خدائی وعدہ "میں اور میرا رسول غالب آئیں گے" آج بھی پورا ہوتے ہم دیکھ رہے ہیں
$2004
241
16
خطبات مسرور
خدائی وعدہ ”میں اور میرارسول غالب آئیں گے، آج بھی
پورا ہوتے ہم دیکھ رہے ہیں
۱۶ اپریل ۲۰۰۴ء بمطابق ۶ ارشہادت ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن
دورہ افریقہ اور افریقہ کے خلصین کے ایمان افروز نا قابل بیان عشق
و محبت ، اور خدائی فضلوں کا ذکر
امام جماعت کی پاکستان سے ہجرت کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کے
ساتھ تائید ایزدی اور دشمنوں کی ہر چال
کو ناکام و نا مراد کرنا
افریقہ کا براعظم وہ خوش قسمت ترین ہے جس نے احمدیت کو قبول کرنے
میں سب سے زیادہ جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا،
افریقہ کے مبلغین کی قابل قدر قربانیاں اور مساعی
MTA کے چینل 2 کا آغاز
خطبات مسرور
$2004
242
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
كَتَبَ اللهُ لَاغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِي إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ عَزِيز (سورة المجادله آیت (۲۲)
اس کا ترجمہ ہے کہ اللہ نے لکھ رکھا ہے ضرور میں اور میرے رسول غالب آئیں گے یقیناً
اللہ بہت طاقتور اور کامل غلبہ والا ہے۔خدا تعالیٰ جب انبیاء کو دنیا میں مبعوث فرماتا ہے تو اس کے ساتھ ہی مخالفین کی طرف سے
مخالفت کی آندھیاں بھی بڑی شدت سے چلنا شروع ہو جاتی ہیں۔لیکن انبیاء کو کیونکہ اپنے پیدا
کرنے والے اور بھیجنے والے پر کامل یقین ہوتا ہے اس لئے ان کو یہ خوف نہیں ہوتا کہ خدا ان کو
مخالفت کی آندھیوں میں تنہا چھوڑ دے گا۔ہاں ان کے دلوں میں جواللہ تعالیٰ کا خوف اور خشیت ہوتی
ہے اس کی وجہ سے وہ ڈرتے رہتے ہیں لیکن جوں جوں مخالفت کی آندھیاں بڑھتی ہیں اللہ تعالیٰ کی
رحمتوں اور فضلوں کی ٹھنڈی ہوائیں بھی اسی تیزی سے بلکہ اس سے زیادہ تیزی سے بڑھ کر انبیاء اوران
کے ماننے والوں کی تسلی کا باعث بنتی ہیں۔اور اس کے نظارے ہمیں تمام انبیاء کی زندگیوں میں نظر
آتے ہیں۔اور سب سے بڑھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں جنگ بدر سے لے کر فتح مکہ
تک کے نظارے ہمیں نظر آتے ہیں۔اور خدائی وعدہ کہ میں اور میرا رسول غالب آئیں گے پوری
شان سے پورا ہوتا نظر آتا ہے۔تو یہ سنت اللہ ہے جو آج ختم نہیں ہو گئی آج بھی اسے پورا ہوتے ہم
دیکھ رہے ہیں۔آج ان نظاروں کو دیکھ کر احمدیوں کے ایمان ویقین میں اضافہ ہوتا ہمیں نظر آتا ہے۔آج سے تقریباً 20 سال پہلے جب ایک قانون کے تحت احمدیوں پر پابندیاں لگائی گئی
$2004
243
خطبات مسرور
تھیں اور دشمن نے اپنے زعم میں گویا جماعت کی ترقی کے تمام راستے بند کر دیئے تھے اور پھر دنیا نے
دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان وعدوں کے مطابق جو اس نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے کئے تھے دشمن کی ہر چال کو نا کام و نامراد کر دیا۔اور معجزانہ رنگ میں حضرت
خلیفہ المسح الرابع کے
لندن آنے کے سامان پیدا فرما دیئے۔اور دشمن نے اپنے زعم میں ایک ملک میں احمدیت کے پھیلنے
کے راستے بند کئے تھے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان سمیت پونے دوسو سے زائد ممالک میں احمدیت کا
پیغام پہنچانے اور جماعتیں قائم کرنے کے سامان پیدا فرما دیئے اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام سے کئے گئے وعدے کو پورا کر کے دکھایا اور دکھا رہا ہے، یورپ میں بھی تبلیغ کے راستے
کھل گئے ،امریکہ میں بھی ، ایشیا میں بھی ، اور افریقہ میں بھی۔اور افریقہ کا براعظم وہ خوش قسمت ترین
ہے جس کے رہنے والوں نے احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو قبول کرنے میں سب سے زیادہ جوش اور
جذبے کا مظاہرہ کیا اور کر رہے ہیں۔ان کے دل نوریقین سے پر ہیں اخلاص و وفا کے پیکر ہیں اور
اپنے ایمان میں ترقی کر رہے ہیں۔الحمد للہ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ” میں خدا سے یقینی علم پا کر کہتا
ہوں کہ اگر یہ تمام مولوی اور انکے سجادہ نشین اور ان کے ملہم اکٹھے ہو کر الہامی امور میں مجھ سے مقابلہ
کرنا چاہیں تو خدا ان سب کے مقابل پر میری فتح کرے گا۔کیونکہ میں خدا کی طرف سے ہوں پس
ضرور ہے کہ بموجب آیت کریمہ كَتَبَ اللَّهُ لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِی میری فتح ہو۔(ضمیمه انجام آتھم صفحه ٥٨،٥٧ ـ بحواله تفسیر حضرت مسیح موعود جلد چهارم صفحه ۳۲۹)
پھر آپ فرماتے ہیں ” خدا نے ابتداء سے لکھ چھوڑا ہے اور اپنے قانون اور اپنی سنت قرار
دے دیا ہے کہ وہ اور اس کے رسول ہمیشہ غالب رھیں گے۔پس چونکہ میں اس کا رسول یعنی فرستادہ
ہوں مگر بغیر کسی نئی شریعت اور نئے دعوے اور نئے نام کے، بلکہ اسی نبی کریم خاتم الانبیاءکا نام پاکر اور
اسی میں ہو کر اور اسی کا مظہر بن کر آیا ہوں اس لئے میں کہتا ہوں کہ جیسا کہ قدیم سے یعنی آدم کے
زمانے سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمیشہ مفہوم اس آیت کا سچا نکلتا آیا ہے، ایسا ہی
اب بھی میرے حق میں سچا نکلے گا۔“ ( نزول المسیح صفحه ۳۸۰، ۳۸۱ روحانی خزائن جلد ۱۸)
$2004
244
مسرور
پس جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا اپنے
نبیوں اور رسولوں سے وعدہ ہے کہ وہ ان کو غالب کرتا ہے، حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
بھی خدا کے مامور ہیں اور آپ سے یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی جماعت کو انشاء
اللہ ضرور غلبہ عطا فرمائے گا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے قانون کے تحت ہر کام کے لئے ایک وقت مقرر کیا
ہوتا ہے، انبیاء آتے ہیں اور بیج ڈال کر چلے جاتے ہیں اور پھر اللہ تعالیٰ مومنین کی جماعت کے ذریعہ
اور نظام خلافت کے ذریعے اس کے پھیلاؤ میں اضافہ کرتا چلا جاتا ہے۔ایسا ہی اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ
نظارے خلافت رابعہ کے دور میں بھی دکھائے اور اس سے پہلے بھی دکھائے اور غیر معمولی طور پر
خلافت رابعہ میں جماعتوں کا قیام اور جوق در جوق لوگوں کے جماعت احمدیہ میں داخل ہونے کے
نظارے ہمیں نظر آتے ہیں۔حضور رحمہ اللہ تعالیٰ کو اللہ تعالیٰ نے فرانکوفون افریقی ممالک میں احمد بیت
کو وسیع پیمانے پر پھیلنے کی خوشخبری دی اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کے بعد سے وہاں جماعتیں بہت
تیزی سے قائم ہوئیں جن کا پہلے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔بہر حال ان باتوں کے پیش نظر اور ان نئے شامل ہونے والوں سے ملنے کے لئے میں نے
بھی بعض افریقن ممالک غانا، بورکینا فاسو، بین اور نائیجیریا کے دورے کا پروگرام بنایا اور ان میں
سے بورکینا فاسو اور بین فرانکو فون ممالک ہیں، فرانسیسی زبان یہاں بولی جاتی ہے ایم ٹی اے کے
ذریعے سے کچھ خبر میں لوگوں
کو ملتی رہی ہیں اور اس وجہ سے تمام دنیا کے احمدیوں کی طرف سے خوشی
اور مبارک باد کے پیغام وصول ہو رہے ہیں، حقیقت میں تو ان مبارکبادوں کے مستحق وہ افریقن
احمدی بھائی اور بہنیں ہیں جن کے دل نوریقین سے پر ہیں، دنیا کے تمام احمدیوں کو دعا کرنی چاہئے
کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ایمان اور یقین میں بڑھاتا چلا جائے ،اکثر لوگوں کی خواہش ہے اور ہوگی بھی
کہ وہ ان سفروں کا حال کچھ میری زبانی سنیں۔تو سفر کے حالات کی تمام تفصیلات تو بیان کرنا مشکل
ہے بعض صرف احساسات ہیں اور جذبات ہیں جن کو الفاظ میں ڈھالنا مشکل ہے تا ہم سفر کے مختصر
حالات میں آج بیان کروں گا۔سب سے پہلے تو میں تمام دنیا کے احمدیوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ
$2004
245
خطبات مسرور
دورے پر جانے سے پہلے سفر کے ہر لحاظ سے کامیاب ہونے کے لئے انہیں دعا کی تحریک کی تھی تو
احباب جماعت کی مقبول دعاؤں کے نظارے ہمیں اپنے سفر کے دوران ہر قدم پر نظر آتے رہے۔اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وہ بارش برسی ہے جو انسانی تصور سے باہر ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود
سے وعدوں اور خوشخبریوں کے مطابق یہ کامیابیاں تو ہونی تھیں۔لیکن یہ بھی اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان
ہے یہ نظارے اس نے ہماری زندگیوں میں ہمیں دکھائے۔دورے سے پہلے کئی لوگوں نے مبشر خوا میں بھی دیکھی تھیں بعض کو تو پتہ تھا کہ افریقہ کا دورہ
ہے۔دعا کر رہے تھے اس دوران اچھی خواہیں آئیں لیکن بعضوں کو علم بھی نہیں تھا، تو بہر حال اس
سے میری تسلی ہو گئی تھی کہ اللہ تعالیٰ یہ سفر ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے گا، اس پر ہم اللہ تعالیٰ کا جس قدر
بھی شکر ادا کریں کم ہے الحمد للہ۔یہاں سے روانہ ہو کر جب ہم اکرا ایئر پورٹ پر پہنچے ہیں، جہاز
وہاں آکر ر کا بلکہ جہاز رن وے پر اترا تو اس وقت ہی نظر آ گیا تھا کہ لوگوں کا ایک ہجوم ہے اور سفید
رومال لہرا رہے ہیں، جب میں جہاز سے اترنے لگا تو جہاز کا پائلٹ بھی بڑا ا یکسا ئیٹڈ میرے پاس
آیا، برٹش ائرویز کا جہاز تھا، یہ نہیں پتہ کہ اسے پہلے علم تھا یا اس نے خود اندازہ لگایا اور آ کے کہنے لگا
تمہارے لوگ تمہارے استقبال کے لئے آئے ہوئے ہیں۔اور اتنا غیر معمولی رش تھا اور جوش تھا کہ
ہر ایک کو نظر آرہا تھا۔مسافر بھی کھڑکیوں سے جھانک جھانک کے دیکھ رہے تھے، اترنے سے پہلے۔گھانا جماعت نے بھی ماشاء اللہ دوروں ، ملاقاتوں ،میٹنگوں کے بھر پور پروگرام بنائے ہوئے تھے،
اس کے بارے میں ایم ٹی اے میں کچھ خبریں پتہ لگتی رہی ہیں۔بہر حال مختصراً بعض جگہوں کے
بارے میں جہاں میں رہا ہوں یا جن جگہوں کو میں جانتا ہوں وہاں کیا کیا تبدیلیاں دیکھیں، اس
بارے میں مختصر بیان کرتا ہوں۔وہاں پہنچنے کے اگلے دن ہم نے دو سکولوں، ایک ہسپتال اور جامعہ احمد یہ گھانا کا معائنہ کیا،
اس دن تقریباً دو تین سو کلومیٹر کا سفر ہوا ہو گا۔جامعہ احمدیہ تو وہاں نیا کھلا ہے یعنی میرے وہاں سے
$2004
246
خطبات مسرور
واپس آنے کے بعد نئی جگہ پر۔پہلے یہ سالٹ پانڈ میں ہوا کرتا تھا چھوٹی سی جگہ پر ، اب تو ماشاء اللہ
وسیع رقبہ ہے اور اس میں عمارتیں بھی کافی ہیں کلاس روم بلاک ہیں ، ہوٹل ہیں ، سٹاف کوارٹر ہیں اور
اس کو مزید وسعت بھی دی جارہی ہے۔یہاں گھانا کے علاوہ بعض دوسرے افریقن ممالک جہاں
جامعہ کی سہولت نہیں ہے کے طلبا آ کے دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو دین کا علم سیکھنے
اور وقف کی روح کے ساتھ آگے پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔سکولوں میں بھی ماشاء اللہ بڑی وسعت پیدا ہو چکی ہے، جس زمانے میں میں وہاں تھا اس
وقت اس بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔کہ اتنی عمارتیں بن جائیں گی اور اتنی وسعت پیدا ہو
جائے گی۔پھر اس دوران ہی دو مساجد کا افتتاح بھی ہوا،سالٹ پانڈ جہاں ہمارے ابتدائی مبلغین
کام کرتے رہے ہیں اس جگہ کو بھی دیکھنے کے لئے گئے۔وہاں صرف معائنہ تھا کیونکہ ابتد کی قربانی
کرنے والوں کی قربانی کا پھل ہی آج ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے کھا رہے ہیں۔جن میں حکیم فضل
الرحمان صاحب، مولانا نذیر احمد علی صاحب، مولانا نذیر احمد مبشر صاحب وغیرہ شامل ہیں۔سالٹ
پانڈ کی وسیع خوبصورت مسجد اور مشن ہاؤس وغیرہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح ان مبلغین نے
مال کی کمی ، کمزوری اور وسائل کی کمی کے باوجود ایسی عالی شان اور خوبصورت عمارتیں کھڑی کر دیں۔اکرا(Accra) میں جہاں اب ہمارا ہیڈ کوارٹر ہے، یہیں قیام تھا، یہاں بھی بعض عمارات کا
افتتاح ہوا وہاں جب میں ۱۹۵۸ء میں آیا ہوں تو کافی بڑی مسجدا کر امشن ہاؤس کے ساتھ ہی تھی لیکن
اب انہوں نے اس کو مزید وسعت دے کر اور دو منزلہ بنا کر تقریباً اس وقت سے بھی تین گنا زیادہ کر لیا
ہے۔لیکن اس دورے کے دوران امیر صاحب گھانا کو یہ احساس ہو گیا ہوگا کہ یہ مسجد بھی چھوٹی پڑ گئی
ہے۔الہی وعدوں کے مطابق جماعت نے تو انشاء اللہ تعالیٰ پھیلنا ہے، جتنی بڑی چاہیں مسجدیں
بنائیں وہ چھوٹی ہوتی چلی جائیں گی۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضلوں
کو سمیٹنے کے لئے قربانی کی روح اور اللہ
کے گھروں
کی تعمیر کی طرف توجہ اور خواہش رہی تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی بارشیں سنبھالی نہیں جائیں
$2004
247
خطبات مسرور
گی۔پھر اس دوران میں یعنی اگر میں جتنے دن رہائش رہی ، وہاں قیام رہا ، پھر گھانا کے صدر صاحب
سے بھی ملاقات ہو گئی پہلے تو رسمی سی باتیں ہوتی رہیں، کیونکہ یہ لوگ فطرتا بڑے روایتی رجحان رکھنے
والے لوگ ہیں عموماً۔بہر حال اس کے بعد پھر بڑے خوشگوار ماحول میں بے تکلفانہ، غیر رسمی
باتیں ہوئیں، اور بار بار صدر صاحب اپنے ملک کی ترقی کے لئے دعا کی درخواست کرتے رہے۔پھر جلسے کی کارروائی ہے۔وہ تو آپ لوگوں نے دیکھ ہی لی ہے۔لیکن جمعہ کے بعد جب
میں سلام کہنے کے لئے لجنہ کی طرف گیا ہوں تو وہ نظارہ دیکھنے کے قابل تھا لیکن افسوس کہ کیمروں کی
پہنچ سے اس وقت باہر تھا۔اس لئے کہ آپ اس کو Live دیکھ ہی نہیں سکے اور وجہ اس کی یہ تھی کہ گھانا
ٹیلیویژن نے اپنی ذمہ داری لے لی تھی کہ Live کوریج ہم کریں گے۔اور ایم ٹی اے نہیں کرے
گی۔اس لئے یہ وقت وہاں تھی ، بہر حال میرا خیال ہے کہ کچھ لوگوں نے اس کی فلم بنائی بھی ہوگی ، لگتا
تھا کہ جوش پھوٹ پھوٹ کر باہر آ رہا ہے اللہ تعالیٰ کی حمد اور اخلاص و وفا کا اظہار اس طرح ہورہا تھا
کہ ان کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے چہروں سے خوشی اس طرح پھوٹی پڑتی تھی کہ نا قابل بیان ہے
کماسی کے مسجد کے احاطے میں عورتوں اور مردوں کا اظہار آپ نے دیکھ لیا ہے وہ کچھ دکھایا گیا تھا۔تو
یہ اندازہ لگانا مشکل تھا کہ جلسہ پر یہ اظہار زیادہ تھا یا کماسی میں۔پھر جلسہ کے بعد 100 کے قریب
اماموں اور چیفوں سے بھی ملاقات تھی۔جو احمدیت قبول کر چکے ہیں اور اپنی بہت بڑی
فالوانگ(Following) کے ساتھ احمدیت قبول کر چکے ہیں۔اور اب حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام مسیح محمدی کا پیغام اپنے اپنے علاقوں میں پھیلا رہے ہیں۔گھانا کا دوسرا بڑا شہر کماسی (Kumasi) ہے، کماسی کے قریب جماعت نے داعیان الی
اللہ کی ٹریننگ اور نو مبائعین میں سے چنیدہ لوگوں کی تربیت کے لئے تا کہ وہ احمدیت یعنی حقیقی اسلام
کی تعلیم لے کر اپنے علاقوں میں نئے شامل ہونے والوں کو بھی سکھاسکیں۔دو عمارتیں بنائی ہیں۔اور
ان عمارتوں کا تقریباً سارا خرچ بھی ایک مخلص احمدی نے ادا کیا ہے اس کے ساتھ ہی طاہر ہومیو
$2004
248
خطبات مسرور
پیتھک
کمپلیکس ہے جس میں کلینک بھی ہے دوائیاں تیار کرنے کی لیبارٹری بھی ہے اور بوتلیں وغیرہ
بنانے کی ایک چھوٹی سی فیکٹری بھی ہے۔ماشاء اللہ یہ ادارہ بھی انسانیت کی بڑی خدمت کر رہا ہے۔پھر مختلف شہروں میں مساجد ، سکول، ہسپتال کے وارڈز وغیرہ کے افتتاح ہوئے۔مختصراً یہ کہ گھانا میں
اس دورہ کے دوران 13 مساجد کا افتتاح ہوا اور دو کا سنگ بنیا د رکھا گیا اور سات متفرق عمارات کا
افتتاح ہوا یا سنگ بنیا درکھا گیا۔ٹمالے ایک جگہ ہے جو نارتھ میں گھانا کا ایک بڑا شہر ہے۔اس علاقے میں مسلمانوں کی
آبادی زیادہ ہے۔یہاں ایک بہت بڑی دو منزلہ مسجد کا افتتاح ہوا۔اس جگہ چند سال پہلے یہ تصور بھی
نہیں کیا جا سکتا تھا کہ اتنی بڑی مسجد بن سکتی ہے اور پھر نمازی بھی آ سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے
اس علاقے میں بیعتیں بھی کافی ہوئی ہیں الحمد للہ۔اور یہاں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت بڑی
تیزی سے پھیل رہی ہے۔یہاں دو افراد نے بیعت کا اظہار کیا اور جماعت میں شامل ہوئے۔ہمارے قافلے کے بعض لوگوں کی گاڑیوں کے ڈرائیور تھے انہوں نے دیکھا اور کہا کہ اس کے سوا کوئی
چارہ نہیں کہ ہم احمدیت قبول کر لیں۔پھر وہاں مسجد میں نماز مغرب وعشاء کے بعد دستی بیعت ہوئی۔باقی جوموجود تھے انہوں نے بھی بیعت کی۔ٹمالے سے بورکینا فاسو کا سفر ہم نے بذریعہ سڑک کیا۔اور راستے میں دو مساجد کا افتتاح
بھی ہوا۔ایک مسجد تو عین گھانا کے بارڈر سے چند گز کے فاصلے پر ہے اور ایک مخلص احمدی نے
وہاں یہ مسجد بنائی ہے۔اس طرح جو بھی بارڈر کر اس کرتا ہے آنے والے یا جانے والے کیونکہ کافی
آمد ورفت رہتی ہے اور عمومی طور پر دونوں طرف ان علاقوں میں مسلمان ہیں ان کی نظر ہماری مسجد پر
ضرور پڑتی ہے اس لئے وہ نماز پڑھنے کے لئے ہماری مسجد میں آجاتے ہیں۔بذریعہ سڑک جانے کا
پروگرام بھی اللہ تعالیٰ کی خاص تقدیر سے ہی بنا لگتا ہے۔کیونکہ پہلے جو گھانا والوں نے پروگرام بنایا تھا
اور اس کی اپروول ہو گئی تھی ، اس کے مطابق تو دورہ نارتھ تک کا مکمل کرنے کے بعد ہمیں پھر واپس
اکرا آنا تھا اور وہاں سے بائی ایئر پھر بورکینا فاسو جانا تھا لیکن روزانہ فلائیٹ نہیں جاتی بلکہ دودن جاتی
$2004
249
خطبات مسرور
ہے ان میں سے ایک جمعہ کا دن تھا۔تو وکیل التبشیر ماجد صاحب نے مجھے کہا کہ جمعہ جلدی پڑھ کے
فوراً ہی ایئر پورٹ جانا ہو گا اس پر مجھے کچھ انقباض ہوا، میں نے کہا اس طرح نہیں جانا بلکہ بعض شہر جو
انہوں نے پروگرام میں نہیں رکھے ہوئے تھے اور میرے علم میں تھے میں نے کہا وہ بھی دیکھ کے
جائیں گے اور بائی روڈ جائیں گے۔بہر حال اس کا یہ فائدہ بھی ہوا کہ چند مزید مساجد کا افتتاح بھی
ہو گیا لیکن اصل بات اس میں یہ ہے کہ لندن سے سفر شروع کرنے سے چند دن پہلے ماجد صاحب
نے بتایا کہ بورکینا فاسو کے مبلغ نے انہیں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی ایک خواب یاد
کرائی ہے۔جو ماجد صاحب کو بھی یاد آ گئی کہ حضور نے دیکھا تھا کہ وہ کاروں کے ذریعے سے بائی
روڈ گھانا سے بورکینا فاسو میں داخل ہوئے ہیں اور کوئی اسماعیل نامی آدمی بھی ان کو وہاں ملتا ہے
بارڈر پر یا کراس کر کے۔اس پر حضور نے بعض اسماعیل نامی احمدیوں کی تصویر میں بھی منگوائی تھیں،
بہر حال
پتہ نہیں کوئی ملا کہ نہیں۔لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ بھی ایک الہی تقدیر تھی کہ ہم بذریعہ کار بورکینا
فاسو داخل ہوں اور یہ بھی عجیب بات ہے کہ ہمارے قافلے میں ایک اسماعیل نامی ڈرائیور بھی تھا جس
نے کچھ وقت ہماری گاڑی بھی چلائی جس میں میں بیٹھا ہوا تھا۔اس ملک میں ہمارے مبلغین بھی ماشاء اللہ قربانیوں کے معیار قائم کر رہے ہیں۔وہاں
جائیں تو پتہ لگتا ہے کہ واقعی لوگ قربانیاں دے رہے ہیں۔اور پھر بورکینافاسو میں جب داخل ہوئے
بارڈر کراس کرنے کے بعد جو پہلا ٹاؤن آتا ہے، چند کلو میٹر پر ہی۔وہاں اس علاقے کا جو ہائی کمشنر
تھا وہ استقبال کے لئے آیا ہوا تھا۔جلسہ بھی ماشاء اللہ بڑا کامیاب رہا، صرف 15 سال پہلے
یہاں جماعت رجسٹر ہوئی ہے لیکن جماعت کے افراد کے ایمان واخلاص میں ماشاء اللہ ایسی ترقی ہو
رہی ہے کہ دل
اللہ تعالیٰ کی حمد سے بھر جاتا ہے۔یہاں کیونکہ فرنچ بولنے والے ہیں اس لئے ہر تقریر یا
خطبے کا ایک دفعہ فرنچ میں ترجمہ ہوتا تھا پھر اس کا مقامی زبان میں ہوتا تھا۔پھر جلسہ کے بعد ہم صحارا
ڈیزرٹ کے قریب ایک قصبہ ڈوری ان کے لحاظ سے تو وہ شہر ہے بہر حال وہ ایک چھوٹا سا قصبہ ہے
وہاں گئے وہاں بھی ایک چھوٹی سی گیدرنگ (Gathering ) تھی لوگ آئے ہوئے تھے، غریب
$2004
250
خطبات مسرور
لوگ ہیں، زیادہ تر وہابی ہیں ان میں سے احمدی ہوئے ہیں۔یہاں بھی سکول کا سنگ بنیا د رکھا گیا۔جس کا راستہ کل راستے میں سے 165 کلومیٹر کا کچا راستہ بھی ہے جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے
آرام سے ہو گیا۔لیکن واپسی پر ہمارے قافلے کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔جس میں ہمارے دو
مربیان اور دو قافلے کے افراد تھے جو یہاں سے گئے ہوئے تھے۔لیکن اللہ تعالیٰ نے فضل کیا ، گاڑی
سڑک سے اتر کر ایک کھائی میں گر گئی اور الٹ گئی لیکن کسی کو کچھ نہیں ہوا۔معجزانہ طور پر اللہ تعالیٰ نے
سب کو بچالیا۔بورکینا فاسو میں بھی وزیر اعظم اور ان کے صدر مملکت سے ملاقات ہوئی بڑے خوشگوار
ماحول میں ،ان کو بھی زراعت سے دلچسپی زیادہ تھی اس لئے کافی دیر تک بٹھائے رکھا بلکہ میری کوشش
تھی کہ اب اٹھا جائے لیکن وہ کافی دیر باتیں کرتے رہے۔وہاں ایک تو لینڈ لاکڈ ( Land
Locked) علاقہ ہے، اس ملک کے ساتھ سمندر کوئی نہیں لگتا اور پھر صحارا کے قریب ہے اس لئے
بارشیں بھی کم ہوتی ہیں اتنی زیادہ بارشیں نہیں ہوتیں لیکن ایک چیز ان علاقوں میں مجھے اچھی لگی کہ
انہوں نے ہر جگہ چھوٹے ڈیم بنالئے ہیں جہاں بارشوں کا پانی اکٹھا ہو جاتا ہے۔حالانکہ ابھی پانچ چھ
مہینے بارشوں کا سیزن ختم ہوئے ہو چکے تھے لیکن اچھی مقدار میں وہاں پانی جمع تھا۔محنتی لوگ ہیں یہ
ملک بھی امید ہے کہ ترقی کرے گا۔انشاء اللہ۔بور کینا فاسو میں بھی گھانا کی طرح جو بھی میری Activities رہیں، ان کا روزانہ نیشنل
ٹیلیویژن، ریڈیو اور اخبارات میں باقاعدہ ذکر ہوتا رہا۔بورکینا فاسو میں تین نئی مساجد کا افتتاح ہوا
اور ایک سکول اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور پھر جو وا گاڈ و گوان کا دارالحکومت ہے وہاں احمدیہ
ہسپتال کا افتتاح بھی ہوا۔بڑی وسیع اور خوبصورت انہوں نے ہسپتال کے لئے نئی عمارت بنائی ہے۔پہلے وہ کرائے کی عمارت میں تھا، اب اپنی عمارت بن گئی ہے۔نصف کے قریب عمارت ابھی پہلے فیز
میں بنی ہے لیکن اس کے باوجود بڑی وسیع عمارت ہے، یہاں بھی افتتاح کی تقریب میں وہاں کے
وزیر صحت آئے ہوئے تھے ، انہوں نے جماعتی خدمات کو بہت سراہا۔بورکینا فاسو کا ایک شہر بو بوجلاسو
$2004
251
خطبات مسرور
جہاں سے ایک خطبہ بھی نشر ہوا تھا یہاں ہماری جماعت کا ایک ریڈیو سٹیشن بھی ہے۔جو تقریباً
70 80 کلومیٹر کی رینج میں سنا جاتا ہے، یہاں جمعہ پر بھی کافی حاضری یعنی ۴، ۵ ہزار کے قریب
حاضری ہوگئی تھی ، احباب و خواتین آگئے تھے، اس جگہ کی 90% آبادی مسلمانوں کی ہے۔یہ سب
66
ریڈیو کے پروگرام پسند کرتے ہیں، بلکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ہمارے ریڈیو پر جو نظمیں نشر ہوتی ہیں، وہ بھی
بہت مقبول ہیں۔اور غیر احمدی بھی یہ نظم اکثر پڑھ رہے ہوتے ہیں کہ ”میرا نام پوچھوتو میں احمدی ہوں۔“
تیسرا ملک بین تھا جہاں ہم بائی ایئر گئے تھے چیفوں کے نمائندے اور حکومت کے
نمائندے وزیر اور تھوڑی دیر بعد ان کے وزیر خارجہ بھی آگئے انہوں نے کہا کہ میں میٹنگ میں کافی
دور گیا ہوا تھا اور ٹریفک میں پھنس گیا (وہ ٹریفک کافی تنگ کرنے والا ہے، وزیروں کو بھی نہیں
چھوڑتے ) یہاں بھی ان کے کیپیٹل کوتو نو وو میں بڑی خوبصورت نئی مسجد بنی ہے اس کا افتتاح ہوا اور
گزشتہ جمعہ یہیں پڑھا گیا اور آپ نے سنا بھی۔کو تو نو دو کے قریب 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک جگہ
ہے جہاں ان
کا پہلے لیپیٹل ہوا کرتا تھا اب انہوں نے ادھر شفٹ کیا ہے۔یہاں ایک مسجد کا سنگ
بنیا درکھا ہے پہلے مسجد چھوٹی سی ہے اب
انشاءاللہ وسیع مسجد بنے گی۔پارا کو یہاں کا دوسرا بڑا شہر ہے
وہاں جاتے ہوئے راستے میں ایک جگہ الا ڈا ہے وہاں کے چیف احمدی ہو چکے ہیں اور یہاں جلسہ پر
آ بھی چکے ہیں ( آپ ان کو پہچانتے بھی ہوں گے انہوں نے جھالروں والا تاج پہنا ہوتا تھا ) انہوں
نے وہاں بھی کافی لوگ اکٹھے کئے ہوئے تھے یہ لوگ عیسائی تھے، چیف بھی عیسائی تھے، چیف شروع
میں بعض وجوہات کی وجہ سے احمدیت کو چھپاتے رہے لیکن اب وہ کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں بلکہ
وہاں مجمع میں اپنی تقریر میں بھی انہوں نے کہا کہ اگر اپنی دنیا و آخرت سنوارنی ہے اور نجات چاہتے ہو
تو احمدیت کو قبول کر لو۔یہی حقیقی اسلام ہے، عیسائی بھی اور مسلمان بھی ، وہاں کافی اچھی گیدرنگ
(Gathering تھی۔اب بھی ان کو اس علاقے میں کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اللہ تعالیٰ
انہیں ثابت قدم بھی رکھے اور ہر شر سے محفوظ رکھے۔پارا کو جب ہم پہنچے ہیں تو وہاں کے میئرز اور گورنر
)
252
$2004
خطبات مسرور
جو دو صوبوں کے گورنر ہیں دونوں مسلمان ہیں، شہر سے باہر شہر کے گیٹ پر استقبال کے لئے آئے
ہوئے تھے۔باوجود اس کے کہ انہیں بھی وہاں ملاؤں نے کہا بعض مسلمان ملکوں سے بھی کافی مدد کی
جاتی ہے اور زیادہ زور یہی ہوتا ہے کہ احمدیوں کے خلاف جو کر سکتے ہو کر و۔انہوں نے میئر کو بہت کہا
کہ یہ لوگ مسلمان نہیں ہیں، ان سے نہ ملو۔تو میئر نے اس کو کہا پھر تو میں ضرور جاؤں گا کہ دیکھوں
مجھے پتہ تو لگے کہ کہتے کیا ہیں اور کرتے کیا ہیں۔جب مجھے اس نے وہاں ایڈریس پیش کیا تو وہاں اس
نے برملا یہ اظہار کیا کہ اصل مسلمانوں والے کام تو جماعت احمد یہ کر رہی ہے وہ پورے ملک کے
ہاؤس آف میئرز کے صدر بھی ہیں۔یہاں ہمارا انشاء اللہ نیا ہسپتال شروع ہونا ہے اس کا سنگ بنیاد
رکھا گیا اور بڑی اچھی جگہ پر یعنی مین روڈ کے اوپر اس شہر کے ساتھ 16ایکڑ جگہ ہے جو جماعت نے لی
تھی ہسپتال کے لئے تو میئر نے ایک اور گیدرنگ میں یہ اعلان کیا کہ یہ جگہ تھوڑی ہے، پانچ ایکڑ میں
اپنی طرف سے ہسپتال کے لئے اور دیتا ہوں۔یہاں ایک جگہ سے امام اور چیف تقریباً
400 دوسرے افراد مرد وزن 70 کے قریب عورتیں اور باقی مرد ) آئے ہوئے تھے اور بڑا دور کا سفر
طے کر کے آئے تھے ان علاقوں میں بعض دفعہ بسیں نہیں چلتیں ، ٹرک ہائر کر کے اس پر بیٹھ کر آئے
ہوئے تھے۔انہوں نے یہ کہا کہ ہم نے بیعت کرنی ہے، عرصہ سے ہم جماعت کو دیکھ رہے ہیں اور
آج کے دن کا ہمیں انتظار تھا۔میں نے وہاں امیر صاحب اور مبلغ صاحب سے پوچھا کہ آپ کے علم
میں تھا کہ انہوں نے بیعت کرنی ہے انہوں نے کہا نہیں ہمیں تو صرف یہ علم تھا کہ آپ سے صرف
ملاقات کے لئے آئے ہیں یا صرف دیکھنے آئے ہیں۔میں نے ان امام اور چیف کو پوچھا ( وہ اچھے
پڑھے لکھے لگ رہے تھے ) کہ تم جلدی تو نہیں کر رہے، تمہیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے تمام دعاوی پر یقین ہے؟ امام، چیف اور دوسروں لوگوں نے کھل کے کہا کہ ہمیں پوری
شرح صدر ہے۔ہم پوری شرح صدر سے احمدیت قبول کر رہے ہیں بلکہ یہ بھی کہا کہ ہزاروں لوگ
اور ایسے ہیں جن کی معین تعداد بعد میں پتہ لگ جائے گی انشاء اللہ جلسے یہ بتاؤں گا جنہوں نے کہا تھا
$2004
253
خطبات مسرور
ہماری نمائندگی کر دینا ہم بھی احمدیت میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔پھر وہاں انہوں نے دستی بیعت کی تو
اس لحاظ سے یہاں بھی دستی بیعت ہوئی اور ایک اچھی تعداد جماعت میں شامل ہوئی۔پھر یہ کہ انہوں
نے بڑے اخلاص اور وفا کا اظہار کیا اور سوائے اللہ کے اور کوئی دلوں میں پیدا نہیں کر سکتا اللہ تعالیٰ کی
ذات ہی ہے جو پیدا کرتی ہے۔پیدا کرتی ہے۔واپسی پر وہاں سے پھر ایک جگہ ہے جہاں تین چار ہزار کی گیدرنگ
تھی۔رات کو بارش ہو گئی موسم خراب ہو گیا۔کچھ غیر احمدیوں نے مولویوں نے کافی شور مچایا اور لوگوں
کو ڈرایا کہ وہاں نہیں جانا ، کچھ ٹرانسپورٹرز کو کہا، ٹرانسپورٹ مہیا نہیں ہو سکی اور ان کو پیسے دیئے کہ
احمدیوں کے جلسے یہ نہیں جانا۔ہم تمہیں خرچ دیتے ہیں اس مخالفت کے باوجود تین چار ہزار کی یہاں
حاضری تھی لوگ اکٹھے ہو گئے احمدی تھے۔یہاں بھی میئر نے کھڑے ہو کر کھلے عام اعلان کیا کہ میں
احمدی ہوتا ہوں اور آج بیعت میں شامل ہوتا ہوں مجھے پورا یقین ہے کہ احمدیت کچی ہے۔اور تقریباً
اس کے علاوہ ہزار کے قریب اور لوگوں نے بھی بیعت کی اور اعلان کیا کہ ہم پوری شرح صدر کے
ساتھ احمدیت میں داخل ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہاں اندازے کے مطابق ہزاروں
میں دورے کے دوران لوگ احمدیت میں شامل ہوئے ہمارے ساتھ مستقل یہاں اخباری نمائندے
اور ریڈیو ٹیلیویژن کے نمائندے پھرتے رہے ان میں سے بھی ایک مرد نے تو بیعت کر لی اور ایک
عورت نے یہ اظہار کیا کہ میں بہت قریب ہوگئی ہوں اور عنقریب بیعت کرلوں گی کیونکہ اگر کوئی میرا
مذہب ہے تو وہ احمدیت ہی ہے۔یہاں بھی جذبات کا اظہار بہت ہے گو تھوڑی سی خاموشی ہے۔ہر
ایک کا اپنا اپنا طریق کار ہوتا ہے طبیعت ہوتی ہے۔یہاں اس طرح نعرے تو نہیں لیکن بے تحاشا
خاموش جذبات کا اظہار تھا۔آتے ہوئے جس طرح چہروں پر اداسیاں اور بعض لوگوں کی آنکھوں
میں آنسو تھے۔اس سے نظر آتا تھا کہ کافی جذباتی کیفیت ہے۔نائیجیریا میں گوصرف دو دن پروگرام تھا بلکہ پہلے پروگرام نہیں تھا اور آخری وقت میں یہ بنا
ہے۔میں نے بیٹن میں ایک اور بہت اچھی چیز دیکھی ہے۔وہاں لجنہ نے اپنی ایک خاص ٹیم تیار کی
$2004
254
خطبات مسرور
ہے جو ہر موقعے پر ڈیوٹیاں دیتی ہے۔بڑی باپردہ، نقاب لے کے اور مستقل ڈیوٹیاں دیتے رہے
ہیں۔ایم ٹی اے پر دکھایا گیا تو دیکھ بھی لیں۔نائیجیریا کا میں بتا رہا تھا کہ یہاں پروگرام پہلے نہیں تھا
لیکن اتفاق سے اور مجبوری سے بن گیا۔کیونکہ اور کوئی فلائیٹ نہیں تھی اگر تھیں تو مہنگی تھیں۔وہاں جا
کر یہ احساس ہوا کہ اگر یہاں نہ آتے تو غلط ہوتا۔کیونکہ باجود اس کے کہ کچھ عرصہ پہلے ان کا جلسہ
سالا نہ ہو چکا تھا اور لوگ بڑی تعداد میں وہاں شامل ہو چکے تھے۔یہ خیال نہیں تھا کہ دور دراز سے
لوگ آ سکیں گے۔لیکن صرف دو گھنٹے اکٹھا ہونے کے لئے ، مجھے ملنے کے لئے 30 ہزار سے زیادہ
وہاں احمدی مرد و عورتیں جمع ہو چکے تھے اور ان کے اخلاص اور وفا کے جو نظارے میں نے دیکھے ہیں
وہ نا قابل بیان ہیں۔بہر حال جو تین دن ہم وہاں رہے، تیسرے دن رات کو واپسی ہوگئی تھی جس میں
امیر صاحب نے کافی بھر پور پروگرام بنائے جتنا زیادہ فائدہ اٹھا سکتے تھے اٹھایا اور مصروف رکھا۔نائیجیریا میں بھی تین مساجد کا افتتاح کیا گیا۔انہوں نے بڑی بڑی اور خوبصورت مساجد بنائی ہیں
اس کے علاوہ مختلف عمارتوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے گئے یہاں کے لوگوں کے اخلاص اور
خلافت سے تعلق اور محبت نا قابل بیان ہے۔واپسی کے وقت دعا میں بعض خواتین اور لوگ اس طرح
جذباتی تھے اور اس طرح تڑپ رہے تھے کہ یہ محبت صرف خدا ہی پیدا کر سکتا ہے۔اور خدا کی خاطر ہی
ہوسکتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو ایمان یقین میں بڑھا تا چلا جائے بلکہ تمام دنیا
کے احمدیوں کو اخلاص
و وفا کے اعلیٰ معیار پر قائم رہنے کی توفیق دے۔ایم ٹی اے پر جواب تک دکھایا جا چکا ہے یہ اخلاص و وفا کے نظارے دنیا نے دیکھے ہیں اور
ابھی بہت سے پروگراموں میں دیکھیں گے۔مولوی کہتے ہیں کہ ہم نے افریقہ کے فلاں ملک میں
جماعت احمدیہ کے مشن بند کرا دیے اور فلاں میں ہمارے سے وعدے ہو چکے ہیں۔اور یہ کر دیا اور وہ
کر دیا ہے اب ان سے کوئی پوچھے یہ اخلاص و وفا اور نور سے پُر چہرے ایم ٹی اے میں دنیا نے دیکھ
لئے اور وہاں جا کر ہم خود دیکھ آئے ہیں۔یہ کیا ہے سب کچھ؟ کیا یہ مشن بند کروانے کا نتیجہ ہے۔انہوں نے جو بھی اپنی بڑ ہیں مارنی تھیں مار لیں۔اور مار رہے ہیں۔یہ بھی ہمارے ایمان میں زیادتی
کا باعث بنتی ہیں۔یہ تو صرف چار ملکوں کے مختصر حالات ہیں جو میں نے بیان کئے اور ایم ٹی اے پر
مولویوں نے بھی دیکھے ہوں گے۔اور شاید سن بھی رہے ہوں بعض سنتے بھی ہیں ان کو سنے کا شوق بھی
$2004
255
خطبات مسرور
ہوتا ہے۔مولویوں یا مخالفین کو اگر ذرا بھی شرم ہو تو سوچیں کہ یہ تو صرف چار ملکوں کا قصہ ہے دنیا
کے
پونے دوسو سے زائد ممالک اخلاص و وفا سے پر احمدیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔اگر ان کے نظارے
دیکھیں گے تو ان کا کیا حال ہوگا۔اس عرصے میں ان چار ملکوں میں 21 نئی مساجد کا افتتاح ہوا ہے
اور دو تین کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور اس کے علاوہ کافی تعداد میں سکول ، ہسپتال اور دوسری عمارتوں کا
سنگ بنیا در کھایا افتتاح ہوا۔ایک اور اللہ تعالیٰ کا فضل جو ہے اس کو بھی میں بیان کر دوں
کہ یہ بھی اللہ کے خاص فضلوں
میں سے ایک خاص فضل ہے، ایم ٹی اے، اس کے ذریعہ سے ہم تمام دنیا کے احمدی ایک پاکیزہ
ماحول میں اپنے پروگرام دیکھ اور سن سکتے ہیں۔۲۲ / اپریل ۲۰۰۴ء سے جمعرات سے انشاء اللہ تعالیٰ
ایم ٹی اے انٹر نیشنل ایک جز وقتی، کچھ وقت کے لئے ایک اور چینل شروع کر رہا ہے پھر بیک وقت دو
چینل چلیں گے۔اور یہ ضرورت اس لئے محسوس کی گئی ہے کیونکہ 24 گھنٹے کے دوران اب ایسے
اوقات بھی ہیں جو یورپ اور ایشیا کے لئے یکساں اہمیت رکھتے ہیں اور ان کے دوران مختلف زبانوں
میں پروگرام نشر ہوتے ہیں جو ایشیا اور یورپ کے بعض حصوں میں سمجھے نہیں جا سکتے۔ان اوقات
میں بہت سے ناظرین ایم ٹی اے کا استفادہ کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔اب نئے انتظام کے
تحت انشاء اللہ GMT کے مطابق شام ۴ بجے سے لیکر رات سات بجے تک یو کے اور ایشیا (یعنی
پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش ) اور جنوبی اور شمالی امریکہ اور آسٹریلیا وغیرہ میں اردو اور انگریزی کے
پروگرام چلا کریں گے۔جبکہ اسی دوران میں نئی چینل ایم ٹی اے 2 پر باقی یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ،
ماریشس وغیرہ پر فرنچ، جرمن اور عربی زبانوں کے پروگرام چلا کریں گے انشاء اللہ۔اور باقی عرصے
میں دونوں چینل بیک وقت چلیں گے۔اور اس دوران میں اگر کوئی Live پروگرام آنا ہو تو وہ بہر حال
پھر ایک ہی ہو جائے گا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ ”کیا وہ سمجھتے ہیں کہ اپنے
منصوبوں سے، اور اپنے بے بنیاد جھوٹوں سے اور اپنے افتراؤں سے اور اپنی ہنسی ٹھٹھے سے خدا کے
ارادے کو روک دیں گے۔یادنیا کو دھوکہ دے کر اس کام کو معرض التواء میں ڈال دیں گے۔اس کا خدا
$2004
256
خطبات مسرور
نے آسمان پر ارادہ کیا ہے اگر کبھی پہلے بھی حق کے مخالفوں کو ان طریقوں سے کامیابی ہوئی ہے تو وہ
کامیاب ہو جائیں گے۔لیکن اگر یہ ثابت شدہ امر ہے کہ خدا کے مخالف اور اس کے ارادہ کے مخالف
جو آسمان پر کیا گیا وہ ہمیشہ ذلت اور شکست اٹھاتے ہیں تو پھر ان لوگوں کے لئے بھی ایک دن ناکامی
اور نامرادی اور رسوائی در پیش ہے، خدا کا فرمودہ کبھی خطا نہیں گیا اور نہ جائے گا۔وہ فرماتا ہے گھب
اللهُ لَاغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِی یعنی خدا نے ابتداء سے لکھ چھوڑا ہے اور اپنے قانون اور اپنی سنت قرار دے
دیا ہے کہ وہ اور اس کے رسول ہمیشہ غالب رہیں گے۔پس چونکہ میں اس کا رسول اور فرستادہ ہوں مگر
بغیر کسی نئی شریعت، نئے دعوے اور نئے نام کے بلکہ اسی نبی کریم، خاتم الانبیاء کے نام پا کر اور اسی
میں ہوکر اور اس کا مظہر بن کر آیا ہوں اس لئے میں کہتا ہوں جیسا کہ قدیم سے یعنی آدم کے زمانے
سے لے کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تک ہمیشہ مفہوم اس آیت کا سچا نکلتا چلا آیا ہے۔ایسا ہی اب
بھی میرے حق میں سچا نکلے گا۔کیا یہ لوگ نہیں دیکھتے کہ جس زمانے میں ان مولویوں اور ان کے
چیلوں نے میرے پر تکذیب اور بد زبانی کے حملے شروع کئے تھے اس زمانے میں میری بیعت میں
ایک آدمی بھی نہیں تھا گو چند دوست جو انگلیوں پر شمار ہو سکتے ہیں میرے ساتھ تھے اور اس وقت
خدا تعالیٰ کے فضل سے 70 ہزار کے قریب بیعت کرنے والوں کا شمار پہنچ گیا ہے۔( جب حضور نے
یہ لکھا اور اب ایک ایک دن میں کئی کئی ہزار بیعتیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوتی ہیں ) جو نہ میری کوشش
ہے بلکہ اس ہوا کی تحریک سے ہوا جو آسمان سے چلی ہے میری طرف دوڑے ہیں اب لوگ خود سوچ
لیں کہ اس سلسلہ کے برباد کرنے کے لئے کس قدر انہوں نے زور لگائے اور کیا کچھ ہزار جان کا ہی
کے ساتھ ہر ایک قسم کے مکر کئے یہاں تک کہ حکام تک جھوٹی مخبریاں بھی کیں۔خون کے جھوٹے
مقدموں کے گواہ بن کر عدالتوں میں گئے اور تمام مسلمانوں کو میرے پر ایک عام جوش دلایا اور ہزارہا
اشتہار اور رسائل لکھے کفر کے فتوے میری نسبت دیئے اور مخالفانہ منصوبوں کے لئے کمیٹیاں کیں مگر
ان تمام کوششوں
کا نتیجہ بجز نامرادی کے اور کیا ہوا۔پس اگر یہ کاروبارانسان کا ہوتا تو ضرور ان کی جان
توڑ کوششوں سے یہ تمام سلسلہ تباہ ہو جاتا۔کیا کوئی نظیر دے سکتا ہے کہ اس قدر کوششیں کسی جھوٹے کی
نسبت کی گئیں اور وہ تباہ نہ ہوا بلکہ پہلے سے ہزار چند ترقی کر گیا پس کیا یہ عظیم الشان نشان نہیں
$2004
257
خطبات مسرور
کوششیں تو اس غرض سے کی گئیں کہ یہ تخم جو بویا گیا ہے اندر ہی اندر نابود ہو جائے اور صفحہ ہستی پر اس کا
نام ونشان نہ رہے مگر وہ تم بڑھا اور پھولا اور ایک درخت بنا اور اس کی شاخیں دور دور چلی گئیں۔اور
اب وہ درخت اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ہزار ہا پرندے اس پر آرام کر رہے ہیں۔اور اب تو کروڑہا
پرندے اس مسیح محمدی کے درخت پر بیٹھے ہوئے ہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ براہین احمدیہ میں
پیشگوئی ہے يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَ اللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُوْنَ
یعنی مخالف لوگ ارادہ کریں گے کہ نور خدا کو اپنے منہ کی پھونکوں سے بجھا دیں مگر خدا اپنے
نور کو پورا کرے گا اگر چہ منکر لوگ کراہت ہی کریں۔یہ اس وقت کی پیشگوئی ہے جب کہ کوئی مخالف
نہ تھا۔بلکہ کوئی میرے نام سے بھی واقف نہ تھا پھر بعد اس کے حسب بیان پیشگوئی دنیا میں عزت کے
ساتھ میری شہرت ہوئی اور ہزاروں نے مجھے قبول کیا تب اس قدر مخالفت ہوئی کہ مکہ معظمہ سے اہل
مکہ کے پاس خلاف واقعہ باتیں بیان کر کے میرے لئے کفر کے فتوے منگوائے گئے۔اور میری تکفیر کا
دنیا میں ایک شور ڈالا گیا قتل کے فتوے دیئے گئے حکام کو اکسایا گیا، عام لوگوں کو مجھ سے اور میری
جماعت سے بے زار کیا گیا۔غرض ہر ایک طرف سے میرے نابود کرنے کے لئے کوشش کی گئی مگر
خدا تعالیٰ کی پیشگوئی کے مطابق یہ تمام مولوی اور ان کے ہم جنس اپنی کوششوں میں نامراد اور نا کام
رہے، افسوس کس قدر مخالف اندھے ہیں ان پیشگوئیوں کی عظمت کو نہیں دیکھتے کہ کس زمانے کی ہیں
اور کس شوکت اور قدرت کے ساتھ پوری ہوئی ہیں کیا بجز خدا تعالیٰ کے کسی اور کا کام ہے، اگر ہے تو
اس کی نظیر پیش کرو نہیں سوچتے کہ اگر یہ انسان کا کاروبار ہوتا اور خدا کی مرضی کے مخالف ہوتا تو وہ
اپنی کوششوں میں نامراد نہ رہتے۔کس نے ان کو نا مرا درکھا، اسی خدا نے جو میرے ساتھ ہے۔(حقيقة الوحى صفحه ٢٤٢،٢٤١ - روحانی خزائن جلد (۲۲)
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس پیغام کو دنیا کے کونے
کونے میں پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
$2004
258
خطبات مسرور