امانت کو ادا کرنے اور خیانت سے بچنے کے لئے آنحضرت ﷺ کا اُسوہ اپنائیں
$2004
103
61
خطبات مسرور
امانت کو ادا کرنے اور خیانت سے بچنے کے لئے
آنحضرت ﷺ کا اسوہ اپنائیں
فروری ۲۰۰۴ء بمطابق ۶ تبلیغ ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن
خیانت کے بھیانک اور خطرناک نقصانات۔خیانت کے نتیجہ میں معاشرے کا امن وسکون تباہ ہو جاتا ہے۔خیانت اور اس کی مختلف شکلیں۔جماعتی عہدے نیک نیتی اور امانت کے ساتھ ان کو بجالانا۔ہ میاں بیوی کے حقوق کی ادائیگی۔قرض اور با ہمی لین دین میں امانت و دیانت۔
خطبات مسرور
$2004
104
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
يأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَخُونُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا آمَنَتِكُمْ وَأَنْتُمْ
تَعْلَمُونَ (الانفال : ۸۲)
اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرماتا ہے : اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ اور (اس کے )
رسول سے خیانت نہ کرو ورنہ تم اس کے نتیجہ میں خود اپنی امانتوں سے خیانت کرنے لگو گے جبکہ تم (اس
خیانت کو ) جانتے ہو گے۔خیانت ایک ایسی برائی ہے جس کا کرنے والا اللہ تعالیٰ اور بندوں دونوں کے حقوق ادانہ
کرنے والا ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے مختلف پیرایوں میں مختلف سیاق وسباق کے ساتھ قرآن کریم
میں مختلف جگہوں پر اس کے بارہ میں فرمایا ہے اور خیانت کرنے والا خائن کہلاتا ہے جس کا مطلب یہ
ہے کہ ایسا شخص جس پر اعتماد کیا جائے اور وہ اعتماد کو ٹھیس پہنچائے۔پھر قرآن کریم میں خَائِنَةُ الْأَعْيُنِ ) کا لفظ بھی استعمال ہوا ہے جس کا مطلب یہ ہے
کہ ایسی چیز پر گہری نظر ڈالنا جس کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہے۔یا جان بوجھ کر ایسی چیز کو دیکھنا جس کو
دیکھنے کی اجازت نہ ہو۔اور یہ آنکھ کی خیانت کہلاتی ہے۔گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے پردے کے بارہ میں کہا تھا تو بعض خواتین کو یہ شکوہ پیدا
ہوا کہ ہمارے بارے میں بہت کچھ کہہ دیا مردوں کو کچھ نہیں کہا گیا کیونکہ پردے کے بارہ میں مردوں
کو بھی کہنا چاہئے۔میرے خیال میں تو خواتین کا شکوہ غلط ہے کیونکہ نفض بصر کے بارہ میں میں نے
$2004
105
خطبات مسرور
کھل کر بات کی تھی۔اور بڑی وضاحت سے بتایا تھا اور مختلف حوالوں سے مردوں کو بھی اس طرف توجہ
دلائی تھی اور سمجھایا تھا۔تو آج کے لئے میں نے خیانت کا عنوان چنا تو سورۃ المومن کی یہ آیت نظر
سے گزری جس کا تھوڑا سا حصہ میں نے بتایا تھا۔تو مجھے خیال آیا کہ آنکھ کی خیانت کے حوالہ سے بھی
دوبارہ مختصر بتا دوں کہ مردوں اور عورتوں دونوں کو غض بصر کا حکم ہے اور چونکہ مردوں
کو زیادہ دیکھنے کی
عادت ہوتی ہے اس لئے ان کو بہر حال غض بصر سے زیادہ کام لینا چاہئے۔اور اس میں واضح طور پر
منع ہے کہ آزادی سے ایک دوسرے کو دیکھیں۔کیونکہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے منع ہے کہ جو
نامحرم رشتے ہیں ان کو دیکھا جائے۔اور اگر وہ اس طرح کرتے ہیں تو یہ بات بھی آنکھ کی خیانت کے
زمرے میں آتی ہے۔اب میں اس آیت کی طرف آتا ہوں جو میں نے ابھی تلاوت کی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے تمہیں جو تعلیم دی ہے ، جو احکامات دئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے
جو حقوق معین کئے ہیں ، ان کی ادائیگی میں اگر خیانت کرو گے تو پھر تم آپس میں بھی اپنی امانتوں کو ادا
کرنے کے معاملہ میں خیانت سے کام لو گے۔لوگوں کی امانتوں کولوٹانے اور ان کے حقوق ادا کرنے
کے بارہ میں بھی خیانت کرنے والے بن جاؤ گے، حقوق ادا نہیں کرو گے۔اس لئے ہر دو قسم کے
حقوق یعنی خدا تعالیٰ کے اور بندوں کے حقوق ادا کرنے کے لئے تمہیں صاف ستھرا اور کھر ا ہونا ہوگا۔پھر اس میں یہ بھی فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے حقوق کی ادائیگی تم پر فرض ہے۔جب تم نے یہ عہد کر لیا کہ میں
مسلمان ہوتا ہوں، ایمان لاتا ہوں ، تمام حکموں پر جو اللہ تعالیٰ نے ادا کرنے کا حکم دیا ہے ان کو پورا
کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو وہ تو کرنے ہیں اور یاد رکھیں کہ اگر یہ احکامات سچے دل سے بجا نہیں
لائیں گے تو معاشرے کے جو حقوق و فرائض ہیں وہ بھی صحیح طرح ادا نہیں ہوں گے۔اور پھر
معاشرے میں ایک دوسرے کا اعتماد بھی حاصل نہیں ہوگا کیونکہ جب تم خیانت کرو گے تو دوسرے بھی
خیانت کریں گے اور معاشرے کا امن، چین اور سکون کبھی قائم نہیں ہو سکے گا۔
$2004
106
مسرور
جب انسان کے روز مرہ کے معاملات میں دنیا داری شامل ہو جائے اور جب یہ خیال پیدا
ہو جائے کہ جھوٹ، فریب اور دھوکے کے بغیر میں اپنے کاروبار میں یا کام میں کامیاب نہیں ہو
سکتا۔تو پھر انسان اپنے ارد گرد ایسا گروہ بنا لیتا ہے جو غلط قماش کے لوگوں کا ہوتا ہے تا کہ بوقت
ضرورت ایک دوسرے کے کام آسکیں۔چنانچہ دیکھیں آج کل دنیا داروں میں ہر جگہ یہی
چیز ہے۔ایسے لوگوں میں جب کوئی شخص غلط کام کرتا ہے تو صرف اپنے سردار کے پاس، اپنے سر براہ
کے پاس آتا ہے۔یا ہمارے ملکوں میں زمیندارہ رواج ہے وڈیروں کے پاس چلے جاتے ہیں تا کہ وہ
ان
کو قانون سے بچائیں۔اور پھر یہ لوگ ان کو قانون سے بچانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگار ہے
ہوتے ہیں۔بڑی بڑی سفارشیں کروائی جاتی ہیں۔اور جو بے چارے شریف آدمی ہوں، جن کی غلطی
نہ بھی ہو اور کوشش یہ ہوتی ہے کہ ان کو پھنسا دیا جائے اور غلط قسم کے لوگوں کو بچا لیا جائے۔رشوتیں دی
جاتی ہیں کہ ہمارا آدمی بچ جائے چاہے بے گناہ آدمی کو سزا ہو جائے۔حالانکہ حکم تو یہ ہے کہ اگر کوئی
چور ہے، بے ایمان ہے تو تم نے کوئی سفارش نہیں کرنی۔آنحضرت ﷺ کی یہ بات پیش نظر نہیں رکھتے
جب ایک عورت کی سفارش کی گئی چوری کے الزام میں تو آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تم سے پہلی
امتیں اسی لئے تباہ ہوئیں کہ وہ اپنے چھوٹوں کو سزا دیا کرتی تھیں اور بڑوں کو بچالیا کرتی تھیں۔تو
فرمایا کہ اگر میری بیٹی فاطمہ بھی چوری کرتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔تو یہ ہے اسوہ امانت کو صحیح
طور پر ادا کرنے کا اور خیانت سے بچنے کا۔اور یہی تعلیم ہے جس کو لے کر جماعت احمد یہ کھڑی ہوئی
ہے۔پس ہر احمدی کا فرض ہے کہ اس معاشرہ میں بڑا پھونک پھونک کر قدم رکھے۔ہم نے معاشرہ کی
برائیوں سے اپنے آپ
کو بچانا بھی ہے اور اپنے اندر امانت ادا کرنے کے حکم کو جاری اور قائم بھی
رکھنا ہے۔اور قرآن کریم کے اس حکم کو پیش نظر بھی رکھنا ہے کہ وَلَا تُجَادِلْ عَنِ الَّذِيْنَ
يَخْتَانُونَ أَنْفُسَهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ خَوَّانًا أَثِيْمًا﴾ (النساء: ۱۰۸)۔اور لوگوں۔
107
$2004
خطبات مسرور
کی طرف سے بحث نہ کر جو اپنے نفسوں سے خیانت کرتے ہیں۔یقینا اللہ سخت خیانت کرنے والے
گنہگار کو پسند نہیں کرتا۔تو یہاں مزید کھلا کہ اللہ تعالیٰ یہ بات بالکل پسند نہیں کرتا کہ جو خائن ہے، چور ہے ، غلط کام
کرنے والا ہے ، اس کی حمایت کی جائے چاہے جتنے مرضی اونچے خاندان سے ہو، جتنے مرضی اونچے
مقام کا ہو۔اور قطع نظر اس کے کہ کس کی اولاد ہے اگر وہ خیانت کا مرتکب ہوا ہے تو اس کو سزاملنی
چاہئے۔اور آنحضرت ﷺ کا اسوہ ہمیشہ پیش نظر رکھنا چاہئے کیونکہ اگر تم نے ایسے لوگوں سے رعایت
کی تو نہ صرف تم اپنے آپ کو نقصان پہنچانے والے ہو گے بلکہ اپنے بھائیوں
کو بھی نقصان پہنچار ہے
ہو گے کیونکہ ایسے شخص کو جب ایک دفعہ معاف کر دیا جائے تو اس کو جرات پیدا ہوتی ہے اور یہی عموماً
سامنے آتا ہے کہ پھر ایسے لوگ دھو کے دیتے رہتے ہیں۔اگر تمہارا بھائی، بیٹا یا اور عزیز رشتہ دار ہے تو
اس کی خیانتوں کی وجہ سے لوگوں کے نقصان پورے کرتے رہوگے کیونکہ قریبی عزیز کو سزا سے
بچانے کے لئے اور اپنی عزت کو بچانے کے لئے بعض دفعہ جن کو احساس ہو وہ نقصان پورے کرتے
ہیں۔بے چاروں کو قربانی دینی پڑتی ہے۔تو جب اس طرح جرمانے بھرتے رہیں گے تو پھر اپنا بھی ساتھ
نقصان کر رہے ہوں گے۔تو فرمایا کہ ایسے سخت خیانت کرنے والے گنہ گار کو اللہ پسند نہیں کرتا اس لئے تم
بھی اس کو چھوڑ دو، اس کو سزا لینے دو۔ہو سکتا ہے کہ اس دفعہ یہ سزا اس کی اصلاح کا باعث ہو جائے۔لیکن
اگر ایسے لوگوں کی حمایت کی تو ایسا شخص تمہارے ساتھ جماعت کی بدنامی کا باعث بھی بنتا رہے گا۔پھر خیانت کی مختلف شکلیں ہیں۔اور مختلف طریقوں سے لوگ خیانت کرتے رہتے ہیں۔اس کی وضاحت میں اب احادیث سے کرتا ہوں لیکن اس سے پہلے حضرت خلیفہ امسیح الاول کا ایک
حوالہ پیش کرتا ہوں۔فرمایا:
وَلَا تَكُنْ لِلْخَائِنِيْنَ خَصِيْمًا: شریر کی طرف سے حمایت کا بیڑا کبھی نہیں اٹھانا
چاہئے۔خائن کی طرف سے بھی جھگڑا نہیں کرنا چاہئے۔اگر کسی عزیز رشتہ دار کی مصیبت پڑ جاوے۔
$2004
108
خطبات مسرور
تو استغفار بہت پڑھو۔خدا تعالی تمہیں بچالے گا۔(ضمیمه اخبار بدر قادیان ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء ـ بحواله حقائق الفرقان جلد دوم صفحه ٦٥)
حدیث میں آتا ہے۔حضرت ابو امامہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ مومن
میں جھوٹ اور خیانت کے سوا تمام بری عادتیں ہو سکتی ہیں۔(مسنداحمد بن حنبل)
اب جھوٹ ایک بہت بڑی برائی ہے۔اس کو چھوڑنے سے تمام قسم کی برائیاں چھٹ جاتی
ہیں۔تو یہاں یہ فرمایا کہ خیانت بھی جھوٹ کی طرح کی برائی ہے۔کیونکہ خائن ہمیشہ جھوٹا ہوگا۔اور
جھوٹا ہمیشہ خائن ہوگا۔فرمایا کہ اصل میں تو یہ دو بڑی برائیاں ہیں اگر یہ نہ ہوں تو دوسری چھوٹی چھوٹی
برائیاں ویسے ہی ختم ہو جاتی ہیں اور انسان خود بخو دان کودور کر لیتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ر کسی شخص کے دل میں ایمان اور کفر نیز صدق اور کذب اکٹھے نہیں ہو سکتے اور نہ ہی امانت
اور خیانت اکٹھے ہو سکتے ہیں“۔( مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۳۴۹ مطبوعہ بیروت)
حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
”اس شخص کو ( عند الطلب) امانت لوٹا دو جس نے تمہارے پاس امانت رکھی تھی اور اُس
شخص سے بھی خیانت نہ کرو جو تجھ سے خیانت کرتا ہے۔(سُنن الترمذى أَبَوَابُ الْبُيُوْع)
بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ فلاں آدمی کے پیسے ہم اس لئے نہیں دے رہے کہ اس شخص نے
فلاں وقت میں ہمارے ساتھ لین دین میں خیانت کی۔تو فرمایا کہ نہیں ،اگر کسی نے خیانت کی بھی تھی
اور پھر اس نے تمہارے پر اعتماد کر کے کوئی چیز تمہارے پاس امانت کے طور پر رکھوائی ہے تو تمہیں یہ
زیب نہیں دیتا کہ اس کی امانت دبا لو۔اگر وہ واپس مانگے تو اس کو بہر حال ادا کرو۔تو تمہارے ساتھ پہلے
کا لین دین ہے اس کے بارہ میں جو بھی قانونی چارہ جوئی کرنی ہے کرو۔یا اگر نہیں کرنا چاہتے اور خدا پر
معاملہ چھوڑنا ہے تو چھوڑو لیکن یہ حق بہر حال نہیں پہنچتا کہ کسی کی دی ہوئی امانت کو اس لئے دبالو کہ اس
نے تمہارے ساتھ خیانت کی تھی۔اگر تم ایسا کرو گے تو اپنے ایمان کو ضائع کرنے والے بنو گے۔
$2004
109
مسرور
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے۔وہ نہ اس کی خیانت کرتا ہے اور نہ اس سے جھوٹ بولتا
ہے اور نہ اُسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے۔ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کی عزت ، اس کا مال اور
اس کا خون حرام ہے۔( حضور نے دل کی طرف اشارہ کر کے فرمایا) تقویٰ یہاں ہے۔کسی شخص کے
شر کے لئے یہ کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے “۔(سنن الترمذی۔کتاب البر والصلة)
پھر حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے ہم سے خطاب
کرتے ہوئے فرمایا: اللہ اس شخص کو سر سبز و شاداب رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اسے اسی
طرح آگے پہنچایا کیونکہ بہت سارے ایسے لوگ جنہیں بات پہنچائی جاتی ہے وہ خود سننے والے سے
زیادہ اسے یا درکھنے والے ہوتے ہیں۔تین امور کے بارہ میں مسلمان کا دل خیانت نہیں کر سکتا اور وہ
تین یہ ہیں۔خدا تعالیٰ کی خاطر کام میں خلوص نیت، دوسرا ہر مسلمان کے لئے خیر خواہی اور تیسرے
جماعت مسلمین کے ساتھ مل کر رہنا۔تو پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ تین باتیں جو بیان کی گئی ہیں کسی مسلمان میں ہوں تو اس کو جائزہ
لینا چاہئے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جس میں یہ تین باتیں ہوں وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔اب پہلی بات جو اس میں بیان کی گئی ہے، اس کی میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ جو کام تم
اللہ تعالیٰ کی خاطر کر رہے ہو اس میں ہمیشہ خلوص نیت ہونا چاہئے۔جماعتی عہدے جو تمہیں دئے
جاتے ہیں انہیں نیک نیتی کے ساتھ بجالاؤ۔صرف عہدے رکھنے کی خواہش نہ رکھو بلکہ اس خدمت کا
جو حق ہے وہ ادا کرو۔ایک تو خود اپنی پوری استعدادوں کے ساتھ اس خدمت کو سرانجام دو۔دوسرے
اس عہدے کا صحیح استعمال بھی کرو۔یہ نہ ہو کہ تمہارے عزیزوں اور رشتہ داروں کے لئے اور اصول
ہوں، ان سے نرمی کا سلوک ہو اور غیروں سے مختلف سلوک ہو،ان پر تمام قواعد لاگو ہو رہے
ہوں۔ایسا کرنا بھی خیانت ہے۔پھر اس عہدے کی وجہ سے تم یا تمہارے عزیز کوئی ناجائز فائدہ اٹھانے والے نہ ہوں۔مثلاً
$2004
110
خطبات مسرور
یہ بھی ہوتا ہے کہ چندوں کی رقوم اکٹھی کرتے ہیں۔تو بہتر یہی ہے کہ ساتھ کے ساتھ جماعت کے
اکاؤنٹ میں بھجوائی جاتی رہیں۔یہ نہیں کہ ایک لمبا عرصہ رقوم اپنے اکاؤنٹ میں رکھ کر فائدہ اٹھاتے
رہے۔اگر امیر نے یا مرکز نے نہیں پوچھا تو اس وقت تک فائدہ اٹھاتے رہے۔یہ بالکل غلط طریقہ
ہے۔اور اگر کبھی مرکز پوچھ لے تو کہہ دیا کہ ہم نے یہ رقم ادا کرنی تھی مگر بہانے بازی کی کہ یہ ہو گیا اس
لئے ادا نہیں کر سکے۔تو غلط بیانی اور خیانت دونوں کے مرتکب ہورہے ہوتے ہیں۔شیطان چونکہ
انسان کے ساتھ لگا ہوا ہے اس لئے ایسے مواقع پیدا ہی نہ ہونے چاہئیں اور ان سے بچنا چاہئے۔پھر یہ ہے کہ اپنے بھائیوں کے کام آؤ، ان کے حقوق ادا کرو۔پھر یہ بھی یاد رکھو کہ نظام
جماعت کے ساتھ ہمیشہ چھٹے رہو، نظام کی پوری پابندی کرو۔کسی بات پر اعتراض پیدا ہوتا ہے تو پھر
آہستہ آہستہ وہ اعتراض انسان کو بہت دور تک لے جاتا ہے۔اور پھر آہستہ آہستہ عہدے داروں سے
بڑھ کر نظام تک اور پھر نظام سے بڑھ کر خلافت تک یہ اعتراض چلے جاتے ہیں۔اس لئے اگر یہ کرو
گے تو یہ بھی خیانت ہے۔پھر میاں بیوی کے تعلقات ہیں۔حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے بڑی خیانت یہ شمار ہوگی کہ ایک آدمی اپنی
بیوی سے تعلقات قائم کرے پھر وہ بیوی کے پوشیدہ راز لوگوں میں بیان کرتا پھرے۔(سنن ابی داود کتاب الادب باب في نقل الحديث
اب میاں بیوی کے بہت سے جھگڑے ہیں، جو جماعت میں آتے ہیں، قضا میں آتے
ہیں، خلع کے یا طلاق کے جھگڑے ہوتے ہیں اور طلاق ناپسندیدہ فعل ہے۔بہر حال اگر کسی وجہ سے
مرد اور عورت میں نہیں بنی تو مرد کو حق ہے کہ وہ طلاق دے دے اور عورت کو حق ہے کہ وہ خلع لے
لے۔اور بعض دفعہ بعض باتیں صلح کروانے والے کے سامنے بیان کرنی پڑتی ہیں۔اس حد تک
تو موٹی موٹی باتیں بیان کرنا جائز ہے لیکن بعض دفعہ ایسے ہوتا ہے کہ مرد اور عورت کے علاوہ دیگر رشتہ
$2004
111
خطبات مسرور
دار بھی شامل ہو جاتے ہیں جو ایک دوسرے پر ذاتی قسم کے الزامات لگا رہے ہوتے ہیں۔جن کو سن کر
بھی شرم آتی ہے۔اب میاں بیوی کے تعلقات تو ایسے ہیں جن میں بعض پوشیدہ باتیں بھی ظاہر
ہو جاتی ہیں۔تو جھگڑا ہونے کے بعد ان
کو باہر یا اپنے عزیزوں میں بیان کرنا صرف اس لئے کہ
دوسرے فریق کو بدنام کیا جائے تا کہ اس کا دوسری جگہ رشتہ نہ ہو۔تو فرمایا کہ اگر ایسی حرکتیں کرو گے
تو یہ بہت بڑی بے حیائی اور خیانت شمار ہوگی اور خائن کے بارہ میں انذار آئے ہیں کہ ایک تو خائن
مومن نہیں ، مسلمان نہیں اور پھر جہنمی بھی ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس نے کسی عورت سے
شادی کے لئے مہر مقرر کیا اور نیت کی کہ وہ اسے نہیں دے گا تو وہ زانی ہے اور جس کسی نے قرض اس
نیت سے لیا کہ ادا نہ کرے گا تو میں اسے چور شمار کرتا ہوں۔( مجمع الزوائد جلد ٤ صفحه ۱۳۱ كتاب البيوع باب فيمن نوى ان لا يقضى دينه)
اب دیکھیں حق مہر ادا کرنا مرد کے لئے کتنا ضروری ہے۔اگر نیت میں فتور ہے تو یہ خیانت
ہے، چوری ہے۔پھر بعض لوگ قرض لے لیتے ہیں۔اور بعض لوگ تو عادی قرض لینے والے ہوتے ہیں۔پتہ ہوتا ہے کہ ہمارے وسائل اتنے نہیں کہ ہم یہ قرض واپس کر سکیں۔لیکن پھر بھی قرض لیتے چلے
جاتے ہیں کہ جب کوئی پوچھے گا کہہ دیں گے کے ہمارے پاس تو وسائل ہی نہیں ، ہم تو دے ہی نہیں
سکتے۔اپنے اخراجات پر کنٹرول ہی کوئی نہیں ہوتا۔جتنی چادر ہے اتنا پاؤں نہیں پھیلاتے اصل میں
نیت یہی ہوتی ہے پہلے ہی کہ ہم نے کون سا دینا ہے۔بے شرموں کی طرح جواب دے دیں گے۔یہاں جو قرض دینے والے ہیں ان کو بھی بتادوں کہ بجائے اس کے کہ بعد میں جھگڑے ہوں
اور امور عامہ میں اور جماعت میں اور خلیفہ وقت کے پاس کیس بھجوائیں کہ ہمارے پیسے دلوائیں تو
پہلے ہی سوچ سمجھ کر ، جائزہ لے کر ایسے لوگوں کو قرض دیا کریں۔یا تو اس نیت سے دیں کہ ٹھیک ہے
اگر نہ بھی واپس ملا تو کوئی حرج نہیں۔یا پھر اچھی طرح جائزہ لے لیا کریں کہ اس کی اتنی استعداد بھی
$2004
112
خطبات مسرور
ہے، قرض واپس کر سکتا ہے کہ نہیں۔پھر ایک دوسری روایت میں حضرت صہیب سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو
کوئی اس نیت سے کوئی چیز خریدتا ہے کہ وہ اس کی قیمت ادا نہ کرے گا تو جس دن وہ مرے گا وہ خائن
ہوگا اور خائن جہنمی ہے۔(مجمع الزوائد جلد ٤ صفحه ١٣١)
بعض لوگ چیزیں ادھار خرید لیتے ہیں یہ بھی ایک طرح کا قرض ہے ایسے لوگوں کے بارہ
میں بھی بڑا انذار ہے۔حضرت طلیقہ مسیح الا فی اس بارہ میں فرماتے ہیں:
خا
فَإِنْ آمِنَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا فَلْيُؤةِ الَّذِى اؤْتُمِنَ اَمَانَتَهُ وَلْيَتَّقِ اللَّهَ رَبَّهُ - اگر تم
میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کے متعلق مطمئن ہو اور اسے بلا رہن روپیہ دے دے تو وہ شخص جسے
روپیہ دیا گیا ہے اور جسے امین جانا گیا ہے اس کا فرض ہے کہ دوسرے کے مطالبہ پر روپیہ بلا حجت
واپس کر دے اور اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اختیار کرے۔اس جگہ قرض کو امانت قرار دیا گیا ہے جس میں یہ
حکمت ہے کہ دنیا میں عام طور پر امانت کی ادائیگی تو ضروری سمجھی جاتی ہے۔لیکن قرض کی ادائیگی میں
نا واجب تساہل اور غفلت سے کام لیا جاتا ہے۔اس لئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک قرض بھی ایک
امانت ہی کی قسم ہے اس آیت سے ہر قسم کی امانتوں کی حفاظت اور ان کی بروقت واپسی کا
بھی ایک عام سبق ملتا ہے جس کی طرف قرآن کریم کی ایک دوسری آیت ﴿وَالَّذِينَ هُمْ لَا مَنتِهِمُ
وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ ﴾ (المومنون: 9) میں بھی اشارہ کیا گیا ہے اور نصیحت فرمائی ہے کہ تمدنی
معاملات کی ایک اہم شاخ دوسرے کے پاس امانت رکھوانا بھی ہے۔پس نہ صرف قرض کے
معاملات میں بلکہ امانت کے معاملہ میں بھی تمہیں تقویٰ اللہ سے کام لینا چاہئے۔ایسا نہ ہو کہ امانت
لینے والا آئے اور تم واپسی میں پس و پیش کرنے لگ جاؤ۔( تفسیر کبیر جلد دوم صفحہ ۶۴۹،۶۴۸)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ایک شخص کا ذکر ہوا کہ وہ ایک
113
$2004
خطبات مسرور
دوسرے شخص کی امانت جو اس کے پاس جمع تھی لے کر کہیں چلا گیا ہے۔اس پر فرمایا:
ادائے قرضہ اور امانت کی واپسی میں بہت کم لوگ صادق نکلتے ہیں اور لوگ اس کی پروا
نہیں کرتے حالانکہ یہ نہایت ضروری امر ہے۔حضرت رسول کریم ﷺ اس شخص کا جنازہ نہیں
پڑھتے تھے جس پر قرضہ ہوتا تھا۔دیکھا جاتا ہے کہ جس التجا اور خلوص کے ساتھ لوگ قرض لیتے ہیں
اسی طرح خندہ پیشانی کے ساتھ واپس نہیں کرتے بلکہ واپسی کے وقت ضرور کچھ نہ کچھ تنگی ترشی واقع ہو
جاتی ہے۔ایمان کی سچائی اسی سے پہچانی جاتی ہے“۔( ملفوظات جلد پنجم صفحه ۲۶۵، بدر ۵ ستمبر ۱۹۰۷ء)
تو احمدی کی پہچان تو یہ ہونی چاہئے کہ ایک تو قرض اتارنے میں جلدی کریں، دوسرے
قرض دینے والے کے احسان مند ہوں کہ وہ ضرورت کے وقت ان کے کام آیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
د مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ ان امور کی پروا نہیں کرتے اور ہماری جماعت
میں بھی ایسے لوگ ہیں جو بہت کم توجہ کرتے ہیں، اپنے قرضوں کے ادا کرنے میں۔یہ عدل کے
خلاف ہے۔آنحضرت ﷺ تو ایسے لوگوں کی نماز ( جنازہ) نہ پڑھتے تھے۔پس تم میں سے ہر ایک
اس بات کو خوب یادر کھے کہ قرضوں کے ادا کرنے میں سستی نہیں کرنی چاہئے اور ہر قسم کی خیانت
اور بے ایمانی سے دُور بھاگنا چاہئے۔کیونکہ یہ امر الہی کے خلاف ہے جو اس نے اس آیت میں یعنی
66
إنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيْتَائِ ذِي الْقُرْبى (النحل: 91) دیا ہے۔(ملفوظات جلد ٤ - صفحه ٦٠٧ الحكم ٢٤ جنورى ١٩٠٦ء)
تو یہاں یہ بات بھی یا درکھنی چاہئے کہ ایک تو یہ کہ قرض مقررہ میعاد کے اندر ادا کیا جائے
جس کا وعدہ کیا گیا ہے۔اور اگر پتہ ہے کہ واپس نہیں کر سکتے کیونکہ وسائل ہی نہیں ہیں، اور غلط بیانی
کر کے میعاد مقرر کر والی ہے تو پھر بہتر ہے کہ خائن بننے کی بجائے مدد مانگ لی جائے۔لیکن جھوٹ
اور خیانت کے مرتکب نہیں ہونا چاہئے۔لیکن مدد مانگنے والوں کو بھی عادت نہیں بنا لینی چاہئے کیونکہ
سوائے انتہائی اضطراری حالت کے اس طرح مدد مانگنا بھی منع ہے اور معیوب سمجھا گیا ہے۔اور
$2004
114
خطبات مسرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کے سخت خلاف تھے۔ایک اقتباس ہے علامہ شبلی نعمانی کا خیانت کے بارہ میں۔کہتے ہیں:۔” خیانت کے ایک معنی یہ ہیں کہ کسی جماعت میں شامل ہوکر خود اسی جماعت کو جڑ سے
اکھاڑنے کی فکر میں لگے رہنا، چنانچہ منافقین جو دل میں کچھ رکھتے تھے اور زبان سے کچھ کہتے تھے، وہ
ہمیشہ اسلام کے خلاف چھپی سازشوں میں لگے رہتے تھے مگر ان کی یہ چال کارگر نہیں ہوتی تھی اور ہمیشہ
اس کا بھید کھل جاتا تھا۔فرمایا وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَى خَائِنَةِ مِّنْهُمْ (مائدہ:۳) اور ہمیشہ تو خبر
پاتارہتا ہے اُن کی ایک خیانت کی۔یعنی ان کی کسی نہ کسی خیانت کی خبر رسول کو ملتی ہی رہتی ہے۔اس حوالے سے مزید وضاحت کر دیتا ہوں۔بعض عہد یداران کی شکایت کر دیتے ہیں کہ
فلاں امیر ایسا ہے، فلاں امیر ایسا ہے ، رویہ ٹھیک نہیں ہے یا فلاں عہد یدارا ایسا ہے، کوئی کام نہیں کر
رہا۔اور کوئی معین بات بھی نہیں لکھ رہے ہوتے۔اور پھر خط کے نیچے اپنا نام بھی نہیں لکھتے۔تو یہ
منافقت ہے۔ایک طرف تو اس عہد کے سخت خلاف ہے کہ جان قربان کر دوں گا جماعت کے لئے
اور عزت بھی قربان کر دوں گا جماعت کے لئے اور دوسری طرف اپنا نام تک شکایت میں چھپاتے
ہیں کہ امیر یا فلاں عہد یدار ہم سے ناراض نہ ہو جائے۔اس کا مطلب یہ ہے وہ اس حدیث کی رو
سے
بدظنی بھی کر رہے ہیں اور تقویٰ سے بالکل عاری ہیں۔اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ وہ ایسا ہی ہے تو
پھر وہ شکایت کرنے والا کونسا تقویٰ سے خالی نہیں ہے۔کیونکہ اس کے دل میں امیر کا خوف اللہ تعالیٰ
کے خوف سے زیادہ ہے۔اور جس کے دل میں اللہ کا خوف نہیں ہے وہ مومن بہر حال نہیں ہوسکتا۔اور
اس طرح یہ اس کے علاوہ اندر ہی اندر لوگوں میں بھی شکوک پیدا کرتا ہے۔خود بھی منافقت کر رہا
ہوتا ہے اور خیانت کا بھی مرتکب ہو رہا ہوتا ہے۔لوگوں کے ذہنوں کو بھی گندہ کر رہا ہوتا ہے۔اس
لئے اس بارہ میں میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ بغیر نام کے کوئی درخواست کوئی شکایت کبھی بھی قابل
پذیرائی نہیں ہوتی۔اور اب یہ دوبارہ بھی واضح کر دیتا ہوں۔اس لئے اگر جماعت کا درد ہے،اصلاح
$2004
115
خطبات مسرور
مدنظر ہے تو کھل کر لکھیں اور اگر اس کی وجہ سے کوئی عہدیدار شکایت کرنے والے سے ذاتی عناد بھی
رکھتا ہے، مخالفت بھی ہو جاتی ہے تو یہ معاملہ خدا پر چھوڑیں اور دعاؤں میں لگ جائیں۔اگر نیت نیک
ہے تو اللہ تعالیٰ ہر شر سے محفوظ رکھے گا۔بے نام لکھنے کا مطلب تو یہ ہے کہ لکھنے والا خود خائن ہے۔پھر ایک حدیث میں روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا: چار ایسی علامتیں ہیں کہ جس میں وہ ہوں وہ پکا منافق ہوگا۔اور جس میں
ان میں سے ایک ہو اس میں ایک خصلت نفاق کی ہوگی سوائے اس کے کہ وہ اسے چھوڑ دے۔وہ چار باتیں
یہ ہیں۔جب اسے امین بنایا جائے تو وہ خیانت کرتا ہے۔جب بات کرے تو جھوٹ بولتا ہے۔جب کسی
سے معاہدہ کرے تو بے وفائی کرتا ہے۔اور جب کسی سے جھگڑ پڑے تو گالی گلوچ پر اتر آتا ہے۔(مسلم کتاب الایمان۔باب بيان خصال المنافق
پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں
کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جس نے میری طرف
ایسی جھوٹی بات منسوب کی جو میں نے نہیں کہی، تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنالے۔اور جس سے اس کے
مسلمان بھائی نے کوئی مشورہ طلب کیا تو اس نے بغیر رشد کے مشورہ دیا تو اس نے اس سے خیانت کی۔(الادب المفرد صفحه ۷۵ از حضرت امام بخاری
بعض دفعہ جان بوجھ کر غلط طریقے سے غلط مشورہ دے دیا جاتا ہے تو یہ بھی خیانت ہے تا کہ
کسی کو نقصان پہنچ جائے۔یہ بالکل نہیں ہونا چاہئے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے۔اے میرے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں بھوک سے جس کا اوڑھنا بچھونا بہت برا ہے اور میں پناہ مانگتا
ہوں خیانت سے کیونکہ یہ اندرونے کو خراب کر دیتی ہے یا اس کی چاہت برے نتائج پیدا کرتی ہے۔(نسائی کتاب الاستعاذه من الخيانة۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں کہ خائن اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل
نہیں کر سکتا۔(کشتی نوح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۳)
$2004
116
خطبات مسرور
پھر آپ نے فرمایا: جو شخص بدنظری سے اور خیانت سے، رشوت سے اور ہر ایک ناجائز
تصرف سے تو بہ نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ہر ایک مرد جو بیوی سے یا
بیوی خاوند سے خیانت سے پیش آتی ہے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔(کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۸ـ ۱۹)
پھر آپ عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”خیانت نہ کرو۔گلہ نہ کرو۔ایک
عورت دوسری عورت یا مرد پر بہتان نہ لگاوے“۔(کشتی نوح روحانی خزائن جلد۱۹ صفحه ۸۱)
بعض عورتوں کو عادت ہوتی ہے کہ ہمدرد بن کر دوسری کسی شریف عورت کے گھر جاتی
ہیں ،اس سے باتیں نکلواتی ہیں، دوستیاں قائم کرتی ہیں۔اور پھر مجلسوں میں بیان کرتی پھرتی ہیں۔تو
اس قسم کے لوگ چاہے مرد ہوں یا عورت ( عورتوں کو زیادہ عادت ہوتی ہے ) وہ بھی مجالس کی امانت
میں خیانت کرنے والے ہوتے ہیں۔ہر احمدی کو ان باتوں سے بھی اپنے آپ
کو بچا کر رکھنا چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
خدا کے واحد ماننے کے ساتھ یہ لازم ہے کہ اس کی مخلوق کی حق تلفی نہ کی جاوے۔جو شخص
اپنے بھائی کا حق تلف کرتا ہے اور اس کی خیانت کرتا ہے وہ لَا إِله إِلَّا اللہ کا قائل نہیں۔(ملفوظات جلد ۵ صفحه ۹۱ حاشیه بدر جلد ٦ نمبر ۲،۱ صفحه (۱۲)
پھر آپ نے چندوں کے بارہ میں فرمایا :۔ہم یہ ہرگز نہیں کہتے کہ ماہواری روپے ہی ضرور دو، ہم تو یہ کہتے ہیں کہ معاہدہ کر کے دو
جس میں
کبھی فرق نہ آوے۔صحابہ کرام کو پہلے ہی سکھایا گیا تھا: ﴿لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا
تُحِبُّون (آل عمران : 93)۔اس میں چندہ دینے اور مال صرف کرنے کی تاکید اور اشارہ ہے۔یہ معاہدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ معاہدہ ہوتا ہے اس کو نباہنا چاہئے۔اس کے برخلاف کرنے میں خیانت ہوا
کرتی ہے۔کوئی کسی ادنی درجہ کے نواب کی خیانت کر کے اس کے سامنے نہیں ہوسکتا تو احکم الحاکمین کی
خیانت کر کے کس طرح سے اپنا چہرہ دکھلا سکتا ہے۔(ملفوظات جلد سوم صفحه ۳۱۶ البدر۷ ارجولائی ۱۹۰۳)
مسرور
117
$2004
اب چندہ عام وغیرہ بھی اسی زمرے میں شامل ہوتے ہیں۔کیونکہ یہ بھی ایک وعدہ ہے جو
آپ نے کیا ہوتا ہے۔پھر چندہ وصیت ہے۔بعض موصی ہیں جو لمبے عرصہ تک چندہ ادا نہیں کرتے
اور بقایا دار ہو جاتے ہیں اور وصیت منسوخ ہو جاتی ہے۔پھر یہ شکوہ ہوتا ہے کہ دفتر نے کیوں یاد نہیں
کروایا، ہماری وصیت منسوخ ہو گئی۔حالانکہ دفتر تو یاد کرواتا ہے۔اور اگر نہیں بھی یاد کروایا تو معاہدہ کا
دوسرا فریق تو خود ہے اس کو بھی تو یا درکھنا چاہئے کہ اس نے کیا عہد کیا ہوا ہے۔اب یہاں جون میں جماعت کا مالی سال ختم ہورہا ہے تو میں یہاں یاد کروا دیتا ہوں کہ جو
بھی آپ کے چندے ہیں، ادائیگیاں ہیں، وعدے ہیں، پورے کر لیں۔ایک حدیث میں آتا ہے۔حضرت انس بن مالک روایت کرتے ہیں کہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ہمیں خطاب کرتے ہوئے ہمیشہ فرمایا کرتے تھے: "لَا إِيْمَانَ لِمَنْ لَّا أَمَانَةَ لَهُ وَلَا دِيْنَ لِمَنْ
لَّا عَهْدَلَه “ یعنی جو شخص امانت کا لحاظ نہیں رکھتا اس کا ایمان کوئی ایمان نہیں اور جو عہد کا پاس نہیں
کرتا اس کا کوئی دین نہیں۔( مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۱۳۵ مطبوعہ بیروت)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :۔”خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں تقویٰ کو لباس کے نام سے موسوم کیا ہے چنانچہ لِبَاسُ
التقوى قرآن شریف کا لفظ ہے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ روحانی خوبصورتی اور روحانی
زینت تقویٰ سے ہی پیدا ہوتی ہے۔اور تقویٰ یہ ہے کہ انسان خدا کی تمام امانتوں اور ایمانی عہد اور ایسا
ہی مخلوق کی تمام امانتوں اور عہد کی حتی الوسع رعایت رکھے یعنی اُن کے دقیق در دقیق پہلوؤں پر
تابمقدور کار بند ہو جائے“۔(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۱۰)
یعنی امانتوں کا خیال رکھے اور ان کے باریک در باریک پہلوؤں میں جا کر ان کو ادا کرنے
کی کوشش کرے۔پھر آپ فرماتے ہیں:
$2004
118
مسرور
انسان کی پیدائش میں دو قسم کے حُسن ہیں۔ایک حُسن معاملہ اور وہ یہ کہ انسان خدا تعالیٰ
کی تمام امانتوں اور عہد کے ادا کرنے میں یہ رعایت رکھے کہ کوئی امر
حتی الوسع ان کے متعلق فوت نہ
ہو۔جیسا کہ خدا تعالیٰ کے کلام میں رائوں کا لفظ اسی طرف اشارہ کرتا ہے۔ایسا ہی لازم ہے کہ
انسان مخلوق کی امانتوں اور عہد کی نسبت بھی یہی لحاظ رکھے یعنی حقوق اللہ اور حقوق عباد میں تقویٰ سے
کام لے۔یہ حسن معاملہ ہے یا یوں کہو کہ روحانی خوبصورتی ہے۔(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم ۲۱۸)
پھر آپ نے فرمایا کہ:
ہر مومن کا یہی حال ہوتا ہے۔اگر وہ اخلاص اور وفاداری سے اُس کا ہو جاتا ہے تو خدا
تعالیٰ اس کا ولی بنتا ہے لیکن اگر ایمان کی عمارت بوسیدہ ہے تو پھر بے شک خطرہ ہوتا ہے۔ہم کسی کے
دل کا حال تو جانتے ہی نہیں۔سینہ کا علم تو خدا کو ہی ہے مگر انسان اپنی خیانت سے پکڑا جاتا ہے۔اگر
خدا تعالیٰ سے معاملہ صاف نہیں تو پھر بیعت فائدہ دے گی نہ کچھ اور۔لیکن جب خالص خدا ہی کا ہو
جاوے تو خدا تعالیٰ اُس کی خاص حفاظت کرتا ہے۔اگر چہ وہ سب کا خدا ہے مگر جو اپنے آپ کو خاص
کرتے ہیں اُن پر خاص تجلی کرتا ہے اور خدا کے لئے خاص ہونا یہی ہے کہ نفس بالکل چکنا چور ہوکر
اُس کا کوئی ریزہ باقی نہ رہ جائے۔اس لئے میں بار بار اپنی جماعت کو کہتا ہوں کہ بیعت پر ہرگز ناز نہ کرو
اگر دل پاک نہیں ہے۔ہاتھ پر ہاتھ رکھنا کیا فائدہ دے گا جب دل دُور ہے۔جب دل اور زبان میں
اتفاق نہیں تو میرے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر منافقانہ اقرار کرتے ہیں۔تو یا درکھو ایسے شخص کو دو ہر اعذاب ہوگا
مگر جو سچا اقرار کرتا ہے اُس کے بڑے بڑے گناہ بخشے جاتے ہیں اور اس کو ایک نئی زندگی ملتی ہے۔(ملفوظات جلد دوم صفحه ٦٥ الحكم ١٤ فروری ١٩٠٣ء
اللہ تعالیٰ ہم سب کو امانتوں کو نیک نیتی سے ادا کرنے اور ہرقسم کی خیانت سے بچنے کی تو فیق
عطا فرماتا رہے۔