسی اختلاف کی وجہ بن
بھی جائے تو پیار سے محبت سے سمجھا کر حالات کو سنبھالیں۔اسی طرح جوان بچیاں اور بہو ئیں بھی ان
کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ بوڑھوں کے اعصاب کمزور ہو جاتے ہیں اور ان سے اگر کوئی سخت بات بھی
62
$2004
خطبات مسرور
ہو تو برداشت کر لیں اور اس وجہ سے برداشت کر لیں کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنی ہے
تو پھر خدا طاقت اور ہمت بھی دیتا ہے اور حالات میں سدھار پیدا ہوتا ہے اور انشاء اللہ ہوتا چلا جائے گا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
فَلا تَقُلْ لَّهُمَا أُقٍ وَّلَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِيْمًا یعنی اپنے والدین
کو بیزاری کا کلمہ مت کہو اور ایسی باتیں ان سے نہ کر کہ جن میں ان کی بزرگواری کا لحاظ نہ ہو۔اس
آیت کے مخاطب تو آنحضرت ملے ہیں لیکن دراصل مرجع کلام امت کی طرف ہے کیونکہ آنحضرت
کے والد اور والدہ آپ کی خوردسالی میں ہی فوت ہو چکے تھے۔اور اس حکم میں ایک راز بھی ہے
اور وہ یہ ہے کہ اس آیت سے ایک عظمند یہ سمجھ سکتا ہے کہ جبکہ آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا
گیا ہے کہ تو اپنے والدین کی عزت کر اور ہر ایک بول چال میں ان کے بزرگا نہ مرتبہ کا لحاظ رکھ تو پھر
دوسروں کو اپنے والدین کی کس قدر تعظیم کرنی چاہئے۔اور اسی کی طرف ہی دوسری آیت اشارہ کرتی
ہے۔وَقَضَى رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوْا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانا یعنی تیرے رب نے چاہا
کہ تو فقط اسی کی بندگی کر اور والدین سے احسان
کرے۔اگر خدا جائز رکھتا کہ اس کے ساتھ کسی۔اور کی بھی پرستش کی جائے تو یہ حکم دیتا کہ تم والدین کی بھی پرستش کرو۔کیونکہ وہ بھی مجازی رب ہیں۔اور ہر ایک شخص طبعاً یہاں تک کہ چرند بھی اپنی اولا د کو ان کی خوردسالی میں ضائع ہونے سے بچاتے
ہیں۔پس خدا کی ربوبیت کے بعد ان کی بھی ایک ربوبیت ہے اور وہ جوش ربوبیت کا بھی خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہے۔(حقیقۃ الوحی صفحه ۲۰۵،۲۰۴)
اللہ تعالیٰ ہمیں ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور والدین کی خدمت کرنے
والے اور ان سے حسن سلوک کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ اپنی رضا کی راہوں پر ہمیں چلائے۔آج بنگلہ دیش میں ان کا جلسہ سالانہ بھی ہو رہا ہے۔بڑے نامساعد حالات میں وہ اپنا
جلسہ کر رہے ہیں۔ان کے لئے بھی دعا کریں اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے یہ جلسہ با برکت فرمائے۔