انسان کی تمام روحانی خوبصورتی تقویٰ کی باریک راہوں پر قدم مارنا ہے
$2004
157
01
9
خطبات مسرور
انسان کی تمام روحانی خوبصورتی تقوی کی باریک راہوں پر قدم مارنا ہے۔۲۷ فروری ۲۰۰۴ء بمطابق ۲۷ تبلیغ ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن
یے ہر وہ عہد جو انصاف اور سچائی پر بنی ہے اس کا اللہ تعالی ضامن ہوتا ہے
باہمی عہد و پیمان اور وعدہ وعید کی بابت اسلام کی تعلیمات پر مبنی احکامات
حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی کا عہد جو ہر احمدی بیعت کے وقت
کرتا ہے
منافق وہی ہے جو ایفائے عہد نہیں کرتا
ہی اعلیٰ اخلاق کی تربیت ہمیشہ بچپن سے ہی ہوتی ہے
خطبات مسرور
$2004
158
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
بَلَى مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ وَاتَّقَى فَإِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ ﴾
(سورة ال عمران آیت (۷۷
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہاں کیوں نہیں جس نے بھی اپنے عہد کو پورا کیا اور تقویٰ اختیار کیا
اللہ متقیوں سے محبت کرنے والا ہے۔آج کل کے معاشرے میں ایک یہ بھی بیماری عام ہے کہ بات کرو تو مکر جاؤ ، وعدہ کرو تو
اسے پورا کرنے میں ٹال مٹول سے کام لو، جب کوئی عہد کرو تو اس کو توڑنے کے بہانے تلاش کرو
کیونکہ دوسری طرف بہتر مفادنظر آ رہا ہوتا ہے۔اور یہ باتیں انفرادی طور پر بھی اور جہاں پانچ دس
افراد اکٹھے مل کر کام کر رہے ہوں، کوئی مشترکہ کا روبار ہو وہاں بھی۔اور بدقسمتی سے ملک ملک سے بھی
جب معاہدے کرتے ہیں تو بد عہدی اور زیادتی کر رہے ہوتے ہیں۔خاص طور پر جب کسی امیر ملک
اور غریب ملک میں کوئی معاہدہ ہو تو بعض دفعہ اپنے مفاد منوانے کی خاطر دباؤ ڈالتے ہیں اور اگر دباؤ
میں آنے سے کوئی انکاری ہو تو پھر معاہدوں میں بد عہدیاں شروع ہو جاتی ہیں تو بہر حال یہ ایک ایسی
برائی ہے جو شخصی معاہدوں سے لے کر بین الاقوامی معاہدوں تک حاوی ہے، سب تک پھیلی ہوئی
ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ ہم سے کیا چاہتا ہے۔فرمایا اگر تم میری محبت چاہتے ہو، یہ چاہتے ہو کہ میں تم سے
راضی رہوں، یہ چاہتے ہو کہ میں تمہاری دعاؤں کو سنوں تو تقویٰ اختیا کرو، مجھ سے ڈرو، میری تعلیم پر
$2004
159
خطبات مسرور
عمل کرو۔اور تعلیم میں سے بھی ایک بہت اہم تعلیم اپنے عہد کو پورا کرنا ہے، اپنے وعدوں کا پاس رکھنا
ہے۔تو قرآن کریم نے مختلف پیرایوں میں، مختلف حالات میں عہد کی جو صورتیں ہوسکتی ہیں ان پر
روشنی ڈالی ہے۔فرماتا ہے کہ نیکیاں قائم کرنے کے لئے حقوق اللہ اور
حقوق العباد بھی ادا کرو اور ان کو ادا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ سے کئے گئے عہد کو بھی پورا کرو
اور بندوں سے کئے گئے معاہدوں اور وعدوں پر بھی عملدرآمد کرو۔امام رازی اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں اَوْفُوْا بِالْعَهْدِ خداوند تعالیٰ کے اس حکم کے مشابہ
ہے کہ یايُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا اَوْفُوْ بِالْعُقُودِ﴾ اور اس قول میں تمام عقد مثلاً عقد بیع ، عقد شرکت،
عقدیمین ، عقد نظر، عقد صلح اور عقد نکاح وغیرہ سب شامل ہیں۔تو کہتے ہیں کہ خلاصہ یہ کہ اس آیت کا
منشاء یہ ہے کہ دوانسانوں کے درمیان جو بھی عقد ہو اور جو عہد قرار پائے اس کے مطابق دونوں پر اس
کا پورا کرنا واجب ہے۔(تفسیر کبیر رازی جلد ٥ صفحه ٥٠٥)
اب دیکھیں آج کل کیا ہوتا ہے۔بہت سے جھگڑے اس بات پر ہورہے ہوتے ہیں کہ
فروخت کرنے والا کہتا ہے کہ میں نے فلاں چیز اتنی تعداد میں دی یا اگر زمین کا معاملہ ہے تو اتنا رقبہ دیا
ہے اور معاہدے میں اتنا ہی لکھا ہوتا ہے لیکن اصل میں موقع پر کچھ اور ہوتا ہے۔اب بیچنے والا اپنے
اس عمل کی وجہ سے اس سودے میں بد عہدی کا مرتکب ہو رہا ہوتا ہے اور جھگڑے ہوتے ہیں پھر
جھگڑے قضا میں جاتے ہیں، عدالتوں اور پولیس میں جاتے ہیں، کیس بن رہے ہوتے ہیں ، تو ایک
فریق تو بد عہدی کا مرتکب ہو رہا ہوتا ہے اور دوسرا بے صبری اور کم حوصلگی کا۔پھر جیسا کہ امام رازی
نے لکھا ہے، کاروبار میں شراکت داریاں ہیں اس میں بھی عہد کی پابندی کی ضرورت ہے، معاہدے
ہوتے ہیں جس جس کا جتنا جتنا حصہ ہو جتنا جتنا شیئر (Share) ہو اس کے مطابق کاروبار ہوگا۔پھر یہ
کہ کس نے کیا کام کرنا ہے کس نے کتنا سرمایہ لگانا ہے وغیرہ وغیرہ۔لیکن اگر کسی فریق میں بھی کوئی
160
$2004
خطبات مسرور
بد نیتی پیدا ہو جائے تو پھر اس کے ساتھ ہی بدعہدی بھی شروع ہو جاتی ہے۔معاہدے بھی ٹوٹنے
شروع ہو جاتے ہیں۔اور پھر جھگڑے شروع ہوتے ہیں۔ان میں خاندانوں کے خاندان اس طرح
اجڑ رہے ہوتے ہیں۔عام روز مرہ کے کاموں میں بھی وعدہ خلافیاں ہو رہی ہوتی ہیں اور ہوتے ہوتے بعض دفعہ
سخت لڑائی پر یہ چیزیں منتج ہو جاتی ہیں۔جھگڑوں کے بعد اگر صلح کی کوئی صورت پیدا ہو تو معاہدے
ہوتے ہیں اور جب صلح کرانے والے ادارے دو فریقین کی صلح کرواتے ہیں تو وہاں صلح ہو جاتی ہے،
وعدہ کرتے ہیں کہ سب ٹھیک رہے گا، بعض دفعہ لکھت پڑھت بھی ہو جاتی ہے لیکن بعض دفعہ یہ بھی
ہوتا ہے کہ صلح کر کے دفتر یا عدالت سے باہر نکلے تو پھر سر پھٹول شروع ہوگئی ،کوئی وعدوں اور عہدوں کا
پاس نہیں ہوتا۔پھر نکاح کا عہد ہے فریقین کا معاملہ ہے اس کو پورا نہیں کر رہے ہوتے۔یہ معاہدہ تو
ایک پبلک جگہ میں اللہ کو گواہ بنا کر تقویٰ کی شرائط پر قائم رہنے کی شرط کے ساتھ کیا جاتا ہے۔لیکن بعض
ایسی فطرت کے لوگ بھی ہوتے ہیں کہ اس کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔بیویوں کے حقوق ادا نہیں کر
رہے ہوتے ان پر ظلم اور زیادتی کر رہے ہوتے ہیں، گھر کے خرچ میں باوجود کشائش ہونے کے تنگی
دے رہے ہوتے ہیں، بیویوں کے حق مہر ادا نہیں کر رہے ہوتے ، حالانکہ نکاح کے وقت بڑے فخر
سے کھڑے ہو کر سب کے سامنے یہ اعلان کر رہے ہوتے ہیں کہ ہاں ہمیں اس حق مہر پر نکاح بالکل
منظور ہے۔اب پتہ نہیں ایسے لوگ دنیا دکھاوے کی خاطر حق مہر منظور کرتے ہیں کہ یا دل میں یہ نیت
پہلے ہی ہوتی ہے کہ جو بھی حق مہر رکھوایا جارہاہے لکھوالو کونسا دینا ہے، تو ایسے لوگوں کو یہ حدیث سامنے
رکھنی چاہئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو اس نیت سے حق مہر رکھواتے ہیں ایسے لوگ
زانی ہوتے ہیں۔اللہ رحم کرے اگر ایک فیصد سے کم بھی ہم میں سے ایسے لوگ ہوں ، ہزار میں سے
بھی ایک ہو تو تب بھی ہمیں فکر کرنی چاہئے۔کیونکہ پرانے احمدیوں کی تربیت کے معیار اعلیٰ ہوں گے
$2004
161
خطبات مسرور
تو نئے آنے والوں کی تربیت بھی صحیح طرح ہو سکے گی۔اس لئے بہت گہرائی میں جا کر ان باتوں کا
خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ وَاَوْفُوْا بِعَهْدِ اللَّهِ إِذَا عَهَدْتُمْ وَلَا تَنْقُضُوْا
الْأَيْمَانَ بَعْدَ تَوْكِيْدِهَا وَقَدْ جَعَلْتُمُ الله عَلَيْكُمْ كَفِيلا۔إِنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا
تَفْعَلُوْنَ ﴾ (سورة النحل آیت :۹۲)
اور تم اللہ کے عہد کو پورا کرو جب تم عہد کرو اور قسموں کو ان کی پختگی کے بعد نہ توڑو جبکہ تم اللہ
کو اپنے اوپرکفیل بنا چکے ہواللہ یقیناً جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ جو تم عہد کرتے ہو اس کو بھی پورا کرو
اور جو تمہارے آپس میں معاہدات ہوتے ہیں ان کو بھی مت توڑو، یعنی جب تم خدا تعالیٰ کو ضامن
کر کے کسی انسان سے معاہدہ کرو تو اس کو ضرور پورا کرو کیونکہ تم خدا تعالیٰ کو ضامن مقرر کر چکے ہو۔پس خدا کا نام لے کر کئے گئے معاہدے کو اگر تم توڑو گئے تو گویا خدا تعالیٰ کو بدنام کرنے والے ہو گے
اور خدا تعالیٰ کو غیرت آئے گی اور اسے تمہیں سزا دینی پڑے گی فرمایا کہ اس عہد کو پورا کرو جس میں تم
نے اللہ تعالیٰ کو ضامن مقرر کیا ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ دوسرے عہد پورے نہ کرو تو کوئی حرج
نہیں کیونکہ خدائی عہد میں سچ بولنا شامل ہے۔بلکہ ان الفاظ سے اس مضمون کی طرف اشارہ کیا گیا
ہے کہ انہی عہدوں کی پابندی انسان پر فرض ہے کہ جن کا ضامن اللہ تعالیٰ ہو اور جن عہدوں کا ضامن
اللہ تعالیٰ نہ ہو ان کا پورا کرنا غیر ضروری ہی نہیں بلکہ گناہ بھی ہے۔تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر وہ عہد
جو انصاف اور سچائی پر مبنی ہے اس کا اللہ تعالیٰ ضامن ہوتا ہے، چاہے اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے یا نہ
لیا جائے۔جو بھی عہد انصاف اور سچائی پر بنی ہوگا اللہ تعالی کی دی ہوئی تعلیم کے مطابق ہو گا اس عہد کا
بہر حال ضامن اللہ تعالیٰ ہے، چاہے وہاں اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے یا نہ لیا جائے فرماتے ہیں کیونکہ
$2004
162
خطبات مسرور
وہ ہر مومن سے سچائی کا عہد لے چکا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ ہر ایک سے عہد لے چکا ہے کہ میں سچ بولوں گا
اور جو شخص اس عہد کے بعد کسی انسان سے کسی جائز امر کا اقرار کرتا ہے وہ اس عہد کے ساتھ گویا
خدا تعالیٰ سے بھی ایک عہد باندھتا ہے اور خدا تعالیٰ اس عہد کا ضامن ہو جاتا ہے لیکن جو عہد کسی
نا پاک امر یا کسی ظلم کے متعلق ہو اس کا پورا کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ گناہ ہے۔اللہ تعالیٰ اس عہد کا
ضامن نہیں کیونکہ وہ گناہ اور ناپاکی کے لئے ضامن نہیں ہوتا۔غرض اللہ تعالیٰ کے ضامن ہونے سے
اس طرف اشارہ نہیں کیا کہ جن عہدوں پر قسم کھا ؤ صرف انہیں پورا کرو بلکہ اس مضمون کی طرف اشارہ
کیا ہے کہ سب وہ عہد جو عدل ، احسان اور ایتائے ذی القربی کے مطابق ہوں انہیں پورا کرو اور وہ
عہد جن میں فحشا، منکر اور بغی کا رنگ پایا جاتا ہوا نہیں پورا نہ کرو ان کے بارے میں تم سے کوئی سوال نہ
ہوگا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کا ضامن نہیں بلکہ ان سے منع کرتا ہے تو مذکورہ بالا حکم میں ان لوگوں کے لئے
ہدایت ہے جو اگر کسی نا جائز امر پر قسم کھا لیتے ہیں تو عہد کی پابندی کے نام سے اس پر مصر رہتے ہیں۔(تفسیر کبیر جلد چهارم صفحه (۲۲۸
جیسے کہہ دیتے ہیں کہ فلاں سے ہماری بول چال اس لئے بند ہے یا قطع تعلقی اس لئے کی
ہوئی ہے کہ فلاں وقت اس نے مجھے تکلیف پہنچائی تھی اور باوجود کوشش کے ہماری صلح نہیں ہوئی اور یہ
نہیں ہوا اور وہ نہیں ہوا، شکوے اور شکایتیں ہوتی ہیں تو اب میں نے بھی یہ عہد کر لیا ہے کہ میں اس
سے
کبھی بات نہیں کروں گا۔تو یہ غلط قسمیں ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے حکم تو یہ ہے کہ تین دن سے
زیادہ اپنے بھائی سے قطع تعلقی نہ کرو۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس ضمن میں فرماتے ہیں کہ اسلامی اخلاق
میں یہ داخل ہے اگر وعید کے طور پر کوئی عہد کیا جائے تو اس کا توڑ ناحسن اخلاق میں داخل ہے مثلاً اگر
کوئی اپنے خدمت گار کی نسبت قسم کھائے کہ میں اس کو ضرور پچاس جوتے ماروں گا تو اس کی تو بہ اور
$2004
163
خطبات مسرور
تضرع پر معاف کرنا سنت اسلام ہے تا تخلق باخلاق ہو جائے۔مگر وعدہ کا تخلف جائز نہیں ترک وعدہ
پر باز پرس ہوگی مگر ترک وعید پر نہیں۔(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ ۲۶، ۲۷)
اب ایک اور بہت بڑا عہد ہے جو احمدیت میں شامل ہو کر ہم نے کیا ہے اور وہ یہ کہ حقوق
اللہ اور حقوق العباد ادا کریں گے اور یہ عہد کسی عام آدمی سے نہیں کر رہے بلکہ نبی کے ساتھ یہ عہد کیا
ہے۔اور نبی کے ہاتھ پر بیعت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ایک عہد باندھ رہے ہیں جیسا
کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُوْنَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُوْنَ اللَّهَ يَدُ اللَّهَ
فَوْقَ أَيْدِيْهِمْ فَمَنْ نَّكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُتُ عَلى نَفْسِهِ وَمَنْ أَوْفَى بِمَا عَهَدَ عَلَيْهُ اللَّهَ
فَسَيُؤْتِيْهِ أَجْرًا عَظِيمًا۔(سورة الفتح آیت ١١)
یقیناً وہ لوگ جو تیری بیعت کرتے ہیں وہ اللہ ہی کی بیعت کرتے ہیں اور اللہ کا ہاتھ ہے جو
ان کے ہاتھ پر ہے پس جو کوئی عہد توڑے تو وہ اپنے ہی مفاد کے خلاف عہد توڑتا ہے اور جو کوئی اس
عہد کو پورا کرے جو اس نے اللہ سے باندھا تو یقیناً وہ اسے بہت بڑا اجر عطا کرے گا۔اب اس زمانے میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت میں شامل ہو کر آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت میں بھی شامل ہورہے ہیں۔کیونکہ آپ کے حکم کے مطابق ہی ہم نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا۔تو کچھ نے تجدید بیعت کی ہے اور کچھ نئے شامل ہور ہے
ہیں تو اس کے بعد بدعہدی کرنا تو اپنے آپ کو خسارے میں ڈالنے والی بات ہے۔اور اگر اس عہد پر
قائم رہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پھر میں اتنا بڑا اجر عطا کروں گا کہ جس کا تم اندازہ بھی نہیں کر سکتے ،
جس کے بارے میں تم سوچ بھی نہیں سکتے لیکن شرط یہ ہے کہ تمہیں بہر حال میری باتیں ماننی ہوں گی
یہی کہ میری عبادت کرو، اپنے دل میں نوع انسان کی ہمدردی پیدا کرو، کبھی کسی انسان کو تمہارے سے
دکھ نہ پہنچے اور دکھ پہنچانے والی ہر چیز سے تمہیں نفرت ہو۔ہر وقت لوگوں کی بھلائی کا سوچو اور
$2004
164
خطبات مسرور
جھگڑوں
کو ختم کرو اور صلح کی فضا پیدا کرو“۔پھر فرمایا کہ یہ تمہیں حکم ہے کہ یہ یہ کرو لیکن اگر تم باز نہ آئے اور زمین میں فساد پیدا کرتے
رہے تو یقینا تم خسارہ پانے والے ہو اور ایسے لوگ پھر عباد الرحمن نہیں ہوتے۔رحمن خدا کے ساتھ تمہارا کوئی
تعلق نہیں جیسا کہ فرمایا ہے۔الَّذِيْنَ يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُوْنَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ
يُوْصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ۔أَوْلَئِكَ هُمُ الْخَسِرُوْنَ ﴾ (سورة البقره آیت۲۸)
یعنی وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو مضبوطی کے ساتھ باندھنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور ان
تعلقات کو کاٹ دیتے ہیں جن کا جوڑنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور زمین میں فساد کرتے ہیں یہی
وہ لوگ ہیں جو گھاٹا پانے والے ہیں۔اب کن تعلقات کو اللہ تعالیٰ نے باندھنے کا حکم دیا ہے، جوڑنے کا حکم دیا ہے ان میں سے
ایک تو یہی ہے جیسا کہ پہلے میں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ سے خاص تعلق پیدا کرو، اس کی عبادت کرو،
ہمیشہ اس کے آگے جھکو اور چھوٹے سے چھوٹے رنگ میں بھی اس کا شریک نہ ٹھہراؤ۔تمہاری
نوکریاں تمہارے کا روبارہ تمہاری مصلحتیں اس کی عبادت سے تمہیں نہ روکیں۔اس کے علاوہ قرابت
داروں سے، عزیزوں سے، دوستوں سے، ہمسایوں سے ایک تعلق پیدا کرو، ایسا مضبوط پیار اور محبت
کا تعلق پیدا کرو جیسا کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے۔پھر کہا جا سکتا ہے کہ تم صلہ رحمی کرنے والے ہوا اور قطع رحمی
کرنے والے نہیں ہو کیونکہ قطع رحمی کرنے والے آخر کار وہی ہوتے ہیں جو زمین میں فساد پیدا کرنا
چاہتے ہیں اور فساد پیدا کرنے والے خسارے میں ہیں گھانا پانے والے ہیں۔اب جس کے دل میں
خوف خدا ہے وہ تو اس بات سے ہی کانپ جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے لوگوں کو خسارے کی وارنگ
دی ہے لیکن بعض اس بات کو آسانی سے نہیں سمجھتے تو ان کے لئے مزید کھول کر فرما دیا کہ وَالَّذِيْنَ
يَنْقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِنْ بَعْدِ مِيْثَاقِهِ وَيَقْطَعُوْنَ مَا اَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوْصَلَ وَيُفْسِدُوْنَ فِي
خطبات مسرور
165
$2004
الْأَرْضِ أُوْلَئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ۔(سورة الرعد آیت ۲۶)
اور وہ لوگ جو اللہ کے عہد کو پختگی سے باندھنے کے بعد تو ڑ دیتے ہیں اور اسے قطع کرتے
ہیں جسے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور زمین میں فساد کرتے پھرتے ہیں ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے
لئے لعنت ہے اور ان کے لئے بدتر گھر ہوگا۔تو یہاں فرمایا کہ دیکھو یہ خسارہ کیا ہے جو تمہیں اپنی بدعہدی کی وجہ سے ہوگا۔یہ نقصان کیا
ہے جو تمہیں اپنے عہد توڑنے کی وجہ سے برداشت کرنا پڑے گا۔تو سنو اس کو معمولی نہ سمجھو یہ بہت بڑا
نقصان ہے جس کی برداشت کی تم میں طاقت نہیں ہے، ان بدعہدیوں کی سزا یہ ہوگی ، ایسے بدعہدں کو
فرمایا کہ پھر تم پر لعنت ہو گی ، اب اللہ جس پر لعنت ڈال دے اس کا تو نہ دین رہانہ دنیار ہی اور پھر بدتر
گھر ہوگا مرنے کے بعد بھی تمہارا ٹھکانہ جہنم ہی ہوگا اور وہ ایسا ٹھکانہ ہے کہ پھر اگر تم ہاتھ بھی جوڑتے
رہو گے کہ اے اللہ تعالیٰ ! ہم سے غلطی ہو گئی ، ہمیں ایک موقع دے واپس دنیا میں بھیج دے تو ہم
نیکیاں کریں تو وہ سب بے فائدہ ہوگا۔تو دیکھیں کتنا خوفناک انذار ہے۔عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ عہد کرو، معاہدے کرو ، توڑ دو
کوئی فرق نہیں پڑتا اور کیونکہ عمومی طور پر معاشرہ بگڑا ہوا ہے اس لئے جب ایسے لوگوں کے پاس (یہ
دنیا دار لوگوں کی میں بات کر رہا ہوں ) جب حکومت آتی ہے تو حکومتی معاہدوں کو بھی عذر تلاش کر کے
توڑنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں اس لئے ہر سطح پر اب یہ احمدی کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاہدوں کی
پاسداری کرنے والے اور کرانے والے ہوں۔اور اس اعلیٰ خلق کو قائم کرنے والے ہوں۔حدیث میں آتا ہے حضرت انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص امانت کا لحاظ نہیں رکھتا اس کا ایمان کوئی ایمان نہیں اور جو عہد کا
پاس نہیں کرتا اس کا کوئی دین نہیں۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ١٣٥ مطبوعه بيروت)
خطبات
مسرور
166
$2004
پھر حضرت عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے
بھائی سے جھگڑے کی طرح نہ ڈالو اور نہ اس سے بیہودہ تحقیر آمیز مذاق کرو اور نہ اس سے ایسا وعدہ کرو
جسے پورا نہ کر سکو۔(الادب المفرد لامام بخاری الجامع الصغير لسيوطى حرف لا)
بعض لوگ ضرورت کے وقت کسی سے قرض لے لیتے ہیں اور بڑے اعتماد سے اس کی
لکھت پڑھت بھی کر لیتے ہیں کبھی شک ہی نہیں پڑتا اور قرض لینے والے کو خود یہ پتہ ہوتا ہے کہ ہم
اس مدت میں یہ ادا نہیں کر سکیں گے تو ایسے لوگوں کو بھی یہ خیال رکھنا چاہئے کہ جب یہ پتہ ہو کہ نہیں ادا
کر سکتے تو پھر صاف صاف بات کرنی چاہئے ، قول سدید سے کام لینا چاہئے کہ اتنی مدت سے پہلے ادا
کرنا ممکن نہیں جتنی مدت میسر ہے کرو، دینے والا اگر اس مدت میں برداشت کر سکے گا تو دے دے گا
نہیں دے گا تو کہیں اور سے انتظام کر لے گا۔تو بہر حال بدعہدی نہیں ہونی چاہئے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا منافق کی تین
علامتیں ہیں جب گفتگو کرتا ہے تو کذب بیانی سے کام لیتا ہے، جب اس کے پاس امانت رکھی جاتی
ہے تو خیانت کرتا ہے اور جب وعدہ کرتا ہے تو وعدہ خلافی کرتا ہے۔(بخاری کتاب الشهادات باب من امر بانجاز الوعد وفعله الحسن)
اب اگر کسی کو یہ پتہ چلے کہ فلاں نے مجھے منافق کہا تو فوراً مر نے مارنے پر آمادہ ہو جاتے
ہیں، یہ تصور ہے لیکن اگر وہی بد عہد ہے اور اپنے وعدے کے خلاف کرتا ہے تو اس کو کبھی احساس ہی نہیں
ہوتا پر واہ ہی نہیں ہو رہی ہوتی۔ایک عام آدمی کے منافق کہنے پر تو بہت زیادہ غصے میں آجاتے ہیں لیکن
اللہ کے رسول نے ایسے لوگوں کو کو منافق کہا ہے تو پھر ایسے لوگوں کو بہر حال دل میں خوف ہونا چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یا درکھو کہ منافق وہی نہیں ہے جو ایفائے
عہد نہیں کرتا، زبان سے اخلاص ظاہر کرتا ہے مگر دل میں اس کے کفر ہے بلکہ وہ بھی منافق ہے جس کی
$2004
167
خطبات مسرور
فطرت میں دورنگی ہے اگر چہ وہ اس کے اختیار میں نہ ہو۔صحابہ کرام کو دیکھو (اب یہ بہت بار یک
تشریح حضرت مسیح موعود فرما رہے ہیں) کہ صحابہ کرام کو اس دورنگی کا بہت خطرہ رہتا تھا، ایک دفعہ
حضرت ابو ہریرہ رو رہے تھے تو حضرت ابو بکڑ نے پوچھا کہ کیوں روتے ہو کہا کہ اس لئے روتا
ہوں کہ مجھ میں نفاق کے آثار معلوم ہوتے ہیں۔جب میں پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوتا
ہوں تو اس وقت دل نرم اور اس کی حالت بدلی ہوئی معلوم ہوتی ہے مگر جب ان سے جدا ہوتا ہوں تو
وہ حالت نہیں رہتی۔ابو بکڑ نے فرمایا کہ یہ حالت تو میری بھی ہے پھر دونوں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس گئے اور کل ماجرا بیان کیا۔آپ نے فرمایا کہ تم منافق نہیں ہو، انسان کے دل میں قبض اور
بسط ہوتی رہتی ہے یعنی تنگی بھی آتی ہے مختلف حالتیں پیدا ہوتی رہتی ہیں۔جو حالت تمہاری میرے
پاس ہوتی ہے اگر وہ ہمیشہ رہے تو فرشتے تم سے مصافحہ کریں۔تو اب دیکھو صحابہ کرام اس نفاق اور دورنگی سے کس طرح ڈرتے تھے جب انسان جرات
اور دلیری سے زبان کھولتا ہے تو وہ بھی منافق ہوتا ہے۔دین کی ہتک ہوتی سنے اور وہاں کی مجلس نہ
چھوڑے یا ان کو جواب نہ دے تب بھی منافق ہوتا ہے۔اگر مومن میں غیرت اور استقامت نہ ہوتب
بھی منافق ہوتا ہے، جب تک انسان ہر حال میں خدا کو یا د نہ کرے تب تک نفاق سے خالی نہ ہوگا اور
یہ حالت تم کو بذریعہ دعا حاصل ہوگی، ہمیشہ دعا کرو کہ خدا تعالیٰ اس سے بچاوے جو انسان داخل
سلسلہ ہو کر پھر بھی دورنگی اختیار کرتا ہے تو وہ اس سلسلے سے دور رہتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے منافقوں
کی جگہ اسفل السافلین رکھی ہے کیونکہ ان میں دورنگی ہوتی ہے اور کافروں میں یک رنگی ہوتی ہے۔(ملفوظات جلد۔سوم
صفحه ٤٥٦،٤٥٥ البدر ١٦ نومبر ۱۹۰۳ء)
یعنی کا فر کم از کم کھل کر دشمن ہوتے ہیں منافقت نہیں کر رہے ہوتے۔حضرت زید بن ارقم بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس وقت کوئی
168
$2004
خطبات مسرور
آدمی اپنے بھائی کے ساتھ وعدہ کرے اور اس کی نیت اسے پورا کرنے کی ہو مگر کسی وجہ سے وہ اس کو
پورا نہ کر سکے اور وقت پر نہ آئے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔(سنن ابو داؤد ـ باب فی العدة)
تو ایسے لوگوں
کی پھر اللہ تعالیٰ بھی مدد فرماتا ہے۔کیونکہ ان کی نیت نیک ہوتی ہے جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل کے ایک شخص کا واقعہ بیان فرمایا تھا۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ ایک شخص کا قصہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان
فرمایا کہ وہ اپنی قوم کے ایک امیر شخص کے پاس گیا اور ایک ہزار اشرفی کا اس سے قرض مانگا تو اس
شخص نے کہا تمہارا ضامن کون ہے تو اس نے کہا کہ میرا ضامن تو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں ہے۔پھر
اس نے کہا کہ گواہ کون ہو گا ، اس نے کہا گواہ بھی میرا خدا تعالیٰ ہی ہے۔قرض دینے والے نے اس کی
بات پر اعتبار کر لیا اور مقررہ مدت کے لئے ایک ہزار اشرفی اس کو دے دی اس کے بعد قرض لینے والا
اپنے کام سے سمندری جہاز پر بیٹھا اور چلا گیا جب قرض کی واپسی کا وقت قریب آیا تو وہ ساحل سمندر
پر آیا کہ واپس جائے کیونکہ اس کا کام بھی ختم ہو گیا تھا اور جس سے قرض لیا ہے اس کی ایک ہزار اشرفی
بھی واپس کر سکے تو کئی دن وہ ساحل پر انتظار کرتار ہا لیکن کوئی جہاز نظر نہیں آ رہا تھا جس پر وہ جاسکے۔تو آخر اس نے یہ سوچا کہ میں نے وعدہ کیا ہوا ہے کہ اس عرصے میں اس وقت تک بہر حال میں رقم ادا
کروں
گا اور اللہ تعالیٰ میرا گواہ ہے اور اللہ تعالیٰ ہی میرا ضامن ہے تو اس نے ایک لکڑی لی اس میں
سوراخ کیا اور اس میں ایک ہزار اشرفی ڈال کر اور ساتھ ایک خط لکھ کر کہ میں نے بڑی کوشش کی ہے
مجھے سواری نہیں مل سکی تو میں نے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو ضامن ٹھہرایا ہے، اللہ تعالیٰ کو گواہ ٹھہرایا ہوا ہے اس
لئے اسی کے بھروسے پر یہ لکڑی سمندر میں ڈالتا ہوں اور پھر دعا کی کہ:
اے اللہ ! تیری خاطر اس شخص نے مجھے قرض دیا تھا اور تو میرا ضامن اور گواہ ہے اس لئے
اس تک پہنچا بھی دے۔اتفاق سے جس دن قرض کی واپسی کا وعدہ تھا جس شخص نے قرض دیا تھا وہ
$2004
169
خطبات مسرور
بھی دوسری طرف سمندر کے کنارے کھڑا ہو کر شاید جہاز آتا ہو اور جس نے میرا قرض واپس کرنا ہے
آ جائے ، تو اس کو جہاز تو کوئی نظر نہیں آیا البتہ ایک لکڑی تیرتی ہوئی نظر آئی ، درخت کا ایک ٹکڑا۔اس
نے اس لکڑی کو کنارے سے نکال لیا اور گھر لے گیا کہ جلانے کے کام آئے گی۔تو گھر جا کر جب اس
نے چیرا لکڑی کو کلہاڑے سے پھاڑا تو اس میں سے ایک ہزار اشرفی اور وہ خط نکل آیا۔اس میں لکھا
ہوا تھا کہ یہ وجہ ہو گئی جس کی وجہ سے میں نہیں آسکا۔بہر حال کچھ دنوں کے بعد اس کو جہاز بھی مل گیا
اور وہ جہاز پہ بیٹھ کر وہ اپنے گھر پہنچ گیا ، جس سے قرض لیا تھا اس شخص کو بھی پیسے دینے کے لئے گیا کہ
یہ لو اپنی ایک ہزار اشرفی تو جس نے قرض دیا تھا اس نے کہا کہ تم نے مجھے پہلے بھی کوئی رقم بھیجی ہے؟
اس نے کہا ہاں یہ رقم میں نے بھیجی تھی، اس نے کہا ٹھیک ہے اللہ تعالیٰ نے وہ مجھے پہنچا دی ہے۔اور
عین وقت پہ پہنچا دی ہے۔(بخارى كتاب الكفالة باب الكفالة في القرض والديون) - تويه
ہے عہدوں کا پاس۔کہ جب اللہ تعالیٰ کو گواہ بنا کر کوئی عہد کریں تو اللہ تعالیٰ بھی مددفرماتا ہے۔حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ ہمارے بزرگ اصحاب جبکہ ہم ابھی بچے تھے جھوٹی
قسمیں کھانے اور جھوٹی گواہی دینے اور عہد کر کے پورا نہ کرنے پر ہماری سرزنش فرمایا کرتے تھے۔(مسندا احمد بن
حنبل)
تو اعلیٰ اخلاق کی تربیت ہمیشہ بچپن سے ہی ہوتی ہے۔اس لئے ہمیں بھی اپنے بچوں کی
بچپن سے ہی تربیت کرنی چاہئے اور یہ نہیں کہ ابھی عمر نہیں آئی اس لئے تربیت کی ضرورت نہیں ہے۔چھوٹی چھوٹی باتیں جو بظاہر چھوٹی لگتی ہیں یہی بڑے ہو کر اعلیٰ اخلاق بنتے ہیں۔حضرت ابوامامہ باہلی بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک موقع پر فرمایا
مجھ سے کون عہد باندھتا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام ثوبان نے عرض کیا حضور
میں عہد باندھنے کے لئے تیار ہوں، حضور نے فرمایا عہد کرو کہ تم کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگو گے، اس پر
170
$2004
خطبات مسرور
ثوبان نے عرض کیا حضور اس عہد کا اجر کیا ہو گا۔حضور نے فرمایا جنت۔اس پر ثوبان نے حضور کے اس
عہد پر عمل کرنے کا اقرار کیا۔ابوامامہ کہتے ہیں میں نے ثوبان کو مکے میں دیکھا کہ سخت بھیڑ کے باوجود
بھی اگر وہ گھوڑے پر بیٹھے ہوتے تھے تو اگر چابک بھی گر جاتا تھا تو کسی کو یہ نہیں کہتے تھے کہ اٹھا کر دو
بلکہ اتر کر زمین پر سے اٹھاتے تھے اور اگر کوئی شخص پکڑانا بھی چاہتا تھا تو نہ لیتے بلکہ خود اتر کر اٹھاتے
تھے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ عہد کیا ہوا ہے۔(الترغيب والترهيب) تو عہد
نبھانے کے یہ معیار ہیں۔پھر حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ مجھے ابوسفیان نے بتایا کہ ھرقل نے انہیں کہا
کہ میں نے یہ پوچھا تھا کہ محمد تمہیں کس چیز کا حکم دیتا ہے اس کا تو نے جواب دیا کہ وہ نماز، صدق ، پاک
دامنی، عہد پورا کرنے اور امانتیں ادا کرنے کا حکم دیتا ہے۔ھرقل نے کہا یہی تو ایک نبی کی صفت ہے۔(صحیح بخاری کتاب الشهادات باب من امر بانجاز الوعد
شہنشاہ روم ھر قل نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا تبلیغی خط ملنے پر اپنے دربار میں سردار
قریش ابوسفیان کو بلا کر جب بغرض تحقیق کچھ سوال کئے تو یہی پوچھا تھا کہ کیا اس مدعی رسالت نے
کبھی کوئی بد عہدی بھی کی ہے۔تو ابوسفیان رسول اللہ کا جانی دشمن تھا مگر پھر بھی اسے ھر قل کے سامنے
تسلیم کرنا پڑا کہ آج تک اس نے ہم سے کوئی بد عہدی نہیں کی۔البتہ آج کل ہمارا ایک معاہدہ چل رہا
ہے، ( جو حدیبیہ کا تھا)، دیکھیں اس میں وہ کیا کرتے ہیں تو ابوسفیان کہتا ہے کہ میں ھر قل کے سامنے
اس سے زیادہ میں اپنی گفتگو میں حضور کے خلاف کوئی بات داخل نہیں کر سکا تھا۔(بخاری کتاب بدء الوحي باب كيف بدء الوحي الى رسول الله)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عہدوں کی پابندی کی اس قدر تلقین فرمائی ہے کہ بعض دفعہ
مسلمانوں
کو انتہائی تکلیف دہ صورتحال دیکھ کر بھی کبھی عہد شکنی نہیں کی۔ایک روایت ہے کہ صلح حدیبیہ میں ایک شق یہ تھی کہ مکے سے جو مسلمان ہو کر مدینے چلا
جائے گا وہ اہل مکہ کے مطابق واپس کر دیا جائے تو عین اس وقت جب معاہدے
کی شرطیں زیر تحریر
$2004
171
خطبات مسرور
تھیں اور آخری دستخط نہ ہوئے تھے حضرت ابوجندل پابہ زنجیر مکہ کی قید سے فرار ہو کر آگئے اور رسول
اللہ سے فریادی ہوئے اور تمام مسلمان اس دردانگیز منظر کو دیکھ کر تڑپ اٹھے لیکن آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے بڑے اطمینان سے ان کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا کہ اے ابو جندل !صبر کرو ہم بدعہدی
نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ عنقریب تمہارے لئے کوئی راستہ نکالے گا۔(صحیح بخاری کتاب الشروط باب الشروط في الجهاد
صلح حدیبیہ کی ایک شق یہ بھی تھی کہ مسلمان بھاگ کر مدینے جائے گا تو اس کو واپس اہل مکہ
کی طرف لوٹایا جائے گا۔اس شق پر مسلمانوں نے تحمیل معاہدہ سے بھی پہلے عمل کر کے دکھایا اور مکہ
سے بھاگ کر آنے والے ابو جندل کو دوبارہ اس کے باپ کے سپرد کر دیا گیا جس نے پھر اسے اذیت
ناک قید میں ڈال دیا۔تو یہ ہے معاہدوں کی پابندی۔پھر صلح کے زمانے میں مسلمانوں کی غیر معمولی کامیابیاں دیکھ کر قریش نے معاہدہ امن تو ڑنا
چاہا اور قریش کے ایک گروہ نے اپنے حلیف بنو بکر سے ساز باز کر کے تاریک رات میں مسلمانوں
کے حلیف بنوخزاعہ پر حملہ کر دیا تو خزاعہ نے حرم کعبہ میں پناہ لی لیکن پھر بھی اس کے ۳۲ آدمی نہایت
بے دردی سے قتل کر دیئے گئے۔خود سردار قریش ابوسفیان کو پتہ چلا تو اس نے اسے اپنے آدمیوں کی
شرانگیزی قرار دیا اور کہا کہ اب محمد سہم پہ ضرور حملہ کریں گے۔ادھر اللہ تعالیٰ نے بھی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو اس واقعہ کی اطلاع بذریعہ وحی اسی صبح کر دی تھی۔تو آپ نے حضرت عائشہ کو یہ واقعہ بتا
کر فرمایا کہ منشاء الہی یہی معلوم ہوتا ہے کہ قریش کی اس بد عہدی کا ہمارے حق میں کوئی بہتر نتیجہ ظاہر
ہو اور پھر تین روز بعد قبیلہ بنو خزاعہ کا چالیس شتر سواروں کا ایک وفد رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا
اور عرض کی بنو بکر اور قریش نے مل کر بد عہدی کر کے شب خون مار کر ہمارا قتل عام کیا ہے۔اب
معاہدہ حدیبیہ کی رو سے آپ کا فرض یہ ہے کہ ہماری مدد کریں تو بنوخزاعہ کے نمائندہ عمرو بن سالم نے اپنا
$2004
172
خطبات مسرور
حال زار بیان کر کے خدا کی ذات کا واسطہ دے کر ایفائے عہد کی طرف توجہ دلاتے ہوئے عرض کیا۔يَا رَبِّ إِنِّي نَــاشِـدٌ مُحَمَّدًا
خَلْقَ أَبِيْنَا وَابِيْهِ الْاتَلَدَا
یعنی اے میرے رب میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو تیرا واسطہ دے کر مدد کے لئے پکارتا ہوں
اور اپنے آباء اور اس کے آباء کے پرانے حلف کا واسطہ دے کر عہد پورا کرنے کا خواستگار ہوں۔تو خزاعہ سے مظلومیت کا حال سن کر رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا دل بھر آیا، آپ کی
آنکھوں میں آنسو آ گئے اور آپ نے ایفائے عہد کے جذبے سے سرشار ہو کر فرمایا کہ اے بنوخزاعہ !
یقینا یقیناً تمہاری مدد کی جائے گی، اگر میں تمہاری مدد نہ کروں تو خدا میری مدد نہ کرے۔تم محمدصلی اللہ علیہ
وسلم کو عہد پورا کرنے والا اور باوفا پاؤ گے تم دیکھو گے کہ جس طرح میں اپنی جان اور بیوی بچوں کی حفاظت
کرتا ہوں اسی طرح تمہاری حفاظت کروں گا۔(السیرۃ النبویہ لابن هشام جلد ۴ صفحه ۸۶ - مطبوعہ بیروت)
چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو بکر کے ساتھ کیا گیا عہد پورا فرمایا اور دس ہزارقد وسیوں
کو ساتھ لے کر ان پر ہونے والے مظالم کا بدلہ لینے کے لئے نکلے اور پھر اللہ تعالیٰ نے آپ کو مکہ کی
شاندار فتح عطا فرمائی۔(السیرة الحلبيه جز ۳ صفحه ۸۲ تا ٨٥- مكتبه دار احیاء التراث العربی بیروت)
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ انسان کے جان و مال اور تمام قسم کے
آرام خدا کی امانت ہے۔جس کو واپس دینا امین ہونے کے لئے شرط ہے لہذا ترک نفس وغیرہ کے
یہی معنے ہیں کہ یہ امانت خدا تعالیٰ کی راہ میں وقف کر کے اس طور سے یہ قربانی ادا کرے اور دوسرے
یہ کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ایمان کے وقت اس کا عہد تھا اور جو عہد اور امانتیں مخلوق کی اس کی گردن پر
ہیں ان سب کو ایسے طور سے تقویٰ کی رعایت سے بجالا وے پھر وہ بھی ایک سچی قربانی ہو جاوے
کیونکہ دقائق تقوی کو انتہا تک پہنچانا یہ بھی ایک قسم کی موت ہے۔(تفسیر حضر مسیح موعود عليه السلام۔جلد سوم صفحه (۳۸۷
$2004
173
مسرور
پھر آپ فرماتے ہیں کہ انسان کی تمام روحانی خوبصورتی تقوی کی تمام باریک راہوں پر
قدم مارنا ہے۔تقویٰ کی باریک راہیں روحانی خوبصورتی کے لطیف نقوش اور خوشنما خدو خال ہیں اور
ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کی امانتوں اور ایمانی عہدوں کی حتی الوسع رعایت کرنا اور سر سے پیر تک جتنے قومی
اور اعضاء ہیں جن میں ظاہری طور پر آنکھیں اور کان اور ہاتھ اور پیر اور دوسرے اعضاء ہیں اور باطنی
طور پر دل اور دوسری قو تیں اور اخلاق ہیں ان کو جہاں تک طاقت ہوٹھیک محل ضرورت پر استعمال کرنا
اور ناجائز مواقع سے روکنا اور ان کے پوشیدہ عملوں سے متنبہ رہنا اور اسی کے مقابل پر حقوق العباد کا
بھی لحاظ رکھنا یہ وہ طریق ہے جو انسان کی تمام روحانی خوبصورتی اس سے وابستہ ہے۔اور خدا تعالیٰ
نے قرآن شریف میں تقویٰ کو لباس کے نام سے موسوم کیا ہے چنانچہ لِبَاسُ التَّقْوى قرآن
شریف کا لفظ ہے۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ روحانی خوبصورتی اور روحانی زینت تقویٰ سے
ہی پیدا ہوتی ہے۔اور تقویٰ یہ ہے کہ انسان خدا کی تمام امانتوں اور ایمانی عہد اور ایسا ہی مخلوق کی تمام
امانتوں اور عہد کی حتی الوسع رعایت رکھے یعنی ان کے دقیق در دقیق پہلوؤں پر تا بمقدور کار بند
ہو جائے۔( جتنی طاقت ہے ان کا پابند رہے، ان کو بجالائے )۔(تفسیر حضرت مسیح موعود عليه السلام جلد۔سوم صفحه ٣٦٧، ٣٦٨)
اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے کئے گئے تمام عہدوں پر کار بند رہنے اور ان کو پورا کرنے
کی توفیق عطا فرمائے۔اور اللہ کی مخلوق سے کئے گئے تمام وعدے اور عہد بھی پورے کرنے کی توفیق
عطا فرمائے اور ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے مطابق زندگیاں گزارنے والے ہوں۔
$2004
174
خطبات مسرور