ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ اپنی ظاہری و باطنی صفائی کی طرف خاص توجہ دے

$2004
259
17
خطبات مسرور
حقیقی تو بہ کے ساتھ حقیقی پاکیزگی اور طہارت شرط ہے
ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ اپنی ظاہری و باطنی صفائی کی طرف
خاص توجہ دے
۲۳ را پریل ۲۰۰۴ء بمطابق ۲۳ / شہادت ۱۳۸۳ هجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن لندن
ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ ایمان کا دعویٰ کرنے کے بعد ظاہری و باطنی
صفائی کی طرف خاص توجہ دے،
صفائی اور نظافت کی بابت ارشادات اور اسلامی تعلیمات اور ہمارے فرائض
ربوہ میں صفائی اور صاف ستھرا ماحول اور ربوہ کو سرسبز بنایا جا رہا ہے
اور مزید بنایا جائے
قادیان میں بھی احمدی گھروں کے اندر اور باہر صفائی کا خاص خیال رکھیں،
جماعتی عمارات کے ماحول کو صاف رکھنے کا با قاعدہ انتظام ہو اور ا سکے
لئے خدام الاحمدیہ اور لجنہ وقار عمل کرے،
عمارات اور مساجد کے ماحول کو بھی پھولوں اور سبزے سے خوبصورت بنایا جائے۔۔۔

خطبات مسرور
$2004
260
تشهد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اسلام ایک ایسا کامل اور مکمل مذہب ہے جس میں بظا ہر چھوٹی نظر آنے والی بات کے متعلق
بھی احکامات موجود ہیں۔یہ بظاہر چھوٹی چھوٹی باتیں انسان کی شخصیت کو بنانے اور کردار کو سنوار نے
کا باعث بنتی ہیں۔ان سے ظاہری طور پر بھی انسان کے مزاج کا پتہ چلتا ہے۔اور اگر مومن ہے تو اللہ
تعالیٰ سے تعلق کا بھی پتہ چلتا ہے، انہیں باتوں میں سے ایک پاکیزگی یا طہارت یا نظافت ہے اور
ایک مومن میں اس کا پایا جانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کو پاکیزگی اور صفائی پسند ہے اور اللہ
تعالی پاک صاف رہنے والوں سے محبت کرتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔﴿إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِيْنَ
وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ ﴾ (سورة البقره آيت : 223) لیکن یہ بات واضح ہونی چاہئے جیسا
کہ اس آیت میں فرمایا ہے کہ اصل اللہ تعالیٰ کا محبوب انسان اس وقت بنتا ہے جب تو بہ واستغفار سے
اپنی باطنی صفائی کا بھی ظاہری صفائی کے ساتھ اہتمام کرے۔ہم میں سے ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ
ایمان کا دعوی کرنے کے بعد ہم اپنی ظاہری و باطنی صفائی کی طرف خاص توجہ دیں تا کہ ہماری روح و جسم
ایک طرح سے اللہ تعالیٰ کی محبت کو جذب کرنے والے ہوں۔سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
”بے شک اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والے کو دوست رکھتا ہے۔اور ان لوگوں سے جو پاکیزگی
کے خواہاں ہیں پیار کرتا ہے۔اس آیت سے نہ صرف یہی پایا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ تو بہ کرنے والوں کو

261
$2004
خطبات مسرور
اپنا محبوب بنالیتا ہے بلکہ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حقیقی تو بہ کے ساتھ حقیقی پاکیزگی اور طہارت شرط
ہے۔ہر قسم کی نجاست اور گندگی سے الگ ہونا ضروری ہے ورنہ نری تو بہ اور لفظ کے تکرار سے تو کچھ
فائدہ نہیں ہے۔(الحكم ١٧۔ستمبر
١٩٠٤ء جلد نمبر ٨ نمبر ۳۱ بحواله تفسیر حضرت مسیح موعود" جلد اوّل صفحه ٥۔۔(V۔پھر آپ فرماتے ہیں : ” جو باطنی اور ظاہری پاکیزگی کے طالب ہیں ان کو دوست رکھتا
ہوں، ظاہری پاکیزگی باطنی طہارت کی مد اور معاون ہے۔اگر انسان اس کو چھوڑ دے اور پاخانہ پھر
کر پھر طہارت نہ کرے تو اندرونی پاکیزگی پاس بھی نہ پھٹکے۔پس یا درکھو کہ ظاہری پاکیزگی اندرونی
طہارت کو مستلزم ہے۔اسی لئے لازم ہے کہ کم از کم جمعہ کونسل کرو، ہر
نماز میں وضو کرو، جماعت کھڑی
کرو تو خوشبولگا لو، عیدین اور جمعہ میں خوشبو لگانے کا جو حکم ہے وہ اسی بنا پر قائم ہے ، اصل وجہ یہ ہے کہ
اجتماع کے وقت عفونت کا اندیشہ ہے ( بد بو کا اندیشہ ہوتا ہے )۔پس غسل کرنے اور صاف کپڑے
پہنے اور خوشبو لگانے سے سمیت اور عفونت سے روک ہوگی۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے زندگی میں یہ مقرر کیا
ہے ویسا ہی قانون مرنے کے بعد بھی رکھا ہے۔(تفسیر حضرت مسیح موعود جلد اوّل صفحه ٧٠٥،٧٠٤)
صفائی کے بارے میں چند احادیث پیش کرتا ہوں، حضرت ابو موسیٰ اشعری بیان کرتے
ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ الطَّهُورُ شَطْرُ الْإِيْمَانِ یعنی طہارت پاکیزگی اور
صاف ستھرا رہنا ایمان کا ایک حصہ ہے۔(مسلم کتاب الطهارة باب فضل الوضوء )
ابو مالک اشعری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پاکیزگی
اختیار کرنا نصف ایمان ہے“۔(المعجم الکبیر جلد ۳ صفحه ٢٨٤)
اب دیکھیں مومن کے لئے صفائی کا خیال رکھنا کتنا ضروری ہے، اور یہ احادیث اکثر
مسلمانوں کو یاد ہیں، کبھی ذکر ہو تو آپ
کو فورا حوالہ بھی دے دیں گے۔لیکن اصل بات یہ ہے کہ اس پر

$2004
262
خطبات مسرور
عمل کس حد تک ہے؟ یہ دیکھنے والی چیز ہے، اگر ایک جگہ صفائی کرتے ہیں تو دوسری جگہ گند ڈال دیتے
ہیں اور بدقسمتی سے مسلمانوں میں جس شدت سے صفائی کا احساس ہونا چاہئے وہ نہیں ہے اور اسی
طرح اپنے اپنے ماحول میں احمدیوں میں بھی جو صفائی کے اعلیٰ معیار ہونے چاہئیں وہ مجموعی طور پر
نہیں ہیں۔بجائے ماحول پر اپنا اثر ڈالنے کے ماحول کے زیر اثر آ جاتے ہیں۔پاکستان اور تیسری
دنیا کے ممالک میں اکثر جہاں گھر کا کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کوئی باقاعدہ انتظام نہیں ہے، گھر سے باہر
گند پھینک دیتے ہیں حالانکہ ماحول کو صاف رکھنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا اپنے گھر کو صاف
رکھنا۔ورنہ تو پھر اس گند کو باہر پھینک کر ماحول کو گندا کر رہے ہوں گے اور ماحول میں بیماریاں پیدا
کرنے کا باعث بن رہے ہوں گے۔اس لئے احمدیوں کو خاص طور پر اس طرف توجہ دینی چاہئے۔کوئی ایسا انتظام کرنا چاہئے کہ گھروں کے باہر گند نظر نہ آئے۔ربوہ میں، جہاں تقریباً ۸۹ فیصد احمدی
آبادی ہے، ایک صاف ستھرا ماحول نظر آنا چاہئے۔اب ما شاء اللہ تزئین ربوہ کمیٹی کی طرف سے کافی
کوشش کی گئی ہے۔ربوہ کو سرسبز بنایا جائے اور بنا بھی رہے ہیں۔کافی پودے، درخت گھاس وغیرہ
سڑکوں کے کنارے لگائے گئے ہیں اور نظر بھی آتے ہیں۔اکثر آنے والے ذکر کرتے ہیں۔اور کافی
تعریف کرتے ہیں۔کافی سبزہ ربوہ میں نظر آتا ہے۔لیکن اگر شہر کے لوگوں میں یہ حس پیدا نہ ہوئی کہ
ہم نے نہ صرف ان پودوں کی حفاظت کرنی ہے بلکہ اردگرد کے ماحول کو بھی صاف رکھنا ہے تو پھر ایک
طرف تو سبزہ نظر آ رہا ہوگا اور دوسری طرف کوڑے کے ڈھیروں سے بدبو کے بھبھا کے اٹھ ر ہے ہوں
گے۔اس لئے اہل ربوہ خاص توجہ دیتے ہوئے اپنے گھروں کے سامنے نالیوں کی صفائی کا بھی
اہتمام کریں اور گھروں کے ماحول میں بھی کوڑا کرکٹ سے جگہ کو صاف کرنے کا بھی انتظام کریں۔تا کہ کبھی کسی راہ چلنے والے کو اس طرح نہ چلنا پڑے کہ گند سے بچنے کے لئے سنبھال سنبھال کر قدم
رکھ رہا ہو اور ناک پر رومال ہو کہ بو آ رہی ہے۔اب اگر جلسے نہیں ہوتے تو یہ مطلب نہیں کہ ربوہ

$2004
263
خطبات مسرور
صاف نہ ہو بلکہ جس طرح حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے فرمایا تھا کہ دلہن کی طرح سجا کے رکھو۔یہ
سجاوٹ اب مستقل رہنی چاہئے۔مشاورت کے دنوں میں ربوہ کی بعض سڑکوں کو سجایا گیا تھا۔تزئین
ربوہ والوں نے اس کی تصویریں بھیجی ہیں، بہت خوبصورت سجایا گیا لیکن ربوہ کا اب ہر چوک اس
طرح سجنا چاہئے تاکہ احساس ہو کہ ہاں ربوہ میں صفائی اور خوبصورتی کی طرف توجہ دی گئی ہے اور ہر
گھر کے سامنے صفائی کا ایک اعلیٰ معیار نظر آنا چاہئے۔اور یہ کام صرف تزئین کمیٹی نہیں کر سکتی بلکہ ہر
شہری کو اس طرف توجہ دینی ہوگی۔اسی طرح قادیان میں بھی احمدی گھروں کے اندر اور باہر صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ایک
واضح فرق نظر آنا چاہئے۔گزرنے والے کو پتہ چلے کہ اب وہ احمدی محلے یا احمدی گھر کے سامنے سے
گزر رہا ہے۔اس وقت تو مجھے پتہ نہیں کہ کیا معیار ہے، 91ء میں جب میں گیا ہوں تو اس وقت شاید
اس لئے کہ لوگوں کا رش زیادہ تھا ، کافی مہمان بھی آئے ہوئے تھے لگتا تھا کہ ضرورت ہے اس طرف
توجہ دی جائے اور میرے خیال میں اب بھی ضرورت ہو گی۔اس طرف خاص توجہ دیں اور صفائی کا
خیال رکھیں اور جہاں بھی نئی عمارات بن رہی ہیں اور تنگ محلوں سے نکل کر جہاں بھی احمدی کھلی
جگہوں پر اپنے گھر بنارہے ہیں وہاں صاف ستھرا بھی رکھیں اور سبزے بھی لگائیں ، درخت پودے
گھاس وغیرہ لگنا چاہئے اور یہ صرف قادیان ہی کے لئے نہیں ہے بلکہ اور جماعتی عمارات ہیں ان میں
خدام الاحمدیہ کو خاص طور پر توجہ دینی چاہئے کہ وہ وقار عمل کر کے ان جماعتی عمارات کے ماحول کو بھی
صاف رکھیں اور وہاں پھول پودے لگانے کا بھی انتظام کریں اور صرف قادیان میں نہیں بلکہ دنیا میں
ہر جگہ جہاں بھی جماعتی عمارات ہیں ان کے ارد گر د خاص طور پر صفائی اور سبزہ اس طرح نظر آئے کہ
ان کی اپنی ایک انفرادیت نظر آتی ہو۔پہلے میں تیسری دنیا کی مثالیں دے چکا ہوں صرف یہ حال
وہاں
کا نہیں بلکہ یہاں یورپ میں بھی میں نے دیکھا ہے، جن گھروں میں بھی گیا ہوں پہلے کبھی یا

$2004
264
خطبات مسرور
اب، کہ جو بھی چھوٹے چھوٹے آگے پیچھے صحن ہوتے ہیں ان کی کیاریوں میں یا گھاس ہوتا ہے یا گند
پڑا ہوتا ہے۔کوئی توجہ یہاں بھی اکثر گھروں میں نہیں ہو رہی ، چھوٹے چھوٹے صحن ہیں کیا ریاں ہیں،
چھوٹے سے گھاس کے لان ہیں اگر ذراسی محنت کریں اور ہفتے میں ایک دن بھی دیں تو اپنے گھروں
کے ماحول کو خوبصورت کر سکتے ہیں۔جس سے ہمسایوں کے ماحول پر بھی خوشگوار اثر ہوگا اور آپ کے
ماحول میں بھی خوشگوار اثر ہو گا۔اور پھر آپ کو لوگ کہیں گے کہ ہاں یہ لوگ ذرا منفر دطبیعت کے لوگ
ہیں، عام جوایشینز (Asians) کے خلاف ایک خیال اور تصور گندگی کا پایا جاتا ہے وہ دُور ہوگا۔مقامی
لوگوں میں کچھ نہ کچھ پھر بھی شوق ہے وہ اپنے پودوں کی طرف توجہ دیتے ہیں جبکہ ہمارے گھر کا ماحول
ان لوگوں سے زیادہ صاف ستھرا اور خوشگوار نظر آنا چاہئے اور یہاں تو موسم بھی ایسا ہے کہ ذراسی محنت
سے کافی خوبصورتی پیدا کی جاسکتی ہے۔حدیث میں آتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاص طور پر سڑکوں کی صفائی کے بارے
میں فرماتے ہیں کہ اگر سڑک پر جھاڑیاں یا پتھر اور کوئی گندی چیز ہو بلکہ آپ کا عمل یہ تھا کہ اگر کوئی
گندی چیز ہوتی تو آپ اسے خود اٹھا کر ایک طرف کر دیتے اور فرماتے کہ جو شخص سڑکوں کی صفائی کا خیال
رکھتا ہے خدا اس پر خوش ہوتا ہے اور اسے ثواب عطا کرتا ہے۔(مسلم۔کتاب البر و الصلة)
اور یہاں تو گھر بھی اتنے چھوٹے چھوٹے ہیں کہ سڑکوں پر آئے ہوتے ہیں اس لئے جتنا آپ
اپنے چھوٹے سے صحن کو صاف رکھیں گے، سڑک کی صفائی بھی اس میں نظر آئے گی۔اسی طرح آپ فرماتے
تھے کہ رستے کو روکنا نہیں چاہئے ، رستوں پر بیٹھنا یا اس میں ایسی چیز ڈال دینا کہ مسافروں کو تکلیف ہو یا رستہ
میں قضائے حاجت وغیرہ کرنا یہ خدا تعالیٰ کو نا پسند ہے۔(مشکواۃ۔کتاب الطهارة)
اسی طرح بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ سڑک یا فٹ پاتھ پر تھوک دیتے ہیں جو بڑا
کراہت والا منظر ہوتا ہے تو اگر ایسی کوئی ضرورت ہو بھی تو ایسے لوگوں کو چاہئے کہ ایک طرف ہو کر

$2004
265
خطبات مسرور
کنارے پر ایسی جگہ تھو کیں جہاں
کسی کی کبھی نظر نہ پڑے۔حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ : ﴿وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ وَالرُّجْزَ
فَاهْجُرْ﴾ (المدثر : ۲۔۵) اپنے کپڑے صاف رکھو، بدن کو، اور گھر کو اورکوچہ کو اور ہر ایک جگہ کو جہاں
تمہاری نشست ہو پلیدی اور میل کچیل اور کثافت سے بچاؤ یعنی نفسل کرتے رہو اور گھر وں کو صاف رکھنے
کی عادت پکڑو۔اسلامی اصول کی فلاسفی - صفحه ۳۲ بحواله تفسیر جلد نمبر ٤ صفحه ٤٩٦)
جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ بدن
کو بھی صاف رکھو، کپڑوں کو
بھی صاف رکھو، اس طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جتنا حلیہ خراب ہو اتنی
بزرگی زیادہ ہوتی ہے حالانکہ اسلامی تعلیم اس کے بالکل برعکس ہے۔ایک روایت ہے حضرت ابو
ہریرہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے پر انعام کرتا
ہے تو وہ پسند کرتا ہے کہ وہ اس نعمت کا اثر اس بندے پر دیکھئے“۔(مسند احمدبن حنبل)
پھر ایک روایت ہے، جو ابو الاحوص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد نے
کہا میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس وقت میرے جسم کے کپڑے معمولی اور گھٹیا
تھے۔آپ نے پوچھا کیا تمہارے پاس مال ہے؟ میں نے کہا: ہاں۔آپ نے پوچھا کس طرح کا مال
ہے۔میں نے کہا ہر طرح کا مال اللہ تعالیٰ نے مجھے دے رکھا ہے۔اونٹ بھی ہیں، گائے بھی ہیں۔بکریاں بھی ہیں گھوڑے بھی ہیں اور غلام بھی ہیں۔تو آپ نے
فرمایا ”جب اللہ نے مال دے رکھا
ہے تو اس کے فضل اور احسان کا اثر و نشان تمہارے جسم پر ظاہر ہونا چاہئے“۔(سنن ابی داؤد كتاب اللباس باب فى الحلقان و غسل الثوب )
بعض لوگ تو طبعاً ایسے ہوتے ہیں کہ توجہ نہیں دیتے کہ صحیح طرح کپڑے پہن سکیں اور بعض
کنجوسی میں اپنا حلیہ بگاڑ کر رکھتے ہیں۔تو بہر حال جو بھی صورت ہے اس حدیث میں آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو تم پر فضل اور احسان کیا ہے اس کا اظہار

$2004
266
خطبات مسرور
تمہارے حلیے سے بھی ہونا چاہئے ، تمہارے کپڑوں سے
، تمہارے لباس سے تمہارے گھروں سے،
اس لئے اپنا حلیہ درست رکھو اور اچھے کپڑے پہنا کرو۔یہ نصیحت ان کو کی۔ایک روایت میں ہے حضرت جابر بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
ہمارے پاس تشریف لائے اور ایک پراگندہ بال شخص کو دیکھا یعنی اس کے بال بکھرے ہوئے تھے اور
فرمایا کہ " کیا اس کے پاس بال بنانے کے لئے کوئی چیز نہیں ہے۔اور ایک گندے کپڑے والے شخص
کو دیکھ کر فرمایا کہ کیا اسے کپڑے دھونے کے لئے پانی میسر نہیں“۔(سنن ابو داؤد کتاب اللباس - باب في غسل الثوب)
مطلب یہ تھا کہ یہ شخص اس حالت میں کیوں ہے۔اب بعض لوگ ہمارے ملکوں میں
پاکستان وغیرہ میں گندے کپڑوں والے اور لمبے چوغے پہنے ہوتے ہیں۔گھنگھرو اور کڑے پہنے
ہوئے ایسے لوگوں کو دیکھ کر مجھتے ہیں کہ ملنگ ہے، بڑا پہنچا ہوا بزرگ ہے حالانکہ یہ سراسر اسلامی تعلیم
کے خلاف ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جماعت ایسے لوگوں سے پاک ہے۔ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت عطاء ابن سیار بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے کہ ایک شخص پراگندہ بال اور بکھری ڈاڑھی والا آیا۔حضور صلی اللہ علیہ
وسلم نے اسے اشارہ سے سمجھاتے ہوئے فرمایا کہ سر اور داڑھی کے بال درست کرو۔جب وہ سر کے
بال ٹھیک ٹھاک کر کے آیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا یہ بھلی شکل (یعنی یہ خوبصورت شکل )
بہتر ہے یا یہ کہ انسان کے بال اس طرح بکھرے اور پراگندہ ہوں کہ وہ شیطان اور بھوت لگے۔(موطأ امام مالك باب ما جاء في الطعام والشراب و اصلاح (الشعر)
تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے غلیظ حلیے والے لوگوں کو شیطان سے تشبیہ دی ہے۔اور پاکستان اور ہندوستان وغیرہ میں ایسے حلیے کے لوگوں کو دیکھ کے ملنگ اور اللہ والے کہا جاتا ہے۔تو
یہ تضاد دیکھ لیں اور یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ ان لوگوں نے اس زمانے کے امام کو نہیں مانا اور پہچانا۔

$2004
267
مسرور
ایک روایت میں آتا ہے۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا شخص جس کے دل میں ذرا سا بھی تکبر ہوگا۔وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ایک شخص نے عرض کی کہ ہر شخص پسند کرتا ہے کہ اس کے کپڑے اور جو تے خوبصورت ہوں۔اس پر
آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے“۔(مسلم کتاب الایمان باب تحريم الكبر و بيانه)
اب اس حدیث سے یہ واضح ہونا چاہئے کہ صاف ستھرا رہنے یا اچھے کپڑے پہنے سے ہرگز
یہ مراد نہیں ہے اور یہ خیال دل میں نہیں آنا چاہئے کہ اپنے سے مالی لحاظ سے کم تر کسی شخص کے ساتھ نہ
بیٹھوں۔اگر یہ صورت ہوگی تو پھر تکبر ہے۔ورنہ اچھے کپڑے پہنا اور صاف ستھرا رہنا، اچھے جوتے
پہنا یہ تو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا اظہار ہے۔اور اگر تکبر ہوگا تو تب فرمایا کہ ایسے شخص کے لئے پھر جنت
کے دروازے بند ہیں۔اس لئے مومن اور دنیا دار میں یہی فرق ہے کہ وہ صاف ستھرا رہتا ہے، اچھے
کپڑے پہنتا ہے اچھے جوتے پہنتا ہے اپنے گھر کو سجا کر رکھتا ہے، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کو خوبصورتی
پسند ہے یعنی اس کا یہ ظاہری خوبصورتی کا اظہار بھی اللہ تعالیٰ کی خاطر ہے، اس کی خوشنودی حاصل
کرنے کے لئے ہے اور کیونکہ مومن کا یہ اظہار اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہے۔اس
لئے غریب آدمی کے ساتھ مالی لحاظ سے اپنے سے کم بھائی کے ساتھ بیٹھنا اٹھنا اس کا پاس لحاظ رکھنا یہ
بھی اس کے لئے ایسا ہی ہے جیسا کسی مالدار شخص کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اس کا پاس لحاظ کرنا ہے۔یہ ہے اسلامی تعلیم کہ تم خدا تعالیٰ کے فضلوں اور احسانوں کا اپنے ظاہری رکھ رکھاؤ سے
اظہار بھی کر ولیکن اس کی دی ہوئی تعلیم کے مطابق ان غریبوں کا بھی خیال رکھو تا کہ ان کا ایک بھائی
کی حیثیت سے حق پورا ادا ہو۔حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب نے جب آئی سی ایس کا
امتحان پاس کیا تو سول سروس میں گئے کیونکہ برصغیر میں عموماً افسر اپنے آپ کو عام آدمی سے بالا سمجھتے
تھے اور اب بھی اکثر پاکستان وغیرہ میں جو بیورو کریٹ ہیں سمجھتے ہیں کہ ہم کوئی ایسی شخصیت ہیں جو

$2004
268
خطبات مسرور
دوسروں سے بالا ہیں اور غریب آدمی کے وقت اور عزت کی کچھ پرواہ نہیں ہوتی۔حضرت میاں
صاحب جب اپنے علاقے میں افسر بن کر گئے تو حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اور
نصائح کے علاوہ ان کو ایک یہ بھی نصیحت کی تھی کہ تمہارے گھر کا کوئی قالین کا ٹکڑا یا ڈرائینگ روم کا
صوفہ کسی غریب کو تمہارے گھر میں قدم رکھنے یا بیٹھنے سے نہ رو کے یا روک نہ بنے۔بڑی پر حکمت
نصیحت ہے۔ایک تو یہ کہ غریب بھی تمہارے گھر میں بے جھجک آسکے، کوئی روک نہ ہو۔دوسرےاس
کو بھی وہی عزت دو جو کسی امیر کو دو۔تو حضرت میاں صاحب نے ہمیشہ غریبوں کا بہت خیال رکھا اور
اس نصیحت پر عمل کیا۔ہمارے آج کل کے افسروں کو بھی اس نصیحت کو پلے باندھنا چاہئے۔یہ نہیں کہ
سفر کی وجہ سے
کسی غریب کے کپڑے میلے ہیں تو اس کے صوفے پہ بیٹھنے سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہو۔پھر صفائی کے ساتھ ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خوشبولگانے کو بھی بہت پسند فرمایا ہے اور اس
تحفے کو بھی بڑا پسند کیا کرتے تھے۔ایک روایت میں ہے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا جب تمہیں کوئی دوست بطور تحفہ خوشبودے تو اسے قبول کرو اور اسے استعمال کرو۔(مسند الامام اعظم كتاب الارب صفحه (۲۱۱
روایت آتی ہے کہ آپ کے جسم میں سے تو ہر وقت خوشبو آتی رہتی تھی۔جیسے حضرت جابر
بن سمرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول
اللہ نے ایک دفعہ میرے گال پر ہاتھ پھیرا تو آپ کے ہاتھ سے میں
نے ایسی اعلیٰ درجہ کی خوشبو محسوس کی جیسے وہ ابھی عطار کی صندوقچی سے باہر نکلا ہو۔(مسلم کتاب الفضائل باب طيب رائحة النبى الله۔یعنی جو شخص عطر بناتا ہے اس کا جوڈ بہ جس میں عطر پڑے ہوتے ہیں جس طرح اس میں
سے ہاتھ نکالا ہو۔حضرت جابر ہی بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس راستے سے گزرتے ،
اس پر اگر کوئی آپ کے پیچھے جاتا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مخصوص خوشبو کی وجہ سے اسے پتہ چل جاتا

269
$2004
خطبات مسرور
تھا کہ حضور ابھی یہاں سے گزر کر گئے ہیں۔( تاريخ الكبير للبخاری نمبر ٤٢٩٧)
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو
آدمی جمعے کے دن غسل کرے اور جہاں تک صفائی کر سکتا ہے صفائی کرے اور تیل لگائے اور اپنے گھر
میں موجود خوشبو میں سے کچھ لگائے، پھر نماز کے لئے نکلے تو اس جمعے سے لے کر اگلے جمعے تک اس کے
تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔(بخاری۔کتاب الصلواة باب الدهن للجمعة)
تو یہاں اس سے یہ مراد ہے کہ نیت یہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ خوشبولگا کر مسجد میں جاؤ
تا کہ اس کے بندوں کو ، ساتھ بیٹھے ہووں کو تکلیف نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کو بھی خوشبو اور صفائی پسند ہے۔یہ
نہیں کہ اس حکم کے مطابق تیار ہو کر جمعہ پڑھ لیا اور سارا ہفتہ اس کے بندوں کو تکلیف دیتے رہے تو
گناہ بخشے گئے۔عمل کا دارومدار نیتوں پر ہے، اس حدیث کو بھی سامنے رکھنا ہو گا نیت نیک ہوتب تو
اب بھی ملتا ہے۔دانتوں کی صفائی کے بارے میں روایت ہے، حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، مسواک کرنے سے منہ کی صفائی ہوتی ہے۔خدا کی خوشنودی حاصل ہوتی
ہے اور ایک روایت میں ہے کہ آنکھ کی روشنی بڑھتی ہے۔(بخاری۔كتاب الصوم باب سواك الرطب و اليابس للصائم)
پھر اسی بارے میں دوسری روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت کی یا لوگوں کی تکلیف کا خیال نہ ہوتا تو میں ان کو یہ حکم
دیتا کہ ہر نماز پر مسواک کیا کریں۔(بخاری کتاب الصلوة بالسواك يوم الجمعة)
اب بعض لوگوں کے منہ سے بو آتی ہے۔ان کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہئے ، لوگوں کی
تکلیف کا احساس ہونا چاہئے۔حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب
رات کو بیدار ہوتے تھے تو مسواک سے اپنا منہ صاف کیا کرتے تھے۔آج کل ڈاکٹر اپنی تحقیق کے

$2004
270
خطبات مسرور
مطابق یہ کہتے ہیں کہ صبح شام ضرور برش کرنا چاہئے۔رات کو سونے سے پہلے اور صبح اٹھ کر۔ورنہ
بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔بلکہ ایک تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ آدمی جب صبح اٹھتا ہے تو اس
کے دانتوں پر چھ سومختلف سپیشیز (species ) کے لا تعداد بیکٹیریا ہوتے ہیں۔سپیشیز (species
ہی چھ سو ہوتی ہیں جو دانتوں پر لگی ہوتی ہیں اور تعداد کتنی ہے، یہ پتہ نہیں لیکن دیکھیں آنحضر
صلی اللہ علیہ وسلم نے پندرہ سو سال پہلے ہمیں بتا دیا کہ سو کر اٹھو تو پہلے دانت صاف کرو۔اب ان
باتوں
کو دیکھ کر آج کل کے ڈاکٹر اور سائنسدان کو خدا اور اسلام کی سچائی پر یقین ہونا چاہئے کہ جو باتیں
اس زمانے کی تحقیق سے ثابت ہو رہی ہیں اور اب پتہ لگ رہی ہیں وہ باتیں آج سے پندرہ سوسال
پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں بتا چکے ہیں۔کھانا کھانے سے پہلے بھی ہاتھ دھونے کا حکم آتا ہے۔آپ کھانا کھانے سے پہلے اور بعد
میں ہاتھ دھوتے تھے اور کمی کرتے تھے بلکہ ہر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد کلی کرتے اور آپ پکی ہوئی
چیز کھانے کے بعد بغیر کلی کئے نماز پڑھنے کو نا پسند فرماتے تھے۔(بخاری کتاب الاطعمه)
کھانا کھا کر کئی بھی کرنی چاہئے اور ہاتھ بھی دھونے چاہئیں۔اور اس سے پہلے بھی تا کہ
ہاتھ صاف ہو جائیں۔اور بعد میں اس لئے کہ سالن کی بو منہ اور ہاتھوں سے نکل جائے۔آج کل تو
مسالے بھی ایسے ڈالے جاتے ہیں کہ کھاتے ہوئے شاید اچھے لگتے ہوں لیکن اگر اچھی طرح ہاتھ منہ
نہ دھویا ہوتو بعد میں دوسروں کے لئے کافی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔پھر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ ہاتھ
دھو کر دائیں ہاتھ سے کھانا کھانا چاہئے۔(بخاری کتاب الاطعمه باب التسمية على الطعام و الاكل باليمين
دوسری جگہ فرمایا گند وغیرہ کی صفائی کے لئے بایاں ہاتھ استعمال کرو۔لیکن آج کل
یہاں یورپ میں کیونکہ لوگوں کو احساس نہیں ہے دائیں اور بائیں کا، اکثر دیکھا ہے گورے انگریز ،
عیسائی بائیں ہاتھ سے ہی کھا رہے ہوتے ہیں۔کبھی سڑک پہ جاتے ہوئے نظر پڑ جائے تو ہاتھ میں

271
$2004
خطبات مسرور
برگر ہوتا ہے ہمیشہ دیکھیں گے بائیں ہاتھ سے کھا رہے ہوں گے۔چپس کا لفافہ دائیں ہاتھ میں ہوگا
اور بایاں ہاتھ استعمال ہو رہا ہوگا۔بعض لوگ اس کی تقلید کرتے ہیں، اس سے بچنا چاہئے۔کھانا
بہر حال دائیں ہاتھ سے کھانا چاہئے۔پھر ایک روایت میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا دس باتیں فطرت انسانی میں داخل ہیں۔مونچھیں تراشنا، ڈاڑھی رکھنا (خاص مردوں کے
لئے ہے )، مسواک کرنا پانی سے ناک صاف کرنا، ناخن کٹوانا، انگلیوں کے پورے صاف رکھنا بغلوں
کے بال لینا، زیر ناف بال لینا، استنجاء کرنا، طہارت کرنا۔راوی کہتا ہے کہ میں دسویں بات بھول گیا ہوں
شاید وہ کھانے کے بعد کلی کرنا ہے۔(مسلم- كتاب الطهارة باب خصال الفطرة)
یہ تمام باتیں ایسی ہیں جو صفائی کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے لئے بھی ضروری
ہیں۔اب پانی سے ناک صاف کرنے کا جو حکم ہے یہ وضو کرتے وقت دن میں پانچ دفعہ ہے اور اگر
ناک میں پانی چڑھا کر صاف کیا جائے تو کافی حد تک نزلے وغیرہ سے بھی بچا جا سکتا ہے۔مجھے کسی
نے بتایا کہ جرمنی میں کسی کو نزلہ ہو گیا اور ڈاکٹر کے پاس گئے تو اس نے کہا کہ تم لوگ جو مسلمان ہو،
پانچ وقت وضو کرتے ہو تو ناک میں پانی چڑھاتے ہو تم اگر اس طرح کرو تو کافی حد تک نزلے سے
بچ سکتے ہو۔یہ اس ڈاکٹر کی اپنی سوچ یا تحقیق تھی یا اس پر کوئی اور تحقیق ہو رہی ہے یا ہوئی ہے لیکن جب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو بہر حال اس میں حقیقت ہے۔اس کا کوئی فائدہ ہوتا ہے۔ہر
ایک کے لئے ناک میں پانی چڑھانا مشکل ہوگا کیونکہ ناک میں زور سے پانی چڑھانا ہوتا ہے۔بعض
دفعہ ذراسی تکلیف بھی ہوتی ہے لیکن میں نے تجربہ کر کے دیکھا ہے کہ اگر ناک میں پانی ٹھیک طرح
چڑھایا جائے اور صاف کیا جائے تو نزلے میں کافی فرق پڑتا ہے۔پھر ناخن کٹوانا ہے،اس میں ہزار
قسم کے گند پھنس جاتے ہیں لیکن آج کل بعض مردوں میں لیکن عورتوں میں تو اکثریت میں یہ فیشن ہو

$2004
272
خطبات مسرور
گیا ہے کہ لمبے لمبے ناخن رکھو اور ان کو کوئی گندگی کا احساس بھی نہیں ہوتا۔بہر حال یہ سب پر واضح ہو
جانا چاہئے کہ ناخن کٹوانے کا بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے اور لمبے ناخن رکھنے کا
نقصان ہی ہے فائدہ کوئی نہیں۔صفائی کے ضمن میں ایک انتہائی ضروری بات جو جماعتی طور پر ضروری ہے وہ ہے جماعتی
عمارات کے ماحول کو صاف رکھنا۔اس کا پہلے میں ذکر کر چکا ہوں۔اس کا با قاعدہ انتظام ہونا
چاہئے۔اور خدام الاحمدیہ کو وقار عمل بھی کرنا چاہئے۔اور اگر عمارت کے اندر کا حصہ ہے تولجنہ کو بھی اس
میں حصہ لینا چاہئے۔اور اس میں سب سے اہم عمارات مساجد ہیں مساجد کے ماحول کو بھی پھولوں،
کیاریوں اور سبزے سے خوبصورت رکھنا چاہئے ، خوبصورت بنانا چاہئے۔اور اس کے ساتھ ہی مسجد
کے اندر کی صفائی کا بھی خاص اہتمام ہونا چاہئے۔چند سال پہلے حضرت
خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ
تعالیٰ نے بڑا تفصیلی خطبہ اس ضمن میں دیا تھا اور توجہ دلائی تھی۔کچھ عرصہ تک تو اس پر عمل ہوا لیکن پھر
آہستہ آہستہ اس پر توجہ کم ہوگئی۔خاص طور پر پاکستان اور ہندوستان میں مسجد کے اندر ہال کی صفائی کا
بھی با قاعدہ انتظام ہو۔تنکوں کی وہاں صفیں بچھی ہوتی ہیں۔صفیں اٹھا کر صفائی کی جائے ، وہاں
دیواروں پر جالے بڑی جلدی لگ جاتے ہیں، جالوں کی صفائی کی جائے۔پنکھوں وغیرہ پر مٹی نظر آ
رہی ہوتی ہے وہ صاف ہونے چاہئیں۔غرض جب آدمی مسجد کے اندر جائے تو انتہائی صفائی کا
احساس ہونا چاہئے کہ ایسی جگہ آ گیا ہے جو دوسری جگہوں سے مختلف ہے اور منفرد ہے۔اور جن
مساجد میں قالین وغیرہ بچے ہوئے ہیں وہاں بھی صفائی کا خیال رکھنا چاہئے۔لمبا عرصہ اگر صفائی نہ
کریں تو قالین میں بو آنے لگ جاتی ہے، مٹی چلی جاتی ہے۔خاص طور پر جمعے کے دن تو بہر حال
صفائی ہونی چاہئے۔اور پھر حدیثوں میں آیا ہے کہ دھونی وغیرہ دے کر ہوا کو بھی صاف رکھنا چاہئے
اس کا بھی باقاعدہ انتظام ہونا چاہئے۔لیکن مسجد میں خوشبو کے لئے بعض لوگ اگر بتیاں جلا لیتے ہیں۔

$2004
273
خطبات مسرور
بعض دفعہ اس کا نقصان بھی ہو جاتا ہے، پاکستان میں ایک مسجد میں اگر بتی کسی نے لگا دی اور آہستہ
آہستہ الماری کو آگ لگ گئی نقصان بھی ہوا۔ایک تو یہ احتیاط ہونی چاہئے کہ جب موجود ہوں تب ہی
لگے۔دوسرے بعض اگر بتیاں ایسی ہوتی ہیں جن میں اتنی تیز خوشبو ہوتی ہے کہ دوسروں کے لئے
بجائے آرام کے تکلیف کا باعث بن جاتی ہیں۔اس سے اکثر کو سر در دشروع ہو جاتی ہے۔تو ایسی چیز
لگانی چاہئے یا دھونی دینی چاہئے جو ذرا ہلکی ہو۔ایک حدیث میں آتا ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کو اس بات کی تحریک کرتے
رہتے تھے کہ خاص طور پر اجتماعات کے دنوں میں جب لوگ اکٹھے ہور ہے ہوں مسجدوں کی صفائی کا خیال
رکھا کریں اور ان میں خوشبو جلایا کریں تا کہ ہوا صاف ہو جائے۔(مشکواۃ۔کتاب الصلوۃ)
ایک اور روایت ہے۔آپ ہمیشہ صحابہ کو نصیحت کرتے رہتے تھے کہ اجتماع کے موقع پر بد بو
دار چیزیں کھا کر مسجد میں نہ آیا کریں۔جب نمازوں کے لئے مسجد میں آتے ہیں تو پیاز اور لہسن وغیرہ
چیزیں کھا کر نہ آئیں۔(بخاری۔کتاب الاطعمه باب يكره من الثوم والبقول)
اور اس کے ساتھ ہی بعض دفعہ جرا ہیں بھی کئی دنوں کی گندی ہوتی ہیں ان سے بھی بو آتی
ہے وہ بھی پہن کے نہیں آنا چاہئے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ یعنی ہر ایک
پلیدی سے جدا رہ۔یہ احکام اسی لئے ہیں تا کہ انسان حفظان صحت کے اسباب کی رعایت رکھ کر اپنے
تیں جسمانی بلاؤں سے بچاوے (یعنی اپنے آپ کو جسمانی بلاؤں سے بچائے ) عیسائیوں کا یہ
اعتراض ہے کہ یہ کیسے احکام ہیں جو ہمیں سمجھ نہیں آتے۔کہ قرآن کہتا ہے کہ تم غسل کر کے اپنے
بدنوں کو پاک رکھو اور مسواک کرو اور خلال کرو اور ہر ایک جسمانی پلیدی سے اپنے تئیں اور اپنے گھر کو
بچاؤ۔اور بد بوؤں سے دور ر ہو اور مردار اور گندی چیزوں کو مت کھاؤ اس کا جواب یہی ہے کہ قرآن

$2004
274
خطبات مسرور
نے اس زمانے میں عرب کے لوگوں کو ایسا ہی پایا تھا۔وہ لوگ نہ صرف روحانی پہلو کی رو سے خطرناک
حالت میں تھے بلکہ جسمانی پہلو کے رُو سے بھی ان کی صحت خطرے میں تھی۔(جسمانی پاکیزگی تو
یہاں یورپ میں لوگوں میں کم ہی ہے۔سو یہ خدا تعالیٰ کا ان پر اور تمام دنیا پر احسان تھا کہ حفظان
صحت کے قواعد مقرر فرمائے۔یہاں تک کہ یہ بھی فرما دیا کہ كُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا
یعنی بے شک کھاؤ پیو، مگر کھانے پینے میں بے جا طور پر زیادتی کیفیت یا کمیت کی مت کرو۔(یعنی
مقدار میں اس کی حالت کو دیکھ کے کھاؤ اور زیادتی نہ کرو) افسوس پادری اس بات کو نہیں جانتے کہ جو
شخص جسمانی پاکیزگی کی رعایت کو بالکل چھوڑ دیتا ہے وہ رفتہ رفتہ وحشیانہ حالت میں گر کر روحانی
پاکیزگی سے بھی بے نصیب رہ جاتا ہے۔مثلاً چند روز دانتوں کا خلال کرنا چھوڑ دو جو ایک ادنی صفائی
کے درجے پر ہے تو وہ فضلات جو دانتوں میں پھنسے رہیں گے، ان میں سے مردار کی بو آئے گی۔آخر
دانت خراب ہو جائیں گے۔اور ان کا زہریلا اثر معدے پر گر کر معدہ بھی فاسد ہو جائے گا۔خود غور
کر کے دیکھو کہ جب دانتوں کے اندر کسی بوٹی کا رگ وریشہ یا کوئی جز پھنسا رہ جاتا ہے اور اسی وقت
خلال کے ساتھ نکالا نہیں جاتا تو ایک رات بھی اگر رہ جائے تو سخت بد بواس میں پیدا ہو جاتی ہے۔اور
ایسی بدبو آتی ہے جیسے چوہا مرا ہوتا ہے۔پس یہ کیسی نادانی ہے کہ ظاہری اور جسمانی پاکیزگی پر
اعتراض کیا جائے اور یہ تعلیم دی جائے کہ تم جسمانی پاکیزگی کی کچھ پرواہ نہ رکھو، نہ خلال کرو، نہ کبھی
غسل کر کے بدن پر سے میل اتارو اور نہ پاخانہ پھر کر طہارت کرو اور تمہارے لئے صرف روحانی
پاکیزگی کافی ہے۔ہمارے ہی تجارب ہمیں بتلا رہے ہیں کہ ہمیں جیسا کہ روحانی پاکیزگی کی روحانی
صحت کے لئے ضرورت ہے ایسا ہی ہمیں جسمانی صحت کے لئے جسمانی پاکیزگی کی ضرورت ہے۔بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ہماری جسمانی پاکیزگی کو ہماری روحانی پاکیزگی میں بہت کچھ دخل ہے۔کیونکہ
جب ہم جسمانی پاکیزگی کو چھوڑ کر اس کے بدنتائج یعنی خطر ناک بیماریوں کو بھگتنے لگتے ہیں تو اس وقت
ہمارے دینی فرائض میں بھی بہت حرج ہو جاتا ہے اور ہم بیمار ہو کر ایسے نکھے ہو جاتے ہیں کہ کوئی

$2004
275
خطبات مسرور
خدمت دینی بجا نہیں لا سکتے اور چند روز دکھ اٹھا کر اس دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں ( یعنی وفات ہو
جاتی ہے) بلکہ بجائے اس کے کہ بنی نوع کی خدمت کر سکیں اپنی جسمانی ناپاکیوں اور ترک قواعد
حفظان صحت سے ( حفظان صحت کے قواعد چھوڑنے سے ) اوروں کے لئے وبال جان ہو جاتے
ہیں۔اور آخر ان ناپاکیوں کا ذخیرہ جس کو ہم اپنے ہاتھوں سے اکٹھا کرتے ہیں وبائی صورت میں
مشتمل ہو کر تمام ملک کو کھاتا ہے۔اور اس تمام مصیبت کا موجب ہم ہی ہوتے ہیں کیونکہ ہم ظاہری
یا کی کے اصولوں کی رعایت نہیں رکھتے۔پس دیکھو کہ قرآنی اصول کو چھوڑ کر اور فرقانی وصایا کو ترک
کر کے کیا کچھ بلائیں انسانوں پر وارد ہوتی ہیں۔اور ایسے بے احتیاط لوگ جو نجاستوں سے پر ہیز
نہیں کرتے اور عفونتوں کو اپنے گھروں اور کوچوں اور کپڑوں اور مونہوں سے دور نہیں کرتے ان کی
بے اعتدالیوں کی وجہ سے نوع انسان کے لئے کیسے خطرناک نتیجے پیدا ہوتے ہیں اور کیسی یک دفعہ
وبائیں پھوٹتی اور موتیں پیدا ہوتی ہیں اور شور قیامت برپا ہو جاتا ہے یہاں تک کہ لوگ مرض کی
دہشت سے اپنے گھروں اور مال اور املاک اور تمام جائیداد سے جو جانکا ہی سے اکٹھی کی تھیں
دستبردار ہو کر دوسرے ملکوں کی طرف دوڑتے ہیں اور مائیں بچوں سے اور بچے ماؤں سے جدا کئے
جاتے ہیں۔کیا یہ مصیبت جہنم کی آگ سے کچھ کم ہے۔ڈاکٹروں سے پوچھو اور طبیبوں سے دریافت
کرو کہ کیا ایسی لا پرواہی جو جسمانی طہارت کی نسبت عمل میں لائی جائے وبا کے لئے عین موزوں اور
موید ہے یانہیں پس قرآن نے کیا برا کیا کہ پہلے جسموں اور گھروں اور کپڑوں کی صفائی پر زور دے کر
انسانوں کو اس جہنم سے بچانا چاہا جو اسی دنیا میں ایک دفعہ فالج کی طرح گرتا اور عدم تک پہنچا تا ہے“۔ايام الصلح صفحه ٩٦،٩٥ ـ بحواله تفسیر حضرت مسیح موعود جلد چهارم صفحه ٤٩٧٤٩٦)
اللہ تعالیٰ ہمیں ظاہری اور باطنی صفائی کی طرف توجہ کرنے اور اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل
کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

$2004
276
خطبات مسرور

آج 10 میں سے 10 باقی