ہر ایک پرہیزگار کو اس تمدنی زندگی میں غض بصر کی عادت ڈالنا چاہئے
$2004
83
51
خطبات مسرور۔۔ہر ایک پر ہیز گار کو اس تمدنی زندگی میں
غض بصر کی عادت ڈالنا چاہیئے
۳۰ / جنوری ۲۰۰۴ بمطابق ۳۰ صلح ۱۳۸۳ شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن
پردے کی اہمیت اور اسکی برکات وفوائد۔پردے کو فرسودہ یا غیر ضروری قرار دینا درست نہیں۔اسلام اور احمدیت کی ترقی اسی اسلامی تعلیم کے ساتھ ہے۔پردے کی تفصیلات اور ملازمت وغیرہ کے دوران پردہ کی شکل۔انٹرنیٹ کے خطرات اور ان سے ہوشیار رہنے کی تلقین۔شادی بیاہ کے مواقع پر پردہ کے احکام کا خیال رکھنا۔غض بصر کا حکم مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے ہے۔
خطبات مسرور
$2004
84
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوا فُرُوجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ۔إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ۔وَقُلْ لِلْمُؤْمِنتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ
فُرُوجَهُنَّ وَلا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ
وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ آبَائِهِنَّ أَوْ آبَاءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَائِهِنَّ أَوْ أَبْنَاءِ بُعُولَتِهِنَّ
أَوْ إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي إِخْوَانِهِنَّ أَوْ بَنِي أَخَوَاتِهِنَّ أَوْ نِسَائِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ أَوِ
التَّابِعِينَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِيْنَ لَمْ يَظْهَرُوا عَلَى عَوْرَاتِ
النِّسَاءِ۔وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِنْ زِينَتِهِنَّ وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعًا اَ
يُّهَ الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (النور : ۳۲،۳۱)
ان آیات کا ترجمہ یہ ہے کہ
مومنوں کو کہہ دے کہ اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا
کریں۔یہ بات ان کے لئے زیادہ پاکیزگی کا موجب ہے۔یقینا اللہ، جو وہ کرتے ہیں، اس سے
ہمیشہ باخبر رہتا ہے۔اور مومن عورتوں سے کہہ دے کہ وہ اپنی آنکھیں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی
حفاظت کریں اور اپنی زینت ظاہر نہ کیا کریں سوائے اس کے کہ جو اس میں سے ازخود ظاہر ہو۔اور
اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈال لیا کریں۔اور اپنی زمینیں ظاہر نہ کیا کریں مگر اپنے خاوندوں
85
$2004
خطبات مسرور
کے لئے یا اپنے باپوں یا اپنے خاوندوں کے باپوں یا اپنے بیٹوں کے لئے یا اپنے خاوندوں کے بیٹوں
کے لئے یا اپنے بھائیوں یا اپنے بھائیوں کے بیٹوں یا اپنی بہنوں کے بیٹوں یا اپنی عورتوں یا اپنے
زیر نگیں مردوں کے لئے یا مردوں میں ایسے خادموں کے لئے جو کوئی ( جنسی ) حاجت نہیں رکھتے یا
ایسے بچوں کے لئے جو عورتوں کی پردہ دار جگہوں سے بے خبر ہیں۔اور وہ اپنے پاؤں اس طرح نہ
ماریں کہ (لوگوں پر ) وہ ظاہر کر دیا جائے جو ( عورتیں عموماً) اپنی زینت میں سے چھپاتی ہیں۔اور
اے مومنو! تم سب کے سب اللہ کی طرف تو بہ کرتے ہوئے جھکوتا کہ تم کامیاب ہو جاؤ۔آج کی ان آیات سے جو میں نے تلاوت کی ہیں ، سب کو اندازہ ہو گیا ہوگا کہ کس چیز کے
بارہ میں میں بیان کرنا چاہتا ہوں۔اس مضمون کو خلاصہ دو تین مرتبہ پہلے بھی مختلف اوقات میں بیان
کر چکا ہوں۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس مضمون کو کھولنے کی مزید ضرورت ہے۔کیونکہ بعض خطوط
سے اندازہ ہوتا ہے کہ ابھی بہت سے ایسے ہیں جو اس حکم کی اہمیت کو یعنی پردے کی اہمیت کو نہیں
سمجھتے۔کوئی کہہ دیتا ہے کہ اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے کیا صرف پردہ ہی ضروری ہے؟۔کیا اسلام کی ترقی کا انحصار صرف
پردہ پر ہی ہے؟ کئی لوگ کہنے لگ جاتے ہیں کہ یہ فرسودہ باتیں ہیں،
پرانی باتیں ہیں۔اور ان میں نہیں پڑنا چاہئے ، زمانے کے ساتھ چلنا چاہئے۔گو جماعت میں ایسے
لوگوں کی تعداد بہت معمولی ہے لیکن زمانے کی رو میں بہنے کے خوف سے دل میں بے چینی پیدا ہوتی
ہے اور اس معمولی چیز کو بھی معمولی نہیں سمجھنا چاہئے۔ایسے لوگوں کو میرا ایک جواب یہ ہے کہ جس کام کو کرنے یا نہ کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے ہمیں
دیا ہے اور اس کامل اور مکمل کتاب میں اس بارہ میں احکام آگئے ہیں اور جن اوامر ونواہی کے بارہ میں
احضرت اللہ ہمیں بتا چکے ہیں کہ یہ صحیح اسلامی تعلیم ہے تو اب اسلام اور احمدیت کی ترقی اسی کے
ساتھ وابستہ ہے۔چاہے اسے چھوٹی سمجھیں یا نہ سمجھیں۔اور یہ آخری شرعی کتاب جو اللہ تعالیٰ نے
آنحضرت ﷺ پر اتاری ہے اس کی تعلیم بھی فرسودہ اور پرانی نہیں ہوسکتی۔اس لئے جن کے دلوں
خطبات مسرور
86
میں ایسے خیالات آتے ہیں وہ اپنی اصلاح کی کوشش کریں اور استغفار کریں۔$2004
ان آیات میں جن باتوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کو میں مزید کھولتا ہوں۔سب سے پہلے تو
مردوں
کو حکم ہے کہ: -
غض بصر سے کام لیں۔یعنی اپنی آنکھ کواس چیز کو دیکھنے سے روکے رکھیں جس کا دیکھنا منع
ہے۔یعنی بلا وجہ نامحرم عورتوں کو نہ دیکھیں۔جب بھی نظر اٹھا کر پھریں گے تو پھر تجس میں آنکھیں
پیچھا کرتی چلی جاتی ہیں اس لئے قرآن شریف کا حکم ہے کہ نظریں جھکا کے چلو۔اسی بیماری سے بچنے
کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ نیم وا آنکھوں سے چلو۔یعنی ادھ کھلی
آنکھوں سے، راستوں پر پوری آنکھیں پھاڑ کر نہ چلو۔بند بھی نہ ہوں کہ ایک دوسرے کو ٹکریں مارتے
پھرو۔لیکن اتنی کھلی ہوں
کہ کسی بھی قسم کا تجسس ظاہر نہ ہوتا ہو کہ جس چیز پر ایک دفعہ نظر پڑ جائے پھر اس
کو دیکھتے ہی چلے جانا ہے۔نظر کس طرح ڈالنی چاہئے اس کی آگے حدیث سے وضاحت کروں
گا۔لیکن اس سے پہلے علامہ طبری کا جو بیان ہے وہ پیش کرتا ہوں۔وہ کہتے ہیں کہ غض بصر سے مراد اپنی
نظر کو ہر اس چیز سے روکنا ہے جس سے اللہ تعالی نے روکا ہے۔( تفسیر الطبری جلد ۱۸ صفحہ ۱۱۷،۱۱۶)
تو مردوں کے لئے تو پہلے ہی حکم ہے کہ اپنی نظریں نیچی رکھو۔اور اگر مرد اپنی نظریں نیچی
رکھیں گے تو بہت سی برائیوں کا تو یہیں خاتمہ ہو جاتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:
ہر ایک پرہیز گار جو اپنے دل کو پاک رکھنا چاہتا ہے اس کو نہیں چاہئے کہ حیوانوں کی طرح
جس طرف چاہے۔بے محابا نظر اُٹھا کر دیکھ لیا کرے بلکہ اس کے لئے اس تمدنی زندگی میں غض بصر
کی عادت ڈالنا ضروری ہے اور یہ وہ مبارک عادت ہے جس سے اس کی یہ طبعی حالت ایک بھاری
خلق کے رنگ میں آجائے گی۔(رپورٹ جلسه اعظم مذاهب صفحه ۱۰۳،۱۰۲ ـ بحواله تفسیر حضرت مسیح موعود عليه السلام
جلد
سوم صفحہ ٤٤٤)
$2004
87
مسرور
پھر مومن عورتوں کے لئے حکم ہے کہ غض بصر سے کام لیں اور آنکھیں نیچی رکھا کریں۔اگر
عورت اونچی نظر کر کے چلے گی تو ایسے مرد جن کے دلوں پر شیطان نے قبضہ کیا ہوا ہے وہ تو پھر ان
عورتوں کے لئے مشکلات ہی پیدا کرتے رہیں گے۔تو ہر عورت کو چاہئے کہ اپنے آپ کو اور اپنے
خاندان کو بدنامی سے بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ کا جو حکم ہے غض بصر کا، اس پر عمل کرے تا کہ کسی بھی
قسم کی بدنامی کا باعث نہ ہو۔کیونکہ اس قسم کے مرد جن کے دلوں میں کبھی ہو، شرارت ہوتو وہ بعض دفعہ
ذراسی بات کا بتنگڑ بنا لیتے ہیں اور پھر بلاوجہ کے تبصرے شروع ہو جاتے ہیں۔اسی لئے
آنحضرت ﷺ نے اپنی بیویوں کو یہاں تک فرمایا تھا کہ اگر مخنث آئے تو اس سے بھی پردہ
کرو۔ہوسکتا ہے کہ یہ باہر جا کر دوسرے مردوں سے باتیں کرے اور اس طرح اشاعت فحش کا
موجب ہو۔تو دیکھیں آنحضرت ﷺ نے کس حد تک پابندی لگائی ہے۔کجا یہ کہ جوان مرد جن کے
دل میں کیا کچھ ہے ہمیں نہیں پتہ، ان سے نظر میں نظر ڈال کر بات کی جائے یاد یکھا جائے۔بلکہ یہ
بھی حکم ہے کہ کسی مجبوری کی وجہ سے کسی مرد سے بات کرنے کی ضرورت پیش آجائے تو ایسا لہجہ ہونا
چاہئے جس میں تھوڑی سی خفگی ہو ، ترشی ہوتا کہ مرد کے دل میں کبھی کوئی برا خیال نہ پیدا ہو۔تو اس حد
تک سختی کا حکم ہے اور بعض جگہوں پر ہمارے ہاں شادیوں وغیرہ پر لڑکوں کوکھاناServe کرنے کے
لئے بلا لیا جاتا ہے۔دیکھیں کہ سختی کس حد تک ہے اور کجا یہ ہے کہ لڑکے بلا لئے جاتے ہیں اور کہا
جاتا ہے کہ چھوٹی عمر والے ہیں حالانکہ چھوٹی عمر والے بھی جن کو کہا جاتا ہے وہ بھی کم از کم ۱۸،۱۷
سال کی عمر کے ہوتے ہیں۔بہر حال بلوغت کی عمر کوضرور پہنچ گئے ہوتے ہیں۔وہاں شادیوں پر جوان
بچیاں بھی پھر رہی ہوتی ہیں اور پھر پتہ نہیں جو بیرے بلائے جاتے ہیں کس قماش کے ہیں تو جیسا کہ
میں نے کہا ہے بلوغت کی عمر کو پہنچ چکے ہوتے ہیں اور ان سے پردے کا حکم ہے۔اگر چھوٹی عمر کے
بھی ہیں تو جس ماحول میں وہ بیٹھتے ہیں، کام کر رہے ہوتے ہیں ایسے ماحول میں بیٹھ کر ان کے ذہن
بہر حال گندے ہو چکے ہوتے ہیں۔اور سوائے کسی استثناء کے الا ماشاء اللہ، اچھی زبان ان کی نہیں
$2004
88
خطبات مسرور
ہوتی اور نہ خیالات اچھے ہوتے ہیں۔پاکستان میں تو میں نے دیکھا ہے کہ عموماً یہ لڑ کے تسلی بخش نہیں
ہوتے۔تو ماؤں کو بھی کچھ ہوش کرنی چاہئے کہ اگر ان کی عمر پردے کی عمر سے گزر چکی ہے تو کم از کم
اپنی بچیوں کا تو خیال رکھیں۔کیونکہ ان کام کرنے والے لڑکوں کی نظریں تو آپ نیچی نہیں کر سکتے۔یہ
لوگ باہر جا کر تبصرے بھی کر سکتے ہیں اور پھر بچیوں کی ، خاندان کی بدنامی کا باعث بھی ہو سکتے ہیں۔ایک دفعہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے فرمایا تھا کہ احمدی لڑکے، خدام، اطفال کی
ٹیم بنائی جائے جو اس طرح شادیوں وغیرہ پر کام کریں۔خدمت خلق کا کام بھی ہو جائے گا اور
اخراجات میں بھی کمی ہو جائے گی۔بہت سے گھر ہیں جو ایسے بیروں وغیرہ کو رکھنا Afford ہی نہیں
کر سکتے لیکن دکھاوے کے طور پر بعض لوگ بلا بھی لیتے ہیں تو اس طرح احمدی معاشرے میں باہر
سے لڑ کے بلانے کا رواج بھی ختم ہو جائے گا۔خدام الاحمدیہ، انصار اللہ یا اگرلڑکیوں کے فنکشن ہیں
تو لجنہ اماء اللہ کی لڑکیاں کام کریں۔اور اگر زیادہ ہی شوق ہے کہ ضرور ہی خرچ کرنا ہے، Serve
کرنے والے لڑکے بلانے ہیں یا لوگ بلانے ہیں تو پھر مردوں کے حصے میں مرد آئیں۔یہاں میں
نے دیکھا ہے کہ عورتیں بھی Serve کرتی ہیں عورتوں کے حصے میں تو وہاں پھر عورتوں کا انتظام
ہونا چاہئے اور اس بارہ میں کسی بھی قسم کے احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔جیسا کہ میں نے
پہلے بھی کہا تھا کہ بعض لوگ دیکھا دیکھی خرچ کر رہے ہوتے ہیں تو یہ ایک طرح کا احساس کمتری ہے۔کسی قسم کا احساس کمتری نہیں ہونا چاہئے۔اگر یہ ارادہ کر لیں کہ ہم نے قرآن کے حکم کی تعمیل کرنی ہے اور
پاکیزگی کو بھی قائم رکھنا ہے تو کام تو ہو ہی جائے گا لیکن اس کے ساتھ ہی آپ
کو ثواب بھی مل رہا ہوگا۔پھر فرمایا کہ زینت ظاہر نہ کرو۔اس کا مطلب یہی ہے کہ جیسا عورتوں کو حکم ہے میک اپ
وغیرہ کر کے باہر نہ پھریں۔باقی قد کاٹھ، ہاتھ پیر، چلنا پھرنا، جب باہر نکلیں گے تو نظر آ ہی جائے
گا۔یہ زینت کے زمرے میں اس طرح نہیں آتے کیونکہ اسلام نے عورتوں کے لئے اس طرح کی
قید نہیں رکھی۔تو فرمایا کہ جو خود بخود ظاہر ہوتی ہو اس کے علاوہ۔باقی چہرے کا پردہ ہونا چاہئے اور یہی
$2004
89
خطبات مسرور
اسلام کا حکم ہے۔حضرت مصلح موعودؓ نے اس کی ایک تشریح یہ فرمائی تھی کہ ماتھے سے لے کر ناک تک کا پردہ
ہو۔پھر چادر سامنے گردن سے نیچے آ رہی ہو۔اس طرح بال بھی نظر نہیں آنے چاہئیں۔سکارف یا
چادر جو بھی چیز عورت اوڑھے وہ پیچھے سے بھی اتنی لمبی ہو کہ بال وغیرہ چھپ جاتے ہوں۔إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا یعنی سوائے اس کے جو آپ ہی آپ ظاہر ہو اس کے بارہ میں
حضرت مصلح موعود تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ :
إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا یعنی سوائے اس کے جو آپ ہی آپ ظاہر ہو۔یہ الفاظ دلالت
کرتے ہیں کہ جو چیز خود بخود ظاہر ہو شریعت نے صرف اس کو جائز رکھا ہے۔یہ نہیں کہ جس مقام کو
کوئی عورت آپ ظاہر کرنا چاہے۔اس کا ظاہر کرنا اس کے لئے جائز ہو۔میرے نزدیک آپ ہی
آپ ظاہر ہونے والی موٹی چیزیں دو ہیں یعنی قد اور جسم کی حرکات اور چال لیکن عقلاً یہ بات ظاہر ہے
کہ عورت کے کام کے لحاظ سے یا مجبوری کے لحاظ سے جو چیز آپ ہی آپ ظاہر ہو وہ پردے میں
داخل نہیں۔چنانچہ اسی اجازت کے ماتحت طبیب عورتوں کی نبض دیکھتا ہے۔کیونکہ بیماری مجبور کرتی
ہے کہ اس چیز کو ظاہر کر دیا جائے۔پھر فرمایا کہ: اگر کسی گھرانے کے مشاغل ایسے ہوں کہ عورتوں
کو باہر کھیتوں میں یا میدانوں
میں کام کرنا پڑے تو اُن کے لئے آنکھوں سے لے کر ناک تک کا حصہ کھلا رکھنا جائز ہوگا۔اور پردہ ٹوٹا
ہوا نہیں سمجھا جائے گا کیونکہ بغیر اس کے کھولنے کے وہ کام نہیں کرسکتیں۔اور جو حصہ ضروریات زندگی
کے لئے اور ضروریاتِ معیشت کے لئے کھولنا پڑتا ہے اس کا کھولنا پر دے کے حکم میں ہی شامل
لیکن جس عورت کے کام اسے مجبور نہیں کرتے کہ وہ کھلے میدانوں میں نکل کر کام
کرے اُس پر اس اجازت کا اطلاق نہ ہو گا۔غرض اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا کے ماتحت کسی مجبوری کی وجہ سے
جتنا حصہ نگا کرنا پڑے نگا کیا جاسکتا ہے۔(تفسیر کبیر جلد ششم صفحہ ۲۹۹،۲۹۸)
ہے۔
90
$2004
خطبات مسرور
تو اس تفصیل سے پردے کی حد کی بھی کافی حد تک وضاحت ہوگئی کہ کیا حد ہے۔چہرہ
چھپانے کا بہر حال حکم ہے۔اس حد تک چہرہ چھپایا جائے کہ بے شک ناک نگا ہو اور آنکھیں نگی ہوں
تا کہ دیکھ بھی سکے اور سانس بھی لے سکے۔چہرہ کا پردہ کیوں ضروری ہے اس بارہ میں حضرت مصلح موعودؓ نے احادیث سے یہ دلیل دی
ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت ﷺ نے ایک صحابیہ کوکسی لڑکی کا رشتہ آیا تھا، اس کی شکل دیکھنے کے لئے بھیجا
تا کہ دیکھ کر آئیں۔اگر چہرہ کا پردہ نہ ہوتا تو ظاہر ہے
کہ پھر تو ہر ایک نے شکل دیکھی ہوتی۔پھر دوسری مرتبہ یہ واقعہ حدیث میں بیان ہوتا ہے کہ جب ایک لڑکے کو آنحضرت ﷺ نے
فرمایا کہ تم فلاں لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہو۔تم نے اس کو دیکھا ہے؟ اگر نہیں دیکھا تو جا کر دیکھ
آؤ۔کیونکہ پردے کا حکم تھا بہر حال دیکھا نہیں ہوگا۔تو جب وہ اس کے گھر گیا اور لڑکی کو دیکھنے کی
خواہش کی تو اس کے باپ نے کہا کہ نہیں اسلام میں پردے کا حکم ہے اور میں تمہیں لڑکی نہیں دکھا
سکتا۔پھر اس نے آنحضرت ﷺ کا حوالہ دیا تب بھی وہ نہ مانا۔بہر حال ہر ایک کی اپنی ایمان کی
حالت ہوتی ہے۔اسلام کے اس حکم پر اس کی زیادہ بختی تھی بجائے اس کے کہ آنحضرت ﷺ کے حکم کو
موقعہ محل کے مطابق تسلیم کرتا اور مانتا۔تو لڑکی جو اندر بیٹھے یہ باتیں سن رہی تھی وہ باہر نکل آئی کہ اگر
آنحضرت ﷺ کا حکم ہے تو پھر ٹھیک ہے میرا چہرہ دیکھ لو۔تو اگر چہرہ کے پردہ کا حکم نہیں تھا تو حضرت
مصلح موعود فر ماتے ہیں کہ پھر آنحضرت مے نے یہ کیوں فرمایا۔ہر ایک کو پتہ ہوتا کہ فلاں لڑکی کی یہ
شکل ہے اور فلاں کی فلاں شکل۔اسی طرح ایک موقع پر آنحضرت ﷺ اعتکاف میں تھے۔رات کو حضرت صفیہ کو چھوڑنے
جا رہے تھے تو سامنے سے دو آدمی آ رہے تھے ان کو دیکھ کر آنحضرت ﷺ نے فرمایا گھونگھٹ اٹھاؤ اور
فرمایا دیکھ لو یہ میری بیوی صفیہ ہی ہے۔کوئی شیطان تم پر حملہ نہ کرے اور غلط الزام لگانا نہ شروع کر دو۔تو چہرے کا پردہ بہر حال ہے۔
$2004
91
مسرور
پھر حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:۔وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ اسلام میں منہ چھپانے کا حکم نہیں ان سے ہم پوچھتے ہیں کہ
قرآن کریم تو کہتا ہے کہ زینت چھپاؤ اور سب سے زیادہ زینت کی چیز چہرہ ہی ہے اگر چہرہ چھپانے
کا حکم نہیں تو پھر زینت کیا چیز ہے جس کو چھپانے کا حکم دیا گیا ہے۔بے شک ہم اس حد تک قائل ہیں
کہ چہرے کو اس طرح چھپایا جائے کہ اس کا صحت پر کوئی برا اثر نہ پڑے مثلاً باریک کپڑا ڈال لیا
جائے یا عرب عورتوں کی طرز کا نقاب بنالیا جائے جس میں آنکھیں اور ناک کا نتھنا آزا در ہوتا ہے۔مگر
چہرے کو پردے سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔( تفسیر کبیر جلد ششم صفحه ۱۰۳)
پھر فرمایا کہ جو جو عورتیں بڑھاپے کی وجہ سے کمزور ہو جائیں اور نکاح کے قابل نہ رہیں وہ
اگر معروف پردہ چھوڑ دیں تو جائز ہے ہاں خواہ مخواہ زیور پہن کر اور بناؤ سنگار کر کے باہر نہ نکلیں یعنی
پردہ ایک عمر تک ہے اس کے بعد پردہ کے احکام ساقط ہو جاتے ہیں۔ہمارے ملک نے پردہ کے
احکام کو ایسی بری طرح استعمال کیا ہے کہ جوان عورتیں پردہ چھوڑ رہی ہیں۔اور بوڑھی عورتوں کو جبراً
گھروں میں بٹھایا جارہا ہے۔عورت کا چہرہ پردہ میں شامل ہے ورنہ أَنْ يُضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ کے یہ
معنے کرنے پڑیں گے کہ مونہہ اور ہاتھ تو پہلے ہی ننگے تھے اب سینہ اور باز و بھی بلکہ سارا بدن بھی ننگا کرنا
جائز ہو گیا حالانکہ اسے کوئی بھی تسلیم نہیں کرتا۔( تفسیر کبیر جلد ششم صفحہ ۳۹۷،۳۹۶)
ہوتا یہی ہے کہ اگر پردہ کی خود تشریح کرنی شروع کر دیں اور ہر کوئی پردے کی اپنی پسند کی
تشریح کرنی شروع کر دے تو پردے کا تقدس
کبھی قائم نہیں رہ سکتا۔اس لئے ماں باپ دونوں کو اپنی
اولاد کے پردے کی طرف توجہ دینی چاہئے۔اور یہ دونوں کی ذمہ داری ہے۔اب کسی نے لکھا کہ مغربی ملک میں ملازمت کے سلسلہ میں ایک یونیفارم ہے جس میں جینز
اور بلاؤز یا سکرٹ استعمال ہوتا ہے تو کیا میں یہ پہن کر کام کر سکتی ہوں۔اس کو میں نے جواب دیا کہ اگر
لمبا کوٹ پہن کر اور سکارف سر پر رکھ کر کام کرنے کی اجازت ہے تو ٹھیک ہے ورنہ کوئی اجازت نہیں۔
$2004
92
مسرور
اب اس میں جن عزیزوں یا رشتوں کا ذکر ہے کہ ان سے پردہ کی چھوٹ ہے ان میں وہ
سب لوگ ہیں جو انتہائی قریبی رشتہ دار ہیں۔یعنی خاوند ہے، باپ ہے یا سسر ہے، بھائی ہے یا بھتیجے،
بھانجے وغیرہ۔ان کے علاوہ باقی جن سے رشتہ داری قریبی نہیں ان سب سے پردہ ہے۔پھر فرمایا کہ اپنی عورتوں کے سامنے تم زینت ظاہر کرسکتی ہو۔حضرت مصلح موعود فر ماتے ہیں
کہ عورتوں کے سامنے زینت ظاہر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ایسی عورتیں جو ہیں جن سے بے تکلفانہ
یا بے حجابانہ تمہیں سامنے نہیں آنا چاہئے۔اب بازاری عورتیں ہیں ان سے بچنے کی تو ہر شریف عورت
کوشش کرتی ہے۔ان کی حرکات، ان کا کردار ظاہر وباہر ہوتا ہے، سامنے ہوتا ہے لیکن بعض عورتیں
ایسی بھی ہیں جو غلط قسم کے لوگوں کے لئے کام کر رہی ہوتی ہیں۔اور گھروں میں جا کر پہلے بڑوں سے
دوستی کرتی ہیں۔جب ماں سے اچھی طرح دوستی ہو جائے تو پھر بچیوں سے تعلق قائم کرنے کی کوشش
کرتی ہیں اور آہستہ آہستہ بعض دفعہ برائیوں کی طرف ان کو لے جاتی ہیں۔تو ایسی عورتوں کے بارہ
میں بھی یہ حکم ہے کہ ہر ایرے غیرے کو، ہر عورت کو اپنے گھروں میں نہ گھنے دو۔ان کے بارہ میں تحقیق
کر لیا کرو، اس کے بعد قدم آگے بڑھاؤ۔حضرت مصلح موعودؓ نے لکھا ہے کہ پہلے یہ طریق ہوا کرتا تھا لیکن اب کم ہے۔(کسی زمانے
میں کم تھا لیکن آج کل پھر بعض جگہوں سے ایسی اطلاعیں آتی ہیں کہ پھر بعض جگہوں پر ایسے گروہ بن
رہے ہیں )۔جو اس قسم کی حرکات کرتے ہیں۔خاص طور پر احمدی بچوں کو پاکستان میں بہت زیادہ
احتیاط کرنی چاہئے۔بلکہ ماں باپ کو بھی احتیاط کرنی چاہئے کہ بعض دفعہ گھریلو کام کے لئے ایک
عورت گھر میں داخل ہوتی ہے اور اصل میں وہ ایجنٹ ہوتی ہے کسی کی اور اس طرح پھر آہستہ آہستہ
ورغلا کر پہلے دوستی کے ذریعہ اور پھر دوسرے ذریعوں سے غلط قسم کی عادتیں ڈال دیتی ہیں بچیوں کو۔تو
ایسے ملازمین یا ملازمائیں جو رکھی جاتی ہیں، ان سے احتیاط کرنی چاہئے اور بغیر تحقیق کے نہیں رکھنی
چاہئے۔اسی طرح اب اس طرح کا کام، بری عورتوں والا ، انٹرنیٹ نے بھی شروع کر دیا ہے۔جرمنی
93
$2004
خطبات مسرور
وغیرہ میں اور بعض دیگر ممالک میں ایسی شکایات پیدا ہوئی ہیں کہ بعض لوگوں کے گروہ بنے ہوئے
ہیں جو آہستہ آہستہ پہلے علمی باتیں کر کے یا دوسری باتیں کر کے چارہ ڈالتے ہیں اور پھر دوستیاں پیدا
ہوتی ہیں اور پھر غلط راستوں پر ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے۔میں متعدد بارانٹرنیٹ کے رابطوں کے بارہ میں احتیاط کا کہہ چکا ہوں۔بعد میں پچھتانے
کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔یہ باپوں کی بھی ذمہ داری ہے، یہ ماؤں کی بھی ذمہ داری ہے کہ انٹرنیٹ کے
رابطوں کے بارہ میں بچوں کو ہوشیار کریں۔خاص طور پر بچیوں کو۔اللہ تعالیٰ ہماری بچیوں کو محفوظ
رکھے۔تو ملازم رکھنے ہوں یا دوستیاں کرنی ہوں جس کو آپ اپنے گھر میں لے کر آرہے ہیں اس کے
بارہ میں بہت چھان بین کر لیا کریں۔آج کل کا معاشرہ ایسا نہیں کہ ہر ایک کو بلا سوچے سمجھے اپنے گھر
میں لے آئیں۔یہ قرآن کا حکم ہے اور اس پر عمل کرنے میں ہی ہماری بھلائی ہے۔پھر بعض جگہوں پر یہ بھی رواج ہے کہ ہر قسم کے ملازمین کے سامنے بے حجابانہ آجاتے
ہیں۔تو سوائے گھروں کے وہ ملازمین یا وہ بچے جو بچوں میں پلے بڑھے ہیں یا پھر بہت ہی ادھیڑ عمر
کے ہیں۔جو اس عمر سے گزر چکے ہیں کہ کسی قسم کی بدنظری کا خیال پیدا ہوا یا گھر کی باتیں باہر نکالنے کا
ان کو کوئی خیال ہو۔اس کے علاوہ ہر قسم کے لوگوں سے، ملازمین سے، پردہ کرنا چاہئے۔بعض جگہ
دیکھا گیا ہے کہ ایسے ملازمین جن کو ملازمت میں آئے چند ماہ ہی ہوئے ہوتے ہیں، بے دھڑک
بیڈ روم میں بھی آجارہے ہوتے ہیں اور عورتیں اور بچیاں بعض دفعہ وہاں بغیر دوپٹوں کے بھی بیٹھی
ہوئی ہوتی ہیں۔اور اس کو روشن دماغی کا نام دیا جاتا ہے۔یہ روشن دماغی نہیں ہے۔جب اس کے نتائج
سامنے آتے ہیں تو پچھتاتے ہیں۔پھر جو چھوٹ ہے اس آیت میں وہ چھوٹے بچوں سے پردہ کی ہے۔فرمایا کہ چال بھی
تمہاری اچھی ہونی چاہئے ، باوقار ہونی چاہئے ، یونہی پاؤں زمین پر مار کے نہ چلو۔اور ایسی
با وقار چال ہو کہ کسی کو جرات نہ ہو کہ تمہاری طرف غلط نظر سے دیکھ بھی سکے۔جب تم پردوں میں ہوگی
94
$2004
خطبات مسرور
اور مکمل طور پر صاحب وقار ہوگی تو کسی کو جرات نہیں ہو سکتی کہ ایک نظر کے بعد دوسری نظر ڈالے۔پھر ہمارے معاشرے میں زیور وغیرہ کی نمائش کا بھی بہت شوق ہے۔گو چوروں ڈاکوؤں
کے خوف سے اب اس طرح تو نہیں پہنا جاتا لیکن پھر بھی شادی بیاہوں پر اس طرح بعض دفعہ
کہ راستوں سے عورتیں گزر کر جا رہی ہوتی ہیں جہاں مرد بھی کھڑے ہوتے ہیں
ہو جاتا ہے
اور وہاں ڈگر ڈگر زیور کی نمائش بھی ہو رہی ہوتی ہے۔تو اس سے بھی احتیاط کرنی چاہئے۔پھر حضرت مصلح موعودؓ نے پاؤں زمین پر مارنے سے ایک یہ بھی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شریعت
نے ناچ یا ڈانس کو بھی مکمل طور پر منع کر دیا ہے کیونکہ اس سے بے حیائی پھیلتی ہے اور بعض عورتیں کہتی
ہیں کہ عورتیں عورتوں میں ناچ لیں تو کیا حرج ہے؟ عورتوں کے عورتوں میں ناچنے میں بھی حرج
ہے۔قرآن کریم نے کہہ دیا ہے کہ اس سے بے حیائی پھیلتی ہے تو بہر حال ہر احمدی عورت نے اس حکم
کی پابندی کرنی ہے۔اگر کہیں شادی بیاہ وغیرہ میں اس قسم کی اطلاع ملتی ہے کہ کہیں ڈانس وغیرہ یا ناچ ہوا ہے تو
وہاں بہر حال نظام کو حرکت میں آنا چاہئے اور ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔اب بعض عورتیں ایسی ہیں جن کی تربیت میں کمی ہے کہہ دیتی ہیں کہ ربوہ جاؤ تو وہاں تو
لگتا ہے کہ شادی اور مرگ میں کوئی فرق نہیں ہے۔کوئی ناچ نہیں، کوئی گانا نہیں، کچھ نہیں۔تو اس میں
پہلی بات تو یہ ہے کہ شرفاء کا ناچ اور ڈانس سے کوئی تعلق نہیں۔اور اگر کسی کو اعتراض ہے تو ایسی
شادیوں میں نہ شامل ہو۔جہاں تک گانے کا تعلق ہے تو شریفانہ قسم کے ، شادی کے گانے لڑکیاں گاتی
ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں۔پھر دعائیہ نظمیں ہیں جو پڑھی جاتی ہیں۔تو یہ کس طرح کہ سکتی ہیں کہ
شادی میں اور موت میں کوئی فرق نہیں، یہ سوچوں کی کمی ہے۔ایسے لوگوں کو اپنی حالت درست کرنے
کی ضرورت ہے کیونکہ ہم تو دعاؤں سے ہی نئے شادی شدہ جوڑوں کو رخصت کرتے ہیں تا کہ وہ اپنی
نئی زندگی کا ہر لحاظ سے بابرکت آغاز کریں اور ان کو اس خوشی کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت
$2004
95
خطبات مسرور
ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کا گھر آبا د ر کھے ، نیک اور صالح اولا د بھی عطا فرمائے۔پھر یہ کہ وہ دونوں
دین کے خادم ہوں اور ان کی نسلیں بھی دین کی خادم ہوں۔پھر یہ ہے کہ دونوں فریق جو شادی کے
رشتے میں منسلک ہوئے ہیں، ان کے لئے یہ دعائیں بھی کرنی چاہئیں کہ وہ اپنے والدین کے اور
اپنے رشتہ داروں کے حقوق ادا کرنے والے بھی ہوں۔تو احمدی تو اسی طرح شادی کرتے ہیں اگر کسی
کو اس پر اعتراض ہے تو ہوتا رہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا ہمیں یہی حکم ہے کہ خوشیاں بھی مناؤ تو سادگی سے
مناؤ اور اللہ کی رضا کو ہمیشہ پیش نظر رکھو۔کیونکہ ہماری کامیابی کا انحصار اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے
اور اس کی طرف جھکنے میں ہی ہے۔اس لئے ہم تو اسی طرح شادیاں مناتے ہیں۔اور جو غیر بھی ہماری
شادیوں میں شامل ہوتے ہیں وہ اچھا اثر لے کر جاتے ہیں۔اب چند احادیث پیش کرتا ہوں۔ابوریحانہ روایت کرتے ہیں کہ وہ ایک غزوہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ
تھے۔ایک رات انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ”آگ اس آنکھ پر حرام
ہے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں بیدار رہی۔اور آگ اس آنکھ پر حرام ہے جو اللہ تعالیٰ کی خشیت کی وجہ سے
آنسو بہاتی ہے،،۔پھر اس روایت میں یہ بھی ہے کہ آگ اس آنکھ پر بھی حرام ہے جو اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو
دیکھنے کی بجائے جھک جاتی ہے۔اور اس آنکھ پر بھی حرام ہے جو اللہ عزوجل کی راہ میں پھوڑ دی گئی ہو۔(سنن دارمی، کتاب الجهاد، باب فى الذى يسهر في سبيل الله حارسا)
تو دیکھیں غض بصر کا کتنا بڑا مقام ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے والوں اور اس کی راہ
میں جہاد کرنے والوں ، شہید ہونے والوں یا دوسرے لفظوں میں اللہ تعالیٰ کی طرف جھکنے والی آنکھ کا
رتبہ ایسے لوگوں کو حاصل ہو رہا ہے جو اس حکم پر عمل کرتے ہوئے، ہمیشہ عبادت بجالانے والے ہوں
گے اور اللہ تعالیٰ کا قرب پانے والے ہوں گے۔حضرت ابو سعید خدری روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
خطبات مسرور
96
$2004
راستوں پر مجلسیں لگانے سے بچو۔صحابہ نے عرض کی، یا رسول اللہ ہمیں رستوں میں
مجلسیں لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا پھر رستے کا حق ادا
کرو۔انہوں نے عرض کی کہ اس کا کیا حق ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ہر آنے جانے والے کے سلام کا
جواب دو، غض بصر کرو، راستہ دریافت کرنے والے کی رہنمائی کرو، معروف باتوں کا حکم دو اور
ناپسندیدہ باتوں سے روکو۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۶ مطبوعہ بیروت)
دیکھیں کس قدر تا کید ہے کہ اول تو اگر کام نہیں ہے تو کوئی بلا وجہ راستے میں نہ بیٹھے۔اور اگر
مجبوری کی وجہ سے بیٹھنا ہی پڑے تو پھر راستے کا حق ادا کر و۔بلاوجہ نظر میں اٹھا کے نہ بیٹھے رہو بلکہ خفض
بصر سے کام لو، اپنی نظروں کو نیچا رکھو، کیونکہ یہ نہیں کہ ایک دفعہ نظر پڑ گئی تو پھر ایک سرے سے دیکھنا
شروع کیا اور دیکھتے ہی چلے گئے۔اُم المؤمنین حضرت اُم سلمہ بیان کرتی ہیں کہ میں آنحضرت ﷺ کے پاس تھی اور میمونہ
بھی ساتھ تھیں تو ابن ام مکتوم آئے۔یہ پردہ کے حکم کے نزول سے بعد کی بات ہے تو آنحضرت
نے فرمایا کہ اس سے پردہ کرو ہم نے عرض کی یا رسول اللہ کیا وہ نابینا نہیں؟ نہ وہ ہمیں دیکھ
سکتا ہے اور نہ ہی پہچان سکتا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ کیا تم دونوں بھی اندھی ہو۔اور تم اس کو
دیکھ نہیں رہیں۔(ترمذی کتاب الأدب عن رسول الله باب ما جاء في احتجاب النساء من الرجال)
دیکھیں کس قدر پابندی ہے پردہ کی کہ غض بصر کا حکم مردوں کو تو ہے ،ساتھ ہی عورتوں کے
لئے بھی ہے کہ تم نے کسی دوسرے مرد کو بلا وجہ نہیں دیکھنا۔حضرت جریر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے اچانک نظر پڑ
صلى الله
جانے کے بارہ میں دریافت کیا۔حضور نے فرمایا اضرِقْ بَصَرَكَ اپنی نگاہ ہٹا لو۔(ابو داؤد كتاب النكاح باب في ما يؤمر به من غض البصر)
تو دیکھیں اسلامی پردہ کی خوبیاں۔نظر پڑ جاتی ہے ٹھیک ہے، قدرتی بات ہے۔ایک طرف
97
$2004
خطبات مسرور
تو یہ فرما دیا عورت
کو کہ تمہیں باہر نکلنے کی اجازت اس صورت میں ہے کہ پردہ کر کے باہر نکلو۔اور جو
ظاہری نظر آنے والی چیزیں ہیں، خود ظاہر ہونے والی ہیں ان کے علاوہ زینت ظاہر نہ کرو۔اور دوسری
طرف مردوں کو یہ کہہ دیا کہ اپنی نظریں نیچی رکھو، بازار میں بیٹھو تو نظر نیچی رکھو اور اگر پڑ جائے تو فوراً
نظر ہٹالو تا کہ نیک معاشرے کا قیام عمل میں آتا رہے۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ فضل (بن عباس ) رسول اللہ
کے پیچھے سوار تھے تو خثعم قبیلہ کی ایک عورت آئی۔فضل اسے دیکھنے لگ پڑے اور وہ فضل کو
دیکھنے لگ گئی۔تو اس پر نبی کریم ﷺ نے فضل کا چہرہ دوسری طرف موڑ دیا۔(بخاری کتاب الحج باب وجوب الحج وفضله
حضرت ابو امامہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب کسی مسلمان کی کسی
عورت کی خوبصورتی پر نگاہ پڑتی ہے اور وہ بغض بصر کرتا ہے تو اللہ تعالی اسے ایسی عبادت کی توفیق دیتا
ہے جس کی حلاوت وہ محسوس کرتا ہے۔(مسند احمد مسند باقی الانصار باب حديث أبي أمامة الباهلي الصدى بن عجلان)
تو دیکھیں نظریں اس لئے نیچی کرنا کہ شیطان اس پر کہیں قبضہ نہ کر لے، اس وجہ سے اللہ
تعالیٰ اس کو نیکیوں
کی توفیق دیتا ہے اور عبادات کی توفیق دیتا ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
اسلام نے جو یہ حکم دیا ہے کہ مرد عورت سے اور عورت مرد سے پردہ کرے اس سے غرض
یہ ہے کہ نفس انسانی پھیلنے اور ٹھوکر کھانے کی حد سے بچار ہے۔کیونکہ ابتداء میں اس کی یہی حالت
ہوتی ہے کہ وہ بدیوں کی طرف جھکا پڑتا ہے اور ذراسی بھی تحریک ہو تو بدی پر ایسے گرتا ہے جیسے کئی
دنوں کا بھوکا آدمی کسی لذیذ کھانے پر۔یہ انسان کا فرض ہے کہ اس کی اصلاح کرنے۔۔۔یہ ہے ستر
اسلامی پردہ کا اور میں نے خصوصیت سے اسے ان مسلمانوں کے لئے بیان کیا ہے جن کو اسلام کے
خطبات مسرور
98
$2004
احکام اور حقیقت کی خبر نہیں۔البدر جلد ۳ نمبر ٣٤ مورخه ١٨ ستمبر ١٩٠٤ء صفحه ٦- ٧ ـ بحواله تفسیر حضرت مسیح موعود
پھر فرماتے ہیں:۔عليه السلام جلد۔سوم صفحه ٤٤٣)
ایماندار عورتوں کو کہہ دے کہ وہ بھی اپنی آنکھوں کو نامحرم مردوں کے دیکھنے سے بچائیں اور
اپنے کانوں کو بھی نامحرموں سے بچائیں یعنی ان کی پر شہوت آواز میں نہ سنیں اور اپنے ستر کی جگہ کو پردہ
میں رکھیں اور اپنی زینت کے اعضاء کو کسی غیر محرم پر نہ کھولیں اور اپنی اوڑھنی کو اس طرح سر پر لیں کہ
گریبان سے ہو کر سر پر آجائے یعنی گریبان اور دونوں کان اور سر اور کنپٹیاں سب چادر کے پردہ میں
رہیں اور اپنے پیروں کو زمین پر ناچنے والوں کی طرح نہ ماریں۔یہ وہ تدبیر ہے کہ جس سے پابندی
ٹھوکر سے بچاسکتی ہے۔(رپورٹ جلسه اعظم مذاهب صفحه ۱۰۰ ـ ۱۰۱ - بحواله تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام
صفحه ٤٤٤)
جلد
سوم
پھر فرمایا: مومن کو نہیں چاہئے کہ دریدہ دہن بنے یا بے محابا اپنی آنکھ کو ہر طرف اٹھائے
پھرے، بلکہ ﴿يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ﴾ (النور: ۳۱) پر عمل کر کے نظر کو نیچی رکھنا چاہئے اور بدنظری
کے اسباب سے بچنا چاہئے۔“ ( ملفوظات جلد اول صفحہ ۵۳۳ از نوٹ بک مولوی شیر علی صاحب)
اب یہ جو غض بصر کا حکم ہے، پردے کا حکم ہے اور تو بہ کرنے کا بھی حکم ہے، یہ سب احکام
ہمارے فائدے کے لئے ہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنا پیار ، اپنا قرب عطا فرمائے گا کہ اس کے احکامات پر
عمل کیا۔لیکن ساتھ ہی یہ بھی فرمایا کہ اس معاشرے میں، اس دنیا میں جہاں تم رہ رہے ہو، ان نیکیوں
کی وجہ سے تمہاری پاکدامنی بھی ثابت ہو رہی ہوگی اور کوئی انگلی تم پر یہ اشارہ کرتے ہوئے نہیں اٹھے
گی کہ دیکھو یہ عورت یا مرد اخلاقی بے راہ روی کا شکار ہے، ان سے بچ کر ر ہو۔اور یہ کہتے پھریں لوگ
کہ خود بھی بچو اور اپنے بچوں کو بھی ان سے بچاؤ نہیں بلکہ ہر جگہ اس نیکی کی وجہ سے ہمیں عزت کا
مقام ملے گا۔دیکھیں جب ھرقل بادشاہ نے ابوسفیان سے آنحضرت ﷺ کی تعلیم کے بارہ میں پوچھا
99
$2004
خطبات مسرور
کہ کیا ان کی تعلیم ہے اور کیا ان کے عمل ہیں۔تو باوجود دشمنی کے ابوسفیان نے اور بہت ساری باتوں
کے علاوہ یہی جواب دیا کہ وہ پاکدامنی کی تعلیم دیتے ہیں۔تو ھرقل نے اس کو جواب دیا کہ یہی ایک
نبی کی صفت ہے۔پھر محمد بن سیرین سے روایت ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے درج ذیل امور کی
وصیت کی پھر ایک لمبی روایت بیان کی جس میں سے ایک وصیت یہ ہے۔کہ عفت ( یعنی پاکدامنی )
اور سچائی ، زنا اور کذب بیانی کے مقابلہ میں بہتر اور باقی رہنی والی ہے۔(سنن دار قطنی ، کتاب
الوصایا، باب ما يستحب بالوصية من التشهد والكلام )
تو پاکدامنی ایسی چیز ہے جو ہمیشہ رہنے والی ہے اور جس میں ہو اس کا طرہ امتیاز ہوگی اور
ہمیشہ ہر انگلی اس پر اس کی نیکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اٹھے گی۔سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔ایمانداروں کو جو مرد ہیں کہہ دے کہ آنکھوں کو نامحرم عورتوں کے دیکھنے سے بچائے
رکھیں اور ایسی عورتوں کو کھلے طور سے نہ دیکھیں جو شہوت کا محل ہوسکتی ہیں“۔(اب اس میں ایسی
عورتیں بھی ہیں جو پردہ میں نہیں ہوتیں۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو عورت پردے میں نہیں ہے اس کو
دیکھنے کی اجازت ہے بلکہ ان کو بھی دیکھنے سے بچیں)۔اور ایسے موقعوں پر خوابیدہ نگاہ کی عادت
پکڑیں اور اپنے ستر کی جگہ کو جس طرح ممکن ہو بچاویں۔ایسا ہی کانوں
کو نامحرموں سے بچاویں یعنی
بریگا نہ عورتوں کے گانے بجانے اور خوش الحانی کی آوازیں نہ سنے، ان کے حسن کے قصے نہ سنے۔یہ
طریق پاک نظر اور پاک دل رہنے کے لئے عمدہ طریق ہے۔رپورٹ جلسه اعظم مذاهب صفحه ۱۰۰ ـ بحواله تفسیر حضرت
موعود عليه السلام جلد
سوم صفحه ٤٤٠)
اب تو گانے وغیرہ سے بڑھ کر بیہودہ فلموں تک نوبت آگئی ہے۔اس بارے میں عورتوں
اور مردوں دونوں کو یکساں احتیاط کی ضرورت ہے، دونوں کو احتیاط کرنی چاہئے۔دکانیں کھلی ہوئی
$2004
100
خطبات مسرور
ہیں، جاکے ویڈیو کیسٹ لے آئیں یا سیڈیز لے آئیں، اور پھر انتہائی بیہودہ اور لچر قسم کی فلمیں اور
ڈرامے ان میں ہوتے ہیں۔جماعتی نظام کو بھی اور ذیلی تنظیموں
کو بھی اس بارہ میں نظر رکھنی چاہئے اور
اس کے نتائج سے لوگوں کو ، بچوں کو آگاہ کرتے رہنا چاہئے ،سمجھانا چاہئے۔کیونکہ اس کا نتیجہ یہی
نکلتا ہے کہ یہ چیزیں بالآخر غلط راستوں پر لے جاتی ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
خدائے تعالیٰ نے خلق احصان یعنی عفت کے حاصل کرنے کیلئے صرف اعلیٰ تعلیم ہی نہیں
فرمائی بلکہ انسان کو پاک دامن رہنے کیلئے پانچ علاج بھی بتلا دیئے ہیں۔یعنی یہ کہ اپنی آنکھوں کو
نامحرم پر نظر ڈالنے سے بچانا ، کانوں کو نامحرموں کی آواز سننے سے بچانا، نامحرموں کے قصے نہ سننا، اور
ایسی تمام تقریبوں سے جن میں اس بد فعل کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہو اپنے تئیں بچانا۔اگر نکاح نہ ہو تو
روزہ رکھنا وغیرہ۔اس جگہ ہم بڑے دعوئی کے ساتھ کہتے ہیں کہ یہ اعلیٰ تعلیم ان سب تدبیروں کے ساتھ جو
قرآن شریف نے بیان فرمائی ہیں صرف اسلام ہی سے خاص ہے اور اس جگہ ایک نکتہ یادر کھنے کے
لائق ہے اور وہ یہ ہے کہ چونکہ انسان کی وہ طبعی حالت جو شہوات کا منبع ہے جس سے انسان بغیر کسی
کامل تغیر کے الگ نہیں ہوسکتا یہی ہے کہ اس کے جذبات شہوت محل اور موقع پا کر جوش مارنے سے رہ
نہیں سکتے۔یا یوں کہو کہ سخت خطرہ میں پڑ جاتے ہیں۔اس لئے خدائے تعالیٰ نے ہمیں یہ تعلیم نہیں دی
کہ ہم نامحرم عورتوں کو بلا تکلف دیکھ تو لیا کریں اور ان کی تمام زمینوں پر نظر ڈال لیں۔اور ان کے تمام
انداز ناچنا وغیرہ مشاہدہ کر لیں لیکن پاک نظر سے دیکھیں اور نہ یہ تعلیم ہمیں دی ہے کہ ہم ان بیگا نہ
جوان عورتوں کا گانا بجاناسن لیں اور ان کے حسن کے قصے بھی سنا کریں لیکن پاک خیال سے سنیں بلکہ
ہمیں تاکید ہے کہ ہم نامحرم عورتوں کو اور ان کی زینت کی جگہ کو ہرگز نہ دیکھیں۔نہ پاک نظر سے اور نہ
نا پاک نظر سے۔اور ان کی خوش الحانی کی آوازیں اور ان کے حسن کے قصے نہ سنیں۔نہ پاک خیال
$2004
101
خطبات مسرور
سے اور نہ نا پاک خیال سے۔بلکہ ہمیں چاہئے کہ ان کے سننے اور دیکھنے سے نفرت رکھیں جیسا کہ مردار
سے، تا ٹھوکر نہ کھاویں۔کیونکہ ضرور ہے کہ بے قیدی کی نظروں سے کسی وقت ٹھوکر میں پیش آویں۔سو
چونکہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہماری آنکھیں اور دل اور ہمارے خطرات سب پاک رہیں اس لئے اس
نے یہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم فرمائی۔اس میں کیا شک ہے کہ بے قیدی ٹھوکر کا موجب ہو جاتی ہے۔“
اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ٣٤٣-٣٤٤)
پھر فرمایا: خدا تعالیٰ نے چاہا کہ انسانی قوی کو پوشیدہ کاروائیوں کا موقع بھی نہ ملے اور ایسی
کوئی بھی تکلیف پیش نہ آئے جس سے بد خطرات جنبش کر سکیں۔پھر آپ عورتوں کے لئے پر دے کے بارہ میں فرماتے ہیں:
شرعی پردہ یہ ہے کہ چادر کو حلقہ کے طور پر کر کے اپنے سر کے بالوں کو کچھ حصہ پیشانی اور
زنخدان کے ساتھ بالکل ڈھانک لیں اور ہر ایک زینت کا مقام ڈھانک لیں۔مثلاً منہ پر اردگر داس
طرح پر چادر ہو کہ صرف آنکھیں اور ناک تھوڑ اسانگا ہو اور باقی اس پر چادر آ جائے۔اس قسم کے پردہ
کو انگلستان کی عورتیں آسانی سے برداشت کر سکتی ہیں اور اس طرح پر سیر کرنے میں کچھ حرج نہیں
آنکھیں کھلی رہتی ہیں۔(ریویو آف ریلیجنز جلد ٤ نمبر ۱ صفحه ۱۷ ـ ماه جنوری ۱۰۵ ١٩٠٥ء۔بحواله تفسیر حضرت مسیح
موعود۔رد عليه السلام جلد سوم صفحه ٤٤٦)
تو آج کل جو برقعے کا رواج ہے ،کوٹ کا اور نقاب کا، اگر وہ صحیح طور پر ہو، ساتھ چپکا ہوا
برقعہ یا کوٹ نہ ہو تو بڑا اچھا پر دہ ہے۔اس سے ہاتھ بھی کھلے رہتے ہیں، آنکھیں بھی کھلی رہتی ہیں،
سانس بھی آتارہتا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
وہ جس کی زندگی ناپاکی اور گندے گناہوں سے ملوث ہے وہ ہمیشہ خوفزدہ رہتا ہے
اور مقابلہ نہیں کر سکتا۔ایک صادق انسان کی طرح دلیری اور جرات سے اپنی صداقت کا اظہار نہیں کر
سکتا اور اپنی پاک دامنی کا ثبوت نہیں دے سکتا۔دنیوی معاملات میں ہی غور کر کے دیکھ لو کہ کون ہے
$2004
102
خطبات مسرور
جس کو ذراسی بھی خدا نے خوش حیثیتی عطا کی ہو اور اس کے حاسد نہ ہوں۔ہر خوش حیثیت کے حاسد
ضرور ہو جاتے ہیں اور ساتھ ہی لگے رہتے ہیں۔یہی حال دینی امور کا ہے۔شیطان بھی اصلاح کا
دشمن ہے۔پس انسان کو چاہئے کہ اپنا حساب صاف رکھے اور خدا سے معاملہ درست رکھے۔خدا کو
راضی کرے پھر کسی سے خوف نہ کھائے اور نہ کسی کی پروا کرے۔ایسے معاملات سے پر ہیز کرے جن
سے خود ہی مورد عذاب ہو جاوے مگر یہ سب کچھ بھی تائید غیبی اور توفیق الہی کے سوا نہیں ہوسکتا۔صرف
انسانی کوشش کچھ بنا نہیں سکتی جب تک خدا کا فضل شامل حال نہ ہو۔خُلِقَ الْأَنْسَانُ ضَعِيفًا
(النساء:۲۹) انسان نا تواں ہے۔غلطیوں سے پر ہے۔مشکلات چاروں طرف سے گھیرے ہوئے
ہیں۔پس دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نیکی کی توفیق عطا کرے اور تائیدات غیبی اور فضل کے فیضان کا
وارث بنادے“۔( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۵۴۳ الحکم ۶ مئی ۱۹۰۸ء)
اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔