اللّٰہ تعالیٰ کی خاطر کسی کو معاف کرو گے تو اللّٰہ تعالیٰ دنیا میں تمہاری عزت پہلے سے زیادہ قائم کرے گا

$2004
137
8
خطبات مسرور
اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی کو معاف کرو گے تو اللہ تعالیٰ دنیا میں تمہاری
عزت پہلے سے زیادہ قائم کرے گا
۲۰ فروری ۲۰۰۴ء بمطابق ۲۰ تبلیغ ۱۳۸۳ هجری ششی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن
آپس میں معاف نہ کرنے کی عادت معاشرے کے امن وسکون
کو برباد کر دیتی ہے،
یہ اعلیٰ اخلاق اگر آج کوئی دکھلا سکتا ہے تو وہ احمدی ہی ہے جنہوں نے
زمانے کے امام کے ہاتھ پر تجدید بیعت کی ہے
درگزر کر دینا ہی بہتر ہوتا ہے تا کہ معاشرے میں صلح جوئی کی بنیاد پڑے
اپنے ملازمین اور ماتحتوں سے درگزر کرنے کی ہدایت
صلى
الله
نبی اکرم ﷺ کے عفو عام کے حسین نظارے
حضرت اقدس مسیح موعود کے عفو و درگزر کی مثالیں
ہے۔اس جماعت کو تیار کرنے سے غرض یہی ہے کہ زبان ، کان، آنکھ اور ہر ایک
عضو سے تقویٰ سرایت کر جاوے

خطبات مسرور
$2004
138
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
الَّذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ
النَّاسِ وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ﴾ (سورة ال عمران آیت : ۱۳۵)
معاشرے میں جب برائیوں کا احساس مٹ جائے تو ایسے معاشرے میں رہنے والا ہر شخص
کچھ نہ کچھ متاثر ضرور ہوتا ہے اور اپنے نفس کے بارے میں ، اپنے حقوق کے بارے میں زیادہ حساس
ہوتا ہے اور دوسرے کی غلطی کو ذرا بھی معاف نہیں کرنا چاہتا، چنانچہ دیکھ لیں، آج کل کے معاشرے
میں کسی سے ذراسی غلطی سرزد ہو جائے تو ایک ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے چاہے اپنے کسی قریبی عزیز سے
ہی ہو اور بعض لوگ کبھی بھی اس کو معاف کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔اور اسی وجہ سے پھر خاوند
بیوی کے جھگڑے، بہن بھائیوں کے جھگڑے، ہمسایوں کے جھگڑے، کاروبار میں حصہ داروں کے
جھگڑے، زمینداروں کے جھگڑے ہوتے ہیں حتی کہ بعض دفعہ راہ چلتے نہ جان نہ پہچان ذراسی بات
پہ جھگڑا شروع ہو جاتا ہے۔مثلاً ایک راہ گیر کا کندھارش کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے ٹکرا گیا، کسی پر
پاؤں پڑ گیا تو فوراً دوسرا آنکھیں سرخ کر کے کوئی نہ کوئی سخت بات اس سے کہ دیتا ہے پھر دوسرا بھی
کیونکہ اسی معاشرے کی پیداوار ہے، اس میں بھی برداشت نہیں ہے، وہ بھی اسی طرح کے الفاظ الٹا
کے اس کو جواب دیتا ہے۔اور بعض دفعہ پھر بات بڑھتے بڑھتے سر پھٹول اور خون خرا بہ شروع ہو جاتا
ہے۔پھر بچے کھیلتے کھیلتے لڑ پڑیں تو بڑے بھی بلاوجہ بیچ میں کود پڑتے ہیں اور پھر وہ حشر ایک دوسرے کا

$2004
139
خطبات مسرور
ہو رہا ہوتا ہے کہ اللہ کی پناہ۔اور اس معاشرے کی بے صبری اور معاف نہ کرنے کا اثر غیر محسوس طریق
پر بچوں
پر بھی ہوتا ہے، گزشتہ دنوں کسی کالم نویس نے ایک کالم میں لکھا تھا کہ ایک باپ نے یعنی اس
کے دوست نے اپنے ہتھیار صرف اس لئے بیچ دیئے کہ محلے میں بچوں کی لڑائی میں اس کا دس گیارہ
سال
کا بچہ اپنے ہم عمر سے لڑائی کر رہا تھا کچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔اس کے بعد وہ بچہ گھر آیا اور
اپنے باپ کا ریوالور یا کوئی ہتھیار لے کے اپنے دوسرے ہم عمر کو قتل کرنے کے لئے باہر نکلا۔اس نے
لکھا ہے کہ شکر ہے پستول نہیں چلا ، جان بچ گئی۔لیکن یہ ماحول اور لوگوں کے رویے معاشرے پر اثر
انداز ہورہے ہیں۔اور معاشرے کی یہ کیفیت ہے اس وقت کہ بالکل برداشت نہیں معاف کرنے کی
بالکل عادت نہیں، اور یہ واقعہ جو میں نے بیان کیا ہے پاکستان کا ہے لیکن یہاں یورپ میں بھی ایسے
ملتے جلتے بہت سے واقعات ہیں جن کی مثالیں ملتی ہیں۔بعض دفعہ اخباروں میں آجاتا ہے۔تو جب اس
قسم کے حالات ہوں تو سوچیں کہ ایک احمدی کی ذمہ داری کس حد تک بڑھ جاتی ہے۔اپنے آپ کو، اپنی
نسلوں کو اس بگڑتے ہوئے معاشرے سے بچانے کے لئے بہت کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔اور
ہمارے لئے کس قدرضروری ہو جاتا ہے کہ ہم قرآنی تعلیم پر پوری طرح عمل کرنے کی کوشش کریں۔یہ آیت جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ لوگ جو آسائش میں
خرچ کرتے ہیں اور تنگی میں بھی ، اور غصہ دبا جانے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں اور
اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔اس میں احسان کرنے والوں کے بارے میں یہ بتایا ہے کہ جب تم یہ نہیں دیکھو گے کہ
تمہاری ضروریات پوری ہوتی ہیں کہ نہیں تمہیں مالی کشائش ہے یا نہیں اور ہر حال میں اپنے بھائیوں
کا خیال رکھو گے تو نیکی کرنے کی روح پیدا ہوگی اور پھر فرمایا کہ ایک بہت بڑا خلق تمہارا غصے کو دبانا
ہے۔اور لوگوں سے عفو کا سلوک کرنا ہے اور ان سے درگزر کرنا ہے۔تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم لوگوں

140
$2004
خطبات مسرور
سے عفو کا سلوک کرو گے معاف کرنے کی عادت ڈالو گے، اس لئے کہ معاشرے میں فتنہ نہ پھیلے، اس
لئے کہ تمہارے اس سلوک سے شاید جس کو تم معاف کر رہے ہو اس کی اصلاح ہو جائے تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ ایسے لوگوں سے میں محبت کرتا ہوں۔آج کل کے معاشرے میں جہاں ہر طرف نفسانفسی کا عالم ہے یہ خلق تو اللہ تعالیٰ کی نگاہ
میں اور بھی پسندیدہ ٹھہرے گا اور آج اگر یہ اعلیٰ اخلاق کوئی دکھا سکتا ہے تو احمدی ہی ہے۔جنہوں نے
ان احکامات پر عمل پیرا ہونے کے لئے زمانے کے امام کے ہاتھ پر تجدید بیعت کی ہے۔اللہ تعالیٰ نے
عفو کے مضمون کی اہمیت کے پیش نظر مختلف جگہوں پر قرآن کریم میں اس بارے میں احکامات دیئے
ہیں، مختلف معاملات کے بارے میں مختلف سورتوں میں۔میں ایک دو اور مثالیں پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ دوسری جگہ قرآن شریف میں فرماتا ہے خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَاعْرِضْ
عَنِ الْجَهِلِينَ ﴾ (سورۃ الاعراف ۲۰۰)
یعنی عفو اختیار کر ، معروف کا حکم دے اور جاہلوں سے کنارہ کشی اختیار کر۔یہاں فرمایا
معاف کرنے کا خُلق اختیار کرو اور اچھی باتوں کا حکم دو اگر کسی سے زیادتی کی بات دیکھو تو درگزر کرو۔فوراً غصہ چڑھا کر لڑنے بھڑنے پر تیار نہ ہو جایا کرو اور ساتھ یہ بھی کہ جو زیادتی کرنے والا ہے اس کو
بھی آرام سے سمجھاؤ کہ دیکھو تم نے ابھی جو باتیں کی ہیں مناسب نہیں ہیں اور اگر وہ باز نہ آئے تو وہ
جاہل شخص ہے، تمہارے لئے یہی مناسب ہے کہ پھر ایک طرف ہو جاؤ چھوڑ دواس جگہ کو اور اس کو بھی
اس کے حال پر چھوڑ دو۔دیکھیں کہ یہ کتنا پیارا حکم ہے اگر کسی طرح عفوا ختیار کیا جائے تو سوال ہی نہیں
ہے کہ معاشرے میں کوئی فتنہ و فساد کی صورت پیدا ہو۔لیکن یہاں پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس
طرح تو پھر فتنہ پیدا کرنے والے اور فساد کرنے والوں کو کھلی چھٹی مل جائے گی ، وہ شرفاء کا جینا حرام کر
دیں گے۔اور شریف آدمی پرے ہٹ جائے گا۔یہ تو نہیں ہوسکتا کہ فساد کرنے والے معاشرے میں

$2004
141
خطبات مسرور
رہیں اور فساد بھی کرتے رہیں، ان کی اصلاح بھی تو ہونی چاہئے اگر تمہارا معاف کرنا ان کو راس نہیں
آتا تو پھر ان کی اصلاح کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کو بھی چھوڑ انہیں ہے دوسری جگہ حکم فرمایا
ہے۔کہ وَجَزَاؤُ سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا۔فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ۔إِنَّهُ لَا يُحِبُّ
الظَّلِمِينَ (سورۃ الشوریٰ آیت (۱۴) بدی کا بدلہ اتنی ہی بدی ہوتی ہے اور جو معاف کرے اور
اصلاح کو مد نظر رکھے اس کا بدلہ دینا اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہوتا ہے اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔اب ہر کوئی تو بدی کا بدلہ نہیں لے سکتا کیونکہ اگر یہ دیکھے کہ فلاں شخص کی اصلاح نہیں ہو رہی
باز نہیں آرہا تو خود ہی اگر اس کی اصلاح کی کوشش کی جاے گی تو پھر تو اور فتنہ و فساد معاشرے میں پیدا
ہو جائے گا۔یہ تو قانون کو ہاتھ میں لینے والی باتیں ہو جائیں گی۔اس کی وجہ سے ہر طرف لاقانونیت
پھیل جائے گی۔اس کے لئے بہر حال ملکی قانون کا سہارا لینا ہوگا، قانون پھر خود ہی ایسے لوگوں سے
نبٹ لیتا ہے۔اور اکثر دیکھا گیا ہے کہ عام طور پر ایسے، اپنے آپ کو بہت کچھ سمجھنے والے ، لڑائی
کرنے والے، فتنہ وفساد پیدا کرنے والے، لاقانونیت پھیلانے والے جب قانون کی گرفت میں
آتے ہیں تو پھر صلح کی طرف رجوع کرتے ہیں، سفارشیں آ رہی ہوتی ہیں کہ ہمارے سے صلح کر لو تو
فرمایا کہ اصل میں تو تمہارے مد نظر اصلاح ہے اگر سمجھتے ہو کہ معاف کرنے سے اس کی اصلاح ہو سکتی
ہے تو معاف کر دو لیکن اگر یہ خیال ہو کہ معاف کرنے سے اس کی اصلاح نہیں ہوسکتی یہ تو پہلے بھی یہی
حرکتیں کرتا چلا جارہا ہے اور پہلے بھی کئی دفعہ معاف کیا جا چکا ہے لیکن اس کے کان پر جوں تک نہیں
رینگی ، نا قابل اصلاح شخص ہے تو پھر بہر حال ایسے شخص کو سزاملنی چاہئے۔اور اس کے مطابق جماعتی
نظام میں بھی تعزیر کا، سزا کا طریق رائج ہے، جب اللہ تعالیٰ کے احکامات کو توڑو گے، جب دوسروں
کے حقوق غصب کرو گے جب بھائی کی زمین یا جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کرو گے، جب بیوی پر
ظلم کرو گے تو نظام کی طرف سے تو سزا ملے گی۔جس کو سزا ملی ہو وہ درخواستیں لکھنا شروع کر دیتے ہیں

$2004
142
خطبات مسرور
کہ اللہ تعالیٰ تو معاف کرنے کو پسند کرتا ہے۔فوراً معاف کرنے والا حکم ان کے سامنے آ جاتا ہے اور
اس کے مفسر بن جاتے ہیں۔اگلی بات بھول جاتے ہیں کہ اصلاح کی خاطر سزا دینا بھی اللہ کا حکم
ہے۔ہراحمدی کو ہر وقت یہ یا درکھنا چاہئے کہ اگر اس بھیا نک معاشرے میں اس نے بھی اپنا رویہ
ٹھیک نہ کیا تو پھر حضرت اقدس مسیح موعود کے ارشاد کے مطابق وہ جماعت سے کاٹا جائے گا۔بہر حال
اصلاح کی خاطر عفو سے کام لینا مستحسن ہے۔لیکن اگر بدلہ لینا ہے تو ہر ایک کا کام نہیں ہے کہ قانون کو اپنے
ہاتھ میں لے لے۔یہ قانون کا کام ہے کہ اصلاح کی خاطر قانونی کارروائی کی جائے یا اگر نظام جماعت
کے پاس معاملہ ہے تو نظام خود دیکھے گا ہر ایک کو دوسرے پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت بہر حال نہیں ہے۔جیسا کہ میں نے شروع میں کہا کہ چھوٹی موٹی غلطیوں سے درگزر کر دینا ہی بہتر ہوتا ہے
تاکہ معاشرے میں صلح جوئی کی بنیاد پڑے صلح کی فضا پیدا ہو۔عموماً جو عادی مجرم نہیں ہوتے وہ درگزر کے
سلوک سے عام طور پر شرمندہ ہو جاتے ہیں اور اپنی اصلاح بھی کرتے ہیں اور معافی بھی مانگ لیتے ہیں۔اس ضمن میں حضرت مصلح موعودؓ نے بھی تفصیل سے ذکر کیا ہے فرماتے ہیں کہ مومنون کو یہ
عام ہدایت دی ہے کہ انہیں دوسروں کی خطاؤں کو معاف کرنا اور ان کے قصوروں سے درگزر کرنا
چاہئے مگر معاف کرنے کا مسئلہ بہت پیچیدہ ہے۔بعض لوگ نادانی سے ایک طرف نکل گئے ہیں اور
بعض دوسری طرف۔وہ لوگ جن کا کوئی قصور کرتا ہے وہ کہتے ہیں کہ مجرم کو سزا دینی چاہئے تا کہ
دوسروں کو عبرت ہو اور جو قصور کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ معاف کرنا چاہئے خدا
خود بھی بندے کو معاف کرتا ہے۔تو جب خدا بندے کو معاف کرتا ہے تم بھی بندوں کے حقوق ادا کرو
نا۔وہی سلوک تمہارا بھی بندوں کے ساتھ ہونا چاہئے۔مگر یہ سب خود غرضی کے فتوے ہیں۔جو شخص یہ
کہتا ہے کہ خدا معاف کرتا ہے تو بندے کو بھی معاف کرنا چاہئے وہ اس قسم کی بات اسی وقت کہتا ہے
جب وہ خود مجرم ہوتا ہے۔اگر مجرم نہ ہوتا تو ہم اس کی بات مان لیتے لیکن جب اس کا کوئی قصور کرتا

$2004
143
خطبات مسرور
ہے تب وہ یہ بات نہیں کہتا، اس طرح جو شخص اس بات پر زور دیتا ہے کہ معاف نہیں کرنا چاہئے بلکہ
سزاد ینی چاہئے وہ بھی اسی وقت یہ بات کہتا ہے جب کوئی دوسرا شخص اس کا قصور کرتا ہے لیکن جب وہ
خود کسی کا قصور کرتا ہے تب یہ بات اس کے منہ سے نہیں نکلتی۔اس وقت وہ یہی کہتا ہے کہ خدا جب
معاف کرتا ہے تو بندہ کیوں معاف نہ کرے۔پس یہ دونوں فتوے خود غرضی پر مشتمل ہیں۔اصل فتویٰ
وہی ہوسکتا ہے جس میں کوئی اپنی غرض شامل نہ ہو اور وہ وہی ہے جو قر آن کریم نے دیا ہے کہ جب کسی
شخص سے کوئی جرم سرزد ہو تو تم یہ دیکھو کہ سزا دینے میں اس کی اصلاح ہو سکتی ہے یا معاف کرنے میں۔(تفسیر کبیر جلد ٦ صفحه (٢٨٥
اب میں اس بارے میں احادیث سے کچھ روشنی ڈالتا ہوں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا
اپنا عمل بھی بیان کروں گا۔حضرت معاذ بن انس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے
بڑی فضیلت یہ ہے کہ تو قطع تعلق کرنے والوں سے تعلق قائم رکھے اور جو تجھے نہیں دیتا اسے بھی تو
دے اور جو تجھے برا بھلا کہتا ہے اس سے تو درگزر کر۔( مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۴۶۱)
فرمایا کہ تمہارا مقام اس طرح بنے گا، تم ہر اس شخص سے جو کسی بھی طریق سے تمہارے
ساتھ برا سلوک کرتا ہے، تمہارے سے تعلق توڑتا ہے، تمہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے،
تمہارے ساتھ لڑنے مارنے پر آمادہ ہے تمہیں طاقت ہے تو پھر بھی تم اس سے درگزر کر و اور یہی نیکی کا
اعلیٰ معیار ہے۔پھر فرمایا کہ یہ نہ سمجھو کہ اگر تم معاف کر دو گے تو تمہاری اس حرکت کی فضیلت صرف
میری نظر میں ہے یا خدا کی نظر میں ہے بلکہ یاد رکھو کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی کو معاف کرو گے تو اللہ
تعالیٰ اس دنیا میں بھی تمہاری عزت پہلے سے زیادہ قائم کرے گا کیونکہ عزت اور ذلت سب خدا کے
ہاتھ میں ہے۔(مسند احمد بن حنبل)

خطبات مسرور
144
$2004
حدیث میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ اللہ کی راہ میں خرچ سے مال کم نہیں ہوتا اور اللہ تعالیٰ کا بندہ جتنا کسی کو معاف کرتا ہے اللہ
تعالیٰ اتنا ہی زیادہ اسے عزت میں بڑھاتا ہے۔جتنی زیادہ کوئی تواضع اور خاکساری اختیار کرتا ہے
اللہ تعالیٰ اتنا ہی اسے بلند مرتبہ عطا کرتا ہے۔(مسلم کتاب البر والصلة باب استحباب العفو والتواضع)
پھر ایک روایت ہے۔حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ
ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا یا رسول اللہ! میرا ایک خادم
ہے جو غلط کام کرتا ہے اور ظلم کرتا ہے کیا میں اسے بدنی سزادے سکتا ہوں ؟ اس پر رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا تم اس سے ہر روز ستر مرتبہ درگزر کر لیا کرو۔(م) رو۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۹۰ مطبوعه بيروت)
جو اپنے ملازمین پہ بلاوجہ تختیاں کرتے ہیں ان کو یہ بات پیش نظر رکھنی چاہئے۔جوا
ماتحتوں سے حسن سلوک نہیں کرتے ان کو بھی اس بات پر نظر رکھنی چاہئے۔ایک اور روایت حضرت ابو بکر کے بارے میں ہے۔حضرت ابوبکر سے زیادہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی دوست ،ساتھی اور رفیق نہیں تھا۔ہجرت کے دوران بھی حضرت
ابوبکر رضی اللہ
تعالیٰ عنہ نے آپ کا ساتھ دیا اور آپ کے ساتھ رہے اور قربانیاں کیں۔آنحضرت ﷺ آپ کو
بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا کرتے تھے، ایمان بھی لائے تو بغیر کسی دلیل کے ، تو ان سب باتوں کے
با وجود کہ آپ کو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم سے بہت تعلق اور پیار تھا، اور آپ تحلق عظیم پر قائم تھے
اس لئے اپنے قریبیوں سے بھی اعلیٰ اخلاق کی توقع کرتے تھے۔ایک حدیث میں آتا ہے حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں ایک آدمی نے حضرت ابوبکر
کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں برا بھلا کہنا شروع کیا حضور اس کی باتیں سن کر تعجب
کے ساتھ مسکرا رہے تھے، جب اس شخص نے بہت کچھ کہ لیا تو حضرت ابو بکر نے اس کی ایک آدھ

$2004
145
خطبات مسرور
بات کا جواب دیا۔اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو غصہ آیا اور آپ مجلس سے تشریف لے گئے۔حضرت
ابو بکر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے، عرض کیا اے
اللہ کے رسول ! وہ آپ کی موجودگی
میں مجھے برا بھلا کہ رہا تھا اور آپ بیٹھے مسکرا رہے تھے لیکن جب میں نے جواب دیا تو آپ غصے ہو
گئے اس پر آپ نے فرمایا وہ گالی دے رہا تھا تم خاموش تھے تو خدا کا ایک فرشتہ تمہاری طرف سے
جواب دے رہا تھا لیکن جب تم نے اس کو الٹ کر جواب
دیا تو فرشتہ چلا گیا اور شیطان آ گیا۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه (۱۷۷
اور جب شیطان آ گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وہاں بیٹھنے کا کوئی مطلب نہیں تھا۔یہ ہیں وہ معیار جو آپ نے اپنے صحابہ میں پیدا کئے اور پیدا کرنے کی کوشش کی اور یہی ہیں وہ معیار
جن کو حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں آخرین میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی۔پھر ایک روایت ہے حضرت عبداللہ بن عمرو سے رسول اللہ کی توریت میں بیان فرمودہ
علامت پوچھی گئی تو انہوں نے بیان کیا کہ وہ نبی تند خو اور سخت دل نہ ہوگا۔نہ بازاروں میں شور کر نے
والا ، برائی کا بدلہ برائی سے نہیں دے گا بلکہ عفو اور بخشش سے کام لے گا۔(بخاری کتاب البیوع باب كراهية الشعب فى السوق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اس بات کی گواہ ہے بلکہ آپ نے تو اپنے جانی
دشمنوں تک کومعاف فرمایا ہے۔حضرت
عائشہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی اپنی ذات کی خاطر
اپنے اوپر ہونے والی کسی زیادتی کا انتقام نہیں لیا۔(مسلم کتاب الفضائل باب مباعدته صلى الله عليه وسلم للانام ۲۰ صفحه (۲۹
اب دیکھیں وہ یہودیہ جس نے گوشت میں زہر ملا کر آپ
کو کھلانے کی کوشش کی تھی اور آپ
کے ساتھیوں نے کھایا بھی ، اس کا اثر بھی ہوا، بہر حال آپ نے اسے بھی معاف فرما دیا۔

$2004
146
مسرور
حضرت معاذ بن رفاعہ نے اپنے والد سے روایت کی ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق منمنبر پر
چڑھے اور پھر بے اختیار رو دیئے اور فرمایا کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم پہلے سال جب منبر پر چڑھے تو
رونے لگے اور فرمایا اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت طلب کرو کیونکہ یقین کے بعد عافیت سے بہتر کوئی چیز
نہیں جو کسی کومل سکتی ہے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمن کے حق میں بددعا کرنے والوں کو کہا میں
دنیا میں لعنت کے لئے نہیں بلکہ رحمت کے لئے آیا ہوں۔صله الله
(صحیح بخاری بعث النبي )
جیسا کہ میں نے پہلے بھی آپ کو بتایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عفو ذاتی دشمنوں پر بھی
محیط تھا۔اس لئے دشمنوں کو بھی آپ کے اس خلق کا پتہ تھا کہ آپ میں یہ بہت اعلیٰ خلق ہے۔اور اسی وجہ
سے ان کو جرات پیدا ہوتی تھی کہ وہ باوجود دشمنیوں کے آپ کے سامنے آکے معافی مانگ لیا کرتے تھے۔ایک مثال دیکھیں کہ ہبار بن الاسود نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت
زینب پر مکہ سے مدینہ ہجرت کے وقت نیزے سے قاتلانہ حملہ کیا تھا اور اس کے نتیجہ میں ان کا حمل
ضائع ہو گیا اور بالآخر یہی چوٹ ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی۔اس جرم کی بنا پر رسول اکرم صلی
اللہ علیہ وسلم نے اس کے قتل کا فیصلہ فرمایا تھا۔فتح مکہ کے موقع پر یہ بھاگ کر کہیں چلا گیا مگر بعد میں
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس مدینہ تشریف لائے تو صبار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں حاضر ہوا اور رحم کی بھیک مانگتے ہوئے عرض کیا کہ پہلے تو میں آپ سے ڈر کر فرار ہو گیا تھا مگر پھر
آپ کے عفو اور رحم کا خیال مجھے آپ کے پاس واپس لے آیا ہے۔اے خدا کے نبی! ہم جاہلیت اور
شرک میں تھے خدا نے ہمیں آپ کے ذریعے ہدایت دی اور ہلاکت سے بچایا۔میں اپنی زیادتیوں کا
اعتراف کرتا ہوں پس میری جہالت سے صرف نظر فرمائیں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
اپنی صاحبزادی کے اس قاتل کو بھی معاف فرمایا ، بخش دیا اور فرمایا جا اے ھبار! میں نے تجھے معاف

$2004
147
خطبات مسرور
کیا۔اللہ کا یہ احسان ہے جس نے تمہیں قبول اسلام کی توفیق دی۔(السيرة الحلبيه جلد ۳ صفحه ١٠٦ - مطبوعه بيروت
اپنی بیٹی کے قاتل کو معاف کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔لیکن کیونکہ آپ عفو کی تعلیم دیتے
تھے اس لئے خود کر کے دکھایا کیونکہ اصل مقصد تو اصلاح ہے جب آپ نے دیکھا کہ اس کی اصلاح
ہو گئی ہے تو بیٹی کا خون بھی معاف کیا اور بعض حالات میں دوسروں کو بھی اس
کی تعلیم دی۔وائل بن حجر سے روایت ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ ایک قاتل کو پیش کیا
گیا جس کے گلے میں پٹہ ڈالا گیا۔راوی کہتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتول کے وارث
کو بلوایا اور فرمایا کیا تم معاف کرتے ہو؟ اس نے کہا نہیں۔آپ نے فرمایا کیا تم دیت لو گے؟ اس
نے کہا نہیں۔آپ نے فرمایا کیا تم اسے قتل کرو گے؟ اس نے کہا جی ہاں ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا اسے لے جاؤ۔جب وہ شخص قاتل کو لے کر جانے لگا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
دوسری بار فرمایا کیا تم معاف کرتے ہو؟ اس نے کہا نہیں۔آپ نے فرمایا کیا تم دبیت لو گے؟ اس نے
کہا نہیں ، آپ نے فرمایا کیا تم اسے قتل ہی کرو گے؟ اس نے کہا جی حضور ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا اسے لے جاؤ، چوتھی مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عفو کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا کہ
اگر تم اسے معاف کر دیتے تو یہ اپنے گناہ اور اپنے مقتول ساتھی کے گناہ کے ساتھ لوٹتا۔(سنن ابی داؤد کتاب الديات باب الامام يامر بالعفو)
پھر ایک اور اعلیٰ مثال دیکھیں۔عبداللہ بن سعد ابن ابی سرح کا تب وحی تھا مگر بغاوت اور
ارتداد اختیار کرتے ہوئے کفار مکہ سے جاملا اور وہاں جا کر کھلے بندوں یہ کہنے لگا کہ جو میں کہتا تھا اس
کے مطابق وحی بنا کر لکھ دی جاتی تھی (نعوذ باللہ )۔اس کی ایسی حرکتوں پر اسے واجب القتل قرار دیا
گیا اور بعض مسلمانوں نے یہ نذر مانی کہ اس دشمن خدا اور رسول کو قتل کریں گے مگر اس نے اپنے
رضاعی بھائی حضرت عثمان غنی کی پناہ میں آ کر معافی کی درخواست کی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

$2004
148
خطبات مسرور
نے پہلے تو اعراض فرمایا مگر حضرت عثمان کی اس بار بار کی درخواست پر کہ میں اسے امان دے چکا
ہوں حضور نے بھی اسے معاف فرما دیا اور اس کی بیعت قبول فرمالی۔بیعت کی قبولیت کے بعد عبداللہ
اپنے جرائم کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آنے سے کتراتا تھا مگر جب معاف کر
دیا تو پھر دیکھیں کیا رویہ ہے۔آپ نے اسے نہایت محبت سے پیغام بھجوایا کہ اسلام قبول کرنا اس سے
پہلے کے گناہ معاف کر دیتا ہے اس لئے تم شرمندہ ہو کے گھبراؤ نہ، چھو نہیں۔(السيرة الحلبيه جلد ۳ صفحه ١٠٤،١٠٢ - بيروت)
پھر ابوسفیان کی بیوی ہند بنت عتبہ نے اسلام کے خلاف جنگوں کے دوران کفار قریش کو
اکسانے اور بھڑ کانے کا فریضہ خوب ادا کیا تھا۔وہ ابھارنے کے لئے اشعار پڑھتی تھی۔مردوں کو انگیخت کیا
کرتی تھی کہ اگر فتح مند ہو کے لوٹو گے تو تمہارا استقبال کریں گے ورنہ نہیں ہمیشہ کی جدائی اختیار کر لیں گی۔(السيرة النبيوية لابن هشام جلد ۳ صفحه ۳۹ - دار المعرفة بيروت
جنگ احد میں اسی ہند نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت حمزہ کی نعش کا مثلہ کیا ،
اس نے ان کے ناک، کان اور دیگر اعضاء کاٹ کر لاش کا حلیہ بگاڑ دیا اور ان کا کلیجہ نکال کر چبا لیا۔فتح مکہ کے بعد جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کی بیعت لے رہے تھے تو یہ ہند بھی نقاب
اوڑھ کر آگئی، کیونکہ اس کے جرائم کی وجہ سے اسے واجب القتل قرار دیا گیا تھا۔بیعت کے دوران
اس نے بعض شرائط بیعت کے بارے میں استفسار کیا۔نبی کریم پہچان گئے کہ ایسی دیدہ دلیری ہند کے
علاوہ کوئی اور نہیں کر سکتی تو آپ نے پوچھا کیا تم ابوسفیان کی بیوی ہند ہو؟ اس نے کہا ہاں یا رسول اللہ !
اب تو میں دل سے مسلمان ہو چکی ہوں جو پہلے گزر چکا آپ اس سے درگز رفرما ئیں اللہ تعالیٰ آپ کے
ساتھ بھی ایسا ہی سلوک فرمائے گا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہند کو بھی معاف فرما دیا اور ہند پر
آپ کے عفو کرم کا ایسا اثر ہوا کہ اس کی کایا ہی پلٹ گئی۔واپس گھر جا کر اس نے تمام بت تو ڑ دیئے۔اسی شام جب اس نے بیعت کی ہند نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ضیافت کا

$2004
149
خطبات مسرور
اہتمام بھی کیا اور خاص طور پر دو بکرے ذبح کروائے اور بھون کر حضور کی خدمت میں بھجوائے اور ساتھ
ہی یہ بھی کہا کہ آج کل جانور کم ہیں اس لئے حقیر سا تحفہ بھیج رہی ہوں اس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے اس کو د عادی اور عفو کا یہ سلوک دیکھیں کہ نہ صرف معاف کیا بلکہ اس کو دعا بھی دی۔کہ اے اللہ ہند کے
بکریوں کے ریوڑ میں بہت برکت ڈال دے، چنانچہ اس دعا کے نتیجے میں بہت برکت پڑی اور اس سے
بکریاں سنبھالی نہ جاتی تھیں۔(سیرۃ الحلبیہ جلد3 صفحه ٤٧٠٤٣ مطبوعه بيروت)
کعب بن زهیر ایک مشہور عرب شاعر تھے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمان خواتین کی
عزت پر حملہ کرتے ہوئے گندے اشعار کہا کرتے تھے اس بنا پر رسول اللہ نے اس کے قتل کا حکم دیا
تھا۔کعب کے بھائی نے اسے لکھا کہ مکہ فتح ہو چکا ہے اس لئے تم آ کر رسول اللہ سے معافی مانگ لو،
چنانچہ وہ مدینے آکر اپنے جاننے والے کے پاس آکر ٹھہرا اور فجر کی نماز نبی کریم کے ساتھ مسجد نبوی
میں جا کر ادا کی۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنا تعارف کرائے بغیر یہ کہا کہ یا رسول
اللہ ! کعب بن زہیر تائب ہو کر آیا ہے اور معافی کا خواستگار ہے اگر اسے اجازت ہو تو اسے آپ کی
خدمت میں پیش کیا جائے۔(آپ اس کو شکل سے نہیں پہچانتے تھے ) آپ نے فرمایا ہاں۔تو وہ کہنے
لگا کہ میں ہی کعب بن زحیر ہوں یہ سنتے ہی ایک انصاری کیونکہ اس کے قتل کا حکم تھا اس
کو قتل کرنے
کے لئے اٹھے لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں اب چھوڑ دو یہ معافی کا خواستگار ہو کر آیا
ہے۔پھر اس نے ایک قصیدہ آنحضرت کی خدمت میں پیش کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
خوشنودی کا اظہار فرماتے ہوئے اپنی چادر انعام کے طور پر اس کے اوپر ڈال دی اور اس
اور اس طرح یہ دشمن
بھی معافی کے ساتھ ساتھ انعام لے کر واپس آیا۔(السيرة الحلبيه جلد ۳ صفحه ٤٣)
پھر عبد اللہ بن ابی بن سلول نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کیا کیا زیادتیاں نہیں
کیں ، ہر ایک جانتا ہے لیکن آپ نے اسے بھی معاف فرمایا، ایک روایت میں ہے کہ آپ نے اس

$2004
150
خطبات مسرور
کی تمام تر گستاخیوں اور شرارتوں کے باوجود اس کی وفات پر اس کا جنازہ پڑھایا حضرت عمرؓ کو اس
بات کا بڑا غصہ تھا آپ بار بار اصرار کیا کرتے تھے کہ حضور اس کا جنازہ نہ پڑھائیں۔اور حضرت عمرؓ
اس کی زیادتیاں بھی آپ کے سامنے پیش کیا کرتے تھے۔مگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مسکراتے
ہوئے فرمایا اے عمر! پیچھے ہٹ جاؤ مجھے اختیار دیا گیا ہے کہ ایسے لوگوں کے لئے استغفار کرو یا نہ کرو
برابر ہے اگر تم ستر مرتبہ بھی استغفار کرو تو اللہ ان کو نہیں بخشے گا۔پھر فرمایا کہ اگر مجھے پتہ ہو کہ ستر سے
زائد مرتبہ استغفار سے یہ بخشے جائیں گے تو میں ستر سے زائد بار استغفار کروں۔پھر بھی آپ نے اس
کا جنازہ پڑھایا اور جنازہ کے ساتھ قبر تک تشریف لے گئے۔(بخاری کتاب الجنائز بان ما يكره من الصلاة على المنافقين۔۔۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عضو کی تو بے انتہا مثالیں ہیں کس کس کو بیان کیا جائے ہر ایک
دوسرے سے بڑھ کر ہے۔یہ اس تعلیم کا عملی نمونہ تھا جسے لے کر آپ آئے تھے۔اس تعلیم کو آج پھر ہر
احمدی نے اس معاشرے میں جاری کرنا ہے اپنے پہ لاگو کرنا ہے۔کیونکہ زمانے کے امام کے ساتھ ہم
نے عہد کیا ہے کہ اس تعلیم کا عملی نمونہ بن کر دکھا ئیں گے۔اس لئے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے
اس کی طرف جھکتے ہوئے اس طرف بہت زیادہ توجہ دیں۔درگز ر اور عفو کی عادت ڈالیں۔یہ نہیں ہے
کہ چونکہ جماعت میں قضا کا یا امور عامہ کا یا اصلاح و ارشاد یا تربیت کا شعبہ قائم ہے اس لئے ضرور
ان کو مصروف رکھنا ہے۔ذرا ذراسی باتوں کے جھگڑے لے کر ان تک پہنچ جاتا ہے۔میرے خیال میں
تو ذراسی بھی برداشت کا مادہ پیدا ہو جائے تو آدھے سے زیادہ مسائل اور جھگڑے ختم ہو سکتے ہیں گو
دوسروں کی نسبت یہ جھگڑے بہت کم ہوتے ہیں۔ان میں سے بھی آدھے جھڑ سکتے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود حضرت ابو بکٹر کے نمونے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ حضرت
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی نسبت جو منافقین نے محض خباثت سے خلاف واقعہ تہمت لگائی تھی ، اس

$2004
151
خطبات مسرور
تذکرہ میں بعض سادہ لوح صحابہ بھی شریک ہو گئے تھے اور ایک صحابی ایسے تھے کہ وہ ابو بکر کے گھر سے
دو وقت روٹی کھایا کرتے تھے۔حضرت ابو بکڑ نے اس کی خطا پر قسم کھائی اور وعید کے طور پر عہد کر لیا تھا
کہ میں اس بے جا حرکت کی سزا میں اس کو کبھی روٹی نہ دوں گا۔اس پر یہ آیت نازل ہوئی
وَلْيَعْفُوْا وَلْيَصْفَحُوْا اَلَا تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَكُمْ۔وَاللَّهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ﴾۔اور پھر حضرت
ابوبکر نے اپنے عہد کو توڑ دیا اور بدستور اس کو روٹی جاری کر دی کھانا کھلا نا شروع کر دیا۔(ضمیمه براهین احمدیه حصه پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۸۱)
پھر حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں کہ خدا کے مقربوں کو بڑی بڑی گالیاں دی گئی ہیں۔بہت
بری طرح ستایا گیا مگر ان کو اَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ ﴾ کا ہی خطاب ہوا۔خو داس انسان کامل
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت بری طرح تکلیفیں دی گئیں اور گالیاں ، بدزبانی اور شوخیاں کی گئیں
مگر اس خلق مجسم ذات نے اس کے مقابلہ میں کیا کیا؟ ان کے لئے دعا کی۔اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے
وعدہ کر لیا تھا کہ جاہلوں سے اعراض کرے گا تو تیری عزت اور جان
کو ہم صحیح وسلامت رکھیں گے اور یہ
بازاری آدمی اس پر حملہ نہ کر سکیں گے، چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ حضور کے مخالف آپ کی عزت پر حرف نہ لا
سکے اور خود ہی ذلیل وخوار ہو کر آپ کے قدموں پر گرے یا سامنے تباہ ہوئے۔اب حضرت مسیح موعود کے عفو کی چند مثالیں دیتا ہوں۔حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوئی فرماتے ہیں۔کہ ایک عورت نے حضرت مسیح
موعود کے گھر سے کچھ چاول چرائے ، چور کا دل نہیں ہوتا اس لئے اس کے اعضاء میں غیر معمولی قسم کی
بیتابی اور اس کا ادھر ادھر دیکھنا بھی خاص وضع کا ہوتا ہے۔یعنی وہ چوری کر لے تو اس کے ایکشنز
(Actions) اور طرح کے ہو جاتے ہیں۔کسی دوسرے تیز نظر نے تاڑ لیا اور پکڑ لیا۔وہ وہاں موجود
تھا۔اس کی تیز نظر تھی اس کو شک ہوا کہ ضرور کوئی گڑبڑ ہے اور شور پڑ گیا۔اس کی بغل میں سے کوئی پندرہ
سیر کے قریب چاولوں
کی گھڑی نکلی اور اس کو ملامت اور پھٹکار شروع ہوگئی۔حضرت
مسیح موعود بھی کسی

$2004
152
خطبات مسرور
وجہ سے ادھر تشریف لائے اور پوچھا کہ کیا واقعہ ہے تو لوگوں نے یہ بتایا تو فرمایا کہ یہ محتاج ہے کچھ
تھوڑے سے اسے دے دو اور نصیحت نہ کرو یعنی بلا وجہ اس کو کچھ کہو نہ۔اور خدا تعالیٰ کی ستاری کا شیوہ
اختیار کرو۔(سیرت حضرت مسیح موعود از حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی جلد اول صفحه ۱۰۶،۱۰۵)
پھر خان صاحب اکبر خان صاحب نے بتایا کہ مسجد مبارک کی اوپر کی چھت پر حضرت
اقدس کے مکان تک جانے کے لئے پہلے بھی اسی طرح ایک راستہ ہوتا تھا۔ایک دفعہ لالٹین اٹھا کر
حضرت اقدس کو راستہ دکھانے لگے۔اتفاق سے لالٹین ان کے ہاتھ سے چھوٹ گئی اور لکڑی پر تیل پڑا
اور اوپر نیچے سے آگ لگ گئی۔کہتے ہیں بہت پریشان ہوا۔بعض اور لوگ بھی بولنے لگے لیکن حضور
نے فرمایا خیر ایسے واقعات ہو ہی جاتے ہیں۔مکان بچ گیا اور ان کو کچھ نہ کہا۔سیرت حضرت مسیح موعود از حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی جلد اول صفحه ١٠٤)
خان اکبر صاحب ہی بیان کرتے ہیں کہ جب ہم وطن چھوڑ کر قادیان آگئے تو ہم کو حضرت
اقدس نے اپنے مکان میں ٹھہرایا۔حضور کا قاعدہ یہ تھا کہ رات کو عموماً موم بتی جلا لیا کرتے تھے۔اور
بہت سی موم بتیاں اکٹھی روشن کر دیا کرتے تھے۔کہتے ہیں کہ جن دنوں میں میں آیا میری لڑکی بہت
چھوٹی تھی ایک دفعہ حضرت اقدس کے کمرے میں بتی جلا کر رکھ آئی، اتفاق ایسا ہوا کہ وہ بہتی گر پڑی۔اور حضور کی کتابوں کے بہت سارے مسودات اور چند اور چیزیں جل گئیں اور نقصان ہو گیا۔تھوڑی
دیر کے بعد معلوم ہوا کہ یہ تو سارا نقصان ہو گیا ہے۔سب کو بہت سخت پریشانی اور گھبراہٹ شروع ہو
گئی یہ کہتے ہیں کہ میری بیوی اور لڑکی بھی بہت پریشان تھی کہ حضوڑا اپنی کتابوں کے مسودات بڑی
احتیاط سے رکھا کرتے تھے وہ سارے جل گئے ہیں لیکن جب حضور کو اس بات کا علم ہوا تو کچھ نہیں
فرمایا سوائے اس کے کہ خدا تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرنا چاہئے کہ کوئی اس سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔( سیرت حضرت مسیح موعود از حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی جلد اول صفحه ۱۰۳)
پھر دیکھیں آپ کے مخالف اور معاند مولوی محمد حسین بٹالوی ہماری جماعت میں ان کو

$2004
153
خطبات مسرور
جانتے ہیں وہ جوانی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دوست اور ہم مکتب تھے یعنی اکٹھے پڑھا
کرتے تھے اور حضور کی پہلی تصنیف ”براہین احمدیہ پر انہوں نے بڑا شاندار ریو یو بھی لکھا تھا اور
یہاں تک لکھا تھا کہ گزشتہ تیرہ سو سال میں اسلام کی تائید میں کوئی کتاب اس شان کی نہیں لکھی گئی۔مگر مسیح موعود کے دعوئی پر یہی مولوی صاحب مخالف ہو گئے اور مخالف بھی ایسے کہ انتہا کو پہنچ گئے اور
حضرت مسیح موعود پر کفر کا فتویٰ لگایا اور دجال وغیرہ کہا ( نعوذ باللہ ) اس طرح سارے ملک میں
مخالفت کی آگ بھڑکائی۔ڈاکٹر مارٹن کلارک کے اقدام قتل والے مقدمے میں بھی مولوی محمد حسین
بٹالوی صاحب عیسائیوں کی طرف سے گواہ کے طور پر پیش ہوئے۔اس وقت حضرت مسیح موعود کے
وکیل مولوی فضل دین صاحب جو ایک غیر احمدی بزرگ تھے ، مولوی محمد حسین کی شہادت کو کمزور کرنے
کے لئے ان کے حسب و نسب کے بارے میں بعض طعن آمیز سوالات کرنے لگے مگر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے انہیں روک دیا کہ میں آپ کو ایسے سوالات کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور یہ کہتے
ہوئے آپ نے جلدی سے اپنا ہا تھ مولوی فضل دین صاحب کے منہ پر رکھا کہ کہیں ان کی زبان سے
کوئی ایسا فقرہ نکل نہ جائے۔تو اس طرح آپ اپنے آپ کو خطرے میں ڈال کر اپنے جانی دشمن کی
عزت و آبرو کی حفاظت فرمایا کرتے تھے اور یہاں بھی فرمائی۔اس کے بعد مولوی فضل دین صاحب
موصوف ہمیشہ یہ واقعہ حیرت سے ذکر کیا کرتے تھے کہ مرزا صاحب عجیب اخلاق کے انسان ہیں کہ
ایک شخص ان کی عزت بلکہ جان پر حملہ کرتا ہے۔اور اس کے جواب میں اس کی شہادت کو کمزور کرنے
کے لئے اس پر بعض سوالات کئے جاتے ہیں تو آپ فورا روک دیتے ہیں کہ میں ایسے سوالات کی
اجازت نہیں دیتا۔(سیرت طیبه از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے۔رضی الله عنه صفحه ٥٣ تا ٥٥)
حضور علیہ السلام فرماتے ہیں کہ وَ الْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ۔وَاللَّهُ
يُحِبُّ الْمُحْسِنِین یعنی مومن وہی ہیں جو غصہ کو کھا جاتے ہیں اور یا وہ گو ظالم طبع لوگوں کو معاف

$2004
154
خطبات مسرور
کر دیتے ہیں اور بے ہودگی کا بے ہودگی سے جواب نہیں دیتے۔(مجموعه اشتهارات جلددوم صفحه (١٢٦
فرمایا ہم دنیا میں دیکھتے ہیں بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اگر ان سے ایک دو مرتبہ عفو و
درگزر کیا جائے اور نیک سلوک کیا جائے تو اطاعت میں ترقی کرتے اور اپنے فرائض کو پوری طرح
سے ادا کرنے لگ جاتے ہیں۔اور بعض شرارت میں اور بھی زیادہ ترقی کرتے اور احکام کی پرواہ نہ
کر کے ان کو توڑ دینے کی طرف دوڑتے ہیں۔اب اگر ایک خدمت گار کو جو نہایت شریف الطبع آدمی
ہےاور اتفاقاً اس سے غلطی ہو گئی ہے اسے اٹھ کر مارنے اور پیٹنے لگ جائیں تو کیا وہ کام دے سکے گا،
نہیں، بلکہ اسے تو عفو و درگزر کرنا ہی اس کے واسطے مفید اور اس کی اصلاح کا موجب ہے۔مگر ایک
شریر کو جس کا بارہا تجربہ ہو گیا ہے کہ وہ عفو سے نہیں سمجھا بلکہ اور بھی شرارت میں قدم آگے رکھتا ہے اس
کو ضرور سزا دینی پڑے گی اور اس کے واسطے مناسب یہی ہے کہ سزادی جاوے۔(ملفوظات جلد سوم صفحه ٢٥٦ ـ الحكم ۱۷ اپریل ۱۹۰۳ء)
پھر آپ نے اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اس جماعت کو تیار کرنے سے
غرض یہی ہے کہ زبان، کان، آنکھ اور ہر ایک عضو سے تقویٰ سرایت کر جاوے، تقویٰ کا نور اس کے
اندر اور باہر ہو، اخلاق حسنہ کا اعلیٰ نمونہ ہو اور بے جا غصہ اور غضب وغیرہ بالکل نہ ہو میں نے دیکھا
ہے کہ جماعت کے اکثر لوگوں میں غصے کا نقص اب تک موجود ہے۔تھوڑی تھوڑی سی بات پر کینہ
اور بغض پیدا ہو جاتا ہے اور آپس میں لڑ جھگڑ پڑتے ہیں ایسے لوگوں کا جماعت میں سے کچھ حصہ نہیں
ہوتا۔اور میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس میں کیا وقت پیش آتی ہے کہ اگر کوئی گالی دے تو دوسرا چپ کر رہے
اور اس کا جواب نہ دے۔ہر ایک جماعت کی اصلاح اول اخلاق سے شروع ہوا کرتی ہے۔( یعنی
جماعت کے ممبران کی اصلاح ان کے اخلاق سے شروع ہوتی ہے ) چاہئے کہ ابتداء میں صبر سے
تربیت میں ترقی کرے اور سب سے عمدہ ترکیب یہ ہے کہ اگر کوئی بد گوئی کرے اس کے لئے درد دل
سے دعا کرے۔کہ اللہ تعالیٰ اس کی اصلاح کر دیوے اور دل میں کینے کو ہرگز نہ بڑھاوے جیسے دنیا

$2004
155
خطبات مسرور
کے قانون ہیں ویسے ہی خدا کا بھی قانون ہے، جب دنیا اپنے قانون
کو نہیں چھوڑتی تو اللہ تعالیٰ اپنے
قانون
کو کیسے چھوڑے۔پس جب تک تبدیلی نہیں ہوگی تب تک تمہاری قدر اس کے نزدیک کچھ نہیں ،
خدا تعالیٰ ہرگز پسند نہیں کرتا کہ حلم اور صبر اور عفو جو کہ عمدہ صفات ہیں ان کی جگہ درندگی ہو۔اگر تم ان
صفات حسنہ میں ترقی کرو گے تو بہت جلد خدا تک پہنچ جاؤ گے۔لیکن افسوس ہے کہ جماعت کا ایک
حصہ ابھی تک ان اخلاق میں کمزور ہے ان باتوں سے صرف شماتت اعداء ہی نہیں ہے بلکہ ایسے لوگ
خود ہی قریب کے مقام سے گرائے جاتے ہیں۔یہ سچ ہے کہ سب انسان ایک مزاج کے نہیں ہوتے
اسی لئے قرآن شریف میں آیا ہے ﴿كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِه (بنی اسرائیل: ۸۵) بعض
آدمی کسی قسم کے اخلاق میں اگر عمدہ ہیں تو دوسری قسم میں کمزور، اگر ایک خلق کا رنگ اچھا ہے تو
دوسرے کا برا لیکن تاہم اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ اصلاح ناممکن ہے۔(ملفوظات جلد
صفحه ۱۰۰ البدر ٨ و ١٦ ستمبر ١٩٠٤ ) - اصلاح کی کوشش کرو تو اصلاح ہو سکتی ہے۔پھر فرمایا تم میں سے زیادہ بزرگ وہی ہے جو زیادہ اپنے بھائی کے گناہ بخشتا ہے۔اور
بد بخت ہے وہ جوضد کرتا ہے اور نہیں بخشتا۔سواس کا مجھ میں حصہ نہیں۔(کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۳ جدید ایڈیشن)
پھر آپ فرماتے ہیں جو نہیں چاہتا کہ اپنے قصور وار کا گناہ بخشے اور کینہ پرور آدمی ہے وہ میری
جماعت میں سے نہیں ہے۔(کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۹ جدید ایڈیشن)
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم ہمیشہ بلند حوصلگی کا مظاہرہ کرنے والے ہوں۔قرآن کریم
کی تعلیم کو ہمیشہ اپنے اوپر لاگو کرنے کی کوشش کرنے والے ہوں اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی
ہمیشہ پیروی کرنے والے ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے مطابق اپنے
آپ کو ڈھالنے والے بنیں۔آمین

$2004
156
خطبات مسرور

آج 10 میں سے 10 باقی